کتاب 67: كتاب النکاح

صحیح بخاری, حصہ 5

صحیح بخاری 5143

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جعفر بن ربیعہ سے، جعفر نے اعرج سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ نے فرمایا: بدگمانی سے اپنے آپ کو بچاتے رہنا کیونکہ بدگمانی بہت ہی بڑا جھوٹا خیال ہے۔ اور تجسس نہ کیا کرو اور نہ کان نکال کر باتیں سنا کرو اور آپس میں بغض نہ رکھو اور بھائی بھائی ہو کر رہو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَأْثُرُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ وَلاَ تَجَسَّسُوا وَلاَ تَحَسَّسُوا وَلاَ تَبَاغَضُوا وَكُونُوا إِخْوَانًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5144

اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اس وقت تک پیام نکاح نہ بھیجے جب تک کہ وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے۔

وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5145

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ (زُہری نے) کہا: سالم بن عبداللہ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت حفصہؓ بیوہ ہوگئیں تو حضرت عمر بن خطابؓ کہتے تھے: میں ابوبکرؓ سے ملا اور میں نے کہا: اگر آپؓ چاہیں تو میں حفصہ بنت عمرؓ کا نکاح آپؓ سے کئے دیتا ہوں۔ میں کئی راتیں انتظار کرتا رہا۔ آخر رسول اللہ ﷺ نے حفصہؓ کے نکاح کا پیغام بھیجا۔ پھر ابوبکرؓ مجھ سے ملے اور کہنے لگے: جو بات تم نے پیش کی تھی اس کے متعلق تمہیں جواب دینے سے مجھے صرف اس بات نے روکا تھا کہ مجھے علم ہوچکا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے حفصہؓ کا ذکر کیا ہے اور میں ایسا نہیں تھا کہ رسول اللہ ﷺ کا راز افشا کردیتا۔ اگر آپؐ اسے چھوڑ دیتے تو میں اسے ضرور قبول کرتا۔ (شعیب کی طرح) اس حدیث کو یونس (بن یزید) اور موسیٰ بن عقبہ اور (محمد بن عبداللہ) ابن ابی عتیق نے زُہری سے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حِينَ تَأَيَّمَتْ حَفْصَةُ قَالَ عُمَرُ لَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ فَقُلْتُ إِنْ شِئْتَ أَنْكَحْتُكَ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ. فَلَبِثْتُ لَيَالِيَ ثُمَّ خَطَبَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرْجِعَ إِلَيْكَ فِيمَا عَرَضْتَ إِلاَّ أَنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ ذَكَرَهَا فَلَمْ أَكُنْ لأُفْشِيَ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَلَوْ تَرَكَهَا لَقَبِلْتُهَا. تَابَعَهُ يُونُسُ وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5146

قبیصہ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زید بن اسلم سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمرؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: دو شخص مشرق کی طرف سے آئے اور ان دونوں نے تقریر کی۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ بعض تقریریں بھی جادو ہوتی ہیں۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ جَاءَ رَجُلاَنِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَخَطَبَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرً".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5147

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر بن مفضل نے ہمیں بتایا۔ خالد بن ذکوان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراءؓ کہتی تھیں کہ نبی ﷺ آئے اور جب میرا رخصتانہ کیا گیا تو آپؐ میرے پاس اندر آئے اور میرے بستر پر اس طرح بیٹھ گئے جیسے تم میرے پاس بیٹھے ہوئے ہو۔ تو اس وقت ہماری چند لڑکیاں دف بجانے لگیں اور میرے ان بزرگوں کی تعریفیں کرنے لگیں جو جنگ بدر میں مارے گئے تھے۔ اتنے میں اُن میں سے ایک لڑکی نے کہا: ہم میں ایک ایسا نبی ہے جو جانتا ہے کہ کل کیا کچھ ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا: اس کو جانے دو اور وہی گاؤ جو پہلے گارہی تھیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ قَالَ قَالَتِ الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَ. جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ حِينَ بُنِيَ عَلَىَّ فَجَلَسَ عَلَى فِرَاشِي كَمَجْلِسِكَ مِنِّي فَجَعَلَتْ جُوَيْرِيَاتٌ لَنَا يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَيَنْدُبْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِي يَوْمَ بَدْرٍ إِذْ قَالَتْ إِحْدَاهُنَّ وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ. فَقَالَ " دَعِي هَذِهِ وَقُولِي بِالَّذِي كُنْتِ تَقُولِينَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5148

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز بن صہیب سے، عبدالعزیز نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا) کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ نے ایک عورت سے کھجور کی ایک گٹھلی کے برابر سونا دے کر نکاح کیا۔ اور نبی ﷺ نے شادی کی خوشی دیکھ کر ان سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: میں نے ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے وزن کے برابر (دے کر) نکاح کر لیا ہے۔ اور اس سند سے قتادہ سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ نے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونا دے کر ایک عورت سے شادی کی۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ فَرَأَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَشَاشَةَ الْعُرْسِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ. وَعَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5149

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا کہ میں نے ابوحازم سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے سنا۔ حضرت سہلؓ کہتے تھے کہ میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک عورت کھڑی ہوئی اور وہ کہنے لگی: یا رسول اللہ! اس نے اپنے تئیں آپؐ کے لئے ہبہ کردیا ہے۔ اس کے متعلق آپؐ کی جو رائے ہو آپؐ کریں تو آپؐ نے اس کو کچھ جواب نہیں دیا۔ پھر وہ کھڑی ہوئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ! اس نے اپنے تئیں آپؐ کے لئے ہبہ کردیا ہے۔ اس کے متعلق آپؐ کی جو رائے ہو کیجئے۔ آپؐ نے اس کو کچھ جواب نہ دیا۔ پھر وہ تیسری بار کھڑی ہوئی اور کہنے لگی: اس نے اپنے تئیں آپؐ کے سامنے ہبہ کیا۔ اس کے متعلق جو آپؐ کی رائے ہو وہ کریں۔ تب ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! مجھ ہی سے اس کا نکاح کردیں۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے بھی؟ وہ کہنے لگا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: جاؤ اور کچھ ڈھونڈو گو لوہے کی انگوٹھی ہی۔ پس وہ گیا اور تلاش کی۔ پھر آیا اور کہنے لگا: مجھے کچھ نہیں ملا۔ لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی۔ آپؐ نے پوچھا: کیا تمہیں قرآن سے کچھ یاد ہے۔ اس نے کہا: مجھے فلانی فلانی سورة یاد ہے۔ آپؐ نے فرمایا: جاؤ میں نے اس کی تم سے ان سورتوں کے عوض میں شادی کردی جو تمہیں قرآن سے یاد ہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ يَقُولُ إِنِّي لَفِي الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذْ قَامَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَلَمْ يُجِبْهَا شَيْئًا ثُمَّ قَامَتِ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لَكَ فَرَ فِيهَا رَأْيَكَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْكِحْنِيهَا. قَالَ " هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَىْءٍ ". قَالَ لاَ. قَالَ " اذْهَبْ فَاطْلُبْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ ". فَذَهَبَ فَطَلَبَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ مَا وَجَدْتُ شَيْئًا وَلاَ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ. فَقَالَ " هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَىْءٌ ". قَالَ مَعِي سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا. قَالَ " اذْهَبْ فَقَدْ أَنْكَحْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5150

یحیٰ (بن موسیٰ بلخی) نے ہم سے بیان کیا کہ وکیع (بن جراح) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سفیان (ثوری) سے، سفیان نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا: نکاح کر لو، گو ایک لوہے کی انگوٹھی ہی دے کر۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِرَجُلٍ " تَزَوَّجْ وَلَوْ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5151

ابوالولید ہشام بن عبدالملک (طیالسی) نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے حضرت عقبہؓ سے، حضرت عقبہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: ان شرطوں میں سے جو تم پورا کرتے ہو وہ شرطیں زیادہ پورا کرنے کے لائق ہیں جن کے ذریعہ سے تم نے شرمگاہوں کو اپنے لئے حلال سمجھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَحَقُّ مَا أَوْفَيْتُمْ مِنَ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5152

عبیداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے زکریا سے جو ابو زائدہ کے بیٹے ہیں۔ زکریا نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے ابو سلمہ (بن عبدالرحمٰن) سے، ابو سلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کسی عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنی بہن کی طلاق کا سوال اٹھائے تاکہ وہ اس کا پیالہ بھی خود انڈیل لے کیونکہ اس کو صرف اتنا ہی ملے گا جو اس کے لئے مقدر کیا گیا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ زَكَرِيَّاءَ ـ هُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ـ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحِلُّ لاِمْرَأَةٍ تَسْأَلُ طَلاَقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَهَا فَإِنَّمَا لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5153

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے حمید طویل سے، حمید نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور ان پر زردی کا نشان تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اُن سے پوچھا تو انہوں نے آپؐ کو بتایا کہ انہوں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے۔ آپؐ نے پوچھا: اس کو کتنا مہر دیا ہے؟ انہوں نے کہا: کھجور کی گٹھلی برابر سونا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ولیمہ کرو گو ایک بکری ہی کا سہی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضى الله عنه أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ " كَمْ سُقْتَ إِلَيْهَا ". قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5154

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ آپؓ نے فرمایا: نبی ﷺ نے حضرت زینبؓ کا ولیمہ کیا اور مسلمانوں کو خوب کھلا کھلایا۔ پھر آپؐ باہر گئے جیسا کہ آپؐ جب شادی کرکے جایا کرتے تھے۔ اور اُمہات المؤمنین کے حجروں میں آئے، آپؐ اُن کے لئے دعا کرتے اور وہ آپؐ کے لئے دعا کرتیں۔ پھر واپس لوٹے تو دو آدمی دیکھے۔ آپؐ پھر لوٹ گئے۔ میں نہیں جانتا آیا میں نے آپؐ کو خبر دی یا کسی اور نے آپؐ کو خبر دی کہ وہ دونوں چلے گئے ہیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَوْلَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِزَيْنَبَ فَأَوْسَعَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا فَخَرَجَ ـ كَمَا يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ ـ فَأَتَى حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ يَدْعُو وَيَدْعُونَ لَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ فَرَأَى رَجُلَيْنِ فَرَجَعَ لاَ أَدْرِي آخْبَرْتُهُ أَوْ أُخْبِرَ بِخُرُوجِهِمَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5155

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد نے جو کہ زید کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ پر زردی کا نشان دیکھا، آپؐ نے فرمایا: یہ کیسی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی کے برابر سونے کے عوض میں شادی کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ تمہارے لئے مبارک کرے۔ ولیمہ کرو، گو ایک ہی بکری سے سہی۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ـ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ ـ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ قَالَ " مَا هَذَا ". قَالَ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. قَالَ " بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5156

فروہ بن ابی المغراء نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) نبی ﷺ نے مجھ سے شادی کی تو میری ماں میرے پاس آئیں اور مجھے گھر لے گئیں تو کیا دیکھتی ہوں کہ گھر میں کچھ انصاری عورتیں ہیں۔ وہ کہنے لگیں: خیر و برکت سے اور اچھے نصیب سے ہو۔

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَتْنِي أُمِّي فَأَدْخَلَتْنِي الدَّارَ فَإِذَا نِسْوَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ فِي الْبَيْتِ فَقُلْنَ عَلَى الْخَيْرِ وَالْبَرَكَةِ وَعَلَى خَيْرِ طَائِرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5157

محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن مبارک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر (بن راشد) سے، معمر نے ہمام سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: انبیاء میں سے ایک نبی جنگ کے لئے نکلا اور اس نے اپنی فوج سے کہا: وہ شخص میرے ساتھ نہ آئے جس نے کسی عورت سے نکاح کیا ہو اور وہ اس کو اپنے گھر میں لانا چاہتا ہو اور ابھی اس کو نہیں لایا اور ابھی اس سے ہم بستر نہیں ہوا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ فَقَالَ لِقَوْمِهِ لاَ يَتْبَعْنِي رَجُلٌ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ وَهْوَ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا وَلَمْ يَبْنِ بِهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5158

قبیصہ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے عروہ سے روایت کی کہ نبیﷺ نے حضرت عائشہؓ سے نکاح کیا جبکہ وہ چھ برس کی تھیں اور اُن کو گھر میں لائے جبکہ وہ نو برس کی تھیں اور وہ آپؐ کے پاس نو برس رہیں۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَائِشَةَ وَهْىَ ابْنَةُ سِتٍّ وَبَنَى بِهَا وَهْىَ ابْنَةُ تِسْعٍ وَمَكَثَتْ عِنْدَهُ تِسْعًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5159

محمد بن سلام (بیکندی) نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ خیبر اور مدینہ کے درمیان تین دن ٹھہرے رہے تا حضرت صفیہؓ بنت حيّ آپؐ کے پاس رخصت کی جائیں۔ میں نے مسلمانوں کو آپؐ کے ولیمہ میں بلایا۔ اس میں نہ روٹی تھی نہ گوشت۔ آپؐ نے دستر خوان بچھائے جانے کا حکم دیا۔ پھر ان پر کھجوریں، پنیر اور گھی رکھ دیا گیا تو یہ آپؐ کا ولیمہ تھا۔ مسلمان کہنے لگے: آیا یہ اُمہات المومنین میں سے ایک ہوں گی یا اُن لونڈیوں میں سے ہیں جن کے آپؐ معاہدے کی رُو سے جائز طور پر مالک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا: اگر تو آپؐ نے ان کو پردہ میں رکھا تو وہ اُمہات المؤمنین میں سے ہوں گی اور اگر انہیں پردہ میں نہ رکھا تو پھر وہ ان لونڈیوں میں سے ہی ہیں جن کے آپؐ معاہدے کی رُو سے جائز طور پر مالک ہوئے۔ جب آپؐ نے کوچ کیا تو آپؐ نے اپنے پیچھے حضرت صفیہؓ کے لئے جگہ درست کی اور ان کے اور لوگوں کے درمیان پردہ تان دیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَقَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلاَثًا يُبْنَى عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَىٍّ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَتِهِ فَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلاَ لَحْمٍ أَمَرَ بِالأَنْطَاعِ فَأُلْقِيَ فِيهَا مِنَ التَّمْرِ وَالأَقِطِ وَالسَّمْنِ فَكَانَتْ وَلِيمَتَهُ فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ فَقَالُوا إِنْ حَجَبَهَا فَهْىَ مِنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهْىَ مِمَّا مَلَكَتْ يَمِينُهُ فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّى لَهَا خَلْفَهُ وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5160

فروہ بن ابی مغراء نے مجھ سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ نے مجھ سے شادی کی تو میری ماں میرے پاس آئیں اور مجھے گھر لے گئیں تو میں گھبرا گئی کہ اچانک رسول اللہ ﷺ چاشت کے وقت گھر آگئے۔

حَدَّثَنِي فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَأَتَتْنِي أُمِّي فَأَدْخَلَتْنِي الدَّارَ فَلَمْ يَرُعْنِي إِلاَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضُحًى.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5161

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ محمد بن منکدر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم نے سوزنیاں بنائیں؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے لئے سوزنیاں کہاں؟ آپؐ نے فرمایا: وہ عنقریب ضرور ہوں گی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَلِ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ. قَالَ " إِنَّهَا سَتَكُونُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5162

فضل بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن سابق نے ہمیں بتایا۔ اسرائیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے ایک عورت کا ایک انصاری شخص کے پاس رخصتانہ کیا۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: عائشہؓ! تمہارے ساتھ کچھ گانا بجانا نہ تھا؟ کیونکہ انصار گانا بجانے سے خوش ہوتے ہیں۔

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا زَفَّتِ امْرَأَةً إِلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا عَائِشَةُ مَا كَانَ مَعَكُمْ لَهْوٌ فَإِنَّ الأَنْصَارَ يُعْجِبُهُمُ اللَّهْوُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی