تریاق القلوب

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کوئی کسی کے لئے اپنا ایمان ضائع نہیں کر سکتا۔ ان سے حلفاً پوچھو کہ کیا جیسا کہ لکھا گیا ایسا
ہی پیشگوئی ظہور میں آئی تھی یا نہیں؟ اب برائے خدا یہ بھی ذرہ سوچو کہ کیا اس کثرت اور
صفائی سے غیب کا علم اور وہ علم جو بموجب توریت اور قرآن کے سچے نبیوں اور مامورین کی
نشانی ہے وہ کسی مفتری اور کاذب کو مل سکتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جس کثرت اور
صفائی سے غیب کا علم حضرت جلّ شانہ نے اپنے ارادہ خاص سے مجھے عنایت فرمایا ہے
اگر دنیا میں اس کثرت تعداد اور انکشاف تام کے لحاظ سے کوئی اور بھی میرے ساتھ شریک
ہے تو میں جھوٹا ہوں لیکن اگر اس کثرت اور انکشاف تام کے رو سے کوئی اور میرے ساتھ
شریک ثابت نہیں ہو سکتا تو پھر میرے دعوے سے انکار کرنا سخت ظلم ہے۔
عرصہ قریباً بیس برس کا گذرا ہے کہ ایک دفعہ کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا کہ ایک شخص
مسلمانوں میں سے یہ فتنہ برپا کرے گا کہ میری تکفیر کا فتویٰ لکھا کر ملک میں پھیلائے گا
اور قریباً اس ملک کے تمام مولویوں کو اس خطا سے آلودہ کرے گا اور یہ تمام بوجھ اس کی گردن
پر ہوگا۔ چنانچہ وہ الہام جو اس بارے میں ہوا وہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ اور ۵۱۱ میں اس
طرح پر مندرج ہے:۔
اذ يمكر بك الذي كفّر ۔ او قدلي يا هامان لعلى اطلع على اله مُوسى
واني لأ ظنه من الكاذبين ۔ تبت يدا أبي لهب و تب ۔ ما كان له ان يدخل فيها
الا خائفا ۔ وما اصابك فمن الله الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم۔
الا انها فتنة من الله ليحب حبا جما ۔ حبا من الله العزيز الاكرم۔
عطاء ا غير مجذوذ۔
ترجمہ ۔ اس شخص کے مکر کو یاد کر جو تیرے ایمان کا منکر ہوا اور تجھے

کا فر ٹھہرایا اور تکفیر کا فتویٰ تجھ پر لکھا اور اس نے اس تکفیر کے منصوبہ کو دلوں میں جمانے
کے لئے ایک ہامان کو اپنا پیشرو بنا کر اس کو کہا کہ اس تکفیر کے کاروبار کو تو اپنی مہر سے
پختہ کر دے تا اس شخص کی حقیقت کھل جائے کیونکہ میں تو اس کو جھوٹا خیال کرتا ہوں
سواس ہامان نے ایسا ہی کیا اور سب سے پہلے میرے کفر پر مہر لگائی ۔ ابولہب کے
دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا اس کو منا سب نہ تھا کہ بجز خائف اور
ترساں ہونے کے اس کام میں کچھ بھی دخل دیتا ۔ اور جو رنج تجھ کو پہنچے وہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے ۔ اس فتویٰ تکفیر کے وقت ایک فتنہ برپا ہو گا یعنی بہت سے لوگ
در پئے ایذا ہو جائیں گے سو اس وقت صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا۔ اور
یا درکھ کہ یہ فتنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تا وہ تجھ سے زیادہ سے زیادہ محبت کرے
یہ اس کی طرف سے ہے جو غالب اور بزرگ ہے اور یہ ایسی عطا ہے کہ پھر واپس نہیں
لی جاوے گی۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسے صفائی سے پوری ہوئی۔ شیخ محمد حسین بٹالوی
صاحب اشاعة السنة نے یہ فتنہ اُٹھایا اور مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی نے فتوی کی
عبارت کو اپنی طرف منسوب کر کے اور اپنی مہر لگا کر اور ہمیں مع ہماری تمام جماعت
کے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ٹھہرا کر محمد حسین بٹالوی کے منصوبہ کو تمام ملک میں
بھڑ کا دیا اور قریباً اس فتنہ تکفیر سے دس سال پہلے یہ پیشگوئی براہین احمد یہ میں شائع
ہو چکی تھی ۔ اب ذرہ سوچو کہ کیا یہ کسی انسان کا اختیار ہے کہ ایسا بڑا شور و غوغا جو تمام
پنجاب اور ہندوستان میں برپا کیا گیا اس کے ظہور سے دس برس پہلے وہ خبر دے دی
ہر ایک طالب صادق کو چاہیے کہ براہین احمدیہ کا صفحہ ۵۱۰ اور ۵۱۱ میں خوب نظر غور
کرے اور پھر اسی پیشگوئی کے ساتھ اسی صفحہ میں پانچ چار سطر او پر یہ الہام ہے :۔

يظل ربک علیک ويغيثك ويرحمك ۔ وان لم يعصمك الناس
فیعصمک الله من عنده۔ يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس -
دیکھو صفحہ ۵۱۰ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ خدا تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ تجھ پر ڈالے گا اور تیرا
فریا درس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا۔ اگر تمام دنیا نہیں چاہے گی کہ تو زندہ اور باعزت
باقی رہے تب بھی خدا تجھے زندہ اور باعزت باقی رکھے گا۔ خدا ضرور تیری زندگی اور عزت
میں برکت بخشے گا گو تمام جہان اس کے مخالف کوشش کرے۔ اب دیکھو کہ اس الہام
کے مطابق جس کے شائع ہونے پر بیس برس گزر چکے ہیں میرے ذلیل کرنے اور
میرے ہلاک کرنے میں کیسی کیسی کوششیں کی گئیں یہاں تک کہ اس گورنمنٹ محسنہ تک
جھوٹی مخبریاں پہنچائی گئیں خون کے مقدمے میرے پر بنائے گئے ۔ اور انہی مولویوں نے
جنہوں نے شاید مرنا نہیں عدالتوں میں جا کر گواہیاں دیں کہ بے شک یہ خونی ہے اس کو
پکڑ لو اور اس بات کے حاصل کرنے کے لئے کوئی منصوبہ نہ چھوڑا ۔ کوئی جوڑ توڑ اُٹھا
نہ رکھا تا کسی طرح میں پکڑا جاؤں اور گرفتار کیا جاؤں اور زنجیر اور ہتھکڑی مجھ کو
پڑے اور میری بے عزتی کو ایک دنیا د یکھے مگر یہ لوگ اگر چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ
ان ارادوں میں انہوں نے کوئی بھی عزت نہ دیکھی بلکہ ذلت پر ذلت اٹھائی ۔ اگر
یہ حق پر ہوتے اور ان کا جوش خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتا تو خدا تعالیٰ ضرور ان کی
مدد کرتا ۔ غرض یہ مؤخر الذکر پیشگوئی بھی جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ کے
صفحہ ۵۱۰ میں مندرج ہو کر ایک دنیا میں شائع ہو گئی ہے کمال صفائی سے پوری ہوئی ۔
علاوہ اور نشانوں کے یہ بھی ایک عظیم الشان نشان ہے جو حال میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ظاہر ہوا ۔ ناظرین کو یاد ہوگا کہ ایک بزرگ نے جو ہر ایک طرح سے دنیا
میں معزز اور رئیس اور اہل علم بھی ہیں اس عاجز کے حق میں ایک دل آزار کلمہ

یعنی مثنوی رومی کا یہ شعر پڑھا تھا جو پرچہ چودھویں صدی ماہ جون ۱۸۹۷ء میں شائع ہوا
تھا۔ اور وہ یہ ہے ۔
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد میلش اندر طعنہ پا کال برد
سواس رنج کی وجہ سے جو اس عاجز کے دل کو پہنچا اُس بزرگ کے حق میں دعا کی گئی
تھی کہ یا تو خدا تعالیٰ اُس کو تو بہ اور پشیمانی بخشے اور یا کوئی تنبیہ نازل کرے ۔ سوخدا
نے اپنے فضل اور رحم سے اُس کو توفیق تو بہ عنایت فرمائی اور اُس بزرگ کو الہام کے
ذریعہ سے اطلاع دی کہ اس عاجز کی دعا اس کے بارے میں قبول کی گئی اور ایسا ہی معافی
بھی ہوگی۔ سو اس نے خدا سے یہ الہام پا کر اور آثار خوف دیکھ کر نہایت انکسار اور تذلل
سے معذرت کا خط لکھا۔ وہ خط کسی قدر اختصار سے پرچہ چودھویں صدی ماہ نومبر ۱۸۹۷ء
میں چھپ بھی گیا ہے مگر چونکہ اس اختصار میں بہت سے ایسے ضروری امور رہ گئے ہیں
جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا اور ان
کے دلوں پر رعب ڈالتا اور آثار خوف ظاہر کرتا ہے اس لئے میں مناسب دیکھتا ہوں کہ
اس خط کو جو میرے پاس پہنچا تھا بعض ضروری اختصار کے ساتھ شائع کردوں ۔ اور
بزرگ موصوف کا یہ اصل خط اس وجہ سے بھی شائع کرنے کے لائق ہے کہ میں اس اصل
خط کو بہت سے لوگوں کو سنا چکا ہوں اور ایک جماعت کثیر اس کے مضمون سے اطلاع پا چکی
ہے اور بہت سے لوگوں کو بذریعہ خطوط اس کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ اب جبکہ چودھویں
صدی کے پرچہ کو وہ لوگ پڑھیں گے تو ضرور اُن کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوں گے
کہ جو کچھ زبانی ہمیں سنایا گیا اس میں کئی ایسی باتیں ہیں جو شائع کردہ خط میں نہیں
ہیں ۔ اور ممکن ہے کہ ہمارے بعض کو تہ اندیش مخالفوں کو یہ بہانہ ہاتھ آجائے کہ گویا ہم
نے اس خط میں جو سنایا گیا اپنی طرف سے کچھ زیادت کی تھی ۔ لہذا ضروری معلوم ہوتا

ہے کہ اُس اصل خط کو چھاپ دیا جائے مگر یادر ہے کہ چودھویں صدی کے خط میں جس
قدر اختصار کیا گیا ہے یہ کسی کا قصور نہیں ہے۔ اختصار کے لئے میں نے ہی اجازت دی
تھی مگر اس اجازت کے استعمال میں کسی قدر غلطی ہوگئی ہے۔ لہذا اب اس کی اصلاح
ضروری ہے۔ اس تمام قصے کے لکھنے سے غرض یہ ہے کہ ہماری جماعت اور تمام حق کے ﴿۶﴾
طالبوں کے لئے یہ بھی ایک خدا کا نشان ہے۔
اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ بزرگ موصوف جن کا خط ذیل میں لکھا جاتا ہے کچھ عام
لوگوں میں سے نہیں ہیں بلکہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ ایک بڑے ذی علم اور علماء وقت
میں سے ہیں اور کئی لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ ان کو الہام بھی ہوتا ہے۔ اور اس خط میں
انہوں نے اپنے الہام کا ذکر بھی کیا ہے۔ علاوہ ان سب باتوں کے وہ بزرگ پنجاب کے
معز ز رئیسوں اور جاگیرداروں میں سے ہیں اور ایک مدت سے گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی
طرف سے عہدہ اکسٹرا اسسٹنٹی پر بھی ممتاز ہیں۔ چونکہ پرچہ چودھویں صدی میں بھی اس
بزرگ کے منصب اور مرتبت کا ذکر ہو چکا ہے لہذا اس قدر یہاں بھی لکھا گیا اور بزرگ
موصوف نے جو میرے نام بغرض معذرت ۲۹ اکتوبر ۱۸۹۷ء کو خط لکھا تھا جس کا خلاصہ
چودھویں صدی میں چھپا ہے اس خط کو بغرض مصلحت مذکورہ بالا بحذف بعض فقرات
ذیل میں لکھتا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے :
اخبار چودھویں صدی والا مجرم بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
سیدی و مولائی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ایک خطا کار اپنی غلط کاری
یہ عنوان بزرگ موصوف نے اپنے خط کے سر پر لکھا تھا چونکہ اس عنوان میں نہایت انکسار ہے جو
انسان کو بوجہ اس کے کمال تذلل کے مورد رحمت الہی بناتا ہے۔ اس لئے ہم نے اس کو جیسا کہ اصل خط
میں تھا لکھ دیا ہے ۔ منہ

سے اعتراف کرتا ہوا (اس نیاز نامہ کے ذریعہ سے ) قادیاں کے مبارک مقام پر
(گویا) حاضر ہو کر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔ یکم جولائی ۹۷ ء سے یکم جولائی
۹۸ ء تک جو اس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی بادشاہت میں آپ کے مقابلہ میں
اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا ہے ۔ ( اس موقعہ پر مجھے القا ہوا کہ جس طرح آپ کی دعا
مقبول ہوئی اسی طرح میری التجا و عاجزی قبول ہو کر حضرت اقدس کے حضور سے
معافی و رہائی دی گئی ) مجھے اب زیادہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ۔ تا ہم اس قدر
ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں ابتدا سے آپ کی اس دعوت پر بہت غور سے جو یائے حال
رہتا رہا اور میری تحقیق ایمانداری و صاف دلی پر مبنی تھی ۔ حتی کہ (۹۰) فیصدی یقین کا
مدارج پہنچ گیا ۔ (۱) آپ کے شہر کے آریہ مخالفوں نے گواہی دی کہ آپ بچپن سے
صادق و پاکباز تھے۔ (۲) آپ جوانی سے اپنے تمام اوقات خدائے واحد حتی و قیوم
کی عبادت میں لگا تار صرف فرماتے رہے۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ
L
(۳) آپ کا حسن بیان تمام عالمان ربانی سے صاف صاف علیحدہ نظر آتا ہے آپ کی
تمام تصنیفات میں اب میں ایک زندہ روح ہے ( فِيهَا هُدًى وَ نُورٌ ) آپ کا مشن کسی فساد
اور گورنمنٹ موجودہ کی ( جو تمام حالات سے اطاعت و شکر گزاری کے قابل ہے )
بغاوت کی راہنمائی نہیں کرتا ۔ ان الله لا يحب في الارض الفساد حتى كه
میرے بہت سے مہربان دوستوں نے جو اُن سے آپ کے معاملات پر میں ہمیشہ بحث
کرتا تھا مجھے قادیانی کے خطاب سے مخاطب کیا ۔ پھر یہ کہ با ایں ہمہ کیوں ؟ میرے
منہ سے وہ بیت مثنوی کا نکلا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں جب لاہور میں اُن کے پاس گیا
تو مجھ کو اپنے معتبر دوستوں کے ذریعہ سے (جن سے پہلے میری بحث رہتی تھی ) خبر ملی
کہ آپ سے ایسی باتیں ظہور میں آئی ہیں جس سے کسی مسلمان ایماندار کو آپ کے
ا التوبة : ١٢٠ المائدة : ۴۵

مخالف خیال کرنے میں کوئی تامل نہیں رہا۔ (۱) آپ نے دعوئی رسول ہونے کا کیا ہے اور
ختم المرسلین ہونے کا بھی ساتھ ساتھ ادعا کر دیا ہے جو ایک سچے مسلمان کے دل پر سخت چوٹ
لگانے والا فقرہ تھا کہ جو عزت ختم رسالت کی بارگاہ الہی سے محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ
فداک روحی یا رسول الله ) کول چکی ہے اُس کا دوسرا کب حق دار ہو سکتا ہے۔
(۲) آپ نے فرمایا ہے کہ ترک تباہ ہوں گے اور اُن کا سلطان بڑی بے عزتی سے قتل کیا
جائے گا اور دنیا کے مسلمان مجھ سے التجا کریں گے کہ میں ان کو ایک سلطان مقرر
کردوں۔ یہ ایک خوفناک بر بادی بخش پیشگوئی اسلامی دنیا کے واسطے تھی کیونکہ آج تمام
مقدس مقامات جو خداوند کے عہد قدیم وجدید سے چلے آتے ہیں ان کی خدمت ترکوں و
اُن کے سلطان کے ہاتھ میں ہے ان مقامات کا ترکوں کی مغلوبی کی حالت میں نکل جانا ﴿۷﴾
ایک لازمی اور یقینی امر ہے جس کے خیال کرنے سے ایک ہیبت ناک و خطرناک نظارہ
دکھائی دیتا ہے کہ اس موقعہ پر دنیا کے ہر ایک مسلمان پر فرض ہو جائے گا کہ ان معبدوں کو
نا پاک ہاتھوں سے بچانے کے واسطے اپنی جان و مال کی قربانی چڑھائے ۔ کیسا مصیبت اور
امتحان کا وقت مسلمانوں پر آپڑے گا کہ یا تو وہ بال بچہ گھر بار پیارے وطن کو الوداع کہہ کے
ان پاک معبدوں کی طرف چل پڑیں یا اُس ابدی اور جاوید زندگی ایمان سے دست بردار
ہو جائیں ۔ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا !
یہی راز ہے جو مسلمان ترکوں سے محبت کرتے ہیں کہ ان کی خیر میں اُن کے دین و
دنیا کی خیر ہے ۔ ورنہ ترکوں کا کوئی خاص احسان مسلمانانِ ہند پر نہیں بلکہ ہم کو
سخت گلہ ہے کہ ہماری پچھلی صدی کی عالمگیر تباہی میں ( جبکہ مرہٹوں اور سکھوں کے
ہاتھ سے مسلمانانِ ہند بر باد ہو رہے تھے ) ہماری کوئی خبر اُ نہوں نے نہیں لی ۔ اس
البقرة : ۲۸۷

شکریہ کی مستحق صرف سرکار انگریزی ہے جس کی گورنمنٹ نے مسلمانوں کو اس سے نجات دلائی
تو ہماری ہمدردی کی وہی خاص وجہ ہے جو اوپر ذکر کی گئی اور اس کو خیال کر کے دل میں یہ
خیال پیدا ہوا کہ ایسی سخت ترین مصیبت کے وقت تو مسلمانوں کے ایک سچے راہ نما کا یہ کام
ہوتا کہ وہ عاجزی سے گڑ گڑا کر خدا کے حضور میں اس تباہی سے بیڑے کو بچاتا۔ کیا
حضرت نوح کے فرزند سے زیادہ ترک گنہگار تھے تو بجائے اس کے کہ ان کے حق میں خدا کے
حضور شفاعت کی جاتی ہے نہ الٹا ہنسی سے ایسی بات بنائی جاتی ۔ (۳) و نیز یہ کہ حضرت والا
نے حضرت مسیح کے بارے میں اپنی تصانیف میں سخت حقارت آمیز الفاظ لکھے ہیں جو ایک
مقبول بارگاہ الہی کے حق میں شایان شان نہ تھے جس کو خداوند اپنی روح وکلمہ فرمائے۔
جن کے حق میں یہ خطاب ہو وَ جِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ -
پھر اس کی توہین و اہانت کیونکر ہوسکتی ۔ یہ باتیں میرے دل میں بھری تھیں اور ان کے
تجس کے واسطے میں پھر کوشش کر رہا تھا کہ یہ کہاں تک صحیح ہیں کہ ناگاہ حضور کا اشتہار
تر کی سفیر کے بارے میں جو نکلا پیش ہوا تو بیساختہ میرے منہ سے ( سواکسی اور کلام
کے ) مثنوی کا بیت نکل گیا جس پر آپ کو رنج ہوا ( اور رنج ہونا چاہیے تھا ) ۔
(1) رسالت کے دعوے کے بارے میں مجھ کو خود ازالہ اوہام کے دیکھنے سے و نیز
آپ کی وہ روحانی اور مُردہ دلوں کو زندہ کرنے والی تقریر سے جو جلسہ مذاہب لاہور
میں پیش ہوئی میری تسلی ہوگئی جو محض افتر او بہتان ذات والا پر کسی نے باندھا۔
(۲) بابت ترکوں کے آپ کے اُسی اشتہار ( میری عرضی دعوی کے )
میری تسلی ہو گئی ۔ جس قدر آپ نے نکتہ چینی فرمائی وہ ضروری اور واجبی تھی ۔
(۳) بابت حضرت مسیح علیہ السلام کے بھی ایک بے وجہ الزام پا یا گیا ۔ گو
یسوع کے حق میں آپ نے کچھ لکھا ہے جو ایک الزامی طور پر ہے جیسا کہ ایک
ال عمران : ۴۶

مسلمان شاعر ایک شیعہ کے مقابل حضرت مولانا علی کے بارے میں لکھتا ہے:۔
و
وغا سگالیده
آن جوانے بروت مالیدہ
بہر جنگ
برخلافت دلش بسے مائل لیک بوبکر شد درمیاں حائل
تو بھی حضرت اگر ایسا نہ کرتے میرے خیال میں تو بہت اچھا ہوتا ۔ جَادِلُهُمْ
L
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۔
☆
مگر ان باتوں کے علاوہ جس سے میرا دل تڑپ اُٹھا اور اس سے یہ صدا آنے لگی
کہ اُٹھ اور معافی طلب کرنے میں جلدی کر ۔ ایسا نہ ہو کہ تو خدا کے دوستوں سے
لڑنے والا ہو۔ خداوند کریم تمام رحمت ہے كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ ۔
مَا
دنیا کے لوگوں پر جب عذاب نازل کرتا ہے تو اپنے بندوں کی ناراضی کی وجہ سے
ا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا سے آپ کا خدا کے ساتھ معاملہ ہے تو
کون ہے جو الہی سلسلہ میں دخل دیوے ۔ خداوند کی اُس آخری عظیم الشان کتاب کی
ہدایت یاد آئی جو مومن آل فرعون کے قصے میں بیان فرمائی گئی کہ جو لوگ خدائی
حضرت مسیح کے حق میں کوئی بے ادبی کا کلمہ میرے منہ سے نہیں نکلا یہ سب مخالفوں کا افترا ہے۔
ہاں چونکہ در حقیقت کوئی ایسا یسوع مسیح نہیں گذرا جس نے خدائی کا دعوی کیا ہو اور آنے والے نبی
خاتم الانبیاء کو جھوٹا قرار دیا ہو اور حضرت موسیٰ کو ڈا کو کہا ہو اس لئے میں نے فرض محال کے طور پر اس کی
نسبت ضرور بیان کیا ہے کہ ایسا مسیح جس کے یہ کلمات ہوں راستباز نہیں ٹھہر سکتا۔ لیکن ہمارا مسیح ابن مریم
جو اپنے تئیں بندہ اور رسول کہلاتا ہے اور خاتم الانبیاء کا مصدق ہے اس پر ہم ایمان لاتے ہیں اور آیت
جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا یہ منشاء نہیں ہے کہ ہم اس قدر نرمی کریں کہ مداہنہ کر کے خلاف
واقعہ بات کی تصدیق کر لیں ۔ کیا ہم ایسے شخص کو جو خدائی کا دعوی کرے اور ہمارے رسول کو پیشگوئی کے
طور پر کذاب قرار دے اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکور کھے راستباز کہہ سکتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا مجادلہ حسنہ
ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ منافقانہ سیرت اور بے ایمانی کا ایک شعبہ ہے۔ منہ
ا النحل : ١٢٦ ٢ الانعام : ۱۳ ۳ بنی اسرائیل : ۱۶

سلسلہ کا ادعا کریں ان کی تکذیب کے واسطے دلیری اور پیش دستی نہ کرنی چاہیے۔ نہ یہ کہ
ان کا انکار کرنا چاہئے ۔ اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا
يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ !
مگر یہ صرف میرا دلی خیال ہی نہیں رہا بلکہ اس کا ظاہری اثر محسوس ہونے لگا۔ کچھ ایسی
بنائیں خارج میں پڑنے لگیں جس میں ۔۔۔ ( اعوذ باللہ ) (میں عذاب کا ) مصداق ہو
جانے لگا۔ (یعنی آثار خوف ظاہر ہوئے )۔
چودہ سو برس ہونے کو آتے ہیں کہ خدا کے ایک برگزیدہ کے منہ سے یہ لفظ ہماری
قوم کے حق میں نکلے تو کیا قدرت کو هباءً منثورا کرنے کا خیال ہے (تُبْتُ
الیک یارب ) کہ پھر ایک مقبول الہی کے منہ سے وہی کلمہ سن کر مجھے کچھ خیال نہ ہو۔
پس یہ ظاہری خطرات مجھ کو اس خط کے تحریر کرتے وقت سب کے سب اُڑتے ہوئے
دکھائی دیئے ۔ ( جن کی تفصیل کبھی میں پھر کروں گا ) اس وقت تو میں ایک مجرم گنہگاروں
کی طرح آپ کے حضور میں کھڑا ہوتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں ( مجھ کو حاضر ہونے میں
بھی کچھ عذر نہیں مگر بعض حالات میں ظاہری حاضری سے معاف کیا جانے کا مستحق ہوں )
شاید جولائی ۱۸۹۸ء سے پہلے حاضر ہی ہو جاؤں ۔ اُمید کہ بارگاہ قدس سے بھی آپ کو
راضی نامہ دینے کے لئے تحریک فرمائی جائے کہ نَسي ولم نجدله عزما - قانون کا
بھی یہی اصول ہے کہ جو جرم عمداً و جان بوجھ کر نہ کیا جائے وہ قابلِ راضی نامہ و معافی
کے ہوتا ہے۔ فاعفوا واصفحوا ان الله يحب المحسنين“ ۔
میں ہوں حضور کا مجرم
دستخط ( بزرگ ) راولپنڈی ۔۲۹ اکتوبر ۹۷ء
یہ خط بزرگ موصوف کا ہے جس کو ہم نے بعض الفاظ تذلل و انکسار کے
المؤمن : ٢٩

حذف کر کے چھاپ دیا ہے۔ اس خط میں بزرگ موصوف اس بات کا اقرار کرتے ہیں
کہ ان کو اس عاجز کی قبولیت دعا کے بارے میں الہام ہوا تھا اور نیز اس بات کا اقرار بھی
کرتے ہیں کہ انہوں نے خارجاً بھی آثار خوف دیکھے جن کی وجہ سے زیادہ تر دہشت اُن
کے دل پر طاری ہوئی اور قبولیت دعا کے نشان دکھائی دیئے۔ پس اس جگہ یہ بات ظاہر
کرنے کے لائق ہے کہ ڈپٹی آتھم کی نسبت جو کچھ شرطی طور پر بیان کیا گیا تھا وہ بیان
بالکل اس بیان سے مشابہ ہے جو اس بزرگ کی نسبت کیا گیا۔ یعنی جیسا کہ اس عذابی
پیشگوئی میں ایک شرط رکھی گئی تھی ویسا ہی اُس میں بھی ایک شرط تھی اور ان دونوں شخصوں
میں فرق یہ ہے کہ یہ بزرگ ایمانی روشنی اپنے اندر رکھتا تھا اور سچ سے محبت کرنے کی
سعادت اس کے جو ہر میں تھی لہذا اس نے آثار خوف دیکھ کر اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر
اس کو پوشیدہ کرنا نہ چاہا اور نہایت تذلل اور انکسار سے جہاں تک کہ انسان تذلیل کر سکتا
ہے تمام حالات صفائی سے لکھ کر اپنا معذرت نامہ بھیج دیا۔ مگر آتھم چونکہ نور ایمان اور
جو ہر سعادت سے بے بہرہ تھا اس لئے باوجو د سخت خوفناک اور ہراساں ہونے کے بھی
یہ سعادت اس کو میسر نہ آئی اور خوف کا اقرار کر کے پھر افترا کے طور پر اس خوف کی وجہ
ان ہمارے فرضی حملوں کو ٹھہرایا جو صرف اُسی کے دِل کا منصوبہ تھا۔ حالانکہ اُس نے
پندرہ مہینے تک یعنی میعاد کے اندر کبھی ظاہر نہ کیا کہ ہم نے یا ہماری جماعت میں سے
کسی نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اگر ہماری طرف سے اس کے قتل کرنے کے لئے حملہ ہوتا
تو حق یہ تھا کہ میعاد کے اندر اُسی وقت جب حملہ ہوا تھا شور ڈالتا اور حکام کو خبر دیتا۔
اگر ہماری طرف سے ایک بھی حملہ ہوتا تو کیا کوئی قبول کر سکتا ہے کہ اس حملہ کے
وقت عیسائیوں میں شور نہ پڑ جاتا۔ پھر جس حالت میں آتھم نے میعاد گذرنے کے بعد
یہ بیان کیا کہ میرے قتل کرنے کے لئے مختلف وقتوں اور مقاموں میں تین حملے کئے
یہ

گئے تھے۔ یعنی ایک امرتسر میں اور ایک لدھیانہ میں اور ایک فیروز پور میں تو کیا کوئی
منصف سمجھ سکتا ہے کہ باوجود ان تینوں حملوں کے جو خون کرنے کے لئے تھے آتھم اور
اس کا داماد جواکسٹرا اسسٹنٹ تھا اور اس کی تمام جماعت چپ بیٹھی رہتی اور حملہ کرنے
والوں کا کوئی بھی تدارک نہ کرتی اور کم سے کم اتنا بھی نہ کرتی کہ اخباروں میں چھپوا کر
ایک شور ڈال دیتی اور اگر نہایت نرمی کرتی تو سرکار سے با ضابطہ میری ضمانت سنگین
طلب کرواتی ۔ کیا کوئی دل قبول کرلے گا کہ میری طرف سے تین حملے ہوں اور آٹھم اور
اس کی جماعت سب کے سب چپ رہیں ۔ بات تک باہر نہ نکلے ؟ کیا کوئی عقلمند اس
بات کو قبول کر سکتا ہے۔ خاص کر جس حالت میں میرے ناجائز حملوں کا ثبوت میری
پیشگوئیوں کی ساری قلعی کھولتا تھا اور عیسائیوں کو نمایاں فتح حاصل ہوتی تھی ۔ پس آتھم نے
یہ جھوٹے الزام اسی لئے لگائے کہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر اُس کا خائف اور ہراساں
ہونا ہر ایک پر کھل گیا تھا۔ وہ مارے خوف کے مرا جاتا تھا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ آثار خوف
اس پر اس طرح ظاہر ہوئے ہوں جیسا کہ یونس کی قوم پر ظاہر ہوئے تھے۔ غرض اُس
نے الہامی شرط سے فائدہ اُٹھایا مگر دنیا سے محبت کر کے گواہی کو پوشیدہ رکھا اور قسم
نہ کھائی اور نالش نہ کرنے سے ظاہر بھی کر دیا کہ وہ ضرور خدا تعالیٰ کے خوف اور اسلامی
عظمت سے ڈرتا رہا۔ لہذا وہ اخفائے شہادت کے بعد دوسرے الہام کے موافق جلد تر
فوت ہو گیا۔ بہر حال یہ مقدمہ کہ جو اس خوش قسمت اور نیک فطرت بزرگ کا مقدمہ
ہے آتھم کے مقدمہ سے بالکل ہم شکل ہے اور اس پر روشنی ڈالتا ہے ۔ خدا تعالیٰ اس
بزرگ کی خطا کو معاف کرے اور اس سے راضی ہو۔ میں اُس سے راضی ہوں اور اس کو
معافی دیتا ہوں ۔ چاہیے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک شخص اُس کے حق میں دعائے خیر
کرے اور اس کو بھی چاہیے کہ آئندہ خدا تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی