براہین احمدیہ حصہ دوم

براہین احمدیہ حصہ اوّل، براہین احمدیہ حصہ دوم, حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یه حاشیه ن
بقي
نمبر ۹
کہ جو لوگ اس تحقیق اور تدقیق کے مالک ہیں اور جن کے وید مقدس میں بجز آگ اور ہوا
اور سورج اور چاند وغیرہ مخلوق چیزوں کے خدا کا پتہ بھی مشکل سے ملتا ہے وہ حضرت موسیٰ
اور حضرت مسیح اور حضرت خاتم الانبیاء کو مفتری ٹھہر اویں اور ان کے ادوار مبارک کو مکر اور
فریب کے دور قرار دیں اور ان کی کامیابیوں کو جو تائید الہی کے بڑے نمونے ہیں بخت اور
اتفاق پر حمل کریں اور ان کی پاک کتابیں جو خدا کی طرف سے عین ضرورتوں کے وقتوں ۱۱۲
میں ان کو ملیں جن کے ذریعہ سے بڑی اصلاح دنیا کی ہوئی وہ وید کے مضامین مسروقہ
خیال کئے جائیں ۔ اور تماشا یہ کہ اب تک یہ پتہ نہیں دیا گیا کہ کس طور کے سرقہ کا ارتکاب
اور بت پرستی نے توحید کی جگہ نہیں لی۔ اور آئندہ بھی عقل اس پیشین گوئی کی سچائی پر کامل یف یقین رکھتی
ہے کیونکہ جب اوائل ایام میں کہ مسلمانوں کی تعداد بھی قلیل تھی۔ تعلیم توحید میں کچھ تزلزل واقع نہیں
ہوا بلکہ روز بروز ترقی ہوتی گئی۔ تو اب کہ جماعت اس موحد قوم کی بیس کروڑ سے بھی کچھ زیادہ ہے
کیونکر تزلزل ممکن ہے۔ علاوہ اس کے زمانہ بھی وہ آ گیا ہے کہ مشرکین کی طبیعتیں بباعث متواتر
استماع تعلیم فرقانی اور دائمی صحبت اہل توحید کے کچھ کچھ توحید کی طرف میل کرتی جاتی ہیں۔ جدھر
دیکھو دلائل وحدانیت کے بہادر سپاہیوں کی طرح شرک کے خیالی اور وہمی برجوں پر گولہ اندازی
کر رہے ہیں اور توحید کے قدرتی جوش نے مشرکوں کے دلوں پر ایک ہلچل ڈال رکھی ہے اور مخلوق
پرستی کی عمارت کا بودا ہونا عالی خیال لوگوں پر ظاہر ہوتا جاتا ہے اور وحدانیت الہی کی پرزور بندوقیں
شرک کے بدنما جھونپڑوں کو اڑاتی جاتی ہیں۔ پس ان تمام آثار سے ظاہر ہے کہ اب اندھیرا شرک کا
ان اگلے دنوں کی طرح پھیلنا کہ جب تمام دنیا نے مصنوع چیزوں کی ٹانگ صانع کی ذات اور
صفات میں پھنسا رکھی تھی۔ ممتنع اور محال ہے اور جبکہ فرقان مجید کے اصول حقہ کا محرف اور مبدل
ہو جانا۔ یا پھر ساتھ اس کے تمام خلقت پر تاریکی شرک اور مخلوق پرستی کا بھی چھا جانا عند العقل محال اور
ممتنع ہوا۔ تو نئی شریعت اور نئے الہام - ، اور نئے الہام کے نازل ہونے میں بھی امتناع عقلی لازم آیا۔ کیونکہ جوامر
مستلزم محال ہو وہ بھی محال ہوتا ہے۔ پس ثابت ہوا کہ آنحضرت حقیقت میں خاتم الرسل ہیں۔ منہ

اولد
براہین احمدیہ حصہ دوم
ہوا۔ کیا کسی جگہ قرآن شریف یا انجیل یا توریت میں وید کی طرح اگنی کی پرستش کا حکم پایا
جاتا ہے یا کہیں وایو اور جل کی مناجات لکھ دی ہے یا کسی مقام میں اکاش اور چاند اور سورج
کی حمد وثنا کی گئی ہے یا کسی آیت میں اندر کی مہما اور برنن کر کے اس سے بہت سی گوئیں اور
بے انتہا مال مانگا گیا ہے۔ اور اگر ان چیزوں میں سے جو وید کا لب لباب اور اس کی ساری
تعلیموں کا خلاصہ ہیں کچھ بھی نہیں لیا گیا تو پھر وید میں سے کیا چورایا۔ اور اس جگہ ہمیں
پنڈت دیانند صاحب پر بڑا افسوس ہے جو وہ توریت اور انجیل اور قرآن شریف کی نسبت
اپنے بعض رسالوں اور نیز اپنے وید بھاش کے بھومکا میں سخت سخت الفاظ استعمال میں لائے
ہیں اور معاذ اللہ وید کو کھرا سونا اور باقی خدا کی ساری کتابوں کو کھوٹا سونا قرار دیا ہے۔ سارا
باعث ان واہیات باتوں اور بیہودہ چالاکیوں کا یہ ہے کہ پنڈت صاحب نہ عربی جانتے ہیں
نہ فارسی اور نہ بجر سنسکرت کے کوئی اور بولی بلکہ اردو خوانی سے بھی بالکل بے بہرہ اور
بے نصیب ہیں ۔ اور ایک اور بھی باعث ہے جو ان کی نو تصنیف کتابوں کے مطالعہ سے ظاہر
ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ علاوہ کم فہمی اور بے علمی اور تعصب کے ان کی فطرتی سمجھ بھی سودائیوں
اور وہمیوں کی طرح وضع استقامت پر قائم ہونے اور صراط مستقیم پر ٹھہرنے سے نہایت
لا چار ہے اور نیک کو بد خیال کرنا اور بد کو نیک سمجھنا اور کھرے کو کھوٹا اور کھوٹے کو کھرا
قرار دینا اور الٹے کو سیدھا اور سیدھے کو الٹا جاننا ان کی ایک عام عادت ہو گئی ہے۔ جو ہر جگہ
بلا اختیار ان سے ظہور میں آتی ہے اور اسی وجہ سے وید کی وہ تاویلیں جو کبھی کسی کی خواب
میں بھی نہیں آئی تھیں وہ کرتے جاتے ہیں اور پھر ان بے بنیاد خیالات کو چھپوا کر لوگوں
۱۳ سے اپنی رسوائی کراتے ہیں۔ اور اگرچہ سارے ہندوستان کے پنڈت شور مچا رہے ہیں
جو ہمارے وید میں توحید کا نام ونشان نہیں اور ہمارے باپ دادوں نے یہ سبق کبھی پڑھا
ہی نہیں اور وید نے ہم کو کسی جگہ مخلوق پرستی سے منع کیا ہی نہیں ۔ مگر پنڈت جی پھر بھی اپنے

خیالی پلاؤ پکانے سے باز نہیں آتے اور ان صدہا دیوتوں کو جو وید کے متفرق معبود ہیں صرف
ایک ہی خدا بنانا چاہتے ہیں کہ تاوید کے الہامی ہونے میں کچھ فرق نہ آ جائے۔ بہر حال جو کچھ
انہوں نے وید پر دست درازی کی اور کر رہے ہیں یہ تو ان کا اختیار ہے۔ مگر قرآن شریف کی
نسبت ناحق ہتک اور توہین کرنا یہ وہ کام ہے کہ جس سے ان کی سخت رسوائی ہوگی۔ چنانچہ اس
کتاب کی تصنیف سے وہ دن آ بھی گیا ہے اور ہمیں معلوم نہیں کہ اب پنڈت صاحب صدہا
دلائل حقیت اور افضلیت قرآن شریف کی اور صدہا ادلہ بطلان اصول وید کے کتاب ہذا سے
بذریعہ کسی لکھے پڑھے آدمی کے معلوم کر کے پھر بھی جیتے رہیں گے یا خودکشی کا ارادہ جوش مارے
گا۔ کیا غضب کی بات ہے کہ قرآن شریف جیسی اعلیٰ اور افضل اور اتم اور اکمل اور احسن اور اجمل
کتاب کی توہین کر کے نہ عاقبت کی ذلت سے ڈرتے ہیں اور نہ اس جہان کے طعن و تشنیع کا
کچھ اندیشہ رکھتے ہیں۔ شاید ان کو دونوں عالم کی کچھ پروا نہیں رہی۔ اگر خدا کا کچھ خوف نہیں
تھا تو بارے دنیا کی ہی رسوائی کا کچھ خوف کرتے ۔ اور اگر شرم اور حیا اٹھ گیا تھا تو کاش لوگوں
کے ہی لعن طعن کا اندیشہ باقی رہتا۔ اور اگر پنڈت صاحب کا کچھ مادہ ہی ایسا ہے کہ وہ ناحق
خدا کے مقدس رسولوں کی توہین کر کے خوش ہوتے ہیں اور کچھ خو ہی ایسی ہے کہ سنبھلی نہیں
جاتی تو اس سے بھی وہ خدا کے پاک لوگوں کا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ پہلے اس سے نبیوں کے
دشمنوں نے ان روشن چراغوں کے بجھانے کے لئے کیا کیا نہ کیا اور کون سی تدبیر ہے جو عمل
ا نہ لائے۔ لیکن چونکہ وہ راستی او ن چونکہ وہ راستی اور صداقت کے درخت تھے۔ اس لئے وہ غیبی مدد سے دم
بدم نشو و نما پکڑتے گئے اور معاندین کی مخالفانہ تدبیروں سے کچھ بھی ان کا نقصان نہ ہوا۔
بلکہ وہ ان لطیف اور خوشنما پودوں کی طرح جو مالک کے جی کو بھاتے ہیں اور بھی بڑھتے ۱۱۴
پھولتے گئے ۔ یہاں تک کہ وہ بڑے بڑے سایہ دار اور پھلدار درختوں کے مانند ہو گئے اور
دور دور کے روحانی اور حقانی آرام کے ڈھونڈنے والے پرندوں نے آکر ان میں بسیرا لیا اور
میں

مخالفوں کی کچھ بھی پیش نہ گئی۔ اور گوان بداندیشوں نے بہتیرے ہاتھ پاؤں مارے۔
ایڑیاں رگڑیں ۔ مکاریاں اور عیاریاں دکھلائیں ۔ پر آخر مرغ گرفتار کی طرح پھڑ پھڑا
کے رہ گئے ۔ پس جبکہ ہاتھوں سے ان مقدس لوگوں کا نقصان نہ ہو سکا تو صرف زبان کے
ہتک آمیز الفاظ سے کب ہو سکتا ہے۔ یہ وہ برگزیدہ قوم ہے کہ جن کے اقبال کی انہیں کے
زمانہ میں آزمائش ہو چکی ہے۔ وہ اقبال نہ بت پرستوں کے روکنے سے رکا اور نہ کسی اور
مخلوق پرست کی مزاحمت سے بند رہا۔ نہ تلواروں کی دھار اس شان و شوکت کو کاٹ سکی ۔ نہ
تیروں کی تیزی اس میں کچھ رخنہ ڈال سکی ۔ وہ جلال ایسا چمکا جو اس کا حسد کتنوں کا لہو پی
گیا۔ وہ تیر ایسا برسا جو اس کا چھوٹا کئی کلیجوں کو کھا گیا ۔ وہ آسمانی پتھر جس پر پڑا اسے پیس
ڈالتا رہا اور جو شخص اس پر پڑا وہ آپ ہی پیسا گیا۔
خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے
وہ بنتی ہے ہوا اور ہر خس رہ کو اڑاتی ہے وہ ہو جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی ہے
کبھی وہ خاک ہو کر دشمنوں کے سر پہ پڑتی ہے کبھی ہو کر وہ پانی ان پر اک طوفان لاتی ہے
غرض رکتے نہیں ہرگز خدا کے کام بندوں سے بھلا خالق کے آگے خلق کی کچھ پیش جاتی ہے
خلاصہ اس کلام کا یہ ہے کہ اگر پنڈت صاحب وغیرہ معاندین و مخالفین کو دنیا اور قوم
کی محبت کے باعث یا ننگ و ناموس کے سبب یا صفت حیا کی کمزوری کی وجہ سے خدا کی
سچی کتابوں پر ایمان لانا منظور نہ ہو تو خیر یہ ان کی خوشی ۔ مگر ہم ان کو نصیحت کرتے ہیں جو
۱۱۵ زبان درازیوں سے باز رہیں جو اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا ۔ اور یہ فرض محال یہ بھی ہم
نے تسلیم کیا جو خدا کے پاک پیغمبروں کا صدق ان کی عقل عجیب کے نزدیک ثابت نہیں
سہی۔ مگر پھر بھی وہ شخص کہ جس کے دل میں کچھ خدا کا خوف یا لوگوں کے طعن سے ہی کچھ
ڈر ہے۔ وہ اس بات کو ضرور تسلیم کرے گا کہ صدق کے عدم ثبوت سے کذب کا ثبوت
لازم نہیں آتا ۔ کیونکہ مفہوم اس عبارت کا کہ زید کا سچا ہونا ثابت نہیں ۔ اس عبارت

کے مفہوم سے ہرگز مساوی نہیں ہو سکتا کہ زید کا جھوٹا ہونا ثابت ہے پس جس حالت میں کسی
شخص کا کذب ثابت نہیں تو اس پر احکام کذب کے وارد کرنا اور کاذب کاذب کر کے پکارنا
حقیقت میں انہیں لوگوں کا کام ہے کہ جن کا دھرم اور ایمان اور پر میشر اور بھگوان صرف جیفہ
دنیا کا لالچ یا جاہلا نہ ننگ و ناموس یا قوم اور برادری ہے اگر وہ حق کو قبول کریں اور ہر ایک
نوع کی ضدیت چھوڑ دیں تو پھر ایک غریب درویش کی طرح سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دین الہی
میں داخل ہونا پڑے تو پھر پنڈت جی اور گوروجی اور سوامی جی ان کو کون کہے۔ پس اگر ایسے
لوگ حق اور راستی کے مزاحم نہ ہوں تو اور کون ہو اور اگر ان کا غضب اور غصہ نہ بھڑ کے تو اور
کس کا بھڑ کے۔ ان کو تو اسلام کی عزت ماننے سے اپنی عزت میں فرق آتا ہے۔ طرح
طرح کی وجوہ معاش بند ہوتی ہیں۔ تو پھر کیوں کر ایک اسلام کو قبول کر کے ہزار آفت
خرید لیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جس سچائی پر یقین کرنے کے لئے صد ہا سامان موجود ہیں اس کو تو
قبول نہیں کرتے اور جن کتابوں کی تعلیم حرف حرف میں شرک کا سبق دیتی ہے ان پر ایمان
لائے بیٹھے ہیں اور بے انصافی ان کی اس سے ظاہر ہے کہ اگر مثلاً کوئی عورت کہ جس کی پاک
دامنی بھی کچھ ایسی ویسی ہی ثابت ہو۔ کسی ناکردنی فعل سے متہم کی جائے تو فی الفور کہیں گے
جو کس نے پکڑا اور کس نے دیکھا اور کون معائنہ واردات کا گواہ ہے۔ مگر ان مقدسوں کی
نسبت کہ جن کی راستبازی پر نہ ایک نہ دو بلکہ کروڑہا آدمی گواہی دیتے چلے آئے ہیں بغیر
ثبوت معتبر اس امر کے کہ کسی کے سامنے انہوں نے مسودہ افترا کا بنایا یا اس منصوبہ میں کسی
دوسرے سے مشورہ لیا یا وہ راز کسی شخص کو اپنے نوکروں یا دوستوں یا عورتوں میں سے بتلایا ۱۱۶
یا کسی اور شخص نے مشورہ کرتے یا راز بتلاتے پکڑا۔ یا آپ ہی موت کا سامنا دیکھ کر اپنے
مفتری ہونے کا اقرار کر دیا۔ یونہی جھوٹی تہمت لگانے پر طیار ہو جاتے ہیں۔ پس یہی تو سیاہ
باطنی کی نشانی ہے اور اسی سے تو ان کی اندرونی خرابی مترشح ہو رہی ہے۔ انبیاء وہ لوگ

L
ہیں کہ جنہوں نے اپنی کامل راستبازی کی قوی حجت پیش کر کے اپنے دشمنوں کو بھی الزام
دیا جیسا کہ یہ الزام قرآن شریف میں ہے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے موجود ہے جہاں فرمایا ہے فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ -
( سورة يونس الجزوا ) یعنے میں ایسا نہیں کہ جھوٹ بولوں اور افتراء کروں ۔ دیکھو میں
چالیس برس اس سے پہلے تم میں ہی رہتا رہا ہوں کیا کبھی تم نے میرا کوئی جھوٹ یا افترا
ثابت کیا پھر کیا تم کو اتنی سمجھ نہیں یعنے یہ سمجھ کہ جس نے کبھی آج تک کسی قسم کا جھوٹ نہیں
بولا ۔ وہ اب خدا پر کیوں جھوٹ بولنے لگا ۔ غرض انبیاء کے واقعات عمری اور ان کی
سلامت روشی ایسی بدیہی اور ثابت ہے کہ اگر سب باتوں کو چھوڑ کر ان کے واقعات کو ہی
دیکھا جائے تو ان کی صداقت ان کے واقعات سے ہی روشن ہو رہی ہے مثلاً اگر کوئی
منصف اور عاقل ان تمام براہین اور دلائل صدق نبوت حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
سے جو اس کتاب میں لکھی جائیں گی قطع نظر کر کے محض ان کے حالات پر ہی غور کرے تو
بلا شبہ انہیں حالات پر غور کرنے سے ان کے نبی صادق ہونے پر دل سے یقین کرے گا
اور کیونکر یقین نہ کرے وہ واقعات ہی ایسے کمال سچائی اور صفائی سے معطر ہیں کہ حق کے
طالبوں کے دل بلا اختیار ان کی طرف کھینچے جاتے ہیں۔ خیال کرنا چاہئے کہ کسی استقلال
سے آنحضرت اپنے دعوی نبوت پر باوجود پیدا ہو جانے ہزاروں خطرات اور کھڑے
ہو جانے لاکھوں معاندوں اور مزاحموں اور ڈرانے والوں کے اول سے اخیر دم تک ثابت
اور قائم رہے برسوں تک وہ مصیبتیں دیکھیں اور وہ دکھ اٹھانے پڑے جو کامیابی سے بکلی
مایوس کرتے تھے اور روز بروز بڑھتے جاتے تھے کہ جن پر صبر کرنے سے کسی دنیوی مقصد
کا حاصل ہو جانا وہم بھی نہیں گذرتا تھا بلکہ نبوت کا دعوی کرنے سے از دست اپنی پہلی
جمعیت کو بھی کھو بیٹھے اور ایک بات کہہ کر لاکھ تفرقہ خرید لیا اور ہزاروں بلاؤں کو اپنے
یونس : ۱۷

سر پر بلا لیا۔ وطن سے نکالے گئے۔ قتل کے لئے تعاقب کئے گئے ۔ گھر اور اسباب تباہ اور
برباد ہو گیا۔ بار ہاز ہر دی گئی۔ اور جو خیر خواہ تھے وہ بدخواہ بن گئے اور جو دوست تھے وہ دشمنی
کرنے لگے اور ایک زمانہ دراز تک وہ تلخیاں اٹھانی پڑیں کہ جن پر ثابت قدمی سے ٹھہرے
رہنا کسی فریبی اور مکار کا کام نہیں۔ اور پھر جب مدت مدید کے بعد غلبہ اسلام کا ہوا تو ان
دولت اور اقبال کے دنوں میں کوئی خزانہ اکٹھا نہ کیا۔ کوئی عمارت نہ بنائی ۔ کوئی بارگاہ طیار نہ
ہوئی۔ کوئی سامان شاہانہ عیش و عشرت کا تجویز نہ کیا گیا۔ کوئی اور ذاتی نفع نہ اٹھایا۔ بلکہ جو کچھ
آیا وہ سب تیموں اور مسکینوں اور بیوہ عورتوں اور مقروضوں کی خبر گیری میں خرچ ہوتا رہا اور
کبھی ایک وقت بھی سیر ہو کر نہ کھایا۔ اور پھر صاف گوئی اس قدر کہ توحید کا وعظ کر کے سب
قوموں اور سارے فرقوں اور تمام جہان کے لوگوں کو جو شرک میں ڈوبے ہوئے تھے مخالف
بنالیا۔ جو اپنے اور خویش تھے ان کو بت پرستی سے منع کر کے سب سے پہلے دشمن بنایا ۔
یہودیوں سے بھی بات بگاڑ لی۔ کیونکہ ان کو طرح طرح کی مخلوق پرستی اور پیر پرستی اور
بداعمالیوں سے روکا۔ حضرت مسیح کی تکذیب اور توہین سے منع کیا جس سے ان کا نہایت دل
جل گیا اور سخت عداوت پر آمادہ ہو گئے اور ہر دم مقتل کر دینے کی گھات میں رہنے لگے۔ اسی
طرح عیسائیوں کو بھی خفا کر دیا گیا ۔ کیونکہ جیسا کہ ان کا اعتقاد تھا ۔ حضرت عیسیٰ کو نہ خدا نہ خدا
کا بیٹا قرار دیا اور نہ ان کو پھانسی مل کر دوسروں کو بچانے والا تسلیم کیا۔ آتش پرست اور
ستارہ پرست بھی ناراض ہو گئے ۔ کیونکہ ان کو بھی ان کے دیوتوں کی پرستش سے ممانعت
کی گئی اور مدار نجات کا صرف توحید ٹھہرائی گئی ۔ اب جائے انصاف ہے کہ کیا دنیا حاصل
کرنے کی یہی تدبیر تھی کہ ہر ایک فرقہ کو ایسی ایسی صاف اور دل آزار باتیں سنائی گئیں کہ
جس سے سب نے مخالفت پر کمر باندھ لی اور سب کے دل ٹوٹ گئے اور قبل اس کے کہ
اپنی کچھ ذرہ بھی جمعیت بنی ہوتی یا کسی کا حملہ روکنے کے لئے کچھ طاقت بہم پہنچ جاتی ۱۱۸

سب کی طبیعت کو ایسا اشتعال دے دیا کہ جس سے وہ خون کرنے کے پیاسے ہو گئے ۔
زمانہ سازی کی تدبیر تو یہ تھی کہ جیسا بعضوں کو جھوٹا کہا تھا ویسا ہی بعضوں کو سچا بھی کہا جاتا ۔ تا
اگر بعض مخالف ہوتے تو بعض موافق بھی رہتے ۔ بلکہ اگر عربوں کو کہا جاتا کہ تمہارے ہی
لات و عربی سچے ہیں تو وہ تو اسی دم قدموں پر گر پڑتے اور جو چاہتے ان سے کراتے ۔ کیونکہ وہ
سب خویش اور اقارب اور حمیت قومی میں بے مثل تھے اور ساری بات مانی منائی تھی صرف
تعلیم بت پرستی سے خوش ہو جاتے اور بدل و جان اطاعت اختیار کرتے۔ لیکن سوچنا چاہیے کہ
آنحضرت کا یکلخت ہر ایک خویش و بیگانہ سے بگاڑ لینا اور صرف تو حید کو جوان دنوں میں اس
سے زیادہ دنیا کے لئے کوئی نفرتی چیز نہ تھی اور جس کے باعث سے صدہا مشکلیں پڑتی جاتی
تھیں بلکہ جان سے مارے جانا نظر آتا تھا مضبوط پکڑ لینا یہ کسی مصلحت دنیوی کا تقاضا تھا اور
جبکہ پہلے اسی کے باعث سے اپنی تمام دنیا اور جمعیت برباد کر چکے تھے تو پھر اسی بلا انگیز اعتقاد
پر اصرار کرنے سے کہ جس کو ظاہر کرتے ہی نو مسلمانوں کو قید اور زنجیر اور سخت سخت ماریں
نصیب ہوئیں کسی مقصد کا حاصل کرنا مراد تھا۔ کیا دنیا کمانے کے لئے یہی ڈھنگ تھا کہ ہر
ایک کو کلمہ تلخ جو اس کی طبع اور عادت اور مرضی اور اعتقاد کے بر خلاف تھا۔ سنا کر سب کو ایک دم
کے دم میں جانی دشمن بنادیا اور کسی ایک آدھ قوم سے بھی پیوند نہ رکھا۔ جو لوگ طامع اور مکار
ہوتے ہیں۔ کیا وہ ایسی ہی تدبیریں کیا کرتے ہیں کہ جس سے دوست بھی دشمن ہو جائیں۔
جو لوگ کسی مکر سے دنیا کو کمانا چاہتے ہیں کیا ان کا یہی اصول ہوا کرتا ہے کہ بیکبارگی ساری دنیا
کو عداوت کرنے کا جوش دلاویں اور اپنی جان کو ہر وقت کی فکر میں ڈال لیں ۔ وہ تو اپنا مطلب
سادھنے کے لئے سب سے صلح کاری اختیار کرتے ہیں اور ہر ایک فرقہ کو سچائی کا ہی سرٹیفکیٹ
دیتے ہیں۔ خدا کے لئے یک رنگ ہو جانا ان کی عادت کہاں ہوا کرتی ہے خدا کی وحدانیت
اور عظمت کا کب وہ کچھ دھیان رکھا کرتے ہیں۔ ان کو اس سے غرض کیا ہوتی ہے کہ ناحق

خدا کے لئے دکھ اٹھاتے پھریں ۔ وہ تو صیاد کی طرح وہیں دام بچھاتے ہیں کہ جو شکار
مارنے کا بہت آسان راستہ ہوتا ہے اور وہی طریق اختیار کرتے ہیں کہ جس میں محنت کم اور
فائدہ دنیا کا بہت زیادہ ہو ۔ نفاق ان کا پیشہ اور خوشامد ان کی سیرت ہوتی ہے۔سب سے
میٹھی میٹھی باتیں کرنا اور ہر ایک چور اور سادھ سے برابر رابطہ رکھنا ان کا ایک خاص اصول
ہوتا ہے۔ مسلمانوں سے اللہ اللہ اور ہندوؤں سے رام رام کہنے کو ہر وقت مستعد رہتے ہیں
اور ہر ایک مجلس میں ہاں سے ہاں اور نہیں سے نہیں ملاتے رہتے ہیں اور اگر کوئی میر مجلس
دن کو رات کہے تو چاند اور گیٹیاں دکھلانے کو بھی طیار ہو جاتے ہیں۔ ان کو خدا سے کیا تعلق
اور اس کے ساتھ وفاداری کرنے سے کیا واسطہ اور اپنی خوش باش جان کو مفت میں ادھر
ادھر کا غم لگا لینا انہیں کیا ضرورت ۔ استاد نے ان کو سبق ہی ایک پڑھایا ہوا ہوتا ہے کہ ہر
ایک کو یہی بات کہنا چاہئے کہ جو تیرا راستہ ہے وہی سیدھا ہے اور جو تیری رائے ہے وہی
درست ہے اور جو تو نے سمجھا ہے وہی ٹھیک ہے غرض ان کی راست اور ناراست اور حق
اور باطل اور نیک اور بد پر کچھ نظر ہی نہیں ہوتی بلکہ جس کے ہاتھ سے ان کا کچھ منہ میٹھا
ہو جائے وہی ان کے حساب میں بھگت اور سدھ اور جنٹلمین ہوتا ہے اور جس کی تعریف
سے کچھ پیٹ کا دوزخ بھرتا نظر آوے اسی کو مکتی پانے والا اور سرگ کا وارث اور حیات
ابدی کا مالک بنا دیتے ہیں۔ لیکن واقعات حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر
کرنے سے یہ بات نہایت واضح اور نمایاں اور روشن ہے کہ آنحضرت اعلیٰ درجہ کے
یک رنگ اور صاف باطن اور خدا کے لئے جان باز اور خلقت کے بیم و امید سے بالکل
منہ پھیرنے میر نے والے اور محض خدا پر توکل کرنے والے تھے ۔ کہ جنہوں نے خدا کی خواہش اور
مرضی میں محو اور فنا ہو کر اس بات کی کچھ بھی پروا نہ کی کہ توحید کی منادی کرنے سے کیا کیا بلا
میرے سر پر آوے گی اور مشرکوں کے ہاتھ سے کیا کچھ دکھ اور درد اٹھانا ہوگا ۔ بلکہ تمام

۱۲۰ شدتوں اور سختیوں اور مشکلوں کو اپنے نفس پر گوارا کر کے اپنے مولی کا حکم بجالائے ۔
اور جو جو شرط مجاہدہ اور وعظ اور نصیحت کی ہوتی ہے وہ سب پوری کی اور کسی ڈرانے
☆
والے کو کچھ حقیقت نہ سمجھا ۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ تمام نبیوں کے واقعات میں ایسے
مواضعات خطرات اور پھر کوئی ایسا خدا پر توکل کر کے کھلا کھلے شرک اور مخلوق پرستی سے
منع کرنے والا اور اس قدر دشمن اور پھر کوئی ایسا ثابت قدم اور استقلال کرنے کر ۔ والا
ایک بھی ثابت نہیں ۔ پس ذرہ ایمانداری سے سوچنا چاہئے کہ یہ سب حالات کیسے
آنحضرت کے اندرونی صداقت پر دلالت کر رہے ہیں ۔ ماسوا اس کے جب عاقل
آدمی ان حالات پر اور بھی غور کرے کہ وہ زمانہ کہ جس میں آنحضرت مبعوث
ہوئے حقیقت میں ایسا زمانہ تھا کہ جس کی حالت موجودہ ایک بزرگ اور عظیم
القدر مصلح ربانی اور ہادی آسمانی کی اشد محتاج تھی اور جو جو تعلیم دی گئی۔
تو اریخ صاف بتاتی ہے اور فرقان مجید کے کئی مقامات میں کہ جن کا انشاء اللہ فصل اول
میں ذکر ہوگا بوضاحت تمام وارد ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس زمانہ میں مبعوث
ہوئے تھے کہ جب تمام دنیا میں شرک اور گمراہی اور مخلوق پرستی پھیل چکی تھی ۔ اور تمام
لوگوں نے اصول حقہ کو چھوڑ دیا تھا اور صراط مستقیم کو بھول بھلا کر ہر ایک فرقہ نے ایک
الگ بدعتوں کا راستہ لے لیا تھا ۔ عرب میں بت پرستی کا نہایت زور تھا۔ فارس میں آتش
پرستی کا بازار گرم تھا ۔ ہند میں علاوہ بت پرستی کے اور صد با طرح کی مخلوق پرستی پھیل گئی تھی
اور انہیں دنوں میں کئی پوران اور پستک کہ جن کے رو سے بیسیوں خدا کے بندے خدا
بنائے گئے اور اوتار پرستی کی بنیاد ڈالی گئی۔ تصنیف ہو چکی تھی اور بقول پادری بورٹ صاحب
اور کئی فاضل انگریزوں کے ان دنوں میں عیسائی مذہب سے زیادہ اور کوئی مذہب خراب
نہ تھا اور پادری لوگوں کی بد چلنی اور بداعتقادی سے مذہب عیسوی پر ایک سخت دھبہ
لگ چکا تھا ۔ اور مسیحی عقائد میں نہ ایک نہ دو بلکہ کئی چیزوں نے خدا کا منصب لے لیا تھا۔
اش
سہو کتابت ہے۔ صحیح پورٹ ( جان ڈیون پورٹ JOHN DAVENPORT) ہے۔ (ناشر)

بقیه حاشیه نمبر
برها
وہ بھی واقعہ میں سچی اور ایسی تھی کہ جس کی نہایت ضرورت تھی ۔ اور ان تمام امور ۱۲۱
کی جامع تھی کہ جس سے تمام ضرورتیں زمانہ کی پوری ہوتی تھیں ۔ اور پھر اس تعلیم
نے اثر بھی ایسا کر دکھایا کہ لاکھوں دلوں کو حق اور راستی کی طرف کھینچ لائی اور
لاکھوں سینوں پر لا اله الا اللہ کا نقش جما دیا اور جو نبوت کی علت غائی ہوتی ہے
یعنی تعلیم اصول نجات کے اس کو ایسا کمال تک پہنچایا جو کسی دوسرے نبی کے ہاتھ
سے وہ کمال کسی زمانہ میں ہم نہیں پہنچا۔ تو ان واقعات پر نظر ڈالنے سے بلا اختیار
یہ شہادت دل سے جوش مار کر نکلے گی کہ آنحضرت ضرور خدا کی طرف سے
پس آنحضرت کا ایسی عام گمراہی ۔ عام گمراہی کے وقت میں مبعوث ہونا کہ جب خود حالت م الت موجوده
زمانہ کی ایک بزرگ معالج اور مصلح کو چاہتی تھی اور ہدایت ربانی کی کمال ضرورت تھی ۔
اور پھر ظہور فرما کر ایک عالم کو توحید اور اعمال صالحہ سے منور کرنا اور شرک اور مخلوق پرستی کا جو
ام الشرور ہے قلع قمع فرمانا اس بات پر صاف دلیل ہے کہ آنحضرت خدا کے سچے رسول اور ۱۲۱
سب رسولوں سے افضل تھے ۔ سچا ہونا ان کا تو اس سے ثابت ہے کہ اس عام ضلالت کے
زمانہ میں قانون قدرت ایک سچے ہادی کا متقاضی تھا اور سنت الہیہ ایک رہبر صادق کی
مقتضی تھی ۔ کیونکہ قانون قدیم حضرت رب العالمین کا یہی ہے کہ جب دنیا میں کسی نوع کی
شدت اور صعوبت اپنے انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو رحمت الہی اس کے دور کرنے کی طرف متوجہ
ہوتی ہے جیسے جب امساک باران سے غایت درجہ کا قحط پڑ کر خلقت کا کام تمام ہونے لگتا
ہے تو آخر خداوند کریم بارش کر دیتا ہے اور جب وبا سے لاکھوں آدمی مرنے لگتے ہیں تو
کوئی صورت اصلاح ہوا کی نکل آتی ہے یا کوئی دوا ہی پیدا ہو جاتی ہے اور جب کسی ظالم
کے پنجہ میں کوئی قوم گرفتار ہوتی ہے تو آخر کوئی عادل اور فریا درس پیدا ہو جاتا ہے ۔ پس
ایسا ہی جب لوگ خدا کا راستہ بھول جاتے ہیں اور توحید اور حق پرستی کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ تو
خداوند تعالیٰ اپنی طرف سے کسی بندہ کو بصیرت کامل عطا فرما کر اور اپنے کلام اور الہام

۱۲۲ سچے ہادی ہیں ۔ جو شخص تعصب اور ضدیت سے انکاری ہو اس کی مرض تو لا علاج ہے خواہ وہ
خدا سے بھی منکر ہو جائے ورنہ یہ سارے آثار صداقت جو آں حضرت میں کامل طور پر جمع
ہیں کسی اور نبی میں کوئی ایک تو ثابت کر کے دکھلاوے تا ہم بھی جانیں ۔ منہ سے فضول
باتیں بکنا کوئی بڑی بات نہیں جو جی چاہے بک لیا کون روکتا ہے۔ لیکن معقول طور پر مدلل
بات کا مدلل جواب دینا شرط انصاف ہے۔ یوں تو ہمارے سارے مخالفین گالیاں
ه حاشیه
سے مشرف کر کے بنی آدم کی ہدایت کے لئے بھیجتا ہے کہ تا جس قدر بگاڑ ہو گیا ہے اس کی اصلاح
کرے۔ اس میں اصل حقیقت یہ ہے کہ پروردگار جو قیوم عالم کا ہے اور بقا اور وجود عالم کا اسی کے
سہارے اور آسرے سے ہے کسی اپنی فیضان رسانی کی صفت کو خلقت سے دریغ نہیں کرتا اور نہ
بیکار اور معطل چھوڑتا ہے بلکہ ہر ایک صفت اس کی اپنے موقعہ پر فی الفور ظہور پذیر ہو جاتی ہے۔ پس
۱۲۲) جبکہ از روئے تجویز عقلی کے اس بات پر قطع واجب ہوا کہ ہر یک آفت کا غلبہ توڑنے کے لئے
خدا تعالیٰ کی وہ صفت جو اس کے مقابلہ پر پڑی ہے ظہور کرتی ہے اور یہ بات تو اریخ سے اور خود
مخالفین کے اقرار سے اور خاص فرقان مجید کے بیان واضح سے ثابت ہو چکی ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت میں یہ آفت غالب ہو رہی تھی کہ دنیا کی تمام قوموں نے سیدھا
راستہ توحید اور اخلاص اور حق پرستی کا چھوڑ دیا تھا اور نیز یہ بات بھی ہر ایک کو معلوم ہے کہ اس
فساد موجودہ کے اصلاح کرنے والے اور ایک عالم کو ظلمات شرک اور مخلوق پرستی سے نکال کر
توحید پر قائم کرنے والے صرف آنحضرت ہی ہیں کوئی دوسرا نہیں ۔ تو ان سب مقدمات سے
نتیجہ یہ نکلا کہ آنحضرت خدا کی طرف سے سچے ہادی ہیں چنانچہ اس دلیل کی طرف اللہ تعالیٰ نے
اپنے پاک کلام میں آپ ارشاد فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ تَاللَّهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ
قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ
الِيمُ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۚ وَهُدًى
وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ وَاللهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ

·

آج 10 میں سے 10 باقی