ایّام الصّلح
حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
ہاں یہ ہم کہتے ہیں کہ ایسے وقت میں ڈاکٹروں اور دوسرے افسروں کو جو ان خدمات پر مقرر
ہوں نہایت درجہ کے اخلاق سے کام لینا چاہیے اور ایسی حکمت عملی ہو کہ پردہ داری وغیرہ امور
کے بارے میں کوئی شکایت بھی نہ ہو اور ہدایتوں پر عمل بھی ہو جائے ۔ اور مناسب ہوگا کہ بجائے
اس کے کہ حکومت اور رُعب سے کام لیا جائے ہدایتوں کے فوائد دلوں میں جمائے جائیں تا
بدگمانیاں پیدا نہ ہوں اور مناسب ہے کہ بعض خوش اخلاق ڈاکٹر واعظوں کی طرح مرض پھیلنے
سے پہلے دیہات اور شہروں کا دورہ کر کے گورنمنٹ کے مشفقانہ منشاء کو دلوں میں جما دیں تا اس
نازک امر میں کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔
واضح رہے کہ اس مرض کی اصل حقیقت ابھی تک کامل طور پر معلوم نہیں ہوئی اس لئے اس کی
تدابیر اور معالجات میں بھی اب تک کوئی کامیابی معلوم نہیں ہوئی۔ مجھے ایک روحانی طریق سے
معلوم ہوا ہے کہ اس مرض اور مرض خارش کا مادہ ایک ہی ہے۔ اور میں گمان کرتا ہوں کہ غالباً یہ
بات صحیح ہوگی کیونکہ مرض جرب یعنی خارش میں ایسی دوائیں مفید پڑتی ہیں جن میں کچھ پارہ کا جزو
ہو یا گندھک کی آمیزش ہو۔ اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس قسم کی دوائیں اس مرض کے لئے بھی مفید
ہوسکیں ۔ اور جبکہ دونوں مرضوں کا مادہ ایک ہے تو کچھ تعجب نہیں کہ خارش کے پیدا ہونے سے اس
مرض میں کمی پیدا ہو جائے ۔ یہ روحانی قواعد کا ایک راز ہے جس سے میں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اگر
تجربہ کرنے والے اس امر کی طرف توجہ کریں اور ٹیکا لگانے والوں کی طرح بطور حفظ ما تقدم ایسے
ملک کے لوگوں میں جو خطرۂ طاعون میں ہوں خارش کی مرض پھیلا دیں تو میرے گمان میں ہے کہ
وہ مادہ اس راہ سے تحلیل پا جائے ل پا جائے اور طاعون سے امن رہے۔ مگر حکومت اور ڈاکٹروں کی توجہ بھی
خدا تعالیٰ کے ارادے پر موقوف ہے۔ میں نے محض ہمدردی کی راہ سے اس امر کو لکھ دیا ہے کیونکہ
میرے دل میں یہ خیال ایسے زور کے ساتھ پیدا ہوا جس کو میں روک نہیں سکا۔
اور ایک ضروری امر ہے جس کے لکھنے پر میرے جوش ہمدردی نے مجھے آمادہ کیا ہے۔ اور
ايام الصلح
میں خوب جانتا ہوں کہ جو لوگ روحانیت سے بے بہرہ ہیں اُس کو ہنسی اور ٹھٹھے سے دیکھیں
گے ۔ مگر میرا فرض ہے کہ میں اس کو نوع انسان کی ہمدردی کے لئے ظاہر کروں اور وہ یہ ہے
کہ آج جو چھ فروری ۱۸۹۸ ء روز یکشنبہ ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ کے ملائک
پنجاب کے مختہ
کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل
اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں۔ میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ
یہ کیسے درخت ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ” یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک
میں پھیلنے والی ہے۔“ میرے پر یہ امر مشتبہ رہا کہ اُس نے یہ کہا کہ آئندہ جاڑے میں یہ
مرض بہت پھیلے گا یا یہ کہا کہ اس کے بعد کے جاڑے میں پھیلے گا لیکن نہایت خوفناک نمونہ تھا
جو میں نے دیکھا۔ اور مجھے اس سے پہلے طاعون کے بارے میں الہام بھی ہوا اور وہ یہ ہے۔
ان الله لا يغير ما بقوم حتى حتى ي يغيروا ما بانفسهم۔ انه اوى القرية القرية یعنی جب تک
دلوں کی وباء معصیت دور نہ ہو تب تک ظاہری و با بھی دور نہیں ہوگی اور در حقیقت دیکھا جاتا
ہے کہ ملک میں بدکاری کثرت سے پھیل گئی ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہو کر ہوا و ہوس
کا ایک طوفان برپا ہو رہا ہے ۔ اکثر دلوں سے اللہ جل شانہ کا خوف اُٹھ گیا ہے اور
و باؤں کو ایک معمولی تکلیف سمجھا گیا ہے جو انسانی تدبیروں سے دور ہو سکتی ہے۔ ہر ایک قسم
کے گناہ بڑی دلیری سے ہو رہے ہیں۔ اور قوموں کا ہم ذکر نہیں کرتے وہ لوگ جو مسلمان
کہلاتے ہیں ان میں سے جو غریب اور مفلس ہیں اکثر اُن میں سے چوری اور خیانت اور
حرام خوری میں نہایت دلیر پائے جاتے ہیں ۔ جھوٹ بہت بولتے ہیں اور کئی قسم کے
خسیس اور مکروہ حرکات اُن سے سرزد ہوتے ہیں اور وحشیوں کی طرح
به فقره که انه اوى القرية ۔ اب تک اس کے معنے میرے پر نہیں کھلے اور رویا عام وباء پر
دلالت کرتی ہے مگر بطور تقدیر معلق منه
ايام الصلح
زندگی بسر کرتے ہیں۔ نماز کا تو ذکر کیا کئی کئی دنوں تک منہ بھی نہیں دھوتے اور کپڑے بھی
صاف نہیں کرتے۔ اور جو لوگ امیر اور رئیس اور نواب یا بڑے بڑے تاجر اور زمیندار اور
ٹھیکہ دار اور دولت مند ہیں وہ اکثر عیاشیوں میں مشغول ہیں اور شراب خوری اور زنا کاری
اور بداخلاقی اور فضول خرچی ان کی عادت ہے اور صرف نام کے مسلمان ہیں اور دینی
امور میں اور دین کی ہمدردی میں سخت لاپر واہ پائے جاتے ہیں ۔
اب چونکہ اس الہام سے جو ابھی میں نے لکھا ہے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تقدیر معلق ہے
اور توبہ اور استغفار اور نیک عملوں اور ترک معصیت اور صدقات اور خیرات اور پاک
تبدیلی سے دور ہو سکتی ہے لہذا تمام بندگانِ خدا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سچے دل سے
نیک چلنی اختیار کریں اور بھلائی میں مشغول ہوں اور ظلم اور اور ظلم اور بدکاری کے تمام طریقوں کو
۱۲۲ چھوڑ دیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ سچے دل سے خدا تعالیٰ کے احکام بجالا ویں ۔ نماز کے
پابند ہوں ۔ ہر فسق و فجور سے پر ہیز کریں۔ توبہ کریں اور نیک بختی اور خدا ترسی اور
اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوں۔ غریبوں اور ہمسایوں اور یتیموں اور بیواؤں اور
مسافروں اور در ماندوں کے ساتھ نیک سلوک کریں اور صدقہ اور خیرات دیں اور
جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور نماز میں اس بلا سے محفوظ رہنے کے لئے رو رو کر دعا
کریں ۔ پچھلی رات اُٹھیں اور نماز میں دعائیں کریں۔ غرض ہر ایک قسم کے نیک کام
بجالائیں اور ہر قسم کے ظلم سے بچیں اور اُس خدا سے ڈریں کہ جو اپنے غضب سے ایک دم
میں ہی دنیا کو ہلاک کر سکتا ہے۔ میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ یہ تقدیر ایسی ہے کہ جو دُعا اور
صدقات اور خیرات اور اعمال صالحہ اور تو بہ نصوح سے مل سکتی ہے۔ اس لئے میری ہمدردی
نے تقاضا کیا کہ میں عام لوگوں کو اس سے اطلاع دوں ۔ یہ بھی مناسب ہے کہ جو کچھ اس
بارے میں گورنمنٹ کی طرف سے ہدایتیں شائع ہوئی ہیں خواہ نخواہ اُن کو بدظنی سے نہ
دیکھیں بلکہ گورنمنٹ کو اس کاروبار میں مدد دیں اور اس کے شکر گزار ہوں کیونکہ
ايام الصلح
سچ یہی ہے کہ یہ تمام ہدایتیں محض رعایا کے فائدے کے لئے تجویز ہوئی ہیں اور ایک قسم کی مدد بھی ہے کہ
نیک چلنی اور نیک بختی اختیار کر کے اس بلا کے دُور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ سے دُعائیں کریں تا یہ بلا
رک جائے یا اس حد تک نہ پہنچے کہ اس ملک کو فنا کر دیوے۔ یاد رکھو کہ سخت خطرہ کے دن ہیں اور بلا
دروازے پر ہے۔ نیکی اختیار کرو۔ اور نیک کام بجالاؤ ۔ خدا تعالیٰ بہت حلیم ہے۔ لیکن اس کا غضب بھی
کھا جانے والی آگ ہے اور نیک کو خدا تعالیٰ ضائع نہیں کرتا۔ مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ
شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ
L
بترسید از خدائے بے نیاز و سخت قہارے نہ پندارم که بد بیند خدا تر سے نکو کارے
مرا باور نه می آید که رسوا گردد آن مردی که می ترسد ازاں یارے کہ غفا رست وستارے
گر آں چیزے کہ می بینم عزیزان نیز دیدندی ز دنیا توبه کردندے بچشم زار و خونبارے
خور تاباں سیه گشت است از بدکاری مردم ز میں طاعوں ہمی آرد پئے تخویف وانذارے
به تشویش قیامت ماند ایں تشویش گر بینی علاجے نیست بہر دفع آں جو حسن کردارے
نشاید تافتن سرزاں جناب عزت و غیرت کہ گر خواهد کشد در یکدمے چوں کرم بیکارے
من از همدردی است گفتم تو خود ہم فکر کن بارے
خرداز بہر ایں روزست اے دانا و ہشیارے
تاریخ طبع اشتہار لهذا ۲ فروری ۱۸۹۸ء
ا النساء: ۱۴۸
قابل توجہ گورنمنٹ
چشم بد اندیش که بر کنده باد
عیب نماید هنرش در نظر
الصلح
ایام اصلح
یہ بات ظاہر ہے کہ جب ایک شخص دشمنی میں انتہا تک پہنچ جاتا ہے تو اس کو اچھی بات
بھی بُری معلوم ہوتی ہے اور اپنے دشمن کے ہنر کو عیب کے رنگ میں دیکھتا ہے اور اس کی
انصاف پسندی کو ظلم سے بدتر جانتا ہے اسی طرح ہمارے بعض مخالفوں کا حال ہے کہ وہ
ہماری دشمنی کے جوش میں جب دیکھتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ برطانیہ کی اطاعت کے لئے لوگوں کو
رغبت دلاتے ہیں تو وہ خواہ نخواہ مخالفت کر کے گورنمنٹ عالیہ کے حقوق کو بھی جو شرعا و انصافاً
واجب الرعایت ہیں بالائے طاق رکھ دیتے ہیں۔ چنانچہ حال میں ایک لاہوری شخص نے
جس کی عادت گندے اور نا پاک اشتہار جاری کرنا اور محض جھوٹ کی راہ سے ہم پر افترا کرنا
ہے ہے جو اپنے تئیں جعفر زٹلی کے نام سے مشہور کرتا ہے اپنے اشتہار مرقوم یکم جون جون ۱۸۹۸ء
میں علاوہ اور بد زبانی اور بد گوئی اور بہتان کے جس کے جواب دینے کی حاجت نہیں ایک
یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گویا ہم نے محض دروغگوئی کے طور پر گورنمنٹ انگریزی کی تعریف میں
وہ خوشامد کے الفاظ استعمال کئے ہیں جن کے وہ لائق نہیں ہے اور اُس کی موجودگی کو
خدا تعالیٰ کی ایک بڑی بھاری نعمت مانا ہے اور رومی سلطنت کی توہین کی ہے۔
اس کا جواب ہماری طرف سے یہ ہے کہ ہم نے گورنمنٹ برطانیہ کی کوئی خوشامد نہیں کی
صرف وہ الفاظ استعمال کئے ہیں جن کا استعمال کرنا حق اور واجب تھا۔ ہمارا یہ مذہب نہیں
کہ دل میں کچھ ہوا اور زبان پر کچھ۔ کیونکہ یہ منافقوں کا طریق اور بے ایمانوں کا کام ہے
بلکہ واقعی طور پر قدیم سے ہمارا یہ اصول اور عقیدہ ہے کہ اس گورنمنٹ کا وجود فی الحقیقت
ايام الصلح
ہمارے لئے سراسر رحمت الہی ہے کیونکہ بہت سے دینی اور دنیوی مشکلات سے اسی گورنمنٹ
کے ذریعہ سے ہم نے نجات پائی اس گورنمنٹ کے آنے سے ہماری مصیبتیں راحتوں کے
ساتھ بدل گئیں اور ہمارے دُکھ آرام کے ساتھ متبدل ہو گئے اور ہماری اسیری کی حالت آزادی ۱۲۴
کی طرف منتقل ہو گئی ۔ ہم اس گورنمنٹ محسنہ کے زمانہ میں امن کے ساتھ زندگی بسر کرنے لگے
اور ہمیں دینی ترقی کی نسبت بھی اس گورنمنٹ سے وہ فوائد حاصل ہوئے کہ ہم اپنے فرائض
آزادی سے ادا کرنے لگے اور جو دینی کتابیں ہمارے باپ دادوں کی نظر سے پوشیدہ رہتی تھیں
وہ ہم نے دیکھیں۔ ہمیں اس گورنمنٹ کے وقت میں کوئی روکتا نہیں کہ ہم پادریوں کا جواب
دیں ۔ مگر سکھوں کے وقت میں قطع نظر اس سے کہ سکھ مذہب پر حملہ کرنے کے لئے ہمیں اجازت
ہوتی ہم اپنے دین کے شعار ظاہر کرنے سے بھی روکے گئے تھے۔ نماز جوسب سے پہلا مسلمان
کے لئے حکم ہے اُس میں بھی ہمیں یہ صیبتیں پیش آتی تھیں کہ ہمارے اس ملک کے مسلمانوں کی
مجال نہ تھی کہ اپنی مساجد میں پوری آزادی سے بانگ نماز دیں حالانکہ بانگ دینے میں سکھوں کا
کچھ بھی حرج نہ تھا مضمون بانگ تو یہی تھا کہ خدا واحد لاشریک ہے اُس کی عبادت کی طرف دوڑو
تا نجات حاصل کرو ۔ مگر سکھوں پر اس قدر اسلامی اعلان بھی گراں تھا۔ اور اب ہم انگریزی عہد
میں یہاں تک دینی امور میں آزادی دیئے گئے ہیں کہ جس طرح پادری صاحبان اپنے مذہب
کے لئے دعوت کرتے اور رسائل شائع کرتے ہیں یہی حق ہمیں حاصل ہے کیا کوئی ثابت کر سکتا
ہے کہ جیسا کہ اب ہم عیسائی مذہب کا کمال آزادگی سے رڈ لکھتے اور شائع کرتے ہیں ایسا اختیار
کبھی سکھوں کے وقت میں بھی ہمیں ہوا تھا کہ ہم اُن کے مذہب پر کچھ لکھ سکتے ؟ بلکہ اپنے فرائض
ادا کر نے بھی محال ہو گئے ۔ تھے۔
اب انصافاً کہو کہ سلطنت انگریزی ہمارے لئے خدا تعالیٰ کی بزرگ نعمت ہے یا نہیں
جس کے آنے سے ہم اپنی دعوت پر ایسے قادر ہو گئے کہ سلطان روم کے ملک میں بھی ایسے
قادر نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ لا یعنی ہر ایک نعمت جو
الضحى: ۱۲
ايام الصلح
خدا سے تجھے پہنچے اُس کا ذکر لوگوں کے پاس کر۔ سو ہمیں اس گورنمنٹ کا شکر کرنا واجب ہے کیونکہ
ہم اس گورنمنٹ سے پہلے ایک لوہے کے تنور میں تھے۔ اگر یہ گورنمنٹ ہمارے ملک میں قدم نہ
۱۲۵ رکھتی تو شایدار ن شاید اب تک تمام مسلمان سکھوں کی طرح ہو جاتے۔ جو شخص ان تمام اُمور پر غور کر ۔ کرے گا کہ
سکھوں کے عہد میں اسلام اور اسلامی شعار کے کہاں تک حالات پہنچ گئے تھے اور کس طرح دن
بدن جہالت کا کیڑا کھاتا جاتا تھا وہ بے شک گواہی دے گا کہ انگریزوں کا اس ملک میں آنا
مسلمانوں کے لئے در حقیقت ایک نہایت بزرگ نعمت الہی ہے۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہ ایک نعمت ہے تو پھر جو شخص خدا تعالیٰ کی نعم جو شخص خدا تعالیٰ کی نعمت کو بے عزتی کی نظر سے دیکھے وہ بلا شبہ بدذات رسید
اور بد کردار ہوگا۔ کیا حدیث صحیح میں نہیں ہے کہ جو شخص انہ ہے کہ جو شخص انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا شکر بھی
نہیں کرتا ؟ افسوس کہ اس اشتہار کے لکھنے والے نے نہایت جلے ہوئے دل سے بیان کیا ہے کہ
کیوں انگریزوں کی سلطنت کی تعریف کی گئی اور کیوں رومی سلطنت کی شکر گزاری نہیں کی گئی۔ اس
کا یہی جواب ہے کہ اگر چہ رومی سلطنت باعث اسلامی سلطنت ہونے کے تعظیم کے لائق ہے
لیکن جس قدر اس سلطنت انگریزی کے ہم پر احسان ہیں رومی سلطنت کے ہرگز نہیں ہیں۔ یہ نیکی
اسی سلطنت کے ہاتھ سے ہماری نسبت مقدر تھی کہ ہمیں اُس نے ایسی حالت میں پا کر کہ ہمارے
مذہب کی آزادی بالکل چھن گئی تھی اور جو واجب الادا شعار اسلام تھے اُن سے ہم روکے گئے
تھے اور قریب قریب وحشیوں کے ہماری حالت پہنچ گئی تھی اور علم اُٹھ گیا تھا اور جہالت
بڑھ گئی تھی ۔ ایسے وقت میں خدا تعالیٰ اس گورنمنٹ کو ڈور سے لایا اور اس کا آنا ہمارے لئے
ایسا ہوا کہ ہم یکدفعہ تاریکی سے روشنی میں آگئے اور قید سے آزادی میں داخل ہوئے اور نبوت
کے زمانہ کی طرح اس ملک میں دعوت اسلام ہونے لگی اور ہمارے خدا نے بھی جس کی نظر
کے سامنے ہر ایک سلطنت ہے اپنے قدیم وعدے کے پورا کرنے کے لئے اسی سلطنت کو
موزوں دیکھا اور در حقیقت اس گورنمنٹ سے اس قدر ہمیں فوائد پہنچے جن کو ہم گن نہیں سکتے
ايام الصلح
تو پھر بڑی بد ذاتی ہو گی کہ ہم دل میں یہ چھپا ہوا عقیدہ رکھیں کہ گورنمنٹ کے ہم دشمن ہیں۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ یعنی نیکی کرنے کی پاداش
نیکی ہے۔ اگر ہم صرف مسلمان نیکی کرنے والے سے نیکی کریں اور غیر مذہب والوں سے نیکی نہ
کریں تو ہم خدا تعالیٰ کی تعلیم کو چھوڑتے ہیں کیونکہ اُس نے نیکی کی پاداش میں داش میں کسی مذہب کی قید ۱۲۶
نہیں لگائی بلکہ صاف فرمایا ہے کہ اُس شریر پر خدا راضی نہیں کہ جو نیکی کرنے والوں سے بدی کرتا
ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ میں نے سلطان روم کی ذاتیات پر کوئی حملہ نہیں کیا اور نہ میں سلطان
کے اندرونی حالات سے کچھ واقف ہوں۔ ہاں میں صرف اتنا کہتا ہوں اور کہوں گا کہ دعوتِ
دین کے متعلق جس قدر ہم آزادی سے انگریزی سلطنت میں کام کر سکتے ہیں وہ مکہ اور مدینہ میں
بیٹھ کر بھی نہیں کر سکتے نہ وہاں کر سکتے ہیں جہاں سلطان کا پایہ تخت ہے۔ اور ماسوا اس کے
سلطان کی نسبت میں نے کچھ ذکر نہیں کیا میں نے تو صرف اُس سفیر روم کے بارے میں لکھا تھا
جو قادیاں میں میرے پاس آیا تھا۔ اُس کے حالات کی تصریح سے مجھے خود شرم آتی ہے کہ وہ
قسطنطنیہ دارالاسلام کا نمونہ تھا۔ افسوس میں نے اس کو نماز کا پابند بھی نہ پایا اور وہ مجھے ایسا بد نمونہ
دکھا گیا جس سے مجھے اس کے دوسرے امثال کی نسبت بھی شبہ پیدا ہوا۔ غرض سلطان کا
اسلامی ممالک کا بادشاہ ہونا یہ امر دیگر ہے اور انگریزوں کے احسان کا شکر ہم پر واجب ہونا
یہ اور بات ہے۔ خدا نے انگریزوں کے ہاتھ سے بہت سے غموں سے ہمیں نجات دی اور
ہمیں انگریزوں کی سلطنت میں دعوت اسلام کا موقعہ دیا ۔ سو یہ احسان جو انگریزوں کی ذات
سے ہم پر ہوا اس کا سلطان ہرگز مستحق نہیں ہے ۔ احسان فراموش خدا کے نزدیک گناہ گار ہوتا
ہے۔ سلطان روم اُس وقت کہاں تھا جبکہ ہم سکھوں کے عہد میں ذرہ ذرہ سی بات میں کچلے
جاتے تھے اور بلند آواز سے بانگ نماز دینا سخت جرم سمجھا جاتا تھا اور ایسے شخص کو کم سے کم
ڈکیتی یا ارتکاب سرقہ کی سزا ملتی تھی جو اپنی بدقسمتی سے بلند آواز سے اذان دیتا تھا۔ اور
الرحمن : ١
ايام الصلح
اگر اتفاقاً کسی مسلمان سے کوئی زخم گائے کو پہنچ جاتا تھا تو اُس کی وہی سزا تھی جو ایک مجرم قتل عمد کی
سزا ہوتی تھی ۔ مسلمانوں میں اس قدر جہالت پھیل گئی تھی کہ بہتوں کو صحیح طور پر کلمہ بھی یاد نہ تھا
اور دینی کتب کی واقفیت کا یہ حال تھا کہ میں نے سُنا ہے کہ ان دنوں میں ایک بزرگ تھے جو نماز
کے بعد یہ دعا کیا کرتے تھے کہ یا الہی مجھ پر یہ فضل کر کہ ایک مرتبہ میں صحیح بخاری دیکھ لوں اور پھر
۱۲۷ عین دعا کے وقت دل پر کچھ نومیدی غالب ہو کر چیخیں مار کر روتے تھے غالباً یہ خیال آتا تھا کہ
میری قسمت ایسی کہاں کہ میں اپنی عمر میں اس متبرک کتاب کو دیکھ سکوں ۔ اب عہدِ سلطنتِ
انگریزی میں وہی کتاب ہے جو تھوڑی سی قیمت پر ہر ایک کتب فروش سے مل سکتی ہے بلکہ
حدیث اور تفسیر کی نایاب کتابیں جن کے ہم لوگوں نے کبھی نام بھی نہیں سنے تھے انگریزوں کے
احسن انتظام سے مصر اور قسطنطنیہ اور بلاد شام اور دور دراز ملکوں اور بعض یورپ کے کتب خانوں
اور مطبعوں سے ہمارے ملک میں چلی آتی ہیں۔ اور پنجاب جو مردہ بلکہ مردار کی طرح ہو گیا تھا
اب علم سے سمندر کی طرح بھرتا جاتا ہے اور یقین ہے کہ وہ جلد تر ہر ایک بات میں ہندوستان
سے سبقت لے جائے گا۔ پھر اب انصافا کہو کہ کسی سلطنت کے آنے سے یہ باتیں ہم لوگوں کو
نصیب ہوئیں اور کس مبارک گورنمنٹ کے قدم سے ہم وحشیانہ حالت سے باہر ہوئے؟ کیا یہ
خوشامد کی باتیں ہیں یا بیان واقعہ ہے؟ انصاف اور کلمۃ الحق کو چھوڑ نا ایمان نہیں ہے بلکہ
بے ایمانی ہے۔ لہذا اصل بات یہی ہے کہ ہمیں ان تمام احسانات کو یاد کر کے سچے دل سے
اس سلطنت سے اخلاص رکھنا چاہئیے اور منافقانہ خیالات کو دل سے اُٹھا دینا چاہئے ۔ ہمیں کوشش
کرنی چاہئیے کہ ہم اطاعت اور صدق اور وفاداری کے ساتھ اس احسان کا بدلہ اتاریں جو
انگریزوں نے ہم پر اور ہمارے بزرگوں پر کیا ہے۔ ورنہ خوب یا د رکھو کہ ہم خدا تعالیٰ کے گنہگار
ٹھہریں گے۔ میں بعض احمق اور متعصب ملاؤں کے خیالات سے ناواقف نہیں ہوں۔ میں
خوب جانتا ہوں کہ کس قدر اُن کے دل غبار آلودہ ہیں۔ انہی بیجا تعصبوں کی وجہ سے
ايام الصلح
نادان زٹلی نے جو اپنے تئیں ایک ملا سمجھتا ہے یہ اشتہار یکم جون ۱۸۹۸ء کو نکالا ہے اور گورنمنٹ
انگریزی کی شکر گزاری کی وجہ سے میرے پر اعتراض کیا ہے۔ ایسے ہی اس کے بھائی اور بھی
ہیں ۔ مگر میں ایسے عقیدے سے ہرگز اتفاق نہیں رکھتا جس کو وہ دل میں رکھتے ہیں اور مجھے سچائی
کے بیان کرنے میں اس بات کا کچھ خوف نہیں کہ یہ لوگ مجھے کافر کہیں یا دجال نام رکھیں میرا
حساب خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔
اور اسی اشتہار میں یہ شخص میرے پر یہ بھی اعتراض کرتا ہے کہ باوجود یکہ انگریزوں کی
اس قدر خوشامد کی گئی ہے پھر بھی اُن کے مذہب پر حملہ کیا ہے مگر یہ کوتاہ اندیش نہیں جانتا ۱۲۸
کہ میں نے دونوں موقعوں پر پاک کانشنس سے کام لیا ہے نہ وہ خوشامد ہے اور نہ یہ بیجا
حملہ ہے۔ میرا کام اصلاح ہے کسی شرارت کو پیدا کرنا میرا کام نہیں ہے اور نہ بیجا خوشامد
کرنا میرا طریق ہے۔ پس جیسا کہ میں نے ایک پہلو میں اس بات میں لوگوں کی اصلاح
دیکھی کہ وہ سلطنت انگریزی کے ماتحت وفاداری اور اطاعت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور
دل کو تمام بغاوت کے خیالات سے پاک رکھیں اور واقعی طور پر سرکار انگریزی کے مخلص
اور خیر خواہ بنے رہیں اسی طرح میں نے دوسرے پہلو سے انسانوں کی خیر خواہی اسی
میں دیکھی کہ وہ اس کامل خدا پر ایمان لاویں جس کی عظمت اور قدرت اور لازوال صفات
زمین و آسمان پر غور کرنے سے نظر آ رہی ہے۔ انسانوں کو خدا بنانا غلطی ہے ہمیں چاہئے کہ
غلطی کی پیروی نہ کریں اور مخلوق کو خدا بنانے سے پر ہیز کریں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام
بڑے مقدس ، بڑے راستباز ، بڑے برگزیدہ تھے مگر اُن کو خدا کہنا اس سچے خدا کی تو ہین ہے
جس نے ہمیں پیدا کیا ہے سچ یہی ہے کہ وہ انسان تھے خدا نہیں تھے اور انسانی کمالات
سے بڑھ کر اُن میں کچھ نہ تھا۔ خدا اب بھی ہمیں وہ کمالات دے سکتا ہے جو انہیں دیئے تھے
اہے جس کی آنکھیں دیکھنے کی ہوں دیکھے ۔ پس خدا وہی ہے جو ہمارا مددگار ہے جیسا
کہ پہلوں کا تھا۔ اُسی کی طرف قرآن رہبری کرتا ہے۔ یہی وہ بات ہے جو خدا نے میرے پر
اور دیتا ہے۔
ایام اصلح
روحانی خزائن جلد ۱۴
ظاہر کی ہے۔ پس میں بداندیشی کی راہ سے نہیں بلکہ سراسر ہمدردی اور پوری نیک نیتی سے سچے خدا
کی طرف لوگوں کو بُلاتا ہوں اور اس تفرقہ کو دور کرنا چاہتا ہوں جو غلط فہمی سے پادریوں نے
مسلمانوں کے ساتھ ڈال رکھا ہے۔
اور چونکہ اس وقت گورنمنٹ عالیہ انگریزی کا ذکر ہے اس لئے میں قرین مصلحت سمجھ کر وہ چٹھی
جو جلسہ طاعون کی خوشنودی میں جناب نواب لفٹیننٹ گورنر بہادر بالقابہ سے پہنچی ہے مع چند سطر اخبار
سول ملٹری گزٹ ناظرین کی اطلاع کے لئے ذیل میں لکھتا ہوں ۔ اس غرض سے کہ جس بات میں
ہماری گورنمنٹ عالیہ کی رضا مندی ثابت ہوئی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کی پیروی کرے۔
میں نے قادیان میں طاعون کے بارے میں اس مراد سے جلسہ کیا تھا کہ تا لوگوں کو اس بات کی طرف
رغبت دوں کہ وہ گورنمنٹ کی شائع کردہ ہدایات کو بدل و جان منظور کریں اور میں نے اپنی تمام
جماعت کو یہی تعلیم دی تھی اس کے بارے میں یہ چٹھی ہے ۔ میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس چٹھی کو پڑھ کر
دوسرے معزز مسلمان بھی یہی کارروائی کریں گے۔ اور وہ یہ ہے :
No۔ 213۔ ۔ ۱۳۹
From
H۔ J۔ Maynard Esquire
Junior Secretary to the Government of the Punjab۔
To,
Sir
Sheik Rahmatullah Merchant,
Bombay House Lahore
Date Simla, the 11th of June 1898۔
I am directed by His Honour the Lieutenant Governor
الصلح
ایام اسلح
روحانی خزائن جلد ۱۴
to say that he has read with much pleasure the
account of the proceedings of a meeting held at
Kadian on the 2nd of May 1898۔ and the address
delivered by Mirza Ghulam Ahmad Rais of Kadian,
in connection with the measures taken by
Government for the suppression of bubonic plague۔
2۔ His Honour desires me to convey his
acknowledgement of the supports rendered to the
Government by the members Composing the meeting۔
I Have the Honour to be
Sir
Your most obedient servant
For Junior Secretary to the Government Punjab۔
ترجمہ:-
چھی نمبر ۲۱۳۔ ایس
منجانب: ایچ ہے۔ مے نارڈ صاحب بہادر جونیئر سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب
بطرف شیخ رحمت اللہ سوداگر بمبئی ہاؤس لاہور
شملہ مورخه ۱ ارجون ۱۸۹۸ء
جناب
حسب الارشاد جناب نواب لفٹیننٹ گورنر صاحب بہادر میں اطلاع دیتا ہوں کہ