حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 5

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے مگر یہ استعارہ کے رنگ میں بولا گیا۔
(حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۵ ، ۶۶ )
عیسائیوں کے خدا کا حلیہ یہ ہے کہ وہ ایک اسرائیلی آدمی ۔ ائیلی آدمی مریم بنت یعقوب کا بیٹا ہے جو ۳۲ برس کی
عمر پا کر اس دار الفنا سے گزر گیا ۔ جب ہم سوچتے ہیں کہ کیونکر وہ گرفتار ہونے کے وقت ساری رات دعا
کر کے پھر بھی اپنے مطلب سے نامراد رہا اور ذلت کے ساتھ پکڑا گیا اور بقول عیسائیوں کے سولی پر
کھینچا گیا اور ایلی ایلی کرتا مر گیا تو ہمیں یکدفعہ بدن پر لرزہ پڑتا ہے کہ کیا ایسے انسان کو جس کی دعا بھی
جناب الہی میں قبول نہ ہوسکی اور نہایت ناکامی اور نامرادی سے ماریں کھاتا کھا تا مر گیا قادر خدا کہہ سکتے
ہیں۔ ذرا اس وقت کے نظارہ کو آنکھوں کے سامنے لاؤ جبکہ یسوع مسیح حوالات میں ہو کر پلاطوس کی
عدالت سے ہیرو دوس ) ہیرو دوس کی طرف بھیجا گیا ۔ کیا یہ خدائی کی شان ہے کہ حوالات میں ہو کر ہتھکڑی ہاتھ میں
زنجیر پیروں میں چند سپاہیوں کی حراست میں چالان ہو کر جھڑکیاں کھاتا ہوا گلیل کی طرف روانہ ہوا اور
اس حالت پر ملالت میں ایک حوالات سے دوسری حوالات میں پہنچا۔ پلاطوس نے کرامت دیکھنے پر چھوڑنا
چاہا۔ اس وقت کوئی کرامت دکھلا نہ سکا۔ ناچار پھر حراست میں واپس کر کے یہودیوں کے حوالہ کیا گیا اور
انہوں نے ایک دم میں اس کی جان کا قصہ تمام کر دیا۔
اب ناظرین خود سوچ لیں کہ کیا اصلی اور حقیقی خدا کی یہی علامتیں ہوا کرتی ہیں؟ کیا کوئی پاک
کانشنس اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ جو زمین و آسمان کا خالق اور بے انتہا قدرتوں اور طاقتوں کا
مالک ہے وہ اخیر پر ایسا بد نصیب اور کمزور اور ذلیل حالت میں ہو جائے کہ شریر انسان اس کو اپنے ہاتھوں
میں مل ڈالیں۔ اگر کوئی ایسے خدا کو پوجے اور اُس پر بھروسہ کرے تو اُسے اختیار ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ
اگر آریوں کے پرمیشر کے مقابل پر بھی عیسائیوں کے خدا کو کھڑا کر کے اس کی طاقت اور قدرت کو وزن
کیا جائے تب بھی اس کے مقابل پر بھی یہ بیچ محض ہے کیونکہ آریوں کا فرضی پر میشر اگر چہ پیدا کرنے کی
کچھ بھی طاقت نہیں رکھتا لیکن کہتے ہیں کہ پیدا شدہ چیزوں کو کسی قدر جوڑ سکتا ہے مگر عیسائیوں کے یسوع
میں تو اتنی بھی طاقت ثابت نہ ہوئی ۔ جس وقت یہودیوں نے صلیب پر کھینچ کر کہا تھا کہ اگر تو اب اپنے
آپ کو بچائے تو ہم تیرے پر ایمان لاویں گے تو وہ ان کے سامنے اپنے تئیں بچا نہ سکا۔ ورنہ اپنے تئیں
بچانا کیا کچھ بڑا کام تھا ؟ صرف اپنے روح کو اپنے جسم کے ساتھ جوڑنا تھا۔ سو اس کمزور کو جوڑنے کی بھی
طاقت نہ ہوئی۔ پیچھے سے پردہ داروں نے باتیں بنالیں کہ وہ قبر میں زندہ ہو گیا تھا مگر افسوس کہ انہوں

نے نہ سوچا کہ یہودیوں کا تو یہ سوال تھا کہ ہمارے روبرو ہمیں زندہ ہو کر دکھلاوے پھر جبکہ اُن کے روبرو
زندہ نہ ہو سکا اور نہ قبر میں زندہ ہو کر اُن سے آکر ملاقات کی تو یہودیوں کے نزدیک بلکہ ہر یک محقق کے
نزدیک اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ حقیقت میں زندہ ہو گیا تھا۔
( معیار المذاہب۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۴۶۸ تا ۴۷۰)
ظاہر ہے کہ اگر ابن مریم کے واقعات کو فضول اور بے ہودہ تعریفوں سے الگ کر لیا جائے تو انجیلوں
سے اس کے واقعی حالات کا یہی خلاصہ نکلتا ہے کہ وہ ایک عاجز اور ضعیف اور ناقص بندہ یعنے جیسے کہ
بندے ہوا کرتے ہیں اور حضرت موسیٰ کے ماتحت نبیوں میں سے ایک نبی تھا اور اس بزرگ اور عظیم الشان
رسول کا ایک تابع اور پس رو تھا اور خود اس بزرگی کو ہرگز نہیں پہنچا تھا۔ یعنے اس کی تعلیم ایک اعلیٰ تعلیم
کی فرع تھی مستقل تعلیم نہ تھی اور وہ خود انجیلوں میں اقرار کرتا ہے کہ میں نہ نیک ہوں اور نہ عالم الغیب
ہوں نہ قادر ہوں بلکہ ایک بندہ عاجز ہوں اور انجیل کے بیان سے ظاہر ہے کہ اُس نے گرفتار ہونے
سے پہلے کئی دفعہ رات کے وقت اپنے بچاؤ کے لئے دعا کی اور چاہتا تھا کہ دعا اس کی قبول ہو جائے مگر
اس کی وہ دعا قبول نہ ہوئی اور نیز جیسے عاجز بندے آزمائے جاتے ہیں وہ شیطان سے آزمایا گیا ۔ پس
اس سے ظاہر ہے کہ وہ ہر طرح عاجز ہی عاجز تھا۔ مخرج معلوم کی راہ سے جو پلیدی اور ناپاکی کا مبرز ہے
تولد پاکر مدت تک بھوک اور پیاس اور درد اور بیماری کا دُکھ اُٹھاتا رہا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ وہ بھوک
کے دُکھ سے ایک انجیر کے نیچے گیا ۔ مگر چونکہ انجیر پھلوں سے خالی پڑی ہوئی تھی اس لئے محروم رہا اور یہ
بھی نہ ہو سکا کہ دو چار انجیریں اپنے کھانے کے لئے پیدا کر لیتا۔ غرض ایک مدت تک ایسی ایسی
آلودگیوں میں رہ کر اور ایسے ایسے دُکھ اٹھا کر با قرار عیسائیوں کے مر گیا اور اس جہان سے اُٹھایا گیا۔
اب ہم پوچھتے ہیں کہ کیا خداوند قادر مطلق کی ذات میں ایسی ہی صفات ناقصہ ہونی چاہئیے ۔ کیا وہ اسی سے
قدوس اور ذوالجلال کہلاتا ہے کہ وہ ایسے عیبوں اور نقصانوں سے بھرا ہوا ہے اور کیا ممکن ہے کہ ایک ہی
ما یعنی مریم کے پیٹ میں سے پانچ بچے پیدا ہو کر ایک بچہ خدا کا بیٹا بلکہ خدا بن گیا اور چار باقی جو رہے
ان بیچاروں کو خدائی سے کچھ بھی حصہ نہ ملا بلکہ قیاس یہ چاہتا تھا کہ جبکہ کسی مخلوق کے پیٹ سے خدا بھی
پیدا ہو سکتا ہے یہ نہیں کہ ہمیشہ آدمی سے آدمی اور گدھی سے گدھا پیدا ہو تو جہاں کہیں کسی عورت کے پیٹ
سے خدا پیدا ہو تو پھر اس پیٹ سے کوئی مخلوق پیدا نہ ہو بلکہ جس قدر بچے پیدا ہوتے جائیں وہ سب
خدا ہی ہوں تا وہ پاک رحم مخلوق کے شرکت سے منزہ رہے اور فقط خداؤں ہی کے پیدا ہونے کی ایک

کان ہو۔ پس قیاس متذکرہ بالا کے رو سے لازم تھا کہ حضرت مسیح کے دوسرے بھائی اور بہن بھی کچھ نہ
کچھ خدائی میں سے بحرہ پاتے اور ان پانچوں حضرات کی والدہ تو رَبُّ الأَرْبَاب ہی کہلائی کیونکہ یہ
پانچوں حضرات روحانی اور جسمانی قوتوں میں اُسی سے فیضیاب ہیں عیسائیوں نے ابن مریم کی بے جا
تعریفوں میں بہت سا افترا بھی کیا مگر پھر بھی اس کے نقصانوں کو چھپا نہ سکے اور اس کی آلودگیوں کا آپ
اقرار کر کے پھر خواہ نخواہ اس کو خدائے تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا۔ یوں تو عیسائی اور یہودی اپنی عجیب کتابوں
کے رُو سے سب خدا کے بیٹے ہی ہیں بلکہ ایک آیت کے رُو سے آپ ہی خدا ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ
بدھ مت والے اپنے افترا اور اختراع میں ان سے اچھے رہے کیونکہ انہوں نے بدھ کو خدا ٹھہرا کر پھر ہرگز
اس کے لئے یہ تجویز نہیں کیا کہ اُس نے پلیدی اور ناپاکی کی راہ سے تولد پایا تھا یا کسی قسم کی نجاست کھائی
تھی بلکہ ان کا بدھ کی نسبت یہ اعتقاد ہے کہ وہ مونہہ کے راستہ سے پیدا ہوا تھا۔ پر افسوس عیسائیوں نے
بہت سی جعل سازیاں تو کیں مگر یہ جعل سازی نہ سوجھی کہ مسیح کو بھی مونہہ کے راستہ سے ہی پیدا کرتے اور
اپنے خدا کو پیشاب اور پلیدی سے بچاتے اور نہ یہ سوجھی کہ موت جو حقیقت الوہیت سے بکلی منافی ہے
اُس پر وارد نہ کرتے ۔ اور نہ یہ خیال آیا کہ جہاں مریم کے بیٹے نے انجیلوں میں اقرار کیا ہے کہ میں نہ
نیک ہوں اور نہ دانا مطلق ہوں نہ خود بخود آیا ہوں ۔ نہ عالم الغیب ہوں ۔ نہ قادر ہوں نہ دعا کی قبولیت
میرے ہاتھ میں ہے میں صرف ایک عاجز بندہ اور مسکین آدم زاد ہوں کہ جو ایک مالک رب العالمین کا
بھیجا ہوا آیا ہوں ۔ ان سب مقاموں کو انجیل سے نکال ڈالنا چاہئے ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۴۱ تا ۴۴۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
ہم نے بار بار سمجھایا کہ عیسی پرستی بت پرستی اور رام پرستی سے کم نہیں اور مریم کا بیٹا گشلیا کے بیٹے سے
کچھ زیادت نہیں رکھتا نہیں رکھتا مگر کیا کبھی آپ لوگوں نے توجہ کی ؟ یوں تو آپ لوگ تمام دنیا کے مذہبوں پر حملہ
کر رہے ہیں مگر کبھی اپنے اس مثلث خدا کی نسبت بھی کبھی غور کی ۔ کبھی یہ خیال آیا کہ وہ جو تمام عظمتوں
کا مالک ہے اُس پر انسان کی طرح کیونکر دُکھ کی مار پڑ گئی؟ کبھی یہ بھی سوچا کہ خالق نے اپنی ہی مخلوق
سے کیونکر مار کھائی؟ کیا یہ سمجھ آ سکتا ہے کہ بندے نا چیز اپنے خدا کو کوڑے ماریں۔ اُس کے منہ پر تھوکیں۔
اس کو پکڑیں۔ اس کو سولی دیں اور وہ مقابلہ سے عاجز رہ جائے بلکہ خدا کہلا کر پھر اُس پر موت بھی
آجائے؟ کیا یہ سمجھ میں آ سکتا ہے کہ تین مجسم خدا ہوں ایک وہ مجسم جس کی شکل پر آدم ہوا۔ دوسرا یسوع ۔
تیسرا کبوتر ۔ اور تینوں میں سے ایک بچہ والا اور دولا ولد ؟ کیا یہ سمجھ آ سکتا ہے کہ خدا شیطان کے پیچھے پیچھے

چلے اور شیطان اُس سے سجدہ چاہے اور اس کو دنیا کی طمع دے؟ کیا یہ سمجھ میں آ سکتا ہے کہ وہ شخص جس کی
ہڈیوں میں خدا گھسا ہوا تھا ساری رات رو رو کر دعا کرتا رہا اور پھر بھی استجابت دعا سے محروم اور بے نصیب
ہی رہا؟ کیا یہ بات تعجب میں نہیں ڈالتی کہ خدائی کے ثبوت کے لئے یہود کی کتابوں کا حوالہ دیا جاتا ہے
حالانکہ یہود اس عقیدہ پر ہزار لعنت بھیجتے ہیں اور سخت انکاری ہیں اور کوئی ان میں ایسا فرقہ نہیں جو تثلیت
کا قائل ہو۔ اگر یہود کو موسیٰ سے آخری نبیوں تک یہی تعلیم دی جاتی تو کیونکر ممکن تھا کہ وہ لاکھوں آدمی جو
بہت سے فرقوں میں منقسم تھے اس تعلیم کو سب کے سب بھول جاتے کیا یہ بات سوچنے کے لائق نہیں کہ
عیسائیوں میں قدیم سے ایک فرقہ موحد بھی ہے جو قرآن شریف کے وقت میں بھی موجود تھا۔ اور وہ فرقہ
بڑے زور سے اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ تثلیث کا گندہ مسئلہ صرف تیسری صدی کے بعد نکلا ہے اور
اب بھی اس فرقہ کے لاکھوں انسان یورپ اور امریکہ میں موجود ہیں اور ہزار ہا کتا بیں ان کی شائع ہو
رہی ہیں ۔ پس جبکہ اس قدر ملزم ہو کر پھر بھی پادری صاحبان اپنی بدزبانیوں سے باز نہیں آتے تو کیا اس
وقت خدا کے فیصلہ کی حاجت نہیں؟ ضرور حاجت ہے تا جو جھوٹھا ہے ہلاک ہو جائے ۔ جو گروہ جھوٹا ہوگا
اب بلاشبہ بھاگ جائے گا۔ اور جھوٹے بہانوں سے کام لے گا۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۴۱ ۴۲ )
سچے نبی کی سچائی پر یہ بھاری دلیل ہوتی ہے کہ وہ کامل اصلاح کا ایک بھاری نمونہ دکھلاوے۔
پس جب ہم اس نمونہ کو حضرت مسیح کی زندگی میں غور کرتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کون سی
اصلاح کی اور کتنے لاکھ یا ہزار آدمی نے ان کے ہاتھ پر توبہ کی تو یہ خانہ بھی خالی پڑا ہوا نظر آتا ہے۔ ہاں
باراں حواری ہیں مگر جب ان کا اعمال نامہ دیکھتے ہیں تو دل کانپ اٹھتا ہے اور افسوس آتا ہے کہ یہ
لوگ کیسے تھے کہ اس قدر اخلاص کا دعویٰ کر کے پھر ایسی ناپا کی دکھلا دیں جس کی نظیر دنیا میں نہیں ۔ کیا
روپے لیکر ایک سچے نبی اور پیارے رہنما کو خونیوں کے حوالہ کرنا حواری کہلانے کی یہی حقیقت تھی ؟
کیا لازم تھا کہ پطرس جیسا حواریوں کا سردار حضرت مسیح کے سامنے کھڑے ہو کر ان پر لعنت بھیجے اور چند
روزہ زندگی کے لئے اپنے مقتداء کو اس کے منہ پر گالیاں دے؟ کیا مناسب تھا کہ حضرت مسیح کے پکڑے
جانے کے وقت میں تمام حواری اپنا اپنا راہ لیں اور ایک دم کے لئے بھی صبر نہ کریں؟ کیا جن کا پیارا نبی
قتل کرنے کے لئے پکڑا جائے ایسے لوگوں کے صدق وصفا کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں جو حواریوں نے

اس وقت دکھلائے ؟ اُن کے گزر جانے کے بعد مخلوق پرستوں نے باتیں بنائیں اور آسمان پر چڑھا دیا۔
مگر جو کچھ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنا ایمان دکھلایا وہ باتیں تو اب تک انجیلوں میں موجود ہیں ۔غرض
وہ دلیل جو نبوت اور رسالت کے مفہوم سے ایک سچے نبی کے لئے قائم ہوتی ہے وہ حضرت مسیح کے لئے
قائم نہیں ہو سکی ۔ اگر قرآن شریف ان کی نبوت کا بیان نہ کرتا تو ہمارے لئے کوئی بھی راہ کھلی نہیں تھی کہ ہم
اُنکو سچے نبیوں کے سلسلہ میں داخل کر سکیں۔ کیا جس کی یہ تعلیم ہو کہ میں ہی خدا ہوں اور خدا کا بیٹا اور
بندگی اور فرمانبرداری سے آزاد اور جس کی عقل اور معرفت صرف اس قدر ہو کہ میری خودکشی سے لوگ
گناہ سے نجات پا جائیں گے ایسے آدمی کو ایک دم کے لئے بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ دانا اور راہ راست پر
ہے۔ مگر الحمد للہ کہ قرآنی تعلیم نے ہم پر یہ کھول دیا کہ ابن مریم پر یہ سب الزام جھوٹے ہیں ۔ انجیل میں
تثلیث کا نام و نشان نہیں ایک عام محاورہ لفظ ابن اللہ کا جو پہلی کتابوں میں آدم سے لیکر اخیر تک ہزارہا
لوگوں پر بولا گیا تھا وہی عام لفظ حضرت مسیح کے حق میں انجیل میں آگیا ۔ پھر بات کا بتنگڑ بنایا گیا یہاں
تک کہ حضرت مسیح اسی بات کی بنیاد پر خدا بھی بن گئے ۔ حالانکہ نہ کبھی مسیح نے خدائی کا دعوی کیا اور نہ کبھی
خودکشی کی خواہش ظاہر کی جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ایسا کرتا تو راستبازوں کے دفتر سے اُس کا
نام کاٹا جاتا۔ یہ بھی مشکل سے یقین ہوتا ہے کہ ایسے شرمناک جھوٹ کی بنیاد حواریوں کے خیالات کی
برگشتگی نے پیدا کی ہو کیونکہ گو ان کی نسبت جیسا کہ انجیل میں بیان کیا گیا ہے یہ صحیح بھی ہو کہ وہ موٹی
عقل کے آدمی اور جلد تر غلطی کھانے والے تھے لیکن ہم اس بات کو قبول نہیں کر سکتے کہ وہ ایک نبی
کے صحبت یافتہ ہو کر ایسے بیہودہ خیالات کی جنس کو اپنی ہتھیلی پر لئے پھرتے تھے ۔ مگر انجیل کے حواشی پر
ا
نظر غور کرنے سے اصل حقیقت یہ معلوم ہوتی ہے کہ یہ ساری چالبازی حضرت پولس کی ہے جس نے
پولیٹیکل چالبازوں کی طرح عمیق مکروں سے کام لیا ہے ۔ غرض جس ابن مریم کی قرآن شریف نے ہم کو
خبر دی ہے وہ اُسی از لی ابدی ہدایت کا پابند تھا جو ابتدا سے بنی آدم کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ لہذا اس کی
نبوت کے لئے قرآنی ثبوت کافی ہے گوانجیل کے رُو سے کتنے ہی شکوک وشبہات اس کی نبوت کے
بارے میں پیدا ہوں ۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
( نور القرآن نمبر ا۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۷۰ تا ۳۷۲)
تثلیث کا عقیدہ بھی ایک عجیب عقیدہ ہے۔ کیا کسی نے سنا ہے کہ مستقل طور پر اور کامل طور پر تین بھی

ہوں اور ایک بھی ہو اور ایک بھی کامل خدا اور تین بھی کامل خدا ہو۔ عیسائی مذہب بھی عجیب مذہب
ہے کہ ہر ایک بات میں غلطی اور ہر ایک امر میں لغزش ہے اور پھر باوجو دان تمام تاریکیوں کے آئندہ میں
زمانہ کے لئے وحی اور الہام پر مہر لگ گئی ہے اور اب ان تمام انا جیل کی غلطیوں کا فیصلہ حسب اعتقاد
عیسائیوں کے وحی جدید کی رو سے تو غیر ممکن ہے کیونکہ ان کے عقیدہ کے موافق اب وحی آگے نہیں بلکہ
پیچھے رہ گئی ہے۔ اب تمام مدار صرف اپنی اپنی رائے پر ہے جو جہالت اور تاریکی سے مبرا نہیں اور ان
کی انجیلیں اس قدر بے ہودگیوں کا مجموعہ ہیں جو ان کا شمار کرنا غیر ممکن ہے مثلاً ایک عاجز انسان کو خدا بنانا
اور دوسروں کے گناہوں کی سزا میں اس کے لئے صلیب تجویز کرنا اور تین دن تک اس کو دوزخ میں بھیجنا
اور پھر ایک طرف خدا بنانا اور ایک طرف کمزوری اور دروغ گوئی کی عادت کو اس کی طرف منسوب
کرنا۔ چنانچہ انجیلوں میں بہت سے ایسے کلمات پائے جاتے ہیں جن سے نعوذ باللہ حضرت مسیح کا دروغ گو
ہونا ثابت ہوتا ہے۔ مثلاً وہ ایک چور کو وعدہ دیتے ہیں کہ آج بہشت میں تو میرے ساتھ روزہ کھولے گا
اور ایک طرف وہ خلاف وعدہ اُسی دن دوزخ میں جاتے ہیں اور تین دن دوزخ میں ہی رہتے ہیں ۔ ایسا ہی
انجیلوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ شیطان آزمائش کے لئے مسیح کو کئی جگہ لئے پھرا۔ یہ عجیب بات ہے کہ مسیح
خدا بن کر بھی شیطان کی آزمائش سے نہ بچ سکا اور شیطان کو خدا کی آزمائش کی جرات ہو گئی۔ یہ انجیل کا
فلسفہ تمام دنیا سے نرالا ہے اگر در حقیقت شیطان مسیح کے پاس آیا تھا تو مسیح کے لئے بڑا عمدہ موقع تھا کہ
یہودیوں کو شیطان دکھلا دیتا کیونکہ یہودی حضرت مسیح کی نبوت کے سخت انکاری تھے۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۸، ۳۴۹)
یقیناً سمجھو کہ سچا خدا وہی خدا ہے جس کی طرف قرآن شریف بلاتا ہے۔ اس کے سوا سب انسان پرستیاں
یا سنگ پرستیاں ہیں ۔ بیشک مسیح ابن مریم نے بھی اس چشمہ سے پانی پیا ہے جس سے ہم پیتے ہیں اور
بلاشبہ اُس نے بھی اُس پھل میں سے کھایا ہے جس سے ہم کھاتے ہیں لیکن ان باتوں کو خدائی سے کیا
تعلق اور اہنیت سے کیا علاقہ ہے۔ عیسائیوں نے مسیح کو ایک مقید خدا بنانے کا ذریعہ بھی خوب نکالا ہے
یعنی لعنت ۔ اگر لعنت نہ ہو تو خدائی بے کار اور امنیت لغو ۔ لیکن باتفاق تمام اہل لغت ملعون ہونے کا
مفہوم یہ ہے کہ خدا سے دل برگشتہ ہو جائے ۔ بے ایمان ہو جائے۔ مرتد ہو جائے ۔ خدا کا دشمن ہو
جائے ۔ سیاہ دل ہو جائے ۔ کتوں اور سؤروں اور بندروں سے بدتر ہو جائے جیسا کہ توریت بھی گواہی
دے رہی ہے۔ پس کیا یہ مفہوم بھی ایک سیکنڈ کے لئے مسیح کے حق میں تجویز کر سکتے ہیں ۔ کیا اس پر ایسا

زمانہ آیا تھا کہ وہ خدا کا پیارا نہیں رہا تھا ؟ کیا اس پر وہ وقت آیا تھا کہ اُس کا دل خدا سے برگشتہ ہو گیا
تھا ؟ کیا کبھی اُس نے بے ایمانی کا ارادہ کیا تھا۔ کیا کبھی ایسا ہوا کہ وہ خدا کا دشمن اور خدا اس کا دشمن
تھا ؟ پس اگر ایسا نہیں ہوا تو اُس نے اس لعنت میں سے کیا حصہ لیا جس پر نجات کا تمام مدار ٹھہرایا گیا
ہے۔ کیا تو ریت گواہی نہیں دیتی کہ مصلوب لعنتی ہے ؟ پس اگر مصلوب لعنتی ہوتا ہے تو بے شک وہ لعنت
جو عام طور پر مصلوب ہونے کا نتیجہ ہے مسیح پر پڑی ہو گی۔ لیکن لعنت کا مفہوم دنیا کے اتفاق کی رو سے
خدا سے دور ہونا اور خدا سے برگشتہ ہونا ہے۔ فقط کسی پر مصیبت پڑنا یہ لعنت نہیں ہے بلکہ لعنت خدا سے
دوری اور خدا سے نفرت اور خدا سے دشمنی ہے اور لعین لغت کی رُو سے شیطان کا نام ہے ۔ اب خدا کے
لئے سوچو کہ کیا روا ہے کہ ایک راستباز کو خدا کا دشمن اور خدا سے برگشتہ بلکہ شیطان نام رکھا جائے اور
خدا کو اس کا دشمن ٹھہرایا جائے ۔ بہتر ہوتا کہ عیسائی اپنے لئے دوزخ قبول کر لیتے مگر اس برگزیدہ انسان
کو ملعون اور شیطان نہ ٹھہراتے ۔ ایسی نجات پر لعنت ہے جو بغیر اس کے جو راستبازوں کو بے ایمان اور
شیطان قرار دیا جائے مل نہیں سکتی ۔ قرآن شریف نے یہ خوب سچائی ظاہر کی کہ مسیح کو صلیبی موت سے
بچا کر لعنت کی پلیدی سے بری رکھا اور انجیل بھی یہی گواہی دیتی ہے کیونکہ مسیح نے یونس کے ساتھ اپنی
تشبیہہ پیش کی ہے اور کوئی عیسائی اس سے بے خبر نہیں کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا تھا۔ پھر اگر
یسوع قبر میں مردہ پڑا رہا تو مردہ کو زندہ سے کیا مناسبت اور زندہ کو مردہ سے کونسی مشابہت ۔ پھر یہ بھی
معلوم ہے کہ یسوع نے صلیب سے نجات پا کر شاگردوں کو اپنے زخم دکھائے ۔ پس اگر اس کو دوبارہ
زندگی جلالی طور پر حاصل ہوئی تھی تو اس پہلی زندگی کے زخم کیوں باقی رہ گئے ۔ کیا جلال میں کچھ کسر باقی
رہ گئی تھی ؟ اور اگر کسر رہ گئی تھی تو کیونکر اُمید رکھیں کہ وہ زخم پھر کبھی قیامت تک مل سکیں گے۔ یہ بیہودہ
قصے ہیں جن پر خدائی کا شہتیر رکھا گیا ہے مگر وقت آتا ہے بلکہ آگیا کہ جس طرح روٹی کو دھنکا جاتا ہے۔
اسی طرح خدا تعالیٰ ان تمام قصوں کو ذرہ ذرہ کر کے اُڑا دے گا۔
(سراج منیر ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۴ ، ۶۵)
عیسائیوں کا یہ ایک متفق علیہ عقیدہ ہے کہ یسوع مصلوب ہو کر تین دن کے لئے لعنتی ہو گیا تھا۔ اور
تمام مدار نجات کا اُن کے نزدیک اسی لعنت پر ہے۔ تو اس لعنت کے مفہوم کی رو سے ایک ایسا سخت
اعتراض وارد ہوتا ہے جس سے تمام عقیدہ تثلیث اور کفارہ اور نیز گناہوں کی معافی کا مسئلہ کالعدم ہو کر
اس کا باطل ہونا بدیہی طور پر ثابت ہو جاتا ہے۔ اگر کسی کو اس مذہب کی حمایت منظور ہے تو جلد جواب

دے۔ ورنہ دیکھو یہ ساری عمارت گر گئی اور اس کارگر نا ایسا سخت ہوا کہ سب عیسائی عقیدے اس کے نیچے
کچلے گئے ۔ نہ تثلیث رہی نہ کفارہ نہ گناہوں کی معافی ۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ کیسا کسر صلیب ہوا !!!
اب ہم صفائی اعتراض کے لئے پہلے لغت کی رو سے لعنت کے لفظ کے معنے کرتے ہیں اور پھر
اعتراض کو بیان کر دیں گے۔ سو جانا چاہیئے کہ لسان العرب میں کہ جو لغت کی ایک پرانی کتاب
اسلامی تالیفات میں سے ہے اور ایسا ہی قطر المحیط اور محیط اور اقرب الموارد میں جو دو
عیسائیوں کی تالیفات ہیں جو حال میں بمقام بیروت چھپ کر شائع ہوئی ہیں اور ایسا ہی کتب لغت کی
تمام کتابوں میں جو دنیا میں پائی جاتی ہیں لعنت کے معنے یہ لکھے ہیں :۔
اللَّعْنُ : الْإِبْعَادُ وَالطَّرَدُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مِنَ اللَّهِ وَ مِنَ الْخَلْقِ وَ مَنْ أَبْعَدَهُ اللَّهُ لَمْ تَلْحَقُهُ رَحْمَتُهُ
وَخَلَّدَ فِي الْعَذَابِ۔ وَاللَّعِيْنُ : الشَّيْطَانُ وَالْمَمْسُوحُ ۔ وَقَالَ الشَّمَّاحُ مَقَامُ الذِّئْبِ كَالرَّجُلِ اللَّعِينِ۔
یعنی لعنت کا مفہوم یہ ہے کہ لعنتی اس کو کہتے ہیں جو ہر یک خیر و خوبی اور ہر قسم کی ذاتی صلاحیت اور
خدا کی رحمت اور خدا کی معرفت سے بگلی بے بہرہ اور بے نصیب ہو جائے اور ہمیشہ کے عذاب میں
پڑے۔ یعنی اس کا دل بگلی سیاہ ہو جائے اور بڑی نیکی سے لے کر چھوٹی نیکی تک کوئی خیر کی بات اس
کے نفس میں باقی نہ رہے اور شیطان بن جائے اور اس کا اندر مسخ ہو جائے یعنی کتوں اور سوروں اور
بندروں کی خاصیت اس کے نفس میں پیدا ہو جائے۔ اور شماخ نے ایک شعر میں لعنتی انسان کا نام
بھیڑ یا رکھا ہے۔ اس مشابہت سے کہ لعنتی کا باطن مسخ ہو جاتا ہے۔ تمَّ كَلَامُهُم ۔ ایسا ہی عرف عام
میں بھی جب یہ بولا جاتا ہے کہ فلاں شخص پر خدا کی لعنت ہے تو ہر ایک ادنی اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ وہ شخص
خدا کی نظر میں واقعی طور پر پلید باطن اور بے ایمان اور شیطان ہے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے
روگردان ہے۔ اس وقت ہم حضرات پادری صاحبوں سے بکمال ادب یہ پوچھنا چاہتے ہیں
کہ کیا یہ سچ ہے کہ در حقیقت یہ لعنت اپنے تمام لوازم کے ساتھ جیسا کہ ذکر کیا گیا یسوع پر خدا تعالیٰ کی
طرف سے پڑ گئی تھی ۔ اور وہ خدا کی لعنت اور غضب کے نیچے آ کر سیاہ دل اور خدا سے روگردان ہو
گیا تھا ؟ میرے نزدیک تو ایسا شخص خود لعنتی ہے کہ ایسے برگزیدہ کا نام لعنتی رکھتا ہے جو دوسرے لفظوں
میں سیاہ دل اور خدا سے برگشتہ اور شیطان سیرت کہنا چاہئے ۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ایسا پیارا در حقیقت
اس لعنت کے نیچے آ گیا تھا جو پوری پوری خدا کی دشمنی کے بغیر متحقق نہیں ہو سکتی
خدا کے کسی
پیارے کو ایک دم کے لئے بھی شیطان کہنا کسی شیطان کا کام ہے نہ انسان کا۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ

کوئی شریف آدمی ایک سیکنڈ کے لئے بھی یسوع کے لئے یہ تمام نام جائز رکھے جو لعنت کی حقیقت اور لئے لئے
روح ہیں ۔ پس اگر جائز نہیں تو دیکھو کہ کفارہ کی تمام عمارت گر گئی اور تخلیقی مذہب ہلاک ہو گیا ۔ اور
صلیب ٹوٹ گیا ۔ کیا کوئی دنیا میں ہے جو اس کا جواب دے؟ میں
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۳۳ تا ۳۵- مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۰ تا ۴۲ بار دوم )
جاننا چا ہے کہ اگر چہ عیسائیوں کا یہ اعتقاد ہے کہ حضرت عیسی یہودا اسکر یوطی کی شرارت سے گرفتار ہو
کر مصلوب ہو گئے اور پھر زندہ ہو کر آسمان پر چلے گئے لیکن انجیل شریف پر غور کرنے سے یہ اعتقاد سراسر
باطل ثابت ہوتا ہے۔ متی باب ۱۲ آیت ۴۰ میں لکھا ہے کہ جیسا کہ یونس تین رات دن مچھلی کے پیٹ میں
رہا ویسا ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا۔ اب ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں مرا
نہیں تھا۔ اور اگر زیادہ سے زیادہ کچھ ہوا تھا تو صرف بے ہوشی اور غشی تھی ۔ اور خدا کی پاک کتابیں یہ
گواہی دیتی ہیں کہ یونس خدا کے فضل سے مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہا اور زندہ نکلا اور آخر قوم نے اس کو
قبول کیا پھر اگر حضرت مسیح علیہ السلام زمین کے پیٹ میں مر گئے تھے تو مردہ کو زندہ سے کیا مشابہت اور
زندہ کو مردہ سے کیا مناسبت؟ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ چونکہ مسیح ایک نبی صادق تھا اور جانتا تھا کہ وہ خدا
جس کا وہ پیارا تھا لعنتی موت سے اُس کو بچائے گا اس لئے اُس نے خدا سے الہام پا کر پیشگوئی کے
طور پر یہ مثال بیان کی تھی اور اس مثال میں جتلا دیا تھا کہ وہ صلیب پر نہ مرے گا اور نہ لعنت کی لکڑی پر
اس کی جان نکلے گی بلکہ یونس نبی کی طرح صرف غشی کی حالت ہوگی اور مسیح نے اس مثال میں یہ بھی
اشارہ کیا تھا کہ وہ زمین کے پیٹ سے نکل کر پھر قوم سے ملے گا اور یونس کی طرح قوم میں عزت پائے گا۔
سو یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی کیونکہ مسیح زمین کے پیٹ میں سے نکل کر اپنی ان قوموں کی طرف گیا جو
کشمیر اور تبت وغیرہ مشرقی ممالک میں سکونت رکھتی تھیں یعنے بنی اسرائیل کے وہ دس فرقے جن کو
شالمنذرشاہ اسور سامریہ سے مسیح سے سات سو اکیس برس پیشتر اسیر کر کے لے گیا۔ آخر وہ ہندوستان کی
طرف آ کر اس ملک کے متفرق مقامات میں سکونت پذیر ہو گئے تھے اور ضرور تھا کہ مسیح اس سفر کو اختیار کرتا
کیونکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہی اس کی نبوت کی علت غائی تھی کہ وہ اُن گمشدہ یہودیوں کو ملتا جو
ہندوستان کے مختلف مقامات میں سکونت پذیر ہو گئے تھے ۔ وجہ یہ کہ در حقیقت وہی اسرائیل کی کھوئی ہوئی
بھیڑیں تھیں جنہوں نے ان ملکوں میں آ کر اپنے باپ دادے کا مذہب بھی ترک کر دیا تھا اور اکثر ان کے
بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے اور پھر رفتہ رفتہ بُت پرستی تک نوبت پہنچی تھی۔

ماسوا اس کے صلیب کی موت سے نجات پانا اس کو اسی لئے بھی ضروری تھا کہ مقدس کتاب میں لکھا
ہے کہ جو کوئی کا ٹھ پر لٹکایا گیا سولعنتی ہے اور لعنت کا ایک ایسا مفہوم ہے کہ جو عیسی مسیح جیسے برگزیدہ پر
ایک دم کے لئے بھی تجویز کرنا سخت ظلم اور نا انصافی ہے کیونکہ باتفاق تمام اہل زبان لعنت کا مفہوم دل
سے تعلق رکھتا ہے اور اس حالت میں کسی کو ملعون کہا جائیگا جبکہ حقیقت میں اُس کا دل خدا سے برگشتہ ہو کر
سیاہ ہو جائے اور خدا کی رحمت سے بے نصیب اور خدا کی محبت سے بے بہرہ اور خدا کی معرفت سے بگلی
تہی دست اور خالی اور شیطان کی طرح اندھا اور بے بہرہ ہو کر گمراہی کے زہر سے بھرا ہوا ہو۔ اور خدا کی
محبت اور معرفت کا نور ایک ذرہ اُس میں باقی نہ رہے اور تمام تعلق مہر و وفا کا ٹوٹ جائے ۔ اور اس میں
اور خدا میں باہم بغض اور نفرت اور کراہت اور عداوت پیدا ہو جائے ۔ یہاں تک کہ خدا اس کا دشمن اور وہ
خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے بیزار ہو جائے ۔ غرض ہر ایک صفت میں شیطان
کا وارث ہو جائے اور اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مسیح پر کبھی ایسا
زمانہ آیا تھا کہ اس کا دل در حقیقت خدا سے برگشتہ اور خدا کا منکر اور خدا سے بیزار اور خدا کا دشمن ہو گیا
تھا ؟ کیا ہم گمان کر سکتے ہیں کہ مسیح کے دل نے کبھی یہ محسوس کیا تھا کہ وہ اب خدا سے برگشتہ اور خدا
کا دشمن اور کفر اور انکار کی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے؟ پھر اگر مسیح کے دل پر کبھی ایسی حالت نہیں آئی بلکہ وہ
ہمیشہ محبت اور معرفت کے نور سے بھرا رہا تو اسے دانشمند و! یہ سوچنے کا مقام ہے کہ کیونکر ہم کہہ سکتے ہیں
کہ مسیح کے دل پر نہ ایک لعنت بلکہ ہزاروں خدا کی لعنتیں اپنی کیفیت کے ساتھ نازل ہوئی تھیں۔
معاذ اللہ ہرگز نہیں تو پھر ہم کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ نعوذ باللہ وہ لعنتی ہوا ؟ ۔
یہ بھی یاد رہے کہ ایسا خیال صرف حضرت مسیح علیہ السلام کی شان نبوت اور مرتبہ رسالت کے ہی
مخالف نہیں بلکہ اُن کے اس دعوی کمال اور پاکیزگی اور محبت اور معرفت کے بھی مخالف ہے جو انہوں نے
جابجا انجیل میں ظاہر کیا ہے۔ انجیل کو پڑھ کر دیکھو کہ حضرت عیسی علیہ السلام صاف دعوی کرتے ہیں کہ
میں جہان کا نور ہوں۔ میں ہادی ہوں اور میں خدا سے اعلیٰ درجہ کی محبت کا تعلق رکھتا ہوں اور میں نے
اس سے پاک پیدائش پائی ہے اور میں خدا کا پیارا بیٹا ہوں ۔ پھر باوجودان غیر منفک اور پاک تعلقات
کے لعنت کا نا پاک مفہوم کیونکر مسیح کے دل پر صادق آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ پس بلا شبہ یہ بات ثابت ہے
کہ مسیح مصلوب نہیں ہوا یعنے صلیب پر نہیں مرا کیونکہ اُس کی ذات صلیب کے نتیجہ سے پاک ہے اور
جبکہ مصلوب نہیں ہوا تو لعنت کی نا پاک کیفیت سے بے شک اس کے دل کو بچایا گیا اور بلاشبہ اس سے یہ

نتیجہ بھی نکلا کہ وہ آسمان پر ہرگز نہیں گیا کیونکہ آسمان پر جانا اس منصوبہ کی ایک جز بھی اور مصلوب ہونے
کی ایک فرع تھی ۔ پس جبکہ ثابت ہوا کہ وہ نہ لعنتی ہوا اور نہ تین دن کے لئے دوزخ میں گیا اور نہ مرا تو ۔
پھر یہ دوسری جز آسمان پر جانے کی بھی باطل ثابت ہوئی اور اس پر اور بھی دلائل ہیں جو انجیل سے پیدا
ہوتے ہیں اور وہ ہم ذیل میں لکھتے ہیں ۔
دو
چنانچہ مجملہ ان کے ایک یہ قول ہے جو سیح کے منہ سے نکلا ۔ لیکن میں اپنے جی اُٹھنے کے بعد تم سے
آگے جلیل کو جاؤں گا ۔“ دیکھومتی باب ۲۶ آیت ۳۲۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح قبر سے
نکلنے کے بعد جلیل کی طرف گیا تھا نہ آسمان کی طرف اور مسیح کا یہ کلمہ کہ اپنے جی اٹھنے کے بعد اس سے
مرنے کے بعد جینا مراد نہیں ہو سکتا بلکہ چونکہ یہودیوں اور عام لوگوں کی نظر میں وہ صلیب پر مر چکا تھا
اس لئے مسیح نے پہلے سے اُن کے آئندہ خیالات کے موافق یہ کلمہ استعمال کیا اور در حقیقت جس شخص کو
صلیب پر کھینچا گیا اور اُس کے پیروں اور ہاتھوں میں کیل ٹھونکے گئے یہاں تک کہ وہ اس تکلیف سے غشی
میں ہو کر مردہ کی سی حالت میں ہو گیا اگر وہ ایسے صدمہ سے نجات پا کر پھر ہوش کی حالت میں آ جائے تو
اس کا یہ کہنا مبالغہ نہیں ہو گا کہ میں پھر زندہ ہو گیا ۔
غرض یہ آیت جس کو ابھی ہم نے لکھا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح قبر سے نکل کر گلیل کی طرف
گیا۔ اور مرقس کی انجیل میں لکھا ہے کہ وہ قبر سے نکل کر جلیل کی سڑک پر جاتا ہوا دکھائی دیا ۔ اور آخران
گیاراں حواریوں کو ملا جبکہ وہ کھانا کھا رہے تھے اور اپنے ہاتھ اور پاؤں جو زخمی تھے دکھائے اور انہوں
نے گمان کیا کہ شائد یہ روح ہے تب اس نے کہا کہ مجھے چھوڑ اور دیکھو کیونکہ روح کو جسم اور ہڈی نہیں
جیسا کہ مجھ میں دیکھتے ہو اور اُن سے ایک بھونی ہوئی مچھلی کا ٹکڑہ اور شہد کا ایک چھتہ لیا اور ان کے سامنے
کھایا۔ دیکھو مرقس باب ۱۶ آیت ۱۴ اور لوقا باب ۲۴ آیت ۳۹ اور ۴۰ اور ۱۴۱ اور ۴۲۔ ان آیات سے یقیناً
معلوم ہوتا ہے کہ مسیح ہرگز آسمان پر نہیں گیا بلکہ قبر سے نکل کر جلیل کی طرف گیا اور معمولی جسم اور معمولی
کپڑوں میں انسانوں کی طرح تھا اگر وہ مر کر زندہ ہوتا تو کیونکر ممکن تھا کہ جلالی جسم میں صلیب کے زخم باقی
رہ جاتے اور اس کو روٹی کھانے کی کیا حاجت تھی ؟ اور اگر تھی تو پھر اب بھی روٹی کھانے کا محتاج ہوگا ۔
ناظرین کو اس دھو کے میں نہیں پڑنا چاہیے کہ یہودیوں کی صلیب اس زمانہ کی پھانسی کی طرح ہوگی
جس سے نجات پانا قریباً محال ہے کیونکہ اس زمانہ کی صلیب میں کوئی رستہ گلے میں نہیں ڈالا جاتا تھا اور
نہ تختہ پر سے گرا کر لٹکایا جاتا تھا بلکہ صرف صلیب پر کھینچ کر ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونکے جاتے

تھے اور یہ بات ممکن ہوتی تھی کہ اگر صلیب پر کھینچنے اور کیل ٹھونکنے کے بعد ایک دو دن تک کسی کی جان
بخشی کا ارادہ ہو تو اسی قدر عذاب پر کفایت کر کے ہڈیاں توڑنے سے پہلے اس کو زندہ اتار لیا جائے اور
اگر مارنا ہی منظور ہوتا تھا تو کم سے کم تین دن تک صلیب پر کھنچا ہوا رہنے دیتے تھے اور پانی اور روٹی
نزدیک نہ آنے دیتے تھے اور اسی طرح دھوپ میں تین دن یا اس سے زیادہ چھوڑ دیتے تھے اور پھر اس کے
بعد اسکی ہڈیاں توڑتے تھے اور پھر آخر ان تمام عذابوں کے بعد وہ مرجاتا تھا لیکن خدا تعالیٰ کے فضل وکرم
نے حضرت مسیح علیہ السلام کو اس درجہ کے عذاب سے بچا لیا جس سے زندگی کا خاتمہ ہو جاتا ۔ انجیلوں
کو ذرہ غور کی نظر سے پڑھنے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ حضرت مسیح علیہ السلام نہ تین دن تک صلیب پر
رہے اور نہ تین دن کی بھوک اور پیاس اُٹھائی اور نہ ان کی ہڈیاں توڑی گئیں ۔ بلکہ قریباً دو گھنٹہ تک
صلیب پر رہے اور خدا کے رحم اور فضل نے اُن کے لئے یہ تقریب قائم کر دی کہ دن کے اخیر حصے میں
صلیب دینے کی تجویز ہوئی اور وہ جمعہ کا دن تھا اور صرف تھوڑا سا دن باقی تھا اور اگلے دن سبت اور
یہودیوں کی عید فسح تھی اور یہودیوں کیلئے یہ حرام اور قابل سزا جرم تھا کہ کسی کو سبت یا سبت کی رات میں
صلیب پر رہنے دیں اور مسلمانوں کی طرح یہودی بھی قمری حساب رکھتے تھے اور رات دن پر مقدم سمجھی
جاتی تھی۔ پس ایک طرف تو یہ تقریب تھی کہ جو زمینی اسباب سے پیدا ہوئی اور دوسری طرف آسمانی
اسباب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ پیدا ہوئے کہ جب چھٹا گھنٹہ ہوا تو ایک ایسی آندھی آئی کہ جس سے
ساری زمین پر اندھیرا چھا گیا اور وہ اندھیرا تین گھنٹے برابر رہا۔ دیکھو مرقس باب ۱۵ آیت ۳۳۔ یہ چھٹا
گھنٹہ بارہ بجے کے بعد تھا یعنے وہ وقت جو شام کے قریب ہوتا ہے۔ اب یہودیوں کو اس شدت
اندھیرے میں یہ فکر پڑی کہ مبادا سبت کی رات آجائے اور وہ سبت کے مجرم ہو کر تاوان کے لائق ٹھہریں
اس لئے انہوں نے جلدی سے مسیح کو اور اس کے ساتھ کے دو چوروں کو بھی صلیب پر سے اتار لیا اور
اس کے ساتھ ایک اور آسمانی سبب یہ پیدا ہوا کہ جب پلا طوس کچہری کی مسند پر بیٹھا تھا اُس کی جورو
نے اُسے کہلا بھیجا کہ تو اس راستباز سے کچھ کام نہ رکھ (یعنی اس کے قتل کرنے کے لئے سعی نہ کر ) کیونکہ
میں نے آج رات خواب میں اس کے سبب سے بہت تکلیف پائی ۔ دیکھومتی باب ۲۷ آیت ۱۹۔ سو یہ
فرشتہ جو خواب میں پلاطس کی جو رو کو دکھایا گیا اس سے ہم اور ہر ایک منصف یقینی طور پر یہ سمجھے گا کہ
خدا کا ہرگز یہ منشا نہ تھا کہ مسیح صلیب پر وفات پاوے۔
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہمیں مسیح ابن مریم کی صلیبی موت سے محفوظ رہنے پر ملتی ہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی