اتمام الحجّة

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عیسی علیہ السلام کی قبر ہے اور اگر کہو کہ وہ قبر جعلی ہے تو اس جعل کا ثبوت دینا چاہیے۔ اور ثابت 19
کرنا چاہیے کہ کسی وقت یہ جعل بنایا گیا ہے اور اس صورت میں دوسرے انبیاء کی قبروں کی نسبت
بھی تسلی نہیں رہے گی اور امان اٹھ جائے گا۔ اور کہنا پڑے گا کہ شاید وہ تمام قبریں جعلی ہی ہوں ۔
بہر حال آیت فلما توفیتنی سے یہی معنے ثابت ہوئے کہ مار دیا۔ بعض نادان نام کے مولوی
کہتے ہیں کہ یہ تو سچ ہے کہ اس آیت فلما تو فیتنی کے مارنا ہی معنے ہیں نہ اور کچھ لیکن وہ موت
نزول کے بعد وقوع میں آئے گی اور اب تک واقع نہیں ہوئی۔
لیکن افسوس کہ یہ نادان نہیں سمجھتے کہ اس طور سے آیت کے معنے فاسد ہو جاتے ہیں
کیونکہ آیت کے معنے تو یہ ہیں کہ حضرت عیسیٰ جناب الہی میں عرض کریں گے کہ میری امت کے
لوگ میرے مرنے کے بعد بگڑے ہیں۔ یعنی جب تک میں زندہ تھا وہ سب صراط مستقیم پر قائم تھے
اور میرے مرنے کے بعد میری امت بگڑی۔ نہ میری زندگی میں ۔
سو اگر یہ کہا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی
اقرار کرنا پڑے گا کہ ان کی امت بھی اب تک بگڑی نہیں۔ کیونکہ آیت اپنے منطوق سے صاف
جب میں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر کی نسبت حضرت سید مولوی محمد السعیدی طرابلسی الشامی سے
بذریعہ خط دریافت کیا تو انہوں نے میرے خط کے جواب میں یہ خط لکھا جس کو میں ذیل میں معہ ترجمہ لکھتا ہوں ۔
يا حضرة مولانا وامامنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نسأل الله الشافي ان
يشفيكم۔ اماما سالتم عن قبر عیسی علیه السلام و حالات اخرى مما يتعلق به فابينه
مفصلا في حضرتكم وهو ان عيسى عليه السلام ولد في بيت لحم وبينه وبين بلدة
القدس ثلثة اقواس وقبره في بلدة القدس والى الان موجود وهنالك كنيسة وهي اكبر
الكنائس من كنائس النصارى وداخلها قبر عيسى عليه السلام كما هو مشهود وفي
تلك الكنيسة ايضا قبر امه مريم ولكن كل من القبرين عليحدة وكان اسم بلدة القدس
في عهد بنی اسرائیل یروشلم ويقال ايضا اورشليم وسميت من بعد المسيح ايلياء ومن
بعد الفتوح الاسلامية الى هذا الوقت اسمها القدس والاعاجم تسميها بيت المقدس

بتلا رہی ہے کہ امت نہیں بگڑے گی جب تک وہ فوت نہ ہو جائیں۔ اور فوت کا لفظ یا یوں کہو کہ مرنے
کی حقیقت کھلی کھلی ہے جس کو سارا جہان جانتا ہے۔ اور وہ یہ کہ جب ایک انسان کو فوت شدہ کہیں
۲۰ گے تو اس سے یہی مراد ہو گی کہ ملک الموت نے اس کی روح کو قبض کر کے بدن سے علیحدہ کر دیا
ہے۔ اب مصنفین انصافاً بتلا دیں کہ حضرت عیسیٰ کی وفار وفات پر اس سے زیادہ تر کیا ثبوت ہوگا اور کیا
دنیا میں اس سے زیادہ تر منطقی فیصلہ ممکن ہے جو اس آیت نے کر دیا۔ پھر اس کے مقابل پر یہودیوں
کی طرح خدا تعالیٰ کی پاک کلام کو تحریف کر کے اور گندے دل کے ساتھ اپنی طرف سے اس کے
معنے گھڑنا اگر فسق اور الحاد کا طریق نہیں ہے تو اور کیا ہے۔ انصاف یہ تھا کہ اگر اس قطعی اور یقینی ثبوت
کو ماننا نہیں تھا تو اس کو توڑ کر دکھلاتے ۔ مگر ہمارے مخالفوں نے ایسا نہیں کیا اور تاویلات رکیکہ کر
کے اور سچائی کے راہوں کو بکلی چھوڑ کر ہم پر ثابت کر دیا کہ ان کو سچائی کی کچھ بھی پروانہیں ہے۔
انہوں نے انکار حیات عیسیٰ کو کلمہ کفر تو ٹھہرایا مگر آنکھ کھول کر نہ دیکھا کہ قرآن اور
نبی آخر الزمان دونوں متفق اللفظ واللسان حضرت عیسیٰ کی وفات کے قائل ہیں ۔ امام مالک
بقية الحار
و اما عدة اميال الفصل بينها وبين طرابلس فلا اعلمها تحقيقا نعم يعلم تقريبا
نظرا على الطرق والمنازل۔ وتختلف الطرق الطريق الاول من طرابلس الى
بيروت فمن طرابلس الى بيروت منزلين متوسطين وقدر المنزل عندنا من
الصباح الى قريب العصر ومن بيروت الى صيدا منزل واحد ومن صيدا الى
حيفا منزل واحد ومن حيفا الى عكا منزل واحد ومن عكا الى سور منزل واحد و
يقال لبلاد الشام سوريه نسبةً الى تلك البلدة في القديم۔ ثم من سور الى
يا فا منزل كبير وهى على ساحل البحر ومنها الى القدس منزل صغير والان صنع
الريل منها الى القدس ويصل القاصد من يا فا الى القدس في اقل من ساعة فعدة
المسافة من طرابلس الى القدس تسعة ايام مع الراحة واليها طرق من طرابلس
واقربها طريق البحر بحيث لوركب الانسان من طرابلس بالمركب الناري
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے منصفین “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

جیسے جلیل الشان امام قائل وفات ہو گئے ۔ اور امام بخاری جیسے مقبول الزمان امام حدیث نے محض
وفات کے ثابت کرنے کے لئے دو متفرق مقامات کی آیتوں کو ایک جگہ جمع کیا۔ ابن قیم جیسے
محدث نے مدارج السالکین میں وفات کا اقرار کر دیا۔ ایسا ہی علامہ شیخ علی بن احمد نے اپنی کتاب
سراج منیر میں ان کی وفات کی تصریح کی۔ معتزلہ کے بڑے بڑے علماء وفات کے قائل گزر گئے ۔
پر ابھی تک ہمارے مخالفوں کی نظر میں حضرت عیسیٰ کی حیات پر اجماع ہی رہا۔ یہ خوب اجماع ﴿۲۱﴾
ہے۔ خدا تعالیٰ ان لوگوں کے حال پر رحم کرے یہ تو حد سے گزر گئے ۔ جو باتیں اللہ اور رسول کے
قول سے ثابت ہوتی ہیں انہیں کو کلمات کفر قرار دیا۔انا لله وانا اليه راجعون۔
اب ہم اس تقریر کو زیادہ طول دینا نہیں چاہتے اور نہ ہم جتلانا چاہتے ہیں کہ مولوی
رسل بابا صاحب کا رسالہ حیات مسیح کس قدر بے بنیاد اور واہیات باتوں سے پُر ہے۔ لیکن
نہایت ضروری امر جس کے لئے ہم نے یہ رسالہ لکھا ہے یہ ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے
اپنے رسالہ مذکورہ میں محض عوام کا دل خوش کرنے کے لئے یہ چند لفظ بھی منہ سے نکال دیئے
يصل الى يافا بيوم وليلة ومنها الى القدس ساعة في الريل والسلام عليكم ورحمة
الله و بركاته ادام الله وجود كم وحفظكم وايدك وايدكم ونصركم على اعدائكم۔ أمين۔
كتبه خادمكم محمد السعيدي الطرابلسي عفا الله عنه
ترجمہ اے حضرت مولانا واما منا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ آپ کو
شفا بخشے۔ (میری بیماری کی حالت میں یہ خط شامی صاحب کا آیا تھا جو کچھ آپ نے عیسیٰ علیہ
السلام کی قبر اور دوسرے حالات کے متعلق سوال کیا ہے سو میں آپ کی خدمت میں مفصل بیان کرتا
ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بیت اللحم میں پیدا ہوئے اور بیت اللحم اور بلدہ قدس میں
تین کوس کا فاصلہ ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر بلدہ قدس میں ہے اور اب تک موجود ہے اور
اس پر ایک گر جا بنا ہوا ہے اور وہ گر جا تمام گر جاؤں سے بڑا ہے اور اس کے اندر حضرت عیسیٰ کی قبر ہے
اور اسی گرجا میں حضرت مریم صدیقہ کی قبر ہے اور دونوں قبریں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اور بنی اسرائیل کے
عہد میں بلدہ قدس کا نام یروشلم تھا اور اس کو اور شلم بھی کہتے ہیں۔ اور حضرت عیسی کے فوت ہونے ﴿۲۱﴾
کے بعد اس شہر کا نام ایلیاء رکھا گیا اور پھر فتوح اسلامیہ کے بعد اس وقت تک اس شہر کا نام

ہیں کہ اگر ہمارے دلائل حیات مسیح توڑ کر دکھلاویں تو ہم ہزار روپیہ دیں گے۔ اگر چہ
دلائل کا حال تو معلوم ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے ناحق چند ورق سیاہ کر کے ایک
قدیم پردہ اپنا فاش کیا اور ایسی بے ہودہ باتیں لکھیں کہ بجز دو نام کے ہم تیسرا نام ان کا رکھ
ہی نہیں سکتے ۔ یعنی یا تو وہ صرف دعاوی ہیں جن کو دلیل کہنا بیجا اور حمق ہے۔ اور یا
یہودیوں کی طرح قرآن شریف کی تحریف ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ اور معلوم ہوتا ہے
کہ ان کے دل میں بھی یہ یقین جما ہوا ہے کہ میری کتاب میں کچھ نہیں اس لئے انہوں
نے اس پردہ پوشی کے لئے آخر کتاب کے کہہ بھی دیا ہے کہ میری کتاب سمجھ میں نہیں آئے
گی ۔ جب تک کوئی سبقاً سبقاً مجھ سے نہ پڑھے۔ یہ کیوں کہا۔ صرف اس لئے کہ ان کو معلوم
۲۲ تھا کہ میری کتاب دلائل شافیہ سے محض خالی اور طبل تہی ہے۔ اور ضرور جاننے والے جان
جائیں گے کہ اس میں کچھ نہیں ۔ لہذا تعلیق بالمحال کی طرح انہوں نے یہ کہہ دیا کہ وہ دلائل
جو میں نے لکھے ہیں ایسے پوشیدہ ہیں کہ وہ ہر ایک کو نظر نہیں آئیں گے اور صرف میری
قدس کے نام سے مشہور ہے اور مجھی لوگ اس کو بیت المقدس کے نام سے بولتے ہیں مگر طرابلس اور قدس
میں جو فاصلہ ہے میں تحقیقی طور پر اس کو بتلا نہیں سکتا کہ کس قدر ہے ہاں راہوں اور منزلوں کے لحاظ سے
تقریباً معلوم ہے۔ اور طرابلس سے قدس کی طرف جانے کی کئی راہیں ہیں۔ ایک راہ یہ ہے کہ طرابلس
سے بیروت کو جائیں اور طرابلس سے بیروت تک دو متوسط منزلیں ہیں۔ اور ہم لوگ منزل اس کو کہتے
ہیں جو صبح سے عصر تک سفر کیا جائے اور پھر بیروت سے صیدا تک ایک منزل ہے اور صیدا سے حیفا تک ایک
منزل اور حیفا سے عکا تک ایک منزل اور عکا سے سورتک ایک منزل اور بلا د شام کو سور یہ اسی نسبت کی وجہ
سے کہتے ہیں یعنی اس بلدہ قدیمہ کی طرف منسوب کر کے سوریہ نام رکھتے ہیں پھر سور سے یا فا تک ایک
منزل کبیر ہے اور یافا بحر کے کنارے پر ہے اور یافا سے قدس تک ایک چھوٹی سی منزل ہے اور اب یافا
سے قدس تک ریل طیار ہوگئی ہے۔ اور اگر ایک مسافر یافا سے قدس کی طرف سفر کرے تو ایک گھنٹہ سے
پہلے پہنچ جاتا ہے۔ سو اس حساب سے طرابلس سے قدس تک نو دن کا سفر آرام کے ساتھ ہے مگر سمندر کا
راہ نہایت قریب ہے۔ اور اگر انسان اگن بوٹ میں بیٹھ کر طرابلس سے قدس کو جانا چاہے تو یا فا تک
صرف ایک دن اور رات میں پہنچ جائے گا اور یافا سے قدس تک صرف ایک گھنٹہ کے اندر ۔ والسلام ۔
خدا آپ کو سلامت رکھے اور نگہبان اور مددگار ہوا اور دشمنوں پر فتح بخشے ۔ آمین۔ منہ

زبان ان کی کنجی رہے گی اور جب تک کوئی میرے دروازہ پر ایک مدت ٹھہر کر اور میری
شاگردی اختیار کر کے اس مجموعہ بکواس کو سبقاً سبقاً مجھ سے نہ پڑھے تب تک ممکن ہی نہیں کہ
ان اوراق پراگندہ سے کچھ حاصل ہو سکے ۔ اے فضول گو مولوی اگر تیرے دلائل ایسے ہی گور
میں پڑے ہوئے اور تاریکی میں اترے ہوئے ہیں کہ وہ تیری کتاب میں ایک زندہ ثبوت کی
طرح اپنا وجود بتلا ہی نہیں سکتے تو ایسی بیہودہ اور فضول کتاب کے بنانے کی ضرورت ہی کیا
تھی جب تجھے خود معلوم تھا کہ دلائل نہایت نکھے اور بے معنی ہیں یہاں تک کہ تیرے زبانی
بکو اس کے سوا بے نشان ہیں تو ایسی کتاب کا لکھنا ہی بے سود تھا۔ بلکہ ان کا دلائل نام رکھنا ہی
بے محل اور جائے شرم اور یاوہ گوئی میں داخل ہے۔
اگر چہ اس پرفتن دنیا میں ہزاروں طرح کے فریب ہو رہے ہیں مگر ایسا فریب کسی نے
کم سنا ہو گا کہ جو اس مولوی رسل بابا صاحب نے کیا کہ دلائل سمجھنے کے لئے شاگردی اور سبقاً
سبقاً کتاب پڑھنے کی شرط لگا دی اور دل میں یقین کر لیا کہ یہ تو کسی دانا سے ہرگز نہیں ہوگا کہ
ایک نادان نبی کی شاگردی اختیار کرے اور اس کے شیطانی رسالہ کو سبقاً سبقاً اس سے پڑھے اس
امید سے کہ حضرت مسیح کی زندگی کے دلائل ایسے پوشیدہ طور پر اس کی کتاب میں چھپے ہوئے ہیں
کہ تمام دنیا اپنی آنکھوں سے ان کو دیکھ نہیں سکتی اور نہ ان کے رسالہ میں ان کا کچھ پتا لگا سکتی
ہے۔ اگر چہ ہزار یا کروڑ مرتبہ پڑھے اور نہ رسالہ میں ان کا کچھ پتہ لگ سکتا ہے کہ کہاں ہیں۔
صرف مصنف کی رہنمائی سے نظر آسکتے ہیں۔ ورنہ قیامت تک پتہ لگنے سے نومیدی ہے۔
اے ناظرین کیا آپ لوگوں نے کبھی اس سے پہلے بھی کوئی ایسی کتاب سنی ہے جس
کے دلائل کتاب میں درج ہو کر پھر بھی مصنف کے پیٹ میں ہی رہیں۔ افسوس کہ آج کل کے
ہمارے مولویوں میں ایسی ہی بیہودہ مکاریاں پائی جاتی ہیں جن سے مخالفین کو ہنسی اور ٹھٹھے کا موقعہ
ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جو فاضل اور عالم اور واقعی اہل علم ہیں وہ تو ان کو تہ اندیشوں او
نادانوں سے کنارہ کر کے ہماری طرف آتے جاتے ہیں۔ رہے نام کے مولوی جو اردو بھی
اور

۲۳ اچھی طرح لکھ نہیں سکتے اور قرآن کریم اور احادیث سے بے خبر ہیں وہ صرف آبائی تقلید کی
وجہ سے ہمارے ایسے مخالف ہو گئے ہیں کہ خدا جانے ہم نے ان کے کس باپ یا دادے کو قتل
کر دیا ہے۔ ان لوگوں کا رات دن کا وظیفہ گالیاں اور ٹھٹھا اور تکفیر ہے گو یا کبھی مرنا نہیں ۔ کبھی
پوچھے جانا نہیں کہ تم نے کیوں مسلمانوں کو کافر کہا۔ خدا تعالیٰ سے لڑائی کر رہے ہیں ضد سے
باز نہیں آتے ۔ مگر ضرور تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی بھی پوری ہوتی کہ
مہدی معہود یعنی وہی مسیح موعود جب ظہور کرے گا تو اس وقت کے مولوی اس پر فتوائے کفر
لکھیں گے۔ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ لوگ فتوی لکھنے والے تمام
دنیا کے شریروں سے بدتر ہوں گے اور روئے زمین پر ایسا کوئی بھی فاسق نہیں ہوگا جیسا کہ وہ
اور ہرگز قبول نہیں کریں گے مگر نفاق سے۔ افسوس کہ ان سادہ لوحوں کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ جو
شخص اللہ اور رسول کے قول کے مطابق کہتا ہے وہ کیونکر کافر ہو جائے گا۔ کیا کوئی شخص اس
بات کو قبول کر لے گا کہ وہ ہزار ہا اکابر اور اہل اللہ جو تیرہ سو برس تک یعنی ان دنوں تک
حضرت عیسیٰ کا فوت ہو جانا مانتے چلے آئے وہ سب کافر ہی ہیں۔ اور نعوذ باللہ امام مالک
رضی اللہ عنہ بھی کافر ہیں جنہوں نے کروڑ ہا اپنے پیروؤں کو یہی تعلیم دی اور نعوذ باللہ امام
بخاری بھی کافر جنہوں نے حضرت عیسی کی موت کے بارے میں اپنے صحیح میں ایک خاص
باب باندھا۔ ابن قیم بھی کا فرج قیم بھی کافر جنہوں نے ان کو حضرت موسیٰ کی طرح موتی میں داخل کیا۔
اور ان بزرگوں کے مسلمان جاننے والے بھی سب کافر ۔ اور معتزلہ تمام کا فر جن کا مذہب ہی
یہی ہے کہ حضرت عیسی در حقیقت فوت ہو گئے ۔
اے بھلے مانس مولو یو کیا تمہیں ایک دن موت نہیں آئے گی جو شوخی اور چالا کی کی
راہ سے سارے جہان کو کافر بنا دیا خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جو تمہیں السلام علیکم کہے اس کو یہ
مت کہو کہ لَسْتَ مُؤْمِنًا یعنی اس کو کا فرمت سمجھو وہ تو مسلمان ہے۔ لیکن تم نے ان کو کافر
ٹھہرایا جو تمام ایمانی عقائد میں تمہارے شریک ہیں ۔ اہل قبلہ ہیں اور شرک سے بیزار اور مدار
نجات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی جانتے ہیں اور پیروی سے منہ پھیرنے والے

کو لعنتی اور جہنمی اور ناری سمجھتے ہیں۔ اے شریر مولو یو ذرہ مرنے کے بعد دیکھنا کہ اس جلد
بازی کی شرارت کا تمہیں کیا پھل ملتا ہے۔ کیا تم نے ہمارا سینہ چاک کیا اور دیکھ لیا کہ اندر کفر
ہے ایمان نہیں اور سینہ سیاہ ہے روشن نہیں۔ ذرہ صبر کرو اس دنیا کی عمر کچھ بہت لمبی نہیں ۔
تمہارے نزدیک صرف چند فتنہ انگیز مولوی جو اسلام کے لئے جائے عار ہیں
مسلمان ہیں اور باقی سارا جہان کافر ۔ افسوس کہ یہ لوگ کس قدر سخت دل ہو گئے ۔ کیسے
پر دے ان کے دلوں پر پڑ گئے ۔ یا الہی اس امت پر رحم کر اور ان مولویوں کے شر سے ان کو ۲۴
بچالے اور اگر یہ ہدایت کے لائق ہیں تو ان کی ہدایت کر ورنہ ان کو زمین پر سے اٹھا لے تا
زیادہ شر نہ پھیلے اور یہ لوگ در حقیقت مولوی بھی تو نہیں ہیں تبھی تو ہم نے ان لوگوں کے
سرگروہ اور امام الفتن اور استاد شیخ محمد حسین بطالوی کو اپنے رسالہ نور الحق میں مخاطب کر کے کہا
ہے کہ اگر اس کو عربیت میں کوئی حصہ نصیب ہے تو اس رسالہ کی نظیر بنا کر پیش کرے اور
پانچ ہزار روپیہ انعام پاوے مگر شیخ نے اس طرف منہ بھی نہیں کیا حالانکہ شیخ مذکور ان تمام
لوگوں کے لئے بطور استاد کے ہے اور اُسی کی تحریکوں سے یہ مردے جنبش کر رہے ہیں ۔
ہم بار بار کہتے ہیں اور زور سے کہتے ہیں کہ شیخ اور یہ تمام اُس کی ذریات محض جاہل
اور نادان اور علوم عربیہ سے بے خبر ہیں۔ ہم نے تفسیر سورۃ الفاتحہ انہیں لوگوں کے امتحان کی
غرض سے لکھی اور رسالہ نور الحق اگر چہ عیسائیوں کی مولویت آزمانے کے لئے لکھا گیا مگر یہ
چند مخالف یعنی شیخ محمد حسین بطالوی اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے میاں رسل بابا وغیرہ جو
مکفر اور بدگو اور بد زبان ہیں اس خطاب سے باہر نہیں ہیں۔ الہام سے یہی ثابت ہوا ہے کہ
کوئی کافروں اور مکفروں سے رسالہ نور الحق کا جواب نہیں لکھ سکے گا کیونکہ وہ جھوٹے اور
کا ذب اور مفتری اور جاہل اور نادان ہیں۔
اگر یہ ہمارے الہام کو الہام نہیں سمجھتے اور اپنے خبیث باطن کی وجہ سے اس کو ہماری بناوٹ

یا شیطانی وسوسہ خیال کرتے ہیں تو رسالہ نور الحق کا جواب میعاد مقررہ میں لکھیں اور اگر نہیں لکھ
سکتے تو ہمارا الہام ثابت ۔ کچھ لہام ثابت۔ پھر جن لوگوں نے اپنی نالیاقتی اور بے علمی دکھلا کر اپنی نالیاقتی اور بے علمی دکھلا کر ہمارا الہام آپ ہی
ثابت کر دیا تو وہ ایک طور سے ہمارے دعوے کو تسلیم کر گئے ۔ پھر مخالفانہ بکواس قابل سماعت
نہیں اور ہماری طرف سے تمام پادریان اور شیخ محمد حسین بطالوی اور مولوی رسل بابا
امرتسری اور دوسرے ان کے سب رفقاء اس مقابلہ کے لئے مدعو ہیں اور درخواست
مقابلہ کے لئے ہم نے ان سب کو اخیر جون ۱۸۹۴ء تک مہلت دی ہے اور رسالہ
بالمقابل شائع کرنے کے لئے روز درخواست سے تین مہینہ کی مہلت ہے۔
پھر اگر اخیر جون ۱۸۹۴ء تک درخواست نہ کریں تو بعد اُس کے کوئی درخواست سنی
نہیں جائے گی اور نادانی ان کی ہمیشہ کے لئے ثابت ہو جائے گی اور مولویت کا لفظ اُن سے
۲۵ چھین لیا جائے گا۔ لیکن اگر وہ ماہ جون ۱۸۹۴ء کے اندر بالمقابل رسالہ بنانے کے لئے
درخواست کر دیں تو تمام درخواست کنندوں کی درخواست کنندوں کی ایک ہی درخواست سمجھی جائے گی اور صرف
پانچ ہزار روپیہ جمع کرا دیا جائے گا نہ زیادہ۔ اور ان میں سے جو لوگ رسالہ بالمقابل بنانے میں
فتح یاب سمجھے جائیں گے خواہ وہ عیسائی ہوں گے اور یا یہ حق کے مخالف نام کے مولوی اور یا
دونوں۔ وہ اس پانچ ہزار روپیہ کو آپس میں تقسیم کر لیں گے اور ان کا اختیار ہو گا کہ سب اکٹھے
ہو کر رسالہ بناویں غالبا اس طرح سے ان کو آسانی ہو گی مگر آخری نتیجہ ان کے لئے یہی ہوگا کہ
خسر الدنيا والآخرة و سواد الوجه في الدارین ۔ اور اگر ہم ان کی اس درخواست
کے آنے کے بعد جس پر کم سے کم دس مشہور رئیسوں کی گواہیاں ثبت ہونی چاہئیں اور جو کسی اخبار
میں چھاپ کر ہمیں رجسٹری کرا کر پہنچانی چاہیے۔ تین ہفتہ تک کسی بنک میں پانچ ہزار روپیہ
جمع نہ کر اویں تو ہم کا ذب اور ہمارا سب دعوی کذب متصور ہوگا کیونکہ زبانی انعام دینے کا دعوی
کرنا کچھ چیز نہیں ایک کا ذب بدنیت بھی ایسا کر سکتا ہے۔ سچا وہی ہے کہ جو اُس کی زبان سے نکلا
اس کو کر دکھاوے۔ ورنہ لعنة الله علی الکاذبین لیکن اگر ہم نے روپیہ جمع کرا دیا اور

پھر نفاق پیشہ لوگ مقابل پر آنے سے بھاگ گئے تو اس بد عہدی کے باعث سے جو کچھ خرچہ ہمارے
عائد حال ہو گا وہ سب براہ راست یا بذریعہ عدالت اُن سے لیا جائے گا اور نیز اس حالت میں بھی کہ
جب وہ جواب لکھنے میں عہدہ برانہ ہوسکیں اس کا اقرار بھی ان کی درخواست میں ہونا چاہیے۔
اب ہم مولوی رسل بابا کے ہزار روپیہ کے انعام کا ذکر کرتے ہیں ۔ ہم بیان کر چکے بابا
ہیں کہ مولوی رسل بابا صاحب نے اپنے رسالہ حیات اس کو ہزار روپیہ انعام کی شرط سے
شائع کیا ہے کہ جو شخص اُن کے دلائل کو توڑ دے اس کو ہزار روپیہ انعام دیا جائے مگر مولوی
صاحب موصوف نے اسی رسالہ میں یہ بھی بیان کر دیا ہے کہ وہ دلائل رسالہ مذکورہ میں ایک
معمایا چیستان کی طرح مخفی رکھے گئے ہیں وہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہو سکتے جب تک کوئی انہیں
سے اس رسالہ کو سبقاً سبقاً نہ پڑھے۔ عقلمند معلوم کر گئے ہوں گے کہ یہ باتیں کس خوف نے
ان کے منہ سے نکلوائی ہیں اور کون سا دل میں دھڑکا تھا جس سے ان روباہ بازیوں کی ضرورت
ہوئی ہم تو ان باتوں کے سنتے ہی ڈائن کے اڑھائی حرف معلوم کر گئے اور سمجھ گئے کہ کس درد
سے یہ سیا پا کیا گیا ہے اور کس خوف سے دلائل کا حوالہ اپنے پیٹ کی طرف دیا گیا ہے۔
لس
بہر حال ہم ان کو اس رسالہ کے ذریعہ سے فہمائش کرتے ہیں کہ وہ ماہ جون ۱۸۹۳ء کے اخیر
تک ہزار روپیہ خواجہ یوسف شاہ صاحب اور شیخ غلام حسن صاحب اور میر محمود شاہ صاحب کے پاس
یعنی بالا تفاق تینوں کے پاس جمع کرا کر اُن کی دستی تحریر کے ساتھ ہم کو اطلاع دیں جس تحریر میں اُن کا یہ
اقرار ہو کہ ہزار روپیہ ہم نے وصول کر لیا اور ہم اقرار کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد یعنی راقم ہذا کے غلبہ
ثابت ہونے کے وقت یہ ہزار روپیہ ہم بلا توقف مرز اند کور کو دے دیں گے اور رسل بابا کا اس سے کچھ ﴿۲۲﴾
تعلق نہ ہوگا۔ اس تحریر کی اس لئے ضرورت ہے کہ تا ہمیں بکلی اطمینان ہو جائے اور سمجھ لیں کہ روپیہ
ثالثوں کے قبضہ میں آ گیا ہے اور تاہم اس کے بعد مولوی رسل بابا کے رسالہ کی بیخ کنی کرنے کے
لئے مشغول ہو جائیں۔ اور ہم قصہ کوتاہ کرنے کے لئے اس بات پر راضی ہیں کہ شیخ محمد حسین بطالوی
یا ایسا ہی کوئی زہرناک مادہ والا فیصلہ کرنے کے لئے مقرر ہو جائے فیصلہ کے لئے یہی کافی ہوگا کہ شیخ
بطالوی مولوی رسل بابا صاحب کے رسالہ کو پڑھ کر اور ایسا ہی ہمارے رسالہ کو اول سے آخر تک دیکھ کر
ایک عام جلسہ میں قسم کھا جائیں اور قسم کا مضمون ہو کہ اے حاضرین بخدا میں نے اول سے آخر تک دونوں

رسالوں کو دیکھا اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ در حقیقت مولوی رسل بابا صاحب کا رسالہ یقینی اور
قطعی
نی طور پر حضرت عیسی کی زندگی ثابت کرتا ہے۔ اور جو مخالف کا رسالہ نکلا ہے اس کے جوابات سے اس
کے دلائل کی بیخ کنی نہیں ہوئی۔ اور اگر میں نے جھوٹ کہا ہے یا میرے دل میں اس کے برخلاف کوئی بات
ہے تو میں دعا کرتا ہوں کہ ایک سال کے اندر مجھے جذام ہو جائے یا اندھا ہو جاؤں یا کسی اور برے عذاب سے
مر جاؤں فقط تب تمام حاضرین تین مرتبہ بلند آواز سے کہیں کہ آمین آمین آمین۔ اور جلسہ برخاست ہو۔
پھر اگر ایک سال تک وہ قسم کھانے والا ان تمام بلاؤں سے محفوظ رہا تو کمیٹی مقرر شدہ مولوی
رسل بابا کا ہزار روپیہ عزت کے ساتھ اس کو واپس دے دے گی۔ تب ہم بھی اقرار شائع کریں گے کہ
حقیقت میں مولوی رسل بابا نے حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی ثابت کر دی ہے۔ مگر ایک برس تک
بہر حال وہ روپیہ کمیٹی مقرر شدہ کے پاس جمع رہے گا اور اگر مولوی رسل بابا صاحب نے اس رسالہ کے
شائع ہونے سے دو ہفتہ تک ہزار روپیہ جمع نہ کرادیا تو ان کا کذب اور دروغ ثابت ہو جائے گا۔ تب ہر
یک کو چاہیئے کہ ایسے دروغ گولوگوں کی شر سے خدا تعالیٰ کی پناہ مانگیں اور اُن سے پر ہیز کریں رسے واضح
رہے کہ اس مخالف گروہ سے ہمیں عام طور پر تکلیف پہنچی ہے اور کوئی تحقیر اور تو ہیں اور سب اور ختم نہیں جو
ان سے ظہور میں نہیں آیا۔ جب تکفیر اور گالیوں سے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے تو پھر بد دعاؤں کی طرف رخ
کیا اور دن رات بددعائیں کرنے لگے مگر ایسے بخیلوں سیاہ دلوں کی ظالمانہ بددعا ئیں کیونکر اُس جناب
میں قبول ہوں جو دلوں کے مخفی حالات جانتا ہے۔ آخر جب بد دعاؤں سے بھی کام نہ نکل سکا تو خدا تعالیٰ
سے نومید ہو کر گورنمنٹ انگریزی کی طرف جھکے اور جھوٹی مخبریاں کیں اور مفتر یا نہ رسالے لکھے کہ اس
شخص کے وجود سے فساد کا اندیشہ اور جہاد کا خوف ہے۔ لیکن یہ دانا اور دقیقہ رس اور حقیقت شناس
گورنمنٹ ایسی کم فہم تھوڑی تھی کہ ان چالاک حاسدوں کے دھو کہ میں آ جاتی۔ گورنمنٹ خوب جانتی ہے
۲۷﴾ کہ ایسے عقیدے تو انہیں لوگوں کے ہیں۔ اور یہی لوگ ہیں جو صد ہا برسوں سے کہتے چلے آئے ہیں کہ
اسلام کو جہاد سے پھیلانا چاہیے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ یہ بھی ان کا قول ہے کہ جب ان کا فرضی مہدی
ظہور کرے گایا کسی غار میں سے نکلے گا اور اسی زمانہ میں ان کا فرضی عیسی بھی آسمان پر سے اتر کر کوئی تیز حربہ
کفار کے قتل کے لئے اپنے ساتھ ہی آسمان سے لائے گا تو دونوں مل کر دنیا کے تمام کافروں کو قتل کر ڈالیں
گے اور جس نے اسلام سے انکار کیا خواہ وہ یہود میں سے ہو یا نصاری میں سے وہ تہ تیغ کیا جائے گا۔ یہ

ان لوگوں کے بڑے پکے عقیدے ہیں اگر شک ہو تو کسی مولوی کا عدالت میں حلفاً اظہار لیا جاوے۔
تا عدالت پر کھل جائے کہ کیا واقعی ان لوگوں کے یہی عقیدے ہیں یا ہم نے بیان میں غلطی کی ہے۔
لیکن ہم گورنمنٹ کو بلند آواز سے اطلاع دیتے ہیں کہ اس زمانہ میں جنگ
اور جہاد سے دین اسلام کو پھیلانا ہمارا عقیدہ نہیں ہے اور نہ یہ عقیدہ کہ جس
گورنمنٹ کے زیر سایہ رہیں اور اس کے ظل حمایت میں امن اور عافیت کا فائدہ
اٹھاویں اور اس کی پناہ میں رہ کر اپنے دین کی بخوشی خاطر اشاعت کر سکیں اُسی سے
باغیوں کی طرح لڑنا شروع کر دیں۔ کیا اس گورنمنٹ انگریزی میں ہم امن اور
عافیت سے زندگی بسر نہیں کرتے۔ کیا ہم حسب مرضی دین کی اشاعت نہیں کر
سکتے۔ کیا ہم دینی احکام بجالانے سے روکے گئے ہیں۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ سچ اور
بالکل سچ یہ بات ہے کہ ہم جس کوشش اور سعی اور امن اور آزادی سے اسلامی وعظ
اور نصائح بازاروں میں، کوچوں میں ، گلیوں میں اس ملک میں کر سکتے ہیں اور ہر
یک قوم کو حق پہنچا سکتے ہیں یہ تمام خدمات خاص مکہ معظمہ میں بھی بجا نہیں لا سکتے
چہ جائیکہ کسی اور جگہ تو پھر کیا اس نعمت کا شکر کرنا ہم پر واجب ہے یا یہ کہ مفسدہ
بغاوت شروع کر دیں۔
سو اگر چہ ہم مذہب کے لحاظ سے اس گورنمنٹ کو بڑی غلطی پر سمجھتے اور ایک
شرمناک عقیدہ میں گرفتار دیکھ رہے ہیں تاہم ہمارے نزدیک یہ بات سخت گناہ اور
بدکاری میں داخل ہے کہ ایسے محسن کے مقابل پر بغاوت کا خیال بھی دل میں لاویں ۔ ہاں
بے شک ہم مذہبی لحاظ سے اس قوم کو صریح خطا پر اور ایک انسانی بناوٹ میں مبتلا دیکھتے
ہیں۔ تو اس صورت میں ہم دعا اور توجہ سے اس کی اصلاح چاہتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے
مانگتے ہیں کہ اس قوم کی آنکھیں کھولے اور ان کے دلوں کو منور کرے اور انہیں معلوم ہو ۲۸

کہ انسان کی پرستش کرنا سخت ظلم ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کیا ہیں صرف ایک عاجز انسان اور اگر خدا تعالیٰ
چاہے تو ایک دم میں کروڑ ہا ایسے بلکہ ہزار ہا درجہ ان سے بہتر پیدا کر دے وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جو چاہتا ہے کرتا
ہے اور کر رہا ہے۔ مشت خاک کو منور کرنا اس کے نزدیک کچھ حقیقت نہیں جو شخص صاف دل سے اور کامل محبت
سے اس کی طرف آئے گا بے شک وہ اس کو اپنے خاص بندوں میں داخل کر لے گا۔ انسان قرب کے مدارج
میں کہاں تک پہنچ سکتا ہے اس کا کچھ انتہا بھی ہے ہر گز نہیں ۔ اے مُردوں کے پرستاروزندہ خدا موجود ہے اگر
اس کو ڈھونڈو گے پاؤ گے۔ اگر صدق کے پیروں کے ساتھ چلو گے تو ضرور پہنچو گے۔ یہ نامردوں اور مخنثوں کا
کام ہے کہ انسان ہو کر اپنے جیسے انسان کی پرستش کرنا۔ اگر ایک کو با کمال سمجھتے ہو تو کوشش کرو کہ ویسے ہی ہو
جاؤ نہ یہ کہ اس کی پرستش کرو مگر وہ انسان جس نے اپنی ذات سے اپنی صفات سے اپنے افعال سے اپنے
اعمال سے اور اپنے روحانی اور پاک قومی کے پُر زور دریا سے کمال تام کا نمونہ علماً وعملاً وصدقاً وشبا تا دکھلایا اور
انسان کامل کہلا یا بخدا وہ مسیح بن مریم نہیں ہے۔ مسیح تو صرف ایک معمولی سا نبی تھا۔ ہاں وہ بھی کروڑ ہا مقربوں
میں سے ایک تھا۔ مگر اُس عام گروہ میں سے ایک تھا اور معمولی تھا اس سے زیادہ نہ تھا۔ بس اس سے دیکھ لو کہ
انجیل میں لکھا ہے کہ وہ بیٹی نبی کا مرید تھا اور شاگردوں کی طرح اصطباغ پایا۔
وہ صرف ایک خاص قوم کے لئے آیا۔ اور افسوس کہ اس کی ذات سے دنیا کو کوئی بھی روحانی فائدہ پہنچ نہ
سکا۔ ایک ایسی نبوت کا نمونہ دنیا میں چھوڑ گیا جس کا ضرر اس کے فائدہ سے زیادہ ثابت ہوا اور اس کے آنے سے ابتلا
اور فتنہ بڑھ گیا۔ اور دنیا کے ایک حصہ کثیرہ نے ہلاکت کا حصہ لے لیا مگر اس میں شک نہیں کہ وہ سچا نبی اور خدا تعالیٰ
کے مقربوں میں سے تھا۔ مگر وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے
ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے
آنے سے زندہ ہو گیا وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم الرسلين فخر النبین جناب محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم ہیں۔ اے پیارے خدا اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔ اگر یہ
عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دنیا میں آئے جیسا کہ یونس اور ایوب اور مسیح بن
مریم اور ملا کی اور بیٹی اور ذکر یا وغیرہ وغیرہ ان کی سچائی پر ہمارے پاس کوئی بھی دلیل نہیں تھی اگر چہ سب مقرب اور
وجیہ اور خدا تعالیٰ کے پیارے تھے۔ یہ اسی نبی کا احسان ہے کہ یہ لوگ بھی دنیا میں سچے سمجھے گئے ۔ اللهم صل
وسلّم و بارک علیه و آله و اصحابه اجمعین و اخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين۔
☆☆☆

·

آج 10 میں سے 10 باقی