باربار دعوت مقابلہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تک میری بد دعا سے بچ گیا تو میں مجرم ہوں اور اُس سزا کے لائق کہ ایک قاتل کو ہونی چاہیئے ۔ اب اگر
کوئی بہادر کلیجہ والا آریہ ہے جو اس طور سے تمام دنیا کو شبہات سے چھڑا دے تو اس طریق کو اختیار کرے۔
یہ طریق نہایت سادہ اور راستی کا فیصلہ ہے۔
(سراج منیر ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۸ ، ۲۹)
عیسائیوں کو بھی ایمان اور پاک زندگی کا دعویٰ ہے اور مسلمانوں کو بھی ۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ
ان دونوں گروہوں میں سے خدا کے نزدیک کس کا ایمان مقبول اور کس کی واقعی پاک زندگی ہے اور کس کا
ایمان صرف شیطانی خیالات اور پاک زندگی کا دعوئی صرف نابینائی کا دھوکہ ہے ۔ پس میرے نزدیک جو
ایمان اپنے ساتھ آسمانی گواہیاں رکھتا ہے اور قبولیت کے آثار اس میں پائے جاتے ہیں۔ وہی ایمان صحیح
اور مقبول ہے اور ایسا ہی پاک زندگی وہی واقعی طور پر ہے جو اپنے ساتھ آسمانی نشان رکھتی ہے وجہ یہ کہ
اگر صرف دعوی ہی قبول کرنا ہے تو دنیا کی تمام قومیں یہی دعویٰ کر رہی ہیں کہ ہم میں بڑے بڑے لوگ
پاک زندگی والے گزرے ہیں اور موجود ہیں بلکہ ان کے اعمال اور افعال بھی پیش کرتے ہیں ۔ جن کی
اندرونی حقیقت کا فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ سو اگر عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ کفارہ سے پاک ایمان اور پاک
زندگی ملتی ہے تو ان کا فرض ہے کہ وہ اب میدان میں آئیں اور دعا کے قبول ہونے اور نشانوں کے ظہور
میں میرے ساتھ مقابلہ کر لیں۔ اگر آسمانی نشانوں کے ساتھ ان کی زندگی پاک ثابت ہو جائے ۔ تو میں
ہر ایک سزا کا مستوجب ہوں اور ہر ایک ذلت کا سزاوار ہوں ۔ میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ روحانیت
کے رو سے عیسائیوں کی نہایت گندی زندگی ہے اور وہ پاک خدا جو آسمان اور زمین کا خدا ہے ان کی
اعتقادی حالتوں سے ایسا متنفر ہے جیسا کہ ہم نہایت گندے اور سڑے ہوئے مُردار سے متنفر ہوتے
ہیں ۔ اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں اور اگر اس قول میں میرے ساتھ خدا نہیں ہے۔ تو نرمی اور آہستگی
سے مجھ سے فیصلہ کر لیں۔ میں پھر کہتا ہوں کہ ہرگز وہ پاک زندگی عیسائیوں میں موجود نہیں ہے جو آسمان
سے اُترتی اور دلوں کو روشن کرتی ہے۔ بلکہ جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں بعضوں میں فطرتی بھلا مانس ہونا
اور عام قوموں کی طرح پایا جاتا ہے ۔ سو فطرتی شرافت سے میری بحث نہیں ۔ اس غربت اور شرافت کے
لوگ ہر ایک قوم میں کم و بیش پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ بھنگی اور چمار بھی اس سے باہر نہیں۔ لیکن
میرا کلام آسمانی پاک زندگی میں ہے جو خدا کی زندہ کلام سے حاصل ہوتی اور آسمان سے اُترتی اور
اپنے ساتھ آسمانی نشان رکھتی ہے۔ سو یہ عیسائیوں میں موجود نہیں ۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۴۲ تا ۳۴۴ )
دیکھو ہم حضرات پادری صاحبوں کو نہ تلوار سے بلکہ ملائم الفاظ سے بار بار اس طرف بلاتے ہیں کہ
آؤ ہم سے مقابلہ کرو کہ دونوں شخص یعنی حضرت مسیح اور حضرت سیدنا محمد مصطفے ﷺ سے روحانی برکات
اور افاضات کے رو سے زندہ کون ہے اور جس طرح خدا کے نبی پاک نے قرآن شریف میں کہا ہے کہ
اگر یہ ثابت ہو کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے تو میں سب سے پہلے اس کی پرستش کروں گا۔ ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ
اے یورپ اور امریکہ کے پادریو! کیوں خواہ مخواہ شور ڈال رکھا ہے۔ تم جانتے ہو کہ میں ایک انسان ہوں
جو کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوں ۔ آؤ میرے ساتھ مقابلہ کرو مجھ میں اور تم میں ایک برس کی مہلت ہو ۔
اگر اس مدت میں خدا کے نشان اور خدا کی قدرت نما پیشگوئیاں تمہارے ہاتھ سے ظاہر ہوئیں اور میں تم
سے کمتر رہا تو میں مان لوں گا کہ مسیح ابن مریم خدا ہے لیکن اگر اس سچے خدا نے جس کو میں جانتا ہوں اور
آپ لوگ نہیں جانتے مجھے غالب کیا اور آپ لوگوں کا مذہب آسمانی نشانوں سے محروم ثابت ہوا تو تم پر
لازم ہوگا کہ اس دین کو قبول کرو۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۰)
میں دعویٰ سے کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں اس میں سچا ہوں اور تجربہ اور نشانات کی
ایک کثیر تعداد نے میری سچائی کو روشن کر دیا ہے کہ اگر یسوع مسیح ہی زندہ خدا ہے اور وہ اپنے صلیب
برداروں کی نجات کا باعث ہوا ہے اور ان کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے باوجود یکہ اس کی خود دعا قبول نہیں
ہوئی تو کسی پادری یا راہب کو میرے مقابلہ پر پیش کرو کہ وہ یسوع مسیح سے مدد اور توفیق پا کر کوئی خارق
عادت نشان دکھائے۔ میں اب میدان میں کھڑا ہوں اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں اپنے خدا کو دیکھتا
ہوں۔ وہ ہر وقت میرے سامنے اور میرے ساتھ ہے ۔ میں پکار کر کہتا ہوں ۔ مسیح کو مجھ پر زیادت
نہیں کیونکہ میں نور محمدی کا قائمقام ہوں جو ہمیشہ اپنی روشنی سے زندگی کے نشان قائم کرتا ہے اس سے
بڑھ کر اور کس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
الحکم مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۵ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۹۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
جس قدران پادری صاحبان نے اہل اسلام پر مختلف قسم کے اعتراضات کر کے اور بار بار ٹھوکریں
کھا کر اپنے خیالات میں پلٹے کھائے ہیں اور طرح طرح کی ندامتیں اٹھا کر پھر اپنے اقوال سے رجوع
کیا ہے یہ بات اس شخص کو بخوبی معلوم ہوگی کہ جو اُن کے اور فضلاء اسلام کے باہمی مباحثات کی کتابوں
پر ایک محیط نظر ڈالے ۔ ان کے اعتراضات تین قسم سے باہر نہیں یا تو ایسے ہیں کہ جو سراسر افترا اور
بہتان ہے جن کی اصلیت کسی جگہ پائی نہیں جاتی اور یا ایسے ہیں کہ فی الحقیقت وہ باتیں ثابت تو ہیں
لیکن محل اعتراض نہیں محض سادہ لوحی اور کور باطنی اور قلت تدبّر کی وجہ سے ان کو جائے اعتراض سمجھ لیا
ہے اور یا بعض ایسے امور ہیں کہ کسی قدر تو سچ ہیں جو ایک ذرہ جائے اعتراضات نہیں ہو سکتی اور باقی
سب بہتان اور افترا ہیں جو ان کے ساتھ ملائے گئے ہیں۔ بعض آر یہ ایسے بھی ہیں
کہ وہ قرآن شریف کا ترجمہ کسی جگہ سے ادھورا سا دیکھ کر یا کوئی قصہ بے سرو پا کسی جاہل یا مخالف سے سن
کر جھٹ پٹ اس کو بنائے اعتراض قرار دے دیتے ہیں۔ سو اسی خیال سے یہ اشتہار جاری کیا
جاتا ہے اور ظاہر کیا جاتا ہے کہ جس قدر اصول اور تعلیمیں قرآن شریف کی ہیں وہ سراسر حکمت اور
معرفت اور سچائی سے بھری ہوئی ہیں اور کوئی بات ان میں ایک ذرہ مؤاخذہ کے لائق نہیں اور چونکہ
ہر ایک مذہب کے اصولوں اور تعلیموں میں صد ہا جزئیات ہوتی ہیں اور ان سب کی کیفیت کا معرض بحث
میں لانا ایک بڑی مہلت کو چاہتا ہے ۔ اس لئے ہم اس بارہ میں قرآن شریف کے اصولوں کے منکرین کو
ایک نیک صلاح دیتے ہیں کہ اگر ان کو اصول اور تعلیمات قرآنی پر اعتراض ہو تو مناسب ہے کہ وہ اوّل
بطور خود خوب سوچ کر دو تین ایسے بڑے سے بڑے اعتراض بحوالہ آیات قرآنی پیش کریں جو ان کی
دانست میں سب اعتراضات سے ایسی نسبت رکھتے ہوں جو ایک پہاڑ کو ذرہ سے نسبت ہوتی ہے یعنی ان
کے سب اعتراضوں سے ان کی نظر میں اقومی واشد اور انتہائی درجہ کے ہوں جن پر ان کی نکتہ چینی کی
پر زور نگاہیں ختم ہو گئی ہوں اور نہایت شدت سے دوڑ دوڑ کر انہیں پر جا ٹھہری ہوں سو ایسے دو یا تین
اعتراض بطور نمونہ پیش کر کے حقیقت حال کو آزما لینا چاہیئے کہ اس سے تمام اعتراضات کا بآسانی فیصلہ ہو
جائے گا کیونکہ اگر بڑے اعتراض بعد تحقیق نا چیز نکلے تو پھر چھوٹے اعتراض ساتھ ہی نابود ہو جائیں گے
اور اگر ہم ان کا کافی و شافی جواب دینے سے قاصر رہے اور کم سے کم یہ ثابت نہ کر دکھایا کہ جن اصولوں
اور تعلیموں کو فریق مخالف نے بمقابلہ ان اصولوں اور تعلیموں کے اختیار کر رکھا ہے وہ ان کے مقابل پر
نہایت درجہ رذیل اور ناقص اور دور از صداقت خیالات ہیں تو ایسی حالت میں فریق مخالف کو در حالت
مغلوب ہونے کے فی اعتراض پچاس روپیہ بطور تاوان دیا جائے گا لیکن اگر فریق مخالف انجام کار جھوٹا
نکلا اور وہ تمام خوبیاں جو ہم اپنے ان اصولوں یا تعلیموں میں ثابت کر کے دکھلا دیں بمقابل ان کے وہ
اپنے اصولوں میں ثابت نہ کر سکا تو پھر یاد رکھنا چاہیئے کہ اسے بلا توقف مسلمان ہونا پڑے گا اور اسلام
لانے کے لئے اول حلف اٹھا کر اسی عہد کا اقرار کرنا ہوگا اور پھر بعد میں ہم اس کے اعتراضات کا جواب
ایک رسالہ مستقلہ میں شائع کرا دیں گے اور جو اس کے بالمقابل اصولوں پر ہماری طرف سے حملہ ہو گا
اس حملہ کی مدافعت میں اس پر لازم ہو گا کہ وہ بھی ایک مستقل رسالہ شائع کرے اور پھر دونوں رسالوں
کے چھپنے کے بعد کسی ثالث کی رائے پر یا خود فریق مخالف کے حلف اٹھانے پر فیصلہ ہوگا۔ جس طرح وہ
راضی ہو جائے لیکن شرط یہ ہے کہ فریق مخالف نامی علماء میں سے ہو اور اپنے مذہب کی کتاب میں مادہ
علمی بھی رکھتا ہو اور بمقابل ہمارے حوالہ اور بیان کے اپنا بیان بھی بحوالہ اپنی کتاب کے تحریر کر سکتا ہوتا
ناحق ہماری اوقات کو ضائع نہ کرے۔
بالآخر واضح رہے کہ اس اشتہار کے جواب میں ۲۰ ستمبر ۱۸۸۶ء سے تین ماہ تک کسی پنڈت یا پادری
جواب دہندہ کا انتظار کیا جائے گا اور اگر اس عرصہ میں علماء آریہ وغیرہ خاموش رہے تو انہیں کی خاموشی
ان پر حجت ہو گی ۔
(اشتہار مفید الا خیار منسلکہ سرمہ چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱ تا ۳۱۴)
اس اشتہار کی تحریر سے یہ غرض ہے کہ ہم نے بڑے لمبے تجربے سے یہ آزما لیا ہے کہ یہ لوگ بار بار ملزم
اور لا جواب ہو کر پھر بھی نیش زنی سے باز نہیں آتے ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو ا
میں نہایت نا پاک اور رنجدہ تھیٹر نکالتے ہیں اور نہایت بُری تصویروں میں اس پاک وجود کو دکھلاتے
ہیں ۔ اب ایسے کذابوں سے زبانی مباحثات سے کیونکر فیصلہ ہو ۔ ہم جھوٹے کو دندان شکن جواب سے
ملزم تو کر سکتے ہیں مگر اس کا منہ کیونکر بند کریں۔ اس کی پلید زبان پر کون سی تھیلی چڑھاویں؟ اس کے
گالیاں دینے والے منہ پر کونسا قفل لگاویں ؟ کیا کریں؟ ان ظالم پادریوں نے لاکھوں گالیاں
ہمارے نبی کریم کو دے کر ہمارے دلوں کو زخمی کر دیا۔ پس یہ روز افزوں جھگڑے کیونکر فیصلہ
پاویں ۔ مباحثات کے نیک نتیجہ سے تو نو میدی ہو چکی بلکہ جیسے جیسے مباحثات بڑھتے جاتے ہیں ۔
ویسے ہی کینے بھی ساتھ ساتھ ترقی پکڑتے جاتے ہیں سو اس نومیدی کے وقت میں میرے نزدیک ایک
نهایت سهل و آسان طریق فیصلہ ہے ۔ اگر پادری صاحبان قبول کر لیں اور وہ یہ ہے کہ اس بحث کا جو
حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ خدا تعالیٰ سے فیصلہ کرایا جائے ۔
اوّل مجھے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ ایسا خدائی فیصلہ کرانے کے لئے سب سے زیادہ مجھے جوش ہے
اور میری دلی مراد ہے کہ اس طریق سے یہ روز کا جھگڑا انفصال پا جائے ۔ اگر میری تائید میں خدا کا فیصلہ
نہ ہو تو میں اپنی گل املاک منقولہ و غیر منقولہ جو دس ہزار روپیہ کی قیمت سے کم نہیں ہوں گی عیسائیوں کو
دے دوں گا اور بطور پیشلی تین ۔ ر بطور پیشگی تین ہزار روپیہ تک ان کے پاس جمع بھی کر سکتا ہوں ۔ اس قدر مال کا
ہاتھ سے نکل جانا میرے لئے کافی سزا ہوگی۔ علاوہ اس کے یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے دستخطی
کا میرے
اشتہار سے شائع کر دوں گا کہ عیسائی فتحیاب ہوئے اور میں مغلوب ہوا۔ اور یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ اس
اشتہار میں کوئی بھی شرط نہ ہو گی ۔ لفظا نہ معناً ۔
اور ربانی فیصلہ کے لئے طریق یہ ہوگا کہ میرے مقابل پر ایک معزز پادری صاحب جو پادری
صاحبان مندرجہ ذیل میں سے منتخب کئے جائیں میدان مقابلہ کے لئے جو تراضی طرفین سے مقرر کیا
جائے طیار ہوں پھر بعد اس کے ہم دونوں معہ اپنی اپنی جماعتوں کے میدان مقررہ میں حاضر ہو جائیں اور
خدائے تعالی سے دعا کے ساتھ یہ فیصلہ چاہیں کہ ہم دونوں میں سے جو شخص در حقیقت خدا تعالیٰ کی نظر
میں کا ذب اور مور د غضب ہے۔ خدا تعالیٰ ایک سال میں اس کاذب پر وہ قہر نازل کرے جو اپنی غیرت
کے رو سے ہمیشہ کا ذب اور مکذب قوموں پر کیا کرتا ہے جیسا کہ اس نے فرعون پر کیا۔ نمرود پر کیا اور نوح
کی قوم پر کیا اور یہود پر کیا۔ حضرات پادری صاحبان یہ بات یاد رکھیں کہ اس باہمی دعا میں کسی خاص
فریق پر نہ لعنت ہے نہ بد دعا ہے بلکہ اس جھوٹے کو سزا دلانے کی غرض سے ہے جو اپنے جھوٹھ کو چھوڑنا
نہیں چاہتا۔ ایک جہان کے زندہ ہونے کے لئے ایک کا مرنا بہتر ہے۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا اصفحه ۳۸ تا ۴۱ )
پادری وائٹ برینٹ صاحب
پر اتمام حجت
اس اشتہار کے جاری کرنے سے یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی معزز یورپین عیسائی صاحب مہم
ہونے کا دعویٰ کرتے ہوں تو انہیں بصد رغبت ہماری طرف سے اجازت ہے کہ بمقام بٹالہ جہاں آخر
رمضان تک انشاء اللہ ہم رہیں گے کوئی جلسہ مقرر کر کے ہمارے مقابل پر اپنی الہامی پیشگوئیاں پیش
کریں بشرطیکہ فتح مسیح کی طرح اپنی درونگوئی کا اقرار کر کے میدان مقابلہ سے بھاگنا نہ چاہیں اور نیز
میاں فتح مسیح عیسائی واعظ نے دعوی کیا تھا کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور میں بھی پیش از وقوع الہامی پیشگوئیاں بالمقابل
بتلا سکتا ہوں چنانچہ اس دعوئی کے پرکھنے کے لئے ۲۱ رمئی ۱۸۸۸ء کو بروز دوشنبہ اس عاجز کے مکان فرودگاہ پر ایک بھارا جلسہ ہوا
اور بہت سے مسلمان اور ہندو معزز اور رئیس شہر کے رونق افروز جلسہ ہوئے اور سب کو اس بات کے دیکھنے کا شوق تھا کہ کونسی
پیشگوئیاں بالمقابل پیش کی جاتی ہیں ۔ آخر دس بجے کے بعد میاں فتح مسیح معہ چند دوسرے عیسائیوں کے جلسہ میں تشریف لائے
اور بجائے اس کے کہ پیشگوئیاں پیش کرتے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ میری طرف سے دعوئی الہام نہیں ہے اور جو کچھ
میرے منہ سے نکلا تھا میں نے یونہی فریق ثانی کے دعوے کے مقابل پر ایک دعوی کر دیا تھا۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱۰۵، ۱۰۶ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۲۸ بار دوم )
اس اشتہار میں پادری وائٹ برینٹ صاحب کہ جو اس علاقہ کے ایک معزز یورپین پادری ہیں ہمارے
با تخصیص مخاطب ہیں۔ اور ہم پادری صاحب کو یہ بھی اجازت دیتے ہیں کہ اگر وہ صاف طور پر جلسہ عام
میں اقرار کر دیں کہ یہ الہامی طاقت عیسائی گروہ سے مسلوب ہے تو ہم ان سے کوئی پیشگوئی بالمقابل طلب
نہیں کریں گے۔ بلکہ حسب درخواست ان کی ایک جلسہ مقرر کر کے فقط اپنی طرف سے ایسی الہامی
پیشگوئیاں پیش از وقوع پیش کریں گے جن کی نسبت ان کو کسی طور کا شک و شبہ کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی
اور اگر ہماری طرف سے اس جلسہ میں کوئی ایسی قطعی ویقینی پیشگوئی پیش نہ ہوئی کہ جو عام ہندوؤں اور
مسلمانوں اور عیسائیوں کی نظر میں انسانی طاقتوں سے بالاتر متصور ہو تو ہم اسی جلسہ میں دوسور و پیہ نقد پادری
صاحب موصوف کو بطور ہرجانہ یا تاوان تکلیف دہی کے دیدیں گے۔ چاہیں تو وہ دوسو روپیہ کسی معزز
ہندو صاحب کے پاس پہلے ہی جمع کرا کر اپنی تسلی کرا لیں لیکن اگر پادری صاحب نے خود تسلیم کر لیا کہ
حقیقت میں یہ پیشگوئی انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے تو پھر ان پر واجب و لازم ہوگا کہ اس کا جھوٹ یا سچ
پر کھنے کے لئے سیدھے کھڑے ہو جائیں اور اخبار نورافشاں میں جوان کی مذہبی اخبار ہے اس پیشگوئی کو
درج کرا کر ساتھ اس کے اپنا اقرار بھی چھپوا ئیں کہ میں نے اس پیشگوئی کو من کل الوجوہ گوانسانی طاقتوں
سے بالا تر قبول کر لیا اسی وجہ سے تسلیم کر لیا ہے کہ اگر یہ پیشگوئی سچی ہے تو بلا شبہ قبولیت اور محبوبیت الہی
کے چشمہ سے نکلی ہے نہ کسی اور گندے چشمہ سے جو انکل اور اندازہ وغیرہ ہے اور اگر بالآخر اس پیشگوئی کا
مضمون صحیح اور سچ نکلا تو میں بلا توقف مسلمان ہو جاؤں گا کیونکہ جو پیشگوئی محبوبیت کے چشمہ سے نکلی ہے
وہ اس دین کی سچائی کو ثابت کرنے والی ہے جس دین کی پیروی سے یہ مرتبہ محبوبیت کا ملتا ہے اور یہ بھی
ظاہر ہے کہ محبوبیت کو نجات یافتہ ہونا ایک امر لازمی ہے۔ اور اگر پیشگوئی کا مضمون صحیح نہ نکلا یعنی بالآخر
جھوٹی نکلے وہ تو دوسور و پیہ جو جمع کرایا گیا ہے پادری صاحب کو دیا جائے گا۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱۰۶ تا ۱۰۸ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۲۹ بار دوم )
پادری وائٹ برینٹ صاحب
پر اتمام حجت اور میاں فتح مسیح کی دروغگوئی کی کیفیت
میاں فتح مسیح نے ےرجون ۱۸۸۸ء کے اخبار نور افشاں میں چھپوا دیا ہے کہ ہم اس طور پر
تحقیق الہامات کے لئے جلسہ کر سکتے ہیں کہ ایک جلسہ منعقد ہو کر چار سوال بند کاغذ میں حاضرین جلسہ
میں سے کسی کے ہاتھ میں دیدیں گے وہ ہمیں الہاماً بتلائے جائیں ۔ اس کے جواب میں اول تو یہ ظاہر
کرنا ضروری ہے کہ جیسا کہ ہم اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۸۸ء میں لکھ چکے ہیں۔ فتح مسیح جس کی طینت
میں دروغ ہی دروغ ہے ہرگز مخاطب ہونے کے لائق نہیں اور اس کو مخاطب بنانا اور اس کے مقابل پر جلسہ
کرنا ہر ایک راستباز کے لئے عار ونگ ہے۔ ہاں اگر پادری وائٹ برینٹ صاحب ایسی درخواست کریں
کہ جونورافشاں ۷ جون ۱۸۸۸ء کے صفحہ ے میں درج ہے تو ہمیں بسر و چشم منظور ہے۔ ہمارے ساتھ وہ
خدائے قادر و علیم ہے جس سے عیسائی لوگ نا واقف ہیں ۔ وہ پوشیدہ بھیدوں کو جانتا ہے اور ان کی مدد کرتا
ہے جو اس کے خالص بندے ہیں لیکن لہو ولعب کے طور پر اپنا نام لینا پسند نہیں کرتا۔ پس اگر پادری وائٹ
، صاحب ایک عام جلسہ بٹالہ میں منعقد کر کے اس جلسہ میں حلفا اقرار کریں کہ اگر مضمون کسی بند لفافہ
کا جو میری طرف سے پیش ہو۔ دس ہفتہ تک مجھ کو بتلایا جاوے تو میں بلا توقف دین مسیحی سے بیزار ہو کر
مسلمان ہو جاؤں گا اور اگر ایسا نہ کروں تو ہزار روپیہ جو پہلے سے کسی ثالث منظور کردہ کے پاس جمع کرادوں
گا بطور تاوان انجمن حمایت اسلام لاہور میں داخل کیا جاوے گا۔ اس تحریری اقرار کے پیش ہونے کے اور
نیز نورافشاں میں چھپنے کے بعد اگر دس ہفتہ تک ہم نے لفافہ بند کا مضمون بتلا دیا۔ تو ایفاء شرط کا پادری
صاحب پر لازم ہوگا ورنہ ان کے روپیہ کی ضبطی ہو گی اور اگر ہم بتلا نہ سکے تو ہم دعویٰ الہام سے دستبردار
ہو جائیں گے اور نیز جو سزا زیادہ سے زیادہ ہمارے لئے تجویز ہو وہ بخوشی خاطر اٹھا لیں گے ۔ فقط
بریخت صاح
المعلن
خاکسار غلام احمد قادیانی
۹ جون ۱۸۸۸ء
تبلیغ رسالت جلد اول صفحہ ۱۱۰، ۱۱۱ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۳۲ بار دوم )
کیا کسی پادری میں یہ پاک روح یا یوں کہو کہ روح القدس پائی جاتی ہے۔ ہم تمام دنیا کے پادریوں کو
بلاتے بلاتے تھک بھی گئے۔ کسی نے آواز تک نہیں دی۔ نور افشاں میں بعض پادریوں نے چھپوایا تھا کہ
ہم ایک جلسہ میں ایک لفافہ بند پیش کریں گے۔ اس کا مضمون الہام کے ذریعہ سے ہمیں بتلایا جائے لیکن
جب ہماری طرف سے مسلمان ہونے کی شرط سے یہ درخواست منظور ہوئی۔ تو پھر پادریوں نے اس
طرف رخ بھی نہ کیا۔ پادری لوگ مدت سے الہام پر مہر لگائے بیٹھے تھے۔ اب جب مہر ٹوٹی اور فیض
روح القدس مسلمانوں پر ثابت ہوا تو پادریوں کے اعتقاد کی قلعی کھل گئی ۔
تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱۱۴ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۱۳۵ بار دوم )
اب میں اس مجلس میں ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب کی خدمت میں اور دوسرے تمام حضرات عیسائی
صاحبوں کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ ایک سیدھا اور آسان فیصلہ ہے جو میں زندہ اور کامل
خدا سے کسی نشان کے لئے دعا کرتا ہوں اور آپ حضرت مسیح سے دعا کریں۔ آپ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ
قادر مطلق ہے۔ پھر اگر وہ قادر مطلق ہے تو ضرور آپ کامیاب ہو جاویں گے۔ اور میں اس وقت اللہ تعالیٰ
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر میں بالمقابل نشان بتانے میں قاصر رہا تو ہر ایک سزا اپنے پر اٹھا لوں گا اور اگر آپ
نے مقابل پر کچھ دکھلایا تب بھی سزا اٹھالوں گا۔
جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۳۸)
توریت اور انجیل قرآن کا کیا مقابلہ کریں گی اگر صرف قرآن شریف کی پہلی سورت کے ساتھ ہی
مقابلہ کرنا چاہیں یعنی سورۃ فاتحہ کے ساتھ جو فقط سات آیتیں ہیں اور جس ترتیب انسب اور ترکیب محکم
اور نظام فطرتی سے اس سورۃ میں صد ہا حقائق اور معارف دینیہ اور روحانی حکمتیں درج ہیں ۔ ان کو موسیٰ
کی کتاب یا یسوع کے چند ورق انجیل سے نکالنا چاہیں تو گو ساری عمر کوشش کریں تب بھی یہ کوشش
لا حاصل ہوگی ۔۔۔۔ بھلا اگر وہ اپنی توریت یا انجیل کو معارف اور حقائق کے بیان کرنے اور خواص کلام
الوہیت ظاہر کرنے میں کامل سمجھتے ہیں تو ہم بطور انعام پانسو روپیہ نقدان کو دینے کے لئے طیار ہیں اگر وہ
اپنی کل ضخیم کتابوں میں سے جو ستر کے قریب ہوں گی۔ وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب اور منتظم
ڈرر حکمت و جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں جو سورۂ فاتحہ میں سے ہم پیش کریں اور
اگر یہ روپیہ تھوڑا ہو تو جس قدر ہمارے لئے ممکن ہو گا ہم ان کی درخواست پر بڑھا دیں گے اور ہم صفائی
فیصلہ کے لئے پہلے سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر طیار کر کے اور چھاپ کر پیش کریں گے اور اس میں وہ
تمام حقائق و معارف و خواص کلام الوہیت بہ تفصیل بیان کریں گے جو سورۂ فاتحہ میں مندرج ہیں اور
پادری صاحبوں کا یہ فرض ہو گا کہ توریت اور انجیل اور اپنی تمام کتابوں میں سے سورہ فاتحہ کے مقابل پر
حقائق اور معارف اور خواص کلام الوہیت جس سے مراد فوق العادت عجائبات ہیں جن کا بشری کلام میں
پایا جانا ممکن نہیں پیش کر کے دکھلائیں اور اگر وہ ایسا مقابلہ کریں اور تین منصف غیر قوموں میں سے
کہدیں کہ وہ لطائف اور معارف اور خواص کلام الوہیت جو سورہ فاتحہ میں ثابت ہوئے ہیں وہ ان کی
پیش کردہ عبارتوں میں بھی ثابت ہیں تو ہم پانسو روپیہ جو پہلے سے ان کے لئے ان کی اطمینان کی جگہ پر
جمع کرایا جائے گا دے دیں گے اب کیا کسی پادری کا حوصلہ ہے جو ایسا مقابلہ کرے؟
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۳۶۰ ، ۳۶۱)
انجیل کے کلمات سے یسوع کی خدائی ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی۔ اگر ایسے کلمات سے خدائی
ثابت ہو سکتی ہے تو یہ میرے الہامات یسوع کے الہامات سے بہت زیادہ میری خدائی پر دلالت کرتے
ہیں اور اگر خود پادری صاحبان سوچ نہیں سکتے تو کسی دوسری قوم کے تین منصف مقرر کر کے میرے
الہامات اور انجیل میں سے یسوع کے وہ کلمات جن سے اس کی خدائی سمجھی جاتی ہے۔ ان منصفوں کے
حوالہ کریں۔ پھر اگر منصف لوگ پادریوں کے حق میں ڈگری دیں اور حلفاً یہ بیان کر دیں کہ یسوع کے
کلمات میں سے یسوع کی خدائی زیادہ تر صفائی سے ثابت ہو سکتی ہے۔ تو میں تاوان کے طور پر ہزار
رو پیر ان کو دے سکتا ہوں اور میں منصفوں سے یہ چاہتا ہوں یہ چاہتا ہوں کہ اپنی شہادت سے پہلے یہ قسم کھا لیویں
کہ ہمیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ ہمارا یہ بیان صحیح ہے اور اگر صحیح نہیں ہے تو خدا تعالیٰ ایک سال تک ہم
پر وہ عذاب نازل کرے جس سے ہماری تباہی اور ذلت اور بربادی ہو جائے اور میں خوب جانتا ہوں کہ
پادری صاحبان ہرگز اس طریق فیصلہ کو قبول نہیں کریں گے۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحہ ۱۰۶)
میرا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ ثابت
ہیں۔ اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان ثبوت
کے رو سے قوی تر دکھلا سکے تو میں اس کو ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا۔
میرزا غلام احمد
( تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۱۷۔ مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۴ بار دوم )
یہ بھی مناسب دیکھتا ہوں کہ چونکہ عیسائیوں کا مذہبی عناد بہت بڑھ گیا ہے اس لئے نہایت ضروری
ا الله
ہے کہ روز کا جھگڑا طے کرنے کے لئے ساتھ ہی اسلام اور عیسائیت کا مباہلہ بھی میرے ساتھ کرلیں۔ اگر
عیسائی لعنت کے لفظ سے متنفر ہیں تو اس لفظ کو جانے دیں بلکہ دونوں فریق یہ دعا کریں کہ یا الله العالمين
اسلام تو یہ تعلیم دیتا ہے کہ تثلیث کی تعلیم سراسر جھوٹی اور شیطانی طریق ہے اور مریم کا بیٹا ہرگز خدا نہیں تھا
بلکہ ایک انسان تھا اور نبی اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے سچے پیغمبر اور رسول اور خاتم الانبیاء
تھے اور قرآن خدا کا پاک کلام ہے جو ہر ایک غلطی اور ضلالت سے پاک ہے اور عیسائی اس تعلیم کو پیش
کرتے ہیں کہ مریم کا بیٹا یسوع در حقیقت خدا تھا۔ وہی تھا جس نے زمین و آسمان پیدا کیا۔ اسی کے خون
سے دنیا کی نجات ہوگئی اور خدا تین اقنوم ہیں۔ باپ ، بیٹا ، روح القدس اور یسوع تینوں کا مجموعہ کامل
خدا ہے اب اے قادر ان دونوں گروہ میں اس طرح فیصلہ کر کہ جو ہم دو فریق میں سے جو اس وقت مباہلہ
کے میدان میں حاضر ہیں۔ جو فریق جھوٹے اعتقاد کا پابند ہے اس کو ایک سال کے اندر بڑے عذاب
سے ہلاک کر کیونکہ تمام دنیا کی نجات کے لئے چند آدمی کا مرنا بہتر ہے۔
غرض ہر ایک فریق ہم میں سے اور عیسائیوں میں سے دعا کرے اس طرح پر کہ اول ایک فریق یہ دعا
کرے اور دوسرا فریق آمین کہے اور پھر دوسرا فریق دعا کرے اور پہلا فریق آمین کہے۔ اور پھر ایک
سال تک خدا کے حکم کے منتظر رہیں اور میں اس وقت اقرار صالح شرعی کرتا ہوں کہ ان دونوں مباہلوں
میں دو ہزار روپیہ ان عیسائیوں کے لئے جمع کرادوں گا جو میرے مقابل پر مباہلہ کے میدان
میں آویں گے۔ یہ کام نہایت ضروری ہے۔ جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ زندہ اور قادر خدا ہمارے ساتھ ہے،
عیسائی بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔
اب اس مباہلہ سے بڑا فائدہ ہوگا کہ پبلک کو معلوم ہو جائے گا کہ کس قوم کے ساتھ خدا ہے اور
اگر عیسائی قبول نہ کریں تو لعنت کا ذخیرہ ان کے لئے آسمان پر جمع ہوگا اور لوگ سمجھ جائیں گے کہ وہ
جھوٹے ہیں۔ ہمارے مخاطب ڈاکٹر کلارک، پادری عماد الدین ، حسام الدین ایڈیٹر کشف الحقائق، منشی
صفدر علی بھنڈارہ، پادری فتح مسیح اور ہر ایک ایسا شخص جو پادری اور معاند اسلام ہو درخ در معاند اسلام ہو درخواست کرے۔
یہ طریق فیصلہ بہتر ہے۔ تا دنیا روز کے جھگڑوں سے نجات پاوے۔ تا سیاہ روئے شود ہر کہ دروغش باشد ۔
والسلام على من اتبع الهدى
المشتهر مرزاغلام احمد از قادیان
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ا اصفحہ ۳۳)
اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ مجھے صاف طور پر اللہ جل شانہ نے اپنے الہام سے فرمادیا ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام بلا تفاوت ایسا ہی انسان تھا جس طرح اور انسان ہیں مگر خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور اس کا مُرسل اور
برگزیدہ ہے اور مجھ کو یہ بھی فرمایا کہ جو مسیح کو دیا گیا وہ بمتابعت نبی علیہ السلام تجھ کو دیا گیا ہے اور تو
مسیح موعود ہے اور تیرے ساتھ ایک نورانی حربہ ہے جو ظلمت کو پاش پاش کرے گا اور یکسر الصلیب کا
مصداق ہوگا۔ پس جبکہ یہ بات ہے تو میری سچائی کے لئے یہ ضروری ہے کہ میری طرف سے بعد مباہلہ
ایک سال کے اندر ضرور نشان ظاہر ہو اور اگر نشان ظاہر نہ ہو تو پھر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں
اور نہ صرف وہی سزا بلکہ موت کی سزا کے لائق ہوں۔ سو آج میں ان تمام باتوں کو قبول کر کے
اشتہار دیتا ہوں ۔ اب بعد شائع ہونے اس اشتہار کے مناسب اور واجب ہے کہ ڈاکٹر صاحب بھی اس
قدر اشتہار دے دیں کہ اگر بعد مباہلہ مرزا غلام احمد کی تائید میں ایک سال کے اندر کوئی نشان ظاہر ہو
جائے جس کے مقابل پر اسی سال کے اندر ہم نشان دکھانے سے عاجز آجائیں تو بلا توقف دین اسلام
قبول کر لیں گے ورنہ اپنی تمام جائیداد کا نصف حصہ دین اسلام کی امداد کی غرض سے فریق غالب کو دیدیں
گے اور آئندہ اسلام کے مقابل پر کبھی کھڑے نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹر صاحب اس وقت سوچ لیویں کہ میں
نے اپنی نسبت بہت زیادہ سخت شرائط رکھی ہیں اور اُن کی نسبت شرطیں نرم رکھی گئی ہیں یعنی اگر میرے
مقابل پر وہ نشان دکھلائیں اور میں بھی دکھلاؤں تب بھی بموجب اس شرط کے وہی سچے قرار پائیں گے
اور اگر نہ میں نشان دکھلا سکوں اور نہ وہ ایک سال تک نشان دکھلا سکیں تب بھی وہی سچے قرار پائیں گے
اور میں صرف اس حالت میں سچا قرار پاؤں گا کہ میری طرف سے ایک سال کے اندر ایسا نشان ظاہر ہو
جس کے مقابلہ سے ڈاکٹر صاحب عاجز رہیں اور اگر ڈاکٹر صاحب بعد اشاعت اس اشتہار کے ایسے
مضمون کا اشتہار بالمقابل شائع نہ کریں تو پھر صریح ان کی گریز متصور ہوگی اور ہم پھر بھی ان کی منقولی و معقولی
بحث کے لئے حاضر ہو سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اس بارے میں یعنی نشان نمائی کے امر میں اپنا اور اپنی قوم کا
اسلام کے مقابل پر عاجز ہونا شائع کر دیں یعنی یہ لکھ دیں کہ یہ اسلام ہی کی شان ہے کہ اس سے آسمانی نشان
ظاہر ہوں اور عیسائی مذہب ان برکات سے خالی ہے۔
( حجة الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۹ ۵۰۰)
واضح ہو کہ وہ پیشگوئی جو امرتسر کے عیسائیوں کے ساتھ مباحثہ ہو کر ٫۵ جون ۱۸۹۳ء میں کی گئی تھی
جس کی آخری تاریخ ۵ ستمبر ۱۸۹۴ ء تھی وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ اور حکم کے موافق ایسے طور سے اور ایسی
صفائی سے میعاد کے اندر پوری ہوگئی کہ ایک منصف اور دانا کو بجز اس کے ماننے اور قبول کرنے کے
کچھ بن نہیں پڑتا ۔۔۔
اگر عیسائی صاحبان اب بھی جھگڑیں اور اپنی مکارانہ کارروائیوں کو کچھ چیز سمجھیں یا کوئی اور شخص اس
میں شک کرے تو اس بات کے تصفیہ کے لئے کہ فتح کس کو ہوئی ۔ آیا اہل اسلام کو جیسا کہ در حقیقت ہے یا
عیسائیوں کو جیسا کہ وہ ظلم کے راہ سے خیال کرتے ہیں تو میں ان کی پردہ دری کے لئے مباہلہ کے لئے
طیار ہوں ۔ اگر وہ درونگوئی اور چالاکی سے باز نہ آئیں تو مباہلہ اس طور پر ہوگا کہ ایک تاریخ مقرر ہو کر
ہم فریقین ایک میدان میں حاضر ہوں اور مسٹر عبداللہ آتھم صاحب کھڑے ہو کر تین مرتبہ ان الفاظ کا
اقرار کریں کہ اس پیشگوئی کے عرصہ میں اسلامی رعب ایک طرفۃ العین کے لئے بھی میرے دل پر نہیں آیا
اور میں اسلام اور نبی اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ناحق پر سمجھتا رہا اور سمجھتا ہوں اور صداقت کا خیال تک
نہیں آیا اور حضرت عیسیٰ کی ابنیت اور الوہیت پر یقین رکھتا رہا اور رکھتا ہوں اور ایسا ہی یقین جو فرقہ
پروسٹنٹ کے عیسائی رکھتے ہیں اور اگر میں نے خلاف واقعہ کہا ہے اور حقیت کو چھپایا ہے تو اے خدائے
قادر مجھ پر ایک برس میں عذاب موت نازل کر ۔ اس دعا پر ہم آمین کہیں گے اور اگر دعا کا ایک سال تک
اثر نہ ہوا اور وہ عذاب نازل نہ ہوا جو جھوٹوں پر : نہ ہوا جو جھوٹوں پر نازل ہوتا ہے تو ہم ہزار روپیہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو
بطور تاوان کے دیں گے ۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۹۶ تا ۱۰۲ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۸۵ تا ۳۹۰ بار دوم )
ہم مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کو یہ تکلیف نہیں دیتے ہیں کہ وہ امرتسر میں ہمارے مکان پر آویں بلکہ ہم
ان کے بلانے کے بعد معہ ہزار روپیہ کے ان کے مکان پر آئیں گے۔۔۔۔۔۔ اور ان کو کسی قدم رنجہ
کی تکلیف نہ دیں گے ۔ ہم ان کو اتنی بھی تکلیف نہیں دیں گے کہ اس اقرار کے لئے کھڑے ہو جائیں یا
بیٹھ جائیں بلکہ وہ بخوشی اپنے بستر پر ہی لیٹے رہیں اور تین مرتبہ وہ اقرار کر دیں جو لکھ دیا گیا ہے۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۱۲۴، ۱۲۵ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۴۰۵، ۴۰۶ بار دوم )
اگر اب بھی بعض متعصب یا ناقص الفہم لوگ شک رکھتے ہیں تو اب ہم یہ دوسرا اشتہار دو ہزار روپیہ
انعام کی شرط سے نکالتے ہیں۔ اگر آتھم صاحب جلسہ عام میں تین مرتبہ قسم کھا کر کہہ دیں کہ میں نے
پیشگوئی کی مدت کے اندر عظمت اسلامی کو اپنے دل پر جگہ ہونے نہیں دی اور برابر دشمنِ اسلام رہا اور
حضرت عیسیٰ کی ابنیت اور الوہیت اور کفارہ پر مضبوط ایمان رکھا تو اسی وقت نقد دو ہزار رو پیران کو