براہین احمدیہ حصہ دوم
براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
باقی سب کتابوں کے اصول بگڑ گئے ہیں اور ایسی جعلی اور مصنوعی اور اس قدر طریقہ
مستقیمہ حکمت اور مجری طبعی سے دور جا پڑے ہیں کہ ان کے لکھنے سے بھی ہمیں شرم
آتی ہے اور یہ قول ہمارا بلا تحقیق نہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس کتاب کی تالیف سے
امر دیگر ہے اور خود اس شے کا ثابت ہو جانا امر دیگر ۔ بہر حال عقل کے لئے ایک رفیق کی حاجت
ہوئی کہ تا وہ رفیق عقل کے اس قیاسی اور ناقص قول کا کہ جو ہونا چاہیئے کے لفظ سے بولا جاتا ہے
مشہودی اور کامل قول سے جو ہے کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے جبر نقصان کرے اور واقعات
سے جیسا کہ وہ نفس الامر میں واقعہ ہیں آگاہی بخشے سوخدا نے جو بڑا ہی رحیم اور کریم ہے اور
انسان کو مراتب قصوی یقین تک پہنچانا چاہتا ہے اس حاجت کو پوری کیا ہے اور عقل کے لئے کئی
رفیق مقرر کر کے راستہ یقین کامل کا اس پر کھول دیا ہے تا نفس انسان کا کہ جس کی ساری
سعادت اور نجات یقین کامل پر موقوف ہے اپنی سعادت مطلوبہ سے محروم نہ رہے۔ اور ہونا
چاہیئے کے نازک اور پُر خطر پل سے کہ عقل نے شکوک اور شبہات کے دریا پر باندھا ہے بہت
جلد آگے عبور کر کے ہے کے قصر عالی میں جو دار الامن والاطمینان ہے داخل ہو جائے اور وہ
رفیق عقل کے جو اس کے یار اور مددگار ہیں۔ ہر مقام اور موقعہ میں الگ الگ ہیں ۔ لیکن از
روئے حصر عقلی کے تین سے زیادہ نہیں اور ان تینوں کی تفصیل اس طرح پر ہے کہ اگر حکم عقل کا
دنیا کے محسوسات اور مشہودات سے متعلق ہو جو ہر روز دیکھے جاتے یا سنے جاتے یا سونگھے جاتے
یا ٹٹو لے جاتے ہیں تو اس وقت رفیق اس کا جو اس کے حکم کو یقین کامل تک پہنچاوے مشاہدہ صحیحہ
ہے کہ جس کا نام تجربہ ہے ۔ اور اگر حکم عقل کا ان حوادث اور واقعات سے متعلق ہو جو مختلف
از منہ اور امکنہ میں صدور پاتے رہے ہیں یا صدور پاتے ہیں تو اس وقت اس کا ایک اور رفیق
بنتا ہے کہ جس کا نام تو اریخ اور اخبار اور خطوط اور مراسلات ہے اور وہ بھی تجربہ کی طرح عقل کی
دود آمیز روشنی کو ایسا مصفا کر دیتا ہے کہ پھر اس میں شک کرنا ایک حمق اور جنون اور سودا ہوتا ہے
اور اگر حکم عقل کا ان واقعات سے متعلق ہو جو ماوراء المحسوسات ہیں جن کو ہم نہ آنکھ سے دیکھ سکتے
مبر
پہلے ایک بڑی تحقیقات کی گئی اور ہریک مذہب کی کتاب دیانت اور امانت اور خوض
اور تدبر سے دیکھی گئی اور فرقانِ مجید اور ان کتابوں کا باہم مقابلہ بھی کیا گیا اور زبانی
مباحثات بھی اکثر قوموں کے بزرگ علماء سے ہوتے رہے۔ غرض جہاں تک طاقت بشری ہے
ہیں اور نہ کان سے سن سکتے ہیں اور نہ ہاتھ سے ٹول سکتے ہیں اور نہ اس دنیا کی تواریخ سے
دریافت کر سکتے ہیں تو اُس وقت اُس کا ایک تیسرا رفیق بنتا ہے کہ جس کا نام الہام اور وحی ہے
اور قانون قدرت بھی یہی چاہتا ہے کہ جیسے پہلے دو مواضع میں عقل نا تمام کو دو رفیق میسر آگئے
91 ہیں تیسرے موضع میں بھی میسر آیا ہو۔ کیونکہ قوانین فطرتیہ میں اختلاف نہیں ہو سکتا بالخصوص
جبکہ خدا نے دنیا کے علوم اور فنون میں کہ جن کے نقصان اور سہو اور خطا میں چنداں حرج بھی
نہیں انسان کو ناقص رکھنا نہیں چاہا تو اس صورت میں خدا کی نسبت یہ بڑی بدگمانی ہوگی جو ایسا
خیال کیا جاوے جو اُس نے ان امور کی معرفت تامہ کے بارے میں کہ جن پر کامل یقین رکھنا
نجات اخروی کی شرط ہے اور جن کی نسبت شک رکھنے سے جہنم ابدی طیار ہے انسان کو ناقص
رکھنا چاہا ہے اور اس کے علم اخروی کو صرف ایسے ایسے ناقص خیالات پر ختم کر دیا ہے کہ جن کی
محض اٹکلوں پر ہی ساری بنیاد ہے اور ایسا ذریعہ اس کے لئے کوئی بھی مقرر نہیں کیا کہ جو
شہادت واقعہ دے کر اس کے دل کو یہ تسلی اور تشفی بخشے کہ وہ اصول نجات کہ جن کا ہونا عقل
بطور قیاس اور اٹکل کے تجویز کرتی ہے وہ حقیقت میں موجود ہی ہیں اور جس ضرورت کو عقل
قائم کرتی ہے وہ فرضی ضرورت نہیں بلکہ حقیقی اور واقعی ضرورت ہے اب جبکہ یہ ثابت ہوا کہ
النہیات میں یقین کامل صرف الہام ہی کے ذریعہ سے ملتا ہے اور انسان کو اپنی نجات کے لئے
یقین کامل کی ضرورت ہے اور خود بغیر یقین کامل کے ایمان سلامت لے جانا مشکل ۔ تو نتیجہ
ظاہر ہے کہ انسان کو الہام کی ضرورت ہے اور اس جگہ یہ بھی جانا چاہیئے کہ اگر چہ ہر ایک الہام الہی
یقین دلانے کے لئے ہی آیا تھا لیکن قرآن شریف نے اس اعلیٰ درجہ یقین کی بنیاد ڈالی کہ بس
حد ہی کر دی تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ پہلے جتنے الہام خدا کی طرف سے نازل ہوئے
M
براہین احمدیہ حصہ دوم
نمبر
ہر ایک طور کی کوشش اور جانفشانی اظہا ر حق کے لئے کی گئی ۔ بالآخر ان تمام تحقیقا توں
سے یہ امر بپایہ ثبوت پہنچ گیا کہ آج رُوئے زمین پر سب الہامی کتابوں میں سے
ایک فرقان مجید ہی ہے کہ جس کا کلام الہی ہونا دلائل قطعیہ سے ثابت ہے۔
وہ صرف شہادت واقعہ کی ادا کرتے رہے۔ اور ان کی ساری طرز منقولات کی طرز تھی اور اسی باعث
سے وہ آخر میں بگڑ گئے اور خود غرضوں اور خود پرستوں نے کچھ کا کچھ سمجھ لیا لیکن قرآن شریف کی
تعلیم نے عقل کا بھی سارا بوجھ آپ ہی اٹھا لیا۔ اور انسان کو ہر یک طرح کی مشکلات سے خلاصی
بخشی ۔ آپ ہی مخبر صادق ہو کر الہیات کے واقعات کی خبر دی ۔ اور پھر آپ ہی عقلی طور پر اس خبر کو
پایہ ثبوت پہنچایا۔ جو شخص دیکھے اسے معلوم ہو کہ قرآن شریف میں دو امر کا التزام اوّل سے آخر
تک پایا جاتا ہے۔ ایک عقلی وجوہ اور دوسری الہامی شہادت۔ یہ دونوں امر فرقان مجید میں دو
بزرگ نہروں کی طرح جاری ہیں جو ایک دوسرے کے محاذی اور ایک دوسرے پر اثر ڈالتے چلے
جاتے ہیں۔ عقلی وجوہ کی جو نہر ہے وہ یہ ظاہر کرتی گئی ہے کہ یہ امر ایسا ہونا چاہیے اور اس کے مقابلہ
پر الہامی شہادت کی نہر ہے ۔ وہ بزرگ اور راستباز مخبر کی طرح یہ دلوں کو تسلی بخشتی گئی ہے کہ ۹۲
واقعہ میں بھی ایسا ہی ہے۔ اور طرز فرقانی سے جو طالب حق کو حق کے معلوم کرنے میں آسانی ہے
وہ بھی ظاہر ہے کیونکہ پڑھنے والا فرقان مجید کا ساتھ ساتھ دلائل عقلی کو بھی معلوم کرتا جاتا ہے۔
ایسے دلائل کہ جس سے زیادہ تر محکم دلائل کسی دفتر فلسفی میں مرقوم نہیں ۔ جیسا کہ ہم اس دعوی کو
اس کتاب کی فصل اول میں ثابت کریں گے اور پھر دوسری طرف الہام الہی سے شہادت واقعہ
پا کر اعلیٰ درجہ یقین کو پہنچ جاتا ہے اور یہ سب کچھ اس کو مفت ملتا ہے جو دوسرے شخص کو ساری عمر کی
مغز خواری اور جان کنی سے بھی نہیں مل سکتا۔ پس ثابت ہوا کہ یقینی اور کامل اور آسان ذریعہ
شناخت اصول حقہ کا اور ان سب عقائد کا کہ جن کے علم یقینی پر ہماری نجات موقوف ہے۔ صرف
قرآن شریف ہے اور یہی ثابت کرنا تھا۔ منہ ۔
۹۲ جس کے اصول نجات کے بالکل راستی اور وضع فطرتی پر مبنی ہیں۔ جس کے عقائد ایسے کامل
اور مستحکم ہیں جو براہین قویہ ان کی صداقت پر شاہد ناطق ہیں جس کے احکام حق محض پر قائم
ہیں جس کی تعلیمات ہر ایک طرح کی آمیزش شرک اور بدعت اور مخلوق پرستی سے بکلی پاک
ہیں جس میں توحید اور تعظیم الہی اور کمالات لیم الہی اور کمالات حضرت عزت کے ظاہر کرنے کے لئے انتہا کا
جوش ہے جس میں یہ خوبی ہے کہ سرا سر وحدانیت جناب الہی سے بھرا ہوا ہے اور کسی طرح کا
دھبہ نقصان اور عیب اور نالائق صفات کا ذات پاک حضرت باری تعالیٰ پر نہیں لگاتا اور کسی
اعتقاد کو زبر دستی تسلیم کرانا نہیں چاہتا بلکہ جو تعلیم دیتا ہے اس کی صداقت کی وجوہات پہلے
دکھلا لیتا ہے اور ہر ایک مطلب اور مدعا کو حجج اور براہین سے ثابت کرتا ہے۔ اور ہر یک
اصول کی حقیت پر دلائل واضح بیان کر کے مرتبہ یقین کامل اور معرفت تام تک پہنچاتا ہے۔
اور جو جو خرابیاں اور ناپاکیاں اور خلل اور فساد لوگوں کے عقائد اور اعمال اور اقوال اور
افعال میں پڑے ہوئے ہیں ۔ ان تمام مفاسد کو روشن براہین سے دور کرتا ہے اور وہ تمام
آداب سکھاتا ہے کہ جن کا جاننا انسان کو انسان بننے کے لئے نہایت ضروری ہے اور ہر یک
فساد کی اسی زور سے مدافعت کرتا ہے کہ جس زور سے وہ آج کل پھیلا ہوا ہے اس کی تعلیم
نہایت مستقیم اور قومی اور سلیم ہے گویا احکام قدرتی کا ایک آئینہ ہے اور قانون فطرت کی ایک
عکسی تصویر ہے اور بینائی دلی اور بصیرت قلبی کے لئے ایک آفتاب چشم افروز ہے اور عقل
کے اجمال کو تفصیل دینے والا اور اس کے نقصان کا جبر کرنے والا ہے۔ لیکن دوسری کتابیں جو
۹۳ الہامی کہلاتی ہیں ۔ جب ان کی حالت موجودہ کو دیکھا گیا تو بخوبی ثابت ہو گیا جو وہ سب
کتابیں ان صفات کاملہ سے بالکل خالی اور عاری ہیں اور خدا کی ذات اور صفات کی نسبت
طرح طرح کی بدگمانیاں ان میں پائی جاتی ہیں اور مقلد ان کتابوں کے عجیب عجیب عقائد
کے پابند ہورہے ہیں۔ کوئی فرقہ ان میں سے خدا کو خالق اور قادر ہونے سے جواب دے رہا
ہے۔ اور قدیم اور خود بخود ہونے میں اس کا بھائی اور حصہ دار بن بیٹھا ہے۔ اور کوئی بتوں اور
مورتوں اور دیوتوں کو اس کے کارخانہ میں دخیل اور اس کی سلطنت کا مدار المہام سمجھ رہا ہے
کوئی اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں اور پوتے اور پوتیاں تراش رہا ہے اور کوئی خود اسی کو مچھ اور
کچھ کا جنم دے رہا ہے۔ غرض ایک دوسرے سے بڑھ کر اس ذات کامل کو ایسا خیال کر رہے
ہیں کہ گویا وہ نہایت ہی بدنصیب ہے کہ جس کمال تام کو اس کے لئے عقل چاہتی تھی وہ اس کو
میسر نہ ہوا۔ اب اے بھائیو! خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب میں نے ایسے ایسے باطل عقائد میں
لوگوں کو بتلاد دیکھا اور اس درجہ کی گمراہی میں پایا کہ جس کو دیکھ کر جی پگھل آیا اور دل اور بدن
کانپ اٹھا۔ تو میں نے ان کی رہنمائی کے لئے اس کتاب کا تالیف کرنا اپنے نفس پر ایک
حق واجب اور دین لازم دیکھا جو بجز ادا کرنے کے ساقط نہ ہوگا۔ چنانچہ مسودہ اس کتاب کا
خدا کے فضل اور کرم سے تھوڑے ہی دنوں میں ایک قلیل بلکہ اقل مدت میں جو عادت سے
باہر تھی طیار ہو گیا اور حقیقت میں یہ کتاب طالبان حق کو ایک بشارت اور منکران دین اسلام پر
ایک حجت الہی ہے کہ جس کا جواب قیامت تک ان سے میسر نہیں آ سکتا اور اسی وجہ سے
اس کے ساتھ ایک اشتہار بھی انعامی دس ہزار روپیہ کا شامل کیا گیا کہ تاہر یک منکر اور معاند پر
جو اسلام کی حقیت سے انکاری ہے اتمام حجت ہو اور اپنے باطل خیال اور جھوٹے اعتقاد پر
مغرور اور فریفتہ نہ رہے۔
بیا اے طلبگار صدق و صواب بخوان از سر خوض و فکر این کتاب
گرت بر کتابم فتد یک نگاه بدانی که تا جنت این ست راه
مگر شرط انصاف و حق پروریست که انصاف مفتاح دانشوریست
دو چیز است چوبان دنیا و دین دل روشن
کسے کو خرد دارد و نیز داد نخواهد مگر راه صدق
نه پیچد سر از آنچه پاک است و راست نتابد رخ از آنچه حق و بجاست
چو بیند سخن راز حق پروری دگر در سخن کم کند داوری
و دیده دوربین ۹۴
و سداد
الا ایک خواہی نجات از خدا بقصر نجات از در حق در آ
و
بحق گرد و حق را بخاطر نشان
منه دل بباطل جو کثر خاطران
مشو عاشق زشت رو زینهار وگر خوب گم گردد از روزگار
زمین از زراعت تهی داشتن به از تخم خار
خسک کاشتن
اگر گرددت دیده عقل باز بجوئی ره حق ز عجز و نیاز
طلبگار گردی بصدق ولی بخواب اندر اندیشه هم نگسلی
نگیری
دے استراحت از ان
مگر چون حق بازیابی نشان
اجل برسرت ہستی ات چون حباب توزین سان سر اندر نهاده بخواب
اجداد پیشین نگر که چون در گذشتند زین رهگذر
باباء
و
در
اندک زمان
بیادت نماندست انجام شان فراموش کردی
خودت با اجل چیست از مکر و بند
چه دیوار داری کشیده بلند
به
چو ناگه نهنگ اجل در کشد چرا آدمی این چنین سر کشد
بدنیائے دون دل مبند اے جوان تماشائے آن بگذرد ناگهان
بدنیا کیسے جاودانه نماند
یک رنگ وضع زمانه نماند
بدست خود از حالت دردناک سپردیم بسیار کس را
چو خود دفن کردیم خلقے کثیر چرا یاد ناریم روز
ز خاطر چرا یاد شان افگنیم
به
خاک
اخیر
نه ما آهن جسم و روئیں تنیم
بترس اے معاند ز قہر خدا که سخت
ست قهر خداوند ما
نا کردن ترس پروردگار بسا شهر ویران شدند
ازان بے ہراسان نشانے نماند نشانی چه یک استخوانی نماند
به
ہمہ زیر کی
در هراسیدن ست
و دیار
وگرنه بلا بر بلا دیدن ست
بیاؤ بنه
ناپاکی و خبث با زیستن به از این چنین زیست نازیستن
سوئے انصاف گام زکین توبه کردن چرا شد حرام
یقین دان که قولم زحق پروریست نه لاف و گزاف ست و نے سرسریست
بہر مذہبے غور کردم بسے شنیدم بدل حجت ہر کسے
بخواندم ز
جوانی
ہر
ملتے دفتری بدیدم ز ہر قوم دانشوری
هم از کودکی سوئے این تا ختم درین شغل خود را بینداختم
اندرین باختم دل از غیر این کار پرداختم
بماندم درین غم زمان دراز گفتم از فکرش شبان دراز
ہمہ
به
و بداد
نگه کردم از روئے صدق و سداد
ترس خدا و بعدل
چو اسلام دینے قوی و متین ندیدم که بر منبعش آفرین ۹۶
چنان دارد این دین صفا بیش بیش که حاسد به بیند درو روئے خویش
نماید از ان گونه راه صفا که گردد بصدقش خرد رهنما
ہمہ حکمت آموزد و عقل و داد
اگر
نا
در
بلاد
رہاند ز هر نوع جهل و فساد
خلافتش طریقے که مثلش مباد
ندارد دگر مثل خود
اصولش که هست آن مدار نجات چو خورشید تابد بصدق و ثبات
اصول دگر کیش با هم عیان نہ چیزے کہ پوشیدنش می توان
مسلمان خبر داشته بجان جنس اسلام نگذاشتے
محمد مهین نقش نور خداست کہ ہرگز چنوئ بگیتی نخاست
تهی بود از راستی هر دیار بکردار آن شب که تاریک و تار
خدایش فرستاد و حق گسترید زمین را بدان مقدمے جاں دمید
ہمہ آل او بیچو گل ہائے آل
نها لیست از باغ قدس و کمال
ضرور
دوم ۔ یہ امر بھی قابل گزارش ہے کہ اگر کوئی صاحب بر طبق شرائط مندرجہ اشتہار کے
جواب اس کتاب کا لکھنا چاہیں تو ان پر لازم ہوگا کہ جیسا کہ اشتہار میں قرار پا چکا ہے دونوں
طور پر جواب تحریر فرماویں۔ یعنے بغرض مقابلہ دلائل فرقان مجید کے اپنی کتاب کی دلائل بھی
پیش کریں اور ہماری دلائل کو بھی توڑ کر دکھلا دیں۔ اور اگر اپنی کتاب کی دلائل بالمقابل پیش
نہیں کریں گے اور صرف ہماری دلائل کی جرح قدح کی طرف متوجہ ہوں گے۔ تو اس سے
۹۷ یہ سمجھا جائے گا کہ وہ اپنی کتاب کی دلائل حقیت کے پیش کرنے سے بکلی عاجز ہیں ۔ اور یہ
بات واضح رہے کہ ہم بدل خواہشمند ہیں کہ اگر کسی صاحب کو اس بات میں ہم سے اتفاق
رائے نہ ہو۔ جو فرقان مجید حقیقت میں خدا کی کتاب اور سب الہی کتابوں سے افضل اور اعلیٰ
ہے اور اپنی حقانیت کے ثبوت میں بے مثل و مانند ہے۔ تو وہ اپنے اس خیال کی تائید میں
ر کچھ قلم زنی کریں اور ہم سچ سچ کہتے ہیں جو ہم ان کی اس تکلیف کشی سے نہایت ہی
ممنون ہوں گے۔ کیونکہ ہم ہر چند سو چتے ہیں کہ ہم کیونکر عامہ خلائق پر یہ بات ظاہر کر دیں
کہ جو جو فضائل اور خوبیاں قرآن مجید کو حاصل ہیں یا جن جن دلائل اور براہین قاطعہ سے
قرآن شریف کا کلام الہی ہونا ثابت ہے وہ وہ فضیلتیں اور وہ ثبوت دوسری کتابوں کے لئے
ہرگز حاصل نہیں ۔ تو بعد بہت سی سوچ کے ہم کو اس سے بہتر اور کوئی تدبیر معلوم نہیں ہوتی
کہ کوئی صاحب ان وجوہات اور ان ثبوتوں کو جو ہم نے قرآن مجید کی حقیت اور افضلیت پر
لکھی ہیں اپنی کتاب کی نسبت دعوی کر کے کوئی رسالہ شائع کرے۔ اور اگر ایسا ہوا اور خدا
کرے کہ ایسا ہی ہو تو پھر آفتاب صداقت اور بزرگی قرآن شریف کا ہر یک ضعیف البصر پر
بھی ظاہر ہو جائے گا اور آئندہ کوئی سادہ لوح مخالفین کے بہکانے میں نہیں آوے گا۔ اور
اگر اس کتاب کے رڈ لکھنے والا کوئی ایسا شخص ہو جو کسی کتاب الہامی کا پابند نہیں جیسے
بر ہمو سماج والے ہیں ۔ تو اس پر صرف یہی واجب ہوگا جو ہماری سب دلائل کو نمبر وار
توڑ کر دکھلاوے اور اپنے مخالفانہ خیالات کو بمقابلہ ہمارے عقائد کے
عقلی دلائل سے ثابت کر کے دکھلاوے۔ پس اگر کوئی ایسا شخص بھی اُٹھا تو اس کی عبرت انگیز
تحریرات سے بھی لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور جو صاحبان بر ہمو سماج ہمیشہ عقل عقل کرتے ہیں
ان کی عقل کا بھی قصہ پاک ہو جائے گا۔ غرض ہم یقیناً جانتے ہیں جو ہماری کتاب کی اسی دن
پوری پوری تاثیر ہوگی اور اسی وقت اس کا ٹھیک ٹھیک قدر بھی معلوم ہوگا کہ جب بمقابلہ
اس کی حقانیت کی دلائل کے کوئی صاحب اپنی کتاب کی بھی دلائل پیش کریں گے یا اس
زمانہ کے آزاد مشربوں کی طرح صرف اپنے خود تراشیدہ عقائد پر وجوہات دکھلائیں گے
کیونکہ ہر یک چیز کا قدر و منزلت مقابلہ سے ہی معلوم ہوتا ہے اور پھول کی خوبی اور ۹۸
لطافت تب ہی ظاہر ہوتی ہے کہ جب خار بھی اس کے پہلو میں ہو۔
گر نہ بودے در مقابل روئے مکروہ وسیہ کس چه دانستے جمال شاہد گلفام را
گر نیفتادے بخصمے کار در جنگ و نبرد کے شدے جو ہر عیاں شمشیر خوں آشام را
روشنی را قدر از تاریکی است و تیرگی و از جهالت هاست عز و وقر عقل تام را
حجت صادق زنقض و قدح روشن تر شود عذر نامعقول ثابت می کند الزام را
اور اس جگہ یہ بھی التماس ہے کہ جو صاحب رد لکھنے کی طرف متوجہ ہوں وہ اس بات کو
یا د رکھیں کہ اگر اظہار حق منظور ہے اور انصاف مدنظر ہے اور پورا کرنا شرط اشتہار کا مقصود
خاطر ہے تو ہماری دلائل کو اپنی کتاب میں تمام و کمال نقل کریں اور نمبردار جواب دیں۔ اس
طرح پر کہ اول ہماری دلیل کو بالفاظ درج فرماویں اور پھر اس کا جواب بہ تصریح لکھیں کہ
جس میں کسی طرح کا اجمال اور اہمال نہ ہو کہ تاہر ایک منصف پر نظر ڈالتے ہی روشن
ہو جائے کہ جواب ادا ہو گیا یا نہیں ۔ کیونکہ خلاصوں میں پوری پوری کیفیت استدلال کی
معلوم نہیں ہو سکتی اور بہت سے ایسے مطالب ہوتے ہیں کہ بروقت اختصار کے معاندین
کے خائنانہ تصرفات سے یا ان کی جہالت اور سادہ لوحی سے فوت ہو جاتے ہیں بلکہ بسا
اوقات حذف و اسقاط سے اصل مدعا شخص مدلل کا کچھ کا کچھ بن جاتا ہے پھر ایسی حالت
میں یہ بات غیر ممکن ہو جاتی ہے جو ناظرین اس کتاب کے کہ جن کے پاس فریق ثانی کی
کتاب موجود نہیں کسی بات کو صحیح طور پر سمجھ سکیں یا کسی رائے کے ظاہر کرنے کا موقعہ پاویں۔
پس چونکہ یہ کتاب اعلیٰ درجہ کی کتاب ہے کہ جس میں بہ نیت اتمام حجت کے پورا پورا جواب
دینے والے کو انعام کثیر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تو ایسی کتاب کے مقابلہ پر فریب اور تدلیس کو
99 استعمال میں لانا ایک بے جا اور بے سود چالا کی ہے۔ لہذا بکمال تاکید لکھا جاتا ہے کہ صفائی اسی
میں ہے اور صرف اسی حالت میں کوئی رد لکھنے والا شرائط اشتہار سے استفادہ اٹھا سکتا ہے کہ جو
تقریر ہمارے منہ سے نکلی ہے اور جو طر ز عبارت ہماری کتاب میں مندرج ہے وہ سب کامل طور
پر بترتیبہ و بالفاظه بیان کرے۔
سوم۔ یہ امر بھی ہر یک صاحب پر روشن رہے کہ ہم نے اس کتاب میں جس قدر دلائل
حقیت قرآن مجید اور براہین صدق رسالت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم لکھی ہیں یا جو جو
فضائل اور محاسن قرآن شریف کے اور آیات بینات منجانب اللہ ہو نے اس کتاب کے کتاب ہذا
میں درج کئے ہیں یا جس طور کا اس کی نسبت کوئی دعویٰ کیا ہے وہ سب دلائل وغیرہ اسی مقدس
کتاب سے ماخوذ اور مستنبط ہیں یعنی دعوی بھی وہی لکھا ہے جو کتاب ممدوح نے کیا ہے اور دلیل
بھی وہی لکھی ہے جو اسی پاک کتاب نے اُس کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ نہ ہم نے فقط اپنے ہی
قیاس سے کوئی دلیل لکھی ہے اور نہ کوئی دعویٰ کیا ہے۔ چنانچہ جا بجاوہ سب آیات کہ جن سے ہماری
دلائل اور دعاوی ماخوذ ہیں۔ درج کرتے گئے ہیں۔ پس جو صاحب بمقابلہ ہماری دلائل کے کچھ
اپنی کتاب کے متعلق لکھنا چاہیں۔ یا کوئی دعوی کریں تو ان پر بھی لازم ہے جو بپابندی اسی طریق
معہود ہمارے کے کار بند ہوں۔ یعنی وہی دعوئی اور وہی دلیل نفس کتاب اور اصول کتاب کے
اثبات کی نسبت پیش کریں جو ان کی کتاب میں مندرج ہو۔ اور اس جگہ یہ بھی یاد رکھیں کہ دلیل
سے مراد ہماری عقلی دلیل ہے کہ جس کو معقولی لوگ اپنے مطالب کے اثبات میں پیش کیا کرتے
ہیں۔ کوئی کتھا یا قصہ یا کہانی مراد نہیں ہے۔ غرض ہر یک باب میں عقلی دلیل جو کتاب
الہامی میں درج ہو دکھلا دیں اور صرف اپنے ہی خیال سے کوئی قیاسی امر بیان کرنا کہ جس
کا کوئی اصل صحیح کتاب میں نہیں پایا جاتا روا نہ رکھیں ۔ کیونکہ ہر عاقل جانتا ہے۔ کہ ربانی
کتاب کا یہ آپ ذمہ ہے کہ اپنے الہامی ہونے کے بارے میں جو جو دعویٰ کرنا واجب
ہے وہ آپ کرے اور اس کی دلائل بھی آپ لکھے اور ایسا ہی اپنے اصولوں کی حقیت کو ۱۰۰
آپ دلائل واضحہ سے بپایۂ صداقت پہنچاوے نہ یہ کہ کتاب الہامی اپنا دعوی پیش
کرنے اور اس کا ثبوت دینے سے قطعاً ساکت ہو اور اپنے اصولوں کی وجوہ صداقت
پیش کرنے سے بھی بکلی سکوت اختیار کرے اور کوئی دوسرا اٹھ کر اس کی وکالت کرنا چاہے ۔
☆
الہامی کتاب کا اپنے اصول کی سچائی پر آپ دلائل بیان کرنا اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ ۱۰۰
الہامی کتاب کا صرف یہ منصب نہیں ہے کہ اس سے کوئی شخص طوطے کی طرح چند غیر معقول اور مجہول
الکیفیت باتیں سیکھ کر اپنے دل میں سمجھ بیٹھے کہ بس اب میں نجات پا گیا۔ بلکہ عمدہ کام الہامی کتاب کا
تو یہی ہے کہ دلائل عقلیہ بتلا کر اس لازوال مرتبہ یقین تک پہو نچاوے جو کسی وسوسہ انداز کے
وسوسہ ڈالنے سے زائل نہ ہو سکے۔ تا اس کامل یقین کی برکت سے سارے اعمال اور اقوال اور عقائد
ایماندار کے درست ہو جائیں اور تا راستی کو حقیقت میں راستی سمجھ کر اور کجی کو حقیقت میں کبھی سمجھ کر
حقیقی تقویٰ کی صفت سے متصف ہو جائے ۔ کیونکہ جب تک انسان جہالت کے دوزخ میں پڑا ہوا
ہے اور بجز ایمان تقلیدی کے کہ جس پر بباعث غفلت اور لاپروائی اور غلبہ حب دنیا کے پورا پورا
اسے یقین بھی نہیں رہا۔ اور کسی طرح کی عقلی بصیرت اس کو حاصل نہیں تو وہ بڑی خطرہ کی حالت
میں ہوتا ہے اور اس کے حسب حال یہ آیت قرآن شریف کی ہے۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى
فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا (سورۃ بنی اسرائیل سیپارہ ۱۵) یعنی جو شخص
اس جہان میں اندھا ہے وہ اس دوسرے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا۔ بلکہ اندھوں سے بدتر ۔ پس
جو کتاب اپنی حقیت اور اپنے اصول کی حقیت کو ثابت کر کے نہیں دکھلاتی ۔ وہ انسان پر حقیقی سعادت
ا بنی اسرائیل : ۷۳
پس بخوبی یاد خاطر رہے کہ جو صاحب بغرض اثبات حقانیت اپنی کتاب اور اپنے اصول کے
کوئی ایسا دعوی یا دلیل پیش کریں گے کہ جس کو ان کی الہامی کتاب نے پیش نہیں کیا تو یہ فعل
ان کا اس امر پر شہادت قاطعہ ہوگا جو کتاب مقبولہ ان کی کہ جس کو وہ الہامی خیال کر رہے
ہیں۔ ایفاء مضمون اس شرط سے قاصر ہے۔
چهارم - بخدمت جملہ صاحبان یہ بھی عرض ہے کہ یہ کتاب کمال تہذیب اور
رعایت آداب سے تصنیف کی گئی ہے اور اس میں کوئی ایسا لفظ نہیں کہ جس میں کسی
بزرگ یا پیشوا کسی فرقہ کی کسرشان لازم آوے اور خود ہم ایسے الفاظ کو صراحتا یا کنا یا اختیار
مب
ر ۵
کا دروازہ نہیں کھولتی ۔ اور نہ اس کو عقل اور علم کو عقل اور علم میں ترقی بخشتی ہے۔ بلکہ ترقیات سے روکتی ہے اور
ا
مردے کی طرح صرف تقلید کے گڑھے میں ڈالنا چاہتی ہے کہ جس میں وہ نہ دیکھے نہ سنے نہ سمجھے اور
جو شخص ایسی کتابوں کا پیرو ہوتا ہے وہ عقل اور قیاس اور نظر اور فکر سے کچھ سروکار نہیں رکھتا۔ بلکہ محض
قصوں اور کہانیوں پر بھروسہ کر بیٹھتا ہے اور حقائق امور کی تہہ کو نہیں پہنچتا اور تدبر اور تفکر کی قوت کو
بالکل بے کار چھوڑ کر اور ان تمام استعدادوں کو جو اس کے نفس میں مخزون اور مودع ہیں دانستہ تلف
کر کے رفتہ رفتہ حیوانات لا یعقل سے بھی پر لے پار ہو جاتا ہے اور بالآ خر طریقہ عقل اور قیاس اور
فکر اور ادراک سے کہ جس سے انسان کی تمام انسانیت وابستہ ہے۔ بالکل بیگانہ اور نا آشنا ہو کر
ایک ایسا مسلوب الحواس بن جاتا ہے۔ کہ پھر اس لائق ہی نہیں رہتا کہ اس کو انسان کہا جائے اور
اس میں یہ قابلیت ہی نہیں رہتی جو عقلی طور پر حق اور باطل میں تمیز کر سکے اور اس پر وہ تمثیل خوب
صادق آتی ہے جو فرقان مجید میں مذکور ہے۔ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ
أَعْيُنُ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ
بَلْ هُمْ أَضَلُّ کے (سورۃ اعراف سیپارہ ۹) یعنے وہ لوگ جو صرف باپ دادے کی تقلید پر چلنے
والے ہیں وہ دل تو رکھتے ہیں پر دلوں سے سمجھنے کا کام نہیں لیتے اور ان کی آنکھیں بھی ہیں پر
ا الاعراف: ۱۸۰