کتاب 67: كتاب النکاح

صحیح بخاری, حصہ 7

صحیح بخاری 5183

یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن قاری نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابوحازم سے، ابو حازم نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعد (ساعدیؓ) سے سنا کہ ابواُسید ساعدیؓ نے نبی ﷺ کو اپنی شادی پر دعوت دی اور اس دن ان کی بیوی ہی دعوت پر آنے والوں کی خدمت کرتی تھیں حالانکہ وہ اس وقت دلہن تھیں۔ یہ کہتی تھیں یا حضرت سہلؓ کہتے تھے: تم جانتے ہو کہ اُنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے لئے کیا شربت تیار کیا؟ اُنہوں نے آپؐ کے لئے رات کو ایک پیالے میں کچھ کھجوریں بھگو رکھی تھیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ دَعَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لِعُرْسِهِ فَكَانَتِ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَهْىَ الْعَرُوسُ فَقَالَتْ أَوْ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَنْقَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْقَعَتْ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5184

عبدالعزیز بن عبد اللہ (اویسی) نے ہم سے بیان کیا انہوں نے کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورت پسلی کی طرح ہے۔ اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو تو اس کو توڑ دو گے اور اگر اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو تم اس سے فائدہ اٹھاؤ گو اس میں ٹیڑھا پن ہی رہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمَرْأَةُ كَالضِّلَعِ إِنْ أَقَمْتَهَا كَسَرْتَهَا وَإِنِ اسْتَمْتَعْتَ بِهَا اسْتَمْتَعْتَ بِهَا وَفِيهَا عِوَجٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5185

اسحاق بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہ حسین (بن علی) جعفی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زائدہ (بن قدامہ) سے، زائدہ نے میسرہ (بن عمار اشجعی) سے، میسرہ نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو اللہ پر اور آخری دن پر ایمان لاتا ہے تو اپنے ہمسایہ کو نہ ستائے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِي جَارَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5186

اور اپنی عورتوں سے اچھا سلوک کرتے رہا کرو کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور دیکھو پسلی میں سب سے ٹیڑھا حصہ اس کے اوپر کا ہے اگر تم اس کو سیدھا کرنے لگو تو اس کو توڑ دو گے اور اگر تم اسے چھوڑ دو تو ٹیڑھا ہی رہے گا۔ اس لئے عورتوں سے اچھا سلوک کیا کرو۔

وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5187

ابو نعیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان )ثوری( نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عبداللہ بن دینار سے، عبداللہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے زمانہ میں اپنی عورتوں سے بات چیت اور دل لگی کرنے سے بچا کرتے تھے، اس خوف سے کہ کہیں ہمارے متعلق کوئی حکم نہ نازل ہو جائے۔ جب نبی ﷺ فوت ہو گئے تو ہم باتیں کرنے لگے اور دل لگی کرنے لگے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا نَتَّقِي الْكَلاَمَ وَالاِنْبِسَاطَ إِلَى نِسَائِنَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَيْبَةَ أَنْ يُنْزَلَ فِينَا شَىْءٌ فَلَمَّا تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم تَكَلَّمْنَا وَانْبَسَطْنَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5188

ابونعمان (محمد بن فضل سدوسی) نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ایوب (سختیانی) سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ (بن عمرؓ) سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے پُرسش ہوگی۔ امام بھی نگران ہے اور اس سے پوچھا جائے گا اور آدمی بھی اپنے متعلقین کا نگران ہے اور اس سے پوچھا جائے گا اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی پاسبان ہے اور اس سے بھی پوچھا جائے گا۔ اور غلام بھی اپنے مالک کے مال کا پاسبان ہے اور اس سے بھی پوچھا جائے گا۔ دیکھو تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے پُرسش ہوگی۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ فَالإِمَامُ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهْىَ مَسْئُولَةٌ وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5189

سلیمان بن عبدالرحمٰن اور علی بن حُجر نے ہم سے بیان کیا۔ دونوں نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، عیسیٰ نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے عبداللہ بن عروہ سے، عبداللہ نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ کہتی تھیں کہ گیارہ عورتیں بیٹھیں اور اُنہوں نے آپس میں یہ قول و اقرار کیا کہ وہ اپنے خاوندوں کے پوشیدہ معاملات سے کچھ نہ چھپائیں گی۔ پہلی نے کہا: میرا خاوند مریل اونٹ کا گوشت ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر ہو، نہ تو آسان راستہ ہے کہ اس پر چڑھا جائے اور نہ ہی وہ گوشت چربی والا ہے کہ اسے (وہاں سے) لایا جائے۔ دوسری نے کہا: میرا خاوند میں اس کا راز افشا نہیں کروں گی۔ میں ڈرتی ہوں کہ سب بیان نہ کر سکوں گی۔ اگر اس کا ذکر کروں تو پھر اس کے سب کھلے چھپے عیب بیان کروں۔ تیسری نے کہا: میرا خاوند لم دھڑنگ ہے اگر کچھ بولوں تو مجھے طلاق دے دی جائے اور اگر خاموش رہوں تو لٹکی رہوں۔ چوتھی نے کہا: میرا خاوند تہامہ کی رات جیسا ہے نہ گرمی ہے نہ سردی نہ ڈر ہے اور نہ اکتانا۔ پانچویں نے کہا: میرا خاوند اگر (گھر میں) آئے تو ایک چیتا ہے اگر باہر جائے تو شیر ہے اور جو چیز سپرد کر دی اس کے متعلق پوچھتا ہی نہیں۔ چھٹی نے کہا: میرا خاوند اگر کھانے بیٹھے تو سبھی چٹ کر جائے اور اگر پینے لگے تو سبھی نگل جائے اور اگر لیٹے تو الگ تھلگ لیٹے اور ہاتھ نہ ڈالے کہ پریشانی کو معلوم کرے۔ ساتویں نے کہا: میرا خاوند جاہل مطلق ہے یا کہا کہ ناکارہ ہے۔ سینے سے لگا کر اوندھا پڑ جائے۔ ہر ایک بیماری اسی کی بیماری ہے۔ تمہارا سر پھوڑ ڈالے یا تمہارا ہاتھ توڑ ڈالے یا تم سے دونوں ہی کرے۔ آٹھویں نے کہا: میرا خاوند چھوؤ تو جیسے خرگوش کو چھؤا اور خوشبو جیسے زعفران کی خوشبو۔ نویں نے کہا: میرا خاوند گھر کا اونچا، تلوار کے لمبے پرتلا ؂ والا، راکھ کے ڈھیروں ڈھیر والا، ہر مشورہ سے اس کا گھر نزدیک ہے۔ دسویں نے کہا: میرا خاوند مالک ہے اور مالک بھی کیسا اچھا مالک، اس کے اتنے اونٹ ہیں کہ اُن کے بیٹھنے کی جگہیں بے شمار ہیں چرنے کو کم نکلتے ہیں اور جونہی باجے کی آواز سنی، اُنہیں یقین ہو گیا کہ اب وہ نہیں رہیں گے۔ گیارہویں نے کہا: میرا خاوند ابوزرع ہے اور ابوزرع بھی کیا۔ میرے دونوں کان ہر قسم کے زیور سے جھلا دیئے اور میرے دونوں بازو چربی سے بھر دئیے اور مجھے بڑا بنادیا اور میرا نفس بھی مجھے دیکھ کر فخر کرنے لگا۔ اس نے مجھے ایسے لوگوں میں پایا کہ جن کی تھوڑی سی بکریاں تھیں، نہایت تنگی میں تھے اور پھر اُس نے مجھے ایسے لوگوں میں کر دیا کہ جو گھوڑوں، اونٹوں اور کھیتوں والے ہیں اور جن کے پاس لوگ ہر وقت آتے جاتے ہیں۔ پھر اس کے سامنے میں کچھ کہتی ہوں تو مجھ پر بُرا نہیں منایا جاتا۔ اور اگر میں سوتی رہوں تو صبح ہی کو جاگتی ہوں اور پیتی ہوں تو عمدہ پیتی ہوں۔ ابوزرع کی ماں، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی ماں کیسی ہے۔ اس کی گٹھڑیاں بھاری بھرپور، اس کا گھر اچھا کشادہ۔ ابوزرع کا بیٹا، کیا بتاؤں ابوزرع کا بیٹا کیسا ہے۔ اس کے سونے کی جگہ ایسی ہے جیسے تلوار کا پھل اور بکری کے بچے کا پایہ اُسے سَیر کر دے۔ ابوزرع کی لڑکی، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی بیٹی کیسی ہے۔ اپنے باپ کی فرمانبردار اور اپنی ماں کی فرمانبردار، اپنے کپڑے میں سمانے والی اور اپنی پڑوسن کو غصہ دلانے والی۔ ابوزرع کی لونڈی، کیا بتاؤں کہ ابوزرع کی لونڈی کیسی ہے۔ ہماری باتوں کا ذرا بھی افشا نہیں کرتی اور ہمارے کھانے سے ذرا بھی نہیں چُراتی اور ہمارے گھر کو گھاس پھونس سے نہیں بھر دیتی۔ کہنے لگی: ابوزرع کہیں باہر گیا اور مشکیزوں میں دودھ بُلُویا جارہا تھا تو وہ ایک عورت سے ملا جس کے ساتھ اس کے دو ایسے بچے تھے جیسے دو چیتے جو اس کے پہلو میں دو اناروں سے کھیل رہے تھے۔ اس نے مجھ کو طلاق دی اور اُس سے نکاح کر لیا اور میں نے اُس کے بعد ایک ایسے سردار شخص سے نکاح کیا جو گھوڑے کا اچھا سوار تھا اور برچھا بردار تھا اور اس نے بھی مجھے بہت سے موٹے تازے جانور دیئے اور اس نے ہر ایک سامان سے مجھے ایک ایک جوڑا دیا اور کہا: اُمِّ زرع تم بھی کھاؤ اور اپنے خویش و اقارب کو بھی کھلاؤ۔ کہتی تھیں: اگر میں وہ سب کچھ بھی اکٹھا کرلوں جو اس نے مجھے دیا تو وہ ابوزرع کے چھوٹے سے چھوٹے برتن تک بھی نہ پہنچے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں تمہارے لئے ایسا ہوں جیسا ابوزرع اُمِّ زرع کے لئے۔ سعید بن سلمہ نے ہشام سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا (اس میں یہ الفاظ ہیں) کہ وہ ہمارے گھر کو آشیانہ نہیں بناتی۔ ابوعبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور بعض راویوں نے أَتَقَنَّحُ کو أَتَقَمَّحُ بیان کیا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَلَسَ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً فَتَعَاهَدْنَ وَتَعَاقَدْنَ أَنْ لاَ يَكْتُمْنَ مِنْ أَخْبَارِ أَزْوَاجِهِنَّ شَيْئًا. قَالَتِ الأُولَى زَوْجِي لَحْمُ جَمَلٍ غَثٌّ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ لاَ سَهْلٍ فَيُرْتَقَى وَلاَ سَمِينٍ فَيُنْتَقَلُ. قَالَتِ الثَّانِيَةُ زَوْجِي لاَ أَبُثُّ خَبَرَهُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ لاَ أَذَرَهُ إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ. قَالَتِ الثَّالِثَةُ زَوْجِي الْعَشَنَّقُ إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ. قَالَتِ الرَّابِعَةُ زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةَ لاَ حَرٌّ وَلاَ قُرٌّ وَلاَ مَخَافَةَ وَلاَ سَآمَةَ. قَالَتِ الْخَامِسَةُ زَوْجِي إِنْ دَخَلَ فَهِدَ وَإِنْ خَرَجَ أَسِدَ وَلاَ يَسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ. قَالَتِ السَّادِسَةُ زَوْجِي إِنْ أَكَلَ لَفَّ وَإِنْ شَرِبَ اشْتَفَّ وَإِنِ اضْطَجَعَ الْتَفَّ وَلاَ يُولِجُ الْكَفَّ لِيَعْلَمَ الْبَثَّ قَالَتِ السَّابِعَةُ زَوْجِي غَيَايَاءُ أَوْ عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلاًّ لَكِ. قَالَتِ الثَّامِنَةُ زَوْجِي الْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ وَالرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ. قَالَتِ التَّاسِعَةُ زَوْجِي رَفِيعُ الْعِمَادِ طَوِيلُ النِّجَادِ عَظِيمُ الرَّمَادِ قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِ. قَالَتِ الْعَاشِرَةُ زَوْجِي مَالِكٌ وَمَا مَالِكٌ مَالِكٌ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكِ لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَبَارِكِ قَلِيلاَتُ الْمَسَارِحِ وَإِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ. قَالَتِ الْحَادِيَةَ عَشْرَةَ زَوْجِي أَبُو زَرْعٍ فَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيٍّ أُذُنَىَّ وَمَلأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَىَّ وَبَجَّحَنِي فَبَجِحَتْ إِلَىَّ نَفْسِي وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ فَجَعَلَنِي فِي أَهْلِ صَهِيلٍ وَأَطِيطٍ وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ فَعِنْدَهُ أَقُولُ فَلاَ أُقَبَّحُ وَأَرْقُدُ فَأَتَصَبَّحُ وَأَشْرَبُ فَأَتَقَنَّحُ أُمُّ أَبِي زَرْعٍ فَمَا أُمُّ أَبِي زَرْعٍ عُكُومُهَا رَدَاحٌ وَبَيْتُهَا فَسَاحٌ ابْنُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ مَضْجِعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعُ الْجَفْرَةِ بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ طَوْعُ أَبِيهَا وَطَوْعُ أُمِّهَا وَمِلْءُ كِسَائِهَا وَغَيْظُ جَارَتِهَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لاَ تَبُثُّ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا وَلاَ تُنَقِّثُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا وَلاَ تَمْلأُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا قَالَتْ خَرَجَ أَبُو زَرْعٍ وَالأَوْطَابُ تُمْخَضُ فَلَقِيَ امْرَأَةً مَعَهَا وَلَدَانِ لَهَا كَالْفَهْدَيْنِ يَلْعَبَانِ مِنْ تَحْتِ خَصْرِهَا بِرُمَّانَتَيْنِ فَطَلَّقَنِي وَنَكَحَهَا فَنَكَحْتُ بَعْدَهُ رَجُلاً سَرِيًّا رَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَرَاحَ عَلَىَّ نَعَمًا ثَرِيًّا وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ زَوْجًا وَقَالَ كُلِي أُمَّ زَرْعٍ وَمِيرِي أَهْلَكِ. قَالَتْ فَلَوْ جَمَعْتُ كُلَّ شَىْءٍ أَعْطَانِيهِ مَا بَلَغَ أَصْغَرَ آنِيَةِ أَبِي زَرْعٍ. قَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لأُمِّ زَرْعٍ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامٍ وَلاَ تُعَشِّشُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعْضُهُمْ فَأَتَقَمَّحُ. بِالْمِيمِ وَهَذَا أَصَحُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5190

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے زُہری سے، زُہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے بیان کیا کہ حبشی لوگ اپنے بھالوں سے کھیلا کرتے تھے اور رسول اللہ ﷺ مجھے اپنی آڑ میں لیتے اور میں (کھیل) دیکھتی اور میں دیکھتی رہتی یہاں تک کہ میں خود ہی لوٹ جاتی۔ اب تم خود ہی اندازہ کرلو کہ کم سن لڑکی جو کھیل کود کو دیکھ سن رہی ہو، کتنی دیر دیکھتی رہتی تھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ الْحَبَشُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ فَسَتَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا أَنْظُرُ فَمَا زِلْتُ أَنْظُرُ حَتَّى كُنْتُ أَنَا أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ تَسْمَعُ اللَّهْوَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5191

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب (بن ابی حمزہ) نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے زُہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن ابی ثور نے خبر دی۔ انہوں نے (حضرت عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: مجھے ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ میں حضرت عمر بن خطابؓ سے نبی ﷺ کی بیویوں میں سے اُن دو ازواج کے متعلق پوچھوں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ یعنی اگر تم دونوں اللہ کى طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو تو (یہی زیبا ہے کیونکہ) تم دونوں کے دل مائل ہو چکے تھے۔ اُنہوں نے حج کیا اور میں بھی حج کو گیا۔ وہ راستہ سے ہٹ کر ایک طرف گئے، میں بھی چھاگل لے کر اس طرف گیا۔ وہ قضاء حاجت سے فارغ ہوکر آئے اور میں نے اس (چھاگل) سے اُن کے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور وہ وضو کرنے لگے۔ میں نے کہا: امیرالمؤمنین! نبی ﷺ کی بیویوں میں سے وہ دو عورتیں کون ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ یعنی اگر تم دونوں اللہ کى طرف توبہ کرتے ہوئے جھکو تو (یہی زیبا ہے کیونکہ) تم دونوں کے دل مائل ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا: ابن عباسؓ تم پر تعجب ہے (یہ بھی معلوم نہیں۔) وہ عائشہؓ اور حفصہؓ ہیں۔ یہ کہہ کر حضرت عمرؓ وہ سارا واقعہ مسلسل بیان کرنے لگے۔ اُنہوں نے کہا: میں اور میرا ایک انصاری ہمسایہ بنی اُمیہ بن زید میں رہتے تھے اور یہ لوگ مدینہ کے آس پاس کے بالائی مقامات میں رہا کرتے تھے اور ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس باری باری سے جایا کرتے تھے۔ ایک دن وہ جاتا اور ایک دن میں جاتا۔ جب میں جاتا تو اس دن جو نئی بات وحی وغیرہ سے ہوتی اس کی خبر میں اس کے پاس لاتا اور جب وہ جاتا تو وہ بھی ایسا ہی کرتا اور ہم قریش کے لوگ عورتوں کو دبا کر رکھتے تھے اور جب ہم انصار کے پاس آئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اُن کی عورتیں اُن کو دبا کر رکھتی ہیں۔ اُن کے دیکھا دیکھی ہماری عورتیں بھی انصار کی عورتوں کا وتیرہ اختیار کرنے لگیں۔ میں نے اپنی بیوی کو ڈانٹا ڈپٹا اس نے مجھے جواب دیا میں نے اس کو بُرا منایا کہ وہ مجھے جواب دے۔ وہ بولی میں جو تمہیں جواب دوں تو بُرا کیوں مناتے ہو۔ اللہ کی قسم! نبی ﷺ کی ازواج تو اُن کو جواب دیتی ہیں اور اُن میں سے کوئی تو آپؐ سے سارا دن رات تک الگ رہتی ہے۔ اس بات نے مجھے گھبرا دیا اور میں نے اپنی بیوی سے کہا: اُن عورتوں میں سے جس نے ایسا کیا وہ تو گھاٹے میں رہی۔ میں نے (جلدی سے) اپنے پورے کپڑے پہنے اور میں مدینہ اُتر کر حفصہؓ کے پاس گیا۔ میں نے اس سے کہا: حفصہؓ! کیا تم میں سے کوئی نبی ﷺ کو سارا دن، رات تک ناراض رکھتی ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: تم تو تباہ ہوئی اور گھاٹے میں رہی۔ کیا تم اس سے مطمئن ہو کہ رسول اللہ ﷺ کی ناراضگی کی وجہ سے اللہ ناراض ہو گا اور تم ہلاک نہ ہوجاؤ گی؟ نبی ﷺ سے بہت مطالبے نہ کیا کرو اور نہ ہی کسی بات میں آپؐ کو جواب دیا کرو اور نہ آپؐ سے الگ رہو اور جو تمہیں ضرورت ہو مجھ سے مانگو اور یہ بات تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے کہ تمہاری ہمسائی تم سے زیادہ خوبصورت ہے اور نبی ﷺ کو زیادہ پیاری۔ ان کی مراد حضرت عائشہؓ سے تھی۔ حضرت عمرؓ کہتے تھے اور اُن دنوں ہمارے درمیان یہ باتیں ہورہی تھیں کہ غسان کا قبیلہ ہم پر حملہ کرنے کے لئے اپنے گھوڑوں کی نعل بندی کررہا ہے۔ میرا انصاری ساتھی اپنی باری کے دن مدینہ گیا اور کہیں عشاء کے وقت ہمارے پاس لوٹ کر آیا۔ اس نے میرے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا اور پوچھا: کیا وہ یہی ہیں؟ میں اس سے گھبرایا اور اس کے پاس باہر آیا۔ وہ کہنے لگا: آج بہت ہی بڑا حادثہ ہوا ہے۔ میں نے کہا: وہ کیا ہے؟ کیا غسان آگئے؟ اس نے کہا: نہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اور زیادہ ہولناک۔ نبی ﷺ نے اپنی ازواج کو طلاق دے دی۔ اور عبید بن حنین نے کہا: حضرت ابن عباسؓ نے حضرت عمرؓ سے سنا۔ آپؓ نے فرمایا: نبی ﷺ اپنی ازواج سے الگ ہوگئے ہیں۔ میں نے کہا: حفصہؓ تباہ ہوگئی اور گھاٹے میں رہی۔ میں تو سمجھ گیا تھا کہ یہ عنقریب ہوکر رہے گا۔ میں نے اپنے (اوپر کے) کپڑے پہنے اور جاکر صبح کی نماز نبی ﷺ کے ساتھ پڑھی اور نبی ﷺ اپنے ایک بالا خانہ میں چلے گئے اور اس میں جاکر الگ بیٹھے رہے۔ میں حفصہؓ کے پاس گیا۔ کیا دیکھا کہ وہ رو رہی ہیں۔ میں نے کہا: اب روتی کیوں ہو؟ کیا میں نے تمہیں پہلے سے اس سے چوکس نہیں کردیا تھا؟ کیا نبی ﷺ نے تمہیں طلاق دے دی ہے؟ وہ کہنے لگیں: میں نہیں جانتی۔ وہ بالا خانہ میں الگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں وہاں سے نکل کر منبر کے پاس آیا تو کیا دیکھا اس کے ارد گرد کچھ لوگ بیٹھے ہیں اُن میں سے بعض رو رہے ہیں۔ میں اُن کے ساتھ تھوڑی دیر بیٹھا۔ پھر جو تکلیف میں محسوس کررہا تھا اس نے مجھے بے تاب کر دیا۔ میں اس بالا خانہ کے پاس آیا جس میں نبی ﷺ تھے۔ میں نے آپؐ کے حبشی غلام سے کہا: عمرؓ کے لئے اجازت مانگو۔ غلام اندر گیا، اس نے نبی ﷺ سے بات کی۔ پھر وہ لوٹ آیا، کہنے لگا: میں نے نبی ﷺ سے کہا تھا اور حضور سے آپؓ کا ذکر کیا تھا، حضورؐ خاموش رہے۔ میں یہ سن کر مڑگیا اور آکر ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ گیا جو منبر کے پاس تھے۔ پھر اس غم نے جو میں محسوس کر رہا تھا مجھے بے قرار کردیا اور پھر میں آیا اور غلام سے کہا: عمرؓ کے لئے اجازت مانگو۔ وہ اندر گیا اور لوٹ آیا کہنے لگا: میں نے حضورؐ سے آپؓ کا ذکر کیا تھا وہ خاموش رہے۔ یہ سن کر میں واپس لوٹ آیا اور اُن لوگوں کے ساتھ جو منبر کے پاس تھے بیٹھ گیا۔ پھر جو رنج میں محسوس کررہا تھا اس نے مجھے بے قرار کیا اور میں اس غلام کے پاس آیا۔ میں نے کہا: عمرؓ کے لئے اجازت مانگو۔ وہ اندر گیا اور پھر میرے پاس لوٹ آیا اور کہنے لگا: میں نے حضورؐ سے آپؓ کا ذکر کیا وہ خاموش رہے۔ جب میں پیٹھ موڑ کر جانے لگا۔ حضرت عمرؓ کہتے تھے: کیا سنتا ہوں کہ غلام مجھے بلا رہا ہے۔ اس نے کہا: نبی ﷺ نے آپؓ کو اجازت دے دی ہے۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس گیا تو کیا دیکھا کہ آپؐ خالی چٹائی پر لیٹے ہوئے ہیں اس کے اور آپؐ کے درمیان کوئی بچھونا نہیں۔ چٹائی نے آپؐ کے پہلو میں نشان ڈالے ہیں۔ آپؐ چمڑے کے ایک تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے جس میں کھجور کی چھال کے ریشے بھرے ہوئے تھے۔ میں نے آپؐ کو سلام کیا اور پھر عرض کیا اس حال میں کہ میں کھڑا ہی تھا، یا رسول اللہ! کیا آپؐ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ آپؐ نے میری طرف نگاہ اٹھائی اور فرمایا: نہیں۔ میں نے اللہ اکبر کہا۔ پھر میں نے عرض کیا اور میں کھڑا ہی تھا، آپؐ کا دل بہلانے کی کوشش کررہا تھا۔ یا رسول اللہ! آپؐ دیکھئے ہم قریش کے لوگ عورتوں پر دباؤ رکھتے تھے جب ہم مدینہ میں آئے تو کیا دیکھا یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان پر ان کی عورتیں دباؤ رکھتی ہیں۔ یہ سن کر نبی ﷺ مسکرائے پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپؐ دیکھئے میں حفصہؓ کے پاس گیا اور میں نے اس سے کہا: تجھے یہ بات دھوکا نہ دے کہ تمہاری ہمسائی تم سے زیادہ خوبصورت ہے اور نبی ﷺ کو زیادہ پیاری ہے۔ ان کی مراد حضرت عائشہؓ سے تھی۔ یہ سن کر نبی ﷺ ایک اور دفعہ مسکرائے۔ جب میں نے آپؐ کو دیکھا کہ آپؐ مسکرائے ہیں تو میں بیٹھ گیا۔ میں نے نگاہ اٹھا کر آپؐ کے گھر کو دیکھا تو اللہ کی قسم میں نے آپؐ کے گھر میں کوئی ایسی چیز نہ دیکھی جو نگاہ کو بھاتی سوائے تین کچی کھالوں کے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپؐ کی اُمت کو کشائش دے۔ کیونکہ فارس اور روم کو بہت کشائش دی گئی ہے اور اُنہیں دنیا ملی ہے حالانکہ وہ اللہ کی عبادت نہیں کرتے۔ یہ سن کر نبی ﷺ اُٹھ بیٹھے اور آپؐ تکیہ لگائے ہوئے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: ابن خطابؓ کیا تم اِس دھن میں ہو۔ یہ تو وہ لوگ ہیں جنہیں اُن کی عمدہ چیزیں اِسی دنیا کی زندگی میں جلدی سے دے دی گئی ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے لئے مغفرت کی دعا کریں۔ غرض نبی ﷺ اپنی ازواج سے اسی بات کی وجہ سے انتیس راتیں الگ رہے تھے، جب حفصہؓ نے عائشہؓ سے اسے افشا کردیا تھا۔ آپؐ نے ان پر سخت ناراضگی کی وجہ سے یہ کہا تھا کہ میں ان کے پاس ایک مہینہ تک نہیں جاؤں گا، جب اللہ عزوجل نے آپؐ کو تنبیہ کی تھی۔ جب انتیس راتیں گزر گئیں تو آپؐ عائشہؓ کے پاس آئے اور اُن سے باری شروع کی۔ عائشہؓ نے کہا: یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے تو قسم کھائی تھی کہ آپؐ ہمارے پاس مہینہ بھر نہیں آئیں گے، آپؐ کو تو آج صبح صرف انتیس راتیں ہوئی ہیں۔ میں تو اُن کو ایک ایک کرکے گنتی رہی ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: مہینہ انتیس رات کا بھی ہوتا ہے اور وہ مہینہ انتیس رات کا ہی تھا۔ حضرت عائشہؓ بیان کرتی تھیں: پھر اللہ تعالیٰ نے آیت تخییر نازل کی تو آپؐ کی ازواج میں سے پہلی عورت میں ہی تھی جس سے آپؐ نے شروع کیا۔ میں نے آپؐ کو اختیار کیا۔ پھر اس کے بعد آپؐ نے اپنی تمام ازواج کو اختیار دیا اور اُنہوں نے بھی ویسے ہی کہا جو عائشہؓ نے کہا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمْ أَزَلْ حَرِيصًا أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَيْنِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} حَتَّى حَجَّ وَحَجَجْتُ مَعَهُ وَعَدَلَ وَعَدَلْتُ مَعَهُ بِإِدَاوَةٍ فَتَبَرَّزَ ثُمَّ جَاءَ فَسَكَبْتُ عَلَى يَدَيْهِ مِنْهَا فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَانِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا} قَالَ وَاعَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ هُمَا عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ. ثُمَّ اسْتَقْبَلَ عُمَرُ الْحَدِيثَ يَسُوقُهُ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَجَارٌ لِي مِنَ الأَنْصَارِ فِي بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ وَهُمْ مِنْ عَوَالِي الْمَدِينَةِ وَكُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيَنْزِلُ يَوْمًا وَأَنْزِلُ يَوْمًا فَإِذَا نَزَلْتُ جِئْتُهُ بِمَا حَدَثَ مِنْ خَبَرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ مِنَ الْوَحْىِ أَوْ غَيْرِهِ وَإِذَا نَزَلَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ نَغْلِبُ النِّسَاءَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى الأَنْصَارِ إِذَا قَوْمٌ تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَأْخُذْنَ مِنْ أَدَبِ نِسَاءِ الأَنْصَارِ فَصَخِبْتُ عَلَى امْرَأَتِي فَرَاجَعَتْنِي فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي قَالَتْ وَلِمَ تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ فَوَاللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيُرَاجِعْنَهُ وَإِنَّ إِحْدَاهُنَّ لَتَهْجُرُهُ الْيَوْمَ حَتَّى اللَّيْلِ. فَأَفْزَعَنِي ذَلِكَ وَقُلْتُ لَهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُنَّ. ثُمَّ جَمَعْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي فَنَزَلْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا أَىْ حَفْصَةُ أَتُغَاضِبُ إِحْدَاكُنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم الْيَوْمَ حَتَّى اللَّيْلِ قَالَتْ نَعَمْ. فَقُلْتُ قَدْ خِبْتِ وَخَسِرْتِ أَفَتَأْمَنِينَ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ لِغَضَبِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فَتَهْلِكِي لاَ تَسْتَكْثِرِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ تُرَاجِعِيهِ فِي شَىْءٍ وَلاَ تَهْجُرِيهِ وَسَلِينِي مَا بَدَا لَكِ وَلاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ أَوْضَأَ مِنْكِ وَأَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ قَالَ عُمَرُ وَكُنَّا قَدْ تَحَدَّثْنَا أَنَّ غَسَّانَ تُنْعِلُ الْخَيْلَ لِغَزْوِنَا فَنَزَلَ صَاحِبِي الأَنْصَارِيُّ يَوْمَ نَوْبَتِهِ فَرَجَعَ إِلَيْنَا عِشَاءً فَضَرَبَ بَابِي ضَرْبًا شَدِيدًا وَقَالَ أَثَمَّ هُوَ فَفَزِعْتُ فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ قَدْ حَدَثَ الْيَوْمَ أَمْرٌ عَظِيمٌ. قُلْتُ مَا هُوَ أَجَاءَ غَسَّانُ قَالَ لاَ بَلْ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ وَأَهْوَلُ طَلَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ. فَقُلْتُ خَابَتْ حَفْصَةُ وَخَسِرَتْ قَدْ كُنْتُ أَظُنُّ هَذَا يُوشِكُ أَنْ يَكُونَ فَجَمَعْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي فَصَلَّيْتُ صَلاَةَ الْفَجْرِ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَشْرُبَةً لَهُ فَاعْتَزَلَ فِيهَا وَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَإِذَا هِيَ تَبْكِي فَقُلْتُ مَا يُبْكِيكِ أَلَمْ أَكُنْ حَذَّرْتُكِ هَذَا أَطَلَّقَكُنَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ لاَ أَدْرِي هَا هُوَ ذَا مُعْتَزِلٌ فِي الْمَشْرُبَةِ. فَخَرَجْتُ فَجِئْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ فَإِذَا حَوْلَهُ رَهْطٌ يَبْكِي بَعْضُهُمْ فَجَلَسْتُ مَعَهُمْ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ فَجِئْتُ الْمَشْرُبَةَ الَّتِي فِيهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لِغُلاَمٍ لَهُ أَسْوَدَ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ. فَدَخَلَ الْغُلاَمُ فَكَلَّمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ كَلَّمْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ. فَانْصَرَفْتُ حَتَّى جَلَسْتُ مَعَ الرَّهْطِ الَّذِينَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ فَجِئْتُ فَقُلْتُ لِلْغُلاَمِ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ. فَدَخَلَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ. فَرَجَعْتُ فَجَلَسْتُ مَعَ الرَّهْطِ الَّذِينَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ فَجِئْتُ الْغُلاَمَ فَقُلْتُ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ. فَدَخَلَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَىَّ فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ. فَلَمَّا وَلَّيْتُ مُنْصَرِفًا ـ قَالَ ـ إِذَا الْغُلاَمُ يَدْعُونِي فَقَالَ قَدْ أَذِنَ لَكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى رِمَالِ حَصِيرٍ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ فِرَاشٌ قَدْ أَثَّرَ الرِّمَالُ بِجَنْبِهِ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ قُلْتُ وَأَنَا قَائِمٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَلَّقْتَ نِسَاءَكَ. فَرَفَعَ إِلَىَّ بَصَرَهُ فَقَالَ " لاَ ". فَقُلْتُ اللَّهُ أَكْبَرُ. ثُمَّ قُلْتُ وَأَنَا قَائِمٌ أَسْتَأْنِسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَنِي وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ نَغْلِبُ النِّسَاءَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ إِذَا قَوْمٌ تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَنِي وَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا لاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ أَوْضَأَ مِنْكِ وَأَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُرِيدُ عَائِشَةَ فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم تَبَسُّمَةً أُخْرَى فَجَلَسْتُ حِينَ رَأَيْتُهُ تَبَسَّمَ فَرَفَعْتُ بَصَرِي فِي بَيْتِهِ فَوَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا يَرُدُّ الْبَصَرَ غَيْرَ أَهَبَةٍ ثَلاَثَةٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ فَلْيُوَسِّعْ عَلَى أُمَّتِكَ فَإِنَّ فَارِسًا وَالرُّومَ قَدْ وُسِّعَ عَلَيْهِمْ وَأُعْطُوا الدُّنْيَا وَهُمْ لاَ يَعْبُدُونَ اللَّهَ. فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ مُتَّكِئًا. فَقَالَ " أَوَفِي هَذَا أَنْتَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّ أُولَئِكَ قَوْمٌ عُجِّلُوا طَيِّبَاتِهِمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِي. فَاعْتَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ الْحَدِيثِ حِينَ أَفْشَتْهُ حَفْصَةُ إِلَى عَائِشَةَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَكَانَ قَالَ " مَا أَنَا بِدَاخِلٍ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا ". مِنْ شِدَّةِ مَوْجِدَتِهِ عَلَيْهِنَّ حِينَ عَاتَبَهُ اللَّهُ فَلَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَبَدَأَ بِهَا فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ كُنْتَ قَدْ أَقْسَمْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَهْرًا وَإِنَّمَا أَصْبَحْتَ مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً أَعُدُّهَا عَدًّا. فَقَالَ " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ". فَكَانَ ذَلِكَ الشَّهْرُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً. قَالَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى آيَةَ التَّخَيُّرِ فَبَدَأَ بِي أَوَّلَ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ فَاخْتَرْتُهُ ثُمَّ خَيَّرَ نِسَاءَهُ كُلَّهُنَّ فَقُلْنَ مِثْلَ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5192

محمد بن مقاتل (مَروَزی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ہمام بن منبہ سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: عورت جبکہ اس کا خاوند موجود ہو بغیر اس کی اجازت کے روزہ نہ رکھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5193

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعدی کے بیٹے نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے شعبہ (بن حجاج) سے، شعبہ نے سلیمان (اعمش) سے، سلیمان نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جب کوئی مرد اپنی عورت کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کرے تو ملائکہ صبح تک اُس پر لعنت کرتے رہیں گے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ أَنْ تَجِيءَ لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5194

محمد بن عرعرہ نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے زُرارہ سے، زرارہ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: اگر عورت اپنے خاوند کا بستر چھوڑ کر الگ رات گزارے تو ملائکہ جب تک وہ لوٹ نہ آئے اُس پر لعنت کرتے رہیں گے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا بَاتَتِ الْمَرْأَةُ مُهَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تَرْجِعَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5195

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ ابو زناد نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی عورت کو جائز نہیں کہ اس کا خاوند موجود ہو اور وہ اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھے اور نہ ہی اس کی اجازت کے بغیر کسی کو اس کے گھر میں آنے کی اجازت دے اور جو خرچ بھی وہ اس کے حکم کے بغیر کرے گی تو اس شخص کو بھی اس کا آدھا ثواب دیا جائے گا۔ اور ابو زناد نے موسیٰ (بن ابی عثمان) سے بھی روزوں کے متعلق یہی روایت کی ہے۔ موسیٰ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَحِلُّ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَصُومَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ وَلاَ تَأْذَنَ فِي بَيْتِهِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ وَمَا أَنْفَقَتْ مِنْ نَفَقَةٍ عَنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَإِنَّهُ يُؤَدَّى إِلَيْهِ شَطْرُهُ ". وَرَوَاهُ أَبُو الزِّنَادِ أَيْضًا عَنْ مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّوْمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5196

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن عُلَیّہ) نے ہمیں بتایا کہ (سلیمان) تیمی نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابوعثمان (نہدی) سے، ابوعثمان نے حضرت اُسامہ (بن زیدؓ) سے، حضرت اُسامہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تو مسکین ہی اکثر وہ لوگ تھے جو اس میں داخل ہوئے اور بختاور روک دئیے گئے مگر جو آگ کے مستحق تھے انہیں آگ کی طرف لے جانے کا حکم دیا گیا اور میں جہنم کے دروازے پر کھڑا ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ اکثر جو اس میں داخل ہوئے ہیں عورتیں ہی ہیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " قُمْتُ عَلَى باب الْجَنَّةِ فَكَانَ عَامَّةَ مَنْ دَخَلَهَا الْمَسَاكِينُ وَأَصْحَابُ الْجَدِّ مَحْبُوسُونَ غَيْرَ أَنَّ أَصْحَابَ النَّارِ قَدْ أُمِرَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ وَقُمْتُ عَلَى باب النَّارِ فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا النِّسَاءُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5197

عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن ہوا اور آپؐ نے نماز پڑھی اور لوگوں نے بھی آپؐ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپؐ بڑی دیر تک کھڑے رہے، تقریباً اتنے ہی جتنے میں سورۂ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔ پھر آپؐ نے ايك لمبا رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے سر اُٹھایا اور بڑی دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سر اُٹھایا۔ پھر سجدہ کیا۔ پھر اس کے بعد کھڑے ہوئے اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ اس سے پہلے کے قیام سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور یہ اس سے پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام اس سے پہلے کے قیام سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ اس کے بعد آپؐ نے سر اٹھایا پھر سجدہ کیا اور پھر نماز سے فارغ ہوئے اور اس وقت سورج روشن ہو چکا تھا۔ آپؐ نے فرمایا: دیکھو سورج اور چاند اللہ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں۔ کسی کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی کی زندگی کی وجہ سے۔ سو جب تم یہ گرہن دیکھو تو اللہ کے ذکر میں مشغول ہو جاؤ۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے آپؐ کو دیکھا کہ آپؐ اپنی اس جگہ کھڑے کھڑے کوئی چیز ہاتھ بڑھا کر لے رہے تھے۔ پھر ہم نے آپؐ کو دیکھا کہ آپؐ پیچھے کو ہٹے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے جنت دیکھی تھی یا فرمایا: مجھے جنت دکھائی گئی تھی تو میں اس کا ایک خوشہ لینے لگا تھا۔ اگر میں اس کو لے لیتا تم اس سے کھاتے رہتے جب تک کہ دنیا باقی رہتی اور میں نے آگ دیکھی اور آج جیسا نظارہ میں نے کبھی نہیں دیکھا اور میں نے اس آگ کے رہنے والوں میں اکثر عورتوں کو دیکھا۔ صحابہؓ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ کیونکر ہے؟ آپؐ نے فرمایا: اُن کے کفر کی وجہ سے۔ آپؐ سے کہا گیا کہ اللہ کا کفر کرتی ہیں؟ فرمایا: خاوند کا کفر کرتی ہیں، احسان کی ناشکر گزاری کرتی ہیں۔ اگر تو اُن میں سے کسی پر ساری عمر بھی احسان کرتا رہے پھر وہ تجھ سے کوئی بات دیکھے تو کہہ دے گی میں نے تم سے کبھی بھلائی نہیں دیکھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ مَعَهُ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ فَقَالَ " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِكَ هَذَا ثُمَّ رَأَيْنَاكَ تَكَعْكَعْتَ. فَقَالَ " إِنِّي رَأَيْتُ الْجَنَّةَ ـ أَوْ أُرِيتُ الْجَنَّةَ ـ فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا وَلَوْ أَخَذْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا وَرَأَيْتُ النَّارَ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ مَنْظَرًا قَطُّ وَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ ". قَالُوا لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " بِكُفْرِهِنَّ ". قِيلَ يَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ " يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ وَلَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5198

عثمان بن ہیثم نے ہم سے بیان کیا کہ عوف نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابورجاء (عمران بن ملحان) سے، ابورجاء نے حضرت عمران (بن حصینؓ) سے، حضرت عمرانؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے جنت میں جھانکا تو اس کے رہنے والے اکثر غریب ہی دیکھے اور میں نے دوزخ میں جھانکا تو اس کے رہنے والوں میں اکثر عورتیں ہی دیکھیں۔ (عوف کی طرح) ایوب سختیانی اور سلم بن زریر نے بھی یہی روایت بیان کی۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ عَنْ عِمْرَانَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ ". تَابَعَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5199

محمد بن مقاتل (مروزی) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ اوزاعی نے ہمیں بتایا، اُنہوں نے کہا: یحيٰ بن ابی کثیر نے مجھ سے بیان کیا۔ یحيٰ نے کہا: مجھ سے ابوسلمہ بن عبد الرحمٰن نے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: مجھ سے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ نے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عبداللہ! کیا مجھے نہیں بتایا گیا کہ تم دن کو روزہ رکھتے اور رات کو کھڑے عبادت کرتے رہتے ہو۔ میں نے کہا: ہاں یا رسول اللہ۔ آپؐ نے فرمایا: ایسا نہ کرو۔ روزے بھی رکھو اور افطار بھی کرو۔ رات کو اُٹھ کر عبادت بھی کرو اور سو بھی رہو۔ کیونکہ تمہارے جسم کا بھی تم پر ایک حق ہے اور تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا عَبْدَ اللَّهِ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ ". قُلْتُ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " فَلاَ تَفْعَلْ صُمْ وَأَفْطِرْ وَقُمْ وَنَمْ فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِعَيْنِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5200

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہمیں بتایا۔ موسیٰ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے متعلق پُرسش ہوگی۔ حاکم بھی ایک نگران ہے اور آدمی بھی اپنے گھر والوں کا نگران ہے اور عورت بھی اپنے خاوند کے گھر اور اُس کی اولاد کی نگران ہے۔ غرض تم میں سے ہر ایک پاسبان ہے اور تم میں سے ہر ایک کو اُس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ وَالأَمِيرُ رَاعٍ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَوَلَدِهِ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5201

خالد بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ سلیمان (بن بلال) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا: حمید (طویل) نے مجھ سے بیان کیا۔ حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کے پاس مہینہ بھر نہ جانے کی قسم کھائی اور آپؐ اپنے ایک بالا خانہ میں قیام پذیر رہے۔ پھر آپؐ انتیسویں دن کو اُترے۔ آپؐ سے کہا گیا: یا رسول اللہ ! آپؐ نے مہینہ بھر کی قسم کھائی تھی۔ آپؐ نے فرمایا: مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ آلَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا وَقَعَدَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ فَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ آلَيْتَ عَلَى شَهْرٍ. قَالَ " إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5202

ابو عاصم نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ابن جریج سے روایت کی۔ نیز محمد بن مقاتل (مروزی) نے مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی کہ ابن جریج نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا: یحيٰ بن عبداللہ بن صیفی نے مجھے خبر دی کہ عکرمہ بن عبدالرحمٰن بن حارث نے اُنہیں خبر دی کہ حضرت اُم سلمہؓ نے اُنہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بعض بیویوں کے پاس مہینہ تک نہیں جائیں گے۔ جب انتیس روز گزرے تو آپؐ اُن کے پاس صبح گئے یا (کہا:) شام کو گئے۔ آپؐ سے کہا گیا: اللہ کے نبی آپؐ نے قسم کھائی تھی کہ آپؐ اُن کے پاس مہینہ تک نہ جائیں گے۔ آپؐ نے فرمایا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم حَلَفَ لاَ يَدْخُلُ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا فَلَمَّا مَضَى تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْمًا غَدَا عَلَيْهِنَّ أَوْ رَاحَ فَقِيلَ لَهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا قَالَ " إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی