تریاق القلوب
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے لئے خدا تعالیٰ نے تمام مخالفین کو ملزم اور لاجواب کرنے کے لئے مجھے پیش کیا ہے اور
میں یقیناً جانتا ہوں کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور سکھوں میں ایک بھی نہیں کہ جو آسمانی
نشانوں اور قبولیتوں اور برکتوں میں میرا مقابلہ کر سکے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ زندہ مذہب
وہی مذہب ہے جو آسمانی نشان ساتھ رکھتا ہو اور کامل امتیاز کا نور اس کے سر پر چمکتا ہو۔
سو وہ اسلام ہے۔ کیا عیسائیوں میں یا سکھوں میں یا ہندوؤں میں کوئی ایسا ہے کہ اس میں
میرا مقابلہ کر سکے؟ سومیری سچائی کے لئے یہ کافی حجت ہے کہ میرے مقابل پر کسی قدم
کو قرار نہیں۔ اب جس طرح چاہو اپنی تسلی کرلو کہ میرے ظہور سے وہ پیشگوئی پوری ہوگئی جو
براہین احمدیہ میں قرآنی منشاء کے موافق تھی اور وہ یہ ہے۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ -
براہین احمدیہ میں مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے الہام سے خبر دی ہے کہ عیسائیوں کی طرف
سے ایک فتنہ ہوگا اور وہ اپنے مذہب کی تائید میں اسلام پر الزام قائم کریں گے یعنی کچھ مکر
کریں گے اور حق کو چھپائیں گے اور خدا بھی مکر کرے گا یعنی عیسائیوں کے مکر کی اصل حقیقت
کھول دے گا اور اُن کی پردہ دری کرے گا اور ان کا مکرا نہی کے منہ پر مارے گا۔ چنانچہ اس
پیشگوئی سے تخمینا پندرہ برس بعد ڈ پٹی عبد اللہ آتھم عیسائی اور اس کے دوستوں نے جو عیسائی
تھے یہی مکر کیا اور اسلام کی ایک عظیم الشان فتح کو مخفی رکھنے کے لئے جھوٹ بولا اور یہ
افترا کیا کہ آتھم پیشگوئی سے نہیں بلکہ تین حملوں سے ڈرتا رہا۔ یہ تو ناظرین کو معلوم ہوگا کہ
موت کی پیشگوئی اُس کے حق میں کی گئی تھی اور اس پیشگوئی کی پندرہ مہینے میعاد تھی مگر اس
کے ساتھ ایک الہامی شرط تھی اور وہ یہ تھی کہ اگر آتھم پندرہ مہینے کی میعاد میں حق کی طرف
رجوع کرے گا تو اس بات سے بچ جائے گا کہ پندرہ مہینے کے اندر اندر مر جائے بلکہ
اُس کی موت میں کسی قدر تاخیر ڈال دی جائے گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آتھم بوجہ
پابندی شرط کے پندرہ مہینے کی میعاد میں نہ مرا بلکہ کچھ تاخیر کے بعد مر گیا۔ یہ آتھم کی موت
ایسی صورت کی تھی جس پر پیشگوئی کا دوسرا پہلو صاف صاف دلالت کرتا تھا اور عقل سلیم
گواہی دیتی تھی کہ الہام کے منشاء کے رو سے ضرور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔ اور اگر
عیسائیوں میں سے کوئی جماعت عقلمند اور منصف مزاج ہوتی تو وہ فی الفور سمجھ جاتی کہ آٹھم
کی یہ موت اُس صورت کی موت ہے کہ جو الہامی شرط پر عمل کرنے کی حالت میں اور پھر
گستاخ اور عہد شکن ہونے کی حالت میں قبل از وقت بتلائی گئی تھی اور ہزار ہا انسانوں
میں شائع کی گئی تھی کیونکہ الہام میں یہ بتلایا گیا تھا کہ آتھم کو الہامی شرط کی پابندی کا
فائدہ ملے گا لیکن اگر اس شرط پر قائم نہیں رہے گا تو پھر جلد موت آجائے گی اور ایسا ہی
وقوع میں آیا ۔ لیکن افسوس کہ بد قسمت آتھم نے جب شرط کی پابندی کی وجہ سے پندرہ
مہینے کے اندر مرنے سے نجات پائی تو اُس کے خیال نے اس طرف پلٹا کھایا کہ شاید
میں اتفاقی طور پر بچ گیا اور ڈرنے اور رونے کے اثر سے نہیں بچا تب اُس نے نہ صرف
سچی گواہی کو چھپایا بلکہ اپنے خوف کی پردہ پوشی کے لئے تین جھوٹے بہتان بھی میرے
پر لگائے ۔ اور جبکہ آٹھم نے اپنے خوف اور رونے کی اور طرح پر تاویل کر لی اور منہ
بند رکھ کر میعاد کے اندرفوت ہونے سے بچ گیا تو عیسائیوں نے بھی شور مچایا کہ آٹھم
میعاد کے اندر کیوں فوت نہیں ہوا اور آٹھم نے عیسائیوں کو خوش کرنے کے لئے اور
اپنے اس خوف کی اصلیت چھپانے کے لئے جو اس کے افعال اور اقوال اور حرکات
سے ظاہر ہو چکا تھا سراسر مکر اور فریب سے یہ بہانہ بنایا کہ پندرہ مہینے تک جو میں
ڈرتا رہا اور روتا رہا اور میرے پر سخت خوف اور ہر اس غالب رہا تو اس کا یہ سبب
نہیں تھا کہ میں پیشگوئی کی سچائی سے ڈرتا تھا بلکہ میرے قتل کرنے کے لئے تین حملے کئے
گئے سانپ چھوڑا گیا۔ بعض سوار قتل کرنے کے لئے آئے اور ان کے ہاتھ میں بندوقیں
تھیں اور بعض نے نیزوں کے ساتھ میرے پر حملہ کرنا چاہا۔ سو میں پندرہ مہینے کے اندر جو
پیشگوئی کی میعاد تھی اسی وجہ سے ڈرتا اور روتا رہا اور میرے دل میں سے قرار اور آرام
جاتا رہا پس یہ آتھم کا ایک مکر تھا جو عیسائیوں کے فتنہ اور شور و غوغا کا موجب ہوا اور
اُس نے اپنے خوف کی پردہ پوشی کے لئے تین جھوٹے الزام میرے پر لگا کر عیسائیوں کو
سراسر دھوکہ دیتا رہا اور اُس نے اِس دھوکہ دہی میں ایک قابل شرم فریب کو استعمال کیا
اور راستی سے کام نہ لیا۔ اور ظاہر ہے کہ اگر وہ در حقیقت میرے کسی ظالمانہ حملہ کے وقوع
سے جو نہ ایک دفعہ بلکہ تین دفعہ پندرہ مہینے کے اندر ہوا ہر وقت روتا اور آہ وزاری میں
مشغول رہا تو مناسب تھا کہ وہ عقلمندی کی راہ سے آئندہ ان حملوں کے انسداد کے لئے کوئی
قانونی تدبیر کرتا کیونکہ وہ تو مدت تک اکسٹرا اسسٹنٹ بھی رہ چکا تھا اور گورنمنٹ
انگریزی کے قانون سے خوب واقف تھا وہ کم سے کم میری نسبت عدالت میں استغاثہ
کر سکتا تھا کہ تا پندرہ مہینے کی میعاد گذرنے تک میری ضمانت لی جائے یا یہ کہ مچلکہ ہی
لیا جائے بلکہ جبکہ تین دفعہ خطرناک حملوں کے ذریعہ سے اقدام قتل ہو چکا تھا تو اس
پر واجب تھا کہ اقدام قتل کی نالش کرتا تا سر کار خود مدعی ہو کر اصل حقیقت کی تفتیش
کر کے ایسے شخص کو اقدام مقتل کی سزا دیتی جو اس جرم کا مرتکب ہوا ہو اور اگر کچھ نہیں
کر سکتا تھا تو یہی کرتا کہ ایسے مجرمانہ حملوں کی اُس تھا نہ میں اطلاع دیتا جس کی حدود
کے اندر یہ جرم سرزد ہوا تھا تا کہ پولیس کے افسر خود تفتیش کر لیتے اور اگر وہ ان تمام
تدابیر سے عاجز آ گیا تھا تو اس قدر تو ضرور چاہیے تھا کہ وہ چند اخبارات میں ان
پُر درد واقعات کو شائع کرا دیتا لیکن چونکہ اس زمانہ میں یعنی پندرہ مہینے کی میعاد میں
جس میں بقول اُس کے اُس پر تین حملے ہوئے تھے وہ بالکل خاموش رہا اور اُس
نے اشارتاً بھی کسی کو نہیں بتلایا کہ میری نسبت یہ مجرمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے اور
اس میعاد گذرنے کے بعد جب اس پر لوگوں نے اعتراض کئے کہ اس قدر کیوں ڈرتا
رہا اور کیوں روتا رہا تو یہ بات پیش کر دی کہ اُس پر تین حملے ہوئے تھے اس طریق اور
رفتار سے نہایت صفائی سے ثابت ہے کہ اُس نے اپنی اس خجالت کا داغ دھونے کے
لئے جو بوجہ روتے رہنے اور ترساں اور ہراساں رہنے کے اس کے شامل حال رہ
چکے تھے جس کی عام شہرت ہو گئی تھی یہ ایک مکر بنایا تھا جو لوگوں کے پاس بیان کیا کہ
میں پیشگوئی کی وجہ سے نہیں بلکہ تین حملوں کی وجہ سے روتا اور ڈرتا رہا اور باقی
عیسائیوں نے اس مکر کو ہاتھ میں لے کر امر تسر اور دوسرے بعض شہروں میں بہت شور
مچایا اور بد زبانی اور گالیوں کو انتہا تک پہنچا دیا ۔ لیکن افسوس کہ اگر تین منٹ تک بھی
کوئی شریف اس میں غور کرتا یا اگر اب بھی غور کرے تو اس پر واضح ہوگا کہ یہ تین
حملوں کا عذر آتھم کی طرف سے سراسر مکر تھا جس کو دوسرے عیسائیوں نے اپنی طرف
سے رنگ چڑھا کر جا بجا سچائی کے پیرایہ میں مشہور کیا۔ اگر یہ سوال ہو کہ کیونکر معلوم
ہوا کہ آتھم نے یہ جو بیان کیا کہ پندرہ مہینے کی میعاد میں جو پیشگوئی کی میعاد تھی میرے
قتل کے لئے تین حملے کئے گئے ۔ یہ بیان اُس کا مکر اور فریب ہے واقعی نہیں ہے تو اس
کا جواب ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ آتھم کے یہ عذرات بعد از وقت ہیں اور اس کا
ہرگز یہ حق نہیں تھا کہ وہ حملوں کے زمانہ میں جو ڈیڑھ برس کے قریب زمانہ تھا بالکل
خاموش رہ کر پھر اس میعاد گذرنے کے بعد یہ ذکر زبان پر لاتا کہ میں اس لئے ڈرتا اور
روتا رہا کہ میرے پر تین حملے ہوئے تھے بلکہ اس ذکر کا وقت وہ تھا جبکہ تازہ بتازہ حملے
ہو رہے تھے اور ابھی پندرہ مہینے کی میعاد نہیں گذری تھی ۔ سو چونکہ اُس نے اُس زمانہ
میں اپنی زبان بند رکھی جس زمانہ میں انصافاً وقانونا اُس کا حق تھا کہ بلا توقف شور مچاتا
اور اُس زمانہ میں بجز رونے اور ڈرنے اور گوشہ تنہائی میں بیٹھنے کے اور کوئی شکایت وہ
زبان پر نہ لایا اور پھر جب پندرہ ۔ رجب پندرہ مہینے کی میعاد گذر گئی اور ہزار ہا لوگوں میں یہ واقعہ شہرت
پا گیا کہ آتھم پیشگوئی کے زمانہ میں جو پندرہ مہینے تھی دن رات روتا رہا اور ڈرتا رہا
اور کانپتا رہا اور مجنونوں کی طرح کسی جگہ اُس کو قرار نہ تھا تو پھر اُس وقت آتھم نے لوگوں
کے پاس بیان کرنا شروع کیا کہ پیشگوئی کی میعاد میں یعنی پندرہ مہینے کے عرصہ میں میرے
قتل کرنے کے لئے تین حملے ہوئے تھے۔ ان حملوں کی دہشت اور خوف سے میں روتا
اور ڈرتا رہا۔ اب ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے کہ یہ بیان جو بعد از وقت تھا اس کی کوئی اور ۵۶
وجہ معقول بجز اس کے ثابت نہیں ہوتی کہ وہ خجالت جو حد سے زیادہ ڈرنے اور رونے کی
وجہ سے آتھم کے شامل حال ہو گئی تھی اس کے مٹانے کے لئے آتھم نے یہ ایک حیلہ سوچا تھا
اور اس پر ایک اور دلیل یہ بھی ہے کہ خود آتھم کے رفیقوں عیسائیوں نے اس کو کہا کہ اگر
واقعی طور پر تین حملے ہوئے ہیں تو ہمیں اجازت دے ہم اب بھی حملہ کرانے والے پر نالش
کرتے ہیں لیکن آتھم نے نالش سے انکار کیا۔ پھر خود میں نے بھی بار بار اس بات پر زور
لگایا کہ اگر میری تعلیم اور فرمائش سے تین حملے ہوئے ہیں تو تمہیں قسم ہے کہ میرے پر نالش
کرو ورنہ یقینا تم جھوٹے ہو اور محض داغ خجالت کے دور کرنے لئے باتیں بناتے ہو مگر پھر
بھی آتھم نے نالش نہ کی ۔ آخر پھر میں نے یہ بھی کہا کہ اگر تم پیشگوئی کی عظمت سے
نہیں ڈرے اور تین حملوں سے ڈرے ہو تو قسم کھا جاؤ اور اس قسم کھانے پر چار ہزار روپیہ
نقد تمہیں دوں گا مگر اُس نے قسم بھی نہ کھائی ۔ تب میں نے اس مضمون کے اشتہارات
سولہ ہزار کے قریب شائع کئے مگر آتھم ذرہ متوجہ نہ ہوا۔ اب ہر ایک عقلمند خود سوچ لے کہ
ان تمام امور کو یکجائی نظر سے دیکھنے سے کیا ثابت ہوتا ہے۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ
سکتا ہوں کہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ آتھم ضرور پیشگوئی کی عظمت سے ڈرا اور سخت ڈرا پھر
جب میعاد پیشگوئی کی گزر گئی اور اُس نے سمجھا کہ اب میں امن میں آگیا تو اُس شخص کی
طرح جو خوف کی گھڑی گزرنے کے بعد اپنے خوف کو طرح طرح کی تاویلوں سے چھپاتا
ہے تین حملوں کا بہانہ بنا لیا اور ایک صریح مکر اور فریب سے خدا تعالیٰ کی سچی پیشگوئی پر
خاک ڈالنا چاہا مگر آخر خدا کے الہام کے مطابق آپ ہی خاک میں مل گیا۔ سو یہ معنے اس
الهام براہین احمدیہ کے ہیں کہ يمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين الخ
یعنی عیسائی مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا کا مکر غالب آئے گا اور وہ اپنے مکر
سے ایک فتنہ پیدا کریں گے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱۔ اور اس فتنہ کی جز وہ فتنہ بھی
ہے جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سے ظہور میں آیا جو مجھ کو اقدام قتل کا مرتکب قرار دیا۔ غرض
براہین احمدیہ میں فتنہ آتھم اور کلارک کے متعلق یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جو صاف طور پر
سمجھ آتی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱
اس بات کو عرصہ قریباً بیس برس کا گذر چکا ہے کہ اُس زمانہ میں جبکہ مجھ
کو بجز قادیان کے چند آدمیوں کے اور کوئی نہیں جانتا تھا یہ الہام ہوا ۔ انت وجيه
فی حضرتی اخترتك لنفسي انت منی بمنزلة توحيدي وتفريدي فحان
ان تعان وتعرف بين الناس ۔ دیکھو صفحہ ۴۸۹ براہین احمد یہ اور ترجمہ اس کا یہ
ہے کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے ۔ میں نے تجھے اپنے لئے چنا ۔ تو مجھ سے
ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید ۔ پس وقت آگیا کہ تو پہچانا جائے اور
لوگوں میں عزت کے ساتھ مشہور کیا جائے اور یہی الہام کسی قدر تغیر الفاظ سے
براہین احمدیہ کے ایک دوسرے مقام میں ہے ۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۲۵۳ ۔
پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے چند سال میں ہی اپنے الہام کے مطابق وہ شہرت دی کہ کروڑ ہا
انسانوں میں مجھے مشہور کر دیا۔ اور ہزار ہا ایسے انسان پیدا ہو گئے کہ وہ ایسی کامل ارادت
رکھتے ہیں کہ بجز خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں کے سچے معتقدوں کے اور کسی جگہ ان کی نظیر نہیں
پائی جاتی اور چونکہ یہ پیشگوئی آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۵۳ و
۴۸۹ میں درج ہو کر ایسے زمانہ میں شائع ہو چکی ہے کہ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ اُس زمانہ
میں لوگوں کا میری طرف کچھ بھی رجوع تھا اور نہ یہ ثابت کر سکتا ہے کہ اُس وقت یہ عاجز
ایک شہرت یافتہ انسان تھا۔ اس لئے یہ بدیہی امر ہے کہ یہ پیشگوئی ایسی شان اور شوکت
کے ساتھ پوری ہوئی ہے کہ اس کی نظیر بجز نبیوں کی زندگی کے اور کسی جگہ پائی نہیں جاتی
کیونکہ ہر ایک طریقہ کے انسان دور دراز ملکوں تک میری جماعت میں داخل ہوئے اور
ایک دنیا کو خدا تعالیٰ نے میری طرف رجوع دے دیا۔ پس بلا شبہ یہ پیشگوئی ان عظیم الشان
ن
ت
پیشگوئیوں میں سے ہے جو طالب حق کے لئے موجب زیادت یقین وایمان ہیں۔
ایک دفعہ ایک شخص شیخ به شخص شیخ بہاء الدین نام مدار المهام ریاست جونا گڑھ نے پچاس روپیہ
میرے نام بھیجے اور قبل اس کے کہ اس کے روپیہ کی روانگی سے مجھے اطلاع ہو خدا تعالیٰ
نے اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے اطلاع دی کہ پچاس روپیہ آنے والے ہیں ۔ میں
نے اس غیب محض سے بہت سے لوگوں کو قبل از وقت بتلا دیا کہ عنقریب یہ روپیه (۵۷)
آنے والا ہے اور قادیاں کے شرمپت نام ایک آریہ کو بھی اس سے خبر کر دی ۔ یہ وہی
شرمیت ہے جس کا پہلے اس سے کئی مرتبہ اس رسالہ میں ذکر آچکا ہے ۔ عجیب تر
بات یہ ہے کہ آریہ مذکور نے میرے الہام کو سن کر کہا کہ آج میں نے بھی خواب میں
دیکھا ہے کہ آپ کو کسی جگہ سے ہزار ہا روپیہ آیا ہے تب میں نے اُسے جواب دیا کہ
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہزار “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
باعث اس کے کہ تمہیں ایمان سے حصہ نہیں تمہارے خواب میں انیس حصے جھوٹ مل
گیا ہے۔ ورنہ تم خوب یا د رکھو کہ پچاس روپیہ آئیں گے نہ ہزار روپیہ ۔ چنانچہ ابھی
وہ میرے مکان پر ہی موجود تھا کہ ڈاک کے ذریعہ سے پچاس روپیہ آگئے جو شیخ مذکور
نے بھیجے تھے اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہو کر ہزار ہا انسانوں
میں شہرت پاچکا ہے۔ دیکھو میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۵۔ اور لالہ شرمیت کو اگر
حلفاً پوچھا جائے تو یقین ہے کہ سچ کہہ دے گا مگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی ۔
ایک وکیل صاحب سیالکوٹ میں ہیں جن کا نام لالہ بھیم سین ہے۔ ایک مرتبہ جب
انہوں نے اس ضلع میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے اُن کو
بتلایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا مقدر ہے کہ اس ضلع کے کل اشخاص جنہوں نے وکالت
یا مختاری کا امتحان دیا ہے فیل ہو جائیں گے مگر سب میں سے صرف تم ایک ہو کہ وکالت
میں پاس ہو جاؤ گے ۔ اور یہ خبر میں نے تیس کے قریب اور لوگوں کو بھی بتلائی ۔ چنانچہ
ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار کاری کا
امتحان دیا تھا فیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہو گئے اور اب تک وہ سیالکوٹ میں
زندہ موجود ہیں۔ اور جو کچھ میں نے بیان کیا وہ حلفاً اس کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔ مگر میں کئی
دفعہ عہ اسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ ہر ایک قسم کھانے والے کی قسم مطابق نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی
اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔
انہی وکیل صاحب یعنی لالہ بھیم سین صاحب کو جو سیا لکوٹ میں وکیل ہیں ایک
مرتبہ میں نے خواب کے ذریعہ سے راجہ تیجا سنگھ کی موت کی خبر پا کر اُن کو اطلاع
دی کہ وہ راجہ تیجا سنگھ جن کو سیالکوٹ کے دیہات جا گیر کے عوض میں تحصیل بٹالہ
میں دیہات مع اس کے علاقہ کی حکومت کے ملے تھے فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے
اس خواب کو سن کر بہت تعجب کیا اور جب قریب دو بجے بعد دو پہر کے وقت ہوا تو مسٹر
پر نسب صاحب کمشنر امرتسر نا گہانی طور پر سیالکوٹ میں آگئے اور اُنہوں نے آتے ہی
مسٹر مکتیب صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ راجہ تیجا سنگھ کے باغات وغیرہ
کی جو ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں بہت جلد ایک فہرست طیار ہونی چاہیے کیونکہ وہ
کل بٹالہ میں فوت ہو گئے ۔ تب لالہ بھیم سین نے اس خبر موت پر اطلاع پا کر نہایت تعجب
کیا کہ کیونکر قبل از وقت اس کے مرنے کی خبر ہوگئی ۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے
کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۵۶۔
ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی جس کا ہمارے اس جگہ کے آریہ لالہ شرمیت و
ملا وامل کو بخوبی علم تھا اور ان کو یہ بھی علم تھا کہ بظاہر کوئی ایسی تقریب نہیں جو جائے اُمید
ہو سکے ۔ بلا اختیار دعا کے لئے جوش پیدا ہوا تا مشکل بھی حل ہو جائے اور ان لوگوں کے
لئے نشان بھی ہو۔ چنانچہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ نشان کے طور پر مالی مدد سے اطلاع
بخشے ۔ تب الہام ہوا دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں۔ الا ان نصر الله قریب فی
شائل مقیاس ۔ دن ول یو گوٹو امرتسر یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔ خدا کی مدد
نزدیک ہے اور جیسے جب جننے کے لئے اُونٹنی دُم اُٹھاتی ہے تب اُس کا بچہ جننا نزدیک
ہوتا ہے۔ ایسا ہی مدد الہی بھی قریب ہے۔ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم
امر تسر بھی جاؤ گے ۔ سو عین اس پیشگوئی کے مطابق مذکورہ بالا آریوں کے روبرو وقوع میں
آیا یعنی دس دن تک کچھ نہ آیا۔ گیارھویں روز محمد افضل خانصاحب نے راولپنڈی سے ایک
سو دس روپے بھیجے ۔ ہمیں روپے ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برابر روپیہ آنے کا سلسلہ
Then will you go to Amritsar ۔ )ناشر(
ایسا جاری رہا جس کی امید نہ تھی اور جس دن محمد افضل خان صاحب وغیرہ کا روپیہ آیا
امر تسر بھی جانا پڑا کیونکہ عدالت خفیفہ امرتسر سے ایک شہادت کے ادا کرنے کے لئے اُسی
روز سمن آ گیا۔ اور اس نشان کے آریہ مذکورین گواہ ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں اور کئی اور
مسلمان بھی گواہ ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں ۔ اور یہ پیشگوئی براہین احمد یہ میں چھپ
کر شائع ہو چکی ہے۔ دیکھو براہین احمد یہ ۴۶۸ و ۴۶۹ وہ ۴۷۔
☆
ایک صاحب حافظ نوراحمد نامی مولوی غلام علی قصوری کے شاگرد ایک دفعہ سیر کرتے
ہوئے یہاں بھی آگئے اور انہوں نے مدعیانہ طور پر الہام سے انکار کیا ۔ معقولی طور پر
بہت سمجھایا گیا آخر کار توجہ الی اللہ کی گئی اور ان کو قبل از ظهور پیشگوئی بتلایا گیا کہ دعا
کی جائے گی تا خدا وند کریم کوئی ایسی پیشگوئی ظاہر فرماوے جو تم بچشم خود دیکھ جاؤ۔
دعا کی گئی۔ علی الصباح بہ نظر کشفی ایک خط دکھلایا گیا جو ایک شخص نے ڈاک میں بھیجا
ہے۔ اُس خط پر انگریزی زبان میں لکھا ہوا تھا آئی آئیم کو ار کرے اور عربی میں لکھا ہوا ا
ہے ۔هذا شاهد نزاغ اور یہی الہام حکایتا عن الكاتب القا کیا گیا ۔ پہلے میاں
نور احمد کو اس کشف اور الہام سے اطلاع دی گئی ۔ پھر ایک انگریزی خوان سے انگریزی
فقرہ کے معنے دریافت کئے گئے تو معلوم ہوا کہ اس کے معنی ہیں میں جھگڑنے والا
ہوں ۔ اس سے یقیناً معلوم ہو گیا کہ کسی جھگڑے کے متعلق کوئی خط آنے والا تھا ۔
اور عربی فقرے کے یہ معنے کھلے کہ کا تب خط نے کسی مقدمہ کی شہادت کے بارے
میں وہ خط لکھا ہے ۔ حافظ نور احمد بباعث بارش اُس دن امرتسر جانے سے روکے گئے
اور در حقیقت یہ بھی ایک سماوی سبب تھا تا بچشم خود پیشگوئی کے ظہور کو دیکھ لیں ۔
شام کو ایک خط رجسٹری شده پادری رجب علی مالک مطبع سفیر ہند کا آیا جس سے معلوم
ہوا کہ پادری صاحب نے اپنے کا تب پر نالش کی تھی اور مجھے گواہ ٹھہرایا ہے اور
I am quarreller۔)ناشر(
ساتھ ہی سمن سرکاری بھی آیا اور فقرہ الہامی هذا شاهد نزاغ یعنی گواہ تباہی ڈالنے والا
ہے ان معنوں پر محمول معلوم ہوا کہ پادری صاحب کو یقین کامل تھا کہ میری شہادت
بباعث وثاقت و صداقت فریق ثانی پر تباہی ڈالے گی۔ اور اتفاقاً جس دن یہ پیشگوئی
پوری ہوئی اُسی دن امرتسر جانا پڑا۔ اور یہ واقعہ آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں
درج ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۱ ۴۷۲۰ و ۳ ۴۷ ۔ اور حافظ نو راحمد جو فرقہ اہل حدیث
میں سے ہے اب تک زندہ امرتسر میں موجود ہے۔ اُس سے ہر ایک شخص حلفاً دریافت
کر سکتا ہے مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی ۔
ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خاں کے قرابتی کا روپیہ آتا
ہے۔ بدستور لالہ شرمپت و ملا وال کھتریان ساکنان قادیان کو مطلع کیا گیا اور قرار پایا کہ
انہی میں سے کوئی ڈاک کے وقت ڈاکخانہ میں جاوے ۔ چنانچہ اُن میں سے ایک آریہ
ملا وامل نامی ڈاکخانہ میں گیا اور خبر لایا کہ ہوتی مردان سے دس روپیہ آئے ہیں اور خط
میں لکھا تھا کہ یہ رو پید ارباب سرور خان نے بھیجا ہے۔ اگر چہ یہ پیشگوئی اس طرح پر
صاف طور پر پوری ہوگئی ۔ لیکن مذکور الصدر آریوں نے انکار کر کے یہ بحث شروع کی کہ
قرابتی ہونا ثابت نہیں ہے چنانچہ خط لکھنے پر کئی روز بعد ہوتی مردان سے ایک صاحب
منشی الہی بخش اکونٹنٹ نے لکھا کہ ارباب سرور خان ارباب محمد لشکر خان کا بیٹا ہے۔ اس پر
بحث کرنے والے بہت شرمندہ اور لاجواب ہوئے فالحمد للہ علی ذالک ۔ اور یہ
نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج کیا گیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۴۷۴۔
مذکورین آریوں سے حلفاً دریافت کیا جائے۔
ایک دفعہ اپریل ۱۸۸۳ء میں صبح کے وقت بیداری میں جہلم سے روپیہ روانہ ہونے
کی اطلاع دی گئی۔ اِس بارے میں جہلم سے کوئی خط نہیں آیا تھا اور مذکور الصدر
آریوں کو جو خود ہی ڈاکخانہ سے جا کر خط لاتے تھے اس کا علم بھی تھا بلکہ خود ڈاکخانہ کا منشی بھی
ایک ہندو تھا اور اُن دنوں میں ایک ہندو الہامی پیشگوئی کے لکھنے کے لئے بطور روزنامہ
نویس نو کر رکھا ہوا تھا اور بعض اُمور غیبیہ جو ظاہر ہوتے تھے اس کے ہاتھ سے ناگری اور
فارسی میں قبل از وقوع لکھائے جاتے تھے اور اس پر اس کے دستخط بھی کرائے جاتے تھے۔
چنانچہ یہ پیشگوئی بھی بدستور لکھائی گئی۔ ابھی پانچ روز نہیں گزرے تھے کہ پینتالیس روپیہ کا
منی آرڈر جہلم سے آگیا۔ حساب کیا گیا تو منی آرڈر کے روانہ ہونے کا ٹھیک وہی دن تھا
جس دن خدا تعالیٰ کی طرف سے خبر ملی تھی۔ اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے براہین احمد یہ
میں درج ہو کر ہزار ہا انسانوں میں شائع ہو چکا ہے۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۴۷۵۔ اس
نشان کے گواہ وہی آریہ ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں مگر حلف نمونہ نمبر ۲ کے موافق ہوگی ۔
ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ حیدر آباد سے نواب اقبال الدولہ صاحب کی طرف سے
خط آیا ہے اور اس میں کسی قدر روپیہ دینے کا وعدہ ہے۔ خواب بدستور لکھایا گیا اور
مذکور الصدر آریوں کو اطلاع دی گئی پھر تھوڑے دن بعد حیدر آباد سے خط آیا اور سو روپیہ
نواب موصوف نے بھیجا۔ فالحمد للہ علی ذالک ۔ اس نشان کے گواہ وہی آریہ
ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں ۔ مگر حلف نمونہ نمبر ۲ کے موافق ہوگی ۔ اور یہ نشان آج سے
بیس برس پہلے براہین احمد یہ میں درج ہو چکا ہے۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۷ ۴۷۔
ایک دوست نے بڑی مشکل کے وقت خط لکھا کہ اُس کا ایک عزیز کسی سنگین مقدمہ
میں ماخوذ ہے اور کوئی صورت رہائی کی نظر نہیں آتی اور دعا کے لئے درخواست کی ۔
چنانچہ اسی رات صافی وقت میسر آ گیا اور قبولیت کے آثار سے ایک آریہ کو اطلاع دی گئی۔