باربار دعوت مقابلہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

به شرائط قرار داده اشتهار ۹ رستمبر ۱۸۹۴ ء بلا توقف دیا جائے گا۔
اگر اب بھی آتھم صاحب با وجود اس قدر انعام کثیر کے قسم کھانے سے منہ پھیر لیں تو تمام دشمن و
دوست یاد رکھیں کہ انہوں نے محض عیسائیوں سے خوف کھا کر حق کو چھپایا ہے اور اسلام غالب اور
فتحیاب ہے۔
سچا
ہمارے مخالف یا د رکھیں کہ اب بھی آتھم صاحب ہر گز فتم نہیں کھائیں گے۔ کیوں نہیں کھائیں گے
اپنے جھوٹا ہونے کی وجہ سے اور یہ کہنا کہ شاید ان کو یہ دھڑ کا ہو کہ ایک برس میں مرنا ممکن ہے۔ پس ہم
کہتے ہیں کہ کون مارے گا ؟ کیا اُن کا خداوند مسیح یا کوئی اور؟ پس جبکہ یہ دو خداؤں کی لڑائی ہے ایک
خدا جو ہمارا خدا ہے اور ایک مصنوعی خدا جو عیسائیوں نے بنا لیا ہے تو پھر اگر آتھم صاحب حضرت مسیح
کی خدائی اور اقتدار پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ آزما بھی چکے ہیں تو پھر اُن کی خدمت میں عرض کر دیں کہ
اب اس قطعی فیصلہ کے وقت میں مجھ کو ضرور زندہ رکھیو۔ یوں تو موت کی گرفت سے کوئی بھی باہر نہیں۔
اگر آتھم صاحب چونسٹھ برس کے ہیں تو عاجز قریباً ساٹھ برس کا ہے۔ اور ہم دونوں پر قانون قدرت
یکساں مؤثر ہے لیکن اگر اسی طرح قسم کسی راستی کی آزمائش کے لئے ہم کو دی جائے تو ہم ایک برس کیا
دس برس تک اپنے زندہ رہنے کی قسم کھا سکتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں کہ دینی بحث کے وقت میں ضرور
خدا تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔ حضرت یہ تو دو خداؤں کی لڑائی ہے۔ اب وہی غالب ہوگا جو
سچا خدا ہے۔ جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے خدا کی ضرور یہ قدرت ظاہر ہوگی کہ اس قسم والے برس میں ہم
نہیں مریں گے لیکن اگر آتھم صاحب نے جھوٹی قسم کھائی تو ضرور فوت ہو جائیں گے تو جائے انصاف
ہے کہ آتھم صاحب کے خدا پر کیا حادثہ نازل ہوگا کہ وہ ان کو بچا نہیں سکے گا اور منجی ہونے سے استعفیٰ
دیدے گا۔ غرض اب گریز کی کوئی وجہ نہیں ۔ یا تو مسیح کو قادر خدا کہنا چھوڑیں اور یا قسم کھا لیں۔ ہاں اگر
عام مجلس میں یہ اقرار کر دیں کہ ان کے مسیح ابن اللہ کو برس تک زندہ رکھنے کی تو قدرت نہیں مگر برس کے
تیسرے حصہ یا تین دن تک البتہ قدرت ہے اور اس مدت تک اپنے پرستار کو زندہ رکھ سکتا ہے تو ہم اس
اقرار کے بعد چار مہینہ یا تین ہی دن تسلیم کر لیں گے۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۱۳۰ تا ۱۳۶- مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۴۱ تا ۴۱۴ بار دوم )
از طرف عبدالله الاحد احمد عافاه الله و اید۔ آتھم صاحب کو معلوم ہو کہ میں نے آپ کا وہ خط پڑھا
جو آپ نے نور افشاں ۲۱ ستمبر ۱۸۹۴ء کے صفحہ ۱۰ میں چھپوایا ہے مگر افسوس کہ آپ اس خط میں دونوں
الدله

ニママ
ہاتھ سے کوشش کر رہے ہیں کہ حق ظاہر نہ ہو۔ میں نے خدا تعالیٰ سے سچا اور پاک الہام پا کر یقینی اور قطعی
طور پر جیسا کہ آفتاب نظر آتا ہے معلوم کر لیا ہے کہ آپ نے میعاد پیشگوئی کے اندر اسلامی عظمت اور
صداقت کا سخت اثر اپنے دل پر ڈالا اور اسی بناء پر پیشگوئی کے وقوع کا ہم و غم کمال درجہ پر آپ کے دل پر
غالب ہوا۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بالکل صحیح ہے اور خدا تعالیٰ کے مکالمہ سے مجھ کو یہ
اطلاع ملی ہے اور اس پاک ذات نے مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ جو انسان کے دل کے تصورات کو
جانتا اور اسکے پوشیدہ خیالات کو دیکھتا ہے اور اگر میں اس بیان میں حق پر نہیں تو خدا مجھ کو آپ سے پہلے
موت دے۔ پس اسی وجہ سے میں نے چاہا کہ آپ مجلس عام میں قسم غلیظ مؤکد بعذ اب موت کھاویں
ایسے طریق سے جو میں بیان کر چکا ہوں تا میرا اور آپ کا فیصلہ ہو جائے اور دنیا تاریکی میں نہ رہے
اور اگر آپ چاہیں گے تو میں بھی ایک برس یا دو برس یا تین برس کیلئے قسم کھالوں گا کیونکہ میں جانتا
ہوں کہ سچا ہرگز برباد نہیں ہو سکتا بلکہ وہی ہلاک ہو گا جس کو جھوٹ نے پہلے سے ہلاک کر دیا ہے۔
اگر صدق الہام اور صدقِ اسلام پر مجھے قسم دی جائے تو میں آپ سے ایک پیسہ نہیں لیتا لیکن آپ کی
قسم کھانے کے وقت تین ہزار کے بدرے پہلے پیش کئے جائیں گے۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۱۵۸ مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۴۳۰ ، ۴۳۱ بار دوم )
یہ بوجھ آتھم صاحب کی گردن پر ہے کہ اپنے اقرار کو بے ثبوت نہ چھوڑیں بلکہ قسم کے طریق سے جو
سہل طریق ہے اور جو ہمارے نزدیک قطعی اور یقینی ہے ہمیں مطمئن کر دیں کہ وہ پیشگوئی کی عظمت سے
نہیں ڈرے بلکہ وہ فی الحقیقت ہمیں ایک خونی انسان یقین کرتے اور ہماری تلواروں کی چمک دیکھتے تھے
اور ہم انہیں کچھ بھی تکلیف نہیں دیتے بلکہ اس قسم پر چار ہزار روپیه بشرائط اشتہار ۹ ستمبر ۱۸۹۴ء و
۲۰ رستمبر ۱۸۹۴ ء ان کی نذر کریں گے اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا یہ عذر کہ مسیحیوں کو قسم کھانے کی
ممانعت ہے۔ سخت ہٹ دھرمی اور بے ایمانی ہے کیا پطرس اور پولس اور بہت سے عیسائی راستباز جو اول
زمانہ میں گذر چکے مسیحی نہیں تھے یا وہ بے ایمان تھے۔
اب اگر آتھم صاحب قسم کھا لیں تو وعدہ ایک سال قطعی اور یقینی ہے جس کے ساتھ کوئی بھی شرط
نہیں اور تقدیر مبرم ہے اور اگر قسم نہ کھاویں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا۔
جس نے حق کا اخفاء کر کے دنیا کو دھوکہ دینا چاہا۔
تبلیغ رسالت جلد سوم صفحه ۱۷۵ تا ۱۷۷۔ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۴۴۲ تا ۴۴۵ بار دوم )

ا الله
جاننا چاہیئے کہ اللہ جل شانہ نے نجات کے بارہ میں قرآن کریم میں یہ فرمایا ہے۔ وَقَالُوا لَنْ
يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ أَمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ
كُنْتُمْ صَدِقِينَ ۔ بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا
خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ لے اور کہا انہوں نے کہ ہرگز بہشت میں داخل نہیں ہو گا یعنی
نجات نہیں پائے گا مگر وہی شخص جو یہودی ہو گا یا نصرانی ہوگا۔ یہ ان کی بے حقیقت آرزوئیں ہیں ۔ کہو
لاؤ برہان اپنی اگر تم سچے ہو یعنی تم دکھلاؤ کہ تمہیں کیا نجات حاصل ہوگئی ہے بلکہ نجات اس کو ملتی ہے جس
نے اپنا سارا وجود اللہ کی راہ میں سونپ دیا یعنی اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیا اور اس کی
راہ میں لگا دیا اور وہ بعد وقف کرنے اپنی زندگی کے نیک کاموں میں مشغول ہو گیا اور ہر ایک قسم کے
اعمال حسنہ بجالانے لگا۔ پس وہی شخص ہے جس کو اس کا اجر اس کے رب کے پاس سے ملے گا اور ایسے
لوگوں پر نہ کچھ ڈر ہے اور نہ وہ کبھی غمگین ہوں گے۔ یعنی وہ پورے اور کامل طور پر نجات پا جائیں گے۔
اس مقام میں اللہ جل شانہ نے عیسائیوں اور یہودیوں کی نسبت فرما دیا کہ جو وہ اپنی اپنی نجات یابی کا دعوی
کرتے ہیں۔ وہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں اور ان آرزوؤں کی حقیقت جو زندگی کی روح ہے ان میں
ہرگز پائی نہیں جاتی بلکہ اصلی اور حقیقی نجات وہ ہے جو اسی دنیا میں اس کی حقیقت نجات یا بندہ کو محسوس ہو
جائے اور وہ اس طرح پر ہے کہ نجات یا بندہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ توفیق عطا ہو جائے کہ وہ اپنا
تمام وجود خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دے اس طرح پر کہ اس کا مرنا اور جینا اور اس کے تمام اعمال
خدا تعالیٰ کے لئے ہو جائیں اور اپنے نفس سے وہ بالکل کھویا جائے اور اس کی مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی
ہو جائے اور پھر نہ صرف دل کے عزم تک یہ بات محدود رہے بلکہ اس کی تمام جوارح اور اس کے تمام
قومی اور اس کی عقل اور اس کا فکر اور اس کی تمام طاقتیں اسی راہ میں لگ جائیں تب اس کو کہا جائے گا کہ
وہ محسن ہے یعنی خدمت گاری کا اور فرماں برداری کا حق بجالایا ۔ جہانتک اس کی بشریت سے ہو سکتا
تھا سوایسا شخص نجات یاب ہے جیسا کہ ایک دوسرے مقام میں اللہ فرماتا ہے ۔ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَ
نُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ
الْمُسْلِمِينَ (س) ۸ سوره انعام س ۸ سورہ انعام رکوع ۷ ) کہہ نماز میری اور عبادتیں میری اور زندگی میری میری اور موت
میری تمام اس اللہ کے واسطے ہیں جو رب ہے عالموں کا جس کا کوئی شریک نہیں اور اسی درجہ کے حاصل
上
البقرة: ۱۱۲ ۱۱۳
الانعام: ١٦٤،١٦٣

کرنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں اوّل مسلمانوں کا ہوں ۔
پھر بعد اس کے اللہ جل شانہ اس نجات کی علامات اپنی کتاب کریم میں لکھتا ہے کیونکہ گو جو کچھ
فرمایا گیا وہ بھی ایک حقیقی ناجی کے لئے مابہ الامتیاز ہے۔ لیکن چونکہ دنیا کی آنکھیں اس باطنی نجات اور
وصول الی اللہ کو دیکھ نہیں سکتیں اور دنیا پر واصل اور غیر واصل کا امر مشتبہ ہو جاتا ہے اس لئے اس کی
نشانیاں بھی بتلا دیں کیونکہ یوں تو دنیا میں کوئی بھی فرقہ نہیں کہ اپنے تئیں غیر ناجی اور جہنمی قرار دیتا ہے
کسی سے پوچھ کر دیکھ لیں بلکہ ہر ایک قوم کا آدمی جس کو پوچھو اپنی قوم کو اور اپنے مذہب کے لوگوں کو اوّل
درجہ کا نجات یافتہ قرار دے گا۔ اس صورت میں فیصلہ کیونکر ہو تو اس فیصلہ کے لئے خدا تعالیٰ نے حقیقی
اور کامل ایمانداروں اور حقیقی اور کامل نجات یافتہ لوگوں کے لئے علامتیں مقرر کر دی ہیں اور نشانیاں قرار
دے دی ہیں تا دنیا شبہات میں مبتلا نہ رہے۔ چنانچہ منجملہ ان نشانیوں کے بعض نشانیوں کا ذکر ذیل میں
کیا جاتا ہے ۔ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا
وَكَانُوا يَتَّقُوْنَ ۔ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ
اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيم ل س ۱۲/۱۱ سوره یونس یعنی خبر دار ہو تحقیق وہ لوگ جو خدا تعالیٰ
کے دوست ہیں ان پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ نمکین ہوں گے وہ وہی لوگ ہیں جو ایمان لائے یعنی اللہ ،
رسول کے تابع ہو گئے اور پھر پرہیز گاری اختیار کی ۔ ان کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس دنیا کی
زندگی اور نیز آخرت میں بشری ہے۔ یعنی خدا تعالیٰ خواب اور الہام کے ذریعہ سے اور نیز مکاشفات
سے ان کو بشارتیں دیتا رہے گا۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں میں تخلف نہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے جو ان کے لئے
مقرر ہوگئی ۔ یعنی اس کامیابی کے ذریعہ سے ان میں اور غیروں میں فرق ہو جائے گا اور جو سچے نجات یافتہ
نہیں ان کے مقابل میں دم نہیں مارسکیں گے۔ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا
اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ۔ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ
فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ ۔ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ
( س ۲۴ رکوع ۱۸) یعنی جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر استقامت اختیار کی ۔ ان کی یہ نشانی
ہے کہ ان پر فرشتے اترتے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ تم مت ڈرو اور کچھ غم نہ کرو اور خوشخبری سنو اس بہشت
ا یونس : ۶۳ تا ۶۵
حم السجدة: ۳۱ تا ۳۳

کی جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا۔ ہم تمہارے دوست اور متولی اس دنیا کی زندگی میں ہیں اور نیز آخرت
میں اور تمہارے لئے اس بہشت میں وہ سب کچھ دیا گیا جو تم مانگو ۔ یہ مہمانی ہے غفور رحیم سے۔
اب دیکھئے اس آیت میں مکالمہ الہیہ اور قبولیت اور خدا تعالیٰ کا متولی اور متکفل ہونا اور اسی دنیا میں
بہشتی زندگی کی بناء ڈالنا اور ان کا حامی اور ناصر ہونا بطور نشان کے بیان فرمایا گیا۔ اور پھر اس آیت
میں جس کا کل ہم ذکر کر چکے ہیں یعنی یہ کہ تُوتِى أَكُلَهَا كُلَّ حِينٍ کے اس نشانی کی طرف
اشارہ ہے کہ سچی نجات کا پانے والا ہمیشہ اچھے پھل لاتا ہے اور آسمانی برکات کے پھل اس کو ہمیشہ ملتے
رہتے ہیں اور پھر ایک اور مقام میں فرماتا ہے وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ
دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ !
( س۲ رے) اور جب میرے بندے میرے بارہ میں سوال کریں تو ان کو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں ۔
یعنی جب وہ لوگ جو اللہ ، رسول پر ایمان لائے ہیں یہ پتہ پوچھنا چاہیں کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات
رکھتا ہے جو ہم سے مخصوص ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاویں۔ تو انکو کہہ دے کہ میں نزدیک ہوں یعنی تم
میں اور تمہارے غیروں میں یہ فرق ہے کہ تم میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دور ہیں۔
جب کوئی دعا کرنے والوں میں سے جو تم میں سے دعا کرے، دعا کرتے ہیں تو میں اس کا جواب دیتا ہوں
یعنی میں اس کا ہمکلام ہو جاتا ہوں اور اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دعا کو پایہ قبولیت میں جگہ دیتا
ہوں ۔ پس چاہیے کہ قبول کریں حکم میرے کو اور ایمان لاویں تا کہ بھلائی پاویں۔ ایسا ہی اور کئی مقامات
میں اللہ جل شانہ نجات یافتہ لوگوں کے نشان بیان فرماتا ہے اگر وہ تمام لکھے جاویں تو طول ہو جائے گا
جیسا کہ اُن میں سے ایک یہ بھی آیت ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ
فُرْقَانَا (س ۹ سورۃ انفال ) کہ اے ایمان والو اگر تم خدا تعالیٰ سے ڈرو تو خدا تعالیٰ تم میں اور تمہارے
غیروں میں ما بہ الامتیاز رکھ دے گا۔
اب میں ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب سے بادب دریافت کرتا ہوں کہ اگر عیسائی مذہب میں طریق
نجات کا کوئی لکھا ہے اور وہ طریق آپ کی نظر میں صحیح اور درست ہے اور اس طریق پر چلنے والے نجات
پا جاتے ہیں تو ضرور اس نجات یابی کی علامات بھی اس کتاب میں لکھی ہوں گی اور سچے ایماندار جو نجات
پا کر اس دنیا کی ظلمت سے مخلصی پا جاتے ہیں۔ ان کی نشانیاں ضرور انجیل میں کچھ لکھی ہوں گی۔ آپ براہ
ابراهيم: ٢٦
البقرة: ١٨٧
الانفال: ۳۰

مہربانی مجھ کو مختصر جواب دیں کہ کیا وہ نشانیاں آپ صاحبوں کے گروہ میں یا بعض ایسے صاحبوں میں جو
بڑے بڑے مقدس اور اس گروہ کے سردار اور پیشوا اور اول درجہ پر ہیں پائی جاتی ہیں۔ اگر پائی جاتی ہیں
تو ان کا ثبوت عنایت ہو اور اگر نہیں پائی جاتیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ جس چیز کی صحت اور درستی کی نشانی
نہ پائی جائے تو کیا وہ چیز اپنے اصل پر محفوظ اور قائم سمجھی جائے گی ۔ مثلاً اگر تر بد یا سقمونیا یا سناء میں خاصہ
اسہال کا نہ پایا جائے کہ وہ دست آور ثابت نہ ہو تو کیا اس تر بد کوتر بد موصوف یا سقمونیا خالص کہہ سکتے
ہیں اور ماسوا اس کے جو آپ صاحبوں نے طریق نجات شمار کیا ہے جس وقت ہم اس طریق کو اس
دوسرے طریق کے ساتھ جو قرآن کریم نے پیش کیا ہے مقابل کر کے دیکھتے ہیں تو صاف طور پر آپ کے
طریق کا تصنع اور غیر طبعی ہونا ثابت ہوتا ہے اور یہ بات بپایہ ثبوت پہنچتی ہے کہ آپ کے طریق میں
کوئی صحیح راہ نجات کا قائم نہیں کیا گیا ۔ مثلاً دیکھئے کہ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں جو طریق پیش کرتا ہے
وہ تو یہ ہے کہ انسان جب اپنے تمام وجود کو اور اپنی تمام زندگی کو خدا تعالیٰ کے راہ میں وقف کر دیتا ہے
تو اس صورت میں ایک سچی اور پاک قربانی اپنے نفس کے قربان کرنے سے وہ ادا کر چکتا ہے اور اس
لائق ہو جاتا ہے کہ موت کے عوض میں حیات پاوے۔
اب مختصر بیان یہ ہے کہ آپ کے نزدیک یہ طریق نجات کا جو قرآن شریف نے پیش کیا ہے، ہیچ
نہیں ہے تو اول آپ کو چاہیے کہ اس طریق کے مقابل پر جو حضرت مسیح کی زبان سے ثابت ہوتا ہے اس
کو ایسا ہی مدلل اور معقول طور پر ان کی تقریر کے حوالہ سے پیش کریں پھر بعد اس کے انہیں کے قول
مبارک سے اس کی نشانیاں بھی پیش کریں تا کہ تمام حاضرین جو اس وقت موجود ہیں ، ابھی فیصلہ کرلیں۔
ڈپٹی صاحب! کوئی حقیقت بغیر نشانوں کے ثابت نہیں ہو سکتی۔ دنیا میں بھی ایک معیار حقائق شناسی کا ہے
کہ ان کو ان کی نشانیوں سے پرکھا جائے ۔ سو ہم نے تو وہ نشانیاں پیش کر دیں اور ان کا دعوی بھی اپنی
نسبت پیش کر دیا۔ اب یہ قرضہ ہمارا آپ کے ذمہ ہے۔ اگر آپ پیش نہیں کریں گے اور ثابت کر کے
نہیں دکھلائیں گے کہ یہ طریق نجات جو حضرت مسیح کی طرف منسوب کیا جاتا ہے کس وجہ سے سچا اور صحیح
اور کامل ہے تو اس وقت تک آپ کا یہ دعوی ہر گز صحیح نہیں سمجھا جاسکتا بلکہ قرآن کریم نے جو کچھ بیان کیا
ہے وہ صحیح اور سچا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس نے صرف بیان ہی نہیں کیا بلکہ کر کے بھی دکھا دیا اور اس کا
ثبوت میں پیش کر چکا ہوں ۔ آپ براہ مہربانی اب اس نجات کے قصہ کو بے دلیل اور بے وجہ صرف دعویٰ
کے طور پر پیش نہ کریں ۔ کوئی صاحب آپ میں سے کھڑے ہو کر اس وقت بولیں کہ میں بموجب فرمودہ

حضرت مسیح کے نجات پا گیا ہوں اور وہ نشانیاں نجات کی اور کامل ایمانداری کی جو حضرت مسیح نے مقرر کی
تھیں وہ مجھ میں موجود ہیں ۔ پس ہمیں کیا انکار ہے۔ ہم تو نجات ہی چاہتے ہیں۔ لیکن زبان کی لستانی کو
کوئی قبول نہیں کر سکتا۔ میں آپ کی خدمت میں عرض کر چکا ہوں کہ قرآن کا نجات دینا میں نے بچشم خود
دیکھ لیا ہے۔ اور میں پھر اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں بالمقابل اس بات کو دکھلانے کو حاضر ہوں ۔
لیکن اول آپ دو حرفی مجھے جواب دیں کہ آپ کے مذہب میں کچی نجات معہ اس کی علامات کے پائی
جاتی ہے یا نہیں۔ اگر پائی جاتی ہے تو دکھلاؤ۔ پھر اس کا مقابلہ کرو۔ اگر نہیں پائی جاتی تو آپ صرف اتنا
کہہ دو کہ ہمارے مذہب میں نجات نہیں پائی جاتی ۔ پھر میں یک طرفہ ثبوت دینے کے لئے مستعد ہوں ۔
جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۴۳ تا ۱۴۹)
آتھم صاحب ہر گز فتم نہیں کھائیں گے۔ اگر پادری صاحبان ملامت کرتے کرتے اُن کو ذبح بھی کر
ڈالیں تب بھی وہ میرے مقابل پر قسم کھانے کے لئے ہرگز نہیں آئیں گے کیونکہ وہ دل میں جانتے ہیں
کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ میری سچائی کے لئے یہ نمایاں دلیل کافی ہے کہ آتھم صاحب میرے مقابل پر
میرے مواجہ میں ہر گرفتم نہیں اُٹھائیں گے۔ اگر چہ عیسائی لوگ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور اگر وہ قتسم
کھا لیں تو یہ پیشگوئی بلا شبہ دوسرے پہلو پر پوری ہو جائے گی ۔ خدا کی باتیں ٹل نہیں سکتیں۔
تبلیغ رسالت جلد چہارم صفحه ۷۰ ۔ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۵۳۹ بار دوم )
۲ مئی ۱۹۰۶ء کی ڈاک میں مجھے دہلی کے اندھے عیسائی احمد مسیح کا وہ اشتہار ملا تھا جس میں عیسائی
مذکور نے اسلام اور عیسائیت کے درمیان آخری فیصلہ کرنے کے واسطے مجھے مباہلہ کے واسطے طلب کیا۔
اس کے جواب میں پانچ مئی کے اشتہار میں میں نے اس دعوت کو قبول کیا بدیں شرط کہ لاہور ، کلکتہ ،
مدراس اور بمبئی چار مقامات کے بشپ صاحبان اس مباہلہ میں شامل ہوں اور اس شمولیت کے واسطے ان
کے لئے تکلیف سفر برداشت کرنے اور کسی ایک جگہ جمع ہونے کی بھی شرط قرار نہیں دی۔ کیونکہ میرے
نزدیک مباہلہ تحریری بھی ہو سکتا ہے
۔۔ آج مجھے خیال آیا ہے کہ اس مباہلہ میں عیسائی
صاحبان کو اور بھی سہولت دی جاوے تا کہ ان کا کوئی جھوٹا عذر بھی باقی نہ رہے۔ اس واسطے میں اعلان
کرتا ہوں کہ میں مباہلہ کے واسطے خود احمد مسیح نابینا کے بالمقابل ہی طیار ہوں ۔ بشپ صاحبان اگر پسند
نہیں کرتے تو وہ بالمقابل اپنا نام پیش نہ کریں بلکہ اپنی تحریری سند دے کر بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے
اخبار پایونیر یا سول میں صرف یہ شائع کر دیں کہ احمد مسیح کا مغلوب ہونا ہر چہار بشپ صاحبان کا مغلوب

ہونا سمجھا جاوے گا۔ یہ بات بھی ہم اس واسطے کہتے ہیں کہ احمد مسیح ایک گمنام آدمی ہے اور جب تک بشپ
صاحبان اس کو اپنا قائم مقام نہ بناویں قوم پر کچھ اثر نہیں ہو سکتا ۔ لیکن اب معاملہ بہت صاف کر دیا گیا
ہے۔ امید ہے کہ بشپ صاحبان پورے غور وفکر کے بعد اس مباہلہ کو منظور کر لیں گے۔
مکر را یہ کہ اگر ہر چہار بشپ منظور نہ کریں تو صرف لاہور کے بشپ صاحب کی ہی تحریر کافی سمجھی
جائے گی ۔
۔
والسلام على من اتبع الهدى
خاکسار
میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیان - ۱۱ مئی ۱۹۰۶ ء
تبلیغ رسالت جلد دہم صفحه ۱۱۲ ۱۱۳- مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۶۷۱ بار دوم )
اسے برتر
یرے سچے ہونے کی یہی نشانی ہے جو مجھ جو مجھ سے وہ نشان ظاہر ہوتے ہیں جوا جو انسانی طاقتوں
ہیں۔ اگر حضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند و انگلستان توجہ کریں تو میرا خدا قادر ہے کہ ان کی تسلی کے لئے بھی کوئی
نشان دکھاوے جو بشارت اور خوشی کا نشان ہو بشرطیکہ نشان دیکھنے کے بعد میرے پیغام کو قبول کر لیں اور
میری سفارت جو یسوع مسیح کی طرف سے ہے اس کے موافق ملک میں عملدرآمد کرایا جائے ۔ مگر نشان
خدا کے ارادہ کے موافق ہوگا نہ انسان کے ارادہ کے موافق ۔ ہاں فوق العادت ہوگا اور عظمت الہی اپنے
اندر رکھتا ہوگا۔
(تحفہ قیصریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۷۶ )
اگر حضور ملکہ معظمہ میرے تصدیق دعویٰ کے لئے مجھ سے نشان دیکھنا چاہیں تو میں یقین رکھتا ہوں
کہ ابھی ایک سال پورا نہ ہو کہ وہ نشان ظاہر ہو جائے اور نہ صرف یہی بلکہ دعا کر سکتا ہوں کہ یہ تمام
زمانہ عافیت اور صحت سے بسر ہو۔ لیکن اگر کوئی نشان ظاہر نہ ہو اور میں جھوٹا نکلوں تو میں اس سزا میں
راضی ہوں کہ حضور ملکہ معظمہ کے پائیہ تخت کے آگے پھانسی دیا جاؤں ۔ یہ سب الحاح اس لئے ہے کہ
کاش ہماری محسنہ ملکہ معظمہ کو اس آسمان کے خدا کی طرف خیال آ جائے جس سے اس زمانہ میں
عیسائی مذہب بے خبر ہے۔
تحفہ قیصریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ ۱ صفحه ۲۷۶ حاشیه )
اگر کوئی سچ کا طالب ہے خواہ وہ ہندو ہے یا عیسائی یا آریہ یا یہودی یا برہمو یا کوئی اور ہے اس کے لئے
یہ خوب موقعہ ہے جو میرے مقابل پر کھڑا ہو جائے ۔ اگر وہ امور غیبیہ کے ظاہر ہونے اور دعاؤں کے
قبول ہونے میں میرا مقابلہ کر سکا تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اپنی تمام جائیداد غیر منقولہ

جو دس ہزار روپیہ کے قریب ہوگی اس کے حوالے کر دوں گا یا جس طور سے اس کی تسلی ہو سکے اسی طور سے
تاوان ادا کرنے میں اس کو تسلی دوں گا۔ میرا خدا واحد شاہد ہے کہ میں ہرگز فرق نہیں کروں گا اور اگر
سزائے موت بھی ہو تو بدل و جان روا رکھتا ہوں۔ میں دل سے یہ کہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں سچ
کہتا ہوں اور اگر کسی کو شک ہوا اور میری اس تجویز پر اعتبار نہ ہو تو وہ آپ ہی کوئی احسن تجویز تاوان کی پیش
کرے میں اس کو قبول کرلوں گا۔ میں ہرگز عذر نہیں کروں گا۔ اگر میں جھوٹا ہوں تو بہتر ہے کہ کسی سخت سزا
سے ہلاک ہو جاؤں اور اگر میں سچا ہوں تو چاہتا ہوں کہ کوئی ہلاک شدہ میرے ہاتھ سے بچ جائے۔
اے حضرات پادری صاحبان جو اپنی قوم میں معزز اور ممتاز ہو ، آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے جو
اس طرف متوجہ ہو جاؤ۔ اگر آپ لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ اس صادق انسان کی محبت ہے جس کا نام
عیسی مسیح ہے تو میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ ضرور میرے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جاؤ ۔ آپ کو اس خدا کی قسم
ہے جس نے مسیح کو مریم صدیقہ کے پیٹ سے پیدا کیا۔ جس نے انجیل نازل کی جس نے مسیح کو وفات دے
کر پھر مردوں میں نہیں رکھا بلکہ اپنی زندہ جماعت ابراہیم اور موسیٰ اور تھی اور دوسرے نبیوں کے ساتھ
شامل کیا اور زندہ کر کے اُنہی کے پاس آسمان پر بلا لیا۔ جو پہلے اس سے زندہ کئے گئے تھے کہ آپ لوگ
میرے مقابلہ کے لئے ضرور کھڑے ہو جائیں ۔ اگر حق تمہارے ہی ساتھ ہے اور سچ سچے مسیح خدا ہی ہے
تو پھر تمہاری فتح ہے اور اگر وہ خدا نہیں ہے اور ایک عاجز اور نا تو ان انسان ہے۔ اور حق اسلام میں ہے
تو خدا تعالیٰ میری سنے گا اور میرے ہاتھ پر وہ امر ظاہر کر دے گا جس پر آپ لوگ قادر نہیں ہو سکیں گے۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۷۶-۲۷۷)
ایک وہ زمانہ تھا کہ پادری لوگ محض اپنے تعصب سے یہ بکواس کرتے تھے کہ قرآن شریف میں کوئی
پیشگوئی نہیں اور علماء اسلام جواب تو دیتے تھے مگر سچ بات تو یہ ہے کہ پیشگوئیوں اور خوارق کے منکر کا جواب
دینا اسی شخص کا کام ہے جو پیشگوئی دکھلا بھی سکے۔ ورنہ محض باتوں سے یہ تہ یہ تنازعہ فیصلہ پاتا نہیں۔ نہیں۔ پس جبکہ
پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے حجت محمد یہ پوری کرنے کے لئے مجھے بھیجا۔ اب کہاں ہیں
پادری تا میرے مقابل پر آویں۔ میں بے وقت نہیں آیا۔ میں اس وقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے
پیروں کے نیچے کچلا گیا ۔ اے آنکھوں کے اندھو! تمہیں سچائی کا مخالف بننا کس نے سکھلایا ؟ دین تباہ ہو گیا
اور بیرونی حملوں اور اندرونی بدعات نے تمام اعضاء دین کے زخمی کر دیئے اور صدی میں سے بھی تئیس برس
گزر گئے اور کئی لاکھ مسلمان مرتد ہو کر خدا اور رسول کے دشمن ہو گئے مگر تم کہتے ہو کہ اس وقت کوئی خدا کی

طرف سے تو نہیں مگر دجال آیا ۔ بھلا اب کوئی پادری تو میرے سامنے لاؤ جو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت علی نے
عروسه ۔
کوئی پیشگوئی نہیں کی ۔ یاد رکھو کہ وہ زمانہ مجھ سے پہلے ہی گزر گیا ۔ اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ
ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول محمد عربی جس کو گالیاں دی گئی تھیں ۔ جس کے نام کی بے عزتی کی گئی جس کی
تکذیب میں بدقسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں۔ وہی سچا اور سیچوں کا
سردار ہے۔ اس کے قبول میں حد سے زیادہ انکار کیا گیا ۔ مگر آخر اسی رسول کو تاج عزت پہنایا گیا۔ اس کے
غلاموں اور خادموں میں سے ایک میں ہوں جس سے خدا مکالمہ و مخاطبہ کرتا ہے اور جس پر خدا کے غیبوں
اور نشانوں کا دروازہ کھولا گیا ہے۔ اے نادانو ! تم کفر کہو یا کچھ کہو، تمہاری تکفیر کی اس شخص کو کیا پر وا ہے
جو خدا کے حکم کے موافق دین کی خدمت میں مشغول ہے اور اپنے پر خدا کی عنایات کو بارش کی طرح دیکھتا
ہے۔ وہ خدا جو مریم کے بیٹے کے دل پر اتر اتھا وہی میرے دل پر بھی اُترا ہے مگر اپنی تجلی میں اس سے
زیادہ۔ وہ بھی بشر تھا اور میں بھی بشر ہوں اور جس طرح دھوپ دیوار پر پڑتی ہے اور دیوار نہیں کہہ سکتی کہ میں
سورج ہوں اس لئے ہم دونوں ان تجلیات سے اپنے نفس کی کوئی ذاتی عزت نہیں نکال سکتے کیونکہ وہ
حقیقی آفتاب کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے الگ ہو کر پھر دیکھ کہ تجھ میں کونسی عزت ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۸۵ تا ۲۸۷)
صلى الله
مجھے خدا نے اپنی طرف سے قوت دی ہے کہ میرے مقابل پر مباحثہ کے وقت کوئی پادری ٹھہر نہیں
سکتا اور میرا رعب عیسائی علماء پر خدا نے ایسا ڈال دیا ہے کہ ان کو طاقت نہیں رہی کہ میرے مقابلہ پر
آ سکیں ۔ چونکہ خدا نے مجھے روح القدس سے تائید بخشی ہے اور اپنا فرشتہ میرے ساتھ کیا ہے اس لئے کوئی
پادری میرے مقام مقابل پر آہی نہیں سکتا یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ آ آنحضرت علی سے کوئی معجزہ نہیں عروسہ
ہوا، کوئی پیشگوئی ظہور میں نہیں آئی ۔ اور اب بلائے جاتے ہیں پر نہیں آتے ۔ اس کا یہی سبب ہے کہ ان
کے دلوں میں خدا نے ڈال دیا ہے کہ اس شخص کے مقابلہ مقابل پر ہمیں بجز شکست کے اور کچھ نہیں۔
(تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلدی اصفحه ۱۵۰،۱۴۹)
اور مجھے اس خدا کی قسم ہے جس نے مجھے بھیجا ہے کہ اگر کوئی سخت دل عیسائی یا ہندو یا آریہ میرے
ان گذشتہ نشانوں سے جو روز روشن کی طرح نمایاں ہیں انکار بھی کر دے اور مسلمان ہونے کے لئے کوئی
نشان چاہے اور اس بارے میں بغیر کسی بیہودہ حجت بازی کے جس میں بد نیتی کو بو پائی جائے ، سادہ
طور پر یہ اقرار بذریعہ کسی اخبار کے شائع کر دے کہ وہ کسی نشان کے دیکھنے سے گو کوئی نشان ہو لیکن انسانی

طاقتوں سے باہر ہو اسلام کو قبول کرے گا تو میں امید رکھتا ہوں کہ ابھی ایک سال پورا نہ ہوگا کہ وہ نشان کو
دیکھ لے گا کیونکہ میں اس زندگی میں سے نور لیتا ہوں جو میرے نبی متبوع کو ملی ہے۔ کوئی نہیں جو اس کا
مقابلہ کر سکے۔ اب اگر عیسائیوں میں کوئی طالب حق ہے یا ہندوؤں اور آریوں میں سے سچائی کا متلاشی
ہے تو میدان میں نکلے اور اگر اپنے مذاہب کو سچا سمجھتا ہے تو بالمقابل نشان دکھلانے کے لئے کھڑا ہو جائے
لیکن میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ ہرگز ایسا نہ ہوگا بلکہ بدنیتی سے پیچ در پیچ شرطیں لگا کر بات کو ٹال دیں گے
کیونکہ ان کا مذہب مردہ ہے اور کوئی اُن کے لئے زندہ فیض رساں موجود نہیں جس سے وہ روحانی فیض
پاسکیں اور نشانوں کے ساتھ چمکتی ہوئی زندگی حاصل کر سکیں ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۱،۱۴۰)
اوّل دنوں میں میرا یہ بھی خیال تھا کہ مسلمانوں سے کیونکر مباہلہ کیا جائے کیونکہ مباہلہ کہتے ہیں ایک
دوسرے پر لعنت بھیجنا اور مسلمان پر لعنت بھیجنا جائز نہیں مگر اب چونکہ وہ لوگ بڑے اصرار سے مجھ کو
کافر ٹھہراتے ہیں اور حکم شرع یہ ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو کا فرٹھہر اوے اگر وہ شخص درحقیت کافر نہ ہو
تو وہ کفر الٹ کر اسی پر پڑتا ہے جو کافر ٹھہراتا ہے۔ اسی بناء پر مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ جو لوگ تجھ کو کافر
ٹھہراتے ہیں اور ابناء اور نساء رکھتے ہیں اور فتویٰ کفر کے پیشوا ہیں ، ان سے مباہلہ کی درخواست کر۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۳۲)
پہلے صرف اس وجہ سے میں نے مباہلہ سے اعراض کیا تھا کہ میں جانتا تھا کہ مسلمانوں سے ملاعنہ
جائز نہیں ۔ مگر اب مجھ کو بتلایا گیا کہ جو مسلمان کو کافر کہتا ہے اور اس کو اہل قبلہ اور کلمہ گو اور عقائد اسلام کا
معتقد پا کر پھر بھی کافر کہنے سے باز نہیں آتا وہ خود دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ سو میں مامور ہوں کہ ایسے
لوگوں سے جو آئمة التکفیر ہیں اور مفتی اور مولوی اور محدث کہلاتے ہیں اور ابناء اور نساء بھی رکھتے
ہیں ، مباہلہ کروں اور پہلے ایک عام مجلس میں ایک مفصل تقریر کے ذریعہ سے ان کو اپنے دلائل سمجھا دوں
اور اسی مجلس میں ان کے تمام الزامات اور شبہات کا جو ان کے دل میں خلجان کرتے ہیں جواب بھی دے
دوں اور پھر اگر کافر کہنے سے باز نہ آویں تو ان سے مباہلہ کروں ۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۶ - ۲۵۷)
ان تمام مولویوں اور مفتیوں کی خدمت میں جو اس عاجز کو جزئی اختلافات کی وجہ سے یا ا اپنی نافہمی کے
باعث سے کافر ٹھہراتے ہیں۔ عرض کیا جاتا ہے کہ اب میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو گیا ہوں کہ تا میں آپ

لوگوں سے مباہلہ کرنے کی درخواست کروں۔ اس طرح پر کہ اول آپ کو مجلس مباہلہ میں اپنے عقائد کے
دلائل از روئے قرآن اور حدیث کے سناؤں۔ اگر پھر بھی آپ لوگ تکفیر سے باز نہ آویں تو اسی مجلس میں
مباہلہ کروں۔ سو میرے پہلے مخاطب میاں نذیر حسین دہلوی ہیں اور اگر وہ انکار کریں تو پھر شیخ محمد حسین بطالوی
اور اگر وہ انکار کریں تو پھر بعد اس کے تمام وہ مولوی صاحبان جو مجھ کو کافر ٹھہراتے اور مسلمانوں میں
سرگروہ سمجھے جاتے ہیں اور میں ان تمام بزرگوں کو آج کی تاریخ سے جو دہم دسمبر ۱۸۹۲ء ہے، چار ماہ تک
مہلت دیتا ہوں ۔ اگر چار ماہ تک ان لوگوں نے مجھ سے بشرائط متذکرہ بالا مباہلہ نہ کیا اور نہ کافر کہنے سے
باز آئے تو پھر اللہ تعالیٰ کی حجت ان پر پوری ہوگی۔ میں اوّل یہ چاہتا تھا کہ وہ تمام بے جا الزامات جو
میری نسبت ان لوگوں نے قائم کر کے موجب کفر قرار دیئے ہیں اس رسالہ میں ان کا جواب شائع کروں
لیکن باعث بیمار ہو جانے کا تب اور حرج واقعہ ہونے کے ابھی تک وہ حصہ طبع نہیں ہو سکا۔ سو میں مباہلہ
کی مجلس میں وہ مضمون بہر حال سنادوں گا ۔ اگر اس وقت طبع ہو گیا ہو یا نہ ہوا ہو۔ لیکن یاد رہے کہ ہماری
طرف سے یہ شرط ضروری ہے کہ تکفیر کا فتوی لکھنے والوں نے جو کچھ سمجھا ہے اول اس تحریر کی غلطی ظاہر کی
جائے اور اپنی طرف سے دلائل شافیہ کے ساتھ اتمام حجت کیا جائے اور پھر اگر باز نہ آئیں تو اسی مجلس
میں مباہلہ کیا جائے۔ اور مباہلہ کی اجازت کے بارہ میں جو کلام الہی میرے پر نازل ہوا وہ یہ ہے:۔
نَظَرَ اللَّهُ إِلَيْكَ مُعَطَّرًا ۔ وَقَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا
لَا تَعْلَمُونَ۔ قَالُوا كِتَابٌ مُمْتَلِيٌّ مِّنَ الْكُفْرِ والْكِذُبِ۔ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ
وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَانْفُسَنَا وَاَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلُ لَّعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک معطر نظر سے تجھ کو دیکھا اور بعض لوگوں نے اپنے دلوں میں کہا کہ اے خدا کیا تو
زمین پر ایک ایسے شخص کو قائم کر دے گا کہ جو دنیا میں فساد پھیلا دے۔ تو خدا تعالیٰ نے ان کو جواب دیا کہ
جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے اور ان لوگوں نے کہا کہ اس شخص کی کتاب ایک ایسی کتاب ہے جو کذب
اور کفر سے بھری ہوئی ہے سو ان کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم مع اپنی عورتوں اور بیٹوں اور عزیزوں کے مباہلہ
کریں۔ پھر ان پر لعنت کریں جو کا ذب ہیں ۔ یہ وہ اجازت مباہلہ ہے جو اس عاجز کو دی گئی ۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۶۱ تا ۲۶۶)
اب اے مخالف مولو یو ! اور سجادہ نشینوں !! یہ نزاع ہم میں اور تم میں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور
اگر چہ یہ جماعت به نسبت تمہاری جماعتوں کے تھوڑی سی اور فئہ قلیلہ ہے اور شاید اس وقت تک چار ہزار

·

آج 10 میں سے 10 باقی