آریہ دھرم

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ ہمارے نیوگ کی تمہیں خبر نہیں ہوتی ۔ رام دئی نے کہا کہ نیوگ تو بجائے خود ایک
حرام کاری تھی مگر اس حرام کاری کو تم نے اور بھی ظلم سے بھر دیا کہ کھتریوں کی عورتیں تم سے
زنا کر اویں مگر تمہاری عورتیں کھتریوں کے نزدیک نہ جاویں۔ سچ تو یہ ہے کہ تم نے نیوگ کا
بہانہ کر کے بیچارے کھتریوں سے کوئی پرانا بدلا لیا اور کھتریوں کو یہ موقعہ نہ دیا۔ پنڈت نے
کہا کہ بھاگوان یہ ہماری طرف سے نہیں یہی وید آ گیا ہے۔ رام دئی کو سن کر پھر آگ لگ گئی
اور کہا کہ یہ کیسا وید اور کیسی اُس کی تعلیم ہے کہ ایک تو حرام کاری اور پھر طرفداری اور رام دئی
نے یہ بھی کہا کہ اگر ایشر عام لوگوں اور اپنے بھگتوں میں اپنے پاک قانون میں دیا اور کر پا
کے لحاظ سے کچھ امتیاز رکھے تو وہ اور بات ہے کیونکہ خاص بندوں کا معاملہ خصوصیت کو چاہتا
ہے لیکن کھتری اور برہمن میں یہ فرق رکھنا سمجھ نہیں آتا اور پھر فرق بھی حرام کاری میں برہمن کو
دو حصہ حرام کاری کی اجازت ہے یعنی اپنی قوم اور دوسری تمام ہندو قوموں کے لئے بھی اور یہ
وسیع مہربانی کسی دوسری قوم پر نہ ہوئی ۔ پنڈت بولا کہ رام دئی افسوس کہ تو وید کے بھید کو نہیں
سمجھی کہ اُس نے ایسا کیوں کیا بات تو یہ ہے کہ برہمن وید شاستر کے پڑھنے پڑھانے میں عمر
بسر کرتے ہیں اور انہیں میں سے اکثر سادھو اور جوگی اور بیرا گی بھی ہوتے ہیں اور ان شغلوں
کی وجہ سے اکثر وہ غریب اور کنگال ہی رہتے ہیں اوّل تو اُن میں بیاہ کرنے کی گنجائش ہی
نہیں ہوتی اور اگر ہو بھی تو کہاں سے کھلاویں نہ بیو پار نہ کھیتی نہ نوکری نہ کوئی اور ذریعہ مال جمع
کرنے کا رکھتے ہیں ۔ اس لئے ایشر نے اُن کا جوش شہوت فرو کرنے کے لئے نیوگ بنادیا اور
یہی بھید ہے کہ برہمن آریہ کے ہر یک قوم کی استری سے نیوگ کر سکتا ہے مگر دوسری قوموں کو
یہ اختیار حاصل نہیں اُن کے لئے یہ فخر کافی ہے کہ برہمن کا بیج اُن کی اولاد میں بکثرت ہو رام دئی
نے کہا پنڈت جی اب آپ زیادہ تکلیف نہ اٹھاؤ مجھے وید کی ساری حقیقت معلوم ہوگئی پہلے تو
میرے دل میں یہی کھڑکا تھا کہ وید توحید کی راہ صاف طور پر نہیں بتلاتا جہاں دیکھو وایو اور جل اور
اگئی اور چاند اور سورج اور ستاروں کی پرستش اور مہماں نظر آتی ہے کہیں بھی یہ ہدایت نہ دی کہ
ایشر کے سوا کسی اور چیز کی پرستش مت کرو۔ سارا دید ورق ورق کر کے دیکھ لو کہیں ایسی شرقی نہ
پاؤ گے جس کے معنے لا اله الا اللہ ہوں یعنی یہ معنے کہ ایک خدا ہی ہے جس کو پوجنا چاہئے

اور کوئی چیز پوجنے کے لائق نہیں نہ زمین کی چیزوں میں سے نہ آسمان کی چیزوں میں سے نہ ۳۲
چاند نہ سورج نہ وایو نہ جل اگر کوئی ایسی شرتی ہے تو بھلا پنڈت جی پیش تو کر وسوا ایک تو وید کی اسی
خرابی پر رونا آتا تھا اب دوسری خوبی وید کی یہ بھی معلوم ہوئی کہ وید پاکدامن عورتوں کی عزت
کو بھی خراب کرنا چاہتا ہے اگر خواہ نخواہ بناوٹی اولاد کے لئے تعلیم تھی تو یہ کہنا کافی تھا کہ گود میں
بچہ لے لو حالانکہ وید نے آپ ہی بتلایا تھا کہ گود لینے سے بھی متبنی ہو سکتا ہے پھر اُس سے
کنارہ کرنا اور نیوگ کو واجب ٹھہرانا بجر حرام کاری شائع کرانے کے اور کس بناء پر مبنی ہو سکتا
ہے۔ یہ باتیں کہہ کر رام دئی نے رود یا کہ در حقیقت وید ہی نے آریہ ورت کا ستیا ناش کر دیا
اگر وید آتش پرستی کی تعلیم نہ کرتا تو وہ لاکھوں آدمی اس دیس میں ہرگز نہ پائے جاتے جو اس
زمانہ میں بھی اگنی پوجا میں مشغول ہیں جن چیزوں کی وید نے تعظیم بیان کی انہیں چیزوں کی
ہماری قوم میں قدیم سے پرستش جاری ہے پھر رام دئی نے پنڈت کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ
یہ جو تو نے کہا کہ آریوں میں نیوگ ایسا ہے جیسا کہ مسلمانوں میں طلاق اس سے معلوم ہوا کہ تم
اس گند کو کسی طرح چھوڑ نا نہیں چاہتے اور زور لگا رہے ہو کہ کسی طرح یہ چھپا ہی رہے بھلا پنڈت
جی طلاق کو نیوگ سے کیا مناسبت اور نیوگ کو طلاق سے کیا نسبت ۔ مسلمان ہمارے پڑوسی ہیں
اور اس بات کو ہم خوب جانتے ہیں کہ مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے جس میں مرد کی طرف
سے مہر اور تعہد نان و نفقہ اور اسلام اور حسن معاشرت شرط ہے اور عورت کی طرف سے عفت اور
پاکدامنی اور نیک چینی اور فرمانبرداری شرائط ضرور یہ میں سے ہے اور جیسا کہ دوسرے تمام
معاہدے شرائط کے ٹوٹ جانے سے قابل فسخ ہو جاتے ہیں ایسا ہی یہ معاہدہ بھی شرطوں کے
ٹوٹنے کے بعد قابل فسخ ہو جاتا ہے صرف یہ فرق ہے کہ اگر مرد کی طرف سے شرائط ٹوٹ
جائیں تو عورت خود بخود نکاح کے توڑنے کی مجاز نہیں ہے جیسا کہ وہ خود بخو د نکاح کرنے کی مجاز
نہیں بلکہ حاکم وقت کے ذریعہ سے نکاح کو توڑا سکتی ہے جیسا کہ ولی کے ذریعہ سے نکاح کو
کر اسکتی ہے اور یہ کمی اختیار اس کی فطرتی شتاب کاری اور نقصان عقل کی وجہ سے ہے لیکن
مرد جیسا کہ اپنے اختیار سے معاہدہ نکاح کا باندھ سکتا ہے ایسا ہی عورت کی طرف سے ا

شرائط ٹوٹنے کے وقت طلاق دینے میں بھی خود مختار ہے سو یہ قانون فطرتی قانون سے ایسی
۳۳ مناسبت اور مطابقت رکھتا ہے گویا کہ اُس کی عکسی تصویر ہے کیونکہ فطرتی قانون نے اس بات کو
تسلیم کر لیا ہے کہ ہر ایک معاہدہ شرائط قراردادہ کے فوت ہونے سے قابل فسخ ہو جاتا ہے اور اگر
فریق ثانی فسخ سے مانع ہو تو وہ اُس فریق پر ظلم کر رہا ہے جو فقدان شرائط کی وجہ سے فسخ عہد کا
حق رکھتا ہے جب ہم سوچیں کہ نکاح کیا چیز ہے تو بجز اس کے اور کوئی حقیقت معلوم نہیں ہوتی
کہ ایک پاک معاہدہ کی شرائط کے نیچے دو انسانوں کا زندگی بسر کرنا ہے اور جو شخص شرائط شکنی کا
مرتکب ہو وہ عدالت کی رو سے معاہدہ کے حقوق سے محروم رہنے کے لائق ہو جاتا ہے اور اسی
محرومی کا نام دوسرے لفظوں میں طلاق ہے لہذا طلاق ایک ایسی پوری پوری جدائی ہے جس
سے مطلقہ کی حرکات سے شخص طلاق دہندہ پر کوئی بداثر نہیں پہنچتا یا دوسرے لفظوں میں ہم یوں کہہ
سکتے ہیں کہ ایک عورت کسی کی منکوحہ ہو کر نکاح کے معاہدہ کو کسی اپنی بدچلنی سے توڑ دے تو وہ اُس
عضو کی طرح ہے جو گندہ ہو گیا اور سڑ گیا یا اس دانت کی طرح ہے جس کو کیڑے نے کھا لیا اور وہ
اپنے شدید درد سے ہر وقت تمام بدن کو ستاتا اور دکھ دیتا ہے تو اب حقیقت میں وہ دانت دانت
نہیں ہے اور نہ وہ متعفن عضو حقیقت میں عضو ہے اور سلامتی اسی میں ہے کہ اُس کو اکھیڑ دیا جائے
اور کاٹ دیا جائے اور پھینک دیا جائے یہ سب کارروائی قانون قدرت کے موافق ہے۔ عورت
کا مرد سے ایسا تعلق نہیں جیسے اپنے ہاتھ اور اپنے پیر کا لیکن تاہم اگر کسی کا ہاتھ یا پیرکسی ایسی
آفت میں مبتلا ہو جائے کہ اطباء اور ڈاکٹروں کی رائے اسی پر اتفاق کرے کہ زندگی اس کی
کاٹ دینے میں ہے تو بھلا تم میں سے کون ہے کہ ایک جان کے بچانے کے لئے کاٹ دینے پر
راضی نہ ہو پس ایسا ہی اگر تیری منکوحہ اپنی بد چلنی اور کسی مہان پاپ سے تیرے پر وبال
لاوے تو وہ ایسا عضو ہے کہ بگڑ گیا اور سڑ گیا اور اب وہ تیرا عضو نہیں ہے اس کو جلد کاٹ دے اور
گھر سے باہر پھینک دے ایسا نہ ہو کہ اس کی زہر تیرے سارے بدن میں پہنچ جائے اور تجھے
ہلاک کرے پھر اگر اس کاٹے ہوئے اور زہر یلے جسم کو کوئی پرند یا درند کھالے تو تجھے اس سے

کیا کام کیونکہ وہ جسم تو اُسی وقت سے تیرا جسم نہیں رہا جبکہ تو نے اُس کو کاٹ کر پھینک دیا اب جبکہ
طلاق کی ایسی صورت ہے کہ اُس میں خاوند خاوند نہیں رہتا اور نہ عورت اُس کی عورت رہتی ہے اور ۳۴
عورت ایسی جدا ہو جاتی ہے کہ جیسے ایک خراب شدہ عضو کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے تو ذرہ سوچنا
چاہئے کہ طلاق کو نیوگ سے کیا مناسبت ہے طلاق تو اس حالت کا نام ہے کہ جب عورت سے بیزار
☆
حاشيه
بعض ہندو نہایت نادانی کی وجہ سے بول اٹھتے ہیں کہ مسلمانوں کی حدیثوں میں لکھا ہے کہ آدم نے
بوجہ ضرورت اپنی بیٹیاں اپنے بیٹوں کو بیاہ دی تھیں سو یہ کام کیا نیوگ سے کچھ کم ہے سو ایسے ہندوؤں کو ۳۴
یادر ہے کہ یہ بیان نہ قرآن مجید میں پایا جاتا ہے نہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں اور اگر
ہے تو دکھلاؤ۔ ہاں بعض مسلمانوں کا یہ قول ضرور لکھا ہے کہ حضرت آدم کے وقت چونکہ اور انسان دنیا
میں نہ تھے اس لئے خدا نے یہ کیا کہ حوا اُن کی بیوی ہمیشہ لڑکی اور لڑکا تو ام جنتیں اور حضرت آدم
پہلے پیٹ کی لڑکی کو دوسرے پیٹ کے لڑکے کے ساتھ شادی کر دیتے لیکن اس قول کا قائل نہ تو
قرآن سے کوئی سند لایا اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث اس نے پیش کی اس لئے یہ
قول مردود ہے اور جس طرح منو یا با وانانک کے ایسے مسائل جو وید کے مخالف ہیں آریہ نہیں مانتے
اسی طرح ہم بھی ایسی باتوں کو نہیں مانتے اور حیا اور انصاف کے برخلاف ہے کہ ہمارے سامنے
ایسی باتیں پیش کی جائیں کہ جو نہ قرآن میں نہ حدیث میں موجود ہیں اور نہ اُن پر مسلمانوں کا عمل
ہے اور جس نا معلوم شخص کا یہ قول ہے معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے اس بات کے تصور سے کہ حضرت آدم
کے وقت میں تو دنیا میں کوئی اور انسان نہیں تھا پھر اُن کی اولاد کے کہاں رشتے ہوئے یہ بات ضرورتاً
اپنے دل سے بنائی کہ شاید یہی انتظام ہوگا کہ ذرہ پیٹ کے لحاظ سے تبدیلی کر کے نکاح کرا دیا جاتا
ہوگا۔ مگر اُسے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ حضرت آدم کی اولاد چالیس لڑکے تھے اور اُن سے پوتے
پڑوتے وغیرہ ہو کر حضرت آدم کے جیتے جی چالیس ہزار آدمی دنیا میں ہو گیا تھا اگر اضطراری طور پر
کوئی ایسا کام جائز بھی رکھا جاتا تو دور کے رشتوں سے ہوتا اور یہ بھی ممکن ہے کہ جیسے حضرت حوا
حضرت آدم کی پسلی سے نکالی گئیں ایسا ہی ہر ایک لڑکے کی جورواس کے پسلی سے نکالی گئی ہو یا ممکن
ہے کہ حضرت آدم کی طرح جو رواں بھی الگ پیدا ہو گئی ہوں کیونکہ جس نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا وہ

لد۔
آریہ دھرم
ہو کر بکلی قطع تعلق اُس سے کیا جائے مگر نیوگ میں تو خاوند بدستور خاوند ہی رہتا ہے اور نکاح
۳۵) بھی بدستور نکاح ہی کہلاتا ہے اور جو شخص اس غیر عورت سے ہم بستر ہوتا ہے اُس کا نکاح اس
عورت سے نہیں ہوتا اور اگر یہ کہو کہ مسلمان بے وجہ بھی عورتوں کو طلاق دے دیتے ہیں تو
تمہیں معلوم ہے کہ ایشر نے مسلمانوں کو لغو کام کرنے سے منع کیا ہے جیسا کہ قرآن میں ہے
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ اور قرآن میں بے وجہ طلاق دینے والوں کو بہت
ہی ڈرایا ہے۔ ماسوا اس کے تم اس بات کو بھی تو ذرا سوچو کہ مسلمان اپنی حیثیت کے موافق
بہت سا مال خرچ کر کے ایک عورت سے شادی کرتے ہیں اور ایک رقم کثیر عورت کے مہر کی اُن
کے ذمہ ہوتی ہے اور بعضوں کے مہر کئی ہزار اور بعض کے ایک لاکھ یا کئی لاکھ ہوتے ہیں اور یہ
مہر عورت کا حق ہوتا ہے اور طلاق کے وقت بہر حال اس کا اختیار ہوتا ہے کہ وصول کرے اور
نیز قرآن میں یہ حکم ہے کہ اگر عورت کو طلاق دی جا۔ جائے تو جس قدر مال عورت کو طلاق سے
پہلے دیا گیا ہے وہ عورت کا ہی رہے گا اور اگر عورت صاحب اولاد ہو تو بچوں کے تعہد کی
مشکلات اس کے علاوہ ہیں اسی واسطے کوئی مسلمان جب تک اس کی جان پر ہی عورت کی وجہ
سے کوئی وبال نہ پڑے تب تک طلاق کا نام نہیں لیتا بھلا کون ایسا پاگل ہے کہ بے وجہ اس قدر تباہی
کا بوجھ اپنے سر پر ڈال لے بہر حال جب مرد اور عورت کے تعلقات نکاح با ہم باقی نہ رہے تو پھر
نیوگ کو اُس سے کیا نسبت جس میں عین نکاح کی حالت میں ایک شخص کی عورت دوسرے
آدم کے لڑکوں کی جو رواں بھی اسی طرح پیدا کر سکتا تھا۔ غرض چونکہ خدا تعالیٰ کی پاک کتاب میں اس
کا کچھ بھی ذکر نہیں اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث میں کچھ ذکر ہے اس لئے ایسے سوالوں
کے وقت ہمارا یہی جواب ہے کہ اُس وقت جو کچھ خدا تعالیٰ کی تقدس اور حکمت کے مناسب ہوگا وہی
کام خدا تعالیٰ نے کیا ہو گا بے حیائی کے کاموں سے تو وہ آپ منع فرماتا ہے اور چونکہ قتل صفات
خدا تعالی پر جائز نہیں اور ہمارے آدم سے پہلے بھی کئی امتیں دنیا میں ہو چکی ہیں اس لئے یہ بھی کچھ
تعجب کی بات نہیں کہ آریہ لوگ جو کروڑ ہا برسوں کا دعوی کرتے ہیں اُن پر وبال آنے کے بعد کچھ
لڑکیاں اُن کی باقی رہ گئی ہوں انہیں لڑکیوں سے حضرت آدم کے لڑکوں نے نکاح کر لیا ہو۔ پس اس
صورت میں تو مسلمان آریوں کے داماد ثابت ہوئے اور یہ بات قرین قیاس بھی معلوم ہوتی ہے
کیونکہ لکھا ہے کہ حضرت آدم مع اپنے لڑکوں کے ہندوستان میں تشریف لائے اور غالباً یہ تشریف لانا
شادی کی تقریب پر ہوگا۔ واللہ اعلم ۔ منہ
ل المؤمنون: ۴

لدا
آریہ دھرم
شخص سے ہم بستر ہو سکتی ہے پھر طلاق مسلمانوں سے کچھ خاص بھی نہیں بلکہ ہر یک قوم میں
بشرطیکہ دیوث نہ ہوں نکاح کا معاہدہ صرف عورت کی نیک چلنی تک ہی محدود ہوتا ہے اور اگر
عورت بد چلن ہو جائے تو ہر یک قوم کے غیرتمند کو خواہ ہندو ہو خواہ عیسائی ہو بدچلن عورت سے
علیحدہ ہونے کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ایک آریہ کی عورت نے ایک چوہڑے سے ناجائز تعلق
پیدا کر لیا ہے چنانچہ بارہا اس نا پاک کام میں پکڑی بھی گئی ۔ اب آپ ہی فتوی دو کہ اس آریہ کو
کیا کرنا چاہئے کیا نکاح کا معاہدہ ٹوٹ گیا یا اب تک باقی ہے کیا یہ اچھا ہے کہ وہ مسلمانوں کی ۳۶
طرح اُس عورت کو طلاق دیدے یا یہ کہ ایک دیوث بن کر اُس آشنا پر راضی رہے یا مثلاً ایک
عورت علاوہ بدکار ہونے کے خاوند کے قتل کرنے کے فکر میں ہے تو کیا یہ جائز ہے کہ اُس کا خاوند
ایک مدت تک اس کی بدکاری کو دیکھتا ر ہے اور اُس پر خوش رہے اور آخر اس فاسقہ کے ہاتھ سے
قتل ہو غرض یہ مثال نہایت درست ہے کہ گندی عورت گندے عضو کی طرح ہے اور اُس کا کاٹ
کر پھینکنا اسی قانون کے رو سے ضروری پڑا ہوا ہے جس قانون کے رو سے ایسے عضو کاٹے جاتے
ہیں اور چونکہ ایسی عورتوں کو اپنے پاس سے دفع کرنا واقعی طور پر ایک پسندیدہ بات اور انسانی
غیرت کے مطابق ہے اس لئے کوئی مسلمان اس کارروائی کو چھپے چھپے ہرگز نہیں کرتا مگر نیوگ
چھپ کر کیا جاتا ہے کیونکہ دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بُرا کام ہے۔
جب رام دئی یہ سب باتیں کہہ چکی تو پنڈت سخت نادم ہو کر لا جواب ہو گیا اور کہا کہ
اب مجھے سمجھ آ گیا کہ نیوگ حقیقت میں خباثت کا ہی کام ہے تبھی تو چھپ کر کیا جاتا ہے کیونکہ
انسانی فطرت اور انسانی کانشنس اس کو مردانہ غیرت کے بر خلاف سمجھتے ہیں پس نیوگ اور طلاق
کو ایک ہی رنگ میں سمجھنا ٹھیک نہیں۔ یہ بات فی الحقیقت سچی ہے کہ نکاح مرد اور عورت میں
ایک عہد ہے اور وہ بد عہدی ۔ اور وہ بد عہدی کے بعد قائم نہیں رہ سکتا اور جو شخص اپنی عورت کو بدکار پا کر پھر بھی اس
سے قطع تعلق نہیں کرتا وہ حقیقت میں دیوث اور بے غیرت ہی ہے اور حقیقت میں ایسی عورت سے
قطع تعلق نہ کرنا اس مثال کے نیچے داخل ہے کہ ایک شخص ایسے عضو کو بھی اپنے وجود کا ٹکڑا ہی سمجھے
جو سر گل گیا اور جو بد بو سے دماغ کو پریشان کرتا ہے اور اپنی عفونت سے چنگے بھلے وجود کو دکھ

لدا
آریہ دھرم
دے رہا ہے بیشک ایسے عضو کو جلد کاٹ دینا چاہئے ایسا نہ ہو کہ تمام بدن ہی تباہ ہو جائے مگر نیوگ
کی حالت میں تو وہ عورت کسی طرح سڑے ہوئے عضو کی مانند نہیں ہو سکتی۔ اور ایک تندرست
عضو کی طرح ہوتی ہے جو بدن کی جز ہے اور ایک بھلے مانس کے نکاح میں ہوتی ہے۔ اور پھر
عین منکوحہ ہونے کی حالت میں دوسرے سے ہم بستر کرائی جاتی ہے یہ در حقیقت بے غیرتی
اور بے شرمی کی بات ہے۔ کیا کہیں ہمارے ویدوں کے رشی بھی بڑے ہی سیدھے تھے جنہوں
نے ایسی ایسی باتیں لکھ دیں۔ رام دئی نے کہا کہ ایسی باتیں کسی سیدھے کا کام نہیں بلکہ بے
ے غیرت کا کام ہے جس نے تمام دنیا کی کانشنس کی مخالفت کی دنیا کے مذاہب میں ہزاروں
اختلاف ہیں ضرورتوں کے وقت طلاقیں بھی ہوتی چلی آئی ہیں مگر ایسا تو کسی مذہب ملت میں سنا
نہیں گیا اور نہ کوئی ایسی کتاب دیکھی کہ اس درجہ بے غیرتی کی تعلیم دیوے کہ ایک عورت با وجود
قید نکاح اور زندہ ہونے خاوند کے اس لالچ سے دوسروں سے ہم بستر ہوتی پھرے کہ تا اُن سے
اولاد حاصل کرے پنڈت نے کہا کہ ہاں رام دئی یہ سب سچ ہے اب مجھے شرمندہ تو مت کر میں
خوب سمجھ گیا کہ نیوگ کی تعلیم سراسر گندی تعلیم ہے اور دھرم کی بات تو یہی ہے کہ نیوگ کو طلاق
سے کچھ نسبت نہیں جو عورت طلاقن ہو چکی وہ خاوند والی تو نہیں کہلاتی اور تمام لوگ سمجھ جاتے ہیں
کہ اب یہ فلاں شخص کی عورت نہیں مگر نیوگ میں تو نکاح قائم ہوتا ہے اور عورت اپنے مرد کی
وارث ہوتی ہے اور اُس کے گھر میں آباد ہوتی ہے مگر اس لئے بد فعلی کراتی ہے کہ تا اُس کے لئے
اولاد حاصل کر لے لیکن ہم لوگ لاچار ہو کر مسلمانوں کو یہی جواب دیدیا کرتے ہیں کیا کریں دل
نہیں چاہتا کہ وید پر داغ لگا دیں۔
رام وئی نے کہا کہ پنڈت جی یہ تو ہٹ دھرمی ہے کہ وید کی محبت سے حق کو چھپاویں
طلاق تو ایک سخت رسوائی سے نجات پانے کے لئے آخری علاج ہے مگر نیوگ اپنے ہاتھ سے ایک
رسوائی پیدا کرنا ہے اور تم خود سوچو کہ جب ایک عورت نکاح کے عہد پر جو پاکدامنی اور نیک چلنی اور
فرمانبرداری ہے قائم نہ رہی تو انجام کار بجز طلاق کے اور کیا علاج ہے اسی لئے گورنمنٹ انگریزی کو
بھی اپنی قوم کے لئے ضرورتوں کے وقت طلاق کا قانون پاس کرنا پڑا جن لوگوں کی عورتیں بدکار

الدالله
آریہ دھرم
ہو جاتی ہیں اور وہ اپنی عورتوں کو طلاق نہیں دیتے اور ان کی بدکاری سے کراہت نہیں کرتے بلکہ
کسی آشنا کو گھر میں دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں اُن کی لوگ کچھ تعریف نہیں کرتے بلکہ چاروں
طرف سے ان پر لعنتیں پڑتی ہیں اور دیوث کہلاتے ہیں اگر وہ انسانی غیرت سے طلاق دیتے تو
کوئی بھی اُن کو بُرا نہ کہتا اس سے ثابت ہے کہ اس دنیا کے پیدا کرنے والے نے انسانوں کی
عام فطرت میں یہ غیرت رکھ دی ہے کہ وہ ہرگز راضی نہیں ہوتی کہ ایک عورت منکوحہ نکاح کی
حالت میں اپنے خاوند کی زندگی میں کسی دوسرے سے خرابی کرے اور جن لوگوں میں یہ فطرتی
غیرت باقی نہیں رہی وہ اُس گندے اور سڑے ہوئے عضو کی طرح ہیں جو اپنی صحت کی تمام
قوتوں کو کھو چکا ہے۔ یہی سبب ہے کہ انسانی غیرت نے طلاق کو بے کراہت جائز رکھا اور نیوگ کو
جائز نہ رکھا پس اسی باعث سے عام ہندو اس نیوگ کے عمل کو اپنی بہو بیٹیوں اور بیویوں سے چھپا ۳۸
چھپا کر کراتے ہیں اور کھلے طور پر کوئی شخص اپنی استری یا بیٹی کو کسی غیر سے ہم بستر نہیں کراتا پس
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی غیرت کے زور نے وید پر ایمان لانے سے روک دیا اگر یہ حکم
انسانی غیرت کے موافق ہوتا تو تمام ہندو کھلے کھلے طور پر کر کے دکھلاتے اب کیسی بے شرمی ہے
کہ کھلے طور پر نیوگ پر عمل کر کے نہیں دکھلاتے اور پھر طلاق سے اس کو مشابہت دیتے ہیں بھلا
اگر اپنی بات میں سچے ہیں تو جیسے مسلمان ضرورتوں کے وقت کھلے کھلے طور پر طلاق دیدیتے ہیں
اور کسی سے نہیں ڈرتے ایسا ہی ہندو بھی اس عمل کو مرد میدان بن کر دکھلا دیں مثلاً اسی شہر میں دسن
بیش ہندو اپنی عورتوں کو دوسروں سے ہم بستر کراویں اور اشتہار دے دیں کہ آج رات فلاں
فلاں لالہ صاحب اور فلاں فلاں پنڈت صاحب نے اپنی جوان عورت کو فلاں فلاں شخص سے
اولاد کی غرض سے یا شہوت فرو کرانے کیلئے ہم بستر کرا دیا ہے اور جب تک اپنی عورتوں کو
غیروں سے ہم بستر نہ کرادیں تب تک اُن کو طلاق وغیرہ کا نام لے کر کسی الزامی جواب دینے کا
حق نہیں پہنچتا۔ کیونکہ مسلمانوں کی کارروائی منافقانہ نہیں وہ جس بات کو اللہ و رسول کا حکم قرار
دیتے ہیں اُس کے بجالانے میں کسی سے نہیں ڈرتے اور نہ کسی کی ملامت کا اندیشہ کرتے ہیں پس
اگر ہندو بھی درحقیقت نیوگ کے مسئلہ کو سچا ہی سمجھتے ہیں اور برکتوں کے حاصل کرنے کا ذریعہ قرار

لدلد
آریہ دھرم
دیتے ہیں تو الزامی جوابوں سے پہلے اپنی عورتوں سے کھلے کھلے طور پر نیوگ کرا کر دکھلائیں ورنہ
جھوٹے مردار ہیں ۔ یہ بات سن کر پنڈت جی چپکے ہی کھسک گئے پھر بات نہ کی ۔
قادیان کے آریوں کے اُن اعتراضوں کا جواب جو اُنہوں نے
اپنے اشتہار میں لکھے ہیں
اول۔ اسلام کی تعلیم میں عورت کو محض ایک ذریعہ شہوت رانی کا سمجھا گیا ہے۔ الجواب ہم اسی
رسالہ میں لکھ چکے ہیں کہ اسلام نے نکاح کرنے سے علت غائی ہی یہی رکھی ہے کہ تا انسان کو
وجہ حلال سے نفسانی شہوات کا وہ علاج میسر آوے جو ابتدا سے خدا تعالیٰ کے قانون قدرت
میں رکھا گیا ہے اور اس طرح اس کو عفت اور پر ہیز گاری حاصل ہو کر نا جائز اور حرام شہوت
رانیوں سے بچا رہے کیا جس نے اپنی پاک کلام میں فرمایا کہ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ
یعنی تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں اُس کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ اس کی غرض صرف یہ تھی
که تا لوگ شہوت رانی کریں اور کوئی مقصد نہ ہو کیا کھیتی سے صرف لہو ولعب ہی غرض ہوتی ہے
یا یہ مطلب ہوتا ہے کہ جو بیج بویا گیا ہے اُس کو کامل طور پر حاصل کر لیں ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا
جس نے اپنی مقدس کلام میں فرما یا مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ کے یعنی تمہارے نکاح کا یہ
مقصود ہونا چاہئے کہ تمہیں عفت اور پر ہیز گاری حاصل ہو اور شہوات کے بدنتائج سے بچ جاؤ۔
یہ نہیں مقصود ہونا چاہئے کہ تم حیوانات کی طرح بغیر کسی پاک غرض کے شہوت کے بندے ہو کر
اس کام میں مشغول رہو کیا اس حکیم خدا کی نسبت یہ خیال کر سکتے ہیں کہ اُس نے اپنی تعلیم میں
مسلمانوں کو صرف شہوت پرست بنانا چاہا اور یہ باتیں فقط قرآن شریف میں نہیں بلکہ ہماری
معتبر حدیث کی دو کتابیں بخاری اور مسلم میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی روایت
ہے اور اعادہ کی حاجت نہیں ہم اسی رسالہ میں لکھ چکے ہیں قرآن کریم تو اسی غرض سے نازل
ہوا کہ تا اُن کو جو بندہ شہوت تھے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع دلا دے اور ہر یک بے اعتدالی
کو دور کرے۔ عرب میں صدہا بیویوں تک نکاح کر لیتے تھے اور پھر ان کے درمیان
البقره: ۲۲۴ ۲ النساء : ۲۵

لده
آریہ دھرم
اعتدال بھی ضروری نہیں سمجھتے تھے ایک مصیبت میں عورتیں پڑی ہوئی تھیں جیسا کہ اس کا ذکر
جان ڈیون پورٹ اور دوسرے بہت سے انگریزوں نے بھی لکھا ہے۔ قرآن کریم نے ان صد ہا
نکاحوں کے عدد کو گھٹا کر چار تک پہنچا دیا بلکہ اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا
تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً یعنی اگر تم ان میں اعتدال نہ رکھو تو پھر ایک ہی رکھو پس اگر کوئی قرآن
کے زمانہ پر ایک نظر ڈال کر دیکھے کہ دنیا میں تعدد ازواج کس افراط تک پہنچ گیا تھا اور کیسی بے
اعتدالیوں سے عورتوں کے ساتھ برتاؤ ہوتا تھا تو اُسے اقرار کرنا پڑے گا کہ قرآن نے دنیا پر یہ
احسان کیا کہ اُن تمام بے اعتدالیوں کو موقوف کر دیا لیکن چونکہ قانون قدرت ایسا ہی پڑا ہے کہ
بعض اوقات انسان کو اولاد کی خواہش اور بیوی کے عقیمہ ہونے کے سبب سے یا بیوی کے دائمی
بیمار ہونے کی وجہ سے یا بیوی کی ایسی بیماری کے عارضہ سے جس میں مباشرت ہرگز ناممکن ہے
جیسی بعض صورتیں خروج رحم کی جن میں چھونے کے ساتھ ہی عورت کی جان نکلتی ہے اور کبھی دینا
دین اس سال ایسی بیماریاں رہتی ہیں۔ اور یا بیوی کا زمانہ پیری جلد آنے سے یا اُس کے جلد جلد حمل ۴۰
دار ہونے کے باعث سے فطرتاً دوسری بیوی کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے اس قدر تعدد کے
لئے جواز کا حکم دے دیا اور ساتھ اس کے اعتدال کی شرط لگا دی سو یہ انسان کی حالت پر رحم ہے تا
وہ اپنی فطری ضرورتوں کے پیش آنے کے وقت الہی حکمت کے تدارک سے محروم نہ رہے جن کو
اس بات کا علم نہیں کہ عرب کے باشندے قرآن شریف سے پہلے کثرت ازدواج میں کس
بے اعتدالی تک پہنچے ہوئے تھے ایسے بیوقوف ضرور کثرت ازدواجی کا الزام اسلام پر لگائیں
گے مگر تاریخ کے جاننے والے اس بات کا اقرار کریں گے کہ قرآن نے ان رسموں کو گھٹایا ہے نہ
کہ بڑھا یا پس جس نے تعدد ازواج کی رسم کو گھٹایا اور نہایت ہی کم کر دیا اور صرف اُس اندازہ پر
جواز کے طور پر رہنے دیا جس کو انسان کی تمدن کی ضرورتیں کبھی نہ کبھی چاہتی ہیں کیا اُس کو کہہ سکتے
ہیں کہ اُس نے شہوت رانی کی تعلیم سکھائی ہے؟
اس جگہ ہم جان جی ڈیون پورٹ کی کتاب سے اور دوسرے چند فاضل انگریزوں کی بعض
نوٹ ۔ جان ڈیون پورٹ اپنی کتاب کے صفحہ ۸۵ میں لکھتے ہیں کہ اہل عرب میں ایک سے زیادہ بیویاں کرنے
ل النساء : ۴

عبارتیں حاشیہ میں نقل کر کے لکھتے ہیں تا معلوم ہو کہ مخالف لوگوں ۔ نا معلوم ہو کہ مخالف لوگوں نے بھی باوجود یکہ نہیں چاہتے تھے کہ
۴۱ تائید اسلام میں کچھ لکھیں ؟ کچھ لکھیں مجبور ہو کر اس شہادت کو ادا کر دیا ہے ہاں بعض بدذات پادری جو اپنے فطرتی
تعصب کے ساتھ جہالت کو بھی جمع رکھتے تھے اُنہوں نے شیاطین کی طرح بہت افترا کئے اور صدہا
اعتراض اسلام اور قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جما دیئے مگر دیکھنا چاہئے کہ اُن
بقیہ نوٹ کا قدیم سے رواج چلا آتا تھا آپ کے احکام نے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نے
کثرت نکاح کے طریق کو جو اہل مشرق میں بہت رواج پا گیا تھا کم کر دیا یعنی گھٹا دیا وہ لوگ
علاوہ کثرت ازدواج کے اپنی رشتہ دار عورتوں سے بھی خراب ہوا کرتے تھے مگر آپ کی تعلیم
سے وہ باتیں بالکل معدوم ہوگئیں ۔ کوئی آدمی ایسانہ ایسا نہیں کہ جو قرآن شریف پڑھے اور اُس
کے دل پر خوف کا اثر نہ ہو۔ حقیقت میں یہ بات ناممکن ہے کہ ایک شخص بانی مذہب ہو اور وہ
ایسی باتیں نکالے جن سے بدکاری رائج ہو اور پھر اُس کے مذہب میں بالکل کامیابی حاصل
ہو جائے لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس مذہب کے مسائل کی سختی ہی زیادہ اس کی کامیابی کی
باعث ہوئی ہے اور پھر صفحہ ۱۷۲ میں لکھتے ہیں کہ مشرق میں بہت سے نکاح کرنے کی رسم
حضرت ابراہیم کے وقت سے ہی چلی آتی ہے اور یہ بات انجیل کے بہت سے فقروں سے
ثابت ہے کہ یہ رسم انجیل کے زمانہ میں بھی بڑے خیال سے نہیں کی گئی ایسا ہی
پروفیسر مارس صاحب اسلامی تعلیم کے اعتدال کی تعریف کر کے اخیر میں لکھتے ہیں کہ جب
عیسائی مذہب کے بیچ دری اور نا قابل فہم عقیدوں پر خیال کیا جاتا ہے تو شاید ایک فلاسفر
دین اسلام کی خوبی اور صفائی عقائد اور سادگی اور اُس کا بناوٹ سے پاک ہونا دیکھ کر آہ کر
کے پچھتاوے کہ میرا مذہب ایسا کیوں نہ ہوا پھر گبن صاحب اپنی تاریخ میں لکھتے ہیں
کہ آپ کے زمانہ میں یہودیوں میں جو رواں کرنے کی کوئی حد نہ تھی ۔ اور مجوسیوں نے
اپنی ماؤں کو بھی اپنے لئے مباح کر لیا تھا۔ ایسا ہی عرب بھی بلا تعین جو روئیں رکھتے تھے
اور انکی اخلاقی حالت یہاں تک بگڑ گئی تھی کہ میراث کے مال کی طرح باپ کی منکوحہ
عورتوں کو بھی باہم بانٹتے تھے اور تمام عورتیں بلا کسی امتیاز کے مردوں کی وحشیانہ خواہشوں
کے پورا کرنے کا آلہ سمجھی جاتی تھیں بلکہ بعض قبائل یمن میں جو کسی قدر یہودی اور
☆
ی نوٹ: نیوگ کے بارے میں وید اور دیانند اور منو اور پوران اور یا گولک جی کی گواہی تو ہم لکھ چکے ہیں اب گین جیسے فاضل
انگریز کی بھی گواہی سن لو۔ منہ

اعتراضوں کا اُن کے پاس ثبوت کیا ہے کیا قرآن شریف سے یا کسی حدیث صحیح سے اُنہوں نے
لئے ہیں ہمیں تو ان نادانوں پر نہایت افسوس کے ساتھ رونا آتا ہے کہ جنہوں نے جلد بازی سے
نہ صرف اپنے تئیں تباہ کیا بلکہ بعض متعصب آریوں کو بھی ساتھ ہی لے ڈوبے یہ کمبینہ طبع لوگ نکتہ ۴۲
چینی کے لئے تو حریص تھے ہی اس پر چند شریر اور نادان عیسائیوں کی کتابیں ان کومل
بقیه کسی قدر صابی تھے یعنی ستارہ پرست تھے ایک عورت کے کئی کئی خصم ہوتے تھے اور
نوٹ ہندوؤں کی قدیم رسم کی طرح یہ رسم بھی بے تکلف جاری تھی کہ جب عورت اپنی معمولی حالت
کے بعد غسل سے فارغ ہوتی تو کمبخت بے حیا شوہر اس کو کہتا کہ فلاں شخص کو بلا بھیج اور حمل
کے آثار ظاہر ہونے تک بڑی احتیاط کے ساتھ جو رو سے کنارہ کش رہتا اور اس سے یہ غرض
ہوتی کہ بچہ شریف اور نجیب شخص کے تخم سے ہو اور اس سے بڑھ کر یہ رسم تھی جو چند آدمی جو
شمار میں دس سے کم ہوتے اکٹھے ہو کر ایک عورت کے پاس جاتے اور اُس سے ہم بستر
ہوتے۔ اور پھر لکھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب خرابیوں کو دور فرمایا اور
نکاح کو ایک معاہدہ قرار دیا گیا اور ہر یک افراط کو دور کر دیا گیا اور تشریح کی گئی کہ کن عورتوں
کے ساتھ نکاح ہونا چاہئے اور کس حد تک اور وہ حدود مقرر کئے گئے جو عقل اور اخلاق کے
برخلاف نہیں ۔ اور جب ہم عرب جاہلیت کی کثرت ازواج اور اس طرز سلوک کا خیال کرتے
ہیں جو وہ اپنی عورتوں کے ساتھ کرتے تھے اور پھر اس حالت پر غور کرتے ہیں کہ جو اسلام
کے طفیل سے اُن کو حاصل ہوئی تو ہمارا دل ایک فخر آمیز تعجب سے بھر جاتا ہے اور یقین ہوتا
ہے کہ انسان کے دل پر اس قسم کا تصرف کہ جس نے ان شہوت پرستوں کی حالتوں کو بالکل ۴۲
پھیر دیا بے شبہ وہ ربانی تصرف تھا اور ایزک ٹیلر صاحب نے افریقہ میں مذہب اسلام کی
نسبت بحث کرتے ہوئے قصبہ دولور ہمپٹن کے چرچ کانگریس کے روبرو اپنی رائے حسب
ذیل بیان کی ۔ تعدد ازواج ایک بڑا دقیق مسئلہ ہے موسیٰ نے اُس کو نہیں روکا اور داؤ د جس کا
خدا کا سا دل تھا اس کو عمل میں لایا۔ اور انجیل میں صاف طور سے ممنوع نہیں ہے محمد نے تعدد
ازواج کی بے حد اجازت کو محدود کر دیا۔ تعدد ازواج کے سبب مسلمانوں میں بدکاری کم
ہے ہم کو خبر دار ہونا چاہئے کہ شاید ایک برائی کو بے وقت دور کرنے میں ہم اس کی جگہ ایک
اس سے زیادہ بری بُرائی قائم کر دیں۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی