ایّام الصّلح

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
☆
زمانہ کو عام خیال ہدایت یابی کا پیدا ہوا اور دلوں کو خود بخود خدا کی طرف توجہ ہوگئی ۔
مہدویت سے مراد وہ بے انتہا معارف الہیہ اور علوم حکمیہ اور علمی برکات ہیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر واسطہ کسی انسان کے علم دین کے متعلق سکھلائے گئے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے اول درجہ کا معجزہ ہے ۔ جن کے ذریعہ سے
بے شمار انسان ایمانی اور عملی قومی کی تکمیل کر کے معرفت تامہ کے بلند مینار تک پہنچ گئے اور
عارف کامل ہو گئے ۔ مسلمان اگر اس بات کا فخر کریں تو بجا ہے کہ جس قد ر ان کو اپنے نبی کریم
اور کتاب اللہ قرآن شریف کے ذریعہ سے اسرار اور علوم اور نکات معلوم ہوئے اس کی نظیر کسی نبی
کی اُمت میں نہیں۔ اور عبودیت سے مراد وہ حالت انقیاد اور موافقت تامہ اور رضا اور وفا اور
استقامت ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص تصرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں پیدا ہوئی
جس سے آپ اس راہ کی طرح ہو گئے جو صاف کیا جاتا اور نرم کیا جاتا اور سیدھا کیا جاتا
ہے۔ یہ وہ نمونہ تھا جس کی پیروی سے بے شمار انسان استقامت کاملہ تک پہنچ گئے ۔ غرض یہ
دونوں کامل صفتیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں متحقق تھیں جو عام ہدایت اور قوت
ایمانی اور استقامت کا موجب ہوئیں ۔ اور جس طرح آنجناب کو مہدی اور عبد کا خدا تعالیٰ
کی طرف سے لقب ملا تھا جس کی تشریح ابھی ہو چکی ہے اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
۱۵۰ روح اللہ کا لقب ملا۔ اور جب یہ لقب اُن کو عطا ہوا تو خدا نے ان کو اُن برکتوں سے بھر دیا
جن سے دنیا کو جسمانی طور پر اُن کے انفاس سے فائدہ پہنچا اور یہ فوائد اکثر دنیوی تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو والدین سے مادری زبان سیکھنے کا بھی موقعہ نہیں ملا کیونکہ چھ ماہ کی عمر تک دونوں
فوت ہو چکے تھے پس اس واقعہ میں بھی شانِ مہدویت کا ایک راز ہے یعنی جس کو زبان سیکھنے کے لئے والدین کی
تربیت بھی نصیب نہیں ہوئی اُس کی یہ فصاحت اور یہ بلاغت جس کی نظیر کسی عرب نژاد میں نہیں مل سکی ۔ یہ وہ امر
ہے جس سے یہ نکتہ صاف سمجھ آتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں مہدویت کی شان رکھی تھی
اس لئے زبان دانی کے مرتبہ میں بھی جو انسانیت کا پہلا مرتبہ ہے کسی دوسرے کا محتاج نہیں کیا۔ منہ

ايام الصلح
مثلاً لوگوں کی بیماریوں کا اُن کی توجہ سے دُور ہونا یا اُن کی تنگیوں اور تکالیف کا حضرت مسیح کی ہمت
سے رفع ہو جانا یا اُن کی دعاؤں سے ان کا دشمنوں پر فتح پانا یا کھانے پینے کی چیزوں میں برکت پیدا
ہونا ۔ مگر وہ برکتیں اُن علمی اور روحانی اور غیر فانی اور ایمانی برکتوں کے مقابل پر کچھ چیز نہیں تھیں جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا کو ملیں ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اُن روحانی اور غیر فانی اور ایمانی
برکتوں میں سے حضرت مسیح نے اپنی امت کو کوئی حصہ نہیں دیا اور نہ یہ کہتے ہیں کہ ان جسمانی برکتوں
سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو محروم رکھا بلکہ مطلب یہ ہے کہ حضرت مسیح میں
جسمانی فانی برکتوں کی کثرت تھی اور روحانی اور ایمانی اور دائمی برکتیں دنیا کو ان سے بہت ہی کم
ملیں ۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کو بھی کہنا پڑا کہ کیا اپنی اُمت کو تو نے ہی شرک سکھایا ہے ۔ ایسا ہی ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی دائمی برکتیں بکثرت دی گئیں اور جسمانی برکتیں بہ نسبت روحانی کے
تھوڑی تھیں کیونکہ روحانی گویا بے شمار تھیں ۔
☆
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ پیشگوئیوں میں آنے والے مسیح کی نسبت یہ لکھا ہوا تھا کہ وہ دونوں قسم کی
برکتیں جسمانی اور روحانی پائے گا۔ چنانچہ اشارہ کیا گیا تھا کہ روحانی اور غیر فانی برکتیں جو ہدایت کاملہ اور
قوت ایمانی کے عطا کرنے اور معارف اور لطائف اور اسرار الہیہ اور علوم حکمیہ کے سکھانے سے مراد ہے
اُن کے پانے کے لحاظ سے وہ مہدی کہلائے گا اور وہ برکتیں چشمہ فیوض محمد یہ سے اُس کو ملیں گی کیونکہ
خالص مهدویت بلا آمیزش و آمیزش وسائل ارضیہ صفت حضرت محمد صلی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اس لئے اس ! لحاظ سے
نوٹ ۔ ہم لکھ چکے ہیں کہ علم دین یا محض علم جو علوم دین کی کنجی ہے دوسرے نبیوں نے انسانوں کے
ذریعہ سے بھی حاصل کئے ہیں چنانچہ حضرت موسیٰ زیر تربیت فرعون مصر میں مکتب میں بیٹھے اور علوم مروجہ
پڑھے اور ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام نے توریت کو تمام کمال ایک یہودی اُستاد سے پڑھا تھا لیکن یہ خالص
مہدویت کہ کسی انسان ن سے ایک حرف بھی نہ پڑھا اور آخر خدا نے ہی اقرء کہا۔ یہ بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے کسی نبی کو نصیب نہ ہوئی اسی لئے آپ کتب سابقہ اور قرآن میں نبی امی کہلائے ۔ منہ

ايام الصلح
خدا کے نزدیک اس مجد دکا نام احمد اور محمد ہوگا۔ اور یہ بھی اشارہ کیا گیا تھا کہ جو جسمانی اور فانی یعنی
دنیوی برکتیں ہیں جو ہمیشہ نہیں رہ سکتیں اور محدود اور قابل زوال ہیں جن سے مراد یہ ہے کہ
دوستوں اور غریبوں اور مسکینوں اور رجوع کرنے والوں کی نسبت اُن کی صحت اور عافیت یا کامیابی
اور امن یا فقر وفاقہ سے مخلصی اور سلامتی کے بارے میں برکات عطا کرنا اور ظالم درندوں کی نسبت
۱۵۱ اُن کی ہلاکت اور تباہی کے بارے میں جو در حقیقت غریبوں اور نیکوں کی نسبت وہ بھی برکات
ہیں قہر الہی کی بشارت دینا جیسا کہ حضرت مسیح نے یہودیوں کی تباہی کی نسبت بشارت دی تھی
ان برکات کے عطا کرنے کے لحاظ سے اور نیز اُن دنیوی برکات کے لحاظ سے بھی کہ اس زمانہ
میں انسانوں کو زندگی میں بہت سے وسائل آرام پیدا ہو جائیں گے وہ عیسی ابن مریم کہلائے گا۔
کیونکہ جو برکات اعلیٰ درجہ کی اور بکثرت حضرت مسیح کو دی گئی تھیں وہ یہی ہیں۔ اس لئے آخری
امام کے لئے اُن برکات کا سرچشمہ حضرت مسیح ٹھہرائے گئے اور چونکہ حقیقت عیسوی یہی ہے اس
لئے اس حقیقت کے پانے والے کا نام عیسی بن مریم قرار پایا جیسا کہ مہدویت کے لحاظ سے جو
حقیقت محمد یہ تھی اُس کا نام مہدی رکھا گیا۔ یہی حکمت ہے کہ جہاں براہین احمدیہ میں اسرار اور
معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا ہے۔ وہاں احمد کے نام سے یاد کیا گیا
ہے جیسا کہ فرمایا یا احمد فاضت الرحمة على شفتیک ۔ اور جہاں دنیا کی برکات کا
ذکر کیا گیا ہے وہاں عیسی کے نام سے پکارا گیا ہے جیسا کہ میرے الہام میں براہین احمدیہ میں
فرمایا۔ یا عیسی انی متوفیک و رافعک الی و مطهرك من الذين كفروا
وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا الى يوم القيامة ۔ ایسا ہی وہ الہام ہے جو
فرمایا کہ ”میں تجھے برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں
گے ۔ یہ وہ سر ہے جو مہدی اور عیسی کے نام کی نسبت مجھ کو الہام الہی سے گھلا اور وہ پیر کا
دن اور تیرھویں صفر ۱۳۱۶ھ تھا اور جولائی ۱۸۹۸ء کی چوتھی تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا۔
الله

ايام الصلح
اور اسی کے مطابق میں نے وہ قول پایا جو آثار میں لکھا ہے اور حجج الکرامہ میں بھی اُس کو
ذکر کیا ہے کہ مہدی موعود کا بدن دو حصوں پر منقسم ہو گا نصف حصہ عربی ہو گا اور نصف حصہ اسرائیلی
یہ اسی امر مشترک کی طرف اشارہ تھا اور اس سے مقصد یہی تھا کہ وہ شخص کچھ تو عیسی علیہ السلام
کی صفات کا وارث ہو گا اور کچھ حمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا ۔ فتدبر
اور جس طرح بعض صفات کے لحاظ سے امام موعود کا نام احمد اور محمد رکھا گیا اسی طرح
بعض دوسری صفات کے لحاظ سے عیسی اور مسیح ابن مریم رکھا گیا۔ اب ظاہر ہے کہ احمد کے نام ۱۵۲
سے کوئی شخص یہ نہیں سمجھ سکتا کہ حقیقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و رت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ آجائیں گے
اسی طرح عیسی کے نام سے یہ سمجھنا کہ حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آ جائیں گے یہ
ایک غلطی ہے کہ اس پیشگوئی کے سر اور مغز کے نہ سمجھنے سے پیدا ہوئی ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے
کہ دونوں ناموں میں بروزی ظہور کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ شخص موعود کا احمد نام رکھ
کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتھ ہی فرما دیا ہے کہ اس کی صفات میری صفات سے اور
اس کی صورت میری صورت سے مشابہ ہوگی ۔ یہی تقریر تھی جو بروزی ظہور کی طرف اشارہ تھا
یعنی وہ بلحاظ صفات احمد یہ احمد کہلائے گا۔ اسی طرح شخص موعود کا نام عیسی رکھ کر اور پھر اس کی
نسبت اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور اَمَّكُمْ مِنْكُمْ کہہ کر جیسا کہ بخاری اور مسلم میں آیا ہے صاف
ہدایت کر دی کہ عیسی سے حقیقی طور پر عیسی مراد نہیں ہے بلکہ یہ شخص امت میں سے ہوگا۔ حدیث
کے الفاظ میں یہ نہیں ہے کہ پہلے وہ نبی ہوگا اور پھر امتی بن جائے گا۔ اگر یہی مفہوم حدیث میں
مراد ہوتا تو یوں کہنا چاہیے تھا کہ اِمامُكُمُ الَّذِي سَيَصِيرُ مِنْكُمْ وَ مِنْ أُمَّتِي بَعْدَ نُبَوَّتِهِ -
یعنی تمہارا امام جو نبوت کے بعد پھر تم میں سے اور میری امت میں سے ہو جائے گا ۔ اسی وجہ
سے بخاری کی حدیثوں میں جو دوسری حدیثوں کی نسبت بہت زیادہ صحیح اور نہایت تحقیق سے
لکھی گئی ہیں آنے والے مسیح موعود کے خلیہ اور حضرت عیسی علیہ السلام رسول اللہ کے حلیہ
میں فرق ڈال دیا گیا ہے ۔ یعنی حضرت عیسی کا حلیہ کوئی اور لکھا ہے جس میں اُن کو

ایام اصلح
سفید رنگ بتلایا ہے اور آنے والے مسیح کو گندم گوں اور میرے حلیہ کے مطابق قرار
دیا ہے۔
اب اس سے زیادہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور کیا تفصیل فرماتے ۔ آپ نے آنے والے
اور گذشتہ مسیح کے دو حلیے ٹھہرا دیئے تا لوگ ٹھو کر نہ کھائیں ۔ ایسا ہی آپ نے لانبی بعدی
کہہ کر کسی نئے نبی یا دوبارہ آنے والے نبی کا قطعاً دروازہ بند کر دیا۔ پھر آپ نے
كَمَا قَال العبد الصالح فرما کر صاف کہہ دیا کہ عیسی ابن مریم فوت ہو گیا ۔ پھر آپ نے
الأياتُ بَعْدَ الْمِأَتَيْنِ کہہ کر مہدی موعود کی پیدائش کو تیرھویں صدی قرار دیا ۔ پھر
آپ نے مسیح موعود کو صدی کے سر پر آنے والا کہا اور پھر آپ نے لا مهدی الا عیسی
۱۵۳ کہہ کر عیسی اور مہدی ایک ہی تو ہی شخص ٹھہرا دیا۔ پھر آپ نے امامکم منکم اور امكم
منکم کہہ کر صاف جتلا دیا کہ آنے والے عیسی بن مریم سے صرف ایک امتی مراد ہے
ایسا ہی آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ایک سو بیس برس عمر بیان فرما کر ان کی موت کی
حقیقت کھول دی ۔ پھر آپ نے آنے والے مسیح کا وقت یا جوج ماجوج کے ظہور کا زمانہ
ٹھہرایا اور یا جوج ماجوج یوروپین عیسائی ہیں ۔ کیونکہ یہ نام اجیج کے لفظ سے نکالا گیا
ہے جو شعلہ آگ کو کہتے ہیں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ لوگ آگ سے
بہت کام لیں گے اور اُن کی لڑائیاں آتشی ہتھیاروں سے ہوں گی اور اُن کے جہاز
اور اُن کی ہزاروں گھلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی ۔ پھر آپ نے فرمایا کہ میں نے
معراج کی رات میں عیسی بن مریم کو مردوں میں پایا یعنی حضرت یحییٰ کے پاس دوسرے
آسمان پر دیکھا آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مسیح موعود عیسائی مذہب کے زور کے وقت آئے
گا اور صلیبی زور کو توڑے گا ۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اُن دنوں میں اونٹ بے کار ہو
جائیں گے اور یہ ریل کی طرف اشارہ تھا جیسا کہ قرآن شریف میں بھی ہے
وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ آپ کے جلیل الشان اہل بیت سے یہ بھی روایت ہے کہ اس وقت
رمضان میں خسوف و کسوف ہوگا۔ اور یہ بھی روایت ہے کہ اُن دنوں میں طاعون بھی پھوٹے
گی اور یہ بھی روایت ہے کہ سورج میں بھی ایک نشان ظاہر ہو گا یعنی ایک ہولناک گرہن لگے گا
التكوير: ۵

ايام الصلح
اور یہ بھی روایت ہے کہ حج روکا جائے گا۔ اور یہ بھی روایت ہے کہ ان دنوں میں ایک آگ نکلے گی
اور مدت تک اُس کی سرخی رہے گی اور یہ جاوا کی آگ تھی جیسا کہ حجج الکرامہ میں بھی اس
بات کو مان لیا ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔
اب بتلاؤ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نشانوں کے بتلانے میں کونسی کسر رکھی اور
امام موعود کی ذات میں آپ نے دونشان بیان فرمائے ایک یہ کہ اس کو اسرار اور معارف
عطا کئے جائیں گے اور وہ دنیا میں دوبارہ ایمان کو اور معرفت کو قائم کرے گا ۔ یہ وہ نشان ہیں
جن کی وجہ سے وہ مہدی کہلائے گا۔ اور دوسرے نشان دنیوی برکات کے ہیں کہ اس کے
ہاتھ سے دنیوی برکات کے نشان ظاہر ہوں گے اور نیز زمین میں نہایت تازگی اور طراوت ۱۵۴
پیدا ہو جائے گی اور آبادی میں بڑی ترقی ہوگی اور بے وقت ۔ کے پھل لوگوں کو ملیں گے ۔ بہت سا
حصہ زمین کا زراعت سے آباد ہو جائے گا۔ نہریں جاری ہو جائیں گی درندے کم ہو جائیں گے
دنیا پر ایک آرام اور امن کا زمانہ آئے گا۔ یہاں تک کہ زندے آرزو کریں گے کہ اس وقت اُن کے
باپ دادے ہوتے ۔ اب دیکھو کہ اس زمانہ میں میرے ہاتھ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرز پر بھی
نشان ظاہر ہوئے۔ کئی بیماروں بے قراروں کی نسبت دُعائیں قبول ہوئیں اور کئی دنیوی
در ماندوں کو دوبارہ برکتیں دی گئیں۔ اور جیسا کہ دشمنوں کے لئے بھی مسیح کی دعاؤں نے اثر کیا
تھا وہ نشان بھی اس جگہ ظہور میں آئے چنانچہ آتھم نے مقابلہ کے بعد کوئی خوشی نہ دیکھی اور
تھوڑی مدت تلخ زندگی میں سرگرداں رہ کر آخر پیشگوئی کے مطابق فوت ہو گیا ۔ ایسا ہی لیکھرام کا
حال ہوا اور خدا نے پیشگوئی کو پورا کر کے مسلمانوں کو اس کی بد زبانی سے امن بخشا ایسا ہی
مسیحی برکات نے زمانہ میں بھی اپنا اثر دکھایا کیونکہ سکھوں کے عہد میں ہر ایک طور سے
مسلمانوں کو دکھ دیا گیا تھا یہاں تک کہ بانگ نماز سے منع کیا جاتا تھا۔ گائے کے الزام سے
ناحق صد ہا خون ہوتے تھے۔ زمینداروں کو کا شتکاری میں امن نہ تھا کھلے کھلے ڈا کے پڑتے تھے

ايام الصلح
کند
ہو
بہت سی زمین ویران پڑی تھی۔ ہمیشہ کی جلا وطنیوں سے ملک تباہ ہو چکا تھا اور بے امنی کی وجہ سے
نہ زراعت کا کچھ معتد بہ فائدہ ہوتا تھا نہ باغات کا۔ اور اگر چوروں سے کچھ بچتا تھا تو حکام لوٹ
لیتے تھے۔ اب انگریزوں کے زمانہ میں وہ دور بدل گیا۔ اور حقیقت میں ایسا امن ہو گیا کہ بھیڑیا
اور بھیڑ ایک جگہ بسر کر رہے ہیں۔ اور سانپوں سے بچے کھیل رہے ہیں۔ زمین خوب آباد ہو گئی
اور پھلوں کی یہ کثرت ہو گئی کہ بعض پھل بارہ مہینے کے قریب رہنے لگے اور سفر ایسا سہل اور
آسان ہو گیا کہ ریل کی سواری نے تمام مشکلات دور کر دیں۔ تار کے ذریعہ سے خارق عادت
کے طور پر خبریں آنے لگیں۔ بیماریوں کے لئے نہایت تجربہ کار ڈاکٹر پیدا ہو گئے ۔ نہریں جاری
لیکں پہاڑوں کا سفر نہایت آسان ہو گیا اور صد ہا قسم کی کلیں میں جو جو امور امور معیشت ما کو سہل اور آسان
۱۵۵ کرتی ہیں پیدا ہو گئیں اور صد ہا قسم کی تکلیفیں دور ہو گئیں ۔ اب حقیقت میں ایک عقلمند آدمی اپنے
ان ایام کا خیال کر کے باپ دادوں کے ایام کو افسوس کی نظر سے دیکھے گا جن کو سفر کے لئے پکی
سڑک بھی میسر نہیں آتی تھی۔ ایک ٹو پر پچیس کوس سفر کرنا ہزار کوس کے برابر تھا دھوپ ہوتی تھی
پسینے پر پسینہ آتا تھا گرمی کے دنوں میں ٹو کی سواری پر یا پیادہ پا ایسا سفر ایک موت ہوتی تھی۔اب
یہ بہار ہے کہ نہایت آرام سے ریل کی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں ٹھنڈی ہوا
آ رہی ہے جا بجا پانی اور کھانے پینے کا سامان موجود ہے۔ بیٹھے بیٹھے ہر ایک چیز اور جنگل کے
عجائبات کو دیکھ رہے ہیں گویا ایک نظارہ گاہ ہے۔ جس قدر روپیہ خرچ کریں اُسی قدر ریل میں آرام
کے سامان موجود ہیں ۔ غرض اس وقت اگر دنیا کی حالت تمدن پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ
ہزار در هزار آرام کے سامان میسر آگئے ہیں اور بے شمار دنیوی برکتیں نازل ہوگئی ہیں ۔ اور سب
کے علاوہ سلطنت میں نہایت امن ہے۔ قواعد اور قوانین کی پابندی کے نیچے محکوم اور حاکم برابر چل رہے
ہیں ایک ذرہ بھی حکومت نمائی نہیں ۔ پس یہ وہی زمانہ تھا جس کی نسبت خبر دی گئی تھی کہ مسیح موعود کے
وقت میں ایسا زمانہ ہو گا اور اس قدر دنیوی برکات اور دنیوی امن پیدا ہو جائیں گے۔

ايام الصلح
اور مسیح موعود کی طرف یہ برکات حدیثوں میں اس لئے منسوب کی گئیں کہ یہ ہمیشہ سے عادۃ اللہ ہے
کہ جس مرد خاص کو خدا تعالیٰ دنیا میں برکات ظاہر کرنے کے لئے بھیجتا ہے اس کے زمانہ میں جو کچھ
برکات ظاہر ہوتی ہیں خواہ اس کے ہاتھ سے ظہور میں آویں خواہ کسی اور کے ہاتھ سے ظہور میں آئیں سب
اُسی کی طرف منسوب کی جاتی ہیں کیونکہ اُس کے متبرک وجود کی وجہ سے خدا کے فضل ہر ایک طور سے زمین
پر وارد ہوتے ہیں لہذا وہ تمام برکات اسی کے لئے ہوتی ہیں اگر چہ دنیا اس کو اوائل حال میں نہیں پہچانتی
مگر آخر پہچان لیتی ہے۔ میں نے بار بار کہا اور اب بھی کہتا ہوں کہ انسانوں کی عافیت اور برکت کے
لئے میری دعاؤں اور میری توجہ اور میرے وجود کو اور تمام انسانوں کی نسبت زیادہ دخل ہے کوئی نہیں جو
ان امور میں میرا مقابلہ کر سکے اور اگر کرے تو خدا اس کو ذلیل کرے گا۔ میری نسبت ہی خدا نے فرمایا ۱۵۶
مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيْهِمْ یعنی خدا ایسا نہیں کہ اس قوم اور اس سلطنت پر عذاب نازل
کرے جس میں تو ہے اور فرمایا إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَومٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ أَوَى
الْقَرْيَةَ اس الہام میں گو ہنوز اجمال ہے مگر جیسا کہ ظاہر الفاظ سے سمجھا جاتا ہے۔ یہی معنے ہیں کہ جس
گاؤں میں تو ہے خدا اُسے طاعون سے یا اُس کی آفات لاحقہ سے بچائے گا۔ بہر حال یہ وہی
دنیوی برکات ہیں جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دی گئی تھیں ۔ یعنی اُن میں بڑا کمال یہی تھا کہ اُن کی
ہمت اور توجہ اور دعا مخلوق کی عافیت عامہ کے لئے مؤثر تھی ۔ سو یہی صفات اس عاجز کو بخشی گئیں ۔
چنانچہ براہین میں بھی یہ الہام ہے کہ امراض الناس و برکاتہ اور ایک یہ بھی الہام ہے یا مسیح
الخلق عدوانا یعنی اے مسیح جو خلقت کی بھلائی کے لئے بھیجا گیا ہمارے طاعون کے دفع کے لئے
مدد کر ۔ سویا درکھو کہ وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ لوگ ان برکات کو بکثرت دیکھیں گے۔
اب یہ زمانہ جس میں ہم ہیں ایسا زمانہ ہے کہ دو قسم کے برکات اس میں ترقی کرتے جاتے
ہیں اور اس درجہ پر ہیں کہ اگر ان برکات کی نظیر گزشتہ زمانوں میں تلاش کی جائے تو ہرگز

ايام الصلح
نہیں ملے گی ۔ (۱) پہلی دنیوی برکات دیکھنا چاہیے کہ بنی آدم کے لئے کس قدر ان کی اقامت اور سفر
اور صحت اور بیماری اور خوراک اور پوشاک کے لئے سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں اور کس قدرا من حاصل
ہو گیا ہے۔ کیا ہمارے وہ بزرگ جو اس زمانہ سے دو سو برس پہلے فوت ہو گئے انہوں نے اس قسم
کے آرام پائے تھے؟ (۲) دوسری برکات روحانی امور کے متعلق ہیں۔ سود یکھنا چاہیے کہ جس قدر
اس زمانہ میں ہزار ہا کتا بیں چھپ کر پ کر شائع ہوئیں ۔ ہزار ہا اسرار علم دین کھل گئے ۔ قرآنی معارف
اور حقائق ظاہر ہوئے۔ کیا ان باتوں کا پہلے نشان تھا؟ اور یہ دونوں قسم کی برکتیں امام موعود کی نسبت
حدیثوں میں منسوب کی گئی ہیں کیونکہ ان تمام برکات کا درحقیقت فاعل خدا ہے۔ اور خدا نے
صرف امام کے زمانے کو متبرک ظاہر کرنے کے لئے یہ برکتیں ظاہر کیں۔ یہ برکتیں ایک تو وہ ہیں
۱۵۷﴾ جو خاص امام موعود کے ذریعے سے ظاہر ہوئیں اور ہو رہی ہیں اور دوسری وہ جو اس کے زمانے
میں ظاہر ہوئیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ دونوں قسم کی برکتیں ایک ہی سر چشمہ سے ہیں۔
ب ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ یہ برکتیں جو دنیا میں ظاہر ہو رہی ہیں دو رنگ رکھتی
ہیں ایک وہ رنگ ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات سے مشابہ ہے کیونکہ اُن کے
اکثر معجزات دنیوی برکات کے رنگ میں تھے ۔ دوسرا رنگ ان برکتوں کا وہ ہے جو ہمارے
سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات روحانیہ سے مشابہ ہے کیونکہ آپ کا کام اسرار اور
چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ہمت اور توجہ دنیوی برکات کی طرف زیادہ مصروف تھی اس
لئے اُن کی اُمت میں یہ اثر ہوا کہ رفتہ رفتہ دین سے تو وہ بکلی بے بہرہ ہو گئے مگر دنیا کی برکتیں
جیسا کہ علم طبعی علم ڈاکٹری علم تجارت علم فلاحت علم جہاز رانی اور ریل رانی وغیرہ اس میں بے نظیر ہو
گئے ۔ برخلاف اس کے دینی عمیق اسرار مسلمانوں کے حصے میں آئے اور دنیا میں پیچھے رہے۔ روحانی
برکات کی یادگار کے لئے قرآن شریف بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دائمی معجزہ دیا گیا جو
بموجب منطوق آيت فِيهَا كُتُب قيمة تمام دینی معارف کا جامع ہے ۔ منہ
ا البينة :

ايام الصلح
معارف اور علوم الہیہ کو پھیلانا تھا اور آپ کی دعا اور توجہ اور ہمت یہی کام کر رہی تھی سو اس زمانہ
میں اسرار اور معارف اور علوم حکمیہ بھی پھیل رہے ہیں اور یہ دونوں قسم کی برکتیں یعنی جسمانی اور
روحانی عام طور پر بھی دنیا میں ظاہر ہو رہی ہیں یعنی بالواسطہ اور خاص طور پر بھی ظاہر ہو رہی ہیں
یعنی بلا واسطہ امام موعود سے صادر ہورہی ہیں۔ پس چونکہ دنیوی برکتیں عیسی صفت انسان کی تجلی کو
چاہتی تھیں اور روحانی برکتیں محمد صفت انسان کے ظہور کا تقاضا کرتی تھیں اور خدا وحدت
کو پسند کرتا ہے نہ تفرقہ کو اس لئے اُس نے یہ دونوں شانیں ایک ہی انسان میں جمع کر دیں تا دو کا
بھیجنا موجب تفرقہ نہ ہو۔ سو ایک ہی شخص ہے جو ایک اعتبار سے مظہر عیسی علیہ السلام ہے اور
دوسرے اعتبار سے مظہر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور یہی سر اس حدیث کا ہے کہ لَا مَهْدِى
إِلَّا عِیسٰی ۔ اور یہی سر ہے کہ جو احادیث میں امامت کا کام مہدی کے سپر د بیان کیا گیا ہے اور
قتل دجال کا کام مسیح کے سپر د ظاہر فرمایا گیا ہے۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ امامت امور روحانیہ
میں سے ہے جس کا نتیجہ استقامت اور قوت ایمان اور معرفت اور اتباع مرضات الہی ہے جو
اخروی برکات میں سے ہے۔ لہٰذا اس قسم کی برکت برکات محمد یہ میں سے ہے۔ اور دجال کی ۱۵۸
شوکت اور شان کو صفحۂ زمین سے معدوم کرنا جس کو قتل کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ یہ دنیوی
برکات میں سے ہے کیونکہ دشمن کی ترقی کو گھٹا کر ایسا کالعدم کر دینا گویا اس کو قتل کر دینا یہ دنیا کے
کاموں میں سے ایک قابلِ قدر کام ہے اور اس قسم کی برکت برکات عیسویہ میں سے ہے۔
اب اگر یہ سوال پیش ہو کہ ہمیں کیونکر معلوم ہو کہ یہ دونوں قسم کی برکتیں جو عیسوی برکت
اور محمدی برکت کے نام سے موسوم ہو سکتی ہیں تم میں جو مسیح موعود اور مہدی معہود ہونے کا
دعوی کرتے ہو جمع ہیں اور کیونکر ہم صرف دعوے کو قبول کر لیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ
ان برکات کو اللہ جل شانہ نے محض اپنے فضل اور کرم سے مجھ میں ثابت کر دیا ہے اور میں
بڑے دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ان دونوں قسم کی برکتوں کا جامع ہوں ۔ اور آج تک جو

ايام الصلح
نشان آسمانی مجھ سے ظاہر ہوئے ہیں وہ ان دونوں قسم کی برکتوں پر مشتمل ہیں۔ یہ تو معلوم ہے کہ
محمدی برکتیں معارف اور اسرار اور نکات اور گلم جامعہ اور بلاغت اور فصاحت ہے سو میری کتابوں
میں اُن برکات کا نمونہ بہت کچھ موجود ہے۔ براہین احمدیہ سے لے کر آج تک جس قدر متفرق
کتابوں میں اسرار اور نکات دینی خدا تعالیٰ نے میری زبان پر باوجود نہ ہونے کسی اُستاد کے
جاری کئے ہیں اور جس قدر میں نے اب نے اپنی عربیت میں باوجود نہ پڑھنے علم ادب - پڑھنے علم ادب کے بلاغت اور
فصاحت کا نمونہ دکھایا ہے اُس کی نظیر اگر موجود ہے تو کوئی صاحب پیش کریں۔ مگر انصاف کی
پابندی کے لئے بہتر ہوگا کہ اول تمام میری کتابیں براہین احمدیہ سے لے کر فریاد درد یعنی کتاب
البلاغ تک دیکھ لیں اور جو کچھ اُن میں معارف اور بلاغت کا نمونہ پیش کیا گیا ہے اس کو ذہن میں
رکھ لیں اور پھر دوسرے لوگوں کی کتابوں کو تلاش کریں اور مجھ کو دکھلا دیں کہ یہ تمام امور دوسرے
لوگوں کی کتابوں میں کہاں اور کس جگہ ہیں۔ اور اگر دکھلا نہ سکیں تو پھر یہ امر ثابت ہے کہ محمدی
برکتیں اس زمانہ میں خارق عادت کے طور پر مجھ کو عطا کی گئی ہیں جن کے رو سے مہدی موعود
ہونا میرا لازم آتا ہے۔ کیونکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے بغیر انسانی توسط کے یہ تمام برکتیں آنحضرت
۱۵۹ صلی اللہ علیہ وسلم کو عنایت فرمائیں جن کی وجہ سے آپ کا نام مہدی ہوا یعنی آپ کو بلا واسطہ کسی
انسان کے محض خدا کی ہدایت نے یہ کمال بخشا ایسا ہی بغیر انسانی توسط کے یہ روحانی برکتیں مجھ کو عطا
کی گئیں اور یہی مہدی موعود کی نشانی اور حقیقت مہدویت ہے۔ رہیں عیسوی برکتیں جن سے مراد یہ
ہے کہ انسانوں کو اپنی دُعا اور توجہ سے مشکلات سے رہائی دینا بیماریوں سے صاف کرنا اور دشمنوں
سے خلاصی دینا اور فقر وفاقہ سے چھڑانا اور برکات عامہ دنیوی کے پیدا ہونے کا موجب ہونا۔
سواس میں بھی میں کمال دعوے سے کہتا ہوں کہ جس قدر خدا تعالیٰ نے میری ہمت اور توجہ
اور دُعا سے لوگوں پر برکات ظاہر کی ہیں اس کی نظیر دوسروں میں ہرگز نہیں ملے گی اور
عنقریب خدا تعالیٰ اور بھی بہت سے نمونے ظاہر کرے گا یہاں تک کہ دشمن کو بھی سخت ناچار

ايام الصلح
☆
ہو کر ماننا پڑے گا۔ میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ یہ دوقسم کی برکتیں جن کا نام عیسوی برکتیں اور محمدی برکتیں
ہیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پا کر اس بات کو جانتا ہوں کہ جو دنیا کی
مشکلات کے لئے میری دُعائیں قبول ہو سکتی ہیں دوسروں کی ہرگز نہیں ہو سکتیں ۔ اور جو دینی اور
قرآنی معارف حقائق اور اسرار مع لوازم بلاغت اور فصاحت کے میں لکھ سکتا ہوں دوسرا ہر گز نہیں لکھ
سکتا۔ اگر ایک دنیا ر ایک دنیا جمع ہو کر میرے اس امتحان کے لئے آوے تو مجھے غالب پائے گی ۔ اور اگر تمام
لوگ میرے مقابل پر اٹھیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرا ہی پلہ بھاری ہوگا۔ دیکھو میں صاف صاف
کہتا ہوں اور کھول کر کہتا ہوں کہ اس وقت اے مسلمانو تم میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو مفسر اور
محدث کہلاتے ہیں اور قرآن کے معارف اور حقائق جاننے کے مدعی ہیں اور بلاغت اور فصاحت کا
دم مارتے ہیں اور وہ لوگ بھی موجود ہیں جو فقراء کہلاتے ہیں اور چشتی اور قادری اور نقشبندی اور
سہروردی وغیرہ ناموں سے اپنے تئیں موسوم کرتے ہیں ۔ اُٹھو! اور اس وقت اُن کو میرے مقابلہ پر
لاؤ۔ پس اگر میں اس دعوے میں جھوٹا ہوں کہ یہ دونوں شانیں یعنی شانِ عیسوی اور شانِ محمدی مجھ
میں جمع ہیں ۔ اگر میں وہ نہیں ہوں جس میں یہ دونوں شانیں جمع ہوں گی اور ذوالبروزین ہوگا تو
میں اس مقابلہ میں مغلوب ہو جاؤں گا ورنہ غالب آ جاؤں گا۔ مجھے خدا کے فضل سے توفیق دی گئی ۱۶۰
ہے کہ میں شانِ عیسوی کی طرز سے دنیوی برکات کے متعلق کوئی شان دکھلاؤں یا شانِ محمدی کی
طرز سے حقائق معارف اور نکات اور اسرار شریعت بیان کروں اور میدانِ بلاغت میں قوت
ناطقہ کا گھوڑا دوڑاؤں ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اور محض اُسی کے
مہوتسو کے جلسہ میں بھی اس کا امتحان ہو چکا ہے۔ میرا مضمون دوسرے مضمونوں کے
مقابل پر پڑھو۔ منہ
شان عیسوی کے متعلق جو نشان ہیں یعنی دنیوی برکات کے نشان وہ بہت سے خدا تعالیٰ نے
میرے ہاتھ پر ظاہر کئے ہیں جن کی میں اپنی بعض کتابوں میں تصریح کر چکا ہوں ۔ اور بعض نشان
ایسے ہیں جو ابھی نہیں لکھے گئے مگر یہ خدا کے فضل سے وسیع میدان ہے اگر تسلی کے طالب جمع ہوں تو
ہزاروں نشان ظاہر ہو سکتے ہیں ۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی