حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے کتابی اصول کی تنسیخ پائی جاتی ہے۔
اس جگہ یہ بھی یا د رکھنا چاہئے کہ مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان سے اتر نا اس کے جسم کے ساتھ چڑھنے کی
فرع ہے لہذا یہ بحث بھی ( کہ مسیح اسی جسم کے ساتھ آسمان سے اترے گا جو دنیا میں اس کو حاصل تھا ) اس
دوسری بحث کی فرع ہوگی جو مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھایا گیا تھا جبکہ یہ بات قرار پائی تو اول
ہمیں اس عقیدہ پر نظر ڈالنی چاہئے جو اصل قرار دیا گیا ہے کہ کہاں تک وہ قرآن اور حدیث سے ثابت
ہے کیونکہ اگر اصل کا کما حقہ تصفیہ ہو جائے گا تو پھر اس کی فرع ماننے میں کچھ تامل نہیں ہوگا اور کم سے کم
امکانی طور پر ہم قبول کر سکیں گے کہ جبکہ ایک شخص کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر چلے جانا ثابت ہو گیا
ہے تو پھر اسی جسم کے ساتھ واپس آنا اس کا کیا مشکل ہے لیکن اگر اصل بحث قرآن اور حدیث سے
ثابت نہ ہو۔ انہ ہو سکے بلکہ حقیقت امر اس کے مخالف ثابت ہو تو ہم فرع کو کسی طرح سے تسلیم نہیں کر سکتے ۔ اگر
فرع کی تائید میں بعض حدیثیں بھی ہونگی تو ہم پر فرض ہوگا کہ ان کو اصل سے تطبیق دینے کیلئے کوشش کریں۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۳۵ ، ۲۳۶)
صلى الله
عروسه
زمانہ حال کے مسلمان ایک طرف تو ہمارے نبی ﷺ کی وفات اور زمین میں مدفون ہونے کا اقرار
کر کے پھر اس بات کے بھی اقراری ہو کر کہ مسیح اب تک زندہ ہے عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک تحریری
اقرار اپنا دے دیتے ہیں کہ مسیح اپنے خواص میں عام انسانوں کے خواص بلکہ تمام انبیاء کے خواص سے
مستثنیٰ اور نرالا ہے۔ کیونکہ جبکہ ایک افضل البشر جو مسیح سے چھ سو برس پیچھے آیا تھوڑی سی عمر پا کر فوت ہو
گیا اور تیرہ سو برس اس نبی کریم کے فوت ہونے پر گزر بھی گئے مگر مسیح اب تک فوت ہونے میں نہیں آیا تو
کیا اس سے یہی ثابت ہوا یا کچھ اور کہ مسیح کی حالت لوازم بشریت سے بڑھی ہوئی ہے۔ پس حال کے
علماء اگرچہ بظاہر صورت شرک سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں مگر مشرکوں کو مدد دینے میں کوئی دقیقہ انہوں
نے اٹھا نہیں رکھا۔ غضب کی بات ہے کہ اللہ جل شانہ تو اپنی پاک کلام میں حضرت مسیح کی وفات ظاہر
کرے اور یہ لوگ اب تک اس کو زندہ سمجھ کر ہزار ہا اور بے شمار فتنے اسلام کے لئے برپا کر دیں اور مسیح
کو آسمان کا حی و قیوم اور سید الانبیاء عل کو زمین کا مردہ ٹھہر اویں۔ کو زمین کا مردہ ٹھہر اویں۔ حالانکہ مسیح کی گواہی قرآن کریم
میں اس طرح پر لکھی ہے کہ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِی اسْمَةَ أَحْمَدُ ہے یعنی میں ایک
رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد یعنی میرے مرنے کے بعد آئے گا اور نام اس کا احمد ہوگا۔ پس
ا الصف :
صلى الله
اگر مسیح اب تک اس عالم جسمانی سے گزر نہیں گیا تو اس سے لازم آتا ہے کہ ہمارے نبی علیہ بھی اب
تک اس عالم میں تشریف فرما نہیں ہوئے ۔ (آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۱ ۴۲ )
یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں کیونکہ اس کا ثبوت
نہ تو قرآن شریف سے ملتا ہے اور نہ حدیث سے اور نہ عقل اس کو باور کر سکتی ہے بلکہ قرآن اور حدیث اور
عقل تینوں اس کے مکذب ہیں کیونکہ قرآن شریف نے کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو گئے ہیں اور معراج کی حدیث نے ہمیں بتلا دیا ہے کہ وہ فوت شدہ انبیاء علیہم السلام کی روحوں
میں جا ملے ہیں اور اس عالم سے بکلی انقطاع کر گئے ۔ اور عقل ہمیں بتلا رہی ہے کہ اس جسم فانی کے لئے
یہ سنت اللہ نہیں کہ آسمان سمان پر چلا جائے اور باوجود زندہ مع الجسم : ہونے کے کھانے پینے اور تمام لوازم
حیات سے الگ ہو کر ان روحوں میں جا ملے جو موت کا پیالہ پی کر دوسرے جہان میں پہنچ گئے ہیں۔ عقل
کے پاس اس کا کوئی نمونہ نہیں۔ پھر ماسوا اس کے جیسا کہ یہ عقیدہ حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر
چڑھنے کا قرآن شریف کے بیان سے مخالف ہے ایسا ہی ان کے آسمان سے اترنے کا عقیدہ بھی قرآن
کے بیان سے منافات کلی رکھتا ہے کیونکہ قرآن شریف جیسا کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی ہے اور
آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ہے میں حضرت عیسیٰ کو مار چکا ہے ایسا ہی آیت الْيَوْمَ
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ہے اور آیت وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ کے میں
صلى الله
الله
عليسة
صریح نبوت کو آنحضرت ص پر ختم کر چکا ہے اور عروسة پر ختم کر چکا ہے اور صریح لفظوں میں فرما چکا ہے کہ آنحضرت علی
خاتم الانبیاء ہیں جیسا کہ فرمایا ہے وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ لیکن وہ لوگ جو
حضرت عیسی علیہ السلام کو دوبارہ دنیا میں واپس لاتے ہیں ان کا یہ عقیدہ کہ وہ بدستور اپنی نبوت کے ساتھ
دنیا میں آئیں گے اور برابر پینتالیس برس تک ان پر جبرائیل علیہ السلام وحی نبوت لے کر نازل ہوتا
رہے گا۔ اب بتلاؤ کہ ان کے عقیدہ کے موافق ختم نبوت اور ختم وحی نبوت کہاں باقی رہا بلکہ ماننا پڑا کہ
خاتم الانبیاء حضرت عیسیٰ ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۱۷۴،۱۷۳)
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اس آیت سے استدلال کرنا کہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے صاف دلالت کرتا ہے کہ اُن کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو چکے تھے کیونکہ اگر اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ پہلے نبیوں میں سے بعض نبی تو جناب خاتم الانبیاء
المائدة: ۱۱۸ ۵۲ آل عمران: ۱۴۵ ۳ المائدة : ۴
الاحزاب: ۴۱
کے عہد سے پیشتر فوت ہو گئے ہیں مگر بعض اُن میں سے زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک فوت نہیں
ہوئے تو اس صورت میں یہ آیت قابل استدلال نہیں رہتی کیونکہ ایک ناتمام دلیل جو ایک قاعدہ کلیہ کی
طرح نہیں اور تمام افراد گذشتہ پر دائرہ کی طرح محیط نہیں وہ دلیل کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتی پھر اس
سے حضرت ابوبکر کا استدلال لغو ٹھہرتا ہے۔ اور یاد رہے کہ یہ دلیل جو حضرت ابوبکر نے تمام گذشتہ نبیوں
کی وفات پر پیش کی کسی صحابی سے اس کا انکار مروی نہیں۔ حالانکہ اس وقت سب صحابی موجود تھے اور
سب سن کر خاموش ہو گئے ۔ اس سے ثابت ہے کہ اس پر صحابہ کا اجماع ہو گیا تھا اور صحابہ کا اجماع حجت
ہے جو کبھی ضلالت پر نہیں ہوتا ۔ سو حضرت ابوبکر کے احسانات میں سے جو اس امت پر ہیں ایک یہ بھی
احسان ہے کہ انہوں نے اس غلطی سے بچنے کے لئے جو آئندہ زمانہ کے لئے پیش آنے والی تھی اپنی
خلافت حقہ کے زمانہ میں سچائی اور حق کا دروازہ کھول دیا۔ اور ضلالت کے سیلاب پر ایک ایسا مضبوط بند
لگا دیا کہ اگر اس زمانہ کے مولویوں کے ساتھ تمام جنیات بھی شامل ہو جائیں تب بھی وہ اس بند کو تو ڑ نہیں
سکتے ۔ سو ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت ابوبکر کی جان پر ہزاروں رحمتیں نازل کرے جنہوں نے
خدا تعالیٰ سے پاک الہام پا کر اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ مسیح فوت ہو گیا ہے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۶۲۰۴۶۱ حاشیه )
رو
قرآن شریف نے صاف صاف لفظوں میں فرما دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں
دیکھو آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی لے صاف ظاہر کر رہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں
اور صحیح بخاری میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور نیز حدیث نبوی سے اس بات کا ثبوت دے دیا ہے کہ
اس جگہ توفی کے معنے مار دینے کے ہیں اور یہ کہنا بے جا ہے کہ یہ لفظ تَوَفَّيْتَنِی“ جو ماضی کے صیغہ میں
آیا ہے دراصل اس جگہ مضارع کے معنے دیتا ہے یعنی ابھی نہیں مرے بلکہ آخری زمانہ میں جا کر مریں گے
کیونکہ آیت کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ میری اُمت
کے لوگ میری زندگی میں نہیں بگڑے بلکہ میری موت کے بعد بگڑے ہیں۔ پس اگر فرض کیا جائے کہ
اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ اب تک نصاری بھی
نہیں بگڑے کیونکہ آیت میں صاف طور پر بتلایا گیا کہ نصاری کا بگڑنا حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کے
بعد ہے اور اس سے زیادہ اور کوئی سخت بے ایمانی نہیں ہوگی کہ ایسی نص صریح سے انکار کیا جائے ۔
ا المائدة : ١١٨
اب جس حالت میں قرآن شریف کے صاف لفظوں سے حضرت عیسی علیہ السلام کی موت ہی ثابت
ہوتی ہے اور دوسری طرف قرآن شریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم النبین رکھتا ہے اور
حدیث ان دونوں باتوں کی مصدق ہے اور ساتھ ہی حدیث نبوی یہ بھی بتلا رہی ہے کہ آنے والا مسیح اس
امت میں سے ہو گا گوکسی قوم کا ہو تو اس جگہ طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ باوجود نصوص صریح کے جو
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات اور آنے والے مسیح کے اُمتی ہونے پر دلالت کرتی تھیں پھر کیوں اس
بات پر اجماع ہو گیا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام آخری زمانہ میں آسمان سے اتر آئیں گے؟ تو
اس کا جواب یہ ہے کہ اس امر میں جو جو شخص اجماع کا دعویٰ کرتا ہے وہ سخت نادان یا " ن یا سخت خیانت پیشہ اور
دروغ گو ہے۔ کیونکہ صحابہ کو اس پیشگوئی کی تفاصیل کی ضرورت نہ تھی ۔ وہ بلا شبہ بموجب آیت فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي اس بات پر ایمان لاتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔ تبھی تو حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت اس بات کا احساس کر
کے کہ بعض لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں شک رکھتے ہیں زور سے یہ بیان کیا کہ کوئی بھی
نبی زندہ نہیں ہے سب فوت ہو گئے ۔ اور یہ آیت پڑھی کہ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اور کسی
نے اُن کے اس بیان پر انکار نہ کیا پھر ماسوا اس کے امام مالک جیسا امام عالم حدیث و قرآن و متقی اس
بات کا قائل ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ۔ ہیں ۔ ایسا ہی امام ابن حزم جن کی جلالت شان
محتاج بیان نہیں قائل وفات مسیح ہیں ۔ اسی طرح امام بخاری جن کی کتاب بعد کتاب اللہ اصح الکتب ہے
وفات مسیح علیہ السلام کے قائل ہیں۔ ایسا ہی فاضل و محدث و مفسر ابن تیمیہ وابن قیم جو اپنے اپنے
وقت کے امام ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے قائل ہیں ۔ ایسا ہی رئیس المتصوفين
شیخ محی الدین ابن العربی صریح اور صاف لفظوں سے اپنی تفسیر میں وفات حضرت عیسی علیہ السلام کی
تصریح فرماتے ہیں ۔ اسی طرح اور بڑے بڑے فاضل اور محدث اور مفسر برابر یہی گواہی دیتے آئے
ہیں اور فرقہ معتزلہ کے تمام اکابر اور امام یہی مذہب رکھتے ہیں ۔ پھر کس قدر افترا ہے کہ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کا زندہ آسمان پر جانا اور پھر واپس آنا اجماعی عقیدہ قرار دیا جائے بلکہ یہ اس زمانہ کے
عوام الناس کے خیالات ہیں جبکہ ہزار ہا بدعات دین میں پیدا ہو گئی تھیں اور یہ وسط کا زمانہ تھا جس کا
نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج رکھا ہے اور فیج اعوج کے لوگوں کی نسبت فرمایا ہے کہ
ليسوا منی و لست منهم ۔۔۔۔۔۔ ان لوگوں نے یہ عقیدہ اختیار کر کے چار طور سے قرآن شریف کی مخالفت
کی ہے اور پھر اگر پوچھا جائے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے جسم عنصری کے
ساتھ آسمان پر چڑھ گئے تھے؟ تو نہ کوئی آیت پیش کر سکتے ہیں اور نہ کوئی حدیث دکھلا سکتے ہیں صرف
نزول کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے آسمان کا لفظ ملا کر عوام کو دھوکا دیتے ہیں مگر یاد رہے کہ کسی حدیث
مرفوع متصل میں آسمان کا لفظ پایا نہیں جاتا اور نزول کا لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا ہے
اور نزیل مسافر کو کہتے ہیں۔ چنانچہ ہمارے ملک کا بھی یہی محاورہ ہے کہ ادب کے طور پر کسی وارد شہر کو
پوچھا کرتے ہیں کہ آپ کہاں اُترے ہیں اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیال نہیں کرتا کہ یہ شخص
آسمان سے اُترا ہے۔ اگر اسلام کے تمام فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح حدیث تو کیا کوئی
وضعی حدیث بھی ایسی نہیں پاؤ گے جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسیٰ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے
گئے تھے اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف واپس آئیں گے۔ اگر کوئی ایسی حدیث پیش کرے تو ہم
ایسے شخص کو میں ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں اور توبہ کرنا اور تمام اپنی کتابوں کا جلا دینا اس کے
علاوہ ہوگا ۔ جس طرح چاہیں تسلی کر لیں۔ (کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۱۹ تا۲۲۶ حاشیه )
یہ خیال کہ تناسخ کے طور پر حضرت مسیح بن مریم دنیا میں آئیں گے سب سے زیادہ رڈی اور شرم کے
لائق ہے۔ تناسخ کے ماننے والے تو ایسے شخص کا دنیا میں دوبارہ آنا تجویز کرتے ہیں جس کے تزکیہ نفس
میں کچھ کسر رہ گئی ہو لیکن جو لوگ بکلی مراحل کمالات طے کر کے اس دنیا سے سفر کرتے ہیں وہ بزعم ان
کے ایک مدت دراز کے لئے مکتی خانہ میں داخل کئے جاتے ہیں۔ ماسوائے اس کے ہمارے عقیدہ کے
موافق خدائے تعالیٰ کا بہشتیوں کے لئے یہ وعدہ ہے کہ وہ کبھی اُس سے نکالے نہیں جائیں گے۔ پھر
تعجب کہ ہمارے علماء کیوں حضرت مسیح کو اس فردوس بریں سے نکالنا چاہتے ہیں۔ آپ ہی یہ قصے سناتے
ہیں کہ حضرت ادریس جب فرشتہ ملک الموت سے اجازت لے کر بہشت میں داخل ہوئے تو ملک الموت
نے چاہا کہ پھر باہر آویں لیکن حضرت اور لیس نے باہر آنے سے انکار کیا اور یہ آیت سنادی ۔ وَمَا هُمْ مِنْهَا
بِمُخْرَجِينَ لے اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا حضرت مسیح اس آیت سے فائدہ حاصل کرنے کے مستحق نہیں
ہیں؟ کیا یہ آیت اُن کے حق میں منسوخ کا حکم رکھتی ہے۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۷، ۱۴۸)
میں حضرت عیسی علیہ السلام کی شان کا منکر نہیں گو خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے
افضل ہے لیکن تاہم میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ میں روحانیت کی رو سے اسلام میں
ا الحجر : ٤٩
خاتم الخلفاء ہوں جیسا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی سلسلہ کے لئے خاتم الخلفاء تھا۔ موسیٰ کے سلسلہ میں ابن
مریم مسیح موعود تھا اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں ۔ سو میں اس کی عزت کرتا ہوں جس کا ہمنام
ہوں ۔ اور مفسد اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا بلکہ مسیح تو مسیح
میں تو اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں کیونکہ پانچوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں۔ نہ صرف
اسی قدر بلکہ میں تو حضرت مسیح کی دونوں حقیقی ہمشیروں کو بھی مقدسہ سمجھتا ہوں کیونکہ یہ سب بزرگ
مریم بتول کے پیٹ سے ہیں ۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۱۷، ۱۸)
اس بات کو ناظرین یا د رکھیں کہ عیسائی مذہب کے ذکر میں ہمیں اسی طرز سے کلام کرنا ضروری تھا
جیسا کہ وہ ہمارے مقابل پر کرتے ہیں ۔ عیسائی لوگ در حقیقت ہمارے اس عیسی علیہ السلام کو نہیں مانتے
جو اپنے تئیں صرف بندہ اور نبی کہتے تھے اور پہلے نبیوں کو راستباز جانتے تھے اور آنے والے نبی
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر سچے دل سے ایمان رکھتے تھے۔ اور آنحضرت کے بارے میں پیشگوئی
کی تھی بلکہ ایک شخص یسوع نام کو مانتے ہیں جس کا قرآن میں ذکر نہیں اور کہتے ہیں کہ اس شخص نے
خدائی کا دعوی کیا اور پہلے نبیوں کو بٹ مار وغیرہ ناموں سے یاد کرتا تھا۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ شخص
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت مکذب تھا اور اُس نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ میرے بعد سب جھوٹے
ہی آئیں گے۔ سو آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ قرآن شریف نے ایسے شخص پر ایمان لانے کے لئے
ہمیں تعلیم نہیں دی بلکہ ایسے لوگوں کے حق میں صاف فرما دیا ہے کہ اگر کوئی انسان ہو کر خدائی کا دعویٰ
کرے تو ہم اس کو جہنم میں ڈالیں گے اسی سبب سے ہم نے عیسائیوں کے یسوع کے ذکر کرنے کے وقت
اس ادب کا لحاظ نہیں رکھا جو سچے آدمی کی نسبت رکھنا چاہئے ۔ ایسا آدمی اگر نابینا نہ ہوتا تو یہ نہ کہتا کہ
میرے بعد سب جھوٹے ہی آئیں گے ۔ اور اگر نیک اور ایماندار ہوتا تو خدائی کا دعویٰ نہ کرتا۔ پڑھنے
والوں کو چاہئے کہ ہمارے بعض سخت الفاظ کا مصداق حضرت عیسی علیہ السلام کو نہ سمجھ لیں بلکہ وہ کلمات
اس یسوع کی نسبت لکھے گئے ہیں جس کا قرآن وحدیث میں نام ونشان نہیں۔
( تبلیغ رسالت جلد پنجم صفحه ۸۰)
ہم اس بات کو افسوس سے ظاہر کرتے ۔ ، ظاہر کرتے ہیں کہ ایک ایسے شخص کے مقابل پر یہ نمبر نور القرآن کا جاری
ہوا ہے جس نے بجائے مہذبانہ کلام کے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت گالیوں سے کام لیا
ہے اور اپنی ذاتی خباثت سے اس امام امام الطيبين وسيد المطهرين
است
وسید المطہرین پر سراسر افترا سے ایسی تہمتیں لگائی ہیں کہ ایک
پاک دل انسان کا ان کے سننے سے بدن کانپ جاتا ہے۔ لہذا محض ایسے یا وہ لوگوں کے علاج کے لئے جواب
ترکی بہ ترکی دینا پڑا۔
ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام پر نہایت نیک عقیدہ ہے اور ہم دل
سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ خدائے تعالیٰ کے سچے نبی اور اس کے پیارے تھے اور ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ
وہ جیسا کہ قرآن شریف ہمیں خبر دیتا ہے اپنی نجات کے لئے ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
پر دل و جان سے ایمان لائے تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کے صد ہا خادموں میں سے
ایک مخلص خادم وہ بھی تھے۔ پس ہم اُن کی حیثیت کے موافق ہر طرح اُن کا ادب ملحوظ رکھتے ہیں لیکن
عیسائیوں نے جو ایک ایسا یسوع پیش کیا ہے جو خدائی کا دعوی کرتا تھا اور بجز اپنے نفس کے تمام اولین
آخرین کو لعنتی سمجھتا تھا۔ یعنی ان بدکاریوں کا مرتکب خیال کرتا تھا جن کی سز العنت ہے ایسے شخص کو ہم بھی
رحمت الہی سے بے نصیب سمجھتے ہیں ۔ قرآن نے ہمیں اس گستاخ اور بد زبان یسوع کی خبر نہیں دی۔
اُس شخص کی چال چلن پر ہمیں نہایت حیرت ہے جس نے خدا پر مرنا جائز رکھا اور آپ خدائی کا دعویٰ کیا
اور ایسے پاکوں کو جو ہزار ہا درجہ اس سے بہتر تھے گالیاں دیں۔ سو ہم نے اپنی کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا
فرضی یسوع مراد لیا ہے۔ اور خدائے تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسی بن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں
ہے وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیں۔ اور یہ طریق ہم نے برابر چالیس برس تک پادری
صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے۔ بعض نادان مولوی جن کو اندھے اور نابینا کہنا چاہئے عیسائیوں کو
معذور رکھتے ہیں کہ وہ بیچارے کچھ بھی منہ سے نہیں بولتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ بے ادبی
نہیں کرتے لیکن یاد رہے کہ در حقیقت پادری صاحبان تحقیر اور تو ہین اور گالیاں دینے میں اول نمبر پر
ہیں۔ ہمارے پاس ایسے پادریوں کی کتابوں کا ایک ذخیرہ ہے جنہوں نے اپنی عبارت کو صد ہا گالیوں
سے بھر دیا ہے۔ جس مولوی کی خواہش ہو وہ آ کر دیکھ لیوے۔ اور یاد رہے کہ آئندہ جو پادری صاحب
گالی دینے کے طریق کو چھوڑ کر ادب سے کلام کریں گے ہم بھی ان کے ساتھ ادب سے پیش آویں گے
اب تو وہ اپنے یسوع پر آپ حملہ کر رہے ۔ رہے ہیں کہ کسی طرح سب وشتم سے باز ہی نہیں آتے ۔ ہم سنتے سنتے
تھک گئے ۔ اگر کوئی کسی کے باپ کو گالی دے تو کیا اس مظلوم کا حق نہیں ہے کہ اُس کے باپ کو بھی گالی
دے اور ہم نے تو جو کچھ کہا واقعی کہا ۔ وَإِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ۔
خاکسار غلام احمد ۲۰ / دسمبر ۱۸۹۵ء
( نور القرآن نمبر ۲ ٹائٹل پیچ ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۷۴، ۳۷۵)
حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بدبخت یہودیوں نے یہ چاہا کہ اُن کو ہلاک کریں۔ اور نہ
صرف ہلاک بلکہ اُن کی پاک روح پر صلیبی موت سے لعنت کا داغ لگاویں کیونکہ توریت میں لکھا تھا کہ
جو شخص لکڑی پر یعنی صلیب پر مارا جائے وہ لعنتی ہے۔ یعنی اس کا دل پلید اور ناپاک اور خدا کے قرب سے
دور جا پڑتا ہے۔ اور راندہ درگاہ الہی اور شیطان کی مانند ہو جاتا ہے اسی لئے لعین شیطان کا نام ہے۔ اور
یہ نہایت بد منصوبہ تھا کہ جو حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت سوچا گیا تھا تا اس سے وہ نالائق قوم یہ نتیجہ
نکالے کہ یہ شخص پاک دل اور سچا نبی اور خدا کا پیارا نہیں ہے بلکہ نعوذ باللہ لعنتی ہے جس کا دل پاک نہیں
ہے۔ اور جیسا کہ مفہوم لعنت کا ہے وہ خدا سے بجان و دل بیزار اور خدا اس سے بیزار ہے۔ لیکن خدائے
قادر قیوم نے بدنیت یہودیوں کو اس ارادہ سے ناکام اور نامراد رکھا اور اپنے پاک نبی علیہ السلام کو نہ
صرف صلیبی موت سے بچایا بلکہ اس کو ایک سو بیس برس تک زندہ رکھ کر تمام دشمن یہودیوں کو اس کے
سامنے ہلاک کیا ہاں خدا تعالیٰ کی اس قدیم سنت کے موافق کہ کوئی اوالو العزم نبی ایسا نہیں گذرا جس نے
قوم کی ایذاء کی وجہ سے ہجرت نہ کی ہو۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی تین برس کی تبلیغ کے بعد صلیبی فتنہ
سے نجات پا کر ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور یہودیوں کی دوسری قوموں کو جو بابل کے تفرقہ کے زمانہ
سے ہندوستان اور کشمیر اور تبت میں آئے ہوئے تھے خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر آخر کار خاک کشمیر جنت نظیر
میں انتقال فرمایا اور سری نگر خانیار کے محلہ میں باعز از تمام دفن کئے گئے ۔ آپ کی قبر بہت مشہور ہے۔
راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۱۵۴، ۱۵۵)
یہود تو حضرت عیسیٰ کے معاملہ میں اور اُن کی پیشگوئیوں کے بارے میں ایسے قومی اعتراض رکھتے ہیں
کہ ہم بھی اُن کا جواب دینے میں حیران ہیں ۔ بغیر اس کے کہ یہ کہہ دیں کہ ضرور عیسی نبی ہے کیونکہ
قرآن نے اُس کو نبی قرار دیا ہے اور کوئی دلیل اُن کی نبوت پر قائم نہیں ہو سکتی۔ بلکہ ابطال نبوت پر کئی
دلائل قائم ہیں۔ یہ احسان قرآن کا اُن پر ہے کہ اُن کو بھی نبیوں کے دفتر میں لکھ دیا۔ اسی وجہ سے ہم اُن
پر ایمان لائے کہ وہ سچے نبی ہیں اور برگزیدہ ہیں اور اُن تہمتوں سے معصوم ہیں جو اُن پر اور اُن کی ماں پر
لگائی گئی ہیں۔ قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ بڑی تہمتیں اُن پر دو تھیں ۔
(۱) ایک یہ کہ ان کی پیدائش نعوذ باللہ لعنتی ہے یعنی وہ ناجائز طور پر پیدا ہوئے۔
(۲) دوسری یہ کہ ان کی موت بھی لعنتی ہے کیونکہ وہ صلیب کے ذریعہ سے مرے ہیں اور توریت میں
لکھا تھا کہ جو ولد الزنا ہو وہ ملعون ہے وہ ہرگز بہشت میں داخل نہیں ہوگا اور اس کا خدا کی طرف رفع نہیں
ہوگا اور ایسا ہی یہ بھی لکھا تھا کہ جو لکڑی پر لٹکایا جائے یعنی جس کی صلیب کے ذریعہ سے موت ہو وہ بھی لعنتی ہو وہ
ہے اور اس کا بھی خدا کی طرف رفع نہیں ہوگا۔ یہ دونوں اعتراض بڑے سخت تھے۔ خدا نے قرآن شریف
میں ان دونوں اعتراضات کا ایک ہی جگہ جواب دیا ہے اور وہ یہ ہے ۔ وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ
عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ
رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ لا ( الجزو ٦ سورة نساء ) اس
آیت میں دونوں جملوں کا جواب ہے اور خلاصہ آیت کا یہ ہے کہ نہ تو عیسیٰ کی ناجائز ولادت ہے اور نہ وہ
صلیب پر مرا بلکہ دھوکے سے سمجھ لیا گیا کہ مر گیا ہے اس لئے وہ مقبول ہے اور اس کا اور نبیوں کی طرح
خدا کی طرف رفع ہو گیا ہے۔ اب کہاں ہیں وہ مولوی جو آسمان پر حضرت عیسیٰ کا جسم پہنچاتے ہیں۔
یہاں تو سب جھگڑا اُن کی روح کے متعلق تھا جسم سے اس کو کچھ علاقہ نہیں ۔
غرض قرآن شریف نے حضرت مسیح کو سچا قرار دیا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اُن کی
پیشگوئیوں پر یہود کے سخت اعتراض ہیں جو ہم کسی طرح ان کو دفع نہیں کر سکتے صرف قرآن کے سہارے
سے ہم نے مان لیا ہے اور سچے دل سے قبول کیا ہے اور بجز اس کے اُن کی نبوت پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل
نہیں۔ عیسائی تو اُن کی خدائی کو روتے ہیں مگر یہاں نبوت بھی اُن کی ثابت نہیں ہو سکتی۔
اعجاز احمدی۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲۰، ۱۲۱)
اگر ظاہر پر فیصلہ کریں تو بے شک حضرت مسیح کی نبوت ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ کذب اور افترا ثابت ہوتا
ہے اور کذب بھی ایسا کہ جس کو ایلیا قرار دیا گیا وہ خود ایلیا ہونا منظور نہیں کرتا اور مدعی سست اور گواہ چست
کا معاملہ نظر آتا ہے۔ مگر چونکہ قرآن کریم نے حضرت مسیح علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کر دی ہے اس لئے
ہم بہر حال حضرت مسیح کو سچا نبی کہتے اور مانتے ہیں۔ اور اُن کی نبوت سے انکار کرنا کفر صریح قرار دیتے ہیں۔
( ضیاء الحق - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۰۴٬۳۰۳)
حضرت عیسی علیہ السلام تو عجیب طور پر جاہلوں کا نشانہ ہوئے ہیں۔ ان کی زندگی کے زمانہ میں تو یہود
بے دین نے ان کا نام کافر اور کذاب اور مگار اور مفتری رکھا اور ان کے رفع روحانی سے انکار کیا۔ اور
پھر جب وہ فوت ہو گئے تو ان لوگوں نے جن پر انسان پرستی کی سیرت غالب تھی ان کو خدا بنا دیا۔ اور
یہودی تو رفع روحانی سے ہی انکار کرتے تھے اب بمقابل ان کے رفع جسمانی کا اعتقاد ہوا اور یہ بات
مشہور کی گئی کہ وہ مع جسم آسمان پر چڑھ گئے ہیں۔ گویا پہلے نبی تو روحانی طور پر بعد موت آسمان پر
ا النساء: ۱۵۸،۱۵۷
چڑھتے تھے مگر حضرت عیسی زندہ ہونے کی حالت میں ہی مع جسم مع لباس مع تمام لوازم جسمانی کے
آسمان پر جا بیٹھے۔ گویا یہ یہودیوں کی ضد اور انکار کا جو رفع روحانی سے منکر تھے نہایت مبالغہ کے ساتھ
ایک جواب تراشا گیا اور یہ جواب سراسر نا معقول تھا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۵۷ )
ایک صاحب ہدایت اللہ نام جنہوں نے انکار معجزات عیسوی کا الزام اس عاجز کو دے کر ایک رسالہ
بھی شائع کیا ہے۔ وہ اپنے زعم میں ہماری کتاب ازالہ اوہام کی بعض عبارتوں سے یہ نکالتے ہیں کہ گویا
ہم نعوذ باللہ سرے سے حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات سے منکر ہیں ۔ مگر واضح رہے کہ ایسے لوگوں کی
اپنی نظر اور فہم کی غلطی ہے۔ ہمیں حضرت مسیح علیہ السلام کے صاحب معجزات ہونے سے انکار نہیں۔ بیشک
اُن سے بھی بعض معجزات ظہور میں آئے ہیں اور گوانجیل کے دیکھنے سے اُن کے معجزات پر بہت کچھ
دھبہ لگتا ہے جیسا کہ تالاب کے قصہ اور خود اُن کے بار بار کے انکار سے کہ میں صاحب معجزات نہیں مگر
ہمیں انجیل سے کیا کام قرآن کریم سے بہر حال ثابت ہوتا ہے کہ بعض نشان ان کو دیئے گئے تھے۔ ہاں
ہمارے کم توجہ علماء کی یہ غلطی ہے کہ اُن کی نسبت وہ گمان کرتے ہیں کہ گویا وہ بھی خالق العالمین کی طرح
کسی جانور کا قالب تیار کر کے پھر اُس میں پھونک مارتے تھے اور وہ زندہ ہو کر اُڑ جاتا اور مردہ پر ہاتھ
رکھتے تھے اور وہ زندہ ہو کر چلنے پھرنے لگتا تھا۔ اور غیب دانی کی بھی اُن میں طاقت تھی اور اب تک
مرے بھی نہیں مع جسم آسمان پر موجود ہیں ۔ اور اگر یہ باتیں جو ان کی طرف نسبت دی گئی ہیں صحیح ہوں تو
پھر ان کے خالق العالم اور عالم الغیب اور محی اموات ہونے میں کیا شک رہا ؟ پس اگر اس صورت میں
کوئی عیسائی اُن کی الوہیت پر استدلال کرے اس بنا پر کہ لوازم شے کا پایا جان وجو د شے کو مستلزم ہے
تو ہمارے بھائی مسلمانوں کے پاس اس کا کیا جواب ہے؟ اگر کہیں کہ دعا سے ایسے معجزات ظہور میں
آتے تھے تو یہ کلام الہی پر زیادت ہے کہ کیونکہ قرآن کریم سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ مثلاً پھونک مارنے سے وہ
چیز جو ہیئت طیر کی طرح بنائی جاتی تھی اُڑنے لگتی تھی ۔ دعا کا تو قرآن کریم میں کہیں بھی ذکر نہیں اور نہ یہ
ذکر ہے کہ اس ہیئت طیر میں در حقیقت جان پڑ جاتی تھی۔ یہ تو نہیں چاہئے کہ اپنی طرف سے کلام الہی پر
کچھ زیادت کریں۔ یہی تو تحریف ہے جس کی وجہ سے یہودیوں پر لعنت ہوئی۔ پھر جس حالت میں جان پڑنا
ثابت نہیں ہوتا بلکہ معالم التنزیل اور بہت سی اور تفسیروں سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہیئت طیر تھوڑی
دیراڑ کر پھر مٹی کی طرح زمین پر گر پڑتی تھی تو بجز اس کے اور کیا سمجھا جائے کہ وہ دراصل مٹی کی مٹی ہی تھی
اور جس طرح مٹی پر گر پڑتی تھی اور جس طرح مٹی کے کھلونے انسانی کلوں سے چلتے پھرتے ہیں وہ ایک
نبی کی روح کی سرائت سے پرواز کرتے تھے۔ ورنہ حقیقی خالقیت کے ماننے سے عظیم الشان فساد اور شرک
لازم آتا ہے غرض تو معجزہ سے ہے اور بے جان کا با وجود بے جان ہونے کے پرواز یہ بڑا معجزہ ہے۔
ہاں اگر قرآن کریم کی کسی قراءت میں اس موقعہ پر فَيَكُونُ حَيًّا کا لفظ موجود ہے یا تاریخی طور پر ثابت
ہے کہ در حقیقت وہ زندہ ہو جاتے تھے اور انڈے بھی دیتے تھے اور اب تک اُن کی نسل سے بھی بہت سے
پرندے موجود ہیں تو پھر ان کا ثبوت دینا چاہیے۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے کہ اگر تمام دنیا چاہے کہ
ایک مکھی بنا سکے تو نہیں بن سکتی کیونکہ اس سے تشابہ فی خلق اللہ لازم آتا ہے۔ اور یہ کہنا کہ خدا تعالیٰ نے
آپ ان کو خالق ہونے کا اذن دے رکھا تھا۔ یہ خدا تعالیٰ پر افتراء ہے کلام الہی میں تناقض نہیں۔ خدا تعالیٰ
کسی کو ایسے اذن نہیں دیا کرتا ۔ اللہ تعالیٰ نے سید الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مکھی بنانے کا بھی اذن نہ
دیا۔ پھر مریم کے بیٹے کو یہ اذن کیونکر حاصل ہوا ؟ خدا تعالیٰ سے ڈرو اور مجاز کو حقیقت پر حمل نہ کرو۔
شہادت القرآن - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۷۲ تا ۳۷۴ حاشیه )
بعض لوگ موحدین کے فرقہ میں سے بحوالہ آیت قرآنی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم
انواع و اقسام کے پرندے بنا کر اور اُن میں پھونک مار کر زندہ کر دیا کرتے تھے۔ چنانچہ اسی بنا پر اس
عاجز پر اعتراض کیا ہے کہ جس حالت میں مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ ہے تو پھر آپ بھی کوئی مٹی کا پرندہ بنا کر
پھر اس کو زندہ کر کے دکھلائیے کیونکہ جس حالت میں حضرت مسیح کے کروڑ ہا پرندے بنائے ہوئے اب
تک موجود ہیں جو ہر طرف پرواز کرتے نظر آتے ہیں تو پھر مثیل مسیح بھی کسی پرندہ کا خالق ہونا چاہئے ۔
ان تمام اوہام باطلہ کا جواب یہ ہے کہ وہ آیات جن میں ایسا لکھا ہے متشابہات میں سے ہیں ۔ اور اُن
کے یہ معنے کرنا کہ گویا خدائے تعالیٰ نے اپنے ارادہ اور اذن سے حضرت عیسیٰ کو صفات خالقیت میں شریک
کر رکھا تھا صریح الحاد اور سخت بے ایمانی ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ اپنی صفات خاصہ والو ہیت بھی دوسروں
کو دے سکتا ہے تو اس سے اس کی خدائی باطل ہوتی ہے اور موحد صاحب کا یہ عذر کہ ہم ایسا اعتقاد تو نہیں
رکھتے کہ اپنی ذاتی طاقت سے حضرت عیسی خالق طیور تھے بلکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ طاقت خدائے تعالیٰ نے
اپنے اذن اور اذن اور ارادہ سے ان کو دے رکھی تھی اور اپنی ۔ اور اپنی مرضی سے ان کو اپنی خالقیت کا کا حصہ دار بنا دیا تھا اور
ریہ
اس کو اختیار ہے کہ جس کو چاہے اپنا مثیل بنا دیوے قادر مطلق جو ہوا ۔ یہ سراسر مشرکانہ باتیں ہیں اور کفر سے
بدتر ۔ اس موحد کو یہ بھی کہا گیا کہ کیا تم اب شناخت کر سکتے ہو کہ ان پرندوں میں سے کون سے ایسے پرندے
ہیں جو خدائے تعالیٰ کے بنائے ہوئے ہیں اور کون سے ایسے پرندے ہیں جو ان پرندوں کی نسل ہیں جن
کے حضرت عیسی خالق ہیں تو اس نے اپنے ساکت رہنے سے یہی جواب دیا کہ میں شناخت نہیں کر سکتا۔
اب واضح رہے کہ اس زمانہ کے بعض موحدین کا یہ اعتقاد کہ پرندوں کے نوع میں سے کچھ تو
خدائے تعالیٰ کی مخلوق اور کچھ حضرت عیسیٰ کی مخلوق ہے سراسر فاسد اور مشرکانہ خیال ہے اور ایسا خیال
رکھنے والا بلاشبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
سو واضح ہو کہ انبیاء کے معجزات دوست کے معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں۔ (۱) ایک وہ جو محض وہ جو حض سماوی امور ہوتے ہیں جن
میں انسان کی تدبیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں ہوتا ۔ جیسے شق القمر جو ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
معجزہ تھا اور خدائے تعالیٰ کی غیر محدود قدرت نے ایک راستباز اور کامل نبی کی عظمت ظاہر کرنے کے
لئے اس کو دکھایا تھا۔ (۲) دوسرے عقلی معجزات ہیں جو اس خارق عادت عقل کے ذریعہ سے ظہور پذیر
ہوتے ہیں جو الہام الہی سے ملتی ہے ہے جیسے حضرت سلیمان کا وہ معجزہ جو صَرْحُ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ لا
ہے جس کو دیکھ کر دیکھ کر بلقیس کو ایمان نصیب ہوا۔
اب جاننا چاہئے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت مسیح کا معجزہ حضرت سلیمان کے معجزہ کی طرح
صرف عقلی تھا۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ ان دنوں میں ایسے امور کی طرف لوگوں کے خیالات جھکے ہوئے
تھے کہ جو شعبدہ بازی کی قسم میں سے اور دراصل بے سود اور عوام کو فریفتہ کرنے والے تھے ۔ وہ لوگ جو
فرعون کے وقت میں مصر میں ایسے ایسے کام کرتے تھے جو سانپ بنا کر دکھلا دیتے تھے۔ اور کئی قسم کے
جانور طیار کر کے ان کو زندہ جانوروں کی طرح چلا دیتے تھے۔ وہ حضرت مسیح کے وقت میں عام طور پر
یہودیوں کے ملکوں میں پھیل گئے تھے اور یہودیوں نے اُن کے بہت سے ساحرانہ کام سیکھ لئے تھے۔
جیسا کہ قرآن کریم بھی اس بات کا شاہد ہے۔ سو کچھ تعجب کی جگہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ نے حضرت مسیح کو
عقلی طور سے ایسے طریق پر اطلاع دے دی ہو جو ایک مٹی کا کھلونا کسی کل کے دبانے یا کسی پھونک
مارنے کے طور پر ایسا پرواز کرتا ہو جیسے پرندہ پرواز کرتا ہے۔ یا اگر پرواز نہیں تو پیروں سے چلتا ہو۔
کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے
رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ بڑھئی کا کام در حقیقت ایک ایسا کام ہے جس میں کلوں کی ایجاد کرنے اور طرح
طرح کی صنعتوں کے بنانے میں عقل تیز ہو جاتی ہے اور جیسے انسان میں قومی موجود ہوں انہی کے موافق
ل النمل : ۴۵
م ولد