ایّام الصّلح

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
درہم برہم کرے اور ظاہری مثال میں تثلیث کی بنیاد دمشق سے شروع ہوئی تھی اس لئے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں یہ دکھایا گیا کہ گویا مسیح موعود دمشق کے منارہ مشرقی کے قریب
☆
نازل ہوا۔ یہ بعینہ ایسا ہی تھا جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کا طواف کرنا کشفی عالم میں
دکھایا گیا۔ اور جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ ظاہر کیا گیا کہ آپ کی وفات کے بعد آپ کی
ازواج میں سے وہ بیوی پہلے فوت ہوگی جس کے لمبے ہاتھ ہوں گے اور دراصل لمبے ہاتھوں سے مراد
سخاوت تھی ۔ دراصل بات یہ ہے کہ بسا اوقات انبیاء علیہم السلام اور دوسرے ملہمین پر ایسے امور ظاہر
کئے جاتے ہیں کہ وہ سراسر استعارات کے رنگ میں ہوتے ہیں اور انبیاء علیہم السلام ان کو اسی طرح
لوگوں پر ظاہر کر دیتے ہیں جس طر اہر کر دیتے ہیں جس طرح وہ سنتے ہیں یاد یکھتے ہیں۔ اور ایسا بیان کرنا غلطی ہ میں داخل نہیں
ہوتا کیونکہ اُسی رنگ اور طرز سے وحی نازل ہوتی ہے اور یہ بھی ضروری نہیں ہوتا کہ الہامی اور کشفی
پیشگوئیوں کے تمام استعارات کا نبی کو علم دیا جائے کیونکہ بعض ابتلا جو پیشگوئیوں کے ذریعہ سے کسی
زمانہ کے لئے مقدر ہوتے ہیں وہ علم کی اشاعت کی وجہ سے قائم نہیں رہ سکتے اور یہ بھی ممکن ہے کہ
پیشگوئیوں کے بعض اسرار سے نبیوں کو اطلاع تو دی جائے مگر اُن کو اُن اسرار کے افشا سے منع کیا
جائے۔ بہر حال یہ امور نبوت کی شان سے ہرگز منافی نہیں ہیں۔ کیونکہ کامل اور غیر محدود علم خدا تعالیٰ
کی ذات سے خاص ہے اور نزول مسیح موعود میں یہ احتمال بھی ہے کہ ایسی جگہ اُس
موعود کا ظہور ہو گا جو دمشق سے شرق کی طرف واقع ہوگی اور بموجب تحقیق جغرافیہ کے وہ قادیاں ہے
کیونکہ دمشق سے اگر ایک خط مستقیم مشرق کی طرف کھینچا جائے تو ٹھیک ٹھیک مشرقی طرف اس کی وہ
نقطہ ہے جہاں لاہور ہے جو صدر مقام پنجاب کا ہے اور قادیاں لاہور کے مضافات میں سے ہے۔
کیونکہ دائرہ پنجاب کا مرکز حکومت قدیم سے لاہور ہی ہے اور قادیاں لاہور سے تقریباً ستر میل
یعنی چونکہ مسیح موعود کی توجہ خاص اسی طرف تھی کہ وہ تثلیث کو براہین قطعیہ سے معدوم کرے اس لئے عالم کشف میں
دمشق کے قریب اس کا اثر نا مشہور ہوا کیونکہ اس کا آنا مشقی بنیاد کی قلع قمع کے لئے تھا۔ منہ

کے فاصلہ پر ہے۔
ايام الصلح
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ نصوص صریحہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ثابت ہو چکی ہے
اور حق کھل گیا ہے اور اس کے مقابل پر یہ دوسرا حصہ احادیث کا جس میں نزول مسیح کی خبر دی گئی
ہے یہ سب استعارات لطیفہ ہیں جو از قبیل وحی وراء الحجاب ہیں جس کا قرآن شریف میں ذکر کیا
گیا ہے۔ اور وحی وراء الحجاب کی خدا تعالیٰ کی کلام میں ہزاروں مثالیں ہیں اس سے انکار کرنا
منصف کا کام نہیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دو جھوٹے نبیوں کو دوکڑوں کی شکل میں دیکھنا اسی
قسم کی وجی تھی ۔ گائیں ذبح ہوتے دیکھنا بھی اسی قسم کی وحی تھی لمبے ہاتھوں والی بیوی کا سب
بیویوں سے پہلے فوت ہو نا دیکھنا بھی اسی قسم کی وحی تھی اور ملا کی نبی کی وحی میں یہ ظاہر کیا جانا کہ ایلیا
نبی دوبارہ آئے گا اور یہود کی بستیوں میں سے فلاں مقام میں نازل ہوگا یہ بھی اسی قسم کی وحی تھی
اور مدینہ کی وبا کا عورت پراگندہ شکل کے طور پر نظر آنا یہ بھی اسی قسم کی وحی تھی ۔ اسی طرح دجال
بھی جو ایک دجل کرنے والا گر وہ ہے ایک شخص مقرر کی طرح نظر آیا۔ یہ بھی اسی قسم کی وحی ہے۔
نبیوں کی وحیوں میں ہزاروں ایسے نمونے ہیں جن میں روحانی امور جسمانی رنگ میں نظر آئے یا ۴۶
ایک جماعت ایک شخص کی صورت میں نظر آئی ۔ تمام نوع انسان کے لئے جس میں انبیاء علیہم
السلام بھی داخل ہیں خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ الہام اور وحی اور رؤیا اور کشف پر اکثر استعارات
غالب ہوتے ہیں ۔ مثلاً دو چار سو آدمی جمع کر کے اُن کی خوا ہیں سنو تو اکثر اُن میں استعارات
ہوں گے۔ کسی نے سانپ دیکھا ہو گا اور کسی نے بھیڑیا اور کسی نے سیلاب اور کسی نے باغ اور کسی
نے پھل اور کسی نے آگ اور تمام یہ امور قابل تاویل ہوں گے۔ حدیثوں میں ہے کہ قبر میں
عمل صالح اور غیر صالح انسان کی صورت پر دکھائی دیتے ہیں۔ سو یہ ایک ایسا نکتہ ہے جس سے
تمام تناقض دور ہوتے ہیں اور حقیقت کھلتی ہے۔ مبارک وہ جو اس میں غور کریں ۔
اور جبکہ کامل تحقیقات سے یہ فیصلہ ہو چکا کہ حضرت عیسی علیہ السلام در حقیقت فوت ہو گئے
ہیں اور ہر ایک پہلو سے اُن کی وفات بپایہ ثبوت پہنچ گئی بلکہ حدیث صحیح سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ
انہوں نے ایک سو بین برس عمر پائی اور واقعہ صلیب کے بعد ستاسی برس اور زندہ رہے تو

ايام الصلح
روحانی خزائن جلد ۱۴
یہ سوال باقی رہا کہ پھر ان حدیثوں کے کیا معنے ہیں کہ عیسیٰ ابن مریم آخری زمانہ میں نازل ہو
گا ؟ اس کا جواب ہم ابھی دے چکے ہیں کہ یہ حدیثیں ظاہری معنوں پر ہرگز محمول نہیں ہوسکتیں
کیونکہ قرآن شریف میں یعنی آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرً ا رَّسُوْلًا
میں صاف فرمایا گیا ہے کہ عادت اللہ میں یہ امر داخل نہیں کہ کوئی انسان اسی جسم عنصری کے ساتھ
آسمان پر چلا جائے اور پھر آسمان سے نازل ہو اور نہ اب تک کسی زمانہ میں یہ عادت اللہ ثابت
ہوئی کہ کوئی شخص دنیا سے جا کر پھر واپس آیا ہو۔ اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی آج تک ایک بھی
نظیر اس قسم کی واپسی کی پائی نہیں گئی۔ مگر اس بات کی نظیر پہلی کتابوں میں موجود ہے کہ جس شخص
کے پھر دوبارہ دنیا میں آنے کا وعدہ دیا گیا وہ وعدہ اس طرح پر پورا ہوا کہ کوئی اور شخص اُس کی خُو
اور طبیعت پر آ گیا۔ جیسا کہ ایلیا نبی کا دوبارہ دنیا میں آنا یہود کو وعدہ دیا گیا تھا بلکہ لکھا گیا تھا کہ
ضرور ہے کہ مسیح سے پہلے ایلیا دوبارہ دنیا میں آ جائے مگر وہ وعدہ اپنی ظاہری صورت میں آج
تک پورا نہیں ہوا حالانکہ مسیح یعنی حضرت عیسی علیہ السلام جس کے آنے کا وعدہ تھا وہ دنیا میں آ کر
۴۷ دنیا سے اُٹھایا بھی گیا۔ پس کچھ شک نہیں کہ وہ وعدہ جیسا کہ حضرت مسیح نے اس پیشگوئی کے معنے
کئے باطنی طور پر پورا ہو گیا یعنی حضرت یوحنا جس کا نام یحییٰ بھی ہے ایلیا کی خو اور طبیعت پر دنیا
میں آیا گویا ایلیا آ گیا ۔ اب نظیر مذکورہ بالا کے لحاظ سے ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ ضرور ہے کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ آنے کا وعدہ بھی اسی رنگ اور طرز سے ظہور پذیر ہو جیسا
کہ ایلیا کے دوبارہ آنے کا وعدہ ظہور پذیر ہوا اور نہ یہودیوں کی طرز پر مسیح کے دوبارہ آنے
کی پیشگوئی کو ظاہری معنوں پر محمول کرنا گویا حضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت سے انکار
کرنا ہے۔ کیونکہ اگر کسی کا دوبارہ دنیا میں آنا سنت اللہ میں داخل تھا تو اس صورت میں
یہودیوں کا یہ اعتراض نہایت درست اور بجا ہوگا کہ ایلیا نبی حسب وعدہ ملا کی نبی کے کیوں
مسیح سے پہلے دوبارہ دنیا میں نہ آیا ؟ اور جس صورت میں سنت الہی میں یہ داخل تھا کہ کوئی
سے گیا ہوا پھر دنیا میں آوے تو گویا نعوذ باللہ اللہ جل شانہ نے دانستہ
شخص دنیا
یہودیوں کے سامنے حضرت مسیح کو خفیف اور نادم کیا کہ اُن سے پہلے ایلیا نبی کو دوبارہ
بنی اسرائیل: ۹۴

الصد
ایام اصلح
دنیا میں نہ بھیجا اور تاویلوں کی حاجت پڑی اور ظاہر الفاظ کے رو سے یہودیوں کا یہ عذر بہت معقول
تھا کہ جس حالت میں بچے مسیح کے آنے کے لئے یہ شرط تھی کہ پہلے ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں آ جائے تو پھر
بغیر ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کے کیونکر مسیح ابن مریم دنیا میں آگیا ۔ اب جب کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کی طرف سے یہودیوں کو یہ جواب ملا ہے کہ ایلیا نبی کے دوبارہ آنے سے یوحنا نبی یعنی بیٹی کا
آنا مراد تھا تو ایک دیندار آدمی سمجھ سکتا ہے کہ عیسی ابن مریم کا دوبارہ آنا بھی اسی طرز سے ہوگا کیونکہ
یہ وہی سنت اللہ ہے جو پہلے گزر چکی ہے۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا !
علاوہ ان باتوں کے مسیح ابن مریم کے دوبارہ آنے کو یہ آیت بھی روکتی ہے وَلَكِنْ رَّسُولَ
اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ہے اور ایسا ہی یہ حدیث بھی کہ لا نبی بَعْدِی ۔ یہ کیونکر جائز ہو سکتا ہے
کہ باوجود یکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں پھر کسی وقت دوسرا نبی آ جائے اور
وحتی نبوت شروع ہو جائے ؟ کیا یہ سب امور حکم ؟ کیا یہ سب امور حکم نہیں کرتے کہ اس حدیث کے معنے کرنے کے وقت
ضرور ہے کہ الفاظ کو ظاہر سے پھیرا جائے ۔ ماسوا اس کے ایک بڑا قرینہ اس بات پر کہ آنے والا مسیح
موعود غیر اس مسیح کا ہے جو گذر چکا اختلاف حلیوں کا ہے۔ کیونکہ صحیح بخاری میں جو اصح الكُتُبِ بَعْدَ
كتاب اللہ ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ سرخ رنگ لکھا ہے ۔ جیسا کہ بلا د شام کے لوگوں کا ۴۸
رنگ ہوتا ہے اور جیسا کہ تصویروں میں دکھایا گیا ہے اور گھنگریالے بال لکھے ہیں ۔ لیکن مسیح موعود جس
کی اس اُمت میں آنے کی خبر دی گئی ہے اُس کا حلیہ گندم گوں اور سیدھے بالوں والا بیان کیا ہے
اور علاوہ اس کے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اِسی اُمت میں سے ہو گا بخاری کے یہ لفظ ہیں کہ
اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور مسلم کے یہ لفظ ہیں فَامَّكُمْ مِنْكُمْ دونوں سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ آنے والا
مسیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں سے ہے اور اگر یہ کہو کہ کیوں جائز نہیں کہ یہ تمام
حدیثیں موضوع ہوں اور آنے والا کوئی بھی نہ ہو ۔ تو میں کہتا ہوں کہ ایسا خیال بھی سراسر ظلم
ہے۔ کیونکہ یہ حدیثیں ایسے تواتر کی حد تک پہنچ گئی ہیں کہ عند العقل ان کا کذب محال ہے اور ایسے
متواترات بدیہیات کے رنگ میں ہو جاتے ہیں ۔ ماسوا اس کے ان حدیثوں میں جو بڑی بڑی
ل الاحزاب : ۶۳ الاحزاب : ۴۱

ايام الصلح
پیشگوئیاں تھیں جو امور غیبیہ پرمشتمل تھیں وہ ہمارے اس زمانہ میں پوری ہوگئی ہیں۔ پس اگر یہ حدیثیں
جھوٹی اور انسان کا افترا ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ اُن کی وہ غیب کی باتیں پوری ہو سکتیں جو انسانی طاقت سے
باہر ہیں ۔ دیکھو یہ پیشگوئی جو یعلی اور حاکم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ
قیامت کے قریب یعنی مسیح موعود کے وقت میں لوگ حج سے روکے جائیں گے کیسی صفائی سے ان دنوں
میں پوری ہو رہی ہے جو باعث طاعون ہر ایک سلطنت نے حج کے ارادہ کرنے والوں کو سفر مکہ معظمہ
سے روک دیا۔ کیا ایسا واقعہ پہلے بھی کبھی وقوع میں آیا ؟ پھر دیکھو کہ یہ دوسری پیشگوئی جس کا یہ مضمون
☆
ہے کہ اس مہدی موعود کے زمانہ میں رمضان میں خسوف گسوف ہوگا اور چاند اپنے گرہن کی راتوں میں
سے پہلی رات میں اور سورج اپنے خسوف کے دنوں میں سے بیچ کے دنوں میں منخسف ہوگا۔ یہ کس
قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ دار قطنی میں آج سے گیارہ سو برس پہلے مندرج ہو کر تمام دنیا میں شائع
ہو گئی تھی اور اب نہایت وضاحت سے پوری ہو گئی ۔ ایسا ہی حاکم وغیرہ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ ان دنوں
میں ایک نئی سواری پیدا ہوگی جو رات دن میں صدہا کوس چلی جائے گی اور لوگ اس پر رات اور دن میں
سفر کریں گے۔ اور ان دنوں میں اونٹ بے کار ہو جائیں گے۔ دیکھو یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی ہے جو
مسیح موعود کے زمانہ کے بارے میں کی گئی۔ کیا کسی انسان کی طاقت ہے کہ صدہا برس پہلے افترا کے طور
۴۹ پر ان پیشگوئیوں کو لکھ لے؟ ایسا ہی حدیثوں میں یہ بھی مندرج تھا کہ ان دنوں میں طاعون بھی پھوٹے
گی۔ اب آنکھ کھول کر دیکھو کہ یہ وہی دن ہیں اور طاعون روز بروز زور مار رہی ہے اور حد یثوں میں یہ
پیشگوئی بھی لکھی گئی تھی کہ اُن دنوں میں سورج میں بھی ایک نشان ظاہر ہوگا اور سب کو معلوم ہے کہ ان
ایام میں کیسے کامل اور عجیب طور پر سورج گرہن ہوا۔ یہاں تک کہ اس کے عجیب نظارہ کے
نوٹ : سلطان روم نے اب کے سال حج کرنے سے روک دیا۔ گورنمنٹ پنجاب نے اعلان کیا کہ
اب کے موسم میں کوئی جہاز ملکہ کو نہ جاوے گا کوئی عزم حج نہ کرے۔ روسی گورنمنٹ نے حج کے جانے سے
ممانعت کر دی دیکھو اخبار عام مارچ و اخبار عام ۴ را پریل ۱۸۹۸ء ۔ منہ

ايام الصلح
دیکھنے کے لئے یورپ اور امریکہ سے لوگ آئے۔ کیا یہ امور غیبیہ انسان کی طاقت میں ہیں؟ ایک یہ
بھی پیشگوئی تھی کہ اُن دنوں میں ذو السنین ستارہ بھی نکلے گا جو سیح کے وقت اور اُس سے پہلے نوح
کے وقت میں نکلا تھا۔ اب سب کو معلوم ہے کہ وہ ستارہ نکل آیا۔ اور انگریزی اور اردو اخباروں میں
اُس کا نکلنا شائع کیا گیا۔ اور حدیثوں میں جاوا کی آگ کی نسبت بھی خبر دی گئی تھی کہ مسیح موعود کے
زمانہ میں نکلے گی ۔ اب سب کو معلوم ہے کہ وہ آگ بھی نکل آئی اور کسی واقف کار کو اس سے انکار
نہیں۔ اور حدیثوں میں عدن میں طاعون پیدا ہونے کا بھی اشارہ کیا گیا ہے چنانچہ یہ سب باتیں
اب پوری ہو گئیں۔ پھر ایسی حدیثیں جن میں اس قد قدر امور غیبیہ بھرے پڑے ہیں جو اپنے وقت پر
پورے ہو گئے کیونکر جھوٹی ٹھہر سکتی ہیں؟ یہ ہم قبول کرتے ہیں کہ ان حدیثوں کے درمیانی زمانہ کے
بعض علماء نے غلط معنے کئے ہیں اور اُن کی غلط فہمیوں کا عوام پر بہت ہی بُرا اثر ہوا۔ اور جولوگ معقول
پسند تھے مثلاً معتزلہ وہ ایسے غیر معقول معنے سن کر سرے سے حدیثوں کی صحت سے ہی انکاری ہو
گئے۔ لیکن اس انکار سے جو کسی تاریخی جرح پر مبنی نہ تھا بلکہ محض اس خیال پر مبنی تھا کہ مضمون غیر معقول
ہے حدیثوں کی صحت میں فرق نہیں آسکتا بلکہ باوجود انکار کے پھر بھی اس قسم کی حدیثیں اس درجہ
تو اتر پر تھیں کہ وہ لوگ بھی تو اتر کورڈ نہ کر سکے اور سراسیمہ رہ گئے ۔ اگر اسی زمانہ میں ان حدیثوں
کے وہ معنے کئے جاتے جو اب کئے جاتے ہیں تو اسلام کا ایک بھی فرقہ اُن سے منکر نہ ہوتا۔ لیکن
افسوس کہ ہر ایک استعارہ کو حقیقت پر حمل کر کے اور ہر ایک مجاز کو واقفیت کا پیرا یہ پہنا کر ان
حدیثوں کو ایسے دشوار گزار راہ کی طرح بنایا گیا جس پر کسی محقق معقول پسند کا قدم ٹھہر نہ سکے۔ سو
حدیثوں پر کوئی الزام نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کا قصور فہم ہے جنہوں نے ایسے معنے کئے اور عوام کو
افسوس ناک غلطیوں میں مبتلا کیا اور بعض حال کے زمانہ کے معقول پسند بھی جو ان حدیثوں کی صحت
سے انکار کرتے ہیں ان کے ہاتھ میں بجز اس کے کوئی وجہ انکار نہیں کہ وہ ان معنوں کو جو
اس زمانہ کے علماء کرتے ہیں معقولیت اور سنت اللہ اور قانون قدرت سے خارج پاتے ہیں۔ ﴿۵۰﴾
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۔ واقعیت “ ہونا چاہیے۔(ناشر)
☆

ايام الصلح
لیکن ایسے منکر اُسی وقت تک معذور تھے جب تک کہ صحیح معنے جو سرا سر سنّت اللہ میں داخل
ہیں اُن پر ظاہر نہیں کئے گئے تھے۔ اور اب تو یہ بہت شرمناک اور نا انصافی کا طریق ہے کہ
با وجود معقول اور قریب قیاس معنوں کے اور باوجود اعلیٰ درجہ کے تواتر احادیث اور باوجود اتفاق
اسلام اور نصرانیت کے ان حدیثوں کورڈ کیا جائے ۔ جو لوگ ان حدیثوں سے جو مسیح موعود کے
ظہور کی خبر دے رہی ہیں انکار کرتے ہیں ان کا فرض ہے کہ پہلے وہ اُس تو اتر اور ہر ایک پہلو کے
ثبوت سے واقفیت حاصل کریں جو ان حدیثوں کو حاصل ہے اور اس بات کو سوچیں کہ یہ خبر صرف
حدیث کی کتابوں میں نہیں بلکہ اول یہودیوں کی کتب مقدسہ میں پھر انجیل میں پھر قرآن میں
اس کی خبر دی گئی ہے اور پھر سب کے بعد حدیثوں میں اس کی تفصیل آئی ہے اور تین قو میں اس خبر
کو قطعی اور یقینی مانتی آئی ہیں۔ اور خدا کا قانون قدرت جس کا منشاء یہ ہے کہ ہر ایک فساد کے
وقت اس فساد کے مناسب حال کوئی مصلح آنا چاہئیے اس خبر کی تصدیق کرتا ہے۔ اور وہ دین کی
رہزن بلائیں اور آفتیں جو قدم قدم پر پیش آ رہی ہیں جن کے مقابلہ میں تیرہ سو برس کی تمام
بدعات اور آفات اور فتن کا مجموعہ بیچ محض ہے۔ وہ بھی اس بات کو چاہتی ہیں کہ خدا تعالیٰ آسمانی
اسباب سے حمایت دین کرے۔ پھر بجز تعصب اور ناحق کی نفسانیت کے کونسی مشکلات ہیں جو
اس پیشگوئی کے قبول کرنے سے روکتی ہیں؟ کیا اس بات کا باور کرنا مشکل ہے کہ اگر خدا بر حق نا ہے
اور دین کچھ چیز ہے تو ان دنوں میں غیرت الہی ضرور اس بات کے لئے جوش زن ہونی چاہئیے کہ
جس قدر کفر اور شرک کے پھیلانے اور توحید کے ذلیل کرنے کے لئے زور لگایا گیا ہے اُسی قدریا
اس سے بڑھ کر اُس زندہ خدا کی طرف سے بھی زور آور حملے ہوں؟ تا لوگ یقین کریں کہ وہ موجود
ہے اور اس کا دین سچا ہے۔ کیا اب تک اس بات کے دیکھنے کا موقعہ نہیں ملا کہ در حقیقت دین اسلام
نہایت غربت کی حالت میں ہے؟ اندرونی طور پر عملی حالت کی یہ صورت ہے کہ گویا قرآن آسمان
پر اُٹھ گیا ہے اور بیرونی طور پر مخالفوں نے غلط فہمیوں سے ہزار ہا اعتراض اسلام پر کئے
ہیں اور لاکھوں دلوں کو سیاہ کر دیا ہے ۔ پس اب اس بات سے کس طرح انکار ہو سکتا ہے

ايام الصلح
کہ ایک مصلح عظیم الشان کی ضرورت ہے جس سے اسلام کی روحانیت بحال ہو اور بیرونی حملے
کرنے والے پسپا ہوں ۔ ہاں اس قدر ہم ضرور کہیں گے کہ یہ دن دین کی حمایت کے لئے لڑائی (۵۱)
کے دن نہیں ہیں۔ کیونکہ ہمارے مخالفوں نے بھی کوئی حملہ اپنے دین کی اشاعت میں تلوار اور
بندوق سے نہیں کیا بلکہ تقریر اور قلم اور کاغذ سے کیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے حملے بھی
تحریر اور تقریر تک ہی محدود ہوں جیسا کہ اسلام نے اپنے ابتدائی زمانہ میں ہی کسی قوم پر تلوار سے
حملہ نہیں کیا جب تک پہلے اس قوم نے تلوار نہ اٹھائی ۔ سو اس وقت دین کی حمایت میں تلوار اٹھانا
نہ صرف بے انصافی ہے بلکہ اس بات کو ظاہر کرنا ہے کہ ہم تقریر اور تحریر کے ساتھ اور دلائل شافیہ
کے ساتھ دشمن کو ملزم کرنے میں کمزور ہیں۔ کیونکہ یہ جھوٹوں اور کمزوروں کا کام ہے کہ جب
جواب دینے سے عاجز آ جائیں تو لڑنا شروع کر دیں۔ پس اس وقت ایسی لڑائی سے خدا تعالیٰ
کے سچے اور روشن دین کو بد نام کرنا ہے۔ دیکھو کس طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ
برس تک کفار کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھاتے رہے اور دلائل شافیہ سے اُن کو لا جواب کرتے رہے اور
ہرگز تلوار نہ اٹھائی جب تک دشمنوں نے تلوار اٹھا کر بہت سے پاک لوگوں کو شہید نہ کیا۔ سو جنگ
لسانی کے مقابل پر جنگ سنانی شروع کر دینا اسلام کا کام نہیں ہے کمزوروں اور کم حوصلہ
لوگوں کا کام ہے۔ اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے مسیح موعود کی پیشگوئی صرف حدیثوں میں
نہیں ہے بلکہ قرآن شریف نے نہایت لطیف اشارات میں آنے والے مسیح کی خوشخبری دی ہے
☆
جیسا کہ اُس نے وعدہ فرمایا ہے کہ جس طرز اور طریق سے اسرائیلی نبوتوں میں سلسلۂ خلافت قائم
کیا گیا ہے وہی طرز اسلام میں ہو گی ۔ یہ وعدہ ہے میں ہوگی کہ یہ وعدہ مسیح موعود کے آنے کی خوشخبری اپنے اندر رکھتا
ہے۔ کیونکہ جب سلسلۂ خلافت انبیاء بنی اسرائیل میں غور کی جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ سلسلہ
دیکھو آیت وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
L
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ الآية
النور: ۵۶

حضرت موسیٰ سے شروع ہوا اور پھر چودہ سو برس بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ختم ہو گیا ۔ اور اس نظام
خلافت پر نظر ڈال کر معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں کا مسیح موعود جس کے آنے کی یہود کو خوشخبری دی گئی تھی
چودہ سو برس بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کے آیا اور غریبوں اور مسکینوں کی شکل میں ظاہر ہوا اور اس
مماثلت کے پورا کرنے کے لئے جو قرآن شریف میں دونوں سلسلۂ خلافت اسرائیلی اور خلافت محمدی
میں قائم کی گئی ہے ضروری ہے کہ ہر ایک منصف اس بات کو مان لے کہ سلسلۂ خلافت محمد یہ کے آخر
میں بھی ایک مسیح موعود کا وعدہ ہو جیسا کہ سلسلۂ خلاف خلافت موسویہ کے آخر میں ایک مسیح موعود کا وعدہ تھا
۵۲﴾ اور نیز تکمیل مشابہت دونوں سلسلوں کے لئے یہ بھی لازم آتا ہے کہ جیسا کہ خلافت موسویہ کے چودہ
سو برس کی مدت پر مسیح موعود بنی اسرائیل کے لئے ظاہر ہوا تھا ایسا ہی اور اسی مدت کے مشابہ زمانہ
میں خلافت محمد یہ کا مسیح موعود ظاہر ہو۔ اور نیز تکمیل مشابہت کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جیسا کہ
یہودیوں کے علماء نے خلافت موسویہ کے مسیح موعود کو نعوذ باللہ کافر اور ملحد اور دجال قرار دیا تھا ایسا ہی
خلافت محمد یہ کے مسیح موعود کو اسلامی قوم کے علماء کا فر اور ملحد اور دجال قرار دیں۔ اور نیز تکمیل مشابہت
کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جیسا کہ خلافت موسویہ کا مسیح موعود ایسے وقت میں آیا تھا کہ جبکہ
یہودیوں کی اخلاقی حالت نہایت ہی خراب ہو گئی تھی اور دیانت اور امانت اور تقویٰ اور طہارت اور
باہمی محبت اور صلح کاری میں بہت فتور پڑ گیا تھا اور اُن کی اس ملک کی بھی سلطنت جاتی رہی تھی جس
ملک میں مسیح موعود اُن کی دعوت کے لئے ظاہر ہوا تھا۔ ایسا ہی خلافتِ محمدیہ کا مسیح موعود قوم کی ایسی
حالت اور ایسے ادبار کے وقت ظاہر ہو۔
اور ایک وجہ تکمیل مشابہت کی یہ بھی ہے کہ سلسلہ موسویہ کی آخری خلافت کے بارے
میں توریت میں لکھا تھا کہ وہ سلسلہ مسیح موعود پرختم ہوگا ۔ یعنی اس مسیح پر جس کا یہودیوں کو وعدہ
دیا گیا تھا کہ وہ اس سلسلہ کے آخر میں چودہ سو برس کی مدت کے سر پر آئے گا۔ اور اس کے
آنے کا یہ نشان لکھا تھا کہ اس وقت یہودیوں کی سلطنت جاتی رہے گی ۔ جیسا کہ توریت پیدائش
باب ۴۹ آیت دل میں لکھا تھا کہ یہودا سے ریاست کا عصا جدا نہ ہو گا اور نہ حکم اُس کے

ايام الصلح
پاؤں کے درمیان سے جاتا رہے گا جب تک سیلا نہ آوے یعنی عیسی علیہ السلام ۔ اور قو میں اُس کے
پاس اکٹھی ہوں گی۔ اس آیت کا یہی مطلب تھا کہ یہودیوں کی سلطنت جو خدا تعالیٰ کی بہت
نافرمانی کریں گے مسیح موعود تک بہر حال قائم رہے گی اور اُن کا عصائے حکومت نہیں ٹوٹے گا جب
تک ان کا مسیح موعود یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ آوے اور جب وہ آ جائے گا تو وہ عصا ٹوٹے گا
اور دنیا میں ان کی سلطنت باقی نہیں رہے گی۔ اسی طرح سلسلۂ خلافت محمد یہ کے مسیح موعود کو
صحیح بخاری میں عیسائی مذہب کی انتہا اور شروع انحطاط کا نشان قرار دیا ہے۔ چنانچہ بخاری کے
لفظ يَكْسِرُ الصَّلِیْبَ کا یہ مطلب ہے کہ عیسائی مذہب کی ترقی کم نہ ہوگی ہیں اور نہ اس کا قدم ۔
آگے بڑھنے سے ضعیف ہوگا اور نہ وہ گھٹے گا جب تک خلافت محمد یہ کا مسیح موعود نہ آوے۔ اور وہی
☆
ہے جو صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو ہلاک کرے گا۔ جب وہ آئے گا تو وہی زمانہ صلیبی مذہب ۵۳﴾
کے تنزل کا ہوگا اور وہ اگرچہ اس دجال کو یعنی دجالی خیالات کو اپنے حربہ براہین سے معدوم بھی
نہ کرے۔ تب بھی وہ زمانہ ایسا ہو گا کہ خود بخود وہ خیالات دُور ہوتے چلے جائیں گے۔ اور
اُس کے ظہور کے وقت تثلیثی مذہب کے زوال کا وقت پہنچ جائے گا اور اس کا آنا اس مذہب کے گم ہونے کا
نشان ہوگا۔ یعنی اس کے ظہور کے ساتھ وہ ہوا چلے گی جو دلوں اور دماغوں کو تثلیثی مذہب کے مخالف کھینچے
گی اور ہزاروں دلائل اس مذہب کے بطلان کے لئے پیدا ہو جائیں گے اور بجز عقلی اور آسمانی
نوٹ: دونوں پیشگوئیوں میں صرف فرق یہ ہے کہ پہلی پیشگوئی میں مسیح موعود کے ظہور کا نشان یہودیوں
کا زوال سلطنت تھا سلطنت تھا اور دوسری پیشگوئی میں مسیح موعود کے ظہور کا نشان تسلیثی مذہب کے انحطاط کے آثار ہیں۔
غرض دوسری پیشگوئی کو سلطنت سے کچھ تعلق نہیں جیسا کہ پہلی پیشگوئی کو مذہب سے کچھ تعلق نہ تھا۔ منہ
نوٹ: یہ ہوا اب ہمارے زمانہ میں کئی پہلو سے چل رہی ہے۔ یورپ میں لاکھوں اعلی تعلیم یافتہ صرف
نام کے عیسائی اور دراصل منکر تثلیث ہیں۔ پہلے زمانوں میں طبائع کا یہ انقلاب کہاں تھا ۔
منہ

ايام الصلح
نشانوں کے مذہب کے لئے اور کوئی لڑائی نہیں ہوگی ۔ خود زمانہ ہی اس تبدیلی کو چاہے گا۔ اگر وہ
مسیح موعود آیا بھی نہ ہوتا تب بھی زمانہ کی نئی ہوا ہی اُس دجالی ترقی کو پگھلا پگھلا کر نابود کر
دیتی۔ مگر یہ عزت اس کو دی جائے گی ۔ کام سب خدا تعالیٰ کا ہوگا ۔ قو میں ہلاک نہیں ہوں گی
بلکہ ایک نئی تبدیلی سے جو دلوں میں پیدا ہو گی باطل ہلاک ہو گا ۔ یہی تفسیر لفظ يَكْسِرُ الصَّلِيْبَ
اور يَضَعُ الْحَرْبَ کی ہے۔ یہ غلط اور جھوٹا خیال ہے کہ جھاد ہوگا ۔ بلکہ حدیث کے معنے یہ
ہیں کہ آسمانی حربہ جو مسیح موعود کے ساتھ نازل ہو گا یعنی آسمانی نشان اور نئی ہوا یہ دونوں باتیں
دجالیت کو ہلاک کریں گی اور سلامتی اور امن کے ساتھ حق اور توحید اور صدق اور ایمان کی
ترقی ہوگی اور عداوتیں اُٹھ جائیں گی ۔ اور صلح کے ایام آئیں گے۔ تب دنیا کا اخیر ہوگا۔ اسی
وجہ سے ہم نے اس کتاب کا نام بھی ایام الصلح رکھا۔
غرض فقره حدیث يَكْسِرُ الصَّلِيْبَ کا اِسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس مسیح موعود کے
ظہور تک عیسائی مذہب خوب ترقی کرتا جائے گا اور ہر طرف پھیلے گا اور بڑی قوت اور شوکت اُس
میں پیدا ہو جائے گی۔ یہاں تک کہ مذاہب کے حصوں میں سے ایک بڑا حصہ ٹھہر جائے گا۔ لیکن
جب مسیح موعود کا ظہور ہو گا تب وہ دن عیسائی مذہب کے لئے تنزل کے ہوں گے اور خدا تعالیٰ ایک
ایسی ہوا چلائے گا اور ایسا فہم و فراست دلوں میں پیدا کرے گا جس سے تمام سلیم دل سمجھ جائیں گے
کہ انسان کو خدا بنانا غلطی اور کسی کی پھانسی سے حقیقی نجات ڈھونڈ نا خطا ہے۔ اور ان دنوں میں یہ امر
ثابت بھی ہو گیا کیونکہ بڑے بڑے پادری صاحبوں نے یہ اشتہار شائع کر دیئے ہیں کہ اس زمانہ
میں یکدفعہ عیسائی مذہب تنزل کی صورت میں آ گیا ہے اور اسلام کے مقابل پر اگر دیکھا جائے تو
۵۴ با وجود کروڑ ہا روپیہ خرچ کرنے کے اسلام دن بدن ترقی میں بڑھا ہوا ہے اور یورپ کے روشن
دماغ لوگ تثلیثی مذہب سے نفرت کرتے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس ملک میں بھی چوہڑوں
چماروں کی طرف توجہ کرنی پڑی۔ اور حدیثوں میں جو ہے کہ مسیح موعود صلیب کو توڑے گا اس سے

ايام الصلح
یہ مطلب نہیں کہ وہ در حقیقت صلیب کی صورت کو توڑ دے گا بلکہ یہ مطلب ہے کہ وہ ایسے دلائل اور
براہین ظاہر کرے گا جن سے صلیبی اصول کی غلطیاں ظاہر ہو جائیں گی۔ اور دانشمند لوگ اس مذہب کا
کذب یقین کرجائیں گے۔ اور اس حدیث میں یہ صاف اشارہ ہے کہ اس مسیح موعود کا زمانہ ہی ایسا زمانہ
ہو گا کہ صلیبی مذہب کا بطلان دن بدن کھلتا جائے گا اور خود بخود لوگوں کے خیال اس طرف منتقل ہوتے
جائیں گے کہ مذہب تثلیث باطل ہے۔ ایسا اعتقاد سچائی کا خون کرنا ہے کہ اس وقت عیسائیوں کے ساتھ
لڑائیاں ہوں گی۔ اسلام اور قرآن نے کبھی اور کہیں اجازت نہیں دی کہ جولوگ صرف زبان سے اور مال
سے اپنے دین کو ترقی دیتے ہیں اور مذہب کے لئے لڑائی نہیں کرتے اُن سے لڑائی کی جائے۔ یہ
خیالات قرآنی تعلیم کے سخت مخالف ہیں۔ خدا تعالیٰ ہمارے علماء کے حال پر رحم کرے وہ کیسی غلطی پر ہیں
بلکہ مطلب یہ ہے کہ مسیح کے وقت اسلام محض اپنی روحانی طاقت سے ترقی کرے گا۔ اور اپنی تریاقی قوت
سے زہریلے مواد کو دور کر دے گا اور مسیح موعود کے ظہور کے ساتھ آسمان سے ایسے فرشتے دلوں میں سچائی کا
القا کرنے والے نازل ہوں گے کہ جو خیالات کو تبدیل کریں گے۔ اسی لئے لکھا ہے کہ مسیح موعود دو
فرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے نازل ہوگا۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ اس کے ظہور کے ساتھ
ملائک کے تصرفات شروع ہو جائیں گے اور لوگ رفتہ رفتہ خواب غفلت سے جاگتے جائیں گے۔ اور
چونکہ یہ سب کچھ سیح کے ظہور کے ساتھ شروع ہو جائے گا۔ اس لئے یہ تمام کارروائی کسر صلیب کی مسیح
موعود کی طرف منسوب ہوگی اور کفر کے مقابلہ پر مثلاً زید یا بکر یا خالد یا کوئی اور شخص جو کچھ عمدہ معارف
بیان کرے گا وہ سب معارف مسیح موعود کے طفیل ہوں گے اور اُس کی طرف منسوب کئے جائیں گے
کیونکہ وہی ہے جس کے ساتھ فرشتے آئے اور وہی ہے جو روحانی انوار کے لحاظ سے آسمان سے نازل
ہوا اور وہی ہے جو باز کی طرح و طرح دمشقی تثلیث کے شکار کے لئے اُترا لئے اُتر ا لیکن نہ سختی سے بلکہ امن اور
نوٹ: یہ سنت اللہ ہے کہ جب ایک مامور آتا ہے تو آسمان سے اس کے ساتھ فرشتے یا یوں کہوں کہ نور
اترتا ہے اور وہ نور مستعد دلوں پر پڑتا اور ان کو روشن کرتا اور ان کو قوت دیتا ہے اور ہر ایک شخص قوت پا کر روحانی
امور کو سمجھنے لگتا ہے۔ چونکہ اس نزول نور کا اصل سبب وہ مامور ہی ہوتا ہے اس لئے اس زمانہ کے تمام دینی
معارف اُسی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔ منہ
☆

·

آج 10 میں سے 10 باقی