ایّام الصّلح
حصہ 13
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایام اصلح
روحانی خزائن جلد ۱۴
جناب ممدوح نے اس جلسہ کے تمام روئداد کو جو ۲ رمئی ۱۸۹۸ء کو قادیان میں متعلقہ ان قواعد کے جو
گورنمنٹ نے انسداد بیماری طاعون کے لئے جاری کئے منعقد ہوا اور نیز اس تقریر کو جو مرزا غلام احمد
رئیس قادیان نے اُس وقت کی بڑی خوشی کے ساتھ پڑھا۔
حضور ممدوح کا منشا ہے کہ میں اس مدد کے شکریہ کا اظہار کروں جو کہ اس جلسہ کے ممبروں نے
گورنمنٹ کو دی۔
( دستخط )
نقل نوٹ از سول ملٹری گزٹ مورخہ ۱۰رجون ۱۸۹۸ء
At an influential meeting of the Muhammadans held
recently at Qadian under the auspices of Sheikh
Rahmatullah Khan of Lahore, prayers were offered
for the cessation of the plague and an address was
delivered by Hakim Noor ud Din in support of the
Government measures of segregation etc, for the
suppression of the disease۔ An acknowledgement of
this loyal support has been communicated to the promoters
of the meeting۔ The gist of the address was to the effect
that Government was actuated solely by dictates of
humanity in its measures for the suppresstion of the
disease, that those measures are necessary, that
stories that Government desires to poison the people
are both lies and foolish and should not be believed
for a moment by any body with pretensions of being
sensible, and that for females to put aside the
السرا
الصد
ایام اصلح
Purdah in so far as to come out of the house into the
open for segregation purposes with the face properly
veiled is no violation of the principles of (Islam)
Muhammadanism in times of imminent danger such
as a visitation by the hand of God۔
ترجمه
مسلمانوں کی ایک بڑی با وقار جماعت کے جلسہ میں جو زیر نگرانی
شیخ رحمت اللہ خان لاہوری بمقام قادیان منعقد ہوا بیماری طاعون
کے رُک جانے کے لئے دُعائیں مانگی گئیں اور حکیم نور الدین نے
قواعد سگریگیشن وغیرہ کی تائید میں جو گورنمنٹ نے بیماری کے انسداد
☆
کے لئے نافذ کئے ایک تقریر کی اس وفادارانہ مدد کے شکریہ کی
اطلاع جلسہ منعقد کرنے والوں کو دی گئی ہے ۔ اس تقریر کا لب لباب
یہ تھا کہ گورنمنٹ نے محض انسانی ہمدردی سے مجبور ہو کر
اس جگہ سہو کا تب سے مولوی حکیم نور الدین صاحب کا نام لکھا گیا ہے اور بجائے اس کے جیسا کہ واقعی
امر ہے اس عاجز کا نام یعنی مرزاغلام احمد لکھنا چاہیے تھا۔ منہ
ايام الصلح
بیماری کے روکنے کے لئے یہ قواعد جاری کئے ہیں اور یہ قواعد بہت ضروری ہیں اور فرضی قصے کہ
گورنمنٹ لوگوں کو زہر دینا چاہتی ہے بالکل جھوٹے اور احمقانہ ہیں اور اس شخص کو جو کہ اپنے اندر عقل
رکھتا ہے ایک لحظہ بھر کے لئے بھی انہیں تسلیم نہ کرنا چاہیے۔ اور سخت خطرہ کی حالت میں مثلاً جب کہ
خدا کی طرف سے کوئی بیماری نازل ہو عورتوں کا اپنے گھروں سے کھلے میدان میں سگریگیشن کی غرض
سے مناسب طور پر چہرہ ڈھانکے ہوئے آنا اسلام کے اصولوں کے برخلاف نہیں۔
چند نئے وساوس کا ازالہ
شہزادہ والا گوہر اکسٹرا اسسٹنٹ نے جو شہزادہ عبدالمجید صاحب پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔
مندرجہ ذیل خط میں جو ہمارے نام ہے صاحب مؤخر الذکر اس الزام کا رڈ لکھتے ہیں یہ دونوں
صاحب با همی قریبی رشتہ داری کا تعلق رکھتے ہیں ۔ لیکن ایک کو خدا تعالیٰ نے ہدایت اور حق کی
طرف کھینچا اور دوسرے کو باطل پسند آیا۔ و ذالک فضل الله يهدى من يشاء و يضل من
یشاء ۔ وہ خط یہ ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَامِدًا وَ مُصَلِّيًا
مصحف
اے شہ والا ہم سایہ فضل خدا جان و دل انبیاء تاج سر اولیا
حلوه حسن ازل پر تو مہر رخت
رخسار تو آیت نور خدا
قامت رعنائے تو نخل گلستان قدس چہرہ زیبائے تو چوں خور تابان صفا
ہر آکھے را دوا یک نظر لطف تو نسخه دیدار تو ہر مرضی را شفا
آن دم جان پرورت از سر اعجاز خویش مُرده صد ساله را زنده کند برملا
تہنیت آمیز گفت ہاتف غیم چنین کعبہ کوئے ترا قبلہ حاجت روا
نگہت باغ ارم بیخت غبار رہت بُوئے جنان مید ہر خاک درت جابجا
ايام الصلح
مهبط روح الامین مطلع نور مبین مسکن پاک ترا ساخته رب الورا
طُور جلال خدا عرش برین دلت نور جمال خدا صورتت اے رہنما
امت احمد که بود بسته جور و جفا احمد آخر زمان کرد ز بندش رہا
قاتل اعداء دین ناصر دین متین عالم عالم پناه بادی رشد و تقا
دید خدا با یقین هر که ترا دیده است دید خداد ید تست نیست غلط این صدا
غاشیه بند گیت ہر کہ فگندش بدوش دولت جاوید یافت عزت و مجد و علا
جان و دلے کز رہت داشت فدایش دریغ از سرفتوی عشق بے خبر است از وفا
وه چه خوش آن حالتے وہ چہ خوش آن ساعتی کز رو شوق و طرب جاں بکنیمت فدا
مهر تو در خاطرم منتحل و شست نیست تا کندش منعدم بنده فشل و دعا
فضل عميم خدا حافظ ما عاجزان
مرد مزور اگر ناله کند یا بکا
ما بهزار التجا ما بهزار التماس
حلقه بگوشیت را می طلبیم از خدا
مست مئے عشق تو بے خبر از غیر حق محوشد از خویشتن ہر کہ بدید آں لقا
آتش عشق ترا خود بدل و جاں زدیم تا که بسوزیم پاک آنچه بود ماسوا
اما بعد بخدمت اقدس حضرت امام الوقت گذارش آنکہ اس ناکارہ دور افتادہ کو معلوم ہوا کہ آج کل
شہزادہ والا گوہر صاحب اکسٹرا اسسٹنٹ جہلم نے اخبار سراج الاخبار میں میری نسبت لکھا ہے کہ
فلاں نے اپنے اعتقاد سے توبہ کی ہے اور تو بہ اس واسطے نصیب ہوئی کہ شہزادہ صاحب نے میرے عقیدہ
کی خرابی مجھ پر ثابت کر دی ۔ سُبْحَانَكَ إِنْ هَذَا إِلَّا بُهْتَانُ عَظِيمٌ بزرگوارا! دو ماہ تک
شہزادہ صاحب سے مسیح موعود کی حیات و ممات اور حضور علیہ السلام کے دعاوی پر زبانی بحث ہوتی رہی۔ چنانچہ ۱۳۳
مولوی عبدالعزیز ، مولوی مشتاق احمد ، قاضی فضل احمد منشی سعد اللہ مدرس وغیرہ نے جو مدت سے کینہء نہفتہ
کی زہر اگلنے کی تاک رکھتے تھے موقعہ کو غنیمت سمجھ کر شہزادہ صاحب سے خوب گت ملائی اور سفہاء
ايام الصلح
امم ماضیہ کی تقلید ہو بہو ادا کی ۔ میں نے نہ کبھی جہانت اور بزدلی دکھائی اور نہ میں کبھی اُن سے
دیا جس سے اُن کو میری تو بہ کا یقین یا احتمال پیدا ہوا ہو ۔ البتہ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ اور
وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ کے پر عملدرآمد میرا ہوتا رہا۔ اس کو اگر انہوں نے تو یہ سمجھ لیا تو یہ اُن کی
فہم رسا کی خوبی ہے۔ لاحول و لا ۔ اس قدر جھوٹ ۔
بزرگوارا اگر چه نابکار شرف زیارت سے محروم ہے مگر آنحضرت کی محبت اور عظمت اور ادب اور
اطاعت اور کثرت یاد میری روح اور جان کا جزو ہو گیا ہے۔ میں اپنی جان سے کس طرح علیحدہ ہو سکتا
ہوں۔ میرے پیارے میرے دل کا حال اس سے دریافت فرما جو سب بھیدوں سے واقف ہے۔ وَلَا يُنَبِّئُكَ
مِثْلُ خَبِيرٍ۔ میرے مولی تو نے تو خدا اور رسول کا پتہ دیا۔ تو نے جنت کا راستہ بتلایا تو نے
قرآن سکھلایا ہم غفلت میں پڑے سوتے تھے تو نے ہی آن جگایا ہم اسمی اور رسمی مسلمان تھے
تو نے ہی ہم کو حقیقی اسلام سے آگاہی بخشی ہم نہیں جانتے تھے کہ دُعا کیا چیز ہے اور تقویٰ کس شے کا
نام ہے تو نے ہی تو اُن کا نشان ہم پر ظاہر فرمایا ۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ گورنمنٹ عالیہ کے ہم پر کیا
کیا حقوق ہیں تو نے ہی تو وفاداری اور فرمانبرداری کا طریقہ سمجھایا۔ غرض کہاں تک تیرے
احسانات کو لکھوں وہ تو بے شمار ہیں تو ہمارا آقا تو ہمارا مولیٰ ہم تیرے خادم ہم تیرے غلام ۔ بھلا
تجھ کو چھوڑ کر خدا کی لعنت کماویں۔ میرے ہادی اگر میں ایسا ضعیف الاعتقاد ہوتا تو مخالفوں
کی نظروں میں خار کی طرح کیوں چھتا ۔ مخالف سے جب کبھی کسی گذر پر دو چار ہونے کا موقعہ پیش آتا
ہے تو وہ مجھ کو دیکھتے ہی غیظ و غضب سے بھر جاتا ہے ۔ میں نے مسجدوں میں نماز پڑھنی ترک کر دی
بدین لحاظ کہ میاں عبداللہ صاحب سنوری سے مجھ کو روایت پہنچی ہے کہ جو لوگ خاموش بیٹھے ہیں گو
مخالفت نہیں کرتے اُن کے پیچھے بھی نماز درست نہیں ۔ بزرگوا را قاضی صاحب قاضی خواجہ علی صاحب
اور صاحبزادہ افتخار احمد صاحب اور منشی ابراہیم صاحب اور میاں اللہ دین صاحب وغیرہ وغیرہ
احباب لودیا نوی سے اپنے غلام کا حال استفسار فرماویں۔ میرے آقا مجھ کو کسی نازک موقعہ
الاعراف : ۲۰۰ ۲ الفرقان : ۶۴
ايام الصلح
اور سخت ابتلا کے وقت بھی لغزش نہیں ہوئی چہ جائیکہ اب اور ان ایام میں جب کہ آپ کے
متواتر كثير التعداد عظیم القدر وجلیل الشان نشانات علمی و عملی معرضِ ظہور میں آچکے اور روز روشن
کی طرح حق کی صداقت چمک اُٹھی ۔ اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ استقامت محض حضور ہی کی ۱۳۴
نیم شبی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ ورنہ ہم تو وہی ہیں جو ہیں ۔ مریدوں میں صداقت اور راستی
چاہیے پھر انشاء اللہ آپ کی فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ کے والی تعمیل کے طفیل سے ضائع نہیں ہو
سکتے ۔ اگر چہ میں ایک غریب آدمی ہوں لیکن خدا کے فضل سے دل غنی ہے۔ دنیادار دولت مند
میری نظروں میں مرے ہوئے کیڑے سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا ۔ یہ ہیں ہی کیا بلا ۔ یہ تو مر دے
ہیں جن میں جان نہیں۔ ان کی مکروہ صورتیں نفرت کے لائق ہیں۔ ان سے دبنے والا اور ان کا
دست نگر انہی جیسا کوئی اندھا ہوگا۔
اے میرے ہادی! میں ارسال عرائض میں اس واسطے دریغ کرتا ہوں کہ میں اپنے اس فعل
کو اخف سمجھتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میں کیا اور میرے عرائض کیا یونہی بے فائدہ بندگان عالی کو
کیوں تکلیف دوں عریضہ کے کھولنے میں پڑھنے پڑھانے میں چند منٹ اوقات اشرف میں
سے ضائع ہوں گے ناحق کی حرج ہوگی۔ صحبتِ اقدس اور شرف زیارت مبارک سے باعث
چند در چند موانع غیر مستفیض رہتا ہوں۔ مهربانا حضور کی تصنیفات پر انوار اور
تالیفات حکمت بار جو وقتاً فوقتاً شائع ہوتی رہتی ہیں میرے ازدیاد ایمان و عرفان کے لئے
رہبر کامل کا کام دیتی ہیں۔ جو جو حالات آنجناب پر حضرت کبریا کی طرف سے منکشف ہوتے
ہیں اور پھر ان روحانیات کو اور ان کشوف و خوارق و رؤیا والہامات کو آپ درج صحف مطہرہ
فرماتے ہیں کم و بیش ان روحانی کوائف اور تاثیرات کی حلاوت سے میرے مذاق جان کو بھی
چاشنی نصیب ہوا کرتی ہے اور ایسا احساس ہوتا ہے کہ گویا میں خود ان حالات کا مورد ہوں ۔ لیکن
میں اس ڈوری و مہجوری کو ہرگز ہرگز اپنے واسطے پسند نہیں کرتا کیونکہ مقربین بساط قدسی آیات کو جو
جو برکات اور خوبیاں حاصل ہیں اُس کا عشر عشیر بھی دور دستوں کو نصیب نہیں ۔ اصحاب صفہ
الم نشرح: ۸
ايام الصلح
کی جوتی اور دوسروں کا سر ۔ اگرچہ خدا کسی مخلص صادق کو بغیر اجر کے نہیں رکھتا مگر اصحاب
الصفه ما اصحاب الصفه - کیا ہی صاحب نصیب ہیں وہ لوگ جن کی نظر ہر
صبح و مسا اس منظر اطہر پر پڑتی ہے۔ دولت صحبت کے برکات سے مالا مال ہوتے ہیں۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کا اطوار کا اخلاق کا عادات کا ریاضات کا مجاہدات کا
محاربات کا کامل نمونہ آپ کی ذات میں مشاہدہ کرتے ہیں۔ خدائے قادر ذوالجلال کی
جناب سے ہمیشہ یہی دُعا ہے کہ اے قدیر بے نظیر اپنے برگزیدہ مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی
شرف ملازمت سے فخر وعزت دے۔ قسم بخدائے لایزال کہ تیرے در کی کنا سی تخت شاہی
سے بہت بہتر ہے۔ شہزادہ صاحب نے مجھ پر سخت افترا باندھا ہے اور حضور کو مجھ سے
بدگمان کیا ۔ اگر چہ بندگانِ عالی کو مجھ جیسے اَذَلّ کی پر واہ ہی کیا ہے خدا نے آپ کو وہ
رفعت و منزلت بخشی ہے کہ آپ کی ذات مجمع البرکات کو مرجع قدوسیاں بنا دیا مگر
اخفض جناحك للمؤمنين پر غور کر کے اور بالمؤمنین رؤف الرحیم پر نظر دوڑا
کر اس گستاخی کی جرات ہوئی کہ تھوڑی دیر کے واسطے تضییع اوقات بندگانِ عالی کر کے
عفو تقصیرات کا ملتجی ہو جاؤں اور دست بستہ عرض پرداز ہوں کہ
ہر چند نیم لائق بخشایش تو برمن منگر بر کرم خویش نگر
شہزادہ صاحب کی کتاب کے مضامین مختصراً و مجملاً جہاں تک کہ مجھ کو یاد ہیں ذیل میں
ہیں وہ مسیح علیہ السلام کو آسمان پر نہیں سمجھتے بلکہ کہتے ہیں کہ اسی جہان میں خدا نے اُن کو چھپایا
۱۳۵ ہوا ہے۔ اور توفی کے معنے بھرنے کے کرتے ہیں یعنی خدا نے اُن کو بھر پا کر لوگوں سے
کنارہ کر لیا ۔ مگر زندہ ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ دو حلیوں کا بیان جو احادیث میں ہے سو چونکہ یہ
ایک رؤیا اور کشف ہے پس ممکن ہے کہ ایک ہی شخص کو انسان کئی مختلف صورتوں میں
دیکھے ۔ ایک وقت ہم اپنے دوست کو خواب میں کسی صورت میں دیکھتے ہیں اور پھر اُسی
ايام الصلح
☆
دوست کو کبھی خواب میں بصورت دیگر ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ صرف لفظ عیسی یا مسیح ہی اگر
احادیث میں ہوتا تو مثیل کی گنجائش تھی لیکن ابن مریم سے اصل ہی کا آنا ثابت ہوتا ہے
وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر ایک نبی کی شہادت نبی ہی دیتا چلا آیا ہے جیسا کہ اخیر میں مسیح علیہ
السلام کی شہادت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے
بھی ایک شاہد کی ضرورت ہے جو نبی ہو۔ اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین
ہیں اس واسطے مسیح نبوت کی حالت میں تو نہیں آئیں گے بلکہ امتی ہوں گے مگر نبوت اُن
کی شان میں مضمر ہو گی ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نبی کا مثیل نبی ہوتا ہے۔ آدم کا مثیل مسیح ۔
موسیٰ کا مثیل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ایلیا کا مثیل یحییٰ، پس مسیح کا مثیل بھی نبی ہونا چاہیے
نہ کہ امتی ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح موعود کی علامت میں نے ایک نرالی وضع کی نکالی ہے اور
وہ یہ ہے کہ جب مسیح دعوی کریں گے تو میں اُن کے والدین کو تلاش کروں گا کیونکہ باپ تو
اوّل سے ہی ندارد ہے اور ماں مر چکی ہے۔ پس اگر اس کے والدین ثابت نہ ہو سکے تو پھر
اُس کے مسیح ہونے میں کیا شک رہے گا۔
مسیح اسرائیلی کے دوبارہ آنے پر یہ دلیل قطعی پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ - اور چونکہ مسیح نے اپنی زندگی مسرت اور ذلت میں گذرانی
اس واسطے وہ اس آیت کے مصداق نہیں ہو سکتے کیونکہ وجاہت دنیوی ان کو بالکل نصیب
نہیں ہوئی۔ لیکن اس آیت کے مصداق بننے کے لئے خدا ان کو پھر ظاہر کرے گا اور وجاہت
نوٹ: ہم بھی کہتے نہیں مثیل آیا ۔ اصل آیا مگر بطور بروز ۔ دیکھ لو اقتباس نام کتاب جس میں لکھے ہیں یہ
تمام رموز روحانیت کمل گا ہے برار باب ریاضت چناں تصرف میفرماید که فاعل افعال شاں میگردد ۔ وایں
مرتبه را صوفیه بروز میگویند ۔ و بعض بر آنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و نزول عبارت از میں بروز است
مطابق ایس حدیث لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَى ابْنِ مَرْيَم۔ دیکھو صفحه ۵ کتاب اقتباس الانوار- منه
ايام الصلح
دنیوی یعنی سلطنت اور حکومت وغیرہ سب لوازمات اُن کو حاصل ہوں گے۔
اور حضور علیہ السلام کی ذاتیات پر یہ نکتہ چینیاں کرتے ہیں کہ باوجود مقدرت کے حج نہیں کرتے۔ ا
ہزاروں روپوں کے انعامات کے اشتہارات دیتے ہیں لیکن حج کو نہیں جاتے ۔ براہین کا بقیہ نہیں
چھاپتے ۔ آتھم کی پیشگوئی غلط نکلی اس کے رجوع کو ہم یقین نہیں کرتے۔ لیکھرام کی پیشگوئی میں اُس
کے قتل ہونے کی تصریح نہیں صرف نَصَبٌ وَّ عَذَابٌ کا جملہ ہے جس میں قتل ہونے کا بیان نہیں۔ اور
وہ کہتے ہیں کہ اگر بالفرض یہ سچ ہی نکلے تو زہے نصیب لیکھرام کہ وہ ایک کم حیثیت آدمی تھا لیکن اس
پیشگوئی کے سبب سے وہ برگزیدہ قوم گنا گیا شہید کے خطاب سے ممتاز ہوا۔ اُس کے پسماندگان کے
واسطے ہزاروں روپوں کا چندہ ہوا ۔ یہ ہوا وہ ہوا۔ اور وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئی تو اپنے حق میں
میں چاہتا ہوں ۔ کسوف خسوف کی حدیث موضوع ہے۔ مسیح کی اور مماثلت تو مرزا صاحب میں کچھ
بھی نہیں صرف ایک مماثلت ہے یعنی دُشنام رہی۔ گورنمنٹ کی خوشامد ۔ عربی تصنیفات کی بے نظیری کا
دعوئی ہی غلط ہے کیونکہ قرآن کریم کے سوا یہ دعوی توریت وانجیل و زبور واحادیث نبوی نے بھی نہیں
کیا۔ حالانکہ وہ بھی الہامی ہیں۔ راولپنڈی والے بزرگ کے حالات سے میرزا صاحب واقف تھے
اور جانتے تھے کہ یہ شخص وہمی اور بزدل ہے اس واسطے اُن کے حق میں جھٹ پیشگوئی کر دی وغیرہ وغیرہ
من الخرافات و الهذيانات
خاکسار عبد المجید از لود یا نه محله اقبال گنج ۶ رجون ۱۸۹۸ء
۱۳۶ اب ہم حق کے طالبوں کے لئے ان بیہودہ اقوال کارڈ لکھتے ہیں تا معلوم ہو کہ ہمارے مخالف مولوی اور
اُن کے اس قسم کے شاگرد کس قدر سچائی سے دُور جا پڑے ہیں۔
قوله - مسیح آسمان پر نہیں بلکہ اسی جہان میں خدا نے اُس کو چھپایا ہوا ہے۔
اقول ۔ یہ دنیا میں کسی کا مذہب نہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے بعض مخالف مولوی اب آسمان پر چڑھانے
سے نومید ہو کر اپنے فرضی مسیح کو زمین میں چھپانے کی فکر میں لگ گئے ہیں۔
مگر یادر ہے کہ کسی فرقہ متقدمین یا متاخرین نے یہ نہیں لکھا کہ مسیح کو اسی جہان میں خدا تعالیٰ نے
چھپایا ہے۔ ہاں مسلمان صوفیوں کے ایک گروہ کا یہ مذہب ہے کہ مسیح کا آسمان سے فرشتوں کے
کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے نازل ہونا باطل ہے کیونکہ یہ صورت ایمان بالغیب کے مخالف ہے
اور قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ جب فرشتے زمین پر اترتے نظر آئیں گے تو
اُس وقت دنیا کا خاتمہ ہوگا اور اس وقت کا ایمان منظور نہ ہوگا۔ اور فرماتا ہے کہ فرشتوں کو زمین پر
اُترتے دنیا کے لوگ ہر گز دیکھ نہیں سکتے ۔ اور جب دیکھیں گے تو اس وقت یہ دنیا نہیں ہوگی ۔ سو
جب کہ قرآن شریف کے نصوص صریحہ اور آیات قطعية الدلالت سے یہ امر ثابت ہو گیا کہ
فرشتوں کا نزول اُس وقت ہوگا کہ جب کہ ایمان لانا بے فائدہ ہوگا جیسا کہ جان کندن کے وقت
جب فرشتے نظر آتے ہیں تو وہ وقت ایمان لانے کا وقت نہیں ہوتا تو اس صورت میں یا تو یہ عقیدہ
رکھنا چاہیئے کہ مسیح کے نزول کے بعد ایمان نفع نہیں دے گا مگر یہ عقیدہ تو صریح باطل ہے کیونکہ
اس پر اتفاق ہو گیا ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ
ہلاک ہو جائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی ۔ پس جب کہ یہ عقیدہ رکھنا درست نہ ہوا
تو بالضرورت بر عایت نصوص صریحہ قرآن شریف کے اس دوسرے پہلو کو ماننا پڑا کہ فرشتوں کا
اور اُن کے ساتھ مسیح کا نازل ہونا ظاہر طور پر محمول نہیں ہے بلکہ بوجہ قرینہ بینہ نص صریح قرآن کے
اس نزول کے تاویلی طور پر معنے ہوں گے کیونکہ جسمانی طور پر حضرت عیسی کا آسمان سے فرشتوں
کے ساتھ نازل ہونا نص صریح قرآن سے مخالف اور معارض پڑا ہے۔ یہی مشکل تھی جوا کا بر اسلام
کو پیش آئی اور اسی مشکل کی وجہ سے امام مالک رضی اللہ عنہ نے کھلے کھلے طور پر بیان کر دیا کہ
حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے امام ابن حزم بھی اُن کی فوت کے قائل ۱۳۷
ہوئے اور اسی وجہ سے تمام اکابر علماء معتزلہ کا یہی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی وفات پاچکے ۔ غرض
آسمان سے نازل ہونے کا بطلان نہ صرف آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي سے ثابت ہوتا ہے
ا بنی اسرائیل : ۹۴
ايام الصلح
☆
بلکہ یہ تمام آیتیں جہاں لکھا ہے کہ جب فرشتے نازل ہوں گے تو ایمان بے فائدہ ہوگا اور وہ
فیصلے کا وقت ہوگا نہ بشارت اور ایمان کا وقت بلند آواز سے پکار رہی ہیں کہ حضرت عیسی کا آسمان
سے فرشتوں کے ساتھ اُتر نا سراسر باطل ہے اور اگر یہ باطل نہ ہوتا تو دنیا میں یعنی گزشتہ زمانے
میں اس کی کوئی نظیر بھی ہوتی مگر کون بیان کر سکتا ہے کہ کبھی کوئی شخص اسی جسم عنصری ۔ کے ساتھ
عالم بیداری میں آسمان پر جا کر پھر واپس آیا ۔ اگر خدا تعالیٰ کی یہ سنت تھی تو گو یا دیدہ و دانستہ
خدا تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کو ایلیا کے دوبارہ آنے کے مقدمہ میں یہودیوں کے روبروئی شرمندہ
۱۳۸ کیا اور یہ کہنا کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے باہم مل کر اس قصے کو تحریف کر دیا ہو گا یہ اس درجہ کی
حماقت ہے جس پر بچے بھی ہنسیں گے ۔ غرض مسیح کا آسمان سے اُس طرح پر نازل ہونا جیسا کہ
ہمارے مخالف انتظار کر رہے ہیں قرآن کے نصوص صریحہ کے مخالف ہے ۔
ایک گروہ اکابر صوفیہ نے نزولِ جسمانی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسیح موعود کا
نزول بطور بروز کے ہوگا ۔ چنانچہ کتاب اقتباس انوار میں جو تصنیف شیخ محمد اکرم صابری ہے
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جس قدر حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف انجو بے
منسوب کئے گئے ہیں ان کی نظیر ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ ایک قوم نے اُن کو خدا کر کے مان لیا
ہے۔ پھر اگر حضرت عیسی کے کاموں اور ذات اور صفات کی نظیر نہ ہو تو یہ خصوصیت جاہلوں کی نظر
میں ان کی خدائی پر ایک دلیل ٹھہرتی ہے چنانچہ پادریوں کا آج کل پیشہ ہی یہی ہے کہ وہ
خصوصیات اور خوارق پیش کر کے اُن کی خدائی پر ایک دلیل قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عیسائیوں نے حضرت عیسی کی خدائی پر یہ دلیل پیش کی کہ وہ
بغیر باپ کے پیدا ہوئے ہیں تو فی الفور خدا تعالیٰ نے اس قسم کی پیدائش کی بلکہ اس سے بڑھ کر نظیر پیش
کر دی ۔ اور فرمایا اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ لے اور نظیر ایسی پیش کی جو عیسائیوں اور
یہودیوں کے نزدیک مسلم اور بدیہیا تم اور بدیہیات اور معتقدات میں سے تھی اور یقیناً اس و فی اور یقیناً اس وقت عیسائیوں نے مسیح کی
الوہیت کے لئے یہ حجت بھی پیش کی ہوگی کہ وہ زندہ آسمان پر موجود ہے لہذا اس کے رڈ میں خدا تعالیٰ کو
خود مسیح کے اقرار کے حوالہ سے یہ کہنا پڑا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ
غرض قرآنی تعلیم یہ ہے کہ مسیح کے خوارق اور ذات اور صفات میں کوئی بھی خصوصیت نہیں ۔
ل ال عمران : ۶۰ - المآئدة: ۱۱۸
ہے۔ منه
ايام الصلح
جس کو صوفیوں میں بڑی عزت سے دیکھا جاتا ہے جو حال میں مطبع اسلامیہ لاہور میں ہمارے مخالفوں
کے اہتمام سے ہی چھپی ہے یہ عبارت لکھی ہے:۔
روحانیت گمل گا ہے بر ارباب ریاضت چناں تصرف می فرماید که فاعل افعال
شان می گردد و این مرتبه را صوفیه بروز می گویند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ و در شرح فصوص الحکم
می نویسد یعنی بغرض بیان کردن نظیر بروز می گوید که محمد بود که بصورت آدم در مبدء ظهور
نمود یعنی بطور بروز در ابتدائے عالم روحانیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم در آدم متجلی شد
و هم او باشد که در آخر بصورت خاتم ظاهر گردد یعنی در خاتم الولایت که مهدی است نیز
روحانیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم بروز و ظهور خواهد کرد و تصرفها خواهد نمود و ایس را
بروزات کمل گویند نه تناسخ و بعضی برانند که رُوح عیسی در مهدی بروز کند۔ و نزول
عبارت از ہمیں بروز است مطابق ایس حدیث کہ لا مهدی الاعیسی ابن مریم
اور یہ بروز کا عقیدہ کچھ نیا نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی پہلی کتابوں میں بھی اس عقیدہ کا ذکر پایا جاتا
ہے۔ چنانچہ ملا کی نبی کی کتاب میں جو ایلیا کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کو یہود اپنی غلطی
سے یہی سمجھتے رہے کہ خود ایلیا نبی ہی آسمان پر سے نازل ہوگا آخر وہ بھی بروز ہی نکلا اور ایلیا کی جگہ
آنے والا یکی نبی ثابت ہوا۔ اور یہود کا یہ اجماعی عقیدہ کہ خود ایلیا ہی دوبارہ دنیا میں آ جائے گا جھوٹا پایا
گیا۔ ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں کی کتابوں میں بھی بروز کا عقیدہ تھا اور پھر غلطیوں کے ملنے سے
اُسی عقیدہ کو تناسخ سمجھا گیا۔
قوله توفی کے معنے بھرنے کے ہیں۔
اقول ۔ یہ بیہودہ خیالات ہیں۔ بخاری میں عبداللہ بن عباس کے قول سے ثابت