تریاق القلوب
حصہ 20
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تکذیب اور ہنسی نہیں ہوگی اور نہ صرف گالیاں دی جائیں گی بلکہ تیرے مارے جانے کے
لئے بھی کوشش کی جائے گی جیسا کہ نبیوں کے لئے کی گئی اور بعض اُن میں سے عدالت کی ۹۷
طرف کھینچے گئے ۔ اور پھر آخری الہام میں یہ اشارہ تھا کہ تو زندہ رہے گا اور اُن کے مکر تجھے
ہلاک نہیں کر سکیں گے جب تک تو ہمارے بعض وعدوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ لے۔ ہاں وہ کئی
قسم کے مکر اور منصوبے کریں گے اور جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام اور ہمارے سید و مولی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر تکذیب اور قتل اور بدنامی کے لئے انواع اقسام کے
منصوبے بنائے گئے اُنہی کے مشابہ یہ منصوبے بھی ہوں گے یہ تمام اُس پیشگوئی کی
ٹھیک ٹھیک تشریح ہے جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں موجود
ہے۔ پس اگر آج تک کوئی فتنہ اور کوئی مکر اور منصوبہ انجیل کے واعظوں کی طرف سے
ظہور میں نہ آتا تو یہ پیشگوئی عوام کی نظر میں قابل اعتراض ٹھہر جاتی مگر چونکہ یہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور ضرور تھا کہ اپنے وقت پر اس کا ظہور ہو۔ اس لئے خدا تعالیٰ
نے اس کے پورا کرنے کے لئے یہ تقریب پیش کی کہ مئی اور جون ۱۸۹۳ء میں مجھ میں
اور ڈپٹی عبد اللہ آتھم میں مباحثہ ہوا ہے اور مباحثہ سے پہلے کئی دفعہ ڈ پٹی عبد اللہ آتھم
مجھ سے آسمانی نشان مانگ چکا تھا لہذا جس وقت مباحثہ ختم ہوا تو خدا تعالیٰ نے چاہا کہ
وہ اُس نشان سے محروم نہ رہے لہذا اُس کی نسبت یہ پیشگوئی کی گئی کہ وہ روز ختم مباحثہ
سے ۱۵ مہینے تک ہاویہ میں ڈالا جائے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اور پھر بعد
اس کے ڈپٹی عبد اللہ آتھم کے دل پر اس قدر پیشگوئی کا خوف غالب آ گیا کہ وہ اُس
خوف سے سراسیمہ ہو گیا اور اُس کا قرار اور آرام جاتا رہا اور پیشگوئی کی دہشت سے
یہ مباحثہ ۲۱ مئی ۱۸۹۳ء سے شروع ہوا اور ہر جون ۱۸۹۳ء کو ختم ہو گیا ۔ منہ
ایک ایسی تبدیلی اُس میں واقع ہوئی کہ اُس نے یک لخت قدیم عادات اپنی چھوڑ دیں۔
یادر ہے کہ اُس کا یہ قدیم طریق تھا کہ ہمیشہ وہ بعض مسلمانوں سے مباحثہ کیا کرتا اور
اسلام کے رد میں کتابیں لکھا کرتا تھا اور اسلام اور نبی اسلام کی توہین کرتا تھا۔ مگر اس
پیشگوئی کے بعد اُس کا ایسا منہ بند ہو گیا کہ پیشگوئی کی میعاد میں ایک حرف بھی بے ادبی
کا اُس کے منہ سے نکل نہ سکا اور نہ اسلام کے مقابل پر کچھ لکھ سکا اور نہ کسی سے زبانی
گفتگو کی بلکہ اُس کے منہ پر مہر لگ گئی اور خاموش اور غمگین رہنے لگا اور ہر ایک منصف
مزاج عیسائی جس نے اُس کو اُس زمانہ میں دیکھا ہوگا جبکہ وہ پیشگوئی کی میعاد میں
زندگی بسر کر رہا تھا اگر چاہے تو گواہی دے سکتا ہے کہ پیشگوئی کی سچائی کا خوف آتھم
کو اندر ہی اندر کھا گیا تھا یہاں تک کہ جب اُس کو یقین ہو گیا کہ میں نہیں بچوں گا تب
اُس نے مناسب سمجھا کہ اپنی عزیز بیٹیوں سے جو اُس کو بہت ہی پیاری تھیں آخری
ملاقات کرلے۔ تب اس خیال سے امرتسر کی سکونت اُس نے چھوڑ دی اور کچھ حصہ
زندگی کا اپنی ایک لڑکی کے پاس لدھیانہ میں بسر کیا اور کچھ حصہ فیروز پور میں اپنی
دوسری لڑکی کے پاس رہتا رہا اور ان دونوں جگہ میں اُس کی دولڑکیاں تھیں جو اپنے
خاوندوں کے گھروں میں آباد تھیں ۔ آخر وہ اسی مسافرانہ حالت میں اُن ایام کے
قریب ہی فیروز پور میں فوت ہو گیا ۔ اور چونکہ وہ عیسائیت کی استقامت پر قائم نہ
رہ سکا اور اُس نے پیشگوئی کی عظمت سے دہشت زدہ ہو کر اپنا وہ پرانا عملی طریقہ چھوڑ
دیا جو اسلام کی مخالفت اور منکرانہ حملوں کا طریقہ تھا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ تحریری اور
تقریری طور پر نیش زنی کیا کرتا تھا اور غربت اور مسکینی اور خاموشی اختیار کی اس لئے
خدا تعالیٰ نے جو نہایت حلیم ہے اور کسی کے ایک ذرہ عمل کو بھی ضائع کرنا نہیں چاہتا
اُس کے اس قدر رجوع کا اُس کو یہ فائدہ دیا کہ وہ اُس کے وعدہ کے موافق پیشگوئی کی
میعاد میں موت سے امن میں رہا کیونکہ ضرور تھا کہ خدا اپنے وعدہ کا لحاظ رکھتا اور بعد اس
کے وہ اس لئے جلد تر فیروز پور میں ہی مر گیا کہ خدا تعالیٰ کے الہام میں یہ بھی تھا کہ وہ
پیشگوئی کی شرط سے اگر شرط کا پابند ہوا فائدہ تو اُٹھائے گا لیکن اگر وہ اپنے اس رجوع کو
جس کے سبب سے وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر نہیں مرے گا پوشیدہ رکھے گا اور یہ
گواہی علانیہ طور پر نہیں دے گا کہ اُس نے پیشگوئی سے ڈر کر کسی قدر اپنی اصلاح
کر لی ہے جس کا اُس نے اپنی تحریر کے ذریعہ سے پہلے ہی اقرار کیا تھا تو وہ بعد اس
کے جلد تر پکڑا جائے گا اور فوت ہو جائے گا چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور وہ ہمارے
آخری اشتہار سے چھ ماہ کے اندر مر گیا اگر وہ اس غربت اور خاموشی اور خوف پر قائم
رہتا جو اُس نے پیشگوئی کی میعاد میں اختیار کی تھی تو اُس کو لمبی زندگی دی جاتی اور
وہ بیش برس تک اور زندہ رہ سکتا تھا لیکن چونکہ اس کا منہ خدا کی طرف سے پھر گیا اور وہ
اس خوف پر قائم نہ رہ سکا جو پیشگوئی کے زمانہ میں اُس کے دل میں تھا اور پیشگوئی کے
دنوں کے گزرنے کے بعد اُس نے ایسا خیال کر لیا کہ گویا یہ تمام خوف اس کا محض بے جا
اور ایک بزدلی تھی اس لئے جلد تر موت کا پیالہ اُس کو پلایا گیا اور پیشگوئی کے زمانہ کے
بعد نہ صرف اس لئے وہ پکڑا گیا کہ اُس نے اپنے پہلے خیال کو اپنے دل میں صحیح نہ سمجھا
بلکہ اس لئے بھی کہ وہ اپنے خوف کو چھپانے کے لئے چند افتراؤں کا بھی مرتکب ہوا۔
اور عیسائی قوم کو خوش کرنے کے لئے اُس نے یہ مشہور کیا کہ میں جو اس قدر پیشگوئی ۹۸
کے ایام میں کا نپتا اور ڈرتا رہا یہ لرزہ اور خوف اور گریہ وزاری میرا اس وجہ سے تھا
کہ میرے پر تین حملے کئے گئے تھے ۔ سانپ چھوڑا گیا تھا اور لدھیانہ میں بعض
سوار قتل کے لئے آئے تھے اور ایسا ہی فیروز پور میں بھی قتل کے لئے حملہ ہوا تھا لیکن
ہر ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ تین حملوں کا عذر اس کی بریت کو ثابت نہیں کرتا
بلکہ اس سے تو اُس کا اور بھی قصور وار ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ اُس کے لئے تو بہتر
تھا کہ ایسے بیہودہ عذرات پیش ہی نہیں کرتا اور خاموش رہتا کیونکہ ان عذرات
نے اُس کو کچھ فائدہ نہیں دیا بلکہ ان سے تو وہ صاف الزام کے نیچے آ گیا کیونکہ
جس حالت میں اُس کی جان لینے کے لئے اس پر تین حملے میں نے کئے تھے تو ایسے
حملوں کے بعد جن کی نوبت تین تک پہنچ چکی تھی کیوں وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر
خاموش بیٹھا رہا وہ تو مدت تک اکسٹرا اسسٹنٹ بھی رہ چکا تھا ۔ اُس کو خوب معلوم
تھا کہ وہ قانونی تدارک سے نہایت آسانی سے امن میں آ سکتا ہے ۔ کیا اُس کو
ضابطہ فوجداری کی دفعہ ۱۰۷ یا د نہیں رہی تھی یا تعزیرات ہند کے اقدام قتل کی دفعہ
اُس کے ذہن سے محو ہو گئی تھی وہ اس حالت میں کہ ہماری طرف سے اُس کے قتل
کے لئے تین حملے ہوئے تھے بڑی آسانی سے عدالت میں استغاثہ کر سکتا تھا کہ نقض
امن کا اندیشہ دور کرنے کے لئے ایک بھاری تعداد کی ضمانت مجھ سے لی جائے بلکہ
وہ ان تین حملوں کی تحقیقات کرا کر مجھے سزا یاب کر سکتا تھا اور کم سے کم یہ کہ
وہ پولس میں رپورٹ دے سکتا تھا کہ ایسی نا جائز کارروائی میرے لئے متواتر
کی گئی ہے ۔
اب طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں اُس نے ایسا نہ کیا نہ پیشگوئی کے زمانہ میں اور نہ
اُس زمانہ کے بعد یہ کارروائی کی بلکہ بعض عیسائیوں نے اُس کو بہت ہی اُٹھایا کہ ہم تیری
جگہ مقدمہ کی پیروی کریں گے تو صرف دستخط کر دے تو اُس نے صاف انکار کر دیا۔ اس کا
کیا باعث ہے؟ اس کا یہی باعث ہے کہ وہ اپنے دل میں خوب جانتا تھا کہ یہ تینوں حملوں
کا عذر سراسر جھوٹا اور بے اصل ہے اور محض اُس خوف کے چھپانے کے لئے بنایا گیا ہے جو
ا
ہر ایک وقت پیشگوئی کے دنوں میں اُس کے چہرہ سے ظاہر تھا ورنہ صاف ظاہر ہے کہ
جبکہ میرے مباحثہ کا نام عیسائیوں نے جنگ مقدس رکھا تھا تو اس جنگ میں اس سے
زیادہ اور کیا فتح ہو سکتی تھی کہ وہ تینوں حملوں کے موقعہ پر ثابت کر دکھا تا کہ پیشگوئی کے
سچا کرنے کے لئے کیسی شرارت اور کمینہ پن ظہور میں آیا۔ اور یہ کیسی نا پاک کارروائی
ہوئی کہ اوّل جھوٹی پیشگوئی کی گئی اور پھر اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے یہ قابل
شرم کام کیا کہ تین حملے کئے ۔ کون دانا اس بات کو باور کرے گا کہ ایک مذہبی حریف
کی طرف سے تین حملے ہوں اور حضرات عیسائی صاحبان جن کا دن رات نکتہ چینیاں کام
ہے وہ خاموش رہیں اور ایسے دشمن کے ساتھ کریمانہ اخلاق کے ساتھ پیش آویں۔
ظاہر ہے کہ اس شریرانہ اور مفسدانہ کارروائی اور مفسدانہ کارروائی کی قلعی کھولنا اُن کے لئے تو ایک فتح عظیم
تھا۔ لعنت ہے ایسے کانشنس پر کہ جو ایسی موٹی بات کو بھی سمجھ نہ سکے ۔ کیا وہ قوم جو
افترا کے طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہزار ہا بہتان لگاتی اور بالمقابل ایک
بات سننے کی برداشت نہیں کرتی بلکہ فی الفور حکام کی طرف رجوع کرتے ہیں اُنہوں
نے میرے پر یہ احسان کیا کہ سواروں اور پیادوں کو جان لینے کے لئے حملے
کرتے دیکھا پھر بھی صادقوں اور صابروں کی طرح چپ رہے ۔ حالانکہ ایسے
موقع پر تو ایک نبی بھی چپ نہیں رہ سکتا ۔ حضرت مسیح نے بھی الزام دینے کے وقت
زبان کو بند نہیں رکھا کیونکہ جس خاموشی کا مذہب پر بد اثر پڑے اور جھوٹا صادق
سمجھا جائے یا ایک صادق جھوٹا سمجھا جائے وہ خاموشی حرام ہے ۔ پھر آتھم صاحب
نے ان حملوں کو دیکھ کر برا بر پندرہ مہینے تک کیوں ایسی خاموشی اختیار کی ۔ بھلا کوئی
عیسائی ہے جو اس کا سبب بتلاوے یا ایسے حضرات مسلمان جو جلدی سے کہہ دیتے
ہیں کہ یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی جو اب دیں۔ پھر صرف اسی پر اکتفا نہیں
११
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
میں نے خود بات کو پھر ہلا کر آتھم کو قسم کھانے کے لئے بلایا کہ اگر وہ پیشگوئی سے نہیں
ڈرا بلکہ تین حملوں سے ڈرا تو قسم کھاوے مگر اُس نے قسم بھی نہیں کھائی حالانکہ تمام
عیسائیوں کے بزرگ ہمیشہ قسم کھاتے رہے۔ یہ سب جھوٹے بہانے ہیں کہ قسم کھانا منع
ہے۔ پھر میں نے چار ہزار روپیہ دینا کیا کہ قسم کھا کر چار ہزار روپیہ لے لیں لیکن تب
بھی قسم نہ کھائی ۔ اب ظاہر ہے کہ جس حالت میں الہامی پیشگوئی میں صریح شرط موجود
تھی جس سے کسی دشمن اور دوست کو انکار نہیں اور پھر آتھم صاحب نے ایسے عملی اور
قولی نمونے دکھائے جو صریح ثابت کرتے تھے کہ وہ پوشیدہ طور پر ضرور الہامی شرط کے
پابند ہو گئے تھے تو پھر بعد اس کے یہ کہنا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی کیا یہ ایمانداری ہے
یا بے ایمانی ۔ تعصب کا یہ حال ہے کہ یونس کی پیشگوئی پر اعتراض نہیں کرتے جو پوری
نہ ہوئی حالانکہ وہ بغیر شرط کے تھی مگر اس پیشگوئی میں تو صریح شرط تھی اور یہ شرط کے
پہلو سے پوری ہوگئی ۔ اور پھر اخفائے شہادت کے بعد دوسرے پہلو سے بھی پوری
ہو گئی تو کیا اس کی سچائی کو نہ ماننا ایمانداری اور انصاف ہے۔ آتھم نے میرے پر تین
حملوں کی تہمتیں لگائیں۔ ان تہمتوں میں بار ثبوت اُس کی گردن پر تھا جس سے وہ
سبکدوش نہیں ہوا یہاں تک کہ اس دنیا سے گذر گیا۔
اس جگہ ایک ضروری امر کا بیان کرنا حق کے طالبوں کے لئے مفید ہوگا کہ
ڈپٹی عبد اللہ آتھم پر خدا تعالیٰ کی حجت پوری کرنے کے لئے جو کچھ ہم سے
ظہور میں آیا اور پیشگوئی کے پورا ہونے کے بعد جو کچھ عیسائیوں نے امرتسر
اور اللہ آباد وغیرہ مقامات میں خلاف واقعہ مشہور کیا اور جو کچھ میری نسبت
زبان درازیاں کی گئیں اور خدا تعالیٰ کے الہام کی تکذیب کی گئی یہ سب واقعات
آج سے تیرہ سو برس پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کے طور پر بیان
حاشي
تریاق القلوب
فرمائے ہیں اس پیشگوئی کا ماحصل یہی ہے کہ مہدی معہود کے ساتھ عیسائیوں کا
کچھ مناظرہ اور مباحثہ ہوگا ۔ پہلے تو ایک معمولی بات ہو گی لیکن پھر وہ ایک بڑا امر
ہو جائے گا جس کا جابجا تذکرہ ہوگا ۔ اور شیطان آواز دے گا کہ اُس تنازع میں
جو ما بین مسلمین اور نصاری ہوگا ۔ حق آلِ عیسی کے ساتھ ہے اور آسمان سے آواز
آئے گی یعنی الہامی طور پر جتلایا جائے گا کہ حق آلِ محمد کے ساتھ ہے یعنی آخر خدا
کا الہام پاک دلوں کو جو روحانی طور پر آل محمد کہلاتے ہیں یہ یقین دلا دے گا کہ
عیسائیوں کا شور و غوغا عبث تھا اور حق اہل اسلام کے ساتھ ہے ۔ چنانچہ
اس حدیث میں لفظ آل عیسی اور آل محمد محض استعارہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ دنیوی
رشتوں کے لحاظ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی کوئی آل نہیں تھی پس اس جگہ بلا شبہ آلِ عیسی سے مراد وہ
لوگ ہیں جو یہ دعوی کرتے ہیں کہ عیسی خدا ہے اور ہم اس خدا کے فرزندوں کی طرح ہیں اور مرکر اُس کی
گود میں سوتے ہیں سو اسی قرینہ سے آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی دنیوی رشتہ مراد نہیں ہے بلکہ
آل سے مراد وہ لوگ ہیں جو فر زندوں کی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مال کے وارث
ٹھہرتے ہیں بلکہ ہر جگہ آل کے لفظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی مراد ہے نہ دنیوی رشتہ کہ جو
سفلی اور فانی امر ہے جو موت کے ساتھ ہی لا انساب بینھم کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا
ہے۔ نبی کا نفس کبھی اس بات پر راضی نہیں ہو سکتا کہ آل کے لفظ سے محض اُس کی یہ غرض ہو کہ عام
دنیا داروں کی طرح ایک سفلی اور فانی رشتہ کا لوگوں کو پیرو بنانا چاہے ۔ ظاہر ہے کہ نبی کی نظر آسمان
پر ہوتی ہے اور اُس کا ساحت عزت اور مبلغ ہمت اِس سے پاک ہے کہ وہ بار بار ایسے رشتوں کو
پیش کرے جن کے ساتھ ایمان اور صداقت اور تقوی لازم ملزوم نہیں ہے اور یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ تو یہ فرمادے کہ یہ دنیوی رشتے اسی دنیا تک ختم ہو جاتے ہیں اور قیامت میں انساب نہیں
رہیں گے ۔ لیکن اس کا نبی ایک ادنیٰ سے رشتہ پر ہی زور دیتا ر ہے جو لڑ کی کی اولاد ہے۔ حق تو یہ
ہے کہ خدا تعالیٰ کے پاک اور عظیم الشان انبیاء جو جو کلمات منہ پر لاتے ہیں وہ اس قدر معارف
اور حقائق اپنے اندر رکھتے ہیں کہ گویا زمین سے شروع ہو کر آسمان تک جا پہنچتے ہیں ۔ یا یوں کہو
کہ آسمان سے زمین تک آفتاب کی شعاع کی طرح نازل ہوتے ہیں اور وہ تمام کلمات اُس
ایک
بقيه حاشيه
تریاق القلوب
ایسا ہی وقوع میں آیا اور جب آتھم کی زندگی کے وقت اور نیز اُس کے فوت کے بعد
ہمارے وہ رسائل اور اشتہار شائع ہوئے جن میں نہایت صاف اور مدلل طور پر
ثابت کیا گیا تھا کہ آتھم کے متعلق جو پیشگوئی تھی وہ کمال صفائی سے پوری ہوگئی تو
تمام اہل انصاف اور دیانت نے اپنے نے اپنی غلطی کا اقرار کیا کیونکہ وہ پیشگوئیا وئی ایسی صفائی
اور قوت اور عظمت سے بھری ہوئی تھی کہ نہ صرف ایک پہلو سے بلکہ دو پہلو سے
ثابت ہو گئی تھی یعنی ایک یہ پہلو کہ آتھم نے الہامی شرط کی پابندی اختیار کر کے اور
درخت کی طرح ہوتے ہیں جس کی جڑ نہایت مضبوط اور زمین کے پاتال تک پہنچی ہوئی
ہو اور شاخیں آسمان میں داخل ہوں ۔ لیکن وہی کلمات جب عوام کے محاو کے محاورہ میں آتے ہیں تو
عوام کالانعام اپنی محدود فہم اور کوتاہ عقل کی وجہ سے نہایت ذلیل معنوں میں ان کو لے آتے ہیں
جو روحانیوں کے نزدیک قابل شرم ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی دنیوی عقلوں کو آسمان سے کچھ
بھی علاقہ نہیں ہوتا اور وہ نہیں جانتے کہ روحانی روشنی کیا شے ہے اس لئے وہ جلد تر اپنی موٹی
سمجھ کے موافق نبی کے اعلیٰ مقاصد اور بلند تر اشارات کو صرف دنیوی اور فانی رشتوں پر ہی ختم
کر دیتے ہیں اور وہ نہیں سمجھ سکتے کہ اس فانی اور نا پائیدار رشتہ کے وراء الوراء اور قسم کے رشتے
بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی اور قسم کی آل ہوتی ہے جو مرنے کے بعد منقطع نہیں ہو سکتی اور نفی
لا انساب بينهم کے نیچے نہیں آتی نہ صرف اس قسم کی آل جو فدک جے جیسے ایک نام کے باغ
اور چند درختوں کے لئے لڑتے پھریں اور مشتعل ہو کر کبھی ابوبکر کو برا کہیں اور کبھی عمر کو بلکہ
خدا کے پیاروں اور مقبولوں کیلئے روحانی آل کا لقب نہایت موزوں ہے اور وہ روحانی آل
اپنے روحانی نانا سے وہ روحانی وراثت پاتے ہیں جس کو کسی غاصب کا ہاتھ غصب نہیں
کر سکتا اور وہ اُن باغوں کے وارث ٹھہرتے ہیں جن پر کوئی دوسرا قبضہ نا جائز کر ہی نہیں
سکتا ۔ پس یہ سفلی خیال بعض اسلامی فرقوں میں اس وقت آگئے ہیں جبکہ اُن کی روح
مردہ ہو گئی اور اُس کو روحانی طور پر آل ہونے کا کچھ بھی حصہ نہ ملا اس لئے روحانی مال
سے لا وارث ہونے کی وجہ سے اُن کی عقلیں موٹی ہو گئیں اور اُن کے دل مکدر اور کوتہ
بین ہو گئے ۔ اس میں کسی ایماندار کو کلام ہے کہ حضرت امام حسین اور امام حسن رضی اللہ
عنہما خدا کے برگزیدہ اور صاحب کمال اور صاحب عفت اور عصمت اور ائمة الهدی تھے
بقيه حاشيا
تریاق القلوب
اپنی عادات سابقہ سے رجوع اختیار کر کے خدا تعالیٰ کے پاک وعدہ کے موافق
کسی قدر مہلت ملنے کا فائدہ اُٹھا لیا۔ ہاں چونکہ اُس کا رجوع کامل طور پر نہ
تھا اس لئے مہلت بھی کامل طور پر نہ ملی ۔ اور دوسرے اس پہلو سے یہ پیشگوئی
ثابت ہوئی کہ جب آٹھم نے خدا تعالیٰ کی مہلت دینے کا قدر نہ کیا اور سچ کی
گواہی نہ دی بلکہ اِس نشان کو تین حملوں کے بہانہ سے چھپانا چاہا تو خدا تعالیٰ
نے جلد تر اُس کو پکڑ لیا ۔ ہاں خدا تعالیٰ نے لیکھرام کی پیشگوئی کی طرح جلالی اور
وہ بلاشبہ دونوں معنوں کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آل تھے لیکن کلام اس بات میں
ہے کہ کیوں آل کی اعلیٰ قسم کو چھوڑا گیا ہے اور ادنی پر فخر کیا جاتا ہے۔ تعجب کہ وہ اعلیٰ قسم امام حسن
اور حسین کے آل ہونے کی یا اور کسی کے آل ہونے کی جس کی رو سے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے روحانی مال کے وارث ٹھہرتے ہیں اور بہشت کے سردار کہلاتے ہیں یہ لوگ اس کا تو کچھ
ذکر ہی نہیں کرتے۔ اور ایک فانی رشتہ کو بار بار پیش کیا جاتا ہے جس کے ساتھ روحانی وراثت
لازم ملزوم نہیں اور اگر یہ فانی رشتہ جو جسمانی تعلق سے پیدا ہوتا ہے ضروری طور پر خدا تعالیٰ کے
نزد یک حقدار ہوتا تو سب سے پہلے قابیل کو یہ حق ملتا جو حضرت آدم علیہ السلام کا پہلوٹا بیٹا اور
پیغمبر زادہ تھا اور پھر اس کے بعد حضرت نوح آدم ثانی کے اُس بیٹے کو حق ملتا جس نے خدا تعالیٰ
کی طرف سے إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ کا لقب پایا۔ سواہل معرفت اور حقیقت کا یہ مذہب
ہے کہ اگر حضرت امام حسین اور امام حسن رضی اللہ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سفلی رشتہ
کے لحاظ سے آل بھی نہ ہوتے تب بھی بوجہ اس کے کہ وہ روحانی رشتہ کے لحاظ سے آسمان پر آل
ٹھہر گئے تھے۔ وہ بلا شبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی مال کے وارث ہوتے ۔ جبکہ فانی
جسم کا ایک رشتہ ہوتا ہے تو کیا روح کا کوئی بھی رشتہ نہیں بلکہ حدیث صحیح سے اور خود قرآن شریف
سے بھی ثابت ہے کہ روحوں میں بھی رشتے ہوتے ہیں اور ازل سے دوستی اور دشمنی بھی ہوتی ہے۔
اب ایک عقلمند انسان سوچ سکتا ہے کہ کیا لا زوال اور ابدی طور پر آل رسول ہونا جائے فخر ہے
یا جسمانی طور پر آل رسول ہونا جو بغیر تقویٰ اور طہارت اور ایمان کے کچھ بھی چیز نہیں ۔ اس سے
کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسر شان کرتے ہیں بلکہ اس تحریر سے
هود : ۴۷
$11
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
بقيه حاشيا
قہری رنگ میں اُس سے معاملہ نہ کیا کیونکہ اُس نے نرمی سے اپنا برتاؤ رکھا اور لیکھرام کی
طرح تیزی اور نہایت درجہ کی بد زبانی نہ دکھلائی اس لئے خدا تعالیٰ نے جو حلیموں کے ساتھ
حلیم اور سخت زبانوں کے ساتھ سختی سے پیش آتا ہے اُس کے ساتھ نرمی کی گویا خدا تعالیٰ
کی جمالی رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ ایوب نبی کی پیشگوئی کی طرح ڈپٹی آتھم میں ظہور
فرما ما ہوا۔ اور اُس کی جلالی رنگ کی پیشگوئی کا نمونہ جو قہر اور سختی اور پر دہشت طریق سے
تھا لیکھر ام میں پورا ہوا اور ہر ایک طالب حق کو ان دونوں شخصوں کے طریق عمل سے
ایک سبق حاصل ہو سکتا ہے کہ کیسے خدا نے نرمی کرنے والے اور زبان کو بند رکھنے
والے سے جوڑ پٹی آتھم تھا نرمی کی اور کسی دہشت ناک موت کے ساتھ اُس کو ہلاک نہ
کیا بلکہ الہامی شرط کو یاد کر کے جب دیکھا کہ آتھم ڈرا اور اُس نے اپنے عملی طریق میں
تبدیلی کی تب خدا نے بھی اُس سے نرمی کی اور اُس کے رجوع کی وجہ سے دو برس سے
بھی کچھ زیادہ اور مہلت اُس کو دے دی لیکن شخص ثانی یعنی لیکھرام کو بباعث اُس کی
ہمارا مدعا یہ ہے کہ امام حسن اور امام حسین رضی اللہ عنہا کی شان کے لائق صرف جسمانی طور پر
آل رسول ہونا نہیں کیونکہ وہ بغیر روحانی تعلق کے بیچ ہے۔ اور حقیقی تعلق اُن ہی عزیزوں کا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے کہ جو روحانی طور پر اس کی آل میں داخل ہیں۔ رسولوں کے
معارف اور انوار روحانی رسولوں کے لئے بجائے اولاد ہیں جو ان کے پاک وجود سے پیدا ہوتے
ہیں اور جو لوگ اُن معارف اور انوار سے نئی زندگی حاصل کرتے ہیں اور ایک پیدائش جدید
ان انوار کے ذریعہ سے پاتے ہیں وہی ہیں جو روحانی طور پر آل محمد کہلاتے ہیں اور پیشگوئی
مذکورہ بالا میں شیطان کا یہ آواز دینا کہ حق آل عیسی کے ساتھ ہے یہ شیطان کا کلمہ اس وجہ سے
بھی دروغ ہے کہ وہ روحانی طور پر مشرکوں کو حضرت عیسیٰ کی آل ٹھہراتا ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ کو
خدا کہنے والے آسمان پر اُن کے ساتھ کچھ حصہ نہیں پاسکتے اور نہ ان کے وارث ٹھہر سکتے ہیں
پھر وہ روحانی طور پر اُن کے آل کیونکر ہو سکتے ہیں۔ منہ
بد زبانی اور سخت گوئی اور دریدہ دینی اور نہایت درجہ کی گستاخی اور فحش گوئی کے کچھ
بھی مہلت نہ دی بلکہ اُس کو ایسے وقت میں پکڑ لیا جبکہ ابھی اس کی پیشگوئی کی میعاد
میں سے قریباً دو برس باقی رہتے تھے ۔ پس جس قدر آتھم نے اپنے ڈرنے اور لرزاں
اور ہراساں ہونے کی وجہ سے پیشگوئی کی میعاد کے دن زیادہ کرا لئے اسی قدر لیکھرام
نے اپنی بد زبانی اور سخت گوئی کی وجہ سے پیشگوئی کے میعاد کے دن کم کرا لئے یعنی
عبد اللہ آتھم نے پیشگوئی کو سن کر خوف ظاہر کیا اور وہ پیشگوئی کے تمام ایام میں ڈرتا
رہا اور روتا رہا اور ایک لفظ بھی بے ادبی کا اُس کے منہ سے نہ نکلا بلکہ صحبت بد سے
بھی منہ پھیر کر گوشہ نشین اور خلوت گزین ہو گیا اور اپنی پہلی عادات بحث مباحثہ اور
سخت گوئی سے رجوع کر لیا بلکہ دہشت زدہ ہو کر بالکل چپ ہو گیا اس لئے خدا نے
جو رحیم و کریم خدا ہے اپنی الہامی شرط اور وعدہ کے موافق اُس کی زندگی کے دن
کسی قدر بڑھا دیئے۔ لیکن لیکھرام پیشگوئی کو سن کر اور بھی خیرہ طبع ہوا اور پہلے سے بھی
زیادہ بد زبانی کرنا اور گالیاں نکالنا اور خدا کے پاک نبیوں کو بُرا کہنا شروع کر دیا۔
اس لئے خدا نے اُس کی زندگی کے دنوں میں سے قریباً دو برس گھٹا دیئے جیسا کہ
آتھم کے دن قریباً اسی قدر بڑھا دیئے ۔ سو یہ ایک نکتہ معرفت ہے جس سے خدا تعالیٰ
کی دو مختلف عادتیں اُن دو شخصوں کے ساتھ ظہور میں آئیں جنہوں نے دو مختلف طور
پر اپنے جو ہر ظاہر کئے ۔ بلا شبہ عارفوں کے لئے یہ عجیب دلکش نظارہ ہے کہ کیونکر
خوف اور نرمی کی وجہ سے ایک کی زندگی کے دن بڑھائے گئے اور دوسرے کے
دن شوخی اور بد زبانی کی وجہ سے اسی قدر رگھٹائے گئے اور بلا شبہ لیکھرام کا قصہ
ڈپٹی آتھم کے قصے کا مصرع ثانی ہے اور آتھم کے قصے سے ذوق اُٹھانے کے لئے
ضرور ہے کہ ساتھ اس کے لیکھرام کے متعلق کی پیشگوئی کا قصہ بھی پڑھا جائے اور
جو شخص ان دونوں قصوں کو باہم ملا کر نہیں دیکھے گا ممکن ہے کہ وہ اچھی طرح اس
دقیقہ معرفت کو نہ سمجھ سکے اور وہ دو رنگ جو جمالی جلالی صورت میں ظہور پذیر ہوئے
ہیں اُن کا لطف کسی کو کب آ سکتا ہے جب تک کہ ان دونوں قصوں پر بالمقابل اُس کی
نظر نہ پڑے ۔ اسی لئے ہم نے مناسب سمجھا ہے کہ اس پیشگوئی کے بعد لیکھرام والی
پیشگوئی کو درج کریں تا معلوم ہو کہ جس قدر یہ آتھم کے متعلق کی پیشگوئی نرم طور پر
رفق اور آہستگی کے ساتھ ظہور میں آئی ایسا ہی وہ پیشگوئی جو لیکھرام کے متعلق تھی
ایک دہشت ناک نظارہ کے ساتھ ظہور پذیر ہوئی ۔ یہاں تک کہ آتھم کا جنازہ بھی
فیروز پور میں چپکے سے اُٹھایا گیا اور چند آدمی عالم خاموشی میں اس کی تجہیز و تکفین
سے فارغ ہو کر آگئے اور کوئی معرکہ کا اجتماع نہ ہوا لیکن لیکھرام کی موت پر شور قیامت
بر پا ہوا اور لاہور کے کوچوں اور گلیوں میں ہندوؤں کی گریہ وزاری کی وہ رستخیز
قائم ہوئی کہ لاہوریوں کی آنکھ نے شاید راجہ شیر سنگھ کے مرنے کے بعد اس کی نظیر نہ
دیکھی ہوگی ۔ اور جنازہ ایسے ہجوم خلائق کے ساتھ نکلا کہ گویا وہ دن اہلِ ہنود کے لئے
روز محشر تھا۔
اور ہم اُن لوگوں کی نسبت کیا کہیں اور کیا لکھیں جنہوں نے محض ظلم کی راہ سے یہ کہہ
دیا کہ آتھم کے متعلق پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ پیارے ناظرین ! تم ہمارے اس تمام
بیان کو جو آتھم کی نسبت کیا گیا ہے اوّل غور سے پڑھو اور پھر آپ ہی انصافاً گواہی دو کہ
کیا یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اس پیشگوئی کے الہام میں رجوع
کی شرط تھی۔ اور پھر کیا یہ سچ نہیں کہ آتھم نے اپنے اقوال سے اپنے افعال سے اپنی
حرکات سے اپنی سکنات سے اپنے مبہوت اور خوف زدہ چہرہ اور سخت غم کی حالت سے اور
اپنے بے اصل اور بے ثبوت افتراؤں سے اور اپنی قسم سے کنارہ کشی کرنے سے اور اپنی