ایّام الصّلح

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
ان اقوال کے مخالف ہیں ۔ الآ إِنَّ لَعْنَةَ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ وَالْمُفْتَرِينَ !!
یادر ہے کہ ہم میں اور ان لوگوں میں بجز اس ایک مسئلہ کے اور کوئی مخالفت نہیں ۔ یعنی یہ کہ یہ لوگ
نصوص صریحہ قرآن اور حدیث کو چھوڑ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے قائل ہیں اور ہم بموجب
نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ متذکرہ بالا کے اور اجماع ائمہ اہل بصارت کے حضرت عیسی علیہ السلام کی
وفات کے قائل ہیں اور نزول سے مراد وہی معنے لیتے ہیں جو اس سے پہلے حضرت ایلیا نبی کے دوبارہ
۸۸ آنے اور نازل ہونے کے بارے میں حضرت عیسی علیہ السلام نے معنے کئے تھے۔ فَسْئَلُوا أَهْلَ
الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ اور ہم بموجب نص صریح قرآن شریف کے جو آیت
فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ سے ظاہر ہوتی ہے اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو
لوگ اس دنیا سے گزر جاتے ہیں پھر وہ دنیا میں دوبارہ آباد ہونے کے لئے نہیں بھیجے جاتے اس لئے
خدا نے بھی اُن کے لئے قرآن شریف میں مسائل نہیں لکھے کہ دوبارہ آ کر مال تقسیم شدہ ان کا کیونکر ان
کو ملے۔ افسوس کہ ہمارے مخالف اب تک کہے جاتے ہیں کہ حضرت عیسی آسمانوں پر زندہ ہیں اور
اُس وقت آئیں گے کہ جب عیسائی مذہب تمام روئے زمین سے اسلام کو نابود کر دے گا اور کہتے ہیں
کہ اگر چہ اب تک کروڑ ہا کتا بیں اسلام کے رد میں لکھی گئیں اور کئی لاکھ آدمی مرتد ہو گئے اور کئی کروڑ
انسان بے قید اور بد خیال اور ناپار سا طبع ہو گیا مگر ابھی تک اسلام بکلی نابود تو نہیں ہوا اس لئے
حضرت عیسیٰ بھی اس صدی کے سر پر نہ آسکے کیونکہ وہ آسمان پر بیٹھے اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب
پورے طور پر اسلام دنیا سے نابود ہوتا ہے۔ لیکن ان خیالات کے حامیوں کو سب سے پہلے اس بات پر غور
کرنی چاہیے کہ خدا نے صریح لفظوں میں حضرت عیسی کی وفات کو قرآن کریم میں ظاہر فرما دیا ہے۔ دیکھو
کیسی یہ آیت یعنی فَلَّمَا تَوَفَّيْتَنِی حضرت عیسی کی وفات پر نص صریح ہے اور اب اس آیت کے سننے کے
بعد اگر کوئی حضرت عیسی کی وفات سے انکار کرتا ہے تو اُسے مانا پڑتا ہے کہ عیسائی اپنے عقائد میں حق پر ہیں
کیونکہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ عیسائی لوگ حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد بگڑیں گے۔ پھر جب
الانبياء: ۸ الزمر : ۴۳

ايام الصلح
کہ اس آیت سے موت ثابت ہوئی تو آسمان سے نازل کیونکر ہوں گے؟ آسمان پر مر دے تو نہیں
رہ سکتے ۔
ماسوا اس کے جب کہ مسیح کا کام کسر صلیب ہے تو ایسے وقت میں کہ بجائے کسر صلیب کے کسر
اسلام ہی ہو جائے مسیح کا آنا کیا فائدہ دے گا ۔” پس از انکه من نمانم بچہ کار خواہی آمد اب جب کہ
صرف ساٹھ برس سے پنجاب پر عیسائی مذہب کا تسلط ہو کر یہ نوبت ارتداد پہنچ گئی ہے۔ اور چودہ برس
چودھویں صدی میں سے گزر گئے اور مسیح موعود نہ آیا تو گویا کم سے کم سو برس کی اور پادریوں کو مہلت دی
گئی کیونکہ بموجب آثار صحیحہ کے مسیح موعود کا صدی کے سر پر آنا ضروری ہے پس اس صورت میں
خیال کر لینا چاہیے کہ کیا اس مدت تک اسلام میں سے کچھ باقی رہے گا ؟ اس سے تو نعوذ باللہ یہ سمجھا جاتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کا خود ارادہ ہے کہ اسلام کو دنیا پر سے اُٹھا دے۔ کیونکہ رحم کرنے کا وقت تو یہی تھا جب ۸۹
کہ اسلام پر سخت حملے کئے گئے سخت بے ادبیاں کی گئیں ۔ لاکھوں انسان مرتد ہو چکے جسمانی وباؤں
میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ جب مثلاً کسی حصہ ملک میں طاعون پھیلتی ہے تو دانشمند لوگ خیال کرنے لگتے
ہیں کہ اب عنقریب ہم اور ہماری اولاد اور ہمارے عزیز بھی نشانہ طاعون بننے کو ہیں۔ تب اسی وقت
سے تدابیر مناسبہ عمل میں لائی جاتی ہیں۔ حکام بھی قلع قمع مرض کے لئے پوری توجہ کرتے ہیں ۔ طبیب
جاگ اُٹھتے ہیں۔ لہذا اب انصافاً بتلاؤ کہ کیا ملک میں یہ طاعون نہیں پھیلی ؟ کیا اب تک اسلام کی رڈ
میں دس کروڑ کے قریب کتاب نہیں لکھی گئی کیا اس طاعون کی اب تک کئی لاکھ وارداتیں نہیں ہوئیں؟
کیا یہ سچ نہیں کہ کئی لاکھ بیمار نیچریت کے رنگ میں فلسفیت کے رنگ میں اباحت کے رنگ میں
مخلوق پرستی کے رنگ میں وساوس اور شبہات کے رنگ میں غفلت اور لا پرواہی کے رنگ میں بستر مرگ
پر پڑے ہوئے ہیں؟ پھر کیا سبب کہ اس وقت بھی اللہ تعالیٰ اپنی اس وحی کو یاد نہ کرے کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحُفِظُونَ
ہماری آخری نصیحت یہی ہے کہ تم اپنے ایمان کی خبرداری کرو۔ نہ ہو کہ تم تکبر اور لا پروائی
دکھلا کر خدائے ذوالجلال کی نظر میں سرکش ٹھہرو ۔ دیکھو خدا نے تم پر ایسے وقت میں نظر کی جو
نظر کرنے کا وقت تھا سو کوشش کرو کہ تا تمام سعادتوں کے وارث ہو جاؤ ۔ خدا نے آسمان پر سے
ا الحجر: ١٠

ايام الصلح
دیکھا کہ جس کو عزت دی گئی اس کو پیروں کے نیچے کچلا جاتا ہے۔ اور وہ رسول جو سب سے بہتر تھا اُس
کو گالیاں دی جاتی ہیں ۔ اُس کو بدکاروں اور جھوٹوں اور افترا کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اور اُس
کی کلام کو جو قرآن کریم ہے بُرے کلموں کے ساتھ یاد کر کے انسان کا کلام سمجھا جاتا ہے۔ سواس
نے اپنے عہد کو یاد کیا۔ وہی عہد جو اس آیت میں ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحُفِظُونَ
سو آج اُسی عہد کے پورے ہونے کا دن ہے۔ اُس نے بڑے زور آور حملوں اور طرح طرح کے
نشانوں سے تم پر ثابت کر دیا کہ یہ سلسلہ جو قائم کیا گیا اُس کا سلسلہ ہے کیا کبھی تمہاری آنکھوں نے
ایسے قطعی اور یقینی طور پر وہ خدا تعالیٰ کے نشان دیکھے تھے جواب تم نے دیکھے؟ خدا تمہارے لئے گشتی
کرنے والوں کی طرح غیر قوموں سے لڑا اور ان پر فتح پائی ۔ دیکھو آتھم کے معاملہ میں بھی ایک کشتی
۹۰ تھی۔ تلاش کرو آج آتھم کہاں گئے؟ سنو ! آج وہ خاک میں ۔ کرو آج آتھم کہاں ہے ؟ سنو ! آج وہ خاک میں ہے ۔ وہ اسی شرط کے موافق جو الہام
میں تھی چند روز چھوڑا گیا اور پھر اسی شرط کے موافق جو الہام میں تھی پکڑا گیا۔ دوسری کشتی لیکھر ام کا
آنکھ
☆
معاملہ تھا۔ پس سوچ کر دیکھو کہ اس کشتی میں بھی خدا تعالیٰ کیسے غالب آیا ؟ اور تم نے اپنی
سے دیکھا کہ جس طرح اُس کی موت کی الہامی پیشگوئیوں میں پہلے سے علامتیں مقرر کی
گئی تھیں اُسی طرح وہ سب علامتیں ظہور میں آئیں ۔ خدا کے قہری نشان نے ایک قوم پر سخت
سوگ وارد کیا۔ کیا کبھی تم نے پہلے اس سے دیکھا کہ تم میں اور تمہارے رو برواس جلال سے
آتھم کے متعلق الہام شرطی تھا اگر کوئی شخص صریح بے ایمانی پر ضد نہ کرے تو وہ سمجھ سکتا ہے کہ آتھم نے
اپنے اقوال سے اپنے افعال سے اپنے قسم نہ کھانے سے اور باوجود حملوں کے دعوے کے نالش نہ کرنے سے
ثابت کر دیا کہ اُس نے اپنے دل میں رجوع کر کے الہامی شرط کو پورا کیا۔ اور اگر کوئی نادان اب بھی خیال
کرے کہ اس کا رجوع کرنا مشتبہ ہے تو خدا تعالیٰ نے ایک دوسرے فیصلہ سے ہماری تائید میں دو ہرا ثبوت
دے دیا ہے اور وہ یہ کہ جب آتھم نے قسم کھانے سے انکار کیا تب فیصلہ کے لئے دوسرا الہام یہ ہوا تھا کہ
اگر آتھم اس دعوے میں سچا ہے کہ اُس نے رجوع نہیں کیا تو وہ عمر پائے گا اور اگر جھوٹا ہے تو جلد مر جائے گا۔
چنانچہ اب کئی سال اُس کی موت پر بھی گزر گئے پھر اس نشان میں کیا شبہ رہا؟ منه
الحجر: ١٠

ايام الصلح
خدا کا نشان ظاہر ہوا ہو؟ سواے مسلمانوں کی ذریت ! خدا تعالیٰ کے کاموں کی بے حرمتی مت
کرو۔ تیسری کشتی مہوتسو کے جلسہ کا معاملہ تھا۔ دیکھو اس کشتی میں بھی خدا تعالیٰ نے اسلام کا بول
بالا کیا اور تمہیں اپنا نشان دکھلایا اور قبل از وقت اپنے بندے پر ظاہر کیا کہ اُسی کا مضمون بالا رہے گا۔
اور پھر ایسا ہی کر کے دکھلا بھی دیا۔ اور مضمون کے بابرکت اثر سے تمام حاضرین کو حیرت میں ڈال
دیا۔ کیا یہ خدا کا کام تھایا کسی اور کا ؟ پھر چوتھی کشتی ڈاکٹر کلارک کا مقدمہ تھا جس میں تینوں تو میں
آریہ اور عیسائی اور مخالف مسلمان متفق ہو گئے تھے تا میرے پر اقدام قتل کا مقدمہ ثابت کریں۔
اس میں خدا تعالیٰ نے پہلے سے ظاہر کر دیا کہ وہ لوگ اپنے ارادے میں ناکام رہیں گے۔ اور دو
سو کے قریب آدمیوں کو قبل از وقت یہ الہام سُنایا گیا اور آخر ہماری فتح ہوئی۔ پانچویں کشتی مرزا
احمد بیگ ہوشیار پوری کا مقدمہ تھا جس کے عزیز اور لواحق اسلام سے ٹھٹھا کرتے تھے اور بعض سخت
مرتد ان میں سے قرآن شریف کی سخت تکذیب کر کے اور اسلام پر زبان بد کھول کر مجھ سے تصدیق
اسلام کا نشان ما نگتے تھے اور اشتہار چھپواتے تھے۔ سوخدا نے انہیں یہ نشان دیا کہ احمد بیگ عزیز اُن کا
چند موتوں اور مصیبتوں کے دیکھنے کے بعد تین برس کے اندرفوت ہو جائے گا سوایسا ہی ہوا اور وہ میعاد
کے اندرفوت ہو گیا تا معلوم کریں کہ ہر ایک شوخی کی سزا ہے
یہ پانچ کشتیاں اب تک ہوئیں جو ہمارے ذوالجلال خدا کے پُر زور بازو نے دکھلائیں اور
بعض اور کشتیاں بھی آسمان پر ہیں۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ بھی عنقریب خدا تعالیٰ تمہیں
دکھلائے گا اسی طرح وہ گواہیاں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی تھیں اور پوشیدہ
چلی آتی تھیں اب بہت سی اُن میں سے تمہارے دیکھتے دیکھتے پوری ہو گئیں ۔ اُس دن اور اُس 91
۔
گھڑی کو یاد کرو جب کہ آسمان پر چاند کو اس کے خسوف کی پہلی رات میں رمضان میں
یہ پیشگوئی بھی مشروط به شرائط تھی ۔ اور ضرور ہے کہ اس وقت تک اس کا دوسرا حصہ معرض
توقف میں رہے جب تک کہ خدا تعالیٰ کی نظر میں اسباب نقض شرائط کے جمع ہوں۔ منہ

ايام الصلح
☆
گرہن لگا تھا۔ اور ایسا ہی سورج کا وہ کسوف یاد کرو جو ٹھیک ٹھیک حدیث کے لفظوں کے موافق اس کے
گرہن کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوا تھا۔ اور پھر دار قطنی کھول کر پڑھو کہ یہ وہ علامت تھی جو
مہدی موعود کی سچائی کیلئے ایک نشان قرار دیا گیا تھا یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے وعدوں کے موافق ہو گیا۔
مگر کیا تم نے اس سے کچھ بھی فائدہ اٹھایا ؟ خدا نے تمہیں کھول کر یہ پتہ بھی دیا کہ وہ آنے والا صلیب
کے غلبہ کے وقت میں ظاہر ہوگا ۔ جب اسلام کے دشمن نبی علیہ السلام کی سخت بے ادبی کرتے ہوں گے
اور اُن میں سے گالیاں نکالنے والے تو ہین اور تحقیر اور دشنام دہی اور افترا اور جھوٹ کی نجاست کھاتے
ہوں گے ۔ سو تم نے اپنی آنکھوں سے ایسی نجاست کھانے والوں کو دیکھ لیا۔ کیا پادری عمادالدین نے
اس نجاست سے ایک بھاری حصہ نہیں لیا ؟ کیا پادری ٹھا کر داس کے دونوں ہاتھ اس نجاست میں آلودہ
نہیں؟ کیا صاحب رسالہ امہات المومنین نے اس بد بو کے ذریعہ سے ہزاروں دماغوں کو پریشان نہیں
کیا ؟ تو کیا اب تک تو ہین اور تحقیر میں کچھ کسر باقی ہے؟ اور کیا اب تک وہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کہ جو
صحیح بخاری میں ہے کہ مسیح موعود کا زمانہ وہ زمانہ ہوگا کہ جب صلیبی مذہب کا غلبہ ہوگا اور جو سچائی کے
دشمن ہیں وہ اسلام اور نبی علیہ السلام کو فحش گالیاں دے کر خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائیں
گے ۔ دیکھو آسمان نے خسوف کسوف کے ساتھ گواہی دی اور تم نے پروانہیں کی ! اور زمین نے
غلبۂ صلیب اور نجاست خواروں کے نمونہ سے گواہی دی اور تم نے پرواہ نہیں کی!! اور
خدا تعالیٰ کے پاک اور بزرگ نبی کی عظیم الشان پیشگوئیاں گواہوں کی طرح کھڑی ہو گئیں اور تم نے
ذرہ التفات نہیں کی !!! اگر میں خود دعویٰ کرتا ہوں تو بے شک مجھے جھوٹا سمجھو۔ لیکن اگر خدا کا پاک
نبی اپنی پیشگوئیوں کے ذریعہ سے میری گواہی دیتا ہے اور خود خدا میرے لئے نشان دکھلاتا ہے
ہم نے دھوکہ سے بچانے کے لئے بار بار اس بات کا ذکر کر دیا ہے کہ کوئی شخص مسیح موعود کے لفظ سے
عام مسلمانوں کا وہ فرضی مسیح خیال نہ کرے جو ان کی نظر میں لڑائیوں کا بانی ہوگا ۔ بلکہ یہ خیالات سراسر غلط اور
بیہودہ ہیں۔ اور سچ یہ ہے کہ مسیح موعود گزشتہ مسیح کی طرح غربت اور مسکینی کے رنگ میں ظاہر ہوا ہے۔ زمین کی
بادشاہت سے اُس کو کچھ غرض نہیں اور اس کے حق میں حدیث صحیح میں یہی ہے کہ يَضَعُ الحرب ۔ یعنی وہ نہیں
لڑے گا اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔ منہ

تو اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو۔ یہ مت کہو کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں کسی مسیح وغیرہ کے قبول کرنے کی کیا
ضرورت ہے۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اُسے قبول کرتا ہے جس نے میرے
لئے آج سے تیرہ سو برس پہلے لکھا ہے اور میرے وقت اور زمانہ اور میرے کام کے نشان بتلائے ہیں۔ ۹۲
اور جو مجھے رڈ کرتا ہے وہ اُسے رڈ کرتا ہے جس نے حکم دیا ہے کہ اُسے مانو تم کیا بلکہ تمہارے باپ
دادا بھی منتظر تھے کہ مسیح موعود جلد آئے۔ اور سچائی کی رُوح اُن کے اندر یہ پکارتی تھی کہ وہ چودھویں
صدی کے سر پر آئے گا۔ لیکن جب وہ آیا تو تم نے اُس کو کافر اور دجال ٹھہرایا اور ضرور تھا کہ ایسا ہی
ہوتا۔ کیونکہ آثار میں یہ بھی لکھا تھا کہ اُسے کافر اور دجال ٹھہرایا جائے گا ۔ اگر میں نہ آیا ہوتا تو تم پر کوئی
حجت نہ تھی لیکن میرے آنے سے خدا تعالیٰ کی تم پر حجت پوری ہو گئی ۔ یہ مت گمان کرو کہ تمہارے
نہ قبول کرنے سے اب وہ سلسلہ جو خدا نے اپنے ہاتھ سے برپا کیا ہے ضائع ہو جائے گا۔ کیونکہ میں سچ
سچ کہتا ہوں کہ خدا بہت سی جماعتیں پیدا کرے گا جو اس کو قبول کریں گی اور پھر ان کو برکت دے گا
یہاں تک کہ ایک دن اسلام کا عزیز گروہ وہی گروہ ہوگا۔ مگر جو کچھ تم نے کیا یا جو آئندہ خدا کرے گا
وہ سب اس الہام کے موافق ہے جو پہلے براہین احمدیہ میں ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
اب ہم پھر کسی قدر طاعون کا ذکر کرنا چاہتے ہیں ۔ سو واضح ہو کہ اکثر ظہور اس مرض کا کانوں
کے آگے یا بغل کے نیچے یا گنج ران میں ہوتا ہے۔ اس طرح پر کہ ان مقامات کی غدود میں سوج
جاتی ہیں یا بدن پر بڑے بڑے پھوڑے پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اور طبری نے اپنی تاریخ میں لکھا ہے
کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت میں جو طاعون ملک شام میں پھوٹی تھی اس کی صورت ظہور یہ
تھی کہ صرف چھوٹی سی پھنسی ہتھیلی کے اندر نکلتی تھی اور اسی سے چند گھنٹوں میں انسان کا
خاتمہ ہو جاتا تھا ۔ مگر تو ریت میں جہاں جہاں طاعون کا ذکر کیا گیا ہے صرف پھوڑوں کے

ايام اصلح
نام سے اُس کو پکارا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں میں جو طاعون پھوٹتی رہی تھی وہ
پھوڑے تھے ممکن ہے کہ قوم یا ملک یا زمانہ یا مزاج کے لحاظ سے طاعون کی صورتیں جدا جدا
۹۳ ہوں۔ بہر حال اُس کے ساتھ ایک حمی شدید کا ہونا ایک لازمی امر ہے جواکثر اوقات
پھوڑوں یا غدودوں کے پھیلنے سے پہلے ظاہر ہوتا ہے اور اکثر شدت تپ سے غشی تک نوبت
پہنچتی ہے اور قرآن شریف میں اس مرض کا نام د جز رکھا گیا ہے اور رجز لغت عرب میں
ان کاموں کو کہتے ہیں جن کا نتیجہ عذاب ہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ بلا اکثر اور
اغلب قاعدے پر انسان کی شامت اعمال سے ہی آتی ہے اور پھر کبھی نیک انسان بھی اس بلا کے
نیچے آ جاتے ہیں اور وہ اس مصیبت سے اجر شہادت پاتے ہیں ۔ بہر حال مبدء اور موجب اس کا
عذاب الہی ہے جس سے ملک میں اس کا آغاز ہوتا ہے۔
اس تقریر سے ہمارا مطلب یہ نہیں ہے کہ علمی رنگ پر اس مرض کے اسباب پیدا نہیں کئے
جاتے بلکہ علمی سلسلہ یعنی خلق اسباب کا سلسلہ بجائے خود ہے اور خدا تعالیٰ کے روحانی ارادوں
کا سلسلہ بجائے خود ایک سے دوسرا مانع نہیں۔ یہ بڑی بے وقوفی ہے کہ انسان اس حکیم مطلق
کے اصل اغراض کو نظر انداز کر دے اور صرف طبعیات کے سلسلہ تک تمام کاروبار اُس ذات
جامع الکمالات کا بغیر کسی مطلب اور مقصد اور غرض مطلوب کے محدود سمجھے۔ یہ خود ظاہر ہے کہ
وہ ذات مدبر بالا رادہ اور متصرف بالقصد ہے جس کے تمام کام عمیق در عمیق اسرار اپنے اندر
رکھتے ہیں۔ کیا یہ دونوں باتیں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں کہ اس عالم میں جو کچھ امر خیر یا شر منصہ
ظہور میں آتا ہے وہ علوم طبعیہ اور نظامات حکمیہ کے سلسلہ کے نیچے نیچے ہی چلتا ہو اور اسباب معتادہ
سے وابستہ ہو اور بایں ہمہ اس مدبر بالا رادہ نے اس امر کے ظاہر کرنے سے خاص خاص مقاصد اور
اغراض بھی اپنے علم میں مقرر کر رکھے ہوں اور اگر ایسا نہ مانا جائے تو پھر خدا تعالیٰ کا وجود نعوذ باللہ
محبت اور اس کے افعال محض بے ہودہ ہوں گے۔ لہٰذا یہی سچا فلسفہ اور واقعی دقیقہ حکمت ہے کہ یہ
تمام تغیرات ارضی و سماوی خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے علمی سلسلوں کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں۔

ايام الصلح
اور بایں ہمہ ان کا پیدا کرنا اور مٹانا اغراض مطلوبہ کے لئے خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ یہ نہیں
کہہ سکتے کہ اگر مثلاً طاعون کا اصل علاج ادویہ اور تدابیر جسمانی پر موقوف ہے تو تو بہ اور اعمال صالحہ
کو اس سے کیا تعلق ہے۔ اور اگر مدار تمام کام کا تو بہ اور اعمال صالحہ ہیں تو پھر ادویہ اور تدابیر بیہودہ ۹۴
ہیں کیونکہ تدبیر اور دعا میں کوئی منافات نہیں ہے۔ جو کچھ ہم تدبیر یا دوا کر سکتے ہیں اُس کی تمام
شرائط تاثیر بھی ہم اپنے ہی اختیار سے پیدا نہیں کر سکتے وہ بھی دعا کی طرح اللہ تعالیٰ کے اختیار
میں ہیں۔ یہ انسانی بیوقوفیاں ہیں جو ایک کو دوسرے کی ضد سمجھا جائے ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک پہلو سے
ہمارے لئے مبدء فیض ہے۔ اگر ہم نیکی کی راہیں اختیار کریں تو وہ ہمارے علم اور تدبیر کو خطا سے
محفوظ رکھ کر اور تدابیر صائبہ کا ہمیں الہام فرما کر ہمیں بلا سے بچا سکتا ہے اور ہماری سرکشی اور
شرارت کی حالت میں ہمارے ہی ہاتھ سے ہمیں ہلاک کر سکتا ہے۔ شریر اور خبیث طبع آدمی اس قدر
آزادی پسند ہوتا ہے کہ چاہتا ہے کہ خدا سے بھی آزاد ہو جائے مگر ایسا ہونا اس کے لئے ممکن نہیں ۔
یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے تمام کاموں کو ایک ایک نظام کے رنگ میں رکھا ہے۔ مگر پھر باوجود
ان تمام نظامات کے ہر ایک چیز کی کل خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
اب ہم پھر اپنی پہلی تقریر کی طرف عود کر کے کہتے ہیں کہ لفظ رجز جو قرآن شریف میں
طاعون کے معنوں پر آیا ہے وہ فتح کے ساتھ اُس بیماری کو بھی کہتے ہیں جو اونٹ کے بُنِ ران میں
ہوتی ہے اور اس بیماری کی جڑ ایک کیڑا ہوتا ہے جو اونٹ کے گوشت اور خون میں پیدا ہوتا
ہے ۔ سو اس لفظ کے اختیار کرنے سے یہ اشارہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ طاعون کی بیماری کا بھی
اصل سبب کیڑا ہے۔ چنانچہ ایک مقام میں صحیح مسلم میں اس امر کی کھلی کھلی تائید پائی جاتی ہے
کیونکہ اس میں طاعون کا نام نَغَفْ رکھا ہے اور نَغَفْ لُغتِ عرب میں کیڑے کو کہتے ہیں جو اُس
کیڑے سے مشابہ ہوتا ہے جو اونٹ کی ناک سے یا بکری کی ناک سے نکلتا ہے ۔ ایسا ہی کلام
عرب میں رجز کا لفظ پلیدی کے معنوں پر بھی آتا ہے ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا
ہے کہ طاعون کی اصل جڑ بھی پلیدی ہے۔ اس لئے بہ رعایت اسباب ظاہر ضرور ہے اور وہ
۔

ايام الصلح
اس طرح پر کہ طاعون کے دنوں میں مکانوں اور کوچوں اور بدر روؤں اور کپڑوں اور بستروں اور بدنوں
کو ہر ایک پلیدی سے محفوظ رکھا جائے اور ان تمام چیزوں کو عفونت سے بچایا جائے۔
شریعت اسلام نے جو نہایت درجے پر ان صفائیوں کا تقید کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے
قرآن شریف میں فرمایا۔ وَالرِّجْزَ فَاهْجُرْ لے یعنی ہر ایک پلیدی سے جدا رہ یہ احکام اسی
لئے ہیں کہ تا انسان حفظانِ صحت کے اسباب کی رعایت رکھ کر اپنے تئیں جسمانی بلاؤں سے
بچاوے۔ عیسائیوں کا یہ اعتراض ہے کہ یہ کیسے احکام ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتے کہ قرآن کہتا ہے
کہ تم غسل کر کے اپنے بدنوں کو پاک رکھو اور مسواک کرو ، خلال کرو اور ہر ایک جسمانی پلیدی
سے اپنے تئیں اور اپنے گھر کو بچاؤ۔ اور بد بوؤں سے دور رہو اور مر دار اور گندی چیزوں کومت
کھاؤ۔ اس کا جواب یہی ہے کہ قرآن نے اُس زمانہ میں عرب کے لوگوں کو ایسا ہی پایا تھا اور وہ
لوگ نہ صرف روحانی پہلو کے رُو سے خطرناک حالت میں تھے بلکہ جسمانی پہلو کے رُو سے بھی
اُن کی صحت نہایت خطرہ میں تھی ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کا اُن پر اور تمام دنیا پر احسان تھا کہ حفظانِ صحت
کے قواعد مقرر فرمائے ۔ یہاں تک کہ یہ بھی فرما دیا کہ كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا یعنی
بے شک کھاؤ پیو مگر کھانے پینے میں بے جا طور پر کوئی زیادت کیفیت یا کمیت کی مت کرو۔
افسوس پادری اس بات کو نہیں جانتے کہ جو شخص جسمانی پاکیزگی کی رعایت کو بالکل چھوڑ دیتا ہے
وہ رفتہ رفتہ وحشیانہ حالت میں گر کر روحانی پاکیزگی سے بھی بے نصیب رہ جاتا ہے۔ مثلاً چند روز
دانتوں کا خلال کرنا چھوڑ دو جو ایک ادنی صفائی کے درجہ پر ہے تو وہ فضلات جو دانتوں میں پھنسے
رہیں گے اُن میں سے مُردار کی بُو آئے گی ۔ آخر دانت خراب ہو جائیں گے اور اُن کا زہریلا اثر
معدہ پر گر کر معدہ بھی فاسد ہو جائے گا۔ خود غور کر کے دیکھو کہ جب دانتوں کے اندر کسی بوٹی کا
رگ وریشہ یا کوئی جز پھنسا رہ جاتا ہے اور اُسی وقت خلال کے ساتھ نکالا نہیں جاتا تو ایک رات بھی
اگر رہ جائے تو سخت بد بو اس میں پیدا ہو جاتی ہے اور ایسی بد بو آتی ہے جیسا کہ چوہا مرا ہوا ہوتا
ہے۔ پس یہ کیسی نادانی ہے کہ ظاہری اور جسمانی پاکیزگی پر اعتراض کیا جائے اور یہ تعلیم دی جائے
المدثر : ٦ الاعراف : ۳۲

ايام الصلح
ہیں
کہ تم جسمانی پاکیزگی کی کچھ پرواہ نہ رکھو نہ خلال کرو اور نہ مسواک کرو اور نہ کبھی غسل کر کے بدن
پر سے میل اتارو اور نہ پاخانہ پھر کر طہارت کرو اور تمہارے لئے صرف روحانی پاکیزگی کافی
ہے ۔ ہمارے ہی تجارب ہمیں بتلا رہے ہیں کہ ہمیں جیسا کہ روحانی پاکیزگی کی روحانی صحت کے
لئے ضرورت ہے ایسا ہی ہمیں جسمانی صحت کے لئے جسمانی پاکیزگی کی ضرورت ہے بلکہ سچ تو یہ ۹۶
ہے کہ ہماری جسمانی پاکیزگی کو ہماری روحانی پاکیزگی میں بہت کچھ دخل ہے۔ کیونکہ جب ہم
جسمانی پاکیزگی کو چھوڑ کر اُس کے بد نتائج یعنی خطرناک بیماریوں کو بھگتنے لگتے ہیں تو اُس وقت
ہمارے دینی فرائض میں بھی بہت حرج ہو جاتا ہے اور ہم بیمار ہو کر ایسے لکھے ہو جاتے ہیں کہ کوئی
خدمت دینی بجا نہیں لا سکتے ۔ اور یا چند روز دکھ اٹھا کر دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں بلکہ بجائے اس
کے کہ بنی نوع کی خدمت کر سکیں اپنی جسمانی ناپاکیوں اور ترک قواعد حفظان صحت سے اوروں کے
لئے وبال جان ہو جاتے ہیں اور آخران نا پاکیوں کا ذخیرہ جس کو ہم اپنے ہاتھ سے اکٹھا کرتے ہے
وبا کی صورت میں مشتعل ہو کر تمام ملک کو کھاتا ہے۔ اور اس تمام مصیبت کا موجب ہم ہی ہوتے
ہیں کیونکہ ہم ظاہری پاکی کے اصولوں کی رعایت نہیں رکھتے پس دیکھو کہ قرآنی اصولوں کو چھوڑ کر اور
فرقانی وصایا کو ترک کر کے کیا کچھ بلائیں انسانوں پر وارد ہوتی ہیں اور ایسے بے احتیاط لوگ جو
نجاستوں سے پر ہیز نہیں کرتے اور عفونتوں کو اپنے گھروں اور کوچوں اور کپڑوں اور منہ سے دور
نہیں کرتے اُن کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے نوع انسان کے لئے کیسے خطرناک نتیجے پیدا ہوتے
ہیں ۔ اور کیسی یک دفعہ وبائیں پھوٹتی اور موتیں پیدا ہوتیں ہیں اور شور قیامت برپا ہو جاتا ہے یہاں
تک کہ لوگ مرض کی دہشت سے اپنے گھروں اور مال اور املاک اور تمام اس جائیداد سے جو جان کا ہی
سے اکٹھی کی تھی دست بردار ہو کر دوسرے ملکوں کی طرف دوڑتے ہیں اور مائیں بچوں سے اور بچے
ماؤں سے جدا کئے جاتے ہیں ۔ کیا یہ مصیبت جہنم کی آگ سے کچھ کم ہے؟ ڈاکٹروں سے پوچھو اور
طبیبوں سے دریافت کرو کہ کیا ایسی لا پروائی جو جسمانی طہارت کی نسبت عمل میں لائی جائے وبا کے
لئے عین موزوں اور مؤید ہے یا نہیں؟ پس قرآن نے کیا بُرا کیا کہ پہلے جسموں اور گھروں اور
کپڑوں کی صفائی پر زور دے کر انسانوں کو اس جہنم سے بچانا چاہا جو اسی دنیا میں یکدفعہ

ايام الصلح
فالج کی طرح گرتا اور عدم تک پہنچاتا ہے۔ پھر دوسرے جہنم سے محفوظ رہنے کے لئے وہ
صراط مستقیم بتلایا جو انسانی فطرت کے تقاضا کے عین موافق اور قانونِ قدرت کے عین مطابق
۹۷ ہے۔ اور ہمیں نجات کی وہ راہ بتلائی جس میں کسی بناوٹی منصوبہ کی بد بو نہیں آتی ۔ کیا ہم خدا کے
قدیم قانون کو جو تمام قوموں پر ظاہر ہوتا آیا ہے ترک کر کے صرف ایک تراشیدہ قصے پر جو
ہزاروں اور بے شمار برسوں کے بعد تر اشا گیا ہے بھروسہ کر کے اور ایک عاجز انسان کو خدا قرار
دے کر اور پھر لعنتی موت سے اس کو ہلاک کر کے یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ اس مصنوعی طریق سے
ہماری نجات ہو جائے گی اور کیا ایسا آدمی ہمارا منجی ہو سکتا ہے جس کو خود بھی دشمنوں کے ہاتھ سے
نجات حاصل نہیں ہوئی اور انہوں نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا جب تک اُس کا کام تمام نہ کر دیا۔ ہم
بڑے ہی بد قسمت ہیں اگر ہمارا یہی کمزور اور ضعیف اور عاجز خدا ہے جو خود اپنے تئیں ذلتوں اور
ناکامیوں اور دُکھوں سے بچانہ سکا۔ اور جب کہ اس کے حالات کا اس دنیا میں یہ نمونہ ظاہر ہوا تو
ہم کیونکر اُمید رکھیں کہ مرنے کے بعد اس کو کوئی نئی قوت اور طاقت حاصل ہو گئی ہوگی ۔ جو شخص
اپنے تئیں بچا نہ سکا وہ دوسروں کو کیونکر بچا سکتا ہے۔ یہ کیسی نامعقول بات ہے کہ خدا ہمیں نجات
نہیں دے سکتا تھا جب تک کہ ایک معصوم کو اپنی جناب سے رڈ نہ کرے اور اس سے بدل بیزار نہ
ہو اور اُس کا دشمن نہ ہو جائے اور اس کے دل کو سخت اور اپنی محبت اور معرفت سے دور اور محروم نہ کر
دیوے یعنی جب تک کہ اُس کو لعنتی نہ بناوے اور مجرموں میں اس کو داخل نہ کرے۔ ایسے فرضی
خدا سے ہر ایک کو پر ہیز کرنا چاہئیے جس کا اپنے ہی بیٹے کے ساتھ یہ معاملہ ہو۔ سچ کہو کیا دنیا میں کوئی
عقل قبول کر سکتی ہے کہ جو شخص آپ ہی لعنتی ہو پھر وہ کسی کے لئے خدا تعالیٰ کی جناب میں سفارش کر
سکے۔ دیکھو عیسائی مذہب میں کس قدر بے ہودہ اور دور از عقل و دیانت باتیں ہیں کہ اول ایک شخص
عاجز مصیبت رسیدہ کو ناحق بے وجہ خدا بنایا جاتا ہے۔ پھر نا حق بے وجہ یہ اعتقاد رکھا جاتا نا ہے کہ وہ
لعنتی ہو گیا۔ خدا اس سے بیزار ہو گیا وہ خدا سے بیزار ہو گیا۔ خدا اس کا دشمن ہو گیا وہ خدا کا دشمن
ہو گیا۔ خدا اُس سے دُور ہو گیا وہ خدا سے دور ہو گیا پھر ان سب کے بعد یہ اعتقاد بھی ہے

ايام الصلح
کہ ایسی لعنتی موت پر ایمان لانے سے تمام گناہوں کے مواخذہ سے فراغت ہو جاتی ہے۔ چور ہو۔
خونی ہو۔ ڈاکو ہو ۔ بدکار زانی ہو دوسروں کے مال خیانت سے یا غبن سے کھانے والا ہو
غرض کچھ ہو اور کوئی گناہ کرنے والا ہو سزا سے بچ رہے گا۔ اب دیکھو یہ کیا مذہب ہے اور کیا تعلیم ۹۸
ہے اور کس قدر ایسے عقیدوں سے خطرناک نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ پھر یہ لوگ باوجود اس کے کہ
ایسے قابل شرم عقائد ان کے گلے پڑے ہوئے ہیں اسلام پر اعتراض کرتے ہیں۔ نہیں جانتے
کہ اسلام نے وہی خدا پیش کیا ہے جس کو زمین آسمان پیش کرتے ہیں جس میں کوئی بناوٹ اور
نیا منصوبہ نہیں اور اسی خالق یکتا کی طرف اسلام رہبری کرتا ہے جس کا کوئی ابتدا نہیں اور کسی
عورت کے پیٹ سے پیدا نہیں ہوا اور نہ اُس پر موت آئی اور نہ اس کا کوئی بیٹا ہے تا اُس کی
موت سے اُس کو غم پہنچے۔ اور اسلام نے نجات کے طریق بھی وہ سکھلائے ہیں جو ہمیشہ سے اور
جب سے کہ دنیا ہے قانونِ قدرت کی شہادتوں کے ساتھ چلے آئے ہیں۔ کوئی بناوٹ کی بات اُن
میں نہیں پھر جہالت اور تعصب ایسی بلا ہے کہ یہ قوم انسان پرست کہ جو غیر خدا کی پرستش میں
غرق ہے خدا پرستوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے ہاتھ میں بجز اس کے کیا ہے کہ خدا
کی کتابوں کے غلط معنے کر کے اپنے اصرار کو انتہا تک پہنچا دیا ہے۔ وہی کتابیں ان عقائد کا رڈ
کرتی ہیں اور یہودی اب تک تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیلی توحید ، قرآنی توحید سے متفق ہے
اور اس بارے میں ہم اور یہودی اور بعض فرقہ عیسائیان بھی ، اور خدا کا قانون قدرت بھی ان
کے مخالف ہیں۔ یہ تمام پرستشیں یعنی مخلوق کی پوجا انسانی غلط کاریوں سے پیدا ہوئی ہیں ۔ کسی
نے پتھر کی پوجا کی کسی نے انسان کی ۔ کسی نے کشلیا کے بیٹے کو خدا سمجھ لیا اور کسی نے مریم کے
بیٹے کو خدا قرار دے دیا۔ یہ لوگ مسلمانوں کو کیوں کر جھوٹ کی طرف بلاتے ہیں مسلمانوں کا خدا
تو وہ خدا ہے جو زمین آسمان پر نظر ڈال کر ضروری معلوم ہوتا ہے اور ہمیشہ تازہ نشانوں سے اپنا
وجود ظاہر کرتا ہے۔ ایک سچا مسلمان اس کی آواز اب بھی اُسی طرح سُن سکتا ہے جس طرح حضرت
موسیٰ نے کوہ طور پر سنی تھی۔ وہ اُس کے زندہ معجزات براہ راست دیکھ سکتا ہے۔ پھر وہ مردوں کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی