کتاب 81: كتاب الرقاق

صحیح بخاری, حصہ 3

صحیح بخاری 6452

ابو نعیم نے مجھ سے یہ حدیث آدھی کے قریب بیان کی کہ عمر بن زر نے ہمیں بتایا کہ مجاہد نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہؓ کہا کرتے تھے۔ اس اللہ ہی کی قسم ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ میں بھوک کے مارے اپنے کلیجے کو سہارا دینے کے لیے زمین سے لگا رہتا تھا اور کبھی تو بھوک کے مارے اپنے پیٹ پر پتھر بھی باندھ لیا کرتا تھا اور ایک دن میں لوگوں کے اس راستے پر بیٹھ گیا جس سے وہ نکلا کرتے تھے اتنے میں حضرت ابوبکرؓ گزرے اور میں نے اُن سے کتاب اللہ کی ایک آیت پوچھی۔ میں نے اُن سے اس لئے پوچھی تھی تا کہ وہ مجھے پیٹ بھر کر کھانا کھلادیں مگر وہ گزر گئے اور اُنہوں نے ایسا نہ کیا۔ پھر میرے پاس سے حضرت عمرؓ گزرے میں نے اُن سے کتاب اللہ کی ایک آیت پوچھی۔ میں نے محض اس لئے پوچھی تھی تا کہ وہ مجھے پیٹ بھر کر کھانا کھلا دیں مگر وہ بھی گزر گئے۔ انہوں نے ایسا نہ کیا۔ پھر اس کے بعد ابوالقاسم ﷺ میرے پاس سے گزرے اور جب آپؐ نے مجھے دیکھا تو آپؐ مسکرائے اور جو میرے نفس کی کیفیت تھی اور جو میرے چہرے کی حالت تھی آپؐ سمجھ گئے اور فرمایا: اَبَا ہِر! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: میرے پیچھے آجاؤ اور یہ کہہ کر چلے گئے اور میں آپؐ کے پیچھے پیچھے گیا۔ آپؐ اندر گئے اور اجازت لے کر گئے اور مجھے بھی اجازت دی۔ آپؐ جو اندر گئے تو دودھ کا ایک پیالہ پایا۔ آپؐ نے پوچھا: یہ دودھ کہاں سے (آیا) ہے؟ گھر والوں نے کہا: فلاں شخص نے یا کہا فلاں عورت نے آپ کو یہ ہدیہ بھیجا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: ابا ہِر! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: اہل صُفَہ کے پاس جاؤ اور انہیں میرے پاس بلا لاؤ۔ کہتے تھے اور اہل صفہ مسلمانوں کے مہمان ہوتے نہ گھر بار تھا کہ وہاں جاکر آرام کرتے اور نہ کوئی ایسا تھا کہ جس کے پاس جاکر وہ رہتے۔ جب آپؐ کے پاس کوئی صدقہ آتا تو آپؐ اُن کو بھیج دیتے اور خود اس میں سے کچھ نہ لیتے اور جب آپؐ کے پاس کوئی ہدیہ آتا تو اُن کو بلا بھیجتے اور اس میں سے خود بھی کچھ لیتے اور اس میں اُنہیں بھی شریک کرتے۔ مجھے ان کا یہ بلانا برا لگا میں نے کہا: اہل صفہ کے سامنے یہ اتنا سا دودھ کیا چیز ہے؟ میں زیادہ حقدار تھا کہ میں اس دودھ سے کچھ پیتا کہ جس سے مجھ میں طاقت آتی اگر وہ آگئے تو آپؐ مجھے حکم دیں گے اور مجھے اُن کو دینا ہی ہوگا اور اُمید نہیں کہ اس دودھ سے مجھ تک کچھ پہنچے اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری سے کچھ چارہ نہ تھا۔ آخر میں ان کے پاس آیا اور ان کو بلایا وہ چلے آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی۔ آپؐ نے ان کو اجازت دی اور وہ گھر میں اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے۔ آپؐ نے فرمایا: ابا ہِر! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! فرمایا: یہ لو اور ان کو دو۔ (کہتے تھے۔) میں نے وہ پیالہ لیا اور ایک آدمی کو وہ دیتا اور وہ پیتا یہاں تک کہ سیر ہوجاتا۔ پھر وہ پیالہ مجھے واپس دے دیتا۔ پھر میں دوسرے آدمی کو دیتا اور وہ بھی اتنا پیتا کہ سیر ہوجاتا۔ پھر وہ مجھے پیالہ واپس دے دیتا۔ پھر اگلا سیر ہوکر پیتا اور وہ پیالہ مجھے واپس کر دیتا یہاں تک کہ آخر میں نبی ﷺ کے پاس پہنچا اور وہ سب لوگ سیر ہو چکے تھے۔ آپؐ نے وہ پیالہ لیا اور اسے اپنے ہاتھ پر رکھا اور میری طرف دیکھا اور مسکرائے اور فرمایا: ابا ہِر! میں نے کہا: حاضر ہوں یا رسول اللہ! آپؐ نے فرمایا: میں اور تم باقی رہ گئے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے سچ فرمایا۔ آپؐ نے فرمایا: بیٹھ جاؤ اور پیو۔میں بیٹھ گیا اور میں نے پینا شروع کیا۔ آپؐ نے فرمایا اور پیو۔ میں نے اور پیا۔ آپؐ یہی فرماتے رہے اور پیو (اور میں نے اتنا پیا) آخر میں نے کہا: اب نہیں۔ اس ذات کی قسم ہے جس نے آپؐ کو سچائی کے ساتھ بھیجا میں اب اس کے لئے راستہ نہیں پاتا جس میں اس کو اُتاروں۔ آپؐ نے فرمایا: مجھے دکھاؤ۔ تو میں نے وہ پیالہ آپؐ کو دے دیا۔ آپؐ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اللہ کا نام لیا اور وہ بچا ہوا دودھ پی لیا۔

حَدَّثَنِي أَبُو نُعَيْمٍ بِنَحْوٍ مِنْ نِصْفِ هَذَا الْحَدِيثِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ آللَّهِ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ إِنْ كُنْتُ لأَعْتَمِدُ بِكَبِدِي عَلَى الأَرْضِ مِنَ الْجُوعِ وَإِنْ كُنْتُ لأَشُدُّ الْحَجَرَ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ وَلَقَدْ قَعَدْتُ يَوْمًا عَلَى طَرِيقِهِمُ الَّذِي يَخْرُجُونَ مِنْهُ فَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلاَّ لِيُشْبِعَنِي فَمَرَّ وَلَمْ يَفْعَلْ ثُمَّ مَرَّ بِي عُمَرُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلاَّ لِيُشْبِعَنِي فَمَرَّ فَلَمْ يَفْعَلْ ثُمَّ مَرَّ بِي أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم فَتَبَسَّمَ حِينَ رَآنِي وَعَرَفَ مَا فِي نَفْسِي وَمَا فِي وَجْهِي ثُمَّ قَالَ " أَبَا هِرٍّ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " الْحَقْ ". وَمَضَى فَتَبِعْتُهُ فَدَخَلَ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لِي فَدَخَلَ فَوَجَدَ لَبَنًا فِي قَدَحٍ فَقَالَ " مِنْ أَيْنَ هَذَا اللَّبَنُ ". قَالُوا أَهْدَاهُ لَكَ فُلاَنٌ أَوْ فُلاَنَةُ. قَالَ " أَبَا هِرٍّ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " الْحَقْ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ لِي ". قَالَ وَأَهْلُ الصُّفَّةِ أَضْيَافُ الإِسْلاَمِ لاَ يَأْوُونَ إِلَى أَهْلٍ وَلاَ مَالٍ وَلاَ عَلَى أَحَدٍ إِذَا أَتَتْهُ صَدَقَةٌ بَعَثَ بِهَا إِلَيْهِمْ وَلَمْ يَتَنَاوَلْ مِنْهَا شَيْئًا وَإِذَا أَتَتْهُ هَدِيَّةٌ أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ وَأَصَابَ مِنْهَا وَأَشْرَكَهُمْ فِيهَا فَسَاءَنِي ذَلِكَ فَقُلْتُ وَمَا هَذَا اللَّبَنُ فِي أَهْلِ الصُّفَّةِ كُنْتُ أَحَقُّ أَنَا أَنْ أُصِيبَ مِنْ هَذَا اللَّبَنِ شَرْبَةً أَتَقَوَّى بِهَا فَإِذَا جَاءَ أَمَرَنِي فَكُنْتُ أَنَا أُعْطِيهِمْ وَمَا عَسَى أَنْ يَبْلُغَنِي مِنْ هَذَا اللَّبَنِ وَلَمْ يَكُنْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ وَطَاعَةِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم بُدٌّ فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ فَأَقْبَلُوا فَاسْتَأْذَنُوا فَأَذِنَ لَهُمْ وَأَخَذُوا مَجَالِسَهُمْ مِنَ الْبَيْتِ قَالَ " يَا أَبَا هِرٍّ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " خُذْ فَأَعْطِهِمْ ". قَالَ فَأَخَذْتُ الْقَدَحَ فَجَعَلْتُ أُعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَىَّ الْقَدَحَ فَأُعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَىَّ الْقَدَحَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَىَّ الْقَدَحَ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ رَوِيَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ فَأَخَذَ الْقَدَحَ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَنَظَرَ إِلَىَّ فَتَبَسَّمَ فَقَالَ " أَبَا هِرٍّ ". قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " بَقِيتُ أَنَا وَأَنْتَ ". قُلْتُ صَدَقْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " اقْعُدْ فَاشْرَبْ ". فَقَعَدْتُ فَشَرِبْتُ. فَقَالَ " اشْرَبْ ". فَشَرِبْتُ فَمَا زَالَ يَقُولُ " اشْرَبْ ". حَتَّى قُلْتُ لاَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَجِدُ لَهُ مَسْلَكًا. قَالَ " فَأَرِنِي ". فَأَعْطَيْتُهُ الْقَدَحَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَسَمَّى وَشَرِبَ الْفَضْلَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6453

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اسماعیل سے روایت کی کہ قیس (بن ابی حازم) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت سعدؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ میں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا اور ہم نے اپنے تئیں دیکھا کہ ہم جہاد کے لئے نکلتے اور ہمارے لئے کوئی کھانا نہ ہوتا، مگر حُبلہ (پھلیاں) اور ببول کے پتے اور ہم میں سے ایک کی یہ حالت ہوتی کہ وہ اُسی طرح مینگنیاں کرتا جیسے بکری مینگنیاں کیا کرتی ہے ان میں کوئی تری نہ ہوتی۔ پھر بنو اسد لگے ہیں مجھے اب اسلام کے احکام سکھلانے۔ تب تو میں نامراد رہا اور میری کوشش رائیگاں گئی۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ إِنِّي لأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَرَأَيْتُنَا نَغْزُو وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلاَّ وَرَقُ الْحُبْلَةِ وَهَذَا السَّمُرُ وَإِنَّ أَحَدَنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خِلْطٌ ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ تُعَزِّرُنِي عَلَى الإِسْلاَمِ خِبْتُ إِذًا وَضَلَّ سَعْيِي.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6454

عثمان (بن ابی شیبہ) نے مجھ سے بیان کیا کہ جریر (بن عبدالحمید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم سے، ابراہیم نے اسود سے، اسود نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: آل محمد نے جب سے آپ مدینہ میں آئے تین دن تک بھی لگاتار جَو کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی اسی حالت میں آپ نے وفات پائی۔

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ بُرٍّ ثَلاَثَ لَيَالٍ تِبَاعًا حَتَّى قُبِضَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6455

اسحاق بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن نے مجھ سے بیان کیا کہ اسحاق نے وہ جو ازرق ہیں، ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے مسعر بن کدام سے، مسعر نے ہلال وزّان (بن حمید) سے، ہلال نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ فرماتی تھیں: محمدﷺ کی آل نے ایک دن میں دوبار ایسا کھانا نہیں کھایا کہ جن میں سے ایک کھجوریں نہ ہوں۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ـ هُوَ الأَزْرَقُ ـ عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ عَنْ هِلاَلٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا أَكَلَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم أَكْلَتَيْنِ فِي يَوْمٍ إِلاَّ إِحْدَاهُمَا تَمْرٌ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6456

احمد بن رجاء نے مجھ سے بیان کیا کہ نضر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام (بن عروہ) سے روایت کی۔ ہشام نے کہا مجھے میرے باپ نے خبر دی۔ اُنہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی آپ فرماتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ کا بچھونا چمڑے کا تھا اور کھجور کے ریشے اس کے اندر بھرے ہوئے تھے۔

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَدَمٍ وَحَشْوُهُ مِنْ لِيفٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6457

ہدبہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا کہ ہمام بن یحیی نے ہمیں بتایا۔ قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا، ہم حضرت انس بن مالکؓ کے پاس آتے اور اُن کا نان بائی کھڑا ہوتا اور وہ کہتے کھاؤ میں نہیں جانتا کہ نبی ﷺ نے باریک چپاتی دیکھی بھی ہو یہاں تک کہ اسی حالت میں آپؐ اللہ سے جا ملے۔ نہ ہی آپؐ نے کبھی اپنی آنکھ سے سموچی (سالم بھنی ہوئی) بکری دیکھی۔

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ وَقَالَ كُلُوا فَمَا أَعْلَمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ وَلاَ رَأَى شَاةً سَمِيطًا بِعَيْنِهِ قَطُّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6458

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن قطان) نے ہمیں بتایا۔ ہشام (بن عروہ) نے ہم سے بیان کیا کہ مجھے میرے باپ نے خبر دی۔ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ فرماتی تھیں: ہم پر کبھی مہینہ گزر جاتا کہ جس میں ہم آگ نہ جلاتے یہی کھجوریں اور پانی ہوتا سوائے اس کے کہ ہمارے پاس کچھ تھوڑا سا گوشت آجاتا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ يَأْتِي عَلَيْنَا الشَّهْرُ مَا نُوقِدُ فِيهِ نَارًا إِنَّمَا هُوَ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلاَّ أَنْ نُؤْتَى بِاللُّحَيْمِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6459

عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے ہم سے بیان کیا کہ (عبدالعزیز) ابن ابی حازم نے مجھے بتایا۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے یزید بن رومان سے، یزید نے عروہ (بن زبیر) سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی انہوں نے عروہ سے کہا: میرے بھانجے! ہماری تو ایسی حالت تھی کبھی دو مہینے گذر جاتے اور ہم تیسرا چاند بھی دیکھ لیتے اور رسول اللہ ﷺ کے گھروں میں آگ نہ سلگائی جاتی۔ میں نے پوچھا: آپ کا گزارا کس سے ہوتا؟ کہنے لگیں: یہ دو کالی چیزیں کھجوریں اور پانی۔ ہاں یہ بھی تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے کچھ انصاری پڑوسی تھے ان کی دودھیل اونٹنیاں ہوتیں اور وہ اپنے گھروں سے رسول اللہ ﷺ کو دودھ بھیج دیا کرتے تھے اور آپؐ ہم سب کو وہی پلاتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِيُّ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِعُرْوَةَ ابْنَ أُخْتِي إِنْ كُنَّا لَنَنْظُرُ إِلَى الْهِلاَلِ ثَلاَثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أُوقِدَتْ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَارٌ. فَقُلْتُ مَا كَانَ يُعِيشُكُمْ قَالَتِ الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلاَّ أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ كَانَ لَهُمْ مَنَائِحُ وَكَانُوا يَمْنَحُونَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَبْيَاتِهِمْ فَيَسْقِينَاهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6460

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن فضیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے عمارہ (بن قعقاع) سے، عمارہ نے ابوزرعہ سے، ابوزرعہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! محمد کی آل کو اتنی روزی دے جتنی کہ ضروری ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ ارْزُقْ آلَ مُحَمَّدٍ قُوتًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6461

عبدان (بن عثمان بن جبلہ) نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے اشعث سے روایت کی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے باپ (ابوشعثا سلیم بن اسود) سے سنا۔ اُنہوں نے کہا میں نے مسروق سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا۔ نبی ﷺ کو کون سا عمل بہت پسند تھا؟ انہوں نے فرمایا: وہ عمل جو ہمیشہ ہوتا رہتا۔ کہتے تھے۔ اُنہوں نے کہا میں نے عرض کیا : آپؐ (رات کی عبادت کے لیے) کس وقت اٹھا کرتے تھے؟ اُنہوں نے فرمایا: اس وقت اُٹھا کرتے تھے جب آپ مرغ کی آواز سنتے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَىُّ الْعَمَلِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتِ الدَّائِمُ. قَالَ قُلْتُ فَأَىَّ حِينٍ كَانَ يَقُومُ قَالَتْ كَانَ يَقُومُ إِذَا سَمِعَ الصَّارِخَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6462

قتیبہ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ آپ فرماتی تھیں: نبی ﷺ کو وہ کام بہت پسند ہوتا کہ جسے اس کا کرنے والا ہمیشہ کرتا رہتا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ أَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6463

آدم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کسی کو اس کا عمل نجات نہیں دلائے گا۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ ! اور نہ ہی آپؐ؟ آپؐ نے فرمایا۔ نہ ہی میں سوائے اس کے کہ اللہ مجھے اپنی آغوش رحمت میں لے۔ تم بہت سنوار کر عمل کرو اور میانہ روی اختیار کرو اور صبح بھی (اللہ کی عبادت) کرو اور شام کو بھی کرو اور کچھ رات کو بھی اور میانہ روی اختیار کرو میانہ روی اختیار کرو پہنچ جاؤ گے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَنْ يُنَجِّيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ ". قَالُوا وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " وَلاَ أَنَا إِلاَّ أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِرَحْمَةٍ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَاغْدُوا وَرُوحُوا وَشَىْءٌ مِنَ الدُّلْجَةِ. وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6464

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ سلیمان (بن بلال) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، ابوسلمہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سنوار کر ٹھیک طور پر عمل کرو اور میانہ روی اختیار کرو اور سمجھ لو کہ تم میں سے کسی کو اُس کا عمل جنت میں ہرگز داخل نہیں کرے گا اور اللہ کو عملوں میں سے وہ عمل بہت پسند ہے جو ہمیشہ ہوتا رہے گو وہ تھوڑا ہی ہو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَاعْلَمُوا أَنْ لَنْ يُدْخِلَ أَحَدَكُمْ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ وَأَنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ أَدْوَمُهَا إِلَى اللَّهِ وَإِنْ قَلَّ "

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6465

محمد بن عرعرہ نے مجھ سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ آپ فرماتی تھیں: نبی ﷺ سے پوچھا گیا۔ کونسے اعمال اللہ کو بہت پسند ہیں؟ فرمایا: وہ جسے ہمیشہ کیا جائے گو وہ تھوڑا ہی ہو اور فرمایا: اعمال میں سے اتنے ہی کی ذمہ داری اُٹھاؤ جتنی کہ تم طاقت رکھتے ہو۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ قَالَ " أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ ". وَقَالَ " اكْلَفُوا مِنَ الأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6466

عثمان بن ابی شیبہ نے مجھ سے بیان کیا کہ جریر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے منصور سے، منصور نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے روایت کی انہوں نے کہا: میں نے اُم المؤمنین حضرت عائشہؓ سے پوچھا، میں نے کہا: اُم المؤمنینؓ نبی ﷺ کا طرزِ عمل کیا تھا۔ کیا آپؐ کوئی دِن (روزہ کے لئے) مخصوص کیا کرتے تھے؟ تو اُنہوں نے کہا: نہیں آپ کا عمل دائمی صورت رکھتا تھا اور تم میں سے کون ہے جو ایسی استطاعت رکھتا ہو جو رسول اللہ ﷺ رکھتے تھے۔

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ كَيْفَ كَانَ عَمَلُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَلْ كَانَ يَخُصُّ شَيْئًا مِنَ الأَيَّامِ قَالَتْ لاَ كَانَ عَمَلُهُ دِيمَةً وَأَيُّكُمْ يَسْتَطِيعُ مَا كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَسْتَطِيعُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6467

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ محمد بن زبرقان نے ہمیں بتایا کہ موسیٰ بن عقبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے روایت کی۔ اُنہوں نے حضرت عائشہؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: سنوار کر ٹھیک طور پر عمل کرو اور میانہ روی اختیار کرو اور خوش رہو۔ کیونکہ تم میں سے کسی کو اُس کا عمل جنت میں ہرگز داخل نہیں کرے گا۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! اور نہ ہی آپؐ؟ آپؐ نے فرمایا: اور میں بھی نہیں سوائے اس کے کہ اللہ مجھے اپنی مغفرت اور رحمت میں لے لے۔ (مدینی نے) بیان کیا کہ میرا خیال ہے کہ (موسیٰ بن عقبہ نے) یہ حدیث ابو سلمہ سے ابو النضر کے واسطے سے سنی ہے۔ ابو سلمہ نے حضرت عائشہؓ سے۔ اور عفان (بن مسلم) نے بیان کیا کہ ہم سے وُہیب نے بیان کیا انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے روایت کی، کہا کہ میں نے ابو سلمہ سے سنا اور انہوں نے حضرت عائشہؓ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے کہ آپؐ نے فرمایا: سنوار کر ٹھیک طور پر عمل کرو اور خوش رہو۔ اور مجاہد نے بیان کیا کہ سَدَادًا سَدِيدًا ہر دو کے معنی صدق کے ہیں۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا فَإِنَّهُ لاَ يُدْخِلُ أَحَدًا الْجَنَّةَ عَمَلُهُ ". قَالُوا وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " وَلاَ أَنَا إِلاَّ أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ بِمَغْفِرَةٍ وَرَحْمَةٍ ". قَالَ أَظُنُّهُ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ. وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " سَدِّدُوا وَأَبْشِرُوا ". وَقَالَ مُجَاهِدٌ {قَوْلاً سَدِيدًا} وَسَدَادًا صِدْقًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6468

ابراہیم بن منذر نے مجھے بتایا کہ محمد بن فلیح نے ہم سے بیان کیا انہوں نے کہا میرے باپ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہلال بن علی سے، انہوں نے کہا میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا۔ ایک دن رسول اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر آپ منبر پر کھڑے ہوئے اور آپؐ نے مسجد کے قبلہ کی جانب اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا: ابھی جبکہ میں نے تمہیں نماز پڑھائی، جنت و دوزخ مجھے دکھائی گئیں۔ جو اس دیوار پر متمثل تھیں۔ میں نے خیر و شر میں آج کے دن کی طرح کوئی دن نہیں دیکھا۔ میں نے خیر و شر میں آج کے دن کی طرح کوئی دن نہیں دیکھا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى لَنَا يَوْمًا الصَّلاَةَ ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَأَشَارَ بِيَدِهِ قِبَلَ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ " قَدْ أُرِيتُ الآنَ ـ مُنْذُ صَلَّيْتُ لَكُمُ الصَّلاَةَ ـ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ مُمَثَّلَتَيْنِ فِي قُبُلِ هَذَا الْجِدَارِ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6469

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عمرو بن ابی عمرو سے، عمرو نے سعید بن ابی سعید مقبری سے، سعید نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے: اللہ نے رحمت کو جس دن پیدا کیا۔ اس کے سو حصے بنا لئے اور پھر اپنے پاس ننانوے حصے رحمت کے روک لئے اور اپنی تمام مخلوقات میں ایک حصہ رحمت کا بھیج دیا۔ اگر کافر اس ساری رحمت کو جانتا جو اللہ کے پاس ہے تو جنت سے مایوس نہ ہوتا اور اگر مؤمن اس سارے عذاب کو جانتا جو اللہ کے پاس ہے تو آگ سے نڈر نہ ہوتا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الرَّحْمَةَ يَوْمَ خَلَقَهَا مِائَةَ رَحْمَةٍ فَأَمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ رَحْمَةً وَأَرْسَلَ فِي خَلْقِهِ كُلِّهِمْ رَحْمَةً وَاحِدَةً فَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ بِكُلِّ الَّذِي عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الرَّحْمَةِ لَمْ يَيْأَسْ مِنَ الْجَنَّةِ وَلَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ بِكُلِّ الَّذِي عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْعَذَابِ لَمْ يَأْمَنْ مِنَ النَّارِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6470

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے کہا مجھے عطاء بن یزید نے خبر دی کہ حضرت ابو سعیدؓ نے انہیں بتایا کہ کچھ انصاری لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ مانگا تو اُن میں سے جس نے بھی آپؐ سے مانگا آپؐ نے اس کو دیا یہاں تک کہ جو آپ کے پاس تھا ختم ہوگیا تو جب سب کچھ ختم ہوگیا یعنی آپؐ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے خرچ کر ڈالا تو آپؐ نے ان سے فرمایا: جو (مال) بھلائی بھی میرے پاس ہو گی میں اس کو تم سے چھپا کر نہیں رکھوں گا اور بات یہ ہے کہ جو سوال سے بچے گا اللہ اُسے بچائے گا اور جو اپنے نفس پر زور ڈال کر صبر کرے گا اللہ اس کو صبر دے گا اور جو شخص استغناء چاہے گا اللہ اُسے مستغنی کر دے گا اور صبر سے بہتر اور اس سے بڑھ کر کوئی نعمت تمہیں ہرگز نہیں ملے گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُنَاسًا مِنَ الأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَسْأَلْهُ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلاَّ أَعْطَاهُ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ فَقَالَ لَهُمْ حِينَ نَفِدَ كُلُّ شَىْءٍ أَنْفَقَ بِيَدَيْهِ " مَا يَكُنْ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ لاَ أَدَّخِرْهُ عَنْكُمْ وَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعِفَّ يُعِفُّهُ اللَّهُ وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ وَلَنْ تُعْطَوْا عَطَاءً خَيْرًا وَأَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 6471

خلاد بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا کہ مسعر (بن کدام) نے ہمیں بتایا۔ زیاد بن علاقہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے سنا وہ کہتے تھے: نبی ﷺ اتنی دیر تک نماز پڑھتے کہ آپؐ کے پاؤں سوج جاتے یا (کہا:) پھول جاتے۔ تو آپؐ سے کہا جاتا۔ آپؐ فرماتے: کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں۔

حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاَقَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ ـ أَوْ تَنْتَفِخَ ـ قَدَمَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُولُ " أَفَلاَ أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی