باربار دعوت مقابلہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں اس میں صاحب تجربہ ہوں ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ بجز اسلام تمام مذہب مُردے اُن کے خدامر دے
اور خود وہ تمام پیرومر دے ہیں اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے ہرگز
ممکن نہیں ، ہرگز ممکن نہیں۔
اے نادانو تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے اور مردار کھانے میں کیا لذت !!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں
کہ زندہ خدا کہاں ہے اور کس قوم کے ساتھ ہے ۔ وہ اسلام کے ساتھ ہے ۔ اسلام اس وقت موسیٰ کا
طور ہے جہاں خدا بول رہا ہے ۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا آج وہ
ایک مسلمان کے دل میں کلام کر رہا ہے ۔ کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں؟ کہ اس بات کو پر کھے ۔ پھر
اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے ۔ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ کیا ایک مردہ کفن میں لپٹا ہوا پھر کیا ہے؟
کیا ایک مشت خاک۔ کیا یہ مردہ خدا ہو سکتا ہے؟ کیا یہ تمہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرا آؤ ! ہاں !
لعنت ہے تم پر اگر نہ آؤ اور اس سڑے گلے مُردہ کا میرے خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔
دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گزریں گے کہ وہ بعض آسمانی نشانوں سے تمہیں شرمندہ
کرے گا۔ ناپاک ہیں وہ دل جو سچے ارادہ سے نہیں آزماتے اور پھر انکار کرتے ہیں اور پلید ہیں وہ
طبیعتیں جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف ۔
او میرے مخالف مولویو! اگر تم میں شک ہو تو آؤ ، چند روز میری صحبت میں رہو، اگر خدا کے نشان نہ
دیکھو تو مجھے پکڑو اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ ۔ میں اتمام حجت کر چکا ۔ اب جب تک تم اس
حجت کو نہ توڑ لو تمہارے پاس کوئی جواب نہیں ۔ خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں ۔ کیا تم میں
سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے پاس آوے۔ کیا ایک بھی نہیں؟
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ والسلام على من اتبع الهدى
( ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۴۵ تا ۳۴۷)
بعد ما وجب گذارش ضروری یہ ہے کہ عاجز مولف براہین احمد یہ حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف
سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلل و تواضع سے
راح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہ راست سے ۔ بے خبر ہیں صراط مستقیم (جس پر چلنے
سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار
اصلاح
دکھائی دیتے ہیں) دکھاوے۔ اسی غرض سے کتاب براہین احمد یہ تالیف پائی ہے۔ چونکہ پوری
کتاب کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل بغرض اتمام حجت یہ
شائع کیا جائے اور اس کی ایک ایک کاپی بخدمت معزز پادری صاحبان پنجاب و هندوستان
و انگلستان وغیرہ بلاد جہاں تک ارسال خط ممکن ہو جو اپنی قوم میں خاص طور پر مشہور اور معزز ہوں اور
بخدمت برہموں صاحبان و آریہ صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان جو وجود خوارق و
کرامات سے منکر ہیں اور اس وجہ سے اس عاجز پر بدظن ہیں ارسال کی جاوے۔
یہ تجویز نہ اپنے فکر و اجتہاد سے قرار پائی ہے بلکہ حضرت مولیٰ کریم کی طرف سے اس کی اجازت ہوئی
ہے اور بطور پیشگوئی یہ بشارت ملی ہے کہ اس خط کے مخاطب ( جو خط پہنچنے پر رجوع بحق نہ کریں گے )
ملزم ولا جواب و مغلوب ہو جائیں گے ۔ بناء بر علیہ یہ خط چھپوا کر آپ کی خدمت میں اس نظر سے کہ آپ
اپنی قوم میں معزز اور مشہور و مقتداء ہیں ۔ ارسال کیا جاتا ہے اور آپ کے کمال علم اور بزرگی کی نظر سے
امید ہے کہ آپ حسبةً لِلہ اس خط کے مضمون کی طرف توجہ فرما کر طلب حق میں کوشش کریں گے۔ اگر
آپ نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو آپ پر حجت تمام ہو گی اور اس کارروائی کی ( کہ آپ کو رجسٹری شدہ
خط ملا ۔ پھر آپ نے اس کی طرف توجہ کو مبذول نہ فرمایا حصہ پنجم کتاب میں پوری تفصیل سے اشاعت
کی جائے گی۔ اصل مدعا خط جس کے ابلاغ سے میں مامور ہوا ہوں یہ ہے دین حق جو خدا کی مرضی
کے موافق ہے صرف اسلام ہے اور کتاب حقانی جو منجانب اللہ محفوظ اور واجب العمل ہے صرف قرآن
ہے۔ اس دین کی حقانیت اور قرآن کی سچائی پر عقلی دلائل کے سوا آسمانی نشانوں (خوارق و پیشین
گوئیوں ) کی شہادت بھی پائی جاتی ہے جس کو طالب صادق اس خاکسار (مؤلف براہین احمدیہ ) کی
صحبت اور صبر اختیار کرنے سے بمعائنہ چشم تصدیق کر سکتا ہے ۔ آپ کو اس دین کی حقانیت یا ان آسمانی
نشانوں کی صداقت میں شک ہو تو آپ طالب صادق بن کر قادیان میں تشریف لاویں اور ایک سال
تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر ان آسمانی نشانوں کا بچشم خود مشاہدہ کر لیں ولیکن اس شرط نیت سے
( جو طلب صادق کی نشانی ہے ) کہ بمجرد معائنہ آسمانی نشانوں کے اسی جگہ ( قادیان میں ) شرف
اظہار اسلام یا تصدیق خوارق سے مشرف ہو جائیں گے ۔ اس شرط نیت سے آپ آویں پ آئیں گے تو ضرور
انشاء اللہ تعالیٰ آسمانی نشان مشاہدہ کریں گے اس امر کا خدا کی طرف سے وعدہ ہو چکا ہے جس میں
متخلف کا امکان نہیں ۔ اب آپ تشریف نہ لائیں تو آپ پر خدا کا مؤاخذہ رہا اور بعد انتظار تین ماہ کے
آپ کی عدم توجہی کا حال درج حصہ پنجم کتاب ہو گا اور اگر آپ آویں اور ایک سال رہ کر کوئی آسمانی نشان
مشاہدہ نہ کریں تو دوسو روپیہ ماہوار کے حساب سے آپ کو ہرجانہ یا جرمانہ دیا جائے گا۔ اس دو سو روپیہ
ماہوار کو آپ اپنے شایانِ شان نہ سمجھیں تو اپنے حرج اوقات کا عوض یا ہماری وعدہ خلافی کا جرمانہ جو آپ
اپنی شان کے لائق قرار دیں گے ہم اس کو بشرط استطاعت قبول کریں گے ۔ طالبان ہرجانہ یا جرمانہ کے
لئے یہ ضروری ہے کہ تشریف آوری سے پہلے بذریعہ رجسٹری ہم سے اجازت طلب کریں اور جو لوگ
ہرجانہ یا جرمانہ کے طالب نہیں ان کو اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ بذات خود تشریف
نہ لاسکیں تو آپ اپنا وکیل جس کے مشاہدہ کو آپ معتبر اور اپنا مشاہدہ سمجھیں روانہ فرماویں مگر اس شرط
سے کہ بعد مشاہدہ اس شخص کے آپ اظہار اسلام یا ( تصدیق خوارق میں ) توقف نہ فرمائیں ۔ آپ اپنی
شرط اظہار اسلام یا ( تصدیق خوارق ) ایک سادہ کاغذ پر جس پر چند ثقات مختلف مذاہب کی شہادتیں ہوں
تحریر کر دیں جس کو متعدد اردو انگریزی اخباروں میں شائع کیا جائے گا ۔ ہم سے اپنی شرط دو سو روپیہ
ماہوار جرمانہ یا حرجانہ (یا جو آپ پسند کریں اور ہم اس کی ادائیگی کی طاقت بھی رکھیں ) عدالت میں
رجسٹری کرالیں اور اس کے ساتھ ایک حصہ جائداد بھی بقدر شرط رجسٹری کرالیں۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱۱ تا ۱۳ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۲۵، ۲۶ بار دوم )
میں جو مصنف اس کتاب براہین احمدیہ کا ہوں یہ اشتہار اپنی طرف سے بوعدہ انعام دس ہزار روپیہ
بمقابلہ جمیع ارباب مذہب اور ملت کے جو حقانیت فرقان مجید اور نبوت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
سے منکر ہیں اتماماً للحجة شائع کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب
منکرین میں سے مشارکت اپنی کتاب کی فرقان مجید سے ان سب براہین اور دلائل میں جو ہم نے دربارہ
حقیت فرقان مجید اور صدق رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اسی کتاب مقدس سے اخذ
کر کے کی ہیں اپنی الہامی کتاب میں ثابت کر کے دکھلاوے یا اگر تعداد میں ان کے برابر پیش نہ کر سکے تو
نصف ان سے یا تکث ا ، یا تکث ان سے یا ربع ان سے یا تمس ان سے نکال یا مس ان سے نکال کر پیش کرے یا اگر بکلی پیش کرنے سے
عاجز ہو تو ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دے تو ان سب صورتوں میں بشرطیکہ تین منصف مقبولہ فریقین
بالا تفاق یہ رائے ظاہر کر دیں کہ ایفائے شرط جیسا کہ چاہئے تھا ظہور میں آگیا میں مشتہر ایسے مجیب
کو بلا عذرے و حیلے اپنی جائداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر قبض و دخل دیدوں گا ۔ مگر واضح رہے کہ اگر اپنی
کتاب کی دلائل معقولہ پیش کرنے سے عاجز اور قاصر رہیں یا بر طبق شرط اشتہار کی خمس تک پیش نہ کر سکیں
تو اس حالت میں بصراحت تمام تحریر کرنا ہو گا جو بوجہ نا کامل یا غیر معقول ہونے کتاب کے اس شق کے پورا
کرنے سے مجبور اور معذور ہے اور اگر دلائل مطلوبہ پیش کریں تو اس بات کو یا د رکھنا چاہیئے کہ جو ہم نے خمس
دلائل تک پیش کرنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس سے ہماری یہ مراد نہیں ہے کہ اس تمام مجموعہ دلائل
کا بغیر کسی تفریق اور امتیاز کے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کر دیا جائے بلکہ یہ شرط ہر یک صنف کی دلائل
سے متعلق ہے اور ہر صنف کے براہین میں سے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کرنا ہوگا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار خصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۴ تا ۳۱ )
آج کی تاریخ تک جو گیارہ ربیع الاول ۱۳۱۱ھ مطابق بائیس ستمبر ۱۸۹۳ء اور نیز مطابق ہشتم اسوج
سمت ۱۹۵۰ء اور روز جمعہ ہے۔ اس عاجز سے تین ہزار سے کچھ زیادہ ایسے نشان ظاہر ہو چکے ہیں کہ جن
کے صدہا آدمی گواہ بلکہ بعض پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے تو ہزا رہا ہندو اور عیسائی اور دوسرے مخالف
مذہب گواہ ہیں ۔۔۔ اور ایسے بھی سولہ ہزار کے قریب لوگ ہندوستان اور انگلستان اور جرمن اور فرانس
اور روس اور روم میں پنڈتوں اور یہودیوں کے فقیہوں اور مجوسیوں کے پیشروؤں اور عیسائیوں کے
پادریوں اور قسیسوں اور بشپوں میں سے موجود ہیں جن کو رجسٹری کرا کر اس مضمون کے خط بھیجے گئے ۔ کہ
در حقیت دنیا میں دین اسلام ہی سچا ہے اور دوسرے تمام دین اصلیت اور حقانیت سے دور جا پڑے ہیں کسی
کو مخالفوں میں سے اگر شک ہو تو ہمارے مقابل پر آوے اور ایک سال تک رہ کر دین اسلام کے نشان
ہم سے سے ملاحظہ کرے اور اگر ہم خطا پر نکلیں تو ہم سے بحساب دوسور و پیہ ماہواری ہرجانہ اپنے ایک برس کا
نے لے ورنہ ہم اس سے کچھ نہیں مانگتے صرف دین اسلام قبول کرے اور اگر چاہے تو اپنی تسلی کے لئے
روپیہ کسی بنک میں جمع کرا لے لیکن کسی نے اس طرف رخ نہ کیا امتحان کے طور پر اس زمانہ کے
کسی پادری صاحب وغیرہ کو پوچھ کر دیکھو کہ کیا دعوت اسلام کے لئے رجسٹری شدہ خط اُن کے پاس نہیں
نہ صرف اس قدر بلکہ پارلیمنٹ لنڈن اور شہزادہ ولیعہد مکہ معظمہ اور شہزادہ بسمارک کی
پہنچا ۔
خدمت میں بھی دعوت اسلام کے اشتہار اور خطوط بھیجے گئے جن کی رسیدیں اب تک موجود ہیں ۔
( شہادۃ القرآن ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۶۹ تا ۳۷۱)
کے لئے آئے گا تو
امنے مقابلہ کے ۔
مجھے یہ قطعی طور پر بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف دین مخالف دین میرے سامنے ۔
میں اس پر غالب ہوں گا اور وہ ذلیل ہو گا ۔ پھر یہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں اور میری نسبت شک
رکھتے ہیں کیوں اس زمانہ کے کسی پادری سے میرا مقابلہ نہیں کراتے ۔ کسی پادری یا پنڈت کو کہہ دیں کہ
یہ شخص در حقیقت مفتری ہے ۔ اس کے ساتھ مقابلہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں ہم ذمہ دار ہیں ۔ پھر
خدا تعالیٰ خود فیصلہ کر دے گا ۔ میں اس بات پر راضی ہوں کہ جس قدر دنیا کی جائیداد یعنی اراضی وغیرہ
بطور وراثت میرے قبضہ میں آئی ہے بحالت دروغگو نکلنے کے وہ سب اس پادری یا پنڈت کو دے دوں
گا ۔ اگر وہ درونگو نکلا تو بجز اس کے اسلام لانے کے میں اس سے کچھ نہیں مانگتا۔ یہ بات میں نے اپنے
جی میں جزماً ٹھہرائی ہے اور تہ دل سے بیان کی ہے اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس
مقابلہ کے لئے طیار ہوں اور اشتہار دینے کے لئے مستعد بلکہ میں نے تو بارہ ہزار اشتہار شائع کر دیا
ہے۔ بلکہ میں بلاتا بلاتا تھک گیا ۔ کوئی پنڈت، پادری نیک نیتی سے سامنے نہیں آیا ۔ میری سچائی کے
لئے اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ میں اس مقابلہ کے لئے ہر وقت حاضر ہوں اور اگر کوئی
مقابلہ پر کچھ نشان دکھلانے کا دعوی نہ کرے تو ایسا پنڈت یا پادری صرف اخبار کے ذریعے سے یہ شائع
کر دے کہ میں صرف یک طرفہ کوئی امر خارق عادت دیکھنے کو طیار ہوں اور اگر امر خارق عادت ظاہر
ہو جائے اور میں اس کا مقابلہ نہ کر سکوں تو فی الفور اسلام قبول کروں گا تو یہ تجویز بھی مجھے منظور ہے ۔
کوئی مسلمانوں میں سے ہمت کرے اور جس شخص کو کافر بیدین کہتے ہیں اور دجال نام رکھتے ہیں بمقابل
کسی پادری کے اس کا امتحان کر لیں اور آپ صرف تماشا دیکھیں۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۸)
قرآن شریف کی زبردست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اس کی پیروی کرنے والے کو
معجزات اور خوارق دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ دنیا ان کا مقابلہ نہیں
کر سکتی۔ چنانچہ میں یہی دعویٰ رکھتا ہوں اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ اگر دنیا کے تمام مخالف کیا مشرق
کے اور کیا مغرب کے ایک میدان میں جمع ہو جائیں اور نشانوں اور خوارق میں مجھ سے مقابلہ کرنا
چاہیں تو میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اور توفیق سے سب پر غالب رہوں گا اور یہ غلبہ اس وجہ سے نہیں ہو گا
کہ میری روح میں کچھ زیادہ طاقت ہے بلکہ اس وجہ سے ہو گا کہ خدا نے چاہا ہے کہ اس کے کلام قرآن
شریف کی زبر دست طاقت اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی قوت اور اعلیٰ
مرتبت کا میں ثبوت دوں اور اس نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے یہ توفیق دی ہے کہ
میں اس کے عظیم الشان نبی اور اس کے قوی الطاقت کلام کی پیروی کرتا ہوں اور اس سے محبت رکھتا ہوں
اور وہ خدا کا کلام جس کا نام قرآن شریف ہے جو ربانی طاقتوں کا مظہر ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں
اور قرآن شریف کا یہ وعدہ ہے کہ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا اور یہ وعدہ ہے کہ
أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ ، اور اور یہ یہ وعدد وعدہ ہے کہ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانَا کے اس اس وعدہ کے موافق
خدا نے یہ سب مجھے عنایت کیا ہے۔
مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۰۹ ، ۴۱۰ )
اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی قو میں جمع ہو جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب
کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں قبول کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان
دکھاتا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا ۔ کیا کوئی ہے؟ کہ اس امتحان میں
میرے مقابل پر آوے۔ ہزار ہا نشان خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تا دشمن معلوم کرے کہ دین اسلام
سچا ہے۔ میں اپنی کوئی عزت نہیں چاہتا بلکہ اس کی عزت چاہتا ہوں جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۲٬۱۸۱)
زندہ مذہب وہ ہے جس کے ذریعہ سے زندہ خدا ملے ۔ زندہ خدا وہ ہے جو ہمیں بلا واسطہ ملہم کر سکے اور
کم سے کم یہ کہ ہم بلا واسطہ ملہم کو دیکھ سکیں ۔ سو میں تمام دنیا کو خوشخبری دیتا ہوں کہ یہ زندہ خدا اسلام کا خدا
ہے ۔ وہ مردے ہیں نہ خدا جن سے اب کوئی ہمکلام نہیں ہو سکتا۔ اس کے نشان نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔ سچا
مذہب بھی خشک قصہ نہیں بن سکتا ۔ سو اسلام سچا ہے میں ہر ایک کو کیا عیسائی کیا آریہ اور کیا یہودی اور کیا
برہمو اس سچائی کے دکھلانے کے لئے بلاتا ہوں کیا کوئی ہے جو زندہ خدا کا طالب ہے ۔ ہم مردوں کی پرستش
نہیں کرتے ۔ ہمارا زندہ خدا ہے ۔ وہ ہماری مدد کرتا ہے۔ وہ اپنے الہام اور کلام اور آسمانی نشانوں سے ہمیں
مدد دیتا ہے ۔ اگر دنیا کے اِس سرے سے اُس سرے تک کوئی عیسائی طالب حق ہے تو ہمارے زندہ خدا اور
اپنے مردہ خدا کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس باہم امتحان کے لئے چالیس دن کافی
ہیں۔ اگر میں جھوٹا نکلوں تو ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں لیکن دعا کے ذریعہ سے مقابلہ ہوگا ۔ جس کا سچا
خدا ہے بلا شبہ وہ سچا رہے گا ۔ اس باہمی مقابلہ میں بے شک خدا مجھے غالب کرے گا ۔۔۔۔۔ جو معقول شرط
چاہیں مجھ سے کر لیں۔ میں میدان میں کھڑا ہوں اور صاف صاف کہتا ہوں کہ زندہ خدا اسلام کا خدا
ہے۔ عیسائیوں کے ہاتھ میں ایک مردہ ہے جس کو امتحان کرنا ہو میرے مقابلہ میں آوے۔
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۱۵، ۱۶- مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۲، ۱۳ بار دوم )
ا یونس : ۶۵ - المجادلة: ۲۳ الانفال : ٣٠
ایک مشترک کار روائی جس سے تمام مخالف مذہبوں پر حجت پوری ہوگئی ہے ۔ میری طرف سے یہ
۔
ہے کہ میں نے عام اعلان دیا ہے کہ آسمانی نشان اور برکات اور پرمیشر کے شکتی کے کام صرف اسلام میں
ہی پائے جاتے ہیں اور دنیا میں کوئی ایسا مذہب نہیں کہ ان نشانوں میں اسلام کا مقابلہ کر سکے۔ اس بات
کے لئے خدا تعالیٰ نے تمام مخالفین کو ملزم اور لاجواب کرنے کے لئے مجھے پیش کیا ہے اور میں یقیناً
جانتا ہوں کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور سکھوں میں ایک بھی نہیں کہ جو آسمانی نشانوں اور قبولیتوں اور
برکتوں میں میرا مقابلہ کر سکے ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ زندہ مذہب وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ
رکھتا ہو اور کامل امتیاز کا نور اس کے سر پر چمکتا ہو ۔ سو وہ اسلام ہے ۔ کیا عیسائیوں میں یا سکھوں میں یا
ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اس میں میرا مقابلہ کر سکے ؟ سو میری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ
میرے مقابل پر کسی قدم کو قرار نہیں ۔ اب جس طرح چاہوا اپنی تسلی کرلو۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۴۸ ، ۲۴۹)
یہ کتاب یعنی رساله سرمه چشم آریہ تقریب مباحثہ لالہ مرلی دھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر ہوشیار پور جو
عقائد باطلہ وید کی بکلی بیخ کنی کرتی ہے اس دعوئی اور یقین سے لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب کا رڈ
نہیں کر سکتا کیونکہ سچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آر یہ صاحب ان تمام وید کے
اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں سچ سمجھتا ہے اور اب بھی دید اور اس کے ایسے
اصولوں کو ایشر کرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اس ایشر کی قسم ہے کہ اس کتاب کا رڈ لکھ کر دکھلاوے اور
پانسور و پیر انعام پاوے ۔ یہ پانسو روپیہ بعد تصدیق کسی ، روپیہ بعد تصدیق کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا برہمو صاحب ہوں
گے دیا جائے گا اور ہمیں یاں تک منظور ہے کہ اگر منشی جیون داس صاحب سکرٹری آریہ سماج لاہور جو اس
گردو نواح کے آریہ صاحبوں کی نسبت سلیم الطبع اور معزز اور شریف آدمی ہیں بعد رد چھپ جانے اور عام
طور پر شائع ہو جانے مجمع عام علماء مسلمانوں اور آریوں اور معزز عیسائیوں وغیرہ میں مع اپنے عزیز
فرزندوں کے حاضر ہوں اور پھر اُٹھ کر قسم کھا لیں کہ ہاں میرے دل نے بہ یقین کامل قبول کر لیا ہے کہ
سب اعتراضات رساله سُرمہ چشم آریہ جن کو میں نے اوّل سے آخر تک بغور دیکھ لیا ہے اور خوب توجہ
کر کے سمجھ لیا ہے اس تحریر سے رد ہو گئے ہیں ۔ اور اگر میں دلی اطمینان اور پوری سچائی سے یہ بات نہیں
کہتا تو اس کا ضرر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اولاد پر جو اس وقت حاضر ہے پڑے۔ تو بعد ایسی
قسم کھا لینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے پانسور و پیہ نقد رد کنندہ کو اسی مجمع میں بطور
انعام دیا جائے گا اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال تک ایسے قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو
آریوں کے لئے بلاشبہ یہ حجت ہو گی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے
مطابق قسم کھائی تھی ۔ والسلام على من اتبع الهدى -
المشتهر
خاکسار غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور پنجاب
( سرمه چشم آریہ ٹائٹل پیج آخری ورق ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۲۱ ۳۲۲۰ )
اشتہار صداقت انوار بغرض
دعوت مقابله چهل روزه
گرچہ ہر کس زره لاف بیانی دارد صادق آنست که از صدق نشانی دارد !
ہمارے اشتہارات گذشتہ کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم نے اس سے پہلے یہ اشتہار دیا تھا کہ جو
معزز آریہ صاحب یا پادری صاحب یا کوئی اور صاحب مخالف اسلام ہیں اگر ان میں سے کوئی صاحب
ایک سال تک قادیان میں ہمارے پاس آ کر ٹھہرے تو در صورت نہ دیکھنے کسی آسمانی نشان کے چوبیس سو
روپیہ انعام پانے کا مستحق ہوگا سو ہر چند ہم نے تمام ہندوستان و پنجاب کے پادری صاحبان وآریہ
صاحبان کی خدمت میں اسی مضمون کے خط رجسٹری کرا کر بھیجے مگر کوئی صاحب قادیان میں تشریف نہ
لائے بلکہ منشی اندر من صاحب کے لئے تو مبلغ چوبیس سو روپیہ نقد لاہور میں بھیجا گیا تو وہ کنارہ کر کے
فرید کوٹ کی طرف چلے گئے ۔ ہاں ایک صاحب پنڈت لیکھر ام نام پشاوری قادیان میں ضرور آئے تھے
اور ان کو بار بار کہا گیا کہ اپنی حیثیت کے موافق بلکہ اس تنخواہ سے دو چند جو پشاور میں نوکری کی حالت
میں پاتے تھے ہم سے بحساب ماہواری لینا کر کے ایک سال تک ٹھہرو اور اخیر پر یہ بھی کہا گیا کہ اگر ایک
سال تک منظور نہیں تو چالیس دن تک ہی ٹھہر و تو انہوں نے ان دونوں صورتوں میں سے کسی صورت کو
منظور نہیں کیا اور خلاف واقعہ سرا سر دروغ بے فروغ اشتہارات چھپوائے سو ان کے لئے تو رسالہ سُرمہ
چشم آریہ میں دوبارہ یہی چالیس دن تک اس جگہ رہنے کا پیغام تحریر کیا گیا ہے۔ ناظرین اس کو پڑھ لیں
لیکن یہ اشتہار اتمام حجت کی غرض سے بمقابل منشی جیوند اس صاحب جو سب آریوں کی نسبت شریف اور
سلیم الطبع معلوم ہوتے ہیں اور لالہ مرلی دھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر ہوشیار پور جو وہ بھی میری دانست
میں آریوں میں سے غنیمت ہیں اور منشی اندر من صاحب مراد آبادی جو گویا دوسرا مصرع سورستی صاحب کا
ہیں اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر رئیس امرتسر جو حضرات عیسائیوں میں سے
شریف اور سلیم المزاج آدمی ہیں اور پادری عمادالدین لاہر صاحب امرتسری اور پادری ٹھاکر داس
صاحب مولف کتاب اظہار عیسوی شائع کیا جاتا ہے کہ اب ہم بجائے ایک سال کے صرف چالیس روز
اس شرط سے مقرر کرتے ہیں کہ جو صاحب آزمائش و مقابلہ کرنا چاہیں وہ برابر چالیس دن تک ہمارے
لے اگر چہ ہر کوئی لاف و گزاف کی راہ سے بیان کر سکتا ہے لیکن صادق وہ ہے کہ جو اپنے صدق کی نشانی رکھتا ہے۔
نقد بحالت
پاس قادیان میں یا جس جگہ اپنی مرضی سے ہمیں رہنے کا اتفاق ہو رہیں اور برابر حاضر رہیں۔ پس اس
عرصہ میں اگر ہم کوئی امر پیشگوئی جو خارق عادت ہو پیش نہ کریں یا پیش تو کریں مگر بوقت ظہور وہ جھوٹا ہو نہ یا
نکلے یا وہ جھوٹا تو نہ ہو مگر اسی طرح صاحب ممتحن اس کا مقابلہ کر کے دکھلا دیں تو مبلغ پانسور و پیہ نقد ،
مغلوب ہونے کے اسی وقت بلا توقف ان کو دیا جائے گا لیکن اگر وہ پیشگوئی وغیرہ بیا یہ صداقت پہنچ گئی تو
صاحب مقابل کو بشرف اسلام مشرف ہونا پڑے گا
۔ اگر وہ پیشگوئی صاحب مقابل کی
رائے میں کچھ ضعف یا شک رکھتی ہے یا ان کی نظر میں قیافہ وغیرہ سے مشابہ ہے تو اسی عرصہ چالیس
روز میں وہ بھی ایسی پیشگوئی ایسے ہی ثبوت سے ظاہر کر کے دکھلا دیں اور اگر مقابلہ سے عاجز رہیں تو پھر
حجت اُن پر تمام ہو گی اور بحالت سچے نکلنے پیشگوئی کے بہر حال انہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور یہ تحریریں
پہلے سے جانبین میں تحریر ہو کر انعقاد پا جائیں گی۔ چنانچہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے وقت سے یعنی
۲۰ ستمبر ۱۸۸۶ء سے ٹھیک تین ماہ کی مہلت صاحبان موصوف کو دی جاتی ہے اگر اس عرصہ میں ان کی
طرف سے اس مقابلہ کے لئے کوئی منصفانہ تحریک نہ ہوئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ گریز کر گئے۔
والسلام على من اتبع الهدى -
المشتهر
خاکسار غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور پنجاب
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۱۰،۳۰۹ )
محال است سعدی که راه صفا تواں یافت جز در پئے مصطفے لیے
سردار راج اندرسنگھ صاحب متوجہ ہو کر سنیں
آپ کا رسالہ جس کا نام آپ نے خبط قادیانی کا علاج رکھا ہے میرے پاس پہنچا۔ اس میں جس قدر
صلى الله
آپ نے ہمارے سید و مولی جناب محمد مصطفے واحمد مجتبی ﷺ کو گالیاں علی کو گالیاں دیں اور نہایت بے باکی سے
۔
بے ادبیاں کیں اور بے اصل تہمتیں لگائیں ۔ اس کا ہم کیا جواب دیں اور کیا لکھیں۔ سو ہم اس معاملہ کو
اس قادر توانا کے سپرد کرتے ہیں جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت رکھتا ہے ۔ ہمارا افسوس اور بھی آپ کی
نسبت ہوتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کسی ادب اور تہذیب سے ہم نے ست بچن کو تالیف کیا تھا اور
لے اے سعدی یہ ممکن نہیں کہ صدق و صفا کا راستہ محمد مصطفیٰ کی پیروی کے بغیر اختیار کیا جاسکے۔
کیسے نیک الفاظ سے آپ کے بابا صاحب کو یاد کیا تھا اور اس کا عوض آپ نے یہ دیا ۔
وہ مقدس پیارا جس نے اس کی عزت اور جلال کے لئے اپنی جان کو ایک کیڑے کی جان کے برابر بھی
عزت نہیں دی اور اس کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول کیا ۔ اس کو آپ نے گندی گالیاں دیں اور اس کی
پاک شان میں طرح طرح کی بے باکیاں اور شوخیاں کیں ۔ میرا خیال اب تک نہ تھا کہ سکھ صاحبوں میں
ایسے لوگ بھی ہیں ۔ آفتاب آپ کی نظر میں ایک نا چیز خس و خاشاک دکھائی دیا۔اے غافل ! وہی
ایک نور ہے جس نے دنیا کو تاریکی میں پایا اور روشن کیا اور مُردہ پایا اور جان بخشی ۔ تمام نبوتیں اس سے
ثابت ہوئیں ۔ دیکھو! میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ روشن مذہب اسلام ہے جس کے ساتھ خدا کی
تائیدیں ہر وقت شامل ہیں ۔ کیا ہی بزرگ قدر وہ رسول ہے جس سے ہم ہمیشہ تازہ بتازہ روشنی پاتے
ہیں اور کیا ہی برگزیدہ وہ نبی ہے جس کی محبت سے رُوح القدس ہمارے اندر سکونت کرتی ہے۔
تب ہماری دعائیں قبول ہوتی ہیں اور عجائب کام ہم سے صادر ہوتے ہیں۔ زندہ خدا کا مزاہم اسی راہ
میں دیکھتے ہیں۔ باقی سب مُردہ پرستیاں ہیں ۔ کہاں ہیں مردہ پرست کیا وہ بول سکتے ہیں؟ کہاں ہیں
مخلوق پرست کیا وہ ہمارے آگے ٹھہر سکتے ہیں ؟ کہاں ہیں وہ لوگ جو شرارت سے کہتے تھے جو ہمارے
نبی ﷺ سے کوئی پیشگوئی نہیں ہوئی اور نہ کوئی نشان ظاہر ہوا ؟ دیکھو! میں کہتا ہوں وہ شرمندہ ہوں گے
اور عنقریب وہ چھپتے پھریں گے! اور وہ وقت آتا ہے بلکہ آگیا کہ اسلام کی سچائی کا نور منکروں کے منہ پر
طمانچے مارے گا ! اور انہیں نہیں دکھائی دے گا کہ کہاں چھپیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ میں نے دو مرتبہ
با وانا تک صاحب کو کشفی حالت میں دیکھا ہے اور اُن کو اس بات کا اقراری پایا ہے کہ انہوں نے اسی
نور سے روشنی حاصل کی ہے۔ فضولیاں اور جھوٹ بولنا مردار خواروں کا کام ہے۔ میں وہی کہتا ہوں کہ جو
میں نے دیکھا ہے اسی وجہ سے میں باوانا تک صاحب کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں کیونکہ مجھے معلوم ہے
کہ وہ اس چشمہ سے پانی پیتے تھے جس سے ہم پیتے ہیں اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں اس معرفت سے
بات کر رہا ہوں کہ جو مجھے عطا کی گئی ہے۔
صلى الله
عروسہ
اب اگر آپ کو اس بات سے انکار ہے کہ باوا صاحب مسلمان تھے اور نیز آپ کو اس بات پر اصرار
ہے کہ بقول آپ کے ہمارے نبی ا نعوذ باللہ بدکار آدمی تھے تو میں آپ پر صرف منقول استدلال سے
اتمام حجت کرنا نہیں چاہتا بلکہ ایک اور طریق سے آپ پر خدا کی حجت پوری کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔ فیصلہ
اس طرح پر ہو سکتا ہے کہ آپ اگر ا۔ ہے کہ آپ اگر اپنے اس عقیدہ پر یقین رکھتے ہیں تو ایک مجلس عام میں اس مضمون کی قسم
کھاویں کہ در حقیقت با وا نانک دین اسلام سے بیزار تھے اور پیغمبر اسلام علیہ السلام کو برا سمجھتے تھے اور نیز
در حقیقت پیغمبر اسلام نعوذ باللہ فاسق اور بدکار تھے اور خدا کے سچے نبی نہیں تھے اور اگر یہ دونوں باتیں
خلاف واقعہ ہیں تو اے قادر کرتار مجھے ایک سال تک اس گستاخی کی سخت سزا دے اور ہم آپ کی قسم پر
پانسور و پیہ ایک جگہ پر جہاں آپ کی اطمینان ہو جمع کرا دیتے ہیں ۔ پس اگر آپ در حقیقت سچے ہوں گے تو
سال کے عرصہ تک آپ کے ایک بال کا نقصان بھی نہیں ہو گا بلکہ مفت پانسور و پیہ آپ کو ملے گا اور ہماری
ذلت اور روسیا ہی ہو گی اور اگر آپ پر کوئی عذاب نازل ہو گیا تو تمام سکھ صاحبان درست ہو جائیں گے۔
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۹۲ تا ۹۷ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۸۷ تا ۹۰ بار دوم )
میں حلفاً کہتا ہوں اور سچ کہتا ہوں کہ مجھے کسی قوم سے دشمنی نہیں۔ ہاں جہاں تک ممکن ہے ۔ ان کے
عقائد کی اصلاح چاہتا ہوں اور اگر کوئی گالیاں دے تو ہمارا شکوہ خدا کی جناب میں ہے نہ کسی ! ہے نہ کسی اور عدالت
میں ۔ اور بایں ہمہ نوع انسان کی ہمدردی ہمارا حق ہے۔ ہم اس وقت کیونکر اور کن الفاظ سے آریہ
صاحبوں کے دلوں کو تسلی دیں کہ بد معاشی کی چالیں ہمارا طریق نہیں ہیں۔ ایک انسان کی جان جانے
سے تو ہم دردمند ہیں اور خدا کی ایک پیشگوئی پوری ہونے سے ہم خوش بھی ہیں ۔ کیوں خوش ہیں ؟ صرف
قوموں کی بھلائی کے لئے ۔ کاش وہ سوچیں اور سمجھیں کہ اس اعلیٰ درجہ کی صفائی کے ساتھ کئی برس پہلے خبر
دینا یہ انسان کا کام نہیں ہے ۔ ں ہے ۔ ہمارے دل کی اس وقت عجیب حالت ہے درد ہے درد بھی ہے اور خوشی بھی ۔ درد
اس لئے کہ اگر لیکھر ام رجوع کرتا زیادہ نہیں تو اتنا ہی کرتا کہ وہ بد زبانیوں سے باز آجاتا تو مجھے اللہ تعالیٰ
کی قسم ہے کہ میں اس کے لئے دعا کرتا اور میں امید رکھتا تھا کہ اگر وہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کیا جاتا تب بھی
زندہ ہو جاتا۔ وہ خدا جس کو میں جانتا ہوں ۔ اس سے کوئی بات انہونی نہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ
پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوئی۔
اور اگر اب بھی کسی شک کرنے والے کا شک دور نہیں ہو سکتا اور مجھے اس قتل کی سازش میں شریک
سمجھتا ہے جیسا کہ ہندو اخباروں نے ظاہر کیا ہے تو میں ایک نیک صلاح دیتا ہوں کہ جس سے سارا قصہ
فیصلہ ہو جائے اور وہ یہ ہے کہ ایسا شخص میرے سامنے قسم کھاوے جس کے الفاظ یہ ہوں کہ ” میں یقیناً
جانتا ہوں کہ یہ شخص سازش قتل میں شریک یا اس کے حکم سے واقعہ قتل ہوا ہے پس اگر یہ صحیح نہیں ہے تو
اے قادر خدا ایک برس کے اندر مجھ پر وہ عذاب نازل کر جو ہیبت ناک عذاب ہو مگر کسی انسان کے
ہاتھوں سے نہ ہو اور نہ انسان کے منصوبوں کا اس میں کچھ دخل متصور ہو سکے۔ پس اگر یہ شخص ایک برس