براہین احمدیہ حصہ اوّل

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم, حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جميع ارباب مذہب اور ملت کے جو
حقانیت فرقان مجید اور نبوت
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم )
سے منکر ہیں اتماماً للحجة شائع
کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز
شرعی کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب )
منکرین میں سے مشارکت اپنی
کتاب کی فرقان مجید سے اُن سب

براہین اور دلائل میں جو ہم نے
درباره حقیت فرقان مجید اور صدق
رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی
اللہ علیہ وسلم اُسی کتاب مقدس سے
اخذ کر کے تحریر کیں ہیں اپنی الہامی
کتاب میں سے ثابت کرکے
دکھلاوے یا اگر تعداد میں ان کے
برابر پیش نہ کر سکے تو نصف ان

سے یا ثلث ان سے یا ربع ان سے یا
خمس ان سے نکال کر پیش کرے یا
اگر بکلی پیش کرنے سے عاجز ہو تو
ہمارے ہی دلائل کو نمبر وار توڑ دے تو )
ان سب صورتوں میں بشرطیکہ تین
منصف مقبوله فریقین بالاتفاق یہ
رائے ظاہر کر دیں کہ ایفاء شرط جیسا )

کہ چاہئے تھا ظہور میں آ گیا میں
مشتہر ایسے مجیب کو بلا عذرے وکیلتے
اپنی جائیداد قیمتی دس ہزار روپیہ پر
قبض و دخل دے دوں گا۔ مگر واضح
رہے کہ اگر اپنی کتاب کی دلائل
معقولہ پیش کرنے سے عاجز اور
قاصر رہیں یا بر طبق شرط اشتہار
کی خمس تک پیش نہ کر سکیں تو

اس حالت میں بصراحت تمام تحریر
کرنا ہوگا جو بوجہ ناکامل یا غیر
معقول ہونے کتاب کے اس شق )
کے پورا کرنے سے مجبور اور معذور
رہے۔ اور اگر دلائل مطلوبہ پیش
کریں تو اس بات کو یا د رکھنا چاہئے
کہ جو ہم نے خمس دلائل تک پیش
کرنے کی اجازت اور رخصت

دی ہے اس سے ہماری یہ مراد نہیں
ہے جو اس تمام مجموعہ دلائل کا بغیر
کسی تفریق اور امتیاز کے نصف
یا ثلث یا ربع یا خمس پیش کر دیا
جائے بلکہ یہ شرط ہر یک صنف
کی دلائل سے متعلق ہے اور ہر
صنف کے براہین میں سے
نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش

کرنا ہوگا۔
براہین احمدیہ حصہ اول
شائد کسی صاحب کا فہم اس )
بات کے سمجھنے سے قاصر رہے جو
عبارتِ مذکورہ میں صنف دلائل
سے کیا مراد ہے پس بغرض تشریح
اس فقرہ کے لکھا جاتا ہے جو
دلائل اور براہین فرقان مجید کی
کہ جن سے حقیت اس کلام پاک

کی اور صدق رسالت آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا ثابت ہوتا ہے دو
قسم پر ہیں اوّل وہ دلائل جو اس
پاک کتاب اور آنحضرت کی
صداقت پر اندرونی اور ذاتی
شہادتیں ہیں یعنی ایسی دلائل جو اُسی
مقدس کتاب کے کمالات ذاتیہ اور
خود آنحضرت کی ہی خصال قدسیہ

اور اخلاق مرضیہ اور صفات کاملہ
سے حاصل ہوتی ہیں دوسری وہ
دلائل جو بیرونی طور پر قرآن
شریف اور آنحضرت کی سچائی پر
شواہد قاطعہ ہیں یعنی ایسی دلائل جو
خارجی واقعات اور حادثات متواترہ
مثبتہ سے لی گئی ہیں۔
اور پھر ہر یک ان دونوں قسموں

الله
براہین احمدیہ حصہ اول
کی دلائل سے دو قسم پر ہے دلیل
بسیط اور دلیل مرکب ۔ دلیل بسیط
وہ دلیل ہے جو اثبات حقیت قرآن
شریف اور صدق رسالت
آنحضرت کے لئے کسی اور امر کے
الحاق اور انضمام کی محتاج نہیں اور
دلیل مرکب وہ دلیل ہے جو اُسکے
تحقق دلالت کے لئے ایک ایسے

کل مجموعے کی ضرورت ہے کہ اگر
من حيث الاجتماع اس پر نظر ڈالی )
جائے یعنی نظر یکجائی سے اس کی
تمام افراد کو دیکھا جائے تو وہ کل
مجموعی ایک ایسی عالی حالت میں ہو )
جو تحقق اس حالت کا تحقق حقیت
فرقان مجید اور صدق رسالت
آنحضرت کو مستلزم ہو اور جب

~
براہین احمدیہ حصہ اول
اجزا اس کی الگ الگ دیکھی
جائیں تو یہ مرتبہ بر ہانیت کا جیسا
کہ اُن کو چاہئیے حاصل نہ ہو اور وجہ
اس تفاوت کی یہ ہے جو کل مجموعی
اور کل واحد ہمیشہ متخالف فی الاحکام
ہوتے ہیں جیسے ایک بوجھ کو دس
آدمی اکٹھے ہو کر اٹھا سکتے ہیں اور
اگر وہی دس آدمی ایک ایک ہوکر

·

آج 10 میں سے 10 باقی