ایّام الصّلح

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
اور نادان لوگ اس قدر بد گوئی اور گالیوں اور فحش بولنے کی نجاست کھا ئیں گے کہ خنزیرہ بن جائیں گے۔
تب مسیح ظہور کرے گا اور روحانی حربہ یعنی اتمام حجت سے اُن خنزیروں کا کام تمام کر دے گا۔ اور اس
کے ساتھ فرشتے نازل ہوں گے یعنی سچائی کی تائید میں کچھ ایسی ہوا چلے گی کہ دلوں کو اسلامی توحید کی
طرف پھیرے گی اور لوگ باطل عقیدوں سے بالطبع منتظر ہوتے جائیں گے اور اس طرح ملل باطلہ پر
موت آ جائے گی ۔ ان حدیثوں کے یہی معنے واقعی طور پر صیح ہیں ۔ نہ یہ کہ تلوار چلے گی اور تمام دنیا خون
میں غرق کی جائے گی ۔ !!
اب جبکہ صلیبی زور اور صلیبی حمایت اور بدگوئی میں قلم زنی انتہا تک پہنچ گئی تو وہ علامت جو ہمارے
سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہور مسیح موعود کے لئے مقرر فرمائی تھی ظاہر ہوگئی۔ اور احادیث صحیحہ میں
لکھا ہے کہ جب علامات کا ظہور شروع ہوگا تو تسبیح کے دانوں کی طرح جبکہ ان کا دھاگہ توڑ دیا جائے وہ
ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتی جائیں گی۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ غلبۂ صلیب کی علامت کے
ساتھ اور تمام علامتیں بلا توقف ظاہر ہونی چاہئیں ۔ اور جو علامتیں اب بھی ظاہر نہ ہوں اُن کی نسبت قطعی
طور پر سمجھنا چاہیے کہ وہ علامتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان نہیں فرمائیں یا بیان فرمائیں مگر
ان سے ان کے ظاہری معنے مراد نہ تھے کیونکہ جب علامات کا تسبیح کے دانوں کی طرح ایک کے بعد
دوسرے کا ظاہر ہونا ضروری ہے، تو جو علامت اس نظام سے باہر رہ جائے اور ظاہر نہ ہو اس کا باطل
ہونا ثابت ہوگا ۔ دیکھو یہ علامتیں کیسی ایک دوسرے کے بعد ظہور میں آئیں (۱) چودھویں صدی
میں سے چودہ برس گزر گئے جس کے سر پر ایک مجد دکا پیدا ہونا ضروری تھا (۲) صلیبی حملے مع
فحش گوئی اسلام پر نہایت زور سے ہوئے جو کسر صلیب کرنے والے مسیح موعود کو چاہتے تھے
ا نوٹ: قرآن شریف میں بھی آخری زمانہ میں پادریوں اور مشرکوں کا اسلام پر اور نیز آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر بد گوئی اور فحش گوئیوں کے ساتھ زبان کھولنا بیان فرمایا ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے وَلَتَسْمَعُنَّ
مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا لے یعنی تم اہل کتاب اور مشرکوں سے
دل آزار اور دُکھ دینے والی باتیں بہت سنو گے۔ سو جس قدر اس زمانہ میں دل آزار با تیں سنی گئیں اُن کی نظیر تیرہ
سو برس میں نہیں پائی گئی۔ اس لئے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا یہی زمانہ ہے۔ منہ
آل عمران: ۱۸۷

ايام الصلح
(۳) ان حملوں کے کمال جوش کے وقت میں ایک شخص ظاہر ہوا جس نے کہا کہ میں مسیح موعود
ہوں ۔ (۴) آسمان پر حدیث کے موافق ماہ رمضان میں سورج اور چاند کا گسوف خسوف ہوا۔
(۵) ستاره ذو السنین نے طلوع کیا وہی ستارہ جو حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں نکلا تھا جس
کی نسبت حدیثوں میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ آخر زمان یعنی مسیح موعود کے وقت میں نکلے گا۔
(۶) ملک میں طاعون پیدا ہوا ابھی معلوم نہیں کہاں تک انجام ہو۔ یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ
آخر زمان یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں طاعون پھوٹے گی ۔ (۷) حج بند کیا گیا۔ یہ بھی حدیثوں ﴿۷۸
میں تھا کہ آخر زمان یعنی مسیح کے زمانہ میں لوگ حج نہیں کر سکیں گے ۔ کوئی روک واقع ہوگی ۔
(۸) ریل کی سواری پیدا ہو گئی۔ یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایک نئی سواری
پیدا ہو گی جو صبح اور شام اور کئی وقت چلے گی اور تمام مدار اس کا آگ پر ہوگا اور صد ہا لوگ اُس
میں سوار ہوں گے (۹) باعث ریل اکثر اونٹ بے کار ہو گئے ۔ یہ بھی حدیثوں اور قرآن شریف
میں تھا کہ آخری زمانہ میں جو مسیح موعود کا زمانہ ہوگا اونٹ بے کار ہو جائیں گے ۔ (۱۰) جاوا میں
آگ نکلی اور ایک مدت تک کنارہ آسمان سُرخ رہا۔ یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ مسیح موعود کے
زمانہ میں ایسی آگ نکلے گی ۔ (۱۱) دریاؤں میں سے بہت سی نہریں نکالی گئیں ۔ یہ قرآن شریف
میں تھا کہ آخری زمانہ میں کئی نہریں نکالی جائیں گی۔
ایسا ہی اور بھی بہت سی علامتیں ظہور میں آئیں جو آخری زمانہ کے متعلق تھیں ۔ اب
چونکہ ضرور ہے کہ تمام علامتیں یکے بعد از دیگرے واقع ہوں اس لئے یہ ماننا پڑا کہ جو
علامت ذکر کردہ عنقریب وقوع میں نہیں آئے گی وہ یا تو جھوٹ ہے جو ملا یا گیا اور یا یہ سمجھنا
چاہیے کہ وہ اور معنوں سے یعنی بطور استعارہ یا مجاز وقوع میں آ گئی ہے۔ اور طریق عقلی بھی
یہی چاہتا ہے کہ مسیح موعود کا اسی طرح ظہور ہو کیونکہ عقل کے سامنے ایسی کوئی سنت اللہ نہیں
جس سے عقل اس امر کو شناخت کر سکے کہ آسمان سے بھی لوگ صد ہا برس کے بعد نازل ہوا
کرتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کے نئے نشان بھی یہی گواہی دے رہے ہیں۔ کیونکہ اگر یہ کاروبار

ايام الصلح
انسان کی طرف سے ہوتا تو بموجب وعدہ قرآن شریف چاہیے تھا کہ جلد تباہ ہو جاتا۔ لیکن خدا اس
کو ترقی دے رہا ہے۔ بہت سے نشان ایسے ظاہر ہو چکے ہیں کہ اگر ایک منصف سوچے تو بدیہی طور
پران نشانوں کی عظمت اُس پر ظاہر ہو سکتی ہے۔ لیکھرام کی موت کی پیشگوئی کس معرکہ کی پیشگوئی
تھی اور کس زور شور سے پوری ہوئی ۔ کس قدر پیشگوئیاں ہیں جو پوری ہو چکیں ۔ کہاں ہے آتھم؟
اور کہاں ہے لیکھرام؟ اور کہا ہے احمد بیگ ؟ اگر ذرہ عقل سے کوئی شخص کام لے تو اُسے معلوم ہوگا
کہ یہ تینوں شخص پیشگوئیوں کے مطابق فوت ہوئے ہیں۔ براہین احمدیہ کی پیشگوئیاں جو اس زمانہ
سے سترہ سال پہلے لکھی گئیں کس قدر عظمت اپنے اندر رکھتی ہیں۔ ان میں ان تمام امور کا نقشہ کھینچ
کر دکھلایا گیا ہے جو آج تک بعد میں ظہور میں آتے رہے۔ براہین احمدیہ میں قبل از وقت بذریعہ
الہام یہ بتلایا گیا ہے کہ دُور دُور سے لوگ آئیں گے اور اس جماعت میں داخل ہوں گے اور خدا
بہت سے محمد و معاون پیدا کرے گا جو اپنے مالوں کے ساتھ مدد دیں گے۔ اور یہ بھی براہین احمد یہ
میں لکھا ہے کہ تین فتنے تین قوموں مسلمانوں اور پادریوں اور آریوں کی طرف سے برپا ہوں
گے۔ اب دیکھو کہ یہ سب باتیں کس صفائی کے ساتھ پوری ہوئیں اور ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ کی
نسبت اور اس کے انجام کے بارے میں دو ماہ پیشتر اپنی جماعت میں قریباً دو سو آدمی کو بتلایا گیا۔
دیکھو وہ جیسا کہ بتلایا تھا ویسا ہی ظہور میں آیا ۔ مہوتسو کے جلسہ کی نسبت الہامی اشتہار دیا گیا تھا کہ
ہمارا مضمون بالا رہے گا اور وہ اشتہار قبل از وقت ہندوؤں اور مسلمانوں سب کو پہنچایا گیا تھا۔ دیکھو
وہ الہام کیسا سچ نکلا ۔ اب خود سوچو کہ کیا اس قدرا الهام جو بعض ان میں سے سترہ سال پہلے بتلائے
گئے کیا یہ انسان کا کام ہو سکتا ہے؟ نہیں نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے تا وہ اپنے بندے
کی سچائی پر گواہی دے ۔ یہ وہی گواہی ہے جس کی نسبت براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۰ میں یہ
الہام ہے ۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مومنون ۔ قل عندى شهادة من الله فهل
انتم مسلمون - ترجمہ : ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔ پس کیا تم مانتے ہو؟ کیا

تم اطاعت کرتے ہو؟ دیکھو کس قدر گواہیاں میرے اس دعوئی پر ہیں ۔ (۱) نئے نشان جو میرے ہاتھ پر
ظاہر ہوئے اور ہو رہے ہیں الگ گواہیاں ہیں۔ (۲) ہمارے سید و مولی کی علامات مقرر کردہ کا اس
وقت پورا ہونا یہ الگ شہادتیں ہیں۔ (۳) اہل کشف کی پیشگوئیوں کا اس زمانہ میں میرے حق میں پورا
ہونا ۔ جیسے شاہ ولی اللہ کی پیشگوئی اور نعمت اللہ کی پیشگوئی اور گلاب شاہ کی پیشگوئی یہ تمام الگ
شہادتیں ہیں۔ (۴) اور صدی کے سر کا ایک ایسے مجد دکو چاہنا جو کسرِ صلیب کے لئے مامور ہو یہ الگ
شہادت ہے۔(۵) زمانہ کی حالت موجودہ کا ایسے امام کو چاہنا جو آفات حملہ صلیبہ کے مناسب
حال ہو یہ الگ شہادت ہے۔ غرض ہر ایک طریق سے حجت پوری ہوگئی ہے۔ اب جو شخص انکار کرتا ہے
وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ا
اگر کوئی شخص تعصب سے الگ ہو کر اور پاک طبیعت لے کر ہمارے ان دلائل کو با معان
نظر دیکھے گا وہ نہ صرف یہی دلائل بلکہ دلائل پر دلائل معلوم کرے گا اور ثبوت پر ثبوت اُسے نظر
آئے گا ۔ جو لوگ اس بات کو نہیں مانتے کہ یہی وقت مسیح موعود کے ظہور کا وقت ہے اُن کو بڑی دقتیں
پیش آئی ہیں اور اُن کا دل ہر وقت انہیں جتلا رہا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے الزام کے نیچے ہیں کیونکہ
خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ زمانہ آ گیا اور بہت سا حصہ اُس میں سے گذر بھی گیا۔ پھر اس وقت مسیح موعود ۸۰
کے ظہور سے انکار گویا خدا اور اُس کے رسول کے فرمودہ سے انکار ہے۔ کیا نہیں دیکھتے کہ وہ آفتیں
بر پا ہیں جن کا بر پا ہونام مسیح موعود کے ظہور کے لئے ایک پختہ اور قطعی علامت ٹھہرایا گیا تھا۔ کیا انہیں
معلوم نہیں ہوا کہ کسوف خسوف رمضان پر بھی کئی سال گذر گئے جو دارقطنی میں امام باقر سے
مہدی موعود کا نشان قرار دیا گیا تھا اور اس کا معجزہ سمجھا جاتا تھا۔ اور یہ نشان مہدی موعود یعنی
خسوف کسوف ماہِ رمضان میں فتاوی ابن حجر میں لکھا گیا تھا جو حنفیوں کی ایک نہایت معتبر کتاب
ہے۔ پھر کیا وجہ کہ زمین کے نشان بھی ظاہر ہو گئے اور آسمان کے بھی ۔ مگر مسیح موعود ظاہر نہ ہوا ؟
کیا ارتداد کی وبا پھوٹ نہیں پڑی ؟ کیا اب تک کئی لاکھ آدمی طعمہ نہنگ مخلوق پرستی نہیں ہو
چکا ؟ کیا عیسائیت آگ کے طوفان کی طرح بہت سے گھروں کو کھا نہیں گئی؟ پس کیا اب تک وہ

ايام الصلح
وقت نہیں پہنچا کہ خدا کی نظر گم گشتہ انسانوں کو رحم کی نظر سے دیکھے اور صلیبی حملوں کی کسر میں
مشغول ہو؟ کیا اسی غرض سے چودھویں صدی کے سر کی انتظار نہیں تھی؟ سچ کہو عام مسلمانوں کا
کانشنس بموجب قول مشہور زبان خلق زبان خلق نقاره "۔ نارہ خدا چودھویں صدی کی نسبت کیا بول رہا تھا ؟
سو بھائیو آؤ ! خدا سے صلح کرو! بچی پر ہیز گاری سے کام لو۔ آسمان اپنے غیر معمولی سماوی حوادث
سے ڈرا رہا ہے۔ زمین بیماریوں سے انذار کر رہی ہے۔ مبارک وہ جو سمجھے۔
اور یہ عذر جس کو ہمارے کو تاہ اندیش علماء بار بار پیش کیا کرتے ہیں کہ مسیح کا آسمان سے نازل
ہونا اور منارہ دمشقی کے قریب اُتر نا ضروری ہے۔ یہ ان دلائل اور نشانوں اور ثابت شدہ واقعات کے
مقابل پر جو اس کتاب میں لکھے گئے ہیں ایسی فضول بات اور کچا خیال ہے جس پر ایک عقلمند نہایت
افسوس کے ساتھ تعجب کرے گا ۔ افسوس ان لوگوں کو اب تک یہ خیال نہیں آیا کہ ایسی عبارتیں کہ جو
محکمات اور بینات کے مقابل میں پڑے ہیں واجب التاویل ہیں ۔ کیا خدا کا کلام نعوذ باللہ اختلافات
اور تناقضات کا مجموعہ ہے؟ بلکہ اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہے تو ایسی عبارتوں کے جس طور سے چاہو معنے
کر سکتے ہو پھر کیا ضرور کہ ان حدیثوں کے ایسے معنے کئے جائیں جو ثابت شدہ نشانوں اور بینات
کے مقابل پر پڑیں۔ قرآن شریف میں آیت قَدْ اَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا میں
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نازل ہی لکھا گیا ہے مگر کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت
آسمان سے نازل ہوئے تھے؟ سو اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور تناقض کو درمیان سے اٹھاؤ۔ ایسی
عبارتوں کی بہت سادہ طور پر تو جیہ ہو سکتی ہے اور وہ یہ کہ مسیح موعود دمشق کے مشرقی طرف خدا تعالیٰ کی
طرف سے نازل ہوگا اور اس میں کیا شک ہے کہ قادیاں دمشق کی مشرقی طرف ہے اور ایسا ہی کئی
اور تو جیہیں ہو سکتی ہیں جو واقعات ثابت شدہ کے منافی نہیں ہیں ۔ بعض نادان کہتے ہیں کہ بعض
اقوال صحابہ میں نزول کے ساتھ الی کا لفظ آیا ہے جو اوپر سے نیچے کی طرف کے لئے مستعمل ہے مگر
وہ نہیں سمجھتے کہ جس حالت میں استعارہ کے طور پر خدا تعالیٰ کے ماموروں کی نسبت توریت اور انجیل
اور قرآن میں یہ محاورہ آ گیا ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہوتے ہیں تو اس صورت میں استعارہ
الطلاق: ۱۲۱۱

ايام الصلح
کے طور پر مسیح موعود کے نزول کے ساتھ اسی کا لفظ ملانا کونسی غیر محل بات ہے؟ کیا قرآن میں نہیں ہے
انْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا اور جس حالت میں قرآن شریف سے قطعی طور پر حضرت عیسی علیہ السلام کی
وفات ثابت ہوتی ہے اور صحیح بخاری میں ان آیات کے معنے بھی وفات دینا ہی بیان کیا ہے۔ اور بڑے
بڑے اماموں جیسے امام مالک اور ابن حزم کا بھی یہی مذہب ہے تو پھر کیوں اسلام کے عقائد میں ناحق تفرقہ
اور تناقض پیدا کیا جاتا ہے؟ ہمارے مخالف اس کا جواب بجز دھوکا اور خیانت کی باتوں کے کچھ بھی نہیں دے
سکتے ۔ غایت کا ر کہتے ہیں کہ بخاری میں جو یہ حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پانے میں
اپنے تئیں حضرت عیسی علیہ السلام سے مشابہت دی اور فرمایا كَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ اِس سے سمجھا جاتا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فوت نہیں ہوئے کیونکہ مشبہ اور
مشبہ بہ میں فرق چاہئیے ۔ اب دیکھنا چاہئیے کہ کس قدر مکر اور دجل ہے کہ یہ لوگ استعمال میں لا رہے
ہیں۔ عقلمند سوچیں کہ مشتبہ اور مشتبہ بہ میں کسی قدر فرق تو ضرور ہوتا ہے۔ مگر کیا یہ فرق کہ ایک زندہ ہو اور
دوسرا مردہ ۔ مردہ کو زندہ سے کیا مشابہت ہے اور زندہ کو مردہ سے کیا مناسبت ۔ بلکہ علم معانی میں اس امر
کی تصریح کی گئی ہے کہ اصل امر میں مشبہ اور مشبه به اشتراک رکھتے ہیں ۔ مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ
زید شیر کی مانند ہے تو زید اور شیر دونوں مشبہ اور مشبہ بہ ٹھہریں گے۔ لیکن اس تشبیہ سے یہ مراد ہرگز
نہیں ہو گی کہ زید بن دل ہے اور شیر شجاع ہے بلکہ اصل امر جو شجاعت ہے دونوں کا اس میں اشتراک ہوگا۔
اور صرف یہ فرق ہو گا کہ وہ ایک درندہ کی شجاعت ہے اور یہ ایک انسان کی شجاعت ۔ مگر نفس امر شجاعت
دونوں میں پایا جائے گا ۔ یا مثلاً یہ جو کہا جاتا ہے کہ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ﴿۸۲﴾
تو اس سے ہرگز نہیں سمجھا جاتا کہ مفہوم صلوٰۃ کا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت استعمال کیا گیا ہے وہ غیر
اس مفہوم کا ہے جو حضرت ابراہیم کی نسبت استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا خیال کرنا تو سراسر حماقت ہے پس اسی طرح یہ
بھی حماقت ہے کہ آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کر کے آنجناب کی

وفات مراد لی جائے اور پھر جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف اسی آیت کو منسوب کریں تو اُن کی
حیات مراد لی جائے تو یہ تشبیہہ کیونکر ٹھہری ؟ یہ دونوں امر تو ایک دوسرے کے ضد واقع ہیں۔ اس سے
زیادہ اور کوئی حماقت نہیں ہو گی کہ تشبیہہ میں مخالفت اور منافات تلاش کی جائے ہاں جس فرق کا
مشبه مشبه به میں باوجود اشتراک امر مشابہت کے ہونا ضروری ہے۔ اس جگہ وہ فرق اس طرح پر
ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس بات کا جواب دینا تھا کہ اُن کے مرنے کے بعد ان کی
پرستش ہوئی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا جواب دینا تھا کہ آپ کی وفات کے بعد
بعض لوگ اسلام کی سنتوں اور راہوں پر قائم نہ رہے اور دنیا کو آخرت پر ترجیح دی۔ اس اختلاف سے جو
دو امتوں کی ضلالت میں پایا جاتا ہے مشبّہ اور مشبہ بہ کا فرق ظاہر ہو گیا اور یہی ہونا چاہیے تھا
نہ یہ کہ مشبہ اور مشبہ بہ ایک دوسرے کے نقیض ہوں جیسے مردہ اور زندہ اور بزدل اور شجاع ۔
میں نہیں کہہ سکتا کہ مولوی لوگ با وجود عقل رکھنے کے محض غلطی کی وجہ سے ایسی ایسی بیہودہ
باتیں منہ پر لاتے ہیں بلکہ عمدًا اُن کا یہ ارادہ معلوم ہوتا ہے کہ عوام کو دھوکا دے کر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے قبول کرنے سے محروم رکھیں یہاں تک کہ اُن میں سے بعض
لوگوں نے عوام میں یہ باتیں مشہور کر رکھی ہیں کہ مہدی موعود کی بڑی بھاری نشانی یہ ہے کہ اُس
کے بدن میں بجائے خون کے دودھ ہوگا ۔ اس افترا کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب تک مہدی
موعود کو قتل نہ کرو اور اس کی رگوں میں سے دودھ نہ نکلے اس کا سچا ہونا ثابت ہی نہیں ہوسکتا۔اسی
لئے عوام میں مشہور ہے کہ انگریز جو چیچک کا ٹیکہ لگاتے ہیں وہ ٹیکہ نہیں بلکہ مہدی کی تلاش کر
رہے ہیں اور آزماتے ہیں کہ جس کے بدن میں سے بجائے خون دودھ نکلے گا پس وہی مہدی
ہے اس کو پکڑ لو ۔ حالانکہ اس گورنمنٹ دانشمند کو ان واہیات باتوں سے کچھ بھی تعلق نہیں کوئی
۸۳ مہدی ہو یا مسیح ہو اس سے ان کو کچھ غرض واسطہ نہیں جب تک کہ وہ بغاوت کے خیالات پھیلانے سے
امورِ سلطنت میں خلل انداز نہ ہو اور مَفْسَدَه پردازی نہ کرے۔ غرض ان لوگوں نے ایسی ہی

ايام الصلح
اباطیل اور اکاذیب شائع کر کے بجائے علم اور حکمت کے حمق اور جہالت کو اسلام میں پھیلایا
ہے۔ کوئی ان لوگوں کو نہیں پوچھتا کہ اے نیک بختو ! اب تو حضرت مسیح کے دنیا سے جانے پر دو ہزار
برس بھی ہونے لگے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو تیرہ سو برس گزر کر چودھویں صدی
میں سے بھی چودہ برس گزر گئے ۔ کیا اب تک مسیح موعود اور مہدی معہود کی پیشگوئیاں آگے ہی آگے
چلی جاتی ہیں؟ مولویوں کی اس حاسدانہ تکذیب اور تکفیر نے جو ہماری نسبت کی گئی اس امر کو پورے
طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ در حقیقت تقوی اور خدا ترسی سے خالی تھے کیونکہ خدا تعالیٰ متقی کو ہرگز
ضائع نہیں کرتا اور گمراہ ہونے نہیں دیتا۔
ایک بڑے افسوس کے لائق ذکر یہ ہے کہ جیسے ایک مسافر وبا کا اثر اپنے ساتھ لے کر اوروں کو
بھی اندیشہ ہلاکت میں ڈالتا ہے اسی طرح ہمارے علماء کا بھی یہی حال ہے۔ ایک شخص بہت سے
اسباب حقد اور کینہ کی وجہ سے تکفیر اور تکذیب اور سب اور شتم پر آمادہ ہوتا ہے اور دوسرا آنکھ بند
کر کے اُس کی باتیں سنتا اور اس کی اکاذیب سے متاثر ہو کر ایسا ہی ایک زہردار جان دار بن جاتا
ہے جیسا ا کہ کہ پہلا پہلا نص تھا۔ اور اس طرح ایک وبا کی طرح ایک سے دوسرے تک یہ مرض پہنچتا ہے
یہاں تک کہ لوگ اپنے تمام ایمان اور تقویٰ کو الوداع کہہ کر شخص مفسد کے پیچھے ہو لیتے ہیں اور جیسا
کہ آجکل دریافت کیا گیا ہے کہ مادہ وباء طاعون دراصل کیڑے ہیں جو زمین میں پیدا ہوتے ہیں
اور پھر پیروں کے ذریعہ سے انسان کے خون سے ملتے ہیں ۔ ایسا ہی سچائی سے اعراض کرنے کی وبا
جو آجکل پھیل رہی ہے اس کا موجب بھی کیڑے ہی معلوم ہوتے ہیں جو مختلف ناموں حسد یا حمق یا
تعصب یا کبر سے موسوم ہو سکتے ہیں ۔ جس قدر اسلام میں عیسائی مذہب کے باطل عقیدوں نے
دخل پایا ہے وہ دخل بھی در حقیقت ان ہی وجوہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اندرونی فساد ترک تقویٰ
اور جہل اور نادانی کا اس حد تک پہنچ چکا تھا کہ بوجہ مناسبت صوری طبائع فاسدہ ایسے عقائد اور
طریقوں کو قبول کرنے کے لئے پہلے سے ہی تیار تھیں ۔ چونکہ ہر ایک شخص کی حالت ہماری
آنکھوں کے سامنے ہے اس لئے ہم اپنے ذاتی تجربہ کی بنا پر کہہ سکتے ہیں کہ جن لوگوں نے

ايام الصلح
ہمارے مقابل پر تقویٰ کو ضائع کیا اور راستی سے دشمنی کی وہ نہایت خطرناک حالت میں ہیں اور
اگر وہ اس بدسیرت میں اور بھی ترقی کریں اور رفتہ رفتہ کھلے کھلے طور پر قرآن شریف سے منہ پھیر
لیں تو ان سے کیا تعجب ہے !!
حالات موجودہ سخت خوف میں ڈالتے ہیں کیونکہ وہ زیر کی جو زمانہ کے مناسب حال ان
لوگوں میں پیدا ہونی چاہیے تھی وہ ان کو چھو بھی نہیں گئی ۔ آج تک یہ لوگ اس قابل بھی نہیں ہوئے
کہ ان موٹے اور خائنانہ اعتراضات کا جواب دے سکیں جو پادریوں کی طرف سے ہوتے ہیں۔
حالانکہ پادریوں کے اعتراض ایسے بیہودہ ہیں کہ گو بظاہر کیسے ہی ملمع کر کے دکھلائے جائیں لیکن
اگر پردہ اُٹھا کر دیکھو تو بالکل کمزور اور ہنسی کے لائق ہیں ۔ یہ لوگ یعنی عیسائی علوم عربیہ اور ہماری
کتب دینیہ سے سخت غافل سخت بے خبر اور قابل شرم باتیں پیش کرتے ہیں تاہم ان مولویوں کی
حالت پر افسوس جو ہمیں تو کافر اور کاذب قرار دیں لیکن جو واقعی طور پر اُن کو خدمت دینی کرنی
چاہیے تھی نہ وہ خدمت کرتے ہیں اور نہ اس لائق ہیں کہ کر سکیں ۔ افسوس ! نہیں سوچتے کہ ایسے
دعوے پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے رُو سے ایک دن ضرور ہی واقع ہونے والا
تھا اس قدر تکذیب کا زور دینا پر ہیز گاری کی شان سے بہت ہی بعید تھا۔ پھر جس حالت میں وہ
دعوی مجرد دعوی ہی نہ تھا اس کے ساتھ قرآن اور حدیث کی شہادتیں تھیں ۔ اس کے ساتھ ہمارے
سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش کردہ شہادتیں تھیں۔ اس کے ساتھ آسمانی نشان تھے اس کے
ساتھ صدی کا سر بھی تھا اس کے ساتھ علامات قرار داده کا وقوع تھا تو یہ شتاب کاریاں کب
مناسب تھیں ! اے زود رنج اور بداخلاقی اور بدظنی میں غرق ہونے والو! وہ پیشگوئی جو بڑے
شدّ ومدّ سے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی اور خود اس کا وقت بھی مقرر فرما دیا تھا
اور وصیت کی تھی کہ اس شخص کو قبول کرو تو کیا ایسا دعوئی جو رسول کریم کی پیشگوئی کی بنا پر اور
عین وقت پر تھا جس میں اس پیشگوئی کی تصدیق تھی ایسی چیز تھی کہ ایک معمولی نظر سے اُس کو
دیکھا جائے اور اس سے بے پروائی ظاہر کی جائے ۔ یہ بات تو کوئی نئی نہ تھی کہ آنے والا خواہ

ايام الصلح
محدث ہو یا رسول یا نبی خدا تعالیٰ کی کسی کتاب یا احادیث کے وہ معنے کرے جو اس قوم نے نہیں کئے جن
کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت میں ایسا ہی ہوا۔ یہودیوں نے
ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کے یہ معنے کئے کہ در حقیقت وہی یعنی ایلیا ہی دوبارہ آجائے گا۔ مگر ۸۵
عیسی علیہ السلام نے ان آیتوں کے یہ معنے نہ کئے بلکہ دوبارہ آنے کو استعارہ اور مجاز قرار دیا۔ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں یہود نے توریت کے بعض مقام کے یہ معنے کئے کہ آخری نبی جو اُن کو
غیر حکومتوں سے چھڑائے گا وہ بنی اسرائیل میں سے ہو گا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ معنے کئے
کہ وہ بنی اسمعیل میں سے ہے۔ ایسا ہی اس وقت میں ہوا۔ اور ایک شخص جو ذرہ عقل اور ایک شخص جو ذرہ عقل اور فہم سے کام لے
سمجھ سکتا ہے کہ جو بعض مقامات قرآن شریف مثلاً وفات یا حیات حضرت مسیح علیہ السلام اور دوسرے
امور جو ہمارے اور مخالف علماء میں متنازعہ فیہ ہیں اُن میں ہماری طرف سے کیسے شافی دلائل بیان کئے
گئے ہیں اور کیسے کامل طور پر حضرت عیسی کی وفات کا ثبوت دیا گیا ہے۔
اور اگر کوئی شخص اس بحث میں نہ پڑے تو اُس کو اس مختصر سوال کا جواب دینا چاہیے کہ کیا
مسیح موعود کا فہم زیادہ قابل اعتبار ہے یا اُس کے مخالفوں کا فہم؟ فرض کرو کہ مخالف علماؤں کی
آرزوؤں کے موافق حضرت عیسی علیہ السلام ہی آسمان سے نازل ہوئے اور کئی مقامات قرآن
اور حدیث میں علماء سے ان کا جھگڑا ہے جیسا کہ مجد والف ثانی صاحب اپنے مکتوبات میں لکھتے
بھی ہیں کہ ضرور مسیح موعود کا بعض مسائل میں علماء وقت سے اختلاف ہوگا اور سخت نزاع واقع ہوگی اور
قریب ہو گا کہ علماء ان پر حملہ کریں تو میں آپ صاحبوں سے پوچھتا ہوں کہ ایسے وقت میں کس کا
فہم صحیح سمجھا جائے گا اور تقویٰ کا طریق کیا ہوگا ؟ کیا اس مسیحیت کے مدعی کا فہم لائق ترجیح اور
تقدیم ہوگا یا علماء مخالف کا فہم ؟ اگر کہو کہ علماء کا فہم ۔ تو یہ امرتو ببداہت واضح البطلان ہے اور اگر
کہو کہ مسیحیت کے مدعی کا ہم ! تو پھر تمام منقولی بحثیں ختم ہوگئیں ۔ اس صورت میں تو تمہیں مان
لینا چاہیے کہ مسیح موعود جو کچھ قرآن اور حدیث کے معنے کرے وہی ٹھیک ہیں ۔ اور پھر جب کہ
☆
اصل بات یہ ہے کہ مسیحیت یا نبوت وغیرہ کا دعویٰ کرنے والا اگر در حقیقت سچا ہے تو یہ ضروری امر
ہے کہ اس کا فہم اور درایت اور لوگوں سے بڑھ کر ہو تو اس صورت میں اُس میں اور اس کے غیر میں کلام
الہی کے معنے کرنے میں بعض جگہ اختلاف واقع ہونا ضروری ہے ۔سوا یسے اختلاف کی بنا پر واویلا مچانا
محرومی اور بد نصیبی کی نشانی ہے ۔ منہ

ايام الصلح
آثار میں یہ خبر موجود ہے اور شیخ احمد سرہندی مجد دالف ثانی جیسا بزرگوار بھی شہادت دیتا ہے کہ
مسیح موعود سے ضرور علماء کا اختلاف ہو گا حتی کہ آمادہ فساد ہو جائیں گے تو پھر اس جھگڑے
کو ذہن میں رکھ کر یہ شہادت دینی ضروری ہے کہ ایسے اختلاف کے وقت مسیح موعود حق پر ہوگا اور
اُس کا فہم سند پکڑنے کے لائق ہو گا اور اس کے مقابل پر جو دوسروں نے سمجھا ہے وہ رڈ کرنے
۸۶﴾ کے لائق ہوگا اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جب پہلی کتابوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کے آنے کی
نسبت پیشگوئی کی گئی تھی اس میں بھی یہی لکھا گیا تھا کہ یہود اس مسیح موعود سے بعض مسائل میں
اختلاف اور جھگڑا کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ اور بڑا جھگڑا یہود نے یہ کیا کہ ایلیا دوبارہ دنیا میں
نہیں آیا اور لکھا گیا تھا کہ جب تک ایلیا دوبارہ دنیا میں نہ آوے مسیح موعود نہیں آوے گا پھر یہ شخص
کیونکر آ گیا ؟ اس وقت نیک دل انسانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ شخص یعنی عیسی جو مسیح موعود ہونے کا
دعویٰ کرتا ہے یہ نشان دکھلاتا ہے اس لئے اس کا فہم مقدم اور قبول کے لائق ہے اور دوسرے جاہل
لوگ مولویوں سے متفق ہو گئے اور آثار میں تھا کہ اسلام میں جو مسیح موعود آئے گا اُس کے ساتھ
بھی علماء بعض مسائل میں جھگڑا کریں گے اور قریب ہو گا کہ اس پر حملہ کریں۔سو وہی جھگڑا اور اسی
رنگ میں اب بھی شروع ہو گیا۔ مگر یہ جھگڑا ایسے شخص کے ساتھ کرنا کہ جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ
کرتا ہے اور نشان دکھلاتا ہے سراسر نادانی ہے ۔ کیونکہ ہر ایک کو اول تو یہ مان لینا چاہیے کہ
مسیح موعود کے ساتھ ضرور جھگڑا ہو گا اور دوسرے یہ کہ اس وقت مسیح موعود کا فہم اعتبار کے لائق ہوگا
نہ دوسروں کا فہم کیونکہ وہ خدا کے فرستادہ کا فہم ہے ۔ ہاں اگر یہ شک ہو کہ شاید یہ شخص مسیح موعود
نہیں ہے تو اُس کو اسی طرح پر کھنا چاہیے جیسا کہ سجے نبیوں کو نیک نیتی کے ساتھ پر کھا گیا ۔ مگر
قرآن اور حدیث کی تفسیر کے وقت بہر حال مسیح موعود کا قول قابل قبول ہوگا۔
بالآخر یادر ہے کہ جس قدر ہمارے مخالف علماء لوگوں کو ہم سے نفرت دلا کر ہمیں کافر اور
بے ایمان ٹھہراتے اور عام مسلمانوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ یہ شخص معہ اس کی تمام جماعت
کے عقائد اسلام اور اصول دین سے برگشتہ ہے۔ یہ اُن حاسد مولویوں کے وہ افترا ہیں کہ

ايام الصلح
جب تک کسی دل میں ایک ذرہ بھی تقوی ہو ایسے افترا نہیں کر سکتا۔ جن پانچ چیزوں پر اسلام
کی بنارکھی گئی ہے وہ ہمارا عقیدہ ہے اور جس خدا کی کلام یعنی قرآن کو پنجہ مار نا حکم ہے ہم اس کو
پنجہ مار رہے ہیں اور فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہماری زبان پر حَسْبُنَا كِتَابُ اللہ ہے اور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرح اختلاف اور تناقض کے وقت جب حدیث اور قرآن میں
پیدا ہو قرآن کو ہم ترجیح دیتے ہیں۔ بالخصوص قصوں میں جو بالا تفاق نسخ کے لائق بھی نہیں ہیں۔
اور ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا حضرت ۸۷
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔ اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک
حق اور حشر اجساد حق اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں
کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالاحق ہے۔ اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس
شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض اور اباحت
کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے۔ اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں
کہ وہ سچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ اوراسی
پر مریں اور تمام انبیاء اور تمام کتابیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے اُن سب پر
ایمان لاویں اور صوم اور صلوٰۃ اور زکوۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام
فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کار بند ہوں ۔ غرض وہ
تمام امور جن پر سلف صالح کو اعتقادی اور عملی طور پر اجماع تھا اور وہ امور جواہل سنت کی اجماعی
رائے سے اسلام کہلاتے ہیں اُن سب کا ماننا فرض ہے اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ
کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے اور جو شخص مخالف اس مذہب کے کوئی اور الزام ہم پر لگا تا
ہے وہ تقویٰ اور دیانت کو چھوڑ کر ہم پر افترا کرتا ہے۔ اور قیامت میں ہمارا اُس پر یہ دعویٰ
شخص
ہے کہ کب اُس نے ہمارا سینہ چاک کر کے دیکھا کہ ہم باوجود ہمارے اس قول کے دل سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی