کتاب 10: كتاب الأذان

صحیح بخاری, حصہ 4

صحیح بخاری 663

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حفص بن عاصم سے، حفص نے حضرت عبداللہ بن مالک ابن بُحَیْنہ ؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے۔
(عبدالعزیز نے) کہا: عبدالرحمن نے بھی مجھ سے بیان کیا، کہا: بہز بن اسد نے ہمیں بتایا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: سعد بن ابراہیم نے مجھے بتایا، کہا: میں نے حفص بن عاصم سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے اَزد کے ایک آدمی سے سنا۔ جو حضرت مالک بن بُحَینہؓ کہلاتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ دو رکعتیں پڑھ رہا ہے۔ حالانکہ نماز کی تکبیر ہو چکی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہو کر ٹھہرے تو لوگوں نے اسے گھیر لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: کیا صبح کی چار رکعتیں پڑھتے ہو؟ کیا صبح کی چار رکعتیں پڑھتے ہو؟ غندر اور معاذ نے شعبہ سے، شعبہ نے حضرت مالک (بن بُحَیْنہ ؓ سے) روایت کرتے ہوئے ابن اسحاق کی طرح بیان کیا۔ اور ابن اسحاق نے سعد سے، سعد نے حفص سے، حفص نے حضرت عبداللہ ابن بُحَیْنہؓ سے نقل کیا اور حماد نے کہا کہ سعد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حفص سے، حفص نے حضرت مالک (ابن بُحَیْنہؓ ) سے روایت کی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِرَجُلٍ.
قَالَ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلاً مِنَ الأَزْدِ يُقَالُ لَهُ مَالِكٌ ابْنُ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَثَ بِهِ النَّاسُ وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الصُّبْحَ أَرْبَعًا الصُّبْحَ أَرْبَعًا ".
تَابَعَهُ غُنْدَرٌ وَمُعَاذٌ عَنْ شُعْبَةَ فِي مَالِكٍ. وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ. وَقَالَ حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سَعْدٌ عَنْ حَفْصٍ عَنْ مَالِكٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 664

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا، کہا: اعمش نے ہمیں بتایا۔ ابراہیم سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: اسود کہتے تھے: ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھے کہ ہم نے نماز کی پابندی اور اس کی تعظیم کا ذکر کیا تو (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں آپؐ فوت ہوگئے تھے نماز کا وقت ہوا اور اذان دی گئی۔ آپؐ نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ تو آپؐ سے عرض کیا گیا کہ ابوبکرؓ دل کے بہت نرم آدمی ہیں اگر آپؐ کی جگہ کھڑے ہوئے تو لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔ آپؐ نے دوبارہ فرمایا: آپؐ سے پھر وہی عرض کیا گیا تو آپؐ نے تیسری بار پھر فرمایا: اور کہا: تم تو یوسف والی عورتیں ہو۔ ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ تب حضرت ابوبکرؓ نکلے اور نماز پڑھائی۔ نبی ﷺ نے اپنے آپ میں کچھ تخفیف محسوس کی تو آپؐ دو آدمیوں کے ساتھ سہارا لئے ہوئے نکلے۔ (مجھے یہ ایسا ہی یاد ہے) گویا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ آپؐ کے پائوں بوجہ بیماری کی تکلیف کے {زمین پر لکیریں} ڈالتے ہوئے جارہے ہیں۔ حضرت ابوبکرؓ نے چاہا کہ پیچھے ہٹ جائیں مگر نبی کریم ﷺ نے اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر ہی رہیں۔ پھر آپؐ کو لایا گیا۔ آخر آپؐ حضرت ابوبکرؓ کے پہلو میں بیٹھ گئے۔
اعمش سے کہا گیا اور کیا حضرت ابوبکرؓ آپؐ کی نماز کی اقتداء میں نماز پڑھتے تھے اور لوگ حضرت ابوبکرؓ کی نماز کی اقتداء میں پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے اپنے سر کو ہلا کر بتایا: ہاں۔ اس حدیث کا ایک حصہ ابودائود نے بھی شعبہ سے بروایت اعمش بیان کیا اور ابومعاویہ نے اس روایت میں یہ بڑھایا ہے کہ آپؐ حضرت ابوبکرؓ کے بائیں طرف بیٹھے اور حضرت ابوبکرؓ کھڑے ہو کر ہی نماز پڑھتے رہے۔

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الأَسْوَدُ قَالَ كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَـ رضى الله عنها ـ فَذَكَرْنَا الْمُوَاظَبَةَ عَلَى الصَّلاَةِ وَالتَّعْظِيمَ لَهَا قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَأُذِّنَ فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". فَقِيلَ لَهُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ وَأَعَادَ فَأَعَادُوا لَهُ فَأَعَادَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ " إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَصَلَّى فَوَجَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَأَنِّي أَنْظُرُ رِجْلَيْهِ تَخُطَّانِ مِنَ الْوَجَعِ فَأَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ مَكَانَكَ ثُمَّ أُتِيَ بِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِهِ.
قِيلَ لِلأَعْمَشِ وَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلاَتِهِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاَةِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ بِرَأْسِهِ نَعَمْ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الأَعْمَشِ بَعْضَهُ. وَزَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ جَلَسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي قَائِمًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 665

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام بن یوسف نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے روایت کرتے ہوئے بتایا، کہا: عبیداللہ بن عبداللہ نے مجھے بتایا، کہا: حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) کہتی تھیں: جب نبی ﷺ کے لیے چلنا پھرنا دو بھر ہو گیا اور آپؐ کی بیماری بڑھ گئی تو آپؐ نے اپنی ازواج سے اجازت لی کہ میرے گھر میں ہی آپؐ کی تیمار داری کی جائے۔ تو آپؐ کو انہوں نے اجازت دی۔ اس پر آپؐ دو آدمیوں کے درمیان نکلے۔ آپؐ کے پائوں زمین پر لکیریں ڈال رہے تھے اور آپؐ حضرت عباسؓ اور ایک دوسرے آدمی کے درمیان تھے۔ عبیداللہ کہتے تھے کہ میں نے اس کا ذکر حضرت ابن عباسؓ کے پاس جس طرح کہ حضرت عائشہؓ نے کہا تھا کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا: کیا تم جانتے ہو وہ کون آدمی ہے جس کا حضرت عائشہؓ نے نام نہیں لیا؟ میں نے کہا: نہیں۔ تو انہوں نے کہا: وہ حضرت علیؓ بن ابی طالب ہیں۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَاشْتَدَّ وَجَعُهُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ لَهُ فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلاَهُ الأَرْضَ وَكَانَ بَيْنَ الْعَبَّاسِ وَرَجُلٍ آخَرَ. قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقَالَ لِي وَهَلْ تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي لَمْ تُسَمِّ عَائِشَةُ قُلْتُ لاَ. قَالَ هُوَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 666

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے روایت کی کہ حضرت ابن عمرؓ نے ایک سردی اور آندھی والی رات میں نماز کے لیے اذان دی۔ پھر انہوں نے کہا: اپنے اپنے ٹھکانوں میں ہی نماز پڑھ لو۔ اور انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب سردی اور بارش والی رات ہوتی تو مؤذن سے فرمایا کرتے اور وہ کہتا: اپنے اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ثُمَّ قَالَ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ. ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ يَقُولُ أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 667

اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے محمود بن ربیع انصاری سے روایت کی کہ حضرت عتبان بن مالکؓ اپنی قوم کی امامت کیا کرتے تھے اور وہ نابینا تھے اور یہ کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ ! اندھیرا اور سیلاب ہوتا ہے اور میں نابینا ہوں۔ اس لئے یا رسول اللہ میرے گھر میں نماز پڑھئے۔ جسے میں نماز گاہ بناؤں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور پوچھا تم کہاں پسند کرتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟ تو انہوں نے گھر میں ایک طرف اشارہ کیا اور رسول اللہ ﷺ نے (اس جگہ) نماز پڑھی۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِيِّ أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ وَهْوَ أَعْمَى وَأَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا تَكُونُ الظُّلْمَةُ وَالسَّيْلُ وَأَنَا رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَصَلِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مُصَلًّى فَجَاءَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ ". فَأَشَارَ إِلَى مَكَانٍ مِنَ الْبَيْتِ فَصَلَّى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 668

عبداللہ بن عبدالوھاب نے ہم سے بیان کیا، کہا: حماد بن زید نے ہمیں بتایا، کہا: عبدالحمید صاحب زیادی نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ حضرت ابن عباسؓ ایک بارش اور کیچڑ والے دن میں ہم سے مخاطب ہوئے اور مؤذن کو جب وہ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ پر پہنچا، کہا: کہو نماز اپنی اپنی جگہ پر پڑھی جائے۔ اس پر انہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا، جیسے کہ اسے انوکھا خیال کیا تو انہوں نے کہا: یوں معلوم ہوتا ہے کہ تم اسے انوکھا سمجھتے ہو۔ یہ تو انہوں نے بھی کہا تھا جو مجھ سے بہتر ہیں۔ یعنی نبی ﷺ نے۔ جمعہ واجب ہے مگر میں نے ناپسند کیا کہ میں تم کو تکلیف میں ڈالوں۔ نیز حماد نے عاصم سے، عاصم نے عبداللہ بن حارث سے اور عبداللہ بن حارث نے حضرت ابن عباسؓ سے اس طرح بیان کیا۔ سوائے اس کے کہ انہوں نے یہ کہا کہ میں نے ناپسند کیا کہ تم گنہگار ٹھہرو اور تم کیچڑ اپنے گھٹنوں تک ساندتے ہوئے آئو۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ صَاحِبُ الزِّيَادِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ قَالَ خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ فِي يَوْمٍ ذِي رَدْغٍ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ لَمَّا بَلَغَ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ. قَالَ قُلِ الصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَكَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوا فَقَالَ كَأَنَّكُمْ أَنْكَرْتُمْ هَذَا إِنَّ هَذَا فَعَلَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي ـ يَعْنِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ـ إِنَّهَا عَزْمَةٌ وَإِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أُحْرِجَكُمْ.
وَعَنْ حَمَّادٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ كَرِهْتُ أَنْ أُؤَثِّمَكُمْ فَتَجِيئُونَ تَدُوسُونَ الطِّينَ إِلَى رُكَبِكُمْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 669

مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابوسعید خدریؓ سے پوچھا: تو انہوں نے کہا کہ ایک ابر کا ٹکڑا آیا اور وہ برسا یہاں تک چھت بہنے لگی اور وہ کھجوروں کی ٹہنیوں کی تھی۔ نماز کے لئے تکبیر اقامت ہوئی اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ پانی اور کیچڑ میں سجدہ کرتے۔ یہاں تک کہ میں نے آپؐ کی پیشانی میں کیچڑ کا نشان دیکھا۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ جَاءَتْ سَحَابَةٌ فَمَطَرَتْ حَتَّى سَالَ السَّقْفُ وَكَانَ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْجُدُ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ فِي جَبْهَتِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 670

آدم نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا: انس بن سیرین نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ میں آپؐ کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتا اور وہ شخص بھاری بھرکم تھا۔ تو اس نے نبی ﷺ کے لئے کھانا تیار کیا اور آپؐ کو اپنے گھر بلایا اور آپؐ کے لئے ایک چٹائی بچھا دی اور چٹائی کا ایک حصہ دھویا تو آپؐ نے اس پر دو رکعتیں پڑھیں۔ آل جارود میں سے ایک آدمی نے حضرت انسؓ سے پوچھا: کیا نبی ﷺ چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے آپؐ کو اسی دن پڑھتے ہوئے دیکھا۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِنِّي لاَ أَسْتَطِيعُ الصَّلاَةَ مَعَكَ. وَكَانَ رَجُلاً ضَخْمًا فَصَنَعَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم طَعَامًا فَدَعَاهُ إِلَى مَنْزِلِهِ فَبَسَطَ لَهُ حَصِيرًا وَنَضَحَ طَرَفَ الْحَصِيرِ صَلَّى عَلَيْهِ رَكْعَتَيْنِ. فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آلِ الْجَارُودِ لأَنَسٍ أَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الضُّحَى قَالَ مَا رَأَيْتُهُ صَلاَّهَا إِلاَّ يَوْمَئِذٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 671

مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ نے ہمیں بتایا۔ ہشام سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے سنا۔ وہ نبی ﷺ سے روایت کرتی تھیں کہ آپؐ نے فرمایا: جب شام کا کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہو تو پہلے شام کا کھانا کھائو۔

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 672

یحيٰ بن بُکَیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عُقَیْل سے، عقیل نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب شام کا کھانا سامنے رکھا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے اس کو شروع کرو اور کھانا چھوڑ کر نماز کے لئے جلدی نہ کرو۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ "إِذَا قُدِّمَ الْعَشَاءُ فَابْدَءُوا بِهِ قَبْلَ أَنْ تُصَلُّوا صَلاَةَ الْمَغْرِبِ وَلاَ تَعْجَلُوا عَنْ عَشَائِكُمْ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 673

عبید بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابو اسامہ سے ، ابو اسامہ نے عبید اللہ سے، عبید اللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے لئے شام کا کھانا رکھا جائے اور نماز کی تکبیر اقامت ہو چکی ہو تو پہلے کھانا کھائے اور جلدی نہ کرے۔ اس سے پہلے فارغ ہو جائے اور حضرت ابن عمرؓ کے سامنے کھانا رکھا جاتا اور تکبیر اقامت ہو رہی ہوتی تو آپ نماز میں نہ آتے۔ جب تک کہ کھانا نہ کھا لیتے۔ حالانکہ وہ امام کی قرأت بھی سن رہے ہوتے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ وَلاَ يَعْجَلْ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ ". وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلاَةُ فَلاَ يَأْتِيهَا حَتَّى يَفْرُغَ وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَاءَةَ الإِمَامِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 674

اور زُہَیر اور وہب بن عثمان نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت نقل کی۔ کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانے پر بیٹھا ہو تو جلدی نہ کرے۔ اپنی ضرورت پوری کرکے اس سے فارغ ہو۔ خواہ نماز کی تکبیر اقامت ہو چکی ہو۔
ابراہیم بن منذر نے وہب بن عثمان سے یہ روایت کی ہے اور یہ وہب مدنی تھے۔

وَقَالَ زُهَيْرٌ وَوَهْبُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ عَلَى الطَّعَامِ فَلاَ يَعْجَلْ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ وَإِنْ أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ ".
رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ وَهْبِ بْنِ عُثْمَانَ وَوَهْبٌ مَدِينِيٌّ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 675

عبدالعزیز بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے صالح سے، صالح نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: جعفر بن عمرو بن امیہ نے مجھے بتایا کہ ان کے باپ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپؐ (بکری کے) بازو سے کاٹ کر کھا رہے ہیں۔ اتنے میں نماز کے لئے بلائے گئے۔ تو آپؐ اٹھے اور چھری پھینک دی اور آپؐ نے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْكُلُ ذِرَاعًا يَحْتَزُّ مِنْهَا فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ فَقَامَ فَطَرَحَ السِّكِّينَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 676

آدم نے ہم سے بیان کیا ، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: حکم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے اسود سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا کہ نبی ﷺ اپنے گھر کیا کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ آپؐ اپنے گھر والوں کے کام کاج میں رہتے تھے۔ یعنی ان کے کاموں میں مدد دیا کرتے تھے۔ جب نماز کا وقت ہوتا تو آپؐ نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ يَكُونُ فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ ـ تَعْنِي خِدْمَةَ أَهْلِهِ ـ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 677

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: وُہَیْب نے ہم سے بیان کیا، کہا: ایوب نے ابوقلابہ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حضرت مالک بن حویرثؓ ہماری اس مسجد میں آئے اور کہا: میں تمہیں نماز پڑھاتا ہوں۔ میرا مقصود نماز پڑھنا نہیں بلکہ میں اس طرح نماز پڑھوں گا جس طرح کہ میں نے نبی ﷺ کو پڑھتے دیکھا۔ میں نے ابوقلابہ سے کہا کہ حضرت مالکؓ کیسے نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: ہمارے اس بزرگ کی طرح۔ جب پہلی رکعت میں سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے تو اٹھنے سے پہلے بیٹھ جاتے۔

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فِي مَسْجِدِنَا هَذَا فَقَالَ إِنِّي لأُصَلِّي بِكُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلاَةَ أُصَلِّي كَيْفَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي. فَقُلْتُ لأَبِي قِلاَبَةَ كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي قَالَ مِثْلَ شَيْخِنَا هَذَا. قَالَ وَكَانَ شَيْخًا يَجْلِسُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ قَبْلَ أَنْ يَنْهَضَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 678

اسحٰق بن نصر نے ہم سے بیان کیا، کہا: حسین نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زائدہ سے، زائدہ نے عبدالملک بن عُمَیر سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ابوبردہ نے مجھے بتایا۔ حضرت ابوموسیٰ ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ بیمار ہوئے اور آپؐ کی بیماری بڑھ گئی تو آپؐ نے فرمایا: ابوبکرؓ سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: وہ تو نرم دل آدمی ہیں۔ جب آپؐ کی جگہ ہوں گے تو لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔ آپؐ نے فرمایا: ابوبکر ؓ سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر حضرت عائشہؓ نے پھر وہی بات دہرائی۔ تو آپؐ نے فرمایا: ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ تم تو یوسف والی عورتیں ہو۔ اس پر پیغام لانے والا ان کے پاس آیا تو انہوں نے لوگوں کو نبی ﷺ کی زندگی میں نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ مَرِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّهُ رَجُلٌ رَقِيقٌ إِذَا قَامَ مَقَامَكَ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. قَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ " فَعَادَتْ فَقَالَ " مُرِي أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ فَإِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ ". فَأَتَاهُ الرَّسُولُ فَصَلَّى بِالنَّاسِ فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 679

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام بن عروہ سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیماری میں فرمایا: ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا، میں نے عرض کیا: حضرت ابوبکرؓ جب آپؐ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو وہ رونے کی وجہ سے لوگوں کو سنا نہ سکیں گے۔ اس لئے آپؐ حضرت عمرؓ کو کہیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں: میں نے حضرت حفصہؓ سے کہا: آپؐ سے کہیں کہ حضرت ابوبکرؓ جب آپؐ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو سنا نہیں سکیں گے۔ اس لئے آپؐ حضرت عمرؓ سے کہیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت حفصہؓ نے ایسا ہی کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خاموش رہو۔ تم تو یوسف والی عورتیں ہو۔ ابوبکرؓ سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر حضرت حفصہؓ نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ میں تو تم سے کبھی بھلائی پانے کی نہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فِي مَرَضِهِ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِكَ لَمْ يُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُكَاءِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ. فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَهْ إِنَّكُنَّ لأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ ". فَقَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ مَا كُنْتُ لأُصِيبَ مِنْكِ خَيْرًا.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 680

ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا کہ زہری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ انصاری نے مجھے بتایا اور انہوں نے نبی ﷺ کی اتباع کی اور خدمت کی اور آپؐ کے ساتھ رہے (بتایا) کہ نبی ﷺ کی اس بیماری میں جس میں آپؐ نے وفات پائی۔ حضرت ابوبکرؓ انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ آخر جب پیر کا دن ہوا اور وہ صف بستہ تھے۔ نبی ﷺ نے حجرہ کا پردہ اٹھایا۔ آپؐ کھڑے ہو کر ہمیں دیکھنے لگے۔ گویا کہ آپؐ کا چہرہ قرآن مجید کا ورق تھا۔ پھر آپؐ نے تبسم فرمایا۔ قریب تھا کہ نبی ﷺ کے دیکھنے کی خوشی کے مارے ہم از خود رفتہ ہو جائیں۔ اتنے میں حضرت ابوبکرؓ اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹے تا وہ صف میں مل جائیں اور وہ سمجھے کہ نبی ﷺ نماز کے لئے تشریف لائیں گے۔ مگر نبی ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ اپنی نماز پوری کرو اور پردہ گرا دیا اور آپؐ اسی دن فوت ہوئے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ ـ وَكَانَ تَبِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَخَدَمَهُ وَصَحِبَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يُصَلِّي لَهُمْ فِي وَجَعِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الاِثْنَيْنِ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي الصَّلاَةِ فَكَشَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم سِتْرَ الْحُجْرَةِ يَنْظُرُ إِلَيْنَا وَهْوَ قَائِمٌ كَأَنَّ وَجْهَهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ ثُمَّ تَبَسَّمَ يَضْحَكُ فَهَمَمْنَا أَنْ نَفْتَتِنَ مِنَ الْفَرَحِ بِرُؤْيَةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَقِبَيْهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ وَظَنَّ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَارِجٌ إِلَى الصَّلاَةِ فَأَشَارَ إِلَيْنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ أَتِمُّوا صَلاَتَكُمْ وَأَرْخَى السِّتْرَ فَتُوُفِّيَ مِنْ يَوْمِهِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 681

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا: عبدالعزیز نے حضرت انس ؓ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ تین روز نہیں نکلے۔ نماز کی تکبیر اقامت ہوئی اور حضرت ابوبکرؓ آگے بڑھنے لگے۔ اتنے میں نبی ﷺ نے پردہ پکڑا اور اٹھایا۔ جب نبی ﷺ کا چہرہ چمکا تو ہم نے کوئی منظر نہیں دیکھا جو نبی ﷺ کے چہرہ سے زیادہ خوشکن ہوتا جب وہ چمکتا۔ نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ سے حضرت ابوبکرؓ کو اشارہ فرمایا کہ وہ آگے ہوں اور نبی ﷺ نے پردہ ڈال دیا۔ پھر فوت ہونے تک ہمیں آپؐ کو دیکھنے کا موقع نصیب نہ ہوا۔

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَمْ يَخْرُجِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثَلاَثًا فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ فَلَمَّا وَضَحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا كَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ وَضَحَ لَنَا فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ وَأَرْخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْحِجَابَ فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 682

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابن وہب نے ہم سے بیان کیا، کہا: یونس نے مجھے بتایا انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حمزہ بن عبداللہ سے روایت کی۔ حمزہ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے انہیں خبر دی، کہا: جب رسول اللہ ﷺ پر آپؐ کی بیماری سخت ہوگئی۔ آپؐ کو نماز کے لئے کہا گیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ ابوبکرؓ سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا: حضرت ابوبکرؓ تو نرم دل آدمی ہیں۔ جب وہ قرأت کریں گے تو رونا انہیں بے بس کردے گا۔ آپؐ نے فرمایا: ان سے کہو کہ نماز پڑھائیں۔ پھر حضرت عائشہؓ نے آپؐ سے دوبارہ کہا تو آپؐ نے فرمایا: ان سے کہو کہ نماز پڑھائیں۔ تم تو یوسف والی عورتیں ہو۔ زبیدی اور زہری کے بھتیجے اور اسحق بن یحيٰ کلبی نے زہری سے روایت کرتے ہوئے یہ حدیث یونس کی طرح بیان کی اور عقیل اور معمر نے بھی زہری سے بروایت حمزہ نبی ﷺ سے اسے روایت کیا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَعُهُ قِيلَ لَهُ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ". قَالَتْ عَائِشَةُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ رَقِيقٌ إِذَا قَرَأَ غَلَبَهُ الْبُكَاءُ. قَالَ " مُرُوهُ فَيُصَلِّي " فَعَاوَدَتْهُ. قَالَ " مُرُوهُ فَيُصَلِّي إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ ".
تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى الْكَلْبِيُّ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ عُقَيْلٌ وَمَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ حَمْزَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی