تریاق القلوب
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
منجملہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کے ایک یہ نشان ہے کہ وہ مقدمہ جو منشی محمد بخش ڈپٹی
انسپکٹر بٹالہ کی رپورٹ کی بنا پر دائر ہو کر عدالت مسٹر ڈوئی صاحب مجسٹریٹ ضلع
گورداسپورہ میں میرے پر چلایا گیا تھا جو فروری ۱۸۹۹ء کو اس طرح پر فیصلہ ہوا کہ اُس
الزام سے مجھے بری کر دیا گیا ۔ اس مقدمہ کے انجام سے خدا تعالیٰ نے پیش از وقت
مجھے بذریعہ الہام خبر دے دی کہ وہ مجھے آخر کار دشمنوں کے بد ارادے سے سلامت اور
محفوظ رکھے گا اور مخالفوں کی کوششیں ضائع جائیں گی سو ایسا ہی وقوع میں آیا۔ جن
لوگوں کو اس مقدمہ کی خبر تھی اُن پر پوشیدہ نہیں کہ مخالفوں نے میرے پر الزام قائم
کرنے کے لئے کچھ کم کوشش نہیں کی تھی بلکہ مخالف گروہ نے ناخنوں تک زور لگایا تھا
اور افسر مذکور نے میرے مخالف عدالت میں بڑے زور سے شہادت دی تھی لیکن جیسا
کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے قبل اس کے جو یہ مقدمہ دائر ہو مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے الہام
کے ذریعہ سے اطلاع دی تھی کہ تم پر ایسا مقدمہ عنقریب ہونے والا ہے۔ اور اِس
☆
اطلاع پانے کے بعد میں نے دعا کی اور وہ دعا منظور ہو کر آخر میری بریت ہوئی ۔ اور
قبل انفصال مقدمہ کے یہ الہام بھی ہوا کہ تیری عزت اور جان سلامت رہے گی اور
دشمنوں کے حملے جو اسی بد غرض کے لئے ہیں اُن سے تجھے بچایا جائے گا ہم اس اس الہام سے اور
ان سب خبروں سے جو پیش از وقت معلوم ہوئیں میں نے ایک جماعت کثیر کو اپنے
دوستوں میں سے خبر کر دی تھی۔ چنانچہ ان میں سے اخویم مولوی حکیم نور دین صاحب
اس الہام سے میں نے اس جگہ کے سرگرم اور متعصب آریہ لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل کو بھی
قبل از وقت خبر کر دی تھی یعنی جب میں نے ایک سچی گواہی کے لئے ان کو کہا اور ان کی طرف سے
انکار کی علامتیں دیکھیں تو تب میں نے کہا کہ تمہاری کچھ بھی پروا نہیں مجھے خدا نے بشارت دے
دی ہے کہ اس مقدمہ سے میں تمہیں بچالوں گا ۔ منہ
بھیروی اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر گجراتی
اور اخویم سیٹھ عبد الرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا تاجر مدراسی اور اخویم مولوی محمد علی صاحب
ایم اے وکیل اور اخویم خواجہ کمال الدین صاحب بی ۔ اے وکیل وغیرہ احباب ہیں جو دو
سو سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے اور یہ تمام احباب خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ ان کو
قبل از وقت اس مقدمہ کے پیدا ہونے اور آخر بری ہونے کی خبر دی گئی۔ اور نہ صرف وہی
اس کے گواہ ہیں بلکہ عین عدالت کے کمرے میں مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین
صاحب وکیلان چیف کورٹ کو بھی اس سے ایسے موقع پر اطلاع دی گئی جس سے اُن کو بھی
ماننا پڑا کہ یہ غیب کی باتیں اور خدا کی پیشگوئیاں ہیں جو آج پوری ہوئیں۔ یہ آخرالذکر وہ دو
معزز شخص ہیں جو میرے سلسلہ میں داخل بھی نہیں ہیں یعنی ایک مولوی فضل دین صاحب
وکیل چیف کورٹ اور دوسرے مسٹر برون صاحب جو چیف کورٹ کے ایک معزز وکیل اور
یوروپین اور مذہب کے عیسائی ہیں اور بری ہونے کے لئے جو پیش از وقت دعا کی گئی تھی وہ
رسالہ حقیقت المہدی کے پہلے صفحہ میں ایک شعر میں اس طرح پر بیان کی گئی ہے۔
خود بروں آاز بیٹے ابراء من
اے تو کہف و ملجا و ما واء من
یعنی اے خدا جو تو میری پناہ اور میرا جائے آرام ہے میرے بری کرنے کے لئے آپ
تجلی فرما ۔ اب دیکھو کہ یہ دعا کیسی قبول ہوئی اور کس طرح میرے مخالفوں کی تمام
وہ کوششیں جو مجھے سزا یاب کرانے کے لئے کی گئی تھیں بر باد گئیں۔
اور یاد رہے کہ یہ پیشگوئی صرف بری کرنے تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اس
کے تو بہت اجزاء تھے جو بڑی شدومد سے پوری ہوگئی یہ مقدمہ پولیس کی
طرف سے کھڑا کیا گیا تھا اور پولیس کی غرض یہ تھی کہ اس میں کوئی سزا یا کم سے کم کوئی
سنگین ضمانت ہو جائے ۔ منشی محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ کی طرف سے اس کی بنیاد پڑی ۸۰
اور ہم قبول کرتے ہیں کہ منشی صاحب مذکور نے اپنی سمجھ اور اپنی نیک نیتی کی حد تک
اس طرح پر اپنے فرض منصبی کو ادا کرنا چاہا لیکن چونکہ خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ مجھ
سے کوئی حرکت مجرمانہ نہیں ہوئی ۔ اس لئے اُس نے پیش از وقت مجھے تسلی دی اور مجھے
خبر دی کہ اس مقدمہ میں اہل پولیس اپنے اغراض میں ناکام رہیں گے اور محمد حسین
یٹر اشاعۃ السنہ کا آئندہ کے لیے بد زبانی سے منہ بند کیا جائے گا ۔ اور ابھی
مسٹر ڈوئی صاحب عدالت کی کرسی پر اجلاس فرما کر شیخ محمد حسین صاحب بٹالوی کو
فہمائش کر رہے تھے کہ آیندہ وہ تکفیر اور بد زبانی سے باز رہے۔ اور سید بشیر حسین صاحب
ایڈیٹر
☆
اور منشی محمد بخش صاحب ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ عدالت میں حاضر تھے کہ اُسی وقت رسالہ
حقیقت المہدی جس کے صفحہ ۱۲ پر یہ پیشگوئیاں ہیں عین عدالت کے کمرہ میں مولوی
فضل مل دین صاحب پلیڈر چیف چیف کو کورٹ اور رمسٹر مسٹر برونه برون صاحب پلیڈر چیف کورٹ کے ہاتھ
میں دیا گیا تھا اور وہ کرسیوں پر بیٹھے ہوئے عدالت کے سامنے ان پیشگوئیوں کو پڑھ
رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ اس وقت یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور کمرہ سے باہر نکل کر مسٹر
یہ عجیب کا روبار قدرت ہے کہ محمد حسین کو مسٹر ڈوئی صاحب نے مقدمہ سے اس غرض سے الگ کر دیا تھا
کہ جو اس کی نسبت الزام ہے اس کی بعد میں تحقیقات ہو گی لیکن میرے مقدمہ کی اخیر پیشی پر
خود بخود محمد حسین بغیر کسی تعلق کے محض تماشا دیکھنے کے لئے حاضر عدالت ہو گیا ۔ تب عدالت
نے اس کو حاضر پا کر بلا توقف اس سے اس مضمون کے نوٹس پر دستخط کرا لئے کہ آیندہ وہ
بد زبانی اور گالیوں اور تکفیر اور تکذیب سے باز رہے گا ۔ سو اس کو اس وقت کسی نے بلا یا نہیں
تھا محض خدا کا ارادہ اس کو کھینچ کر لایا تا اس کا یہ پاک الہام پورا ہو کہ محمد حسین کا منہ بد زبانی
سے بند کیا جائے گا ۔ منہ
برون صاحب نے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر کو بھی کہا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور ان
معزز وکلاء کے منہ سے یہ باتیں جو ان کے عہدہ اور شغل سے کچھ منا سبت بھی نہیں رکھتیں
اس لئے بے ساختہ نکل گئیں کہ انہوں نے کئی پیشیوں میں بچشم خود مشاہدہ کیا تھا کہ میرے
سزا دلانے کے لئے پولیس کی طرف سے ( گونیک نیتی سے ) اور نیز شیخ مذکور کی طرف سے
کیسی جان توڑ کوششیں ہو رہی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کیا کہ اُن کے تباہ کرنے
والے ارادوں سے مجھے بچا لیا بلکہ پیش از وقت مجھے خبر دے دی کہ وہ ان ارادوں
میں ناکام رہیں گے ۔ سو اس صریح صریح پیشگوئی کے دیکھنے سے جو اس مقدمہ کے
انجام کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ان کے دلوں پر اثر ہوا اور وہ پیشگوئی جو
حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں درج ہے اس کے الفاظ یہ ہیں : ۔ ان الله مع الذين
اتقوا والذين هم محسنون۔ انت مع الذين اتقوا ۔ وانت معى يا
ابراهیم یا تیک نصرتي إني انا الرحمن يا ارض ابلعي ماءك ۔
غيض الماء وقُضِيَ الامر ۔ سَلام قولا من رب رحيم۔ وامتازوا اليوم
ايها المجرمون۔ انا تجالدنا فانقطع العد و واسبابه۔ ويلٌ لهم انى
يؤفكون۔ يعض الظالم على يديه ويوثق وان الله مع الابرار۔ وانه على
نصرهم لقدير۔ شاهت الوجوه۔ أنه من آية الله وانه فتح عظيم۔ انت
اسمى الاعلى ۔ وانت منى بمنزلة محبوبين۔ اخترتك لنفسي۔ قل
انی امرت وانا اول المؤمنين - دیکھو صفحه ۱۲ حقیقت المہدی ۔ ترجمہ ۔ خدا
پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ اور تو میرے ساتھ
ہے۔ اے ابراہیم ! میری مدد تجھے اس مقدمہ میں پہنچے گی ۔ میں رحمن ہوں ۔ اے
زمین تو اپنے پانی کو نگل جا۔ یعنی خلاف واقعہ اور فتنہ انگیز شکایتوں کو واپس لے لے کہ
وہ قبول نہیں کی جائیں گی اور حاکم اُن کا پابند نہیں ہوگا۔ سو پانی یعنی شکایتوں کا پانی جو
اس مقدمہ کی بنا تھی خشک ہو گیا ۔ اور بات کا فیصلہ ہوا یعنی آئندہ اسی طرح تمہارے
حق میں فیصلہ ہوگا اور دشمنوں کا منصوبہ نابود ہو جائے گا۔ وہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہے کہ تو
پولیس اور محمد حسین کی شکایتوں کے اثر سے سلامت رہے گا یعنی سلامتی کے ساتھ الزام
سے باہر رہے گا ۔ یہ خدا کا حکم ہے جو رب رحیم ہے یعنی آسمان پر تیری سلامتی اور
بریت کا حکم ہو گیا ہے ۔ اب زمین پر بھی ایسا ہی ہوگا۔ اور حکم دیا گیا کہ مجرم اس سے
الگ ہوں یعنی مقدمہ میں مغلوب اور ناکام اور نادم رہیں ۔ ہم آسمان سے اتر کر لڑے
یہاں تک کہ دشمن اور اُس کے اسباب کاٹے گئے یعنی جن باتوں کی بنیاد پر مقدمہ کھڑا
کیا گیا تھا وہ باتیں عدالت میں کاٹی جائیں گی ۔ یعنی قابلِ اعتبار نہیں رہیں گی اور
دشمن بھی کاٹے جائیں گے یعنی مغلوب اور ناکام رہیں گے اور عدالت کے کمرہ سے
فتح پا کر نہیں نکلیں گے۔ ظاہر ہے کہ پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ میری نسبت تھی
کہ اس شخص نے عدالت کے نوٹس کی عہد شکنی کی ہے اور الہام کے ذریعہ سے
محمد حسین کو عذاب کی دھمکی دی ہے ۔ سو پولس کی مراد اور خوشی اس بات میں نہ تھی کہ
عدالت مجھ کو اس مقدمہ میں بغیر ضمانت اور سزا کے چھوڑ دے اور پولیس نے زور
لگانے میں بھی کمی نہیں کی تھی اور خود اُس کا فرض منصبی تھا کہ اپنی پیدا کر دہ بات کو
ثبوت تک پہنچا وے مگر خدا نے جو دلوں کو جانتا اور حقیقتوں کا واقف ہے پولس کو اس ۸۱
کی اس مراد اور ارادہ سے صاف نا کام رکھا۔ اسی طرف اشارہ ہے جو اس الہام
نے کیا ہے ۔ انا تجالد نا فانقطع العدو واسبابه - اس الهام
میں خدا تعالیٰ نے یہ جتلایا ہے کہ ہم بھی وکیلوں کی طرح پولیس اور محمد حسین سے
لڑیں گے اور آخر فتح ہماری ہوگی اور ہم اُن کے تمام دلائل اور وجوہ اور اسناد اور
شہادت کے کاغذات ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیں گے۔ اور پھر بعد اس کے محمد حسین
کے حق میں فرمایا کہ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا یعنی
محمد حسین سے اس قسم کے نوٹس پر دستخط کرائے جائیں گے کہ پھر وہ دشنام دہی اور
تکفیر اور تکذیب سے باز رہے گا پھر فرمایا کہ خدا نیکوں کے ساتھ ہوگا اور وہ ان کی
مدد پر قادر ہے ۔ منہ کالے ہو جائیں گے یعنی جو کچھ مقدمہ اُٹھانے والوں کی مراد تھی
وہ سخت خجالت کے ساتھ اس سے محروم رہیں گے اور جو کچھ بعض ان میں سے کہتے تھے
کہ ہم یہ کریں گے اور یہ کریں گے خدا ان کو مغلوب کرے گا اور وہ ایسے
یہ سچ ہے کہ اس نوٹس پر میری طرف سے بھی اس عہد کے ساتھ دستخط ہیں کہ میں پھر محمد حسین کی موت یا
ذلت کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں کروں گا مگر یہ ایسے دستخط نہیں ہیں جن سے ہمارے کاروبار میں کچھ بھی
حرج ہو بلکہ مدت ہوئی کہ میں کتاب انجام آتھم کے صفحہ اخیر میں بتصریح اشتہار دے چکا ہوں کہ ہم
آئندہ ان لوگوں کو مخاطب نہیں کریں گے جب تک خودان کی طرف سے تحریک نہ ہو بلکہ اس بارے میں
ایک الہام بھی شائع کر چکا ہوں جو میری کتاب آئینہ کمالات اسلام میں درج ہے اور میں ہمیشہ اس
الہام کے بعد محمد حسین سے اعراض کرتا تھا اور اس کو قابل خطاب نہیں سمجھتا تھا مگر اس کی چند گندی
کارروائیوں اور ایسی بدکار روائی کے بعد جو اس نے جعفر زٹلی کے ساتھ مل کر کی تھی مجھے ضروری طور پر
اس کے بارے میں کچھ لکھنا پڑا تھا۔ مجھے یہ بھی افسوس ہے کہ ان لوگوں نے محض شرارت سے یہ بھی
مشہور کیا ہے کہ اب الہام کے شائع کرنے کی ممانعت ہو گئی اور ہنسی سے کہا کہ اب الہام کے دروازے
بند ہو گئے ۔ مگر ذرہ حیا کو کام میں لاکر سوچیں کہ اگر الہام کے دروازے بند ہو گئے تھے تو میری بعد کی
تالیفات میں کیوں الہام شائع ہوئے ۔ اسی کتاب کو دیکھیں کہ کیا اس میں الہام کم ہیں؟ منه
شرمندہ ہوں گے کہ مارے ندامت کے منہ پر سیاہی آجائے گی ۔ اُس روز یہ خدا کا نشان
ظاہر ہوگا اور یہ فتح عظیم ہوگی کیونکہ خدا مخالفوں کے تمام منصوبوں کو زیر کرے گا اور نہ
صرف اس لئے فتح کہ وہ مخالفوں کو مغلوب کرے گا بلکہ یہ اس لئے بھی فتح عظیم ہوگی کہ
خدا نے اُس آنے والے دن سے پہلے خبر دے دی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے اسم
اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کو غلبہ ہوگا۔ اور یہ مسیح موعود کی خاص علامت ہے کہ وہ غالب
رہے گا ۔ اور پھر فرمایا کہ تو میرے پیاروں میں سے ہے میں نے تجھے اپنے لئے چنا تو
لوگوں کو کہہ دے کہ میں سب سے پہلا مومن ہوں۔ اور یہ پیشگوئی جو اس شان و شوکت
کے ساتھ کی گئی تھی ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء کو بروز جمعہ پوری ہوگئی ۔ اس پیشگوئی کے پورا
ہونے کے بعد محمد حسین ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے اپنی قدیم عادت کے موافق یہ اعتراض
اُٹھایا تھا کہ حکم میں بری کا لفظ نہیں بلکہ ڈسچارج کا لفظ ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس
اعتراض کو اُس نے ایک بڑا اعتراض سمجھا ہے اس لئے اُس نے پیسہ اخبار اور نیز
اخبار عام میں اس کو شائع بھی کیا ہے اور اس کی غرض اس سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ
تا عوام پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اور اس طرح پر دھوکہ دے کر
ہدایت سے ان کو محروم رکھے۔ لیکن اس کی بدقسمتی سے یہ دھوکہ دہی اُس کی عقلمندوں کے
دلوں پر اثر نہیں کر سکتی بلکہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے بعد یہ حرکت اُس کی سخت ندامت
کا موجب ہوگی ۔ یادر ہے کہ انگریزی زبان میں کسی کو جرم سے بری سمجھنے یا بری کرنے
کے لئے دو لفظ ہیں ۔ ایک ڈسچارج ۔ دوسرے ایکٹ ۔ ڈسچارج اُس جگہ بولا جاتا
ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو اور عدم ثبوت
کی وجہ سے ملزم کو چھوڑا جائے اور ایکٹ اُس جگہ بولا جاتا ہے جہاں اوّل جرم
ثابت ہو جائے اور فردقرارداد جرم لگائی جائے اور پھر مجرم اپنی صفائی کا ثبوت دے کر
اس الزام سے رہائی پاوے۔ ان دونوں لفظوں میں قانونی طور پر فرق یہ ہے کہ
ڈسچارج وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں جرم ثابت نہ ہو سکے اور ایکٹ وہ بریت کی قسم
ہے کہ جہاں جرم ثابت ہو جانے کے بعد اور فرد قرارداد لکھنے کے بعد آخر میں صفائی
ثابت ہو جائے اور عربی میں بریت کا لفظ ان دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے جو شخص
تہمت سے دور رہے یعنی الزام کا لگنا اس پر ثابت نہ ہو۔ یا الزام لگنے کے بعد اُس کی
صفائی ثابت ہو دونوں حالتوں میں عربی زبان میں اس کا نام بَری ہوتا ہے۔ پس جب
ڈسچارج کے لفظ کا ترجمہ عربی میں کیا جائے گا تو بجز بری کے اور کوئی لفظ نہیں جو اس
کے ترجمہ میں لکھ سکیں کیونکہ ڈسچارج کے لفظ سے قانون کا منشاء صرف اس قدر نہیں ہے
کہ یونہی چھوڑا جائے بلکہ یہ منشاء ہے کہ عدم ثبوت کی حالت میں چھوڑا جائے اور اس
منشاء کے ادا کرنے کے لئے صرف بری کا لفظ ہے اور یہ عربی لفظ ہے اور فارسی میں ایسا
کوئی لفظ نہیں جو اس منشاء کو ادا کر سکے ۔ رہائی کا لفظ اس منشاء کو ادا نہیں کرتا محض تسامح
کے طور پر بول سکتے ہیں ۔ وجہ یہ کہ رہائی کے لفظ کا صرف اِس قدر مفہوم ندر مفہوم ہے کہ کسی کو
چھوڑا جائے خواہ چڑیوں کو پنجرہ میں سے چھوڑا جائے مگر واضعان قانون کا ہرگز یہ منشاء
نہیں ہے کہ وہ ڈسچارج کے لفظ سے صرف چھوڑ نا مراد لیں اور اس کے ساتھ اور کوئی
شرط نہ ہو بلکہ ان کے نزدیک ڈسچارج کے لفظ میں ضروری طور پر یہ شرط ہے کہ جس شخص
کو ڈسچارج کیا جائے اُس پر الزام ثابت نہ ہو یا اُس الزام کا کافی ثبوت نہ ہو ۔ اور
جبکہ ڈسچارج کے لفظ کے ساتھ مقننین کے نزدیک ایک شرط بھی ہے جس کا ہمیشہ
فیصلوں میں ذکر بھی ہوتا ہے تو کسی صورت میں اس کا رہائی ترجمہ نہیں ہو سکتا کیونکہ رہائی
کا لفظ صرف چھوڑ نے یا چھوڑے جانے کے معنوں پر اطلاق پاتا ہے اور کوئی زائد امر
اس کے مفہوم میں نہیں ۔ پس واضح ہو کہ ڈسچارج کا ترجمہ مقننین کے منشاء کے موافق
فارسی میں ہو ہی نہیں سکتا۔ بلکہ اس مفہوم کے ادا کرنے کے لئے صرف بری کا لفظ ہے جو
عربی ہے۔ عرب کے یہ دو مقولے ہیں کہ انا برئ من ذالک اور انا مبرء من
ذالک۔ پہلے قول کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت نہیں کی گئی اور دوسرے
کے یہ معنے ہیں کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے۔ دیکھولسان العرب اور تاج العروس اور
دوسری لغت عرب کی مبسوط کتابیں جن میں بری کے لفظ کے معنے مختلف تصریفات کے
پیرا یہ میں کی گئی ہیں اور قرآن شریف میں بھی یہ دونوں تصریفات دو معنوں پر آئی ہیں ۔
اول فرمایا ہے ۔ وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ
بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا الجزء نمبر ۵ سورة النساء یعنی جو شخص کوئی خطا یا گناہ کرے اور پھر
کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ایک ثابت شدہ امر نہیں تو اُس نے ایک
کھلے کھلے بہتان اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا۔ پس اس جگہ خدائے عز و جل نے
بری کے لفظ سے اُس شخص کو مراد لیا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت نہ ہوا ہو اور اگر کوئی
ہمارے اس بیان کی مخالفت کر کے یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے یہ معنے مراد نہیں
ہیں بلکہ یہ مراد ہے کہ ایسے شخص پر گناہ لگاوے جس نے شہادتوں کے ذریعہ سے
عدالت میں اپنا بے گناہ ہونا بپایہ ثبوت پہنچا دیا ہو۔ اور گواہوں کے ذریعہ سے اپنا
پاک دامن ہونا ثابت کر دیا ہو تو یہ معنے سراسر فاسد اور قرآن شریف کی منشاء سے
صریح مخالف اور ضد ہیں کیونکہ اگر یہی معنے اس آیت کے ہیں تو پھر اس صورت میں یہ
بڑی خرابی لازم آتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر تہمت لگانا کوئی گناہ نہ ہو
ا النساء : ١١٣
جس پر وہ گناہ ثابت نہیں ہے بلکہ اُسی کی نسبت گناہ ہو جس نے اپنی پاکدامنی پر
عدالت میں گواہ دے دیئے ہوں اور اپنا بے قصور ہونا بپا یہ ثبوت پہنچا دیا ہو اور یہ معنے
با تفاق تمام گروہ اسلام باطل ہیں ۔ اسی وجہ سے تمام علماء اسلام کے نزدیک ایسے شخص
بھی اس آیت کے مواخذہ کے نیچے ہیں جو مستور الحال عورتوں پر زنا کا الزام
لگا ویں اور گو ان عورتوں کے اعمال مخفی ہوں مگر اس آیت میں اُن کا نام بری رکھا کیونکہ
شرعی طور پر ان پر جرم کا ثبوت نہیں ۔ پس اس نص قرآنی سے ثابت ہوا کہ جس پر
شرعی طور پر جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری ہے اور یہ بھی ثابت ہوا کہ عرب کی زبان بھی
اس کا نام بری رکھتی ہے کیونکہ قرآن سے بڑھ کر محاورات عرب کے جاننے کے لئے
اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ اور اسی آیت کے مفہوم کی موید قرآن شریف کی وہ آیت ہے جو
جزء اٹھارہ سورۃ النور کی تیسری آیت ہے اور وہ یہ ہے۔ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ
الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمْنِيْنَ جَلْدَةً
وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ، یعنی جو لوگ
پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور اس تہمت کے ثابت کرنے کے لئے چار گواہ
نہ لاسکیں تو ان کو اسی ڈڑے مارو اور آئندہ کبھی اُن کی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ
آپ ہی بدکار ہیں ۔ اس جگہ محصنات کے لفظ کے وہی معنے ہیں جو آیت گذشتہ میں
بری کے لفظ کے معنے ہیں ۔ اب اگر بموجب قول مولوی محمد حسین ایڈیٹر اشاعة السنه
کے بری کے لفظ کا مصداق صرف وہ شخص ہو سکا وہ شخص ہو سکتا ہے کہ جس پر اول فرد قرارداد جرم لگائی
جاوے اور پھر گواہوں کی شہادت سے اس کی صفائی ثابت ہو جائے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس
کے ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اس صورت میں یعنی اگر بری کے لفظ میں جو آیت ثُمَّ يَرْمِ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” پانچویں “ ہونا چاہیے۔(ناشر) ا النور : ۵
L
به بریا میں ہے یہی منشاء قرآن کا ہے تو کسی عورت پر مثلاً زنا کی تہمت لگانا کوئی
جرم نہ ہو گا ۔ بجز اس صورت کے کہ اُس نے معتمد گواہوں کے ذریعہ سے عدالت میں
ثابت کر دیا ہو کہ وہ زانیہ نہیں اور اس سے یہ لازم آئے گا کہ ہزار ہا مستور الحال
عورتیں جن کی بد چلنی ثابت نہیں حتی کہ نبیوں کی عورتیں اور صحابہ کی ور صحابہ کی عورتیں اور
اہلِ بیت میں سے عورتیں تہمت لگانے والوں سے بجز اس صورت کے مخلصی نہ پاسکیں
اور نہ بری کہلانے کی مستحق ٹھہر سکیں جب تک کہ عدالتوں میں حاضر ہو کر اپنی عفت کا
ثبوت نہ دیں حالانکہ ایسی تمام عورتوں کی نسبت جن کی بد چلنی ثابت نہ ہو۔ خدا تعالیٰ
نے بار ثبوت الزام لگانے والوں پر رکھا ہے اور ان کو بری اور مُحصنات کے نام سے
پکارا ہے جیسا کہ اسی آیت ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاء - سے سمجھا جاتا ہے۔ اور
اگر کسی مخالف کو نبیوں کی عورتوں اور ان کے صحابہ کی عورتوں اور تمام شرفا کی عورتوں
کی ہماری مخالفت کے لئے کچھ پرواہ نہ ہو تو پھر ذرہ شرم کر کے اپنی عورتوں کی نسبت
ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر اُن پر کوئی شخص اُن کی عفت کے مخالف کوئی ایسی
تہمت لگاوے جس کا کوئی ثبوت نہیں تو کیا وہ عورتیں آیت يَرْمِ بِهِ بَرِیا کی
مصداق ٹھہر کر بری سمجھی جاسکتی ہیں اور ایسا تہمت لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا
ہے یا وہ اس حالت میں بری سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی صفائی اور پاک دامنی کے
عدالت میں گواہ گذرا نہیں اور جب تک وہ بذریعہ شہادتوں کے اپنی عفت کا
عدالت میں ثبوت نہ دیں تب تک جو شخص چاہے ان کی عفت پر حملہ کرے اور
ان کو غیر بری قرار دے کیا آیت موصوفہ بالا میں یعنی آیت يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا میں
بری کے لفظ کا یہی منشاء ہے کہ اس میں گناہ کا ثابت نہ ہونا کافی نہیں بلکہ
ل النساء : ١١٣ النور : ۵
بذریعہ قوی شہادتوں کے عفت اور صفائی ثابت ہونی چاہیے ۔ شرم ! شرم ! شرم ! سو
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اس کا
ضرور جواب دیں اور اُن کے دوستوں کو بھی اُسی ذات پاک کی قسم دیتا ہوں کہ اُن سے
ضرور جواب لیں۔ تاسیہ روئے شود ہر کہ دروغش باشد ۔ اور دوسری قسم بری کی جس میں
شخص ملزم اپنی یا کدامنی کا ثبوت دیتا ہے اُس کا نام قرآن شریف میں مُبرّء رکھا ہے
جیسا کہ فرمایا ہے۔ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۔ اب مومنوں کے لئے
یہ ضروری ہے کہ اس بحث میں خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو منظور کرے۔ اور اگر نہیں کرے گا تو وہ
اس آیت کے نیچے آئے گا جو قرآن شریف کی جزو پانچ سورۃ النساء میں ہے اور وہ یہ ہے۔
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ
حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا کے یعنی اے پیغمبر تمہار یعنی اے پیغمبر تمہارے ہی پر وردگار کی قسم
ہے کہ جب تک یہ لوگ اپنے باہمی جھگڑے تم ہی سے فیصلہ نہ کرائیں اور صرف فیصلہ ہی
نہیں بلکہ جو کچھ تم فیصلہ کر دو اس سے کسی طرح دلگیر بھی نہ ہوں بلکہ کمال اطاعت اور
دلی رضا مندی اور شرح صدر سے اس کو قبول کر لیں تب تک یہ لوگ ایمان سے
بے بہرہ ہیں ۔ اب فرمائیے شیخ جی ! قرآن کریم کیا کہتا ہے ۔ مسٹر ڈوئی صاحب کے
فیصلہ کے رو سے جو عدم ثبوت جرم کی بنا پر کیا گیا ہے میرا نام قرآن کریم نے بری رکھا
ہے یا نہیں ؟ اور کیا آپ کو یہ قرآنی فیصلہ منظور ہے یا نہیں ؟ افسوس کہ یہ تمام ندامتیں
تعصب اور دروغ گوئی کی شامت سے آپ کو پیش آرہی ہیں ۔ پہلے اس سے آپ نے
عجب کے صلہ میں بحث کر کے اور اس بات پر ضد کر کے کہ عجب کا صلہ صرف من
آتا ہے لام نہیں آتا ۔ کیسی سخت ندامت اُٹھائی تھی ۔ اگر آپ اُسی وقت کان کو ہاتھ
ا النور : ۲۷ ا النساء: ٦٦