کتاب 78: كتاب الأدب

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 5990

عمرو بن عباس نے مجھے بتایا کہ محمد بن جعفر نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل بن ابی خالد سے، اسماعیل نے قیس بن ابی حازم سے روایت کی کہ حضرت عمرو بن عاصؓ نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے اعلانیہ طور پر سنا، پوشیدگی میں نہیں۔ آپؐ فرماتے تھے کہ ابی (فلاں) کا خاندان۔ عمرو (بن عباس) کہتے تھے: محمد بن جعفر کی کتاب میں ابی کے بعد جگہ خالی تھی۔ وہ میرے عزیز نہیں، میرے عزیز تو اللہ اور نیک مؤمن ہیں۔ عنبسہ بن عبدالواحد نے بیان (بن بشر) سے، بیان نے قیس سے، قیس نے حضرت عمرو بن عاصؓ سے روایت کرتے ہوئے اتنا بڑھایا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ مگر ان کا ایک رشتہ ہے جسے میں جوڑے رکھتا ہوں اسی سلوک سے جو اس کے ساتھ کرنے کا حق ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جِهَارًا غَيْرَ سِرٍّ يَقُولُ " إِنَّ آلَ أَبِي " ـ قَالَ عَمْرٌو فِي كِتَابِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بَيَاضٌ ـ لَيْسُوا بِأَوْلِيَائِي إِنَّمَا وَلِيِّيَ اللَّهُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ. زَادَ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ بَيَانٍ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم " وَلَكِنْ لَهُمْ رَحِمٌ أَبُلُّهَا بِبَلاَلِهَا ". يَعْنِي أَصِلُهَا بِصِلَتِهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5991

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش اور حسن بن عمرو اور فطر (بن خلیفہ) سے، انہوں نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے روایت کی۔ سفیان کہتے تھے کہ اعمش نے اس حدیث کو نبی ﷺ تک نہیں پہنچایا اور حسن اور فطر نے اسے نبی ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ ہی ادا کرتا ہے بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ شخص ہے کہ جب اُس سے تعلق توڑ دیا جائے تو وہ اس کو جوڑے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو وَفِطْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ وَقَالَ سُفْيَانُ لَمْ يَرْفَعْهُ الأَعْمَشُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَرَفَعَهُ حَسَنٌ وَفِطْرٌ ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِئِ وَلَكِنِ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قَطَعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5992

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر نے بتایا کہ حضرت حکیم بن حزامؓ نے ان کو بتایا کہ حکیمؓ نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ کام تھے جنہیں میں زمانہ جاہلیت میں نیکی سمجھ کر کیا کرتا تھا۔ یعنی صلہ رحمی اور بردہ آزاد کرنا اور خیرات کرنا۔ کیا مجھے ان کا بھی کچھ اجر ملے گا؟ حضرت حکیمؓ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم انہی نیکیوں کی وجہ سے مسلمان ہوگئے ہو جو تم سے پہلے ہو چکیں۔ اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ أَتَحَنَّثُ (کا لفظ) ابو الیمان سے منقول ہے، اور معمر اور صالح اور ابن مسافر نے کہا: أَتَحَنَّثُ، ابن اسحاق نے کہا: تحنث کے معنی ہیں نیکی کرنا اور ہشام نے بھی اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے انہی کی طرح روایت بیان کی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ أُمُورًا كُنْتُ أَتَحَنَّثُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صِلَةٍ وَعَتَاقَةٍ وَصَدَقَةٍ هَلْ لِي فِيهَا مِنْ أَجْرٍ. قَالَ حَكِيمٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَسْلَمْتَ عَلَى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ ". وَيُقَالُ أَيْضًا عَنْ أَبِي الْيَمَانِ أَتَحَنَّثُ. وَقَالَ مَعْمَرٌ وَصَالِحٌ وَابْنُ الْمُسَافِرِ أَتَحَنَّثُ. وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ التَّحَنُّثُ التَّبَرُّرُ وَتَابَعَهُمْ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5993

حبان (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد بن سعید سے، خالد نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت اُم خالد بنت خالد بن سعیدؓ سے روایت کی۔ کہتی تھیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے باپ کے ساتھ آئی اور میں ایک زرد قمیص پہنے ہوئے تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: واہ واہ کیا اچھی ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ سَنَہْ حبشی زبان میں اچھی کو کہتے ہیں۔ کہتی تھیں: میں نبوت کی مہر کے ساتھ کھیلنے لگی تو میرے باپ نے مجھے جھڑکا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے رہنے دو۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے یوں دعا کی: دیر تک پہنتی رہو پھر دیر تک پہنتی رہو۔ تین دفعہ فرمایا۔ عبداللہ کہتے تھے: وہ زندہ رہی۔ یہاں تک کہ ان کی (لمبی) عمر کا انہوں نے ذکر کیا۔

حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَتْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَعَ أَبِي وَعَلَىَّ قَمِيصٌ أَصْفَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَنَهْ سَنَهْ ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَهْىَ بِالْحَبَشِيَّةِ حَسَنَةٌ. قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَلْعَبُ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ فَزَجَرَنِي أَبِي. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " دَعْهَا ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبْلِي وَأَخْلِقِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِقِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِقِي ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَبَقِيَتْ حَتَّى ذَكَرَ. يَعْنِي مِنْ بَقَائِهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5994

موسیٰ بن اسماعیل نے ہمیں بتایا کہ مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد بن عبداللہ) ابن ابی یعقوب نے ہم سے بیان کیا۔ ابن ابی یعقوب نے (عبدالرحمٰن) ابن ابی نعم سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں حضرت ابن عمرؓ کے پاس موجود تھا جبکہ ایک شخص نے مچھر کا خون کرنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: تم کن لوگوں سے ہو؟ اس نے کہا: اہل عراق سے۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا: اس شخص کو دیکھو کہ مجھ سے مچھر کے خون کے متعلق پوچھتا ہے حالانکہ انہوں نے نبی ﷺ کے بیٹے کو مار ڈالا اور میں نے نبی ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: وہ دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ قَالَ كُنْتُ شَاهِدًا لاِبْنِ عُمَرَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ. فَقَالَ مِمَّنْ أَنْتَ فَقَالَ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ. قَالَ انْظُرُوا إِلَى هَذَا يَسْأَلُنِي عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " هُمَا رَيْحَانَتَاىَ مِنَ الدُّنْيَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5995

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے، زہری نے کہا: مجھے عبداللہ بن ابوبکر نے بتایا کہ عروہ بن زبیر نے ان کو خبر دی۔ نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ نے ان کو بتایا۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں کہ ایک عورت میرے پاس آئی اس کے ساتھ دو بیٹیاں تھیں۔ وہ مجھ سے مانگنے لگی مگر میرے پاس سوائے ایک کھجور کے کچھ نہ پایا۔ میں نے اس کو وہی دے دی تو اس نے اس کھجور کو اپنی دو بیٹیوں کے درمیان تقسیم کیا پھر اُٹھ کر باہر چلی گئی۔ اتنے میں نبی ﷺ آئے اور میں نے آپؐ سے یہ حال بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص بھی ان بیٹیوں میں سے کسی کا سرپرست ہو اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو یہ اس کے لئے آگ سے بچاؤ ہوں گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حَدَّثَتْهُ قَالَتْ جَاءَتْنِي امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ تَسْأَلُنِي فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي غَيْرَ تَمْرَةٍ وَاحِدَةٍ فَأَعْطَيْتُهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ " مَنْ يَلِي مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ شَيْئًا فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنَ النَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5996

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ سعید مقبری نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو بن سلیم نے ہمیں بتایا کہ ابو قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ ہمارے پاس باہر آئے اور اُمامہ بنت ابی العاص آپؐ کے کندھے پر تھی۔ آپؐ نے نماز پڑھی۔ جب آپؐ رکوع کرتے تو اس کو نیچے رکھ دیتے اور جب سر اُٹھاتے تو اس کو اُٹھا لیتے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَى عَاتِقِهِ فَصَلَّى فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5997

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی کہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے حسن بن علیؓ کو بوسہ دیا اور آپؐ کے پاس اَقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرعؓ نے یہ دیکھ کر کہا: میرے دس بچے ہیں میں نے ان میں سے کسی کو بھی کبھی بوسہ نہیں دیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف دیکھا پھر فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَعِنْدَهُ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِيمِيُّ جَالِسًا. فَقَالَ الأَقْرَعُ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أَحَدًا. فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَالَ " مَنْ لاَ يَرْحَمُ لاَ يُرْحَمُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5998

محمد بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: آپؐ بچوں کو پیار دیتے ہیں۔ ہم تو کبھی پیار نہیں دیتے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہارے لئے کچھ کر سکتا ہوں؟ اگر اللہ نے تمہارے دل سے رحمت کو نکال لیا ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ تُقَبِّلُونَ الصِّبْيَانَ فَمَا نُقَبِّلُهُمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَوَ أَمْلِكُ لَكَ أَنْ نَزَعَ اللَّهُ مِنْ قَلْبِكَ الرَّحْمَةَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 5999

(ابن ابی مریم نے ہمیں بتایا کہ ابوغسان (محمد بن مطرف) نے ہم سے بیان کیا۔ ابو غسان نے کہا: زید بن اسلم نے مجھ سے بیان کیا۔ زید نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے۔ کیا دیکھا کہ ان قیدیوں میں ایک عورت ہے جس کے پستان سے دودھ اس وجہ سے پھوٹ پڑا کہ وہ کسی بچے کو دودھ پلایا کرتی تھی۔ جب بھی وہ ان قیدیوں میں کسی بچے کو پاتی تو اُسے لے لیتی اور اپنے پیٹ سے اسے لگا لیتی اور اس کو دودھ پلاتی۔ نبی ﷺ نے یہ دیکھ کر ہم سے فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال دے گی؟ ہم نے کہا: جب تک وہ اس کو آگ میں نہ ڈالنے کی طاقت رکھے گی، ہرگز نہیں (ڈالے گی) تو آپؐ نے فرمایا: اللہ اپنے بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی یہ عورت اپنے بچے پر۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم سَبْىٌ فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْىِ قَدْ تَحْلُبُ ثَدْيَهَا تَسْقِي إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْىِ أَخَذَتْهُ فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أَتَرَوْنَ هَذِهِ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ ". قُلْنَا لاَ وَهْىَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لاَ تَطْرَحَهُ. فَقَالَ " اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6000

حکم بن نافع بہرانی نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زُہری سے روایت کی۔ سعید بن مسیب نے ہمیں خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اللہ نے رحمت کے سو حصے کئے ہیں۔ اُس نے اپنے پاس ننانوے حصے رکھے ہیں اور زمین میں ایک ہی حصہ نازل کیا ہے۔ اس ایک حصہ کی وجہ سے ہے جو مخلوق آپس میں ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے یہاں تک کہ ایک گھوڑی بھی اپنے سُم کو اپنے بچے سے اس ڈر سے اُٹھا لیتی ہے کہ کہیں اس کو صدمہ نہ پہنچے۔

حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " جَعَلَ اللَّهُ الرَّحْمَةَ مِائَةَ جُزْءٍ فَأَمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ جُزْءًا وَأَنْزَلَ فِي الأَرْضِ جُزْءًا وَاحِدًا فَمِنْ ذَلِكَ الْجُزْءِ يَتَرَاحَمُ الْخَلْقُ حَتَّى تَرْفَعَ الْفَرَسُ حَافِرَهَا عَنْ وَلَدِهَا خَشْيَةَ أَنْ تُصِيبَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6001

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے عمرو بن شرحبیل سے، عمرو نے حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم اللہ کا مد مقابل ٹھہراؤ حالانکہ اُس نے تمہیں پیدا کیا ہے۔ میں نے پھر پوچھا: اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تو اپنے بچے کو اس ڈر سے مار ڈالے کہ وہ تمہارے ساتھ کھائے گا۔ پوچھا: اس کے بعد کونسا؟ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ تم پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔ اور اللہ نے نبی ﷺ کے اس قول کی تصدیق میں یہ آیت نازل کی: اور وہ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ " أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهْوَ خَلَقَكَ ". ثُمَّ قَالَ أَىُّ قَالَ " أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ ". قَالَ ثُمَّ أَىُّ قَالَ " أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ ". وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم {وَالَّذِينَ لاَ يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ}.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6002

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے روایت کی۔ (ہشام نے) کہا: میرے باپ نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے ایک بچے کو اپنی گود میں رکھا۔ آپؐ اس کو گھٹی دینے لگے تھے۔ اس نے آپؐ پر پیشاب کر دیا۔ آپؐ نے پانی منگوایا اور اس کو بہا دیا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَضَعَ صَبِيًّا فِي حِجْرِهِ يُحَنِّكُهُ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6003

عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھے بتایا کہ عارم (محمد بن فضل) نے ہم سے بیان کیا۔ معتمر بن سلیمان نے ہمیں بتایا۔ وہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے ابوتمیمہ سے سنا۔ ابوتمیمہ اپنے باپ ابوعثمان نہدی سے بیان کرتے تھے کہ ابوعثمان نے انہیں بتایا۔ انہوں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ مجھے لے کر اپنی ران پر بٹھا لیتے تھے اور حسن کو دوسری ران پر بٹھاتے۔ پھر ان دونوں کو اپنے گلے لگا لیتے اور دعا کرتے: اے اللہ! ان پر رحم کر کیونکہ میں بھی ان پر رحم کرتا ہوں۔ اور علی (بن عبداللہ مدینی) سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان (تیمی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوعثمان سے روایت کی۔ تیمی نے کہا (کہ جب ابوعثمان نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی تو) میرے دل میں اس کے متعلق کچھ شک پیدا ہوا۔ میں نے کہا: میں نے تو اس حدیث کو یوں یوں بیان کیا ہے مگر میں نے ابوعثمان سے یہ نہیں سنا۔ تو میں نے غور سے دیکھا اور اس حدیث کو اپنے پاس لکھا ہوا ویسے ہی پایا جیسے میں نے سنا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا تَمِيمَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ يُحَدِّثُهُ أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ـ رضى الله عنهما كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَى فَخِذِهِ وَيُقْعِدُ الْحَسَنَ عَلَى فَخِذِهِ الأُخْرَى ثُمَّ يَضُمُّهُمَا ثُمَّ يَقُولُ " اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا ". وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ التَّيْمِيُّ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي مِنْهُ شَىْءٌ قُلْتُ حَدَّثْتُ بِهِ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي عُثْمَانَ فَنَظَرْتُ فَوَجَدْتُهُ عِنْدِي مَكْتُوبًا فِيمَا سَمِعْتُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6004

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ابو اسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: میں نے کسی عورت پر بھی اتنا رشک نہیں کیا جتنا کہ میں حضرت خدیجہؓ پر رشک کرتی تھی۔ حالانکہ مجھ سے شادی کرنے سے تین سال قبل وہ فوت ہو چکی تھیں۔ کیونکہ میں آپؐ سے سنا کرتی تھی کہ آپؐ ان کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ اور آپؐ کے ربّ نے آپؐ سے فرمایا تھا کہ خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوش خبری دیں جو خولدار موتیوں کا ہو۔ اور جب بھی آپؐ بکری ذبح کرتے تو ضرور ہی اس کے گوشت میں سے ان کی سہیلیوں کو بھی ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلاَثِ سِنِينَ لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي خُلَّتِهَا مِنْهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6005

عبداللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالعزیز بن ابی حازم نے مجھے بتایا۔ کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن سعدؓ سے سنا۔ حضرت سہلؓ نے نبیؐ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔ (اور حضرت سہلؓ نے کہا:) آپؐ نے اپنی دو انگلیوں یعنی کلمے کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ هَكَذَا ". وَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6006

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے صفوان بن سُلیم سے روایت کی۔ وہ اس حدیث کو نبی ﷺ تک پہنچاتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: بیواؤں اور مسکینوں کے لئے کمانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو یا اُس شخص کی طرح ہے جو دِن کو روزہ رکھتا ہو اور رات کو کھڑا عبادت کرتا رہے۔ اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ثور بن زید دیلی سے، ثور نے ابوالغیث سے جو ابن مطیع کے غلام تھے، ابوالغیث نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بتایا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ كَالَّذِي يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ ". حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6007

عبداللہ بن مسلمہ (قعنبی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثور بن زید سے، ثور نے ابوالغیث سے، ابوالغیث نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بیوہ اور مسکین کے لئے کمانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو۔ قعنبی (اس میں) شک کرتے (ہوئے کہتے) ہیں: اور میں سمجھتا ہوں کہ (مالک نے) کہا کہ (آپؐ نے یہ بھی فرمایا:) وہ اس شخص کی طرح ہے جو کھڑا عبادت کرتا رہتا ہے اور تھکتا نہیں اور اس روزہ دار کی طرح ہے جو افطار نہیں کرتا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ـ وَأَحْسِبُهُ قَالَ يَشُكُّ الْقَعْنَبِيُّ ـ كَالْقَائِمِ لاَ يَفْتُرُ وَكَالصَّائِمِ لاَ يُفْطِرُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6008

مسدد نے ہمیں بتایا کہ اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ ایوب نے ہمیں بتایا۔ ایوب نے ابوقلابہ سے، ابوقلابہ نے حضرت ابوسلیمان مالک بن حویرثؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے پاس آئے اور ہم تقریباً ایک ہی عمر کے نوجوان تھے۔ ہم آپؐ کے پاس بیس راتیں رہے۔ آپؐ نے خیال کیا کہ ہمیں اپنے گھر والوں سے ملنے کا شوق ہوا ہے اور آپؐ نے ہم سے ان کے متعلق پوچھا جو ہم عزیزوں میں چھوڑ آئے تھے۔ ہم نے آپؐ کو بتایا اور آپؐ بہت ہی نرم دل اور بہت ہی رحم کرنے والے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: تم اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاؤ اور ان کو سکھاؤ اور ان سے بھی کہو (اچھے کام کریں) اور تم اِس طرح نماز پڑھو جیسا کہ تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ اور جب نماز کا وقت آجائے تو تم میں سے کوئی تمہارے لئے اذان دے۔ پھر تم میں سے جو بڑا ہو وہ تمہاری امامت کروائے۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَظَنَّ أَنَّا اشْتَقْنَا أَهْلَنَا وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرْنَاهُ وَكَانَ رَفِيقًا رَحِيمًا فَقَالَ " ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6009

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سُمَیْ سے جو ابوبکر (بن عبد الرحمٰن) کے غلام تھے، سُمَی نے ابوصالح سمان سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک شخص راستے میں چلا جا رہا تھا، اس کو سخت پیاس لگی اور اس نے ایک کنواں پا لیا۔ اُس میں اُتر کر اُس نے پانی پیا اور پھر باہر آگیا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک کتا ہے جو ہانپ رہا ہے، پیاس کے مارے مٹی چاٹ رہا ہے۔ تو وہ شخص سمجھا: اس کتے کا بھی پیاس سے وہی حال ہوا ہے جو میرا ہوا تھا۔ اس پر وہ کنوئیں میں اُترا اور اُس نے اپنے موزے کو بھرا۔ پھر اُس کو اپنے منہ میں پکڑا اور اس طرح اُس نے کتے کو پلایا۔ اللہ نے اس کی قدر کی اور اس کے گناہوں کو بخش دیا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ان جانوروں (سے حسن سلوک) میں بھی ہمیں ثواب ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ ہر تازہ کلیجے والے کی وجہ سے ثواب ہوگا۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ سُمَىٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْكَلْبَ مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي كَانَ بَلَغَ بِي فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلأَ خُفَّهُ ثُمَّ أَمْسَكَهُ بِفِيهِ فَسَقَى الْكَلْبَ فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ أَجْرًا. فَقَالَ " فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی