آریہ دھرم
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قانون دکھائی
وزارت کے تبدیل ہوتے ہی ولایت کے نامور اور سر بر آوردہ اخبار ٹائمز نے جس زور شور
سے قانون دکھائی کو پھر جاری کرنے کے سلسلہ جنبانی کی ہے وہ ناظرین پر ظاہر کی جاچکی
ہے۔ کنسر ویٹو وزارت سے جو سرکاری عہدہ داران کی رائے کو ہمیشہ بڑی وقعت سے دیکھتی
ہے امید ہو سکتی ہے کہ بالضرور وہ اس معاملہ پر اچھی طرح غور کرے گی ۔ کیونکہ اس قانون کی
منسوخی کے وقت سر جارج وایٹ صاحب کمانڈر انچیف افواج ہند نے جو پرزور مخالفانہ
رائے ظاہر کی تھی وہ اس قابل ہے کہ ضرور کنسر ویٹو گورنمنٹ اس پر توجہ کرے گورنمنٹ ہند
بھی اس قانون کے منسوخ کرنے پر رضامند نہ تھی پس ان واقعات کی رو سے پورے طور پر
خیال ہو سکتا ہے کہ قانون دکھائی پھر جاری کیا جاوے اس میں شک نہیں ہے کہ قانون دکھائی
کے منسوخ ہونے کے دن سے گورہ سپاہیوں کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے دیکھا جاتا ہے
کہ برٹش کے بہادر سپاہی بازاروں میں آتشک کی مریض فاحشہ عورتوں کے ساتھ خراب
ہوتے پھرتے ہیں جس کا نتیجہ حسب رائے کمانڈرانچیف صاحب بہادر بہت خوفناک نکلنے کی
امید ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ سرکاری طور پر ہمیں اس بات کی خبر نہیں ملی کہ سال ۱۸۹۴ء میں
کتنے گورے سپاہی مرض آتشک میں مبتلا ہوئے گو مخالفان قانون دکھائی نے مہم چترال کی گورہ
فوج کی صحت کو دیکھ کر نہایت مسرت ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ موید ان قانون دکھائی کی یہ رائے
کہ اس قانون کے منسوخ ہونے سے تمام گورہ سپاہ مرض آتشک وغیرہ میں مبتلا ہو جاوے گی
غلط ٹھہرتی ہے مگر یہ واقعہ اس قابل نہیں ہے کہ جس سے تشفی ہو سکے کیونکہ مہم چترال میں چیدہ
اور تندرست جوان بھیجے گئے تھے نیز لڑائی اور جنگلی ملک کی وجہ سے وہ کہیں خراب ہو کر
بیمار نہیں ہو سکتے تھے اس امر کا دہرا نا ضروری نہیں کہ گورے سپاہی چونکہ بالکل کم تعلیم یافتہ
اور دیہاتی نوجوان ہیں نیز بوجہ گوشت خور ہونے کے وہ زیادہ گرم مزاج کے ہیں اس لئے
ان سے نفسانی خواہش روکے رکھنے کی امید رکھنا محض لا حاصل ہے۔ قانون دکھائی کے
جاری ہونے کے دنوں ہر ایک گوره پلٹن کے لئے کسی عورتیں ملازم رکھی جاتی تھیں جن کا
ہمیشہ ڈاکٹری معائنہ ہوتا رہتا تھا اور تمام گورہ لوگوں کو ان ملازم رنڈیوں کے علاوہ اور جگہ
جانے کی بھی شاید ممانعت تھی اس طریق سے ان کی صحت میں کسی قسم کا خلل واقع نہیں ہوتا تھا۔
نیز اس طریق کے بند ہونے کی وجہ سے اور بھی کئی ایسی وارداتیں ہوئی ہیں جن سے اہل ہند کی طرح
طرف سے بہت ناراضی پھیلتی جاتی ہے جن میں سے میاں میر کا مقدمہ زنا بالجبر جو گورہ سپاہیوں
کی طرف سے ایک بدصورت بڑھی اور اندھی عورت سے کیا گیا تھا قابل غور ہے ایسا ہی ایک
واقعہ مدراس کے صوبہ میں ہوا جہاں ایک ریلوے پھاٹک کے چوکیدار نے ہندوستانی عورتوں کی
عفت بچانے میں اپنی جان دے دی تھی اگر چندے گورے سپاہیوں کے لئے انتظام سرکاری
طور پر نہ کیا گیا تو علاوہ اس کے کہ تمام فوج بیماری سے ناکارہ ہو جائے ملک میں بڑی بھاری
بددلی پھیلنے کا اندیشہ ہے اور یہ دونوں امور قیام سلطنت کے لئے غیر مفید ہیں اس وقت جبکہ
قانون دکھائی کو پھر جاری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں یہ ظاہر کر دینا بھی نہایت ضروری
ہے کہ اگر اب پھر قانون مذکور جاری کیا جاوے تو گورنمنٹ ہند اور خصوصاً کمانڈرانچیف افواج ہند
کو یہ بھی ضرور انتظام کرنا چاہئے کہ بجائے ہندوستانی عورتوں کے یورپین عورتیں ملازم رکھی
جاویں کیونکہ قانون دکھائی کے متعلق ہندوستانی اور انگریز مخالفین کا سب سے بڑا اعتراض یہی تھا
کہ ہندوستان کی غریب عورتوں کو دلالہ عورتوں کے ذریعہ سے اس فحش ملازمت کی ترغیب دی
جاتی ہے اور بعض اوقات نہایت کمینہ فریبوں سے اچھے گھروں کی یتیم لڑکیوں کو اس پیشہ کے لئے
مجبور کیا جاتا ہے اور یہی وجہ تھی جس سے ہند کے بہت سے باشندگان نے قانون دکھائی کی منسوخی
میں معمول سے بڑھ کر انٹرسٹ لیا تھا ورنہ کسی معمولی سمجھ کے آدمی کو بھی ان بد معاش عورتوں
سے ہرگز ہمدردی نہیں ہو سکتی تھی۔ قانون دکھائی کے مکر راجراء کی کوشش محض اسی غرض سے کی
جاتی ہے کہ گورہ سپاہیوں کی خواہش نفسانی کو پورا کرنے کے لئے سرکاری طور پر انتظام کیا
جاوے ورنہ دیسی لوگوں کی بہتری کا اس میں ذرا بھی خیال نہیں اس لئے اگر مخالفین قانون مذکور
کی دل جوئی گورنمنٹ کو منظور ہو تو یہی ایک طریق ہے جس سے بلا قانون مذکور کے جاری کرنے
کے مقصد مطلوبہ حاصل ہو سکتا ہے اگر حسب تجویز ہماری کے یوروپین سپاہیوں کے لئے یوروپین
عورتیں بہم پہنچائی جائیں تو ان سے مرض آتشک کا خدشہ نہیں رہ سکتا کیونکہ ایک تو یورپ میں
مرض مذکور شاید ہوگا ہی نہیں دوم ان عورتوں کو بروقت بھرتی ہونے کے دایہ
ڈاکٹروں کے ذریعہ مثل فوجی سپاہیوں کے ملاحظہ کرایا جاوے گا اس سے فریقین کے مرض مذکور سے
پاک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹری معائنہ کی ہمیشہ کے لئے ضرورت ہی نہ رہے گی۔ اس طرح بغیر
قانون دکھائی جاری کرنے کے سپاہیوں کی خواہش نفسانی کے لئے عمدہ طور سے انتظام ہو سکتا ہے۔
اس بات سے تو کوئی انکار ہی نہیں کر سکتا کہ ولایت میں مثل ہندوستان کے فاحشہ
عورتیں موجود ہیں ۔ اس لئے گورنمنٹ کو اس انتظام میں ذرا بھی وقت نہ ہوگی بلکہ ہمیں یقین ہے
کہ یورپ کی مہذب کسبیاں بہادر سپاہیوں کو خوش رکھنے کے لئے نہایت خوشی سے اپنی خدمات
سپرد کر دیں گی۔ رہی یہ بات کہ ان عورتوں کے ہندوستان لانے اور واپس لے جانے میں
گورنمنٹ کو رقم کثیر خرچ کرنی پڑے گی ۔ اس کا ہندوستان کے باشندوں کو ذرا بھی رنج نہ ہوگا
جہاں وہ ملٹری ڈیپارٹمنٹ کے اخراجات کے لئے پہلے سے ہی لا تعداد روپیہ خوشی سے دیتے
ہیں اس رقم کے اضافہ سے بھی ہرگز انہیں اختلاف نہ ہوگا بلکہ وہ اس تجویز کوجس سے ہندوستان کی
بد بخت عورتوں کی عفت بیچ رہے گی اور برٹش گورنمنٹ کے بہادر گورے سپاہی تندرست اور
خوش رہ سکیں گے نہایت خوشی سے پسند کریں گے۔
اگر گورنمنٹ ہند کو یہ مطلوب ہے کہ ہندوستان کے نوجوان بھی جن میں دیسی پلٹنوں
اور رسالوں کے سپاہی بھی شامل ہیں بازاری عورتوں کے ذریعہ مریض ہونے سے بچ رہیں تو ہم
تمام ہندوستان کی فاحشہ عورتوں کیلئے قانون دکھائی کے جاری ہونے کو صدق دل سے پسند
کرتے ہیں ۔ کسی شریف ہندوستانی کو ان بدکار فاحشہ عورتوں کے ساتھ جو تمام قسم کے لوگوں
کیلئے باعث خرابی ہیں ذرا بھی ہمدردی نہیں ہو سکتی ۔ ہم قبل ازیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایسی
عورتوں کیلئے جنہوں نے اپنے خاندان کے ناموس کو خیر باد کہہ دی ہے قانون دکھائی کی
آزمائش باعث شرم نہیں ہو سکتی ہے وہ عورتیں جو تھوڑے سے پیسوں میں بھنگی کے ساتھ منہ کالا
کرنے کو تیار ہیں معزز ڈاکٹر کے معائنہ سے کب شرمسار ہو سکتی ہیں۔ بے شک یہ افسوسناک
امر ہے کہ عورتوں کی عفت کا مردوں کے ذریعہ امتحان کرایا جائے مگر کیا ہو سکتا ہے ان بے
شرم بدذات عورتوں کیلئے جنہوں نے دنیا کی شرم کو بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ حق بات تو یہ
ہے کہ قانون دکھائی کی ہندوستان میں سخت ضرورت ہے۔ جب یہ قانون جاری تھا تو ہر
۔
ایک بدکار عورت کو خوف ہوتا تھا کہ اگر وہ پخش پیشہ اختیار کرے گی تو اسے قانون دکھائی کی سخت
آزمائش بھی برداشت کرنی پڑے گی بہت سی عورتیں اسی خوف کی وجہ سے اپنی زندگی خراب
کرنے سے بچ رہتی تھیں۔ اس زمانہ میں جبکہ دکھائی کا طریق بند ہے مرض آتشک کے ادویات
کے اشتہارات کثرت سے شائع ہوتے ہیں جو اس امر کا کافی ثبوت ہیں کہ ملک میں مرض
آتشک بہت پھیلا ہوا ہے اول تو ہمیں اس خراب فرقہ کے وجود سے ہی سخت اختلاف ہے مگر
ایسے زمانہ میں جبکہ اخلاق اور مذہب کی سخت کمزوری ہو رہی ہے یہ امید کرنا فضول ہے کہ یہ
شیطانی فرقہ نیست و نابود ہو جائے گا اس لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ان کے لئے کوئی ایسا کی
قانون بنایا جائے جس سے یہ اخلاق اور مذہب کو بگاڑنے کے علاوہ عوام کی صحت کو ہمیشہ کے
لئے خراب کرنے کے قابل نہ رہ سکیں اور وہ قانون صرف قانون دکھائی ہی ہے۔ ہم نہایت
شکر گزار ہوں گے اگر دوبارہ ہند میں قانون دکھائی جاری کیا جاوے گا ۔ مگر یہ شرط ضرور ساتھ ہے
کہ گورہ لوگوں کے لئے یورپین رنڈیاں بہم پہنچائی جاویں۔ یقین ہے کہ گورنمنٹ ہند اور معزز
ہمعصران اس معاملہ پر ضرور توجہ اور غور فرماویں گے۔
جن کو رسم نیوگ پیاری ہے
دین و دنیا میں ان کی خواری ہے
جس کے دین میں ہے ایسی بے شرمی عقل و تہذیب سے وہ عاری ہے
جن کو آتی نہیں نیوگ سے عار
ان کی شیطان نے عقل ماری ہے
بید کی کھل گئی حقیقت کل
اب تو ناحق کی پردہ داری ہے
جس کے باعث یہ گندگی پھیلی
وہ تو اک خبث کی پٹاری ہے
دوسرا بیاہ کیوں حرام نہ ہو
جبکہ رسم نیوگ جاری ہے
کیوں نہ پوشیدہ ہو نیوگ کی رسم اس کے اظہار میں تو خواری ہے
چپکے چپکے حرام کروانا آریوں کا اصول بھاری ہے
آد سے یہ خبیث اور بد رسم بید کے خادموں میں ساری ہے
زن بیگانہ پر یہ شیدا ہیں
جس کو دیکھو وہی شکاری ہے
لائق سوختن ہیں ان کے مرد
اُن کی ناری ہر ایک ناری ہے
واہ وا کیا دھرم ہے کیا ایمان جس میں واجب حرام کاری ہے
آریو ! دل میں غور سے سوچو شرم و غیرت کہاں تمہاری ہے
جس کو کہتے ہیں آریوں میں نیوگ ناک کے کاٹنے کی آری ہے
کچھ نہیں سوچتے یہ دشمن شرم
مرتکب اس کا ہے بڑا دیوث
مانگنا نطفه
غیر مردوں سے
غیر کے ساتھ جو کہ سوتی ہے
کہ یہ پوشیدہ ایک یاری ہے
اعتقاد اس پہ بد شعاری ہے
سخت خبث اور نابکاری ہے
وہ نہ بیوی زن بزاری ہے
ہے وہ چنڈال دشٹ اور پاپی جفت اس کی کوئی چماری ہے
ہیں کروڑوں نیوگ کے بچے آریہ دیس میں یہ خواری ہے
ایسی اولاد پر خدا کی مار
یہ نہ اولاد قہر باری ہے
نام اولاد کے حصول کا ہے
ساری شہوت کی بیقراری ہے
بیٹا بیٹا پکارتی ہے غلط
یار کی اس کو آہ و زاری ہے
دس سے کروا چکی زنا لیکن پاک دامن ابھی بچاری ہے
لالہ صاحب بھی کیسے احمق ہیں
ان کی لالی نے عقل ماری ہے
گھر میں لاتے ہیں اس کے یارونکو ایسی جورو کی پاسداری ہے
اس کے یاروں کو دیکھنے کے لئے
سر بازار ان کی باری ہے
جورو جی پر فدا ہیں یہ جی سے
وه نیوگی
پہ اپنے واری ہے
شرم و غیرت ذرا نہیں باقی کس قدر ان میں بُردباری ہے
ہے قوی مرد کی تلاش انہیں خوب جورو کی حق گذاری ہے
تا کہ کروائیں پھر اسے گندی پاک ہونے کی انتظاری ہے
یعنی حیض سے پاک ہونے کی انتظار ہے
خاک میں ملتے ہیں پسر کے لئے کیا مزاجوں میں خاکساری ہے
قابل شرم بھیک لیتے ہیں
بھیک کی رسم یہ نیاری ہے
گھر بہ گھر ہیں نیوگ کے چرچے
نہ حیا ہے نہ شرمساری ہے
گو زمانہ میں روشنی پھیلی
ان پہ اندھیرا اب بھی طاری ہے
کیا کریں وید کا یہی ہے حکم ترک کرنا گناہ گاری ہے
آریہ دھرم
ہے یہ قرآن کی دشمنی کا وبال
بالیقین رائے یہ ہماری ہے
بعض آر یہ اپنے تئیں نہایت منصف مزاج ظاہر کر کے کہا کرتے ہیں کہ در حقیقت ہم بھی یب
نیوگ کو نہایت ناپاکی کا طریق سمجھتے ہیں اور جیسا کہ لوگ خیال کرتے ہیں ہم دیانند کی
ساری باتوں کے پیرو نہیں یہ صرف دیانند کا خیال ہے اور وید مقدس کا دامن اس سے
پاک ہے۔ بھلا یہ ممکن ہے کہ کوئی بھلا مانس ایسی گندی حرکت کرے۔ اور اگر وید میں یہ
گندی تعلیم ہوتی تو بڑے بڑے وڈیاوان کیونکر اس کو مانتے اور نیز اگر وید میں ایسی گندی
تعلیم ہوتی تو عمدہ تعلیمیں کیونکر اس میں درج ہو سکتیں سوان صاحبوں کا جواب یہ ہے کہ ہر
ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ دیا نند کی واقفیت آپ لوگوں کی واقفیت سے بہت زیادہ تھی اور
وہ بھی آپ لوگوں کی طرح وید کے لئے غیرت رکھتا تھا۔ پس اگر وید میں یہ مسئلہ یقینی اور
واقعی طور پر نہ ہوتا تو وہ دانستہ ایسا کلنگ وید پر ہرگز نہ لگاتا ۔ بلکہ اگر اس کیلئے ممکن ہوتا تو
وہ آپ لوگوں سے ہزار حصہ زیادہ کوشش کرتا کہ تا یہ گندی تعلیم وید کی ظاہر نہ ہو اب خود
سوچنا چاہئے کہ دیانند کو کیا کچھ مشکلات پیش آئے اور خدا جانے کس قدر صراحت سے اور
کھلے کھلے طور پر نیوگ کی تعلیم اُس نے وید میں دیکھی جس کو وہ کسی حیلہ اور تدبیر سے چھپا نہ سکا
آخر اس کو اقرار کرنا ہی پڑا اور اس بات پر جم گیا کہ خیر نیوگ میں کچھ مضائقہ نہیں
اور پھر دیا نند نے وید کی صاف صاف شرتیاں نیوگ کے بارے میں لکھ دیں اور خوب تاڑ تاڑ کر
سکتوں اور شرتیوں کے حوالے دیئے ۔ اب دیانند پر کون الزام لگا سکتا ہے کہ اُس نے اپنی
طرف سے نیوگ کا مسئلہ گھڑ لیا ہے۔ اور یہ کہنا کہ اگر وید ایسا ہوتا تو پھر وڈیاوان لوگ کیونکر اس کو
مانتے اس کا جواب یہ ہے کہ بڑے بڑے ودیاوان بھی نیوگ کو مانتے رہے ہیں بلکہ وہ لوگ
اپنے گھروں میں نیوگ کراتے رہے ہیں جو اپنے وقت کے رشی اور رکھی اور اوتار تھے۔ کیا
پانڈوں اور ان کی جورو کی کتھا آپ نے نہیں پڑھی اگر نہیں پڑھی تو اب ضرور پڑھیں کہ کیسے
مہاتما نیوگ کے کار بند رہے ہیں اور نیوگ بھی زندہ خاوند والی عورت کا۔ اور پھر سوا اس کے غور
کرنا چاہئے کہ کیا منوجی وڈیان کم تھے یا یا گولک جی کی ودیا میں کچھ کلام تھا بلکہ یہ تمام لوگ ہندو
دھرم کے ستون اور مدارالمہام گذرے ہیں۔ اور وید کی دوسری عمدہ تعلیمیں جن کا آپ نے ذکر کیا
ہے میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس سے کونسی تعلیم مراد ہے۔ وید میں ۔ اسے اگر فضول قصے اور بے سروپا
کہانیاں الگ کر دی جائیں تو باقی خلاصہ اس کا صرف دو تین باتیں رہ جاتی ہیں یعنی عناصر پرستی
اور آفتاب پرستی اور ستارہ پرستی اور نیوگ ۔ پس اگر یہی عمدہ تعلیم ہے تو آپ سے کیا بحث کریں۔
ہاں ایک تناسخ بھی ہے مگر سوچنے سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ تناسخ ہی وید پر اول درجہ کا داغ
ہے جس کی وجہ سے آپ کا پرمیشر تمام خدائی طاقتوں سے معطل ہو گیا اور معزول راجوں کی طرح
صرف نام کا پرمیشر رہ گیا اور اگر غور کر کے دیکھو تو یہ تناسخ پرمیشر کے وجود کا دشمن ہے۔ آواگون
یعنی تناسخ کے ماننے والے پرمیشر کو ہرگز مان نہیں سکتے اور نیز آواگون میں بھی ایک نیوگ کی
رگ ہے کیونکہ اگر آواگون کی صورت میں کسی شخص کی فوت شدہ والدہ جو اس کی پیدائش کے
وقت ہی فوت ہوگئی تھی پھر جنم لے کر اس کی عورت بنائی جاوے تو کیونکر وہ شناخت کر سکتا ہے کہ
یہ میری والدہ ہے۔ غرض کہ وید کی پاک تعلیمیں یہی ہیں جو ایک دوسرے سے مشابہ ہیں اور
نیوگ کی حالت میں تو ایک آریہ آپ زندہ موجود ہو کر اپنی بیوی کو عین بیوی ہونے کی حالت میں
دوسرے سے ہم بستر کراتا ہے مگر تناسخ یعنی آواگون میں اپنی ماں سے بھی ہم بستر ہو سکتا ہے۔
پس وید کی مقدس تعلیمیں سب مساوی ہیں ۔ایس خانه تمام آفتاب ست ۔ منہ
☆☆☆
نوٹس
بنام آریه صاحبان و پادری صاحبان و دیگر صاحبان مذاہب مخالفہ ان مسلمانوں کی
طرف سے جن کے نام نیچے درج ہیں ونیز ایک التماس
گورنمنٹ عالیہ کی
توجہ کے لائق
اے صاحبان مندرجہ عنوان نہایت ادب اور تہذیب سے آپ صاحبوں کی خدمت میں
عرض ہے کہ ہم سب فرقے مسلمان اور ہندو اور عیسائی وغیرہ ایک ہی سرکار کے جو سر کار انگریزی
ہے رعایا ہیں لہذا ہم سب لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے امور سے دستکش رہیں جن سے وقتاً فوقتاً
ہمارے حکام کو دقتیں پیش آویں یا بیہودہ نزاعیں باہمی ہوکر کثرت سے مقدمات دائر ہوتے
رہیں اور نیز جبکہ ہمسائیگی اور قرب و جوار کے حقوق درمیان ہیں تو یہ بھی مناسب نہیں کہ مذہبی
مباحثات میں ناحق ایک فریق دوسرے فریق پر بے اصل افترا قائم کر کے اُس کا دل دکھاوے
اور ایسی کتابوں کے حوالے پیش کرے جو اس فریق کے نزدیک مسلم نہیں ہیں یا ایسے اعتراض
کرے جو خود اپنے دین کی تعلیم پر بھی وارد ہوتے ہیں۔ چونکہ اب تک مناظرات و مباحثات
کے لئے کوئی ایسا قاعدہ باہم قرار یافتہ نہیں تھا جس کی پابندی یا وہ گولوگوں کو اُن کی فضول گوئی
سے روکتی ۔ لہذا پادریوں میں سے پادری عماد الدین و پادری ٹھاکر داس و پادری
حاشیہ پادری صاحبان اگر ہماری اس نصیحت کو غور سے نہیں تو بیشک اپنی بزرگی اور شرافت ہم پر ثابت
کریں گے اور اُس حق پسندی اور صلح کاری کے موجب ہوں گے جس سے ایک راستباز اور پاک
دل شناخت کیا جاتا ہے اور وہ نصیحت صرف دو باتیں ہیں جو ہم پادری صاحبوں کی خدمت میں
۵۸﴾ فنڈل صاحب وغیرہ صاحبان اور آریہ صاحبوں میں سے منشی کنہیالال الکھ دہاری اور منشی
اندر من مراد آبادی اور لیکھرام پشاوری نے اپنا یہی اصول مقرر کر لیا کہ ناحق کے افتراؤں
اور بے اصل روایتوں اور بے بنیا د قصوں کو واجبی اعتراضات کی مدافعت میں پیش کیا مگر اصل
قصور تو اس میں پادری صاحبوں کا ہے کیونکہ ہندوؤں نے اپنے ذاتی تعصب اور کینہ کی وجہ
سے جوش تو بہت دکھلایا مگر براہ راست اسلام کی کتابوں کو وہ دیکھ نہ سکے وجہ یہ کہ باعث
جہالت اور کم استعدادی دیکھنے کا مادہ نہیں تھا سو ا نہوں نے اپنی کتابوں میں پادریوں کے
اقوال کا نقل کر دینا غنیمت سمجھا ۔ غرض ان تمام لوگوں نے بے قیدی اور آزادی کی گنجائش
پا کر افتراؤں کو انتہا تک پہنچا دیا اور ناحق بے وجہ اہل اسلام کا دل دکھایا اور بہتوں نے اپنی
بدذاتی ۔ تی اور مادری بد گوہری سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان لگائے یہاں تک کہ کمال
خباثت اور اس پلیدی سے جو اُن کے اصل میں تھی اُس سید المعصومین پر سراسر دروغ گوئی کی
بقیہ عرض کیا چاہتے ہیں ۔
حاشیه اول یہ کہ وہ اسلام کے مقابل پر اُن بیہودہ روایات اور بے اصل حکایات سے مجتنب
رہیں جو ہماری مسلم اور مقبول کتابوں میں موجود نہیں اور ہمارے عقیدہ میں داخل نہیں اور
نیز قرآن کے معنی اپنے طرف سے نہ گھڑ لیا کریں بلکہ وہی معنی کریں جو تو اتر آیات
قرآنی اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہوں اور پادری صاحبان اگر چہ انجیل کے معنے کرنے
کے وقت ہر یک بے قیدی کے مجاز ہوں مگر ہم مجاز نہیں ہیں اور انہیں یا د رکھنا چاہئے کہ
ہمارے مذہب میں تفسیر بالرائے معصیت عظیمہ ہے قرآن کی کسی آیت کے معنی اگر
کریں تو اس طور سے کرنے چاہئے کہ دوسری قرآنی آیتیں ان معنوں کی مؤید اور مفسر
ہوں اختلاف اور تناقض پیدا نہ ہو کیونکہ قرآن کی بعض آیتیں بعض کے لئے بطور تفسیر کے
ہیں اور پھر ساتھ اس کے یہ بھی ضروری ہے کہ کوئی حدیث صحیح مرفوع متصل رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی بھی اُنہیں معنوں کی مفسر ہو کیونکہ جس پاک اور کامل نبی پر قرآن نازل ہوا
وہ سب سے بہتر قرآن شریف کے معنی جانتا ہے۔ غرض اتم اور اکمل طریق معنے کرنے کا
تو یہ ہے لیکن اگر کسی آیت کے بارے میں حدیث صحیح مرفوع متصل نہ مل سکے تو ادنی درجہ
استدلال کا یہ ہے کہ قرآن کی ایک آیت کے معنی دوسری آیات بینات سے کئے جاویں
M
آریہ دھرم
راہ سے زنا کی تہمت لگائی اگر غیرت مند مسلمانوں کو اپنی محسن گورنمنٹ کا پاس نہ ہوتا تو
ایسے شریروں کو جن کے افترا میں یہاں تک نوبت پہنچی وہ جواب دیتے جو اُن کی بد اصلی ۵۹
کے مناسب حال ہوتا مگر شریف انسانوں کو گورنمنٹ کی پاسداریاں ہر وقت روکتی ہیں اور
وہ طمانچہ جو ایک گال کے بعد دوسری گال پر عیسائیوں کو کھانا چاہئے تھا ہم لوگ گورنمنٹ کی
اطاعت میں محو ہو کر پادریوں اور اُن کے ہاتھ کے اکسائے ہوئے آریوں سے کھا رہے
ہیں یہ سب بُرد باریاں ہم اپنی محسن گورنمنٹ کے لحاظ سے کرتے ہیں اور کریں گے کیونکہ
ان احسانات کا ہم پر شکر کرنا واجب ہے جو سکھوں کے زوال کے بعد ہی خدا تعالیٰ کے
فضل نے اس مہربان گورنمنٹ کے ہاتھ سے ہمارے نصیب کئے اور نہایت بدذاتی ہوگی
اگر ایک لحظہ کے لئے بھی کوئی ہم میں سے ان نعمتوں کو فراموش کر دے جو اس گورنمنٹ
کے ذریعہ سے مسلمانوں کو ملی ہیں بلاشبہ ہمارا جان و مال گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی
میں فدا ہے اور ہو گا اور ہم غائبانہ اُس کے اقبال کے لئے دعا گو ہیں اور اگر چہ گورنمنٹ
بقیہ حاشیہ لیکن ہرگز یہ درست نہیں ہوگا کہ بغیر ان دونوں قسم کے التزام کے اپنے ہی خیال اور رائے سے
معنی کریں کاش اگر پادری عمادالدین وغیرہ اس طریق کا التزام کرتے تو نہ آپ ہلاک ہوتے اور ۵۹
نہ دوسروں کی ہلاکت کا موجب ٹھہرتے ۔
دوسری نصیحت اگر پادری صاحبان سنیں تو یہ ہے کہ وہ ایسے اعتراض سے پر ہیز کریں جو خود ان کی
کتب مقدسہ میں بھی پایا جاتا ہے مثلاً ایک بڑا اعتراض جس سے بڑھ کر شاید ان کی نظر میں اور
کوئی اعتراض ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں ہے وہ لڑائیاں ہیں جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو باذن اللہ ان کفار سے کرنی پڑیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ میں
تیرہ برس تک انواع اقسام کے ظلم کئے اور ہر یک طریق سے ستایا اور دکھ دیا اور پھر قتل کا
ارادہ کیا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معہ اپنے اصحاب کے مکہ چھوڑ نا پڑا اور پھر بھی باز
نہ آئے اور تعاقب کیا اور ہر یک بے ادبی اور تکذیب کا حصہ لیا اور جو مکہ میں ضعفاء مسلمانوں
میں سے رہ گئے تھے اُن کو غایت درجہ دکھ دینا شروع کیا لہذا وہ لوگ خدا تعالیٰ کی نظر میں
کی عنایات سے ہر ایک کو اشاعت مذہب کے لئے آزادی ملی ہے لیکن اگر سوچ کر دیکھا
جائے تو اُس آزادی کا پورا پورا فائدہ محض مسلمان اٹھا سکتے ہیں اور اگر عمداً آپ نہ
اٹھاویں تو اُن کی بد قسمتی ہے وجہ یہ ہے کہ گورنمنٹ نے اپنی عام مہربانیوں کی وجہ سے
مذہبی آزادی کا ہر یک قوم کو عام فائدہ دیا اور کسی کو اپنے اصولوں کی اشاعت سے نہیں
روکا لیکن جن مذہبوں میں سچائی کی قوت اور طاقت نہیں اور اُنکے اصول صرف انسانی
بناوٹ ہیں اور ایسے قابل مضحکہ ہیں جو ایک محقق کو ان کی بیہودہ کتھا اور کہانیاں سنکر بے
اختیار ہنسی آ جاتی ہے کیونکر اُن مذہبوں کے واعظ اپنی ایسی باتوں کو وعظ کے وقت دلوں
میں جما سکتے ہیں اور کیونکر ایک پادری مسیح کو خدا کہتے ہوئے ایک دانشمند شخص کو اس حقیقی خدا
پر ایمان رکھنے سے برگشتہ کر سکتا ہے جس کی ذات مرنے اور مصیبتوں کے اٹھانے اور دشمنوں
، ہاتھ میں گرفتار ہونے اور پھر مصلوب ہو جانے سے پاک ہے اور جس کا جلالی نام قانون
قدرت کے ہر یک صفحہ میں چمکتا ہوا نظر آتا ہے ۔ ہم نے خود بعض منصف مزاج عیسائیوں
کے
بقیه
۲۰ حاشیه
اپنے ظالمانہ کاموں کی وجہ سے اس لائق ٹھہر گئے کہ اُن پر موافق سنت قدیمہ الہیہ کے کوئی
عذاب نازل ہو اور اس عذاب کی وہ قومیں بھی سزاوار تھیں جنہوں نے مکہ والوں کو مدد دی اور
نیز وہ قو میں بھی جنہوں نے اپنے طور سے ایذا اور تکذیب کو انتہا تک پہنچایا اور اپنی طاقتوں
سے اسلام کی اشاعت سے مانع آئے سوجنہوں نے اسلام پر تلواریں اٹھائیں وہ اپنی شوخیوں
کی وجہ سے تلواروں سے ہی ہلاک کئے گئے اب اس صورت کی لڑائیوں پر اعتراض کرنا اور
حضرت موسیٰ اور دوسرے اسرائیلی نبیوں کی ان لڑائیوں کو بھلا دینا جن میں لاکھوں شیر خوار بچے
قتل کئے گئے کیا یہ دیانت کا طریق ہے یا ناحق کی شرارت اور خیانت اور فساد انگیزی ہے۔
اس کے جواب میں حضرات عیسائی یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑائیوں میں
بہت ہی نرمی پائی جاتی ہے کہ اسلام لانے پر چھوڑا جاتا تھا اور شیر خوار بچوں کو قتل نہیں کیا اور
نہ عورتوں کو اور نہ بڑھوں کو اور نہ فقیروں اور مسافروں کو مارا اور نہ عیسائیوں اور یہودیوں
کے گر جاؤں کو مسمار کیا لیکن اسرائیلی نبیوں نے ان سب باتوں کو کیا یہاں تک
سے خلوت میں سنا ہے کہ جب ہم کبھی مسیح کی خدائی کا بازاروں میں وعظ کرتے ہیں تو بعض
وقت مسیح کے عجز اور اضطرار کی سوانح پیش نظر آ جانے سے بات کرتے کرتے ایسا انفعال دل
کو پکڑتا ہے کہ بس ہم ندامت میں غرق ہی ہو جاتے ہیں ۔ غرض انسان کو خدا بنانے والا کیا
وعظ کرے گا اور کیونکر اس عاجز انسان میں اُس قادر خدا کی عظمت کا نمونہ دکھائے گا جس کے ۶
حکم سے ایک ذرہ بھی زمین و آسمان سے باہر نہیں اور جس کا جلال دکھلانے کے لئے سورج
چمکتا اور زمین طرح طرح کے پھول نکالتی ہے ایسا ہی ایک آریہ کیا وعظ کرے گا کیا وہ
دانشمندوں کے سامنے یہ کہہ سکتا ہے کہ تمام روحیں اور ان کی قوتیں اور طاقتیں اپنے وجود کی
آپ ہی خدا ہیں اور کسی کے سہارے سے ان کا وجود اور بقاء نہیں اور یا یہ کہہ سکتا ہے کہ
وید کی یہ تعلیم عمدہ ہے کہ خاوند والی عورتیں اولاد کی غرض سے دوسروں سے ہم بستر ہو جایا
کریں ابھی ہمیں تجربہ ہوا ہے کہ جب ہماری بعض جماعت کے لوگوں نے کسی آریہ یا اُنکے
پنڈت سے نیوگ کی حقیقت بازار میں پوچھی جہاں بہت سے آدمی موجود تھے تو وہ آریہ
بقیه
کہ تین لاکھ سے بھی کچھ زیادہ شیر خوار بچے قتل کئے گئے گویا حضرات پادریوں کی نظر میں اس نرمی
کی وجہ سے اسلام کی لڑائیاں قابل اعتراض ٹھہریں کہ اُن میں وہ سختی نہیں جو حضرت موسیٰ اور
حاشیہ دوسرے اسرائیلی نبیوں کی لڑائیوں میں تھی اگر اس درجہ کی سختی پر یہ لڑائیاں بھی ہوئیں تو قبول
کر لیتے کہ در حقیقت یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اب ہر یک عقلمند کے سوچنے کے لائق ہے
کہ کیا یہ جواب ایمانداری کا جواب ہے حالانکہ آپ ہی کہتے ہیں کہ خدا رحم ہے اور اس کی سزا رحم
سے خالی نہیں ۔ پھر جب موسیٰ کی لڑائیاں باوجود اس سختی کے قبول کی گئیں اور خدا تعالیٰ کیطرف
سے ٹھہریں تو کیوں اور کیا وجہ کہ یہ لڑائیاں جو الہی رحم کی خوشبو ساتھ رکھتی ہیں خدا تعالیٰ کی طرف
سے نہ ہوئیں اور ایسے لوگ کہ اُن باتوں کو بھی خدا تعالیٰ کے احکام سمجھتے ہیں کہ شیر خوار بچے اُن کی
ماؤں کے سامنے ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں اور ماؤں کو ان کے بچوں کے سامنے بے رحمی سے مارا
جاوے وہ کیوں ان لڑائیوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ سمجھیں جن میں یہ شرط ہے کہ پہلے مظلوم
ہو کر پھر ظالم کا مقابلہ کرو۔ منہ