کتاب 91: كتاب التعبير

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 7002

حضرت اُم حرامؓ بیان کرتی ہیں میں نے کہا یا رسول اللہ ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں اِس سمندر کے درمیان سوار ہو رہے ہیں۔ ایسے ہیں جیسے بادشاہ تختوں پر سوار ہوتے ہیں۔ اسحاق نے شک کیا کہ آپ نے مُلُوكًا عَلَى الْأَسِرَّةِ فرمایا یا مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ فرمایا۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں: میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہ ! اللہ سے دعا فرماویں کہ مجھے بھی اُنہی میں سے کرے اور رسول اللہ ﷺ نے اُن کے لئے دعا کی۔ پھر آپؐ سر رکھ کر سو گئے۔ پھر جاگ پڑے اور آپؐ ہنس رہے تھے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ ! آپؐ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میری اُمت میں سے کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو اللہ کی راہ میں غازی ہیں۔ پھر آپؐ نے وہی بات فرمائی جو پہلے فرمائی تھی۔ حضرت اُم حرامؓ کہتی تھیں میں نے کہا: یا رسول اللہ ! دعا فرماویں کہ اللہ مجھے بھی انہی میں سے کرے۔ آپؐ نے فرمایا: تم (ان کے) اولین میں سے ہو۔ چنانچہ (حضرت اُم حرامؓ ) حضرت معاویہ بن ابی سفیانؓ کے زمانہ میں سمندر میں (کشتی پر جہاد کے لیے) سوار ہوئیں اور پھر جب سمندر سے باہر آئیں تو اپنی (سواری کے) جانور سے گر کر فوت ہو گئیں۔

قَالَتْ فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا الْبَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ أَوْ مِثْلَ الْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ". شَكَّ إِسْحَاقُ. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَهْوَ يَضْحَكُ. فَقُلْتُ مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَىَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". كَمَا قَالَ فِي الأُولَى. قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ. قَالَ " أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ ". فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ الْبَحْرِ فَهَلَكَتْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7003

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے مجھے بتایا۔ عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا) کہ خارجہ بن زید بن ثابت نے مجھے خبر دی کہ حضرت اُم علاءؓ نے جو ایک انصاری عورت تھیں رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی۔ اُنہوں نے اُن کو بتایا کہ انصار نے قرعہ ڈال کر مہاجرین کو بانٹ لیا۔ حضرت اُم علاءؓ کہتی تھیں۔ عثمان بن مظعونؓ ہمارے حصے میں آئے اور ہم نے ان کو اپنے گھروں میں اتارا۔ پھر وہ اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں وہ فوت ہوگئے تھے۔ جب وہ فوت ہوئے تو اُنہیں نہلایا گیا اور اُنہی کے کپڑوں میں انہیں کفنایا گیا۔ رسول اللہ ﷺ آئے۔ کہتی تھیں اور میں نے کہا: ابو سائب اللہ کی رحمت ہو تم پر۔ میری شہادت تمہارے متعلق یہی ہے کہ اللہ نے تمہیں ضرور ہی نوازا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہیں کیا پتہ کہ اللہ نے اِس کو نوازا ہے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! میرا باپ آپؐ پر قربان اور پھر اللہ کس کو نوازے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عثمانؓ جو ہیں تو اللہ کی قسم اُن کو تو اب موت آن پہنچی، اللہ کی قسم میں اُن کے لئے بہتری کی اُمید رکھتا ہوں اور اللہ کی قسم میں بھی نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ حضرت اُم العلاءؓ کہنے لگیں۔ اللہ کی قسم اب اس کے بعد میں کسی کو بھی پاک نہیں ٹھہراؤں گی۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ أُمَّ الْعَلاَءِ ـ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهُمُ اقْتَسَمُوا الْمُهَاجِرِينَ قُرْعَةً. قَالَتْ فَطَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَأَنْزَلْنَاهُ فِي أَبْيَاتِنَا فَوَجِعَ وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَلَمَّا تُوُفِّيَ غُسِّلَ وَكُفِّنَ فِي أَثْوَابِهِ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ أَبَا السَّائِبِ فَشَهَادَتِي عَلَيْكَ لَقَدْ أَكْرَمَكَ اللَّهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَمَا يُدْرِيكِ أَنَّ اللَّهَ أَكْرَمَهُ ". فَقُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَنْ يُكْرِمُهُ اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَمَّا هُوَ فَوَاللَّهِ لَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ وَاللَّهِ إِنِّي لأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ وَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ مَاذَا يُفْعَلُ بِي ". فَقَالَتْ وَاللَّهِ لاَ أُزَكِّي بَعْدَهُ أَحَدًا أَبَدًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7004

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے زہری سے یہ روایت کی اور اُنہوں نے کہا: میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ حضرت اُم العلاءؓ کہتی تھیں اور اس بات نے مجھے غمگین کردیا اور میں سوگئی تو میں نے خواب میں عثمانؓ کا ایک چشمہ دیکھا جو بہہ رہا ہے۔ میں نے رسول اللہﷺ سے بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: یہ ان کا عمل ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا وَقَالَ " مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِهِ ". قَالَتْ وَأَحْزَنَنِي فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ لِعُثْمَانَ عَيْنًا تَجْرِي فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " ذَلِكَ عَمَلُهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7005

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ سے روایت کی کہ حضرت ابوقتادہ انصاریؓ نے کہا اور یہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے تھے اور آپؐ کے خاص سواروں میں سے تھے، کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور پریشان خواب شیطان کی طرف سے۔ جب تم میں سے کوئی پریشان خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو بائیں طرف تھوکے اور اس سے اللہ کی پناہ مانگے تو وہ اس کو کبھی ضرر نہیں دے گا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِيّ َ ـ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَفُرْسَانِهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمُ الْحُلُمَ يَكْرَهُهُ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْهُ فَلَنْ يَضُرَّهُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7006

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہمیں بتایا۔ یونس نے زہری سے روایت کی کہ حمزہ بن عبداللہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے: ایک بار میں سویا تھا کہ اتنے میں میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا اور میں نے اس میں سے اتنا پیا کہ میں دیکھتا ہوں کہ طراوت میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا عمرؓ کو دیا۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپؐ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: علم۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي ". يَعْنِي عُمَرَ. قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الْعِلْمَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7007

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ حمزہ بن عبداللہ بن عمر نے مجھے بتایا کہ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا اور میں نے اس سے اتنا پیا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تراوت میرے اعضا سے نکل رہی ہے۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطابؓ کو دیا۔ جو لوگ آپؐ کے آس پاس تھے اُنہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ ! آپؐ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: علم۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِي فَأَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ". فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الْعِلْمَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7008

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ ابراہیم نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا حضرت ابو اُمامہ بن سہلؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ اُنہوں نے حضرت ابو سعید خدریؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس اثناء میں کہ میں سویا ہوا تھا میں نے لوگوں کو دیکھا کہ میرے سامنے لائے جا رہے ہیں اور اُنہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں۔ بعض ان میں ایسی تھیں جو سینے تک پہنچتی تھیں اور بعض ایسی تھیں جو اس سے نیچے تک پہنچتی تھیں اور عمر بن خطابؓ میرے سامنے سے گزرے اور اُنہوں نے بھی ایک قمیص پہنی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ آپؐ نے کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: دین۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَىَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْىَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَمَرَّ عَلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ ". قَالُوا مَا أَوَّلْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الدِّينَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7009

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے مجھے بتایا۔ عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت ابواُمامہ بن سہلؓ نے مجھے خبر دی۔ حضرت ابواُمامہؓ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرما رہے تھے کہ میں سو رہا تھا۔ اتنے میں لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے پیش کیے جارہے ہیں اور اُنہوں نے قمیصیں پہنی ہوئی ہیں۔ اُن میں سے بعض ایسی تھیں جو سینے تک اور ان میں سے بعض ایسی تھیں جو اس سے نیچے تک پہنچتی تھیں اور عمر بن خطابؓ بھی میرے سامنے پیش کیے گئے۔ اُنہوں نے بھی قمیص پہنی ہوئی تھی جس کو وہ گھسیٹ رہے تھے۔ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ ! آپؐ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپؐ نے فرمایا: دین۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ عُرِضُوا عَلَىَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثَّدْىَ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَىَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجْتَرُّهُ ". قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الدِّينَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7010

عبداللہ بن محمد جعفی نے ہم سے بیان کیا کہ حرمی بن عمارہ نے ہمیں بتایا۔ قرہ بن خالد نے ہم سے بیان کیا۔ قرہ نے محمد بن سیرین سے روایت کی کہ (انہوں نے کہا:) قیس بن عباد کہتے تھے۔ میں ایک حلقے میں بیٹھا تھا جس میں حضرت سعد بن مالکؓ اور حضرت ابن عمرؓ بھی تھے۔ اتنے میں حضرت عبداللہ بن سلامؓ گزرے۔ لوگوں نے کہا: یہ شخص جنتیوں میں سے ہے۔ میں نے حضرت عبداللہ بن سلامؓ سے کہا کہ لوگوں نے ایسا ایسا کہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ سبحان اللہ انہیں شایاں نہیں کہ وہ بات کہیں جس کا ان کو علم نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ جیسے ایک ستون ہے جو سرسبز باغ میں نصب کیا گیا ہے اور اس کی چوٹی پر ایک کنڈا لگا ہوا ہے اور اس کے نیچے ایک مِنْصَف کھڑا ہے۔ مِنْصَف کے معنی وہ لڑکا جو ابھی جوان نہ ہوا ہو۔ مجھ سے کہا گیا۔ اس ستون پر چڑھو اور میں اس پر چڑھ گیا جاکر اس کنڈے کو پکڑ لیا۔ میں نے یہ خواب رسول اللہ ﷺ کے سامنے بیان کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عبداللہؓ ایسی حالت میں فوت ہوگا کہ وہ اس مضبوط کنڈے کو پکڑے ہوئے ہوگا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ قَالَ قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَابْنُ عُمَرَ فَمَرَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ فَقَالُوا هَذَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ. فَقُلْتُ لَهُ إِنَّهُمْ قَالُوا كَذَا وَكَذَا. قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَهُمْ أَنْ يَقُولُوا مَا لَيْسَ لَهُمْ بِهِ عِلْمٌ إِنَّمَا رَأَيْتُ كَأَنَّمَا عَمُودٌ وُضِعَ فِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ فَنُصِبَ فِيهَا وَفِي رَأْسِهَا عُرْوَةٌ وَفِي أَسْفَلِهَا مِنْصَفٌ ـ وَالْمِنْصَفُ الْوَصِيفُ ـ فَقِيلَ ارْقَهْ. فَرَقِيتُ حَتَّى أَخَذْتُ بِالْعُرْوَةِ. فَقَصَصْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَمُوتُ عَبْدُ اللَّهِ وَهْوَ آخِذٌ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7011

عبید بن اسماعیل نے مجھ سے بیان کیا کہ ابو اسامہ نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خواب میں مجھے تم دو بار دکھائی گئی تھی۔ میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص ہے جو تمہیں ریشمی کپڑے میں اُٹھائے ہوئے ہے اور وہ کہہ رہا ہے یہ تمہاری بیوی ہے۔ میں اس کپڑے کو جو کھولتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ تم ہو۔ میں کہتا تھا اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہوا تو وہ اسے پورا کر دے گا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ. فَأَكْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7012

محمد (بن علاء) نے ہم سے بیان کیا کہ ابومعاویہ نے ہمیں بتایا۔ ہشام نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے ساتھ نکاح کرنے سے پہلے مجھے تم دو بار دکھائی گئی۔ میں نے فرشتے کو دیکھا کہ تمہیں ایک ریشمی کپڑے میں اٹھایا ہوا ہے میں نے اس سے کہا: کپڑا کھولو۔ اس نے کھولا۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ تم ہی ہو۔ میں نے کہا: اگر یہ اللہ کی طرف سے ہوا تو وہ اسے پورا کردے گا۔ پھر تم مجھے دکھائی گئی کہ (فرشتہ) تمہیں ریشمی کپڑے میں اُٹھائے ہوئے ہے۔ میں نے کہا: کھولو۔ اس نے کھولا تو کیا دیکھتا ہوں کہ تم ہی ہو۔ میں نے کہا: اگر یہ اللہ کی طرف سے ہوا تو اس کو پورا کردے گا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُكِ قَبْلَ أَنْ أَتَزَوَّجَكِ مَرَّتَيْنِ رَأَيْتُ الْمَلَكَ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقُلْتُ لَهُ اكْشِفْ. فَكَشَفَ فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَقُلْتُ إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ. ثُمَّ أُرِيتُكِ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقُلْتُ اكْشِفْ. فَكَشَفَ فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَقُلْتُ إِنْ يَكُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7013

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ اُنہوں نے ابن شہاب سے روایت کی سعید بن مسیب نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے۔ مجھے جامع باتیں دے کر بھیجا گیا ہے اور رعب سے میری مدد کی گئی اور ایک بار میں سو رہا تھا کہ اسی اثناء میں میرے پاس زمین کے خزانوں کی چابیاں لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں۔ ابو عبد اللہ نے کہا اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جوامع الکلم سے یہ مراد ہے کہ بہت سی باتیں کہ جو اس سے پہلے کتابوں میں لکھی جایا کرتی تھیں، وہ اللہ نے ایک یا دو باتوں میں جمع کردیں یا اس قسم کی کوئی بات کی تھی جو مجھے پہنچی۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الْكَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَبَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الأَرْضِ فَوُضِعَتْ فِي يَدِي ". قَالَ مُحَمَّدٌ وَبَلَغَنِي أَنَّ جَوَامِعَ الْكَلِمِ أَنَّ اللَّهَ يَجْمَعُ الأُمُورَ الْكَثِيرَةَ الَّتِي كَانَتْ تُكْتَبُ فِي الْكُتُبِ قَبْلَهُ فِي الأَمْرِ الْوَاحِدِ وَالأَمْرَيْنِ. أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7014

عبداللہ بن محمد نے مجھ سے بیان کیا کہ ازہر (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن عون سے روایت کی اور خلیفہ (بن خیاط) نے بھی مجھ سے بیان کیا کہ معاذ نے ہمیں بتایا۔ ابن عون نے ہم سے بیان کیا۔ ابن عون نے محمد (بن سیرین) سے روایت کی کہ قیس بن عباد نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن سلامؓ سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے دیکھا جیسے میں ایک باغیچہ میں ہوں۔ اس باغیچہ کے درمیان ایک ستون ہے۔ ستون کی چوٹی پر ایک کنڈا لگا ہوا ہے۔ مجھے کہا گیا اس پر چڑھو۔ میں نے کہا: میں نہیں چڑھ سکتا۔ اتنے میں ایک لڑکا آیا۔ اس نے میرے کپڑے اٹھائے اور میں چڑھ گیا اور جا کر کنڈے کو مضبوط پکڑ لیا۔ پھر میں جاگ پڑا اور میں اس حالت میں جاگ پڑا کہ میں اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھا۔ نبی ﷺ کے سامنے میں نے یہ خواب بیان کیا آپ نے فرمایا: وہ باغ اسلام کا باغ ہے اور وہ ستون اسلام کا ستون ہے اور وہ کنڈا وہ مضبوط کنڈا ہے (جس کا ذکر قرآن میں ہے) تم اسلام کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے اور اسی حالت میں تم فوت ہوگے۔

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ح وَحَدَّثَنِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلاَمٍ قَالَ رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي رَوْضَةٍ وَسَطَ الرَّوْضَةِ عَمُودٌ فِي أَعْلَى الْعَمُودِ عُرْوَةٌ فَقِيلَ لِي ارْقَهْ. قُلْتُ لاَ أَسْتَطِيعُ. فَأَتَانِي وَصِيفٌ فَرَفَعَ ثِيَابِي فَرَقِيتُ فَاسْتَمْسَكْتُ بِالْعُرْوَةِ فَانْتَبَهْتُ وَأَنَا مُسْتَمْسِكٌ بِهَا فَقَصَصْتُهَا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " تِلْكَ الرَّوْضَةُ رَوْضَةُ الإِسْلاَمِ وَذَلِكَ الْعَمُودُ عَمُودُ الإِسْلاَمِ وَتِلْكَ الْعُرْوَةُ عُرْوَةُ الْوُثْقَى لاَ تَزَالُ مُسْتَمْسِكًا بِالإِسْلاَمِ حَتَّى تَمُوتَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7015

معلی بن اسد نے ہم سے بیان کیا کہ وہب (بن خالد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ اُنہوں نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا جیسے میرے ہاتھ میں ریشمی کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے۔ میں جنت میں جس جگہ بھی جانا چاہتا ہوں وہ مجھے اُڑا کر وہاں پہنچا دیتا ہے۔ یہ خواب میں نے حضرت حفصہؓ کے سامنے بیان کیا۔

حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدِي سَرَقَةً مِنْ حَرِيرٍ لاَ أَهْوِي بِهَا إِلَى مَكَانٍ فِي الْجَنَّةِ إِلاَّ طَارَتْ بِي إِلَيْهِ فَقَصَصْتُهَا عَلَى حَفْصَةَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7016

تو حضرت حفصہؓ نے نبی ﷺ کے سامنے اس کو بیان کیا۔ آپؐ نے فرمایا: تیرا بھائی نیک شخص ہے یا فرمایا: عبداللہؓ نیک شخص ہے۔

فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنَّ أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ ". أَوْ قَالَ " إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7017

عبداللہ بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا میں نے عوف (بن ابی جمیلہ) سے سنا۔ اُنہوں نے کہا محمد بن سیرین نے ہم سے بیان کیا کہ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب وہ زمانہ آجائے گا تو مؤمن کا کوئی خواب بھی جھوٹا نہ ہوگا اور مؤمن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اور جو نبوت میں سے ہو وہ جھوٹ نہیں ہو سکتا۔ محمد (بن سیرین) نے کہا اور میں بھی یہی کہتا ہوں۔ حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے۔ یہ کہا جاتا تھا کہ خواب تین قسم کا ہوتا ہے۔ ایک نفسانی خیالات اور ایک شیطان کا ڈراوا اور ایک اللہ کی طرف سے بشارت۔ اس لئے جو شخص ایسی بات دیکھے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو تو وہ اسے کسی سے بیان نہ کرے اور اُٹھ کر نماز پڑھے۔ (محمد بن سیرین) کہتے تھے۔ حضرت ابوہریرہؓ خواب میں گلے کا طوق برا سمجھتے تھے اور پاؤں کی بیڑیاں اچھی سمجھتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ بیڑی سے مراد دین کی مضبوطی ہے۔ اور قتادہ اور یونس اور ہشام اور ابوہلال نے بھی اس حدیث کو ابنِ سیرین سے روایت کیا۔ اُنہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے، حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے اور بعض راویوں نے ان ساری باتوں کو حدیث میں ہی شامل کر دیا ہے اور عوف (اعرابی) کا بیان سب سے زیادہ واضح ہے اور یونس نے کہا: بیڑی کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی انہوں نے روایت کی۔ ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا: أَغْلَالُ یعنی طوق گردنوں میں ہی ہوتے ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ عَوْفًا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ تَكْذِبُ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ وَرُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ. " قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَقُولُ هَذِهِ قَالَ وَكَانَ يُقَالُ الرُّؤْيَا ثَلاَثٌ حَدِيثُ النَّفْسِ وَتَخْوِيفُ الشَّيْطَانِ وَبُشْرَى مِنَ اللَّهِ فَمَنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلاَ يَقُصُّهُ عَلَى أَحَدٍ وَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ. قَالَ وَكَانَ يُكْرَهُ الْغُلُّ فِي النَّوْمِ وَكَانَ يُعْجِبُهُمُ الْقَيْدُ وَيُقَالُ الْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ. وَرَوَى قَتَادَةُ وَيُونُسُ وَهِشَامٌ وَأَبُو هِلاَلٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَدْرَجَهُ بَعْضُهُمْ كُلَّهُ فِي الْحَدِيثِ وَحَدِيثُ عَوْفٍ أَبْيَنُ. وَقَالَ يُونُسُ لاَ أَحْسِبُهُ إِلاَّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْقَيْدِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لاَ تَكُونُ الأَغْلاَلُ إِلاَّ فِي الأَعْنَاقِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7018

عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ اُنہوں نے زہری سے، زہری نے خارجہ بن زید بن ثابت سے، خارجہ نے حضرت اُم العلاءؓ سے روایت کی اور وہ انہی کے خاندان کی عورتوں میں سے ایک عورت تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی تھی وہ کہتی تھیں: جب انصار نے مہاجرین کی سکونت کے متعلق قرعے ڈالے تو عثمان بن مظعونؓ گھر میں ٹھہرنے کے لئے ہمارے حصے میں آئے۔ وہ بیمار ہوگئے اور ہم ان کی بیماری پرسی کرتے رہے۔ جب فوت ہوگئے تو پھر ہم نے انہی کے کپڑوں میں ان کو کفنایا اور رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے۔ میں نے کہا: ابوسائب تم پر اللہ کی رحمت ہو۔ میری شہادت تمہارے متعلق تو یہ ہے کہ اللہ نے ضرور تمہیں نوازا ہے۔ آپؐ نے فرمایا: تمہیں کیسے معلوم؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتی۔ آپؐ نے فرمایا: وہ تو اب مر چکے ہیں میں ان کے لئے اللہ سے بھلائی کی اُمید رکھتا ہوں۔ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ ہی تمہارے ساتھ۔ حضرت اُم العلاءؓ کہتی تھیں: اس کے بعد میں کسی کو بھی پاک نہیں ٹھہراتی۔ کہتی تھیں: اور میں نے خواب میں عثمانؓ کا ایک چشمہ بہتے ہوئے دیکھا تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی میں نے آپؐ سے اس کا ذکر کیا آپؐ نے فرمایا: یہ اس کا عمل ہے، (چشمۂ کوثر) جو اس کے لئے جاری ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ الْعَلاَء ِ ـ وَهْىَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِمْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَتْ طَارَ لَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ فِي السُّكْنَى حِينَ اقْتَرَعَتِ الأَنْصَارُ عَلَى سُكْنَى الْمُهَاجِرِينَ فَاشْتَكَى فَمَرَّضْنَاهُ حَتَّى تُوُفِّيَ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ فِي أَثْوَابِهِ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ أَبَا السَّائِبِ فَشَهَادَتِي عَلَيْكَ لَقَدْ أَكْرَمَكَ اللَّهُ. قَالَ " وَمَا يُدْرِيكِ ". قُلْتُ لاَ أَدْرِي وَاللَّهِ. قَالَ " أَمَّا هُوَ فَقَدْ جَاءَهُ الْيَقِينُ إِنِّي لأَرْجُو لَهُ الْخَيْرَ مِنَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَدْرِي وَأَنَا رَسُولُ اللَّهِ مَا يُفْعَلُ بِي وَلاَ بِكُمْ ". قَالَتْ أُمُّ الْعَلاَءِ فَوَاللَّهِ لاَ أُزَكِّي أَحَدًا بَعْدَهُ. قَالَتْ وَرَأَيْتُ لِعُثْمَانَ فِي النَّوْمِ عَيْنًا تَجْرِي فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " ذَاكِ عَمَلُهُ يَجْرِي لَهُ "

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7019

یعقوب بن ابراہیم بن کثیر نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب بن حرب نے ہمیں بتایا۔ صخر بن جویریہ نے ہم سے بیان کیا۔ نافع نے ہمیں بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اُنہیں بتایا اُنہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں ایک کنوئیں پر کھڑا ہو کر اس سے پانی نکال رہا ہوں کہ اتنے میں ابوبکرؓ اور عمرؓ آئے۔ ابوبکرؓ نے ڈول لیا اور اُنہوں نے ایک یا دو ڈول کھینچ کر نکالے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی۔ اللہ ان کی پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان سے درگزر کرے۔ پھر ابن خطابؓ نے ابوبکرؓ کے ہاتھ سے وہ ڈول لیا تو وہ ڈول ان کے ہاتھ میں چرسا بن گیا۔ تو میں نے لوگوں میں ایسا شہ زور نہیں دیکھا کہ جو ان کا سا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔ اتنا پانی نکالا کہ لوگ خوب سیر ہو کر گھاٹ کے آس پاس بیٹھ گئے۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَا أَنَا عَلَى بِئْرٍ أَنْزِعُ مِنْهَا إِذْ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ الدَّلْوَ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ الْخَطَّابِ مِنْ يَدِ أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَحَالَتْ فِي يَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7020

احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ زہیر (بن معاویہ) نے ہمیں بتایا۔ موسیٰ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا۔ اُنہوں نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ سے روایت کی۔ ان کے باپ نبی ﷺ کی اس خواب کے متعلق جو آپ نے حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے بارے میں دیکھی تھی روایت کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے لوگوں کو دیکھا اکٹھے ہیں۔ ابوبکرؓ کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے ایک یا دو ڈول کھینچ کر نکالے اور اُن کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی۔ اللہ اُن کی کمزوری پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے اُن سے درگزر کرے۔ پھر ابن خطابؓ کھڑے ہوئے اور وہ ڈول چرسے میں تبدیل ہوگیا۔ میں نے لوگوں میں کوئی نہیں دیکھا جو ان کا سا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔ اتنا پانی نکالا کہ لوگ سیر ہو کر اس گھاٹ کے آس پاس جا بیٹھے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رُؤْيَا النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ قَالَ " رَأَيْتُ النَّاسَ اجْتَمَعُوا فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ قَامَ ابْنُ الْخَطَّابِ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَمَا رَأَيْتُ مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 7021

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ اُنہوں نے کہا عقیل نے مجھ سے بیان کیا۔ عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ سعید نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے اُنہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں سو رہا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو ایک کنوئیں پر دیکھا اور اس پر ایک ڈول دھرا ہے۔ تو میں نے اس کنوئیں سے جتنا اللہ نے چاہا پانی کھینچ کر نکالا۔ پھر ابوقحافہ کے بیٹے نے اس ڈول کو لیا اور کنوئیں سے ایک یا دو ڈول نکالے اور ان کے کھینچنے میں کچھ کمزوری تھی۔ اللہ اُن کی کمزوری پر پردہ پوشی فرماتے ہوئے ان سے درگزر فرمائے۔ پھر وہ ڈول ایک چرسہ میں تبدیل ہوگیا تو پھر عمر بن خطابؓ نے اسے لیا اور میں نے لوگوں میں سے کوئی ایسا شہ زور نہیں دیکھا جو عمر بن خطابؓ کی طرح پانی نکالتا ہو۔ اتنا پانی نکالا کہ لوگ سیر ہو کر گھاٹ کے آس پاس اپنے تھانوں میں اطمینان سے جا بیٹھے۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي عَلَى قَلِيبٍ وَعَلَيْهَا دَلْوٌ فَنَزَعْتُ مِنْهَا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ فَنَزَعَ مِنْهَا ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ثُمَّ اسْتَحَالَتْ غَرْبًا فَأَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَنْزِعُ نَزْعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَتَّى ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی