آریہ دھرم
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بھی نہیں بن سکتا ۔
اور دوسری جز جس پر اعتراض کی بنیاد رکھی گئی ہے یہ ہے کہ زینب نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول نہیں کیا تھا صرف زبردستی خدا تعالیٰ نے حکم دے دیا اس کے جواب میں ابھی
ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ ایک نہایت بدذاتی کا افتراء ہے جس کا ہماری کتابوں میں نام ونشان نہیں اگر
سچے ہیں تو قرآن یا حدیث میں سے دکھلاویں کیسی بے ایمان قوم ہے کہ جھوٹ بولنے سے شرم
نہیں کرتی ۔ اگر افتراء نہیں تو ہمیں بتلا دیں کہاں لکھا ہے کیا قرآن شریف میں یا بخاری اور مسلم
میں قرآن شریف کے بعد بالاستقلال وثوق کے لائق ہماری دو ہی کتا بیں ہیں ایک بخاری اور
ایک مسلم سوقرآن یا بخاری اور مسلم سے اس بات کا ثبوت دیں کہ وہ نکاح زینب کے خلاف
مرضی پڑھا گیا تھا ظاہر ہے کہ جس حالت میں زینب زید سے جو آنحضرت کا غلام آزاد تھا راضی
نہ تھی اور اسی بناء پر زید نے تنگ آکر طلاق دی تھی اور زینب نے خود آنحضرت کے گھر میں ہی
پرورش پائی تھی اور آنحضرت کے اقارب میں سے اور ممنون منت تھی تو زینب کے لئے اس سے
بہتر اور کونسی مراد اور کونسی فخر کی جگہ تھی کہ غلام کی قید سے نکل کر اُس شاہ عالم کے نکاح میں آوے
جو خدا کا پیغمبر اور خاتم الانبیاء اور ظاہری بادشاہت اور ملک داری میں بھی دنیا کے تمام بادشاہوں کا
سرتاج تھا جس کے رعب سے قیصر اور کسری کا پیتے تھے دیکھو تمہارے ہندوستان کے راجوں نے
محض فخر حاصل کرنے کے لئے مغلیہ خاندان کے بادشاہوں کو باوجود ہندو ہونے کے لڑکیاں دیں اور
آپ درخواستیں دے کر اور تمنا کر کے اس سعادت کو حاصل کیا اور اپنے مذہبی قوانین کی بھی کچھ رعایت
نہ رکھی بلکہ اپنے گھروں میں اُن لڑکیوں کو قرآن شریف پڑھایا اور اسلام کا طریق سکھایا اور مسلمان
بنا کر بھیجا حالانکہ یہ تمام بادشاہ اس عالیشان جناب کے آگے بیچ تھے جس کے آگے دنیا کے
۵۴ بادشاہ جھکے ہوئے تھے کیا کوئی عقل قبول کر سکتی ہے کہ ایک ایسی عورت جو
نوٹ ۔ صحیح مسلم اس شرط سے وثوق کے لائق ہے کہ جب قرآن یا بخاری سے مخالف نہ ہو اور بخاری میں
صرف ایک شرط ہے کہ قرآن کے احکام اور نصوص صریحہ بینہ سے مخالف نہ ہوا اور دوسری کتب حدیث صرف اس
صورت میں قبول کے لائق ہوں گی کہ قرآن اور بخاری اور مسلم کی متفق علیہ حدیث سے مخالف نہ ہوں ۔ منہ
اس ذلت سے تنگ آگئی تھی جو اُس کا خاوند ایک غلام آزاد کردہ ہے وہ اُس غلام سے آزاد
ہونے کے بعد اس شہنشاہ کو قبول نہ کرے جس کے پاؤں پر دنیا کے بادشاہ گرتے تھے بلکہ
دیکھ کر رعب کو برداشت نہیں کر سکتے تھے چنانچہ لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک ملک کا بادشاہ
گرفتار ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو پیش کیا گیا اور وہ ڈر کر بید کی طرح کا نپتا
تھا۔ آپ ۔ پ نے فرمایا کہ اس قدر خوف مت کر ۔ میں کیا ہوں ایک بُڑھیا کا بیٹا ہوں جو باسی
گوشت کھایا کرتی تھی سو ایسا خاوند جو دنیا کا بھی بادشاہ اور آخرت کا بھی بادشاہ ہو وہ اگر فخر
کی جگہ نہیں تو اور کون ہو سکتا ہے اور زینب وہ تھی جس کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زید
کے ساتھ آپ شادی کی تھی اور آپ کی دست پروردہ تھی اور ایک یتیم لڑکی آپ کے
میں سے تھی جس کو آپ نے پالا تھا وہ دیکھتی تھی اپ نے پالا تھا وہ دیکھتی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویاں عزت کے تخت پر بیٹھی ہیں اور میں ایک غلام کی جو رو ہوں اسی وجہ سے دن رات
تکرار رہتا تھا اور قرآن شریف بیان فرماتا ہے کہ آنحضرت اس رشتہ سے طبعاً نفرت رکھتے
تھے اور روز کی لڑائی دیکھ کر جانتے تھے کہ اس کا انجام ایک دن طلاق ہے چونکہ یہ آیتیں
پہلے سے وارد ہو چکی تھیں کہ منہ بولا بیٹا دراصل بیٹا نہیں ہو سکتا تھا اس لئے آنحضرت کی
فراست اس بات کو جانتی تھی کہ اگر زید نے طلاق دے دی تو غالباً خدا تعالیٰ مجھے اس رشتہ
کے لئے حکم کرے گا تا لوگوں کے لئے نمونہ قائم کرے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ قصہ قرآن
شریف میں بعینہ درج ہے۔
عزیزوں میں سے
پھر پلید طبع لوگوں نے جن کی بدذاتی ہمیشہ افترا کرنے کی خواہش رکھتی ہے
خلاف واقعہ یہ باتیں بنائیں کہ آنحضرت خود زینب کے خواہشمند ہوئے حالانکہ زینب
کچھ دور سے نہیں تھی کوئی ایسی عورت نہیں تھی جس کو آنحضرت نے کبھی نہ دیکھا ہو یہ زینب
وہی تو تھی جو آنحضرت کے گھر میں آپ کی آنکھوں کے آگے جوان ہوئی اور آپ نے
خود نہ کسی اور نے اُس کا نکاح اپنے غلام آزاد کردہ سے کر دیا اور یہ نکاح اُس کو اور اُس
کے بھائی کو اوائل میں نا منظور تھا اور آپ نے بہت کوشش کی یہاں تک کہ وہ راضی ہو گئی
ناراضگی کی یہی وجہ تھی کہ زید غلام آزاد کردہ تھا۔ پھر یہ کس قدر بے ایمانی
اور بد ذاتی ہے جو واقعات صحیحہ کو چھوڑ کر افترا کئے جائیں قرآن موجود بخاری مسلم موجود ہے
۵۵ نکالو کہاں سے یہ بات نکلتی ہے کہ آنحضرت زینب کے نکاح کو خود اپنے لئے چاہتے تھے کیا
آپ نے زید کو کہا تھا کہ تو طلاق دیدے تا میرے نکاح میں آوے بلکہ آپ تو بار بار طلاق
دینے سے ہمدردی کے طور پر منع کرتے تھے یہ تو وہ باتیں ہیں جو ہم نے قرآن اور حدیث میں
سے لکھی ہیں لیکن اگر کوئی اس کے برخلاف مدعی ہے تو ہماری کتب موصوفہ سے اپنے دعوے کو
ثابت کرے ورنہ بے ایمان اور خیانت پیشہ ہے اور یہ بات جو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے
نکاح پڑھ دیا اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ نکاح میری مرضی کے موافق ہے اور میں نے ہی چاہا ہے
کہ ایسا ہو تا مومنوں پر حرج باقی نہ رہے۔
یہ معنے تو نہیں کہ اب زینب کے خلاف مرضی اس پر قبضہ کر لو ظاہر ہے کہ نکاح پڑھنے
والے کا یہ منصب تو نہیں ہوتا کہ کسی عورت کو اُس کے خلاف مرضی کے مرد کے حوالہ کر دیوے
بلکہ وہ تو نکاح پڑھنے میں ان کی مرضی کا تابع ہوتا ہے سو خدا تعالیٰ کا نکاح یہی ہے کہ زینب
کے دل کو اُس طرف جھکا دیا اور آپ کو فرما دیا کہ ایسا کرنا ہوگا تا امت پر حرج نہ رہے۔ اب
بھی اگر کوئی باز نہ آوے تو ہمیں قرآن اور بخاری اور مسلم سے اپنے دعوے کا ثبوت دکھلاوے
کیونکہ ہمارے دین کا تمام مدار قرآن شریف پر ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث
قرآن کی مفسر ہے اور جو قول ان دونوں کے مخالف ہو وہ مردود اور شیطانی قول ہے یوں تو
تہمت لگا نا سہل ہے مثلاً اگر کسی آریہ کو کوئی کہے کہ تیری والدہ کا تیرے والد سے اصل نکاح
نہیں ہوا جبراً اُس کو پکڑ لائے تھے اور اُس پر کوئی اطمینان بخش ثبوت نہ دے اور مخالفانہ ثبوت کو
قبول نہ کرے تو ایسے بدذات کا کیا علاج ہے ایسا ہی وہ شخص بھی اس سے کچھ کم بدذات نہیں جو
مقدس اور راستبازوں پر بے ثبوت تہمت لگاتا ہے ایماندار آدمی کا یہ شیوہ ہونا چاہئے
کہ پہلے ان کتابوں کا صحیح صحیح حوالہ دے جو مقبول ہوں اور پھر اعتراض کرے ورنہ ناحق کسی
مقدس کی بے عزتی کر کے اپنی ناپا کی فطرت کی ظاہر نہ کرے۔ جب ہم سوچتے ہیں کہ کیوں
خدا تعالیٰ کے مقدس اور پیارے بندوں پر ایسے ایسے حرام زادے جو سفلہ طبع دشمن ہیں جھوٹے
الزام لگاتے ہیں تو بجز اس کے اور کوئی سبب معلوم نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ ارادہ فرماتا ہے کہ تا نور
کے مقابل پر ظلمت کا خبیث مادہ بھی ظاہر ہو جاوے کیونکہ دنیا میں اضداد اضداد سے پہچانی جاتی
ہیں اگر رات کا اندھیرا نہ ہوتا تو دن کی روشنی کی خوبی ظاہر نہ ہو سکتی ۔ پس خدا تعالیٰ اس طور سے
پلید روحوں کو مقابل پر لا کر پاک روح کی پاکیزگی زیادہ صفائی سے کھول دیتا ہے۔
پانچواں اعتراض۔ بھلا اس مسئلہ پر بھی کبھی توجہ فرمائی ہے کہ حضرت رسول خدا محمد صاحب کا
اپنی بیوی حضرت عائشہ نو سالہ سے ہم بستر ہونا کیا اولاد پیدا کرنے کی نیت سے تھا۔
اما الجواب ۔ یہ اعتراض محض جہالت کی وجہ سے کیا گیا ہے کاش اگر نادان معترض پہلے کسی محقق
ڈاکٹر یا طبیب سے پوچھ لیتا تو اس اعتراض کرنے کے وقت بجز اس کے کسی اور نتیجہ کی توقع نہ رکھتا
که هر یک حقیقت شناس کی نظر میں نادان اور احمق ثابت ہوگا۔ ڈاکٹرمون صاحب جو علوم طبعی اور
طبابت کے ماہر اور انگریزوں میں بہت مشہور محقق ہیں وہ لکھتے ہیں کہ گرم ملکوں میں عورتیں آٹھ
یا نو برس کی عمر میں شادی کے لائق ہو جاتی ہیں کتاب موجود ہے تم بھی اسی جگہ ہو اگر طلب حق
ہے تو آ کر دیکھ لو۔ اور حال میں ایک ڈاکٹر صاحب جنہوں نے کتاب معدن الحکمت تالیف کی
نوٹ ۔ یہ وہی آر یہ ہیں جن کے باپ دادے اسلامی بادشاہت کے زمانہ میں اسلام کے امراء کے آگے ہاتھ
جوڑتے اور پاؤں پر گرتے تھے کہ حضور ہم وفادار رعیت ہیں اب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے
ہیں سو ہماری گورنمنٹ انگریزی کے بھی وہ تہ دل سے خیر خواہ نہیں ہو سکتے اسلام کے بادشاہوں نے ان کو
وزارت کے عہدے بھی دیدیئے تھے پھر جب اُن سے ان کا یہ سلوک ہے جو اُن کے ایسے محسن تھے تو پھر
ہماری گورنمنٹ کی سخت غلطی ہوگی جو ان احسان فراموشوں پر کوئی زیادہ بھروسہ رکھے گورنمنٹ کو چاہئے کہ
اس تجربہ سے فائدہ اٹھا وے جو اسلامی سلطنت کو ان لوگوں کی فطرت کی نسبت ہو چکا ہے۔ منہ
ہے وہ اپنی کتاب تدبیر بقاء نسل میں بعینہ یہی قول لکھتے ہیں جو اوپر نقل ہو چکا۔ اور صفحہ ۴۶ میں
لکھتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی تحقیقات سے یہ ثابت ہے کہ نو یا آٹھ یا پانچ یا چھ برس کی لڑکیوں کو
حیض آیا یہ کتاب بھی میرے پاس موجود ہے جو چاہے دیکھ لے۔ ان کتابوں میں کئی اور
ڈاکٹروں کا نام لے کر حوالہ دیا گیا ہے اور چونکہ یہ تحقیقا تیں بہت مشہور ہیں اور کسی دانا پر مخفی
نہیں اس لئے زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں اور حضرت عائشہ کا نو سالہ ہونا تو صرف بے سروپا
اقوال میں آیا ہے کسی حدیث یا قرآن سے ثابت نہیں لیکن ڈاکٹر واہ صاحب کا ایک چشم دید
قصہ لینسٹ نمبر ۱۵ مطبوعہ اپریل ۱۸۸۱ء میں اس طرح لکھا ہے کہ اُنہوں نے ایسی عورت کو
جنا یا جس کو ایک برس کی عمر سے حیض آنے لگا تھا اور آٹھویں برس حاملہ ہوئی اور آٹھ برس
دس مہینہ کی عمر میں لڑکا پیدا ہوا ۔
اب اے نادان آریو کسی کنوئیں میں پڑ کر ڈوب مرو کہ تحقیق کی رو سے تمہارا ہر یک
الزام جھوٹا نکلا یہی سزا ایسے لوگوں کی ہے جو ہمیشہ بخل اور تعصب سے بات کرتے ہیں کبھی ساری
عمر میں بھی ان کو خیال نہیں آتا کہ کسی سچائی کو بھی قبول کر لیں ۔
اے غافلو کیا تم ہمیشہ زندہ رہو گے کیا کبھی تم پوچھے
نہیں جاؤ گے کیوں حد سے بڑھتے ہو
کچھ اس مالک کا خوف کرو جو کبھی
شریر کو بے سزا
نہیں چھوڑے گا۔
تمت
حاشیه متعلقه صفحه ۴۳ آریہ دھرم
آریہ لوگ جب اُس اعتراض کے وقت جو نیوگ پر وارد ہوتا ہے بالکل لا جواب اور عاجز ہو
جاتے ہیں تو پھر انصاف اور خدا ترسی کی قوت سے کام نہیں لیتے بلکہ اسلام کے مقابل پر نہایت مکروہ
اور بے جا افتراؤں پر آ جاتے ہیں چنانچہ بعض تو مسئلہ طلاق کو ہی پیش کرتے ہیں حالانکہ خوب جانتے
ہیں کہ قدرتی طور پر ایسی آفات ہر یک قوم کے لئے ہمیشہ ممکن الظہور ہیں جن سے بچنا بجز طلاق کے
متصور نہیں مثلاً اگر کوئی عورت زانیہ ہو تو کس طرح اس کے خاوند کی غیرت اُس کو اجازت دے سکتی ہے
کہ وہ عورت اس کی بیوی کہلا کر پھر دن رات زناکاری کی حالت میں مشغول رہے ایسا ہی اگر کسی کی
جو رو اس قدر دشمنی میں ترقی کرے کہ اس کی جان کی دشمن ہو جاوے اور اُس کے مارنے کی فکر میں لگی
رہے تو کیا وہ ایسی عورت سے امن کے ساتھ زندگی بسر کر سکتا ہے بلکہ ایک غیرت مند انسان جب اپنی
عورت میں اس قدر خرابی بھی دیکھے کہ اجنبی شہوت پرست اُس کو پکڑتے ہیں اور اُس کا بوسہ لیتے ہیں اور
اس سے ہم بغل ہوتے ہیں اور وہ خوشی سے یہ سب کام کراتی ہے تو گو تحقیق کے رو سے ابھی زنا تک
نوبت نہ پہنچی ہو بلکہ وہ فاسقہ موقع کے انتظار میں ہو تاہم کوئی غیرت مند ایسی نا پاک خیال عورت
سے نکاح کا تعلق رکھنا نہیں چاہتا اگر آریہ کہیں کہ کیا حرج ہے کچھ مضائقہ نہیں تو ہم اُن سے بحث کرنا
نہیں چاہتے ہمارے مخاطب صرف وہ شریف ہیں جن کی فطرت میں خدا تعالیٰ نے غیرت اور حیاء کا
مادہ رکھا ہے اور وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ عورت کا جوڑ اپنے خاوند سے پاکدامنی اور فرماں برداری اور
باہم رضامندی پر موقوف ہے اور اگر ان تین باتوں میں سے کس سے کسی ایک بات میں بھی فرق آ جاوے تو پھر
یہ جوڑ قائم رہنا محالات میں سے ہو جاتا ہے انسان کی بیوی اُس کے اعضاء کی طرح ہے ۔ پس اگر کوئی
عضو سر گل جائے یا بڑی ایسی ٹوٹ جائے کہ قابل پیوند نہ ہو تو پھر بجز کاٹنے کے اور کیا علاج
ہے اپنے عضو کو اپنے ہاتھ سے کاٹنا کوئی نہیں چاہتا کوئی بڑی ہی مصیبت پڑتی ہے تب کا ٹا جاتا
۔ پس جس حکیم مطلق نے انسان کے مصالح کے لئے نکاح تجویز کیا ہے اور چاہا
نوٹ ۔ خدا تعالیٰ نے جو ضرورتوں کے وقت میں مرد کو طلاق دینے کی اجازت دی اور کھول کر یہ نہ کہا کہ
عورت کی زنا کاری سے یا کسی اور بدمعاشی کے وقت اس کو طلاق دی جاوے اس میں حکمت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور
کی ستاری نے چاہا کہ عورت کی تشہیر نہ ہو اگر طلاق کے لئے زنا وغیرہ جرائم کا اعلان کیا جاتا تو لوگ سمجھتے کہ اس
عورت پر کسی بدکاری کا شبہ ہے یا فلاں فلاں بدکاری کی قسموں میں سے ضرور اُس نے کوئی بدکاری کی ہوگی مگر
اب یہ راز خاوند تک محدود رہتا ہے۔
ے متعلقہ صفحہ ۴۷٬۴۶ طبع ہذا شمس
الف
ہے کہ مرد اور عورت ایک ہو جائیں اُسی نے مفاسد ظاہر ہونے کے وقت اجازت دی ہے کہ اگر
آرام اُس میں متصور ہو کہ کرم خوردہ دانت یا سڑے ہوئے عضو یا ٹوٹی ہوئی ہڈی کی طرح موذی
کو علیحدہ کر دیا جائے تو اسی طرح کار بند ہو کر اپنے تئیں فوق الطاقت آفت سے بچالیں کیونکہ جس
جوڑ سے وہ فوائد مترتب نہیں ہو سکتے کہ جو اُس جوڑ کی علت غائی ہیں بلکہ اُن کی ضد پیدا ہوتی ہے
تو وہ جوڑ در حقیقت جوڑ نہیں ہے۔
اور بعض آر یہ عذر معقول سے عاجز آ کر یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں
حلالہ کی رسم نیوگ سے مشابہ ہے یعنی جو مسلمان اپنی جورو کو طلاق دے وہ اپنی جورو کو اپنے پر
حلال کرنے کے لئے دوسرے سے ایک رات ہم بستر کراتا ہے تب آپ اُس کو اپنے نکاح میں
لے آتا ہے سو ہم اس افترا کا جواب بجز لعنة اللہ علی الکاذبین اور کیا دے سکتے ہیں۔ ناظرین
پر واضح رہے کہ اسلام سے پہلے عرب میں حلالہ کی رسم تھی لیکن اسلام نے اس نا پاک رسم کو قطعاً
حرام کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں پر لعنت بھیجی ہے جو حلالہ کے پابند ہوں
چنانچہ ابن عمر سے مروی ہے کہ حلالہ زنا میں داخل ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ حلالہ کرنے کرانے والے سنگسار کئے جاویں۔ اگر کوئی مطلقہ سے نکاح کرے تو نکاح تب
درست ہوگا کہ جب واقعی طور پر اس کو اپنی جو رو بنالے اور اگر دل میں یہ خیال ہو کہ وہ اس حیلہ
کے لئے اُس کو جو ر و بناتا ہے کہ تا اُس کی طلاق کے بعد دوسرے پر حلال ہو جائے تو ایسا نکاح
ہرگز درست نہیں اور ایسا نکاح کرنے والا اُس عورت سے زنا کرتا ہے اور جو ایسے فعل کی ترغیب
دے وہ اس سے زنا کرواتا ہے۔ غرض حلالہ علمائے اسلام کے اتفاق سے حرام ہے اور ائمہ اور علماء
جیسے حضرت قتادہ عطا اور امام حسن اور ابراہیم نخعی اور حسن ! یختی اور حسن بصری اور مجاہد اور شعبی اور سعید
بن مسیب اور امام مالک۔ لیث - ثوری ۔ امام احمد بن حنبل وغیرہ صحابہ اور تابعین اور تبع تابعین اور
سب محققین علماء اس کی حرمت کے قائل ہیں اور شریعت اسلام اور نیز لغت عرب میں بھی زوج اُس
کو کہتے ہیں کہ کسی عورت کو فی الحقیقت اپنی جو رو بنانے کے لئے تمام حقوق کو مد نظر رکھ کر اپنے نکاح
میں لاوے اور نکاح کا معاہدہ حقیقی اور واقعی ہو نہ کہ کسی دوسرے کے لئے ایک حیلہ ہو اور قرآن
شریف میں جو آیا ہے حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَہ کے اس کے یہی معنے ہیں کہ جیسے دنیا میں
سلف
البقرة : ٢٣١
نیک نیتی کے ساتھ اپنے نفس کی اغراض کے لئے نکاح ہوتے ہیں ایسا ہی جب تک ایک مطلقہ
کے ساتھ کسی کا نکاح نہ ہو اور وہ پھر اپنی مرضی سے اُس کو طلاق نہ دے تب تک پہلے طلاق دینے
والے سے دوبارہ اُس کا نکاح نہیں ہو سکتا سو آیت کا یہ منشاء نہیں ہے کہ جو رو کرنے والا پہلے
خاوند کے لئے ایک راہ بناوے اور آپ نکاح کرنے کے لیئے سچی نیت نہ رکھتا ہو بلکہ نکاح صرف
اس صورت میں ہوگا کہ اپنے پختہ اور مستقل ارادہ سے اپنے صحیح اغراض کو مد نظر رکھ کر نکاح کرے
ور نہ اگر کسی حیلہ کی غرض سے نکاح کرے گا تو عند الشرع وہ نکاح ہرگز درست نہیں ہوگا اور زنا کے
حکم میں ہوگا ۔ لہٰذا ایسا شخص جو اسلام پر حا لام پر حلالہ کی تہمت لگانا چاہتا ہے اُس کو یاد رکھنا چاہئے کہ نا چاہئے کہ ج
اسلام کا یہ مذہب نہیں ہے اور قرآن اور صحیح بخاری اور مسلم اور دیگر احادیث صحیحہ کی رو سے حلالہ
قطعی حرام ہے اور مرتکب اُس کا زانی کی طرح مستوجب سزا ہے۔
اور بعض آریہ نیوگ کے مقابل پر اسلام پر یہ الزام لگانا چاہتے ہیں کہ اسلام میں
متعہ یعنی نکاح موقت جائز رکھا گیا ہے جس میں ایک مدت تک نکاح کی میعاد ہوتی ہے اور پھر
عورت کو طلاق دی ما دی جاتی ہے لیکن ا۔ ہے لیکن ایسے معترضوں کو اس بات سے شرم کرنی چاہئے تھی کہ نیوگ
کے مقابل پر متعہ کا ذکر کریں اول تو متعہ صرف اُس نکاح کا نام ہے جو ایک خاص عرصہ تک
محدود کر دیا گیا ہو پھر ماسوا اس کے متعہ اوائل اسلام میں یعنی اُس وقت میں جبکہ مسلمان بہت
تھوڑے تھے صرف تین دن کے لئے جائز ہوا تھا اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ وہ جواز
اس قسم کا تھا جیسا کہ تین دن کے بھوکے کے لئے مردار کھانا نہایت بے قراری کی حالت میں
جائز ہو جاتا ہے اور پھر متعہ ایسا حرام ہو گیا جیسے سور کا گوشت اور شراب حرام ہے اور نکاح کے
احکام نے متعہ کے لئے قدم رکھنے کی جگہ باقی نہیں رکھی ۔ قرآن شریف میں نکاح کے بیان میں
مردوں کے حق عورتوں پر اور عورتوں کے حق مردوں پر قائم کئے گئے ہیں اور متعہ کے مسائل کا
کہیں ذکر بھی نہیں اگر اسلام میں متعہ ہوتا تو قرآن میں نکاح کے مسائل کی طرح متعہ کے
نوٹ ۔ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ قرآن شریف چکے ہیں کہ قرآن شریف میں یہ شرط جو ہے کہ اگر تین طلاق تین طہر میں جو تین مہینہ
ہوتے ہیں دی جائیں تو پھر ایسی عورت خاوند سے بالکل جدا ہو جاوے گی اور اگر اتفاقاً کوئی دوسرا خاوند اس کا
اس کو طلاق دیدے تو صرف اسی صورت میں پہلے خاوند کے نکاح میں آسکتی ہے ورنہ نہیں یہ شرط طلاق سے
روکنے کے لئے ہے تاہر یک شخص طلاق دینے میں دلیری نہ کرے اور وہی شخص طلاق دے جس کو کوئی ایسی
مصیبت پیش آگئی ہے جس سے وہ ہمیشہ کی جدائی پر راضی ہو گیا۔ اور تین مہینے بھی اس لئے رکھے گئے تا اگر کوئی
مثلاً غصہ سے طلاق دینا چاہتا ہو تو اس کا غصہ اتر جائے ۔ منہ
مسائل بھی بسط اور تفصیل سے لکھے جاتے لیکن کسی محقق پر پوشیدہ نہیں کہ نہ تو قرآن میں اور نہ
احادیث میں متعہ کے مسائل کا نام ونشان ہے لیکن نکاح کے مسائل بسط بسط اور اور تفص تفصیل سے موجود
ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ہر یک قوم میں جو ایک امر عامہ خلائق کے متعلق جائز یا واجب قرار دیا جاتا
ہے تو اس امر کی بسط اور تفصیل سے مسائل بھی بیان کئے جاتے ہیں مثلاً نیوگ جو ہندوؤں میں
ایک امر واجب العمل ہے تو ان کی کتابوں میں اُس کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے مثلاً لکھا گیا ہے
کہ نیوگ تین قسم پر ہے (۱) اول بیوہ عورتوں کا نیوگ کیونکہ بیوہ کو وید کی رو سے نکاح کی اجازت
نہیں اور یہ بھی وید کا مسئلہ ہے کہ نجات کے لئے اولاد کا حاصل کرنا ضروری ہے اس لئے بیوہ کو
نیوگ کی اجازت دی گئی اس طرح پر کہ وہ اپنے دیور یا کسی برہمن سے ہم بستر ہو کر اولاد حاصل
کرے (۲) دوسری قسم نیوگ کی یہ ہے کہ اگر کسی مرد کے گھر میں اولاد نہ ہو اور نہ اولاد ہونے
کے آثار پائے جائیں تو اُسے چاہئے کہ اپنی عورت کو اولاد حاصل کرنے کے لئے دوسرے سے
ہم بستر کراوے اور اس طرح سے اولاد حاصل کرے (۳) تیسری قسم نیوگ کی یہ ہے کہ اگر مثلاً
مرد کہیں با ہر نوکری پر گیا ہو اور اس کو رخصت نہ مل سکے تو عورت کو روا ہے کہ دوسرے سے ہم بستر
ہو کر اپنی شہوت کو فرو کرے اور ان تینوں قسموں کے متعلق احکام بھی ہیں مثلاً
ایک یہ کہ جو عورت زندہ خاوند والی اولاد کے لئے دوسرے سے ہم بستر ہو اُس کو چاہئے
کہ اپنے خاوند کو بھی خدمت سے محروم نہ رکھے اور اُس کی خدمت کے لئے بھی جایا کرے۔
دوسرے وید مقدس کا یہ حکم ہے کہ جو عورت کسی دوسرے سے ہم بستر ہو وہ اُس آشنا
کے گھر میں جا کر اُس سے ہم بستر نہ ہو بلکہ چاہئے کہ اُس آشنا کو اپنے خاوند کے گھر میں بلاوے
اور اسی گھر میں اُس سے ہم بستر ہو۔
تیسرے یہ بھی لکھا ہے کہ مرد نیوگ کرنے والا اپنے بدن کو تیل مل لے یعنی عضو تناسل کو ۔
چوتھے پنڈت دیانند نے وید کی رو سے یہ بھی تاکید کی ہے کہ نیوگ میں سخت صحبت نہ ہو۔
پانچویں یہ قواعد بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں کہ اتنے عرصہ میں اتنی مرتبہ صحبت ہو اس سے
کم نہ ہونہ اس سے زیادہ ہو اور اتنے بچے لئے جائیں اس سے زیادہ نہ ہوں ۔
چھٹے یہ بھی حکم ہے کہ جو بچہ نیوگ سے پیدا ہو گا وہ اُسی مرد کا ہو گا جس نے اپنی عورت کو
اولاد کی خواہش سے کسی دوسرے سے ہم بستر کرایا ہے اس مرد کا ہر گز نہیں ہوگا جس کے نطفہ سے
وہ پیدا ہوا ہے۔
ساتویں یہ بھی حکم ہے کہ وہ بیٹا جو بیرج داتا یعنی نیوگ کرنے والے کے نطفہ سے پیدا
ہوا ہے وہ اُسی مرد کا وارث ہو گا جس نے اپنی عورت کو اولاد کی خواہش سے دوسرے سے ہم بستر
کرایا ہے اور بیرج داتا یعنی جس کا نطفہ عورت کے اندر گیا ہے کچھ حق اُس لڑکے پر نہیں رکھے گا
اور کوئی ادب اور لحاظ اُس کا حق کے طور پر نہیں ہوگا اور لڑکا اُس کے مال کا وارث نہیں ہوگا بلکہ
اُسی مرد کا وارث ہو گا جس نے اپنی پاک دامن عورت کو اولاد کی خواہش سے دوسرے سے ہم بستر
کرایا ہے۔ اسی طرح اور بھی احکام نیوگ کے ہیں جو ہم لکھ چکے ہیں لیکن قرآن اور حدیث کے
دیکھنے والوں پر ظاہر ہوگا کہ اسلام میں متعہ کے احکام ہرگز مذکور نہیں نہ قرآن میں اور نہ احادیث
میں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر متعہ شریعت اسلام کے احکام میں سے ایک حکم ہوتا تو اُس کے احکام
بھی ضرور لکھے جاتے اور وراثت کے قواعد میں اس کا بھی کچھ ذکر ہوتا۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ
متعہ اسلامی مسائل میں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر بعض احاد حدیثوں پر اعتبار کیا جائے تو
صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ جب بعض صحابہ اپنے وطنوں اور اپنی جورؤں سے دور تھے تو
ایک دفعہ ان کی سخت ضرورت کی وجہ سے تین دن تک متعہ اُن کے لئے جائز رکھا گیا تھا اور پھر
بعد اس کے ایسا ہی حرام ہو گیا جیسا کہ اسلام میں خنزیر و شراب وغیرہ حرام ہے اور چونکہ اضطراری
حکم جس کی ابدیت شارع کا مقصود نہیں شریعت میں داخل نہیں ہوتے اس لئے متعہ کے احکام 0
قرآن اور حدیث میں درج نہیں ہوئے اصل حقیقت یہ ہے کہ اسلام سے پہلے متعہ عرب میں نہ
صرف جائز بلکہ عام رواج رکھتا تھا اور شریعت اسلامی نے آہستہ آہستہ عرب کے رسوم کی تبدیلی
کی ہے سو جس وقت بعض صحابہ متعہ کے لئے بیقرار ہوئے سو اُس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے انتظامی اور اجتہادی طور پر اس رسم کے موافق بعض صحابہ کو اجازت دے دی کیونکہ قرآن
میں ابھی اس رسم کے بارے میں کوئی ممانعت نہیں آئی تھی پھر ساتھ ہی چند روز کے بعد نکاح کی
مفصل اور مبسوط ہدایتیں قرآن میں نازل ہوئیں جو متعہ کے مخالف اور متضاد تھیں اس لئے ان
آیات سے متعہ کی قطعی طور پر حرمت ثابت ہو گئی یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ گو متعہ صرف تین
دن تک تھا مگر وحی اور الہام نے اُس کے جواز کا دروازہ نہیں کھولا بلکہ وہ پہلے سے ہی عرب میں
عام طور پر رائج تھا اور جب صحابہ کو بے وطنی کی حالت میں اس کی ضرورت پڑی تو آنحضرت نے
دیکھا کہ متعہ ایک نکاح موقت ہے کوئی حرام کاری اس میں نہیں کوئی ایسی بات نہیں کہ جیسی خاوند
والی عورت دوسرے سے ہم بستر ہو جاوے بلکہ در حقیقت بیوہ یا باکرہ سے ایک نکاح ہے جو ایک
وقت تک مقرر کیا جاتا ہے تو آپ نے اس خیال سے کہ نفس متعہ میں کوئی بات خلاف نکاح
نہیں۔ اجتہادی طور پر پہلی رسم کے لحاظ سے اجازت دیدی لیکن خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ جیسا
کہ اور صد با عرب کی بیہودہ رسمیں دور کر دی گئیں ایسا ہی متعہ کی رسم کو بھی عرب میں سے اٹھا دیا
جاوے سو خدا نے قیامت تک متعہ کو حرام کر دیا ما سوا اس کے یہ بھی سوچنا چاہئے کہ نیوگ کو
متعہ سے کیا مناسبت ہے نیوگ پر تو ہمارا یہ اعتراض ہے کہ اُس میں خاوند والی عورت با وجود
زندہ ہونے خاوند کے دوسرے سے ہم بستر کرائی جاتی ہے لیکن متعہ کی عورت تو کسی دوسرے
کے نکاح میں نہیں ہوتی بلکہ ایک باکرہ یا بیوہ ہوتی ہے جس کا ایک مقرری وقت تک ایک شخص
سے نکاح پڑھا جاتا ہے سو خود سوچ لو کہ متعہ کو نیوگ سے کیا نسبت ہے اور نیوگ کو متعہ سے کیا
مناسبت ۔
پھر ماسوا اس کے ہم یہ کہتے ہیں کہ در حقیقت یہ اسلام ہی میں خوبی ہے کہ اُس میں
ایک موقت نکاح بھی حرام کر دیا گیا ہے ورنہ دوسری قوموں پر نظر ڈال کر معلوم ہوتا ہے کہ
اُنہوں نے ادنی ادنیٰ ضرورتوں کے لئے زنا کاری کو بھی جائز رکھا ہے بھلا ایک دانشمند نیوگ
کے مسئلہ پر ہی غور کرے کہ صرف اولاد کے لالچ کی وجہ سے اپنی پاکدامن عورت کو نا محرم کے
بستر پر لٹا دیا جاتا ہے حالانکہ نہ اُس عورت کو طلاق دی گئی نہ خاوند کے تعلقات اُس سے ٹوٹے
ہیں بلکہ وہ خاوند کی سچی خیر خواہ بن کر اس کے لئے اولاد پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایسا ہی
عیسائیوں میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو ایک نو جوان عورت کو دوسرے نو جوان اجنبی مرد سے
ہم بغل ہونے سے روکے اور مرد کو اس عورت کا بوسہ لینے سے منع کرے بلکہ یورپ میں یہ
تمام مکروہ باتیں نہایت بے تکلفی سے رائج ہیں اور پردہ پوشی کے لئے ان کاموں کا نام پاک
محبت رکھا جاتا ہے سو یہ ناقص تعلیم کے بدنتائج ہیں ۔ اسلام میں یہ دستور تھا کہ اگر کوئی ایسے
الے
آریہ دھرم
سفر میں جاتا جس میں کئی سال کی توقف ہوتی تو وہ عورت کو ساتھ لے جاتا یا اگر عورت ساتھ جانا
نہ چاہتی تو وہ ایک دوسرا نکاح اُس ملک میں کر لیتا لیکن عیسائی مذہب میں چونکہ اشد ضرورتوں
کے وقت میں بھی دوسرا نکاح ناجائز ہے اس لئے بڑے بڑے مدبر عیسائی قوم کے جب ان
مشکلات میں آپڑتے ہیں تو نکاح کی طرف اُن کو ہرگز توجہ نہیں ہوتی اور بڑے شوق سے حرام
کاری میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن لوگوں نے ایکٹ چھاؤنی ہائے نمبر ۱۳ ، ۱۸۸۹ء پڑھا ہوگا وہ
اس بات کی شہادت دے سکتے ہیں کہ عیسائی مذہب کی پابندی کی وجہ سے ہماری مد بر گورنمنٹ
کو بھی یہی مشکلات پیش آگئیں۔ ناظرین جانتے ہیں کہ یہ گورنمنٹ کس قدر دانا اور دوراندیش
اور اپنے تمام کاموں میں با احتیاط ہے اور کیسی کیسی عمدہ تدابیر رفاہ عام کے لئے اُس کے ہاتھ سے
نکلتی ہیں اور کیسے کیسے حکماء اور فلاسفر یورپ میں اس کے زیر سایہ رہتے ہیں مگر تاہم یہ دانا
گورنمنٹ مذہبی روکوں کی وجہ سے اس کام میں احسن تدابیر پیدا کرنے سے ناکام رہی ہے یوں
تو اس گورنمنٹ نے اپنی تدبیر اور حکمت اور ایجادات سے یونانیوں کے علوم کو بھی خاک میں ملا
دیا مگر جس انتظام میں مذہب کی روک واقع ہوئی اس کے درست کرنے اور نا قابل اعتراض
بنانے میں گورنمنٹ قادر نہ ہو سکی اس بات کے سمجھنے کے لئے وہی نمونہ ایکٹ نمبر ۱۳ ،۱۸۸۹ء
کافی ہے کہ جب گوروں کو اس ملک میں نکاح کی ضرورت ہوئی تو مذہبی روکوں کی وجہ سے نکاح
کا انتظام نہ ہو سکا اور نہ گورنمنٹ اُس فطرتی قانون کو تبدیل کرسکی جو جذبات شہوت کے متعلق
ہے آخر یہ قبول کیا گیا کہ گوروں کا بازاری عورتوں سے ناجائز تعلق ہو کاش اگر اس کی جگہ پر متعہ
بھی ہوتا تو لاکھوں بندگان خدا زنا سے تو بچ جاتے ایک مرتبہ گورنمنٹ نے گھبرا کر اس قانون کو
منسوخ بھی کر دیا مگر چونکہ فطرتی قانون تقاضا کرتا تھا کہ جائز طور پر یا ناجائز طور پر ان جذبات
کا تدارک کیا جائے کہ جن سے جسمانی بیماریاں زور مارتی ہیں لہذا اسی پہلے قانون کے جاری
کرنے کے لئے اب پھر سلسلہ جنبانی ہو رہی ہے اور ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ اس جگہ اخبار عام
۹ نومبر ۱۸۹۵ ء کا وہ مضمون جو اس بحث کے متعلق ہے بجنسہ لکھ دیں۔
اور وہ یہ ہے