تریاق القلوب
حصہ 19
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے ۔ دیکھو انڈین لاور پورٹ نمبر ۱ ۱ کلکتہ ۷۱۳ ۱۲۰ کلکتہ ۳ ۱۳ ۔ اور ۶ الہ آباد و ۲۶ ۔
المرقوم ۷ را گست ۹۷ اس حکم کی تفصیل یہ ہے کہ جب صاحب بہا در مجسٹریٹ
☆
ضلع امرتسر یکم اگست 2ء کو میری گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کر چکے تو
☆
اُن کو بے راگست کو یعنی حکم سے ۶ دن بعد ہدایات مذکورہ بالا پر غور کرنے
سے پتہ لگا کہ اس حکم میں غلطی ہوئی اور اُنہوں نے سمجھا کہ میرے اختیار میں نہیں
تھا کہ میں ایک ایسے ملزم کی گرفتاری کے لئے جو غیر ضلع میں سکونت رکھتا ہے
وارنٹ جاری کرتا ۔ تب اُنہوں نے اپنے حکم وارنٹ کو جو عدالت سے نکل چکا تھا
اس طرح پر روکنا چاہا کہ ۷ ر ا گست ۹۷ء کو صاحب مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ
کے نام تا ردی کہ ہم سے وارنٹ کے اجرا میں غلطی ہوئی ہے ۔ وارنٹ کو روک
دیا جائے لیکن اگر وہ وارنٹ در حقیقت یکم اگست ۹۷ ء کو جاری ہو جاتا تو
اتنی مدت بعد یعنی ۷ ۱ اگست ۱۸۹۷ء کو اس کو روکنا ایک فضول امر تھا کیونکہ
ان دونوں ضلعوں میں تھوڑا ہی فاصلہ تھا۔ مدت سے اُس وارنٹ کی تعمیل
ہو چکتی اور گرفتاری کی ذلت اور مصیبت ہمیں پیش آجاتی لیکن خدا تعالیٰ کی
قدرت ایسی ہوئی جس کا اب تک ہمیں بھید معلوم نہیں کہ و ہ وارنٹ با وجود چھ دن
گذر جانے کے عدالت مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ میں پہنچ نہ سکا یہاں تک کہ تار
پہنچنے پر صاحب ضلع تعجب میں پڑے کہ یہ کیسا وارنٹ ہے جس کے روکنے کے لئے
تار آئی ۔ غرض کچھ بھی پتہ نہیں لگتا کہ وہ وارنٹ جاری ہو کر پھر کہاں گیا کچھ تعجب
نہیں کہ کسی اہلمد کی غفلت سے بستہ میں پڑا رہا ہو۔ اور پھر آخر یہ قانون بھی نکل آیا کہ
غیر ضلع میں کسی ملزم کے نام وارنٹ جاری نہیں ہو سکتا ۔ اب جب ایک نظر سے انسان
ان الہاموں کو دیکھے جن کو ابھی ہم لکھ آئے ہیں جن میں رحمت اور نصرت کا وعدہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۹۷ء “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ہے اور دوسری طرف اس بات کو سوچے کہ کیونکر عدالت امرتسر کا پہلا وار ہی خالی گیا تو بے شک
اُس کو اس بات پر یقین آجائے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کا تصرف تھا تا وہ اپنے الہامی وعدہ کے
موافق اپنے بندہ کو ہر ایک ذلت سے محفوظ رکھے کیونکہ گرفتار ہو کر عدالت میں پیش ۔ کئے
جانا اور ہتھکڑی کے ساتھ حکام کے سامنے حاضر ہونا یہ بھی ایک ذلت ہے جس سے دشمنوں
کو خوشی پہنچتی ہے۔ پھر اس کے بعد ایسا ہوا کہ جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں اس مقدمہ
کے تمام کا غذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور کے پاس بھیجے گئے اور جب
یہ کا غذات صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ کے پاس پہنچ گئے تو دوسرانشان
خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ظہور میں آیا کہ صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ یعنی
کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب کے دل میں خدا تعالیٰ نے یہ ڈال دیا کہ اس مقدمہ میں
وارنٹ جاری کرنا مناسب نہیں بلکہ سمن کافی ہوگا۔ لہٰذا اُنہوں نے ۹ اگست ۱۸۹۷ء کو
میرے نام ایک سمن جاری کیا جس کی نقل ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے۔
نمبر م سمن بنام مستغاث عليه حسب دفعه ۱۵۲ مجموعه ضابطہ فوجداری
بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع ۔
بنام مرزاغلام احمد ولد مرزا غلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیان مغلاں پر گنه
بٹالہ ضلع گورداسپورہ ۔
۔
جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جواب دہی الزام دفعه ۱۰۷ ضابطہ فوجداری ضرور
ہے لہذا تم کو اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ / ماہ اگست ۱۸۹۷ء
اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار یا جیسا ہو موقع پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس
حاضر ہو اور اس باب میں تاکید جانو ۔ دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ
۹ را گست ۱۸۹۷ء
اب سوچ کر دیکھو کہ جو حکم مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے جاری کیا تھا وہ کیسا آتش بار
وارنٹ تھا اور یہ یمن کیسے نرم الفاظ میں ہے۔ لیکن ایسا اتفاق پیش آیا کہ میرے مخالفوں
کو اس بات کی مطلق خبر نہ ہوئی کہ وارنٹ کا حکم تبدیل ہو کر سمن جاری ہوا ہے بلکہ وہ
لوگ تو اول اس دھو کہ میں رہے کہ مقدمہ امرتسر کی عدالت میں ہی ہے اور بڑے شوق
اور
سے دو وقت ر وقت ریل پر جا کرد؟ پر جا کر دیکھتے تھے کہ کس وقت یہ شخص وقت یہ شخص گرفتار ہو کر امرتسر آتا ہے
پھر ان کو یہ پتہ تو مل گیا کہ مثل مقدمہ ضلع گورداسپورہ میں منتقل ہوگئی ہے مگر یہ پتہ نہ ملا
که اب ضلع گورداسپورہ سے وارنٹ نہیں بھیجا گیا بلکہ سیمن روانہ کیا گیا ہے لہذا اس تماشا کے
دیکھنے کے لئے آئے کہ یہ شخص وارنٹ سے گرفتار ہو کر آئے گا اور اُس کی ذلت ہماری
بہت سی خوشی کی باعث ہوگی اور ہم اپنے نفس کو کہیں گے کہ اے نفس اب خوش ہو کہ تو
نے اپنے دشمن کو ذلیل ہوتے دیکھ لیا مگر یہ مراد ان کی پوری نہ ہوئی بلکہ برعکس اس
کے خود ان کو ذلت کی تکالیف اُٹھانی پڑیں ۔ اگست کی • ار تاریخ کو اس نظارہ کے لئے
مولوی محمد حسین صاحب موحدین کے ایڈوکیٹ اس تماشا کے دیکھنے کے لئے کچہری میں
آئے تھے تا اس بندہ درگاہ کو ہتھکڑی پڑی ہوئی اور کنسٹیبلوں کے ہاتھ میں گرفتار
دیکھیں اور دشمن کی ذلت کو دیکھ کر خوشیاں مناویں لیکن یہ بات اُن کو نصیب نہ
ہو سکی بلکہ ایک رنج وہ نظارہ دیکھنا پڑا اور وہ یہ کہ جب میں صاحب مجسٹریٹ ضلع کی
کچہری میں حاضر ہوا تو وہ نرمی اور اعزاز سے پیش آئے اور اپنے قریب اُنہوں
نے میرے لئے کرسی بچھوادی اور نرم الفاظ سے مجھ کو یہ کہا کہ گو ڈاکٹر کلارک آپ پر
اقدام قتل کا الزام لگاتا ہے مگر میں نہیں لگاتا ۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ یہ ڈ پٹی کمشنر
ایک زیرک اور دانشمند اور منصف مزاج مجسٹریٹ تھا اُس کے دل میں خدا نے
بٹھا دیا کہ مقدمہ بے اصل اور جھوٹا ہے اور ناحق تکلیف دی گئی ہے اس لئے ہر ایک
مرتبہ جو میں حاضر ہوا وہ عزت سے پیش آیا اور مجھے کرسی دی۔ اور جب میں اُس کی
عدالت سے بری کیا گیا تو اُس دن مجھ کو عین کچہری میں مبارکباد دی۔ موحدین کے
ایڈوکیٹ صاحب جو بٹالہ کے مولوی ہیں اور عیسائیوں کی طرف سے گواہ تھے جن کا نام
لینے کی اب ضرورت نہیں اُنہوں نے جب عدالت میں اس قدر میری عزت دیکھی کہ
یہ تو ایک ملزم تھا اور اس کو اعزاز سے کرسی دی گئی تو مولوی صاحب موصوف اس طمع خام
میں پڑے کہ مجھے صاحب ضلع سے کرسی مانگنی چاہیے جبکہ اس ملزم کو ملی ہے تو مجھے تو
بہر حال ملے گی پس جب وہ گواہی کے لئے بلائے گئے تو اُنہوں نے آتے ہی پہلے
یہی سوال کیا کہ مجھے کرسی ملنی چاہیے مگر افسوس کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے اُن کو
جھڑک دیا اور کہا کہ تمہیں کرسی نہیں مل سکتی یہ تو رئیس ہیں اور اُن کا باپ کرسی نشین
تھا اس لئے ہم نے کرسی دی ۔ سو جو لوگ میری ذلت دیکھنے کے لئے آئے تھے اُن کا
یہ انجام ہوا اور یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ جو کچھ میرے لئے ان لوگوں نے
چاہا وہ ان کو پیش آگیا ورنہ مجھے عدالتوں سے کچھ تعلق نہ تھا۔ میری عادت نہیں
تھی کہ کسی کو ملوں اور نہ میرا کسی سے کچھ تعارف تھا ۔ پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ
کا یہ فضل ہوا کہ میں عزت کے ساتھ بری کیا گیا اور حاکم مجوزہ نے ایک تبسم کے ساتھ
مجھے کہا کہ آپ کو مبارک ہو آپ بڑی کئے گئے ۔ سو یہ خدا تعالیٰ کا ایک بھاری
نشان ہے کہ باوجود یکہ قوموں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے اتفاق کر لیا تھا۔
مسلمانوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب ایڈوکیٹ موحدین تھے اور ہندوؤں
کی طرف سے لالہ رام بھیج دت صاحب وکیل تھے اور عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر
ہنری مارٹن کلارک صاحب تھے اور جنگ احزاب کی طرح بالا تفاق ان قوموں نے
میرے پر چڑھائی کی تھی۔ لیکن خدا تعالیٰ نے مجسٹریٹ ضلع کو ایسی روشن ضمیری بخشی کہ وہ
مقدمہ کی اصل حقیقت تک پہنچ گیا۔ پھر بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ خود عبد الحمید نے
عدالت میں اقرار کر دیا کہ عیسائیوں نے مجھے سکھلا کر یہ اظہار دلایا تھا اور نہ یہ بیان سراسر
جھوٹ ہے کہ مجھے قتل کے لئے ترغیب دی گئی تھی ۔ اور صاحب مجسٹریٹ ضلع نے اسی ۹۴
آخری بیان کو صیح سمجھا اور بڑے زور شور کا ایک چٹھہ لکھ کر مجھے بری کر دیا۔ اور خدا تعالیٰ کی
یہ عجیب شان ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری بریت کو مکمل کرنے کے لئے اُسی عبدالحمید سے پھر
دوبارہ میرے حق میں گواہی دلائی تا وہ الہام پورا ہو جو براہین احمدیہ میں آج سے بیس برس
پہلے لکھا گیا ہے اور وہ یہ ہے فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها يعنى
خدا نے اس شخص کو اس الزام سے جو اس پر لگایا جائے گا بری کر دیا ہے یعنی بری کر دیا جائے
گا۔ اور وہ اظہار جو عبد الحمید نے حال میں ۱۲ ستمبر ۱۸۹۹ء کو عدالت صاحب مجسٹریٹ ضلع
یعنی رو بروئے مسٹر ہے۔ آر۔ ڈریمنڈ صاحب کے دیا ہے وہ یہ ہے۔
بیان ملزم
” میں نے بیانات جن کا چارج میں ذکر ہے ضرور لکھوائے تھے ۔ حضور
رحم فرماویں۔ میرا پہلا بیان جھوٹا ہے ۔ (یعنی وہ بیان جس میں لکھایا تھا کہ میں
مرزا غلام احمد کی طرف سے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا ) اُنہوں نے یعنی
عیسائیوں نے مجھے تصویر دکھلائی اور کہا کہ جیل خانہ میں جاؤ گے میرے کوئی گواہ
نہیں ہیں صرف بھگت پر یمد اس اور ایک کرسچین وہاں موجود تھے جبکہ مجھ کو سکھلایا
گیا ۔ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے مقام پٹھانکوٹ ۔ تصدیق عدالت ۔
یہ بیان ملزم ہمارے مواجہہ اور سماعت میں تحریر ہوا اور ملزم کو
پڑھ کر سنایا گیا۔ اُس نے درست تسلیم کیا ۔“
اب دیکھو کہ اس بندہ درگاہ کی کیسی صفائی سے بریت ثابت ہوئی ۔ ظاہر ہے کہ
اس مقدمہ میں عبد الحمید کے لئے سخت مضر تھا کہ اپنے پہلے بیان کو جھوٹا قرار دیتا کیونکہ
اس سے یہ جرم عظیم ثابت ہوتا ہے کہ اُس نے دوسرے پر ناحق ترغیب قتل کا الزام لگایا
اور ایسا جھوٹ اس سزا کو چاہتا ہے جو مرتکب اقدام قتل کی سزا ہوتی ہے۔ اگر وہ
اپنے دوسرے بیان کو جھوٹا قرار دیتا جس میں میری بریت ظاہر کی تھی تو اس میں
قانو ناسزا کم تھی ۔ لہذا اُس کے لئے مفید راہ یہی تھی کہ وہ دوسرے بیان کو جھوٹا کہتا
مگر خدا نے اُس کے منہ سے سچ نکلوا دیا جس طرح زلیخا کے منہ سے حضرت یوسف
کے مقابل پر اور ایک مفتری عورت کے منہ سے حضرت موسیٰ کے مقابل پر بیچ نکل گیا
تھا کی سو یہی اعلیٰ درجہ کی بریت ہے جس کو یوسف اور موسیٰ کے قصے سے مماثلت
☆
ہے اور اسی کی طرف اس الہامی پیشگوئی کا اشارہ تھا کہ برأه الله مما قالوا
کیونکہ یہ قرآن شریف کی وہ آیت ہے جس میں حضرت موسیٰ کی بریت کا حال
جتلا نا منظور ہے ۔ غرض میرے قصے کو خدا تعالیٰ نے حضرت یوسف اور حضرت
موسیٰ کے قصے سے مشابہت دی اور خود تہمت لگانے والے کے منہ سے نکلوا دیا۔
یادر ہے کہ زلیخا اور وہ عورت جو حضرت موسیٰ پر زنا کی تہمت لگانے والی تھی ان دونوں عورتوں
کے دو متناقض بیان تھے مثلاً زلیخا کا پہلا بیان یہ تھا کہ یوسف نے اُس پر مجرمانہ حملہ کیا جو زنا کے
ارادہ سے تھا۔ اور دوسرا بیان بالکل عبد الحمید کی طرح اُس نے بادشاہ کے روبرو یہ دیا کہ پہلا
بیان میرا جھوٹا ہے اور دراصل یوسف اس تہمت سے پاک ہے اور ناجائز جملہ میری طرف سے
تھا۔ سو خدا نے دوسرے بیان پر میری طرح یوسف کی بریت ظاہر کی۔ منہ
کہ یہ تہمت جھوٹ ہے۔ پس یہ کس قدر عظیم الشان نشان ہے اور کس قدر عجائب تصرفات
الہی اس میں جمع ہیں ۔ فالحمد للہ علی ذالک۔
منجملہ نشانات کے ایک نشان یہ ہے کہ تخمینا پچیس برس کے قریب عرصہ گزر گیا ہے
کہ میں گورداسپورہ میں تھا کہ مجھے یہ خواب آئی کہ میں ایک جگہ چار پائی پر بیٹھا ہوں اور
اُسی چار پائی پر بائیں طرف میرے مولوی عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی بیٹھے ہیں جن
کی اولا داب امرتسر میں رہتی ہے۔ اتنے میں میرے دل میں محض خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایک تحریک پیدا ہوئی کہ مولوی صاحب موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں ۔
چنانچہ میں نے اپنی جگہ کو چھوڑ کر مولوی صاحب کی جگہ کی طرف رجوع کیا یعنی جس
حصہ چار پائی پر وہ بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے اُس حصے میں میں نے بیٹھنا چاہا تب
اُنہوں نے وہ جگہ چھوڑ دی اور وہاں سے کھسک کر پائینتی کی طرف چند انگلی کے فاصلے
پر ہو بیٹھے۔ تب پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی میں اُن کو اٹھا دوں پھر
میں اُن کی طرف جھکا تو وہ اس جگہ کو بھی چھوڑ کر پھر چند انگلی کی مقدار پر پیچھے ہٹ گئے ۔
پھر میرے دل میں ڈالا گیا کہ اس جگہ سے بھی اُن کو اور زیادہ پائینتی کی طرف کیا
جائے ۔ تب پھر وہ چند انگلی پائینتی کی طرف کھسک کر ہو بیٹھے ۔ القصہ میں ایسا ہی
اُن کی طرف کھسکتا گیا اور وہ پائینتی کی طرف کھسکتے گئے یہاں تک کہ اُن کو آخر کار
چار پائی سے اُترنا پڑا اور وہ زمین پر جو محض خاک تھی اور اس پر چٹائی وغیرہ کچھ
بھی نہ تھی اُتر کر بیٹھ گئے ۔ اتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے ۔ ایک کا نام
ان میں سے خیراتی تھا وہ بھی اُن کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور میں چار پائی پر بیٹھا
رہا۔ تب میں نے اُن فرشتوں اور مولوی عبد اللہ صاحب کو کہا کہ آؤ میں ایک دعا ۹۵
کرتا ہوں تم آمین کرو۔ تب میں نے یہ دعا کی کہ ربّ اذهب عنى الرجس وطهرني
تطهیرا ۔ اس کے بعد وہ تینوں فرشتے آسمان کی طرف اُٹھ گئے اور مولوی عبد اللہ
صاحب بھی آسمان کی طرف اُٹھ گئے اور میری آنکھ کھل گئی اور آنکھ کھلتے ہی میں نے دیکھا
کہ ایک طاقت بالا مجھ کو ارضی زندگی سے بلند تر کھینچ کر لے گئی اور وہ ایک ہی رات تھی جس
میں خدا نے تمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں وہ تبدیلی واقع ہوئی کہ جو انسان
کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادہ سے نہیں ہو سکتی اور جیسا کہ میں نے مولوی عبداللہ صاحب
کے خاک پر بیٹھنے اور آسمان پر جانے کی تعبیر کی تھی اُسی طرح وقوع میں آگیا کیونکہ وہ بعد
اس کے جلد تر فوت ہو گئے اور اُن کا جسم خاک میں اور اُن کی روح آسمان پر گئی۔
اور اُنہی دنوں میں شاید اُس رات سے اول یا اُس رات کے بعد میں نے کشفی حالت
میں دیکھا کہ ایک شخص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے مگر ص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے مگر خواب میں محسوس ہوا کہ اُس کا نام
شیر علی ہے اُس نے مجھے ایک جگہ لٹا کر میری آنکھیں نکالی ہیں اور صاف کی ہیں اور
میل اور کدورت ان میں سے پھینک دی اور ہر ایک بیماری اور کو تہ بینی کا مادہ
نکال دیا ہے اور ایک مصفانور جو آنکھوں میں پہلے سے موجود تھا مگر بعض مواد کے
نیچے دبا ہوا تھا اس کو ایک چمکتے ہوئے ستارہ کی طرح بنا دیا ہے اور یہ عمل کر کے پھر
وہ شخص غائب ہو گیا اور میں اُس کشفی حالت سے بیداری کی طرف منتقل ہو گیا۔
میں نے اس خواب کی بہت سے لوگوں کو اطلاع دی تھی چنانچہ اُن میں سے
صاحبزادہ سراج الحق سرساوی اور میر نا صر نواب صاحب دہلوی ہیں ۔
منجملہ نشانوں کے ایک یہ ہے کہ جب مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی
میرے اس خواب کے مطابق فوت ہو گئے جو میں نے اُن کی وفات کے بارے میں
دیکھی تھی تو میں نے انہی ایام میں کہ جب تھوڑے ہی دن اُن کی وفات پر گذرے تھے
اُن کو خواب میں دیکھا تو میں نے اُن کے پاس اپنی یہ خواب بیان کی کہ میں نے دیکھا
ہے کہ میرے ہاتھ میں ایک نہایت چمکیلی اور روشن تلوار ہے جس کا قبضہ میرے ہاتھ میں
اور نوک کی طرف آسمان میں ہے اور نہایت چمکدار ہے اور اس میں سے ایک چمک نکلتی
ہے جیسا کہ آفتاب کی چمک اور میں کبھی اُس کو دائیں طرف چلاتا ہوں اور کبھی بائیں
طرف اور ہر ایک دفعہ جو میں وار کرتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے کناروں تک
وہ تلوار اپنی لمبائی کی وجہ سے کام کرتی ہے اور میں ہر وقت محسوس کرتا ہوں کہ آفتاب کی
بلندی تک اُس کی نوک پہنچتی ہے اور وہ ایک بجلی کی طرح ہے جو ایک دم میں ہزاروں
کوس چلی جاتی ہے ۔ اور گو وہ دائیں بائیں میرے ہاتھ سے پڑتی ہے مگر میں دیکھتا
ہوں کہ ہاتھ تو میرا ہے مگر قوت آسمان سے ہے۔ اور ہر ایک دفعہ جو میں دائیں طرف یا
بائیں طرف اس کو چلاتا ہوں تو ہزار ہا انسان زمین کے کناروں تک اس سے ٹکڑے
ٹکڑے ہو جاتے ہیں ۔ یہ خواب تھی جو میں نے عبداللہ صاحب مرحوم کے پاس بیان
کی اور مضمون یہی تھا۔ اور شاید اُس وقت اور الفاظ میں بیان کی گئی ہو یا یہی الفاظ
ہوں ۔ عبداللہ صاحب مرحوم نے میری خواب کو سن کر بیان کیا کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ
تلوار سے مراد اتمام حجت اور تکمیل تبلیغ اور دلائل قاطعہ کی تلوار ہے ۔ اور یہ جو دیکھا
کہ وہ تلوار دائیں طرف زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے ۔ سو اس سے مراد
دلائل روحانیہ ہیں جو از قسم خوارق اور آسمانی نشانوں کے ہوں گے ۔ اور جو یہ
دیکھا گیا کہ ایسا ہی وہ بائیں طرف بھی زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے تو اس
سے مراد دلائل عقلیہ وغیرہ ہیں جن سے ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت ہوگا ۔ پھر
بعد اس کے انہوں نے فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمیدوار تھا کہ ایسا انسان
دنیا میں بھیجا جائے گا۔ بعد اس کے آنکھ کھل گئی ۔ وهذه رؤياء صادقة من ربى
ولعنة الله على الذين يفترون على الله ويقولون الهمنا وأنبئنا وارانا الله
وما الهموا وما أنبئوا وما اراهم الله من شيء الا لعنة الله على الكاذبين -
اور اس خواب میں یہ پیشگوئی تھی کہ بہت سے آسمانی نشان مجھ سے ظاہر ہوں
گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور جیسا کہ اِسی کتاب میں میں نے بیان کیا
ہے اس کشف کے بعد اس قدر آسمانی نشان مجھ سے ظہور میں آئے کہ جب تک
خدا کسی کے ساتھ نہ ہو اور اُس کا اول درجہ کا فضل نہ ہو ا یسے نشان ظاہر نہیں
ہو سکتے ۔ اور اس رؤیا کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق اور دوسرے احباب ہیں
جو ایک جماعت کثیر ہے ۔
اور منجملہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو ڈ پٹی عبداللہ آتھم کی
نسبت ظہور میں آیا۔ اس نشان کی اصل بنیا د وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱۔ اور
سطر ۱۱و ۱۲ و ۱۳ میں مندرج ہے اور وہ یہ ہے۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى
وخرقوا له بنين وبنات بغير علم۔ قُل هو الله احد الله الصمد لم يلد ولم
يولد ولم يكن له كفوا احد۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔
الفتنة ههنا فاصبركما صبر اولوالعزم ۔ وقُل رب ادخلني مدخل صدق ۔
واما نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفینک ۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ۔
ترجمہ ۔ جو لوگ یہودی صفت مسلمان ہیں اور جو پادری عیسائی ہیں وہ تجھ سے ہرگز راضی
نہیں ہوں گے جب تک تو ویسا ہی نہ ہو جائے جیسا کہ وہ ہیں ۔ اور پادریوں نے
بغیر اس کے کہ اُن کو کوئی علم دیا جاتا یوں ہی اپنے بے اصل خیالات کی پیروی سے
خدا تعالیٰ کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بنا رکھی ہیں ۔ اُن کو کہہ دے کہ وہ سچا خدا ایک خدا
ہے جو کسی کا باپ نہیں اور نہ کسی کا بیٹا اور نہ اُس کا کوئی ہم جنس ہے اور وہ وقت آتا ہے
کہ یہ لوگ یعنی عیسائی پادری تیری تکذیب کے لئے کچھ مکر کریں گے یعنی کچھ ایسی
کارروائی کریں گے جس سے اُن کا یہ مقصود ہوگا کہ کسی طرح تجھ کو ذلت پہنچے اور تو
حکام اور خلق اللہ کی نظر میں مورد اعتراض ٹھہرے اور یا تیری آبرو اور زندگی خطرہ میں
پڑے تب اُن کے مکروں کے مقابل پر خدا بھی ایک مکر کرے گا یعنی یہ کہ اُن کے
بداندیشی کے منصوبوں کو باطل کر دے گا ۔ یعنی اُن منصوبوں میں جو تیری عزت اور
جان کو خطرہ میں ڈالنے کے لئے کئے جائیں گے اُن میں یہ لوگ ناکام رہیں گے اور
خدا ان کی تمام مخالفانہ تدبیروں کو تباہ اور بے اثر کر دے گا ۔ یہ وہ دن ہوں گے جبکہ
یہ لوگ تیرے لئے ایک بڑا فتنہ برپا کریں گے یعنی بعض جھوٹے واقعات بنا کر تجھے
بد نام کرنا چاہیں گے اور نیز تیرے پر جھوٹے الزام لگا کر عدالتوں میں تجھے کھینچیں گے
تا تجھے قید کیا جائے یا سزائے موت ملے ۔ اور وہ یہودی طبع مسلمان ان -
کے
محمد و معاون ہو جائیں گے ۔ پس جب تو ایسا وقت دیکھے کہ تیری ایذا اور ذلیل کرنے
کے لئے ان لوگوں نے اتفاق کر لیا ہے اور نہ صرف تیری تکذیب بلکہ تیری جان اور
عزت پر بھی حملہ کرنا چاہتے ہیں اور جھوٹے الزام لگا کر حکام تک تجھے کھینچتے ہیں اور
بعض مدعی اور بعض اُن کے گواہ ہیں اور بعض مفتری اور بعض اُن کے مصدق ہیں
تو تجھے لازم ہے کہ اُس وقت تو صبر کرے جیسا کہ خدا تعالیٰ کے اولوالعزم نبیوں
نے صبر کیا اور تجھے لازم ہے کہ اُس وقت تو یہ دعا کرے کہ یا الہی تو میرا صدق ظاہر کر
یعنی اس فتنہ کے وقت یہ لوگ یہ چاہیں گے کہ تیرے صدق کو لوگوں اور حکام کی نظر میں
مشتبہ کر دیں۔ سو تو خدا سے دعا کر کہ ان دنوں میں ان لوگوں کے مکروں سے عام لوگ
نجات پاویں اور مخلوق اور حکام کی نظر میں تیرا صدق ظاہر ہو جائے اور پھر فرمایا کہ ہماری
طرف سے بھی یہ وعدہ ہے کہ غالباً ہم آئندہ زمانہ میں تجھے دکھا دیں گے کہ جو ان لوگوں
کے لئے وعدہ کیا گیا تھا (یعنی دلائل روحانیہ اور عقلیہ سے صلیب کو توڑنا ) اس وعدہ میں
سے بہت کچھ ہم نے تیری زندگی میں ہی ایفا کر دیا ہے یعنی جو کچھ تیرے ظہور کا اصل
مدعا ٹھہرایا گیا ہے یعنی کسر صلیب دلائل روحانیہ و عقلیہ سے۔ اس مدعا میں سے بہت کچھ
تیری زندگی میں ہی ظاہر ہو جائے گا۔
۔
یہ براہین احمدیہ کی پیشگوئی ہے جو سفیر ہند پریس کے چھاپہ میں صفحہ ۲۴۱ میں
موجود ہے اور ہر ایک ادنی فہم کا آدمی بھی اس پیشگوئی پر نظر غور کر کے سمجھ سکتا ہے کہ اس
پیشگوئی میں اُن تمام واقعات کی طرف اشارہ ہے کہ جوڑ پٹی آتھم سے لے کر ڈاکٹر کلارک
کے اقدام قتل کے مقدمہ تک ظہور میں آئے کیونکہ اوّل آتھ آتھم نے اپنی ندامت اور
خجالت چھپانے کے لئے جو اُس کی خوفزدہ حالت سے اُس کے عائد حال ہو گئی تھی تین
جھوٹے الزام میرے پر لگائے جن کو وہ ثابت نہ کر سکا اور پھر اس کے بعد دوسرے
عیسائیوں نے محض ظلم کی راہ سے امرتسر وغیرہ مقامات میں شور مچایا اور سراسر نا انصافی سے
میری تکذیب کی اور گالیاں دیں اور پھر اس پر بس نہ کر کے آخر ایک اقدام قتل کا مقدمہ
میرے پر کیا گیا جس کو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے دوستوں نے بنایا۔ یہ مقدمہ بھی
دراصل آتھم کے مقدمہ کی ایک شاخ تھی اور اسی غبار اور کینہ کا ایک نتیجہ تھا۔ پس اس
پیشگوئی میں جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ہے ان تمام واقعات کی پیش از وقت
خبر دی گئی ہے۔ اور اس فقرہ میں کہ تو نبیوں کی طرح صبر کر جتلایا گیا کہ صرف تیری