تریاق القلوب

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھیجا کہ خدا تعالیٰ نے اس مضمون کو ایک نشان کے رنگ میں ظاہر فرمایا یعنی اس نے ایک
تو ذاتی خاصیت اس مضمون میں ایسی رکھی کہ ہر ایک فرقہ کا انسان با وجود مذہبی روکوں کے
بے اختیار اس مضمون کی تعریف کرنے لگا اور قریباً پنجاب کی تمام اخبار میں ایک زبان سے
بول اُٹھیں کہ جلسہ مذاہب کے تمام مضامین کی جان یہی مضمون ہے اور سول ملٹری جو ایک
نیم سرکاری اخبار سمجھی جاتی ہے اس نے بھی یہی گواہی دی کہ اسی مضمون کی قبولیت ظاہر
ہوئی۔ اور آبزرور نے لکھا کہ یہ مضمون اس لائق ہے کہ انگریزی میں ترجمہ ہوکر یورپ میں
شائع کیا جائے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ کس شوکت اور شان سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی جس
کی نسبت عیسائیوں اور ہندوؤں اور مسلمانوں اور خود ممبران جلسہ نے اس قدر عظمت اور
بے نظیری کا اقرار کیا کہ جس سے بڑھ کر ممکن نہیں اور عجیب تر یہ کہ یہ لوگ جانتے تھے
کہ ہمارے اس اقرار سے پیشگوئی پوری ہو جائے گی مگر پھر بھی کچھ ایسی وجد کی
حالت اُن پر طاری ہوئی کہ بے اختیار ان کے منہ سے یہ کلمات نکل گئے کہ یہی مضمون
بالا رہا۔ اور نہایت تعجب میں ڈالنے والی یہ بات ہے کہ جو آریوں میں سے اس جلسہ کے
معزز مدار المهام قرار پائے تھے سب سے اول اُنہوں نے ہی یہ کہا کہ یہی مضمون ہے جو
دوسرے مضمونوں پر غالب رہا۔
اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ ذیل میں اُس اشتہار کی نقل بھی لکھدوں کہ جو اس
جلسہ مذاہب سے پہلے ہزاروں انسانوں میں شائع کیا گیا اور جس میں بآواز دہل
بتلایا گیا تھا کہ یہی مضمون تمام دوسرے مضمونوں پر غالب رہے گا۔ اور وہ یہ ہے :۔

نقل اشتہار پیشگوئی متعلقہ جلسہ مذاہب جو پیش از جلسه یعنی ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء کو شائع ہوا)
سچائی کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری
جلسہ اعظم مذاہب جو لاہور ٹاؤن ہال میں ۲۶-۲۷ - ۲۸ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو ہوگا اس
میں اس عاجز کا ایک مضمون قرآن شریف کے کمالات اور معجزات کے بارے میں پڑھا
جائے گا ۔ یہ وہ مضمون ہے جو انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک
نشان اور خاص اُس کی تائید سے لکھا گیا ہے ۔ اس میں قرآن شریف کے وہ حقائق اور
معارف درج ہیں جن سے آفتاب کی طرح روشن ہو جائے گا کہ در حقیقت یہ خدا کا کلام
اور رب العلمین کی کتاب کتاب ہے اور جو شخص اس مضمون کو اوّل سے آخر تک پانچوں
سوالوں کے جواب میں سنے گا میں یقین کرتا ہوں کہ ایک نیا ایمان اُس میں پیدا ہوگا اور
ایک نیا نور اس میں چمک اُٹھے گا۔ اور خدا تعالیٰ کے پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اُس
کے ہاتھ آجائے گی۔ یہ میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک اور لاف و گزاف کے داغ
سے منزہ ہے مجھے اس وقت محض بنی آدم کی ہمدردی نے اس اشتہار کے لکھنے کے لئے مجبور
کیا ہے کہ تا وہ قرآن شریف کے حسن و جمال کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ ہمارے
مخالفوں کا کس قدر ظلم ہے کہ وہ تاریکی سے محبت کرتے اور اس نور سے نفرت رکھتے ہیں۔
مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔
اور اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قو میں بشرطیکہ حاضر
ہوں اور اس کو اوّل سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی اور ہرگز قادر نہیں ہوں گی
کہ اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا سکیں خواہ وہ عیسائی ہوں خواہ آریہ خواہ سناتن دھرم
والے یا کوئی اور ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اس روز اس کی پاک کتاب
کا جلوہ ظاہر ہو۔ میں نے عالم کشف میں اس کے متعلق دیکھا کہ میرے محل پر

غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اُس ہاتھ کے چھونے سے اس محل میں سے ایک نور ساطعہ
نکلا جو ارد گرد پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اُس کی روشنی ہوئی۔ تب ایک شخص جو میرے
پاس کھڑا تھا وہ بلند آواز سے بولا کہ اللہ اکبر ۔ خربت خیبر ۔اس کی یہ تعبیر ہے کہ اس
محل سے میرا دل مراد ہے جو جائے نزول وحلول انوار ہے اور وہ نور قرآنی معارف ہیں۔
اور خیبر سے مراد تمام خراب مذہب ہیں جن میں شرک اور باطل کی ملونی ہے اور انسان کو خدا
کی جگہ دی گئی یا خدا کی صفات کو اپنے کامل محل سے نیچے گرا دیا ہے۔ سو مجھے جتلایا گیا کہ اس
مضمون کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا جھوٹ کھل جائے گا اور قرآنی سچائی
دن بدن زمین پر پھیلتی جائے گی جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کرے۔ پھر میں اس کشفی حالت
سے الہام کی طرف منتقل کیا گیا اور مجھے یہ الہام ہوا ان الله معك ان الله يقوم
اینما قمت یعنی خدا تیرے ساتھ ہے۔ خدا وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو۔ یہ
حمایت الہی کے لئے ایک استعارہ ہے ۔ اب میں زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔ ہر ایک کو یہی
اطلاع دیتا ہوں کہ اپنا اپنا حرج بھی کر کے ان معارف کے سننے کے لئے ضرور بمقام
لاہور تاریخ جلسہ پر آویں کہ ان کی عقل اور ایمان کو اس سے وہ فائدے حاصل ہوں گے
کہ وہ گمان نہیں کر سکتے ہوں گے ۔ والسلام على من اتبع الهدى
وہ
نقل مطابق اصل کی گئی۔
خاکسار غلام احمد از قادیاں اور دسمبر ۱۸۹۱ء
سوا می شوگن چندر صاحب نے اپنے اشتہار میں مسلمانوں اور عیسائی صاحبان اور آریہ صاحبوں کو
قسم دی تھی کہ ان کے نامی علماء اس جلسہ میں اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں ضرور بیان فرماویں۔ سوہم
سوامی صاحب کو اطلاع دیتے ہیں کہ ہم اس بزرگ قسم کی عزت کے لئے آپ کی منشاء کو پورا کرنے کے
لئے طیار ہو گئے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا مضمون آپ کے جلسہ میں پڑھا جائے گا۔ اسلام وہ مذہب ہے
جو خدا کا نام در میان آنے سے سچے مسلمان کو کامل اطاعت کی ہدایت فرماتا ہے۔ لیکن اب ہم دیکھیں
گے کہ آپ کے بھائی آریوں اور پادری صاحبوں کو ان کے پرمیشر یا یسوع کی عزت کا کس قدر پاس
حاشیه متعلق اشتہا ر ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ ء جلسہ مذاہب
ہے اور وہ ایسے عظیم الشان قدوس کے نام پر حاضر ہونے کے لئے مستعد ہیں یا نہیں ۔ منہ

تریاق القلوب
جب میں نے کتاب براہین احمدیہ تالیف کی تو اس وقت مجھے چھپوانے کی استطاعت نہ
تھی میں نے جناب الہی میں دعا کی تو ان الفاظ سے جواب آیا۔ کہ بالفعل نہیں۔ چنانچہ
ایک مدت تک باوجود ہر ایک طور کی کوششوں کے کچھ بھی سرمایہ طبع کتاب میسر نہ ہو سکا
اور لوگوں کو با وجود تحریک اور شائع کرنے اشتہارات کے دیر تک کچھ توجہ نہ ہوئی ۔ غرض
اسی طرح الہام پورا ہوا جس طرح کہ بتلایا گیا تھا یہاں تک کہ لوگوں کی عدم توجہی نے
اس الہام پر اطلاع رکھنے والوں کو تعجب میں ڈالا اور جن لوگوں کے پاس یہ پیشگوئی بیان
کی گئی تھی ان کے دل پر اس واقعہ کی بہت تاخیر ہوئی ۔ اس الہام کی اطلاع شیخ حامد علی
اور لالہ شرمیت کھتری اور میاں جان محمد امام مسجد اور دوسرے اور کئی لوگوں کو قادیاں کے
رہنے والوں میں سے قبل از وقت دی گئی تھی جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں ۔ اور یہ الہام
عرصہ میں سال سے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۲۲۵۔
جب اس الہام پر جو ابھی میں نے نمبر ۲۷ میں ذکر کیا ہے کچھ دیر گذر گئی اور
براہین احمدیہ کے طبع کرانے کا شوق حد سے بڑھا اور کسی کی طرف سے مالی امداد نہ
ہوئی تو میرے دل پر صدمہ پہنچنا شروع ہوا۔ تب میں نے اسی اضطراب کی حالت
میں دعا کی اس پر خدا وند قدیر اور کریم کی طرف سے یہ الہام ہوا ۔ ھر الیک
بجذع النخلة تساقط عليك رُطَبًا جنیا یعنی کھجور کا پیڑ یا اس کی شاخوں میں
سے کوئی شاخ ہلا تب تر و تازہ کھجوریں تیرے پر گریں گی ۔ مجھے بخوبی یاد ہے کہ
اس الہام کی خبر میں نے مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب کو بھی دی تھی اور اس ضلع کے
ایک اکسٹرا اسسٹنٹ کو بھی جس کا نام حافظ ہدایت علی تھا اور کئی اور لوگوں کو بھی
اطلاع دی اور قادیاں کے وہ دونوں ہندو یعنی شرمیت اور ملا وامل جن کا ذکر

کئی مرتبہ اس رسالہ میں آیا ہے ان کو بھی میں نے اس الہام سے اطلاع دے دی۔غرض
قبل اس کے کہ الہام کے پورا ہونے کے آثار ظاہر ہوں ۔خوب اس کو مشتہر کیا۔ اور پھر اس
الہام کے بعد دوبارہ بذریعہ اشتہار لوگوں میں تحریک کی ۔ مگر اب کی دفعہ کسی انسان پر نظر نہ
تھی اور پوری نومیدی ہو چکی تھی اور صرف الہام الہی کی تعمیل مد نظر تھی ۔ سو قسم ہے اُس ذات
کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اشتہارات کے شائع ہوتے ہی بارش کی طرح
روپیہ برسنے لگا اور کتاب چھپنی شروع ہو گئی یہاں تک کہ چار حصے کتاب براہین احمد یہ
کے چھپ کر شائع ہو گئے اور لاکھوں انسانوں میں اس کتاب کی شہرت ہوگئی ۔ اور اس
پیشگوئی کے پورا ہونے کے گواہ بھی وہی اشخاص ہیں جن کا ابھی ذکر کیا گیا ہے۔ اور یہ
پیشگوئی آج سے تخمیناً میں برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں مندرج ہو چکی ہے۔ دیکھو
میری کتاب براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶۔
۔
۲۹ ایک دفعہ مجھے یہ الہام ہوا ۔ عبداللہ خاں ڈیرہ اسمعیل خاں ۔ چنانچہ چند ہندو جو اتفاقاً
اس وقت میرے پاس موجود تھے جن میں ایک لالہ شرمیت کھتری اور ایک لالہ ملا وامل
کھتری بھی ہے۔ ان کو یہ الہام سنا دیا گیا اور بعض مسلمانوں کو بھی سنا دیا گیا اور
صاف طور پر کہہ دیا گیا کہ اس الہام سے یہ مطلب ہے کہ آج عبداللہ خان نام ایک
شخص کا ہمارے نام کچھ روپیہ آئے گا اور خط بھی آئے گا۔ چنانچہ ان میں سے ایک
ہند و بشن داس نام اس بات کے لئے مستعد ہوا کہ میں اس الہام کو بذات خود آزماؤں ۔
اور اتفاقاً ان دنوں میں سب پوسٹ ماسٹر قا دیاں کا بھی ہندو تھا ۔سو وہ ہندو ڈاکخانہ
میں گیا اور آپ ہی سب پوسٹ ماسٹر سے دریافت کر کے یہ خبر لایا کہ عبداللہ خاں
نام ایک شخص کا اس ڈاک میں خط آیا ہے اور کچھ روپیہ آیا ہے۔ جب یہ ماجرا گذرا تو

اس وقت ان تمام ہندوؤں کو یہ ماننا پڑا کہ یہ الہام واقعی سچا ہے ۔ اور وہ ہندو
جو ڈاکخانہ میں گیا تھا نہایت تعجب اور حیرت میں پڑا کہ یہ غیب کی بات کیونکر معلوم کی
گئی ۔ تب میں نے اُس کو کہا ۔ کہ ایک خدا ہے قادر توانا جو غیب کا جاننے والا ہے جس
سے ہندو بے خبر ہیں یہ اُس نے مجھے بتلایا۔ اور یہ الہام آج سے میں برس پہلے
کتاب براہین احمدیہ میں درج ہو چکا اور لاکھوں انسان اس سے اطلاع پاچکے
ہیں ۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۲۲۶ و ۲۲۷ ۔
۳۰ مجھے ایک دفعہ یہ الہام ہوا کہ الرحمن علم القرآن ۔ يا احمد فاضت الرحمة
علی شفتیک یعنی خدا نے تجھے اے احمد قرآن سکھلایا اور تیرے لبوں پر رحمت جاری کی
گئی۔ اور اس الہام کی تفہیم مجھے اس طرح پر ہوئی کہ کرامت اور نشان کے طور پر قرآن اور
زبان قرآن کی نسبت دو طرح کی نعمتیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں۔ (۱) ایک یہ کہ معارف عالیہ
فرقان حمید بطور خارق عادت مجھ کو سکھلائے گئے جن میں دوسرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
(۲) دوسرے یہ کہ زبان قرآن یعنی عربی میں وہ بلاغت اور فصاحت مجھے دی گئی کہ اگر
تمام علماء مخالفین با ہم اتفاق کر کے بھی اس میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں تو نا کام اور نامراد
رہیں گے اور وہ دیکھ لیں گے کہ جو حلاوت اور بلاغت اور فصاحت لسان عربی مع
التزام حقائق و معارف و نکات میری کلام میں ہے وہ ان کو اور ان کے دوستوں اور
ان کے استادوں اور ان کے بزرگوں کو ہرگز حاصل نہیں ۔ اس الہام کے بعد میں نے
قرآن شریف کے بعض مقامات اور بعض سورتوں کی تفسیریں لکھیں اور نیز عربی زبان
میں کئی کتابیں نہایت بلیغ و فصیح تالیف کیں اور مخالفوں کو ان کے مقابلہ کے لئے
بلایا بلکہ بڑے بڑے انعام ان کے لئے مقرر کئے اگر وہ مقابلہ کرسکیں اور ان میں سے

جو نامی آدمی تھے جیسا کہ میاں نذیر حسین دہلوی اور ابوسعید محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر
اشاعة السنه ان لوگوں کو بار بار اس امر کی طرف دعوت کی گئی کہ اگر کچھ بھی ان کو علم
قرآن میں دخل ہے یا زبان عربی میں مہارت ہے یا مجھے میرے دعوی مسیحیت میں
کا ذب سمجھتے ہیں تو ان حقائق و معارف پر از بلاغت کی نظیر پیش کریں جو میں نے
کتابوں میں اس دعوی کے ساتھ لکھے ہیں کہ وہ انسانی طاقتوں سے بالاتر اور خدا تعالیٰ
کے نشان ہیں مگر وہ لوگ مقابلہ سے عاجز آگئے ۔ نہ تو وہ ان حقائق معارف کی نظیر پیش
کر سکے جن کو میں نے بعض قرآنی آیات اور سورتوں کی تفسیر لکھتے وقت اپنی کتابوں میں
تحریر کیا تھا اور نہ ان بلیغ اور فصیح کتابوں کی طرح دو سطر بھی لکھ سکے جو میں نے عربی میں
تالیف کر کے شائع کی تھیں۔ چنانچہ جس شخص نے میری کتاب نور الحق اور کرامات الصادقین
اور سر الخلافة اور اتمام الحجة وغيره رسائل عربیہ پڑھے ہوں گے اور نیز میرے
رساله انجام آتھم اور نجم الهدی کی عربی عبارت کو دیکھا ہوگا وہ اس بات کو بخوبی سمجھ
لے گا کہ ان کتابوں میں کس زور شور سے بلاغت فصاحت کے لوازم کے لوازم کو نظم اور نثر میں بجا
لایا گیا ہے اور پھر کس زور شور سے تمام مخالف مولویوں سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے
کہ اگر وہ علم قرآن اور بلاغت سے کچھ حصہ رکھتے ہیں تو ان کتابوں کی نظیر پیش کریں
ور نہ میرے اس کاروبار کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھ کر میری حقیت کا نشان اس کو قراردیں
لیکن افسوس کہ ان مولویوں نے نہ تو انکار کو چھوڑا اور نہ میری کتابوں کی نظیر بنانے پر
قادر ہو سکے۔ بہر حال ان پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری ہوگئی اور وہ اُس الزام کے نیچے
آگئے جس کے نیچے تمام وہ منکرین ہیں جنہوں نے خدا کے مامورین سے سرکشی کی۔
تخمیناً عرصہ میں برس کا گذرا ہے کہ مجھ کو اس قرآنی آیت کا الہام ہوا
تھا اور وہ یہ ہے ۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ

لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ * ۔ اور مجھ کو اس الہام کے یہ معنے سمجھائے گئے تھے کہ میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا میرے ہاتھ سے خدا تعالیٰ اسلام کو تمام
دینوں پر غالب کرے۔ اور اس جگہ یاد رہے کہ یہ قرآن شریف میں ایک عظیم الشان
پیشگوئی ہے جس کی نسبت علماء محققین کا اتفاق ہے کہ یہ مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری
ہوگی ۔ سو جس قدر اولیاء اور ابدال مجھ سے پہلے گزر گئے ہیں کسی نے ان میں سے اپنے
تیں اس پیشگوئی کا مصداق نہیں ٹھہرایا اور نہ یہ دعویٰ کیا کہ اس آیت مذکورہ بالا کا مجھ کو
اپنے حق میں الہام ہوا ہے لیکن جب میرا وقت آیا تو مجھ کو یہ الہام ہوا اور مجھ کو بتلایا
گیا کہ اس آیت کا مصداق تو ہے اور تیرے ہی ہاتھ سے اور تیرے ہی زمانہ میں دین
اسلام کی فوقیت دوسرے دینوں پر ثابت ہوگی ۔ چنانچہ یہ کرشمہ قدرت مہوتسو کے جلسہ
میں ظہور میں آچکا اور اس جلسہ میں میری تقریر کے وقت بمقابل تمام تقریروں کے
ہر ایک فرقہ کے وکیل کو طوعاً یا کر ہا اقرار کرنا پڑا کہ بیشک دین اسلام اپنی خوبیوں
کے ساتھ ہر ایک مذہب سے بڑھا ہوا ہے اور پھر اسی پر کفایت نہیں ہوئی بلکہ خدا تعالیٰ
نے میری تحریروں کے ساتھ ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت کی ۔ ہندوؤں کے مقابل میں
نے کتاب براہین احمدیہ اور سرمہ چشم آریہ اور آر یہ دھرم ایسی کتابیں تالیف کیں جن
سے ہر ایک طالب حق پر بخوبی کھل گیا کہ ہندو مذہب جس کی وید پر بنا قرار دی گئی ہے
ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے بلکہ وہ ایسے خلاف حق عقائد کا مجموعہ ہے جن
میں نہ خدا تعالیٰ کی عزت اور عظمت اور قدرت کا کچھ پاس کیا گیا ہے اور نہ انسانی
طہارت اور پاکیزگی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ میں نے ان کتابوں میں خود آریوں کے اقرار
سے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے مذہب کے رو سے اس عالم کا کوئی ایسا خالق نہیں ہے
ترجمہ۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تا وہ اپنے دین کو تمام
دینوں پر غالب کرے۔ منه

جس نے مخلوق کو عدم سے وجود دیا ہو بلکہ ہر ایک چیز قدیم اور اپنے وجود کی آپ خدا ہے
پس اس صورت میں ہندوؤں کے پرمیشر کی شناخت کے لئے اور اُس کی ہستی کو ماننے کے ۴۸
لئے کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی بلکہ اس مدعا کے مخالف دلائل قائم ہوتے ہیں۔ اسی وجہ
سے ہندوؤں میں نصف کے قریب وہ فرقے ہیں جو پرمیشر کے وجود سے ہی منکر ہیں
کیونکہ وید کی اس تعلیم کے رو سے کہ ارواح اور مادہ خود بخود ہیں پر میشر کے وجود کی کچھ
ضرورت معلوم نہیں ہوتی اور ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ جب یہ تمام قومی جو روحوں اور
ذرات میں موجود ہیں کسی موجد کی محتاج نہیں اور ان کا وجود کسی صانع کے وجود پر موقوف
نہیں تو پھر صرف روح اور جسم کو جوڑنے کی صنعت جو ادنی درجہ کی صنعت ہے، کیونکر کسی
صانع کی محتاج ہو سکتی ہے۔ غرض یہ خیال کہ پر میشر نے بعض اجزا کو بعض سے جوڑا ہے اور
روح کو جو قدیم سے خود بخود موجود ہے۔ ان قدیم اجسام میں داخل کیا ہے یہ نہایت کمزور
خیال ہے اور اس کو صانع کے وجود پر دلیل سمجھنا سراسرنا کبھی ہے۔ کیونکہ جبکہ یہ تمام چیزیں
قدیم سے علیحدہ علیحدہ خود بخود و د موجود ہیں اور اپنے وجود اور بقا میں دوسرے کی محتاج نہیں تو
پھر ان چیزوں کے باہمی اتصال یا انفصال کیلئے کیوں پر میشر کی حاجت ہے۔ اگر پر میشر
کی ذات ایسی واقع نہیں جو اُسی سے تمام چیزوں کا ظہور ہوا اور اُسی سے تمام چیزوں کی
بقا ہوا اور اُسی سے ہر ایک چیز کو فیض پہنچے تو خود اس کا وجود فضول ہوگا اور اُس کے وجود پر
کسی چیز کی دلالت کاملہ نہیں ہوگی ۔ ہندوؤں کا یہ خیال کہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی
صاف بتلا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ اور اُس کی ذات اور صفات کی معرفت کی سچی کتابیں ہرگز
ان کو نہیں ملیں لہٰذا انہوں نے اپنے پرمیشر کے افعال اور اس کی قوت اور شکتی کو
صرف انسان کی قوت اور شکتی پر قیاس کر لیا ہے۔ ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کیونکر انسان
کی سچی خوابوں اور واقعی کشفوں میں ہزار ہا ایسی چیزیں وجود پذیر ہو جاتی ہیں کہ ابھی وہ

بکلی پرده نیستی میں مخفی ہوتی ہیں اور سالہائے دراز کے بعد ان کا ظہور ہوتا ہے۔ پھر اگر خدا
تعالی نیستی سے ہستی نہیں کر سکتا تو کشفوں اور خوابوں میں ایسی ہستی کیوں ظہور میں آجاتی
ہے جس کا خارج میں کوئی نام و نشان نہیں۔ مثلاً اگر کسی کے گھر میں بیس سال کے بعد بیٹا
پیدا ہونا ہو تو کبھی کبھی ایسا عجیب کشف یا عجیب خواب اس کو دکھلائی جاتی ہے کہ جو بیٹا پیدا
ہونے سے پہلے بلکہ اُس بیٹے کی ماں کے وجود سے بھی پہلے وہ اپنے اس بیٹے کو خواب کی
حالت میں یا کشف کی حالت میں بعینہ دیکھ لیتا ہے۔ بلکہ بسا اوقات اُس سے باتیں
کر لیتا ہے اور بسا اوقات وہ بیٹا ایسے راز اس کو بتلاتا ہے کہ جو مدت ہائے دراز کے بعد اور
تحصیل علم کے بعد وہ طاقت بیٹے میں پیدا ہوتی ہے پس اگر خدا تعالیٰ انسان کی طرح مادہ
اور پر کرتی کا محتاج ہے۔ تو مثلاً وہ بیٹا جو خواب میں یا کشف میں حاضر کیا جاتا ہے جس کی
ابھی ماں بھی پیدا نہیں ہوئی وہ کس مادہ یا پر مانو سے بنایا جاتا ہے۔ پس جبکہ وہ قادر اس
قسم کی بناوٹ بھی جانتا ہے کہ اُس حالت میں کسی انسان کا نشان ظاہر کر دیتا ہے اور مجسم
طور پر عین بیداری میں اس کو دکھا دیتا ہے جبکہ وہ بکلی بے نشان ہوتا ہے تو پھر اس سے
زیادہ اور کون سی حماقت ہوگی کہ اُس قادر کو مادہ کا محتاج سمجھا جائے ۔ اگر ایسا ہی پر میشر
ہے تو اُس پر آئندہ کی دائمی خوشیوں کے لئے کوئی اُمید نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ آپ ہمیشہ
مادہ اور روح کا محتاج ہے اور ایسی چیزوں کے سہارے سے اس کی خدائی چل رہی ہے
جو اُس کے ہاتھ سے نکلی نہیں اور نہ نکل سکتی ہیں ۔ پس ہندوؤں کے ویدوں کی یہ صریح
غلطی ہے کہ وہ خدائی طاقت اور انسانی طاقت کو برابر درجہ پر سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کسی
اتفاق سے جس کا بھید معلوم نہیں اس قدر روحیں اور مادے موجود چلی آتی ہیں جو پر میشر کی
اپنی پیدا کردہ نہیں۔ اور انہی پر تمام کارخانہ پر میشر گری کا چل رہا ہے۔ اور اگر فرض ا
اس کے ثبوت کے لئے ہم خود ذمہ دار ہیں مگر وہ لوگ کہاں ہیں جو سچائی کے طالب ہو کر آویں ؟ منه

کر لیں کہ وہ آئیندہ کو کسی وقت معدوم ہو جائیں گی تو ساتھ ہی فرض کرنا پڑے گا کہ پر میشر بھی
آئندہ کو خالی ہاتھ بیٹھے گا۔ پس سوچنے کا مقام ہے کہ کیا خدائے حتی و قیوم کی یہی صفات
ہونی چاہئیں اور کیا اُس کی خدائی کی حقیقت اور اصلیت اسی قدر ہے کہ اُس کی بادشاہت
ان چیزوں پر چلتی ہو جو اُس کی اپنی ملکیت نہیں۔ غرض میں نے ان کتابوں میں ثابت کیا
ہے کہ ہندو مذہب کا گیان اور معرفت پر میشر کی نسبت جو کچھ ہے یہی ہے کہ وہ اُس کو قدیم
سے معطل اور صفت خالقیت سے محروم قرار دیتے ہیں اور انسانی پاکیزگی کی نسبت وید کی
تعلیم جس کو پنڈت دیانند نے آریوں کو سکھلایا ہے بطور نمونہ یہ ہے کہ ایک آریہ اولاد
کے لئے اپنی پیاری بیوی کو اپنی زندگی اور جوانی کی حالت میں دوسرے سے ہم بستر
کر اسکتا ہے تاکسی طرح اولاد پیدا ہو جائے ۔ اس عمل کو ہندوؤں کے مذہب میں نیوگ
کہتے ہیں ۔ پس جس مذہب کا خدا تعالیٰ کی نسبت یہ خیال ہے کہ وہ قدیم سے عاجز اور
کمزور اور پیدا کرنے کی صفت سے بے نصیب ہے اور جس مذہب نے مخلوق کی پاکیزگی
کا اس قدر خون کر دیا ہے کہ خاوند جو فطرتاً انسانی غیرت کا جوش اپنی بیوی کے معاملہ میں ۴۹
اس قدر اپنے اندر رکھتا ہے کہ روا نہیں رکھتا کہ کسی غیر کی آواز کی طرف بھی وہ کان
لگا وے اس کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اولاد کی ضرورت کے لئے نہ ایک دفعہ بلکہ کئی
دفعہ اپنی جو رو کو غیر انسان سے ہم بستر کرادے ایسے مذہب سے کس بہتری کی اُمید
ہو سکتی ہے۔ علاوہ اس کے میں نے اپنی کتابوں میں یہ بھی بیان کر دیا ہے کہ ہندو مذہب
کے پابند خوارق اور کرامات سے بے نصیب ہیں بلکہ اس کے منکر ہیں اور میں نے
اس طرح پر بھی ان لوگوں پر اتمام حجت کیا ہے کہ کئی آسمانی نشان ان کو دکھلائے
ہیں اور ان پر ثابت کیا ہے کہ آسمان کے نیچے صرف ایک اسلام ہے جس کی پیروی سے
انسان کو خدا تعالیٰ کا قرب میسر آتا ہے اور اس قرب کی برکت سے انواع اقسام کی

کرامات اور پیشگوئیاں اس انسان سے ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ اب ظاہر ہو رہی ہیں ۔
کیا ان میں کوئی ایسا رشی یا جوگی موجود ہے کہ وہ عجائب کام خدا تعالیٰ کے دکھلا سکے جو
مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں؟ پس ظاہر ہے کہ ہندو مذہب پر عقلی اور کراماتی طور پر اسلام کی
حجت پوری ہوگئی ۔ اب بعد اس کے انکار کرنا ترک حیا ہے۔ یہ تمام مضمون قریباً ہمیں سال
سے چھپ کر شائع ہو چکے ہیں۔ یہ وہ اتمام حجت ہے جو بذریعہ کتابوں اور آسمانی نشانوں
کے ہندوؤں پر کیا گیا اور اس جگہ تھوڑا سا بطور خلاصہ اُن کتابوں میں سے لکھا گیا
ہے جو سالہائے دراز سے چھپ کر بخوبی ملک میں شائع ہو چکی ہیں بلکہ بعض کتابیں
مکر ربھی چھپ گئیں ۔
اور عیسائیوں کی نسبت جو اتمام حجت کیا گیا وہ بھی دو قسم پر ہے۔ ایک وہ کتابیں ہیں جو
میں نے عیسائیوں کے خیالات کے رد میں تالیف کیں جیسا کہ براہین احمد یہ اور نور الحق
منصف کے۔
اور کشف الغطاء وغیرہ ۔ دوسرے وہ نشان جو عیسائیوں پر حجت پوری کرنے کے لئے
میں نے دکھلائے اور میں نے ان کتابوں میں جو عیسائیوں کے مقابل پر لکھی گئی ہیں
ثابت کر دیا ہے کہ عیسائیوں کا خونِ مسیح اور کفارہ کا مسئلہ ایسا غلط ہے کہ ایک دانشمند اور
کے لئے کافی ہے کہ اسی مسئلہ پر غور کر ۔ پر غور کر کے خدا سے ڈرے اور اس مذہب سے
علیحدہ ہو جائے اور میں نے ان کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو لعنتی
ٹھہرانے کا عقیدہ جو عیسائیوں کے مذہب کا اصل الاصول ہے ایسا صریح البطلان
ہے کہ ایک سطحی خیال کا انسان بھی معلوم کر سکتا ہے کہ کسی طرح ممکن نہیں کہ ایسا مذہب
سچا ہو جس کی بنیاد ایسے عقیدے پر ہو جو ایک راستباز کے دل کو لعنت کے سیاہ داغ
کے ساتھ ملوث کرنا چاہتا ہے کیونکہ لعنت کا لفظ جو عربی اور عبرانی میں مشترک ہے
کیا کوئی عقل سلیم اس بات کو مان سکتی ہے کہ زید خون کرے اور بکر اس کے عوض میں سولی دیا جائے ۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی