حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعجاز کے طور پر بھی مددملتی ہے۔ جیسے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی قوئی جو دقائق اور
معارف تک پہنچنے میں نہایت تیز وقوی تھے ۔ سو انہی کے موافق قرآن شریف کا معجزہ دیا گیا جو جامع جميع
دقائق و معارف الہیہ ہے۔ پس اس سے کچھ تعجب نہیں کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح نے اپنے دادا سلیمان کی
طرح اس وقت کے مخالفین کو یہ عقلی معجزہ دکھلایا ہو۔ اور ایسا معجزہ دکھانا عقل سے بعید بھی نہیں۔ کیونکہ
حال کے زمانہ میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ اکثر صناع ایسی ایسی چڑیاں بنا لیتے ہیں کہ وہ بولتی بھی ہیں اور ہلتی
بھی ہیں اور ڈم بھی ہلاتی ہیں۔ اور میں نے سنا ہے کہ بعض چڑیاں کل کے ذریعہ سے پرواز بھی کرتی
ہیں۔ بمبئی اور کلکتہ میں ایسے کھلونے بہت بنتے ہیں اور یوروپ اور امریکہ کے ملکوں میں بکثرت ہیں اور
ہر سال نئے نئے نکلتے آتے ہیں اور چونکہ قرآن شریف اکثر استعارات سے بھرا ہوا ہے اس لئے ان
آیات کے روحانی طور پر معنی بھی کر سکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ امی اور نادان لوگ ہیں جن کو
حضرت عیسی نے اپنا رفیق بنایا گویا اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا۔ پھر ہدایت کی
روح اُن میں پھونک دی جس سے وہ پرواز کرنے لگے ۔
ماسوا اس کے یہ بھی قرین قیاس ہے کہ ایسے ایسے اعجاز طریق عمل الترب یعنی مسمریز می طریق سے
بطور لہو ولعب نہ بطور حقیقت ظہور میں آسکیں کیونکہ عمل الترب میں جس کو زمانہ حال میں مسمریزم کہتے
ہیں ایسے ایسے عجائبات ہیں کہ اس میں پوری پوری مشق کرنے والے اپنی روح کی گرمی دوسری چیزوں
پر ڈال کر اُن چیزوں کو زندہ کے موافق کر دکھاتے ہیں۔ انسان کی روح میں کچھ ایسی خاصیت ہے کہ وہ
اپنی زندگی کی گرمی ایک جماد پر جو بالکل بے جان ہے ڈال سکتی ہے تب جماد سے وہ بعض حرکات صادر
ہوتی ہیں جو زندوں سے صادر ہوا کرتی ہیں۔ راقم رسالہ ہذا نے اس علم کے بعض مشق کرنے والوں کو
دیکھا ہے جو انہوں نے ایک لکڑی کی تپائی پر ہاتھ رکھ کر ایسا اپنی حیوانی روح سے اسے گرم کیا کہ اس نے
چارپایوں کی طرح حرکت کرتا شروع کر دیا۔ اور کتنے آدمی گھوڑے کی طرح اس پر سوار ہوئے اور اس کی
تیزی اور حرکت میں کچھ کمی نہ ہوئی۔ مگر یا د رکھنا چاہئے کہ ایسا جانور جو مٹی یا لکڑی وغیرہ سے
بنایا جاوے اور عمل الترب سے اپنی روح کی گرمی اس کو پہنچائی جائے وہ درحقیقت زندہ نہیں ہوتا۔ بلکہ
بدستور بے جان اور جماد ہوتا ہے صرف عامل کے رُوح کی گرمی بارود کی طرح اس کو جنبش میں لاتی ہے۔
اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ان پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ ان کا ہلنا
اور جنبش کرنا بھی ، کرنا بھی بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا اور نہ در حقیقت ان کا زندہ ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔ اس جگہ یہ بھی

جاننا چاہئے کہ سلب امراض کرنا یا اپنی روح کی گرمی جماد میں ڈال دینا درحقیقت یہ سب علم الترب کی
شاخیں ہیں۔ ہر یک زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہے ہیں اور اب بھی ہیں جو اس روحانی عمل کے ذریعہ
سے سلب امراض کرتے رہے ہیں اور مفلوج ، مبروص ۔ مدقوق وغیرہ ان کی توجہ سے اچھے ہوتے رہے
اور اب یہ بات قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم باذن و حکم الہی
الیسع نبی کی طرح اس عمل الترب میں کمال رکھتے تھے گوالیع کے درجہ کاملہ سے کم رہے ہوئے تھے کیونکہ
الیسع کی لاش نے بھی وہ معجزہ دکھلایا کہ اُس کی ہڈیوں کے لگنے سے ایک مردہ زندہ ہو گیا۔ مگر چوروں کی
لاشیں مسیح کے جسم کے ساتھ لگنے سے ہرگز زندہ نہ ہوسکیں۔ یعنی وہ دو چور مسیح کے ساتھ مصلوب ہوئے
تھے۔ بہر حال مسیح کی یہ تربی کارروائیاں زمانہ کے مناسب حال بطور خاص مصلحت کے تھیں مگر یاد رکھنا چاہئے
کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں جیسا کہ عوام الناس اس کو خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ
اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خدائے تعالیٰ کے فضل و توفیق سے اُمید قوی رکھتا تھا کہ ان عجوبہ نمائیوں میں
حضرت مسیح ابن مریم سے کم نہ رہتا۔ لیکن مجھے وہ روحانی طریق پسند ہے جس پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے قدم مارا ہے اور حضرت مسیح نے بھی اس عمل جسمانی کو یہودیوں کے جسمانی اور پست خیالات کی وجہ
سے جو ان کی فطرت میں مرکوز تھے باذن و حکم الہی اختیار کیا تھا ورنہ در اصل مسیح کو بھی یہ عمل پسند نہ تھا۔
واضح ہو کہ اس عمل جسمانی کا ایک نہایت برا خاصہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے تئیں اس مشغولی میں ڈالے
اور جسمانی مرضوں کے رفع دفع کرنے کے لئے اپنی دلی و دماغی طاقتوں کو خرچ کرتا رہے۔ وہ اپنی ان
روحانی تاثیروں میں جو روح پر اثر ڈال کر روحانی بیماریوں کو دور کرتی ہیں بہت ضعیف اور نکما ہو جاتا ہے
اور امر تنویر باطن اور تزکیہ نفس کا جو اصل مقصد ہے اس کے ہاتھ سے بہت کم انجام پذیر ہوتا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ گو حضرت مسیح جسمانی بیماروں کو اس عمل کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے مگر ہدایت اور توحید اور
دینی استقامتوں کے کامل طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں اُن کی کارروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ
کا رہا کہ قریب قریب نا کام کے رہے لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ ان جسمانی امور کی
طرف توجہ نہیں فرمائی اور تمام زور اپنی روح کا دلوں میں ہدایت پیدا ہونے کے لئے ڈالا اسی وجہ سے
تکمیل نفوس میں سب سے بڑھ کر رہے اور ہزار ہا بندگانِ خدا کو کمال کے درجہ تک پہنچا دیا اور اصلاح خلق
اور اندرونی تبدیلیوں میں وہ ید بیضا دکھلایا کہ جس کی ابتدائے دنیا سے آج تک نظیر نہیں پائی جاتی ۔
حضرت مسیح کے عمل الترب سے وہ مردے جو زندہ ہوتے تھے یعنی وہ قریب الموت آدمی جو گویا نئے سرے

زندہ ہو جاتے تھے وہ بلا توقف چند منٹ میں مر جاتے تھے کیونکہ بذریعہ عمل الترب روح کی گرمی اور زندگی
صرف عارضی طور پر اُن میں پیدا ہو جاتی تھی مگر جن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کیا وہ ہمیشہ
زندہ رہیں گے اور یہ جو میں نے مسمریزی طریق کا عمل الترب نام رکھا جس میں حضرت مسیح بھی کسی درجہ
تک مشق رکھتے تھے یہ الہامی نام ہے اور خدائے تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ عمل الترب ہے اور اس عمل کے
عجائبات کی نسبت یہ بھی الہام ہوا هَذَا هُوَ التِّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ “ یعنی یہ وہ عمل الترب ہے جس کی
اصل حقیقت کی زمانہ حال کے لوگوں کو کچھ خبر نہیں ورنہ خدائے تعالیٰ اپنی ہر یک صفت میں واحد لاشریک
ہے اپنی صفات الوہیت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔ فرقان کریم کی آیات بینات میں اس قدر اس مضمون
کی تائید پائی جاتی ہے جو کسی پر مخفی نہیں جیسا کہ وہ عزاسمہ فرماتا ہے۔ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيْكَ فِي الْمُلْكِ وَ خَلَقَ
كُلَّ شَيْ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَ
هُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ
مَوْتَا وَلَا حَيُوةً وَلَا نُشُورًا لے اب دیکھو خدائے تعالیٰ صاف صاف طور پر فرما رہا ہے کہ بجز
میرے کوئی اور خالق نہیں بلکہ ایک دوسری آیت میں فرماتا ہے کہ تمام جہان مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں
کر سکتا اور صاف فرماتا ہے کہ کوئی شخص موت اور حیات اور ضرر اور نفع کا مالک نہیں ہو سکتا۔ اس جگہ ظاہر ہے
کہ اگر کسی مخلوق کو موت اور حیات کا مالک بنا دینا اور اپنی صفات میں شریک کر دینا اس کی عادت میں
داخل ہوتا تو وہ بطور استثناء ایسے لوگوں کو ضرور باہر رکھ لیتا اور ایسی اعلیٰ توحید کی ہمیں ہرگز تعلیم نہ دیتا۔ اگر
یہ وسواس دل میں گذرے کہ پھر اللہ جل شانہ نے مسیح ابن مریم کی نسبت اس قصہ میں جہاں پرندہ
بنانے کا ذکر ہے تَخْلُقُ کا لفظ کیوں استعمال کیا جس کے بظاہر یہ معنے ہیں کہ تو پیدا کرتا ہے؟ اس کا جواب
یہ ہے کہ اس جگہ حضرت عیسیٰ کو خالق قرار دینا بطور استعارہ ہے جیسا کہ اس دوسری آیت میں فرمایا ہے
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ کے بلاشبہ حقیقی اور سچا خالق خدائے تعالیٰ ہے اور جو لوگ مٹی یا لکڑی
کے کھلونے بناتے ہیں وہ بھی خالق ہیں مگر جھوٹے خالق جن کے فعل کی اصلیت کچھ بھی نہیں۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ کیوں بطور معجزہ جائز نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام اذن اور ارادہ الہی سے
حقیقت میں پرندے بنا لیتے ہوں اور وہ پرندے ان کی اعجازی پھونک سے پرواز کر جاتے ہوں تو اس کا
ا الفرقان: ۴۳ ۲ المؤمنون: ۱۵

جواب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے کسی شخص کو موت اور حیات اور ضرر اور نفع کا مالک
نہیں بناتا نبی لوگ دعا اور تضرع سے معجزہ مانگتے ہیں ۔ معجزہ نمائی کی ایسی قدرت نہیں رکھتے جیسا کہ
انسان کو ہاتھ پیر ہلانے کی قدرت ہوتی ہے۔ غرض معجزہ کی حقیقت اور مرتبہ سے یہ امر بالاتر اور ان
صفات خاصہ خدائے تعالیٰ میں سے ہے جو کسی حالت میں بشر کومل نہیں سکتیں ۔ معجزہ کی حقیقت یہ ہے کہ
خدائے تعالیٰ ایک امر خارق عادت یا ایک امر خیال اور گمان سے باہر اور امید سے بڑھ کر ایک اپنے
رسول کی عزت و صداقت ظاہر کرنے کے لئے اور اس کے مخالفین کی عجز اور مغلوبیت جتلانے کی غرض
سے اپنے ارادہ خاص سے یا اس رسول کی دعا اور درخواست سے آپ ظاہر فرماتا ہے مگر ایسے طور سے جو
اس کی صفات وحدانیت و تقدس و کمال کے منافی و مغائر نہ ہو اور کسی دوسرے کی وکالت یا کارسازی کا
اس میں کچھ دخل نہ ہو۔ اب ہر یک دانشمند سوچ سکتا ہے کہ یہ صورت ہرگز معجزہ کی صورت نہیں کہ
خدائے تعالی دائمی طور پر ایک شخص کو اجازت اور اذن دیدے کہ تو مٹی کے پرندے بنا کر پھونک مارا کر،
وہ حقیقت میں جانور بن جایا کریں گے اور ان میں گوشت اور ہڈی اور خون اور تمام اعضاء جانوروں کے
بن جائیں گے۔ ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ پرندوں کے بنانے میں اپنی خالقیت کا کسی کو وکیل ٹھہر اسکتا
ہے تو تمام امور خالقیت میں وکالت تامہ کا عہدہ بھی کسی کو دے سکتا ہے۔ اس صورت میں خدائے تعالیٰ
کی صفات میں شریک ہونا جائز ہوگا گو اس کے حکم اور اذن سے ہی سہی اور نیز ایسے خالقوں کے سامنے اور
فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ کی مجبوری سے خالق حقیقی کی معرفت مشتبہ ہو جائے گی ۔ غرض یہ اعجاز کی صورت
نہیں یہ تو خدائی کا حصہ دار بنانا ہے۔
بعض دانشمند شرک سے بچنے کے لئے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ حضرت مسیح جو پرندے بناتے تھے
وہ بہت دیر تک جیتے نہیں تھے ان کی عمر چھوٹی ہوتی تھی ۔ تھوڑی مسافت تک پرواز کر کے پھر گر کر مر
جاتے تھے لیکن یہ عذر بالکل فضول ہے اور صرف اس حالت میں ماننے کے لائق ہے کہ جب یہ اعتقاد
رکھا جائے کہ اُن پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا نہیں ہوتی تھی بلکہ صرف ظلی اور مجازی اور جھوٹی
حیات جو عمل الترب کے ذریعہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔ ایک جھوٹے جھلک کی طرح اُن میں نمودار ہو
جاتی تھی ۔
قرآن شریف کی آیات بھی بآواز بلند یہی پکار رہی ہیں کہ مسیح کے ایسے عجائب کاموں میں اس کو طاقت
بخشی گئی تھی اور خدائے تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ وہ ایک فطرتی طاقت تھی جو ہر یک فرد بشر کی فطرت

میں موقع ہے۔ مسیح سے اس کی کچھ خصوصیت نہیں۔ چنانچہ اس بات کا تجربہ اسی زمانہ میں ہو رہا ہے۔ مسیح
کے معجزات تو اس تالاب کی وجہ سے بے رونق اور بے قدر تھے جو مسیح کی ولادت سے بھی پہلے مظہر
عجائبات تھا جس میں ہر قسم کے بیمار اور تمام مجذوم ، مفلوج ، مبروص وغیرہ ایک ہی غوطہ مار کر اچھے ہو جاتے
تھے۔ لیکن بعد کے زمانوں میں جو لوگوں نے اس قسم کے خوارق دکھلائے اس وقت تو کوئی تالاب بھی موجود
نہیں تھا۔
غرض یہ اعتقاد بالکل غلط اور فاسد اور مشرکانہ خیال ہے کہ مسیح مٹی کے پرندے بنا کر اور اُن میں
پھونک مار کر انہیں سچ مچ کے جانور بنا دیتا تھا۔ نہیں بلکہ صرف عمل الترب تھا جو روح کی قوت سے ترقی
پذیر ہو گیا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح ایسے کام کے لئے اس تالاب کی مٹی لاتا تھا جس میں روح القدس کی
تاثیر رکھی گئی تھی۔ بہر حال یہ معجزہ صرف ایک کھیل کی قسم میں سے تھا۔ اور وہ مٹی درحقیقت ایک مٹی ہی
رہتی تھی جیسے سامری کا گوسالہ فَتَدَبَّرُ فَإِنَّهُ نُكْتَةٌ جَلِيلَةٌ مَا يُلَقَّهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۱ تا ۲۶۳ حاشیه )
فرضی معجزات کے ساتھ جس قدر حضرت عیسی علیہ السلام متہم کئے گئے ہیں اس کی نظیر کسی اور نبی میں
نہیں پائی جاتی ۔ یہاں تک کہ بعض جاہل خیال کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ہزاروں بلکہ
لاکھوں مر دے زندہ کر ڈالے تھے۔ یہاں تک کہ انجیلوں میں بھی یہ مبالغہ آمیز باتیں لکھی ہیں کہ ایک
مرتبہ تمام گورستان جو ہزاروں برسوں کا چلا آتا تھا سب کا سب زندہ ہو گیا تھا اور تمام مردے زندہ ہو کر
شہر میں آ گئے تھے۔
اب عقلمند قیاس کر سکتا ہے کہ باجود یکہ کروڑہا انسان زندہ ہو کر شہر میں آگئے اور اپنے بیٹوں پوتوں کو
آ کر تمام قصے سنائے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی سچائی کی تصدیق کی مگر پھر بھی یہودی ایمان نہ
لائے ۔ اس درجہ کی سنگدلی کو کون باور کرے گا؟ اور در حقیقت اگر ہزاروں مردے زندہ کرنا حضرت
عیسی کا پیشہ تھا تو جیسا کہ عقل کے رو سے سمجھا جاتا ہے کہ وہ تمام مردے بہرے اور گونگے تو نہیں ہوں
گے اور جن لوگوں کو ایسے معجزات دکھلائے جاتے تھے کوئی ان مردوں میں سے ان کا بھائی ہو گا اور کوئی
باپ اور کوئی بیٹا اور کوئی ماں اور کوئی دادی اور کوئی دادا اور کوئی دوسرا قریبی اور عزیز رشتہ دار۔ اس لئے
حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے تو کافروں کو مومن بنانے کی ایک وسیع راہ کھل گئی تھی ۔ کئی مردے
یہودیوں کے رشتہ داران کے ساتھ ساتھ پھرتے ہوں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام نے کئی شہروں میں

اُن کے لیکچر دلائے ہوں گے۔ ایسے لیکچر نہایت پر بہار اور شوق انگیز ہوتے ہوں گے۔ جب ایک مردہ
کھڑا ہو کر حاضرین کو سناتا ہوگا کہ اے حاضرین آپ لوگوں میں بہت ایسے اس وقت موجود ہیں جو مجھے
شناخت کرتے ہیں۔ جنہوں نے مجھے اپنے ہاتھ سے دفن کیا تھا۔ اب میں خدا کے منہ سے سن کر آیا ہوں
کہ عیسی مسیح سچا ہے اور اسی نے مجھے زندہ کیا تو عجب لطف ہوتا ہوگا۔ اور ظاہر ہے کہ ایسے مردوں کے
لیکچروں سے یہودی قوم کے لوگوں کے دلوں پر بڑے بڑے اثر ہوتے ہوں گے۔ اور ہزاروں لاکھوں
یہودی ایمان لاتے ہوں گے۔ پر قرآن شریف اور انجیل سے ثابت ہے کہ یہودیوں نے حضرت عیسی
علیہ السلام کو رد کر دیا تھا اور اصلاح مخلوق میں تمام نبیوں سے ان کا گرا ہوا نمبر تھا اور تقریباً تمام یہودی
ان کو ایک مکار اور کاذب خیال کرتے تھے ۔
اب عقلمند سوچے کہ کیا ایسے بزرگ اور فوق العادت معجزات کا یہی نتیجہ ہونا چاہیے تھا؟ جبکہ ہزاروں
مردوں نے زندہ ہو کر حضرت عیسی علیہ السلام کی سچائی کی گواہی بھی دے دی اور یہ بھی کہہ دیا کہ ہم
بہشت کو دیکھ آئے ہیں ۔ اسمیں صرف عیسائی ہیں جو حضرت عیسی کے ماننے والے ہیں اور دوزخ کو دیکھا
تو اس میں یہودی ہیں جو حضرت عیسیٰ سے منکر ہیں تو ان سب باتوں کے بعد کس کی مجال تھی کہ حضرت
عیسی کی سچائی میں ذرہ بھی شک کرتا ۔ اور اگر کوئی شک کرتا تو اُن کے باپ دادا جو زندہ ہو کر آئے تھے
ان کو جان سے مارتے کہ اے نا پاک لوگو! ہماری گواہی اور پھر بھی شک ۔ پس یقیناً سمجھو کہ ایسے معجزات
محض بناوٹ ہے۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۴۷ ، ۴۸)
اور خدا کی عجیب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے جو میں نے عین بیداری میں جو کشفی
بیداری کہلاتی ہے یسوع مسیح سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے اور اس سے باتیں کر کے اس کے اصل دعوی اور
تعلیم کا حال دریافت کیا ہے۔ یہ ایک بڑی بات ہے جو توجہ کے لائق ہے کہ حضرت یسوع مسیح ان چند
عقائد سے جو کفارہ اور تثلیث اور ابنیت ہے ایسے متنفر پائے جاتے ہیں کہ گویا ایک بھاری افتراء جوان پر
کیا گیا ہے وہ یہی ہے۔ یہ مکاشفہ کی شہادت بے دلیل نہیں ہے بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی
طالب حق نیت کی صفائی سے ایک مدت تک میرے پاس رہے اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا چاہے تو
میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھ سکتا ہے ان سے باتیں بھی کر سکتا ہے اور ان کی نسبت ان سے گواہی
بھی لے سکتا ہے کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس کی روح میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے۔
تحفہ قیصریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۷۳)

میں نے بار ہا عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھا اور بار ہا کشفی حالت میں ملاقات ہوئی اور ایک ہی خوان
میں میرے ساتھ اُس نے کھایا اور ایک دفعہ میں نے اس کو دیکھا اور اس فتنہ کے بارے میں پوچھا جس میں
اس کی قوم مبتلا ہو گئی ہے۔ پس اس پر دہشت غالب ہو گئی اور خدا تعالیٰ کی عظمت کا اس نے ذکر کیا اور اس
کی تسبیح اور تقدیس میں لگ گیا اور زمین کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں تو صرف خاکی ہوں اور ان تہمتوں
سے بری ہوں جو مجھ پر لگائی جاتی ہیں پس میں نے اس کو ایک متواضع اور کسر نفسی کرنے والا آدمی پایا۔
( نور الحق حصہ اول۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۵۶، ۵۷ )
جب میں دیکھتا ہوں کہ عیسائی مذہب میں خدا شناسی کے تینوں ذریعے مفقود ہیں تو مجھے تعجب آتا ہے
کہ کس بات کے سہارے سے یہ لوگ یسوع پرستی پر زور مار رہے ہیں۔ کیسی بدنصیبی ہے کہ آسمانی
دروازے ان پر بند ہیں ۔ معقولی دلائل ان کو اپنے دروازے سے دھکے دیتے ہیں اور منقولی دستاویزیں جو
گذشتہ نبیوں کی مسلسل تعلیموں سے پیش کرنی چاہئے تھیں وہ ان کے پاس موجود نہیں مگر پھر بھی ان لوگوں
کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا خوف نہیں۔ انسان کی عقلمندی یہ ہے کہ ایسا مذہب اختیار کرے کہ جس کے
اصول خدا شناسی پر سب کا اتفاق ہوا اور عقل بھی شہادت دے اور آسمانی دروازے بھی اس مذہب پر بند
نہ ہوں۔ سوغور کر کے معلوم ہوتا ہے کہ ان تینوں صفتوں سے عیسائی مذہب بے نصیب ہے۔ اس کا
خداشناسی کا طریق ایسا نرالہ ہے کہ نہ اس پر یہودیوں نے قدم مارا اور نہ دنیا کی اور کسی آسمانی کتاب
نے وہ ہدایت کی ۔ اور عقل کی شہادت کا یہ حال ہے کہ خود یورپ میں جس قدر لوگ علوم عقلیہ میں ماہر
ہوتے جاتے ہیں وہ عیسائیوں کے اس عقیدے پر ٹھٹھا اور ہنسی کرتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ عقلی عقیدے سب کلیت کے رنگ میں ہوتے ہیں کیونکہ قواعد کلیہ سے ان کا استخراج
ہوتا ہے۔ لہٰذا ایک فلاسفر اگر اس بات کو مان جائے کہ یسوع خدا ہے تو چونکہ دلائل کا حکم کلیت کا فائدہ بخشتا
ہے اس کو ماننا پڑتا ہے کہ پہلے بھی ایسے کروڑ ہا خدا گزرے ہیں اور آگے بھی ہو سکتے ہیں اور یہ باطل ہے۔
اور آسمانی نشانوں کی شہادت کا یہ حال ہے کہ اگر تمام پادری مسیح مسیح کرتے مر بھی جائیں تاہم ان کو
آسمان سے کوئی نشان مل نہیں سکتا کیونکہ مسیح خدا ہو تو ان کو شان دے وہ تو بیچارہ اور عاجز اور ان کی فریاد
سے بے خبر ہے۔ اور اگر خبر بھی ہو تو کیا کر سکتا ہے۔ اگر قیامت کے دن حضرت مسیح نے کہہ دیا کہ
میں تو خدا نہیں تھا تم نے کیوں خواہ مخواہ میرے ذمہ خدائی لگا دی تو پھر کہاں جائیں گے اور کس کے پاس
جا کر روئیں گے!!؟

خدا تعالیٰ نے عیسائیوں کو ملزم کرنے کے لئے چار گواہ ان کے ابطال پر کھڑے کئے ہیں۔
اول یہودی کہ جو تخمینا ساڑھے تین ہزار برس سے گواہی دے رہے ہیں کہ ہمیں ہرگز ہرگز تثلیث کی برس
تعلیم نہیں ملی اور نہ کوئی ایسی پیشگوئی کسی نبی نے کی کہ کوئی خدا یا حقیقی طور پر ابن اللہ زمین پر ظاہر ہونے
والا ہے۔
دوم حضرت یحییٰ کی اُمت یعنی یوحنا کی امت جواب تک بلا د شام میں موجود ہے جو حضرت مسیح کو اپنی
قدیم تعلیم کے رو سے صرف انسان اور نبی اور حضرت یحییٰ کا شاگرد جانتے ہیں ۔
تیسرے فرقہ موحدہ عیسائیوں کا جن کا بار بار قرآن شریف میں بھی ذکر ہے جن کی بحث روم کے
تیسری صدی کے قیصر نے تثلیث والوں سے کرائی تھی اور فرقہ موحدہ غالب رہا تھا اور اسی وجہ سے قیصر
نے فرقہ موحد کا مذہب اختیار کر لیا تھا۔
چوتھے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف جنہوں نے گواہی دی کہ مسیح ابن مریم ہرگز خدا نہیں
ہے اور نہ خدا کا بیٹا ہے۔ بلکہ خدا کا نبی ہے۔
اور علاوہ اس کے ہزاروں راستباز خدا تعالیٰ کا الہام پا کر اب تک گواہی دیتے چلے آئے ہیں کہ مسیح
ابن مریم ایک عاجز بندہ ہے اور خدا کا نبی ۔ چنانچہ اس زمانہ کے عیسائیوں پر گواہی دینے کے لئے
خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ تا میں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ابن مریم کو خدا ٹھہرانا ایک
باطل اور کفر کی راہ ہے اور مجھے اس نے اپنے مکالمات اور مخاطبات سے مشرف فرمایا ہے۔
اے عیسائیو! یا در ائیو! یاد رکھو کہ مسیح ابن مریم ہرگز ہرگز خدا نہیں ہے۔ تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔ خدا کی عظمت مخلوق
کومت دو۔ ان باتوں کے سننے سے ہمارا دل کا نپتا ہے کہ تم ایک مخلوق ضعیف درماندہ کو خدا کر کے پکارتے ہو۔ سچے
خدا کی طرف آجاؤ۔ تا تمہارا بھلا ہو اور تمہاری عاقبت بخیر ہو۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۵۳ تا ۵۵)
یہ سخت ظلم کیا گیا ہے جو ابن مریم کو خدا بنایا گیا۔ وہ صرف ایک انسان ہے اور موسوی شریعت کے
خادموں میں سے ایک نبی ۔ تم نے اُس کو نہیں دیکھا۔ مگر میں نے بارہا اس کو دیکھا ہے۔ تم میں سے
کوئی بھی اس کو نہیں جانتا مگر میں جانتا ہوں ۔ وہ ایک سعادتمند انسان ہے جو موسیٰ کی عظمت کا قائل اور
ہماری سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگیوں پر بدل و جان ایمان لایا ہے اور ہماری طرح
اس راہ میں فدا ہے۔ اگر وہ اس وقت دنیا میں آتا اور دیکھتا کہ مجھے خدا بنایا گیا اور میرا کفارہ گھڑا گیا تو وہ

اپنی ناچیز ہستی اور اس بیجا تعریف کو خیال میں لا کر مارے شرم کے مرنے کو قبول کرتا اور خدا سے اپنی
مغفرت چاہتا۔ پھر بتلاؤ اس کی خدائی پر کون سی دلیل تمہارے پاس ہے؟ کیا اسی کی باتوں یا حواریوں کی و
باتوں سے اس کی خدائی ظاہر ہوتی ہے۔ اگر ہم مان بھی لیں کہ اس کی یا اس کے دوستوں کی باتوں سے
خدائی کا دعوی پایا جاتا ہے تو یہ نرا دعوی ہوگا جو بغیر ثبوت ایک کوڑی کی قیمت نہیں رکھتا ۔ حالانکہ انجیل کی
رو سے یہ دعوی بھی ثابت نہیں ہو سکتا ۔ انجیل یہ کہیں بیان نہیں کرتی کہ مریم کے صاحبزادہ نے کبھی
مرد میدان بن کر خدائی کا دعوی کیا تھا بلکہ جب یہودیوں نے ایک دفعہ اسے ڈانٹا تو یسوع نے اپنی
خدائی سے انکار کیا۔
( تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ا۔ مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۹ بار دوم )
حضرت مسیح یوحنا باب ۱۰/۳۰ میں ۳۷ تک صاف طور پر فرمارہے ہیں کہ مجھ میں اور دوسرے مقربوں
اور مقدسوں میں ان الفاظ کے اطلاق میں جو بائبل میں اکثر انبیا وغیرہ کی نسبت بولے گئے ہیں جو
ابن اللہ ہیں یا خدا ہیں کوئی امتیاز اور خصوصیت نہیں ذرہ سوچ کر دیکھنا چاہئیے کہ حضرت مسیح پر یہودیوں نے
یہ بات سن کر کہ وہ اپنے تئیں ابن اللہ کہتے ہیں یہ الزام لگایا تھا کہ تو کفر کہتا ہے یعنی کافر ہے اور پھر انہوں
نے اس الزام کے لحاظ سے ان کو پتھراؤ کرنا چاہا اور بڑے افروختہ ہوئے ۔ اب ظاہر ہے کہ ایسے موقعہ پر
کہ جب حضرت مسیح یہودیوں کی نظر میں اپنے ابن اللہ کہلانے کی وجہ سے کافر معلوم ہوتے تھے اور انہوں
نے اس کو سنگسار کرنا چاہا تو ایسے موقعہ پر کہ اپنی بریت یا اثبات دعوی کا موقعہ تھا مسیح کا فرض کیا تھا ؟
ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ اس موقعہ پر کہ کافر بنایا گیا حملہ کیا گیا ۔ سنگسار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔
دو صورتوں میں سے ایک صورت اختیار کرنا مسیح کا کام تھا۔ اوّل یہ کہ اگر حقیقت میں حضرت مسیح
خدا تعالیٰ کے بیٹے ہی تھے تو یوں جواب دیتے کہ یہ میرا دعوی حقیقت میں سچا ہے اور میں واقعی طور پر
خدا تعالیٰ کا بیٹا ہوں ۔ اور اس دعویٰ کے ثابت کرنے کے لئے میرے پاس دو ثبوت ہیں ایک یہ کہ تمہاری
کتابوں میں میری نسبت لکھا ہے کہ مسیح در حقیقت خدا تعالیٰ کا بیٹا ہے بلکہ خود خدا ہے۔ قادر مطلق ہے عالم
الغیب ہے اور جو چاہتا ہے کرتا ہے اگر تم کو شبہ ہے تو لاؤ کتابیں پیش کرو میں ان کتابوں سے اپنی خدائی کا
ثبوت تمہیں دکھلا دوں گا ۔ یہ تمہاری غلط فہمی اور کم توجہی اپنی کتابوں کی نسبت ہے کہ تم مجھ کو کافر
ٹھہراتے ہو۔ تمہاری کتابیں ہی تو مجھے خدا بنا رہی ہیں اور قادر مطلق بتلا رہی ہیں۔ پھر میں کافر کیونکر
ہوا ؟ بلکہ تمہیں تو چاہئے کہ اب میری پرستش اور پوجا شروع کر دو کہ میں خدا ہوں ۔

پھر دوسرا ثبوت یہ دینا چاہیے تھا کہ آؤ خدائی کی علامتیں مجھ میں دیکھ لو جیسے خدا تعالیٰ نے آفتاب
ماہتاب ستارے زمین وغیرہ پیدا کیا ہے۔ ایک قطعہ زمین کا یا کوئی ستارہ یا کوئی اور چیز میں نے بھی پیدا
کی ہے اور اب بھی پیدا کر کے دکھلا سکتا ہوں اور نبیوں کے معمولی معجزات سے بڑھ کر مجھ میں قوت اور
قدرت حاصل ہے۔ اور مناسب تھا کہ اپنے خدائی کے کاموں کی ایک مفصل فہرست ان کو دیتے کہ دیکھو
آج تک یہ یہ کام میں نے خدائی کے کئے ہیں۔ کیا حضرت موسیٰ سے لے کر تمہارے کسی آخری نبی تک
ایسے کام کسی اور نے بھی کئے ہیں؟ اگر ایسا ثبوت دیتے تو یہودیوں کے منہ بند ہو جاتا اور اسی وقت تمام
فقیہی اور فریسی آپ کے سامنے سجدہ میں گرتے کہ ہاں حضرت ! ضرور آپ خدا ہی ہیں۔ ہم بھولے ہوئے
تھے۔ آپ نے اس آفتاب کے مقابل پر جو ابتدا سے چمکتا ہوا چلا آتا ہے اور دن کو روشن کرتا ہے اور
اس ماہتاب کے مقابل پر جو ایک خوبصورت روشنی کے ساتھ رات کو طلوع کرتا ہے اور رات کو منور کر دیتا
ہے آپ نے ایک آفتاب اور ایک ماہتاب اپنی طرف سے بنا بنا کر ہم کو دکھلا دیا ہے اور کتا بیں کھول کر اپنی
خدائی کا ثبوت ہماری مقبولہ مسلمہ کتابوں سے پیش کر دیا ہے۔ اب ہماری کیا مجال ہے کہ بھلا آپ کو
خدا نہ کہیں ۔ جہاں خدا نے اپنی قدرتوں کے ساتھ تجلی کی وہاں عاجز بندہ کیا کر سکتا ہے لیکن حضرت مسیح نے
ان دونوں ثبوتوں میں سے کسی ثبوت کو بھی پیش نہ کیا اور پیش کیا تو ان عبارتوں کو پیش کیا سن لیجئے ۔
تب یہودیوں نے پھر پتھر اٹھائے کہ اس پر پتھراؤ کریں۔ یسوع نے انہیں جواب دیا کہ میں نے
اپنے باپ کے بہت سے اچھے کام تمہیں دکھائے ہیں ان میں سے کس کام کے لئے تم مجھے پتھراؤ کرتے
ہو؟ یہودیوں نے اسے جواب دیا کہ ہم تجھے اچھے کام کے لئے نہیں بلکہ اس لئے تجھے پتھراؤ کرتے ہیں
کہ تو کفر کہتا ہے اور انسان ہو کے اپنے تئیں خدا بناتا ہے۔ یسوع نے انہیں جواب دیا کہ کیا تمہاری
شریعت میں یہ نہیں لکھا ہے کہ میں نے کہا تم خدا ہو جبکہ اس نے انہیں جن کے پاس خدا کا کلام آیا خدا کہا
اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو تم ا ، باطل ہو تم اسے جسے خدا نے مخصوص نے مخصوص کیا اور جہان اور جہان میں بھیجا کہتے ہو کہ تو کفر بکتا ہے
کہ میں نے کہا کہ میں خدا کا بیٹا ہوں ۔
اب منصفین سوچ لیں کہ کیا الزام کفر کا دور کرنے کے لئے اپنے آپ کو حقیقی طور پر بیٹا اللہ تعالیٰ کا
ثابت کرنے کے لئے یہی جواب تھا کہ اگر میں نے خدا کا بیٹا کہلایا تو کیا ہرج ہو گیا تمہارے بزرگ بھی
خدا کہلاتے رہے ہیں۔
ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب اس جگہ فرماتے ہیں کہ گویا حضرت مسیح ان کے بلوے سے خوفناک ہو کر ڈر گئے

اور اصل جواب کو چھپا لیا اور تقیہ اختیار کیا مگر میں کہتا ہوں کہ کیا یہ ان نبیوں کا کام ہے کہ اللہ جل شانہ کی
راہ میں ہر وقت جان دینے کو تیار رہتے ہیں ۔ قرآن کریم میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ الَّذِينَ
يُبَلِّغُونَ رِسُلَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ لا یعنی اللہ تعالیٰ کے بچے
پیغمبر جو اس کے پیغام پہنچاتے ہیں وہ پیغام رسانی میں کسی سے نہیں ڈرتے ۔ پس حضرت مسیح قادر مطلق
کہلا کر کمزور یہودیوں سے کیونکر ڈر گئے ۔
گیا تو آ
۔
اب اس سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے حقیقی طور پر ابن اللہ ہونے کا یا خدا
ہونے کا کبھی دعوی نہیں کیا۔ اور اس دعوئی میں اپنے تئیں ان تمام لوگوں کا ہمرنگ قرار دیا اور اس بات کا اقرار
کیا کہ انہی کے موافق یہ دعوی بھی ہے پھر حضرت مسیح نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ آپ
نے کئی مقامات انجیل میں اپنی انسانی کمزوریوں کا اقرار کیا ۔ جیسا کہ جب قیامت کا پتہ ان سے پوچھا
ا تو آپ نے اپنی لاعلمی ظاہر فرمائی اور کہا کہ بجز اللہ تعالیٰ کے قیامت کے وقت کو کوئی نہیں جانتا۔
اب صاف ظاہر ہے کہ علم روح کی صفات میں سے ہے نہ جسم کی صفات میں سے ۔ اگر ان میں
اللہ تعالیٰ کا روح تھا اور یہ خود اللہ تعالیٰ ہی تھے تو لاعلمی کے اقرار کی کیا وجہ؟ کیا خدا تعالیٰ بعد علم کے نادان
بھی ی ؟ ہو جایا کرتا ہے۔ پھر متی ۱۹ باب ۱۶۔ میں لکھا ہے۔ ” دیکھو ایک نے آ کے اُسے (یعنی مسیح سے ) کہا
اے نیک اُستاد میں کون سا نیک کام کروں کہ ہمیشہ کی زندگی پاؤں ۔ اُس نے اسے کہا تو کیوں نیک مجھے
کہتا ہے ۔ نیک تو کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا خدا ۔ پھر متی ۲۰/ ۲۰ میں لکھا ہے کہ زبدی کے بیٹوں کی ماں نے
اپنے بیٹوں کے حضرت مسیح کے دائیں بائیں بیٹھنے کی درخواست کی تو فرمایا اس میں میرا اختیار نہیں ۔ اب
فرمائیے قادر مطلق ہونا کہاں گیا۔ قادر مطلق بھی کبھی بے اختیار ہو جایا کرتا ہے؟ اور جبکہ اس قدر تعارض
صفات میں واقع ہو گا واقع ہو گیا کہ حضرات حواری تو آپ کو قادر مطلق خیال کرتے رتے ہیں اور آپ قادر مطلق ہونے
سے انکار کر رہے ہیں تو ان پیش کردہ پیشگوئیوں کی کیا عزت اور کیا وقعت باقی رہی جس کے لئے یہ پیش کی
جاتی ہیں۔ وہی انکار کرتا ہے کہ میں قادر مطلق نہیں۔ یہ خوب بات ہے۔
پھر متی ۲۶/۳۸ میں لکھا ہے کہ جس کا ماحصل یہ ہے کہ مسیح نے تمام رات اپنے بچنے کے لئے
دعا کی اور نہایت غمگین اور دلگیر ہو کر اور رو رو کر اللہ جل شانہ سے التماس کی کہ اگر ہو سکے تو یہ
پیالہ مجھ سے گزر جائے اور نہ صرف آپ بلکہ اپنے حواریوں سے بھی اپنے لئے دعا کرائی مگر
ا الاحزاب : ۴۰

پھر بھی وہ دعا منظور نہ ہوئی اور جو تقدیر میں لکھا تھا وہ ہو ہی گیا ۔ اب دیکھو اگر وہ قادر مطلق ہوتے تو
چاہئے تھا کہ یہ اقتدار اور یہ قدرت کاملہ پہلے اُن کو اپنے نفس کے لئے کام آتا۔ جب اپنے نفس کے
لئے کام نہ آیا تو غیروں کو اُن سے توقع رکھنا ایک طمع خام ہے۔
جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۳ تا ۱۳۶)
پہلی کتابوں میں جو کامل راستبازوں کو خدا کے بیٹے کر کے بیان کیا گیا ہے اس کے بھی یہ معنی نہیں
ہیں کہ وہ در حقیقت خدا کے بیٹے ہیں ۔ کیونکہ یہ تو کفر ہے اور خدا بیٹوں اور بیٹیوں سے پاک ہے بلکہ یہ ا ہے بلکہ یہ
معنے ہیں کہ ان کامل راستبازوں کے آئینہ صافی میں عکسی طور پر خدا نازل ہوا تھا۔ اور ایک شخص کا عکس جو
آئینہ میں ظاہر ہوتا ہے استعارہ کے رنگ میں گویا وہ اس کا بیٹا ہوتا ہے کیونکہ جیسا کہ بیٹا باپ سے پیدا
ہوتا ہے ایسا ہی عکس اپنے اصل سے پیدا ہوتا ہے۔ پس جبکہ ایسے ایسے دل میں جو نہایت صہ صافی ہے اور کوئی
کدورت اس میں باقی نہیں رہی تجلیات الہیہ کا انعکاس ہوتا ہے تو وہ عکسی تصویر استعارہ کے رنگ میں
اصل کے لئے بطور بیٹے کے ہو جاتی ہے۔ اسی بناء پر توریت میں کہا گیا ہے کہ یعقوب میرا بیٹا بلکہ میرا
پلوٹھا بیٹا ہے اور عیسی ابن مریم کو جو انجیلوں میں بیٹا کہا گیا اگر عیسائی لوگ اسی حد تک کھڑے رہتے کہ
جیسے ابراہیم اور اسحاق اور اسمعیل اور یعقوب اور یوسف اور موسیٰ اور داؤد اور سلیمان وغیرہ خدا کی کتابوں
میں استعارہ کے رنگ میں خدا کے بیٹے کہلائے ہیں۔ ایسا ہی عیسیٰ بھی ہے تو اُن پر کوئی اعتراض نہ ہوتا ۔
کیونکہ جیسا کہ استعارہ کے رنگ میں ان نبیوں کو پہلے نبیوں کی کتابوں میں بیٹا کر کے پکارا گیا ہے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض پیشگوئیوں میں خدا کر کے پکارا گیا ہے اور اصل بات یہ ہے کہ نہ
وہ تمام نبی خدا تعالیٰ کے بیٹے ہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا ہیں بلکہ یہ تمام استعارات ہیں
محبت کے پیرا یہ میں ۔ ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کی کلام میں بہت ہیں ۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی محبت میں
ایسا محو ہوتا ہے جو کچھ بھی نہیں رہتا تب اسی فنا کی حالت میں ایسے الفاظ بولے جاتے ہیں کیونکہ اس
حالت میں ان کا وجود درمیان نہیں ہوتا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا
عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا یعنی ان
لوگوں کو کہہ کہ اے میرے بندو! خدا کی رحمت سے نومید مت ہو ۔ خدا تمام گناہ بخش دے گا ۔ اب
دیکھو اس جگہ يَا عِبَادَ اللهِ کی جگہ يَا عِبَادِی کہہ دیا گیا حالانکہ لوگ خدا کے بندے ہیں نہ
الزمر : ۵۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی