ایّام الصّلح

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
صلح کاری سے۔ خدا تعالیٰ جو ارحم الراحمین اور ماں باپ سے زیادہ اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے ہرگز ممکن
۵۵ نہیں کہ وہ اپنے غافل اور کمزور بندوں کے لئے یہ پہلو اختیار نہ کرے کہ اُن کو تیرہ سو برس سے غافل
پا کر دلائل اور براہین سے سمجھاوے اور آسمانی نشانوں سے تسکین بخشے اور یہ پہلو اختیار کرے کہ کسی کو بھیج کر
غافل بندوں کو فنا کرنے کے لئے طیار ہو جائے۔ یہ عادت اس کی ان صفات کے مخالف ہے جن کی
قرآن شریف میں تعلیم دی گئی ہے۔ اور قرآن شریف میں یہ وعدہ تھا کہ خدا تعالیٰ فتنوں اور خطرات کے وقت
میں دین اسلام کی حفاظت کرے گا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ، سو
خدا تعالیٰ نے بموجب اس وعدہ کے چار قسم کی حفاظت اپنی کلام کی کی ۔ اوّل حافظوں کے ذریعہ سے
اُس کے الفاظ اور ترتیب کو محفوظ رکھا۔ اور ہر ایک صدی میں لاکھوں ایسے انسان پیدا کئے جو اُس کی
پاک کلام کو اپنے سینوں میں حفظ رکھتے ہیں۔ ایسا حفظ کہ اگر ایک لفظ پو چھا جائے تو اس کا اگلا پچھلا
سب بتا سکتے ہیں۔ اور اس طرح پر قرآن کو تحریف لفظی سے ہر ایک زمانہ میں بچایا۔ دوسرے ایسے ائمہ
اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا ہے جنہوں نے قرآن شریف کے
اجمالی مقامات کی احادیث نبویہ کی مدد سے تفسیر کر کے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ
میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا۔ تیسرے متکلمین کے ذریعہ سے جنہوں نے قرآنی تعلیمات کو عقل
کے ساتھ تطبیق دے کر خدا کی پاک کلام کو کو تہ اندیش فلسفیوں کے استخفاف سے بچایا ہے۔ چوتھے
روحانی انعام پانے والوں کے ذریعہ سے جنہوں نے خدا کی پاک کلام کو ہر ایک زمانہ میں معجزات اور
معارف کے منکروں کے حملہ سے بچایا ہے۔
سو یہ پیشگوئی کسی نہ کسی پہلو کی وجہ سے ہر ایک زمانہ میں پوری ہوتی رہی ہے اور جس زمانہ
میں کسی پہلو پر مخالفوں کی طرف سے زیادہ زور دیا گیا تھا اُسی کے مطابق خدا تعالیٰ کی غیرت اور
حمایت نے مدافعت کرنے والا پیدا کیا ہے۔ لیکن یہ زمانہ جس میں ہم ہیں یہ ایک ایسا زمانہ تھا
جس میں مخالفوں نے ہر چہار پہلو کے رُو سے حملہ کیا تھا۔ اور یہ ایک سخت طوفان کے دن تھے
ا الحجر: ١٠

ايام الصلح
کہ جب سے قرآن شریف کی دنیا میں اشاعت ہوئی ایسے خطرناک دن اسلام نے کبھی نہیں
دیکھے بد بخت اندھوں نے قرآن شریف کی لفظی صحت پر بھی حملہ کیا اور غلط ترجمے اور تفسیریں
شائع کیں۔ بہتیرے عیسائیوں اور بعض نیچریوں اور کم فہم مسلمانوں نے تفسیروں اور ترجموں کے
☆
بہانہ سے تحریف معنوی کا ارادہ کیا۔ اور بہتوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن اکثر جگہ میں ۵۶﴾
علوم عقلیہ اور مسائل مسلّمہ مثبتہ طبعی اور ہیئت کے مخالف ہے اور نیز یہ کہ بہت سے دعاوی اس
کے عقلی تحقیقاتوں کے برعکس ہیں اور نیز یہ کہ اس کی تعلیم جبر اور ظلم اور بے اعتدالی اور نا انصافی
کے طریقوں کو سکھاتی ہے۔ اور نیز یہ کہ بہت سی باتیں اس کی صفات الہیہ کے مخالف اور
قانون قدرت اور صحیفہ فطرت کے منافی ہیں۔ اور بہتوں نے پادریوں اور آریوں میں سے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور قرآن کریم کے نشانوں اور پیشگوئیوں سے نہایت
درجہ کے اصرار سے انکار کیا اور خدا تعالیٰ کی پاک کلام اور دین اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی ایک ایسی صورت کھینچ کر دکھلائی اور اس قدر افتر اسے کام لیا جس سے ہر ایک حق کا طالب
خواہ نخواہ نفرت کرے۔ لہذا اب یہ زمانہ ایسا زمانہ تھا کہ جو طبعا چاہتا تھا کہ جیسا کہ مخالفوں کے فتنہ
کا سیلاب بڑے زور سے چاروں پہلوؤں پر حملہ کرنے کے لئے اُٹھا ہے ایسا ہی مدافعت بھی چاروں
پہلوؤں کے لحاظ سے ہو۔ اور اس عرصہ میں چودھویں صدی کا آغاز بھی ہو گیا۔ اس لئے خدا نے
چودھویں صدی کے سر پر اپنے وعدہ کے موافق جو اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَفِظُوْنَ' ہے
اس فتنہ کی اصلاح کے لئے ایک مجد دبھیجا۔ مگر چونکہ ہر ایک مجدد کا خدا تعالیٰ کے نزدیک
ایک خاص نام ہے اور جیسا کہ ایک شخص جب ایک ا کہ ایک شخص جب ایک کتاب تالیف کرتا ہے تو اس کے مضامین
کے مناسب حال اس کتاب کا نام رکھ دیتا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اس مجد د کا نام خدمات
مفوضہ کے مناسب حال مسیح رکھا ۔ کیونکہ یہ بات مقرر ہو چکی تھی کہ آخر الزمان کے
نوٹ: بہتوں نے اپنی تفسیروں میں اسرائیلی بے اصل روایتیں لکھ کر ایک دنیا کو دھوکا دیا ہے۔ منہ
الحجر: ١٠

ايام الصلح
صلیبی فتنوں کی مسیح اصلاح کرے گا۔ پس جس شخص کو یہ اصلاح سپرد ہوئی ضرور تھا کہ اس کا
نام مسیح موعود رکھا جائے ۔ پس سوچو کہ يَكْسِرُ الصَّلِيْب کی خدمت کس کو سپرد ہے؟ اور
کیا اب یہ وہی زمانہ ہے یا کوئی اور ہے؟ سو چو خدا تمہیں تھام لے۔
اس تمام تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ قرآن شریف میں
مسیح موعود کا ذکر نہیں ہے وہ نہایت غلطی پر ہیں ۔ بلکہ حق یہ ہے کہ مسیح موعود کا ذکر نہایت
اکمل اور اتم طور پر قرآن شریف میں پایا جاتا ہے۔ دیکھو اوّل قرآن شریف نے آیت
كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا میں صاف طور پر ظاہر کر دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
L
مثیل موسیٰ ہیں ۔ کیونکہ اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ ہم نے اس نبی کو اُس نبی کی مانند بھیجا ہے جو
۵۷ فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔ اور واقعات نے ظاہر کر دیا کہ یہ بیان اللہ جل شانہ کا بالکل سچا
ہے۔ وجہ یہ کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے موسیٰ کو فرعون کی طرف بھیج کر آخر فرعون کو بنی اسرائیل کی
نظر کے سامنے ہلاک کیا اور نہ خیالی اور وہمی طور پر بلکہ واقعی اور مشہود اور محسوس طور پر فرعون کے
ظلم سے بنی اسرائیل کو نجات بخشی اسی طرح یعنی بنی اسرائیل کی مانند خدا تعالیٰ کے راستباز
بندے مکہ معظمہ میں تیرہ برس تک کفار کے ہاتھ سے سخت تکلیف میں رہے اور یہ تکلیف اُس
تکلیف سے بہت زیادہ تھی جو فرعون سے بنی اسرائیل کو پہنچی ۔ آخر یہ راستباز بندے اُس برگزیدہ
راستبازوں کے ساتھ اور اس کی ایما سے مکہ سے بھاگ نکلے اُسی بھاگنے کی مانند جو بنی اسرائیل
مصر سے بھاگے تھے ۔ پھر مکہ والوں نے قتل کرنے کے لئے تعاقب کیا اُسی تعاقب کی مانند جو
فرعون کی طرف سے بنی اسرائیل کے قتل کے لئے کیا گیا تھا۔ آخر وہ اُسی تعاقب کی شامت سے ا
بدر میں اُس طرح پر ہلاک ہوئے جس طرح فرعون اور اس کا لشکر دریائے نیل میں ہلاک ہوا تھا اسی
رمز کے کھولنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کی لاش بدر کے مردوں میں دیکھ کر
فرمایا تھا کہ یہ شخص اس اُمت کا فرعون تھا۔ غرض جس طرح فرعون اور اس کا لشکر دریائے نیل میں
ہلاک ہونا امور مشہودہ محسوسہ میں سے تھا جس کے وقوع میں کسی کو کلام نہیں ہوسکتا اسی طرح ابو جہل
المزمل: ١٦

ايام الصلح
اور اُس کے لشکر کا تعاقب کے وقت بدر کی لڑائی میں ہلاک ہونا امور مشہودہ محسوسہ میں سے تھا جس
سے انکار کرنا حماقت اور دیوانگی میں داخل ہے۔ وردیوا
سو یہ دونوں واقعات اپنے تمام سوانح کے لحاظ سے با ہم ایسی مشابہت رکھتے ہیں کہ گویا دو
تو ام بھائیوں کی طرح ہیں ۔ اور عیسائیوں کا یہ قول کہ یہ مثیل موسیٰ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں
بالکل مردود اور قابلِ شرم ہے کیونکہ مماثلت امور مشہودہ محسوسہ یقینیہ قطعیہ میں ہونی چاہیے نہ
ایسے فضول اور وہمی دعوے کے ساتھ جو خود جائے بحث اور سخت انکار کی جگہ ہے ۔ یہ دعوی کہ
حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کے منجی تھے اور ایسا ہی یسوع بھی عیسائیوں کا منجی تھا کس قدر بودہ اور
بے ثبوت خیال ہے۔ کیونکہ یہ محض اپنے دل کے بے اثر تصورات ہیں جن کے ساتھ کوئی بدیہی اور
روشن علامت نہیں ہے۔ اور اگر نجات دینے کی کوئی علامت ہوتی تو یہود بکمال شکر گذاری اسی ۵۸
طرح حضرت عیسیٰ کو قبول کرتے اور اُن کے منجی ہونے کا اُسی قدر شکر کے ساتھ اقرار کرتے جیسا
کہ دریائے نیل کے واقعہ کے بعد انہوں نے شکر گزاری کے گیت گائے تھے۔ لیکن ان کے دلوں
نے تو کچھ بھی محسوس نہ کیا کہ یہ کیسی نجات ہے کہ یہ شخص ہمیں دیتا ہے۔ مگر وہ اسرائیلی یعنی خدا کے
بندے جن کو ہمارے سید و مولی نے مکہ والوں کے ظلم سے چھڑایا انہوں نے بدر کے واقعہ کے بعد
اسی طرح گیت گائے جیسے کہ بنی اسرائیل نے دریائے مصر کے سر پر گائے تھے اور وہ عربی گیت
اب تک کتابوں میں محفوظ چلے آتے ہیں جو بدر کے میدان میں گائے گئے ۔
ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ اس پیشگوئی کی روح تو یہی مماثلت ہے ۔ پھر اگر یہ مماثلت
امور مشہودہ محسوسہ میں سے نہ ہو اور مخالف کی نظر میں ایک امر ثابت شدہ اور بدیہیات اور
مسلمات کے رنگ میں نہ ہو تو کیونکر ایسا بیہودہ دعویٰ ایک طالب حق کے ہدایت پانے کے
لئے رہبر ہو سکتا ہے ۔ اس میں کیا شک ہے کہ یسوع کا منجی ہونا عیسائیوں کا صرف ایک دعوئی
ہے جس کو وہ دلائل عقلیہ کے رُو سے ثابت نہیں کر سکے اور نہ بدیہیات کے رنگ میں دکھلا
سکے اور پوچھ کر دیکھ لو کہ وہ لوگ عیسائیت اور دوسری قوموں میں کوئی مابہ الامتیاز

ايام الصلح
دکھلا نہیں سکتے جس سے معلوم ہو کہ صرف یہ قوم نجات یافتہ اور دوسرے سب لوگ نجات سے محروم
ہیں۔ بلکہ ثابت تو یہ ہے کہ یہ قوم روحانیت اور فیوض سماوی اور نجات کی روحانی علامات اور برکات سے
بالکل بے بہرہ ہے۔ پھر مماثلت کیونکر اور کس صورت سے ثابت ہو مماثلت تو امور بدیہیہ اور محسوسہ اور
مشہودہ میں ہونی چاہئیے تا لوگ اُس کو یقینی طور پر شناخت کر کے اس سے شخص مثیل کو شناخت کریں۔ کیا
اگر آج ایک شخص مثیل موسیٰ ہونے کا دعویٰ کرے اور مماثلت یہ پیش کرے کہ میں روحانی طور پر قوم کا
منجی ہوں اور نجات دینے کی کوئی محسوس اور مشہود علامت نہ دکھلاوے تو کیا عیسائی صاحبان اُس کو قبول
کر لیں گے کہ در حقیقت یہی مثیل موسیٰ ہے؟ پس سچا فیصلہ اور ایمان کا فیصلہ اور انصاف کا فیصلہ یہی
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مثیل موسیٰ ہرگز نہیں ہیں اور خارجی واقعات کا نمونہ کوئی انہوں نے ایسا
نہیں دکھلایا جس سے مومنوں کی نجات دہی اور کفار کی سزا دہی میں حضرت موسیٰ سے اُن کی مشابہت
☆
۵۹ ثابت ہو بلکہ برعکس اس کے اُن کے وقت میں مومنوں کو سخت تکالیف پہنچیں جن تکال ہیں جن تکالیف ۔
سے
خود حضرت عیسی بھی باہر نہ رہے۔ پس ہم ایمان کو ضائع کریں گے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک خائن
ٹھہریں گے اگر ہم یہ اقرار نہ کریں کہ وہ مثیل جس کا توریت کتاب استثنا میں ذکر ہے وہ وہی نبی
مؤید الہی ہے جو معہ اپنی جماعت کے تیرہ برس برابر دکھ اٹھا کر اور ہر ایک قسم کی تکلیف دیکھ کر آخر معہ
اپنی جماعت کے بھاگا۔ اور اس کا تعاقب کیا گیا آخر بدر کی لڑائی میں چند گھنٹوں میں فیصلہ ہو کر ابو جہل
اور اس کا لشکر تلوار کی دھار سے ایسے ہی مارے۔ گئے جیسا کہ دریائے نیل کی دھار سے فرعون اور اس کے
لشکر کا کام تمام کیا گیا۔ دیکھو کیسی صفائی اور کیسے مشہود اور محسوس طور پر یہ دونوں واقعات مصر اور مکہ اور
دریائے نیل اور بدر کے آپس میں مماثلت رکھتے ہیں ۔
نوٹ : اگر عیسائیوں کا یہ خیال ہو کہ یسوع نے روحانی طور پر لوگوں کو گنا ہوں سے نفرت دلائی تو اس بات
میں یسوع کی کچھ خصوصیت نہیں تمام نبی اسی غرض سے آیا کرتے ہیں کہ حتی الوسع لوگوں کی اخلاقی اور عملی اور
اعتقادی حالت کی اصلاح کریں اور ان کی کوششوں کے اثر بھی ضرور ہوتے ہیں۔ اور اگر یہ دعویٰ ہے کہ
گناہوں کی سزا صرف یسوع کے ذریعہ سے ملی تو اس پر کوئی دلیل نہیں ۔ منہ

ايام الصلح
غرض جبکہ یہ ثابت ہوا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم درحقیقت مثیل موسیٰ ہیں تو تکمیل مماثلت کا
یہ تقاضا تھا کہ ان کے پیروؤں اور خلفاء میں بھی مماثلت ہو۔ اور یہ بات ضروری تھی کہ جیسا کہ موسیٰ اور
سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک اشد اور اکمل من مل مشابہت مومنوں کے نجات دینے اور کافروں کو عذاب
مشابہت باہم
دینے کے بارے میں پائی گئی ان دونوں بزرگ نبیوں کے آخری خلیفوں میں بھی کوئی ۔
پائی جائے ۔ سو جب ہم سوچتے ہیں تو جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے نہ صرف ایک مشابہت بلکہ کئی
مشابہتیں ثابت ہوتی ہیں جو مجھ میں اور حضرت عیسی علیہ السلام میں پائی جاتی ہیں ہیں
☆
اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ برگزیدہ انسان جس کا یہودیوں کو تو ریت میں وعدہ
دیا گیا تھا کہ وہ اُن کے زوال سلطنت کے وقت میں ظاہر ہوگا اور وہ سلسلہ خلافت موسویہ کا
آخری خلیفہ ہوگا ایسا ہی وہ انسان جس کا قرآن شریف اور حدیثوں میں وعدہ دیا گیا تھا کہ وہ
آخری زمانہ میں غلبہ صلیب کے وقت ظاہر ہوگا اِن دونوں انسانوں کا مسیح کیوں نام رکھا گیا ؟
نوٹ : - اصل حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جس زمانہ میں مبعوث ہوئے ہیں اُس زمانہ میں
سلطنت کی طرف سے کوئی مذہبی سختی نہیں تھی۔ بعینہ انگریزی سلطنت کی طرح ہر ایک کو آزادی دی گئی تھی
سلطنت رومیہ ہرگز تلوار کے ساتھ اپنے مذہب کو نہیں پھیلاتی تھی جیسا کہ آج کل سلطنت برطانیہ ہے۔ ہاں
رومی گورنمنٹ میں باعث عام آزادی اور یونانی فلسفہ کے پھیلنے کے مذہبی تقویٰ اور طہارت بہت کم ہوگئی
تھی ۔ یونانی فلسفہ کی تعلیم نے لوگوں کو قریب قریب دہریہ کے بنا دیا تھا۔ سواُس وقت ایسے نبی کی ضرورت نہ تھی
جو تلوار کے ساتھ آتا جیسا کہ اب ضرورت نہیں کیونکہ مقابل پر مذہب کے لئے تلوار اٹھانے والا نہ تھا اس لئے
خدا نے ایک نبی جس کا نام عیسی تھا محض روح القدس کی برکت کے ساتھ بھیجا تا دلوں کو روحانی تاثیر سے
خدا تعالیٰ کی طرف پھیرے اور دوبارہ خدا کا جلال دنیا میں قائم کرے۔ اور مقدر تھا کہ اسی طرح مثیل موسیٰ کے
سلسلہ کے آخر میں روحانی طاقت کے ساتھ ایک شخص آئے گا جو اس سلسلہ کا مسیح موعود ہوگا کیونکہ وہ بھی نہ لڑے
گا نہ تلوار نکالے گا اور محض روحانی طاقت سے سچائی کو پھیلائے گا کیونکہ وہ سلطنت بھی امن اور آزادی کی
سلطنت ہوگی اور اسی قسم کا روحانی فساد ہوگا جو رومی سلطنت کے وقت میں تھا۔ منہ

ايام الصلح
اس کا جواب یہ ہے کہ دراصل مسیح اس صدیق کو کہتے ہیں جس کے مسح یعنی چھونے میں خدا نے
برکت رکھی ہو اور اُس کے انفاس اور وعظ اور کلام زندگی بخش ہوں ۔ اور پھر یہ لفظ خصوصیت کے
ساتھ اس نبی پر اطلاق پا گیا جس نے جنگ نہ کیا اور محض روحانی برکت سے اصلاح خلائق کی۔
اور اس کے مقابل پر مسیح اس معہود دجال کو بھی کہتے ہیں جس کی خبیث طاقت اور تاثیر سے آفات
۶۰ اور دہریت اور بے ایمانی پیدا ہو اور بغیر اس کے کہ وہ سچائی کے نابود کرنے کے لئے کوئی اور
جابرانہ وسائل استعمال کرے صرف اس کی توجہ باطنی یا تقریر یا تحریر یا مخالطت سے محض شیطانی
روح کی تاثیر سے نیکی اور محبت الہی ٹھنڈی ہوتی چلی جائے ۔ اور بدکاری، شراب خوری۔
دروغگو ئی ۔ اباحت ۔ دُنیا پرستی۔ مگر ظلم ۔ تعدی۔ قحط اور وبا پھیلے۔ یہی معنے ہیں جو لسان العرب
وغیرہ اعلیٰ درجہ کی لغت کی کتابوں سے اُن کے بیان کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے پیدا ہوتے ہیں۔
اور یہی معنے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں القا کئے ہیں اور اگر چہ دوسرے انبیاء بھی
مسیحیت کی صفت اپنے اندر رکھتے ہیں مگر جس نبی نے ایسا زمانہ پایا اور جہاد وغیرہ وسائل کو اُس
نے استعمال نہ کیا اور صرف دعا اور روحانی طاقت سے کام لیا اس کا بالخصوصیت یہ نام ہے۔ سوالیسا
مسیح اعلیٰ درجہ کا بنی اسرائیل میں صرف ایک ہی گذرا ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام ہیں جو حضرت
موسیٰ علیہ السلام سے چودہ سو برس بعد تشریف لائے۔ اور سلسلہ خلافت موسویہ کے آخری خلیفہ
ٹھہرے اور بموجب توریت کی پیشگوئی اور قرآن شریف کی پیشگوئی کے خدا تعالیٰ کو منظور ہوا جو
اُسی کی مانند سلسلہ خلافتِ محمدیہ کے اخیر پر ایک مسیح پیدا کرے سواس نے اسی مدت کی مانند
اس مسیح کو بھی چودھویں صدی کے سر پر پیدا کیا۔ اور پہلے مسیح کی طرح دوسرے مسیح کی نسبت بھی
احادیث صحیحہ میں حضرت سید الکائنات صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دی گئی کہ وہ ایسے
وقت میں آئے گا کہ جب قرآن آسمان پر اُٹھ جائے گا یعنی لوگ طرح طرح کے شکوک اور
شبہات میں مبتلا ہوں گے اور اکثر روز جزاء کی نسبت نہایت ضعیف الاعتقاد اور دہریہ کی طرح ہو
جائیں گے اور وہ اپنی کلام اور معجزات اور نشانوں اور روحانی طاقت سے دوبارہ ان میں ایمان
قائم کرے گا اور شبہات سے نجات دے گا۔ اور اپنے آسمانی حربہ سے بغیر کسی ظاہری جہاد کے

مسیح الله جال کی رونق کو مٹا دے گا اور روح القدس کی پاک تاثیر میں بغیر وسیلہ ہاتھوں کے دنیا میں
پھیلیں گی ۔ اور حق بینی کی ٹھنڈی ہوا دلوں پر چلے گی اور صلح کاری اور امن اور بنی نوع کی محبت کے
ساتھ ایک بھاری تبدیلی ظہور میں آئے گی ۔ اور شیطان شکست کھائے گا اور روح القدس غالب ہو
گا۔ اس آخری زمانہ کے لئے بہت سے نبیوں نے پیشگوئی کی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے نادان
مولویوں نے جہاد کا مسئلہ خواہ نخواہ اس میں گھسیڑ دیا۔ خدا تعالیٰ کے پاک نبی کا ہرگز یہ منشا نہ تھا۔ ۶۱
یادر ہے کہ اگر کوئی جہاد کرے تو وہ مسیح موعود ہی نہیں بلکہ تریاقی ہوا کا زہریلی ہوا سے ایک روحانی
جنگ ہوگا ۔ آخر تریاقی ہو ا فتح پائے گی اور مسیح موعود صرف اس جنگ روحانی کی تحریک کے لئے آیا۔
ضرور نہیں کہ اُس کے روبروئی اس کی تکمیل بھی ہو۔ بلکہ یہ تم جو زمین میں بویا گیا آہستہ آہستہ
نشو و نما پائے گا یہاں تک کہ خدا کے پاک وعدوں کے موافق ایک دن یہ ایک بڑا درخت ہو جائے
گا ۔ اور تمام سچائی کے بھوکے اور پیا سے اس کے سایہ کے نیچے آرام کریں گے۔ دلوں سے باطل کی
محبت اُٹھ جائے گی گویا باطل مر جائے گا اور ہر ایک سینہ میں سچائی کی روح پیدا ہو گی اس روز وہ
سب نوشتے پورے ہو جائیں گے جن میں لکھا ہے کہ زمین سمندر کی طرح سچائی سے بھر جائے گی کیوں
مگر یہ سب کچھ جیسا کہ سنت اللہ ہے تدریجاً ہو گا ۔ اس تدریجی ترقی کے لئے مسیح موعود کا زندہ ہونا
ضروری نہیں بلکہ خدا کا زندہ ہونا کافی ہوگا ۔ یہی خدا تعالیٰ کی قدیم سنت ہے اور الہی سنتوں میں
تبدیلی نہیں ہو سکتی ۔ پس ایسا آدمی سخت جاہل ہوگا کہ جو مسیح موعود کی وفات کے وقت اعتراض
کرے کہ وہ کیا کر گیا ۔ کیونکہ اگر چہ یکدفعہ نہیں مگر انجام کار وہ تمام پیج جو مسیح موعود نے
بویا تدریجی طور پر بڑھنا شروع کرے گا اور دلوں کو اپنی طرف کھینچے گا یہاں تک کہ ایک
دائرہ کی طرح دنیا میں پھیل جائے گا۔ وہ وقت اور گھڑی خدا تعالیٰ کے علم میں ہے جب یہ اکمل
اور اتم تبدیلی ظہور میں آئے گی ۔ جس طرح تم دیکھتے ہو کہ دجالیت بھی یکدفعہ زمین میں نہیں پھیلی
بلکہ اس کا بیج آہستہ آہستہ بڑھتا اور پھولتا گیا ایسا ہی آہستہ آہستہ سچائی کی طرف دنیا اپنی
شاید وہ ست جنگ جس کی ہندو انتظار کرتے ہیں وہ بھی اسی زمانہ کی طرف اشارہ ہے ۔ منہ
☆

ايام الصلح
کروٹ بدلے گی ۔ تماشا بینوں کی طرح یہ خیال نہیں رکھنا چاہیے کہ یکدفعہ دنیا اُلٹ پلٹ ہو
جائے گی بلکہ جس طرح پر کھیت اور درخت بڑھتے ہیں ایسا ہی ہوگا ۔ !!!
یاد رہے کہ جس مسیح یعنی روحانی برکات والے کی مسلمانوں کو آخری زمانہ میں بشارت
دی گئی ہے اُسی کی نسبت یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دجال معہود کو قتل کرے گا۔ لیکن یہ قتل تلوار یا
بندوق سے نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ دجالی بدعات اس کے زمانہ میں نابود ہو جائیں گی ۔
حدیثوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل دجال شیطان کا نام ہے پھر جس
گروہ سے شیطان اپنا کام لے گا اُس گروہ کا نام بھی استعارہ کے طور پر دجال رکھا گیا کیونکہ
وہ اُس کے اعضاء کی طرح ہے۔ قرآن شریف میں جو یہ آیت ہے لَخَلْقُ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ یعنی انسانوں کی صنعتوں سے خدا کی صنعتیں
بہت بڑی ہیں یہ اشارہ ان انسانوں کی طرف ہے جن کی نسبت لکھا گیا تھا کہ وہ آخری زمانہ
میں بڑی بڑی صنعتیں ایجاد کریں گے اور خدائی کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اور مفسرین نے لکھا
ہے کہ اس جگہ انسانوں سے مراد دجال ہے اور یہ قول دلیل اس بات پر ہے کہ دجال معہود ایک
شخص نہیں ہے ورنہ ناس کا نام اُس پر اطلاق نہ پاتا۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ ناس
کا لفظ صرف گروہ پر بولا جاتا ہے سو جو گروہ شیطان کے وساوس کے نیچے چلتا ہے وہ
دجال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔ اسی کی طرف قرآن شریف کی اس ترتیب کا اشارہ
ہے کہ وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے سے شروع کیا گیا اور اس آیت پر ختم کیا گیا ہے۔
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔ پس لفظ ناس سے مراد
اس جگہ بھی دجال ہے ۔ ماحصل اس سورۃ کا یہ ہے کہ تم دجال کے فتنہ سے خدا تعالیٰ کی پناہ
پکڑو۔ اس سورۃ سے پہلے سورۃ اخلاص ہے جو عیسائیت کے اصول کے رڈ میں ہے ۔ بعد
اس کے سورۃ فلق ہے جو ایک تاریک زمانہ اور عورتوں کی مکاری کی خبر دے رہی ہے اور
پھر آخر ایسے گروہ سے پناہ مانگنے کا حکم ہے جو شیطان کے زیر سا یہ چلتا ہے اس ترتیب سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی گروہ ہے جس کو دوسرے لفظوں میں شیطان کہا ہے
المؤمن : ۵۸ ۲ الفاتحة : ٢ ٣ الناس: ٧،٦

ايام الصلح
اور اخیر میں اس گروہ کے ذکر سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں اس گروہ
کا غلبہ ہوگا جن کے ساتھ نفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدْ ہوں گی ۔ یعنی ایسی عیسائی عورتیں جو گھروں میں
پھر کر کوشش کریں گی کہ عورتوں کو خاوندوں سے علیحدہ کریں اور عقد نکاح کو توڑیں ۔خوب یاد
رکھنا چاہیے کہ یہ تینوں سورتیں قرآن شریف کی دجالی زمانہ کی خبر دے رہی ہیں اور حکم ہے کہ
اس زمانہ سے خدا کی پناہ مانگو تا اس شر سے محفوظ رہو ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ
شرور صرف آسمانی انوار اور برکات سے دور ہوں گے جن کو آسمانی مسیح اپنے ساتھ لائے گا۔
غرض یہ نہایت عجیب بات ہے کہ جیسے ایک مسیح یعنی محض روحانی طاقت سے دین کو قائم کرنے
والا اور محض روح القدس سے یقین اور ایمان کو پھیلانے والا موسوی سلسلہ کے آخر میں آیا ایسا ہی
اور اسی مدت کی مانند مثیل موسیٰ کے سلسلہ خلافت کے آخر میں آیا۔ اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ
ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں کیونکہ حضرت موسیٰ نے یہودیوں کو فرعون
کے ہاتھ سے نجات دی اور نہ صرف نجات بلکہ ایمان لانے کا آخری نتیجہ یہ ہوا کہ یہودی قوم کو ۶۳
سلطنت اور بادشاہی بھی مل گئی۔ اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں آئے کہ جب
یہودی لوگ سخت ذلت میں پڑے ہوئے تھے۔ اور آپ نے جیسا کہ دوسرے ایمان لانے والوں پر
آزادی اور نجات کا دروازہ کھولا اور کفار کے ظلم اور تعدّی سے چھڑایا اور آخر خلافت اور بادشاہت
اور حکومت تک پہنچایا۔ ایسا ہی ہی یہودیوں پر پر بھی آپ نے آزادی اور نجات کا دروازہ کھولا ۶۴
☆
اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ تمام افغان یوسف زئی ۔ داؤ دزئی ۔ لودی۔ سروانی اورک زئی ۔ سدوزئی ۔ بارک زئی ۶۳
وغیرہ دراصل بنی اسرائیل ہیں۔ اور ان کا مورث اعلیٰ قیس ہے۔ اور چونکہ یہ ھی ایک مشہور واقع افغانوں میں ہے کہ
والدہ کی طرف سے ان کے سلسلہ کی ابتدا سارہ بنت خالد ابن ولید سے ہے۔ یعنی قیس اُن کے مورث نے سارہ سے
شادی کی تھی اس لئے اور ان معنوں سے وہ خالد کی آل بھی ٹھہرے۔ لیکن بہر حال یہ متفق علیہ افغانوں میں تاریخی امر
ہے کہ قیس مورث اعلیٰ اُن کا بنی اسرائیل میں سے تھا۔ یہ بات یہودیوں اور عیسائیوں اور مسلمانوں یعنی تینوں فرقوں
نے بالا تفاق تسلیم کی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے قریباً سات سو برس پہلے بخت نصر بابلی نے بنی اسرائیل کو گرفتار
کر کے بابل میں پہنچا دیا تھا اور اس حادثہ کے بعد بنی اسرائیل کی بارہ قوموں میں سے

ایام اصلح
بقیه حاشيه
اور پھر حکومت اور امارت تک پہنچایا۔ یہاں تک کہ چند صدیوں کے بعد ہی وہ رُوئے زمین کے
صرف دوقو میں یہودا اور بن یامین کی اپنے ملک میں واپس آئیں اور دس قو میں اُن کی مشرق میں رہیں
اور چونکہ اب تک یہود پتہ نہیں بتلا سکے کہ وہ قو میں کہاں ہیں اور نہ انہوں نے اُن سے خط و کتابت اور
رشتہ کا تعلق رکھا۔ اس لئے اس واق لئے اس واقعہ سے یہ احتمال پیدا ہوتا ہے کہ انجام کار وہ قو میں مسلمان ہوگئی ہوں
گی۔ پھر جب ہم اس قصہ کو اسی جگہ چھوڑ کر افغانوں کے سوانح پر نظر کرتے ہیں کہ وہ اپنے باپ دادوں
سے قدیم سے یہ سنتے آئے ہیں کہ دراصل وہ اسرائیلی ہیں جیسا کہ کتاب مخزن افغانی“ میں مفصل لکھا
ہے تو اس امر میں کچھ بھی شک و شبہ نہیں رہتا کہ یہ لوگ انہی دس قوموں میں سے ہیں جو مشرق میں نا پیدا
نشان بتلائی جاتی ہیں اور ان ہی اسرائیلیوں میں سے کشمیری بھی ہیں جو اپنی شکل اور پیرا یہ میں افغانوں
سے بہت کچھ ملتے ہیں۔ اور تاریخ بر نیر میں کئی اور انگریزوں کے حوالہ سے ان کی نسبت بھی یہ ثبوت دیا
ہے کہ وہ اسرائیلی الاصل ہیں۔ اور ایسے امر کے بحث کے وقت جس کو ایک قوم پشت به پشت اپنے
خاندان اور نسب کی نسبت تسلیم کرتی چلی آئی ہو یہ بالکل نامناسب ہے کہ ہم چند بیہودہ قیاسوں کو ہاتھ
میں لے کر ان کی مسلمات کو رد کر دیں۔ اگر ایسا کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں کوئی قوم بھی اپنی
صحت قومیت کو ثابت نہیں کر سکتی۔ ہمیں اس بات کو اول درجہ کی دلیل قرار دینا چاہئیے کہ ایک قوم با وجود
ہزاروں اور لاکھوں اپنے افراد کے پھر ایک بات پر متفق ہو پھر جبکہ کل افغان ہندوستان اور کابل اور
قندهار و غیره سرحدی زمینوں کے اپنے تئیں اسرائیلی ظاہر کرتے ہیں تو سخت بیوقوفی ہوگی کہ خواہ نخواہ ان
کی مسلمات قدیمہ سے انکار کیا جائے۔ قوموں کی جانچ پڑتال میں یہی کافی ثبوت اور اطمینان کے لئے
وضع استقامت ہے کہ جو کسی قوم میں ان کے خاندان اور قومیت کی نسبت مشہور واقعات ہوں اُن کو مان
لیا جائے اور ایسے امور میں اس سے زیادہ ثبوت ممکن ہی نہیں کہ ایک قوم با وجود اپنی کثرت برادری اور
کثرت انتشار نطفہ کے ایک قول پر متفق ہو اور اگر یہ ثبوت قابلِ اعتبار نہ ہو تو پھر اس زمانہ میں مسلمانوں ہو اور یہ
کی جس قدر قو میں ہیں مثلاً سید اور قریشی اور مغل و غیرہ یہ سب ۔ اور یہ سب بے ثبوت اور صرف ز ر صرف زبانی دعوی ٹھہریں
گی ۔ لیکن یہ ہماری سخت غلطی ہوگی کہ ہم ان اخبار مشہورہ متواترہ کونظر انداز کریں جو ہر ایک قوم اپنی صحت
قومیت کے بارے میں بطور تاریخی امر کے اپنے پاس رکھتی ہے۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ کوئی قوم اپنے
خاندان کے بیان کرنے میں حد سے زیادہ مبالغات کر دے مگر ہمیں نہیں چاہیے کہ مبالغات کو دیکھ کریا
کئی فضول اور بے ربط باتیں پا کر اصل امر کو بھی رڈ کر دیں۔ بلکہ مناسب تو یہ ہے کہ وہ زوائد جو
در حقیقت فضول معلوم ہوں چھوڑ دیئے جائیں اور نفس امر کو جس پر قوم کا اتفاق ہے لیا جائے ۔ پس اس
طریق سے ہر ایک محقق کو ماننا پڑے گا کہ قوم افغان ضرور بنی اسرائیل ہے۔ ہر ایک کو خود اپنے نفس کو اور
اپنی قوم کو زیر بحث رکھ کر سوچنا چاہیے کہ اگر وہ قوم جس میں وہ اپنے شیں داخل
سمجھتا ہے کوئی دوسرا شخص محض چند قیاسی باتیں مد نظر رکھ کر اس قوم سے اس کو خارج کر دے اور تسلیم نہ
کرے کہ وہ اس قوم میں سے ہے اور اس کے ان ثبوتوں کو جو پشت به پشت کے بیانات سے معلوم
ہوئے ہیں نظر انداز کرے اور مجمع عظیم کے اتفاق کا کچھ بھی لحاظ نہ رکھے تو ایسا آدمی کیسا فتنہ انگیز

ایام اصلح
قيه حاشيه
بادشاہ ہو گئے کیونکہ یہ قوم افغان جن کی اب تک افغانستان میں بادشاہت پائی جاتی ہے۔ ۶۵
معلوم ہوتا ہے۔ پس بقول شخصے کہ ہر چہ بر خود نہ پسندی بر دیگر ۔ هر چه بر خود نہ پسندی بر دیگرے نہ پسند یہ بھی نا مناسب ہے کہ دوسروں کی
قسم تو میت پر جو ایک بڑی قومی اتفاق سے مانی گئی ہے ناحق کا جرح کیا جائے۔ ہمیں کیا حق پہنتا ہے اور ہمارے
پاس کیا دلیل ہے کہ ہم ایک قوم کے مسلمات اور متفق علیہ امر کو یوں ہی زبان سے رڈ کر دیں ۔ جب ایک امر
منقولی اتفاق سے صحیح قرار دیا گیا ہے تو اس کے بعد قیاس کی گنجائش نہیں ۔ یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ بہت سی باتیں
فضولی اور شیخی کے طور پر بعض قوموں کے لوگ اپنی قومیت کی نسبت بیان کیا کرتے ہیں ۔ لیکن محقق لوگ فضول
باتوں کی وجہ سے اصل واقعات کو ہرگز نہیں چھوڑتے بلکہ خُذْ مَا صَفَا وَدَعْ مَا كَدَ ز پر عمل کر لیتے ہیں مثلاً گوتم ۶۵
بدھ کے سوانح میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ وہ منہ کی راہ سے پیدا ہوا تھا۔ لیکن جب ہم گوتم کے سوانح لکھنا چاہیں تو
ہمیں نہیں چاہیے کہ منہ کی راہ کی پیدائش پر نظر ڈال کر بدھ کے اصل وجود سے ہی انکار کر دیں۔ تاریخ نویسی کا
امر بڑا نازک امر ہے۔ اس میں وہ شخص جادۂ استقامت پر رہتا ہے کہ جو افراط اور تفریط دونوں سے پر ہیز
کرے۔ یہ اعتراض بھی ٹھیک نہیں کہ اگر افغان لوگ عبرانی الاصل تھے تو ان کے ناموں میں کیوں عبرانی الفاظ
نہیں اور ان کا شجرہ پیش کردہ توریت کے بعض مقامات سے کیوں اختلاف رکھتا ہے ۔“ یہ سب قیاسی باتیں ہیں
جو قومی تاریخ اور تو اتر کو مٹا نہیں سکتیں ۔ دیکھو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے اس شجرہ کو صحیح نہیں قرار
دیا جو وہ لوگ حضرت اسمعیل تک پہنچایا کرتے تھے اور بجز چند پشت کے باقی کذب کا ذبین قرار دیا ہے ۔ مگر اس
سے یہ لازم نہیں آیا کہ قریش بنی اسمعیل نہیں ہیں ۔ پھر جب کہ قریش جو علم انساب میں بڑے حریص تھے تفصیل
وار سلسلہ یا د نہ رکھ سکے تو یہ قوم افغان جن میں اکثر غفلت میں زندگی بسر کرنے والے گزرے ہیں اگر انہوں
نے اپنے سلسلہ کی تفاصیل بیان کرنے میں غلطی کی یا کچھ جھوٹ ملایا تو اصل مقصود میں کیا فرق آ سکتا ہے۔
اور اب تو ریت بھی کونسی ایسی محفوظ ہے جو نص قطعی کا حکم رکھتی ہو ۔ ابھی ہم نے معلوم کیا ہے کہ یہود کے نسخوں اور
عیسائیوں کے نسخوں میں بہت فرق ہے۔ غرض یہ نکتہ چینی خوب نہیں ہے اور یہ بات بھی صحیح نہیں کہ افغانوں کے
نام عبرانی طرز پر نہیں ۔ بھلا بتاؤ کہ یوسف زئی ، داؤد زئی اور سلیمان زئی یہ عبرانیوں کے نام ہیں یا کچھ اور
ہے۔ ہاں جب یہ لوگ دوسرے ملکوں میں آئے تو ان ملکوں کا رنگ بھی ان کی بول چال میں آ گیا۔ دیکھو
سادات کے نام بھی ہمارے ملک میں چن شاہ اور مکھن شاہ اور نتھو شاہ اور متو شاہ وغیرہ پائے جاتے ہیں تو
اب کیا اُن کو سید نہیں کہو گے؟ کیا یہ عربی نام ہیں؟ غرض یہ بیہودہ نکتہ چینیاں اور نہایت قابل شرم خیالات ہیں ۔
ہم قوم کی متواترات سے کیوں انکار کریں ۔ اس سے عمدہ تر اور صاف تر ذریعہ حقیقت شناسی کا ہمارے ہاتھ میں
کون سا ہے؟ کہ خود قوم جس کی اصلیت ہم دریافت کرنا چاہتے ہیں ایک امر پر اتفاق رکھتی ہے۔
ماسوا اس کے دوسرے قرائن بھی صاف بتلا رہے ہیں کہ حقیقت میں یہ لوگ اسرائیلی ہیں ۔ مثلاً کوہ سلیمان جو
اول افغانوں کا مسکن تھا خود یہ ظاہر کر رہا ہے کہ اس پہاڑ کا یہ نام اسرائیلی یادگار کے لحاظ سے رکھا گیا ہے۔
دوسرے ایک بڑا قرینہ یہ ہے کہ قلعہ خیبر جو افغانوں نے بنایا کچھ شک نہیں کہ یہ خیبر کا نام بھی محض اسرائیلی یہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی