ایّام الصّلح
حصہ 14
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
۱۳۹﴾ ہو چکا ہے کہ یا عیسی انی متوفیک کے یہ معنے ہیں کہ اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا۔
چنانچہ امام بخاری نے اسی مقام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث لکھ کر جس میں
كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحِ ہے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہی معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے کئے ہیں۔ پھر بعد اس کے جو حضرت عیسیٰ کی وفات کے بارے میں قرآن نے فرمایا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور عبد اللہ بن عباس کے قول میں بھی یہی آیا دوسرے
معنے کرنے یہودیوں کی طرح ایک خیانت ہے۔ غور کر کے دیکھ لو کہ تمام قرآن میں بجز روح
قبض کرنے کے توفی کے اور کوئی معنے نہیں۔ تمام حدیثوں میں بجز مارنے کے اور کسی محل میں
توفی کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ۔ تمام لغت کی کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ جب خدا تعالیٰ
فاعل ہو اور کوئی انسان مفعول به مثلاً یہ قول ہو کہ تَوَفَّى اللهُ زَيْدًا تو بجز روح قبض کرنے
اور مارنے کے اور کوئی معنے نہیں لئے جاویں گے ۔ پس جب اس صراحت اور تحقیق سے
فیصلہ ہو چکا کہ توفی کے معنے مارنا ہے اور آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی سے ثابت ہو چکا ہے کہ
حضرت عیسی کی توفی عیسائیوں کے بگڑنے سے پہلے ہو چکی ہے یعنی وہ خدا بنائے جانے
سے پہلے فوت ہو چکے ہیں تو پھر اب تک اُن کی وفات کو قبول نہ کرنا یہ طریق بحث نہیں
بلکہ بے حیائی کی قسم ہے ۔ خدا تعالیٰ نے چونکہ ان لوگوں کو ذلیل کرنا تھا کہ جو خواہ مخواہ
حضرت عیسی کی حیات کے قائل ہیں اس لئے اُس نے نہ ایک پہلو سے بلکہ بہت سے پہلوؤں
سے حضرت عیسیٰ کی موت کو ثابت کیا ۔ تو فی کے لفظ سے موت ثابت ہوئی اور پھر آیت
وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے موت ثابت ہوئی ۔ اور پھر
آیت مَا الْمُسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے موت ثابت
قرآن کے محاورہ کے رُو سے جہاں کسی امت پر خلت کا لفظ بولا گیا ہے وہاں اس اُمت کے
لوگ مراد لی ہے تم ایک بھی ایسی آیت پیش نہ کر سکو گے جس میں کسی انسانی گروہ کو خلت کا مصداق
قرآن نے ٹھہرایا ہو اور پھر اس آیت کے معنے موت نہ ہوں بلکہ کچھ اور ہوں یہی وجہ ہے جو
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس آیت سے تمام نبیوں پر استدلال کیا ۔ منہ
ال عمران : ۱۴۵ ۲ المائدة : ۷۶
ايام الصلح
ہوئی پھر قرآن شریف کی آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ ل سے موت ثابت ہوئی اور پھر قرآن شریف کی
آیت وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ سے موت ثابت ہوئی کیونکہ ان دونوں آیتوں سے
ثابت ہوا کہ آسمان پر جسمانی زندگی اور قرار گاه کسی انسان کا نہیں ہو سکتا۔ پھر آیت
رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْه سے سے موت ثابت ہوئی ۔ کیونکہ تمام قرآن میں یہی محاورہ ہے کہ خدا کی
طرف اُٹھائے جانے یا رجوع کرنے سے موت مراد ہوتی ہے جیسا کہ آیت
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً " سے بھی موت ہی مراد ہے اور پھر گانا يَا كُنِ ﴿۱۰﴾
الطعام شہ سے موت ثابت ہوئی کیونکہ اس آیت میں حضرت عیسیٰ اور حضرت مریم کی نسبت نفی
لوازم حیات کا بیان ہے جو بدلالت التزامی اُن کی موت کو ثابت کرتا ۔ ہے اور پھر آیت
وَأَوْصُنِي بِالصَّلُّوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَيَّال سے موت ثابت ہوئی کیونکہ کچھ شک
نہیں کہ جیسا کہ کھانے پینے سے اب حضرت عیسی علیہ السلام بروئے نص قرآنی معطل ہیں ایسا
ہی دوسرے افعالِ جسمانی زکوۃ اور صلوٰۃ سے بھی معطل ہیں ۔ بلکہ زکوۃ تو علاوہ جسمانیت
کے مال کو بھی چاہتی ہے اور آسمان پر روپیہ پیسہ ہونا معلوم انجیل سے ثابت ہے کہ
حضرت عیسی ایک مالدار آدمی تھے کم سے کم ہزار و پید ان کے پاس رہتا تھا جس کا خزانچی
یہودا اسکر یوطی تھا۔ اب کیا وہ روپیہ آسمان پر ساتھ لے گئے تھے؟ اور ایسا ہی آیت
وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ ے سے حضرت عیسی کی موت
ثابت ہوتی ہے کیونکہ قرآن شریف میں باوجود تکرار مضمون اس آیت کے یہ فقرہ کہیں نہیں آیا کہ
منكم من صعد الى السماء بجسمه العنصرى ثم يرجع في آخر الزمان یعنی تم
میں سے ایک وہ بھی ہے جو جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا اور پھر آخری زمانہ میں دنیا
میں واپس آئے گا ۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جسم عنصری آسمان پر چلے گئے
تو قرآن شریف کی یہ حصر نا تمام رہے گی ۔ کیونکہ آسمان پر چڑھنے کی نسبت خدا نے اس
آیت یا کسی دوسری آیت میں ذکر نہیں کیا اور اگر در حقیقت خدا کی یہ بھی سنت تھی تو تکمیل
بیان کے لئے اس کا ذکر کرنا ضروری تھا ۔ اور جب کہ کئی دفعہ قرآن شریف میں
الاعراف : ٢٦ ٢ البقرة : ۳۷ ۳ النساء : ۱۵۹ الفجر : ۲۹ ۵ المآئدة : ۷۶
مریم : ۳۲ کے الحج: ۶
ايام الصلح
جوان یا بوڑھا کر کے مارنے کا ذکر آ چکا ہے تو اس کے ساتھ اس عادت اللہ کا بیان نہ کرنا کہ کسی
کو آسمان پر آباد بھی کیا جاتا ہے اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ کسی کو مع جسم آسمان پر آباد کر دینا
خدا تعالیٰ کی سنتوں میں سے نہیں ہے۔ اور دین کا اکمال جو آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دینگم سے سمجھا جاتا ہے اس بات کو چاہتا ہے کہ اس قسم کے تمام اسرار جو خدا تعالیٰ کی سنت
میں داخل ہیں قرآن شریف میں بیان کئے جاتے اور جب کہ آسمان پر مع جسم چڑھانا اور وہاں
صد ہا برس تک آباد رکھنا قرآن شریف میں عادت اللہ کے طور پر بیان نہیں کیا گیا اور صرف جوان
۱۴۱ کرنا اور پھر بڑھا کرنا اور مارنا بیان کیا گیا ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ وہ دوسرا امر خدا تعالیٰ کی عادت
میں داخل نہیں ہے۔ ہے۔ ایسا ہی آیت وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسُهُ فِي الْخَلْقِ - الْخَلْقِ سے حضرت عیسیٰ کی
موت ثابت ہوتی ہے کیونکہ جب کہ بموجب تصریح اس آیت کے ایک شخص جو نوے یا سو برس
تک پہنچ گیا ہو اس کی پیدائش اس قدر اُلٹا دی جاتی ہے کہ تمام حواس ظاہر یہ و باطنیہ
قریب الفقدان یا مفقود ہو جاتے ہیں تو پھر وہ جو دو ہزار برس سے اب تک جیتا ہے اُس کے
حواس کا کیا حال ہوگا اور ایسی حالت میں وہ اگر زندہ بھی ہوا تو کونسی خدمت دے گا۔ اس آیت
میں کوئی استثنا موجود نہیں ہے اور ہمیں نہیں چاہیے کہ بغیر خدا تعالی کے بیان کے آپ ہی ایک استثناء فرض
کر لیں۔ ہاں اگر نص صریح سے ثابت ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام با وجود جسمانی حیات کے جسمانی
تحلیلوں اور تنزل حالات اور فقدان قوی سے منزہ ہیں تو وہ نص پیش کریں۔ اور یونہی کہہ دینا
کہ خدا ہر ایک بات پر قادر ہے ایک فضول گوئی ہے اور اگر بغیر سند صریح کے اپنا خیال ہی بطور دلیل
مستعمل ہو سکتا ہے تو ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعد وفات پھر
زندہ ہو کر مع جسم عنصری آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور پیرانہ سالی کے لوازم سے مستثنیٰ ہیں اور حضرت عیسی
سے بدر جہا بڑھ کر تمام جسمانی قوئی اور لوازم کاملہ حیات اپنی ذات میں جمع رکھتے ہیں اور آخری زمانہ
میں پھر نازل ہوں گے۔ اب بتلاؤ کہ ہمارے اس دعوئی اور تمہارے دعوے میں کیا فرق ہے۔ اگر
المائدة :
یس : ۱۹
ايام الصلح
قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبت توفی کا لفظ آیا ہے جیسا کہ آیت وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ
بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ میں ہے تو یہی توفی کا لفظ حضرت عیسی کی نسبت دو مرتبہ آ گیا
ہے بلکہ اگر سچی گواہی دی جائے تو حضرت عیسی علیہ السلام کا وفات پانا تمام نبیوں کی وفات سے زیادہ تر
ثابت ہے۔ بہت سے نبیوں کی وفات کا خدا تعالیٰ نے ذکر بھی نہیں کیا۔ لیکن حضرت مسیح کی وفات کا
بار بار قرآن شریف میں ذکر کیا ہے جیسا کہ اس آیت میں بھی حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کی طرف
ہی اشارہ ہے اور وہ یہ ہے۔ وَالَّذِينَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا
وَهُمْ يُخْلَقُونَ أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ کے یعنی جو لوگ
بغیر اللہ کے معبود بنائے جاتے ہیں اور پکارے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ وہ آپ ۱۴۲
ہی پیدا شدہ ہیں اور وہ تمام لوگ مر چکے ہیں زندہ بھی تو نہیں ہیں اور نہیں جانتے کہ کب اٹھائے
جائیں گے۔ اب بتلاؤ کہ اگر کوئی عیسائی اس جگہ تم پر اعتراض کرے کہ یہ بیان قرآن کا بموجب
معتقدات تمہارے خلاف واقعہ ہے کیونکہ قرآن مسیح ابن مریم کو مِنْ دُونِ اللہ سمجھتا ہے اور
كل مِنْ دُونِ اللهِ معبود کو بغیر کسی استثناء کے مردہ قرار دیتا ہے اور تم مسیح ابن مریم کو زندہ قرار
دیتے ہو حالانکہ قرآن کہتا ہے کہ کوئی مِنْ دُونِ اللهِ معبود زندہ نہیں ہے ۔ پس اگر تم سچے
ہو تو قرآن حق پر نہیں ہے اور اگر قرآن حق پر ہے تو تم دعوی حیات مسیح میں سچے نہیں تو اس
اعتراض کا کیا جواب ہے؟ اور ظاہر ہے کہ قرآن شریف کا یہ فرمانا کہ تمام معبود غیر اللہ
أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاء ہیں اس کا اول مصداق حضرت عیسی ہی ہیں کیونکہ زمین پر سب
انسانوں سے زیادہ وہی پوجے گئے ہیں اور تمام انسانی پرستاروں کی نسبت ان کا گروہ
کثرت میں قوت میں شوکت میں سرگرمی میں دعوت شرک میں آگے بڑھا ہوا ہے ۔ دیکھو کہ
عیسی پرست دنیا میں چالیس کروڑ ہیں اور اس قدر جماعت انسان پرستوں کی کوئی اور
نہیں ہے سو اگر قرآن نے اُن کو اس آیت سے مستثنیٰ رکھا ہے تو نعوذ باللہ اس سے پایا
جاتا ہے کہ منزلِ قرآن کے نزدیک وہ غیر اللہ نہیں ہے اور اگر مستثنی نہیں ہے تو
سوا
يونس : ۴۷ النحل: ۲۲۲۱
ايام الصلح
یہ تمہارے عقیدے کے مخالف ہے کیونکہ تمہارے نزدیک عیسی ابن مریم اموات میں داخل نہیں بلکہ
آسمان پر بحیات جسمانی زندہ موجود ہے۔ اب بتلاؤ کہ اگر عیسائیوں کی طرف سے یہ سوال پیش
ہو تو تمہارے پاس کیا جواب ہے؟۔
پھر ایک جگہ قرآن شریف میں حضرت عیسیٰ کو داخل بہشت ذکر فرمایا ہے جیسا کہ فرماتا ہے
إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ لَا يَسْمَعُونَ حَسِيْسَهَا
وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ اَنْفُسُهُمْ خُلِدُونَ ، یعنی جو لوگ ہمارے وعدہ کے موافق بہشت
کے لائق ٹھہر چکے ہیں وہ دوزخ سے دور کئے گئے ہیں اور وہ بہشت کی دائمی لذات میں ہیں۔
تمام مفسرین لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حق میں ہے اور اس سے بصراحت
و بداہت ثابت ہے کہ وہ بہشت میں ہیں۔ پس ثابت ہوا کہ وہ وفات پاچکے ہیں ورنہ قبل از
وفات بہشت میں کیونکر پہنچ گئے ؟ علاوہ اس کے وہ حدیث جو طبرانی اور کتاب ما ثبت بالسنة
۱۴۳ میں لکھی ہے اس سے بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت ہی ثابت ہوتی ہے کیونکہ اُن میں لکھا
کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس برس کی ہوئی تھی ۔ محدثین نے اس حدیث کو اوّل
درجہ کی صحیح مانا ہے اور کوئی جرح نہیں کیا گیا۔
اب بتلاؤ کہ اب بھی حضرت عیسیٰ کی موت ثابت ہوئی یا نہیں؟ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جیسا کہ بخاری کی معراج کی حدیثوں میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو معراج کی رات
بزمرہ اموات دیکھا اور دوسرے عالم میں پایا اگر وہ زندہ ہوتے تو مردوں سے اُن کا کیا تعلق تھا اور
ی نبی فوت شدہ کے پاس کیونکر وہ رہ سکتے تھے۔ مردوں کے پاس وہی رہتا ہے جو مردہ ہو۔
کوئی جو مُردوں کے عالم میں جاوے وہ خود ہو مُردہ تب وہ راہ پاوے
کہو زندوں کا مردوں سے ہے کیا جوڑ یہ کیونکر ہو کوئی ہم کو بتاوے
اور اگر یہ قول ثابت ہو کہ حضرت عیسیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا تھا کہ پھر میں
الانبياء : ۱۰۲ ۱۰۳
ايام الصلح
دنیا میں آؤں گا تو بروز کے طور پر یہ آنا ہو گا اور اس سے تو یہ ثابت ہو گا کہ وہ دنیا سے خارج اور
وفات یافتہ ہیں۔ اور جب کہ دنیا سے گئے ہوئے لوگوں کا پھر واپس آنا بجسمهم العنصري
عادت اللہ ثابت نہیں ہوتی تو پھر کیا وجہ کہ اس قول کے اگر صحیح ہو سنت اللہ کے مخالف معنے نہ
کئے جائیں اور کیا وجہ کہ یہ آنا بروزی طور پر نہ مانا جائے جیسا کہ حضرت یوحنا نبی کا دوبارہ
دنیا میں آنا تھا کیا حاجت ہے کہ ایسے مجہول الکیفیت معنے لئے جاویں جن کا نمونہ خدا تعالیٰ کی
عادتوں میں موجود نہیں اور جن کی پہلی اُمتوں میں کوئی نظیر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں
ہمیں حث اور ترغیب دیتا ہے کہ تم ہر ایک واقعہ اور ہر ایک امر کی جو تمہیں بتلایا گیا ہے پہلی
اُمتوں میں نظیر تلاش کرو کہ وہاں سے تمہیں نظیر ملے گی ۔ اب ہم اس عقیدے کی نظیر کہ انسان
دنیا سے جا کر پھر آسمان سے دوبارہ دنیا میں آ سکتا ہے کہاں تلاش کریں اور کس کے پاس جا کر
ردویں کہ خدا کی گذشتہ عادات میں اس کا کوئی نمونہ بتلاؤ ؟ ہمارے مخالف مہربانی کر کے آپ
ہی بتلاویں کہ اس قسم کا واقعہ کبھی پہلے بھی ہوا ہے اور کبھی پہلے بھی کوئی انسان ہزار دو ہزار برس
تک آسمان پر رہا؟ اور پھر فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے اُترا۔ اگر یہ عادت اللہ ہوتی تو
کوئی نظیر اس کی گزشتہ قرون میں ضرور ملتی ۔ کیونکہ دُنیا تھوڑی رہ گئی ہے اور بہت گزر گئی اور
آئندہ کوئی واقعہ دنیا میں نہیں جس کی پہلے نظیر نہ ہو۔ حالانکہ جو امر سنت اللہ میں داخل ہے اُس
کی کوئی نظیر ہونی چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صاف فرماتا ہے۔ فَسْئَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ انُ ﴿۱۴﴾
كُنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ لے یعنی ہر ایک نئی بات جو تمہیں بتلائی جائے تم اہل کتاب سے پوچھ لو
وہ تمہیں اس کی نظیر یں بتلائیں گے لیکن اس واقعہ کی یہود اور نصاری کے ہاتھ میں بجز ایلیا کے قصے کے
کوئی اور نظیر نہیں اور ایلیا کا قصہ اس عقیدہ کے برخلاف شہادت دیتا ہے اور دوبارہ آنے کو بروزی
رنگ میں بتلاتا ہے۔ اور ایک بڑی خرابی اس عقیدہ میں یہ ہے کہ اس سے حضرت عیسی علیہ السلام کے
خوارق ذاتی میں ایک خصوصیت پیدا ہو کر نصاری کو اپنے عقائد باطلہ میں اس سے مددملتی ہے
ل النحل: ۴۴
ايام الصلح
حالانکہ قرآن بار بار یہی کہتا ہے کہ عیسی میں اور انسانوں کی نسبت کوئی امر زیادہ نہیں ہے۔
اب بتلاؤ کہ اگر ایک عیسائی تم پر یہ اعتراض کرے کہ اور انسانوں کی نسبت یسوع میں یہ امر
زیادہ ہے کہ تم خود مانتے ہو کہ وہ قریباً دو ہزار برس سے آسمان پر زندہ موجود ہے نہ اُس کی
قوت میں فرق آیا نہ اُس کا جسم لاغر ہوا نہ اُس کی بینائی میں کچھ فتور پڑا بلکہ بڑے جلال اور
پوری قوت کے ساتھ آسمان پر زندہ موجود ہے اور پھر آخری زمانہ میں فرشتوں کے ساتھ جو
خدا کا خاص لشکر ہے زمین پر اترے گا جیسا کہ قرآن کے ایک اور مقام میں بھی ہے کہ خدا
فرشتوں کے ساتھ آئے گا تو اس صورت میں خدائی صفات مسیح میں پائی گئیں اور خصوصیت خود
توجہ دلاتی ہے کہ وہ عام انسانوں سے الگ ہے تو ذرا سوچ کر کہو کہ ان باتوں کا کیا جواب ہے؟
یہی وہ خیالات باطلہ ہیں جن کی شامت سے اب تک ہندوستان میں ایک لاکھ سے زیادہ اسلام
سے مرتد ہو کر عیسائی ہو گیا ہے ان سب کا خون ان نادان علماء کی گردن پر ہے۔ خدا تو اپنی آیات
إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ وغیرہ میں مسیح کی خصوصیت کی بیخ کنی کر رہا ہے تا کوئی
جاہل اس کی کسی خصوصیت سے دھوکہ نہ کھائے اور تم لوگ نہ ایک خصوصیت بلکہ بہت سی خارق
عادت خصوصیتیں اُس کی ذات میں قائم کرتے ہو۔ تمہارے نزدیک وہ اب تک حیات جسمانی
سے بڑی قوت اور طاقت کے ساتھ جیتا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو ساٹھ برس تک ہی عمر
پا کر فوت ہو گئے مگر مسیح ابن مریم اس وقت تک بھی جو دو ہزار تک عدد پہنچنے لگا زندہ آسمان پر موجود
ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بقول تمہارے ایک مکھی بھی پیدا نہ کی مگر مسیح ابن مریم کے
پیدا کئے ہوئے کروڑ ہا پرندے اب تک موجود ہیں۔ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس ایک
۱۳۵ مردے کو بھی جو صحابہ کرام میں سے سانپ کے کاٹنے سے مر گیا تھا باوجود اصرار اور الحاح صحابہ کے
زندہ نہ کر سکے مگر بقول تمہارے عیسی ابن مریم نے ہزار ہا مردے زندہ کئے اور جو کام حضرت عیسی
نے طفولیت میں کئے وہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے زمانہ میں بھی نہ دکھلائے۔
ال عمران : ۶۰
ايام الصلح
اب بتلاؤ کہ یہ تمام خصوصیتیں جن کے تم خود قائل ہو تمہیں اس بات کے ماننے کے لئے
مجبور کرتی ہیں یا نہیں کہ حضرت عیسیٰ کی ذات انسانی صفات سے نرالی تھی یہاں تک کہ
بوقت پیدائش کوئی شخص بقول تمہارے مس شیطان سے محفوظ نہ رہ سکا اور یہ اعلیٰ درجہ کی
عصمت بھی عیسی ابن مریم کو ہی نصیب ہوئی ۔ ذرا سوچو کہ ان باتوں سے کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
کیا قرآن اس قسم کی خصوصیتوں کو حضرت عیسی کی نسبت تسلیم کرتا ہے؟ اُس نے تو
مس شیطان کی نسبت بھی تمام نبیوں اور رسولوں کو عصمت کے بارے میں مساوی حصہ دیا
ہے جبکہ کہا إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلطان کے غرض حضرت عیسیٰ کی نسبت
کوئی خصوصیت قرار دینا قرآنی تعلیم کے مخالف اور عیسائیوں کی تائید ہے اور جیسا کہ
نصوص قطعیہ کے رُو سے حضرت عیسیٰ کی وفات ثابت ہوتی ہے ایسا ہی تاریخی سلسلہ کے رُو
سے بھی اُن کا مرنا بپایہ ثبوت پہنچتا ہے۔ دیکھونسخہ مرہم عیسی جس کا ذکر میں مفصل لکھ چکا
ہوں ۔ کیسی صفائی سے ظاہر کر رہا ہے کہ حضرت عیسی واقعہ صلیب کے وقت آسمان پر نہیں
اُٹھائے گئے ۔ بلکہ زخمی ہو کر ایک مکان میں پوشیدہ پڑے رہے اور چالیس دن تک اُن کی
مرہم پٹی ہوتی رہی کیا یہ تمام دنیا کے طبیب اسلامی اور عیسائی اور مجوسی اور روسی اور یہودی
جھوٹے ہیں اور تم سچے ہو؟
اب سوچو تمہارا یہ عقیدہ آسمان پر اٹھائے جانے کا کہاں گیا یہ نہ ایک نہ دو بلکہ ہزار
کتاب متفرق فرقوں کی ہے جو واقعات صحیحہ کی گواہی دے کر جھوٹے منصوبوں کی قلعی کھول
رہی ہیں ۔ یہ کس اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے ذرا خدا سے ڈر کر سوچو۔
پھر یہ بھی آثار میں لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم نبی سیاح تھا بلکہ وہی ایک نبی تھا جس نے
دنیا کی سیاحت کی ۔ لیکن اگر یہ عقیدہ تسلیم کیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب کے
واقعہ پر جو باتفاق علماء نصاری و یہود واہلِ اسلام ان کی تینتیس برس کی عمر میں وقوع میں
آیا تھا وہ آسمان کی طرف اٹھائے گئے تھے تو وہ کونسا زمانہ ہوگا جس میں انہوں نے
بنی اسرائیل : ۶۶
سیاحت کی تھی آپ لوگ اس قدر اپنے علم کی پردہ دری کیوں کراتے ہیں اگر تقویٰ ہے تو
۱۴۶ کیوں حق کو قبول نہیں کرتے ۔ آپ لوگوں کے پاس بجز ایک لفظ نزول کے ہے کیا۔ لیکن اگر اس
جگہ نزول کے لفظ سے یہ مقصود تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے دوبارہ آئیں گے تو
بجائے نزول کے رجوع کہنا چاہیے تھا کیونکہ جوشخص واپس آتا ہے اُس کو زبانِ عرب میں
راجع کہا جاتا ہے نہ نازِل۔ ماسوا اس کے جبکہ قرآن میں نزول کا لفظ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم کے حق میں بھی آیا ہے اور صحیح مسلم میں دجال کے حق میں بھی آیا ہے اور عام بول چال اس
لفظ کا مسافروں کے حق میں ہے اور نزیل اس مسافر کو کہتے ہیں کہ جو کسی مقام میں فروکش ہو تو
پھر خواہ نخواہ نزول سے آسمان سے نازل ہونا سمجھ لینا کس قدر نا سمجھی ہے۔
☆
پھر میں اصل کلام کی طرف عود کر کے کہتا ہوں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا
خاتم الانبیاء ہونا بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کو ہی چاہتا ہے کیونکہ آپ کے بعد اگر کوئی
دوسرا نبی آ جائے تو آپ خاتم الانبیاء نہیں ٹھہر سکتے اور نہ سلسلہ وحی نبوت کا منقطع متصور ہو سکتا
ہے۔ اور اگر فرض بھی کر لیں کہ حضرت عیسیٰ اُمتی ہو کر آئیں گے تو شان نبوت تو اُن سے منقطع
نہیں ہوگی گو امتیوں کی طرح وہ شریعت اسلام کی پابندی بھی کریں ۔ مگر یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ
اس وقت وہ خدا تعالیٰ کے علم میں نبی نہیں ہوں گے اور اگر خدا تعالیٰ کے علم میں وہ نبی ہوں گے
تو وہی اعتراض لازم آیا کہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک نبی دنیا میں آ گیا اور
اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا استخفاف اور نص صریح قرآن کی تکذیب
لازم آتی ہے۔ قرآن شریف میں مسیح ابن مریم کے دوبارہ آنے کا تو کہیں بھی ذکر
چونکہ حدیثوں میں آنے والے مسیح موعود کو اُمتی لکھا ہے کیونکہ در حقیقت وہ امتی ہے اس لئے
نادان علماء کو دھوکا لگا اور انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو امتی ٹھہرا دیا حالانکہ ہمارے دعوے پر
یہ ایک نشان تھا کہ مسیح موعود امت میں سے ہوگا۔ منہ
ايام الصلح
نہیں لیکن ختم نبوت کا بکمال تصریح ذکر ہے اور پرانے یا نئے نبی کی تفریق کرنا یہ شرارت ہے نہ
حدیث میں نہ قرآن میں یہ تفریق موجود ہے اور حدیث لا نَبِی بَعْدِی میں بھی نفی عام ہے۔ پس
یہ کس قدر جرات اور دلیری اور گستاخی ہے کہ خیالات رکیکہ کی پیروی کر کے نصوص صریحہ قرآن کو
عمدا چھوڑ دیا جائے اور خاتم الانبیاء کے بعد ایک نبی کا آنا مان لیا جائے اور بعد اس کے جو وحی
نبوت منقطع ہو چکی تھی پھر سلسلہ وحی نبوت کا جاری کر دیا جائے کیونکہ جس میں شانِ نبوت باقی ہے
اُس کی وحی بلا شبہ نبوت کی وحی ہوگی ۔ افسوس یہ لوگ خیال نہیں کرتے کہ مسلم اور بخاری میں فقرہ
اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور أَمَّكُمْ مِنْكُمْ صاف موجود ہے۔ یہ جواب سوال مقدر کا ہے یعنی جبکہ ۱۴۷
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں مسیح ابن مریم حکم عدل ہو کر آئے گا تو بعض لوگوں کو
یہ وسوسہ دامنگیر ہو سکتا تھا کہ پھر ختم نبوت کیونکر رہے گا۔ اس کے جواب میں یہ ارشاد ہوا کہ وہ تم میں
سے ایک امتی ہوگا اور بروز کے طور پر مسیح بھی کہلائے گا۔ چنانچہ مسیح کے مقابل پر جو مہدی کا آنا لکھا
ہے اس میں بھی یہ اشارات موجود ہیں کہ مہدی بروز کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
روحانیت کا مورد ہو گا ۔ اسی وجہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا خلق میرے خلق
کی طرح ہوگا اور یہ حدیث کہ لَا مَهْدِيَّ الا عیسی ایک لطیف اشارہ اس بات کی طرف کرتی ہے
کہ وہ آنے والا ذوالبروزین ہو گا اور دونوں شانیں مہدویت اور مسیحیت کی اُس میں جمع
ہوں گی یعنی اس وجہ سے کہ اُس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت اثر کرے گی
مہدی کہلائے گا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی مہدی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
نوٹ: اگر حدیث میں یہ مقصود ہوتا کہ عیسی باوجود نبی ہونے کے پھر امتی بن جائے گا تو
حدیث کے لفظ یوں ہونے چاہیے تھے ۔ اِمَامُكُمُ الَّذِي يَصِيرُ مِنْ أُمَّتِي بَعْدَ نُبُوَّتِهِ یعنی
☆
تمہارا امام جو نبوت کے بعد میری اُمت میں سے ہو جائے گا۔ منہ
ايام الصلح
وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَی اس کی تفصیل یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور نبیوں کی
طرح ظاہری علم کسی اُستاد سے نہیں پڑھا تھا مگر حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ مکتبوں میں بیٹھے تھے اور حضرت عیسی
نے ایک یہودی اُستاد سے تمام توریت پڑھی تھی ۔ غرض اسی لحاظ سے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
کسی اُستاد سے نہیں پڑھا خدا آپ ہی اُستاد ہوا اور پہلے پہل خدا نے ہی آپ کو اقرء کہا۔ یعنی پڑھ۔
اور کسی نے نہیں کہا اس لئے آپ نے خاص خدا کے زیر تربیت تمام دینی ہدایت پائی اور دوسرے
نبیوں کے دینی معلومات انسانوں کے ذریعہ سے بھی ہوئے ۔ سو آنے والے کا نام جو مہدی رکھا گیا
سو اس میں یہ اشارہ ہے کہ وہ آنے والا علم دین خدا سے ہی حاصل کرے گا اور قرآن اور حدیث
میں کسی اُستاد کا شاگرد نہیں ہوگا ۔ سو میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا حال یہی حال ہے کوئی
ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے یا
کسی مفسر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے ۔ پس یہی مہدویت ہے جو نبوت محمد یہ کے
منہاج پر مجھے حاصل ہوئی ہے اور اسرار دین بلا واسطہ میرے پر کھولے گئے ۔ اور جس طرح
۱۳۸ مذکورہ بالا وجہ سے آنے والا مہدی کہلائے گا اسی طرح وہ مسیح بھی کہلائے گا کیونکہ اس میں حضرت
عیسی علیہ السلام کی روحانیت بھی اثر کرے گی ۔ لہذا وہ عیسٰی ابن مریم بھی کہلائے گا اور جس طرح
☆
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت نے اپنے خاصۂ مہدویت کو اس کے اندر پھونکا
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عبد بھی ہے اور اس لئے خدا نے عبد نام رکھا کہ اصل عبودیت کا خضوع اور ڈل
ہے اور عبودیت کی حالت کاملہ وہ ہے جس میں کسی قسم کا غلو اور بلندی اور عجب نہ رہے اور صاحب اس حالت کا اپنی عملی
تکمیل محض خدا کی طرف سے دیکھے اور کوئی ہاتھ درمیان نہ دیکھے ۔ عرب کا محاورہ ہے کہ وہ کہتے ہیں مور
نوٹ: یہ مرتبہ عبودیت کاملہ جو انسان اپنی عملی تکمیل محض خدا تعالیٰ کی طرف سے دیکھے بجز اس مہدی کامل
کی جس کی عملی تکمیل تمام و کمال محض خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے ہوئی ہو دوسرے کو میسر نہیں آ سکتا کیونکہ اپنی جہد اور
کوشش کا اثر ضرور ایک ایسا خیال پیدا کرتا ہے کہ جو عبودیت تامہ کے منافی ہے۔ اس لئے مرتبہ عبودیت کا ملہ بھی بوجہ
اس کے جو مرتبہ مہدویت کاملہ کے تابع ہے بجز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی دوسرے کو بوجہ کمال حاصل نہیں ۔
ذالك فضل الله يؤتيه من يشاء فاشهدوا انا نشهد ان محمدا عبد الله و رسوله _ منه
ا الضحى: ۸
اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی روحانیت نے اپنا خاصہ روح اللہ ہونے کا اس کے
اندر ڈالا۔
یادر ہے کہ خدا تعالیٰ کے لطف اور احسان اس کے انبیاء علیہم السلام پر گوناگوں پیرایوں میں
نازل ہوتے ہیں ہیں کسی ۔ ۔ سی : نبی کی علمی اور عملی تکمیل بلا واسطہ ہوتی تی ہے ہے اور اور کسی کہ کی تکمیل میں میں بعض بعد وسائط
بھی ہوتے ہیں سو یہ خاص فضل کی بات ہے کہ جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ کی علمی تحمیل بغیر واسطہ
کسی دوسرے اُستاد کے ہو کر اسی لحاظ سے آپ کو مہدی کا لقب ملا ایسا ہی عملی تکمیل بھی بلا واسطہ ہو
کر عبد کا لقب ملا کیونکہ نہ آپ کی تعلیم کسی انسان کی معرفت ہوئی اور نہ آپ کی عملی طاقتیں کسی
مہذب مجلس کی صحبت سے پیدا ہوئیں۔ اور اسی خالص مہدویت کے نام کے لحاظ سے آپ کو بہت سے
اسرار اور معارف اور گلم جامعہ بخشے گئے یہاں تک کہ قرآن شریف میں اس قدر معارف اور نکات
اور علوم حکمیہ الہیہ اور دلائل عقلیہ فلسفیہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت اور فصاحت کے ساتھ بیان فرمائے
گئے کہ وہ ان تمام معارف اور بلاغت کاملہ کے لحاظ سے ایک اعلیٰ درجے کا علمی معجزہ ٹھہر گیا جس کی نظیر ۱۴۹
پیش کرنا تمام جن وانس کی طاقت سے باہر ہے ۔ سو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ اعلیٰ کمال
جس سے آپ کی خصوصیت تھی مہدویت اور عبودیت ۔ ہے۔ آپ کی مہدویت کا ہی اثر تھا کہ اُس
بقیه حاشيه
مُعَبَّدٌ وَ طَرِيقٌ مُعَبَّدٌ جہاں راہ نہایت درست اور نرم اور سیدھا کیا جاتا ہے اس راہ کو طریق معبد کہتے
ہیں ۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے عبد کہلاتے ہیں کہ خدا نے محض اپنے تصرف اور تعلیم سے
اُن میں عملی کمال پیدا کیا اور ان کے نفس کو راہ کی طرح اپنی تجلیات کے گذر کے لئے نرم اور سیدھا اور
صاف کیا اور اپنے تصرف سے وہ استقامت جو عبودیت کی شرط ہے ان میں پیدا کی ۔ پس وہ علمی حالت
کے لحاظ سے مہدی ہیں اور عملی کیفیت کے لحاظ سے جو خدا کے عمل سے ان میں پیدا ہوئی عبد ہیں کیونکہ
خدا نے ان کی روح پر اپنے ہاتھ سے وہ کام کیا ہے جو کوٹنے اور ہموار کرنے کے آلات سے اس سڑک پر
کیا جاتا ہے جس کو صاف اور ہموار بنانا چاہتے ہیں۔ اور چونکہ مہدی موعود کو بھی عبودیت کا مرتبہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے حاصل ہوا ۔ اس لئے مہدی موعود میں عبد کے لفظ کی
کیفیت غلام کے لفظ سے ظاہر کی گئی یعنی اس کے نام کو غلام احمد کر کے پکارا گیا ۔ یہ غلام کا لفظ
اس عبودیت کو ظاہر کرتا ہے جو ظلی طور پر مہدی موعود میں بھی ہونی چاہیے ۔ فتدبر منه