آریہ دھرم
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الد
آریہ دھرم
سو ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی نظر سے پوشیدہ نہیں آخر بری طرح مرتے ہیں ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ وید
نے خود یہ حکم دیا ہے کہ زندہ خاوند والی عورت اولاد کے لالچ اد کے لالچ سے دوسرے شخص سے ہم بستر ہوا
کرے کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ پنڈت دیانند نے بھی انہیں معنوں کو تسلیم کیا ہے کیا یہ درست نہیں کہ
منو نے بھی یہی لکھا ہے اور یا گولگ نے بھی یہی۔ پھر ذرا سوچو تو سہی کہ کونسی زیادتی ہے جو ہم
سے ظہور میں آئی اور کونسا دھوکا ہے جو ہم نے لوگوں کو دیا ہے اب اپنے اُن گندے الفاظ کو سوچو
جو کاغذ پر قلم رکھتے ہی منہ سے نکالے اور کہا کہ یہ تعصب اور اندرونی خبث کا نتیجہ ہے اب سچ کہو
کہ کس کا اندرونی خبث ثابت ہوا ہم کسی کو گالی نہیں دیتے اور نہ کسی کو برا کہتے ہیں صرف انصاف
کی رو سے تمہارے ہی الفاظ تمہیں واپس دیتے ہیں اور آپ لوگوں کا اپنے اشتہار میں یہ لکھنا کہ
وید کی رو سے نیوگ کی حقیقت یوں ہے و ڈھوا استری (یعنی بیوہ عورت ) یا جس پرش کی استری
مرگئی ہوا اپنی عمر وید پڑھنے اور ست شاستروں کے پڑھنے پڑھانے میں بسر کرے۔ یہ کیسا دھوکا
۲۱ دینا ہے اور کیسا خیانت کا طریق ہے اول تو نہ آپ لوگوں نے اور نہ دیانند نے اس دعوی کی تائید
میں وید کا کوئی منتر لکھا پھر اگر فرض کے طور پر قبول بھی کر لیں کہ یہ وید ہی کے کسی نامعلوم منتر کا
ترجمہ ہے تو اس کو ہماری اس بحث سے تعلق ہی کیا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ اس کو اس موقع پر
کیوں پیش کیا گیا ہے ہم نے کب اور کس وقت کہا تھا کہ بیوہ کو شاستر پڑھنا پڑھانا منع ہے بیوہ
کے نیوگ کا تو ہم نے پہلے اشتہار میں کچھ بھی ذکر نہیں کیا تھا صرف ایسی عورتوں کے نیوگ کا ذکر
تھا جن کا خاوند زندہ موجود ہو اور پھر خاوند والی عورتوں کے لئے ہم نے وید اور منو اور دیانند کے
بھاش سے نیوگ ثابت کر دیا تھا پھر یہ کیسا خبط ہے کہ ذکر تو خاوند والی عورت کا تھا مگر اشتہار شائع
کرنے والوں نے اس بحث کی رد میں تو کچھ نہ لکھا اور بیچاری بیوہ کو لے بیٹھے ۔ اب ہمیں وہ آپ
ہی بتلاویں کہ کیا یہ پاک باطنی کا طریق ہے یا قدیم تعصب اور اندرونی خبث ہے؟
اے غافلو ! ذرا آنکھیں کھولو اور دل کو سیدھا کرو اور سوچو کہ اس وقت بحث تو یہ ہے کہ
ہم وید کی شرتی اور پنڈت دیانند کے بھاش سے یہ ثابت کرتے ہیں کہ جو آریہ بیوی والا ہو اور رنڈا
نہ ہو اور کسی وجہ سے قابل اولاد نہ رہا ہو گو کیسا ہی مردی کی طاقتیں رکھتا ہو تو وید مقدس کی یہ آگیا
ہے کہ اس کی جو رو دوسرے سے اولاد حاصل کرے اور جب تک پتر کا نطفہ نہ ٹہرے تب تک یہ
کارروائی برابر چلی جائے یہی مضمون تھا جو ہم نے پہلے اشتہار میں لکھا تھا جس کو آپ لوگوں نے
کہا کہ یہ خبث نفس اور متعصبانہ جوش سے لکھا ہے مگر افسوس تو یہ آتا ہے کہ ایسے سفلہ پن کے
گندے الفاظ منہ پر لا کر پھر ہمارے اشتہار پر رد کیا لکھا کیا ر ڈ اسی کو کہتے ہیں کہ خاوند والی کو چھوڑ
کر بیوہ پر جا پڑے ۔ ان بے تعلق قصوں کو درمیان میں لانا شاید اس غرض سے ہوگا کہ تا اصل
بحث کی طرف لوگ توجہ نہ کریں اور اس طرح پر پردہ پوشی ہو جائے لیکن اس خائنانہ طریق کو کوئی
منصف پسند نہ کرے گا کاش اگر ایسے بیہودہ اشتہار دینے کی جگہ چپ ہی رہتے تو ہمیں یقین ہو
جاتا کہ یہ لوگ بھلے مانس اور اشراف ہیں سچی بات کو دیکھ کر چپ ہی کر گئے مگر اب تو اُنہوں نے
مدت کے بعد پھر اپنا گند ہم پر ظاہر کیا اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس گندی تعلیم کو وہ کیونکر اور کس تدبیر
سے چھپاتے ہیں یا اپنی عملی زندگی میں اپنی بے اولاد عورتوں کا نیوگ کرا کر ہمیں دکھاتے ہیں برا
نہ مانیں یہ کوئی بے جا بات ہم نے نہیں کہی جو باتیں وید کی رو سے درست اور وید کی آگیا کے
نیچے آ گئی ہیں ان کا آریوں کے لئے کرنا دھرم اور نہ کرنا مہا پاپ ہے کیونکہ وید منسوخ تو نہیں
ہوا تا یہ کہا جائے کہ پہلے یہ بات جائز تھی اور اب نا جائز ہوگئی ہے اور جب ایسے مہان پرش جیسے ﴿۲۲﴾
دیا نند اور یا گولک اور منو جی نیوگ پر زور دیویں اور وید کی شہرتیاں سنا دیں اور راجہ پانڈ کی
رانیاں نیوگ کر کے دکھلا دیں تو پھر کوئی آر یہ مہاں پاپی ہی ہوگا جواب بھی یقین نہ کرے۔
پنڈت دیانند صاحب ستیارتھ پرکاش میں صاف لکھتے ہیں کہ نیوگ کے روکنے میں
پاپ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جس کا روکنا پاپ ہے اس کا بجالا نا کس قدر واجبات سے ہے۔سو
آریو دوڑ و ثواب حاصل کروتا ایسا ہو کہ ہر ایک کی بیوی کے نیوگ سے دس دس پتر ہوں
اے
دینا
جائے شرم !!! اور میں سوچ میں ہوں کہ آپ لوگ کیوں بیچارہ منو کے گرد ہو گئے کہ اُس نے نیوگ کا
مسئلہ آپ گھڑ لیا ہے ذرا سوچو کہ اگر منو کی کتاب مذہبی نہیں تھی تو دیانند نے کیوں اس کا حوالہ
पाप तो नियोग के रोकने में है। सत्यार्थ
دیا یہ کس کو معلوم نہیں کہ منو ہندو دھرم میں ایک مسلم رہی ہے اور منوسمرتی کے ادھیا (۱) میں
لکھا ہے کہ اُس وقت کے رشیوں نے اقرار کیا کہ وید کا جاننے والا منو ہی ہے۔ غرض منو ایسا
مسلم ہے کہ عدالت انگریزی بھی ہندوؤں کے مذہبی مقدمات کو منو کے دھرم شاستر کی رو سے
فیصلہ کرتی ہے پس یہ صحیح نہ اہے پس یہ صحیح نہیں ہے کہ منو ملحدانہ زندگی بسر کرتا تھا اور وید کی پیروی سے اُس نے
استعفا دے رکھا تھا سب ہندو منو کو ایک بزرگ منش جانتے ہیں اور اگر فرض بھی کر لیں کہ
منو اپنی تمام باتوں میں ویدوں کا تابع نہیں تو پھر اس بات کا کیا جواب ہے کہ نیوگ کا مسئلہ
کچھ منو کا ہی خاص عقیدہ نہیں یہ تو آریہ دھرم میں ایک متفق علیہ عقیدہ ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ
پنڈت دیانند نے بھی نیوگ کے ثبوت میں علاوہ وید کے منو کا حوالہ دیا ہے اب کیا دیا نند کی
بھی عقل ماری گئی تھی کہ جو ایک ایسے آدمی کا حوالہ دیتا ہے جو اپنے بیان میں وید کا ماہر نہیں۔
پھر جبکہ بڑے بڑے دھرم مورت لوگ منو کو ایسا سمجھتے رہے کہ وہ اپنے ہر یک قول میں وید کا
پیرو ہے اور دیانند ستیارتھ پرکاش میں اس کی بہت تعریف کرتا ہے تو پھر اس کی گواہی کو منظور نہ
کرنا اگر ہٹ دھرمی نہیں تو اور کیا ہے اور اگر آپ لوگ منو سے ناراض ہیں تو منو کو جانے دیں مگر
یہ تو فرمائیے کہ کچھ وید پر بھی تو ناراضگی نہیں مجھے تو معلوم ہوتا ہے کہ اصل ناراضگی آپ کی وید پر
ہی ہے منو پر تو بظاہر دانت پیسے جاتے ہیں وہ بیچارہ ایسی شرتیوں کو وید میں پا کر کیونکر اور کہاں
چھپا سکتا تھا ۔ کیا دیا نند ان شرتیوں کو چھپا سکا کیا آپ لوگوں کے بڑے مہاراج یا گولک جی
بھا شکار ویدان شرتیوں کو چھپا سکے تو پھر ایک دفعہ آپ لوگ ہاتھ دھو کر غریب منو کے پیچھے کیوں
۲۳ پڑ گئے یہ تو ظلم ہے اور اور ا اگر کہو کہ منو کے بعض دوسرے مقامات میں عام بدفعلی
نوٹ۔ نیوگ صرف عقیدہ ہی نہیں بلکہ قدیم سے آریوں کا اس پر عملدرآمد ہے راجہ پانڈ کی رانیوں
کا نیوگ تو ابھی بیان ہو چکا ہے اور ڈاکٹر بر نیئر اپنی کتاب وقائع سیر و سیاحت میں لکھتا ہے کہ جگناتھ کے
مقام پر صد ہا جوان عورتیں نیوگ کرانے والی دیکھی گئیں جو یہ پاک کام صرف بیرا گیوں اور جو گیوں سے
ہی کراتی تھیں اور اُن کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی اور پھر اسی کتاب کے صفحہ ۹۶ میں ایک ہندو
خاندانی سے نقل کر کے لکھا ہے کہ وہ کشمیر کے ایک ضلع میں گیا تو اُس ضلع کے ہندوؤں نے اس کو خاندانی پا کر
اپنی جو روان پیش کیں تا وہ اُن سے ہم بستر ہوویں اور ایک معزز آدمی کی نسل سے انہیں فخر حاصل ہو۔ منہ
☆
۔
کا بھی جواز پایا جاتا ہے ۔ اس لئے ہم منو کی پیروی نہیں کر سکتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ منوکو ایسی
بد فعلیوں کے لئے بھی کوئی وید کی شرقی ضرور ملی ہوگی اور جبکہ خاندان کی ترقی کے لئے منکوحہ عورتوں کو
آپ لوگوں کا ویدوہ نالائق اجازت دیتا ہے کہ جس کا ہم کئی مرتبہ ذکر کر چکے ہیں تو پھر اس سے بڑھ کر
اور بے حیائی کیا ہوگی ۔ جس سے منو نے آپ لوگوں کا دل دکھایا ہے سب سے گندہ مسئلہ تو نیوگ کا ہے
پھر جب وہ وید میں موجود ہے تو کہنا چاہئے کہ وید میں سب کچھ ہے اور اگر یہی سچ تھا کہ بیگا نہ نطفہ بھی
اپنا نطفہ ٹھہر سکتا ہے تو پھر چاہئے تھا کہ بیرج داتا کی امراض متعد یہ نطفہ کے ساتھ نہ آویں بلکہ جس نے
متبنی کیا ہے اس کی متعدی مرضیں متبنی کو لگ جائیں پھر جبکہ قانون قدرت جو حقیقی بیٹے کے متعلق
ہے بدل نہ سکا تو نسب میں کیونکر تبدیلی واقع ہوگی ۔
اور اس وقت یہ بیان کرنا بھی ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ ہندوؤں میں نیوگ کا مسئلہ ایک نہایت
مشہور مسئلہ ہے یہاں تک کہ بعض نے اس کو صرف دینی واجبات سے ہی خیال نہیں کیا بلکہ بڑے ثواب کا
ذریعہ خیال کیا ہے اور پرانے وید کے مفسروں نے بھی اس مسئلہ کو بڑی تفصیل سے لکھا ہے چنانچہ آپ
لوگ یا گولک جی کے نام سے واقف ہوں گے جن کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے جن کا وید بھاش بڑے
معتبر پایہ کا سمجھا جاتا ہے اور جو آریہ ورت کے بڑے نامی فاضل اور اول درجہ کے ویددانوں میں سے
شمار کئے گئے ہیں وہ اپنی کتاب یا گولک سمرتی کے ۶۸ ۔ اشلوک میں لکھتے ہیں کہ جب عورت کو اپنے
شوہر کے ساتھ مجامعت کرنے سے اولاد نہ پیدا ہو اور نہ آئندہ امید ہو تو حیض سے فارغ ہوتے ہی
حاشيه
منو پر یہ الزام ٹھیک نہیں کہ اُس نے نیوگ کا مسئلہ لکھا ہے کیونکہ ہم بیان کر چکے ہیں کہ نیوگ کی تعلیم
خود وید میں موجود ہے اس میں نہ کوئی منو کا گناہ ہے نہ یا گولک کا نہ دیا نند کا نہ پوران والوں کا۔ ہاں
بظاہر یہ الزام منو پر لگ سکتا ہے کہ اُس نے تمام ہندو عورتوں کو زنا کی رغبت دی ہے کیونکہ اُس نے لکھا
ہے کہ بد فعلی عورتوں کی جبلی عادت ہے اور زنا کی حالت میں عورت کی سزا صرف اسی قدر ہے کہ اگر
نطفہ قرار پکڑ گیا ہو تو اس کا خصم اُس کو اپنے نطفہ سے پاک کرے اور اگر قرار نہیں پکڑا تو حیض کا خون
آتے ہی وہ آپ ہی پاک ہو جائے گی لیکن سوامی دیال نے جو کچھ بازاری عورتوں کی نسبت لکھا ہے
ہے وہ بھی اس سے کم نہیں کیونکہ وہ لکھتے ہیں کہ اگر بازاری عورت حرام کاری سے انکار کرے اور خرچی
لے چکی ہو تو وہ اس خرچی کا دو چند دام واپس کرے اور اگر بد فعلی کا وعدہ کر دیا ہو اور ابھی کچھ نہ لیا ہو تو
جس قدر لینے کا وعدہ تھا اسی قدر بطور تاوان دیوے یہی حکم مرد کی نسبت ہے لیکن در حقیقت یہ وید
مقدس کے قوانین ہیں اس میں نہ منو پر کچھ دوش آ سکتا ہے نہ سوامی دیال وغیرہ پر۔ دیکھو ترجمہ
یا گولک سمرت اڈھیا ۲ شلوک ۲۹۶۔
अपुत्रां गुर्वनुज्ञातो देवरः पुत्र काम्याया। सपिण्डो वा सगोत्रो वा घृताभ्यक्त ऋतावियात्।। याज्ञवल्क्य स्मृतिः अध्याय१ श्लोक् ६८
गृहीतवेतना वेश्या नच्छन्ती द्विगुणं वहेत् । अगृहीते समं दाप्यः पुमानप्येवमेव च ॥
या۔ अ۔२ श۔२९६
اپنے باپ وغیرہ بزرگوں سے اجازت لیکر اپنے دیور یا کسی اور ایسے ہی رشتہ دار کے ساتھ
اُسکے بدن میں گھی ملوا کر حاملہ ہونے تک مقاربت کر سکتی ہے اور وہ لڑکا بسیج داتا اور کھیت
دونوں کے مرنے کی پند دینے والا اور دونوں کی طرف سے ورثہ حاصل کرنے والا دھرم
۲۴ پورک ہوگا یعنی عین حلال کا فرزند وید کے موافق ۔ اب کہو اے حضرات اب بھی تسلی ہوئی یا
نہیں اور کیا اب بھی شک ہے کہ ہم نے غلط بیانی کی ہم بڑے شائق ہیں کہ آپ لوگ کوئی
دوسرا اشتہار بھی نکالیں ۔ تاہم دیکھیں کہ ایک سچی حقیقت کے پوشیدہ کرنے کیلئے کہاں تک
انسانی منصو به پیش جا سکتا ہے یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ جب یہ مسئلہ کسی آریہ صاحب کو کسی مجلس میں یہ
میں
سنایا جاتا ہے تو پہلے تو اس کی کانشنس کی زبردست تاثیر اُس کو یک لخت منکر ہونے کی طرف
جھکاتی ہے اور پھر وہ شخص لا چار ہو کر اس مسئلہ کو دیانند یا منو کے سر پر تھو پتا ہے اور پھر اس
بات کے کھلنے سے کہ در حقیقت یہ وید ہی کا مسئلہ ہے ایک عجیب طور کا انفعال اُس کے شامل حال
ہو جاتا ہے مگر تعجب یہ کہ اتنی ندامتیں اٹھا کر پھر بھی خدا تعالیٰ کا خوف دل کو نہیں پکڑتا پنڈت
گورودت نے بھی جس کو دیا نند کے دوسرے نمبر پر سمجھا گیا تھا اپنے ایک انگریزی رسالہ میں
اس مسئلہ کی صحت کا اقرار کیا ہے مگر ہمیں تعجب ہے کہ گوردت تو باوجود اپنی انگریزی دانی اور
سنسکرت کی استعداد کے بے تر در قبول کر لے کہ یہ مسئلہ حقیقت میں وید میں موجود ہے اور
ایسا ہی پنڈت دیانند کھلے کھلے بیان سے اس کا مصدق ہو اور وید کی آگیا پیش کرے ۔ منو
اُس کے عمل کے لئے تاکید کرے یا گولک اس دستور کو وید کی ہدایت کے موافق بیان فرماویں
مگر چند بازاری قادیان کے جو محض ناخواندہ ہیں شور مچاویں کہ یہ مسئلہ صحیح نہیں ۔ کیا ان تمام
پنڈتوں میں اتنی عقل کا بھی مادہ نہیں تھا جو ان لوگوں میں موجود ہے دنیا میں تعصب اور طرف
داری کی کوئی حد بھی ہوتی ہے مگر یہ لوگ تو حد سے گذر گئے ہندوؤں میں یہ مسئلہ ایسا ہے جس میں
نادان شور مچاوے اور دانا شرمندہ ہو۔ چند سال ہوئے ہیں کہ اسی مسئلہ میں ایک معزز آریہ اور ایک
برہمو کی بحث ہوئی ۔ جب برہمو نے کتا بیں دکھلائیں وید کی شرتیاں پیش کر دیں اور دیانند کا بھاش
بھی دکھا دیا تو وہ آریہ چونکہ شریف تھا دیکھتے ہی ندامت میں غرق ہو گیا اور عذر کیا کہ بھائی مجھے پہلے
خبر نہ تھی کہ یہ گند بھی وید میں موجود ہیں اور اسی دن سے آریہ مت سے دستبردار ہوا۔ اس معزز آریہ
کی کارروائی سے جو ایک برہمو رسالہ میں چھپی ہے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس قوم میں
شریف آدمی بھی ہیں جو عزت اور غیرت اور حیا رکھتے ہیں اس لئے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس
رسالہ سے بہت نفع اٹھائیں گے بلکہ ایسے تمام لوگ جو اس مسئلہ کی تہ تک پہنچے ہوئے ہیں وہ ہرگز
ان نادانوں سے اتفاق نہیں کریں گے جو ایک مشہور عقیدہ کو چھپانا چاہتے ہیں اکثر شریف آریہ
ہر گز نہیں چاہتے کہ اس مسئلہ کا ذکر بھی کیا جائے کیونکہ اُن کی انسانی حمیت اور غیرت کسی طرح اس
قابل شرم عقیدہ کو قبول نہیں کر سکتی بھلا کون اس دیوٹی کو پسند کرے کہ زندہ اور جیتا جاگتا ہو کر اپنی
نیک چلن عورت کو جو عین نکاح کے قید میں ہے اپنے ہاتھ سے دوسرے سے ہم بستر کراوے اور ﴿۲۵﴾
آپ باہر کسی چٹائی پر لیٹا رہے۔ یہی تو بات ہے کہ قادیان کے غیرت مند آریہ وید کی اس ہدایت کو
نہیں مانتے ہاں یہ ان کی نادانی ہے کہ جب اُن کے وید کی اس تعلیم کو جو نیوگ ہے قابل اعتراض
ٹھہرایا جائے تو وہ طیش میں آکر مسلمانوں کو طلاق کے مسئلہ سے الزام دینا چاہتے ہیں حالانکہ
ایک مسلمان ہرگز اس طعنہ سے شرمندہ نہیں ہو گا کہ اُس نے ایک نابکار عورت کو اس کی کسی بد عملی
اور بد چلنی اور نا پارسائی کی وجہ سے طلاق دے دی ہے اور اس مطلقہ نا پاک سیرت کو کوئی اور شخص
نکاح میں لایا ہے بلکہ خوش ہوگا کہ اُس نے ایک سڑے ہوئے اور متعفن عضو کو اپنے صحیح
سالم وجود میں سے کاٹ کر الگ پھینک دیا اور اس کی زہر ناک ہمسائیگی سے نجات پائی اگر کسی
ہندو کی نظر میں ضرورتوں کے وقت میں بھی طلاق قابل اعتراض ہے تو یہ ایک دوسرا اعتراض
ہندو مذہب پر ہوگا کہ ایک ہندو جس کی عورت زنا کاری کی حالت میں بھی ہو تو چاہئے کہ ہندو
اُس گندے عضو کو اپنے وجود میں سے نہ کاٹے اور اس بات پر راضی رہے کہ اُس کے گھر
میں زنا ہوتا رہے اور ایک عورت اس کی بیوی کہلا کر پھر اُسکے سامنے اوروں سے بدکاری
میں زندگی بسر کرے بیشک وید کی تعلیم یہی ہے مگر اسلامی تعلیم اس کے برخلاف ہے اور ایک
مسلمان کی غیرت اور عفت ہرگز اس بات کو روا نہیں رکھے گی کہ ایک پلید چلن عورت کو اپنا
جوڑا قرار دے غرض غیرت مندوں کے نزدیک ضرورتوں کے وقت طلاق ہرگز قابل اعتراض
نہیں بلکہ اعتراض اس حالت میں ہوگا کہ ایک عورت کو بدکار پا کر پھر نکاح کا تعلق اُس سے
قائم رکھے اور دیوث بن کر گزارہ کرتا رہے پس ایک مسلمان ایک مرتبہ نہیں بلکہ ہزار مرتبہ اقرار کر سکتا
ہے کہ اُس نے فلاں عورت کو کسی مکروہ حالت اور ناپاکی میں پاکر ایک متعفن عضو کی طرح اپنے
وجود میں سے کاٹ دیا اور بعد طلاق اور تیاگ کے فلاں شخص کے نکاح میں وہ آ گئی لیکن ایک
آریہ کے لئے یہ اقرار میر نے سے کچھ کم نہیں کہ آج ہم نے اولاد کے لئے اپنی فلاں پاکدامن
اور منکوحہ عورت کو فلاں شخص سے ہم بستر کیا ہے پس نیوگ میں اور طلاق میں یہ فرق ہے کہ
نیوگ میں تو ایک بے غیرت انسان اپنی پاکدامن اور بے لوث اور منکوحہ عورت کو دوسرے
سے ہم بستر کرا کر دیوث کہلاتا ہے اور طلاق کی ضرورت کے وقت ایک باغیرت مرد ایک
نا پاک طبع عورت سے قطع تعلق کر کے دیوتی کے الزام ۔ کر کے دیوتی کے الزام سے اپنے تئیں بری کر لیتا ہے۔
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ نیوگ کی رسم ایسی نہیں ہے جو پہلے تھی اور اب ترک کی گئی
ہے بلکہ برابر آریوں میں پوشیدہ طور پر ہو رہی ہے اور ضرورتوں کے وقت ہر یک ادنی
۲۶ اعلیٰ اس رسم کا پابند معلوم ہوتا ہے ابھی ہم نے ایک بڑے نامی رئیس کا حال سنا ہے جو اُس
نے اپنی پیاری اور جوان بیوی سے اولاد کی خواہش سے نیوگ کرایا ہے اسی طرح ہر یک
طرف سے یہ خبریں پہنچ رہی ہیں معلوم ہوتا ہے کہ آریہ لوگ اب وید کی اس تعلیم پر پورے
پورے طور پر کار بند ہونا چاہتے ہیں ۔ مگر چونکہ انسانی کانشنس اس گندہ کام کو قبول نہیں
کرتا۔ اس لئے پوشیدہ طور پر یہ کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں عجیب باتیں سنی جاتی ہیں حد
انوٹ ۔ جس حالت میں نیوگ وید کا حکم ہے اور بقول آریہ پنڈتوں کے وید کے احکام قابل
منسوخی نہیں تو پھر رسم نیوگ ترک کیونکر ہو سکتی ہے کیا کسی زمانہ میں وید منسوخ ہو سکتا ہے ۔ منہ
یہ ایک دھوکہ کی بات ہے کہ نیوگ کرانے کے وقت ہمیشہ مرد پر ہی الزام دیا جاتا ہے کہ وہ نا قابل
حاشیہ اولاد ہے اور اسی خیال سے عورت کو دوسرے سے ہم بستر کراتے ہیں۔ گو بھی کبھی یہ بھی ممکن ہو کہ مرد
بانجھ کی طرح ہو یا اُس کی منی میں کیڑے نہ ہوں یا اُس کی منی پتلی ہو یا چربی سے منافذ بند ہو گئے
ہوں اور اِس وجہ سے اولا د نہ ہو سکے مگر طبی تحقیقات سے یہ زیادہ تر ثابت ہے کہ اولاد نہ ہونے کی
حالت میں اکثر عورتوں کے ہی رحم وغیرہ میں قصور ہوتا ہے اس لئے ہم آریوں کو نیک صلاح دیتے
ہیں کہ جھٹ پٹ اپنی عورتوں کو دوسروں سے ہم بستر نہ کرا دیا کریں پہلے ڈاکٹر کو بلا کر عورت کے رحم
اور دوسری اندرونی بناوٹ کا حال بذریعہ آلات دریافت کرالیں ایسا نہ ہو کہ در اصل عورت کا ہی قصور
ہو اور پھر وہ ناحق ساری عمر بدکاری کراتی رہے اور آخر بوجہ عظیمہ ہونے کے ناکام رہے اور کوئی بچے بچہ نہ
ہو یہ صلاح نیک ہے ضرور اس پر عمل کریں اگر وید نے نہیں بیان کیا تو یہ اس کی غلطی ہے۔
مرد باید که گیر داندر گوش در نبشتست پند بر دیواری منه
ے یہ سعدی کا شعر ہے۔ ایڈیشن اول میں سہو کتابت ہے۔ صحیح مصرع یوں ہے ” گرنوشتست پند بر دیوار (ناشر)
ایک معزز آریہ کے گھر میں اولاد نہیں ہوتی دوسری شادی کر نہیں سکتا کہ وید کی رو سے حرام
ہے آخر نیوگ کی ٹھہرتی ہے یار دوست مشورہ دیتے ہیں کہ لالہ صاحب نیوگ کرائیے اولاد بہت
ہو جائے گی ایک بول اٹھتا ہے کہ مہر سنگھ جو اسی محلہ میں رہتا ہے اس کام کے بہت لائق ہے لالہ
بہاری لال نے اُس سے نیوگ کرایا تھا لڑ کا پیدا ہو گیا۔ یہ لالہ لڑکا پیدا ہونے کا نام سن کر باغ باغ
ہو گیا۔ بولا مہاراج آپ ہی نے سب کام کرنے ہیں میں تو مہر سنگھ کا واقف بھی نہیں ۔ مہاراج
شریر النفس بولے کہ ہاں ہم سمجھا دیں گے رات کو آ جائے گا۔ مہر سنگھ کو خبر دی گئی وہ محلہ میں ایک
مشہور قمار باز اول نمبر کا بدمعاش اور حرام کا رتھا سنتے ہی بہت خوش ہو گیا اور انہیں کاموں کو وہ
چاہتا تھا پھر اس سے زیادہ اُس کو کیا چاہئے تھا ایک نوجوان عورت اور پھر خوبصورت شام ہوتے
ہی آ موجود ہوا۔ لالہ صاحب نے پہلے ہی دلالہ عورتوں کی طرح ایک کوٹھری میں نرم بستر بچھوا رکھا
تھا اور کچھ دودھ اور حلوا بھی دو برتنوں میں سرہانے کی طاق میں رکھوا دیا تھا تا اگر بیرج داتا کو
ضعف ہو تو کھا پی لیوے۔ پھر کیا تھا آتے ہی اس بیرج داتا نے لالہ دیوث کے نام و ناموس کا
شیشہ توڑ دیا اور وہ بد بخت عورت تمام رات اُس سے منہ کالا کراتی رہی اور اس پلید نے ؟ جو شہوت کا
مارا تھا نہایت قابل شرم اُس عورت سے حرکتیں کیں اور لالہ باہر کے دالان میں سوئے اور تمام ۲۷
رات اپنے کانوں سے بے حیائی کی باتیں سنتے رہے بلکہ تختوں کی دراڑوں سے مشاہدہ بھی کرتے
رہے صبح وہ خبیث اچھی طرح لالہ کی ناک کاٹ کر کوٹھری سے باہر نکلا لالہ تو منتظر ہی تھے دیکھ کر
اُس کی طرف دوڑے اور بڑے ادب سے اُس پلید بدمعاش کو کہا سردار صاحب رات کیا
کیفیت گذری اُس نے مسکرا کر مبارک باد دی اور اشاروں میں جتا دیا کہ حمل ٹھہر گیا لالہ دیوث
سن کر بہت خوش ہوئے اور کہا کہ مجھے تو اُسی دن سے آپ پر یقین ہو گیا تھا جبکہ میں نے بہاری لال
کے گھر کی کیفیت سنی تھی اور پھر کہا وید حقیقت میں وڈیا سے بھرا ہوا ہے کیا عمدہ تد بیر کھی ہے جو
خطا نہ گئی مہر سنگھ نے کہا کہ ہاں لالہ صاحب سب سچ ہے کیا وید کی آ گیا بھی خطا بھی جاتی ہے۔
میں تو انہیں باتوں کے خیال سے وید کوست و دیاؤں کا پستک مانتا ہوں ۔ اور دراصل مہر سنگھ
ایک شہوت پرست آدمی تھا اس کو کسی وید شاستر اور شر تی شلوک کی پروا نہ تھی اور نہ اُن
نوٹ ۔ یہ قصہ جو ہم نے لکھا ہے فرضی نہیں مگر ہم نہیں چاہتے کہ کسی کی پردہ دری کریں اس لئے ہم نے
ناموں کو کسی قدر بدلا کر لکھ دیا ہے۔ منہ
پر کچھ اعتقاد رکھتا تھا اُس نے صرف لالہ دیوث کی حماقت کی باتیں سن کر اُس کے خوش کرنے
کے لئے ہاں میں ہاں ملا دی مگر اپنے دل میں بہت ہنسا کہ اس دیوث کی پُتر لینے کے لئے
کہاں تک نوبت پہنچ گئی ۔ پھر اس کے بعد مہر سنگھ تو رخصت ہوا اور لالہ گھر کی طرف خوش خوش
آیا اور اُسے یقین تھا کہ اُس کی استری رام دئی بہت ہی خوشی کی حالت میں ہوگی کیونکہ مراد
پوری ہوئی ۔ لیکن اُس نے اپنے گمان کے برخلاف اپنی عورت کو روتے پایا اور اس کو دیکھ کر تو
وہ بہت ہی روئی یہاں تک کہ چیخیں نکل گئیں اور ہچکی آنی شروع ہوئی ۔ لالہ نے حیران سا ہو کر
اپنی عورت کو کہا کہ ” ہے بھاگوان آج تو خوشی کا دن ہے کہ دل کی مرادیں پوری ہوئیں اور بیچ
ٹھہر گیا پھر تو روتی کیوں ہے وہ بولی میں کیوں نہ روؤں تو نے سارے کنبے میں میری مٹی
پلید کی اور اپنی ناک کاٹ ڈالی ۔ اور ساتھ ہی میری بھی ۔ اس سے بہتر تھا کہ میں پہلے ہی
مرجاتی ۔ لالہ دیوث بولا کہ یہ سب کچھ ہوا مگر اب بچہ ہونے کی بھی کس قدر خوشی ہوگی وہ
خوشیاں بھی تو تو ہی کرے گی مگر رام دئی شاید کوئی نیک اصل کی تھی اُس نے ترت جواب دیا
کہ حرام کے بچہ پر کوئی حرام کا ہی ہو تو خوشی منا وے ۔ لالہ تیز ہو کر بولا کہ ہے ہے کیا کہہ دیا یہ
تو وید آ گیا ہے عورت کو یہ بات سن کر آگ لگ گئی بولی میں نہیں سمجھ سکتی کہ یہ کیسا وید ہے جو
بدکاری سکھلاتا اور زنا کاری کی تعلیم دیتا ہے یوں تو دنیا کے مذاہب ہزاروں باتوں میں
۲۸ اختلاف رکھتے ہیں مگر یہ کبھی نہیں سنا کہ کسی مذہب نے وید کے سوا یہ تعلیم بھی دی ہو کہ اپنی
پاک دامن عورتوں کو دوسروں سے ہم بستر کراؤ۔ آخر مذہب پاکیزگی سکھلانے کے لئے ہوتا
ہے نہ بدکاری اور حرام کاری میں ترقی دینے کے لئے ۔ جب رام دئی یہ سب باتیں کہہ چکی تو لالہ
نے کہا کہ چپ رہو اب جو ہوا سو ہوا ایسا نہ ہو کہ شریک سنیں اور میرا ناک کاٹیں ۔ رام دئی نے کہا
کہ اے بے حیا کیا ابھی تک تیرا ناک تیرے منہ پر باقی ہے۔ ساری رات تیرے شریک نے
جو تیرا ہمسایہ اور تیرا پکا دشمن ہے تیری سہروں کی بیاہتا اور عزت کے خاندان والی سے تیرے ہی
بستر پر چڑھ کر تیرے ہی گھر میں خرابی کی اور ہر یک نا پاک حرکت کے وقت جتا بھی دیا کہ میں
نے خوب بدلا لیا۔ سو کیا اس بے غیرتی کے بعد بھی تو جیتا ہے۔ کاش تو اس سے پہلے ہی مرا ہوتا ۔
اب وہ شریک اور پھر دشمن باتیں بنانے اور ٹھٹھا کرنے سے کب باز رہے گا بلکہ وہ تو کہہ گیا ہے
کہ میں اس فتح عظیم کو چھپا نہیں سکتا کہ جو آج وسا وائل کے مقابل پر مجھے حاصل ہوئی ۔ میں
ضرور رام دئی کا سارا نقشہ محلہ کے لوگوں پر ظاہر کروں گا سو یا درکھ کہ وہ ہر یک مجلس میں تیرا
ناک کاٹے گا اور ہر ایک لڑائی میں یہ قصہ تجھے جتائے گا اور اُس سے کچھ تعجب نہیں کہ وہ دعوی
کر دیے کہ رام دئی میری ہی عورت ہے کیونکہ وہ اشارہ سے یہ کہ بھی گیا ہے کہ آئندہ بھی
میں تجھے کبھی نہیں چھوڑوں گا لالہ دیوث نے کہا کہ نکاح کا دعوی ثابت ہونا تو مشکل ہے البتہ
یارانہ کا اظہار کرے تو کرے تا ہماری اور بھی رسوائی ہو بہتر تو یہ ہے کہ ہم دیش ہی چھوڑ دیں
بیٹا ہونے کا خیال تھا وہ تو ایشر نے دے ہی دیا بیٹے کا نام سن کر عورت زہر خندہ ہنسی اور کہا
کہ تجھے کس طرح اور کیونکر یقین ہوا کہ ضرور بیٹا ہوگا ۔ اوّل تو پیٹ ہونے میں ہی شک ہے
اور پھر اگر ہو بھی تو اس بات پر کوئی دلیل نہیں کہ لڑکا ہی ہوگا کیا بیٹا ہونا کسی کے اختیار میں رکھا
ہے کیا ممکن نہیں کہ حمل ہی خطا جائے یالڑ کی پیدا ہولا لہ دیوث بولے کہ اگر حمل خطا گیا تو میں
کھڑک سنگھ کو جو اسی محلہ میں رہتا ہے نیوگ کے لئے بلا لاؤں گا عورت نہایت غصہ سے بولی
کہ اگر کھڑک سنگھ بھی کچھ نہ کر سکا تو پھر کیا کرے گالالہ بولا کہ تو جانتی ہے کہ نرائن سنگھ بھی ان
دونوں سے کم نہیں اس کو بلا لاؤں گا ۔ پھر اگر ضرورت پڑی تو جیمل سنگھ، لہنا سنگھ، بوڑ سنگھ، جیون
سنگھ، صو با سنگھ، خزان سنگھ، ارجن سنگھ ، رام سنگھ، کشن سنگھ، دیال سنگھ سب اس محلہ میں رہتے ہیں اور
زور اور قوت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں میرے کہنے پر سب حاضر ہو سکتے ہیں عورت
بولی کہ میں اس سے بہتر تجھے صلاح دیتی ہوں کہ مجھے بازار میں ہی بٹھا دے تب دین انہیں کیا
ہزاروں لاکھوں آ سکتے ہیں منہ کالا جو ہونا تھا وہ تو ہو چکا مگر یا د رکھ کہ بیٹا ہونا پھر بھی اپنے بس ﴿۲۹﴾
میں نہیں اور اگر ہوا بھی تو تجھے اُس سے کیا جس کا وہ نطفہ ہے آخر وہ اُسی کا ہوگا اور اسی کی خوبو
لائے گا کیونکہ در حقیقت وہ اُسی کا بیٹا ہے اس کے بعد رام دئی نے کچھ سوچ کر پھر رونا شروع
کیا اور دور دور تک آواز گئی اور آواز سن کر ایک پنڈت نہال چند نام دوڑا آیا اور آتے ہی کہا
کہ لالہ سکھ تو ہے یہ کیسی رونے کی آواز آئی ۔ لالہ ناک کٹا چاہتا تو نہیں تھا کہ نہال چند کے
آگے قصہ بیان کرے مگر پھر اس خوف سے کہ رام دئی اس وقت غصہ میں ہے اگر میں بیان نہ
کروں تو وہ ضرور بیان کردے گی کچھ کھسیانا سا ہو کر زبان دبا کر
الله له
آریہ دھرم
یہ
کہنے لگا کہ مہاراج آپ جانتے ہیں کہ وید میں وقت ضرورت نیوگ کیلئے آ گیا ہے۔ سو میں
نے بہت دنوں سوچ کے سوچ کر رات کو نیوگ کرایا تھا مجھ سے یہ غلطی ہوئی کہ میں نے نیوگ کے لئے
مہر سنگھ کو بلا لیا پیچھے معلوم ہوا کہ وہ میرے دشمن کرم سنگھ کا بیٹا اور نہایت شریر آدمی ہے وہ مجھے
اور میری استری کو ضرور خراب کرے گا اور وہ وعدہ کر گیا ہے کہ میں یہ ساری کیفیت خوب
شائع کروں گا نہال چند بولا کہ در حقیقت بڑی غلطی ہوئی اور پھر بولا کہ وسا وامل تیری سمجھ پر
نہایت ہی افسوس ہے کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ نیوگ کے لئے پہلا حق برہمنوں کا ہے اور غالباً یہ
بھی تجھ پر پوشیدہ نہیں ہوگا کہ اس محلہ کی تمام گھترانی عورتیں مجھ سے ہی نیوگ کراتی ہیں اور
میں دن رات اسی سیوا میں لگا ہوا ہوں پھر اگر تجھے نیوگ کی ضرورت تھی تو مجھے بلا لیا ہو تا سب
کام سدھ ہو جاتا اور کوئی بات نہ نکلتی اس محلہ میں اب تک تین ہزار کے قریب ہندو عورتوں
نے نیوگ کرایا ہے مگر کیا کبھی تم نے اس کا ذکر بھی سنا یہ پردہ کی باتیں ہیں سب کچھ ہوتا ہے پھر
ذکر نہیں کیا جاتا لیکن مہر سنگھ تو ایسا نہیں کرے گا ۔ ذرہ دو چار گھنٹوں تک دیکھنا کہ سارے شہر
میں رام دئی کے نیوگ کا شور و غوغا ہوگا لالہ دیوث بولا کہ در حقیقت مجھ سے سخت غلطی ہوئی
اب کیا کروں ۔ اُس وقت شریر پنڈت نے جو باعث نہ ہو نے رسم پردہ کے رام دئی کو دیکھ
چکا تھا کہ جوان اور خوش شکل ہے نہایت بے حیائی کا جواب دیا کہ اگر اسی وقت رام دئی مجھ
سے نیوگ کرے تو میں ذمہ دار ہوتا ہوں کہ مہر سنگھ کے فتنہ کو میں سنبھال لوں گا اور پہلا حمل
ایک شکی بات ہے اب بہر حال یقینی ہو جائے گا ۔ تب وسا وامل دیوث تو اس بات پر بھی راضی
ہو گیا مگر رام دئی نے سنکر سخت گالیاں اُس کو نکالیں تب وسا وامل نے پنڈت کو کہا کہ مہاراج
۳۰ اس کا یہی حال ہے ہرگز نیوگ کرنا نہیں چاہتی پہلے بھی مشکل سے کرایا تھا جس کو یاد کر کے اب
تک رورہی ہے کہ میرا منہ کالا کیا اسی سے تو اس نے چیخیں ماری تھیں جن کو آپ سن کر دوڑے
آئے تب وہ شہوت پرست پنڈت وسا وامل کی یہ بات سن کر رام دئی کی طرف متوجہ ہوا اور کہا
نہیں بھاگوان نیوگ کو برا نہیں ماننا چاہئے یہ وید آ گیا ہے مسلمان بھی تو عورتوں کو طلاق دیتے
ہیں اور وہ عورتیں کسی دوسرے سے نکاح کر لیتی ہیں سو جیسے طلاق جیسے نیوگ بات ایک ہی ہے
اگر کوئی مسلمان تمہیں نیوگ کا طعنہ دے تو تم طلاق کا طعنہ دے دیا کرونگر نیوگ سے انکارمت
کرو کہ اس میں کچھ بھی دوش نہیں بیشک مزہ سے نیوگ کرو اگر ہم سے ناراض ہو تو خیر کسی اور
سے۔ ایک سے نہیں دوسرے سے دوسرے سے نہیں تیسرے سے آخر ضرور مطلب حاصل
ہوگا۔ تمہاری پڑوسن ہر وکی نے پندرہ برس تک مجھ سے ہی نیوگ کرایا تھا ایشر کی کر پاسے دش
پتر ہوئے جو اب تک زندہ موجود ہیں اور ایک مدرسہ میں پڑھتا ہے چنانچہ اب تک رلیا رام
ہر دئی کا شوہر ہمارا احسان مند ہے اور بہت کچھ سیوا کرتا ہے اور ہمارا گن گاتا ہے کہ تم نے ہی
مجھے پتر دیئے تم بھی اگر چاہو تو ہم حاضر ہیں اور تمہاری ابھی دستھا کیا ہے تیرہ چودہ سال کی عمر ہو
گی برابر نیوگ کراتی رہو۔ ہاں یہ مشورہ ضرور دیتا ہوں کہ برہمن کا بیچ چاہئے موتی جیسے پتر
ہوں گے اور کیا چاہتی ہو۔
رام دئی یہ باتیں سن کر آگ بولا ہو گئی اور بولی کہ اے پاجی پنڈت تیری استری
نرائن دئی کو بھی تو اب تک کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا تو اس کا نیوگ کیوں نہیں کراتا تا اچھے اچھے
سندر بچے پیدا ہوں بلکہ میں نے تو سنا ہے کہ تیری لڑکی بشن دئی بھی اب تک بچوں کو ترستی ہے
اس کا بھی نیوگ کرا۔ تب پنڈت رام دئی کی یہ باتیں سنکر اندر ہی اندر جل گیا اور مارے
غصہ کے منہ لال ہو گیا کہ اُس نے میری استری اور بیٹی کا کیوں نام لیا اور بہت جل سڑ کر بولا
کہ ہم نیوگ کرایا نہیں کرتے ۔ ہم تو ہمیشہ بیرج داتا ہی مقرر کئے جاتے ہیں ۔ رام دئی نے
کہا کہ اب مجھے معلوم ہوا کہ تمہیں لوگ قوم کی مٹی پلید کر رہے ہو اگر تم سچ مچ وید کو سچا جانتے
تو پہلے وید کے ایسے حکموں پر تم آپ ہی عمل کر کے دکھلاتے پر عمل کرنا تو کہاں تم تو ایسی
نصیحت کو سن بھی نہیں سکتے اس سے صاف ظاہر ہے کہ تم لوگ صرف منہ سے ہی ویدوید کرتے
ہو اور حقیقت میں وید کی تعلیموں سے سخت بیزار ہو اور ہر بات میں اپنا پہلو او پر ہی رکھا ہے
نیوگ کا مسئلہ بھی شاید اسی لئے بنایا گیا کہ تا برہمنوں کی زنا کاری اس پردہ میں چھپی رہے
ور نہ اپنی بے اولا د عورتوں اور بہو بیٹیوں کا نیوگ کیوں نہیں کراتے ۔ کیا وہ اس شہر میں کم ۳۱
ہیں ۔ پنڈت بولا بھاگوان تجھے خبر نہیں تمام رشی رکھی نیوگ کراتے آئے ہیں لیکن ایک برہمنی
گھتری سے نیوگ نہیں کر اسکتی اور برہمن ایک لاکھ کھترانی سے بھی کر سکتا ہے یہی بھید ہے