تریاق القلوب

حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود تمہارے نسب کو شریف بنایا جو فارسی خاندان
اور سادات سے معجون مرکب ہے۔ اس پیشگوئی کو دوسرے الہامات میں اور بھی
تصریح سے بیان کیا گیا ہے یہاں تک کہ اُس شہر کا نام بھی لیا گیا تھا جو دہلی ہے ۔ اور
یہ پیشگوئی بہت سے لوگوں کو سنائی گئی تھی جن میں سے ایک شیخ حامد علی اور میاں
جان محمد اور بعض دوسرے دوست ہیں ۔ اور ایسا ہی ہندوؤں میں سے شرمیت اور
ملا وامل کھتریان ساکنان قادیان کو قبل از وقت یہ پیشگوئی بتلائی گئی تھی ۔ اور جیسا کہ
لکھا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ بغیر سابق تعلقات قرابت اور رشتہ کے دہلی میں ایک
شریف اور مشہور خاندان سیادت میں میری شادی ہوگئی اور یہ خاندان خواجہ میر درد کی
لڑکی کی اولاد میں سے ہے جو مشاہیرا کا بر سادات دہلی میں سے ہے۔ جن کو سلطنت
چغتائی کی طرف سے بہت سے دیہات بطور جاگیر عطا ہوئے تھے ۔ اور اب تک اس
حاشیہ۔ ہمارے خاندان کی قومیت ظاہر ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ قوم کے برلاس مغل ہیں اور ہمیشہ
اس خاندان کے اکابر امیر اور والیان ملک رہے ہیں وہ سمرقند سے کسی تفرقہ کی وجہ سے بابر بادشاہ کے
وقت میں پنجاب میں آئے اور اس علاقہ کی ایک بڑی حکومت ان کو ملی اور کئی سود یہات ان کی ملکیت
کے تھے جو آخر کم ہوتے ہوتے ہے رہ گئے اور سکھوں کے زمانہ میں وہ بھی ہاتھ سے جاتے رہے اور
پانچ گاؤں باقی رہ گئے اور پھر ایک گاؤں ان میں سے جس کا نام بہادر حسین تھا جس کو حسین نامی ایک
بزرگ نے آباد کیا تھا انگریزی سلطنت کے عہد میں ہاتھ سے جاتا رہا کیونکہ ہم نے خود اپنی غفلت
سے ایک مدت تک اس گاؤں سے کچھ وصول نہیں کیا تھا اور جیسا کہ مشہور چلا آتا ہے ہماری قوم کو
سادات سے یہ تعلق رہا ہے کہ بعض دادیاں ہماری شریف اور مشہور خاندان سادات سے ہیں لیکن مغل
م کے ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ کے الہام نے مخالفت کی ہے جیسا کہ براہین احمد یہ صفحہ ۲۴۲
میں یہ الہام ہے خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس یعنی توحید کو پکڑ و تو حید کو پکڑ والے
فارس کے بیٹو۔ اس الہام سے صریح طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ہمارے بزرگ در اصل بنی فارس ہیں ۔
قوم
یہ گاؤں بٹالہ سے شمالی طرف بفاصلہ تین کوس واقعہ ہے ۔ منہ

جاگیر میں سے تقسیم ہو کر اس خاندان کے تمام لوگ جو خواجہ میر درد کے ورثاء ہیں اپنے
اپنے حصے پاتے ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ خاندان دہلوی جس سے دامادی کا مجھے تعلق ہے۔
صرف اسی وجہ سے فضیلت نہیں رکھتا کہ وہ اہل بیت اور سندی سادات ہیں ۔ بلکہ اس وجہ
سے بھی فضیلت رکھتا ہے کہ یہ لوگ دختر زادہ خواجہ میر درد ہیں اور دہلی میں یہ خاندان
سلطنت چغتا ئیہ کے زمانہ میں اپنی صحت نسب اور شہرت خاندان سیادت اور نجابت اور
شرافت میں ایسا مشہور رہا ہے کہ اسی عظمت اور شہرت اور بزرگی خاندان سیادت کی وجہ
سے بعض نوابوں نے ان کو لڑکیاں دیں ۔ جیسا کہ ریاست لوہارو کا خاندان ۔ غرض یہ
خاندان اپنی ذاتی خوبیوں اور نجابتوں کی وجہ سے اور نیز خواجہ میر درد کی دختر زادگان
ہونے کے باعث سے ایسی عظمت کی نگہ سے دہلی میں دیکھا جاتا تھا کہ گویا دہلی سے مراد
بقیہ حاشیہ۔ اور قریب قیاس ہے کہ میرزا کا خطاب ان کو کسی بادشاہ کی طرف سے بطور لقب کے دیا گیا ہو۔
لیکن الہام نے اس بات کا انکار نہیں کیا کہ سلسلہ مادری کی طرف سے ہمارا خاندان سادات سے ملتا ۔ ہے بلکہ
الہامات میں اس کی تصدیق ہے اور ایسا ہی بعض کشوف میں بھی اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔ اس جگہ یہ
عجیب نکتہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ فرمایا کہ سادات کی اولاد کو کثرت سے دنیا میں بڑھاوے تو ایک
شریف عورت فارسی الاصل کو یعنی شہر بانو کو ان کی دادی بنایا اور اس سے اہل بیت اور فارسی خاندان کے خون کو
باہم ملادیا اور ایسا ہی اس جگہ بھی جب خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ اس عاجز کو دنیا کی اصلاح کے لئے پیدا کرے
اور بہت سی اولاد اور ذریت مجھ سے دنیا میں پھیلا دے جیسا کہ اس کے اس الہام میں ہے جو براہین احمد یہ
کے صفحہ ۴۹۰ میں درج ہے۔ تو پھر دوبارہ اس نے فارسی خاندان اور سادات کے خون کو باہم ملایا اور پھر میری
اولاد کے لئے تیسری مرتبہ ان دونوں خونوں کو ملایا۔ صرف فرق یہ رہا کہ حسینی خاندان کے قائم کرنے کے وقت
مرد یعنی امام حسین اولا د فاطمہ میں سے تھا اور اس جگہ عورت یعنی میری بیوی اولاد فاطمہ میں سے یعنی سید ہے
جس کا نام بجائے شہر بانو کے نصرت جہاں بیگم ہے۔ منہ

انہی عزیزوں کا وجو د تھا۔ سو چونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی
بنیاد حمایت اسلام کی ڈالے گا اور اس میں سے وہ شخص پیدا کرے گا جو آسمانی روح
اپنے اندر رکھتا ہوگا ۔ اِس لئے اُس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح
میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو اُن نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے
تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔ اور یہ عجیب اتفاق ہے کہ جس
طرح سادات کی دادی کا نام شہر بانو تھا اسی طرح میری یہ بیوی جو آئندہ خاندان کی ماں
ہوگی اس کا نام نصرت جہاں بیگم ہے۔ یہ تفاول کے طور پر اس بات کی طرف اشارہ
معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے تمام جہان کی مدد کے لئے میرے آئندہ خاندان کی بنیاد ڈالی
ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ کبھی ناموں میں بھی اس کی پیشگوئی مخفی ہوتی ہے۔ سواس
میں وہ پیشگوئی مخفی ہے جس کی تصریح براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۰ وصفحہ ۵۵۷ میں موجود
ہے اور وہ یہ الہام ہے۔ سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ینقطع
آباءك ويبدء منک نُصرت بالرُّعب واحييت بالصدق أيها الصديق ۔
نصرت وقالوا لات حین مناص ۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی
سے تجھ کو اُٹھاؤں گا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ “ اور عربی
الہام کا ترجمہ یہ ہے کہ تمام پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو بڑی برکتوں والا اور عالی
ذات ہے۔ اُس نے تیری خاندانی بزرگی کو تیرے وجود کے ساتھ زیادہ کیا۔ اب ایسا
ہوگا کہ آئندہ تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع کیا جائے گا اور ابتدا خاندان کا تجھ سے
ہوگا ۔ تجھے رعب کے ساتھ نصرت دی گئی ہے اور صدق کے ساتھ تو اے صدیق زندہ
کیا گیا۔ نصرت تیرے شامل حال ہوئی اور دشمنوں نے کہا کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔

اور اردو الہام کا خلاصہ یہ ہے کہ میں اپنی قدرت کے نشان دکھلاؤں گا اور ایک چمک پیدا ہوگی
جیسا کہ بجلی سے آسمان کے کناروں میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس چمک سے میں لوگوں کو
دکھلا دوں گا کہ تو سچا ہے۔ اگر دنیا نے قبول نہ کیا تو کیا حرج کہ میں اپنا قبول کرنا لوگوں پر
ظاہر کر دوں گا۔ اور جیسا کہ سخت حملوں کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی سخت حملوں کے ساتھ
میں تیری سچائی ظاہر کر دوں گا غرض اس جگہ عربی الہام میں جیسا کہ نصرت کا لفظ واقع ہے۔
اسی طرح میری خاتون کا نام نصرت جہاں بیگم رکھا گیا جس کے یہ معنے ہیں کہ جہان کو فائدہ
پہنچانے کے لئے آسمان سے نصرت شامل حال ہوگی ۔ اور اردو الہام جو ابھی لکھا گیا ہے
ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مبنی ہے کیونکہ یہ الہام یہ خبر دیتا ہے کہ ایک وہ وقت آتا ہے جو
سخت تکذیب ہوگی اور سخت اہانت اور تحقیر ہوگی ۔ تب خدا کی غیرت جوش میں آئے گی اور
جیسا کہ سختی کے ساتھ تکذیب ہوئی ایسا ہی اللہ تعالی سخت حملوں کے ساتھ اور آسمانی نشانوں
کے ساتھ سچائی کا ثبوت دے گا۔ اور اس کتاب کو پڑھ کر ہر ایک منصف معلوم کرلے گا کہ یہ
پیشگوئی کیسی صفائی سے پوری ہوئی۔ اور الہام مذکورہ بالا یعنی یہ الہام کہ الحمد لله الذی
جعل لكم الصهر والنسب ۔ جس کے یہ معنے ہیں کہ خدا نے تجھے ہر ایک پہلو اور ہر
ایک طرف سے خاندانی نجابت کا شرف بخشا ہے ۔ کیا تیرا آبائی خاندان اور کیا دامادی
کے رشتہ کا خاندان دونوں برگزیدہ ہیں یعنی جس جگہ تعلق دامادی کا ہوا ہے وہ بھی شریف
خاندان سادات ہے اور تمہارا آبائی خاندان بھی جو بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے
مرکب ہے خدا کے نزدیک شرف اور مرتبت رکھتا ہے۔ اس جگہ یادر ہے کہ اس الہام
کے اندر جو میرے خاندان کی عظمت بیان کرتا ہے ایک عظیم الشان نکتہ خفی ہے اور وہ یہ ہے کہ
اولیاء اللہ اور رسول اور نبی جن پر خدا کا رحم اور فضل ہوتا ہے اور خدا ان کو اپنی طرف کھینچتا ہے

وہ دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ (۱) ایک وہ جو دوسروں کی اصلاح کے لئے مامور نہیں ہوتے ﴿۲۶﴾
بلکہ اُن کا کاروبار اپنے نفس تک ہی محدود ہوتا ہے۔ اور اُن کا کام صرف یہی ہوتا ہے کہ
وہ ہر دم اپنے نفس کو ہی زہد اور تقوی اور اخلاص کا صیقل دیتے رہتے ہیں اور حتی الوسع
خدا تعالیٰ کی ادق سے اَدق رضا مندی کی راہوں پر چلتے اور اُس کے بار یک وصایا کے
پابند رہتے ہیں اور ان کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ کسی ایسے عالی خاندان اور عالی قوم
میں سے ہوں جو علو نسب اور شرافت اور نجابت اور امارت اور ریاست کا خاندان ہو بلکہ
حسب آیت کریمہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ * صرف ان کی
تقوئی دیکھی جاتی ہے گو وہ دراصل چوہڑوں میں سے ہوں یا چماروں میں سے یا مثلاً کوئی
اُن میں سے ذات کا کنجر ہو جس نے اپنے پیشہ سے تو بہ کر لی ہو یا اُن قوموں میں سے ہو جو
اسلام میں دوسری قوموں کے خادم اور نیچی قو میں سمجھی جاتی ہیں ۔ جیسے حجام ۔ موچی ۔
تیلی ۔ ڈوم ۔ میرا سی ۔ سقے ۔ قصائی ۔ جولا ہے ۔ کنجری ۔ تنبولی ۔ دھوبی ۔ مچھوے ۔
بھڑ بھونجے ۔ نانبائی وغیرہ یا مثلاً ایسا شخص ہو کہ اس کی ولادت میں ہی شک ہو کہ آیا
حلال کا ہے یا حرام کا ۔ یہ تمام لوگ تو بہ نصوح سے اولیاء اللہ میں داخل ہو سکتے ہیں کیونکہ
وہ درگاہ کریم ہے اور فیضان کی موجیں بڑے جوش سے جاری ہیں اور اُس قدوس ابدی
کے دریائے محبت میں غرق ہو کر طرح طرح کے میلوں والے اُن تمام میلوں سے پاک
ہو سکتے ہیں جو عرف اور عادت کے طور پر اُن پر لگائے جاتے ہیں۔ اور پھر بعد اس کے کہ
وہ اُس خدائے قدوس سے مل گئے ۔ اور اس کی محبت میں محو ہو گئے اور اس کی رضا میں کھوئے ا
گئے سخت بدذاتی ہوتی ہے کہ اُن کی کسی نیچ ذات کا ذکر بھی کیا جائے کیونکہ اب وہ وہ
نہیں رہے اور انہوں نے اپنی شخصیت کو چھوڑ دیا اور خدا میں جاملے اور اس لائق ہو گئے کہ
ترجمہ ۔ تم میں سے خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی زیادہ بزرگ ہے جو سب سے زیادہ تقویٰ کی راہوں پر
چلتا ہے۔ منہ
الحجرات : ۱۴

تعظیم سے ان کا نام لیا جائے ۔ اور جو حص بعد اس تبدلی کے ان کی تحقیر کرتا ہے یا
ایسا خیال دل میں لاتا ہے وہ اندھا ہے اور خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے ہے ۔ اور خدا کا
عام قانون یہی ہے کہ اسلام کے بعد قوموں کی تفریق مٹادی جاتی ہے اور پیچ او بنچ کا
خیال دور کیا جاتا ہے۔ ہاں قرآن شریف سے یہ بھی مستنبط ہوتا ہے کہ بیاہ اور نکاح میں
تمام قو میں اپنے قبائل اور ہم رتبہ قوموں یا ہم رتبہ اشخاص اور کفو کا خیال کر لیا کریں تو
بہتر ہے تا اولاد کے لئے کسی داغ اور تحقیر اور ہنسی کی جگہ نہ ہو لیکن اس خیال کو حد سے
زیادہ نہیں کھینچنا چاہیے کیونکہ قوموں کی تفریق پر خدا کی کلام نے زور نہیں دیا صرف
ایک آیت سے کفو اور حسب نسب کے لحاظ کا استنباط ہوتا ہے اور قوموں کی حقیقت یہ
ہے کہ ایک مدت دراز کے بعد شریف سے رزیل اور رزیل سے شریف بن جاتی ہیں
اور ممکن ہے کہ مثلاً بھنگی یعنی چوہڑے یا چمار جو ہمارے ملک میں سب قوموں سے
رزیل تر خیال کئے جاتے ہیں کسی زمانہ میں شریف ہوں اور اپنے بندوں کے انقلابات
کو خدا ہی جانتا ہے دوسروں کو کیا خبر ہے۔ سو عام طور پر پنجہ مارنے کے لائق یہی آیت
ہے کہ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقُكُمْ لے جس کے یہ معنے ہیں کہ تم سب
میں سے خدا کے نزدیک بزرگ اور عالی نسب وہ ہے جو سب سے زیادہ اس تقویٰ کے ساتھ
جو صدق سے بھری ہوئی ہو خدا تعالیٰ کی طرف جھک گیا ہو اور خدا سے قطع تعلق کا خوف
ہر دم اور ہر لحظہ اور ہر ایک کام اور ہر ایک قول اور ہر ایک حرکت اور ہر ایک سکون اور
ہر ایک خلق اور ہر ایک عادت اور ہر ایک جذبہ ظاہر کرنے کے وقت اُس کے دل پر غالب ہو۔
وہی ہے جو سب قوموں میں سے شریف تر اور سب خاندانوں میں سے بزرگ تر اور تمام
قبائل میں سے بہتر قبیلہ میں سے ہے۔ اور اس لائق ہے کہ سب اس کی راہ پر فدا ہوں۔
غرض شریعت اسلامی کا یہ تو عام قانون ہے کہ تمام مدار تقویٰ پر رکھا گیا ہے لیکن نبیوں
الحجرات : ۱۴

اور رسولوں اور محدثوں کے بارے میں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں
اور تمام قوموں کے لئے واجب الاطاعت ٹھہرتے ہیں قدیم سے خدا تعالیٰ کا ایک خاص
قانون ہے جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں ۔
ہم اس سے پہلے ابھی بیان کر چکے ہیں کہ ایسے اولیاء اللہ جو مامور نہیں ہوتے یعنی
نبی یا رسول یا محدث نہیں ہوتے اور اُن میں سے نہیں ہوتے جو دنیا کو خدا کے حکم اور الہام
سے خدا کی طرف بلاتے ہیں ایسے ولیوں کو کسی اعلیٰ خاندان یا اعلیٰ قوم کی ضرورت نہیں۔
کیونکہ ان کا سب معاملہ اپنی ذات تک محدود ہوتا ہے لیکن ان کے مقابل پر ایک دوسری ۶۷
قسم کے ولی ہیں جو رسول یا نبی یا محدث کہلاتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک
منصب حکومت اور قضا کا لے کر آتے ہیں اور لوگوں کو حکم ہوتا ہے کہ ان کو اپنا امام اور سردار اور
پیشوا سمجھ لیں اور جیسا کہ وہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں اس کے بعد خدا کے اُن نائبوں
کی اطاعت کریں۔ اس منصب کے بزرگوں کے متعلق قدیم سے خدا تعالیٰ کی یہی عادت
ہے کہ ان کو اعلیٰ درجہ کی قوم اور خاندان میں سے پیدا کرتا ہے تا ان کے قبول کرنے اور ان
کی اطاعت کا جُوا اُٹھانے میں کسی کو کراہت نہ ہوا اور چونکہ خدا نہایت رحیم و کریم
ہے اس لئے نہیں چاہتا کہ لوگ ٹھوکر کھاویں اور اُن کو ایسا ابتلا پیش آوے جو ان کو
اس سعادت عظمی سے محروم رکھے کہ وہ اُس کے مامور کے قبول کرنے سے اس طرح
پر رک جائیں کہ اس شخص کی بیچ قوم کے لحاظ سے ننگ اور عار ان پر غالب ہو اور وہ دلی
نفرت کے ساتھ اس بات سے کراہت کریں کہ اس کے تابعدار بنیں اور اس کو اپنا بزرگ
قرار دیں اور انسانی جذبات اور تصورات پر نظر کر کے یہ بات خوب ظاہر ہے کہ یہ ٹھوکر
طبعاً نوع انسان کو پیش آجاتی ہے۔ مثلاً ایک شخص جو قوم کا چوہڑہ یعنی بھنگی ہے اور ایک

گاؤں کے شریف مسلمانوں کی تمیں چالیس سال سے یہ خدمت کرتا ہے کہ دو وقت ان کے
گھروں کی گندی نالیوں کو صاف کرنے آتا ہے اور ان کے پاخانوں کی نجاست اُٹھاتا ہے
اور ایک دو دفعہ چوری میں بھی پکڑا گیا ہے اور چند دفعہ زنا میں بھی گرفتار ہو کر اُس کی
رسوائی ہو چکی ہے اور چند سال جیل خانہ میں قید بھی رہ چکا ہے اور چند دفعہ ایسے برے
کاموں پر گاؤں کے نمبرداروں نے اس کو جوتے بھی مارے ہیں اور اس کی ماں اور دادیاں
اور نانیاں ہمیشہ سے ایسے ہی نجس کام میں مشغول رہی ہیں اور سب مردار کھاتے اور گوہ
اٹھاتے ہیں ۔ اب خدا تعالیٰ کی قدرت پر خیال کر کے ممکن تو ہے کہ وہ اپنے کاموں سے
تائب ہو کر مسلمان ہو جائے اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایسا فضل اس پر ہو کہ وہ
رسول اور نبی بھی بن جائے اور اُسی گاؤں کے شریف لوگوں کی طرف دعوت کا پیغام
لے کر آوے اور کہے کہ جو شخص کہے کہ جو شخص تم میں سے میری اطاعت نہیں کرے گا خدا اُسے جہنم میں
ڈالے گا لیکن باوجود اس امکان کے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے کبھی خدا نے ایسا نہیں
کیا کیونکہ ایسا کرنا اس کی حکمت اور مصلحت کے خلاف ہے اور وہ جانتا ہے کہ لوگوں کے
لئے یہ ایک فوق الطاقت ٹھوکر کی جگہ ہے کہ ایک ایسا شخص جو پشت در پشت رزیل چلا آتا
ہے اور لوگوں کی نظر میں نہ صرف وہ سچ ہے بلکہ اُس کا باپ اور دادا اور پڑدادا اور
جہاں تک معلوم ہے قوم کے بیچ ہیں اور ہمیشہ سے شریر اور بد کا ر ہوتے چلے آئے ہیں
اور مویشیوں کی طرح ادنی خدمتیں کرتے رہے ہیں اب اگر لوگوں سے اس کی
اطاعت کرائی جائے تو بلا شبہ لوگ اس کی اطاعت سے کراہت کریں گے کیونکہ ایسی
جگہ میں کراہت کرنا انسان کے لئے ایک طبعی امر ہے اس لئے خدا تعالیٰ کا قدیم قانون
اور سنت یہی ہے کہ وہ صرف اُن لوگوں کو منصب دعوت یعنی نبوت وغیرہ پر مامور
کرتا ہے جو اعلیٰ خاندان میں سے ہوں اور ذاتی طور پر بھی چال چلن اچھے رکھتے

ہوں کیونکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ قادر ہے حکیم بھی ہے اور اس کی حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ
اپنے نبیوں اور ماموروں کو ایسی اعلیٰ قوم اور خاندان اور ذاتی نیک چال چلن کے ساتھ
بھیجے تا کہ کوئی دل ان کی اطاعت سے کراہت نہ کرے۔ یہی وجہ ہے جو تمام نبی علیہم السلام
☆
اعلیٰ قوم اور خاندان میں سے آتے رہے ہیں۔ اسی حکمت اور مصلحت کی طرف اشارہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود
کی نسبت ان دونوں خوبیوں کا تذکرہ فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَقَدْ جَاءَكُمْ
رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ یعنی تمہارے پاس وہ رسول آیا ہے جو خاندان اور قبیلہ
اور قوم کے لحاظ سے تمام دنیا سے بڑھ کر ہے اور سب سے زیادہ پاک اور بزرگ خاندان
رکھتا ہے۔ اور ایک اور جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
الَّذِي يَرْبكَ حِينَ تَقُوْمُ وَتَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِينَ کے یعنی خدا پر توکل کر
جو غالب اور رحم کرنے والا ہے ۔ وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور دعوت
کے لئے کھڑا ہوتا ہے ۔ وہی خدا جو تجھے اس وقت دیکھتا تھا کہ جب تو تخم کے طور پر
راستبازوں کی پشتوں میں چلا آتا تھا یہاں تک کہ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے ﴿۲۸﴾
پیٹ میں پڑا۔ اور ان کے سوا اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں ہمارے بزرگ اور
مقدس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علو خاندان اور شرافت قوم اور بزرگ قبیلہ کا ذکر ہے ۔
اور دوسری خوبی جو شرط کے طور پر مامورین کے لئے ضروری ہے وہ نیک چال چلن
انفس کے لفظ میں ایک قراءت زبر کے ساتھ ہے یعنی حرف فا کی فتح کے ساتھ اور اسی قراءت کو ہم
اس جگہ ذکر کرتے ہیں اور دوسری قراءت بھی یعنی حرف فا کے پیش کے ساتھ بھی اس کے ہم معنی ہے کیونکہ
خدا قریش کو مخاطب کرتا ہے کہ تم جو ایک بڑے خاندان میں سے ہو یہ رسول بھی تو تمہیں میں سے ہے یعنی
عالی خاندان ہے۔ منہ
ل التوبة : ۱۲۸ الشعراء : ۲۱۸ تا ۲۲۰

ہے کیونکہ بد چال چلن سے بھی دلوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ اور یہ خوبی بھی بدیہی طور
لو
پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں
ا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ' یعنی ان کفار کو کہہ فرماتا ہے فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَ
دے کہ اس سے پہلے میں نے ایک عمر تم میں ہی بسر کی ہے پس کیا تمہیں معلوم نہیں کہ
میں کس درجہ کا امین اور راستباز ہوں ۔ اب دیکھو کہ یہ دونوں صفتیں جو مرتبہ نبوت اور
ماموریت کے لئے ضروری ہیں یعنی بزرگ خاندان میں سے ہونا اور اپنی ذات میں امین
اور راستباز اور خدا ترس اور نیک چلن ہونا قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت کمال درجہ پر ثابت کی ہیں اور آپ کی اعلیٰ چال چلن اور اعلیٰ خاندان پر خود گواہی
دی ہے۔ اور اس جگہ میں اس شکر کے ادا کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ جس طرح خدا تعالیٰ
نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اپنی وحی کے ذریعہ سے کفار کو ملزم کیا اور
فرمایا کہ یہ میرا نبی اس اعلیٰ درجہ کا نیک چال چلن رکھتا ہے کہ تمہیں طاقت نہیں کہ اس
کی گذشتہ چالیس برس کی زندگی میں کوئی عیب اور نقص نکال سکو با وجود اس کے کہ
وہ چالیس برس تک دن رات تمہارے درمیان ہی رہا ہے ۔ اور نہ تمہیں یہ طاقت ہے
کہ اس کے اعلیٰ خاندان میں جو شرافت اور طہارت اور ریاست اور امارت کا خاندان
ہے ایک ذرہ عیب گیری کر سکو۔ پھر تم سوچو کہ جو شخص ایسے اعلیٰ اور اظہر اور انفس خاندان
میں سے ہے اور اس کی چالیس برس کی زندگی جو تمہارے روبروئی گذری۔ گواہی دے
رہی ہے جو افترا اور دروغ بانی اس کا کام نہیں ہے تو پھر ان خوبیوں کے ساتھ جبکہ
آسمانی نشان وہ دکھلا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی تائید میں اس کے شامل حال ہو رہی
ہیں اور تعلیم وہ لایا ہے جس کے مقابل پر تمہارے عقائد سراسر گندے اور ناپاک اور شرک
سے بھرے ہوئے ہیں تو پھر اس کے بعد تمہیں اس نبی کے صادق ہونے میں کونسا شک
يونس : ۱۷

باقی ہے۔ اسی طور سے خدا تعالیٰ نے میرے مخالفین اور مکذبین کو ملزم کیا ہے چنانچہ
براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۲ میں میری نسبت یہ الہام ہے جس کے شائع کرنے پر بیس برس
گزر گئے اور وہ یہ ہے ولقد لبثت فيكم عمرًا من قبله افلا تعقلون یعنی ان
مخالفین کو کہہ دے کہ میں چالیس برس تک تم میں ہی رہتا رہا ہوں اور اس مدت دراز
تک تم مجھے دیکھتے رہے ہو کہ میرا کام افترا اور دروغ نہیں ہے اور خدا نے ناپا کی کی
زندگی سے مجھے محفوظ رکھا ہے تو پھر جو شخص اس قدر مدت دراز تک یعنی چالیس برس
تک ہر ایک افترا اور شرارت اور مکر اور خباثت سے محفوظ رہا اور کبھی اس نے خلقت پر
جھوٹ نہ بولا تو پھر کیونکر ممکن ہے کہ برخلاف اپنی عادت قدیم کے اب وہ خدا تعالیٰ پر
افترا کر نے لگا۔ اس جگہ یادر ہے کہ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ جس نے
ملک میں فتنہ تکفیر بر پا کیا اور تکفیر اور دشنام دہی اور گندہ زبانی سے باز نہ آیا جب تک کہ
مجسٹریٹ ضلع نے اپنے سامنے کھڑا کر کے آئندہ منہ بند رکھنے کا عہد نامہ نہ لیا یہ شخص
میری ابتدائی عمر میں میرا ہم مکتب بھی رہا ہے اور وہ اور اس کا بھائی حیدر بخش دونوں
میرے مکان پر آتے تھے۔ ایک دفعہ ایک کتاب بھی مستعار طور پر لے گئے تھے جس کو
اب تک واپس نہیں کیا۔ غرض شیخ محمد حسین کو خوب معلوم ہے کہ میں اس چھوٹی عمر میں ہی
کس طرز کا آدمی تھا۔ پھر جب میری عمر چالیس برس تک پہنچی تو خدا تعالیٰ نے اپنے
الہام اور کلام سے مجھے مشرف کیا اور یہ عجیب اتفاق ہوا کہ میری عمر کے چالیس برس
پورے ہونے پر صدی کا سر بھی آ پہنچا۔ تب خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے میرے
پر ظاہر کیا کہ تو اس صدی کا مجدد اور صلیبی فتنوں کا چارہ گر ہے اور یہ اس طرف اشارہ
تھا کہ تو ہی مسیح موعود ہے ۔ پھر اسی زمانہ میں خدا نے میرا نام عیسی بھی رکھا چنانچہ

براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں میرے مسیح موعود ہونے کی طرف صریح اشارہ ہے کیونکہ
الهام ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى میں جو اس صفحہ میں درج ہے
جس کے اخیر میں فاصبر كما صبر اولو العزم ہے۔ ایک سخت مقابلہ کی خبر دی گئی ہے
جو پادریوں کے ساتھ ہوگا۔ اور پھر اس کے بعد کے الہام میں جس کی عبارت یہ ہے
و اما نرینك بعض الذي نعدهم یہ بشارت دی گئی ہے کہ پادریوں پر تمہیں فتح ملے
گی اور ان کے مکروں پر خدا کا مکر غالب آئے گا۔ یہ فتح عظیم حدیث نبوی کے رُو سے
مسیح موعود سے تعلق رکھتی ہے اس لئے یہ الہام جو براہین احمد یہ میں ہے جس پر اب ہیں
برس گزر گئے مجھے مسیح موعود ٹھہراتا ہے۔ اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ میں میرا نام
عیسی رکھا گیا ہے ۔ اور جہ ا ہے ۔ اور جو آیت حضرت عیسی کے حق میں بھی وہ بذریعہ الہام میں تھی وہ بذریعہ الہام میرے پر
وارد کی گئی ہے اور وہ آیت یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ اور پھر اس الہام کے بعد یہ الہام ہے جو اس کتاب کے
صفحہ ۵۵۷ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی سے
تجھ کو اُٹھاؤں گا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ یہ الہام آج سے
میں برس پہلے دنیا میں شائع ہو چکا ہے۔ اور یادر ہے کہ یہ تمام علامتیں مسیح موعود کی ہیں
جو آثار میں لکھی گئی ہیں اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ اُس وقت مجھے مسیح موعود
ٹھہرایا گیا کہ جبکہ مجھے بھی خبر نہیں تھی کہ میں مسیح موعود ہوں چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا
کہ مسیح موعود ہونے کے دعوے میں میری مخالفت ہو گی اور اس زمانہ کے مولوی اپنی
کو تہ بینی کی وجہ سے سخت حملوں اور وحشیانہ جوشوں کے ساتھ تکذیب کریں گے اس لئے

·

آج 10 میں سے 10 باقی