تریاق القلوب
حصہ 18
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پس جبکہ تم اپنے نفسوں کو ایسا نہیں پاتے تو پھر کیوں دوسروں پر اس قدر بد گمانیاں کرتے ہو
کہ وہ ایسے احمق اور دیوانے ہو گئے ہیں کہ وہ میرے لئے قرآن شریف اٹھا کر اور
بصورت کذب اپنے فرزندوں کی ہلاکت کی دعا کر کے میرے لئے گواہی دیں ۔
اور ایسے آدمی نہ ایک نہ دو بلکہ کئی ہزار ہوں کبھی دنیا میں ہوا یا ہو سکتا ہے کہ صد ہا
معززین نے جو اہل علم اور اہل عقل اور اہلِ مرتبہ ہوں اپنے کسی ایسے گرو یا پیر
کے لئے جو بات بات میں دروغ گو اور مفتری اور کذاب ہو اس طرح پر اپنے ایمان
کو برباد کیا ہو۔ سو بھائیو کچھ تو سوچو کچھ تو خدا تعالیٰ کے لئے خوف کرو خدا کی رحمت
سے کیوں نا اُمید ہوتے ہو۔ یقیناً سمجھو کہ اگر یہ انسان کا کاروبار ہوتا تو ایسے مفتری
انسان کو ہر ایک پہلو سے کبھی مدد نہ پہنچ سکتی ۔ کیا تمہیں طاقت ہے کہ جن ثبوتوں اور
شائع شدہ تحریروں اور حلفی شہادتوں کے ساتھ یہ نشان ثابت ہو گئے ہیں اس کی نظیر اسی
ا
تعداد اور کیفیت کے ساتھ پیش کر سکو ۔ دیکھو میں تمہیں پہلے سے کہتا ہوں کہ تم ہرگز
نہیں پیش کر سکو گے اگر چہ تم تدبیریں کرتے کرتے مر بھی جاؤ کیونکہ تمہارے ساتھ خدا
نہیں ہے اور تمہاری دعائیں آسمان پر نہیں جاتیں ۔ پس سو چو کہ اعجاز اور کیا ہوتا ہے
یہی تو ہے کہ تم کروڑوں ہو کر ایک شخص کے مقابل پر عاجز ہو ۔ قرآن کو کھول کر دیکھو
کہ وہ جو سچا اور قادر خدا ہے وہ مومنوں کو وعدہ دیتا ہے کہ ہمیشہ اُن کا غلبہ ہوگا مگر تمہارا
فرضی خدا کیسا خدا ہے کہ ہر ایک میدان میں تمہیں شرمندہ کرتا ہے۔ اُس نے تمہیں خاک
میں ملا دیا اور تمہاری کچھ بھی مدد نہ کی ۔ دیکھو تم اس بات کو کب چاہتے تھے کہ
زمین پر ایسے بڑے نشان میرے ہاتھ سے ظاہر ہوں جن کا تم مقابلہ نہ کر سکو۔ اور تم اس
بات کو کب چاہتے تھے کہ آسمان پر میری تصدیق کے لئے رمضان میں خسوف کسوف ہو
یعنی روزوں کے مہینے میں چاند گرہن اور سورج گرہن ہو مگر تمہاری بدقسمتی سے یہ
دونوں باتیں ظہور میں آگئیں ۔ اگر خدا تمہارے ساتھ ہوتا تو یہ متواتر ندامتیں تمہیں
کیوں پہنچتیں۔ میرے نشانوں کے لئے اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہوگا کہ کم سے کم ہزار
متدین نیک چلن میری جماعت میں سے قسم اُٹھا کر اور قرآن شریف ہاتھ میں لے کر
یہ گواہی دے سکتے ہیں کہ اُنہوں نے میرے نشان اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ اور اگر میری
جماعت سے قطع نظر کر کے اور لوگوں کی گواہیاں بھی طلب کی جائیں جو میری جماعت میں
سے نہیں ہیں بلکہ بعض ہندو اور بعض عیسائی اور بعض سکھ اور بعض مخالف العقیدہ مسلمان
ہیں تو میں اس بات کا ثبوت دے سکتا ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر یہ بات کہتا ہوں
کہ اگر وہ تمام گواہ عرفات کے میدان میں کھڑے کئے جائیں جو میرے نشانوں کے
مشاہدہ کے گواہ ہیں یعنی اس میدان میں کھڑے کئے جائیں جہاں بیت اللہ کے حج
کرنے کے دنوں میں دنیا کے تمام حاجی کھڑے ہوتے ہیں تو وہ تمام میدان اُن
گواہوں سے بھر جائے اور بہت سے باقی رہیں جو اُس میں سما نہ سکیں تو اب بتاؤ کہ کیا
اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی ثبوت ہو سکتا ہے اور بیان کرو کہ اب اس بات میں کونسی
کسر باقی رہ گئی کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ براہین احمد یہ میں یہ الہام موجود
ہے کہ خدا آسمان سے بھی نشان دکھلائے گا اور زمین سے بھی ۔ سواب خدا کے لئے
کھڑے ہو جاؤ اور گواہی دو کہ اس الہام کے مطابق جو میرے ان تمام نشانوں
سے ایک زمانہ دراز پہلے بلکہ ہیں برس کے قریب پیشتر شائع ہو چکا ہے کیسے کیسے
رعبناک خدا نے نشان دکھلائے ۔ آسمان پر سورج اور چاند کو رمضان کے مہینے میں
تاریک کیا تا حدیث کی پیشگوئی کے رُو سے انسانوں پر حجت پوری کرے اور زمین پر
بعض دُعا ئیں لوگوں کی عافیت کے لئے یا بد زبان لوگوں کے عذاب کے لئے
منظور فرمائیں تا مستجاب الدعوات ہونا جو ولایت کی نشانی ہے بپایہ ثبوت
پہنچ جاوے ۔
بعض نا منصف جن کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں خدا کے بندوں کو دھوکہ دینے
کے لئے بے سروپا افترا شائع کرتے ہیں جن سے اُن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
میرے دعویٰ مسیح موعود کی کسر شان کریں ۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ کسی زمانہ میں فلاں
شخص نے بھی مہدی با مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تھا اور اِس سے غرض یہ ہوئی
ہے کہ تا میرے دعوے کو لوگوں کی نظر میں خفیف اور بیچ ٹھہرا دیں ۔ لیکن ان
لوگوں میں اگر کچھ بھی حق پسندی اور انصاف کا مادہ ہوتا تو یہ لوگ سوچتے کہ
بے ثبوت دعوی کیا وقعت رکھ سکتا ہے ۔ اگر فرض کے طور پر مان بھی لیا جائے کہ
مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں کسی نے مسیح موعود یا مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا یا اب
کرتا ہے تو ایسے بے ثبوت دعوے تو خدا تعالیٰ کے ان نبیوں کے زمانہ میں
بھی ہوتے رہے ہیں جن کی نبوت کو یہ لوگ مانتے ہیں لیکن ان دعووں کی سچائی کی
نہ آسمان نے گواہی دی اور نہ زمین نے اور وہ لوگ بہت جلد ذلیل اور تباہ
ہو گئے اور ان کی جماعتیں متفرق ہو گئیں اور وہ پاک نبیوں کی طرح نشان نہ
دکھلا سکے ۔ پس اگر سچائی کی عزت اور عظمت میں ایسی بیہودہ نکتہ چینیوں سے کچھ
خلل آ سکتا ہے تو پھر نعوذ باللہ کسی نبی کی نبوت اور کسی رسول کی رسالت قائم ۸۹
نہیں رہ سکتی کیونکہ ایسا تو کوئی بھی نبی نہیں جس کے مقابل پر جھوٹوں نے دعوے نہ
کئے ہوں ۔ پس ایسے اعتراض محض جہالت اور تعصب سے پیدا ہوتے ہیں ۔ ہاں
جو شخص دل کے اخلاص سے سچائی کا طالب ہے اُس کا یہ حق ہے کہ اپنے دل کی تسلی
کے لئے آسمانی نشان طلب کرے۔ سو اس کتاب کے دیکھنے سے ہر ایک طالب حق کو
معلوم ہوگا کہ اس بندہ حضرت عزت سے اُسی کے فضل اور تائید سے اس قدرنشان
ظاہر ہوئے ہیں کہ اس تیرہ سو برس کے عرصہ میں افراد اُمت میں سے کسی اور میں ان
کی نظیر تلاش کرنا ایک طلب محال ہے ۔ مثلاً انہی نشانوں کو جو اس کتاب تریاق القلوب
میں بطور نمونہ بیان کئے گئے ہیں ذہن میں رکھ کر پھر ہر ایک چشتی قادری نقشبندی
سہروردی وغیرہ میں ان کی تلاش کرو اور تمام وہ لوگ جو اس اُمت میں قطب اور غوث اور
ابدال کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ان کی تمام زندگی میں ان کی نظیر ڈھونڈو پھر اگر نظیر
مل سکے تو جو چاہو کہو ورنہ خدائے غیور اور قدیر سے ڈر کر بیبا کی اور گستاخی سے باز آجاؤ۔
عجب نہیں کہ بعض جاہل اس جگہ یہ کہیں کہ وہ کرامتیں جو ہمارے مشائخ اور پیروں کی
مشہور ہیں اس شخص نے کہاں دکھلائی ہیں جیسا کہ حضرت سید عبد القادر رضی اللہ عنہ
نے بارہ برس کی کشتی غرق شده دریا میں سے نکالی یعنی تمام لوگوں کو جو دریا میں
مر چکے تھے نئے سرے زندہ کیا۔ اور ایک مرتبہ فرشتہ ملک الموت حضرت موصوف کے
کسی مرید کی جان نکال کر لے گیا تھا تو آپ نے اُس مرید کی ماں کی گریہ وزاری
پر رحم کر کے فی الفور آسمان کی طرف پرواز کیا اور ابھی فرشتہ پہلے آسمان تک نہیں
پہنچا تھا کہ آپ نے اُس کو پکڑ لیا اور اُس سے اپنے مرید کی روح واپس دینے کے
لئے درخواست کی ۔ تب فرشتہ نے کچھ لیت ولعل کیا تو آپ جلال اور غضب میں
آگئے اور ایک لاٹھی جو آپ کے ہاتھ میں تھی ملک الموت کی پنڈلی پر ماری اور
ہڈی کو توڑ دیا اور اُس کی زنبیل جس میں انسانوں کی جانیں بھری تھیں جو اُس دِن
کی کارروائی تھی چھین لی اور تمام روحوں کو چھوڑ دیا تب ساری رُوحیں اُس دن
اله
اپنے اپنے بدنوں میں واپس آکر زندہ ہوگئیں اور اُس مرید کی روح بھی بدن میں واپس
آکر وہ مرید بھی زندہ ہو گیا۔ تب فرشتہ روتا ہوا خدا تعالیٰ کے پاس گیا اور قصہ بیان کیا اور
اپنی پنڈلی ٹوٹی ہوئی دکھلائی تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تو نے اچھا نہیں کیا کہ عبد القادر
میرے پیارے کو رنجیدہ کیا اور یہ کام تو اُس کا ایک ادنی کام ہے اگر وہ چاہتا تو تمام ان
روحوں کو جو ابتداء دنیا سے مرتی چلی آئی تھیں ایک دم میں زندہ کر دیتا۔ اور ایک روایت
یہ ہے کہ جب فرشتہ نے جناب الہی میں رو رو کر یہ فریاد کی تو خدا تعالیٰ نے جواب دیا کہ
چپ رہ ۔ عبدالقادر اپنے کاموں میں قادر مطلق ہے میں کچھ نہیں کر سکتا ۔ ایسا ہی حضرت
علی رضی اللہ عنہ کی ایک کرامت ہے کہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج
ہوا تو آپ نور کے صدہا پر دے عبور کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچے صرف ایک پردہ باقی رہا تو
آپ نے عرض کی کہ یا الہی میں تو اس قدر مشقت اُٹھا کر محض دیدار کے لئے آیا تھا مگر
اس جگہ ایک پردہ درمیان میں حائل ہے میرے پر رحم فرما اور یہ پردہ درمیان سے اُٹھا دے تا
مجھے دیدار نصیب ہو تب اللہ تعالیٰ نے رحم فرما کر پردہ درمیان سے اُٹھا دیا تو کیا دیکھتے ہیں
کہ جس کو خدا سمجھے بیٹھے تھے وہ حضرت علی ہی ہیں ۔ پھر یہ سنا کر کہا جاتا ہے کہ مرتضی علی
کی یہ شان ہے شیخین کو ان سے نسبت ہی کیا اور ایسی ہی اور کرامات بھی بہت ہیں
جو اس زمانہ کے جہلاء پیش کیا کرتے ہیں۔ لیکن ان تمام باتوں کا جواب یہ ہے کہ یہ
کرامات نہیں ہیں اور نہ اثبات اشیاء کے قاعدہ کے رو سے ان کا کچھ ثبوت ہے بلکہ
جاہل مریدوں اور معتقدوں نے افترا کے طور پر یہ تمام باتیں بنائی ہیں جن میں سے
بعض تو صریح کفر ہیں اور اگر بغیر کسی ثبوت کے ہر ایک رطب یا بس کو یونہی مان لینا
ہے تو پھر ہندوؤں نے کیا گناہ کیا ہے کہ اُن کے دیوتاؤں کے عجائبات نہیں مانے
جاتے ۔ یہ کس قدر بڑی کرامت ہے کہ مہادیو کی لٹوں میں سے گنگا نگلی اور کرشن جی
نے کیا کیا کرشمے دکھلائے ۔ لہذا یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہمیشہ سے دنیا
میں یہ طبعی خاصہ ہے کہ اکثر افراد بنی آدم کے جھوٹ اور افترا اور مبالغہ کی طرف مائل
ہو جایا کرتے ہیں ۔ انہی فتنوں کی وجہ سے تو شواہد عدل اور رؤیت کی شہادتوں کی حاجت
پڑی ۔ پس ظاہر ہے کہ اگر کسی سنی یا شیعہ کے ہاتھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ کے بعد ایسے روشن ثبوتوں اور رؤیت کی شہادتوں کے ساتھ جیسا کہ ہم نے
اپنے نشان پیش کئے کسی اپنے بزرگ کی کرامتیں ہوتیں تو اتنی مدت تک وہ ہرگز
خاموش نہ بیٹھ سکتے ۔ ایک زمانہ ہوا کہ ہم نے بارہا ان لوگوں کو قسمیں دیں کہ اگر
آپ لوگوں کے پاس ان نشانوں کی نظیر موجود ہے تو ضرور پیش کیجئے مگر کوئی بھی
پیش نہ کر سکا اور ظاہر ہے کہ بغیر ثبوت کے جو کچھ بیان کیا جائے وہ قبول کے لائق
نہیں بلکہ ایسے قصے جو ناولوں کی طرح طبیعت خوش کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں
کرامت کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتے افسوس کہ یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ یہ لوگ
دعوئی اور دلیل میں فرق نہیں کر سکتے اور اگر کسی دعوے پر دلیل پوچھی جائے تو ایک
اور دعوی پیش کر دیتے ہیں اور نہیں جانتے کہ دعوی کس کو کہتے ہیں اور دلیل کس کو ۔
بھلا اگر اس سے پہلے بھی کسی نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو آؤ ہمیں بتاؤ ہم
سننے کو طیار ہیں کہ آسمان نے ان کی سچائی پر کون سی گواہی دی۔ کیا کبھی ان کے زمانہ میں
بھی رمضان میں سورج گرہن اور چاند گرہن ہوا اور ثبوت دو کہ انہوں نے کون کون
نشان دکھلائے اور وہ گواہ پیش کرو جنہوں نے اُس زمانہ میں اُن نشانوں کو دیکھا
اور اس بات کی تصدیق کی کہ در حقیقت اُن سے آسمانی نشان ظہور میں آئے
جن کو انہوں نے بچشم خود مشاہدہ کیا لیکن بغیر ثبوت کے صرف دعووں کو پیش کرنا
محض قابل افسوس خیال ہے ۔ ہم کب اس سے انکار کرتے ہیں کہ شریر لوگ ہمیشہ
صادقوں کے مقابل پر جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں ۔ تحقیق طلب تو یہ امر ہے کہ
ایسے مدعیوں نے آسمانی نشان بھی دکھلائے یا نہیں ۔ میں نے ایسے نشان دکھلائے ہیں
کہ جنہوں نے اس زمانہ کے علماء اور فقراء کا منہ بند کر دیا ہے اور کوئی مخالف ان کا
مقابلہ نہیں کر سکا بلکہ ایک ندامت کے ساتھ چپ رہ گئے ۔ اب ذرہ بتلاؤ کہ کیا اس
سے پہلے یہ ندامت کسی کے مقابل پر کسی زمانہ میں علماء اسلام کو پیش آئی ۔ بلکہ وہی
لوگ مخذول اور ذلیل ہوتے رہے جنہوں نے ایسے جھوٹے دعوے کئے ۔ تو اب طبعاً
یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں علماء اسلام کو یہ خجالتیں کیوں پیش آئیں
یہاں تک کہ نہ وہ بالمقابل قرآن شریف کے معارف بیان کر سکے اور نہ عربی زبان
میں کچھ فصیح بلیغ لکھ سکے اور نہ آسمانی نشانوں کے مقابل پر کوئی نشان دکھلا سکے۔ کیا
خدا مومنوں کی نصرت کرتا ہے یا کافروں کی ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ قرآن شریف میں
کسی گروہ کی نصرت اور مدد کا وعدہ ہے اور الہامی بشری کن کو انعام دیا جاتا ہے۔
کوئی اُٹھے اور ہمیں اس بات کا ثبوت دے کہ میری طرح کبھی کوئی مفتری اور
کذاب مجھ سے پہلے کسی زمانہ میں میدان میں کھڑا ہوا اور اُس نے علماء وقت کے
مقابل پر وہ نشان اور وہ تائیدات سماوی پیش کیں جن سے مخاطبین رنگ اور
لا جواب رہ گئے ۔ اور کوئی بھی ان میں سے مقابلہ میں نہ آسکا۔ بھلا اگر سچے ہو تو
ایسے کسی مہدی کا نام تو بتلاؤ جس نے میری طرح تمام علماء اور فقراء اور گدی نشینوں
کو مغلوب اور عاجز کیا ہو اور اس کے مقابل پر ان سے کچھ بھی نہ بن پڑا ہو۔ میں تو
اس بات پر ایمان رکھتا ہوں کہ علماء اسلام اور فقراء اسلام اگر اپنی بحث میں راستی
پر ہوں اور متقی اور پر ہیز گار ہوں تو کبھی کسی سے دینی بحث اور تائید الہی کے امور میں
مغلوب نہیں ہو سکتے بلکہ ہمیشہ نصرت اُنہی کے لئے آسمان سے نازل ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ
کا یہ حتمی وعدہ ہے کہ مومن جو دراصل مومن اور راستی پر ہیں ہمیشہ منصور اور مظفر رہیں
گے اور کسی کافر دجال سے نیچا نہیں دیکھیں گے تو پھر کیا سبب ہے کہ اب مومنوں نے
نعوذ باللہ ایک کافر دجال سے نیچا دیکھا یعنی وہ شخص جو ان کی آنکھ میں کافر اور دجال اور
کذاب ہے اس کے مقابل پر ٹھہر نہ سکے ۔ دعا ئیں اُسی کی قبول ہوئیں ۔ علم غیب اُسی کو
عطا ہوا۔ آسمانی نشان اسی سے ظاہر ہوئے۔ فہم قرآن اُسی کو دیا گیا۔ خدا کی تائید میں اُسی
کے شامل حال ہوئیں اور مومن اُس کے مقابل پر کچھ بھی نہ دکھلا سکے۔ پس یہ کیا بات
ہے۔ یہ گنگا الٹی کیوں بہنے لگی ۔ کیا خدا کے وعدوں میں تخلف پیدا ہو گیا کہ مومن ہمیشہ
منصور اور مظفر رہیں گے یا وہ وعدے صرف پہلے زمانوں تک محدود تھے اور اب اُن کا
عمل درآمد جاتا رہا۔ اور اگر کوئی مولوی یا فقیر یا گدی نشین یہ اعتراض پیش کرے کہ کس
نے ہمیں بلایا جو ہم نہیں آئے ۔ اور کس نے پوچھا جو ہم نے جواب نہ دیا۔ تو اس کا
جواب یہی ہے کہ ہماری کتابیں اور ہمارے اشتہارات دیکھیں کہ ہم نے صدہا اشتہار
اس بارے میں شائع کئے اور یہ مجموعہ نشانوں کا بھی ہم نے اس غرض سے اس جگہ لکھا
ہے کہ ہر ایک یہ ب شخص ان نشانوں کو پڑھ کر اپنے دل میں سوچے کہ اب تک کس نے ان
نشانوں کے مقابل اپنے نشان دکھلائے اور خدا نے کس کی اس قدر تائید کی؟ کیا ہماری یا
اُن کی ؟ اور جبکہ ان نشانوں کی نظیر پر قادر نہ ہو سکے تو کیا یہ شرط انصاف نہ تھی کہ ایسے
شخص کو قبول کرتے جس کے مقابلہ سے عاجز آگئے ۔
آسمان و مه و خورشید شهادت دادند تا تو تکذیب ز نادانی و غفلت نکنی
چوں تر انصرت حق نیست چوا خیار نصیب شرط انصاف نباشد که زحق دم بزنی
۲۹ جولائی ۱۸۹۷ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک صاعقہ مغرب کی طرف 91
سے میرے مکان کی طرف چلی آتی ہے اور نہ اُس کے ساتھ کوئی آواز ہے اور نہ اُس
نے کچھ نقصان کیا ہے بلکہ وہ ایک ستارہ روشن کی طرح آہستہ حرکت سے میرے مکان
کی طرف متوجہ ہوئی ہے اور میں اُس کو دور سے دیکھ رہا ہوں ۔ اور جبکہ وہ قریب پہنچی تو
میرے دل میں تو یہی ہے کہ یہ صاعقہ ہے مگر میری آنکھوں نے صرف ایک چھوٹا سا
ستارہ دیکھا جس کو میرا دل صاعقہ سمجھتا ہے پھر بعد اس کے میرا دل اس کشف سے الہام
کی طرف منتقل کیا گیا ۔ اور مجھے الہام ہوا کہ ما هذا الا تهديد الحكام یعنی یہ جو
دیکھا اس کا بجز اس کے کچھ اثر نہیں کہ حکام کی طرف سے کچھ ڈرانے کی کارروائی ہوگی
اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا ۔ قد ابتلى المؤمنون -
ترجمہ ۔ مومنوں پر ایک ابتلا آیا یعنی بوجہ اس مقدمہ کے تمہاری جماعت ایک امتحان میں
پڑے گی ۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا کہ لیعلمن الله المجاهدين منكم
وليعلمن الكاذبين ۔ یہ میری جماعت کی طرف خطاب ہے کہ خدا نے ایسا کیا تا خدا
تمہیں جتلاوے کہ تم میں سے وہ کون ہے کہ اس کے مامور کی راہ میں صدقِ دل سے
کوشش کرتا ہے اور وہ کون ہے جو اپنے دعوئی بیعت میں جھوٹا ہے۔ سوایسا ہی ہوا۔ ایک
گروہ تو اس مقدمہ اور دوسرے مقدمہ میں جو مسٹر ڈوئی صاحب کی عدالت میں فیصلہ
ہوا صدق دل سے اور کامل ہمدردی سے تڑپتا پھرا اور اُنہوں نے اپنی مالی اور جانی
کوششوں میں فرق نہیں رکھا اور دکھ اُٹھا کر اپنی سچائی دکھلائی اور دوسرا گر وہ وہ بھی تھا کہ
ایک ذرہ ہمدردی میں شریک نہ ہو سکے سو ان کے لئے وہ کھڑ کی بند ہے جو ان صادقوں
کے لئے کھولی گئی ۔ پھر یہ الہام ہوا کہ :۔
صادق آن باشد که ایام بلا می گذارد با محبت با وفا
یعنی خدا کی نظر میں صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دِنوں کو محبت ا کو محبت اور وفا کے ساتھ
گذارتا ہے۔ پھر اس کے بعد میرے دل میں ایک اور موزوں کلمہ ڈالا گیا لیکن نہ اس
طرح پر کہ جو الہام جلی کی صورت ہوتی ہے بلکہ الہام خفی کے طور پر دل اس مضمون سے
بھر گیا۔ اور وہ یہ تھا۔
گر قضا را عاشقی گردد اسیر
بوسد آن زنجیر را کز آشنا
یعنی اگر اتفاقاً کوئی عاشق قید میں پڑ جائے تو اُس زنجیر کو چومتا ہے جس کا سبب آشنا ہوا۔
پھر اس کے بعد یہ الہام ہوا۔ ان الذي فرض علیک القرآن لر آدک الی
معاد۔ اني مع الافواج ا تيك بغتة يأتيک نصرتی۔ اني انا الرحمن
ذو المجد والعلمی - ترجمہ یعنی وہ قادر خدا جس نے تیرے پر قرآن فرض کیا۔ پھر تجھے
واپس لائے گا ۔ یعنی انجام بخیر و عافیت ہوگا ۔ میں اپنی فوجوں کے سمیت ( جو ملائکہ ہیں )
ایک ناگہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔ میں رحمت کرنے والا ہوں۔ میں ہی ہوں جو
بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے یعنی میرا ہی بول بالا رہے گا۔ پھر بعد اس کے یہ الہام ہوا
کہ مخالفوں میں پھوٹ اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور اہانت اور ملامت خلق (اور پھر
اخیر حکم ابراء) یعنی بے قصور ٹھہرانا ۔ پھر بعد اس کے الہام ہوا۔ وفیہ شیء یعنی بریت
تو ہو گی مگر اس میں کچھ چیز ہوگی ۔ ( یہ اُس نوٹس کی طرف اشارہ تھا جو بری کرنے کے
بعد لکھا گیا تھا کہ طرز مباحثہ نرم چاہیے ) پھر ساتھ اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ بلجت
آیاتی ۔ کہ میرے نشان روشن ہوں گے اور ان کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہو
جائیں گے۔ (چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اس مقدمہ میں جو تمبر ۱۸۹۹ء میں عدالت مسٹر جے ۔ آر
ڈریمنڈ صاحب بہادر میں فیصلہ ہوا ۔ عبد الحمید ملزم نے دوبارہ اقرار کیا کہ میرا
پہلا بیان جھوٹا تھا اور پھر الہام ہوا لواء فتح۔ یعنی فتح کا جھنڈا۔ پھر بعد اس کے
الہام ہوا ۔ انما امرنا اذا اردنا شيئًا ان نقول له كن فيكون ۔ یعنی ہمارے امور
کے لئے ہمارا یہی قانون ہے کہ جب ہم کسی چیز کا ہو جانا چاہتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ
ہو جا پس وہ ہو جاتی ہے۔ اب واضح ہو کہ اس پیشگوئی سے قبل از وقت پانسو کے قریب
انسانوں کو خبر دی گئی تھی ۔ چنانچہ اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب اور اخویم مولوی
عبد الکریم صاحب اور اخویم مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور اخویم خواجہ کمال الدین
صاحب اور اخویم مرزا خدا بخش صاحب اور اخویم مولوی حکیم فضل دین صاحب وغیرہ
اس قدر گواہ ہیں کہ اگر ان کے صرف نام لکھے جاویں تب بھی اس کے لئے بہت سے ورق
درکار ہیں۔ اور ان تمام صاحبوں کو پیش از وقت بتلایا گیا تھا کہ ایسا ابتلا آنے والا ہے اور
عنقریب ایسا مقدمہ دائر ہوگا مگر آخر بریت اور خدا تعالیٰ کا فضل ہوگا اور کوئی ذلت پیش
نہیں آئے گی ۔ سو یہ مقدمہ اس طرح پیدا ہوا کہ ایک شخص عبد الحمید نام کو بعض عیسائیوں
نے جو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک سے تعلق رکھنے والے تھے سکھلایا کہ وہ عدالت میں یہ
اظہار دے کہ اُس کو مرزا غلام احمد نے یعنی اس راقم نے قادیان سے اس غرض سے بھیجا
ہے کہ تا ڈاکٹر کلارک کو قتل کر دے اور نہ صرف سکھلایا بلکہ دھمکی بھی دی کہ اگر وہ ایسا اظہار
نہیں دے گا تو وہ قید کیا جائے گا۔ اور ایک یہ بھی دھمکی دی کہ اُس کا فوٹو لے کر اُس کو کہا
گیا کہ اگر وہ بھاگ بھی جائے گا تو اس فوٹو کے ذریعہ سے پھر پکڑا جائے گا۔ چنانچہ ۹۲
اُس نے مجسٹریٹ ضلع امرتسر کے سامنے یہ اظہار دے دیا اور وہاں سے میری گرفتاری
کے لئے وارنٹ جاری ہوا۔ اور میں اس جگہ ناظرین کی پوری دلچسپی کے لئے صاحب
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کے حکم کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے” عبدالحمید
اور ڈاکٹر کلارک کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ مرزاغلام احمد قادیانی نے عبدالحمید کو ڈاکٹر
کلارک ساکن امرتسر کے قتل کرنے کی ترغیب دی۔ اس بات کے یقین کرنے کے لئے
وجہ ہے کہ مرزا غلام احمد مذکور نقض امن کا مرتکب ہوگا یا کوئی قابل گرفت فعل کرے گا جو
باعث نقض امن اس ضلع میں ہوگا۔ اس بات کی خواہش کی گئی ہے کہ اس سے حفظ امن
کے لئے ضمانت طلب کی جائے ۔ واقعات اس قسم کے ہیں کہ جس سے اس کی گرفتاری
کے لئے وارنٹ کا شائع کرنا زیر دفعہ ۱۴ ضابطہ فوجداری ضروری معلوم ہوتا ہے۔ لہذا میں
اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتا ہوں اور اس کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آکر
بیان کرے کہ کیوں زیر دفعہ ۱۰۷ ضابطہ فوجداری حفظ امن کے لئے ایک سال کے واسطے
ہیں ہزار روپیہ کا مچلکہ اور بیس ہزار روپیہ کی دو الگ الگ ضمانتیں اس سے نہ لی جائیں۔
دستخط اے۔ ای۔ مارٹینو ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر - یکم اگست ۱۸۹۷ء
اس حکم کی تاریخ سے جو یکم اگست ۱۸۹۷ء ہے ظاہر ہے کہ وارنٹ یکم اگست ۹۷ ء کو
جاری ہوا تھا۔ اور اس وارنٹ سے مطلب یہ تھا کہ تا مجھے گرفتار کر کے حاضر کیا جائے اور
سزا سے پہلے گرفتاری کی ذلت پہنچائی جائے ۔ مگر یہ تصرف غیبی کس قدر ایک طالب حق
کے ایمان کو بڑھاتا ہے کہ باوجود یکہ امرتسر سے ایسا وارنٹ جاری ہوا مگر خدا تعالیٰ
☆
نے جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات میں اُس کا وعدہ تھا اس وارنٹ سے بھی عجیب طور پر
محفوظ رکھا۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر حکم کے مطابق یہ وارنٹ عدالت سے جاری
ہو جاتا تو قبل اس کے کہ ۷ اگست 99ء کا حکم انتقال مثل کے لئے نفاذ پا تا وارنٹ کی
تعمیل ہو جاتی کیونکہ امرتسر اور قادیان میں صرف ۲۵ کوس کا فاصلہ ہے اور وہ حکم جو
ر اگست ۹۹ ء کو مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے اس مقدمہ کے بارے میں دیا تھا وہ یہ ہے:۔
” میں نے وارنٹ کا جاری کرنا روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۹۷ء “ ہونا چاہیے۔(ناشر)