تریاق القلوب

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہایت پلید معنی رکھتا ہے اور اس لفظ کے ایسے خبیث معنے ہیں کہ بجز شیطان کے اور کوئی
اس کا مصداق نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ عربی اور عبرانی کی زبان میں ملعون اس کو کہتے ہیں کہ جو
خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے رڈ کیا جائے ۔اسی وجہ سے لعین شیطان کا نام ہے۔
کیونکہ وہ ہمیشہ کے لئے رحمت الہی سے رڈ کیا گیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں
توریت سے قرآن شریف تک کسی ایسے شخص کی نسبت ملعون ہونے کا لفظ نہیں بولا گیا جس نے
انجام کار خدا کی رحمت اور فضل سے حصہ لیا ہو۔ بلکہ ہمیشہ سے یہ ملعون اور لعنتی کا لفظ
انہی از لی بدبختوں پر اطلاق پاتا رہا ہے جو ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت اور نجات اور
نظر محبت سے بے نصیب کئے گئے اور خدا کے لطف اور مہربانی اور فضل سے ابدی طور پر دور اور
مہجور ہو گئے اور ان کا رشتہ دائمی طور پر خدا تعالیٰ سے کاٹ دیا گیا اور اُس جہنم کا خلود اُن کے
لئے قرار پایا جو خدا تعالیٰ کے غضب کا جہنم ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمت میں داخل ہونے کی
امید نہ رہی ۔ اور نبیوں کے منہ سے بھی یہ لفظ کبھی ایسے اشخاص کی نسبت اطلاق نہیں پایا
جو کسی وقت خدا کی ہدایت اور فضل اور رحم سے حصہ لینے والے تھے۔اس لئے یہودیوں کی
مقدس کتاب اور اسلام کی مقدس کتاب کی رو سے یہ عقیدہ متفق علیہ مانا گیا ہے کہ جو شخص
ایسا ہو کہ خدا کی کتابوں میں اُس پر ملعون کا لفظ بولا گیا ہو۔ وہ ہمیشہ کے لئے خدا تعالیٰ
کی رحمت سے محروم اور بے نصیب ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس آیت میں یہی اشارہ ہے۔
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلا یعنی زنا کار اور زنا کاری کی
اشاعت کرنے والے جو مدینہ میں ہیں یعنتی ہیں یعنی ہمیشہ کے لئے خدا کی رحمت سے رڈ
کئے گئے اس لئے یہ اس لائق ہیں کہ جہاں ان کو پاؤ قتل کر دو۔ پس اس آیت میں اس بات
کی طرف یہ عجیب اشارہ ہے کہ لعنتی ہمیشہ کے لئے ہدایت سے محروم ہوتا ہے اور اس کی
الاحزاب : ۶۲

پیدائش ہی ایسی ہوتی ہے جس پر جھوٹ اور بدکاری کا جوش غالب رہتا ہے۔ اور اسی بنا پر قتل
کرنے کا حکم ہوا کیونکہ جو قابل علاج نہیں اور مرض متعدی رکھتا ہے اس کا مرنا بہتر ہے۔ اور
یہی توریت میں لکھا ہے کہ لعنتی ہلاک ہوگا۔
ہے کہ جنتی ہلاک ہو گا ۔ علاوہ اس کے ملعون کے لفظ میں یہ کس قدر پلید معنی
مندرج ہیں کہ عربی اور عبرانی زبان کی رو سے ملعون ہونے کی حالت میں ان لوازم کا پایا
جانا ضروری ہے کہ شخص ملعون اپنی دلی خواہش سے خدا تعالیٰ سے بیزار ہو اور خدا تعالیٰ اس
سے بیزار ہو اور وہ خدا تعالیٰ سے اپنے دلی جوش کے ساتھ دشمنی رکھے اور ایک ذرہ محبت اور
تعظیم اللہ جل شانہ کی اُس کے دل میں نہ ہو۔ اور ایسا ہی خدا تعالیٰ کے دل میں بھی ایک
ذرہ اُس کی محبت نہ ہو یہاں تک کہ وہ شیطان کا وارث ہو نہ خدا کا۔ اور یہ بھی لعنتی ہونے
کے لوازم میں سے ہے کہ شخص ملعون خدا تعالیٰ کی شناخت اور معرفت اور محبت سے بکلی
بے نصیب ہو۔ اب ظاہر ہے کہ یہ لعنت اور ملعون ہونے کی حالت کا مفہوم ایسا نا پاک
مفہوم ہے کہ ایک ادنیٰ سے ادنی ایماندار کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا چہ جائیکہ حضرت مسیح
علیہ السلام کی نسبت اس کو منسوب کیا جائے کیونکہ ملعون ہونے سے مراد وہ سخت دلی کی
تاریکی ہے جس میں ایک ذرہ خدا کی معرفت کا نور خدا کی محبت کا نور خدا کی تعظیم کا نور باقی
نہ ہو۔ پس کیا روا ہے کہ ایسے مردار کی سی حالت ایک سیکنڈ کے لئے بھی مسیح جیسے راستباز
کی طرف منسوب کی جائے۔ کیا نور اور تاریکی دونوں جمع ہو سکتی ہیں۔ لہذا اس سے صاف طور
پر ثابت ہوتا ہے کہ عیسائی مذہب کے یہ عقائد سراسر باطل ہیں۔ نیک دل انسان ایسی نجات
سے بیزار ہوگا جس کی اول شرط یہی ہو کہ ایک پاک اور معصوم اور خدا کے پیارے کی
نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ ملعون ہو گیا اور اُس کا دل عمداً خدا سے برگشتہ ہو گیا اور
اس کے سینہ میں سے خدا شناسی کا نور جاتا رہا اور وہ شیطان کی طرح خدا تعالیٰ کا دشمن ہو گیا

اور خدا سے بیزار ہو گیا اور شیطان کا وارث ہو گیا اور اُس کا سارا دل سیاہ ہو گیا۔ اور لعنت کی
زہر ناک کیفیت سے اُس کا دل اور اس کی آنکھیں اور اس کے کان اور اس کی زبان اور اس
کے تمام خیالات بھر گئے ۔ اور اس کی پلید زمین میں بجر بعنتی درختوں کے اور کچھ باقی نہ رہا۔
کیا ایسے اصولوں کو کوئی ایماندار اور شریف انسان اپنی نجات کا ذریعہ ٹھہر سکتا ہے
اگر نجات کا یہی ذریعہ ہے تو ہر ایک پاک دل شخص کا کانشنس یہی گواہی دے گا کہ ایسی
نجات سے ہمیشہ کا عذاب بہتر ہے ۔ تمام انسانوں کا اس سے مرنا بہتر ہے کہ لعنت جیسا
سڑا ہوا مردار جو شیطان کی خاص وراثت ہے مسیح جیسے پاک اور پاک دل کے منہ میں ڈالیں
اور اس مردار کا اس کے دل کو ذخیرہ بناویں اور پھر اس مکروہ عمل سے اپنی نجات اور رہائی
کی امید رکھیں ۔ غرض یہ وہ عیسائی تعلیم ہے جس کو ہم نے سراسر ہمدردی اور خیر خواہی کی راہ
سے اپنی کتابوں میں رد کیا ہے اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ یہ بھی ثابت کر کے دکھلایا ہے
که خود حضرت مسیح علیہ السلام کا سولی ملنا ہی جھوٹ ہے۔ انجیل خود گواہی دیتی ہے کہ وہ
سولی نہیں ملے۔ اور پھر خود حضرت مسیح نے انجیل میں اپنے اس واقعہ کی مثال حضرت یونس
کے واقعہ سے منطبق کی ہے اور یہ کہا ہے کہ میرا قبر میں داخل ہونا اور قبر سے نکلنا یونس نبی
کے مچھلی کے نشان سے مشابہ ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہ مردہ
داخل ہوا تھا اور نہ مردہ نکلا تھا ۔ بلکہ زندہ داخل ہوا اور زندہ ہی نکلا ۔ پھر اگر حضرت
مسیح قبر میں مردہ داخل ہوا تھا تو اس کے قصے کو یونس نبی کے قصے سے کیا مشابہت ۔ اور
ممکن نہیں کہ نبی جھوٹ بولے اِس لئے یہ اس بات پر یقینی دلیل ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ مردہ ہونے کی حالت میں قبر میں داخل ہوئے
اور اگر موجودہ انجیلیں تمام و کمال اس واقعہ کے مخالف ہوتیں تب بھی کوئی سچا ایماندار

قبول نہ کرتا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا سولی پر مرجانے کا واقعہ صحیح ہے کیونکہ اس سے
صرف یہی نتیجہ نہیں نکلتا کہ حضرت مسیح اپنی اس مشابہت قرار دینے میں جھوٹے ٹھہرتے
ہیں اور مشابہت سراسر غلط ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ وہ نعوذ باللہ ان
بیلوں گدھوں کی طرح لعنتی بھی ہو گئے جن کی نسبت توریت میں مار دینے کا حکم تھا اور
نعوذ باللہ ان کے دل میں لعنت کی وہ زہر سرایت کر گئی جس نے شیطان کو ہمیشہ کے لئے
ہلاک کیا ہے۔ لیکن موجودہ انجیلوں میں سے وہ انجیلیں بھی اب تک موجود ہیں جیسا کہ
انجیل برنباس جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے سولی ملنے سے انکار کیا گیا ہے اور ان
چار انجیلوں کو دوسری انجیلوں پر کچھ ترجیح نہیں کیونکہ یہ سب انجیلیں حواریوں کے زمانہ
کے بعد بعض یونان کے لوگوں نے بے سروپا روایات کی بنا پر لکھیں ہیں اور ان میں
حضرت مسیح کے ہاتھوں کی کوئی انجیل نہیں بلکہ حواریوں کے ہاتھوں کی بھی کوئی انجیل نہیں
اور یہ بات قبول کی گئی ہے کہ انجیل کا عبرانی نسخہ دنیا ۔ نسخہ دنیا سے مفقود ہے۔ ماسوا اس کے یہ
چاروں انجیلیں جو چوسٹھ انجیلوں میں سے محض تحکم کے طور پر اختیار کی گئی ہیں اُن کے
بیانات سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوا۔ چنانچہ ہم اپنے رسالہ
مسیح ہند میں میں اس بحث کو صفائی سے طے کر چکے ہیں ۔ اور ان انجیلوں سے یہ
بھی ثابت ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ایک باغ میں اپنی رہائی کے لئے تمام رات
دعا کرتے رہے اور اس غرض اور مدعا سے کہ کسی طرح سولی سے بچ جائیں ساری
رات رونے اور گڑ گڑا نے ا انے اور سجدہ کرنے میں گذری۔ اور یہ غیر ممکن ہے کہ جس
نیک انسان کو یہ توفیق دی جائے کہ تمام رات دردِ دل سے کسی بات کے ہو جانے
کے لئے دعا کرے اور اُس دعا کے لئے اس کو پورا جوش عطا کیا جائے اور پھر وہ دعا
نا منظور اور نا مقبول ہو ۔ جب سے کہ دنیا کی بنیاد پڑی اُس وقت سے آج تک اس کی

نظیر نہیں ملی۔ اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں بالاتفاق یہ گواہی پائی جاتی ہے کہ راستبازوں
کی دعا قبول ہوتی ہے اور اُن کے کھٹکھٹانے پر ضرور کھولا جاتا ہے۔ پھر مسیح کی دعا کو کیا روک
پیش آئی کہ با وجود ساری رات کی گریہ وزاری اور شور و غوغا کے رڈی کی طرح پھینک دی
گئی اور قبول نہ ہوئی ۔ کیا خدا تعالیٰ کی کتابوں میں اس واقعہ کی کوئی اور نظیر بھی ہے کہ کوئی
مسیح جیسا راستباز یا اس سے کمتر تمام رات رو رو کر اور جگر پھاڑ کر دعا کرے اور بیقراری
سے بے ہوش ہوتا جائے اور خود اقرار کرے کہ میری جان گھٹ رہی ہے اور میرا دل گرا
جاتا ہے اور پھر ایسی دردناک دعا قبول نہ ہو؟ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہماری کوئی
دعا قبول کرنا نہیں چاہتا تو جلد ہمیں اطلاع بخشتا ہے اور اُس دردناک حالت تک ہمیں
نہیں پہنچاتا جس میں اس کا قانونِ قدرت یہی واقع ہے کہ اس درجہ پر وفادار بندوں
کی دعا پہنچ کر ضرور قبول ہو جایا کرتی ہے۔ پھر مسیح کی دعا کو کیا بلا پیش آئی کہ نہ تو وہ
قبول ہوئی اور نہ انہیں پہلے ہی سے اطلاع دی گئی کہ یہ دعا قبول نہیں ہوگی اور نتیجہ یہ ہوا
کہ بقول عیسائیوں کے خدا کی اس خاموشی سے مسیح سخت حیرت میں پڑا یہاں تک کہ
جب صلیب پر چڑھایا گیا تو بے اختیار عالم نومیدی میں بول اُٹھا کہ ایلی ایلی لما
سبقتانی یعنی اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ غرض میں نے
اپنی کتابوں سے حق کے طالبوں کو اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ پہلے اس
بات کو ذہن میں رکھ کر کہ مقبولوں کی اول علامت مستجاب الدعوات ہونا ہے خاص کر
اس حالت میں جب کہ اُن کا درد دل نہایت تک پہنچ جائے پھر اس بات کو سوچیں کہ
کیونکر ممکن ہے کہ باوجود یکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے مارے غم کے بے جان اور ناتواں
ہو کر ایک باغ میں جو پھل لانے کی جگہ ہے بکمال در دساری رات دعا کی اور کہا کہ
اے میرے باپ اگر ممکن ہو تو یہ پیالہ مجھ سے ٹال دیا جائے مگر پھر بھی با ایں ہمہ

سوز و گداز اپنی دعا کا پھل دیکھنے سے نامراد رہا۔ یہ بات عارفوں اور ایمانداروں کے
نزدیک ایسی جھوٹ ہے جیسا کہ دن کو کہا جائے کہ رات ہے یا اُجالے کو کہا جائے کہ اندھیرا
ہے یا چشمہ شیریں کو کہا جائے کہ تلخ اور شور ہے۔ جس دعا میں رات کے چار پہر برابر سوز و گداز
اور گریہ وزاری اور سجدات اور جانکاہی میں گذریں کبھی ممکن نہیں کہ خدائے کریم و رحیم ایسی
دعا کونا منظور کرے۔ خاص کر وہ دعا جو ایک مقبول کے منہ سے نکلی ہو۔ پس اس تحقیق سے
ظاہر ہے کہ حضرت مسیح کی دعا قبول ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح کی
نجات کے لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے تھے جو اُس کی رہائی کے لئے قطعی اسباب تھے۔
از انجملہ ایک یہ کہ پیلاطوس کی بیوی کو فرشتہ نے خواب میں کہا کہ اگر یسوع سولی پر مر گیا تو
اس میں تمہاری تباہی ہے اور اس بات کی خدا تعالیٰ کی کتابوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی کو خواب میں فرشتہ کہے کہ اگر ایسا کام نہیں کرو گے تو تم تباہ
ہو جاؤ گے اور پھر فرشتہ کے کہنے کا ان کے دلوں پر کچھ بھی اثر نہ ہو اور وہ کہنا رائیگاں
جائے ۔ اور اسی طرح یہ بات بھی سراسر فضول اور جھوٹ معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا
تو یہ پختہ ارادہ ہو کہ وہ یسوع مسیح کو سولی دے اور اس طرح پر لوگوں کو عذاب ابدی سے
بچاوے اور فرشتہ خواہ نخواہ یسوع مسیح کے بچانے کے لئے تڑ پتا پھرے۔ کبھی پیلاطوس
کے دل میں ڈالے کہ مسیح بے گناہ ہے اور کبھی پیلاطوس کے سپاہیوں کو اس پر مہربان
کرے اور ترغیب دے کہ وہ اس کی ہڈی نہ توڑیں اور کبھی پیلاطوس کی بیوی کے خواب
میں آوے اور اس کو یہ کہے کہ اگر یسوع مسیح سولی پر مر گیا تو پھر اس میں تمہاری تباہی
ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ خدا اور فرشتہ کا باہم اختلاف رائے ہو اور پھر رہائی کے اسباب
میں سے جو ان چار انجیلوں میں مرقوم ہیں ایک یہ بھی سبب ہے کہ یہودیوں کو یہ موقع

نہ ملا کہ وہ قدیم دستور کے موافق پانچ چھ روز تک حضرت مسیح کو صلیب پر لڑکا رکھتے تا
بھوک اور پیاس اور دُھوپ کے اثر سے مر جاتا اور نہ دستور قدیم کے موافق اُن کی
ہڈیاں توڑی گئیں جیسا کہ چوروں کی توڑی گئیں ۔ اگر چہ یہ رعایت مخفی طور پر پیلاطوس کی
طرف سے تھی کیونکہ رعبناک خواب نے اس کی بیوی کا دل ہلا دیا تھا لیکن آسمان سے
بھی یہی ارادہ زور مار رہا تھا ورنہ کیا ضرورت تھی کہ عین صلیب دینے کے وقت سخت
آندھی آتی اور زمین پر سخت تاریکی چھا جاتی اور ڈرانے والا زلزلہ آتا۔ اصل بات یہ تھی
کہ خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ یہودیوں کے دل ڈر جائیں اور نیز ان پر وقت مشتبہ ہو کر سبت
کے توڑنے کا فکر بھی ان کو دامنگیر ہو جائے کیونکہ جس وقت حضرت مسیح علیہ السلام صلیب (۵۲)
پر چڑھائے گئے وہ جمعہ کا دن تھا اور قریباً دو پہر کے بعد تین بجے تھے۔ اور یہودیوں کو
سخت
ت ممانعت تھی کہ کوئی مصلوب سبت کے دن یا سبت کی رات جو جمعہ کے بعد آتی ہے
صلیب پر لڑکا نہ رہے اور یہودی قمری حساب کے پابند تھے اس لئے وہ سبت کی رات اُس
رات کو سمجھتے تھے کہ جب جمعہ کے دن کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ پس آندھی اور سخت تاریکی
کے پیدا ہونے سے یہودیوں کے دلوں میں یہ کھٹ کا شروع ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ وہ لاشوں کو
سبت کی رات میں صلیب پر رکھ کر سبت کے مجرم ہوں اور مستحق سزا ٹھہریں اور
دوسرے دن عید فسح بھی تھی جس میں خاص طور پر صلیب دینے کی ممانعت تھی ۔ پس جبکہ
آسمان سے یہ اسباب پیدا ہو گئے اور نیز یہودیوں کے دلوں پر الہی رعب بھی غالب
آگیا تو اُن کے دلوں میں یہ دھڑ کہ شروع ہو گیا کہ ایسا نہ ہو کہ اس تاریکی میں سبت
کی رات آجائے لہذا مسیح اور چوروں کو جلد صلیب پر سے اُتار لیا گیا اور سپاہیوں نے
یہ چالا کی کی کہ پہلے چوروں کی ٹانگوں کو توڑنا شروع کر دیا اور ایک نے اُن میں سے
یہ مکر کیا کہ مسیح کی نبض دیکھ کر کہہ دیا کہ یہ تو مر چکا ہے اب اس کی ٹانگیں توڑنے کی

ضرورت نہیں۔ اور پھر یوسف نام ایک تاجر نے ایک بڑے کو ٹھے میں اُن کو رکھ دیا اور
وہ کوٹھا ایک باغ میں تھا اور یہودی مُردوں کے لئے ایسے وسیع کو ٹھے کھڑکی دار بھی
بنایا کرتے تھے۔ غرض حضرت مسیح اس طرح بچ گئے اور پھر چالیس دن تک مرہم عیسی سے
اُن کے زخموں کا علاج ہوتا رہا جیسا کہ کتاب ” مسیح ہند میں“ میں ہم ثابت کر چکے
ہیں ۔ اور پھر جب خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے حضرت مسیح علیہ السلام کو مرہم عیسی
کے استعمال سے شفا ہو گئی اور تمام صلیبی زخم اچھے ہو گئے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس ملک
سے انہوں نے پوشیدہ طور پر ہجرت کی جیسا کہ سنت انبیاء ہے۔ اور اس ہجرت میں
ایک یہ بھی حکمت تھی کہ تا خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کی سنت ادا ہو جائے کیونکہ اب تک
وہ اپنے وطن کی چار دیواری میں ہی پھرتے تھے اور ہجرت کی تلخی نہیں اُٹھائی تھی ۔ اور
اس سے پہلے انہوں نے اپنی ہجرت کی طرف اشارہ بھی کیا تھا جیسا کہ انجیل میں اُن کا
یہ قول ہے کہ ”نبی بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں الغرض پھر آپ پیلاطوس کے
سے گلیل کی طرف پوشہ طرف پوشیدہ طور پر آئے اور اپنے حواریوں کو تکلیل کی سڑک پر ملے ۔
ملک سے
۔
اور ایک گاؤں میں اُن کے ساتھ اکٹھے رات رہے اور اکٹھے کھانا کھایا اور پھر جیسا کہ
میں نے اپنی کتاب ” مسیح ہند میں میں ثابت کیا ہے کئی ملکوں کی سیر کرتے ہوئے
نصیبین میں آئے ۔ اور نصیبین سے افغانستان میں پہنچے اور ایک مدت تک اس جگہ جو
کوہ نعمان کہلاتا ہے اس کے قریب سکونت پذیر رہے اور اس کے بعد پنجاب میں آئے
اور پنجاب کے مختلف حصوں کو دیکھا اور ہندوستان کا بھی سفر کیا اور غالباً بنارس اور
نیپال میں بھی پہنچے پھر پنجاب کی طرف لوٹ کے کشمیر کا قصد کیا اور بقیہ عمر سری نگر میں
گذاری اور وہیں فوت ہوئے اور سری نگر محلہ خان یار کے قریب دفن کئے گئے اور
اب تک وہ قبر یوز آسف نبی کی قبر اور شہزادہ نبی کی قبر اور عیسی نبی کی قبر کہلاتی ہے

اور سرینگر میں یہ واقعہ عام طور پر مشہور ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی یہ قبر ہے اور
اس مزار کا زمانہ تخمینا دو ہزار برس بتلاتے ہیں اور عوام اور خواص میں یہ روایت بکثرت
مشہور ہے کہ یہ نبی شام کے ملک سے آیا تھا۔
غرض یہ دلائل اور حقائق اور معارف ہیں جو عیسائی مذہب کے باطل کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ثابت کئے جن کو میں نے اپنی تالیفات میں بڑے بسط سے لکھا
ہے اور ظاہر ہے کہ ان روشن دلائل کے بعد نہ عیسائی مذہب قائم رہ سکتا ہے اور نہ اُس کا
کفارہ ٹھہر سکتا ہے بلکہ اس ثبوت کے ساتھ یہ عمارت یکدفعہ گرتی ہے کیونکہ جبکہ حضرت مسیح
علیہ السلام کا مصلوب ہونا ہی ثابت نہ ہوا تو کفارہ کی تمام اُمیدیں خاک میں مل
گئیں ۔ اور یہ وہ فتح عظیم ہے جو حدیث کسر صلیب کی منشاء کو کامل طور پر پورا کرتی ہے اور
وہ کام جو سیح موعود کو کرنا چاہیے یہی کام تھا کہ ایسے دلائل واضح سے عیسائی مذہب کو گرادے
نہ یہ کہ تلواروں اور بندوقوں سے لوگوں کو قتل کرتا پھرے۔ اور یہ فتح صرف ایک شخص کے
نام پر مقدر تھی جو عین وقت فتنہ صلیب میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا اور یہ فتح اس
کے ہاتھ سے کامل طور پر ظہور میں آگئی ۔ اب کسی کا سر الصلیب اور مسیح موعود کی انتظار کرنا
عبث اور طلب محال ہے کیونکہ جن حقائق کے کھلنے سے عیسائیت کو شکست آتی تھی وہ
حقائق بفضلہ تعالیٰ میرے ہاتھ پر کھل گئے ۔ اب کسی دوسرے مسیح کے لئے کوئی روحانی
کام باقی نہیں اور صرف تلواروں سے خونریزی کرنا اور جبر سے کلمہ پڑھانا کوئی ہنر کی بات ۵۳﴾
نہیں بلکہ یہ فعل تو ڈاکہ مارنے والوں کے فعلوں سے مشابہ ہے۔ یہ کیسی جہالت ہے جو
بعض نادان مسلمانوں کے دلوں میں متمکن ہے کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ اُن کا
مسیح موعود اور مہدی معہود جبرا لوگوں کو مسلمان کرے گا اور تلوار سے دین کو پھیلائے گا۔

یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جبر سے کوئی عقیدہ دل میں داخل نہیں ہو سکتا بلکہ ہر ایک شخص جو
ایسے ظالموں کے قابو آجائے اپنے دل میں ان کو نہایت بدانسان سمجھتا ہے گو جان
چھڑانے کے لئے اس وقت ہاں میں ہاں ملاوے۔ یہ سخت حماقت ہوگی کہ اس جگہ
ہمارے سید و مولی جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیا جائے کہ آپ نے دین
کے پھیلانے کے لئے جنگ کی کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کی قسم سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے
اللہ علیہ وسلم نے مسلمان بنانے کے ۔ ا بنانے کے لئے کبھی جبر نہیں کیا اور نہ تلوار کھینچی اور
نہ دین میں داخل کرنے کے لئے کسی کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچایا۔ بلکہ وہ تمام
نبی صلی
نبوی لڑائیاں اور آنجناب کے صحابہ کرام کے جنگ جو اس وقت کئے گئے یا تو اس واسطے
ان کی ضرورت پڑی کہ تا اپنی حفاظت کی جائے اور یا اس لئے ضرورت پڑی کہ تا ملک میں
امن قائم کیا جائے اور جولوگ اسلام کو اس کے پھیلنے سے روکتے ہیں اور اُن لوگوں کو قتل
کر دیتے ہیں جو مسلمان ہوں ان کو کمزور کر دیا جائے جب تک کہ وہ اس نالائق طریق
سے تو بہ کر کے اسلام کی سلطنت کے مطیع ہو جائیں ۔ پس ایسے جنگ کا اُس زمانہ میں
کہاں پتہ ملتا ہے جو جبراً مسلمان بنانے کے لئے کی جاتی ہے۔ ہاں رحمت الہی نے
قابل سزا قوموں کے لئے جو بہت سے خون کر چکی تھیں اور خونیوں کو مدد دے چکی تھیں
اور اپنے جرائم کی وجہ سے عدالت کے رو سے قتل کے لائق تھیں رحیمانہ طور پر یہ رعایت
رکھی تھی کہ ایسے مجرم اگر سچے دل سے مسلمان ہو جائیں تو ان کا وہ سنگین ؟ وہ سنگین جرم معاف کر دیا
جائے اور ایسے مجرموں کو اختیار ملا تھا کہ اگر چاہیں تو اس رحیمانہ قانون سے فائدہ
اُٹھائیں ۔ غرض جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی یہ علامت قرآن شریف میں بیان فرمائی
تھی کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه کے وہ علامت میرے ہاتھ سے پوری ہوگئی ۔
اور جس طرح عیسائیوں اور ہندوؤں پر حجت پوری کی گئی ایسا ہی سکھوں
الصف: ١٠

پر بھی حجت کو پورا کر دیا گیا ۔ میں نے اپنی کتاب ست بچن میں ثابت کر دیا ہے کہ
بابا نانک صاحب دراصل مسلمان تھے اور اُن لوگوں میں سے تھے جن کا دل غیر کی
محبت اور انس سے پاک کیا جاتا ہے اور ان کا چولہ جس کو وہ پہنتے تھے اب تک ڈیرہ
نا تک میں موجود ہے جس پر قرآن شریف کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں اور موٹی قلم سے
عربی زبان میں یہ لکھا ہوا ہے کہ بجز اسلام کے اور تمام دین باطل ہیں جو خدا تک نہیں
پہنچا سکتے ۔ اب اس سے زیادہ با وا صاحب موصوف کے اسلام پر اور کیا گواہی ہوگی کہ
وہ خوداپنے چولے کی تحریر میں اس بات کا اقرار ظاہر کرتے ہیں کہ زمین پر صرف اسلام
ہی وہ مذہب ہے جو سچا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اور میں نے ست بچن میں یہ بھی
ثابت کیا ہے کہ باوانا تک صاحب مسلمانوں کی طرح نماز بھی پڑھا کرتے تھے اور ایک
یا دو حج بھی کئے تھے اور حیات خاں نامی ایک افغان کی لڑکی سے نکاح بھی کیا تھا اور
ملتان میں ایک بزرگ کی قبر کی ہمسائیگی میں برابر چالیس دن تک چلہ میں بھی بیٹھے
تھے اور کئی اور اہل اللہ کی قبروں پر بھی چلہ کشی کی ۔ اور یہ دلائل ان کے اسلام پر ایسے
مضبوط ہیں جو ان سے بڑھ کر اور کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ اور گرنتھ کے وہ
اشعار جوان کی طرف منسوب کئے گئے ہیں قرآن شریف کی تعلیم سے سراسر موافق ہیں
بلکہ وہ اپنے بعض اشعار میں عام لوگوں کو نماز کی ترغیب دیتے ہیں ۔ اور اگر فرض
کر لیں کہ گرنتھ میں اسلام کی نسبت بعض بے ادبی کے الفاظ ہیں تو بلا شبہ باوا صاحب
کا اُن نا پاک شعروں سے دامن مبرا ہے بلکہ بلا شبہ یہ اُس زمانہ کے شعر ہوں گے
جبکہ سکھوں میں اسلام کی نسبت بہت کچھ کینہ اور تعصب پیدا ہو گیا تھا کیونکہ گرنتھ کے
شعر تمام با واصاحب کا ہی کلام نہیں ہے بلکہ اس میں بہت کچھ ذخیرہ دوسرے لوگوں کے
شعروں کا ہے جن سے ہمیں کچھ تعلق نہیں۔ علاوہ اس کے یہ گرنتھ ؟ رنتھ جو خالصہ صاحبوں کے

ہاتھ میں ہے باوا صاحب کی وفات سے بہت مدت بعد اکٹھا کیا گیا ہے اور روایتوں کا
کوئی صحیح سلسلہ سکھوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ معلوم نہیں کہ کہاں کہاں سے اور کس کس سے
یہ شعر لئے گئے اور کیا کچھ کم کیا گیا یا بڑھایا گیا۔ میں نے گرنتھ کے وہ شعر غور سے دیکھے
ہیں جو باوانا تک صاحب کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں اور میں ایک مدت تک گرنتھ کو
سنتا رہا اور خود بھی پڑھتا رہا اور اس میں غور کرتا رہا۔ میں اپنے پختہ تجربہ کی بنا پر ناظرین کو
یقین دلاتا ہوں کہ جس قدر ان میں سے عمدہ شعر معارف اور حقائق سے پر ہیں وہ سراسر
قرآن شریف کا ترجمہ ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ باوا صاحب جو ایک مدت تک اہل اسلام
اور اولیاء اسلام کی خدمت میں رہے اُن کے منہ سے یہ حقائق قرآنی سنتے رہے اور آخر
انہی حقائق کو اپنی بھاشا زبان میں ترجمہ کر کے نظم میں قوم کی بھلائی کے لئے مشہور کر
دیا۔ غرض با وا صاحب کا اسلام ایک ایسے چمکدار ستارہ کی طرح ہے جو کسی طرح وہ چھپ
ہی نہیں سکتا ۔ باوا صاحب کی یہ کارروائی نہایت قابل قدر ہے جو انہوں نے اپنی جماعت
کو ہندوؤں اور اُن کے ویدوں سے علیحدہ کر دیا جیسا کہ ابھی ۱۸۹۸ء یا ۱۸۹۹ء میں
بعض گرنتھ کے فاضل سکھوں نے اخبار عام میں یہ شائع کر دیا ہے کہ ہمیں ہندوؤں
سے کچھ تعلق نہیں ۔ غرض یہ اتمام حجت ہے جو میں نے اپنی کتابوں میں خالصہ قوم پر کیا
ہے۔ اب اگر وہ چاہیں تو قبول کریں اور باوا صاحب کی اصل منشاء پر چل کر اپنی عاقبت
درست کر لیں کہ دنیا میں ہمیشہ رہنا نہیں ۔
اور ایک مشترک کار روائی جس سے تمام مخالف مذہبوں پر حجت پوری ہوگئی
ہے میری طرف سے یہ ہے کہ میں نے عام اعلان دیا ہے کہ آسمانی نشان اور
برکات اور پرمیشر کے شکتی کے کام صرف اسلام میں ہی پائے جاتے ہیں اور دنیا
میں کوئی ایسا مذہب نہیں کہ ان نشانوں میں اسلام کا مقابلہ کر سکے ۔ اِس بات

·

آج 10 میں سے 10 باقی