کتاب 79: كتاب الاستئذان

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 6267

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت معاذ (بن جبلؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نبی ﷺ کے پیچھے آپؐ کے ساتھ سوار تھا۔ آپؐ نے فرمایا: معاذ! میں نے کہا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ۔ پھر آپؐ نے اسی طرح تین بار فرمایا۔ (اس کے بعد پوچھا:) کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کا حق بندوں پر یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کا کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔ پھر تھوڑی دور چلتے رہے اور پھر فرمایا: معاذ! میں نے کہا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ۔ آپؐ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے؟ جب وہ اس کے حق کو ادا کریں یہ کہ وہ ان کو سزا نہ دے۔ ہدبہ (بن خالد) نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام (بن یحيٰ) نے ہمیں بتایا کہ قتادہ (بن دعامہ) نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے حضرت معاذؓ سے یہی روایت کی۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ. ثُمَّ قَالَ مِثْلَهُ ثَلاَثًا " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلاَ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ". ثُمَّ سَارَ سَاعَةً فَقَالَ " يَا مُعَاذُ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ. قَالَ " هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ أَنْ لاَ يُعَذِّبَهُمْ ".حَدَّثَنَا هُدْبَةُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ مُعَاذٍ بِهَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6268

عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ زید بن وہب نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ اللہ کی قسم حضرت ابوذرؓ نے ہم سے ربزہ میں یہ بیان کیا۔ وہ کہتے تھے: میں عشاء کے وقت نبی ﷺ کے ساتھ مدینہ کے پتھریلے میدان میں چلا جا رہا تھا۔ اتنے میں اُحد کا پہاڑ ہمارے سامنے ہوا تو آپؐ نے فرمایا: ابوذرؓ! میں پسند نہیں کرتا کہ میرے پاس اُحد برابر سونا ہو، مجھ پر ایک رات یا فرمایا: تین رات ایسی گزر جائیں کہ اس میں سے میرے پاس ایک دینار باقی رہے سوائے اس کے کہ جو میں نے قرض کے چکانے کے لئے رکھ چھوڑا ہو۔ میں تو ضرور ہی اس کو اللہ کے بندوں میں اس طرح اس طرح اس طرح تقسیم کر دوں اور حضرت ابوذرؓ نے ہم کو اپنے ہاتھ کے اشارہ سے سمجھایا۔ پھر آپؐ نے فرمایا: ابوذرؓ! میں نے کہا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، یا رسول اللہ۔ آپؐ نے فرمایا: جو بہت مال دار ہیں وہی نادار ہوں گے سوائے اُن کے جو یوں اور یوں تقسیم کریں۔ پھر آپؐ نے مجھے فرمایا: ابوذرؓ! تم اپنی جگہ کھڑے رہنا، یہاں سے جانا نہیں جب تک میں لوٹ نہ آؤں۔ آپؐ چلے گئے اور میری نظر سے غائب ہو گئے۔ اتنے میں میں نے ایک آواز سنی اور میں ڈرا کہ کہیں رسول اللہ ﷺ کو کوئی حادثہ نہ پیش آیا ہو۔ میں نے ارادہ کیا کہ جاؤں۔ پھر رسول اللہ ﷺ کے ارشاد کا خیال کیا کہ یہاں سے جانا نہیں، اس لئے میں ٹھہرا رہا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے ایک آواز سنی، میں ڈرا کہ کہیں کوئی حادثہ پیش نہ آیا ہو۔ پھر میں نے آپؐ کے ارشاد کا خیال کیا اور میں کھڑا رہا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: یہ جبریل تھے جو میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میری امت میں سے جو ایسی حالت میں فوت ہو جائے کہ وہ کسی چیز کو بھی اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہوگا وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! گو اس نے زنا اور چوری بھی کی ہو؟ آپؐ نے فرمایا: گو اس نے زنا بھی کیا ہو اور چوری بھی کی ہو۔ (اعمش کہتے تھے:) میں نے زید سے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ یہ راوی حضرت ابودرداءؓ تھے تو انہوں نے کہا: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ حضرت ابوذرؓ نے مجھ سے یہ واقعہ ربزہ میں بیان کیا۔ اعمش نے کہا اور ابوصالح (سمان) نے مجھے حضرت ابودرداءؓ سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح کا واقعہ بتایا اور ابوشہاب نے بھی اعمش سے اسے نقل کیا۔ انہوں نے یہ الفاظ کہے کہ میرے پاس تین دن سے زیادہ ٹھہرا رہے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا وَاللَّهِ أَبُو ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرَّةِ الْمَدِينَةِ عِشَاءً اسْتَقْبَلَنَا أُحُدٌ فَقَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ مَا أُحِبُّ أَنَّ أُحُدًا لِي ذَهَبًا يَأْتِي عَلَىَّ لَيْلَةٌ أَوْ ثَلاَثٌ عِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلاَّ أُرْصِدُهُ لِدَيْنٍ إِلاَّ أَنْ أَقُولَ بِهِ فِي عِبَادِ اللَّهِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ". وَأَرَانَا بِيَدِهِ. ثُمَّ قَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " الأَكْثَرُونَ هُمُ الأَقَلُّونَ إِلاَّ مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا ". ثُمَّ قَالَ لِي " مَكَانَكَ لاَ تَبْرَحْ يَا أَبَا ذَرٍّ حَتَّى أَرْجِعَ ". فَانْطَلَقَ حَتَّى غَابَ عَنِّي فَسَمِعْتُ صَوْتًا فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عُرِضَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَرَدْتُ أَنْ أَذْهَبَ ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَبْرَحْ ". فَمَكُثْتُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِعْتُ صَوْتًا خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عُرِضَ لَكَ ثُمَّ ذَكَرْتُ قَوْلَكَ فَقُمْتُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " ذَاكَ جِبْرِيلُ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ. قَالَ " وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ ". قُلْتُ لِزَيْدٍ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ. فَقَالَ أَشْهَدُ لَحَدَّثَنِيهِ أَبُو ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ. قَالَ الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ نَحْوَهُ. وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ عَنِ الأَعْمَشِ " يَمْكُثُ عِنْدِي فَوْقَ ثَلاَثٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6269

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کوئی شخص کسی شخص کو اُس کی جگہ سے نہ اُٹھائے اور پھر خود اس جگہ بیٹھے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6270

خلاد بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ سے، عبیداللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے، حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے منع فرمایا کہ آدمی کو اس کی جگہ سے اُٹھایا جائے اور دوسرا وہاں بیٹھ جائے بلکہ تم کھل کے بیٹھا کرو اور تم فراخدلی سے پیش آیا کرو اور حضرت ابن عمرؓ ناپسند کیا کرتے تھے کہ کوئی شخص اپنی مجلس سے اُٹھے، پھر کوئی اور اُس کی جگہ بیٹھے۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ نَهَى أَنْ يُقَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ وَيَجْلِسَ فِيهِ آخَرُ وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا. وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَكْرَهُ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يُجْلِسَ مَكَانَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6271

حسن بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے اپنے باپ سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ انہوں نے ابو مجلز (لاحق بن حمید) سے روایت کی۔ ابو مجلز نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے نکاح کیا تو آپؐ نے لوگوں کو دعوت دی۔ انہوں نے کھانا کھایا اور پھر بیٹھ گئے، لگے باتیں کرنے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ آپؐ نے یوں ظاہر کیا کہ گویا کہ اُٹھنے کی تیاری کرتے ہیں مگر وہ نہیں اُٹھے۔ جب آپؐ نے یہ دیکھا تو آپؐ کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ کھڑے ہوگئے تو لوگوں میں سے آپؐ کے ساتھ جو اُٹھ کر چلے گئے چلے گئے اور تین آدمی رہ گئے۔ اور نبی ﷺ اندر جانے کے لئے آئے تو کیا دیکھا کہ وہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر اس کے بعد وہ بھی اُٹھ کر چلے گئے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: میں آیا اور میں نے نبی ﷺ کو خبر کر دی کہ وہ اب چلے گئے ہیں۔ تب آپؐ آئے اور اندر گئے۔ میں بھی اندر جانے لگا تو آپؐ نے اپنے اور میرے درمیان پردہ ڈال دیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا… یعنی اے مومنو! نبی کے گھروں میں سوائے اس کے کہ تمہیں کھانے کے لئے بلایا جائے ہرگز داخل نہ ہوا کرو، وہ بھی اس شرط سے کہ کھانا پکنے کے انتظار میں نہ بیٹھے رہا کرو اور نہ باتیں کرنے کے شوق میں بیٹھے رہا کرو۔ ہاں! جب تم کو بلایا جائے تو پھر ضرور چلے جایا کرو، پھر جب کھانا کھا چکو تو اپنے اپنے گھروں کو چلے جایا کرو۔ یہ امر (یعنی بے فائدہ بیٹھے رہنا یا پہلے آجانا) نبی کو تکلیف دیتا تھا مگر وہ (تمہارے جذبات کا خیال کرکے) تم (کو منع کرنے) سے حیا کرتا تھا۔ مگر اللہ سچی بات بیان کرنے سے (لوگوں کے خیالات کی وجہ سے) باز نہیں رہتا اور (چاہیئے کہ) جب تم اُن (یعنی نبی کی بیویوں) سے کوئی گھر کی چیز مانگو تو پردہ کے پیچھے سے مانگا کرو، یہ بات تمہارے دلوں اور اُن کے دلوں کے لئے بہت اچھی ہے اور اللہ کے رسول کو تکلیف دینا تمہارے لئے جائز نہیں اور نہ یہ جائز ہے کہ تم اس کے بعد اس کی بیویوں سے کبھی بھی شادی کرو۔ یہ بات اللہ کے فیصلہ کے مطابق بہت بُری ہے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْنَبَ ابْنَةَ جَحْشٍ دَعَا النَّاسَ طَعِمُوا ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ ـ قَالَ ـ فَأَخَذَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ فَلَمْ يَقُومُوا فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ فَلَمَّا قَامَ قَامَ مَنْ قَامَ مَعَهُ مِنَ النَّاسِ وَبَقِيَ ثَلاَثَةٌ وَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَاءَ لِيَدْخُلَ فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا فَانْطَلَقُوا ـ قَالَ ـ فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمْ قَدِ انْطَلَقُوا فَجَاءَ حَتَّى دَخَلَ فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَأَرْخَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلاَّ أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ} إِلَى قَوْلِهِ {إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا}.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6272

محمد بن ابی غالب نے مجھ سے بیان کیا کہ ابراہیم بن منذر حزامی نے ہمیں بتایا کہ محمد بن فلیح نے ہم سے بیان کیا۔ محمد نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو کعبہ کے صحن میں اپنے ہاتھ سے اس طرح گوٹھ مارے ہوئے بیٹھے دیکھا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي غَالِبٍ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدِهِ هَكَذَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6273

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ بشر بن مفضل نے ہمیں بتایا کہ (سعید بن ایاس) جُریری نے ہم سے بیان کیا۔ جُریری نے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ سے، عبدالرحمٰن نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ گناہ نہ بتاؤں جو بڑے سے بڑے ہیں؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں یا رسول اللہ ضرور بتلائیں۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ". قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " الإِشْرَاكُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6274

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر (بن مفضل) نے بھی ایسا ہی بتایا اور آپؐ اس وقت تک تکیہ لگائے ہوئے تھے اور آپؐ بیٹھ گئے اور فرمایا: سنو اور جھوٹ بولنا بھی۔ آپؐ اس کو دہراتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا: کاش آپؐ چپ ہو جائیں۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ مِثْلَهُ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ فَقَالَ " أَلاَ وَقَوْلُ الزُّورِ ". فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى قُلْنَا لَيْتَهُ سَكَتَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6275

ابو عاصم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمر بن سعید سے، عمر نے ابن ابی ملیکہ سے روایت کی کہ عقبہ بن حارث نے ان سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے عصر کی نماز پڑھائی اور پھر جلدی جلدی چلے اور گھر کے اندر گئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْعَصْرَ فَأَسْرَعَ ثُمَّ دَخَلَ الْبَيْتَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6276

قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے ابوالضحیٰ سے، ابوالضحیٰ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ تخت کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے اور میں آپؐ کے اور قبلے کے درمیان لیٹی ہوتی۔ مجھے ضرورت ہوتی تو میں اُٹھنا ناپسند کرتی کہ کہیں آپؐ کے سامنے نہ ہو جاؤں، اس لئے ایک طرف سے کھسک جاتی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَسْطَ السَّرِيرِ وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ تَكُونُ لِيَ الْحَاجَةُ فَأَكْرَهُ أَنْ أَقُومَ فَأَسْتَقْبِلَهُ فَأَنْسَلُّ انْسِلاَلاً.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6277

اسحاق (بن شاہین واسطی) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (طحان) نے ہمیں بتایا۔ نیز عبداللہ بن محمد (مسندی) نے مجھ سے بیان کیا کہ عمرو بن عون نے ہم سے بیان کیا کہ خالد (بن عبداللہ طحان) نے ہم سے بیان کیا۔ خالد بن عبداللہ نے خالد (حذاء) سے، خالد نے ابو قلابہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے ابو ملیح نے بتایا، کہا: میں تمہارے باپ زید کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عمرو (بن عاصؓ) کے پاس گیا۔ انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ نبی ﷺ کے پاس میرے روزے کا ذکر کیا گیا تو آپؐ میرے پاس آئے اور میں نے آپؐ کے لئے چمڑے کا گاؤ تکیہ رکھ دیا جس میں کھجور کے ریشے بھرے ہوئے تھے۔ آپؐ زمین پر بیٹھ گئے اور وہ گدا میرے اور آپؐ کے درمیان رہا تو آپؐ نے مجھ سے فرمایا: کیا تمہیں ہر مہینے میں تین دن کافی نہیں؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: پانچ دن؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: سات دن سہی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: نو دن سہی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: گیارہ دن سہی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: حضرت داؤدؑ کے روزوں سے بڑھ کر اور کوئی روزہ نہیں جو آدھی عمر کے روزے تھے یعنی ایک دن روزہ اور ایک دن افطار۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ. وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الْمَلِيحِ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِيكَ زَيْدٍ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَحَدَّثَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ذُكِرَ لَهُ صَوْمِي فَدَخَلَ عَلَىَّ فَأَلْقَيْتُ لَهُ وِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ فَجَلَسَ عَلَى الأَرْضِ وَصَارَتِ الْوِسَادَةُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لِي " أَمَا يَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " خَمْسًا ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " سَبْعًا ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " تِسْعًا ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " إِحْدَى عَشْرَةَ ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " لاَ صَوْمَ فَوْقَ صَوْمِ دَاوُدَ شَطْرَ الدَّهْرِ صِيَامُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6278

یحيٰ بن جعفر نے ہم سے بیان کیا کہ یزید (بن ہارون) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے مغیرہ (بن مقسم) سے، مغیرہ نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ (بن قیس) سے روایت کی کہ وہ شام میں آگئے اور ابوالولید نے بھی ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مغیرہ سے، مغیرہ نے ابراہیم سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: علقمہ شام کو گئے اور مسجد میں جاکر دو رکعتیں نماز پڑھی اور یہ دعا کی: اے اللہ! مجھے کوئی ہمنشین عطا کیجیو اور پھر جاکر حضرت ابودرداءؓ کے پاس بیٹھ گئے تو انہوں نے پوچھا: تم کن لوگوں سے ہو؟ انہوں نے کہا: میں کوفہ کے باشندوں میں سے ہوں۔ انہوں نے کہا: کیا تم میں اس راز کے وہ محرم نہیں جس کو ان کے سوا اور کوئی نہ جانتا تھا۔ اس سے ان کی مراد حضرت حذیفہؓ سے تھی۔ کیا وہ شخص تم میں نہیں جس کو اللہ نے اپنے رسولؐ کی زبان سے، شیطان سے اپنی پناہ میں رکھا تھا یعنی حضرت عمارؓ یا تم میں وہ شخص نہیں جو مسواک اور گدالئے رہتے تھے یعنی حضرت ابن مسعودؓ۔ حضرت عبداللہ (بن مسعودؓ) وَالَّيْلِ اِذَا يَغْشَى کو کس طرح پڑھا کرتے تھے؟ علقمہ نے کہا: یوں پڑھا کرتے تھے: وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى۔ حضرت ابودرداءؓ کہنے لگے: یہ لوگ میرے پیچھے پڑے رہے یہاں تک کہ قریب تھا کہ وہ مجھے شک میں ڈال دیتے حالانکہ میں نے بھی رسول اللہ ﷺ سے یہی سنا تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ قَدِمَ الشَّأْمَ. وَحَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِلَى الشَّأْمِ فَأَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا. فَقَعَدَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ فَقَالَ مِمَّنْ أَنْتَ قَالَ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ. قَالَ أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي كَانَ لاَ يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ ـ يَعْنِي حُذَيْفَةَ ـ أَلَيْسَ فِيكُمْ ـ أَوْ كَانَ فِيكُمُ ـ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الشَّيْطَانِ ـ يَعْنِي عَمَّارًا ـ أَوَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّوَاكِ وَالْوِسَادِ ـ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ ـ كَيْفَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ {وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى}. قَالَ {وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى}. فَقَالَ مَا زَالَ هَؤُلاَءِ حَتَّى كَادُوا يُشَكِّكُونِي وَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6279

محمد بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعدؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جمعہ کے بعد ہی ہم قیلولہ کیا کرتے تھے اور دن کا کھانا کھایا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كُنَّا نَقِيلُ وَنَتَغَدَّى بَعْدَ الْجُمُعَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6280

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالعزیز بن ابی حازم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوحازم سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعد (ساعدیؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کو ابوتراب سے بڑھ کر پیارا نام اور کوئی نہ تھا۔ وہ اس نام سے تو بہت ہی خوش ہوا کرتے تھے۔ اگر اس سے ان کو پکارا جاتا۔ رسول اللہ ﷺ حضرت فاطمہ علیہ السلام کے گھر میں آئے اور آپؐ نے گھر میں حضرت علیؓ کو نہ پایا۔ آپؐ نے پوچھا: تمہارے چچا کا بیٹا کہاں ہے؟ تو وہ کہنے لگیں: میرے اور ان کے درمیان کوئی جھگڑا ہوا تھا تو وہ مجھ سے ناراض ہو کر باہر چلے گئے اور میرے پاس قیلولہ بھی نہیں کیا تو رسول اللہ ﷺ نے کسی آدمی سے فرمایا: دیکھو وہ کہاں ہے؟ وہ آیا اور اس نے کہا: یا رسول اللہ! وہ مسجد میں سوئے ہوئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ آئے اور وہ لیٹے ہوئے تھے۔ ان کی چادر ان کے ایک پہلو سے گر گئی تھی جس سے ان کو مٹی لگ گئی تھی تو رسول اللہ ﷺ ان سے مٹی پونچھنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے: اُٹھو ابوتراب، اُٹھو ابوتراب۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ مَا كَانَ لِعَلِيٍّ اسْمٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَبِي تُرَابٍ وَإِنْ كَانَ لَيَفْرَحُ بِهِ إِذَا دُعِيَ بِهَا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْتَ فَاطِمَةَ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ فَلَمْ يَجِدْ عَلِيًّا فِي الْبَيْتِ فَقَالَ " أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ ". فَقَالَتْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ شَىْءٌ فَغَاضَبَنِي فَخَرَجَ فَلَمْ يَقِلْ عِنْدِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لإِنْسَانٍ " انْظُرْ أَيْنَ هُوَ " فَجَاءَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ فِي الْمَسْجِدِ رَاقِدٌ. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ مُضْطَجِعٌ قَدْ سَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ شِقِّهِ فَأَصَابَهُ تُرَابٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُهُ عَنْهُ ـ وَهْوَ يَقُولُ " قُمْ أَبَا تُرَابٍ قُمْ أَبَا تُرَابٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6281

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ انصاری نے ہمیں بتایا، کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ثمامہ سے، ثمامہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ حضرت اُم سلیمؓ نبی ﷺ کے لئے ایک چمڑہ بچھاتی تھیں اور آپؐ ان کے ہاں اس چمڑے پر ہی قیلولہ کرتے تھے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: جب نبی ﷺ سوتے تو حضرت اُم سلیمؓ آپؐ کا پسینہ اور آپؐ کے کچھ بال لیتیں اور انہیں ایک شیشی میں محفوظ رکھتی جاتیں۔ پھر ان میں خوشبو ملا لیتیں۔ ثمامہ کہتے تھے کہ جب حضرت انس بن مالکؓ فوت ہونے لگے، انہوں نے وصیت کی کہ اسی خوشبو کو اُن کے حنوط میں ڈالا جائے۔ کہتے تھے: چنانچہ وہ خوشبو اُن کے حنوط میں ڈالی گئی۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَانَتْ تَبْسُطُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نِطَعًا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى ذَلِكَ النِّطَعِ ـ قَالَ ـ فَإِذَا نَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَخَذَتْ مِنْ عَرَقِهِ وَشَعَرِهِ فَجَمَعَتْهُ فِي قَارُورَةٍ ثُمَّ جَمَعَتْهُ فِي سُكٍّ ـ قَالَ ـ فَلَمَّا حَضَرَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ أَوْصَى أَنْ يُجْعَلَ فِي حَنُوطِهِ مِنْ ذَلِكَ السُّكِّ ـ قَالَ ـ فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6282

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے اُن کو کہتے ہوئے سنا۔ رسول اللہ ﷺ جب مسجد قبا کو جاتے تو حضرت اُم حرام بنت ملحانؓ کے ہاں جاتے۔ وہ آپؐ کو کھانا کھلاتیں اور وہ حضرت عبادہ بن صامتؓ کی بیوی تھیں۔ ایک دن آپؐ ان کے ہاں گئے اور حضرت اُم حرامؓ نے آپؐ کو کھانا کھلایا اور رسول اللہ ﷺ سوئے پھر ہنستے ہوئے جاگے۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ اس سمندر میں سوار جا رہے ہیں، بادشاہ ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے یا فرمایا: جیسے بادشاہ ہوتے ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسحاق نے ان الفاظ کے متعلق شک کیا۔ میں نے کہا: اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی انہی میں سے کرے۔ آپؐ نے دعا کی اور پھر سر رکھ کر سو گئے۔ پھر جاگے تو ہنس رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت کے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ اس سمندر میں سوار جا رہے ہیں۔ بادشاہ ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے۔ یا (فرمایا:) بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے کہا: اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کرے۔ آپؐ نے فرمایا: تم تو پہلوں میں ہو۔ چنانچہ انہوں نے بھی حضرت معاویہؓ کے زمانہ میں سمندر میں سفر کیا اور جب سمندر سے باہر آئیں تو اپنے جانور پر سے گر کر فوت ہو گئیں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ذَهَبَ إِلَى قُبَاءٍ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ فَدَخَلَ يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَضْحَكُ. قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ ". ـ أَوْ قَالَ " مِثْلُ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". شَكَّ إِسْحَاقُ ـ قُلْتُ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. فَدَعَا ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ ". أَوْ " مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". فَقُلْتُ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ " أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ". فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ زَمَانَ مُعَاوِيَةَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6283

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے اُن کو کہتے ہوئے سنا۔ رسول اللہ ﷺ جب مسجد قبا کو جاتے تو حضرت اُم حرام بنت ملحانؓ کے ہاں جاتے۔ وہ آپؐ کو کھانا کھلاتیں اور وہ حضرت عبادہ بن صامتؓ کی بیوی تھیں۔ ایک دن آپؐ ان کے ہاں گئے اور حضرت اُم حرامؓ نے آپؐ کو کھانا کھلایا اور رسول اللہ ﷺ سوئے پھر ہنستے ہوئے جاگے۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں: میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ اس سمندر میں سوار جا رہے ہیں، بادشاہ ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے یا فرمایا: جیسے بادشاہ ہوتے ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسحاق نے ان الفاظ کے متعلق شک کیا۔ میں نے کہا: اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی انہی میں سے کرے۔ آپؐ نے دعا کی اور پھر سر رکھ کر سو گئے۔ پھر جاگے تو ہنس رہے تھے۔ میں نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت کے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ اس سمندر میں سوار جا رہے ہیں۔ بادشاہ ہیں تختوں پر بیٹھے ہوئے۔ یا (فرمایا:) بادشاہوں کی طرح تختوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے کہا: اللہ سے دعا کریں کہ مجھے بھی ان میں سے کرے۔ آپؐ نے فرمایا: تم تو پہلوں میں ہو۔ چنانچہ انہوں نے بھی حضرت معاویہؓ کے زمانہ میں سمندر میں سفر کیا اور جب سمندر سے باہر آئیں تو اپنے جانور پر سے گر کر فوت ہو گئیں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا ذَهَبَ إِلَى قُبَاءٍ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ فَتُطْعِمُهُ، وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَدَخَلَ يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَضْحَكُ‏.‏ قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ ‏"‏ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ، مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ ‏"‏‏.‏ ـ أَوْ قَالَ ‏"‏ مِثْلُ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ‏"‏‏.‏ شَكَّ إِسْحَاقُ ـ قُلْتُ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ‏.‏ فَدَعَا ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَضْحَكُ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ‏"‏ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ، غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ، مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ ‏"‏‏.‏ أَوْ ‏"‏ مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ‏"‏‏.‏ فَقُلْتُ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ‏.‏ قَالَ ‏"‏ أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ‏"‏‏.‏ فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ زَمَانَ مُعَاوِيَةَ، فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ، فَهَلَكَتْ‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6284

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عطاء بن یزید لیثی سے، عطاء نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے دو طرح کے پہننے اور دو قسم کی خرید و فروخت سے منع فرمایا۔ کپڑے کو اس طرح لپیٹنا کہ دونوں ہاتھ اندر ہی ہوں اور ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھنا کہ آدمی کی شرمگاہ پر کوئی کپڑے کا حصہ نہ رہے اور چیز کو چھو کر اور پھینک کر لینا دینا۔ (سفیان کی طرح) معمر اور محمد بن ابی حفص اور عبداللہ بن بدیل نے بھی زہری سے یہی روایت کی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ وَالاِحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَيْسَ عَلَى فَرْجِ الإِنْسَانِ مِنْهُ شَىْءٌ وَالْمُلاَمَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ. تَابَعَهُ مَعْمَرٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6285

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوعوانہ (وضاح یشکری) سے کہ فراس (بن یحيٰ) نے ہم سے بیان کیا۔ فراس نے عامر سے، عامر نے مسروق سے روایت کی کہ مجھے حضرت عائشہ اُم المؤمنینؓ نے بتایا۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کی ازواج تمام کی تمام آپؐ کے پاس تھیں۔ ہم میں سے کوئی بھی ایسی نہ تھی جو نہ بلائی گئی ہو۔ حضرت فاطمہ علیہاالسلام سامنے سے چلتی ہوئی آئیں۔ اللہ کی قسم اُن کی چال رسول اللہ ﷺ کی چال سے ایسی مشابہ تھی کہ چھپی نہ رہتی تھی۔ جب آپؐ نے اُن کو دیکھا تو آپؐ نے خوشی سے استقبال کیا، فرمایا: مرحبا میری بیٹی۔ پھر آپؐ نے ان کو اپنی دائیں طرف بٹھا لیا یا (کہا:) اپنی بائیں طرف۔ پھر آپؐ نے ان سے پوشیدہ بات کی اور وہ بہت ہی روئیں۔ جب آپؐ نے اُن کے اس غم کو دیکھا تو آپؐ نے دوبارہ اُن سے پوشیدگی میں بات کی تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ ہنس رہی تھیں۔ تو آپؐ کی ازواج میں سے مَیں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے پوشیدگی میں تم سے خصوصیت سے بات کی ہے، پھر تم رو رہی ہو۔ جب رسول اللہ ﷺ اُٹھ کر چلے گئے تو میں نے اُن سے پوچھا: آنحضرت ﷺ نے تم سے چپکے سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: میں تو ایسی نہیں ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کے (منع کرنے کے باوجود آپؐ کے) راز کا افشاء کروں۔ جب آپؐ فوت ہوگئے تو میں نے ان سے کہا: میں تمہیں اسی حق کی قسم دیتی ہوں جو میرا تم پر ہے کہ تمہیں مجھے ضرور ہی بتانا ہوگا۔ جب انہوں نے مجھے بتایا تو کہا: ہاں اب تو بتاتی ہوں۔ چنانچہ انہوں نے بتایا۔ کہنے لگیں: جب آپؐ نے پہلی بار مجھ سے راز میں بات کی تھی تو آپؐ نے مجھے بتایا تھا کہ جبرائیل ہر سال آپؐ کے ساتھ ایک دفعہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے اور اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو دفعہ دور کیا ہے اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ اجل قریب پہنچ چکی ہے۔ تمہیں اللہ ہی کو اپنا سپر بنانا ہوگا اور صبر کرنا ہوگا کیونکہ میں تمہارے لئے بہت ہی اچھا پیش خیمہ ہوں گا۔ کہتی تھیں: یہ سن کر میں رو پڑی، وہی جو آپؓ نے دیکھا تھا۔ جب آپؐ نے میری بے قراری کو دیکھا تو دوبارہ آپؐ نے مجھے راز بتایا۔ فرمایا: فاطمہؓ کیا تم پسند نہیں کرتی کہ تم مؤمن عورتوں کی سردار بنو یا فرمایا: اس اُمت کی عورتوں کی سردار بنو؟

حَدَّثَنَا مُوسَى عَنْ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا فِرَاسٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ إِنَّا كُنَّا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَهُ جَمِيعًا لَمْ تُغَادَرْ مِنَّا وَاحِدَةٌ فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ تَمْشِي لاَ وَاللَّهِ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَآهَا رَحَّبَ قَالَ " مَرْحَبًا بِابْنَتِي ". ثُمَّ أَجْلَسَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ سَارَّهَا فَبَكَتْ بُكَاءً شَدِيدًا فَلَمَّا رَأَى حُزْنَهَا سَارَّهَا الثَّانِيَةَ إِذَا هِيَ تَضْحَكُ. فَقُلْتُ لَهَا أَنَا مِنْ بَيْنِ نِسَائِهِ خَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالسِّرِّ مِنْ بَيْنِنَا ثُمَّ أَنْتِ تَبْكِينَ فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَأَلْتُهَا عَمَّا سَارَّكِ قَالَتْ مَا كُنْتُ لأُفْشِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سِرَّهُ. فَلَمَّا تُوُفِّيَ قُلْتُ لَهَا عَزَمْتُ عَلَيْكِ بِمَا لِي عَلَيْكِ مِنَ الْحَقِّ لَمَّا أَخْبَرْتِنِي. قَالَتْ أَمَّا الآنَ فَنَعَمْ. فَأَخْبَرَتْنِي قَالَتْ أَمَّا حِينَ سَارَّنِي فِي الأَمْرِ الأَوَّلِ فَإِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُهُ بِالْقُرْآنِ كُلَّ سَنَةٍ مَرَّةً " وَإِنَّهُ قَدْ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَلاَ أَرَى الأَجَلَ إِلاَّ قَدِ اقْتَرَبَ فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي فَإِنِّي نِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكَ ". قَالَتْ فَبَكَيْتُ بُكَائِي الَّذِي رَأَيْتِ فَلَمَّا رَأَى جَزَعِي سَارَّنِي الثَّانِيَةَ قَالَ " يَا فَاطِمَةُ أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ ـ أَوْ ـ سَيِّدَةَ نِسَاءِ هَذِهِ الأُمَّةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6286

موسیٰ (بن اسماعیل) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوعوانہ (وضاح یشکری) سے کہ فراس (بن یحيٰ) نے ہم سے بیان کیا۔ فراس نے عامر سے، عامر نے مسروق سے روایت کی کہ مجھے حضرت عائشہ اُم المؤمنینؓ نے بتایا۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کی ازواج تمام کی تمام آپؐ کے پاس تھیں۔ ہم میں سے کوئی بھی ایسی نہ تھی جو نہ بلائی گئی ہو۔ حضرت فاطمہ علیہا السلام سامنے سے چلتی ہوئی آئیں۔ اللہ کی قسم اُن کی چال رسول اللہ ﷺ کی چال سے ایسی مشابہ تھی کہ چھپی نہ رہتی تھی۔ جب آپؐ نے اُن کو دیکھا تو آپؐ نے خوشی سے استقبال کیا، فرمایا: مرحبا میری بیٹی۔ پھر آپؐ نے ان کو اپنی دائیں طرف بٹھا لیا یا (کہا:) اپنی بائیں طرف۔ پھر آپؐ نے ان سے پوشیدہ بات کی اور وہ بہت ہی روئیں۔ جب آپؐ نے اُن کے اس غم کو دیکھا تو آپؐ نے دوبارہ اُن سے پوشیدگی میں بات کی تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ ہنس رہی تھیں۔ تو آپؐ کی ازواج میں سے مَیں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے ہم سے پوشیدگی میں تم سے خصوصیت سے بات کی ہے، پھر تم رو رہی ہو۔ جب رسول اللہ ﷺ اُٹھ کر چلے گئے تو میں نے اُن سے پوچھا: آنحضرت ﷺ نے تم سے چپکے سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: میں تو ایسی نہیں ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کے (منع کرنے کے باوجود آپؐ کے) راز کا افشاء کروں۔ جب آپؐ فوت ہوگئے تو میں نے ان سے کہا: میں تمہیں اسی حق کی قسم دیتی ہوں جو میرا تم پر ہے کہ تمہیں مجھے ضرور ہی بتانا ہوگا۔ جب انہوں نے مجھے بتایا تو کہا: ہاں اب تو بتاتی ہوں۔ چنانچہ انہوں نے بتایا۔ کہنے لگیں: جب آپؐ نے پہلی بار مجھ سے راز میں بات کی تھی تو آپؐ نے مجھے بتایا تھا کہ جبرائیل ہر سال آپؐ کے ساتھ ایک دفعہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے اور اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو دفعہ دور کیا ہے اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ اجل قریب پہنچ چکی ہے۔ تمہیں اللہ ہی کو اپنا سپر بنانا ہوگا اور صبر کرنا ہوگا کیونکہ میں تمہارے لئے بہت ہی اچھا پیش خیمہ ہوں گا۔ کہتی تھیں: یہ سن کر میں رو پڑی، وہی جو آپؓ نے دیکھا تھا۔ جب آپؐ نے میری بے قراری کو دیکھا تو دوبارہ آپؐ نے مجھے راز بتایا۔ فرمایا: فاطمہؓ کیا تم پسند نہیں کرتی کہ تم مؤمن عورتوں کی سردار بنو یا فرمایا: اس اُمت کی عورتوں کی سردار بنو؟

حَدَّثَنَا مُوسَى عَنْ أَبِي عَوَانَةَ حَدَّثَنَا فِرَاسٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ إِنَّا كُنَّا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عِنْدَهُ جَمِيعًا لَمْ تُغَادَرْ مِنَّا وَاحِدَةٌ فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ تَمْشِي لاَ وَاللَّهِ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَآهَا رَحَّبَ قَالَ " مَرْحَبًا بِابْنَتِي ". ثُمَّ أَجْلَسَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ سَارَّهَا فَبَكَتْ بُكَاءً شَدِيدًا فَلَمَّا رَأَى حُزْنَهَا سَارَّهَا الثَّانِيَةَ إِذَا هِيَ تَضْحَكُ. فَقُلْتُ لَهَا أَنَا مِنْ بَيْنِ نِسَائِهِ خَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالسِّرِّ مِنْ بَيْنِنَا ثُمَّ أَنْتِ تَبْكِينَ فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَأَلْتُهَا عَمَّا سَارَّكِ قَالَتْ مَا كُنْتُ لأُفْشِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سِرَّهُ. فَلَمَّا تُوُفِّيَ قُلْتُ لَهَا عَزَمْتُ عَلَيْكِ بِمَا لِي عَلَيْكِ مِنَ الْحَقِّ لَمَّا أَخْبَرْتِنِي. قَالَتْ أَمَّا الآنَ فَنَعَمْ. فَأَخْبَرَتْنِي قَالَتْ أَمَّا حِينَ سَارَّنِي فِي الأَمْرِ الأَوَّلِ فَإِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُهُ بِالْقُرْآنِ كُلَّ سَنَةٍ مَرَّةً " وَإِنَّهُ قَدْ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَلاَ أَرَى الأَجَلَ إِلاَّ قَدِ اقْتَرَبَ فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي فَإِنِّي نِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكَ ". قَالَتْ فَبَكَيْتُ بُكَائِي الَّذِي رَأَيْتِ فَلَمَّا رَأَى جَزَعِي سَارَّنِي الثَّانِيَةَ قَالَ " يَا فَاطِمَةُ أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ ـ أَوْ ـ سَيِّدَةَ نِسَاءِ هَذِهِ الأُمَّةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی