ایّام الصّلح
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
یہ لوگ در اصل یہودی ہی ہیں۔ اور بر نیر صاحب اپنی کتاب وقائع عالمگیر میں یہ بھی ثابت کرتے ہیں
بقیه حاشیه
یادگار کے لئے اُس خیبر کے نام پر جو عرب میں ہے جہاں یہودی رہتے تھے رکھا تھا۔
تیسرا قرینہ ایک یہ بھی ہے کہ افغانوں کی شکلیں بھی اسرائیلیوں سے بہت ملتی ہیں ۔ اگر ایک جماعت یہودیوں
کی ایک افغانوں کی جماعت کے ساتھ کھڑی کی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اُن کا منہ اور ان کا اونچا ناک اور چہرہ
بیضاوی ایسا با هم مشابہ معلوم ہوگا کہ خود دل بول اُٹھے گا کہ یہ لوگ ایک ہی خاندان میں سے ہیں ۔
چوتھا قرینہ افغانوں کی پوشاک بھی ہے افغانوں کے لمبے گرتے اور مجھے یہ وہی وضع اور پیرا یہ اسرائیلیوں کا
ہے جس کا انجیل میں بھی ذکر ہے۔
پانچواں قرینہ اُن کے وہ رسوم ہیں جو یہودیوں سے بہت ملتے ہیں مثلاً ان کے بعض قبائل ناطہ اور نکاح میں
کچھ چنداں فرق نہیں سمجھتے اور عورتیں اپنے منسوب سے بلا تکلف ملتی ہیں اور باتیں کرتی ہیں۔ حضرت مریم صدیقہ کا
اپنے منسوب یوسف کے ساتھ قبل نکاح کے پھر نا اس اسرائیلی رسم پر پختہ شہادت ہے۔ مگر خوانین سرحدی کے بعض
قبائل میں یہ مماثلت عورتوں کی اپنے منسوبوں سے حد سے زیادہ ہوتی ہے۔ حتی کہ بعض اوقات نکاح سے پہلے حمل بھی
ہو جاتا ہے جس کو بُرا نہیں مانتے بلکہ ہنسی ٹھٹھے میں بات کو ٹال دیتے ہیں کیونکہ یہود کی طرح یہ لوگ ناطہ کو ایک قسم کا
نکاح ہی جانتے ہیں جس میں پہلے مہر بھی مقرر ہو جاتا ہے۔
چھٹا قرینہ افغانوں کے بنی اسرائیل ہونے پر یہ ہے کہ افغانوں کا یہ بیان کہ قیس ہمارا مورث اعلیٰ ہے ان کے
بنی اسرائیل ہونے کی تائید کرتا ہے۔ کیونکہ یہودیوں کی کتب مقدسہ میں سے جو کتاب پہلی تاریخ کے نام سے موسوم
ہے اس کے باب ۹ آیت ۳۹ میں قیس کا ذکر ہے اور وہ بنی اسرائیل میں سے تھا۔ اس سے ہمیں پتہ ملتا ہے کہ یا تو اسی
قیس کی اولاد میں سے کوئی دوسرا قیس ہوگا جو مسلمان ہو گیا ہوگا اور یا یہ کہ مسلمان ہونے والے کا کوئی اور نام ہوگا اور وہ
اس قیس کی اولاد میں سے ہوگا۔ اور پھر باعث خطاء حافظہ اس کا نام بھی قیس سمجھا گیا۔ بہر حال ایک ایسی قوم کے منہ
سے قیس کا لفظ نکلنا جو کتب یہود سے بالکل بے خبر تھی اور محض ناخواندہ تھی۔ یقینی طور پر یہ سمجھاتا ہے کہ یہ قیس کا لفظ
انہوں نے اپنے باپوں سے سُنا تھا کہ ان کا مورث اعلیٰ ہے۔ پہلی تاریخ آیت ۳۹ کی یہ عبارت ہے۔ اور نیر سے قیس
پیدا ہوا اور قیس سے ساؤل پیدا ہوا اور ساؤل سے بھونتن
ساتواں قرینہ اخلاقی حالتیں ہیں ۔ جیسا کہ سرحدی افغانوں کی زود رنجی اور تلون مزاجی اور خود غرضی اور زودرنجی
گردن کشی اور کج مزاجی اور کج روی اور دوسرے جذبات نفسانی اور خونی خیالات اور جاہل اور بے شعور ہونا
مشاہدہ ہو رہا ہے۔ یہ تمام صفات وہی ہیں جو توریت اور دوسرے صحیفوں میں اسرائیلی قوم کی لکھی گئی ہیں اور اگر
قرآن شریف کھول کر سورہ بقر سے بنی اسرائیل کی صفات اور عادات اور اخلاق اور افعال پڑھنا شروع کرو تو
ایسا معلوم ہوگا کہ گویا سرحدی افغانوں کی اخلاقی حالتیں بیان ہورہی ہیں۔ اور یہ رائے یہاں تک صاف ہے کہ
اکثر انگریزوں نے بھی یہی خیال کیا ہے۔ بر نیر نے جہاں یہ لکھا ہے کہ کشمیر کے مسلمان کشمیری بھی دراصل
بنی اسرائیل ہیں۔ وہاں بعض انگریزوں کا بھی حوالہ دیا ہے اور ان تمام لوگوں کو اُن دس فرقوں میں سے ٹھہرایا ہے
جو مشرق میں گم ہیں جن کا اب اس زمانہ میں پتہ ملا ہے کہ وہ درحقیقت سب کے سب مسلمان ہو گئے :
کہ تمام کشمیری بھی دراصل یہودی ہیں اور اُن میں بھی ایک بادشاہ گذرا ہے اور افغانوں کی ۶۶
بقیه حاشيه
حاشیه در حاشیه
ہیں۔ پھر جبکہ افغانوں کی قوم کے اسرائیلی ہونے میں اتنے قرائن موجود ہیں اور خود وہ تعامل کے طور پر اپنے
باپ دادوں سے سنتے آئے ہیں کہ وہ قوم اسرائیلی ہیں اور یہ باتیں ان کی قوم میں واقعات شہرت یافتہ ہیں تو
سخت نا انصافی ہوگی کہ ہم محض تحکم کے طور سے اُن کے ان بیانات سے انکار کریں۔ ذرا یہ تو سوچنا چاہیے کہ
ان کے دلائل کے مقابلہ پر ہمارے ہاتھ میں انکار کی کیا دلیل ہے؟ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے کہ ہر ایک پرانی
دستاویز جو چالیس برس سے زیادہ کی ہو وہ اپنی صحت کا آپ ثبوت ہوتی ہے پھر جبکہ صد ہا سال سے دوسری
قوموں کی طرح جو اپنی اپنی اصلیت بیان کرتی ہیں افغان لوگ اپنی اصلیت قوم اسرائیل قرار دیتے ہیں تو ہم
کیوں جھگڑا کریں اور کیا وجہ کہ ہم قبول نہ کریں؟ یاد رہے کہ یہ ایک دو کا بیان نہیں یہ ایک قوم کا بیان ہے جو
لاکھوں انسانوں کا مجموعہ ہے اور پشت بعد پشت کے گواہی دیتے چلے آئے ہیں۔
اب جبکہ یہ بات فیصلہ پا چکی کہ تمام افغان در حقیقت بنی اسرائیل ہیں تو اب یہ دوسرا امر ظاہر کرنا باقی
رہا کہ پیشگوئی تو ریت استثنا باب ۱۸ آیت ۱۵ سے ۱۹ تک کی افغانی سلطنت سے بکمال وضاحت پوری ہو گئی۔
یہ پیشگوئی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے یہ مقدر کیا ہے کہ موسیٰ
کی طرح دنیا میں ایک اور نبی آئے گا۔ یعنی ایسے وقت میں جب کہ پھر بنی اسرائیل فرعون کے زمانہ کی مانند
طرح طرح کی ذلتوں اور دکھوں میں ہوں گے اور وہ نبی ان کو جو اس پر ایمان لائیں گے اُن دُکھوں اور بلاؤں سے نجات
دے گا۔ اور جس طرح موسیٰ پر ایمان لانے سے بنی اسرائیل نے نہ صرف دکھوں سے نجات پائی بلکہ ان میں سے بادشاہ
بھی ہو گئے ایسا ہی ان اسرائیلیوں کا انجام ہوگا جو اس نبی پر ایمان لائیں گے یعنی آخران کو بھی بادشاہی ملے گی اور ملکوں کے
حکمران ہو جائیں گے۔ اسی پیشگوئی کو عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام پر لگانا چاہا تھا جس میں وہ نا کام رہے کیونکہ وہ
لوگ اس مماثلت کا کچھ ثبوت نہ دے سکے۔ اور یہ تو ان کے دل کا ایک خیالی پلاؤ ہے کہ یسوع نے گناہوں سے نجاتی
دی۔ کیا یورپ کے لوگ جو عیسائی ہو گئے ہر ایک قسم کی بدکاری اور زنا کاری اور شراب خواری سے سخت متنفر اور موحدانہ
زندگی بسر کرتے ہیں؟ ہم نے تو یورپ دیکھا نہیں۔ جنہوں نے دیکھا ہے اُن سے پوچھنا چاہیے کہ یورپ کی کیا حالت
ہے؟ ہم نے تو یہ سنا ہے کہ علاوہ اور باتوں کے ایک لندن میں ہی شراب خواری کی یہ کثرت ہے کہ اگر شراب کی ۶۸
دوکانیں سیدھے خط میں لگائی جائیں تو تخمیناً ستر میل تک اُن کا طول ہو سکتا ہے۔ اب دیکھنا چاہیے کہ اول تو
گناہوں سے نجات پانا ایک ایسا امر ہے جو آنکھوں سے چُھپا ہوا ہے کون کسی کے اندرونی حالات اور
ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ حضرت عیسی نے دوسرے نبیوں کی طرح حتی الوسع قوم کے بعض لوگوں کی اصلاح کی ۔ مگر
اصلاح کرنا اُن سے کچھ خاص نہیں تمام نبی اصلاح کے لئے ہی آتے ہیں نہ فساد پھیلانے کے لئے ۔ ہاں مغفرت کا
چشمہ اُن ہی کی ذات کا ہونا اور انسان کی حق تلفیاں ہوں یا خدا کی ۔ سب اُن کے طفیل بخشے جانا یہ صرف ایک بیہودہ
دعوی ہے جو علا وہ عدم ثبوت قانونِ قدرت کے بھی بر خلاف ہے۔ منہ
ايام الصلح
بادشاہت مسلسل کئی صدیوں سے چلی آتی ہے۔ اب جبکہ یہودیوں کی کتب مقدسہ میں نہایت صفائی
سے بیان کیا گیا ہے کہ موسیٰ کی مانند ایک منجی ان کے لئے بھیجا جائے گا یعنی وہ ایسے وقت میں آئے گا
۶۷ کہ جب قوم یہود فرعون کے زمانہ کی طرح سخت ذلت اور دُکھ میں ہو گی ۔ اور پھر اُس منجی پر ایمان
لانے سے وہ تمام دکھوں اور ذلتوں سے رہائی پائیں گے تو کچھ شک نہیں کہ یہ پیشگوئی جس کی طرف
یہود کی ہر زمانہ میں آ میں آنکھیں لگی رہی ہیں وہ ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
بقیه حاشيه
خطرات کے بجز خدا تعالیٰ کے واقف ہو سکتا ہے۔ پھر یورپ جو عیسائیوں کے لئے عیسائیت کی زندگی کا ایک
کھلا کھلا نمونہ ہے جو کچھ ظاہر کر رہا ہے اس کے بیان کی حاجت نہیں ۔ ہم محض اس قوم کی معصومانہ زندگی قبول
کر سکتے ہیں جس کے بعض افراد معصومانہ زندگی کے نشان اپنے ساتھ رکھتے ہوں اور راستبازوں کے برکات
اُن میں پائے جاتے ہوں۔ سو یہ قوم تو اسلام ہے جس کی راستبازی کے انوار کسی زمانہ میں کم نہیں ہوئے۔
ور نہ صرف دعوی دلیل کا کام نہیں دے سکتا ما سوا اس کے یہ دعویٰ کہ گناہوں کا منجی کسی دوسرے زمانہ میں آنے
والا تھا اس وجہ سے بھی نا معقول ہے کہ اگر ایسا منجی بھیجنا منظور تھا تو موسیٰ کے وقت میں ہی اس کی ضرورت تھی
کیونکہ بنی اسرائیل طرح طرح کے گناہوں میں غرق تھے۔ یہاں تک کہ بت پرستی کر کے گناہوں کی معافی
کے محتاج تھے۔ پس یہ کس قدر غیر معقول بات ہے کہ گناہ تو اُسی وقت بکثرت ہوں یہاں تک کہ گوسالہ پرستی
تک نوبت پہنچی اور گناہوں سے نجات دینے والا چودہ سو برس بعد آوے جبکہ کروڑ ہا انسان ان ہی گناہوں کی
وجہ سے داخل جہنم ہو چکے ہوں ۔ ایسے ضیعف اور بودے خیال کو کون قبول کر سکتا ہے اور اس کے مقابل پر یہ
کس قدر صاف بات ہے کہ اس منجی سے مراد بلاؤں سے نجات دینے والا تھا اور وہ درحقیقت ایسے وقت میں
آیا کہ جب کہ یہودیوں پر چاروں طرف سے بلائیں محیط ہوگئی تھیں ۔ کئی دفعہ غیر قوموں کے بادشاہ ان کو
گرفتار کر کے لے گئے ۔ کئی دفعہ غلام بنائے گئے اور دو دفعہ ان کی ہیکل مسمار کی گئی۔ ہمارے معنوں کے رُو
سے زمانہ ثبوت دیتا ہے کہ در حقیقت بلاؤں سے نجات دینے والا ایسے وقت آنا چاہیے تھا جس وقت ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے ۔ مگر اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یسوع جو ہیرو دوس کے زمانہ میں پیدا ہوا وہی زمانہ
گناہوں کے منجی کے بھیجنے کا زمانہ تھا۔ تا گنا ہوں سے نجات بخشے ۔ غرض روحانی منجی ہونا ایسی بات ہے کہ
محض تکلف اور بناوٹ سے بنائی گئی ہے۔ یہودی جس حالت کے لئے اب تک روتے ہیں وہ یہی ہے کہ
کوئی ایسا منجی پیدا ہو جو ان کو دوسری حکومتوں سے آزادی بخشے۔ کبھی کسی یہودی کے خواب میں بھی نہیں آیا
کہ روحانی منجی آئے گا اور نہ توریت کا یہ منشا ہے۔ توریت تو صاف کہہ رہی ہے کہ آخری دنوں میں پھر
بنی اسرائیل پر مصیبتیں پڑیں گی اور اُن کی حکومت اور آزادی جاتی رہے گی پھر ایک نبی کی معرفت
خدا اس حکومت اور آزادی کو دوبارہ بحال کرے گا ۔ سو یہ پیشگوئی بڑے زور وشور اور وضاحت کے ساتھ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سے پوری ہوگئی کیونکہ جب یہود لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ايام الصلح
ہیں جن کے ذریعہ سے توریت کی پیشگوئی کمال وضاحت سے پوری ہوگئی۔ کیونکہ جب یہودی ایمان
لائے تو اُن میں سے بڑے بڑے بادشاہ ہوئے یہ اس بات پر دلیل واضح ہے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام ۶۹
لانے سے اُن کا گناہ بخشا اور ان پر رحم کیا جیسا کہ توریت میں وعدہ تھا۔
بقیه حاشیه
پھر ہم اپنی پہلی کلام کی طرف عود کر کے کہتے ہیں کہ مسیح موعود کے لئے قرآن شریف میں صرف وہی
پیشگوئی نہیں جو ہم پہلے لکھ چکے ہیں بلکہ ایک اور پیشگوئی ہے جو بڑی وضاحت سے آنے والے مسیح کی
ایمان لائے تو اسی زمانہ میں حکومت اور امارت اور آزادی اُن کو مل گئی اور پھر کچھ دنوں کے بعد وہ لوگ بہ برکت قبول
اسلام روئے زمین کے بادشاہ ہو گئے اور وہ شوکت اور حکومت اور امارت اور بادشاہت ان کو حاصل ہوئی جو
حضرت موسیٰ کے ذریعہ سے بھی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ افغانوں کا عروج جو بنی اسرائیل ہیں
شہاب الدین غوری کے وقت سے شروع ہوا۔ اور جب بہلول لودی افغان تخت نشین ہوا تب ہندوستان میں عام طور پر
افغانوں کی امارت اور حکومت کی بنیاد پڑی۔ اور یہ افغان بادشاہ یعنی بہلول بہت حریص تھا کہ ہندوستان میں افغانوں
کی حکومت اور امارت پھیلا وے اور ان کو صاحب املاک اور جا گیر کرے اس لئے اس نے اپنی سلطنت میں جوق جوق
افغان طلب کر کے ان کو عہدے اور حکومت اور بڑے بڑے املاک عطا کئے اور جب تک کہ ہندوستان کی سلطنت
بہلول اور شیر شاہ افغان سوری کے خاندان میں رہی تب تک افغانوں کی آبادی اور ان کی دولت اور طاقت بڑی ترقی
میں رہی یہاں تک کہ یہ لوگ امارت اور حکومت میں اعلیٰ درجہ تک پہنچ گئے ۔ افغانوں کی سلطنت اور اقبال اور دولت
کے تصور کے ۔ لے وقت احمد شاہ ابدالی سدوزئی کے اقبال پر بھی ایک نظر ڈالنی چاہئیے ۔ جو افغانوں میں سے ایک زبردست
بادشاہ ہوا ہے اور پھر تیمور شاہ سدوزئی اور شاہ زمان اور شجاع الملک اور شاہ محمود اور امیر دوست محمد خان اور امیر شیر علی
خان ہوئے ۔ اور اب بھی والی ملک کابل افغان ہے۔ جو اس ملک کا بادشاہ کہلاتا ہے یعنی امیر عبدالرحمن ۔
ان تمام واقعات سے ثابت ہے کہ بنی اسرائیل کو جو دوبارہ آزادی اور شوکت اور سلطنت کا وعدہ دیا گیا تھا وہ
ان کے مسلمان ہونے کے بعد آخر پورا ہو گیا۔ اس سے توریت کی سچائی پر ایک قوی دلیل پیدا ہوتی ہے کہ کیونکر ۷۰
توریت کے وہ تمام وعدے بڑی قوت اور شان کے ساتھ انجام کار پورے ہو گئے اور اس جگہ سے یہ بھی ثابت ہو گیا
کہ وہ نبی جو بنی اسرائیل کی دوبارہ مصیبتوں کے وقت منجی ٹھہرایا گیا تھا وہ سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ ہاں
جس طرح پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے صرف راہ میں بنی اسرائیل کو چھوڑ کر وفات پائی اور قوم اسرائیل کو اُن کے بعد
سلطنت ملی اسی طرح ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جیسے جیسے بنی اسرائیل اسلام میں داخل ہوتے گئے
حکومت اور امارت اُن کو ملتی گئی یہاں تک کہ آخر کار دنیا کے بڑے بڑے حصوں کے بادشاہ ہو گئے ۔ منہ
ايام الصلح
خبر دیتی ہے اور وہ یہ ہے هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنٍ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا
بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اِس آیت کا ماحصل یہ ہے کہ خداوہ خدا ہے جس نے ایسے وقت
میں رسول بھیجا کہ لوگ علم اور حکمت ۔ اور حکمت سے بے بہرہ ہو چکے تھے اور علوم حکم یہ دینیہ جن سے تکمیل
۷۰ نفس ہو اور نفوس انسانیہ علمی اور عملی کمال کو پہنچیں بالکل گم ہو گئی تھی اور لوگ گمراہی میں مبتلا تھے۔
یعنی خدا اور اس کی صراط مستقیم - نظیم سے بہت دور جا پڑے تھے۔ تب ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے اپنا
رسول اُمتی بھیجا اور اُس رسول نے اُن کے نفسوں کو پاک کیا اور علم الکتاب اور حکمت سے اُن کو
مملو کیا یعنی نشانوں اور معجزات سے مرتبہ یقین کامل تک پہنچایا اور خدا شناسی کے نور سے اُن کے
دلوں کو روشن کیا اور پھر فرمایا کہ ایک گروہ اور ہے جو آخری زمانہ میں ظاہر ہو گا وہ بھی اوّل
تاریکی اور گمراہی میں ہوں گے اور علم اور حکمت اور یقین سے دور ہوں گے تب خدا اُن کو بھی
صحابہ کے رنگ میں لائے گا یعنی جو کچھ صحابہ نے دیکھا وہ اُن کو بھی دکھایا جائے گا یہاں تک
کہ ان کا صدق اور یقین بھی صحابہ کے صدق اور یقین کی مانند ہو جائے گا اور حدیث صحیح میں ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تفسیر کے وقت سلمان فارسی کے کاندھے پر ہاتھ رکھا
اور فرمایا ۔ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالْثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجَلٌ مِّنْ فَارِ سَ یعنی اگر ایمان ثریا پر یعنی
آسمان پر بھی اُٹھ گیا ہو گا تب بھی ایک آدمی فارسی الاصل اُس کو واپس لائے گا۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ فرمایا کہ ایک شخص آخری زمانہ میں فارسی الاصل پیدا ہو گا اس زمانہ میں جس کی نسبت لکھا گیا
ہے کہ قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا یہی وہ زمانہ ہے جو مسیح موعود کا زمانہ ہے۔ اور یہ فارسی الاصل
وہی ہے جس کا نام مسیح موعود ہے کیونکہ صلیبی حملہ جس کے توڑنے کے لئے مسیح موعود کو آنا چاہئیے وہ
حملہ ایمان پر ہی ہے اور یہ تمام آثار صلیبی حملہ کے زمانہ کے لئے بیان کئے گئے ہیں اور لکھا ہے کہ اس
حملہ کا لوگوں کے ایمان پر بہت برا اثر ہوگا۔ وہی حملہ ہے جس کو دوسرے لفظوں میں دجالی حملہ
ا الجمعة ٢٣
ایام اصلح
کہتے ہیں۔ آثار میں ہے کہ اُس دجال کے حملہ کے وقت بہت سے نادان خدائے واحد لاشریک کو
چھوڑ دیں گے اور بہت سے لوگوں کی ایمانی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور مسیح موعود کا بڑا بھاری کام
شخص تجدید ایمان ہوگا کیونکہ حملہ ایمان پر ہے اور حدیث لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ سے جو شخص فارسی الاصل کی اے
نسبت ہے یہ ثابت ہے کہ وہ فارسی الاصل ایمان کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے آئے گا ۔ پس جس
حالت میں مسیح موعود اور فارسی الاصل کا زمانہ بھی ایک ہی ہے اور کام بھی ایک ہی ہے یعنی ایمان کو
دوبارہ قائم کرنا اس لئے یقینی طور پر ثابت ہوا کہ مسیح موعود ہی فارسی الاصل ہے اور اُسی کی جماعت
کے حق میں یہ آیت ہے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، اس آیت کے معنے یہ ہیں کہ کمال
ضلالت کے بعد ہدایت اور حکمت پانے والے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور برکات کو
مشاہدہ کرنے والے صرف دوہی گروہ ہیں اوّل صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے ظہور سے پہلے سخت تاریکی میں مبتلا تھے اور پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ کے فضل سے انہوں
نے زمانہ نبوی پایا اور معجزات اپنی آنکھوں سے دیکھے اور پیشگوئیوں کا مشاہدہ کیا اور یقین نے اُن
میں ایک ایسی تبدیلی پیدا کی کہ گویا صرف ایک روح رہ گئے ۔ دوسرا گر وہ جو بموجب آیت موصوفہ
بالا صحابہ کی مانند ہیں مسیح موعود کا گروہ ہے۔ کیونکہ یہ گروہ بھی صحابہ کی مانند آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے معجزات کو دیکھنے والا ہے اور تاریکی اور ضلالت کے بعد ہدایت پانے والا۔ اور آیت
آخَرِينَ مِنْهُمْ میں جو اس گروہ کو مِنْهُمْ کی دولت سے یعنی صحابہ سے مشابہ ہونے کی نعمت سے حصہ دیا
گیا ہے۔ یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے یعنی جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
معجزات دیکھے اور پیشگوئیاں مشاہدہ کیں ایسا ہی وہ بھی مشاہدہ کریں گے اور درمیانی زمانہ کو
اس نعمت سے کامل طور پر حصہ نہیں ہو گا ۔ چنانچہ آج کل ایسا ہی ہوا کہ تیرہ سو برس بعد پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا دروازہ کھل گیا اور لوگوں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا
کہ خسوف کسوف رمضان میں موافق حدیث دار قطنی اور فتاوی ابن حجر کے ظہور میں آ گیا یعنی
چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان میں ہوا۔ اور جیسا کہ مضمون حدیث تھا۔ اُسی طرح پر چاند
گرہن اپنے گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج گرہن اپنے گرہن کے دنوں میں سے
ا الجمعة ٤
ايام الصلح
بیچ کے دن میں وقوع میں آیا۔ ایسے وقت میں کہ جب مہدی ہونے کا مدعی موجود تھا اور یہ صورت جب
سے کہ زمین اور آسمان پیدا ہوا کبھی وقوع میں نہیں آئی کیونکہ اب تک کوئی شخص نظیر اس کی صفحہ تاریخ
۷۲ میں ثابت نہیں کر سکا۔ سو یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھا جو لوگوں نے آنکھوں سے دیکھ
لیا۔ پھر ذو السنین ستارہ بھی جس کا نکلنا مہدی اور مسیح موعود کے وقت میں بیان کیا گیا تھا۔ ہزاروں
انسانوں نے نکلتا ہوا د یکھ لیا۔ ایسا ہی جاوا کی آگ بھی لاکھوں انسانوں نے مشاہدہ کی ایسا ہی طاعون
کا پھیلنا اور حج سے روکے جانا بھی سب نے بچشم خود ملا حظہ کر لیا۔ ملک میں ریل کا طیار ہونا اونٹوں کا
بے کار ہونا یہ تمام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تھے جو اس زمانہ میں اسی طرح دیکھے گئے
جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے معجزات کو دیکھا تھا۔ اسی وجہ سے اللہ جل شانہ نے اس آخری گروہ کو
مِنْهُم كے لفظ سے پکارا تا یہ اشارہ کرے کہ معائنہ معجزات میں وہ بھی صحابہ کے رنگ میں ہی ہیں۔
سوچ کر دیکھو کہ تیرہ سو برس میں ایسا زمانہ منہاج نبوت کا اور کس نے پایا۔ اس زمانہ میں جس میں
ہماری جماعت پیدا کی گئی ہے کئی وجوہ سے اس جماعت کو صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشابہت ہے۔ وہ
معجزات اور نشانوں کو دیکھتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے دیکھا۔ وہ خدا تعالیٰ کے نشانوں اور تازہ بتازہ
تائیدات سے نور اور یقین پاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے پایا۔ وہ خدا کی راہ میں لوگوں کے ٹھٹھے اور
ہنسی اور لعن طعن اور طرح طرح کی دلآزاری اور بد زبانی اور قطع رحم وغیرہ کا صدمہ اُٹھا رہے ہیں
جیسا کہ صحابہ نے اٹھایا۔ وہ خدا کے کھلے کھلے نشانوں اور آسمانی مددوں اور حکمت کی تعلیم سے پاک
زندگی حاصل کرتے جاتے ہیں جیسا کہ صحابہ نے حاصل کی ۔ بہتیرے اُن میں ایسے ہیں کہ نماز
میں روتے اور سجدہ گاہوں کو آنسوؤں سے تر کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم روتے تھے۔
بہتیرے اُن میں ایسے ہیں جن کو سچی خوابیں آتی ہیں اور الہام الہی سے مشرف ہوتے ہیں جیسا کہ
صحابہ رضی اللہ عنہم ہوتے تھے۔ بہتیرے اُن میں ایسے ہیں کہ اپنے محنت سے کمائے ہوئے مالوں کو
محض خدا تعالیٰ کی مرضات کے لئے ہمارے سلسلہ میں خرچ کرتے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم
ايام الصلح
خرچ کرتے تھے۔ اُن میں ایسے لوگ کئی پاؤ گے کہ جو موت کو یاد رکھتے اور دلوں کے نرم اور سچی
تقویٰ پر قدم مار رہے ہیں جیسا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی سیرت تھی ۔ وہ خدا کا گروہ ہے جن کو خدا
آپ سنبھال رہا ہے اور دن بدن اُن کے دلوں کو پاک کر رہا ہے اور ان کے سینوں کو ایمانی
حکمتوں سے بھر رہا ہے۔ اور آسمانی نشانوں سے اُن کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ جیسا کہ صحابہ کو
کھینچتا تھا۔ غرض اس جماعت میں وہ ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو آخَرِينَ مِنْهُمْ کے لفظ سے
مفہوم ہورہی ہیں ۔ اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ ایک دن پورا ہوتا ۔ !!!
اور آیت آخَرِينَ مِنْهُمْ میں یہ بھی اشارہ ہے کہ جیسا کہ یہ جماعت مسیح موعود کی ۷۳)
صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت سے مشابہ ہے ایسا ہی جو شخص اس جماعت کا امام ہے وہ بھی ظالی
طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتا ہے جیسا کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مہدی موعود کی صفت فرمائی کہ وہ آپ سے مشابہ ہو گا اور دو مشابہت اُس کے وجود میں
ہوں گی ۔ ایک مشابہت حضرت مسیح علیہ السلام سے جس کی وجہ سے وہ مسیح کہلائے گا اور
دوسری مشابہت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جس کی وجہ سے وہ مہدی کہلائے گا۔ اسی راز
کی طرف اشارہ کرنے کے لئے لکھا ہے کہ ایک حصہ اس کے بدن کا اسرائیلی وضع اور رنگ پر
ہوگا اور دوسرا حصہ عربی وضع اور رنگ پر ۔ حضرت مسیح علیہ السلام ایسے وقت میں آئے تھے جبکہ
ملت موسوی یونانی حکماء کے حملوں سے خطرناک حالت میں تھی ۔ اور تعلیم توریت اور اُس کی
پیشگوئیوں اور معجزات پر سخت حملہ کیا جاتا تھا اور یونانی خیالات کے موافق خدا تعالیٰ کے
وجود کو بھی ایک ایسا وجود سمجھا گیا تھا کہ جو صرف مخلوق میں مخلوط ہے اور مد بر بالا رادہ نہیں۔
اور سلسلہ نبوت سے ٹھٹھا کیا جاتا تھا۔ لہذا حضرت عیسیٰ کے مبعوث کرنے سے جو حضرت
موسیٰ سے چودہ سو برس بعد آئے خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ موسوی نبوت کی صحت اور اس
سلسلہ کی حقانیت پر تازہ شہادت قائم کرے اور نئی تائیدات اور آسمانی گواہوں سے موسوی
عمارت کی دوبارہ مرمت کر دیوے۔ اسی طرح جو اس اُمت کے لئے مسیح موعود بھی
چودھویں صدی کے سر پر بھیجا گیا اُس کی بعثت سے بھی یہی مطلب تھا کہ جو یورپ کے فلسفہ
ايام الصلح
اور یورپ کی دجالیت نے اسلام پر طرح طرح کے حملے کئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت
اور پیشگوئیوں اور معجزات سے انکار اور تعلیم قرآنی پر اعتراض اور برکات اور انوار اسلام کو سخت استہزا کی
نظر سے دیکھا ہے ان تمام حملوں کو نیست و نابود کرے اور نبوت محمد یہ علی صاحبہا الف الف سلام کو تازہ
تصدیق اور تائید سے حق کے طالبوں پر چمکاوے اور یہی سر ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۲۲ میں آج
سے سترہ برس پہلے ایک الہام اسی بارہ میں ہوا وہ الہام خدا تعالیٰ کا لاکھوں انسانوں میں شائع ہو چکا
ہے اور وہ یہ ہے : ۔ ” بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ پاک محمد
مصطفے نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کرے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔
رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور
۴ میرے منہ کی باتیں ہیں۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۵۲۲۔ اور خوب غور کرو کہ میرے نشانوں سے کیا
مدعا ٹھہرایا گیا۔ ابھی میں بیان کر چکا ہوں کہ اسی مطلب کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام آئے تھے
تا تکذیب کی حالت میں نئے نشانوں کے ساتھ تو ریت کی تصدیق کریں۔ اور اسی مطلب کے لئے
خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تا نئے نشانوں کے ساتھ قرآن شریف کی سچائی غافل لوگوں پر ظاہر کی
جائے۔ اسی کی طرف الہام الہی میں اشارہ ہے کہ پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ اور یہی
اشارہ اس دوسرے الہام براہین احمدیہ میں ہے۔ الرحمن علم القرآن۔ لتنذر قومًا مَّا أُنْذِرَ
اباء هم ولتستبين سَبِيْلَ المُجرمين۔ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ۔ اگر کوئی کہے
کہ حضرت عیسی نبی اللہ ہو کر تو ریت کی تصدیق کے لئے آئے ۔ پس اُن کے مقابل پر تمہاری
گواہی کیا قدر رکھتی ہے۔ اس جگہ بھی تصدیق جدید کے لئے کوئی نبی ہی چاہیے تھا، سو اس کا
جواب یہ ہے کہ اسلام میں اس نبوت کا دروازہ تو بند ہے جو اپنا سکہ جماتی ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ و اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِينَ اور حدیث میں ہے لَا نَبِی بَعْدِی ۔ اور
با ایں ہمہ حضرت مسیح کی وفات نصوص قطعیہ سے ثابت ہو چکی لہٰذا دنیا میں اُن کے دوبارہ
الاحزاب: ۴۱
ايام الصلح
آنے کی اُمید طمع خام ۔ اور اگر کوئی اور نبی نیا یا پُرانا آوے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کیونکر خاتم الانبیاء رہیں۔ ہاں وحی ولایت اور مکالمات الہیہ کا دروازہ بند نہیں ہے جس حالت میں
مطلب صرف یہ ہے کہ نئے نشانوں کے ساتھ دینِ حق کی تصدیق کی جائے اور سچے دین کی شہادت دی
جائے تو جونشان خدا تعالیٰ کے نشان ہیں خواہ وہ نبی کے ذریعہ سے ظاہر ہوں اور خواہ ولی کے ذریعہ سے وہ
سب ایک درجہ کے ہیں کیونکہ بھیجنے والا ایک ہی ہے۔ ایسا خیال کرنا سراسر جہالت اور حمق ہے کہ اگر
خدا تعالیٰ نبی کے ہاتھ سے اور نبی کے ذریعہ سے کوئی تائید سماوی کرے تو وہ قوت اور شوکت میں زیادہ
ہے۔ اور اگر ولی کی معرفت وہ تائید ہو تو وہ قوت اور شوکت میں کم ہے بلکہ بعض نشان تو تائید اسلام کے
ایسے ظاہر ہوتے ہیں کہ اس وقت نہ کوئی نبی ہوتا ہے اور نہ ولی جیسا کہ اصحاب الفیل کے ہلاک کرنے کا
نشان ظاہر ہوا۔ یہ تو مسلم ہے کہ ولی کی کرامت نبی متبوع کا معجزہ ہے پھر جبکہ کرامت بھی معجزہ ہوئی تو
معجزات میں تفریق کرنا ایمانداروں کا کام نہیں۔ ماسوا اس کے حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ محدث بھی نبیوں
اور رسولوں کی طرح خدا کے مرسلوں میں داخل ہے۔ بخاری میں وما ارسلنا من رسول ولا نبي ولا ﴿۵﴾
محدث کی قراءت غور سے پڑھو۔ اور نیز ایک دوسری حدیث میں ہے کہ علماء امتی کانبیاء بنی
اسرائیل _صوفیا نے اپنے مکاشفات سے بھی اس حدیث کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تصحیح کی ہے۔
یہ بھی یادر ہے کہ مسلم میں مسیح موعود کے حق میں نبی کا لفظ بھی آیا ہے یعنی بطور مجاز اور استعارہ کے۔ اسی
وجہ سے براہین احمدیہ میں بھی ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے حق میں ہیں۔ دیکھو صفحہ
۴۹۸ میں یہ الہام ہے ۔ هو الذي ارسل رسوله بالهدى ۔ اس جگہ رسول سے مراد یہ عاجز
ہے۔ اور پھر دیکھو صفحہ ۵۰۴ براہین احمدیہ میں یہ الہام جرى الله في حلل الانبیاء جس کا
ترجمہ ہے خدا کا رسول نبیوں کے لباس میں ۔ اس الہام میں میرا نام رسول بھی رکھا گیا اور نبی
بھی ۔ پس جس شخص کے خود خدا نے یہ نام رکھے ہوں اس کو عوام میں سے سمجھنا کمال درجہ کی شوخی
ہے ۔ اور خدا کے نشانوں کی شہادتیں کسی طرح کمزور نہیں ہو سکتیں ۔ خواہ نبی کے ذریعہ سے
ايام الصلح
ہوں یا محدث کے ذریعہ سے ۔ اصل تو یہ ہے کہ خود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت
اور آپ کا فیض ایک مظہر پیدا کر کے اپنی گواہی آپ دلاتا ہے اور ولی کو مفت کا نام حاصل ہوتا
ہے۔ سو در حقیقت ولی جو مصدّق ہے وہ آپ سے زینت پاتا ہے آپ اس سے زینت نہیں
پاتے ۔والله در القائل ۔
ہمہ خوبان عالم را به زیور ها بیارایند تو سیمیں تن چناں خوبی کہ زیور ہا بیا رائی
ہم بیان کر چکے ہیں کہ مسیح موعود کے ظہور کی علامات جو پوری ہونے والی تھیں وہ پوری ہو
چکیں ۔ صحیح بخاری میں ایک بڑی علامت یہی لکھی گئی تھی کہ وہ غلبہ صلیب کے وقت میں ظاہر ہوگا۔
چنانچہ حدیث يَكْسِرُ الصَّلِيْبَ صریح اس امر پر دلالت کر رہی ہے ۔ اب کس عقلمند کو اس بات
میں کلام ہو سکتا ہے کہ صلیبی عقائد کی اشاعت کمال کو پہنچ گی اشاعت کمال کو پہنچ گئی فقرہ یکسر الصلیب کے الفاظ وہ
الفاظ ہیں جن پر کمال وثوق سے یقین کیا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلے
تھے اور جس قدر ہم ان لفظوں میں غور کریں اُسی قدر ایک روشنی بخش ثبوت اس بات کا پیدا ہوتا
ہے کہ اس امر میں کچھ بھی شک نہیں کہ یہ پیشگوئی تمام تر صراحت یہی بتلا رہی ہے کہ مسیح آنے والا
عیسائی مذہب کے غلبہ میں آئے گا ۔ پس طالب حق کو یہ امر ایک فیصلہ شدہ مان لینا چاہئیے کہ مسیح
موعود کا ظہور عیسائیت کے غلبہ کے وقت سے وابستہ ہے اور کچھ شک نہیں ہے کہ یہ علامت ظہور میں
آچکی ہے اور پادریوں کے حملوں سے اور اُن کی کروڑ ہا کتابوں کی اشاعت سے جس قدرنا دانوں
اور غافلوں اور بے خبروں کو دھو کے لگے ہیں اور جس قدر ارتداد کے بازار گرم ہوئے ہیں اور جس
قدر سيدنا امام الطيبين خير المرسلین کی توہین کی گئی ہے اور جس قدر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور قرآن کریم اور تعلیم اسلام یہاں تک کہ امہات المومنین ازواج مطہرات آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں کیا کوئی مومن یہ رائے ظاہر کر سکتا ہے کہ ابھی یہ ظالمانہ حملے
دیکھو کیسے لوگ پادریوں کے ہاتھ سے رورہے ہیں ۔ کتاب امہات المومنین نے کیا کیا مسلمانوں کے
دلوں کو زخم پہنچائے جس سے انجمن حمایت اسلام لاہور کے لوگوں کو بھی غیرت آئی اور انہوں نے گورنمنٹ
میں میموریل بھیجا جو مدافعت کے لئے حقیقی علاج نہیں ہے۔ کیا اب تک آسمانی مدد کا وقت نہ آیا ؟ افسوس ! منه
ايام الصلح
کمال کو نہیں پہنچے اور ابھی تو ہین اور جھوٹے الزامات کے لگانے اور مخلوق کو دھوکا دینے اور ارتداد کا بازار
گرم کرنے میں کچھ کسر باقی رہ گئی ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ ایسا خیال بجز کسی سیاہ دل نادان کے اور
کوئی نہیں کر سکتا۔ اور سچا محب اللہ رسول کا جس وقت وہ کتابیں دیکھے گا جو صلیب کی تائید اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین میں لکھی گئی ہیں تو بے شک اس کا جگر پاش پاش ہو گا اور وہ ضرور سمجھ
لے گا کہ یہ وہ غلو ہے جو تو ہین اسلام اور تائید باطل میں انتہا تک پہنچ گیا ہے۔ اور جب یہ قبول کر لیا گیا
کہ غلو انتہا تک پہنچ گیا ہے تو ساتھ ہی ماننا پڑا کہ کسر صلیب کا وقت آگیا اور جب وقت آ گیا تو ساتھ
اس کے یہ بھی ماننا پڑا کہ اب وہ دن ہیں کہ جن میں ضرور ہے کہ مسیح موعود ظاہر ہو چکا ہو کیونکہ خدا کے
وعدوں کا ٹلنا محال ہے۔ ہاں ہم بار بار یاد دلاتے ہیں کہ کسر صلیب کا وقت تو آ گیا لیکن یہ کسر محض
روحانی طریق سے ہوگا ۔ خدا تعالیٰ نے یہی ارادہ فرمایا ہے کہ جس طرز پر مخالف کے حملے ہوں اُسی طرز
پر ان حملوں کا ذب اور دفع کیا جائے ۔ پس جبکہ محض قلم اور تحریر اور تقریر کے رُو سے حملے ہیں اس لئے
مناسب ہے کہ اسلام کی طرف سے بھی تحریر اور تقریر تک حملے محدود ہوں اور کوئی اشتعال اور غضب
جہادی لڑائیوں کے رنگ میں ظاہر نہ ہو بلکہ نرمی اور بردباری سے دشمن کی غلطیوں کو دور کر دیا جائے اور
یہ بھی مناسب نہیں کہ عیسائیوں کی سخت گوئی سُن کر حکام کے آگے استغاثہ کریں کیونکہ یہ بھی ضعف کی
نشانی ہے۔ مذہبی آزادی سے جیسا کہ عیسائی فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ ایسا ہی مسلمان بھی اُٹھا سکتے ہیں مگر
تہذیب اور نرمی کے ساتھ ۔ یاد رکھو کہ عیسائیوں اور آریوں کی طرف سے ہزارسختی کی جائے گو وہ کیسی ہی بدگوئی
کریں گالیاں نکالیں لیکن اگر نرمی سے کام لو گے اور بردباری سے سختی کا جواب دو گے تو ایک دن ضرور ایسا آئے گا
کہ نادان معترض سمجھ جائیں گے کہ یہ تمام اعتراضات اُن کی اپنی ہی غلط کاریاں تھیں تب ندامت کے
ساتھ اپنی شوخیوں اور بد زبانیوں سے توبہ کریں گے۔
اب ہم پھر اصل مطلب کی طرف عود کر کے کہتے ہیں کہ حدیثوں کے رو سے مسیح موعود کے ﴿۷۷﴾
ظہور کی یہ علامت ہے کہ اُس وقت صلیبی مذہب کی تائید میں بڑی بڑی کوششیں کی جائیں گی