تریاق القلوب
حصہ 14
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اُس نے یہ پیشگوئی جو براہین احمدیہ میں درج ہے پیش از وقت سنائی اور مجھے خوشخبری دی
کہ اس تکذیب کے مقابل پر میں بھی زور آور حملے کروں گا اور تمام لوگوں کو دکھلاؤں گا کہ
شخص میری طرف سے ہے اور سچا ہے۔
اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ظالم مخالفین کو ملزم کرنے کے لئے مجھے یہ حجت عطا کی کہ
اپنے الہام کے ذریعہ سے مجھے یہ سمجھایا کہ اُن سے پوچھ ۔ میری چالیس برس کی زندگی
میں جو اس سے پہلے تم میں ہی میں نے بسر کی ۔ کون سا نقص یا عیب میرا تم نے پایا ؟ اور
کونسا افترا اور جھوٹ میرا ثابت ہوا۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے بذریعہ اپنے الہام کے مجھے یہ
حجت بھی سکھلائی کہ ان کو کہہ دے کہ رسول اور نبی اور سب جو خدا کی طرف سے آتے اور
دین حق کی دعوت کرتے ہیں وہ قوم کے شریف اور اعلیٰ خاندان میں سے ہوتے ہیں اور
دنیا کے رو سے بھی ان کا خاندان امارت اور ریاست کا خاندان ہوتا ہے تا کوئی شخص کسی طور
کی کراہت کر کے دولت قبول سے محروم نہ رہے۔ سو میرا خاندان ایسا ہی ہے جیسا کہ
براہین احمدیہ کے الہام مندرجہ صفحہ ۴۹۰ میں اسی کی طرف اشارہ ہے اور وہ یہ ہے ۔
سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ینقطع آباء ک ويبدء منک -
یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جس نے تیرے خاندان کی بزرگی سے بڑھ کر تجھے
بزرگی بخشی ۔ اب سے تیرے مشہور باپ دادوں کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا
ابتدا خاندان کا تجھ سے کرے گا جیسا کہ ابراہیم سے کیا ۔ پھر علو خاندان کی نسبت
دوسرا الہام یہ ہے ۔ الحمد لله الذي جعل لكم الصهرو النسب - ترجمہ اس
الہامات میں کئی جگہ یہ اشارہ ہے کہ تجھے خدا ابراہیم کی طرح برکت دے گا اور تیری نسل بہت
بڑھائے گا اور تو بعض کو ان میں سے دیکھے گا۔ بلکہ اکثر الہامات میں ان مشابہتوں کی وجہ سے میرا نام
ابراہیم رکھا گیا ہے۔ دیکھو صفحہ ۵۶۱ و ۵۶۲ براہین احمدیہ۔ منہ
خدا کو تمام تعریفیں ہیں جس نے تیری دامادی کا رشتہ عالی نسب میں کیا اور خود تجھے عالی نسب
اور شریف خاندان بنایا۔ یہ تو ہم ابھی بیان کر چکے ہیں کہ جن سادات کے خاندان میں
دہلی میں میری شادی ہوئی تھی وہ تمام دہلی کے سادات میں سے سندی سید ہونے میں
اول درجہ پر ہیں اور علاوہ اپنی آبائی بزرگی کے وہ خواجہ میر درد کے نبیرہ ہیں اور اب
تک دہلی میں خواجہ میر درد کے وارث متصور ہو کر خواجہ محمدوح کی گدی انہی کو ملی ہوئی
ہے کیونکہ خواجہ موصوف کا کوئی لڑکا نہ تھا یہی وارث ہیں جو ان کی لڑکی کی اولاد ہیں اور
ان کی سیادت ہندوستان میں ایک روشن ستارہ کی طرح چمکتی ہے بلکہ سوچنے سے معلوم
ہوگا کہ ان کا خاندان خواجہ میر درد کے آبائی خاندان سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ خواجہ میر درد
نے ان کی عظمت کو قبول کر کے ان کے بزرگ کولڑ کی دی اور اس زمانہ میں یہ خیال اب
سے بھی زیادہ تھا کہ لڑکی دینے کے وقت عالی خاندان کو ڈھونڈتے تھے۔ اور خواجہ میر درد
با خدا اور بزرگ ہونے کی وجہ سے سلطنت چغتائیہ سے ایک بڑی جاگیر پاتے تھے اور
دنیوی حیثیت کے رو سے ایک نواب کا منصب رکھتے تھے۔ اور پھر ان کی وفات کے بعد وہ
جاگیر کے دیہات انہی میں تقسیم ہوئے ۔ اور اس عظمت خاندانی کے علاوہ میرے
الہامات میں جس قدر اس بات کی تصریح کی گئی ہے کہ یہ خالص سید اور بنی فاطمہ ہیں
یہ ایک خاص فخر کا مقام ان لوگوں کے لئے ہے ۔ اور میں خیال نہیں کر سکتا کہ
تمام پنجاب اور ہندوستان بلکہ تمام اسلامی دنیا میں کوئی اور خاندان سادات کا ایسا
ہو کہ نہ صرف ان کی سیادت کو اسلامی سلطنت نے مان کر ان کی تعظیم کی ہو بلکہ خدا
نے اپنی خاص کلام اور گواہی سے اس کی تصدیق کر دی ہو۔ یہ تو ان کے خاندان
کا حال ہے ۔ اور میں اپنے خاندان کی نسبت کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ وہ ایک
شاہی خاندان ہے اور بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے ایک معجون مرکب ہے یا -
شہرت عام کے لحاظ سے یوں کہو کہ وہ خاندان مغلیہ اور خاندان سیادت سے ایک
ہمارے
ترکیب یافتہ خاندان ہے مگر میں اس پر ایمان لاتا اور اسی پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمار ۔
خاندان کی ترکیب بنی فارس اور بنی فاطمہ سے ہے کیونکہ اسی پر الہام الہی کے تو اتر نے
مجھے یقین دلایا ہے اور گواہی دی ہے۔
۵۰ ایک دفعہ جس کو قریباً اکیس برس کا عرصہ ہوا ہے مجھ کو یہ الہام ہوا اشكر نعمتی رئیت
خدیجتی انك اليوم لذو حظ عظیم - ترجمہ۔ میری نعمت کا شکر کر تو نے میری
خدیجہ کو پایا آج تو ایک حظ عظیم کا مالک ہے۔ براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۸ اور اس زمانہ کے
قریب ہی یہ بھی الہام ہوا تھا بکر و ثیب یعنی ایک کنواری اور ایک بیوہ تمہارے نکاح
میں آئے گی ۔ یہ مؤخر الذکر الہام مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو بھی سنا دیا
گیا تھا لیکن الہام مذکورہ بالا جس میں خدیجہ کے پانے کا وعدہ ہے براہین احمدیہ کے صفحہ
۵۵۸ میں درج ہو کر نہ صرف محمد حسین بلکہ لاکھوں انسانوں میں اشاعت پا چکا تھا۔ ہاں
شیخ محمد حسین مذکور ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو سب سے زیادہ اس پر اطلاع ہے کیونکہ اس
نے براہین احمدیہ کے چاروں حصوں کا ریویو لکھا تھا اور اس کو خوب معلوم تھا کہ ان صفات
کی ایک باکرہ بیوی کا وعدہ دیا گیا ہے جو خدیجہ کی اولاد میں سے یعنی سید ہوگی جیسا کہ
الهام موصوفہ بالا میں آیا ہے کہ تو میرا شکر کر اس لئے کہ تو نے خدیجہ کو پایا یعنی تو خدیجہ کی
اولاد کو پائے گا ۔ اسی کی تائید میں وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۲ حاشیہ دوم
اور صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم۔
يا آدم اسکن انت وزوجك الجنة۔ يا مريم اسكن انت وزوجك الجنة۔
يا احمد اسكن انت وزوجك الجنة - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۲ و ۴۹۶۔
اس کے یہ معنے ہیں کہ اے آدم جس سے نئے سرے اسلام کے نوروں کی بنیاد پڑے گی
یعنی ایک عظیم الشان تجدید ہوگی اور برکات ظاہر ہوں گے اور فیج اعوج کے زمانہ کی
غلطیاں اور غلط تفسیریں کاٹ کر پھینک دی جائیں گی اور ایک نئی جماعت اسلام کی حمایت
کے لئے اس سے قائم ہوگی۔ تو مع اپنی زوجہ کے بہشت میں داخل ہو۔ اسی لحاظ سے الہام میں
میرا نام آدم رکھا گیا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ نئے معارف اور نئے حقائق اور نئی زمین
اور نیا آسمان اور نئے نشان ہوں گے ۔ اور نیز یہ کہ مجھ سے ایک نیا خاندان شروع ہوگا
سو اُس نے ایک نئے خاندان کے لئے مجھے اس الہام میں ایک نئی بیوی کا وعدہ دیا
اور اس الہام میں اشارہ کیا کہ وہ تیرے لئے مبارک ہوگی اور تو اس کے لئے مبارک ہوگا
اور مریم کی طرح اُس سے تجھے پاک اولا د دی جائے گی ۔ سو جیسا کہ وعدہ دیا گیا تھا ایسا
ہی ظہور میں آیا اور خدا تعالیٰ نے چار لڑکوں کا بذریعہ الہام فروری ۱۸۸۶ء میں وعدہ دیا
اور پھر ہر ایک پر کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیدا ہونے کے بارے میں وعدہ
دیا اور جیسا کہ میں پہلے اس سے لکھ چکا ہوں یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان نشان ہے کہ
اُس نے ان ہر چہار لڑکوں کے پیدا ہونے کا اس وقت وعدہ دیا جبکہ اُن میں سے
براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶ میں یہ الہام درج ہے یعنی الہام یا آدم اسکن انت و زوجک
الجنة اور ایسا ہی الہام اشكر نعمتی رأیت خدیجتی براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۸ میں مندرج ہے۔
چونکہ یہ دونوں پیشگوئیاں حالات موجودہ - ات موجودہ کے لحاظ سے بالکل دور از قیاس تھیں اور ان کے ساتھ کوئی تفہیم نہ
تھی اس لئے میں ان کی تشریح اور تفصیل واقعی طور پر نہ کر سکا نا چار براہین احمدیہ میں ایک حیرت زدہ عالم
میں مختصر طور پر معنے بیان کر دیئے گئے ۔ منہ
ایک بھی موجود نہ تھا ۔
تریاق القلوب
میاں عبد اللہ سنوری جو غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ میں پٹواری ہے ایک مرتبہ اے
اس کو ایک کام پیش آیا جس کے ہونے کے لئے اس نے ہر طرح کی تدبیریں
بھی کیں اور بعض وجوہ کے پیدا ہونے سے اس کو اس کام کے ہو جانے کی امید
بھی ہو گئی اور پھر میری طرف بھی التجا کی کہ تا اس کے حق میں دعا کی جائے ۔
بعض نادان دل کے اندھے یہ اعتراض پیش کرتے ہیں کہ یکم فروری ۱۸۸۶ء
کی پیشگوئی میں جو ایک پر موعود کا وعدہ تھا وہ وعدہ جیسا کہ ظاہر کیا گیا تھا پورا نہیں
ہوا کیونکہ پہلے لڑکی پیدا ہوئی اور اس کے بعد جو لڑ کا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا
گیا تھا وہ سولہ مہینے کا ہو کر فوت ہو گیا ۔ حالانکہ ۷ ر ا گست ۱۸۸۷ء کے اشتہار میں اے
اسی کو با برکت موعود ٹھہرایا گیا تھا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض اسی قسم کی
خباثت ہے جو یہودیوں کے خمیر میں تھی اور ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے مبارک لبوں سے یہ نکلا تھا کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایسے بھی لوگ
مسلمانوں میں سے ہوں گے کہ جو یہودیوں کی صفت اختیار کر لیں گے اور ان کا
کام افترا اور جعلسازی ہوگی ۔ بھلا آؤ اگر سچے ہو تو پہلے اسی کا فیصلہ کر لو کہ ہم نے
کب اور کس وقت اور کس اشتہار میں یہ شائع کیا تھا کہ اس بیوی سے پہلے لڑکا ہی
ہوگا اور وہ لڑکا وہی با برکت موعود ہوگا جس کا یکم فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں
وعدہ دیا گیا تھا اشتہار مذکور میں تو یہ لفظ بھی نہیں ہیں کہ وہ با برکت موعود ضرور پہلا
ہی لڑکا ہو گا بلکہ اس کی صفت میں اشتہار مذکور میں یہ لکھا ہے کہ وہ تین کو چار کر نے
والا ۔ وگا جس سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ وہ چوتھا لڑکا ہوگا یا چوتھا بچہ ہو گا مگر پہلے بشیر
کے وقت کوئی تین موجود نہ تھے جن کو وہ چار کرتا ۔ ہاں ہم نے اپنے اجتہاد سے ظنی طور
پر یہ خیال ضرور کیا تھا کہ شاید یہی لڑ کا مبارک موعود ہو ۔ لیکن اگر اس نا دان معترض
کے اعتراض کی بنیا دصرف ہمارا ہی خیال ہے جو الہام کے سرچشمہ سے نہیں بلکہ صرف
سو جب میں نے اس کے بارے میں توجہ کی تو بلا توقف یہ الہام ہوا۔ اے بسا آرزو کہ
خاک شدہ۔ تب میں نے اس کو کہہ دیا کہ یہ کام ہرگز نہیں ہوگا اور آخر کار ایسا ہی ظہور
میں آیا اور کچھ ایسے موانع آپڑے کہ وہ کام ہوتا ہوتا رہ گیا ۔ اس پیشگوئی کا گواہ خود میاں
عبد اللہ سنوری اور شیخ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی ہے جس کا کئی مرتبہ اس رسالہ میں ذکر
آیا ہے یہ دونوں صاحب حلفاً یہ گواہی دے سکتے ہیں مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی ۔
ہمارے ہی غور وفکر کا نتیجہ ہے تو سخت جائے افسوس ہے کیونکہ وہ اس خیال کی
شامت سے اسلام کی اونچی چوٹی سے ایسا نیچے کو گرے گا کہ صرف کفر اور ارتداد
تک ہی نہیں تھے گا بلکہ نیچے کو لڑھکتا لڑھکتا دہریت کے نہایت عمیق گڑھے میں اپنے
بد بخت وجود کو ڈال دے گا ۔ وجہ یہ کہ اجتہادی غلطیاں کیا پیشگوئیوں کے سمجھنے اور
ان کا مصداق ٹھہرانے میں اور کیا دوسری تدبیروں اور کاموں میں ہر ایک نبی
اور رسول سے ہوئی تھیں اور ایک بھی نبی ان سے باہر نہیں گو ان پر قائم نہیں رکھا
گیا ۔ اب جبکہ اجتہادی غلطی ہر ایک نبی اور رسول سے بھی ہوئی ہے تو ہم بطریق
تنزل کہتے ہیں کہ اگر ہم سے کوئی اجتہادی غلطی ہوئی بھی تو وہ سنت انبیاء ہے اور
اس بنا پر حملہ کرنا سرا سر حماقت اور نادانی ہے ۔ ہاں اگر ہمارا کوئی ایسا الہام پیش
کر سکتے ہو جس کا یہ مضمون ہو کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ ضرور پہلے ہی حمل سے وہ
با برکت اور آسمانی موعود پیدا ہو جائے گا اور یا یہ کہ دوسرے حمل میں پیدا ہو گا
اور بچپن میں نہیں مرے گا تو تمہیں خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ وہ الہام پیش کر و ۔ تا
سیہ روئے شو د ہر کہ در وغش باشد ۔ اور ے ر ا گست ۷ ۱۸۸ء کا اشتہا ر دیانت دار
کے لئے کافی نہیں ہوگا کیونکہ اس میں بابرکت اور آسمانی موعود کی خدا تعالٰی کی
طرف سے کوئی پیشگوئی نہیں ہے اور مجرد موعود کی پیشگوئیاں اس جگہ بطور دلیل
کے کام نہیں آ سکتیں کیونکہ ہر ایک لڑکا جو میرے گھر میں اس بیوی سے پیدا ہوا
بقیه حاشیه متعلق نمبر ۵۰
بقیه حاشیه متعلق نمبر ۵۰
تریاق القلوب
جس زمانہ میں سید محمد حسن خان صاحب وزیر اعظم ریاست پٹیالہ تھے ان کی وفات
سے چند سال پہلے مجھے لدھیانہ سے پٹیالہ جانے کا اتفاق ہوا اور اس وقت میرے
ساتھ شیخ حامد علی اور شیخ عبدالرحیم ساکن انبالہ چھاؤنی اور فتح خاں نام ایک پٹھان تھا
جو ضلع ہوشیار پور کا باشندہ تھا۔ یہ دونوں شخص مؤخر الذکر مولویوں کے فتویٰ تکفیر
کے زمانہ میں کثرت مخالفین کو دیکھ کر مخالف ہو گئے اور اب تک مخالف ہیں ۔ اور ایسا
اتفاق ہوا کہ جب میں نے پٹیالہ کی طرف جانے کا قصد کیا تو خدا تعالیٰ نے رات کو
میرے پر یہ ظاہر کیا کہ اس سفر میں کچھ نقصان ہوگا اور کچھ ہم وغم پیش آئے گا۔ اور
میں نے اس پیشگوئی سے جو خدا تعالیٰ سے مجھ کو ملی مذکورہ بالا ہمراہیوں کو اطلاع دے
دی اور ہم روانہ ہوئے ۔ جب پٹیالہ میں پہنچ کر اور اپنے ضروری کاموں سے
فراغت پا کر پھر واپس آنے کا ارادہ کیا تو عصر کی نماز کا وقت تھا۔ میں نے نماز پڑھنے
کے قصد سے چوغہ اُتارا تا وضو کروں ۔ اور اس چوغہ کو سید محمد حسن خاں وزیر ریاست
موعود ہے ۔ ثبوت تو یہ دینا چاہیے کہ وہ لڑکا جو تین کو چار کرنے والا ہوا اور مظہر جلال الہی ہو ۔
جو دنیا کو راہ راست پر لانے والا ہو گا اسی کے آنے کی خبر بحیثیت الہام الہی کے اشتہار
اگست ۱۸۸۷ء میں دی گئی ہے ۔ پس اگر یہ سچ - اء میں دی گئی ہے۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ اس اشتہار میں اس مبارک موعود
کی خبر بحیثیت الہام دی گئی ہے تو ایک مجلس میں مجھے بلاؤ اور اس الہام کو پیش کرو ۔ آپ ذرہ
سوچ لیں کہ کیا خیانتوں سے یہودیوں نے کوئی بہتری دیکھی تا آپ کو بھی کسی بہتری کی امید
ہو ۔ اول با شرم انسان بننا چاہیے اور با انصاف مرد بننا چاہیے اور پھر سیدھے دل سے
میرے الہام کے الفاظ میں غور کرنا چاہیے ۔ اگر میں نے کسی اشتہار میں کوئی کلمہ اجتہادی
طور پر لکھا ہو اور اپنا خیال ظاہر کیا ہو تو وہ حجت نہیں ہو سکتا اگر اس پر ضد کرو گے تو تمہیں
تمام نبیوں سے انکار کرنا پڑے گا اور بجز مرتد اور دہر یہ ہو جانے کے کہیں تمہارا ٹھکانا نہ ہوگا
کیونکہ اس بات سے کوئی نبی بھی باہر نہیں کہ کبھی اجتہادی طور پر اس سے غلطی نہ ہوئی ہو ۔ اگر
پٹیالہ کے ایک خدمتگار کے حوالہ کیا کیونکہ وزیر صاحب مع اپنے بعض نوکروں کے میرے
چھوڑنے کے لئے ریل پر آئے تھے اور ان کے خدمت گار نے میرا چوغہ اپنے پاس رکھا
اور مجھے وضو کرایا۔ جب ٹکٹ لینے کا وقت ہوا تو میں نے اپنے چوغہ کی جیب میں ہاتھ
ڈالا تا ٹکٹ کے لئے روپیہ ڈوں کیونکہ میں نے تیس روپیہ کے قریب رومال میں باندھ کر
جیب میں رکھے ہوئے تھے۔ تب جیب میں ہاتھ ڈالنے کے وقت معلوم ہوا کہ وہ رومال
مع روپیہ کے کہیں گر گیا۔ غالباً اُسی وقت گرا جبکہ چوغہ اُتارا تھا۔ اس وقت مجھے وہ الہام
الہی یاد آیا کہ اس سفر میں کچھ نقصان ہوگا ۔ مگر یہ دوسرا فقرہ الہام کا کہ کچھ غم اور ہم پہنچے گا۔
اس کی نسبت اس وقت مجھے دو خیال آئے ۔ ایک یہ کہ اس قدر رو پیہ ضائع ہونے سے
بلا شبہ بمقتضائے بشریت غم ہوا۔ اور دوسرے مجھے یہ خیال بھی دل میں گذرا کہ جب وزیر ،
صاحب موصوف ریل پر مجھے لینے کے لئے آئے اور اُنہوں نے اپنی گاڑی میں مجھے
بٹھا یا تو کئی ہزار آدمی میرے دیکھنے کے لئے اسٹیشن پر موجود تھا۔ جو قریب ہو ہو کر مصافحہ
کرتے اور بعض ہاتھ چومتے تھے۔ تب وزیر صاحب نے جو شیعہ مذہب تھے رنج وہ
الفاظ میں بیان کیا کہ یہ لوگ وحشی احمق کیا کرتے ہیں گویا ان کی نظر میں ان لوگوں کا
انکسار سے ملنا اور اس کثرت سے استقبال کے لئے آنا ایک بیہودہ امر تھا۔ تب مجھے
یہ بات تمہارے نزدیک تحقیر اور تکذیب اور مضحکہ کی جگہ ہے تو اپنے علماء سے ہی پوچھ لو کہ تم پر کیا
فتوی ہوسکتا ہے۔ میں آپ لوگوں کی ان بیہودہ نکتہ چینیوں سے ناراض نہیں ہوں کیونکہ آپ اس
ژاژ خائی سے خدا تعالیٰ کی ایک پیشگوئی کو پورا کرتے ہیں اور وہ یہ ہے:۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ منہ
ان کا یہ کلمہ باعث رنج ہوا اور مجھے افسوس ہوا کہ ان کے دماغ اور دل میں ان لوگوں کی جو
خدا سے مامور ہو کر آتے ہیں سچی عظمت نہیں اور صرف ظاہر داری کے طور پر ایک گروہ کثیر
کے ساتھ چلے آئے ہیں۔ سو میں نے روپیہ کے نقصان کے وقت یہ بھی خیال کیا کہ یہ رنج
جو وزیر صاحب کے ایک کلمہ سے مجھے پہنچا تھا اسی حد تک اس پیشگوئی کا منشاء ختم ہو گیا جس
کے یہ لفظ تھے کہ کچھ ہم وغم بھی پیش آئے گا مگر یہ میرا خیال غلط تھا کیونکہ اس سفر میں غم وہم
کا ایک اور حصہ باقی تھا جو واپس ہونے کے وقت دوراہہ کے اسٹیشن پر پورا ہوا۔ تفصیل اس
کی یہ ہے کہ جب ہم دوراہہ کے اسٹیشن پر پہنچے تو لدھیانہ جہاں ہم نے جانا تھا اس جگہ سے
دس کوس باقی رہ گیا ۔ رات قریباً دس بجے گذر گئی تھی تب میرے ہمراہی شیخ عبدالرحیم نے
ایک انگریز سے پوچھا کہ کیا لدھیا نہ آگیا۔ اُس نے ہنسی سے یا کسی اور غرض سے کہا کہ
آگیا۔ اور ہم اس بات کے سننے سے سب کے سب ریل پر سے اُتر آئے۔ اور جب ہم
اُتر چکے اور ریل روانہ ہوگئی تب ہمیں پتہ لگا کہ یہ دوراہہ ہے لدھیانہ نہیں ہے۔ اور وہ
ایسی جگہ تھی کہ بیٹھنے کے لئے بھی چار پائی نہیں ملتی تھی اور نہ کھانے کے لئے روٹی ۔ تب
ہمیں بہت رنج اور افسوس اور ہم و غم ہوا کہ ہم غلطی سے بے ٹھکا نہ اُتر آئے اور ساتھ ہی
یاد آیا کہ ضرور تھا کہ ایسا ہوتا ۔ تب سب کے دل سرور اور خوشی سے بھر گئے کہ خدا تعالیٰ کا
الہام پورا ہوا ۔ اس واقعہ اور نشان کے گواہ شیخ حامد علی اور شیخ عبدالرحیم اور فتح خاں ہیں
اگر چہ یہ دونوں ان دنوں میں اپنی بد قسمتی سے سخت دشمن ہیں مگر چونکہ یہ بیان بالکل
سچا ہے اس لئے اگر ان دونوں کو حلف دی جائے تو ممکن نہیں کہ جھوٹ بولیں مگر شرط یہ
ہے کہ حلف نمونہ نمبر ۲ کے موافق ہوگی ۔ اب دیکھو کہ نشان اسے کہتے ہیں جس میں
ایسے سخت مخالف گواہ ٹھہرائے گئے ۔ اب کس منصف اور پاک دل اور با حیا انسان
کا دل اور کانشنس فتوی دے گا کہ یہ نشان صحیح نہیں ہے اور اگر اب بھی شک ہو
تو ایسے شخص کو حضرت احدیت جل اسمہ کی قسم ہے کہ ان کو بطرز مذکورہ بالا
قسمیں دے کر دریافت کرے اور خدا تعالیٰ سے ڈرے اور سوچے کہ کیا اس قدر
عظیم الشان نشانوں کا ایک ذخیرہ کذاب کی تائید میں خدا تعالیٰ دکھا سکتا ہے؟
ایک دفعہ موضع کنجراں ضلع گورداسپورہ میں مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔ اور میرے
ساتھ شیخ حامد علی تھا۔ جب صبح کو ہم نے جانے کا قصد کیا تو مجھے الہام ہوا کہ اس سفر
میں تمہارا اور تمہارے رفیق کا کچھ نقصان ہوگا۔ چنانچہ راہ میں شیخ حامد علی کی ایک نئی
چادر گم ہو گئی اور میرا ایک رومال گم ہو گیا اور میں خیال کرتا ہوں کہ اس وقت حامد علی
کے پاس وہی ایک چادر تھی جس سے اُس کو بہت رنج پہنچا اس نشان کا گواہ شیخ حامد علی
ہے ۔ جس کو شک ہو وہ اس سے حلفاً دریافت کرے مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ ہو گی ۔
اور شیخ حامد علی موضع تھہ غلام نبی ضلع و تحصیل گورداسپورہ میں رہتا ہے۔
ایک مرتبہ اتفاقاً مجھے مے روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل فقر
اور تو کل پر کبھی کبھی ایسی ضرورت کی حالتیں آجاتی ہیں ایسا ہی یہ حالت مجھے
پیش آگئی کہ اس وقت کچھ موجود نہ تھا ۔ سو میں صبح کو سیر کو گیا اور اس ضرورت
کے خیال نے مجھے یہ جوش دیا کہ میں اس جنگل میں دعا کروں ۔ چنانچہ میں نے
ایک پوشیدہ گوشہ میں جا کر اُس نہر کے کنارے پر دعا کی جو بٹالہ کی طرف
قادیان سے قریباً تین میل کے فاصلہ پر ہے ۔ جب میں دعا کر چکا تب فی الفور
ولد
دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد
قبول کرتا ہوں ۔ تب میں خوش ہوا اور اس جنگل سے قادیاں کی طرف واپس آیا اور
سیدھا بازار کی طرف رخ کیا تا قادیاں کے سب پوسٹماسٹر سے دریافت کروں کہ آج
ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں ۔ چنانچہ ڈاکخانہ سے بذریعہ ایک خط کے اطلاع
ہوئی کہ پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالبا گمان گزرتا ہے کہ
اُسی دن یا دوسرے دن وہ روپیہ مجھے مل گیا۔ اس نشان کا گواہ شیخ حامد علی ہے جو
دریافت کے وقت حلفاً بیان کر سکتا ہے مگر حلف حسب نمونہ نمبر ۲ کے ہوگی ۔
ایک دفعہ کشفی طور پر ہے یا للہ روپیہ مجھے دکھلائے گئے ۔ پھر اُردو میں الہام ہوا
کہ ماجھے خان کا بیٹا اور شمس الدین پٹواری ضلع لاہور بھیجنے والے ہیں۔ اور جب یہ الہام
اور کشف ہوا تو میں نے حامد علی اور ایک اور شخص کو ڈا نام کو جو امرتسر کے علاقہ کا رہنے والا
تھا اطلاع دی اور چند اور آدمیوں کو بھی اس سے مطلع کیا جن کا اس وقت مجھے نام یاد نہیں
رہا۔ تب جب ڈاک کا وقت ہوا تو ایک کارڈ آیا جس میں یہ روپیہ لکھا ہوا تھا اور یہ تفصیل
درج تھی کہ للہ روپے ماجھے خان کے بیٹے کی طرف سے ہیں اور باقی چار یا چھ روپے
شمس الدین پٹواری کی طرف سے بطور امداد ہیں۔ اور ساتھ ہی اس کے روپیہ بھی آگیا۔
تب ان لوگوں کی نہایت قوت ایمانی کا باعث ہوا جنہوں نے اوّل یہ الہام سنا تھا۔
اور پھر اُسی دن اُسی تعداد اور اُسی تشریح سے روپیہ آتا دیکھا۔ اور یہ تمام گواہ حلفاً بیان
کر سکتے ہیں کہ یہ واقعہ بالکل سچ ہے۔
ایک دفعہ میری بیوی کے حقیقی بھائی سید محمد اسمعیل کا پٹیالہ سے خط آیا کہ
میر محمد اسماعیل کی عمر اس وقت قریباً دس برس کی تھی ۔ منہ
میری والدہ فوت ہوگئی ہے اور اسحاق میرے چھوٹے بھائی کو جو ابھی بچہ ہے کوئی سنبھالنے
والا نہیں اور پھر خط کے اخیر میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ اسحاق بھی فوت ہو گیا ۔ اور میری
بیوی کو بلایا کہ دیکھتے ہی چلی آئیں۔ اس خط کے پڑھنے سے بڑی تشویش ہوئی کیونکہ جس
وقت یہ خط آیا اس وقت میری بیوی ایک سخت تپ سے بیمار تھی ایسی حالت میں نہ میں خط
کا مضمون ان کو سنا سکتا تھا کیونکہ اس سخت مصیبت کے خط کو سن کر اس بیماری کی حالت
میں ان کی جان کا اندیشہ تھا۔ اور نہ پوشیدہ رکھ سکتا تھا کیونکہ ایک سخت مصیبت اور ماتم
کو پوشیدہ رکھنا بھی فطرتا انسان سے نہیں ہو سکتا ۔ اس تشویش میں ایک ذرہ غنودگی ہو کر
مجھ کو الہام ہوا ۔ اِنَّ كَيْدَ كُنَّ عَظِیم ۔ یعنی اے عور تو تمہارے فریب بہت بڑے ہیں۔
جب یہ الہام مجھے ہوا تو ساتھ ہی یہ تفہیم ہوئی کہ یہ ایک خلاف واقعہ بہانہ بنایا گیا ہے
تب میں نے بلا توقف اس الہام کو اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کے پاس جو قادیاں
میں موجود تھے بیان کیا اور ان کو کہہ دیا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اطلاع دے دی ہے کہ
یہ تمام بات خلاف واقعہ ہے ۔ اور پھر الہام سے پوری تسلی پا کر والدہ محمود کو ان کی سخت
بیماری کی حالت میں اطلاع کرنا فضول اور نامناسب سمجھا لیکن پوشیدہ طور پر تفتیش
کے لئے شیخ حامد علی کو پٹیالہ میں بھیج دیا۔ وہاں سے بہت جلد اُس نے واپس آ کر بیان کیا
کہ اسحاق اور اس کی والدہ دونوں زندہ موجود ہیں اور اس خط لکھنے کا صرف یہ باعث
ہوا کہ چند روز اسحاق اور اسمعیل کی والدہ سخت بیمار رہیں اور ان کی خواہش تھی کہ اس
حالت بیماری میں جلد تر ان کی لڑکی ان کے پاس آجائے اس لئے کچھ تو بیماری کی
گھبراہٹ سے اور کچھ ملنے کے اشتیاق سے یہ خلاف واقعہ خط میں لکھا کر بھیج دیا۔ اب
مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور شیخ حامد علی تھہ غلام نبی دونوں زندہ موجود ہیں اور