تریاق القلوب

حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

☆
لگاتے اور آئندہ ژاژ خائی اور بیہودہ گوئی سے مجتنب رہتے تو اس میں آپ کی بڑی
عزت تھی مگر آپ نے خواہ مخواہ میری نسبت اخبارات میں چھپوا دیا کہ یہ شخص بری نہیں
ہوا حالانکہ اس سے پہلے کپتان ڈگلس صاحب نے ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں ڈسچارج
کے معنی بری لکھوائے تھے ۔ چونکہ مسٹر ڈوئی صاحب نے ڈسچارج کے اُردو میں معنے
نہیں لکھوائے تھے تو آپ نے نیش زنی کے لئے اسی کو غنیمت سمجھا اور اخباروں میں
ایک شور مچا دیا۔ اب اس تحریر کے شائع ہونے کے بعد جس قدر آپ شرمندہ ہوں
گے اس کا کون اندازہ کر سکتا ہے شاید کسی وکیل نے ہنسی سے آپ کو کہہ دیا ہوگا کہ
ڈسچارج کے معنے رہائی ہے بریت نہیں ہے۔ لیکن اب آپ بچوں کی طرح اس سبق کو یاد
رکھیں کہ واضعان قانون کا ہرگز یہ منشاء نہیں ہے کہ ہر ایک جگہ ڈسچارج کے معنے مطلق
رہائی ہے بلکہ جب عدم ثبوت کے محل میں کسی ملزم کو ڈسچارج کرتے ہیں تو ایسے فیصلے
میں ڈسچارج کے لفظ سے اس قسم کی رہائی مراد ہوتی ہے جو بوجہ نہ پانے کسی ثبوت جرم
کے ملزم کو ملتی ہے۔ آپ اس قدر تو ہوش حواس رکھتے ہوں گے کہ اس بات کو سمجھ سکیں (۸۴)
کہ کسی مجسٹریٹ کو اختیار نہیں ہے کہ بغیر کسی وجہ رہائی کے مجرم کو یونہی چھوڑ دے ۔
سو آپ کو یادر ہے کہ واضعانِ اضعان قانون نے ایک تقسیم دکھلانے کے لئے بریت کے قو
دو مفہوم کے جدا جدا نام بیان کر دیئے ہیں یعنی ایک ڈسچارج جس سے ایسے
فیصلوں میں وہ قابلِ رہائی ملزم مراد ہے جو بوجہ عدم ثبوت جرم رہا کیا جاتا ہے جس کو
عربی میں بری کہتے ہیں ۔ دوسرے ایکسٹ جو صفا ئی ثابت ہونے کے بعد چھوڑا
جاتا ہے جس کو عربی میں مبرء بولتے ہیں۔ اور یہ قانون کی غلط فہمی ہے کہ ڈسچارج سے
افسوس اس مولوی پر جس سے ایک انگریز عربی کے محاورہ کا زیادہ واقف ثابت ہو ۔ منہ

ہر ایک جگہ مطلق رہا شدہ مراد لیا جائے بلکہ ٹھیک ٹھیک قانون کا منشا یہ ہے کہ تمام ایسے
مقدموں میں جہاں ملزم عدم ثبوت میں چھوڑے جاتے ہیں۔ ڈسچارج کے لفظ سے ایسا رہا
شدہ مراد ہوتا ہے جس پر جرم ثابت نہیں ہو سکا اور وہی ہے جس کو عربی میں بری کہتے ہیں
جیسا کہ قرآن شریف کی گر کی گواہی سے معا سے معلوم ہو چکا ہے " ہاں چونکہ ڈسچارج کے لفظ کے
ترجمہ کرنے والے اس بار یک بحث کو اچھی طرح ادا نہیں کر سکے اس لئے اُنہوں نے یہ
غلطی کھائی ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بیان کرنے میں ایک ایسے لفظ کو پیش کیا ہے یعنی رہائی کو
جو ڈسچارج کے پورے مفہوم کا متحمل نہیں ہوسکتا چونکہ انگریزی ہو یا فارسی یہ ایک ایسی
لچر اور نامکمل زبانیں ہیں جو پورے مفہوم کو ادا نہیں کر سکیں اس لئے ترجمہ کرنے والوں کو
یہ ٹھو کر پیش آئی اور ان کی ٹھوکر اور بہت سے سادہ لوحوں کی ٹھوکر کا موجب ہوئی ۔ اگر
وہ عربی میں جو ایک بھاری علمی ذخیرہ اپنے اندر رکھتی ہے اس لفظ کا ترجمہ کرتے اور
ڈسچارج کا نام بری رکھتے اور ایکٹ کا نام مبرء رکھتے تو اس دھوکہ دینے والی لغزش
سے محفوظ رہتے اور ہم اب بھی واضعانِ قانون کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ تقسیم سخت
قابل اعتراض ہے۔ اگر چہ ہر ایک شخص کا اختیار ہے کہ جو اصطلاح چاہے قائم کرے لیکن جبکہ
عربی میں دو لفظ بری اور مبرء صاف موجود ہیں جو بمقابل ڈسچارج اور ایکٹ نہایت
ح زبان عرب اور قرآن شریف کے نصوص صریحہ کے رو سے تمام انسان جو دنیا میں ہیں کیا مرد
اور کیا عورت بری کہلانے کے مستحق ہیں جب تک کہ ان پر کوئی جرم ثابت نہ ہو ۔ پس قرآن کے رُو
سے بری کے معنے ایسے وسیع ہیں کہ جب تک کسی پر کسی مجرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ
انسان کے لئے بری ہونا طبعی حالت ہے اور گناہ ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے لہٰذا
اس کے لئے ثبوت درکار ہے ۔ منہ

موزوں ہیں تو پھر ان تکلفات میں پڑنے کی کیا ضرورت تھی ۔ آخر اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ بعض سادہ لوح قانون اور واضعانِ قانون کی منشاء سے بہت دُور جا پڑے۔
ورنہ حکام کے صدہا فیصلوں کو کھول کر دیکھو کہ وہ اپنی حج مینٹ میں کسی کو ڈسچارج
کرنے سے پہلے یہی لکھتے ہیں کہ چونکہ ارتکاب جرم کا ثبوت نہیں یا یہ کہ الزام ثابت
نہیں یا یہ کہ شہادت کافی نہیں یا یہ کہ وجوہات استغاثہ اطمینان کے لائق نہیں اس لئے
ملزم ڈسچارج کیا جاتا ہے یعنی رہا کیا جاتا ہے۔ اب دیکھو کہ اس رہائی کی بنا عدم ثبوت
قرار دیتے ہیں اس لئے ڈسچارج کے لفظ کا ترجمہ ایسے لفظ کے ساتھ ہونا چاہیے جس
سے یہ شرطی رہائی سمجھی جاتی ہے اور وہ بری کا لفظ ہے ۔ لہذا یہ بات ایک امر محقق اور
فیصلہ شدہ اور قطعی اور یقینی ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری ہے اور ایکیٹ کا ترجمہ مبرء
اور یہی منشاء قانون بنانے والوں کا تھا جس کو ترجمہ کرنے والے تصریح سے بیان نہیں
کر سکے۔ یہ فرق یا د رکھنے کے لائق ہے کہ بری وہ ہے جس پر جرم ثابت نہیں اور اُس کے
مجرم ٹھہرانے کے لئے کوئی وجہ پیدا نہیں ہوتی اور مبرء وہ ہے جو اُس کے مجرم
ٹھہرانے کے لئے وجوہ پیدا تو ہوئیں مگر صفائی کے وجوہ نے اُن کو توڑ دیا اور اُن پر
غالب آ گئیں۔ تو اب کیا انصاف ہے کہ ایسے شخص کے لئے جس کا ابتدا سے ہی دامن پاک
نظر آتا ہے اور اُس کے ملزم کرنے کے لئے کوئی وجہ پیدا ہی نہیں ہوئی صرف رہا شدہ
نام تجویز کیا جائے اور اُس کی پاکدامنی کے نور کی طرف جو با وجود مخالفانہ کوششوں
کے بجھ نہ سکا کچھ بھی التفات نہ ہو اور کچھ بھی اِس کا اظہار نہ کیا جائے بلکہ
بلا شبہ انصاف کی روح یہ چاہتی ہے کہ ہر ایک کو اُس کا حق دیا جائے ۔ سوجس شخص کی
ایسی نیک چلنی ہے جو اس پر حملہ کرنے کی ہی راہ بند ہے اُس کو عام معنوں کے

لحاظ سے صرف رہا شدہ کہنا سخت ظلم ہے۔ کیا اُس کو کسی نے احسان کے طور پر رہا کیا ؟ وہ تو
اپنی ذاتی پاک دامنی کی وجہ سے بے جا حملوں سے محفوظ رہا یہاں تک کہ حملہ کی آگ اُس کو
چھو بھی نہ سکی اور وہ تو ایک طرح سے دوسری قسم کے بری ہونے والے سے اپنی اعلیٰ درجہ کی
نیک چلنی کی وجہ سے برتر اور اعلیٰ رہا۔ کیونکہ دوسری قسم کے بری پر جو انگریزی میں ایکٹٹ
کہلاتا ہے یہ زمانہ آگیا کہ وہ مجرم قرار دیا گیا اور اُس پر فرد قرارداد لگایا گیا اور شاید وہ ایک
مدت تک حوالات میں بھی رہا اور شاید اُس کو ہتھکڑی بھی پڑی مگر یہ شخص جو ڈسچارج کیا
گیا اس کی نیک چلنی کی چمک نے اُن تمام ذلتوں سے اُس کو محفوظ رکھا۔ لہذا قانون کے وضع
کرنے والوں پر یہ تہمت کرنا کہ اُنہوں نے اس قسم کی بریت کو محض رہائی تصور کیا اور کچھ بھی
عزت نہ دی ایک قابل شرم بدگمانی ہے۔ ہاں ہم یہ ضرور کہیں گے کہ وہ زبان کے نامکمل
ہونے کی وجہ سے یا کسی اور باعث سے اپنی زبان کے لفظ کو جو ڈسچارج ہے واقعی اور صحیح
ی ہے
ترجمہ کے پیرا یہ میں جس میں حق دار کو اپنا حق پہنچتا تھا ادا نہیں کر سکے۔ اور یہ ایک غلطی
جو قلت تدبر سے ظہور میں آئی اور احتمال قوی ہے کہ انگریزی میں صرف ان کو ایسا لفظ ملا جو
فقط رہائی کے معنی دیتا تھا۔ سو یہ انگریزی زبان کا قصور ہے جو ان کے آگے ایسا لفظ پیش نہ
کرسکی جو ان کے مقصود اور منشاء کو پورے طور پر ادا کر سکتا مگر ہمیں اُن کی منصفانہ طبیعت سے
امید ہے کہ جب کبھی انہیں اس غلطی پر اطلاع ہوگی تو اس کی اصلاح ضرور کر دیں گے۔
ہمارے اس تمام ثبوت سے جو ہم نے اس جگہ پیش کیا ہے ۔ ہر ایک منصف اور
ایماندار معلوم کرلے گا کہ جو شیخ محمد حسین بٹالوی نے محض جھوٹی شیخی کے اظہار کے
لئے میری نسبت شائع کیا ہے کہ گویا میں اس مقدمہ میں کہ جو منشی محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر

بٹالہ نے اُٹھایا تھا بری نہیں ہوا یہ کس قدر غلط اور خلاف واقعہ ہے۔ ماسوا اس کے اگر فرض
محال کے طور پر قبول بھی کرلیں کہ ڈسچارج کے معنے بری نہیں ہیں اور جو کچھ انگریزی
ڈکشنریوں میں اس لفظ کے معنے بری لکھے ہیں اُنہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ پھر بھی
محمد حسین کی یہ سخت بد قسمتی ہے کہ جس مطلب کے لئے اُس نے یہ تمام تا نابا نا قانون کی اصل
منشاء کو چھوڑ کر بلکہ خدا تعالیٰ کی پاک کلام قرآن شریف کو چھوڑ کر بنایا تھا وہ مطلب تب
بھی اُس کو حاصل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس منصوبہ بازی سے اصل مطلب اُس کا یہ تھا کہ تا
کسی طرح لوگوں کے دلوں میں یہ جمادے کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیونکہ ڈسچارج
کئے گئے ہیں نہ بری۔ اس مطلب سے وہ ہر طرح پر نا کام اور نامراد ہی رہا کیونکہ وہ
پیشگوئی جو رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں لکھی گئی ہے اُس میں بریت کا لفظ نہیں ہے
بلکہ سلام کا لفظ ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ دشمنوں کے اُس حملہ سے اور اُن کی اُس بد غرض
سے جو اس حملہ کی موجب ہوئی محفوظ رکھا جائے گا ۔ جیسا کہ صفحہ ۱۲ کی وہ عبارت یہ ہے
یا تیک نصرتی انى انا الرحمن ۔ يا ارض ابلعي ماءك غيض الماء
وقضى الامر ۔ سلام قولا من رب رحیم“۔ یعنی اس مقدمہ میں میری مدد تجھے
پہنچے گی اور میں جو رحمان ہوں رحمت کروں گا ۔ اے زمین اپنا پانی نگل جا۔ پانی خشک
کیا گیا یعنی شکایتوں کا کچھ اثر باقی نہ رہا۔ اور مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا اور وہ فیصلہ یہ ہے
که سلام قولا من رب رحیم ۔ یعنی سلامتی ہو گی اور کوئی ضرر نہیں پہنچے گا ۔ یہ
خدا کا فرمودہ ہے جو پروردگار مہربان ہے یعنی یہ پیشگوئی ہرگز خطا نہیں جائے گی
کیونکہ خدا کی طرف سے ہے۔ اب دیکھو اُس جگہ سلام کا لفظ پیشگوئی میں ہے جس
کے یہ معنے ہیں کہ جو مقدمہ اٹھانے سے نقصان رسانی کا ارادہ کیا گیا ہے اور اس پر

☆
تریاق القلوب
☆
ناخنوں تک زور لگایا گیا ہے اِس ارادہ میں مخالف ناکام رہیں گے اور آخر تم
سلامت بیچ کر چلے آؤ گے۔ اس جگہ بریت کا لفظ ہی نہیں ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا
کہ یہ ظالم شیخ جو حد سے بڑھ گیا ہے اس پیشگوئی کے چھپانے کے لئے بھی بریت
کے لفظ میں بیہودہ جھگڑا کرے گا۔ سو اُس نے اِس پیشگوئی میں بریت کا لفظ نہ کہا
بلکہ بجائے اس کے سلام کا لفظ رکھ دیا۔ اب غور سے دیکھو کہ اگر چہ اس مخالفت میں
قرآن شریف محمد حسین کو سراسر کا ذب اور خائن ٹھہراتا ہے اہے اور اس مقدمہ میں جس
بنا پر کہ میں چھوڑا گیا ہوں میرا نام بری رکھتا ہے مگر باوجو دایسی کھلی کھلی فتح کے
اگر فرض محال کے طور پر یہ مان بھی لیں کہ شیخ محمد حسین اس مقدمہ میں مجھے بری نہ
قرار دینے میں سچا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ صریح جھوٹا ہے لیکن پھر بھی
وہ اپنے اصل مقصود سے بے نصیب ہے ۔ کیونکہ پیشگوئی میں جس کو ہر ایک شخص
حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ اور سطر ۱۱ میں پڑھ سکتا ہے بری کا لفظ موجود نہیں ہے
بلکہ سلام کا لفظ ہے جو عزت اور جان کے سلامت رہنے پر دلالت کرتا ہے۔
میں محمد حسین کو کچھ الزام نہیں دیتا اور نہ مجھے کچھ ضرورت ہے کہ اس کو کا ذب اور خائن
کہوں مگر خدا تعالیٰ کا کلام قرآن شریف جس پر وہ ایمان لانے کا دعویٰ کرتا ہے اس کو کا ذب
اور خائن ٹھہراتا ہے ۔ کا ذب اس لئے کہ خدا تعالیٰ اس صورت کے مقدمہ میں جیسا کہ یہ
مقدمہ ہے جس بنا پر کہ فیصلہ پا یا شخص رہا شدہ کا نام بری رکھتا ہے اور محمد حسین اس نام کی نفی
کرتا ہے سو محمد حسین اگر چاہے تو آپ اقرار کر سکتا ہے کہ ہر ایک شخص جو قرآن کے بیان کے
مخالف کچھ بیان کرے وہ کا ذب ہے اور خائن اس لئے ہے کہ محمد حسین نے مولوی اور اہل علم
کہلا کر ایک کھلے کھلے حق کو چھپایا ہے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی خیانت نہیں کہ جس حق الامر
کو خود قرآن ظاہر کر چکا ہے اس کو چھپایا جائے ۔ منہ

اور پھر اس پیشگوئی کے ساتھ دو پیشگوئیاں اور ہیں یعنی اسی صفحہ ۱۲ کی سطر ۱۲ اور ۱۳ میں
جس کی عبارت یہ ہے۔ انا تجالدنا فانقطع العدو واسبابه۔ يعض الظالم على
يديه ويوثق - یعنی ہم مخالف سے تلوار کے ساتھ لڑے یہاں تک کہ مخالف ٹوٹ گیا
یعنی اس کے ہاتھ کچھ باقی نہ رہا اور اُس کے تمام اسباب بھی ٹوٹ گئے اور ظالم یعنی ۸۶
محمد حسین اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا ۔ اب دیکھو یہ کس
قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں خبر دی گئی کہ مقدمہ اُٹھانے والے اپنی
کوششوں میں نامرادر ہیں گے اور ان کے تمام وجوہ مقدمہ جو بنائے گئے تھے ٹوٹ
جائیں گے ۔ اور نیز اس میں خبر دی گئی ہے کہ محمد حسین بد زبانی کرنے اور کرانے
سے بند کیا جائے گا اور آئیندہ اُس کی گندی اور نا پاک تحریروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ شخص بد گوئی میں حد سے بڑھ گیا تھا۔ جس شخص کو اس کی گندی تحریروں
پر علم ہوگا جو میری نسبت اور میرے اہل بیت آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس
شیخ بے ادب تیز مزاج نے سراسر ظلم اور ناحق پسندی کی خصلت سے اشاعۃ السنه
میں شائع کی ہیں یا جعفر زٹلی کے اخبار میں شائع کرائی ہیں کہ جو اس وقت تک میرے
پاس موجود ہیں اور نیز مثل مقدمہ میں شامل ہو چکی ہیں اس کا دل بول اُٹھے گا کہ
اس شخص کی نوبت کہاں تک بد زبانی میں پہنچی تھی اور پھر کیسی اِس پیشگوئی کے
مطابق اس قابل شرم بے حیائی اور دریدہ دہنی سے بند کیا گیا ہے کس کے علم میں تھا
کہ یہ گندہ دہنی اور بد زبانی کا سلسلہ اس طرح پر بند کیا جائے گا۔ میں یقین رکھتا
اگر چہ نوٹس کے بعد حال تک محمد حسین نے اپنا منہ بند کر لیا ہے مگر بد زبانی کی کارروائی اس کا
دوست جعفر زٹلی نوٹس کے بعد برابر کر رہا ہے ۔ دیکھو اخبار خادم الہند لاہور ۱۵ رستمبر ۱۸۹۹ء
اور ایسا ہی اخبار جعفر زٹلی لاہور ۔ منہ

ہوں کہ ہر ایک شریف جس کی فطرت میں نقص نہ ہو۔ اور جس کے نیک گوہر میں کچھ کھوٹ
نہ ہو اور جس کے نجیب الطرفین ہونے میں کچھ خلل نہ ہو۔ وہ کبھی اس بات پر راضی نہیں
ہوگا کہ معزز شرفاء کے بارے میں اور سادات کی شان میں اور ان پاکدامن خاتونوں کی
نسبت جو خاندان نبوت میں سے اور اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہیں
ایسی گندی گالیاں اور ناپاکی سے بھرے افترا منہ پر لاوے۔ اور دنیا میں کسی قوم میں کوئی
ایسا شریف نہیں ہے کہ اگر وہ تمام گندے کا غذ جن کا نام اشاعۃ السنہ اُس نے رکھا ہے
مع ان اخباروں کے پرچوں کے جو وقتا فوقتا اس شخص کے دوست ہم جنس جعفر زٹلی نے
نکالے جن میں یہ گندی باتیں ہیں اُس کے سامنے رکھی جائیں تو وہ یہ رائے ظاہر کر سکے کہ
کوئی بھلا مانس اور نیک فطرت اور نیک اصل اور متقی اور شریف ایسی تحریروں کو روا بھی
رکھ سکتا ہے قطع نظر اس سے کہ اُس کے ہاتھ سے یہ کلمات شائع ہوں ۔ تمام تحریریں اس
شخص اور اس کے دوست جعفر زٹلی کی موجود ہیں جس وقت کوئی مانگے میں پیش کر سکتا
ہوں۔ یہی شخص ہے جو فرقہء موحدین کا ایڈوکیٹ کہلاتا ہے۔ پس جبکہ اس فرقہ کے
ایڈووکیٹ کے یہ حالات ہیں تو اُن لوگوں کے حالات جن پر اس کا اثر ہے خود قیاس
کر لیں۔ میں اس شخص کی سخت بد زبانیوں اور گندہ دہنیوں سے سخت مظلوم اور ضرر رسیدہ
ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی تقریب سے پھر عدالت ان کا غذات پر غور کرے جو مثل میں
شامل ہو چکے ہیں جو اس شخص کے طریق اور رویہ کا نمونہ ہیں۔
میں اس سے زیادہ نہیں کہوں گا اور اب مخالفوں میں سے کس دِل پر مجھے
اُمید ہو سکتی ہے کہ وہ ان تمام گندے اور فحش اور بد زبانی کے الفاظ پر اطلاع
پا کر کلمۃ الحق کہے ۔ میرا تمام شکوہ خدا تعالیٰ کی جناب میں ہے اور مجھے اس پر

ایمان ہے کہ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ
شَرًا يَرَهُ
اب اس جگہ اس تحریر سے صرف یہ مقصود ہے کہ کس اعلیٰ درجہ کی یہ پیشگوئی ہے کہ قبل
اس کے کہ کچھ بھی علم ہو کہ مجسٹریٹ کا اخیر حکم کیا ہوگا خدا تعالیٰ نے اپنے پاک الہام کے
ذریعہ سے اس حکم سے ایسے وقت میں اطلاع دے دی کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اُس وقت
خود مجسٹریٹ کو بھی معلوم نہ ہوگا کہ میں یہ حکم دوں گا اور پھر اس بات سے بھی اطلاع
دے دی کہ جو استغاثہ کے کارکنوں نے میرے ماخوذ کرانے کے لئے اسباب اور وجوہ
اکٹھے کئے تھے وہ بیکار جائیں گے اور خدا مجھے ان سے بچالے گا۔ اور پھر اس الہام کی
چودھویں سطر میں یہ بھی پیش از وقت بیان کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے منہ کالے ہوں گے
جن کی یہ مراد تھی کہ یہ شخص پکڑا جائے اور اس کو عدالت سے سزا ہو۔ اور خدا ان پر فتح بخشے
گا۔ چنانچہ الہام کے یہ لفظ ہیں ۔ شاهت الوجوه انه من آية الله وانه فتح عظيم
یعنی منہ کالے ہوں گے یہ خدا کا نشان ہے اور فتح عظیم ہے۔
اب انصاف کر کے دیکھو کہ اس سے زیادہ اور کیا پیشگوئی ہوگی کہ حاکم مجوز مقدمہ کا
منشاء جو قبل از وقت خود حاکم کو بھی معلوم نہیں ہوتا وہ اس میں اخیر حکم سے پہلے بتلایا گیا
ہے۔ ہاں اگر یہ کہو کہ ممکن ہے کہ یہ تمام الہامات حکم کے بعد لکھے گئے ہوں تو اس کے ثبوت
کے لئے یہ کافی ہے کہ میری یہ کتاب حقیقت المہدی حکم اخیر سے پہلے شائع ہو چکی تھی اور
خود ایک نسخہ گورنمنٹ میں پہنچ چکا تھا۔ چنانچہ سرکاری رجسٹروں سے اس بات کا کامل
ثبوت مل سکتا ہے۔ دوسرے ایک یہ بھی ثبوت ہے کہ حکم اخیر سے پہلے عین عدالت کے کمرہ
میں میں نے یہ کتاب اپنے وکیلوں مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب پلیڈران ۸۷
ا الزلزال : ۹۰۸

چیف کورٹ کو دی تھی اور انہوں نے پڑھ کر کہا تھا کہ یہ پیشگوئی صفائی سے پوری ہوگئی ۔
چنانچہ مسٹر برون صاحب اور مولوی فضل دین صاحب حلفاً یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ ان کو
پیش از وقت اس پیشگوئی پر اطلاع ملی ۔
۲۰ جب میرے پر ٹیکس لگایا گیا اور اس پر عذرداری کی گئی تو ہم چھوٹی مسجد میں جو ہماری کھڑکی کے
ساتھ ہے بیٹھ کر کل آمدن اور خرچ کا حساب کر رہے تھے اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے
اور ایسا ہی کئی اور جماعت کے لوگ وہاں موجود تھے۔ اور خواجہ جمال الدین صاحب بی اے
اور مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کا غذات حساب آمد و اخراجات کے متعلق کچھ دیکھ
رہے تھے تو اُس وقت مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہو کر دکھایا گیا کہ ہندو تحصیلدار بٹالہ
جس کے پاس یہ مقدمہ ٹیکس کا تھا بدل گیا اور اس کے عوض میں نے ایک اور شخص کرسی پر
بیٹھے دیکھا جو مسلمان تھا اور اس کشف کے ساتھ بعض امور ایسے ظاہر ہوئے جو نیک
انجام اور فتح کی بشارت دیتے تھے۔ تب میں نے اُسی وقت یہ کشف حاضرین کو سنا دیا
اور اُن کو پورے طور پر تسلی دی کہ اس مقدمہ کا انجام بخیر ہو گا اور کسی ایسے آدمی مسلمان کے
یہ کام سپرد ہو گا کہ وہ انصاف کو ملحوظ رکھ کر پوری تفتیش کر دے گا۔ چنانچہ اس کے بعد ایسا
ہوا کہ ہند و تحصیلدار یکا یک بدل گیا اور اُس کی جگہ میاں تاج الدین صاحب جواب
تحصیلدار بٹالہ ہیں آئے اور انہوں نے نیک نیتی اور آہستگی اور انصاف اور پوری کوشش
اور تفتیش سے اصل حقیقت کو دریافت کر لیا اور جو کچھ تحقیقات کے رُو سے حق حق ان
کو معلوم ہوا بذریعہ رپورٹ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ مسٹر ڈیکسن
صاحب کی خدمت میں اطلاع دے دی ۔ اور نیک اتفاق یہ ہوا کہ صاحب موصوف بھی

زیرک اور انصاف پسند اور نیک نیت تھے اُنہوں نے لکھ دیا کہ مرزا غلام احمد کا ایک
شہرت یافتہ فرقہ ہے جن کی نسبت ہم بدظنی نہیں کر سکتے یعنی جو کچھ عذر کیا گیا ہے وہ
واقعی اور درست ہے اس لئے ٹیکس معاف اور مثل مقدمہ داخل دفتر ہو۔ یہ ایک ایسی پیشگوئی
تھی کہ قبل از انجام مقدمہ ایک جماعت کثیر کو سنا دی گئی تھی کیونکہ ہمارے یہاں پیشگوئیوں
کے لئے یہ ایک قاعدہ مقرر ہو چکا ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی کے طور پر
ظاہر ہوتا ہے فی الفور تمام جماعت کو اس سے اطلاع دی جاتی ہے اور جو لوگ حاضر نہیں
ہوتے اُن کو بذریعہ خطوط مطلع کیا جاتا ہے۔ سو ایسا ہی اس پیشگوئی میں بھی کیا گیا۔
تمام وہ معز مخلصین زندہ موجود ہیں جن کو یہ پیشگوئی سنائی گئی تھی اور وہ حلفاً اس کی
تصدیق کر سکتے ہیں ۔
شروع اکتوبر ۱۸۹۷ء میں مجھ کو دکھایا گیا کہ میں ایک گواہی کے لئے ایک انگریز حاکم
کے پاس حاضر کیا گیا ہوں اور اس حاکم نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے۔
کم
لیکن جیسا کہ شہادت کے لئے دستور ہے مجھے قتہ لئے دستور ہے مجھے قسم نہیں دی اور پھر ۲۱ جمادی الاول
میں مطابق ۸ اکتوبر ۱۸۹۷ء مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ اس مقدمہ کا سپاہی
آگیا ہے ۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا جیسا کہ یہ خواب دیکھی تھی اور سپاہی ایک
سمن لے کر آیا اور معلوم ہوا کہ ایڈیٹر اخبار ناظم الہند ساکن لاہور نے مجھے گواہ لکھوا
دیا ہے جس پر مولوی رحیم بخش پرائیویٹ سیکرٹری نواب بہاولپور نے لائیل کا
مقدمہ ملتان میں کیا تھا اور میں نے گواہی کے لئے ملتان میں ہی جانا تھا پس جب میں
حسب ہدایت اس سمن کے ملتان میں پہنچا اور عدالت میں گواہی کے لئے حاضر
نقل مطابق اصل ۔ ۱۳۱۵ھ بنتا ہے۔ (ناشر)

AA
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
ہوا تو جیسا کہ خواب میں دیکھا تھا سب کچھ ویسا ہی ظہور میں آیا اور حاکم کو کچھ ایسا سہو
ہو گیا کہ وہ مجھے قسم دینا بھول گیا اور جب میرا اظہار ہو چکا تو اُس وقت اُس کو قسم دینا یاد
آیا اور فرض قانون پورا کرنے کے لئے پھر مجھ سے قسم لی ۔ اس نشان کے کچھ ایک دو گواہ
نہیں بلکہ ایک گروہ کثیر میری جماعت کے لوگوں کا گواہ ہے جن میں سے خواجہ کمال الدین
صاحب بی اے پلیڈر اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے پلیڈر اور اخویم مولوی حکیم
نور دین صاحب اور اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ہیں ۔ اب دیکھتے جاؤ اور
غور کرتے جاؤ کہ کیا یہ انسان کے کام ہیں اور کیا کسی سچے اہل فراست کے دل میں گزر سکتا
ہے کہ جو لوگ صدہا کوس سے ہدایت پانے کے لئے میرے پاس آتے ہیں اور سچائی کی
تلاش میں صدہا روپیہ میری رضا مندی کے لئے خرچ کرتے ہیں اور میرے لئے اپنے
عزیزوں اور خویشوں اور دوستوں کو چھوڑ بیٹھے ہیں ۔ وہ اس گندی اور پلید کارروائی کو
مجھ سے دیکھ کر کہ میں جھوٹے گواہ ان کو قرار دوں اور جھوٹ بولنے کے لئے اُن کو
مجبور کروں ۔ پھر بھی یہ تمام گند دیکھ کر صدق دل سے میرے ساتھ رہ سکیں اور اپنے مالوں کو
میری راہ میں فدا کرنے کے لئے طیار ہوں اور اپنی جانوں کو میرے لئے مصیبت میں
ڈالیں اور اپنی عزت کو خاک میں ملاویں آخر آپ لوگ بھی تو انسان ہیں کیا آپ لوگوں کا
کانشنس یہ فتوی دیتا ہے کہ آپ لوگ اپنے کسی گر ویا پیر کی ایسی تعلیم کے بعد جو سراسر بدکاری
اور افترا اور دروغ باقی پر بنی ہو پھر اُس کو مقدس اور راستباز قرار دیں اور وہ آپ سے
جھوٹی گواہیاں دلانا چاہے تو اُس کو خواہ نخواہ ولی اور کراماتی بنانے کے لئے جھوٹ بھی
بول دیں اور پھر اُس کی ایسی خبیث کا رروائیوں کے ساتھ اُس کو اچھا آدمی سمجھتے رہیں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی