آریہ دھرم

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اله
آریہ دھرم
ا نیوگ سچ ہے اور ہمارے نیوگ ہو جاتا ہے اب اگر چہ یہ اقرارکافی تھا اور کچھ ضرورت نہ تھی کہ ہم اس رسالہ کو
لکھتے مگر چونکہ وہ اشتہار چوروں اور خیانت پیشہ لوگوں کی طرح لکھا گیا ہے اور صاحب اشتہار اس عاجز کو غلط
بیانی کا الزام بھی دیتے ہیں اور پھر زبان دبا کر نیوگ کا اقرار بھی کئے جاتے ہیں اس لئے ہم نے مناسب سمجھا
بقیہ نہیں کراتے مگر تم پر افسوس کہ جائز رکھتے ہو کہ تمہاری بہو بھی تمہارے بیٹے کے سواکسی اور کے پاس جاوے۔
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس زندگی سے مرنا بہتر ہے میں نے اسی تفتیش کے لئے قادیان میں ایک جلسہ قرار دیکر
حاشیہ آریہ صاحبوں سے اس حقیقت کو دریافت کرنا چاہا چنانچہ ۳۰ جولائی ۱۸۹۵ء کو ایک مسجد میں یہ جلسہ منعقد ہوا
اور چار آریہ صاحبان شامل جلسہ ہوئے اور جب اُن سے دریافت کیا گیا تو بعض نے کہا کہ ہمیں خبر نہیں ہم نے
ستیارتھ پرکاش کا یہ مقام نہیں پڑھا اور بعض نے بڑے استقلال سے بیان کیا کہ آریہ دھرم کا صرف یہ عقیدہ
ہے کہ بیوہ نیوگ کے ذریعہ سے اولاد لے سکتی ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اُنہوں نے اصل واقعہ کو کیوں چھپایا۔
بقیہ کے لئے مسلمانوں میں سے کوئی منصف نہ ہو بلکہ اگر مثلاً یہ نزاع آریہ صاحبوں کی طرف سے ہو تو ہمیں منظور
حاشیہ در ہے کہ منصف دو شریف اور فاضل آریہ اور دو معزز اور لائق عیسائی انگریز ہوں اور کثرت رائے پر فیصلہ ہومگر اس
حاشیہ شرط سے کہ وہ کثرت رائے حلف کے ساتھ مؤکد ہو اور اگر یہ نزاع بعض پادری صاحبوں کی طرف سے ہو تو ایسا
انہیں بھی اختیار ہے کہ اپنے منصف دو عیسائی اور دو اور شخص جو رائے ظاہر کرنے کے قابل ہوں مقرر کر لیں۔
ہمیں یہ تقرری بہر حال منظور ہو گی کچھ بھی عذر نہیں ہوگا۔ منہ
نوٹ ( مردوں سے نیوگ) ناظرین آپ لوگ اس سے تو واقف ہو گئے کہ ہندو عورتیں شہوات فرو کرنے کیلئے زندہ
آشناؤں سے نیوگ کراتی ہیں مگر ڈاکٹر برنیئر نے اپنا چشم دید ماجرا اپنی کتاب کے صفحہ ۱۶۲ میں لکھا ہے کہ مردوں سے نیوگ
کرنے کی رسم بھی جدید نہیں بلکہ قدیم سے اور پورانی چلی آتی ہے آپ لوگ تعجب کریں گے کہ مردوں سے نیوگ کیونکر ہو سکتا ۔ ے ہے
مگر اصل بھید کے کھلنے سے کچھ بھی تعجب باقی نہیں رہے گا اب اصل عبارت ہم ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے :۔ برہمنوں کا دغا
اور فریب یہاں تک ہے کہ تا وقتیکہ میں نے قطعی دلیلوں سے بخوبی تحقیق نہ کر لیا مجھ کو اس بات پر یقین نہ آتا تھا کہ یہ لوگ ایک
خوبصورت لڑکی کو جگن ناتھ کی مباشرت کیلئے اپنے کسی خاص دن میں انتخاب کرتے ہیں اور وہ لڑکی بڑی دھوم دھام سے مورت
کے ساتھ مندر کو جاتی اور تمام رات وہاں رہتی ہے اور یہ برہمن اس کو یہ دم دیتے ہیں کہ خود جگناتھ جی رات کو تیرے ساتھ آ کر
رہیں گے اور تو دیوتا سے پوچھیو کہ اب کے دفعہ کیسا سماں ہوگا اور آپ کی اس کر پا کے عوض جو آپ مجھ پر کرتے ہیں کسی قسم کی پوجا
اور چڑھاوا اور رتھ کی روانگی کا جلوس آپ کو پسند ہوگا اور رات کے وقت ایک شہوت پرست برہمن ایک چھوٹی سی چور کھڑکی کے
راہ سے مندر میں پہنچ جاتا اور اس بیچاری کنواری لڑکی سے جو اس کو جگنا تھ سمجھی ہوتی ہے ہم بستر ہوتا ہے اور جس بات کی برہمنوں کو
ضرورت ہو اس کو یقین کرا جاتا ہے اور جب صبح کو ویسے ہی دھوم دھام سے اس لڑکی کو دوسرے مندروں میں لے جاتے ہیں تو
برہمن اس سے کہتے ہیں کہ جو کچھ تم نے دیوتا کی زبان سے سنا ہے وہ اعلانیہ لوگوں کو سنا دو۔ بر نیر صفحہ ۶۲ او ۱۶۳

کہ دروغ گو کو اس کے گھر تک پہنچاویں کیونکہ مکاروں اور خیانت پیشوں کی سزا واجبی یہی ہے
کہ ان کے خیانت کے طریقوں کو پوشیدہ نہ رکھا جائے اور سٹ اور اسٹ کو نکھیڑا جائے اسی
غرض سے ہم نے اس رسالہ کو لکھا ہے تا غلط بیانی کے بیجا الزام کا فیصلہ ہو جائے کیونکہ یہ تین
بد زبانیاں جو میری نسبت کی گئیں اور کہا گیا کہ یہ شخص غلط بیان اور قدیمی متعصب اور خبیث النفس
ہے یہ ایسا خباثت سے بھرا ہوا بہتان ہے کہ کوئی صادق آدمی اس پر صبر نہیں کر سکتا اور نیز اس پر
خاموش رہنے سے خلق اللہ کو ضرر پہنچتا ہے اور پبلک کو دھوکا لگتا ہے غلط بیانی اور بہتان طرازی
راست بازوں کا کام نہیں بلکہ نہایت شریر اور بدذات آدمیوں کا کام ہے کہ جو نہ خدا سے ڈریں
اور نہ خلقت کے لعن و طعن کی پروا رکھیں اور چونکہ ناحق ان لوگوں نے گالیاں دیکر اور بے وجہ
بقيه
میرے خیال میں انسانی شرم نے ان کو اجازت نہیں دی اور جب میرے بعض مخلصوں نے انکو وہ
مقام پڑھ کر سنایا تو پھر دوسرا عذر یہ پیش ہوا کہ یہ طریق اس حالت میں ہے کہ جب خاوند ہرگز عورت
حاشیہ کے پاس جا نہ سکے۔ پھر جب کھول کر بتلایا گیا کہ ستیارتھ پرکاش میں یہ صاف لکھا ہے کہ ایسا نا مرد ہو ا ا
جو نا قابل اولا د ہو پس اس میں وہ نامرد بھی داخل ہیں جو صحبت کرنے پر تو پورے قادر ہیں مگر منی قابل
اولاد نہیں مثلاً منی میں کیڑے نہیں یا پتلی ہے یہ نہیں لکھا کہ ایسا ہو کہ ہر گز صحبت نہ کر سکتا ہو بلکہ یہاں
تک لکھا ہے کہ اگر مرد قابل اولا د ہو مگر لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں تب بھی نیوگ ہوگا تو یہ جواب سن کر وہ
لوگ خاموش ہو گئے اور ان میں سے ایک پنڈت جی بولے کہ بے شک ایسی حالتوں میں بھی نیوگ
کرانا کچھ مضائقہ نہیں اور ہم ایسے نیوگ پر راضی ہیں ۔ غرض اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ عام ہدایت وید کی
یہی ہے کہ آریہ لوگ ضرورتوں کے وقت اپنی بیویوں اور بہو بیٹیوں سے نیوگ کرایا کریں مگر ظاہر ہے
کہ انسانی کانشنس اس کو قبول نہیں کرتا اور انسان کی فطرتی حمیت اور غیرت ہزار بیزاری سے اس کام
پر لعنت بھیجتی ہے اور انسان تو انسان ایک مرغ بھی اپنی مرغیوں کے لئے غیرت رکھتا ہے اب حاصل
کلام یہ ہے کہ اگر اس بارہ میں کوئی اور آریہ صاحب بھی بحث کرنا چاہتے ہوں تو ہم اپنے خرچ سے ان
کو ان کی درخواست پر قادیان میں بلا سکتے ہیں ۔ اور ۱۵۔ اگست ۱۸۹۵ ء تک مہلت ہے۔
راقم
۳۱ جولائی ۱۸۹۵ ء از قادیان ضلع گورداسپور
میرزاغلام احمد

ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹھا الزام لگا کر ہمارا دل دکھایا ہے اس لئے ہم
چاہتے ہیں کہ اب ان باتوں کا ایک جوڈیشل تحقیقات کی طرح فیصلہ ہو جاوے کہ در حقیقت کون
غلط بیان اور قدیمی متعصب اور خبیث النفس ہے
ندارد کسی با تو نا گفته کار ولیکن چو گفتی لیلش بیار
۱۲ اس لئے ہم اس رسالہ کے ساتھ ایک سوپیہ کا اشتہار بھی دیتے ہیں کہ اگر یہ بات خلاف نکلے کہ
پنڈت دیا نند نے وید کے حوالہ سے نہ صرف بیوہ کا غیر سے بغیر نکاح کے ہم بستر ہونا ستیارتھ
پر کاش میں لکھا ہے بلکہ عمدہ عمدہ وید کی شرتیاں کا حوالہ دے کر اس قسم کے نیوگ کو بھی ثابت کر دیا
ہے کہ خاوند والی عورت اولاد کے لئے غیر سے نطفہ لیوے اور غیر اس سے اُس مدت تک بخوشی
ہم بستر ہوتا رہے جب تک کہ چند لڑ کے پیدا نہ ہو لیں تو ہم اس بیان کے خلاف واقعہ نکلنے کی
صورت میں نقد سو روپیہ اشتہار جاری کرنے والوں کو دیدیں گے اور اُس وقت وہ گالیاں جو
اشتہار میں لکھی ہیں ہمارے حق میں راست آئیں گی ۔ اگر روپیہ ملنے میں شک ہو تو ان چاروں
شخص
صاحبوں میں سے جو شخص چاہے با با ضابطہ رسید دینے کے بعد وہ رو پید اپنے پاس جمع جمع کر کرائے اور ہر
طرح سے تسلی کر لیں اور ہمیں یہ ثبوت دیں کہ خاوند والی عورت کا نیوگ جائز نہیں اور اگر اس
رسالہ کے شائع ہونے سے ایک ماہ کے عرصہ میں جواب نہ دیں تو اُن کی ہٹ دھرمی ثابت ہوگی
اور ثابت ہو گا کہ در حقیقت وہ لوگ آپ ہی خبیث النفس اور قدیمی متعصب اور غلط بیان ہیں جو
کسی طرح ناپاکی کے راہ کو چھوڑ نا نہیں چاہتے۔
اے منصفوتم خود سوچو کہ ہم اس سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں اور اس سے بڑھ کر ہمارے
صدق کی اور کونسی علامت ہوگی کہ ہم اپنی سچائی کے ثابت کرنے کے لئے نقد سور و پیر ان کو دیتے
ہیں اور ان کے پاس جمع کراتے ہیں۔ اب ثابت ہو جائے گا کہ خبیث النفس اور متعصب اور سیچ
سے منہ پھیرنے والا کون ہے۔ یہی تحریر ہماری بجائے اشتہار کے ہے۔
اب اول هم وید بھومکا سے وہ مقام ناظرین کو دکھلاتے ہیں جس کی طرف ان آریوں
نے پناہ لینا چاہا ہے تاہر ایک منصف کو معلوم ہو کہ حق پوشی کی غرض سے کہاں کہاں یہ لوگ بھاگتے
پھرتے ہیں اور آخر وہی بات نکلتی ہے جس کو چھپانا چاہتے ہیں۔

وید بهاش بھومکا کی عبارت جو آریوں نے اپنے
مطلب کے لئے نا تمام لکھی ہے صفحہ ۲۱۱
نیوگ کرنے میں ایسا ئیم ہے کہ جس استری کا پُرش۔ واکسی پرش کی استری مر جائے ۔ اٹھوا اُن
ترجمہ نیوگ کا قاعدہ یہ ہے کہ جس عورت کا خاوند یا جس خاوند کی عورت مر جائے یا عورت مرد کو
میں کسی پر کار کا استھر روگ ہو جائے وائینسک بندھیا دوش پڑ جائے۔ اور اُن کی یو اوستھا ہو۔
کسی قسم کا مرض لاحق ہو جائے ( یعنی مثلاً منی پتلی پڑ جائے یا منی میں کیڑے نہ ہوں ) یا ہیزی حالت یا خصی پن پیدا ہو جائے اور مرد عورت
تھا سنتان اُتپتی کی اچھا ہو تو اُس اوستھا میں اُن کا نیوگ ہونا آؤش چاہئے۔
جوان ہوں اور اولاد پیدا ہونے کی خواہش ہو تو اس صورت میں ان کا نیوگ ہونا واجب ہے۔
۱۳ اس کار نیم آگے لکھتے ہیں لے صفحہ ۲۱۴۔ (ایمام)
اس کا قاعدہ وید میں یوں لکھا ہے۔
ایشر منشو کو آگیا دیتا ہے کہ ہے اندر پتی ایشرج یگت تو اس انٹری کو بیر ج دان دے کے
ایشر بندوں کو حکم دیتا ہے کہ اے جوان تو اس عورت کو
بیج بخش کر
سپر اور سبھاگ ٹیت کر۔ ہے بیرج پرد۔ (دشاسی ) پرش کی پڑتی۔ وید کی یہ آگیا
اولا د اور بھاگ والی بنا ۔ اے بیچ ڈالنے والے جوان
وید کا یہ حکم
ہے کہ اس وواہت ۔ وا نیوجت اسٹری میں دس سنتان پرینت اپن کر ادھک نہیں۔
ہے کہ اس منکوحہ اور نیوگن میں دس ابچوں سے زیادہ مت کر
پتی میں) تنهای استری ۔ تو نیوگ میں گیاراں پتی تک کر۔ ارتھاتھ ایک تو اُن میں
خاوند کے بارے میں ایسا ہی عورت کو حکم ہے کہ اے عورت تو نیوگ گیاراں خصم تک کر ۔ یعنی ایک تو ان میں سے
پر یتیم و واہت ۔ اور دش پرینت نیوگ کی پتی کر ادھک نہیں ۔ اس کی یہ بیوستھا ہے کہ وواہت
که خاوند
پہلا بیاہ ۔ اور دس اُس کے بعد ۔ نیوگ کے خاوند اس سے زیادہ نہیں۔ خلاصہ یہ ہے
پتی کے مرنے وا روگی ہونے سے۔ دوسرے پرش والاستری کے ساتھ سنتانوں کے
مر جانے یا اُس کے بیمار ہونے سے عورت دوسرے مرد سے یا مرد دوسری عورت سے اولاد کی
ایر گویدادی بھاشیہ بھومکا ( مصنفہ سوامی دیانند سرسوتی باب ۲۶ نیوگ و شے ( ۲ د شاسیاں پتر انا دھے ہی۔ سے پر تم اے کا دشم کر یدھی ۔ ناشر
नियोग करने में ऐसा नियम है कि जिस स्त्री का पुरुष वा किसी पुरुष की स्त्री मर जाए अथवा उन में किसी प्रकार का स्थिर रोग हो जाये
वा नपुंसक बंध्या दोष पड़ जाये और उनकी युवावस्था हो तथा सन्तानोत्पत्ति की इच्छा हो तो उस अवस्था में उनका नियोग होना
अवश्य चाहिये इसका नियम आगे लिखते हैं भूमिका۔ प۔ २११॥ २१२॥

1kj6 412 144pgh Sys Likh lkallak 1:fnk lekh khk blu hJ THE
روحانی خزائن جلد ۱۰
آریہ دھرم
ابھاؤ میں نیوگ کرے۔ تنھا دوسری کو بھی مرن و روگی ہونے کی انتر تیسری کے ساتھ کرلے۔
خواہش میں نیوگ کرے۔ ویسا ہی دوسرے مرد مرنے اور بیمار ہو جانے کے اندر تیسرے مرد کے ساتھ نیوگ
اسی پر کار دشویں تک کرنے کی آگیا ہے۔
کرلے۔ اسی طرح دسویں تک نوبت پہنچادے وید کا یہی حکم ہے۔
پرنتو ایک کال میں ایک ہی بیرج داتا پتی رہے دوسرا نہیں اسی پر کار پڑش کے لئے بھی و واہت
مگر ایک وقت میں ایک ہی بیچ داتا ہو دوسرا جائز نہیں ( خاوند جب چاہے صحبت کرے یہ بیرج داتا کیلئے قاعدہ ہے) اسی
انتری کے مرجانے پر پدھوا کے ساتھ نیوگ کرنے کی آگیا ہے۔ اور جب وہ بھی روگی ۔ وامر
طرح مرد کے واسطے بھی بیاہتا عورت کے مرجانے پر بیوہ عورت کیساتھ نیوگ کرنے کی اجازت ہے اور جب وہ بیوہ روگی ہو
جائے تو سنتان او پتی کے لئے دش استری پرینت نیوگ کرے لیے
جاوے یا مر جائے تو بچے جنانے کے لئے دسویں عورت تک نیوگ کرے۔
اب دیکھو یہ وہی وید بھومکا ہے جس کا قادیان کے آریوں نے حوالہ دیا تھا اور جس کی بناء پر ہماری ۱۴
غلط بیانی ثابت کرنی چاہی تھی سو اس میں بھی خلاصہ مطلب یہی نکلا کہ نیوگ کی صورتوں میں سے ایک یہ
بھی صورت ہے کہ مرد کی منی کسی بیماری کی وجہ سے قابل اولا د نہ رہے مثلاً منی پتلی پڑ جائے یا اُس میں
کسی قسم کا احتراق ہو جائے یا منی میں کیڑے نہ ہوں تو ان سب صورتوں میں مردنا قابل اولا د ہو جائے
گا اور واجب طور پر نیوگ کرانا پڑے گا اور اکثر الوقوع دنیا میں یہی قسم ہے کیونکہ اور قسمیں یعنی ہیجڑہ ہونا یا
خصی کئے جانا بہت نادر الوقوع ہیں کیونکہ لوگ سمجھ سوچ کر ہزار احتیاط اور تفتیش سے اپنی لڑکیوں کی شادی
کرتے ہیں ہیجڑوں اور خصیوں کو کوئی لڑکی نہیں دیتا اور پیچھے سے خصی کئے جانا یہ ایسا شاذ و نادر
ہے جو معدوم کی طرح ہے۔ آج کل کی جدید تحقیقات کی رو سے تو وہی لوگ نامرد اور نا قابل اولا د سمجھے
گئے ہیں کہ گو وہ کیسی ہی قوت باہ رکھتے ہیں مگر اُن کی منی میں کیڑے نہیں ہوتے اور بعض وقت بظاہر منی
اچھی ہوتی ہے اور مرد جوان ہوتا ہے مگر منی اعتدال سے گر جاتی ہے اور یا ایسی صورت ہوتی ہے کہ مرد
اپنی فطرت سے عقیمہ عورت کی طرح ہوتا ہے۔ تناسل کے اعضاء درست ہوتے ہیں قوت باہ نہایت
تیز ہوتی ہے مگر لڑکا لڑکی کچھ بھی پیدا نہیں ہوتا ان تمام صورتوں میں منی کے کیڑوں
ار گویدادی بھاشیہ بھومیکا ( مصنفہ سوامی دیانند سرسوتی باب ۲۶ نیوگ و شے ) ۔ ناشر

میں ضرور آفت ہوتی ہے یا پیدا ہی نہیں ہوتے یا ضعیف میت کی طرح ہوتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ
دنیا میں نہ ہزار ہا بلکہ لاکھوں موجود ہیں۔ اور بعض بباعث کسی رڈی قسم آتشک اور احتراق منی کے
نا قابل اولا د ہو جاتے ہیں۔ یہی قسمیں دنیا میں بکثرت پائی جاتی ہیں مگر ان لوگوں کی شہوت میں کمی
نہیں ہوتی بلکہ بعض صورتوں میں تو شہوت اوروں سے بھی زیادہ ہوتی ہے اور اطباء اور ڈاکٹروں کے
نزدیک یہ لوگ نامرد کہلاتے ہیں اور یہ بات بھی فیصلہ شدہ ہے کہ ہمارے اس ملک میں کم سے کم
فیصدی ایک مرد ایسا ہوتا ہے کہ جس کے کیڑوں میں آفت ہونے کی وجہ سے اولاد نہیں ہوتی یا ہو کر مر
جاتی ہے تو اس صورت میں ہر یک گاؤں اور قصبہ میں کم سے کم دو تین ہندو عورتوں کو نیوگ کی ضرورت
پیش آتی ہوگی اور شہروں میں تو صد ہا جو ان عورتوں کا نیوگ کرانا پڑتا ہوگا۔ اور جو صرف شہوت فرو کرنے
کے لئے نیوگ ہے وہ اس سے الگ رہا۔
یہ ڈاکٹری اور طبی تحقیقاتوں سے ثابت ہو چکا ہے جس سے چاہیں دریافت کر لیں اور کسی ایسے
قصبہ یا شہر کا نشان نہیں دے سکیں گے جس میں اس قسم کے لوگ نہ پائے جائیں ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ
نیوگ جوان عورتوں کا ہی ہوگا کیونکہ پیرانہ سالی میں تو عورت خود نا قابل اولا د ہو جاتی ہے اور جب جوان
عورت کا نیوگ ہوا اور اُس کا خاوند بھی جوان ہے اور قوت باہ پورے طور پر اپنے اندر رکھتا ہے بلکہ قوت کی
رو سے پیرج داتا سے کچھ زیادہ ہی ہے تو اس صورت میں قطع نظر اس بے حیائی اور دیوثی کے جو ایک شخص ۱۵
اپنے ہاتھ سے اپنی جوان عورت کو دوسرے سے ہم بستر کرا دے یہ رشک بھی اُس کے لئے تھوڑا نہیں ہوگا
کہ وہ تمام رات شہوت کے زور سے تڑپتا ر ہے اور اُس کی آنکھوں کے سامنے اُس کی جوان اور خوبصورت
عورت دوسرے کے نیچے مُنہ کالا کر دے اور وہ دیکھے اور صبر کرے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر وہ بے
غیرتی اور دیوثی کی وجہ سے ایسے بیرج داتا سے پر ہیز نہیں کرے گا تو البتہ اپنے جوش شہوت کی رقابت
سے اُس پیرج دا تا کو جوتی مار کر نکال دے گا اور آپ اُس عورت سے ہم بستر ہوگا۔
بالآخر یادر ہے کہ جن شر تیوں کا حوالہ پنڈت دیانند نے دیا ہے اُن سے ثابت ہوتا ہے
کہ عورت حسب ضرورت دس مختلف مردوں سے نیوگ کر اسکتی ہے۔
اب ہم ناظرین کے ملاحظہ کے لئے ان شرتیوں کو بھی پیش کرتے ہیں جو ستیارتھ پرکاش میں

نیوگ کے ایسے قسم کے بارے میں درج ہیں یعنی اس قسم نیوگ کے لئے جو خاوند کے زندہ اور نا قابل
اولاد ہونے کی حالت میں کرایا جاتا ہے اور وہ یہ ہیں ۔
अन्यमिच्छस्व सुभगे पतिं मत्
منتر ائیم اچھسن وسو بھگے پر تم مت رگوید منڈل ۱۰ ۔ سکت ۱۰ منتر ۱۰
ترجمہ بھاش پنڈت دیانند
ऋग्वेदः मण्डल۔१०
सुक्त۔ १० मंत्र۔१० ॥
جب پتی سنتان اُپتی میں اسمرت ہو دے تب اپنی انٹری کو آگیا دیوے کہ ہے سو بھگی !
جب خاوند اولاد جنانے کے قابل نہ رہے تب اپنی بیوی کو حکم دے کہ اے بھاگوان
سو بھاگ کے اچھا کرنے ہارے استری تو مجھ سے دوسرے پتی کی اچھیا کر کیونکہ اب مجھ سے
اولاد کی خواہش کرنے والی عورت تو مجھ سے دوسرے مرد کی درخواست کر کیونکہ اب میرے سے
سنتان اُپتی کی آشامت کر۔
اولاد ہونے کی امید مت رکھ
परन्तु उस विवाहित महाशय पति की
सेवा में तत्पर रहे। सत्यार्थ۔ पन्न۔ २२६
پرنتو اُس و واہت مہش پتی کے سیوا میں تپر رہے ۔ ویسی ہی استری بھی جب روگ آدی
لیکن اُس حقیقی خاوند کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہے۔ ایسا ہی عورت بھی جب بیماری وغیرہ
دوشوں سے گزشت ہو کر سنتان اُتپتی میں اسمرت ہووے تب اپنے پتی کو آگیا دیوے
اولاد جننے کے قابل نہ رہے تب اپنے خاوند کو حکم دے
کہ ہے سوامی ! آپ سنتان اُتپتی اچھیا مجھ سے چھوڑ کے کسی دوسری ودھوا استری سے
سببول
سے
کہ اے صاحب مجھ
سے
بیوہ عورت
سے
آس چھوڑیں اور کسی
نیوگ کر کے سنتان اُپتی کیجئے جیسا کہ پانڈ راجا کی انٹری گنتی اور مادری آدی نے
نیوگ کر کے اولاد جنالیں جیسا کہ راجہ پانڈ کی بیویوں کنتی اور مادری نے
کیا تھا اور جیسا کہ بیاس جی نے چتر انگر اور پر چھتر بیرج کے مرجانے پہچات اُن اپنے بھائیوں کی
کیا تھا اور جیسا کہ بیاس جی نے چترانگد اور پچتر بیرج کے مرنے کے بعد اپنے بھاوجوں کے
انتریوں سے نیوگ کر کے انیکا انبہ میں ۔ اور دھرت راسٹ انبان میں پانڈا اور داسی میں
نیوگ سے بچے جنائے تھے۔

بلا کی اسپتی کی۔ اتیاد اتہاس بھی اس بات میں پر مان ہے۔ لے منو میں ہے ادھیا ۹ ۔ شلوک ۸۶-۸۱
اس باب میں پر ان بھی حجت ہے۔ دیکھو منوا دھیا۹ شلوک ۸۶-۸۱
تشریح
دیکھو اس منتر میں جو رگوید کے دسویں منڈل کا منتر ہے آریہ صاحبوں کا پرمیشر بڑی دیا اور گر پا
سے ارشاد فرماتا ہے کہ جب تم میں اولاد جنانے کی طاقت نہ رہے یا خود اولا د نہ ہو تو اپنی بیوی کو
یہ کہہ دو کہ پتر لینے کے لئے کسی دوسرے شخص سے ہم بستر ہو یہ تو دیدمنتر تھا پھر اس کو پنڈت
دیا نند نے مثالوں سے خوب ہی سجایا ہے اور پانڈوراجا کی استریوں کا نیوگ کرانا اور راجا کے
جیتے جی اُن کا دوسروں سے ہم بستر ہونا خوب ہی ثابت کیا ہے پھر کیا اب بھی خاوند والی استری کا
نیوگ ثابت نہ ہوا۔
پرشن ۔ جب ایک وواہ ہوگا ایک پرش کو ایک استری اور ایک استری کو ایک پرش رہے گا
(سوال ) جب ایک شادی ہوگی ایک مرد کو ایک عورت اور ایک عورت کو ایک مرد میسر آئے گا
تب استری گڑب وتی استھر روگنی اٹھوا پرش دیر گھروگی ہو اور دونو کی بُوا وستھا ہو رہا نہ جائے تو
اُس وقت اگر عورت حاملہ یا بیمار ہو ایسے ہی یا مرد بیمار ہو اور دونوں کی عمر جوان ہو رہا نہ جائے تو
پھر کیا کریں۔
پھر کیا کریں۔
(प्रश्न) जब एक विवाह होगा एक पुरुष को एक स्त्री और एक स्त्री
को एक पुरुष रहेगा तब स्त्री गर्भवती स्थिर रोगिणी अथवा पुरुष दीर्घ
रोगी हो और दोनों की युवावस्था हो रहा न जाए तो क्या करें।।
( اثر ) اس کا پر تیوا تر نیوگ بشنی میں دے چکے ہیں اور گر بھ وتی استری سے ایک برش سماگم ۱۷
(جواب ) اس کا جواب نیوگ میں گذرا اور اگر حاملہ عورت سے ایک سال تک جماع
نہ کرنے کے سمے میں پرش وا استری سے نہ رہا جائے تو کسی سے نیوگ کر کے اُس کے لئے پیر
نہ کرنے کی حالت میں مرد یا عورت سے رہا نہ جائے تو کسی سے نیوگ کر کے اولاد
استیارتھ پرکاش باب: ۴ مصنفہ سوامی دیانند سرسوتی ۔ ناشر

और गर्भवती स्त्री से एक वर्ष समागम न करने के समय में पुरुष व स्त्री اسٹین کردے
से न रहा जाए तो किसी से नियोग करके उसके लिए पुत्रोतपत्ति कर दें
परन्तु वेश्यागमन वा व्यभिचार कभी न करें।॥ सत्यार्थ॥
جن دے
تشریح
عبارت مذکورہ بالا میں پنڈت دیانند کی تقریر کا حاصل مطلب یہ ہے کہ اگر عورت کے حاملہ
ہونے کی حالت میں مرد یا عورت پر ایسی شہوت غالب ہو کہ ان سے رہا نہ جائے تو مرد اور عورت
کسی سے نیوگ کر کے اس کو اولاد جن دیں۔ اس تقریر پر بظاہر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ بھلا یہ
بات تو ممکن ہے کہ مرد نیوگ کر کے کسی اور عورت کو بچے جنا دے مگر یہ کیونکر ممکن ہو گا کہ ایک حاملہ
عورت کسی دوسرے سے نیوگ کر کے اُس کیلئے جنا دے کیونکہ اُس کو تو خود پہلے حمل ہے۔ اور
ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ جس حالت میں مرد اور عورت میں سے کوئی بھی بیمار نہیں تو پھر کیا ضرور
ہے کہ وہ دوسرے سے نیوگ کریں کیا وجہ کہ باہم ہم بستر نہ ہوتے رہیں تو اس دوسرے سوال کا
جواب تو یہ ہے کہ حمل کی حالت میں وید کی رو سے خاوند کو اپنی عورت سے جماع کرنا حرام ہے
لیکن اگر یہ مشکل آپڑے کہ خاوند اور عورت دونوں نہ رہ سکیں تو اس صورت میں وید آ گیا یہ ہے
کہ دونوں نیوگ سے اپنا منہ کالا کریں۔ اور پہلا سوال یعنی ایک عورت حمل کی حالت میں دوسر احمل
کیونکر کر اسکتی ہے اس کا جواب غالباً پنڈت صاحب یہ سمجھتے ہوں گے کہ شو پر ان کی رو سے جو مسئلہ
نیوگ میں حجت ہے حمل پر حمل بھی ہو سکتا ہے لیکن ہم اس مسئلہ میں پنڈت دیانند کی تائید کر کے لکھتے
ہیں کہ یہ بیان کچھ شو پر ان پر ہی موقوف نہیں بلکہ حال کی تحقیقات جدیدہ کی رو سے بھی یہ بات ثابت
ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے اس میں مشاہدات پیش کئے ہیں چنانچہ ایک ڈاکٹر صاحب یعنے مصنف
رسالہ معدن الحکمت اپنی کتاب کے صفحہ ۶۳ میں لکھتے ہیں کہ ایک حمل پہلے حمل کے بعد کچھ دنوں کے
فاصلہ سے ٹھہر سکتا ہے اور اُس کے ثبوت میں سے ایک یہ ہے کہ بیک صاحب اپنا مشاہدہ لکھتے ہیں کہ
میں نے دیکھا کہ ۱۷۱۴ء میں ایک گوری عورت کے دولڑ کے ایک کالا دوسرا گورا تھوڑی دیر کے بعد
۱۸ فاصلہ سے پیدا ہوئے اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اُس کے خاوند کے بعد ایک حبشی نے مجامعت

کی تھی اسی طرح ڈاکٹر میٹن صاحب نے بیان کیا ہے کہ ایک حمل پر تین مہینے کے وقفہ سے حمل ٹھہر
گیا اور دولڑ کے پیدا ہوئے اور اُنہوں نے عمر پائی اور کوئی اُن میں سے نہ مرا۔ اس جگہ بظاہر
آر یہ لوگ اپنے وید پر فخر کر سکتے ہیں کہ یہ بھی ایک وڈیا ہے کہ وید نے یہ بات کہہ کر کہ حاملہ
عورت دوسرے سے نیوگ کر کے بچہ لیوے یہ بتا دیا کہ حمل پر حمل ہو سکتا ہے لیکن
غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ اس سے کوئی بھی وڈیا ثابت نہیں ہوتی ۔ کیونکہ جبکہ وید کے زمانہ اور
بعد میں بھی ہندوؤں میں یہ عام عادت رہی ہے کہ خاوند اپنی عورتوں کو نیوگ کے لئے دوسروں کی
طرف بھیجتے رہے ہیں پس جبکہ لاکھوں بلکہ کروڑہا عورتیں باوجود زندہ ہونے خاوندوں کے اور
باوجود اس کے کہ انہیں کے نکاح میں تھیں دوسروں سے ہم بستر ہوتی رہیں تو اس کثرت کی
کارروائیوں سے ضرور تھا کہ خود بخود ایسے تجربے حاصل ہو جاتے اور تمہیں معلوم ہے کہ طوائف کے
گروہ کو بھی بعض بدکاری کے امور میں ایسے تجارب حاصل ہو جاتے ہیں کہ بیچاری پردہ نشین عورتیں
اُن سے بے خبر ہوتی ہیں تو کیا یہ کہہ سکتے ہیں کہ طوائف بھی وڈیا کا سر چشمہ ہیں ۔ ہاں یہ اشارہ نہایت
پاکیزگی سے قرآن شریف میں موجود ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ
أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ الجزء نمبر ۲۸ یعنی حمل والی عورتوں کی طلاق کی عدت یہ ہے کہ
وہ وضع حمل تک بعد طلاق کے دوسرا نکاح کرنے سے دستکش رہیں اس میں یہی حکمت ہے کہ اگر
حمل میں ہی نکاح ہو جائے تو ممکن ہے کہ دوسرے کا نطفہ بھی ٹھہر جائے تو اس صورت میں نسب
ضائع ہوگی اور یہ پتہ نہیں لگے گا کہ وہ دونوں لڑ کے کس کس باپ کے ہیں۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ پنڈت صاحب کی اس تحریر سے یہ بھی ثابت ہوا کہ
نیوگ صرف اولاد کے لئے نہیں بلکہ جوش شہوت کے فرو کرنے کے لئے بھی نیوگ ہوگا
اگر ایسا نہ ہوتا تو کیونکر یہ جائز ہوتا کہ ایک مرد با وجود یکہ اُس کی عورت حاملہ ہے پھر غیر
عورتوں سے نیوگ کرتا پھرے اسی طرح صاف طور پر لکھا ہے کہ اگر ایک ہندو بوجہ کسی
بیماری وغیرہ کے اپنی عورت کی پورے پورے طور پر تسلی نہ کر سکے تو وید آ گیا یہ
ہے کہ اپنی عورت سے نیوگ کر اوے مگر پھر بھی شرط یہ ہے کہ اُس وقت تک
نیوگ جاری رہے جب تک کہ نیوگ میں سے ہی اولاد ہو جاوے۔ اب ہم ان
ل الطلاق: ۵

بھلے مانسوں کے حق میں کیا لکھیں جو ایسی شرتیوں پر ایمان لا کر پھر اسلام پر اعتراض کرتے ہیں
کہ اسلام کی شادیاں اولاد کی غرض سے نہیں بلکہ شہوت رانی کی غرض سے ہیں افسوس خود تو یہ جائز
19 رکھیں کہ اپنے جیتے جی عین نکاح کی حالت میں اپنی عورتوں کا جوش شہوت فرو کرنے کے لئے اُن کو
دوسروں سے ہم بستر کراویں اور ایسی ناپاک دیوئی سے ذرہ بھی شرم نہ کریں اور عورتیں بھی ایسی بھلی
مانس ہوں کہ حمل کے دنوں میں بھی صبر نہ کر سکیں اور زندہ موجود خاوند کو چھوڑ کر دوسروں سے نیوگ
کراتی پھریں تا اپنے شہوت کے جوش کو پورا کریں اور پھر اسلام کے نکاح پر معترض ہوں۔
اے صاحبان آپ نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ اسلام میں محض شہوت رانی کی
غرض سے نکاح کیا جاتا ہے ہمیں قرآن نے تو یہ تعلیم دی ہے کہ پر ہیز گار رہنے کی غرض سے نکاح
کرو اور اولاد صالح طلب کرنے کے لئے دعا کرو جیسا کہ وہ اپنی پاک کلام میں فرماتا
ہے مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِيْنَ الجزو نمبر ۵۔ یعنی چاہئے کہ تمہارا نکاح اس نیت سے ہو کہ تا
تم تقویٰ اور پرہیز گاری کے قلعہ میں داخل ہو جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ حیوانات کی طرح محض نطفہ نکالنا
ہی تمہارا مطلب ہو ہوا ہے۔ ۔ اور اور محسنین کے لفظ سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ جو شادی نہیں کرتا وہ نہ صرف
روحانی آفات میں گرتا ہے بلکہ جسمانی آفات میں بھی مبتلا ہو جاتا ہے سو قرآن شریف سے
ثابت ہوتا ہے کہ شادی کے تین فائدے ہیں ایک عفت اور پرہیز گاری۔ دوسری حفظ صحت ۔
تیسری اولاد
اور پھر ایک اور جگہ فرماتا ہے وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا
حَتَّى يَغْنِيَهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ الجزو نمبر ۱۸ سورۃ النور ۔ یعنی جو لوگ نکاح کی
طاقت نہ رکھیں جو پرہیز گار رہنے کا اصل ذریعہ ہے تو اُن کو چاہئے کہ اور تدبیروں
سے طلب عفت کریں چنانچہ بخاری اور مسلم کی حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حاشیہ۔ واضح ہو کہ احصان کا لفظ حصن سے مشتق ہے اور حصن قلعہ کو کہتے ہیں اور نکاح کرنے کا نام
احصان اس واسطے رکھا گیا کہ اس کے ذریعہ سے انسان عفت کے قلعہ میں داخل ہو جاتا ہے اور بدکاری اور
بدنظری سے بیچ سکتا ہے اور نیز اولاد ہو کر خاندان بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے اور جسم بھی بے اعتدالی سے
بچا رہتا ہے پس گویا نکاح ہر ایک پہلو سے قلعہ کا حکم رکھتا ہے۔ منہ
ل النساء : ۲۵ ۲ النور : ۳۴

فرماتے ہیں کہ جو نکاح کرنے پر قادر نہ ہو اُس کے لئے پر ہیز گار رہنے کے لئے یہ تدبیر ہے کہ وہ
روزے رکھا کرے اور حدیث یہ ہے یا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة
فليتزوج فانه اغض للبصر و احصن للفرج و من لم يستطع فعليه بالصوم فانه له وجاء
صحیح مسلم و بخاری یعنی اے جو و بخاری یعنی اے جوانوں کے گروہ جو کوئی کے گروہ جو کوئی تم میں سے نکاح کی قدرت رکھتا ہو تو چاہیے۔
کہ وہ نکاح کرے کیونکہ نکاح آنکھوں کو خوب نیچا کر دیتا ہے اور شرم کے اعضاء کو زنا وغیرہ سے
بچاتا ہے ورنہ روزہ رکھو کہ وہ خصّی کر دیتا ہے۔
اب ان آیات اور حدیث اور بہت سی اور آیات سے ثابت ہے کہ نکاح سے شہوت
رانی غرض نہیں بلکہ بد خیالات اور بدنظری اور بدکاری سے اپنے تئیں بچانا اور نیز حفظ صحت بھی
غرض ہے اور پھر نکاح سے ایک اور غرض بھی ہے جس کی طرف قرآن کریم میں یعنی سورۃ الفرقان ۲۰
میں اشارہ ہے اور وہ یہ ہے وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا
قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا یعنی مومن وہ ہیں جو یہ دعا کرتے ہ؟ دعا کرتے ہیں کہ اے
ہمارے خدا ہمیں اپنی بیویوں کے بارے میں اور فرزندوں کے بارے میں دل کی ٹھنڈک عطا
کر اور ایسا کر کہ ہماری بیویاں اور ہمارے فرزند نیک بخت ہوں اور ہم اُن کے پیشرو ہوں ۔
پیارے ناظرین! جو کچھ ہم نے اشتہار میں نیوگ کے بارے میں لکھا تھا اُسی کی
تائید میں ہم نے بھومکا اور دیانند کے وید بہاش کو نقل کر دیا ہے۔ اب ہم اُن بد زبانوں
سے پوچھتے ہیں جنہوں نے ہم پر بہتان کا الزام لگایا کہ ہم نے وید اور پنڈت دیانند کی
ستیارتھ پرکاش کا حوالہ دینے میں کونسی خیانت کی ہے یا کس غلط بیانی کے ہم مرتکب ہوئے
اور اس مسئلہ کی کسی شکل اور اصلیت کو ہم نے بگاڑ دیا ہے خدا تعالیٰ اُس کے ساتھ ہوتا ہے
جو سچ کہے اور عمدا جھوٹھ نہ بولے اور ایسے شخص پر اُس کی لعنت ہے جو محض قومی بردہ اور بخل
کی وجہ سے یا باطل کی محبت سے سچ کو چھوڑ دیتا اور جھوٹھ کے سرسبز کرنے کے لئے زور لگاتا
ہے مذہب کی جڑ راستی اور راستی کی محبت ہے مگر پلید روحیں شطرنج بازوں کی طرح صرف
چال کے فکر میں رہتی ہیں اور دھرم اور دھرم کے نیک نتیجوں کی کچھ پروا نہیں رکھتیں۔
ل الفرقان: ۷۵

·

آج 10 میں سے 10 باقی