ایّام الصّلح
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ دنیا کی اکثر قوموں کے طبیبوں نے اس نسخہ کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔
چنانچہ جس طرح عیسائی طبیب اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھتے آئے ہیں ایسا ہی رومی طبابت کی قدیم
کتابوں میں بھی یہ نسخہ پایا جاتا ہے۔ اور زیادہ تر تعجب یہ ہے کہ یہودی طبیبوں نے بھی اس نسخہ کو اپنی
کتابوں میں درج کیا ہے اور وہ بھی اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ یہ نسخہ حضرت عیسی علیہ السلام کی
چوٹوں کے لئے بنایا گیا تھا اور نصرانی طبیبوں کی کتابوں اور مجوسیوں اور مسلمان طبیبوں اور
دوسرے تمام طبیبوں نے جو مختلف قوموں میں گزرے ہیں اس بات کو بالاتفاق تسلیم کر لیا ہے کہ
یہ نسخہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے بنایا گیا تھا۔ چنانچہ ان مختلف فرقوں کی کتابوں میں سے
ہزار کتاب ایسی پائی گئی ہے جن میں یہ نسخہ مع وجہ تسمیہ درج ہے اور وہ کتا بیں اب تک موجود
ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اکثر وہ کتابیں ہمارے کتب خانہ میں ہیں اور شیخ الرئیس بوعلی سینا
نے بھی اس نسخہ کو اپنے قانون میں لکھا ہے۔ چنانچہ میرے کتب خانہ میں شیخ بوعلی سینا کے قانون کا
ایک قلمی نسخہ موجود ہے جو پانسو برس کا لکھا ہوا ہے اس میں بھی یہ نسخہ مع وجہ تسمیہ موجود ہے۔ ان
تمام کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرہم عیسی اس وقت تیار کی گئی تھی کہ جب
نالائق یہودیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کو قتل کرنے کے لئے صلیب پر چڑھا دیا تھا اور
اُن کے پیروں اور ہاتھوں میں لوہے کے کیل ٹھونک دیئے تھے لیکن خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا
کہ ان کو صلیبی موت سے بچاوے۔ اس لئے خدائے عز و جل نے اپنے فضل و کرم
سے ایسے اسباب جمع کر دیئے جن کی وجہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی جان بچ گئی ۔ منجملہ ان
کے ایک یہ سبب تھا کہ آنجناب جمعہ کو قریب عصر کے صلیب پر چڑھائے گئے اور صلیب پر
چڑھانے سے پہلے اُسی رات پیلاطوس کی بیوی نے جو اس ملک کا بادشاہ تھا ایک ہولناک
خواب دیکھا تھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ اگر یہ شخص جو یسوع کہلاتا ہے قتل کیا گیا تو تم پر تباہی
آئے گی ۔ اُس نے یہ خواب اپنے خاوند یعنی پیلاطوس کو بتلایا اور چونکہ دنیا دار لوگ اکثر
وہمی اور بزدل ہوتے ہیں ۔ اس لئے پیلاطوس خاوند اُس کا اس خواب کوسن کر بہت ہی
ايام الصلح
گھبرایا اور اندر ہی اندر اس فکر میں لگ گیا کہ کسی طرح یسوع کو قتل سے بچا لیا جائے ۔ سو اس دلی
منصوبہ کے انجام کے لئے پہلا داؤ جو اُس نے یہودیوں کے ساتھ کھیلا وہ یہی تھا کہ یہ تدبیر کی کہ
یسوع کو جمعہ کے روز عصر کے وقت صلیب دی جائے۔ اور اُسے معلوم تھا کہ یہودی صرف اسے
صلیب دینا چاہتے ہیں کسی اور طریق سے قتل کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہودیوں کے مذہب کے رُو
سے جس شخص کو صلیب کے ذریعہ قتل کیا جائے خدا کی لعنت اُس پر پڑ جاتی ہے اور پھر خدا کی
طرف اُس کا رفع نہیں ہوتا۔ اور بعد اس کے یہ امر ممکن ہی نہیں ہوتا کہ خدا اس سے محبت کرے
اور یا وہ خدا کی نظر میں ایمانداروں اور راستبازوں میں شمار کیا جائے ۔ لہذا یہودیوں کی یہ خواہش ۱۱۲
تھی کہ یسوع کو صلیب دے کر پھر توریت کے رُو سے اس بات کا اعلان دے دیں کہ اگر یہ سچا نبی
ہوتا تو ہرگز مصلوب نہ ہو سکتا اور اس طرح پر مسیح کی جماعت کو متفرق کر دیں یا جو لوگ اندر ہی
اندر کچھ نیک ظن رکھتے تھے اُن کی طبیعتوں کو خراب کر دیں۔ اور خدانخواستہ اگر واقعہ صلیب وقوع
میں آجاتا تو حضرت عیسی علیہ السلام پر یہ ایک ایسا داغ ہوتا کہ کسی طرح ان کی نبوت درست نہ
ٹھہر سکتی اور نہ وہ راستباز ٹھہر سکتے اس لئے خدا تعالیٰ کی حمایت نے وہ تمام اسباب جمع کر دیئے
جن سے حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب ہونے سے بچ گئے ۔ ان اسباب میں سے پہلا سبب
یہی تھا کہ پیلاطوس کی بیوی کو خواب آیا اور اُس سے ڈر کر پیلاطوس نے یہ تدبیر سوچی کہ یسوع
جمعہ کے دن عصر کے وقت صلیب دیا جائے ۔ اس تدبیر میں پیلاطوس نے یہ سوچا تھا کہ غالباً
اس قلیل مدت کی وجہ سے جو صرف جمعہ کے ایک دو گھنٹے ہیں یسوع کی جان بچ جائے گی
کیونکہ یہ ناممکن تھا کہ جمعہ ختم ہونے کے جمعہ ختم ہونے کے بعد مسیح صلیب پر رہ سکتا ۔ وجہ یہ کہ یہودیوں کی
شریعت کے رُو سے یہ حرام تھا کہ کوئی شخص سبت میں یا سبت سے پہلی رات میں صلیب پر رہے
اور صلیب دینے کا یہ طریق تھا کہ صرف مجرم کو صلیب کے ساتھ جوڑ کر اُس کے پیروں
اور ہاتھوں میں کیل ٹھونکے جاتے تھے اور تین دن تک وہ اسی حالت میں دھوپ میں
ايام الصلح
پڑا رہتا تھا۔ اور آخر کئی اسباب جمع ہو کر یعنی درد اور دھوپ اور تین دن کا فاقہ اور پیاس ، مجرم
مر جاتا تھا مگر جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے جو شخص جمعہ میں صلیب پر کھینچا جاتا تھا وہ اُسی
دن اُتار لیا جاتا تھا کیونکہ سبت کے دن صلیب پر رکھنا سخت گناہ اور موجب تاوان اور سزا تھا۔ سو
یہ داؤ پیلاطوس کا چل گیا کہ یسوع جمعہ کی آخری گھڑی میں صلیب پر چڑھایا گیا ۔ اور نہ صرف
یہی بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل نے چند اور اسباب بھی ایسے پیدا کر دئیے جو پیلاطوس کے اختیار میں
نہ تھے اور وہ یہ کہ عصر کے تنگ وقت میں تو یہودیوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر چڑھایا اور ساتھ
ہی ایک سخت آندھی آئی جس نے دن کو رات کے مشابہ کر دیا۔ اب یہودی ڈرے کہ شاید شام
ہو گئی کیونکہ یہودیوں کو سبت کے دن یا سبت کی رات کسی کو صلیب پر رکھنے کی سخت ممانعت تھی
اور یہودیوں کے مذہب کے رُو سے دن سے پہلے جو رات آتی ہے وہ آنے والے دن میں
شمار کی جاتی ہے۔ اس لئے جمعہ کے بعد جو رات تھی وہ سبت کی رات تھی ۔ لہذا یہودی آندھی
کے پھیلنے کے وقت میں اس بات سے بہت گھبرائے کہ ایسا نہ ہو کہ سبت کی رات میں یہ شخص
صلیب پر ہو۔ اس لئے جلدی سے انہوں نے اتار لیا اور دو چور جو ساتھ صلیب دیئے گئے تھے
اُن کی ہڈیاں توڑی گئیں لیکن مسیح کی ہڈیاں نہیں توڑیں کیونکہ پیلاطوس کے سپاہیوں نے جن کو
پوشیدہ طور پر سمجھایا گیا تھا کہہ دیا کہ اب نبض نہیں ہے اور یسوع مر چکا ہے ۔ مگر مجھے معلوم
ہوتا ہے کہ چونکہ راستباز کا قتل کرنا کچھ سہل امر نہیں اس لئے اس وقت نہ صرف پیلاطوس کے
سپاہی یسوع کے بچانے کے لئے تدبیریں کر رہے تھے بلکہ یہود بھی حواس باختہ تھے اور آثار قہر
دیکھ کر یہودیوں کے دل بھی کانپ گئے تھے اور اُس وقت وہ پہلے زمانہ کے آسمانی عذاب جو ان پر آتے رہے
اُن کی آنکھوں کے سامنے تھے۔ اس لئے کسی یہودی کو یہ جرات نہ ہوئی کہ یہ کہے کہ ہم تو ضرور
ہڈیاں توڑیں گے اور ہم باز نہیں آئیں گے کیونکہ اُس وقت رب السماوات والارض
نہایت غضب میں تھا اور جلالِ الہی یہودیوں کے دلوں پر ایک رُعب ناک کام کر رہا تھا۔
لہذا انہوں نے جن کے باپ دادے ہمیشہ خدا تعالیٰ کے غضب کا تجربہ کرتے آئے تھے جب سخت
اور سیاہ آندھی اور عذاب کے آثار دیکھے اور آسمان پر سے خوفناک آثار نظر آئے تو وہ سراسیمہ ہو کر
گھروں کی طرف بھاگے۔
اس بات پر یقین کرنے کے لئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ہرگز صلیب پر فوت نہیں ہوئے
پہلی دلیل یہ ہے کہ وہ انجیل میں یونس نبی سے اپنی مشابہت بیان فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یونس
کی طرح میں بھی قبر میں تین دن رہوں گا جیسا کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں رہا تھا۔ اب یہ مشابہت جو
نبی کے منہ سے نکلی ہے قابل غور ہے۔ کیونکہ اگر حضرت مسیح مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں رکھے
گئے تھے تو پھر مردہ اور زندہ کی کس طرح مشابہت ہو سکتی ہے؟ کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں مرا رہا
تھا ؟ سو یہ ایک بڑی دلیل اس بات پر ہے کہ ہر گز مسیح علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ وہ
مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوئے۔ پھر دوسری دلیل یہ ہے کہ پیلاطوس کی بیوی کو خواب ۱۱۴
میں دکھلایا گیا کہ اگر یہ شخص مارا گیا تو اس میں تمہاری تباہی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر حقیقت میں
عیسیٰ علیہ السلام صلیب دئیے جاتے یعنی صلیبی موت سے مر جاتے تو ضرور تھا کہ جو فرشتہ نے
پیلاطوس کی بیوی کو کہا تھا وہ وعید پورا ہوتا ۔ حالانکہ تاریخ سے ظاہر ہے کہ پیلاطوس پر کوئی تباہی نہیں
آئی ۔ تیسری دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح نے خود اپنے بچنے کے لئے تمام رات دعا مانگی تھی اور یہ
بالکل بعید از قیاس ہے کہ ایسا مقبول درگاہ الہی تمام رات رو رو کر دعا مانگے اور وہ دعا قبول نہ ہو۔
چوتھی دلیل یہ ہے کہ صلیب پر پھر مسیح نے اپنے بچنے کے لئے یہ دُعا کی ۔ ایسلی
۔
ایلی ایلی لما سبقتانی ،
اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ اب کیونکر ممکن ہے کہ جب کہ اس
حد تک اُن کی گدازش اور سوزش پہنچ گئی تھی پھر خدا ان پر رحم نہ کرتا۔ پانچویں دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح
صلیب پر صرف گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ رکھے گئے اور شاید اس سے بھی کم اور پھر اتارے گئے اور یہ بالکل
بعید از قیاس ہے کہ اس تھوڑے عرصہ اور تھوڑی تکلیف میں اُن کی جان نکل گئی ہو اور یہود کو
ايام الصلح
بھی پختہ ظن سے اس بات کا دھڑکا تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا۔ چنانچہ اس کی تصدیق میں
اللہ تعالیٰ بھی قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينا، یعنی یہود قتل مسیح کے بارے میں
ظن میں رہے اور یقینی طور پر انہوں نے نہیں سمجھا کہ در حقیقت ہم نے قتل کر دیا۔ چھٹی دلیل یہ
ہے کہ جب یسوع کے پہلو میں ایک خفیف سا چھید دیا گیا تو اُس میں سے خون نکلا اور خون بہتا
ہوا نظر آیا اور ممکن نہیں کہ مردہ میں خون بہتا ہوا نظر آئے۔ ساتویں دلیل یہ ہے کہ یسوع کی
ہڈیاں توڑی نہ گئیں جو مصلوبوں کے مارنے کے لئے ایک ضروری فعل تھا۔ کیونکہ تاریخ سے
ثابت ہے کہ تین دن صلیب پر رکھ کر پھر بھی بعض آدمی زندہ رہ جاتے تھے پھر کیونکر ایسا شخص جو
صرف چند منٹ صلیب پر رہا اور ہڈیاں نہ توڑی گئیں وہ مر گیا ؟ آٹھویں دلیل یہ ہے کہ انجیل
سے ثابت ہے کہ یسوع صلیب سے نجات پا کر پھر اپنے حواریوں کو ملا اور اُن کو اپنے زخم
۱۱۵ دکھلائے اور ممکن نہیں کہ یہ زخم اس حالت میں موجود رہ سکتے کہ جب کہ یسوع مرنے کے بعد
ایک تازہ اور نیا جلالی جسم پاتا۔ نویں دلیل حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیبی موت سے محفوظ
رہنے پر یہی نسخہ مرہم عیسی ہے۔ کیونکہ ہرگز خیال نہیں ہو سکتا کہ مسلمان طبیبوں اور عیسائی ڈاکٹروں
اور رومی مجوسی اور یہودی طبیبوں نے باہم سازش کر کے یہ بے بنیاد قصہ بنا لیا ہو۔ بلکہ یہ نسخہ
طبابت کی صد ہا کتابوں میں لکھا ہوا اب تک موجود ہے۔ ایک ادنی استعداد کا آدمی بھی قرابادین
قادری میں اس نسخہ کو امراض الجلد میں لکھا ہوا پائے گا ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ مذہبی رنگ کی
تحریروں میں کئی قسم کی کمی زیادتی ممکن ہے کیونکہ تعصبات کی اکثر آمیزش ہو جاتی ہے لیکن جو
کتابیں علمی رنگ میں لکھی گئیں ان میں نہایت تحقیق اور تدقیق سے کام لیا جاتا ہے۔ لہذا یہ نسخہ
مرہم عیسی اصل حقیقت کے دریافت کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کا ذریعہ ہے اور اس سے پتہ لگتا
ہے کہ یہ خیالات کہ گویا حضرت عیسیٰ آسمان پر چلے گئے تھے کیسے اور کس پایہ کے ہیں ۔ اور خود
ظاہر ہے کہ حضرت عیسی کے جسم کو آسمان پر اُٹھانے کے لئے کوئی بھی ضرورت نہیں تھی ۔
خدا تعالیٰ حکیم ہے عبث کام کبھی نہیں کرتا۔ جبکہ اُس نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غار ثور میں
ا النساء : ۱۵۸
ايام الصلح
صرف دو تین میل کے فاصلے پر مکہ سے چھپا دیا اور سب ڈھونڈ نے والے نا کام اور نامراد
واپس کئے تو کیا وہ حضرت مسیح کو کسی پہاڑ کی غار میں چھپا نہیں سکتا تھا اور بجز دوسرے آسمان پر
پہنچانے کے یہودیوں کی ہمت اور تلاش پر اس کو دل میں کھڑکا تھا ؟
کہیں
☆
L
ماسوا اس کے کسی آیت یا حدیث سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ قرآن شریف یا حدیث میں
اور کسی مقام میں حضرت عیسیٰ کی نہ کی نسبت صَعُود کا لفظ بھی لکھا ہے ۔ ہاں رفع کا لفظ ہے ۔
جو توفی کے لفظ کے بعد آیا ہے اور ہمیں قرآن اور حدیث کے بہت سے مقامات سے معلوم
ہوا ہے کہ توفی کے بعد مومنوں کا رفع ہوتا ہے۔ یعنی مومن کی روح جسم کی مفارقت کے بعد
روحانی طور پر خدا تعالیٰ کی طرف بلائی جاتی ہے جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ سے
ظاہر ہے۔ اور اگر چہ تمام انبیاء اور رسول اور صدیق اور اولیاء اور تمام مومنین مرنے کے
بعد روحانی طور پر خدا تعالیٰ کی طرف ہی اُٹھائے جاتے اور رفع کے مرتبہ سے عزت دیئے
جاتے ہیں مگر قرآن شریف میں حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع کا خصوصیت کے ساتھ
اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ یہودی لوگ آپ کے رفع روحانی سے سخت منکر تھے اور
اب تک منکر ہیں ۔ اور اُن کی حجت یہ ہے کہ یسوع یعنی عیسی علیہ السلام صلیب دیئے گئے ہیں
اور توریت میں لکھا ہے کہ جو شخص صلیب دیا جائے اُس کا رفع روحانی نہیں ہوتا ۔ یعنی اس کی
روح خدا تعالیٰ کی طرف جو مقام راحت ہے اٹھائی نہیں جاتی بلکہ ملعون ٹھہرا کر نیچے کی طرف
پھینکی جاتی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ یہودیوں کے اس اعتراض کو دور کرے اور
حضرت مسیح کے رفع روحانی پر گواہی دے۔ سو اسی گواہی کی غرض سے اللہ تعالیٰ نے
حدیث صحیح میں حضرت عیسی کی عمر ایک سو بیس برس مقرر کر دی گئی ہے۔ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ
حضرت عیسی اس عالم کو چھوڑ کر عالم اموات میں گئے اور اب تک ان لوگوں میں رہتے ہیں جو فوت ہو چکے
ہیں۔ نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں نہ سوتے ہیں اور نہ کوئی اور خاصہ اس دنیا کی زندگی کا اُن میں موجود ہے۔ یحییٰ
نبی جو فوت ہو کر دوسرے عالم میں گیا ہے وہ بھی ان کے ساتھ ہی ہے۔ منہ
ا الفجر : ٢٩
ايام الصلح
فرمایا يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا یعنی
اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور وفات کے بعد تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا اور تجھے اُن
الزاموں سے پاک کروں گا جو تیرے پر اُن لوگوں نے لگائے جنہوں نے تیری راستبازی کو
قبول نہ کیا۔ اب ظاہر ہے کہ اس جگہ رفع جسمانی کی کوئی بحث نہ تھی ۔ اور یہودیوں کے عقیدہ
میں یہ ہرگز داخل نہیں کہ جس کا رفع جسمانی نہ ہو وہ نبی یا مومن نہیں ہوتا ۔ پس اس بے ہودہ قصے
کے چھیڑنے کی کیا حاجت تھی ۔ خدا تعالیٰ کا کلام لغو سے پاک ہے ۔ وہ تو اُن مقدمات کا فیصلہ کرتا
ہے جن کا فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ یہود نالائق نعوذ باللہ حضرت مسیح کو کافر اور کا ذب اور مفتری
ٹھہراتے تھے اور کہتے تھے کہ موسیٰ اور تمام راستبازوں کی طرح اُن کو روحانی رفع نصیب نہیں
ہوا اور کسی حد تک نصاری بھی اُن کی ہاں میں ہاں ملانے لگے تھے ۔ سو خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا
کہ یہ دونوں فریق جھوٹے ہیں اور حضرت مسیح علیہ السلام بے شک مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی
طرف اٹھائے گئے ہیں جیسا کہ اور راستباز اٹھائے گئے ۔ یہ بعینہ ایسا ہی فیصلہ ہے جیسا کہ حدیثوں
میں آیا ہے کہ عیسی اور اُس کی ماں مس شیطان سے پاک ہیں ۔ جاہل مولویوں نے اس کے یہ معنے
مخالفین کی حالت پر رونا آتا ہے وہ نہیں سوچتے کہ اگر اس آیت إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
سے ایک پاک موت کا بیان کرنا غرض نہیں تھا اور بجائے ملعون ہونے کے روحانی رفع کا بیان کرنا مقصود
نہیں تھا تو اس قصے کو بیان کرنے کی کونسی ضرورت تھی۔ اور جسمانی رفع کے لئے کونسی دینی ضرورت پیش آئی
تھی ۔ افسوس صاف اور سیدھی بات کو ناحق بگاڑتے ہیں ۔ بات تو صرف اتنی تھی کہ یہودی حضرت عیسیٰ کو
ملعون ٹھہرا کر ان کے رفع روحانی سے منکر ہو گئے تھے۔ اب رَافِعُكَ اِلَی سے اس بات کا ظاہر کرنا
مقصود تھا کہ حضرت عیسی ملعون نہیں ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف اُن کا رفع ہو گیا ۔ اور توفی کے لفظ سے
جس کے معنے صحیح بخاری میں مارنا کیا گیا حضرت عیسیٰ کی موت ثابت ہو گئی ۔ علاوہ اس کے خلت کا
لفظ جہاں جہاں قرآن شریف میں انسانوں کے لئے استعمال ہوا ہے موت کے معنوں پر استعمال ہوا ہے۔
لہٰذا آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ کے سے بھی حضرت عیسیٰ کی موت ہی ثابت ہوئی ۔ اس قدر دلائل
موت اور پھر انکار ۔ ہائے افسوس یہ کیا ہیں اطوار ۔ منہ
ال عمران: ۵۶ آل عمران: ۱۴۵
ايام الصلح
کر لئے کہ بجز حضرت عیسیٰ اور اُن کی ماں کے اور کوئی نبی ہو یا رسول ہو مس شیطان سے پاک
نہیں یعنی معصوم نہیں اور آیت إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن کو بھول گئے اور نیز آیت
سَلَّمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ کو پس پشت ڈال دیا۔ اور بات صرف اتنی تھی کہ اس حدیث میں بھی
یہودیوں کا ذب اور دفع اعتراض منظور تھا۔ چونکہ وہ لوگ طرح طرح کے ناگفتنی بہتان حضرت
مریم اور حضرت عیسی پر لگاتے تھے اس لئے خدا کے پاک رسول نے گواہی دی کہ یہودیوں میں
سے میں شیطان سے کوئی پاک نہ تھا اگر پاک تھے تو صرف حضرت عیسیٰ اور اُن کی والدہ تھی۔
نعوذ باللہ اس حدیث کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ ایک حضرت عیسی اور ان کی والدہ ہی معصوم ہیں
اور ان کے سوا کوئی نبی ہو یا رسول ہو مس شیطان سے معصوم نہیں ہے۔
ہمارے بعض :
ے بعض نادان علماء کی جیسی یہ غلطی ہے ویسی ہی یہ غلطی بھی ہے کہ وہ رفع سے مراد
جسمانی رفع سمجھ بیٹھے ہیں۔ حالانکہ جسمانی رفع کے بارے میں کوئی بحث نہ تھی اور نہ یہ مسئلہ
مهتم بالشان ہو سکتا ہے۔ کیونکہ دنیا کے کسی مذہب کے نزد یک جسمانی رفع شرط نجات نہیں
ہے مگر روحانی رفع شرط نجات ہے اور یہودیوں کی یہ کوشش تھی کہ جو امر توریت کے رُو سے شرط
نجات ہے وہ حضرت عیسیٰ کی ذات سے مسلوب ثابت کر دیا جائے یعنی یہ ثابت کیا جائے کہ وہ
امران میں نہیں پایا جاتا۔ اسی غرض سے انہوں نے اپنی دانست میں صلیب دی تھی ۔ اور صلیب کا
نتیجہ جو توریت میں بیان کیا گیا ہے وہ یہ نہیں ہے کہ جو شخص مصلوب ہو وہ مع جسم عنصری آسمان پر
نہیں جاتا بلکہ یہ ہے کہ راستبازوں کی طرح اُس کی روح خدا کی طرف اُٹھائی نہیں جاتی ۔ یہودی
اب تک زندہ موجود ہیں اگر کسی کو تحقیق حق منظور ہوتی تو اُن سے پوچھتا کہ تم نے صلیب دینے سے
کیا نتیجہ نکالا ؟ کیا یہ کہ حضرت عیسی بوجه صلیب جسمانی طور پر آسمان پر جانے سے روکے گئے اور
یا یہ کہ وہ صلیب پانے سے روحانی رفع الی اللہ سے ناکام رہے؟ کیا اس بات کا تصفیہ کچھ مشکل
تھا ؟ مگر اس پر آشوب زمانے میں لاکھوں میں سے کوئی ایسا انسان ہو گا جس کے دل کو یہ
بے قراری ہو گی کہ وہ حق کی تلاش کرے۔ خدا تعالیٰ کا یہ ہم بندوں پر احسان ہے کہ وہ سچائی کو
بنی اسرائیل : ۶۶ ۲ مریم : ۱۶
ايام الصلح
ہر ایک پہلو سے ظاہر کر دیتا ہے اور بعض دلائل کو بعض کے گواہ بنا دیتا ہے۔ اور نہیں چھوڑ تا جب
تک کہ خبیث کو طیب سے اور طیب کو خبیث سے الگ کر کے نہ دکھلاوے۔ سواسی کی حمایت
۱۸ سے یہ ایک کرشمہ قدرت ہے کہ مرہم عیسی کا نسخہ تمام کتابوں میں نکل آیا۔ اور ثابت ہو گیا کہ
دنیا کے قریبا تمام طبیب مرہم عیسی کا نسخہ اپنی کتابوں میں لکھتے آئے ہیں اور یہ بھی تحریر کرتے
آئے ہیں کہ یہ مرہم جو چوٹوں اور زخموں کے لئے نہایت درجہ فائدہ مند ہے یہ حضرت عیسی کے
لئے بنائی گئی تھی ۔ طبیبوں کی یہ تحقیقات ایک ایسے درجہ کی تحقیقات ہے جس سے تمام اسرار الہی
منکشف ہو جاتے ہیں اور اصل حقیقت کھلتی ہے اور صاف طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ
حضرت عیسی کے سوانح میں اصل بات صرف اس قدر تھی کہ وہ موافق وعدہ خدا تعالیٰ کے صلیبی
قتل سے نجات دیئے گئے اور پھر اس مرہم کے ساتھ چالیس دن تک اُن کے زخموں کا علاج ہوتا
رہا جیسا کہ انجیلوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس مقام میں جہاں صلیب پر چڑھائے گئے تھے
واقعہ صلیب کے بعد چالیس دن تک پوشیدہ طور پر رہے۔ پھر جیسا کہ اُن کو حکم تھا ان ملکوں کی
طرف تشریف لے گئے جہاں جہاں یہودی اپنے وطن سے متفرق ہو کر آباد تھے ۔ چنانچہ اسی
نیت سے وہ کشمیر میں پہنچے اور کشمیر میں ایک سو بیس برس کی عمر میں وفات پائی اور شہر سری نگر محلہ
خانیار میں اُن کا مزار ہے اور اس جگہ شہزادہ یوز آسف نبی کر کے مشہور ہیں ۔ اور وہ لوگ کہتے ۔
☆
ہیں کہ انیس سو برس اس نبی کے فوت ہونے پر گذر گئے ہیں کہیں
حال میں جو مثبت سے ایک انجیل کسی غار سے برآمد ہوئی ہے جس کو ایک روسی فاضل نے کمال جد و جہد
سے چھپوا کر شائع کر دیا ہے جس کے شائع کرنے سے پادری صاحبان بہت ناراض پائے جاتے ہیں۔ یہ واقعہ
بھی کشمیر کی قبر کے واقعہ پر ایک گواہ ہے۔ یہ انجیل پادریوں کی انجیلوں سے مضامین میں بہت مختلف اور موجودہ
عقیدہ کے بہت بر خلاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں اس کو شائع ہونے سے روکا گیا ہے مگر ہم کوشش کر
رہے ہیں کہ ترجمہ کر کے اس کو شائع کر دیں۔ منہ
ايام الصلح
غرض یہ مرہم عیسی حضرت عیسیٰ کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے اور اس میں اب تک
وہ تاثیر زخموں اور چوٹوں کے اچھا کرنے کی باقی ہے ۔ اور یہ مرہم طاعون کو بہت
فائدہ کرتی ہے اور طریق استعمال یہ ہے کہ ان مقامات پر اس کی مالش کی جائے جہاں
اکثر طاعون کا دانہ نکلتا ہے ۔ جیسا کہ کانوں کے آگے اور گردن کے نیچے اور بغلوں
کے اندر اور گنج ران ۔ اور ماسوا اس کے جدوار کی سرکہ کے ساتھ گولیاں بنا کر چھ رتی
کے قریب ہر روز وہ گولیاں چھاچھ کے ساتھ کھایا کریں ۔ اور سپرٹ کیمفر اور کلورا فارم
اور وائنم پیکاک باہم ملا کر جو میں ہیں قطرہ سے زیادہ نہ ہو ۔ سات تولہ اس میں پانی
ڈال دیں اور یاقوت رمانی کی اس دوا کے ساتھ جس کا نام ہم نے تریاق الہی رکھا
ہے تین وقت صبح دوپہر شام استعمال کریں ۔ اور اگر تریاق الہی مل نہ سکے تو صرف ان
عرقیات کو طریق مذکورہ بالا کے ساتھ پی لینا اور جدوار کی گولیاں بھی کھاتے رہنا 119
انشاء اللہ فائدہ سے خالی نہ ہوگا ۔ اور بچے جن کی عمر دس بارہ سال تک ہے اُن کے
لئے تین تین قطرے کافی ہے ۔
ہم ذیل میں ناظرین کی عام واقفیت کے لئے اپنا پہلا اشتہار جو ۶ رفروری
۱۸۹۸ء کو طاعون کے بارے میں شائع کیا گیا تھا دوبارہ درج کرتے ہیں تا معلوم
ہو کہ کیونکر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ذریعہ سے پیش از وقت بعض ا اسرار ربوبیت
ہم پر ظاہر فرمائے ہیں اور تاکسی آئندہ وقت میں یہ اشتہار موجب تقویت ایمان اور
حق کے طالبوں کے لئے یقین کامل کا موجب ٹھہرے ۔ اور وہ یہ ہے :۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ *
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ !
طاعون
لصد
ایام اصلح
اس مرض نے جس قدر بمبئی اور دوسرے شہروں اور دیہات پر حملے کئے اور کر رہی
ہے ان کے لکھنے کی ضرورت نہیں۔ دو سال کے عرصے میں ہزاروں بچے اس مرض سے
یتیم ہو گئے اور ہزار ہا گھر ویران ہو گئے ۔ دوست اپنے دوستوں سے اور عزیز اپنے
عزیزوں سے ہمیشہ کے لئے جدا کئے گئے اور ابھی انتہا نہیں ۔ کچھ شک نہیں کہ ہماری
گورنمنٹ محسنہ نے کمال ہمدردی سے تدبیریں کیں اور اپنی رعایا پر نظر شفقت کر کے
لکھوکھا روپیہ کا خرچ اپنے ذمہ ڈال لیا اور قواعد طبیہ کے لحاظ سے جہاں تک ممکن
تھا ہدایتیں شائع کیں ۔ مگر اس مرض مہلک سے اب تک بکلی امن حاصل نہیں ہوا بلکہ
بمبئی میں ترقی پر ہے اور کچھ شک نہیں کہ ملک پنجاب بھی خطرہ میں ہے۔ ہر ایک کو
چاہیے کہ اس وقت اپنی اپنی سمجھ اور بصیرت کے موافق نوع انسان کی ہمدردی میں مشغول
ہو۔ کیونکہ وہ شخص انسان نہیں جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔ اور یہ امر بھی نہایت ضروری
ہے کہ گورنمنٹ کی تدبیروں اور ہدایتوں کو بدگمانی کی نظر سے نہ دیکھا جائے ۔ غور
سے معلوم ہوگا کہ اس بارے میں گورنمنٹ کی تمام ہدایتیں نہایت احسن تدبیر پر بنی ہیں
گو ممکن ہے کہ آئندہ اس سے بھی بہتر تدابیر پیدا ہوں ۔ مگر ابھی نہ ہمارے ہاتھ میں
نہ گورنمنٹ کے ہاتھ میں ڈاکٹری اصول کے لحاظ سے کوئی ایسی تدبیر ہے کہ جو شائع
کردہ تدابیر سے عمدہ اور بہتر ہو ۔ بعض اخبار والوں نے گورنمنٹ کی تدابیر پر بہت
کچھ جرح کیا مگر سوال تو یہ ہے کہ ان تدابیر سے بہتر کونسی تدبیر پیش کی ۔ بیشک
ا الفرقان: ۷۸
ايام الصلح
اس ملک کے شرفاء اور پردہ داروں پر یہ امر بہت کچھ گراں ہوگا کہ جس گھر میں بلاء طاعون نازل
ہو تو گو ایسا مریض کوئی پردہ دار جوان عورت ہی ہو تب بھی فی الفور وہ گھر والوں سے الگ کر کے
ایک علیحدہ ہوادار مکان میں رکھا جائے جو اس شہر یا گاؤں کے بیماروں کے لئے گورنمنٹ کی
طرف سے مقرر ہو۔ اور اگر کوئی بچہ بھی ؟ ا بچہ بھی ہو تو اُس سے بھی یہی معاملہ کیا جائے اور باقی گھر والے ۱۲۰ ہو تو
بھی کسی ہوادار میدان میں چھتروں میں رکھے جائیں۔ لیکن گورنمنٹ نے یہ ہدایت بھی تو شائع
کی ہے کہ اگر اس بیمار کے تعہد کے لئے ایک دو قریبی اس کے اُسی مکان میں رہنا چاہیں تو وہ رہ
سکتے ہیں۔ پس اس سے زیادہ گورنمنٹ اور کیا تدبیر کر سکتی تھی کہ چند آدمیوں کو ساتھ رہنے کی
اجازت بھی دے دے اور اگر یہ شکایت ہو کہ کیوں اُس گھر سے نکالا جاتا ہے اور باہر جنگل میں
رکھا جاتا ہے تو یہ ایک احمقانہ شکوہ ہے ۔ میں یقیناً اس بات کو سمجھتا ہوں کہ اگر گورنمنٹ ایسے
خطرناک امراض میں مداخلت بھی نہ کرے تو خود ہر ایک انسان کا اپنا وہم وہی کام اس سے
کرائے گا جس کام کو گورنمنٹ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ مثلاً ایک گھر میں جب طاعون سے مرنا
شروع ہو تو دو تین موتوں کے بعد گھر والوں کو ضرور فکر پڑے گا کہ اس منحوس گھر سے جلد نکلنا
چاہئیے ۔ اور پھر فرض کرو کہ وہ اُس گھر سے نکل کر محلہ کے کسی اور گھر میں آباد ہوں گے اور
پھر اس میں بھی یہی آفت دیکھیں گے تب ناچار اُن کو اُس شہر سے علیحدہ ہونا پڑے گا۔ مگر یہ تو
شرعا بھی منع ہے کہ وباء کے شہر کا آدمی کسی دوسرے شہر میں جا کر آباد ہو۔
یا به تبدیل الفاظ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ خدا کا قانون بھی کسی دوسرے شہر میں جانے سے
روکتا ہے۔ تو اس صورت میں بجز اس تدبیر کے جو گورنمنٹ نے پیش کی ہے کہ اسی شہر کے
کسی میدان میں وہ لوگ رکھے جائیں اور کونسی نئی اور عمدہ تدبیر ہے جو ہم نعوذ باللہ اس
خوفناک وقت میں اپنی آزادگی کی حالت میں اختیار کر سکتے ہیں ۔ پس نہایت افسوس ہے کہ
نیکی کے عوض بدی کی جاتی ہے اور ناحق گورنمنٹ کی ہدایتوں کو بدگمانی سے دیکھا جاتا ہے۔