ایّام الصّلح

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
نام کیونکر خدا رکھ سکتا ہے۔ یہ لوگ انسان پرست ہونے کی وجہ سے آسمانی تعلقات سے قطعاً محروم
ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کی آسمانی تائید میں ان لوگوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ صرف بیہودہ قصے بجائے نشانوں
کے پیش کئے جاتے ہیں۔ نہ عقل کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ آسمانی نشانوں کے ساتھ ۔ شرک
اور مخلوق پرستی کو زمین پر پھیلا رہے ہیں اور پھر قرآن شریف پر اعتراض کرتے ہیں کہ اُس نے انسانوں
کو جسمانی طہارت کی طرف کیوں توجہ دلائی۔ یہ نہیں جانتے کہ نبی روحانی باپ ہوتا ہے وہ درجہ بدرجہ ہر
ایک ناپاکی سے چھڑانا چاہتا ہے اور ہر ایک خطرہ سے بچانا چاہتا ہے۔ سواؤل درجہ کی ناپا کی جو انسان کو
وحشیانہ حالت میں ڈالتی ہے جسمانی ناپا کی ہے اور اسی سے خطرناک امراض اور مہلک بیماریاں پیدا
ہوتی ہیں۔ سوضرور تھا کہ خدا کی کامل کتاب اپنی تعلیم کا ابتدا اسی سے کرتی سوخدا نے ایسا ہی کیا۔ اوّل
جسمانی ناپاکیوں اور دوسری وحشیانہ حالتوں سے چھڑا کر وحشیوں کو انسان بنانا چاہا پھر اخلاق فاضلہ اور
طہارت باطنی کے احکام سکھلا کر انسانوں کو مہذب انسان بنایا۔ اور پھر محبت اور فنافی اللہ کے باریک
دقائق تک پہنچا کر مہذب انسانوں کو باخدا انسان بنا دیا۔ اور پھر یہ سب کچھ کر کے فرمادیا۔
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ، یعنی جان لو کہ خدا نے زمین کو مرنے
کے بعد پھر زندہ کیا۔ سوخدا کا کلام حکمت کے طریقوں سے انسان کو ترقی کے منار تک پہنچاتا ہے۔ وہ
اس سے شرم نہیں کرتا کہ انسان کو جو انسانیت سے گرا ہوا ہے ظاہری ناپاکیوں سے بھی چھڑائے جیسا کہ وہ
باطنی ناپاکیوں سے چھڑاتا ہے اُس نے اپنی پاک کلام میں انسانوں کو دونوں قسم کی پاکیزگی کی
طرف ترغیب دی ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ
یعنی خدا تو بہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور اُن کو بھی دوست رکھتا ہے جو جسمانی طہارت کے
پابند رہتے ہیں ۔ سو توابین کے لفظ سے خدا تعالیٰ نے باطنی طہارت اور پاکیزگی کی طرف توجہ دلائی
اور متطهرين کے لفظ سے ظاہری طہارت اور پاکیزگی کی ترغیب دی ۔ اور اس آیت سے یہ
مطلب نہیں کہ صرف ایسے شخص کو خدا تعالیٰ دوست رکھتا ہے کہ جو محض ظاہری پاکیزگی کا
الحديد : ۱۸ ٢ البقرة : ۲۲۳

ايام الصلح
پابند ہو بلکہ توابین کے لفظ کو ساتھ ملا کر بیان فرمایا تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ
خدا تعالیٰ کی اپنے بندوں کے لئے اکمل اور اتم محبت جس سے قیامت میں نجات ہوگی اسی سے 100
وابستہ ہے کہ انسان علاوہ ظاہری پاکیزگی کے خدا تعالیٰ کی طرف سچا رجوع کرے۔ لیکن محض
ظاہری پاکیزگی کی رعایت رکھنے والا دنیا میں اس رعایت کا فائدہ صرف اس قدراٹھا سکتا ہے کہ
بہت سے جسمانی امراض سے محفوظ رہے۔ اور اگر چہ وہ خدا تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی محبت کا نتیجہ نہیں
دیکھ سکتا مگر چونکہ اُس نے تھوڑا سا کام خدا تعالیٰ کی منشا کے موافق کیا ہے یعنی اپنے گھر اور بدن
اور کپڑوں کو ناپاکیوں سے پاک رکھا ہے اس لئے اس قدر نتیجہ دیکھنا ضروری ہے کہ وہ بعض
جسمانی بلاؤں سے بچالیا جائے بجز اس صورت کے کہ وہ کثرت گناہوں کی وجہ سے سزا کے
لائق ٹھہر گیا ہو۔ کیونکہ اس صورت میں اس کے لئے یہ حالت بھی خدا تعالیٰ میسر نہیں کرے گا کہ وہ
ظاہری پاکیزگی کو کما حقہ بجالا کر اس کے نتائج سے فائدہ اُٹھا سکے۔ غرض بموجب وعدہ الہی
کے محبت کے لفظ میں سے ایک خفیف اور ادنی سے حصہ کا وارث وہ دشمن بھی اپنی دنیا کی زندگی
میں ہو جاتا ہے جو ظاہری پاکیزگی کے لئے کوشش کرتا ہو۔ جیسا کہ تجربہ کے رُو سے یہ مشاہدہ بھی ہوتا
ہے کہ جو لوگ اپنے گھروں کو خوب صاف رکھتے اور اپنی بدر روؤں کو گندہ نہیں ہونے دیتے اور اپنے کپڑوں
کو دھوتے رہتے ہیں اور خلال کرتے اور مسواک کرتے اور بدن پاک رکھتے ہیں اور بدبو اور عفونت سے
پر ہیز بز کرتے ہیں وہ اکثر خطرناک وبائی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں پس گویا وہ اس طرح پر
يُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ کے وعدہ سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ لیکن جو لوگ طہارت ظاہری کی پروانہیں
رکھتے آخر کبھی نہ کبھی وہ بیچ میں پھنس جاتے ہیں اور خطر ناک بیماریاں اُن کو آپکڑتی ہیں۔
اگر قرآن کو غور سے پڑھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ کے بے انتہا رحم نے یہی چاہا ہے
که انسان باطنی پاکیزگی اختیار کر کے رُوحانی عذاب سے نجات پاوے اور ظاہری پاکیزگی
اختیار کر کے دنیا کے جہنم سے بچار ہے جو طرح طرح کی بیماریوں اور وباؤں کی شکل میں نمودار

ايام الصلح
ہو جاتا ہے اور اس سلسلہ کو قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک بیان فرمایا گیا ہے۔ جیسا کہ مثلاً
یہی آیت إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ صاف بتلارہی ہے کہ توابین سے
مراد وہ لوگ ہیں جو باطنی پاکیزگی کے لئے کوشش کرتے ہے رتے ہیں اور مُتَطَهِّرِین سے وہ لوگ مراد
ہیں جو ظاہری اور جسمانی پاکیزگی کے لئے جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دوسری جگہ
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ۔ ہے كُلُوا مِنَ الطَّيِّبُتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ت یعنی پاک چیزیں کھاؤ اور
پاک عمل کرو۔ اس آیت میں حکم جسمانی صلاحیت کے انتظام کے لئے ہے جس کے لئے
كُلُوا مِنَ الطَّيِّبُت کا ارشاد ہے ۔ اور دوسرا حکم روحانی صلاحیت کے انتظام کے لئے ہے جس کے
لئے وَاعْمَلُوْا صَالِحًا کا ارشاد ہے اور ان دونوں کے مقابلہ سے ہمیں یہ دلیل ملتی ہے کہ
بدکاروں کے لئے عالم آخرت کی سزا ضروری ہے۔ کیونکہ جب کہ ہم دنیا میں جسمانی پاکیزگی کے
قواعد کو ترک کر کے فی الفور کسی بلا میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ اس لئے یہ امر بھی یقینی ہے کہ اگر ہم
روحانی پاکیزگی کے اصول کو ترک کریں گے تو اسی طرح موت کے بعد بھی کوئی عذاب مؤلم ضرور
ہم پر وارد ہوگا۔ جو وباء کی طرح ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہوگا ۔ چنانچہ یہی طاعون اس بات کی
گواہ ہے کہ جن جن شہروں اور گھروں میں جسمانی پاکیزگی کی ایسی رعایت نہیں کی گئی جیسی کہ
چاہیئے تھی آخر وبا نے اُن کو پکڑ لیا۔ اگر چہ یہ عفونتی اجرام کم و بیش ہر وقت موجود تھے لیکن وہ
اندازہ غلیان سمیت کا پہلے دنوں میں اکٹھا نہیں تھا۔ اور بعد میں اور اسباب کے ذریعہ سے پیدا ہو
گیا۔ یہ کس قدر مشکل بات ہے کہ جب کہ ہم جسمانی ناپاکی اور عفونت مہلکہ کا کوئی اندازہ قائم
نہیں کر سکتے جب تک وہ خود ہم پر وارد نہ ہو جائے پس کیونکر روحانی سمیت کا ہم اندازہ لگا سکتے ہیں
کہ وہ کب اور کس وقت ہمیں ہلاک کر سکتی ہے۔ لہذا ہمیں لازم ہے کہ لا پروائی اور غفلت سے
نوٹ ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ کچھ چیز نہیں بلکہ جیسا کہ ہم اپنے جسمانی بد طریقوں
سے وہا کو اپنے پر لے آتے ہیں اور پھر حفظ صحت کے قواعد کی پابندی سے اُس سے نجات پاتے ہیں۔
یہی قانون قدرت ہمارے روحانی عذاب اور نجات سے وابستہ ہے۔ منہ
البقرة : ۲۲۳ - المؤمنون : ۵۲

ايام الصلح
زندگی بسر نہ کریں اور دعا میں لگے رہیں۔ خدا سے اُس کا فضل مانگنا اور دُعا میں لگے رہنا اس سے بہتر
اور کوئی طریق نہیں ۔ یہی ایک راہ ہے جو نہایت ضروری اور واجب طریق ہے ۔ اسی وجہ سے
قرآن شریف میں عذاب سے بچنے کے لئے دعا ہی ہمیں سکھلائی گئی ہے اور وہ دعا سورۃ فاتحہ کی
دعا ہے جو پنج وقت نماز میں پڑھی جاتی ہے یہ دونوں قسم کے عذابوں سے بچنے کے لئے دعا ہے۔
کیونکہ آخری فقرہ دعا کا یہ ہے کہ یا الہی اُن لوگوں کی راہ سے بچا جن میں طاعون پھوٹی تھی ۔“
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دعا اس لئے ہے کہ تاہم دنیا کے جہنم اور آخرت کے جہنم دونوں سے
بچائے جائیں ۔ لہذا میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص یہ دعا یعنی سورہ فاتحہ دفع طاعون کے لئے ۱۰۲
اخلاص سے نماز میں پڑھتا ر ہے تو خدا اُس کو اس بلا سے اور اس کے بدنتائج سے بچائے گا۔
اور ہم اس وقت تمام مسلمانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ اب وہ یقینی طور پر یہ نہ سمجھ
لیں کہ طاعون دور ہو گئی اور اس خیال سے پھر غفلت اور گناہ اور معصیت کی طرف جھک نہ جائیں ۔
کیونکہ جیسا کہ ہم اپنے پہلے اشتہار میں شائع کر چکے ہیں ابھی ہم خطرات کے حدود سے باہر نہیں آئے
جب تک دو جاڑے کے موسم خیر سے نہ گزر جائیں۔ اور اس ملک کے کسی حصہ میں کوئی واردات کا
نمونہ پایا نہ جائے اس وقت تک اندیشہ دامنگیر ہے۔ سو اگر چہ طبابت کی تدبیریں نہایت عمدہ چیزیں
ہیں اور جو کچھ ہماری گورنمنٹ نے ہدایتیں پیش کی ہیں وہ قابل شکر و نمخواری ہیں مگر تا ہم تمام فلاح اور
نجات کا مدار انہی تدابیر کو نہ سمجھو اپنے خدائے رحیم و کریم سے بھی صلح کرو۔ دیکھو کس قدر ملک
میں گناہ اور فریب اور جھوٹ اور ظلم اور حق تلفی اور بدکاری پھیل گئی ہے۔ یہ وہی معاصی ہیں جن کی وجہ
سے پہلی تو میں بھی ہلاک ہوتی رہی ہیں۔ سو اس غیور خدا سے ڈرو جس کی غیرت ہمیشہ بدکاروں کو نابود
کرتی رہی ہے۔ اگر خداوند ذوالجلال سے خوف کرو گے اور اپنے دلوں میں اُس کی عظمت بٹھا
لو گے تو وہ تمہیں ضائع ہونے سے بچالے گا اور تم اور تمہاری اولاد بچ جائے گی اور خدا کا رحم

ايام الصلح
تمہارا حامی ہوگا اور ایسے اسباب پیدا کر دے گا جن سے یہ زہریلا مادہ دور ہو جائے۔ اور اگر
دنیا میں مست ہو کر خدا تعالیٰ کی پروا نہیں رکھو گے اور گناہوں سے باز نہیں آؤ گے تو وہ قادر ہے کہ
تمہاری تمام تدبیریں بے کار کر دیوے اور ایسی راہ سے کمر یوے اور ایسی راہ سے تمہیں پکڑے کہ تمہیں معلوم نہ ہو۔ دیکھو
یہود میں جب طاعون مصر اور کنعان کی راہ میں پھوٹی تو وہ لوگ اُس وقت جنگل میں تھے اور شہر کی
عفونتوں سے بالکل الگ تھے۔ ترنجبین اور بیٹر اُن کی غذا تھی۔ وہ یقین کرتے تھے کہا تھے کہ اب کوئی بلا ہم پر
نہیں آئے گی مگر جب انہوں نے نافرمانی شروع کی اور فسق اور فجور میں مبتلا ہوئے تو وہی ترنجبین اور
۱۰۳ بیٹر طاعون کا موجب ہو گئے ۔ یہ کیسا بار یک بھید خدا کی حکمتوں کا ہے کہ چونکہ اللہ جل شانۂ جانتا تھا
کہ یہ قوم عنقریب سرکشی اختیار کرے گی اس لئے اُن کے لئے دن رات کی غذا ترنجبین اور بیٹیر
مقرر کیا گیا۔ یہ دونوں چیزیں طب کے قواعد کی رو سے بالخاصیت طاعون پیدا کرتی ہیں اسی وجہ
سے
سے طبیب لوگ امراض جلدیہ میں جہاں بشور اور پھوڑوں کی بیماریاں ہوں ترنجبین دینے
پر ہیز کیا کرتے ہیں۔ بد بخت یہود ایک طرف تو ارتکاب جرائم کا کرتے رہے اور دوسری طرف
دن رات بیٹر بر اور ترنجبین کھا کر طاعون کا مادہ اپنے اندر جمع کر لیا۔ جب اُن کے مواخذہ کا وقت آیا
تو ایک طرف تو جرائم انتہا کو پہنچ چکے تھے جو سزا کو چاہتے تھے اور دوسری طرف طاعونی مادہ بٹیر اور
ترنجبین کے استعمال سے اس قدر ان کے اندر جمع ہو گیا تھا کہ اب وہ تقاضا کرتا تھا کہ اُن میں
طاعون پھوٹے۔ سو اس ایک ہی رات میں جب یہودیوں کے لئے آسمان سے سزا کا حکم نازل
ہوا ساتھ اس کے مادۂ طاعون کو بھی جو طیار بیٹھا تھا یہ حکم آیا کہ ہاں اب نکل اور اس شریر قوم کو
ہلاک کر ۔ تب وہ اس جنگل میں کتوں کی طرح مرے۔ فاعتبروا يا أُولي الأبصار
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ان لوگوں کا بھی یہی حال ہوگا کہ جو ہر ایک قسم کی زنا کاری اور چوری
اور خونریزی اور مال حرام کھانے اور نوع انسان کے دکھ دینے میں درندوں کی طرح دلیری سے قدم
رکھتے ہیں نہ خدا تعالیٰ کے حدود اور قوانین سے ڈرتے ہیں اور نہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ قانونوں
سے اُن کو خوف ہے۔ یہی بات تھی جو میرے پہلے اشتہار میں بطور الہام طاعون کے بارے میں

ايام الصلح
مجھے معلوم ہوئی تھی اور وہ یہ ہے کہ ” ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم۔ إِنَّه أَوَى
القرية - یعنی خدا تعالیٰ اس نیکی یا بدی کو جو کسی قوم کے شامل حال ہے دور نہیں کرتا جب تک وہ قوم
ان باتوں کو اپنے سے دور نہ کرے جو اُس کے دل میں ہیں ۔ اُس خدا نے اس قریہ کو جو اس کے علم
میں ہے انتشار سے محفوظ رکھا ۔ افسوس کہ بعض نادان کہتے ہیں کہ یہ الہام آپ بنالیا ہے۔ ان کے
جواب میں کیا کہیں اور کیا لکھیں ۔ اے بد قسمت بدگمانو ! کیا ممکن ہے کہ کوئی خدا پر جھوٹ باندھے
اور پھر اُس کے دست قہر سے بچ رہے۔ خدا جھوٹوں کو ہلاک کرے گا اور وہ جو اپنے دل سے باتیں ۱۰۴
بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ خدا کا الہام ہے وہ ہلاک کئے جائیں گے کیونکہ انہوں نے دلیری
کر کے خدا پر بہتان باندھا۔ راستبازوں کے لئے بھی دن مقرر ہیں اور جھوٹے مفتریوں کے لئے
بھی وقت مقرر کئے گئے ہیں۔ جب وہ وقت آئیں گے تو خدا تعالیٰ دکھا دے گا کہ کس نے شوخی سے
باتیں کیں اور کس نے رُوح القدس کی آواز کی پیروی کی ۔ خدا کی باتوں کو خدائی نشانوں سے تم
شناخت کرو گے سچائی پوشیدہ نہیں رہے گی اور نہ باطل مخفی رہے گا۔ وہ خدا جو ہمیشہ اپنے تئیں ظاہر کرتا
رہا ہے وہ اب بھی دکھلائے گا کہ وہ اُن کے ساتھ ہے جو واقعی طور پر اس سے ڈرتے اور نیکی اور
پر ہیز گاری کی راہوں کو اختیار کرتے ہیں ۔
اے لوگو! خدا سے ڈرو۔ اور در حقیقت اس سے صلح کر لو۔ اور سچ مچ صلاحیت کا جامہ پہن لو
اور چاہئیے کہ ہر ایک شرارت تم سے دور ہو جائے ۔ خدا میں بے انتہا عجیب قدرتیں ہیں ۔ خدا میں
بے انتہا طاقتیں ہیں ۔ خدا میں بے انتہا رحم اور فضل ہے ۔ وہی ہے جو ایک ہولناک سیلاب کو ایک
دم میں خشک کر سکتا ہے۔ وہی ہے جو مہلک بلاؤں کو ایک ہی ارادے سے اپنے ہاتھ سے اُٹھا کر
دور پھینک دیتا ہے ۔ مگر اس کی یہ عجیب قدرتیں اُن ہی پر کھلتی ہیں جو اس کے ہی ہو جاتے ہیں ۔ اور
وہی یہ خوارق دیکھتے ہیں جو اس کے لئے اپنے اندر ایک پاک تبدیلی کرتے ہیں اور اُس کے
آستانے پر گرتے ہیں اور اُس قطرے کی طرح جس سے موتی بنتا ہے صاف ہو جاتے ہیں ۔ اور
محبت اور صدق اور صفا کی سوزش سے پگھل کر اس کی طرف بہنے لگتے ہیں ۔ تب وہ مصیبتوں میں

ايام الصلح
اُن کی خبر لیتا ہے اور عجیب طور پر دشمنوں کی سازشوں اور منصوبوں سے انہیں بچالیتا ہے اور ذلت کے
مقاموں سے انہیں محفوظ رکھتا ہے۔ وہ اُن کا متولی اور متعہد ہو جاتا ہے۔ وہ اُن مشکلات میں جبکہ کوئی
انسان کام نہیں آسکتا اُن کی مدد کرتا ہے۔ اور اُس کی فوجیں اس کی حمایت کے لئے آتی ہیں۔ کس قدر شکر
کا مقام ہے کہ ہمارا خدا کریم اور قادر خدا ہے۔ پس کیا تم ایسے عزیز کو چھوڑو گے؟ کیا اپنے نفس ناپاک
کے لئے اُس کی حدود کو توڑ دو گے۔ ہمارے لئے اُس کی رضا مندی میں مرنا نا پاک زندگی سے بہتر ہے۔
قرآن شریف میں تمام احکام کی نسبت تقویٰ اور پرہیز گاری کے لئے بڑی تاکید ہے۔ وجہ یہ کہ
تقویٰ ہر ایک بدی سے بچنے کے لئے قوت بخشتی ہے اور ہر ایک نیکی کی طرف دوڑنے کے لئے حرکت
دیتی ہے اور اس قدر تا کید فرمانے میں بھید یہ ہے کہ تقویٰ ہر ایک باب میں انسان کے لئے سلامتی کا تعویذ
ہے اور ہر ایک قسم کے فتنہ سے محفوظ رہنے کے لئے حصن حصین ہے۔ ایک متقی انسان بہت سے ایسے
فضول اور خطر ناک جھگڑوں سے بچ سکتا ہے جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہو کر بسا اوقات ہلاکت تک پہنچ
جاتے ہیں اور اپنی جلد بازیوں اور بدگمانیوں سے قوم میں تفرقہ ڈالتے اور مخالفین کو اعتراض کا موقعہ
دیتے ہیں۔ مثلاً سوچ کر دیکھو کہ اس زمانہ کے معاند مولویوں نے ہماری تکفیر اور تکذیب کے خیال کو بغیر
کسی تحقیق اور ثبوت کے کس حد تک پہنچا دیا ہے کہ اب ہم ان کی نظر میں اپنے کفر کے لحاظ سے عیسائیوں
اور ہندوؤں سے بھی بدتر ہیں۔ کیا ایک متقی جو واقعی طور پر شکوک کی پیروی سے اپنے دل کو روکتا ہے وہ ان
بلاؤں میں پھنس سکتا ہے؟ اگر ان لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ بھی تقوی ہوتی تو میرے مقابل پر وہ
طریق اختیار کرتے جو قدیم سے حق کے طالبوں کا طریق ہے۔ کیونکہ قدیم سے اس اصول کو ہر ایک
قوم مانتی آئی ہے اور اسلام نے بھی اس کو مانا ہے کہ جو لوگ انبیاء اور رسولوں اور مامور من اللہ کے
منصب سے اپنے تئیں دنیا پر ظاہر کرتے ہیں اُن سے اگر علماء وقت کا کسی حدیث یا کتاب اللہ کے معنے
بیان کرنے میں اختلاف ہو جائے تو اُن کے ساتھ طریق تصفیہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ دوسرے معمولی
انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ ایک فریق اپنے طور کے معنے میں زیادہ قوت اور ترجیح دے کر دوسرے
فریق کی تکذیب پر جلد آمادہ ہو جاتا ہے بلکہ باوجود اختلاف تفسیر اور تاویل کے جو مابین واقع ہو

ايام الصلح
اور باوجود اس بات کے جو بظاہر کسی قول کے وہ معنے قریب قیاس ہوں جو بر خلاف بیان کردہ مامورین
ہوں پھر بھی مامورین اور الہام پانے والوں کے مقابل پر سعید لوگ اپنے قرار دادہ معنوں پر ضد اور
ہٹ نہیں کرتے بلکہ جب خدا تعالیٰ کی متواتر تائیدات اور طرح طرح کے نشانوں سے ظاہر ہو جائے
کہ وہ لوگ موید من اللہ ہیں تو اپنے معنے چھوڑ دیتے ہیں اور وہی معنے قبول کرتے ہیں جو انہوں نے ۱۰۶
کئے ہوں گو بظاہر اس میں کسی قسم کا ضعف بھی معلوم ہو۔ کیونکہ معانی کے بیان کرنے میں بہت توسع
ہے اور بسا اوقات ایک شخص جو مجاز کا پہلو اختیار کرتا ہے اور ایک عبارت کے معنے مجازی رنگ میں
بتلاتا ہے وہ اس دوسرے کے مقابل پر حق پر ہوتا ہے جو ظاہر معانی کو لیتا ہے اور مجاز کی طرف نہیں
جاتا بلکہ ملہمین اور مرسلین کے ساتھ یہ ادب رکھنا لازمی ہے کہ اگر وہ بغیر کسی قرینہ کے بھی صرف
عَنِ الظَّاهِر کریں تو اُن سے قرائن کا مطالبہ نہ کیا جائے جیسا کہ دوسرے علماء سے مطالبہ کیا جاتا
ہے۔ ہاں اس بات کو دیکھنا ضروری ہوگا کہ وہ در حقیقت مؤید من اللہ اور مقبول الہی ہیں ۔ اور جب
یہ ثابت ہو جائے کہ وہ مزید من اللہ ہیں تو پھر اختلاف کے وقت یعنی جب کہ علماء میں اور اُن میں کسی
کتاب الہی کے معنے بیان کرنے میں اختلاف واقع ہو وہی معنے قبول کئے جائیں گے جو مامورین نے
کئے ہیں۔ اسی اصول پر ہمیشہ عمل درآمد رہا ہے ۔ مثلاً جب حضرت عیسی علیہ السلام اور یہود میں
☆
اگر کوئی کہے کہ اگر اختلاف کے وقت ملہم کے معنوں کو ماننا ضروری ہے تو ممکن ہے کہ ایسا مدعی الہام اور
ماموریت کا جس کا ہنوز منجانب اللہ ہونا ثابت نہیں ہوا۔ ایسے معنے خدا کی کتاب کے کرے جن میں صاف الحاد ہو تو
وہ معنے کیونکر مان لئے جائیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بموجب وعدہ قرآن شریف کے سچے ملہم کی یہ نشانی مقرر شدہ
ہے کہ اس کی خدا تعالیٰ کی طرف سے تائید ہوتی ہے اور بجز اس کے دوسرا شخص سچی پیشگوئی دکھلا نہیں سکتا پھر جب ان
علامتوں سے وہ سچا ثابت ہوا تو پھر وہ ملحد کیونکر ہوگا ؟ خدا کا یہ بھی وعدہ ہے کہ مفتری ہلاک کیا جاتا ہے۔ غرض یہ ایک
تصدیق شدہ مسئلہ ہے جس پر ہزاروں راستبازوں نے اپنے خون کے ساتھ مہر لگا دی ہے کہ اگر مدعی الہام اور وحی اور
اس کے غیر میں کسی عبارت کے معنوں میں اختلاف واقع ہو تو بعد اس کے کہ اس مدعی کا سچا ہونا خدا کی تائید اور اس
کے نشانوں سے ثابت ہوتا ہو متنازع فیہ معنوں میں سے وہی معنے قبول کئے جائیں گے جو اس مدعی کے منہ سے نکلے
ہیں۔ یہی وہ طریق ہے جس پر راستبازوں نے قدم مارا ہے اس سے یہ ثابت ہوا کہ جو شخص وحی اور الہام کا دعویٰ کرے ،
اس کی بات صرف اسی حالت میں رڈ کرنے کے لائق ہوتی ہے کہ جب وہ صاحب آیات نہ ہو۔ منہ

ايام الصلح
ملا کی نبی کی اس پیشگوئی کے متعلق اختلاف واقع ہوا کہ جو ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کے متعلق
۱۰۷ تھی تو باوجود اس کے کہ وہ معنے جو یہود کرتے تھے وہی آیت کے ظاہر معنے تھے اور حضرت عیسی کا
یہ کہنا کہ ایلیا نبی کے دوبارہ آنے سے مراد اس کے کسی مثیل کا آنا ہے۔ یہ ایک تاویل رکیک بلکہ
الحاد کے رنگ میں معلوم ہوتی تھی اور یہودیوں کی نظر میں ہنسی کے لائق تھی ۔ اور ایسا صرف
عن الظاہر تھا جس پر کوئی قرینہ قائم نہ تھا مگر پھر بھی نیک بخت انسانوں نے جب دیکھا کہ یہ شخص
موید من اللہ ہے اور اس پر وحی کے ذریعہ سے اصل حقیقت کھلی ہے تو انہوں نے ان ہی معنوں کو
قبول کیا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کرتے تھے اور یہود کے معنوں کورڈ کیا۔ اگر چہ ظاہر طور پر وہی
صحیح معنے معلوم ہوتے تھے۔ پھر اسی قسم کا جھگڑا یہود کا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اور وہ
یہ کہ یہود لوگ مثیل موسیٰ کی پیشگوئی کی نسبت جو توریت باب استثنا میں موجود ہے یہ معنے کرتے
تھے کہ وہ بنی اسرائیل میں سے آئے گا۔ اور کہتے تھے کہ خدا نے داؤد سے قسم کھائی ہے کہ اُسی کے
خاندان سے نبی بھیجتا رہے گا۔ مگر ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ معنے صحیح
نہیں ہیں بلکہ صحیح یہ ہے کہ مثیل موسیٰ کا ظاہر ہونا بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے یعنی
بنی اسماعیل سے ضروری تھا۔ سو اگرچہ یہود کے وہ معنے دو ہزار برس سے اُن کے علماء میں متفق علیہ
چلے آئے تھے اور ایک جاہل آدمی کے لئے ایک قوی حجت تھی کہ جو معنے دو ہزار برس تک
ایک گروہ کثیر علماء میں مسلّم الصحت اور ایک اجماعی عقیدہ کی طرح تھے اُن کے برخلاف کیونکر
ایک نئے معنے مان لئے جائیں مگر پھر بھی جب عقلمندوں نے د نے دیکھا کہ مؤخر الذکر معنے اُس سے ننے اُس شخص
نے کئے ہیں جو موید من اللہ ہے یعنی ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ نے۔ اور یہ بھی خیال کیا کہ انسانی
عقل کے اجتہادی معنوں میں غلطی کا احتمال ممکن ہے مگر جن معنوں کی وحی نے تع تعلیم کی ہے اُن میں
غلطی ممکن نہیں تو جناب نبی علیہ السلام کے معنوں کو قبول کیا۔ اور مخالفوں کے معنے گو وہ اپنے
مذہب کے مولوی اور فاضل کہلاتے تھے رڈی کی طرح پھینک دیئے کیونکہ اُن کو یقین ہو گیا کہ
یہ شخص مؤيد من الله اور صاحب خوارق ہے اور آسمانی تائیدیں اس کے شامل حال ہیں

ايام الصلح
لہذا اُن کو ماننا پڑا کہ یہود اور نصاری کے معنے صحیح نہیں ہیں۔ اسی جہت سے صد ہا یہودی اور
عیسائی مسلمان ہوئے اور جو معنے دو ہزار برس سے متفق علیہ چلے آتے تھے وہ چھوڑ دیئے ۔
اب ان دونوں نظیروں سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جب ایک قوم اور مامور من اللہ میں کسی ۱۰۸
الہی کتاب کے معنے کرنے میں اختلاف پیدا ہو تو وہی معنے قبول کے لائق ہوں گے جو اس
مامور من اللہ نے کئے ہیں گو بظاہر وہ ضعیف اور دور از قیاس ہی معلوم ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم
لوگ انجیل اور توریت کے اکثر مقامات کے وہ معنے نہیں کرتے جو نصاری اور یہود نے کئے ہیں
اور ہم بہر حال ان معنوں کو قبول کریں گے جو قرآن نے کئے ہیں اور جبکہ یہ اصول متحقق ہو گیا تو
اب دیکھنا چاہیے کہ اگر ہمارے مخالف علماء میں دیانت اور انصاف کا مادہ ہوتا تو اس صورت میں
کہ میں مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا تھا اور اپنے دعوے کی تائید میں بعض احادیث یا قرآنی
آیتوں کے وہ معنی کرتا تھا جو میرے مخالف نہیں کرتے۔ خدا ترس لوگوں کو لازم تھا کہ وہ اس
اختلاف کے وقت بفرض محال اگر میرے معنی اُن کی نظروں میں کمزور تھے تو وہ مجھ سے اسی طریق
معہود سے تصفیہ کرتے جیسا کہ پہلے راستباز آدمی ایسے وقتوں میں تصفیہ کرتے رہے ہیں۔ یعنی
صرف یہ تحقیق کرتے کہ آیا یہ شخص مؤید من اللہ ہے یا نہیں۔ لیکن افسوس کہ انہوں نے یہ طریق
میرے ساتھ مسلوک نہیں رکھا۔ حالانکہ اگر اُن میں انصاف ہوتا تو ایمانداری کے رُو سے اس
طریق کا اختیار کرنا اُن پر لازم تھا۔ اور عجب تر یہ کہ جس پہلو کو عبارات کے معنوں میں ہم نے
اختیار کیا ہے وہ نہایت صحیح اور معقولی طور پر بھی قرین قیاس ہے۔ مگر پھر بھی ہمارے مخالفوں نے
ان معنوں سے منہ پھیر لیا۔ حالانکہ اُن کا یہ فرض تھا کہ اگر ہمارے معنے اُن کے معنوں کے مقابل
ضعیف بھی ہوتے تب بھی تائید الہی کے ثبوت کے بعد اُن ہی معنوں کو قبول کر لیتے ۔ اب بتلاؤ
کہ کیا یہ طریق تقویٰ ہے جو انہوں نے اختیار کیا۔ سوچ کر دیکھو کہ جب ایسے اختلافات نبیوں
اور دوسری قوموں میں ہوئے ہیں تو سعید لوگوں نے کس طریق کو اختیار کیا ہے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ
انہوں نے بہر حال وہ معنے قبول کئے جو نبیوں کے منہ سے نکلے۔

ايام الصلح
اب پھر ہم کلام سابق کی طرف عود کر کے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم نے ہمدردی خلائق کے لئے دو
مرکب دوائیں طاعون کے علاج کی طیار کی ہیں۔ ایک وہ دوا ہے جس پر دو ہزار پانچ سو روپیہ خرچ آیا
109 ہے جس میں سے دو ہزار روپیہ کے یاقوت رمانی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب نے عنایت
فرمائے ہیں اور چار سو روپیہ شیخ رحمت اللہ صاحب نے دیا ہے اور سور و پیہ اور متفرق دوستوں کی
طرف سے ہے۔
اس دوا کا نام تریاق الہی رکھا گیا ہے۔ یہ اس وقت کام آ سکتی ہے کہ جب خدانخواستہ پھر جاڑے
کی موسم میں طاعون پھیلے ۔ ابھی ہم بیان نہیں کر سکتے کہ یہ گراں قیمت دوا جس پر اڑھائی ہزار روپیہ
خرچ آیا ہے کن لوگوں کو دی جائے گی اور کیا یہ فروخت بھی ہو سکتی ہے یا نہیں ۔ دوا قلیل ہے اور جماعت
بہت ہے۔ دل تو چاہتا ہے کہ عام لوگ اس تریاق الہی سے نئی زندگی حاصل کریں مگر گنجائش نہیں ہے۔
مجھے ایک الہام میں یہ فقرات القا ہوئے تھے کہ يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا۔ میرے خیال میں ہے کہ
عدوی سے مراد یہی طاعون ہے۔ اگر میں اُس الہام کے معنے کرنے میں غلطی نہیں کرتا جس میں یہ لکھا
ہے کہ انهُ أَوَى القَرْيَةَ تو کیا تعجب ہے کہ کسی عام زور طاعون کے وقت میں قادیان دارالامن رہے۔
میں ہمیشہ اور پنج وقتہ نماز میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا اس بلا کو دنیا سے اُٹھادے اور اپنے بندوں کی تقصیریں
معاف کرے مگر پھر بھی مجھے ان الہامات کے لحاظ سے جو ظاہر کر چکا ہوں اس حالت میں کہ لوگ تو بہ نہ
کریں سخت اندیشہ ہے کہ یہ آگ جاڑے کے موسم میں یا اس کے ابتدا میں ہی یا برسات کے موسم میں
ہی بھڑک نہ اُٹھے۔
یادر ہے کہ کفر اور ایمان کا فیصلہ تو مرنے کے بعد ہو گا اس کے لئے دنیا میں کوئی عذاب
نازل نہیں ہوتا اور جو پہلی امتیں ہلاک کی گئیں وہ کفر کے لئے نہیں بلکہ اپنی شوخیوں اور شرارتوں
اور ظلموں کی وجہ سے ہلاک ہوئیں ۔ فرعون بھی اپنے کفر کے باعث سے ہلاک نہیں ہوا بلکہ اپنے
ظلم اور زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ محض کفر کے سبب سے اس دنیا میں کسی پر عذاب نازل
نہیں ہوتا ۔ اگر کوئی کافر ہو مگر غریب مزاج اور آہستہ رو ہو اور ظالم نہ ہو تو اس کے کفر کا حساب
قیامت کے دن ہو گا ۔ اس دنیا میں ہر ایک عذاب ظلم اور بدکاری اور شوخیوں اور شرارتوں

ايام الصلح
کی وجہ سے ہوتا ہے اور ایسا ہی ہمیشہ ہوگا ۔ اگر خدا تعالیٰ کی نظر میں لوگ شوخ طبع اور متکبر اور ظالم
اور بے خوف اور مردم آزار ہوں گے خواہ وہ مسلمان ہوں خواہ ہند وخواہ عیسائی عذاب سے بچ نہیں سکیں
گے۔ کاش لوگ اس بات کو سمجھیں اور غریب مزاج اور بے شر انسان بن جائیں ۔ خدا تعالیٰ کسی کو
عذاب دے کر کیا کرے گا اگر وہ اُس سے ڈرتے رہیں۔ خدا تعالیٰ کے تمام نبی رحمت کے لئے آئے 1
اور جس نے رحمت کو قبول نہ کیا اُس نے عذاب مانگا۔ ہر پاک نبی جو دنیا میں آیا وہ رحمت کا پیغام لے
کر آیا اور عذاب خدا سے نہیں بلکہ لوگوں نے اپنی کرتوتوں سے آپ پیدا کیا۔ ہاں وہ سچوں کے لئے
ایک علامت بھی ٹھہر گئے کہ اُن کے آنے کے ساتھ ایک عذاب بھی آتا رہا۔
☆
اس جگہ یہ بھی واضح رہے کہ میں نے طاعون کے علاج کے لئے ایک مرہم بھی طیار کی ہے یہ ایک
پرانا نسخہ ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت سے چلا آتا ہے اور اس کا نام مرہم عیسی ہے اگر چہ
امتداد زمانہ کے سبب سے بعض دواؤں میں تبدیلی ہو گئی ہے یعنی طب کی بہت سی کتابوں کے دیکھنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک طبیب نے کوئی دوا اس نسخہ میں داخل کی ہے اور دوسرے نے بجائے اس کے
کوئی اور داخل کر دی ہے۔ لیکن یہ تغیر صرف ایک دو دواؤں میں ہوا ہے اس کا سبب یہ معلوم ہوتا
ہے کہ ہر ایک دوا ہر ایک ملک میں پائی نہیں جاتی یا کم پائی جاتی ہے یا بعض موسموں میں پائی نہیں جاتی۔
سوجس جگہ یہ اتفاق ہوا کہ ایک دوامل نہیں سکی تو کسی طبیب نے اُس کا بدل کوئی اور دوا ڈال دی اور
در حقیقت قرابادینوں کے تمام مرکبات میں جو بعض جگہ اختلاف نسخوں کا پایا جاتا ہے اس کا یہی سبب
ہے مگر ہم نے بڑی کوشش سے اصل نسخہ طیار کیا ہے۔ اس مرکب کا نام مرہم عیسی ہے اور مرہم حوار بین
بھی اسے کہتے ہیں اور مرہم الرسل بھی اس کا نام ہے کیونکہ عیسائی لوگ حواریوں کو مسیح کے رسول یعنی
ایلچی کہتے تھے کیونکہ اُن کو جس جگہ جانے کے لئے حکم دیا جاتا تھا وہ ایلچی کی طرح جاتے تھے۔ یہ
نہایت عجیب بات ہے کہ جیسا کہ یہ نسخہ طب کے تمام نسخوں سے قدیم اور پُر انا ثابت ہوا ہے ایسا ہی
اسی وجہ سے حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت میں ملک میں طاعون بھی پھوٹے گی ۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی