باربار دعوت مقابلہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مجھے مخطی خیال کرتے ہیں یا ملحد اور ماول تصور فرماتے ہیں اور میرے قول کو خلاف قال الله قال الرسول
گمان کرتے ہیں تو حضرات موصوفہ پر فرض ہے کہ عامہ خلائق کو فتنہ سے بچانے کے لئے اس مسئلہ میں
اسی شہر دہلی میں میرے ساتھ بحث کر لیں ۔ بحث میں صرف تین شرطیں ہوں گی ۔
۔
(1) اوّل یہ کہ امن قائم رہنے کے لئے وہ خود سرکاری انتظام کراویں ۔۔ کیونکہ میں مسافر
ہوں اور اپنی عزیز قوم کا مورد عتاب اور ہر طرف سے اپنے بھائیوں مسلمانوں کی زبان سے سب اور
لعن وطعن اپنی نسبت سنتا ہوں
(۲) دوسرے یہ کہ فریقین کی بحث تحریری ہو۔ ہر ایک فریق مجلس بحث میں اپنے ہاتھ سے سوال
لکھ کر اور اس پر اپنے دستخط کر کے پیش کرے اور ایسا ہی فریق ثانی لکھ کر جواب دیوے کیونکہ زبانی
بیانات محفوظ نہیں رہ سکتے۔
(۳) تیسری شرط یہ کہ بحث وفات حیات مسیح میں ہوا اور کوئی شخص قرآن کریم اور کتب حدیث سے
باہر نہ جائے ۔ مگر صحیحین کو تمام کتب حدیث پر مقدم رکھا جائے اور بخاری کو مسلم پر کیونکہ وہ اصح الکتب بعد
کتاب اللہ ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مسیح ابن مریم کی حیات طریقہ مذکورہ بالا سے جو واقعات صحیحہ
کے معلوم کرنے کے لئے خیر الطرق ہے ثابت ہو جائے تو میں اپنے الہام سے دست بردار ہو جاؤں گا۔
کیونکہ میں جانتا ہوں کہ قرآن کریم سے مخالف ہو کر کوئی الہام صحیح نہیں ٹھہر سکتا۔ کر
تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه ۲۴ - ۲۵ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۲۱۷ بار دوم )
الله جَلَّ شَانُهُ کی قسم دے کر مولوی سید
محمد نذیر حسین صاحب کی خدمت میں بحث حیات و ممات
مسیح ابن مریم کے لئے درخواست
ندارد کسے با تو نا گفته کار
و لیکن چو گفتی دلیلش بیار کے
اے مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب آپ نے اور آپ کے شاگردوں نے دنیا میں شور ڈال دیا ہے
کہ یہ شخص یعنی یہ عاجز دعوی مسیح موعود ہونے میں مخالف قرآن وحدیث بیان کر رہا ہے اور ایک نیا مذہب
دنیا عقیدہ نکالا ہے جو سراسر مغائر تعلیم اللہ ورسول اور بہ بداہت باطل ہے کیونکہ قرآن اور حدیث سے یہ
لے اور تجھ سے تیرے نا گفتہ پر کوئی سروکار نہیں لیکن جو تو نے کہا اس پر تو دلیل لا ۔

ثابت ہوتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ زنده بجسده العنصری آس ری آسمان پر اُٹھائے گئے اور پھر کسی وقت آسمان پر
سے زمین پر تشریف لائیں گے اور ان کا فوت ہو جانا مخالف نصوص قرآنیہ واحادیث صحیحہ ہے۔ سو چونکہ
آپ نے مجھے اس دعوے میں مخالف قرآن وحدیث قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے ہزار ہا مسلمانوں
میں بدظنی کا فتنہ برپا ہو گیا ہے لہذا آپ پر فرض ہے کہ مجھ سے اس بات کا تصفیہ کر لیں کہ آیا ایسا عقیدہ
رکھنے میں میں نے قرآن اور حدیث کو چھوڑ دیا ہے یا آپ ہی چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اگر آپ یا حضرت!!
ایک جلسہ بحث مقرر کر کے میرے دلائل پیش کردہ جو صرف قرآن اور احادیث صحیحہ کی رُو سے بیان کروں
گا توڑ دیں اور ان سے بہتر دلائل حیات مسیح ابن مریم پر پیش کریں اور آیات صریحہ بینہ قطعیۃ الدلالت
اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ کے منطوق سے حضرت مسیح ابن مریم کا بجسده العنصری زندہ ہونا ثابت
کر دیں تو میں آپ کے ہاتھ پر توبہ کروں گا۔ اور تمام کتابیں جو اس مسئلہ کے متعلق تالیف کی ہیں جس
قدر میرے گھر میں موجود ہیں سب جلا دوں گا اور بذریعہ اخبارات اپنی تو بہ اور رجوع کے بارے میں
عام اطلاع دے دوں گا وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى كَاذِبٍ يَخْفَى فِي قَلْبِهِ مَا يَخَافُ بَيَانَ لِسَانِهِ مگر یہ
بھی یادرکھئے کہ اگر آپ ہی مغلوب ہو گئے اور کوئی صريحة الدلالة آیت اور حدیث صحیح مرفوع متصل
پیش نہ کر سکے تو آپ کو بھی اپنے اس انکار شدید سے تو بہ کرنی پڑے گی ۔ والله يحب التوابين -
اب میں یا حضرت !! آپ کو اس رب جلیل تعالی و تقدس کی قسم دیتا ہوں جس نے آپ کو پیدا کر کے اپنی
بے شمار نعمتوں ۔ وں سے ممنون فرمایا کہ اگر آپ کا یہی مذہب ہے ہے کہ قرآن کریم میں مسیح ابن مریم کی زندگی کے
بارے میں آیات صریحہ بینہ قطعیة الدلالت موجود ہیں اور اُن کی تائید میں احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ
اپنے منطوق سے شہادت دیتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو میرے الہامی دعوی کی نسبت مومنا نہ حسن ظن
کو الوداع کہہ کر سخت انکار کرنا پڑا تو اس خدا وند کریم سے ڈر کر جس کی میں نے ابھی آپ کو قسم دی ہے
میرے ساتھ اظهَارًا لِلْحَقِّ بحث کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔
اب میں یا حضرت !! پھرا !! پھر اللہ جَلَّ شَانُۀ کی آپ کو قسم دے کر اس بحث کے لئے بلاتا ہوں ۔ جس جگہ
چاہیں حاضر ہو جاؤں ۔
اگر آپ اس مسئلہ میں بحث کرنے کیلئے نہ آئے اور مفسد طبع ملانوں پر بھروسہ رکھ کر کوٹھری میں
چھپ گئے تو یا درکھو کہ تمام ہندوستان و پنجاب میں ذلت اور بدنامی کے ساتھ آپ مشہور ہو جائیں گے اور
شیخ الکل ہونے کی تمام رونق جاتی رہے گی۔

بالآخر یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کسی طرح سے بحث کرنا نہیں چاہتے تو ایک مجلس میں میرے
تمام دلائل وفات مسیح سن کر اللہ جل شانہ کی تین مرتبہ قسم کھا کر یہ کہہ دیجئے کہ یہ دلائل صحیح نہیں ہیں اور
صحیح اور یقینی امر یہی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم زنده بجسده العنصری آسمان کی طرف اُٹھائے گئے ہیں
اور آیات قرآنی اپنی صریح دلالت سے اور احادیث صحیحہ متصلہ مرفوعہ اپنے کھلے کھلے منطوق سے اسی پر
شہادت دیتی ہیں اور میرا عقیدہ یہی ہے۔ تب میں آپ کی اس گستاخی ، حق پوشی اور بد دیانتی اور جھوٹی
گواہی کے فیصلہ کے لئے جناب الہی میں تضرع اور انتہال کروں گا اور چونکہ میری توجہ پر مجھے ارشاد ہو
چکا ہے کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ تقویٰ کا طریق چھوڑ کر
ایسی گستاخی کریں گے اور آیت لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کو نظر انداز کر دیں گے تو ایک سال
تک اس گستاخی کا آپ پر ایسا کھلا کھلا اثر پڑے گا پڑے گا جو دوسروں کے لئے بطور نشان کے ہو جائے گا ۔
لہذا مظہر ہوں کہ اگر بحث سے کنارہ ہے تو اسی طور سے فیصلہ کر لیجئے تا وہ لوگ جو نشان نشان کرتے ہیں
ان کو خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھا دیوے ۔ وهو على كل شيءٍ قدير و آخر دعوانا ان الحمد
لله رب العالمين -
تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه ۳۰ تا ۳۸ - مجموعه اشتهارات جلد اول صفحه ۲۲۲ تا ۲۲۷ بار دوم )
میں نے ان کی طرف (یعنی مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ ناقل ) کئی دفعہ لکھا کہ میں کسی اور
عقیدہ میں آپ کا مخالف نہیں ۔ صرف اس بات میں مخالف ہوں کہ میں آپ کی طرح حضرت مسیح علیہ السلام
کی جسمانی حیات کا قائل نہیں بلکہ میں حضرت مسیح علیہ السّلام کو فوت شدہ اور داخل موتی ایمانا و یقیناً جانتا
ہوں۔ اور اُن کے مر جانے پر یقین رکھتا ہوں اور کیوں یقین نہ رکھوں جبکہ میرا مولی میرا آقا اپنی
کتاب عزیز اور قرآن کریم میں ان کو متوفیوں کی جماعت میں داخل کر چکا ہے ۔ اور سارے قرآن میں
ایک دفعہ بھی ان کی خارق عادت زندگی اور ان کے دوبارہ آنے کا ذکر نہیں بلکہ ان کو صرف فوت شدہ کہہ
کر پھر چپ ہو گیا لہذا ان کا زندہ بجسده العنصری ہونا اور پھر دوبارہ کسی وقت دنیا میں آنا نہ صرف اپنے
ہی الہام کی رو سے خلاف واقعہ سمجھتا ہوں بلکہ اس خیال حیات مسیح کو نصوص بینہ قطعیہ یقینیہ قرآن کریم کی
رو سے لغو اور باطل جانتا ہوں ۔ اگر یہ میرا بیان کلمہ کفر ہے یا جھوٹ ہے تو آئیے اس امر میں مجھ سے بحث
کیجئے ۔ پھر اگر آپ نے قرآن اور حدیث سے حیات جسمانی حضرت عیسی علیہ السّلام کی ثابت کر کے دکھلا
دی تو میں اس قول سے رجوع کروں گا بلکہ وہ اپنی کتابیں جن میں یہ مضمون ہے جلا دوں گا۔ اگر بحث

١٠اا
نہیں کر سکتے تو آؤ اس بارہ میں اس مضمون کی قسم ہی کھاؤ کہ قرآن کریم میں مسیح کی وفات کا کچھ ذکر
نہیں بلکہ حیات کا ذکر ہے یا کوئی اور حدیث صحیح مرفوع متصل موجود ہے جس نے توفی کے لفظ کی کوئی
مخالفانہ تفسیر کر کے مسیح کی حیات جسمانی پر گواہی دی ہے ۔ پھر اگر ایک سال تک خدائے تعالیٰ کی طرف
سے اس بات کا کوئی کھلا نشان ظاہر نہ ہوا کہ آپ نے جھوٹی قسم کھائی ہے یعنی کسی وبال عظیم میں آپ
مبتلا نہ ہوئے تب بلا توقف میں آپ کے ہاتھ پر توبہ کروں گا ۔ مگر افسوس کہ ہر چند بار بار میاں صاحب پرتو گا۔ بار
سے یہ درخواست کی گئی لیکن نہ انہوں نے بحث کی اور نہ قسم کھائی اور نہ کافر کافر کہنے سے باز آئے ۔۔۔۔۔
اور اسی مطلب کے لئے میں حرج اور خرچ اُٹھا کر ایک ماہ برابر دہلی میں رہا تو پھر ایک حقیقت رس آدمی
سمجھ سکتا ہے کہ اگر میاں صاحب بحث کے لئے سیدھے دل سے مستعد ہوتے تو میں کیوں ان سے بحث
نہ کرتا۔ نقل مشہور ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ میں اسی طرح بحث وفات مسیح کے لئے اب پھر حاضر ہوں
جیسا کہ پہلے حاضر تھا۔ اگر میاں صاحب لاہور میں آکر بحث منظور کریں تو میں اُن کی خاص ذات کا
کرایہ آنے جانے کا خود دے دوں گا اگر آنے پر راضی ہوں تو میں ان کی تحریر پر بلا توقف کرایہ پہلے
روانہ کر سکتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر وہ حاضر ہونے سے روگردان ہیں تو میں یہ بھی اجازت دیتا ہوں کہ وہ
اپنی جگہ پر ہی بذریعہ تحریرات اظہار حق کے لئے بحث کر لیں ۔ غرض میں ہر طرح سے حاضر ہوں اور میاں
صاحب کے جواب باصواب کا منتظر ہوں مگر یہ پیشگوئی بھی یاد رکھو کہ وہ ہرگز بحث نہیں کریں
گے اور اگر کریں گے تو ایسے رسوا ہوں گے کہ منہ دکھانے کی جگہ نہیں رہے گی ۔
( آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۱۵، ۳۱۶)
صلى الله
تمام مسلمانوں پر واضح ہو کہ کمال صفائی سے قرآن کے رآن کریم اور حدیث رس رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہوگا عل گیا
ہے کہ در حقیقت حضرت مسیح ابن مریم علیه السّلام بر طبق آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوْتُوْنَ !
زمین پر ہی اپنی جسمانی زندگی کے دن بسر کر کے فوت ہو چکے ہیں اور قرآن کریم کی سولہ آیتوں اور بہت
سی حدیثوں بخاری اور مسلم اور دیگر صحاح سے ثابت ہے کہ فوت شدہ لوگ پھر آباد ہونے اور بسنے کے
لئے دنیا میں بھیجے نہیں جاتے اور نہ حقیقی اور واقعی طور پر دو موتیں کسی پر واقع ہوتی ہیں اور نہ قرآن کریم
میں واپس آنے والوں کے لئے کوئی قانون وراثت موجود ہے۔ بایں ہمہ بعض علماء وقت کو اس بات پر
سخت غلو ہے کہ مسیح ابن مریم فوت نہیں ہوا۔ بلکہ زندہ ہی آسمان کی طرف اُٹھایا گیا اور حیات جسمانی
الاعراف : ٢٦

دنیوی کے ساتھ آسمان پر موجود ہے اور نہایت بے باکی اور شوخی کی راہ سے کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ جو
قرآن کریم میں حضرت مسیح کی نسبت آیا ہے ۔ اس کے معنے وفات دینا نہیں بلکہ پورا لینا ہے یعنی یہ کہ
روح کے ساتھ جسم کو بھی لے لینا مگر ایسے معنے کرنا ان کا سراسر افتراء ہے۔ قرآن کریم کا عموماً التزام کے
ساتھ اس لفظ کے بارے میں یہ محاورہ ہے کہ وہ لفظ قبض روح اور وفات دے دینے کے معنوں پر ہر یک جگہ
اس کو استعمال کرتا ہے ۔ یہی محاورہ تمام حدیثوں اور جمیع اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا جاتا
ہے۔ جب سے دنیا میں عرب کا جزیرہ آباد ہوا ہے اور زبان عربی جاری ہوئی ہے۔ کسی قول قدیم یا جدید
سے ثابت نہیں ہوتا کہ توفی کا لفظ کبھی قبض جسم کی نسبت استعمال کیا گیا ہو بلکہ جہاں کہیں تو فی کے لفظ
کو خدائے تعالیٰ کا فعل ٹھہرا کر انسان کی نسبت استعمال کیا گیا ہے وہ صرف وفات دینے اور قبض روح
کے معنی پر آیا ہے نہ قبض جسم کے معنوں میں ۔ کوئی کتاب لغت کی اس کے مخالف نہیں ۔ کوئی مثل اور قول
اہل زبان کا اس کے مغائر نہیں۔ غرض ایک ذرہ احتمال مخالف کے گنجائش نہیں۔ اگر کوئی شخص قرآن کریم سے
یا کسی حدیث رسول اللہ صلعم سے یا اشعار و قصائد و نظم و نثر قدیم و جدید عرب سے یہ ثبوت پیش کرے کہ
کسی جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی الروح کی نسبت استعمال کیا گیا ہو وہ
بجر قبض روح اور وفات دینے کے کسی اور معنے پر بھی اطلاق پا گیا ہے یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی
مستعمل ہوا ہے تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ
ملکیت کا فروخت کر کے مبلغ ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کی کمالات حدیث دانی اور قرآن دانی کا
اقرار کرلوں گا۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۳۶۰۲)
واضح ہو کہ حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر نے اپنے نافہم اور غلط کار مولویوں کی تعلیم سے ایک
مجلس میں بمقام لاہور بڑے اصرار سے یہ بیان کیا کہ اگر کوئی نبی یا رسول یا اور کوئی مامور
من اللہ ہونے کا جھوٹا دعوی کرے اور اس طرح پر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہے تو وہ ایسے افتراء کے ساتھ
تئیس برس تک یا اس سے زیادہ زندہ رہ سکتا ہے ۔ یعنی افتراء علی اللہ کے بعد اس قدر عمر پانا اس کی سچائی
کی دلیل نہیں ہو سکتی اور بیان کیا کہ ایسے کئی لوگوں کے نام میں نظیراً پیش کر سکتا ہوں جنہوں نے نبی یا
رسول یا مامور من اللہ ہونے کا دعوی کیا اور تئیس برس تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک لوگوں کو سناتے رہے
کہ خدا تعالیٰ کا کلام ہمارے پر نازل ہوتا ہے حالانکہ وہ کا ذب تھے۔ سو ہم اس اشتہار
میں حافظ محمد یوسف صاحب سے وہ نظیر طلب کرتے ہیں جس کے پیش کرنے کا انہوں نے اپنی دستخطی تحریر

میں وعدہ کیا ہے ۔ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ قرآنی دلیل کبھی ٹوٹ نہیں سکتی ۔ یہ خدا کی پیش کردہ دلیل ہے نہ
کسی انسان کی اس جہت سے میں نے اس اشتہار کو پانچ سو روپے کے انعام کے ساتھ
شائع کیا ہے ۔ اور اگر تسلی نہ ہو تو میں یہ روپیہ کسی سرکاری بنک میں جمع کراسکتا ہوں ۔ اگر حافظ محمد یوسف
صاحب اور اُن کے دوسرے ہم مشرب جن کے نام میں نے اس اشتہار میں لکھے ہیں اپنے اس دعویٰ
میں صادق ہیں یعنی اگر یہ بات صحیح ہے کہ کوئی شخص نبی یا رسول اور مامور من اللہ ہونے کا دعوی کر کے اور
کھلے کھلے طور پر خدا کے نام پر کلمات لوگوں کو سنا کر پھر باوجود مفتری ہونے کے برابر تئیس برس تک جو
زمانہ وحی آنحضرت ﷺ ہے زندہ رہا ہے تو میں ایسی نظیر پیش کرنے والے کو بعد اس کے جو مجھے میرے
ثبوت کے موافق یا قرآن کے ثبوت کے موافق ثبوت دے دے ، پانسو روپیہ نقد دے دوں گا اور اگر
ایسے لوگ کئی ہوں تو اُن کو اختیار ہو گا کہ وہ روپیہ باہم تقسیم کر لیں۔ اس اشتہار کے نکلنے کی تاریخ سے
پندرہ روز تک ان کو مہلت ہے کہ دنیا میں تلاش کر کے ایسی نظیر پیش کریں۔
صلى الله
اربعین نمبر ۳- روحانی خزائن جلدی اصفحہ ۳۸۷ تا ۴۰۲)
اے حضرات مولوی صاحبان ! آپ ! صاحبان ! آپ لوگوں کا یہ خیال کا کا یہ خیال کہ ہم مومن ہیں اور یہ شخص کافر اور ہم صادق
ہیں اور یہ شخص کا ذب اور ہم متبع اسلام ہیں اور یہ شخص ملحد اور ہم مقبول الہی ہیں اور یہ شخص مردود اور ہم جنتی
ہیں اور یہ شخص جہنمی ۔ اگر چہ غور کرنے والوں کی نظر میں قرآن کریم کی رُو سے بخوبی فیصلہ پا چکا ہے اور
اس رسالہ کے پڑھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون۔ لیکن ایک اور بھی طریق
فیصلہ ہے جس کی رو سے صادقوں اور کاذبوں اور مقبولوں اور مردودوں میں فرق ہو سکتا ہے۔ عادت اللہ
اسی طرح پر جاری ہے کہ اگر مقبول اور مردود اپنی اپنی جگہ پر خدائے تعالیٰ سے کوئی آسمانی مدد چاہیں تو
وہ مقبول کی ضرور مدد کرتا ہے اور کسی ایسے امر سے جو انسان کی طاقت سے بالا تر ہے اس مقبول کی
مقبولیت ظاہر کر دیتا ہے ۔ سو چونکہ آپ لوگ اہل حق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور آپ کی جماعت میں
وہ لوگ بھی ہیں جو مہم ہونے کے مدعی ہیں جیسے مولوی محی الدین و عبدالرحمن صاحب لکھو کے والے اور
میاں عبدالحق غزنوی جو اس عاجز کو کافر اور جہنمی ٹھہراتے ہیں لہذا آپ پر واجب ہے کہ اس آسمانی ذریعہ
سے بھی دیکھ لیں کہ آسمان پر مقبول کس کا نام ہے اور مردود کس کا نام ۔ میں اس بات کو منظور کرتا ہوں کہ
آپ دس ہفتہ تک اس ب ، اس بات کے فیصلہ کے لئے احکم الحاکم لئے احکم الحاکمین کی طرف توجہ کریں تا توجہ کریں تا اگر آپ سچے ہیں تو
آپ کی سچائی کا کوئی نشان یا کوئی اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی جو راستبازوں کو ملتی ہے آپ کو دی جائے ۔ ایسا ہی

دوسری طرف میں بھی توجہ کروں گا۔ اور مجھے خدا وند کریم و قدیر کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر
آپ نے اس طور سے میرا مقابلہ کیا تو میری فتح ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہو گیا آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا
شکر اللہ مل گیا ہم کو وہ لعلِ بے بدل کیا ہوا گر قوم کا دل سنگ خارا ہو گیا
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۷ ، ۴۵۸ )
جو لوگ مسلمانوں میں سے فقراء کہلاتے ہیں اور مشائخ اور صوفی بنے بیٹھے ہیں اگر وہ اب بھی اس
باطل عقیدہ سے باز نہ آویں اور ہمارے دعوی مسیحیت کے مصدق نہ ہو جا ئیں تو طریق سہل یہ ہے کہ ایک
مجمع مقرر کر کے کوئی ایسا شخص جو میرے دعوی مسیحیت کو نہیں مانتا اور اپنے تئیں ملہم اور صاحب الہام
جانتا ہے مجھے مقام بٹالہ یا امرتسر یا لاہور میں طلب کرے اور ہم دونوں جناب الہی میں دعا کریں کہ جو
شخص ہم دونوں میں سے جناب الہی میں سچا ہے ایک سال میں کوئی عظیم الشان نشان جو انسانی طاقتوں
سے بالاتر اور معمولی انسانوں کے دسترس سے بلند تر ہو اس سے ظہور میں آوے۔ ایسا نشان کہ جو اپنی
شوکت اور طاقت اور چمک میں عام انسانوں اور مختلف طبائع پر اثر ڈالنے والا ہو خواہ وہ پیشگوئی ہو یا اور
کسی قسم کا اعجاز ہو جو انبیاء کے معجزات سے مشابہ ہو۔ پھر اس دعا کے بعد ایسا شخص جس کی کوئی خارق
عادت پیشگوئی یا اور کوئی عظیم الشان نشان ایک برس کے اندر ظہور میں آ جائے اور اس عظمت کے ساتھ
ظہور میں آئے جو اس مرتبہ کا نشان حریف مقابل سے ظہور میں نہ آسکے تو وہ شخص سچا سمجھا جائے گا جس
سے ایسا نشان ظہور میں آیا اور پھر اسلام میں سے تفرقہ دور کرنے کے لئے شخص مغلوب پر لازم ہوگا کہ
اس شخص کی مخالفت چھوڑ دے اور بلا توقف اور بلا تامل اس کی بیعت کرلے اور اس خدا سے جس کا
غضب کھا جانے والی آگ ہے ڈرے۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۷۰)
مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میں ان مسلمانوں پر بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں ان کے
ملہموں کو چاہیے کہ میرے مقابل پر آویں پھر اگر تائید الہی میں اور فیض سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں
مجھ پر غالب ہو جائیں تو جس کا رڈ سے چاہیں مجھ کو ذبح کر دیں مجھے منظور ہے اور اگر مقابلہ کی طاقت نہ
ہو تو کفر کے فتوے دینے والے جو الہاماً میرے مخاطب ہیں یعنی جن کو مخاطب ہونے کے لئے الہام الہی
مجھ کو ہو گیا ہے پہلے لکھ دیں اور شائع کرا دیں کہ اگر کوئی خارق عادت امر دیکھیں تو بلا چون و چرا دعو دعوی کو
منظور کر لیں ۔ میں اس کام کے لئے بھی حاضر ہوں اور میرا خدا وند کریم میرے ساتھ ہے لیکن مجھے یہ حکم
ااالله

ہے کہ میں ایسا مقابلہ صرف ائمۃ الکفر سے کروں ۔ اُنہیں سے مباہلہ کروں اور انہی سے اگر وہ چاہیں یہ
مقابلہ کروں مگر یاد رکھنا چاہیے کہ وہ ہرگز مقابلہ نہیں کریں گے کیونکہ حقانیت کے ان کے دلوں پر رعب
ہیں اور وہ اپنے ظلم اور زیادتی کو خوب جانتے ہیں وہ ہرگز مباہلہ بھی نہیں کریں گے ۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۸ ، ۳۴۹)
اشتہار قطعی فیصلہ کے لئے
یہ خدا کی قدرت ہے کہ جس قدر مخالف مولویوں نے چاہا کہ ہماری جماعت کو کم کریں وہ اور بھی
زیادہ ہوئی اور جس قدر لوگوں کو ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے سے روکنا چاہا وہ اور بھی داخل ہوئے
یہاں تک کہ ہزار ہا تک نوبت پہنچ گئی ۔ اب ہر روز سرگرمی سے یہ کارروائی ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ اچھے
پودوں کو اس طرف سے اُکھاڑتا اور ہمارے باغ میں لگاتا جاتا ہے کیا منقول کی رو سے اور کیا معقول کی
رو سے اور کیا آسمانی شہادتوں کی رُو سے دن بدن خدا تعالیٰ ہماری تائید میں ہے۔ اب بھی اگر مخالف
مولوی یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور یہ لوگ باطل پر اور خدا ہمارے ساتھ ہے اور ان لوگوں پر
لعنت اور غضب الہی ہے تو باوجود اس کے کہ ہماری حجت ان پر پوری ہو چکی ہے پھر دوبارہ ہم ان کو حق
اور باطل پر کھنے کے لئے موقع دیتے ہیں ۔ اگر وہ فی الواقع اپنے تئیں حق پر سمجھتے ہیں اور ہمیں باطل پر اور ۔
چاہتے ہیں کہ حق کھل جائے اور باطل معدوم ہو جائے تو اس طریق کو اختیار کر لیں اور وہ یہ ہے کہ وہ
اپنی جگہ پر اور میں اپنی جگہ پر خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کریں ۔ اُن کی طرف سے یہ دعا ہو کہ یا الہی
اگر یہ شخص جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تیرے نزدیک جھوٹا اور کا ذب اور مفتری ہے ہے اور ہم اپنی
رائے میں سچے اور حق پر اور تیرے مقبول بندے ہیں تو ایک سال تک کوئی فوق العادت امر غیب بطور
نشان ہم پر ظاہر فرما اور ایک سال کے اندر ہی اس کو پورا کر دے اور میں اس کے مقابل پر یہ دعا کروں گا
کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور درحقیقت مسیح موعود ہوں تو ایک اور نشان
پیشگوئی کے ذریعہ سے میرے ۔ لئے ظاہر فرما اور اس کو ایک سال کے اندر پورا کر ۔ پھر اگر ایک سال کے
اندر ان کی تائید میں کوئی نشان ظاہر ہوا اور میری تائید میں کچھ ظاہر نہ ہوا تو میں جھوٹا ٹھہروں گا اور اگر
میری تائید میں کچھ ظاہر ہوا مگر اس کے مقابل پر اُن کی تائید میں بھی ویسا ہی کوئی نشان ظاہر ہو گیا تب بھی
اااله

میں جھوٹا ٹھیروں گا لیکن اگر میری تائید میں ایک سال کے عرصہ تک کھلا کھلا نشان ظاہر ہو گیا اور ان کی
تائید میں نہ ہوا تو اس صورت میں میں سچا ٹھہروں گا اور شرط یہ ہوگی کہ اگر تصریحات متذکرہ بالا کی رُو
سے فریق مخالف سچا نکلا تو میں ان کے ہاتھ پر توبہ کروں گا اور جہاں تک ممکن ہو گا میں اپنی وہ
کتا بیں جلا دوں گا جن میں ایسے دعوی یا الہامات ہیں ۔ کیونکہ اگر خدا نے مجھے جھوٹا کیا تو پھر میں ایسی
کتابوں کو پاک اور مقدس خیال نہیں کر سکتا اگر خدا کی مرضی مجھے عزت دینے کی نہیں تو
میرے پر لعنت ہے اگر میں اس کے برخلاف کروں لیکن اگر تصریحات بالا کی رُو سے خدا نے مجھے سچا کر
دیا تو چاہئے کہ محمد حسین بٹالوی اور عبد الحق غزنوی اور عبدالجبار غزنوی اور رشید احمد گنگوہی میرے ہاتھ پر
توبہ کریں اور میرے دعوی کی تصدیق کر کے میری جماعت میں داخل ہوں تا یہ تفرقہ دور ہو جائے۔
اندرونی تفرقہ نے مسلمانوں کو تباہ کر دیا ہے ۔ یہ خدا کا سیدھا سادھا فیصلہ ہوگا۔جس میں کسی فریق کی
چون چرا پیش نہیں جائے گی ۔
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۱۰۹ تا ۱۱۲ مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۰۰، ۱۰۱ بار دوم )
بنام مسلمانانِ ہند یعنی ان سب کی طرف جو مختلف مذاہب کے اسلامی فرقے ملک ہند میں
موجود ہیں ۔ اے اخوان دین و
صلى الله
،علماء اور فقراء کی خدمت میں بہت
ادین و متبعین خاتم النبین ما اگر چہ میں نے علماء اور فقراء عليها
کچھ لکھا اور اتمام حجت کا حق ادا کر دیا ۔ مگر آج میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ ایک اشتہار عام طور پر آپ
لوگوں پر حجت پوری کرنے کے لئے شائع کروں تا میں اس امر تبلیغ میں ہریک پہلو سے سرخرو ہو
جاؤں ۔ سو بھائیو! میں آپ لوگوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ وہ جو چودھویں صدی کے سر پر ایک مجدد موعود آنے
والا تھا جس کی نسبت بہت سے راستباز ملہموں نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ مسیح موعود ہو گا۔ وہ میں ہی ہوں
۔ اور اگر اس عاجز کے بارے میں شک ہو تو ایک فیصلہ نہایت آسان ہے کہ ہر ایک شخص آپ
لوگوں میں سے جس کا مرید ہے اس کو اس عاجز کے مقابل پر کھڑا کرے تا صداقت کے نشان دکھلانے
میں وہ میرے ساتھ مقابلہ کر سکے اور یقیناً سمجھو کہ اگر وہ مقابل پر آیا تو اس سے زیادہ اس کی رسوائی ہو گی
جو حضرت موسیٰ کے مقابل پرید مقابل پر بلغم کی ہوئی اور اگر وہ مقابلہ منظور نہ کرے اور حق کا طالب ہو تو خدا تعالیٰ
اس کی درخواست پر اور اس کے حاضر ہونے سے نشان دکھلائے گا ۔ بشرطیکہ وہ اس جماعت میں داخل
ہونے کے لئے مستعد ہو اور اگر اس اشتہار کے جاری ہونے کے بعد آپ لوگوں کے پیر اور مشائخ اور

مجتہد بد گوئی اور تکفیر سے باز نہ آویں اور اس عاجز کی صداقت کو قبول نہ کریں اور مقابلہ سے روپوش رہیں
تو دیکھو کہ میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ خدا انہیں رسوا کرے گا۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۶۳ تا ۶۵ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۵۷، ۳۵۸ بار دوم )
اے حاضرین اس وقت اپنے کانوں کو میری طرف متوجہ کرو کہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ اگر حضرت مولوی محمد حسین صاحب چالیس دن تک میرے مقابل پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ
کر کے وہ آسمانی نشان یا اسرار غیب دکھلا سکیں جو میں دکھلا سکوں تو میں قبول کرتا ہوں کہ جس ہتھیار سے
چاہیں مجھے ذبح کریں اور جو تاوان چاہیں میرے پر لگا دیں ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول
نہ کیا ۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔
الحق مباحثہ لدھیانہ ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۲۴)
مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر آپ لوگ اپنے دلوں کو صاف کر
کے کوئی اور نشان خدا کا دیکھنا چاہیں تو وہ خدا وند قد پر بغیر اس کے کہ آپ لوگوں کے کسی اقتراح کا تابع
ہو اپنی مرضی اور اختیار سے نشان دکھلانے پر قادر ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ لوگ سچے دل
سے تو بہ کی نیت کر کے مجھ سے مطالبہ کریں اور خدا کے سامنے یہ عہد کر لیں کہ اگر کوئی فوق العادت امر جو
انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے ظہور میں آجائے تو ہم یہ تمام بغض اور شحنا چھوڑ کر محض خدا کو راضی کرنے
کے لئے سلسلہ بیعت میں داخل ہو جائیں گے تو ضرور خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھائے گا کیونکہ وہ رحیم و کریم
ہے لیکن میرے اختیار میں نہیں ہے کہ میں نشان دکھلانے کے لئے دو تین دن مقرر کر دوں یا آپ لوگوں
کی مرضی پر چلوں ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ جو چاہے تاریخ مقرر کرے۔
طریق میں یہ ضروری ہو گا کہ کم سے کم چالیس نامی مولوی جیسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور
مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی اور مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی ثم امرتسری اور مولوی رشید احمد صاحب
گنگوہی اور مولوی پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑی ایک تحریری اقرار نامه به ثبت شہادت پچاس معزز
مسلمانان کے اخبار کے ذریعہ سے شائع کر دیں کہ اگر ایسا نشان جو درحقیقت فوق العادت ہو ۔ ظاہر
ہو گیا تو ہم حضرت ذوالجلال سے ڈر کر مخالفت چھوڑ دیں گے اور بیعت میں داخل ہو جائیں گے اور اگر
تو ایک اور سہل طریق ہے جس سے بڑھ کر اور کوئی
یہ طریق آپ کو منظور نہ ہو ۔۔۔
اور اس
سہل طریق نہیں ۔ اور وہ یہ کہ آپ لوگ محض خدا تعالیٰ سے خوف کر کے اور اس امت محمد یہ پر

رحم فرما کر بٹالہ یا امرتسر یا لاہور میں ایک جلسہ کریں اس جلسہ میں جہاں تک ممکن ہو اور جس قدر ہو سکے
معزز علماء اور دنیا دار جمع ہوں اور میں بھی اپنی جماعت کے ساتھ حاضر ہو جاؤں تب وہ سب یہ دعا
کریں کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ یہ شخص مفتری ہے اور تیری طرف سے نہیں ہے اور نہ مسیح موعود ہے اور نہ
مہدی ہے تو اس فتنہ کو مسلمانوں میں سے دور کر اور اس کے شر سے اسلام اور اہل اسلام کو بچالے۔
جس طرح تو نے مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کو دنیا سے اُٹھا کر مسلمانوں کو ان کے شر سے بچالیا اور اگر یہ
تیری طرف سے ہے اور ہماری ہی عقلوں اور فہموں کا قصور ہے تو اے قادر ہمیں سمجھ عطا فرما۔ تا ہم
ہلاک نہ ہو جائیں اور اس کی تائید میں کوئی ایسے امور اور نشان ظاہر فرما کہ ہماری طبیعتیں قبول کر جائیں
کہ یہ تیری طرف سے ہے اور جب یہ تمام دعا ہو چکے تو میں اور میری جماعت بلند آواز سے آمین نہیں
اور پھر بعد اس کے میں دعا کروں گا اور اس وقت میرے ہاتھ میں وہ تمام الہامات ہوں گے جو ابھی لکھے
گئے ہیں ۔
اور دعا کا یہ مضمون ہوگا کہ یا الہی اگر یہ الہامات جو اس رسالہ میں درج ہیں جو
اس وقت میرے ہاتھ میں ہے جن کی رُو سے میں اپنے تئیں مسیح موعود اور مہدی معہود سمجھتا ہوں اور
حضرت مسیح کو فوت شدہ قرار دیتا ہوں تیرا کلام نہیں ہے اور میں تیرے نزدیک کا ذب اور مفتری اور
دجال ہوں جس نے امت محمدیہ میں فتنہ ڈالا ہے اور تیرا غضب میرے پر ہے تو میں تیری جناب میں
تضرع سے دعا کرتا ہوں کہ آج کی تاریخ سے ایک سال کے اندر زندوں میں سے میرا نام کاٹ ڈال اور
میرا تمام کاروبار درہم برہم کر دے اور دنیا میں سے میرا نشان مٹا ڈال اور اگر میں تیری طرف سے ہوں
اور یہ الہامات جو اس وقت میرے ہاتھ میں ہیں تیری طرف سے ہیں اور میں تیرے فضل کا مورد ہوں ۔
تو اے قادر کریم اسی آئندہ سال میں میری جماعت کو ایک فوق العادت ترقی دے اور فوق العادت
برکات شامل حال فرما اور میری عمر میں برکت بخش اور آسمانی تائیدات نازل کر اور جب یہ دعا ہو چکے
تو تمام مخالف جو حاضر ہوں آمین کہیں ۔
اور مناسب ہے کہ اس دعا کے لئے تمام صاحبان اپنے دلوں کو صاف کر کے آویں ۔ کوئی نفسانی جوش
و غضب نہ ہو اور ہاروجیت کا معاملہ نہ سمجھیں اور نہ اس دعا کو مباہلہ قرار دیں کیونکہ اس دعا کا نفع نقصان
گل میری ذات تک محدود ہے۔ اور کوشش کریں کہ حضور دل سے دعا ئیں ہوں اور گریہ و بکا
کے ساتھ ہوں۔ خدا مخلصین کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔ پس اگر یہ کاروبار اس کی طرف سے نہیں ہیں
اور انسانی افتراء اور بناوٹ ہے تو امت مرحومہ کی دعا جلد عرش تک پہنچے گیا ور اگر میرا سلسلہ آسمانی ہے اور

خدا کے ہاتھ سے برپا ہے تو میری دعا سنی جائے گی ۔ پس اے بزرگو! برائے خدا اس بات کو تو قبول
کرو۔ زیادہ مجمع کی ضرورت نہیں۔ علماء میں سے چالیس آدمی جمع ہو جائیں ۔ اس سے کم بھی نہیں چاہیئے
کہ چالیس کے عدد کو قبولیت دعا کے لئے ایک بابرکت دخل دخل ہے۔ ہے۔
اربعین نمبر ۲ - روحانی خزائن جلدی اصفحه ۳۷۴ تا ۳۷۸)
بالآخر اس قدر لکھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر ان نشانوں سے کسی کا دل تسلی پذیر نہ ہو ۔ اور ایسا شخص
ان لوگوں میں سے ہو جو الہام اور وحی کا دعوی کرتے ہیں تو اس کے لئے یہ دوسری راہ کھلی ہے کہ وہ
میرے مقابل پر اپنے الہام اپنی قوم کے دو اخباروں میں ایک سال تک شائع کرتا رہے اور دوسری
شائع
طرف میں وہ تمام امور غیبیہ جو مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے معلوم ہوں اپنی جماعت کے دو اخباروں میں
کروں اور دونوں فریقوں کے لئے شرط یہ ہے کہ جو الہام اخباروں میں درج کرائے جائیں وہ
ایسے ہوں کہ ہر ایک اُن میں سے امور غیبیہ پر مشتمل ہو اور ایسے امور غیب ہوں جو انسانی طاقتوں سے
بالاتر ہوں اور پھر ایک سال کے بعد چند منصفوں کے ذریعہ سے دیکھا جائے گا کہ کس طرف غلبہ اور
کثرت ہے اور کس فریق کی پیشگوئیاں پوری ہوگئی ہیں اور اس امتحان کے بعد اگر فریق مخالف کا غلبہ رہا
اور میرا غلبہ نہ ہوا تو میں کا ذب ٹھہروں گا ۔ ورنہ قوم پر لازم ہو گا کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر آئندہ طریق
تکذیب اور انکار کو چھوڑ دیں اور خدا کے مرسل کا مقابلہ کر کے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۰، ۴۰۱ )
میں پھر ہر ایک طالب حق کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ دین حق کے نشان اور اسلام کی سچائی کے آسمانی گواہ
جس سے ہمارے نابینا علماء بے خبر ہیں وہ مجھ کو عطا کئے گئے ہیں ۔ مجھے بھیجا گیا ہے تا میں ثابت کروں کہ
ایک اسلام ہی ہے جو زندہ مذہب ہے اور وہ کرامات مجھے عطا کئے گئے ہیں جن کے مقابلہ سے تمام
غیر مذہب والے اور ہمارے اندرونی اندھے مخالف بھی عاجز ہیں ۔ میں ہر یک مخالف کو دکھلا سکتا ہوں
که قرآن شریف اپنی تعلیموں اور اپنے علوم حکمیہ اور ا اور اپنے علوم حکمیہ اور اپنے معارف دقیقہ اور بلاغت کا ملا بلاغت کاملہ کی رُو سے معجزہ
ہے موسیٰ کے معجزہ سے بڑھ کر اور عیسیٰ کے معجزات سے صد ہا درجہ زیادہ ۔
میں بار بار کہتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول کریم ﷺ سے سچی محبت رکھنا اور
سچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے اور اسی کامل انسان پر علوم غیبیہ کے
دروازے کھولے جاتے ہیں اور دنیا میں کسی مذہب والا روحانی برکات میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا چنانچہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی