تریاق القلوب
حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چند روز بعد خبر ملی کہ مدعی جس نے یہ مقدمہ دائر کیا تھانا گہانی موت سے مر گیا اور شخص ماخوذ
نے خلاصی پائی ۔ فالحمد للہ علی ذالک ۔ اس کے گواہ بھی کئی مسلمان اور وہی مذکور
الصدر آریہ ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں مگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی اور یہ نشان
آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں درج ہے۔ دیکھو صفحہ ۷ ۴۷ و ۴۷۸۔
عرصہ قریباً ستائیس برس کا گذرا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک وسیع جگہ
میں ہوں اور وہاں ایک چبوترہ ہے کہ جو متوسط قد کے انسان کی کمر تک اونچا ہے اور
چبوترہ پر ایک لڑکا بیٹھا ہے جس کی عمر چار پانچ برس کی ہوگی اور وہ لڑکا نہایت خوبصورت
ہے اور چہرہ اُس کا چمکتا ہے۔ اور اُس کے چہرہ پر ایک ایسا نو ر اور پاکیزگی کا رُعب ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان نہیں ہے اور معاد یکھتے ہی میرے دل میں گذرا کہ
وہ فرشتہ ہے۔ تب میں اس کے نزدیک گیا اور اُس کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا
جو پاکیزگی اور صفائی میں کبھی میں نے دنیا میں نہیں دیکھا اور وہ نان تازہ بتازہ تھا
اور چمک رہا تھا ۔ فرشتہ نے وہ نان مجھ کو دیا اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے
درویشوں کے لئے ہے ۔ اس خواب کے گواہ شیخ حامد علی اور میاں جان محمد اور دونوں
آریہ مذکور اور بہت سے اور مخلص دوست ہیں اور یہ اُس زمانہ میں خواب آئی تھی
جبکہ نہ میں کوئی شہرت اور دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ کوئی جماعت درویشوں کی
تھی مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم
رکھ کر اپنے تئیں درویش بنا دیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم
دوستوں اور اقارب سے علیحدہ ہوکر اور اپنی طرز زندگی کو سراسر مسکینی اور درویشی
کی طرف تبدیل دے کر قادیاں میں میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہو گئے ہیں اور کچھ
وہ ہیں جو دلوں سے اپنے وطنوں اور اپنے املاک کی محبت دور کر چکے ہیں اور عنقریب
☆
وہ بھی اسی خاک قادیان کو موت تک اپنا وطن بنانا چاہتے ہیں ۔ سو یہی درویش ہیں
جن کو خدا تعالیٰ نے میرے الہامات میں قابل تعریف کہا ہے اور یہی ہیں جن کو درویشی
نے مغلوب نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے درویشی کو اپنے لئے پسند کیا اور ایمان کی حلاوت کو
پا کر تمام حلاوتوں کو دامن سے پھینک دیا۔ انہی کے حق میں براہین احمدیہ کے تیسرے
حصے میں یہ الہام ہے۔ اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب الصفة تراى
اعينهم تفيض من الدمع يصلون عليك ۔ ربنا اننا سمعنا مناديا ينادى
للايمان و داعيًا الى الله وسراجا منيرا ۔ ربنا أمنا فاكتبنا مع الشاهد ين۔ املوا -
امین احمد یہ صفحہ ۲۴۳ - ترجمہ - کامل مخلص وه ص وہ ہیں جو تیرے مکان کے صفوں میں
رہنے والے ہیں یعنی اپنے وطنوں کو چھوڑ کر یہاں آگئے ہیں ۔ اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا
ہیں صفوں کے رہنے والے ۔ تو دیکھے گا کہ اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے
اور تیرے پر درود بھیجتے ہوں گے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک منادی
کی آواز سنی کہ جو لوگوں کو ایمان کی طرف بلاتا ہے وہ خدا کی طرف بلانے والا ہے
اور وہ ایک روشن چراغ ہے جو اپنی ذات میں روشن اور دوسروں کو روشنی پہنچاتا ہے۔
اے ہمارے خدا تو اُن لوگوں میں ہمیں لکھ لے جنہوں نے تیرے مامور اور تیرے
بھیجے ہوئے کی سچائی پر گواہی دی ۔ غرض خدا تعالیٰ نے انہی اصحاب الصفة کو
تمام جماعت میں سے پسند کیا ہے۔ اور جو شخص سب کچھ چھوڑ کر اس جگہ آ کر
اس قدر فقره که ربنا امنا فاكتبنا مع الشاهدين اس وقت جو میں یہی مقام لکھ رہا تھا الہام ہوا۔
اور آج دوسری ستمبر ۱۸۹۹ ء روز شنبہ اور ایک بجے کا عمل وقت نماز ظہر ہے۔ منہ
آباد نہیں ہوتا اور کم سے کم یہ کہ یہ تمنا دل میں نہیں رکھتا اس کی حالت کی نسبت مجھ کو
بڑا اندیشہ ہے کہ وہ پاک کرنے والے تعلقات میں ناقص نہ رہے اور یہ ایک پیشگوئی
عظیم الشان ہے اور اُن لوگوں کی عظمت ظاہر کرتی ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے علم میں تھے کہ
وہ اپنے گھروں اور وطنوں اور املاک کو چھوڑیں گے اور میری ہمسائیگی کے لئے قادیاں
میں آکر بود و باش کریں گے۔ اور یہ پیشگوئی شیخ حامد علی اور کئی اور دوستوں کو قبل از وقت
بتلائی گئی تھی اور وہ حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔
ایک مرتبہ مولوی محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کے دوستوں میں سے ایک شخص نجف
علی نام قادیاں میں میرے پاس آیا اور اس کے ہمراہ مُحبّی مرزا خدا بخش صاحب بھی
ساتھ آئے۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ عصر کی نماز کے وقت ہم تینوں یعنی میں اور مرزا خدا بخش
صاحب اور میاں نجف علی دوست مولوی محمد حسین ۔ قادیاں کی شمالی طرف سیر کرنے کو
گئے اور آتے وقت جیسا کہ خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا میں نے میاں نجف علی صاحب
کو کہا کہ میں نے کشفی طور پر ایسا دیکھا ہے کہ تم نے کچھ باتیں مخالفت اور نفاق کی میری
نسبت کی ہیں ۔ چنانچہ اس نے رو بروئے مرزا خدا بخش صاحب کے اس بات کا اقرار
کر لیا کہ ایسی باتیں ضرور اس کی زبان پر جاری ہوئی تھیں ۔ سو اس امر کے گواہ مرزا
خدا بخش صاحب ہیں جن کے روبرو اُس نے اقرار کیا۔ اور مرزا خدا بخش بفضلہ تعالیٰ
اب تک زندہ موجود اور مالیر کوٹلہ میں ہیں۔ اور وہ حلفاً بیان کر سکتے ہیں کہ یہ واقعہ
حقیقت میں راست اور صحیح ہے۔
عرصہ قریباً پچیس برس کا گزر گیا ہے کہ مجھے خواب میں دکھلایا گیا کہ ایک
بڑی لمبی نالی ہے کہ جو کئی کوس تک چلی جاتی ہے اور اُس نالی پر ہزار ہا بھیڑیں لٹائی
لده
ہوئی ہیں اس طرح پر کہ بھیڑوں کا سرنالی کے کنارے پر ہے اس غرض سے کہ تا ذبیح
کرنے کے وقت اُن کا خون نالی میں پڑے اور باقی حصہ اُن کے وجود کا نالی سے باہر ہے
اور نالی شرقاً غر با واقع ہے اور بھیڑوں کے سرنالی پر جنوب کی طرف سے رکھے گئے ہیں اور ہر
ایک بھیڑ پر ایک قصاب بیٹھا ہے اور اُن تمام قصابوں کے ہاتھ میں ایک ایک چھری ہے جو
ہر ایک بھیڑ کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے۔ گویا خدا تعالیٰ کی
اجازت کے منتظر ہیں۔ اور میں اُس میدان میں شمالی طرف پھر رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ
وہ لوگ جو دراصل فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح کرنے کے لئے مستعد بیٹھے ہیں محض آسمانی
اجازت کی انتظار ہے تب میں اُن کے نزدیک گیا اور میں نے قرآن شریف کی یہ آیت
پڑھی قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ لے یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا
تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی پرستش نہ کرو اور اُس کے حکموں کو نہ سنو ۔ اور میرا یہ
کہنا ہی تھا کہ فرشتوں نے سمجھ لیا کہ ہمیں اجازت ہو گئی۔ گویا میرے منہ کے لفظ خدا کے لفظ
تھے۔ تب فرشتوں نے جو قصابوں کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے فی الفور اپنی بھیڑوں پر
چھر یہیں پھیر دیں اور چھریوں کے لگنے سے بھیڑوں نے ایک دردناک طور پر تڑپنا شروع
کیا ۔ تب ان فرشتوں نے سختی سے اُن بھیڑوں کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں اور کہا کہ
تم چیز کیا ہو گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔ میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ ایک سخت و با ہوگی
اور اس سے بہت لوگ اپنی شامت اعمال سے مریں گے اور میں نے یہ خواب بہتوں کو
سنادی جن میں سے اکثر لوگ اب تک زندہ ہیں اور حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔ پھر ایسا ہی ظہور
میں آیا اور پنجاب اور ہندوستان اور خاص کر امرتسر اور لاہور میں اس قدر ہیضہ پھوٹا کہ
لاکھوں جانیں اس سے تلف ہوئیں اور اس قدرموت کا بازار گرم ہوا کہ مردوں کو گاڑیوں
پر لاد کر لے جاتے تھے اور مسلمانوں کا جنازہ پڑھنا مشکل ہو گیا۔
الفرقان : ۷۸
ایک دفعہ جس کو عرصہ قریباً بائیس برس کا گذرا ہے ایک انگریزی خوان میرے ملنے ۶۱
۔
کے لئے آیا تو اُس کے روبرو ہی یہ الہام ہوا ۔ دس از مائی انیمی یعنی یہ میرا دشمن
ہے۔ اور یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ الہام اُسی کی نسبت ہے۔ پھر اُس سے اس الہام کے
معنے دریافت کئے گئے اور آخر وہ ایسا ہی آدمی نکلا اور اُس کے باطن میں طرح طرح کے
خبث پائے گئے ۔ اور اس الہام کے گواہ شیخ حامد علی جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے اور کئی اور
دوست ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔
بیس برس کا عرصہ ہوا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا قُل جاء الحق وزهق الباطل
ان الباطل كان زهوقا۔ كل بركة من محمد صلى الله عليه وسلّم۔
فتبارك من علم وتعلم۔ قُل ان افتريته فعلى اجرامي۔ هو الذي ارسل
رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ۔ لا مبدل لكلمات الله۔
ظلموا وان الله على نصرهم لقدير ۔ بخرام که وقت تو نزدیک
رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ پاک محمد مصطفیٰ
نبیوں کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری
ساری مرادیں تجھے دے گا۔ رب الافواج اس طرف توجہ
کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی
کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔ جناب الہی کے
احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اس کی پاک رحمتیں اس طرف
This is my enemy۔ )ناشر(
لد
متوجہ ہیں ۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔ وہ
خدا جوذ والجلال اور زمین اور آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔
دیکھو صفحہ ۲۳۹۔ اور صفحہ ۵۲۲ براہین احمدیہ - ترجمہ - حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل
نے ایک دن بھا گنا ہی تھا۔ ہر ایک برکت ( جو تجھ کو ملی ہے ) وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملی
ہے۔ دو انسان بڑی برکت والے ہیں جن کی برکتیں کبھی اور کسی زمانہ میں منقطع نہیں
ہوں گی ۔ ایک وہ یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جس کی طرف سے اور جس کے
فیضان سے یہ تمام برکتیں تجھ پر اُتاری گئی ہیں۔ اور دوسرا وہ انسان جس پر یہ ساری
برکتیں نازل ہوئیں (یعنی یہ عاجز ) کہہ اگر میں نے افترا کیا ہے اور خدا کے الہام سے
نہیں بلکہ یہ بات خود بنائی ہے تو اس کا وبال میرے پر ہوگا۔ اور میں اس جرم کی سزا
پاؤں گا۔ نہیں بلکہ حق یہ بات ہے کہ خدا نے اس رسول کو یعنی تجھ کو بھیجا ہے۔ اور اس کے
ساتھ زمانہ کی ضرورت کے موافق ہدایت یعنی راہ دکھلانے کے علم اور تسلی دینے کے علم
اور ایمان قوی کرنے کے علم اور دشمن پر حجت پوری کرنے کے علم بھیجے ہیں۔ اور اس کے
ساتھ دین کو ایسی چمکتی ہوئی شکل کے ساتھ بھیجا ہے جس کا حق ہونا اور خدا کی طرف سے
ہونا بدیہی طور پر معلوم ہو رہا ہے۔ خدا نے اس رسول کو یعنی کامل مجدد کو اس لئے بھیجا ہے
که تا خدا اس زمانہ میں یہ ثابت کر کے دکھلا دے کہ اسلام کے مقابل پر سب دین اور
تعلیم
تمام
سیمیں بیچ ہیں۔ اور اسلام ایک ایسا مذہب ہے ؟ ہے جو تمام دینوں پر ہر ایک برکت اور
دقیقہ معرفت اور آسمانی نشانوں میں غالب ہے۔ یہ خدا کا ارادہ ہے کہ اس رسول کے
ہاتھ پر ہر ایک طرح پر اسلام کی چمک دکھلاوے۔ کون ہے جو خدا کے ارادوں کو بدل سکے۔
خدا نے مسلمانوں کو اور ان کے دین کو اس زمانہ میں مظلوم پایا۔ اور وہ آیا ہے کہ
تا ان لوگوں اور ان کے دین کی مدد کرے یعنی روحانی طور پر اس دین کی سچائی اور
چمک اور قوت دکھلاوے اور آسمانی نشانوں سے اس کی عظمت اور حقیت دلوں پر
ظاہر کرے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اپنی قوت اور امنگ کے ساتھ
زمین پر چل یعنی لوگوں پر ظاہر ہو کہ تیرا وقت آگیا۔ اور تیرے وجود سے مسلمانوں کا
قدم ایک محکم اور بلند مینار پر جا پڑا ۔ محمدی غالب ہو گئے ۔ وہی محمد جو پاک اور برگزیدہ
اور نبیوں کا سردار ہے۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں
تجھے دے گا ۔ وہ جو فوجوں کا مالک ہے وہ اس طرف توجہ کرے گا یعنی آسمان سے تیری
بڑی مدد کی جائے گی اور تمام فرشتے تیری مدد میں لگیں گے اور ایک بڑا نشان آسمان سے
ظاہر ہوگا ۔ اس نشان سے اصل غرض یہ ہے کہ تا لوگوں کو معلوم ہو کہ قرآن کریم خدا کا
کلام اور میرے منہ کی باتیں ہیں ۔ یعنی وہ کلام میرے منہ سے نکلا ہے۔ خدا کے احسان
کا دروازہ تیرے پر کھولا گیا ہے اور اس کی پاک رحمتیں تیری طرف متوجہ ہو رہی ہیں اور
وہ دن آتے ہیں ( بلکہ قریب ہے ) کہ خدا تیری مدد کرے گا ۔ وہی خدا جو جلال والا اور ۲۲
زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۳۹ اور صفحہ ۵۲۲ ۔ ان
تمام الہامات میں یہ پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے اور میرے ہی ذریعہ سے
دین اسلام کی سچائی اور تمام مخالف دینوں کا باطل ہونا ثابت کر دے گا۔ سو آج وہ
پیشگوئی پوری ہوئی کیونکہ میرے مقابل پر کسی مخالف کو تاب و تواں نہیں کہ اپنے دین کی
سچائی ثابت کر سکے ۔ میرے ہاتھ سے آسمانی نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور میری قلم سے
قرآنی حقایق اور معارف چمک رہے ہیں ۔ اُٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی
عیسائیوں میں سے یاسکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یا کسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا
ہے کہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے اور معارف اور حقایق کے بیان کرنے میں میرا مقابلہ
کر سکے۔ میں وہی ہوں جس کی نسبت یہ حدیث صحاح میں موجود ہے کہ اس کے عہد میں
تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں گی ۔ مگر اسلام کہ وہ ایسا چمکے گا جو درمیانی زمانوں میں کبھی نہیں چمکا
ہوگا ۔ مگر ہلاک ہونے سے یہ مراد نہیں کہ مخالف تلوار سے زیر کئے جائیں گے۔ ایسے
خیالات غلطیاں ہیں بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ برکت کی روح ان تمام مذہبوں میں سے
جاتی رہے گی اور وہ ایسے ہو جائیں گے جیسا کہ بدن بے جان ۔سو یہ وہی زمانہ ہے۔ کیا کبھی
کسی آنکھ نے دیکھا کہ جس مقابلہ کے لئے میں لوگوں کو بلاتا ہوں کبھی کسی نے درمیانی
زمانوں میں سے اس طرح بلایا۔ یہ انسان کے دن نہیں بلکہ خدا کے دن ہیں اور ایام اللہ
ہیں۔ یہ کا رو با رز مین سے نہیں بلکہ اُس کے ہاتھ سے ہے جو ذ والجلال اور حتی اور قیوم
ہے۔ مبارک وہ دل جو پشیمانی کے دن سے پہلے سمجھ لے۔ اور مبارک وہ آنکھیں جو
مواخذہ کی گھڑی سے پہلے دیکھ لیں۔
بیس برس کا عرصہ گزر گیا کہ مجھے یہ الہام ہوا تھا ينصرك الله من عنده
ینصرك رجال نوحى اليهم من السماء۔ يأتون من كل فج عميق۔ الا
ان نصر الله قريب ۔ يأتيك من كل فج عميق۔ لا مبدل لكلمات الله
يتم نعمته عليك ليكون آية للمؤمنين فبشّر وما انت بنعمت ربّك
بمجنون۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونی یحببكم الله۔ انا كفيناك
المستهزئين انت على بينة من ربك ۔ قل عندى شهادة من الله فهل
انتم مؤمنون ۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔ قل اعملوا
على مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون۔ ويخوفونك من دونه۔
انک باعيننا سميتك المتوكل يحمدك الله من عرشه ۔ نحمدک
ونصلي ۔ صفحه ۲۳۹ و ۲۴۰ و ۲۴۱۔ براہین احمدیه - ترجمہ ۔ خدا اپنے پاس سے تیری
مدد کرے گا۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آسمان سے الہام کریں
گے اور وہ دور دور کی راہوں سے تیرے پاس آئیں گے۔ خدا کے وعدوں کو کوئی ٹال
نہیں سکتا ۔ وہ اپنی نعمتیں تیرے پر پوری کرے گا تا کہ خدا کا یہ کام مومنوں کے لئے
نشان ہو۔ سو تو مومنوں کو خوشخبری دے۔ تو اُس کے فضل اور کرم کے ساتھ مجنون نہیں
ہے۔ تو لوگوں کو کہہ دے کہ اگر خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تو خدا بھی تم
سے محبت کرے۔ اور وہ جو تجھ سے اور تیرے الہام سے ہنسی کرتے ہیں ہم اُن کے لئے
کافی ہیں یعنی تجھے صبر چاہیے۔ تو کھلی کھلی دلیل کے ساتھ خدا کی طرف سے ہے۔ اُن کو
کہہ دے کہ میں خدا کی گواہی اپنے پاس رکھتا ہوں ۔ پس کیا تم اب بھی مانو گے یا نہیں ۔
اُن کو کہہ دے کہ دیکھو میرے پاس خدا کی شہادت ہے۔ کیا اب بھی تم گردنیں
جھکاؤ گے یا نہیں اور اگر تم بھی کچھ چیز ہو تو اپنے مکان پر فیصلہ کے لئے کوشش کرو اور
میں بھی کروں گا پھر تم دیکھو گے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔ اور یہ لوگ خدا کے غیر سے
تجھے ڈرائیں گے یعنی گورنمنٹ میں جھوٹی مخبریاں کریں گے تا وہ کسی جرم میں پکڑے۔ اور
اپنی قوم کو ترغیب دیں گے تا تجھے قتل کر دیں مگر تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان کی
شرارتوں سے تیرا کچھ بھی نقصان نہ ہوگا۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا ۔ خدا اپنے عرش پر
سے تیری تعریف کرتا ہے۔ یہ ایک بڑی پیشگوئی ہے جو آج سے میں برس سے پہلے
براہین احمدیہ میں درج ہو کر ہزارہا انسانوں میں اور ہر ایک قوم میں شائع ہو چکی
ہے۔ اس پیشگوئی میں ایک یہ فقرہ ہے کہ لوگ دور دور سے آئیں گے اور تیری
خدمت کریں گے ۔ اب دیکھو کہ یہ کیسا سرا سر غیب کا کلام ہے۔ کیونکہ براہین احمدیہ کے
زمانہ میں بلکہ کئی برس اس سے بھی پہلے جب یہ الہام ہوا تھا۔ اس وقت میری حالت
اور عظمت لوگوں کے دلوں میں اس قدر بھی نہ تھی کہ کوئی شخص دوکوس سے بھی میرے ۶۳
پاس آتا ۔ لیکن اس پیشگوئی کے بعد ہزار ہا کوسوں سے لوگ میرے پاس آئے ۔ پشاور
اور بمبئی اور حیدر آباد اور کلکتہ اور مدراس اور بخارا اور حدود کابل وغیرہ ممالک سے
بصدق دل میرے پاس پہنچے اور ہر ایک نے اپنی اپنی توفیق اور طاقت کے موافق
تحائف اور مال پیش کئے ۔ مجھے کچھ ضرور نہیں کہ اس کا زیادہ ثبوت دوں کیونکہ میں
گمان کرتا ہوں کہ مخالفوں میں سے ایسا بے حیا کوئی بھی نہ ہوگا کہ ان بدیہی واقعات
سے انکار کرے۔ ایک اُن میں سے جو دور دور سے آتے ہیں اخویم حبّي في الله
سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی ہیں جو ہر سال مدر اس سے قصد کر کے قادیاں میں پہنچتے
ہیں اور بدل و جان ہمارے سلسلہ کی امداد کے لئے سرگرم ہیں۔ اور اگر چہ ان کی خدمات
اُن کے صدق اور اعتقاد کی طرح بہت بڑھی ہوئی ہیں اور ضرورت کے وقتوں پر ہزا رہا
روپیہ کی مدد اُن سے رد اُن سے پہنچتی ہے لیکن ایک فرض لازم کی طرح ایک سو روپیہ ماہواری
اس سلسلہ کی مدد کے لئے انہوں نے مقرر کر رکھا ہے جو بغیر ناغہ ہمیشہ ماہ بماہ پہنچتا ہے۔
ایسا ہی اپنی اپنی طاقت اور استطاعت کے موافق اور دور کے دوست بھی ہیں جو ہمیشہ
قادیاں میں آتے اور مالی خدمات بجالاتے ہیں ۔ اب دیکھو یہ پیشگوئی کیسی صاف اور
واضح ہے۔ ایسا ہی اس کی جز دوسری پیشگوئی کہ دور دور سے خدا کی مدد تجھے آئے گی اس
کی تصدیق ڈاکخانہ کے رجسٹروں سے ہو سکتی ہے کہ کس کس ضلع دور و دراز سے لوگ روپیہ
بھیجتے ہیں۔ کیا آج سے بیس برس پہلے کسی کے گمان میں تھا کہ اس قدر دور دراز ملکوں سے
روپیہ اور دوسرے تحائف آئیں گے۔ اگر یہ انسان کا کام تھا تو کسی اور کو بھی چاہیے تھا
کہ ایسی رائے ظاہر کرتا۔ پھر ایک فقرہ ان پیشگوئیوں میں سے یہ ہے کہ خدا ہر ایک قسم کی
نعمت تجھ پر پوری کرے گا ۔ اب بتلاؤ کہ اس طریق پر جو خدا تعالیٰ کا نبیوں سے معاملہ
ہے کونسی نعمت باقی رہی ہے جو خدا نے مجھ پر پوری نہیں کی ۔ کیا خدا کا یہ عظیم الشان
نشان نہیں کہ ہمارے اِس سلسلہ کے بڑھ جانے کی وجہ سے جب ہر طرح سے خرچ زیادہ
ہو گئے اور صرف ایک لنگر کا خرچ ہی ایک ہزار روپیہ ماہوار تک پہنچ گیا اور قریباً ہر ایک
ماہ میں اشتہارات شائع کرنے کا خرچ اور کتابوں کے چھپوانے کا خرچ اور ہر ایک
مہینے کے صدہا خطوط کے جوابات کا خرچ اور سلسلہ کی ضروریات کی وجہ سے نئے
مکانات بنانے کا خرچ اور مدرسہ کے اُستادوں کا خرچ ہمیشہ کے لئے لازم حال ہو گئے
تو ان سب کاموں کے چلانے کے لئے پردہ غیب سے خدا تعالیٰ نے مدد کی اور ہمیشہ کر
رہا ہے۔ سو اسی نشان کے بارے میں آج سے میں برس پہلے پیشگوئی کی گئی ۔ دیکھو
ہمارے مخالف مولوی کس تنگی اور تکلیف سے گزارہ کرتے ہیں اور کیسے بعض ان کے
اب اپنے منصبوں کو چھوڑ کر کلبہ رانی کی ذلت اٹھانے کو بھی طیار ہیں مگر اس جگہ آسمانی
برکتوں کی بارش ہو رہی ہے۔ لوگ صدق اور اعتقاد سے ہمارے آستانہ پر گرے جاتے
ہیں ۔ ہر ایک ہفتہ میں کئی مولویوں اور اسلامی فاضلوں کے تو بہ نامے پہنچ رہے
ہیں ۔ اور لاکھوں انسانوں کے دل گواہی دے رہے ہیں کہ اسلام میں یہی ایک فرقہ
ہے جو اسلامی برکتوں کا مالک ہے اور جس کی سچائی کی چمکیں مخالفوں کی آنکھوں کو خیرہ کر
رہی ہیں ۔ یہی ایک فرقہ ہے جو خدا کے نشان دکھلانے کیلئے میدان میں کھڑا ہے اور یہی
ایک فرقہ ہے جو قرآنی حقائق اور معارف بیان کرتا ہے اور یہی ایک فرقہ ہے جس نے
دشمنوں کے عقائد کی جڑ نکال کر لوگوں کو دکھلا دی ہے۔ پھر انہی پیشگوئیوں کے مجموعہ میں
ایک یہ بھی پیشگوئی ہے کہ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون الخ
یعنی میری سچائی پر خدا گواہی دے رہا ہے اور اپنے آسمانی نشانوں سے بتلا رہا ہے کہ یہ
شخص میری طرف سے ہے اور خدا تعالیٰ اسی الہام کے بعد کی عبارت میں اسلام کے
تمام مولویوں ! اور صوفیوں اور سجادہ نشینوں اور الہام اور کرامت کے مدعیوں اور ایسا ہی
اسلام کے مخالف سرگروہوں کو بھی عام دعوت کر کے مجھے خطاب کرتا ہے کہ ان کو کہہ
دے کہ اگر تم شک میں ہو۔ اور اُن برکات پر جو میرے پر نازل ہوئی ہیں تمہارا یقین نہیں
ہے اور تم اپنے تئیں بہتر اور یا اپنے دین کو سچا سمجھتے ہو تو آؤ اس فیصلہ کے لئے ایسا کرو کہ
اپنے مکان پر خدا تعالیٰ سے چاہو کہ کوئی ایسے نشان اور برکات تمہاری عزت ظاہر کرنے کے
لئے دکھلاوے جن سے ثابت ہو کہ تمہیں جناب الہی میں مقام قرب ہے اور میں بھی اپنے
مکان میں خدا تعالیٰ سے چاہوں گا کہ میری عزت اور فضیلت ظاہر کرنے کے لئے بالمقابل
کوئی ایسے برکات اور نشان ظاہر کرے جن سے صریح ثابت ہو کہ مجھے جناب الہی میں مقام
قرب حاصل ہے۔ اور پھر بعد اس کے عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تمہاری یہ سب
غلطیاں ہیں کہ تم میرے مقابل پر اپنے تئیں خدا کے فضل اور برکت اور تائید کا مورد سمجھتے
ہو۔ اور پھر اس کے ساتھ کی عبارت میں یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ یہ لوگ راستبازی کے
رنگ میں مقابلہ کرنے سے عاجز آکر او باشانہ طریق کو اختیار کریں گے اور ڈرانا اور گالیاں
دینا اور ہتک کرنا اور افترا کرنا اور بہتان لگانا ان کا شیوہ ہوگا اور کوشش کریں گے کہ حکام
کی طرف تم کھینچے جاؤ اور اپنی قوم کو ورغلا ئیں گے تا اُن میں سے کوئی تجھے قتل کر دے
لیکن خدا تیرا محافظ ہوگا اور وہ اپنے تمام مکروں میں ناکام رہیں گے۔ اب منصف مزاج
ناظرین ذرہ غور سے دیکھیں کہ یہ پیشگوئیاں اُس کتاب میں یعنی براہین احمدیہ میں درج
ہیں جس کے شائع کرنے پر بھی ہیں برس گزر گئے ۔ کیا یہ انسان کی طاقت ہے کہ اس
قوت اور قدرت سے بھری ہوئی پیش خبریاں اس شجاعت کے ساتھ پیش از وقت چھاپ
کر تمام قوموں میں شائع کرے۔
قریباً اٹھارہ برس سے ایک یہ پیشگوئی ہے الحمد لله الذي جعل لكم
الصهر والنسب ۔ ترجمہ ۔ وہ خدا سچا خدا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق