آریہ دھرم
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گئیں اور شیطانی جوش نے یہ تلقین دی کہ یہ سب سچ ہے لہذا اس روسیاہی اور ندامت کا اُنہوں
نے بھی حصہ لیا جواب نادان پادریوں کے منہ پر نمایاں ہے میرے نزدیک جھوٹا ثابت ہونے
کی ذلت ہزاروں موتوں سے بدتر ہے اگر عیسائی سچے تھے تو اب ہماری باتوں کا کیوں جواب
نہیں دیتے ۔ اگر وہ عربی میں دخل رکھتے تھے تو ہم نے نور الحق کو تالیف کر کے پانچ ہزار روپیہ کا
اشتہار دیا اور کہا کہ یہ روپیہ اپنے پاس ہی جمع کرالیں اور عربی میں بالمقابل کتاب لکھ کر دکھلاویں
سوایسے چپ ہوئے کہ گویا مر گئے کیا یہی وہ لوگ تھے جن کی شہادت قرآن کریم کی نکتہ چینی میں
قبول کی گئی کسی کتاب کی تعلیم پر ذاتی حملہ کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اول اس کتاب کی زبان
بھی معلوم ہو ورنہ صرف دخل بیجا اور شیطانی حرکت ہوگی ۔ ہاں اُس صورت میں ایک شخص جو
زبان سے ناواقف ہے اعتراض کر سکتا ہے جب اعتراض کی بناء ایسے فاضل اور مسلم لوگوں کی
شہادت پر ہو جو زبان کے ماہر اور دینی اسرار کے محقق مانے گئے ہیں جیسا کہ ہم نے نیوگ کا
اعتراض دیانند کے وید بھاش کے مطابق اور منو اور یا گولک جی اور گوردت اور پوران وغیرہ کے
حوالہ سے کیا ہے سو ایسے نہایت بزرگ اعتراضوں میں جو قوم کے برگزیدہ اور مسلم پیشواؤں کے
حوالوں پر مبنی ہوں جن کی شہادت کو ماننا ضروری ہو ہر یک کو حق پہنچتا ہے کہ ان لوگوں کو ملزم کرے
جو لوگ اُن کی شہادت کو ایک قطعی اور یقینی شہادت سمجھتے ہیں مگر یہ تو نہایت بے ایمانی اور بدذاتی ہے
کہ آپ تو زبان میں کچھ بھی مہارت نہ رکھیں اور اُن معانی کو قبول نہ کریں جو قوم کے پیشوا بتلاتے
۴۳ ہیں اور ایسے معانی پیش کریں کہ نہ تو قوم کے پیشوا نے بتلائے اور نہ ان لوگوں نے جو اس پیشوا کے
بعد بطور نائب کے تسلیم کئے گئے تھے اور نہ مسلم العلم والفضل اکا بر قوم نے اُن معنوں کی طرف کوئی
بھی اشارہ کیا یہی خیانتیں ہیں جو نادان پادریوں سے ظہور میں آئیں خدائے کامل و قدوس پر تو ماں
کی حاجت کا بھی داغ لگایا اور اُس پاک تعلیم پر اعتراض کیا جس کی راستی پر ایک ایسا بادیہ نشین بھی
گواہی دے سکتا ہے جو زمین و آسمان کی بناوٹ کو سوچ کر اُس کے خالق کا پتہ لگانا چاہے۔
دوسرا سوال ۔ مسلمان حیض کے دنوں میں بھی عورت سے جدا نہیں ہوتے ۔ الجواب۔ میں
نہیں سمجھ سکتا کہ ان بہتان طراز لوگوں کا یہ کیسا اعتراض ہے یہ لوگ جھوٹ بولنے کے وقت کیوں
خدا تعالیٰ سے نہیں ڈرتے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا
تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ (الجزء نمبر ٢ سورة البقرة ) يعني رة ) یعنی حیض کے دنوں میں عورتوں سے
کنارہ کرو اور ان کے نزدیک مت جاؤ یعنی صحبت کے ارادہ سے جب تک کہ وہ پاک ہوئیں۔
اگر ایسی صفائی سے کنارہ کشی کا بیان وید میں بھی ہو تو کوئی صاحب پیش کریں لیکن ان آیات سے
یہ مراد نہیں کہ خاوند کو بغیر ارادہ صحبت کے اپنی عورت کو ہاتھ لگانا بھی حرام ہے یہ تو حماقت اور
بیوقوفی ہوگی کہ بات کو اس قدر دور کھینچا جائے کہ تمدن کے ضرورات میں بھی حرج واقع ہو اور
عورت کو ایام حیض میں ایک ایسی زہر قاتل کی طرح سمجھا جائے جس کے چھونے سے فی الفور
موت نتیجہ ہے اگر بغیر ارادہ صحبت عورت کو چھونا حرام ہوتا تو بیچاری عورتیں بڑی مصیبت میں پڑ
جاتیں۔ بیمار ہوتیں تو کوئی نبض بھی دیکھ نہ سکتا گرتیں تو کوئی ہاتھ سے اٹھا نہ سکتا اگر کسی درد میں ہاتھ
پیر دبانے کی محتاج ہوتیں تو کوئی دبا نہ سکتا اگر مرتیں تو کوئی دفن نہ کر سکتا کیونکہ ایسی پلید ہو گئیں کہ
اب ہاتھ لگانا ہی حرام ہے سو یہ سب نافہموں کی جہالتیں ہیں اور سچ یہی ہے کہ خاوند کو ایام حیض
میں صحبت حرام ہو جاتی ہے لیکن اپنی عورت سے محبت اور آثار محبت حرام نہیں ہوتے ۔
تیسرا سوال۔ کیا طلاق میں غیرت سے کام لیا گیا ہے کہ ایک شخص غصہ سے اپنی عورت کو
ماں بہن کہہ کر طلاق دیدے تو اسے پھر عورت بنانا اور گھر میں لانا جائز نہیں جب تک تین مہینے
غیر شخص کا بستر گرم نہ کرلے۔ نہ
الحمد
الجواب ۔ یہ اعتراض صرف ہندوؤں کے تعصب اور بہتان تراشی اور دروغ گوئی پر ہی دلیل
نہیں بلکہ اس بات پر بھی دلیل ہے کہ کس قدر یہ نادان فرقہ تعلیم قرآن کے پاک اصولوں سے ۴۴
بے خبر ہیں اے لالہ صاحبان اس سے بڑھ کر اور کوئی بھی بد ذاتی نہیں کہ ایک بے اصل افترا کو
ایسے الفاظ میں پیش کریں جس سے یہ یقین دلا نا منظور ہو کہ ہمیں اس میں یقینی اور قطعی علم ۔
م ہے۔
اب میں آپ لوگوں کی کیا کیا غلطی دور کروں کہ آپ لوگوں نے اس سوال کو غلطیوں کی
معجون بنا دیا۔ اول تو کسی جاہل کا غصہ میں ماں بہن کہہ دینا طلاق کا موجب ہی نہیں ہو سکتا
ل البقرة : ٢٢٣
اللہ جل شانہ فرماتا ہے
الَّذِينَ يُظَاهِرُوْنَ مِنْكُمْ مِنْ نِسَائِهِمْ مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا
اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ
غَفُورُ - وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ
مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسًا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ - فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ
فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَا شَاءَ فَمَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ
سِتِّينَ مِسْكِينا (الجزء نمبر ۲۸ سورة المجادله )
یعنی جو شخص اپنی عورت کو ماں کہہ بیٹھے تو وہ حقیقت میں اس کی ماں نہیں ہو سکتی اُنکی مائیں وہی ہیں
جن سے وہ پیدا ہوئے سو یہ اُن کی بات نا معقول اور سراسر جھوٹ ہے اور خدا معاف کرنے والا
اور بخشنے والا ہے اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اور پھر رجوع کریں تو اپنی عورت کو چھونے سے پہلے
ایک گردن آزاد کر دیں یہی خدائے خبیر کی طرف سے نصیحت ہے اور اگر گردن آزاد نہ کر سکیں تو
اپنی عورت کو چھونے سے پہلے دو مہینہ کے روزے رکھیں اور اگر روزے نہ رکھ سکیں تو ساٹھ
مسکینوں کو کھانا کھلا دیں اب فرمائیے کہ جھوٹے بدذات کو کیا سزادی جاوے جس نے ناحق افترا
کر کے اپنی طرف سے یہ بات بنائی کہ ماں کہنے کی حالت میں ایسی طلاق ہو جاتی ہے کہ پھر
جب تک عورت دوسرا خصم نہ کر لے خاوند کی طرف رجوع نہیں کر سکتی ایسے دروغ گوؤں کو
اگر ایک مرتبہ بھی سزا ہو جائے تو پھر آئندہ جھوٹ بنانے پر جرات نہ کریں دیکھو کیسی
بے حیائی اور افترا پردازی ہے کہ نیوگ کی بات پر غصہ کر کے قرآن پر افترا باندھا۔ یہ غصہ
وید پر کرنا چاہئے تھا جس نے ہندوؤں کی عزت کو خاک میں ملا دیا ایسا کہ وہ منہ دکھانے کے
لائق بھی نہ رہے پھر یہ غصہ منو پر کرنا چاہئے تھا جس نے وید کی ان شرتیوں کو شائع کیا پھر
یا گولک وید کا بھا شیکار اس غصہ کے لائق تھا جس نے یہ تفسیر لکھ کر سارے آریہ ورت میں
شائع کی پھر پورانوں پر یہ غصہ چاہئے تھا جنہوں نے گھر گھر یہ خوشخبری سنائی اور پھر دیا نند کو
کچھ سزا دینی چاہئے تھی جس نے اس زمانہ میں وید کا پردہ فاش کیا ۔ پھر گوردت بھی کسی قدر
مار کھانے کے لائق تھا جس نے نیوگ کے جواز پر انگریزی رسالے لکھے اور میدان میں
لى المجادلة : ۳ تا ۵
کھڑے ہو کر دعوی کیا کہ وید کی رو سے زندہ خاوند والی کا نیوگ جائز ہے۔ لیکن ان بھلے مانسوں
نے قرآن کی تعلیم پر کیوں افتراء کیا اب ہمیں دکھلا دیں کہ قرآن کریم میں یا کسی حدیث میں
کہاں ہے کہ جو اپنی عورت کو ماں کہہ بیٹھے پھر وہ عورت تب اُس کے گھر میں آباد ہو سکتی ہے جبکہ
دوسرے کے نکاح میں آجاوے اور تین مہینے اُس کے گھر میں آباد ر ہے اور اگر دکھلا نہ سکیں تو بجز
اس کے کیا کہیں کہ
لعنت الله على الكاذبين
جس کی تعلیم یہ خیانت ہے ایسے دیں پر ہزار لعنت ہے
اب ہم ان نادانوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ قرآن میں کونسی ہدایتیں ہیں جن کی پابندی کے بعد
پھر ایک شخص طلاق دینے کا مجاز ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں۔
وَاللَّاتِي تَخَافُوْنَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُوهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ
فَإِنْ أَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَيْهِنَّ سَبِيلًا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيرًا - وَإِنْ
خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا
إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا
یعنی جن عورتوں کی طرف سے ناموافقت کے آثار ظاہر ہو جائیں پس تم اُن کو نصیحت کرو اور
خواب گاہوں میں اُن سے جدا ر ہو اور مارو ( یعنی جیسی جیسی صورت اور مصلحت پیش آوے )
پس اگر وہ تمہاری تابعدار ہو جائیں تو تم بھی طلاق وغیرہ کا نام نہ لو اور تکبر نہ کرو کہ کبریائی خدا
کے لئے مسلم ہے یعنی دل میں یہ نہ کہو کہ اس کی مجھے کیا حاجت ہے میں دوسری بیوی کر سکتا
ہوں بلکہ تواضع سے پیش آؤ کہ تواضع خدا کو پیاری ہے اور پھر فرماتا ہے کہ اگر میاں بیوی کی
مخالفت کا اندیشہ ہو تو ایک منصف خاوند کی طرف سے مقرر کرو اور ایک منصف بیوی کی طرف
سے اگر منصف صلح کرانے کے لئے کوشش کریں گے تو خدا توفیق دے دے گا۔ اور پھر فرمایا۔
لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِنْ فَاءُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَإِنْ
النساء : ۳۶،۳۵
﴿٢٦﴾ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ ۔
الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكَ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيعُ بِإِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَن : أَن تَأْخُذُوا
ما آتَيْتُمُوهُنَّ۔۔۔ فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا
غَيْرَهُ ۔۔۔ وَ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ
أَزْوَاجَهُنَّ ۔ وَاتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمْ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ
بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ
بمَعْرُوفٍ ۔۔۔ وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وَاللَّائِي
يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ ۔۔۔ وَمَنْ
يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا ۔۔۔ ذَلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنْزَلَهُ إِلَيْكُمْ وَمَنْ يَتَّقِ
اللهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا
ترجمہ۔ جو لوگ اپنی بیویوں سے جدا ہونے کے لئے قسم کھا لیتے ہیں وہ طلاق دینے میں
جلدی نہ کریں بلکہ چار مہینے انتظار کریں ۔ سو اگر وہ اس عرصہ میں اپنے ارادہ سے باز
آ جاویں پس خدا کو غفور و رحیم پائیں گے اور اگر طلاق دینے پر پختہ ارادہ کر لیں سو یا درکھیں
کہ خدا سننے والا اور جاننے والا ہے یعنی اگر وہ عورت جس کو طلاق دی گئی خدا کے علم میں
مظلوم ہو اور پھر وہ بد دعا کرے تو خدا اُس کی بد دعا سن لے گا۔ اور چاہئے کہ جن عورتوں کو
طلاق دی گئی وہ رجوع کی امید کے لئے تین حیض تک انتظار کریں اور ان تین حیض میں جو
قریباً تین مہینے ہیں دو دفعہ طلاق ہو گی یعنی ہر ایک حیض کے بعد خاوند عورت کو طلاق دے اور
جب تیسرا مہینہ آوے تو خاوند کو ہوشیار ہو جانا چاہئے کہ اب یا تو تیسری طلاق دے کر
احسان کے ساتھ دائمی جدائی اور قطع تعلق ہے اور یا تیسری طلاق سے رک جائے اور عورت
کو حسن معاشرت کے ساتھ اپنے گھر میں آباد کرے اور یہ جائز نہیں ہوگا کہ جو مال طلاق سے
پہلے عورت کو دیا تھا وہ واپس لے لے۔ اور اگر تیسری طلاق جو تیسرے حیض کے بعد ہوتی ہے
دیدے تو اب وہ عورت اس کی عورت نہیں رہی اور جب تک وہ دوسرا خاوند نہ کر لے تب
لى البقرة : ۲۲۷ تا ۲۲۹ ٢ البقرة: ۲۳۰ تا ۲۳۳ ۳ الطلاق: ۲ تا ۶
تک نیا نکاح اس سے نہیں ہو سکتا ( یعنی ایسے شخص کی سزا یہی ہے جو باوجود ہدایت متذکرہ بالا کے
پھر نہ سمجھے اور چونکہ یہ عورت اب اُس کی عورت نہیں رہی اس لئے وہ خاوند کرنے میں اختیار کلی
رکھتی ہے) اور پھر فرمایا کہ جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ مدت مقررہ تک پہنچ جائیں اور عدت
کی میعاد گذر جائے تو اُن کو نکاح کرنے سے مت روکو یعنی جب تین حیض کے بعد تین طلاقیں ہو ۴۷
چکیں عدت بھی گزر گئی تو اب وہ عورتیں تمہاری عورتیں نہیں ان کو نکاح کرنے سے مت روکو اور
خدا سے ڈرو اور ان کو عدت کے دنوں میں گھروں میں سے مت نکالومگر یہ کہ کوئی کھلی کھلی بدکاری
اُن سے ظاہر ہو اور جب تین حیض کی مدت گذر جائے تو پھر بعد اس کے احسان کے ساتھ رکھ لو یا
احسان کے ساتھ اُس کو رخصت کر دو ۔ اگر کوئی تم میں سے خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں
جلدی نہیں کرے گا اور کسی بے ثبوت شبہ پر بگڑ نہیں جائے گا تو خدا اس کو تمام مشکلات سے رہائی
دے گا اور اس کو ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ اُسے علم نہیں ہو گا کہ مجھے کہاں سے رزق آتا
ہے اور جو عورتیں حیض سے نومید ہو گئی ہیں ان کی مہلت طلاق بجائے تین حیض کے تین مہینہ ہیں
اور جو خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا خدا اُس کے کام میں آسانی
پیدا کر دے گا۔ یہ خدا کا حکم ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا اور جو خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق
دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور حتی الوسع طلاق سے دستبردار رہے گا خدا اُس کے تمام گناہ
معاف کر دے گا اور اُس کو بہت بڑا اجر دے گا
☆
اگر کوئی عورت اذیت اور مصیبت کا باعث ہو تو ہم کو کیونکر یہ خیال کرنا چاہئے کہ
حاشیه خدا ہم سے ایسی عورت کے طلاق دینے سے ناخوش ہوگا۔ میں دل کی سختی کو اُس
شخص سے منسوب کرتا ہوں جو اس عورت کو اپنے پاس رہنے دے نہ اُس شخص
سے جو اس کو ایسی صورتوں میں اپنے گھر سے نکال دے ناموافقت سے عورت کو
رکھنا ایسی سختی ہے جس میں طلاق سے زیادہ بے رحمی ہے طلاق ایک مصیبت ہے جو
ایک بدتر مصیبت کے عوض اختیار کی جاتی ہے تمام معاہدے بد عہدی سے ٹوٹ
جاتے ہیں پھر اس پر کون سی معقول دلیل ہے کہ نکاح کا معاہدہ ٹوٹ نہیں سکتا
ولد
آریہ دھرم
۴۸ سوال چو تھا۔ اب دیکھئے کہ لفظ زنا کس موقعہ کے لئے موزوں ہے رسول خدا حضرت محمد صاحب
کا اپنے متبنی بیٹے کی بہو مسماۃ زینب کی خواہش کرنا اور اُس کے معقول عذر پر یہ بہانہ کرنا
کہ خدا تعالیٰ نے عرش پر اپنی زبان مبارک سے میرا اور تیرا نکاح پڑھ دیا ہے ۔ الجواب
اے لالہ صاحبان آپ لوگوں نے ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تمام
پر ہیز گاروں اور پاک دلوں کے سردار ہیں زنا کی تہمت لگائی ۔ اگر چہ تعزیرات ہند دفعہ
۲۹۸ کی رو سے ایسے شخصوں کی توہین کے مقدمہ میں جو ایک عظیم الشان پیشوا کی نسبت کی
گئی ہے سزا تو یہ ہے کہ کم سے کم عدالت سے ڈاڑھی اور موچھ منڈوا کر برس برس کی قید
ہو اور پیچھے کھترانیوں اور مصرانیوں کو بجز نیوگ کرانے کے اور کوئی صورت کارروائی
کے لئے باقی نہ رہے۔ لیکن بالفعل ہم اس امید سے برداشت کرتے ہیں کہ تا
بقیہ اور کیا وجہ کہ نکاح کی نوعیت تمام معاہدوں سے مختلف ہے۔ عیسیٰ نے زنا کی شرط سے
حاشیہ طلاق کی اجازت دی مگر آخراجازت تو دیدی نکاح ملاپ کے لئے ہے اس لئے نہیں کہ
هم دائمی تردد اور نزاع کے باعث سے پریشان خاطر رہیں خلاصہ تقریر جان ملٹن ۔ اگر
مرد کسی دوسری جگہ چلا جائے اور اپنے گھر پر حاضر نہ ہو تو آریوں کی عورتوں کو چاہئے کہ
میعاد مقررہ کے بعد نیوگ یعنی کسی دوسرے سے ہم بستر ہوکر اولاد جن لیں کسی کی
اجازت کی بھی ضرورت نہیں اور وید آگیا موافق بیان پنڈت دیانند کے یہ ہے
و واست استری جو و واہت پتی دھرم کے اڑ تھر پردیش میں گیا ہو تو آٹھ برش ۔ وڈیا اور
کیرتی کے لئے گیا ہو تو چھ ۔ اور دھن آدی کامٹنا کے لئے گیا ہو تو تین برش تک باٹ
دیکھ کے پنچات نیوگ کر کے سنتان او پتی کر لے۔ جب وداہت پتی آوے تب
نیوکٹ پتی چھوٹ جاوے۔
विवाहित स्त्री जो विवाहित पति धर्म के अर्थ परदेश में गया हो तो आठ वर्ष
विद्या और कीर्ति के लिये गया हो तो छः, और धनादि कामना के लिए गया
हो तो तीन वर्ष तक बाट देख के पश्चात नियोग कर के सन्तानोत्पत्ति कर ले
जब विवाहित पति आवे तब नयुक्त पति छूट जावे। सत्यार्थ۔ १२०
شاید تم آئندہ باز آ جاؤ۔
آریہ دھرم
اب ہم ان آریوں کے اس پر افترا اعتراض کی بیخ کنی کی طرف متوجہ ہوتے
ہیں جو اُنہوں نے زینب کے نکاح کی نسبت تراشا ہے ۔ ان مفتری لوگوں نے اعتراض
کی بنا دو باتیں ٹھہرائی ہیں (۱) یہ کہ متبنی اگر اپنی جو رو کو طلاق دے دیوے تو متبنی
کرنے والے کو اس عورت سے نکاح جائز نہیں (۲) یہ کہ زینب آنحضرت کے نکاح
سے ناراض تھی تو گو یا آنحضرت نے زینب کے معقول عذر پر یہ بہانہ گھڑا کہ مجھ پر وحی
نازل ہوئی ہے۔ سو ہم ان دونوں باتوں کا ذیل میں جواب دیتے ہیں ۔
امر اول کا جواب یہ ہے کہ جو لوگ متبنی کرتے ہیں ان کا یہ دعوی سراسر لغو اور
باطل ہے کہ وہ حقیقت میں بیٹا ہو جاتا ہے اور بیٹوں کے تمام احکام اُس کے متعلق
ہوتے ہیں ظاہر ہے کہ قانون قدرت اس بیہودہ دعوے کو رد کرتا ہے اس لئے کہ
جس کا نطفہ ہوتا ہے اسی کے اعضاء میں سے بچہ کے اعضاء حصہ لیتے ہیں اُسی کے
قومی کے مشابہ اُس کے قومی ہوتے ہیں اور اگر وہ انگریزوں کی طرح سفید
بقيه
پس جس حالت میں ہندوؤں کی عورتیں ایسی آزاد ہیں کہ خاوند مثلاً نوکر چاکر ہے کوئی مفقود
الخبر اور گمشدہ نہیں خط روز آتے ہیں مقام شہر کا نام معلوم ہے اگر چاہیں تو آسانی سے
حاشیہ وہاں جاسکتے ہیں مگر پھر بھی وید نے یہ تعلیم نہیں دی کہ ضرورت شہوت کے وقت میں خاوندوں
کے پاس چلی جائیں خاص کر جب خاوند ایک جگہ نوکر اور بڑے معزز عہدہ پر ہو مثلاً ڈپٹی
کمشنر ہو تو روپیہ کی بھی کمی نہیں مگر پھر بھی وید نے زنا کاری کی رغبت دی اس سے معلوم ہوا کہ
وید کے ریشیوں کو زنا بہت ہی پیارا تھا تبھی تو حلال وجہ کے جماع کی پرواہ نہ رکھ کر نیوگ کو
ہی پسند کیا بہر حال جس حالت میں وید کی آگیا کے بموجب اس صورت میں بھی ایک ہندو
عورت نیوگ کر اسکتی ہے جبکہ ایک جگہ خاوند نو کر ہو اور وید نے یہ حکم نہیں دیا کہ عورت خاوند
کے پاس چلی جاوے بلکہ نیوگ کرانے کی اجازت دے دی ہے تو پھر جب کوئی آریہ جیل ۴۹
خانہ میں قید ہو تو اس صورت میں تو ہندو عورت کو نیوگ کے لئے اعلیٰ درجہ کا حق پیدا ہو گا
کیونکہ وہ جیل خانہ میں نہیں جا سکتی تھی۔
رنگ رکھتا ہے تو یہ بھی اُس سفیدی سے حصہ لیتا ہے اگر وہ حبشی ہے تو اس کو بھی اس سیاہی کا بخرہ ملتا
ہے اگر وہ آتشک زدہ ہے تو یہ بیچارہ بھی اسی بلا میں پھنس جاتا ہے۔ غرض جس کا حقیقت میں نطفہ
ہے اُسی کے آثار بچہ میں ظاہر ہوتے ہیں جیسی گیہوں سے گیہوں پیدا ہوتی ہے اور چنے سے چنا
نکلتا ہے پس اس صورت میں ایک کے نطفہ کو اُس کے غیر کا بیٹا قرار دینا واقعات صحیحہ کے مخالف
ہے۔ ظاہر ہے کہ صرف منہ کے دعوئی سے واقعات حقیقیہ بدل نہیں سکتے مثلاً اگر کوئی کہے کہ میں
نے سم الفار کے ایک ٹکڑہ کو طبا شیر کا ٹکڑ سمجھ لیا تو وہ اُس کے کہنے سے طبا شیر نہیں ہو جائے گا اور
اگر وہ اس وہم کی بناء پر اسے کھائے گا تو ضرور مرے گا جس حالت میں خدا نے زید کو بکر کے نطفہ
سے پیدا کر کے بکر کا بیٹا بنادیا تو پھر کسی انسان کی فضول گوئی سے وہ خالد کا بیٹا نہیں بن سکتا اور اگر
۵۰ بکر اور خالد ایک مکان میں اکٹھے بیٹھے ہوں اور اُس وقت حکم حاکم پہنچے کہ زید جس کا حقیقت میں
بیٹا ہے اس کو پھانسی دیا جائے تو اُس وقت خالد فی الفور عذر کر دے گا کہ زید حقیقت میں بکر کا بیٹا
ہے میرا اُس سے کچھ تعلق نہیں۔ یہ ظاہر ہے کہ کسی شخص کے دو باپ تو نہیں ہو سکتے پس اگر متبنی
بنانے والا حقیقت میں باپ ہو گیا ہے تو یہ فیصلہ ہونا چاہئے کہ اصلی باپ کس دلیل سے لا دعویٰ کیا
گیا ہے۔
غرض اس سے زیادہ کوئی بات بھی بیہودہ نہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی حقیقتوں کو بدل
ڈالنے کا قصد کریں ۔ دو باتیں ہندوؤں میں قدیم سے چلی آتی ہیں بیٹا بنانا اور خدا بنانا بیٹا
بنانے کے لئے تو بڑا عمدہ طریق نیوگ ہے۔ اور خدا اس طرح بناتے ہیں کہ سالگرام کے
پتھر پر معمولی منتر پڑھ کر جس کو اوائن کا منتر بھی کہتے ہیں اپنے ہی وہم سے یہ یقین کر لیتے
ہیں کہ اب اس میں پرمیشر داخل ہو گیا ہے مگر آریوں نے پرمیشر بننے کے طریق سے تو
انکار کر دیا ہے مگر بیٹا بنانے کا نسخہ اب تک ان کی نظر میں قابل پسند ہے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ
اول آریہ لوگ گود میں بیگا نہ بچہ لے کر بیٹا بناتے تھے پھر یہ بات کچھ بناوٹی سی معلوم ہوئی
لہذا اس کے قائم مقام نیوگ نکالا کہ تا اپنی عورت کو دوسرے سے ہم بستر کرا کر اُس کا نطفہ
لے لیں تا نطفہ کے اجزاء جو رو کے اجزاء سے مل جائیں اور اس طرح پر کچھ مناسبت پیدا
ہو جائے مگر اس قابل شرم زنا کاری کے بعد بھی مرد کو اُس نطفہ سے کچھ تعلق نہیں کیونکہ وہ غیر کا
نطفہ ہے اب چونکہ عقل کسی طرح قبول نہیں کر سکتی کہ متبنی در حقیقت اپنا ہی لڑکا ہو جاتا ہے اس
لئے ایسے اعتراض کرنے والے پر واجب ہے کہ اعتراض سے پہلے اس دعوے کو ثابت کرے
اور در حقیقت اعتراض تو ہمارا حق ہے کہ کیونکر غیر کا نطفہ جو غیر کے خواص اپنے اندر رکھتا ہے اپنا
نطفہ بن سکتا ہے پہلے اس اعتراض کا جواب دیں اور پھر ہم پر اعتراض کریں اور یہ بھی یادر ہے
کہ زید جو زینب کا پہلا خاوند تھا وہ دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام تھا آپ نے اپنے
کرم ذاتی کی وجہ سے اُس کو آزاد کر دیا اور بعض دفعہ اُس کو بیٹا کہا تا غلامی کا داغ اُس پر سے
جاتا رہے چونکہ آپ کریم النفس تھے اس لئے زید کو قوم میں عزت دینے کے لئے آپ کی یہ
حکمت عملی تھی مگر عرب کے لوگوں میں یہ رسم پڑ گئی تھی کہ اگر کسی کا اُستاد یا آقا یا ما لک اُس کو بیٹا کر
کے پکارتا تو وہ بیٹا ہی سمجھا جاتا یہ رسم نہایت خراب تھی اور نیز ایک بیہودہ وہم پر اس کی بنا تھی کیونکہ
جبکہ تمام انسان بنی نوع ہیں تو اس لحاظ سے جو برابر کے آدمی ہیں وہ بھائیوں کی طرح ہیں اور جو
بڑے ہیں وہ باپوں کی مانند ہیں اور چھوٹے بیٹوں کی طرح ہیں لیکن اس خیال سے اگر مثلاً کوئی ہندو ۵۱
ادب کی راہ سے قوم کے کسی مسین آدمی کو باپ کہہ دے یا کسی ہم عمر کو بھائی کہہ دے تو کیا اس سے یہ
لازم آئے گا کہ وہ قول ایک سند متصور ہو کر اس ہندو کی لڑکی اُس پر حرام ہو جائے گی یا اس کی بہن
سے شادی نہیں ہو سکے گی اور یہ خیال کیا جائے گا کہ اتنی بات میں وہ حقیقی ہمشیرہ بن گئیں اور اس
کے مال کی وارث ہو گئیں یا یہ اُن کے مال کا وارث ہو گیا اگر ایسا ہوتا تو ایک شریر آدمی ایک
لاولد اور مالدار کو اپنے منہ سے باپ کہہ کر اُس کے تمام مال کا وارث بن جاتا کیونکہ اگر
صرف منہ سے کہنے کے ساتھ کوئی کسی کا بیٹا بن سکتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ صرف منہ سے کہنے
سے باپ نہ بن جائے پس اگر یہی سچ ہے تو مفلسوں ناداروں کے لئے نقب زنی یا ڈاکہ
مارنے سے بھی یہ عمدہ تر نسخہ ہو جائے گا یعنی ایسے لوگ کسی آدمی کو دیکھ کر جو کئی لاکھ یا کئی کروڑ
کی جائیداد رکھتا ہو اور لا ولد ہو کہہ سکتے ہیں کہ میں نے تجھ کو باپ بنایا پس اگر وہ حقیقت میں
باپ ہو گیا ہے تو ایسے مذہب کی رو سے لازم آئے گا کہ اُس لا ولد کے مرنے کے بعد سارا
مال اُس شخص کو مل جائے اور اگر وہ باپ نہیں بن سکا تو اقرار کرنا پڑے گا کہ یہ مسئلہ ہی جھوٹا
ہے اور نیز ایسا ہی ایک شخص کسی کو بیٹا کہہ کر ایسا ہی فریب کر سکتا ہے اب چلو کہاں تک چلتے
ہو ذرا اپنے وید کی سچائی تو ثابت کرو۔ بہتیرے راجے اور مہاراجے اپنی وفادار رعیت کو
بیٹے اور بیٹیاں ہی سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی ان کی لڑکیاں بھی لے لیتے ہیں اور بہتیرے لوگ
محبت یا ادب سے کسی کو باپ اور کسی کو بیٹا کہہ دیتے ہیں مگر ان کے وارث نہیں ہو سکتے ۔
اب جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں پہلے ہی یہ حکم فرما دیا تھا کہ تم پر
صرف ان بیٹوں کی عورتیں حرام ہیں جو تمہارے صلبی بیٹے ہیں۔ جیسا کہ یہ آیت ہے۔
وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ کے یعنی تم پر فقط ان بیٹوں کی جو روان
حرام ہیں جو تمہاری پشت اور تمہارے نطفہ سے ہوں ۔ پھر جبکہ پہلے سے یہی قانون تعلیم
قرآنی میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہو چکا ہے اور یہ زینب کا قصہ ایک مدت بعد اُس
کے ظہور میں آیا تو اب ہر یک سمجھ سکتا ہے کہ قرآن نے یہ فیصلہ اُسی قانون کے مطابق کیا جو
اس سے پہلے منضبط ہو چکا تھا قرآن کھولو اور دیکھو کہ زینب کا قصہ اخیری حصہ قرآن میں
۵۲ ہے مگر یہ قانون کہ متبنی کی جو رو حرام نہیں ہو سکتی یہ پہلے حصہ میں ہی موجود ہے اور اُس
وقت کا یہ قانون ہے کہ جب زینب کا زید سے ابھی نکاح بھی نہیں ہوا تھا تم آپ ہی
قرآن شریف کو کھول کر ان دونوں مقاموں کو دیکھ لو اور ذرہ شرم کو کام میں لاؤ۔
اور پھر بعد اس کے سورۃ الاحزاب میں فرمایا ۔ مَا جَعَلَ اللهُ لِرَجُلٍ مِّنْ
قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ ۚ وَمَا جَعَلَ أَزْوَاجَكُمُ اللَّائِي تُظَاهِرُوْنَ مِنْهُنَّ أُمَّهَاتِكُمْ ۚ وَمَا
جَعَلَ أَدْعِيَاءَ كُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ ۖ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقِّ وَهُوَ
يَهْدِي السَّبِيلَ ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ کے یعنی خدا تعالیٰ نے
کی کے پیٹ میں دو دل نہیں بنائے پس اگر تم کسی کو کہو کہ تو میرا
دل ہے تو اُس کے پیٹ میں دو دل نہیں ہو جائیں گے
النساء : ۲۴ ۲ الاحزاب : ۵-۶
دل تو ایک ہی رہے گا اسی طرح جس کو تم ماں کہہ بیٹھے وہ تمہاری ماں نہیں بن سکتی اور اسی طرح
خدا نے تمہارے منہ بولے بیٹوں کو حقیقت میں تمہارے بیٹے نہیں کر دیا یہ تو تمہارے منہ کی
باتیں ہیں اور خدا سچ کہتا ہے اور سیدھی راہ دکھلاتا ہے تم اپنے منہ بولے بیٹوں کو اُن کے باپوں
کے نام سے پکارو۔ یہ تو قرآنی تعلیم ہے مگر چونکہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ اپنے پاک نبی کا نمونہ
اس میں قائم کر کے پورانی رسم کی کراہت کو دلوں سے دور کر دے سو یہ نمونہ خدا تعالیٰ نے قائم
کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام آزاد کردہ کی بیوی کی اپنے خاوند سے سخت
نا سازش ہو گئی آخر طلاق تک نوبت پہنچی پھر جب خاوند کی طرف سے طلاق مل گئی تو اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیوند نکاح کر دیا اور خدا تعالیٰ کے نکاح پڑھنے کے
یہ معنی نہیں کہ زینب اور آنحضرت صلی اللہ کا ایجاب قبول نہ ہوا اور جبرا خلاف مرضی زینب
کے اُس کو گھر میں آباد کر لیا یہ تو اُن لوگوں کی بدذاتی اور ناحق کا افترا ہے جو خدا تعالیٰ سے نہیں
ڈرتے بھلا اگر وہ سچے ہیں تو اس افترا کا حدیث صحیح یا قرآن سے ثبوت تو دیں ۔ اتنا بھی نہیں
جانتے کہ اسلام میں نکاح پڑھنے والے کو یہ منصب نہیں ہوتا کہ جبڑا نکاح کر دے بلکہ نکاح
پڑھنے سے پہلے فریقین کی رضامندی ضروری ہوتی ہے اب خلاصہ یہ کہ صرف منہ کی بات
سے نہ تو بیٹا بن سکتا ہے نہ ماں بن سکتی ہے مثلاً ہم آریوں سے پوچھتے ہیں کہ اگر ان میں سے
کوئی شخص غصہ میں آکر یا کسی دھوکہ سے اپنی عورت کو ماں کہہ بیٹھے تو کیا اس کی عورت اُس پر
حرام ہو جائے گی اور طلاق پڑ جائے گی اور خود یہ خیال ببداہت باطل ہے کیونکہ طلاق تو ۵۳﴾
آریوں کے مذہب میں کسی طور سے پڑہی نہیں سکتی خواہ اپنی بیوی کو نہ ایک دفعہ بلکہ ہزار دفعہ
ماں کہہ دیں یا دادی کہہ دیں ۔ تو پھر جبکہ صرف منہ کے کہنے سے کوئی عورت ماں یا دادی
نہیں بن سکتی تو پھر صرف منہ کی بات سے کوئی غیر کا نطفہ بیٹا کیونکر بن سکتا ہے اور کیونکر قبول
کیا جاتا ہے کہ در حقیقت بیٹا ہو گیا اور اس کی عورت اپنے پر حرام ہو گئی خدا کے کلام میں
اختلاف نہیں ہو سکتا پس بلا شبہ یہ بات صحیح ہے کہ اگر صرف منہ کی بات سے ایک آریہ کی
عورت اُس کی ماں نہیں بن سکتی تو اسی طرح صرف منہ کی بات سے غیر کا بیٹا بیٹا