کتاب 80: كتاب الدعوات

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 6324

ابونُعَیم نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالملک بن عُمَیر سے، عبدالملک نے ربعی بن حراش سے، ربعی نے حضرت حذیفہ (بن یمانؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کا معمول تھا جب آپؐ سونے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا کرتے: تیرے ہی نام سے اے اللہ میں مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔ اور جب آپؐ سو کر بیدار ہوتے تو فرماتے: سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اُس نے ہمیں مارا تھا اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ قَالَ " بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَمُوتُ وَأَحْيَا ". وَإِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ قَالَ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6325

عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ (محمد بن میمون) سے، ابو حمزہ نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ربعی بن حراش سے، ربعی نے خرشہ بن حُر سے، خرشہ نے حضرت ابو ذر (غفاری) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کا معمول تھا جب آپؐ رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو دعا کرتے: اے میرے اللہ! تیرے نام سے مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوں اور جب جاگتے تو دعا کرتے: سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا بعد اس کے کہ اُس نے مارا تھا اور اُسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ " اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا ". فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6326

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: یزید (بن ابی حبیب) نے مجھے بتایا۔ یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے حضرت عبداللہ بن عمرو (بن عاصؓ) سے، حضرت عبداللہؓ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ سے کہا: آپؐ مجھے ایک دعا سکھائیں جسے میں اپنی نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا: یوں کہا کرو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی مغفرت کرنے والا نہیں ہے۔ سو اپنی جناب سے میری مغفرت فرما اور مجھے رحمت سے نواز۔ یقیناً تو ہی غفور و رحیم ہے۔ اور عمرو بن حارث نے بھی اس حدیث کو یزید سے نقل کیا۔ یزید نے ابوالخیر سے روایت کیا کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے سنا کہ حضرت ابوبکرؓ نے نبی ﷺ سے کہا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي. قَالَ " قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ". وَقَالَ عَمْرٌو عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ إِنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6327

علی (بن سلمہ) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک بن سُعیر نے ہمیں بتایا۔ ہشام بن عروہ نے ہم سے بیان کیا۔ ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا؂ آیت دعا کے متعلق نازل کی گئی۔

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ {وَلاَ تَجْهَرْ بِصَلاَتِكَ وَلاَ تُخَافِتْ بِهَا} أُنْزِلَتْ فِي الدُّعَاءِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6328

عثمان بن ابی شیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے ابووائل سے، ابووائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم نماز میں السَّلَامُ عَلَى اللهِ السَّلَامُ عَلَى فُلَانٍ کہا کرتے تھے تو ایک دن نبی ﷺ نے ہم سے فرمایا: اللہ تو خود ہی سلام ہے۔ اس لئے جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو یوں کہے: تمام زبانی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں بھی (اللہ ہی کے لیے ہیں) اے نبی! تجھ پر سلامتی اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں اور سلامتی ہو ہم پر بھی اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔ جب وہ یہ کہے گا تو ہر ایک اللہ کے نیک بندے کو جو آسمان اور زمین میں ہے سلام پہنچ جائے گا۔ (اس کے بعد یہ کہے:) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اس کے بعد جو چاہے اللہ کی بہتر سے بہتر تعریف کرے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلاَةِ السَّلاَمُ عَلَى اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى فُلاَنٍ. فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ " إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلاَمُ فَإِذَا قَعَدَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاَةِ فَلْيَقُلِ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ إِلَى قَوْلِهِ الصَّالِحِينَ. فَإِذَا قَالَهَا أَصَابَ كُلَّ عَبْدٍ لِلَّهِ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ صَالِحٍ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. ثُمَّ يَتَخَيَّرُ مِنَ الثَّنَاءِ مَا شَاءَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6329

اسحاق نے مجھ سے بیان کیا کہ یزید (بن ہارون) نے ہمیں خبر دی۔ ورقاء نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سُمَیّ سے، سُمَیّ نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! دولت مند سارے ہی درجے اور ہمیشہ کی نعمت لے گئے ہیں۔ آپؐ نے پوچھا: یہ کیسے؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نمازیں پڑھیں جیسے ہم نے پڑھیں اور جہاد کیا جیسے ہم نے جہاد کیا اور ضرورت سے زیادہ جو اُن کے مال تھے اُن میں سے انہوں نے خرچ بھی کیا اور ہمارے پاس مال نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ جس سے تم ان لوگوں کے درجہ کو پا لو گے جو تم سے پہلے تھے اور اُن سے آگے نکل جاؤ گے جو تمہارے پیچھے ہیں؟ اور کوئی بھی ویسا عمل نہیں کرے گا جو تم نے کیا ہوگا، سوائے اس شخص کے کہ جس نے ویسا ہی کیا۔ ہر نماز کے بعد تم دس بار سبحان اللہ کہو اور دس بار الحمدللہ کہو اور دس بار اللہ اکبر کہو۔ (ورقاء کی طرح) عبیداللہ بن عمر نے بھی سُمَیّ سے اس کو روایت کیا۔ اور ابن عجلان نے بھی سُمَیّ اور رجاء بن حیوہ سے اس کو روایت کیا۔ اور جریر (بن عبدالحمید) نے بھی عبدالعزیز بن رُفیع سے، عبدالعزیز نے ابوصالح سے، ابوصالح نے حضرت ابودرداءؓ سے اس کو روایت کیا۔ اور سہیل (بن ابی صالح) نے بھی اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے اس کو روایت کیا۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ. قَالَ " كَيْفَ ذَاكَ ". قَالَ صَلَّوْا كَمَا صَلَّيْنَا وَجَاهَدُوا كَمَا جَاهَدْنَا وَأَنْفَقُوا مِنْ فُضُولِ أَمْوَالِهِمْ وَلَيْسَتْ لَنَا أَمْوَالٌ. قَالَ " أَفَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَمْرٍ تُدْرِكُونَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ وَتَسْبِقُونَ مَنْ جَاءَ بَعْدَكُمْ وَلاَ يَأْتِي أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ إِلاَّ مَنْ جَاءَ بِمِثْلِهِ تُسَبِّحُونَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ عَشْرًا وَتَحْمَدُونَ عَشْرًا وَتُكَبِّرُونَ عَشْرًا ".
تَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَوَاهُ ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ سُمَىٍّ وَرَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ. وَرَوَاهُ جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ. وَرَوَاهُ سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6330

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور (بن معتمر) سے، منصور نے مسیّب بن رافع سے، مسیّب نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کے غلام ورّاد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت مغیرہؓ نے حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ کو لکھا کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یوں کہا کرتے تھے: ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی سب حمد ہے اور وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے اے اللہ! جو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو نہ دے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بڑے کو اُس کی بڑائی تیرے مقابل میں سودمند نہیں ہو سکتی۔ اور شعبہ نے منصور سے نقل کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے مسیّب سے (بھی یہی) سنا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ كَتَبَ الْمُغِيرَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاَةٍ إِذَا سَلَّمَ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ ". وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ الْمُسَيَّبَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6331

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی عبید سے جو حضرت سلمہ (بن اکوَعؓ) کے غلام تھے روایت کی کہ حضرت سلمہ بن اکوَعؓ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ہم نبی ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا:
عامرؓ! اگر تم ہمیں اپنے شعر سناؤ (تو کیا ہی اچھا ہو) وہ اُترے اور حُدی (اونٹوں کو چلانے کے لئے شعر) گانے لگے۔ ساتھ نصیحت بھی کرتے جاتے تھے:
اللہ کی قسم! اگر اللہ نہ ہوتا تو ہم بھی ہدایت نہ پاتے
اور (یزید بن ابی عبید نے) ان کے علاوہ اور شعروں کا بھی ذکر کیا مگر میں نے ان کو یاد نہیں رکھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یہ کون ہانکنے والا ہے؟ لوگوں نے کہا: عامر بن اکوَعؓ۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ اس پر رحم کرے تو لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے ہمیں اور فائدہ کیوں نہ اُٹھانے دیا؟ جب لڑائی کے لئے صفیں بندھ گئیں تو مسلمان ان سے لڑے اور عامرؓ اپنی ہی تلوار کے پرتلے؂ کی وجہ سے زخمی ہوئے اور وہ وفات پاگئے۔ جب لوگ شام کو آئے تو انہوں نے بہت سی آگیں جلائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: یہ آگیں کیسی ہیں؟ کیا چیز پکانے کے لئے تم جلا رہے ہو؟ لوگوں نے کہا: پالتو گدھوں کو پکانے کے لئے۔ آپؐ نے فرمایا: جو اِن ہانڈیوں میں ہے اس کو انڈیل دو اور ان ہانڈیوں کو توڑ دو۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! کیا یہ نہیں ہوسکتا جو ان ہانڈیوں میں ہے اُس کو انڈیل دیں اور ان کو دھولیں؟ آپؐ نے فرمایا: یہی سہی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى سَلَمَةَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الأَكْوَعِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلَى خَيْبَرَ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَيَا عَامِرُ لَوْ أَسْمَعْتَنَا مِنْ هُنَيْهَاتِكَ. فَنَزَلَ يَحْدُو بِهِمْ يُذَكِّرُ. تَاللَّهِ لَوْلاَ اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا. وَذَكَرَ شِعْرًا غَيْرَ هَذَا وَلَكِنِّي لَمْ أَحْفَظْهُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ هَذَا السَّائِقُ ". قَالُوا عَامِرُ بْنُ الأَكْوَعِ. قَالَ " يَرْحَمُهُ اللَّهُ ". وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْلاَ مَتَّعْتَنَا بِهِ فَلَمَّا صَافَّ الْقَوْمَ قَاتَلُوهُمْ فَأُصِيبَ عَامِرٌ بِقَائِمَةِ سَيْفِ نَفْسِهِ فَمَاتَ فَلَمَّا أَمْسَوْا أَوْقَدُوا نَارًا كَثِيرَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا هَذِهِ النَّارُ عَلَى أَىِّ شَىْءٍ تُوقِدُونَ ". قَالُوا عَلَى حُمُرٍ إِنْسِيَّةٍ. فَقَالَ " أَهْرِيقُوا مَا فِيهَا وَكَسِّرُوهَا ". قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ نُهَرِيقُ مَا فِيهَا وَنَغْسِلُهَا قَالَ " أَوْ ذَاكَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6332

مسلم (بن ابراہیم) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو بن مُرہ سے روایت کی کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی ﷺ کا طریق تھا کہ جب کوئی شخص آپؐ کے پاس صدقہ لاتا تو دعا کرتے: اے اللہ! فلاں کے خاندان پر اپنا خاص رحم فرما۔ میرے والد آپؐ کے پاس (صدقہ لے کر) آئے تو آپؐ نے فرمایا: اے اللہ! ابی اوفیٰ کے خاندان پر اپنا خاص رحم فرما۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلاَنٍ ". فَأَتَاهُ أَبِي فَقَالَ " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6333

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل (بن ابی خالد) سے، اسماعیل نے قیس (بن ابی حازم) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جریر (بن عبداللہ بجلیؓ) سے سنا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے بے فکر نہیں کرو گے؟ وہ ایک بُت خانہ تھا جہاں لوگ پوجا پاٹ کیا کرتے تھے، جسے کعبہ یمانی کہا کرتے تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں ایک ایسا آدمی ہوں جو گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا۔ آپؐ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور دعا کی: اے اللہ! اس کو جم کر بیٹھنے کی توفیق دے اور اس کو ہدایت یافتہ راہنما بنا۔ حضرت جریرؓ کہتے تھے: میں اپنی قوم احمس کے پچاس سوار لے کر نکلا۔ اور کبھی سفیان (بن عیینہ) نے یوں کہا: میں اپنی قوم کا جتھا لے کر چل پڑا اور وہاں پہنچا اور اس کو جلا دیا۔ پھر میں نبی ﷺ کے پاس آیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں آپؐ کے پاس نہیں آیا جب تک اسے خارشی اونٹ کی طرح نہیں چھوڑ دیا۔ آپؐ نے احمس اور اس کے سواروں کے لئے دعا کی۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرًا قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ ". وَهْوَ نُصُبٌ كَانُوا يَعْبُدُونَهُ يُسَمَّى الْكَعْبَةَ الْيَمَانِيَةَ. قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ لاَ أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَصَكَّ فِي صَدْرِي فَقَالَ " اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا ". قَالَ فَخَرَجْتُ فِي خَمْسِينَ مِنْ أَحْمَسَ مِنْ قَوْمِي ـ وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ فَانْطَلَقْتُ فِي عُصْبَةٍ مِنْ قَوْمِي ـ فَأَتَيْتُهَا فَأَحْرَقْتُهَا ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَتَيْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا مِثْلَ الْجَمَلِ الأَجْرَبِ. فَدَعَا لأَحْمَسَ وَخَيْلِهَا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6334

سعید بن ربیع نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ انہوں نے کہا: حضرت اُم سلیمؓ نے نبیؐ سے کہا: انسؓ آپؐ کا خادم ہے۔ آپؐ نے (انسؓ کے لئے) دعا کی: اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو بڑھا اور جو تو نے اسے عطا کیا ہے اس میں اس کے لئے برکت دے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَسٌ خَادِمُكَ. قَالَ " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6335

عثمان بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے سنا تو آپؐ نے فرمایا: اللہ اس پر رحم کرے۔ اس نے مجھے فلاں فلاں آیت یاد دلا دی جسے میں فلاں فلاں سورة میں سے (بھول کر) چھوڑ جایا کرتا تھا۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلاً يَقْرَأُ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ " رَحِمَهُ اللَّهُ لَقَدْ أَذْكَرَنِي كَذَا وَكَذَا آيَةً أَسْقَطْتُهَا فِي سُورَةِ كَذَا وَكَذَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6336

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ سلیمان (بن مہران) نے مجھے خبر دی۔ سلیمان نے ابو وائل سے، ابو وائل نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے کوئی مال تقسیم کیا تو ایک شخص نے کہا: یہ تو ایسی تقسیم ہے کہ اِس سے اللہ کی رضا مندی نہیں چاہی گئی۔ (یہ سن کر) میں نے نبی ﷺ کو بتایا تو آپؐ اس قدر رنجیدہ ہوئے کہ میں نے اس رنج کو آپؐ کے چہرے میں دیکھا۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ موسیٰؑ پر رحم کرے۔ اُنہیں تو اس سے زیادہ دکھ دیا گیا تھا، انہوں نے صبر کیا۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَسَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَسْمًا فَقَالَ رَجُلٌ إِنَّ هَذِهِ لَقِسْمَةٌ مَا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ. فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَغَضِبَ حَتَّى رَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ وَقَالَ " يَرْحَمُ اللَّهُ مُوسَى لَقَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6337

یحيٰ بن محمد بن سکن نے ہم سے بیان کیا کہ حبان بن ہلال ابو حبیب نے ہمیں بتایا۔ ہارون مقرئ نے ہم سے بیان کیا کہ زبیر بن خریت نے ہمیں بتایا۔ زبیر نے عکرمہ سے، عکرمہ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہر جمعہ ایک دفعہ لوگوں کو وعظ و نصیحت کیا کرو۔ اگر تم یہ نہ مانو تو پھر دو دفعہ ہی اور اگر اس سے بھی زیادہ (ہو) تو پھر تین بار۔ اور لوگوں کو اس قرآن سے اکتاؤ نہیں۔ اور میں تمہیں کبھی (اس حال میں) نہ پاؤں کہ تم ایسے لوگوں کے پاس آؤ کہ وہ اپنی کسی بات میں مشغول ہوں اور تم انہیں اپنی باتیں سنانے لگ جاؤ اور اُن کی بات کو کاٹ دو اور ان کے اکتانے کا موجب بنو بلکہ خاموشی سے ان کی باتیں سنو۔ جب وہ تمہیں کہیں تو پھر اُن سے وعظ و نصیحت کرو ایسی حالت میں کہ وہ اس کی خواہش رکھتے ہوں۔ دیکھنا! دعا میں قافیہ بندی سے بچنا، اس سے ہمیشہ پرہیز کرتے رہو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ اور آپؐ کے صحابہ کو دیکھا ہے کہ وہ اس سے اجتناب ہی کیا کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ أَبُو حَبِيبٍ حَدَّثَنَا هَارُونُ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدِّثِ النَّاسَ كُلَّ جُمُعَةٍ مَرَّةً فَإِنْ أَبَيْتَ فَمَرَّتَيْنِ فَإِنَّ أَكْثَرْتَ فَثَلاَثَ مِرَارٍ وَلاَ تُمِلَّ النَّاسَ هَذَا الْقُرْآنَ وَلاَ أُلْفِيَنَّكَ تَأْتِي الْقَوْمَ وَهُمْ فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِهِمْ فَتَقُصُّ عَلَيْهِمْ فَتَقْطَعُ عَلَيْهِمْ حَدِيثَهُمْ فَتُمِلُّهُمْ وَلَكِنْ أَنْصِتْ فَإِذَا أَمَرُوكَ فَحَدِّثْهُمْ وَهُمْ يَشْتَهُونَهُ فَانْظُرِ السَّجْعَ مِنَ الدُّعَاءِ فَاجْتَنِبْهُ فَإِنِّي عَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابَهُ لاَ يَفْعَلُونَ إِلاَّ ذَلِكَ. يَعْنِي لاَ يَفْعَلُونَ إِلاَّ ذَلِكَ الاِجْتِنَابَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6338

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل (بن ابراہیم) نے ہمیں بتایا۔ عبدالعزیز (بن صہیب) نے ہمیں خبر دی۔ عبدالعزیز نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو پھر سنجیدگی اور وثوق سے مانگے اور یہ نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے دے۔ کیونکہ کوئی اُس کو زبردستی نہیں منوا سکتا۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ وَلاَ يَقُولَنَّ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي. فَإِنَّهُ لاَ مُسْتَكْرِهَ لَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6339

عبداللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش۔ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔ سنجیدگی اور وثوق سے مانگے کیونکہ اُس کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ. لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لاَ مُكْرِهَ لَهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6340

عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوعبید سے جو (عبدالرحمٰن) بن ازہر کے غلام تھے، ابوعبید نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر ایک کی دعا قبول ہوگی بشرطیکہ وہ جلدی نہ کرے۔ یعنی یہ (نہ) کہے کہ میں نے تو دعا کی پر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُسْتَجَابُ لأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ يَقُولُ دَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6341

ابو عبداللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: اور (عبدالعزیز بن عبداللہ) اویسی کہتے تھے کہ مجھے محمد بن جعفر نے یحيٰ بن سعید اور شریک (بن عبداللہ) سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ ان دونوں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے اُٹھائے کہ میں نے آپؐ کی بغلوں کی سپیدی دیکھی۔

قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ الأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ وَشَرِيكٍ سَمِعَا أَنَسًا عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6342

محمد بن محبوب نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک بار نبی ﷺ جمعہ کے دن خطاب فرما رہے تھے۔ ایک شخص اُٹھا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کریں کہ ہم پر بارش برسائے۔ پھر آسمان پر اَبر آیا اور ہم پر بارش برسنے لگی یہاں تک کہ آدمی کو اپنے گھر پہنچنا مشکل ہوگیا۔ اور آئندہ جمعہ تک بارش ہوتی رہی۔ پھر وہی شخص یا اس کے سوا کوئی اور کھڑا ہوا اور کہنے لگا: آپؐ اللہ سے دعا کریں کہ یہ بارش ہم سے ہٹائے، ہم تو ڈوب گئے۔ تو آپؐ نے یوں دعا کی: اے اللہ! اب ہمارے ارد گرد برسے اور ہم پر نہ برسے۔ اس پر بادل پھٹ کر مدینہ کے ارد گرد ہونے لگا اور مدینہ والوں پر نہ برستا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَسْقِيَنَا. فَتَغَيَّمَتِ السَّمَاءُ وَمُطِرْنَا حَتَّى مَا كَادَ الرَّجُلُ يَصِلُ إِلَى مَنْزِلِهِ فَلَمْ تَزَلْ تُمْطَرُ إِلَى الْجُمُعَةِ الْمُقْبِلَةِ فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنَّا فَقَدْ غَرِقْنَا. فَقَالَ " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا ". فَجَعَلَ السَّحَابُ يَتَقَطَّعُ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَلاَ يُمْطِرُ أَهْلَ الْمَدِينَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6343

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ وہیب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ عمرو بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے عباد بن تمیم سے، عباد نے حضرت عبداللہ بن زید (انصاریؓ) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ اس نماز گاہ میں نکل کر آئے کہ بارش کے لئے دعا کریں اور آپؐ نے دعا کی اور پانی مانگا۔ پھر قبلے کی طرف منہ کیا اور اپنی چادر کو اُلٹایا۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى هَذَا الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي فَدَعَا وَاسْتَسْقَى ثُمَّ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی