براہین احمدیہ حصہ اوّل

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم, حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اٹھانا چاہیں تو یہ امر محال ہو جاتا
ہے۔ اور ہر واحد ان دونوں قسم کی *
دلائل بسیطہ اور مرکبہ سے جب اپنی
خاص خاص صورتوں اور ہیئتوں
اور وضعوں کے لحاظ سے تصور )
کئے جائیں تو ان کا نام اس کتاب
میں اصناف دلائل ہے۔ اور یہ
وہی اصناف ہیں کہ جن کے

التزام کے لئے ہم نے صدر
اشتہار ھذا میں یہ قید لگا دی ہے
جو ہر صنف کے براہین میں
سے
شخص متصدی مقابلہ فرقان مجید کا
نصف یا ثلث یا ربع یا خمس پیش
اد کرے یعنی اس صورت میں کہ
جب ان کل دلائل کے پیش
کرنے سے عاجز ہو جو ایک صنف

کے تحت میں داخل ہیں ۔ اور نیز (0)
اس جگہ یہ امر زیادہ تر قابل
انکشاف ہے کہ جو صاحب کسی
دلیل مرکب کا کہ جس کی تعریف )
ابھی ہم بیان کر چکے ہیں۔ اپنی
کتاب میں سے نمونہ دکھلانا چاہیں
تو ان پر واجب ہوگا کہ اگر وہ دلیل
مرکب ایسی مجموعہ اجزا سے مرکب or

ہو جو ہر یک جزو اس کا بجائے خود
کسی امر پر دلیل ہو تو ان سب
جز وی دلائل کا بھی کم سے کم ایک
ایک نمونہ پیش کرنا ہوگا ۔
چونکہ سمجھنا اس شرط کا محتاج تمثیل
ہے اس لئے ہم بطور تمثیل کے اس
جگہ اسی قسم کی ایک دلیل دلائل مرتبہ

مثبته حقیت فُرقان مجید سے تحریر
کرتے ہیں اور وہ یہ ہے جو تعلیم )
اصولی فرقان مجید کی دلائل حکمیہ
پر مبنی اور مشتمل ہے یعنی فرقان
مجید ہر یک اصول اعتقادی کو جو )
مدار نجات کا ہے محققانہ طور
سے ثابت کرتا ہے اور قوی
اور مضبوط فلسفی دلیلوں سے

بپایۂ صداقت پہنچاتا ہے جیسے وجود
صانع عالم کا ثابت کرنا توحید کو
بپایہ ثبوت پہنچانا ضرورتِ الہام
پر دلائل قاطعہ کا لکھنا اور کسی
احقاق حق اور ابطال باطل سے
قاصر نہ رہنا پس یہ امر فرقان مجید
کے منجانب اللہ ہونے پر بڑی
بزرگ دلیل ہے جس سے حقیت

اور افضلیت اُس کی بوجہ کمال
ثابت ہوتی ہے کیونکہ دنیا کے تمام
عقائد فاسدہ کو ہر یک نوع اور *
ہر صنف کی غلطیوں سے بدلائل
واضحہ پاک کرنا اور ہر قسم کے
شکوک اور شبہات کو جو لوگوں کے
دلوں میں دخل کر گئے ہوں ؟
براہین قاطعہ سے مٹا دینا اور

ایسا مجموعه اصول مدالله محققه مثبته
کا اپنی کتاب میں درج کرنا کہ
نہ پہلے اس سے وہ مجموعہ کسی
الہامی کتاب میں درج ہو اور نہ
کسی ایسے حکیم اور فیلسوف کا پتا
مل سکتا ہو کہ جو کبھی کسی زمانہ میں
اپنی نظر اور فکر اور عقل اور قیاس
اور فہم اور ادراک کے زور

سے اس مجموعہ کی حقیقی سچائی کا
دریافت کرنے والا ہو چکا ہو اور
نہ کبھی کسی بھلے مانس نے ایک
ذرہ اس بات کا ثبوت دیا ہو
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم )
کبھی کوئی ایک آدھ دن کسی
مدرسہ یا مکتب میں پڑھنے بیٹھے
تھے یا کسی سی سے کچھ علم معقول یا منقول

سیکھا تھا یا کبھی کسی فلسفی اور منطقی
سے ان کی صحبت اور مخالطت رہی
تھی کہ جس کے اثر سے انہوں نے
ہر یک اصول حقہ پر دلائل فلسفہ قائم
کر کے تمام عقائد مدار نجات کی
حقیقی سچائی کو ایسا کھول دیا کہ جس
کی نظیر صفحۂ روزگار میں کہیں

نہیں پائی جاتی ۔ یہ ایسا کام ہے کہ
بجز تائید الٰہی اور الہام ربانی کے
ہرگز کسی سے انجام پذیر نہیں ہو سکتا
پس ناچار عقل اِس بات پر قطع
واجب کرتی ہے جو قرآن شریف
اس خدائے واحد لاشریک کی کلام )
ہے کہ جس کے علم کے ساتھ کسی

انسان کا علم برابر نہیں ۔ یہ دلیل
ہے جو ہم نے بطور نمونہ کے ان
دلائل مرکبہ میں سے لکھی ہے کہ
جن کا مجموعہ اجزا تمام ایسی
جزوں سے مرکب ہے کہ وہ سب
جزیں دلائل ہی ہیں چنانچہ اس
دلیل کے اجزا سب کے سب وہ
دلائل ہیں جو عقائد حقہ پر قائم

·

آج 10 میں سے 10 باقی