تریاق القلوب
حصہ 21
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نالش سے دست برداری سے اور اپنے اقرار سے کہ ایام پیشگوئی میں میں ڈرتا رہا ہوں
اور اپنی عادات سابقہ کو یک لخت چھوڑنے سے ثابت کر دیا ہے کہ اُس نے الہامی پیشگوئی
کے سننے کے بعد ضرور اپنی مخالفانہ عادات اور مذہبی مخالفت سے اور ایسا ہی ہر ایک قسم کی
بے باکی اور گستاخی اور بد زبانی سے ضرور رجوع کیا تھا اور نہ صرف رجوع بلکہ دل اُس کا
خوف سے بھر گیا اور اُس کا آرام جاتا رہا۔ یہ ہماری طرف سے صرف دعوی نہیں بلکہ یہ ۱۰۲
وہ باتیں ہیں جن میں سے بعض کا اُس نے خود اقرار کیا اور بعض کو پبلک نے بچشم خود دیکھ لیا
اور بعض اُس کے عملی حالات سے معلوم ہوگئیں ۔ مگر یہ عجیب حیرت کا مقام ہے کہ باوجود
اتنی وضاحت اور اس قدر قرائن اور اس قدر صاف شہادتوں کے پھر بھی ہمارے مخالف
مولویوں اور اُن کے پیروؤں نے اس پیشگوئی کا انکار کر ہی دیا۔ چاہیئے تھا کہ وہ اس
نشان پر جو علمی معارف بھی ساتھ رکھتا تھا جس سے ایک پیشگوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی پوری ہوتی تھی اور جس کے بغیر لیکھرام والا نشان صرف ایک آنکھ کی طرح رہ جاتا تھا
اور اُن دونشانوں کی ترتیب بگڑتی تھی جو جمالی اور جلالی رنگ میں صفات الہیہ کا پورا
چہرہ دکھلاتے تھے حد سے زیادہ بلکہ زیادہ سے زیادہ خوشی مناتے اور آسمانی نشان کا
قدر کرتے اور سو جاکھوں کی طرح الہامی شرط کو دیکھتے اور آتھم کے قول اور فعل
میں اس کا ثبوت پا کر خوشی سے اُچھلتے ۔ یہ ایک تھوڑی بات نہیں تھی کہ اس پیشگوئی
اور لیکھرام والی پیشگوئی کو ایک دوسرے کے مقابل پر رکھ کر ایک طالب حق کو
تجلیات الہیہ کی معرفت حاصل ہوتی تھی کہ گویا اس آئینہ سے خدا نظر آجاتا تھا اور
جمالی اور جلالی قدرت کے اسرار کھلتے تھے اور یہ بھی معلوم ہوتا تھا کہ اس پیشگوئی
کی تاثیر نے آتھم کی سرشت اور عادت پر کس قدر فوق العادت اثر ڈالا یہاں تک
کہ اس کے سننے کے بعد آتھم آتھم نہ رہا اور گو اُس کو ایک قلیل مہلت ملی مگر پھر بھی
پیشگوئی کے اثر نے اُس کو نہ چھوڑا لیکن افسوس کہ ہمارے علماء کے دل نے نہ مانا کہ خدا
کے نشان کو قبول کریں۔ اب بھی مناسب ہے کہ وہ اس کتاب کو غور سے پڑھیں اور ایک
محققانہ دل اور دماغ لے کر ذرہ سوچیں کہ اب ان ثبوتوں کے بعد پیشگوئی کی سچائی میں
کونسی کسر باقی ہے۔ کیا ہمارے ذمہ کوئی بار ثبوت ہے جس سے ہم سبکدوش نہیں ہوئے ۔
کیا یہ سچ نہیں کہ ہم نے اپنے دعوے کو بہت سے ثبوتوں سے مدلل کر کے دکھلا دیا ہے مگر
آتھم نے حق پوشی کے لئے جو دعویٰ کیا تھا کہ میں تین حملوں سے ڈرانہ پیشگوئی سے اس
دعوے سے وہ سبکدوش نہیں ہوا یہاں تک کہ فوت ہو گیا۔ عزیز و! اب جوانمردی اور
تقویٰ کی راہ سے حق کو قبول کرو۔ اور مجھے اس بات سے بہت مسرت ہے کہ بعض مولوی
صاحبان اب تو بہ نامے بھیج رہے ہیں اور جنگ کے اشتہار صلح کے عرائض سے بدل رہے
ہیں۔ اکثر نا ہموار طبیعتیں صاف اور سیدھی سڑکوں کی طرح بنتی جاتی ہیں ! لی ہیں اور دلوں کے
ویران اور سنسان جنگل وادی کشمیر کی طرح گل و گلزار سے بھرتے جاتے ہیں۔ نا قابلیت
اور سستی کی مرض کم ہوتی جاتی ہے اور جو کچھ پہلے دنوں میں اُن پر مشکل تھا اب وہ آسان
ہوتا جاتا ہے۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ ہر ایک سیدھی طبیعت کے لئے یہ راہ صاف اور
کشادہ ہے کہ مجھے اور میرے نشانوں کو بآسانی قبول کر لیں جبکہ وہ اپنے گذشتہ اولیاء کے
ایسے خوارق قبول کرتے ہیں کہ جن کے بارے میں اُن کے ہاتھ میں کوئی کافی ثبوت
نہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایسے نشانوں کے قبول کرنے کے لئے ایک لشکر جرار کی طرح
اُن کے سامنے کھڑے ہیں اور ایک دوسرے پر اپنے ثبوت اور صفائی کی روشنی ڈال
رہے ہیں ۔ کسی قسم کی روک اُن کو پیش آوے بلکہ اُن کے لئے نہایت خوشی کا یہ موقع ہے
کہ یہ دن اُنہوں نے دیکھا ۔ اُس زمانہ کو ابھی کچھ بہت عرصہ نہیں ہوا کہ جب ایک
پادری بازار میں کھڑا ہو کر اعتراض کرتا تھا کہ نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
کوئی معجزہ نہیں ہوا تب کس قدر سچے مومنوں کے دلوں پر صدمہ پہنچتا تھا اور گو نقول اور
اخبار سے جواب دیا جاتا تھا مگر متعصب دشمن کب مانتا تھا اور اب وہ زمانہ ہے کہ کوئی
پادری ہمارے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا اور خدا تعالیٰ کے نشان اس طرح نازل ہو رہے ہیں
جیسا کہ برسات کی بارش ۔ پس یہ شکر کا مقام تھا نہ یہ کہ سب سے پہلے آپ ہی انکار کرنا
شروع کر دیں۔ یہ کس قدر فخر کی بات تھی کہ اب بھی اسلام میں صاحب خوارق اور نشان
موجود ہیں اور دوسری قوموں میں موجود نہیں ذرہ سوچیں کہ یہ تمام کارروائی اسلام کے لئے
تھی یا کسی اور مطلب کے لئے۔ اب اسلام میرے ظہور کے بعد اُس بلندی کے مینار پر
ہے کہ جس کے مقابل پر تمام ملتیں نشیب میں پڑی ہیں کیونکہ زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جو
اپنے ساتھ تازہ بتازہ نشان رکھتا ہے۔ وہ مذہب نہیں بلکہ پرانے قصوں کا مجموعہ ہے جس
کے ساتھ زندہ نشان نہیں ہیں۔ پس یہ کس قدر خوشی کی بات ہے کہ اب اسلامی وجاہت
میرے ظہور سے ایک اعلیٰ درجہ کی ترقی پر ہے۔ اُس کا نور دشمن کو نزدیک آنے نہیں دیتا۔ کیا
اس میں شک ہے کہ جو اس سے پہلے اسلامی نشانوں کا ذکر کیا جاتا تھا وہ دشمنوں کی نظر میں
صرف دعوے کے رنگ میں تھا۔ اب وہ آفتاب کی طرح چمک رہا ہے اور ہر ایک واعظ اپنے
ارادوں میں میری طرف سے امداد پا رہا ہے اور میرے نیک ارادوں کو خدا کی مدد ہر دم ۱۰۳
سہارا دے رہی ہے۔ اب ہم دشمن کو صرف ایک بات میں گرا سکتے ہیں کہ اُس کا مذہب مردہ
اور نشانوں سے خالی ہے اور اب ہر ایک مسلمان زندہ اور موجود نشان دکھلا سکتا ہے اور
پہلے ایسا نہیں تھا۔ خوشی کرو اور اچھلو کہ یہ اسلام کے اقبال کے دن ہیں۔
اور منجملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان نشانوں کے پنڈت لیکھرام کی موت کا
نشان ہے جس کے وقوع کے نہ ایک نہ دو بلکہ برٹش انڈیا کے تمام ہندو اور مسلمان
اور عیسائی گواہ ہیں بلکہ ہماری گورنمنٹ محسنہ بھی اس نشان کی گواہ ہے ۔ اللہ اللہ یہ
کیسا دہشت ناک اور ہیبت ناک نشان ظاہر ہوا جس نے آنکھوں والوں کو خدا کا چہرہ
دکھا دیا اور شاہ ایران اور خسرو پرویز اور اُس کے قتل کئے جانے کا واقعہ جو ہمارے
سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کی بنا پر ظہور میں آیا تھا اس زندہ نشان
سے دوبارہ آنکھوں کے سامنے آگیا۔ واضح ہو کہ ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے دو بڑے نشان تھے جو ایک اُن میں سے آتھم کے قصہ سے مشابہ اور دوسرا لیکھر ام
کے ماجرا سے مماثلت رکھتا تھا۔ اس مجمل بیان کی تفصیل یہ ہے کہ جیسا کہ صحیح بخاری
کے صفحہ ۵ میں مذکور ہے ۔ آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط دعوت اسلام کا قیصر
روم کی طرف لکھا تھا اور اُس کی عبارت جو صفحہ مذکورہ بخاری میں مندرج ہے یہ تھی ۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحمن الرّحيم۔ من محمد عبد الله ورسوله الى هرقل عظيم
الروم۔ سلام على من اتبع الهدى۔ اما بعد فاني ادعوك بدعاية الاسلام
اسلم تسلم يؤتك الله اجرك مرتين۔ فان تولیت فان عليك اثم
اليريسيين - ويا اهل الكتاب تعالوا الى كلمة سواء بيننا وبينكم ان لا
نعبد الا الله ولا نشرك به شيئًا ولا يتخذ بعضنا بعضًا اربابا من دون الله
فان تولوا فقولوا اشهدوا بانا مسلمون یعنی یہ خط محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے جو خدا کا بندہ اور اُس کا رسول ہے روم کے سردار ہر قل کی طرف ہے۔ سلام اُس پر
جو ہدایت کی راہوں کی پیروی کرے اور اس کے بعد تجھے معلوم ہو کہ میں دعوت اسلام
کی طرف تجھے بلاتا ہوں یعنی وہ مذہب جس کا نام اسلام ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ
انسان خدا کے آگے اپنی گردن رکھ دے اور اُس کی عظمت اور جلال کے پھیلانے کے
لئے اور اُس کے بندوں کی ہمدردی کے لئے کھڑا ہو جائے اس کی طرف میں تجھے
بلاتا ہوں ۔ اسلام میں داخل ہو جا کہ اگر تو نے یہ دین قبول کر لیا تو پھر سلامت رہے گا اور
بے وقت کی موت اور تباہی تیرے پر نہیں آئے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو پھر موت اور ہاویہ
در پیش ہے اور اگر تو نے اسلام کو قبول کر لیا تو خدا تجھے دو اجر دے گا ۔ یعنی ایک یہ کہ
تو نے مسیح علیہ السلام کو قبول کیا اور دوسرا یہ اجر ملے گا کہ تو نبی آخر الزمان پر ایمان لایا
لیکن اگر تو نے منہ پھیرا اور اسلام کو قبول نہ کیا تو یا د رکھ کہ تیرے ارکان اور مصاحبین
اور تیری رعیت کا گناہ بھی تیری ہی گردن پر ہوگا ۔ اے اہل کتاب ! ایک ایسے کلمہ کی
طرف آؤ جو تم میں اور ہم میں برابر ہے یعنی دونوں تعلیمیں انجیل اور قرآن کی اس پر
گواہی دیتی ہیں اور دونوں فرقوں کے نزدیک وہ مسلم ہے کسی کو اس میں اختلاف نہیں
اور وہ یہ ہے کہ ہم محض اُسی خدا کی پرستش کریں جو واحد لاشریک ہے اور کسی چیز کو اس
کے ساتھ شریک نہ کریں نہ کسی انسان کو نہ کسی فرشتہ کو نہ چاند کو نہ سورج کو نہ ہوا کو
نہ آگ کو نہ کسی اور چیز کو اور ہم میں سے بعض خدا کو چھوڑ کر اپنے جیسے دوسروں کو خدا
اور پروردگار نہ بنالیں اور خدا نے ہمیں کہا ہے کہ اگر اس حکم کو سن کر یہ لوگ باز نہ
آویں اور اپنے مصنوعی خداؤں سے دست بردار نہ ہوں تو پھر ان کو کہہ دو کہ تم
گواہ رہو کہ ہم خدا کے اس حکم پر قائم ہیں کہ پرستش اور اطاعت کے لئے اُسی
کے آستانہ پر گردن رکھنی چاہیئے اور وہ اسلام جس کو تم نے قبول نہ کیا ہم اُس کو
قبول کرتے ہیں ۔ یہ خط تھا جو ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیصر روم
کی طرف لکھا تھا اور اُس کو قطعی طور پر ہلاکت اور تباہی کا وعدہ نہیں دیا بلکہ اُس کی
سلامتی اور نا سلامتی کے لئے شرطی وعدہ تھا۔ اور صحیح بخاری کے اسی صفحہ سے معلوم
ہوتا ہے کہ کسی قدر قیصر روم نے حق کی طرف رجوع کر لیا تھا اس لئے خدا تعالیٰ
کی طرف سے ایک مدت تک اُس کو مہلت دی گئی ۔ لیکن چونکہ وہ اُس رجوع پر قائم
نہ رہ سکا اور اُس نے شہادت کو چھپایا اس لئے کچھ مہلت کے بعد جو اُس کے رُجوع
کی وجہ سے تھی پکڑا گیا ۔ اور اُس کا رجوع اُس کے اِس کلمہ سے معلوم ہوتا ہے جو صحیح
بخاری کے صفحہ ۴ میں اس طرح پر مذکور ہے ۔ فان كان ما تقول حقا فسيملك
موضع قدمی ها تين۔ وقد كنت اعلم انه خارج ولم اكن اظن انه منكم۔
فلواني اعلم اني اخلص اليه لتجشّمتُ لقاءه۔ ولو كنت عنده لغسلت عن
قدمیہ ۔ اس عبارت کا ترجمہ کرنے سے پہلے یہ بات ہم یاد دلا دیتے ہیں کہ یہ واقعہ
اُس وقت کا ہے جبکہ قیصر روم نے ابو سفیان کو جو تجارت کی تقریب سے مع اپنی ایک
جماعت کے شام کے ملک میں وارد تھا اپنے پاس بلایا اور اُس وقت قیصر اپنے ملک کا سیر کرتا
ہوا بیت المقدس میں یعنی یروشلم میں آیا ہوا تھا اور قیصر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت ابوسفیان سے جو اُس وقت کفر کی حالت میں تھا بہت سی باتیں پوچھیں ۔
اور ابوسفیان نے اس وجہ سے جو اُس دربار میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
ایک سفیر بھی موجود تھا جو تبلیغ اسلام کا خط لے کر قیصر روم کی طرف آیا تھا بجز
راست گوئی کے چارہ نہ دیکھا کیونکہ قیصر نے اُن اُمور کے استفسار کے وقت
کہہ دیا تھا کہ اگر یہ شخص واقعات کے بیان کرنے میں کچھ جھوٹ بولے تو اس کی
تکذیب کرنی چاہیئے سو ابوسفیان نے پردہ دری کے خوف سے سچ سچ ہی کہہ
دیا اور جس قدر قیصر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کچھ حالات
دریافت کئے تھے وہ سچائی کی پابندی سے بیان کر دیئے گو اُس کا دِل نہیں
چاہتا تھا کہ صحیح طور پر بیان کرے مگر سر پر جو منذ بین موجو د تھے وہ خوف
دامنگیر ہو گیا اور جھوٹ بولنے میں اپنی رسوائی کا اندیشہ ہوا جب وہ سب کچھ قیصر
روم کے روبرو بیان کر چکا تو اُس وقت قیصر نے وہ کلام کہا جو مندرجہ بالا عربی عبارت میں
مذکور ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اگر یہ باتیں سچ ہیں جو تو کہتا ہے تو وہ نبی جو تم میں پیدا
ہوا ہے عنقریب وہ اس جگہ کا مالک ہو جائے گا جس جگہ یہ میرے دونوں قدم ہیں اور قیصر
نجوم کے علم میں بہت دسترس رکھتا تھا۔ اس علم کے ذریعے سے بھی اُس کو معلوم ہوا کہ یہ
و ہی مظفر اور منصور نبی ہے جس کا توریت اور انجیل میں وعدہ دیا گیا ہے۔ اور پھر اُس نے
کہا کہ مجھے تو معلوم تھا کہ وہ نبی عنقریب نکلنے والا ہے مگر مجھے یہ خبر نہیں تھی کہ وہ تم میں
سے نکلے گا اور اگر میں جانتا کہ میں اُس تک پہنچ سکتا ہوں تو میں کوشش کرتا کہ اُس کو
دیکھوں ۔ اور اگر میں اُس کے پاس ہوتا تو اپنے لئے یہ خدمت اختیار کرتا کہ اُس کے پیر
دھویا کروں ۔ فقط یہ وہ جواب ہے جو قیصر نے خط کے پڑھنے کے بعد دیا یعنی اس خط کے
پڑھنے کے بعد جس میں قیصر کو اُس کی تباہی اور ہلاکت کی شرطی دھمکی دی گئی تھی اور گو قیصر
نے اسلم تسلم کی شرط کو جو خط میں تھی پورے طور پر ادا نہ کیا اور عیسائی جماعت سے
علیحدہ نہ ہوا لیکن تاہم اُس کی تقریر مذکورہ بالا سے پایا جاتا ہے کہ اُس نے کسی قدر اسلام
کی طرف رجوع کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ اُس کو مہلت دی گئی۔ اور اُس کی سلطنت پر بکلی
تباہی نہیں آئی اور نہ وہ جلد تر ہلاک ہوا۔ اب جب ہم ڈپٹی آتھم کے حال کو قیصر روم
کے حال کے ساتھ مقابل رکھ کر دیکھتے ہیں تو وہ دونوں حال ایک دوسرے سے ایسے مشابہ
پائے جاتے ہیں کہ گویا آتھم قیصر ہے یا قیصر آتھم ہے۔ کیونکہ ان دونوں نے شرطی
پیشگوئی پر کسی حد تک عمل کر لیا اس لئے خدا کے رحم نے رفق اور آہستگی کے ساتھ ان سے
معاملہ کیا اور اُن دونوں کی عمر کو کسی قدر مہلت دے دی ۔ مگر چونکہ وہ دونوں خدا کے
نزد یک اخفائے شہادت کے مجرم ٹھہر گئے تھے اور آتھم کی طرح قیصر نے بھی گواہی کو
☆
پوشیدہ کیا تھا۔ کیونکہ اُس نے بالآخر اپنے ارکان دولت کو اپنی نسبت بدظن پا کر ان لفظوں
سے تسلی دی تھی کہ وہ میری پہلی باتیں جن میں میں نے اسلام کی رغبت ظاہر کی تھی اور
تمہیں ترغیب دی تھی وہ باتیں میرے دل سے نہیں تھیں بلکہ میں تمہارا امتحان کرتا تھا کہ تم
کس قدر عیسائی مذہب میں مستحکم ہو۔ لیکن لیکھرام کا حال کسری سے یعنی خسرو پرویز سے
مشابہ ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خط پہنچنے پر اُس نے بہت غصہ ظاہر کیا اور
حکم دیا کہ اُس شخص کو گرفتار کر کے میرے پاس لانا چاہیئے ۔ یہ اُس نے صوبہ یمن کے
گورنر کے نام ایک تاکیدی پروانہ لکھا کہ وہ شخص جو مدینہ میں پیغمبری کا دعوی کرتا ہے
جس کا نام محمد ہے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اُس کو بلا توقف گرفتار کر کے میرے پاس بھیج
دو۔ اس گورنر نے اس خدمت کے لئے اپنے فوجی افسروں میں سے دو مضبوط آدمی
متعین کئے کہ تا وہ کسری کے اس حکم کو بجالا ویں ۔ جب وہ مدینہ میں پہنچے اور اُنہوں
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ظاہر کیا کہ ہمیں یہ حکم ہے کہ آپ کو گرفتار
اس جگہ اس بات کا جتلا دینا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ خسرو پرویز کے وقت میں اکثر حصہ عرب کا
پایہ تخت ایران کے ماتحت تھا اور گو عرب کا ملک ایک ویرانہ سمجھ کر جس سے کچھ خراج حاصل نہیں
ہو سکتا تھا چھوڑا گیا تھا مگر تا ہم بگفتن وہ ملک اسی سلطنت کے ممالک محروسہ میں سے شمار کیا جاتا تھا
لیکن سلطنت کی سیاست مدنی کا عرب پر کوئی دباؤ نہ تھا اور نہ وہ اس سلطنت کے سیاسی قانون کی
حفاظت کے نیچے زندگی بسر کرتے تھے بلکہ بالکل آزاد تھے اور ایک جمہوری سلطنت کے رنگ میں
ایک جماعت دوسروں پر امن اور عدل اپنی قوم میں قائم رکھنے کے لئے حکومت کرتی تھی جن میں
سے بعض کی رائے کو سب سے زیادہ نفاذ احکام میں عزت دی جاتی تھی اور اُن کی ایک رائے کسی
قدر جماعت کی رائے کے ہم پلہ سمجھی جاتی تھی۔ سو بد قسمتی سے کسری کو اس اشتعال کا یہ بھی باعث
ہوا کہ اُس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رعایا میں ۔ ہ وسلم کو اپنی رعایا میں سے ایک شخص سمجھا لیکن اس معجزہ کے بعد
جس کا ذکر متن میں کیا گیا ہے قطعی طور پر حکومت فارس کے تعلقات ملک عرب سے علیحدہ ہو گئے
اُس وقت تک کہ وہ تمام ملک اسلام کے قبضہ میں آ گیا۔ منہ
کر کے اپنے خداوند کسری کے پاس حاضر کریں تو آپ نے اُن کی اس بات کی کچھ
پرواہ نہ کر کے فرمایا کہ میں اس کا گل جواب دوں گا۔ دوسری صبح جب وہ حاضر
ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ آج رات میرے خداوند نے تمہارے خداوند کو ( جس کو
وہ بار بار خداوند خداوند کر کے پکارتے تھے ) اُسی کے بیٹے شیرویہ کو اُس پر مسلط
کر کے قتل کر دیا ہے ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور جب یہ لوگ یمن کے اُس شہر میں پہنچے
جہاں سلطنت فارس کا گورنر رہتا تھا تو ابھی تک اُس گورنر کو کسری کے قتل کئے جانے
کی کچھ بھی خبر نہیں پہنچی تھی اس لئے اُس نے بہت تعجب کیا مگر یہ کہا کہ اس عدول حکمی
کے تدارک کے لئے ہمیں جلد تر کچھ نہیں کرنا چاہیئے جب تک چند روز تک پایۂ سلطنت
کی ڈاک کی انتظار نہ کر لیں ۔ سو جب چند روز کے بعد ڈاک پہنچی تو اُن کا غذات
میں سے ایک پروانہ یمن کے گورنر کے نام نکلا جس کو شیر و یہ کسری کے ولی عہد نے لکھا
تھا۔ مضمون یہ تھا کہ ” خسرو میرا باپ ظالم تھا اور اُس کے ظلم کی وجہ سے اُمورِ سلطنت
میں فساد پڑتا جاتا تھا اس لئے میں نے اُس کو قتل کر دیا ہے۔ اب تم مجھے اپنا شہنشاہ
سمجھو اور میری اطاعت میں رہو۔ اور ایک نبی جو عرب میں پیدا ہوا ہے جس کی
گرفتاری کے لئے میرے باپ نے تمہیں لکھا تھا اُس حکم کو بالفعل ملتوی رکھو ۔ اور
جیسا کہ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ قیصر اور آتھم کا قصہ بالکل باہم مشابہ ہے ایسا
ہی ہم اس جگہ بھی اس بات کے لکھنے کے بغیر نہیں رہ سکتے کہ اسی طرح لیکھرام کا قصہ
کسری یعنی خسرو پرویز کے قصے سے نہایت شدید مشابہت رکھتا ہے کیونکہ جس طرح
کسی ہندو نے جو اپنے تئیں نومسلم قرار دیتا تھا لیکھرام کے پیٹ پر حربہ چلا یا اسی
طرح شیرویہ نے خسرو کے پیٹ پرحربہ چلایا ۔ اور اُن دونوں واقعات لیکھر ام
اور کسری سے اُس وقت خبر دی گئی تھی جبکہ کسی کو یہ خیال بھی نہ تھا کہ ایسا واقعہ
عنقریب ہم سنیں گے ۔ اور جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں جو کچھ آٹھم اور قیصر روم کو
عذاب الہی پیش آیا وہ جمالی رنگ میں تھا اور آتھم اور قیصر روم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی
تھی وہ شرطی تھی اور اُس شرط کے موافق جبکہ وہ دونوں اُس شرط کے کسی قدر پابند ہو گئے
اُن کو ایک تھوڑے عرصہ تک مہلت دی گئی تھی لیکن جو غیب گوئی لیکھر ام اور کسری یعنی
خسرو پرویز کی نسبت کی گئی تھی وہ بلا شرط تھی اور یہ دونوں وقوعہ کسری اور لیکھرام کے جلالی
رنگ میں ظہور میں آئے تھے اور جیسا کہ تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ کسری کا مارا جانا
ایک بڑا معجزہ تھا کہ وہ سخت دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا ایسا ہی اگر مسلمان چاہیں
تو گواہی دے سکتے ہیں کہ لیکھرام کا مارا جانا بھی ایک بڑا معجزہ تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت دشمن اور بد زبان تھا۔ ہاں کسری اور لیکھرام میں یہ فرق تھا کہ
کسری ایک بادشاہ تھا جو اپنی عداوت کے جوش میں تلوار سے کام لے سکتا تھا اور لیکھر ام
ایک برہمن عوام ہندوؤں میں سے تھا جس کے پاس بجز بد زبانی اور فحش گوئی اور نہایت
قابل شرم گالیوں کے اور کچھ نہ تھا اور کسری ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی جان پر
حملہ کرنا چاہتا تھا او لیکھر ام نے آنجناب کی مقدس شان اور راستبازی اور نبوت کے پاک
چشمہ پر حملہ کرنا چاہا اس لئے خدا نے جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت مند ہے۔ کسری کے
واقعہ سے تیرہ سو برس بعد پھر اپنے پاک نبی کی عزت اور راستبازی کی حمایت کے لئے
لیکھرام کی موت سے وہ معجزہ دوبارہ دکھلایا جو فارس کے پایہ تخت میں خاص ایوان شاہی
میں شیرویہ کے ہاتھ سے دکھلایا گیا تھا۔ اس سے ہر ایک انسان کو سبق ملتا ہے کہ خدا کے
پیاروں اور برگزیدوں کی عزت یا جان پر حملہ کرنا اچھا نہیں ہے۔
گندم از گندم بروید جوز جو از مکافات عمل غافل مشو
اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ اِذا هلک کسری فلا كسرى بعده -
یعنی جب کسری ہلاک ہو جائے گا تو دوسرا کسری پیدا نہیں ہو گا جو ظلم اور جو رو جفا میں اُس
کا قائم مقام ہو۔ اس حدیث سے استنباط ہو سکتا ہے کہ کسی بد زبان اور فحش گو اور دشمن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرنے کے بعد جو کسی قوم میں ہو پھر ایسی ہی خصلت کا کوئی
اور انسان اس قوم کے لئے پیدا ہونا خیال محال ہے کیونکہ خدا ہمیشہ اپنے راستبازوں کی
نسبت گالیاں اور گندہ زبانی سننا نہیں چاہتا۔
اب ہم یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ یہ لیکھرام والی پیشگوئی کس قدر انکشاف اور زور
شور سے واقعہ قتل سے پانچ سال پہلے بتلائی گئی تھی ۔ سو واضح ہو کہ جب لیکھرام نے
نہایت اصرار کے ساتھ اپنی موت کے لئے مجھ سے پیشگوئی چاہی تو مجھے دُعا کے بعد
یہ الہام ہوا ۔ عجل جسدله خوار له نصب و عذاب ۔ یعنی یہ ایک بے جان
گوسالہ ہے جس میں مارے جانے کے وقت گوسالہ کی طرح ایک آواز نکلے گی اور
اس میں جان نہیں اور اس کے لئے نصب اور عذاب ہے۔ لسان العرب میں جو
لغت عرب میں ایک پرانی اور معتبر کتاب ہے لفظ نصب کے معنے علاوہ اور کئی
معنوں کے ایک یہ بھی لکھے ہیں کہ جب کہا جائے نصب فلان لفلان تو اس کے یہ
معنے ہوں گے کہ کسی شخص نے اس شخص پر جان لینے کے لئے حملہ کیا اور دشمنی کی راہ
سے اس کے فنا کرنے کے لئے پوری پوری کوشش کی ۔ چنانچہ لسان العرب کے
اس مقام میں اپنے لفظ یہ ہیں : نصب فلان لفلان نصبًا إذا قصدله وعاداه
وتجرد له ۔ جس کے یہی معنے ہیں جو او پر کئے گئے ۔ دیکھولسان العرب لفظ نصب
صفحه ۲۵۸ سطر نمبر ۲ ۔ اور خوار کا لفظ لغت عرب میں گوسالہ کی آواز کے لئے آتا ہے۔ لیکن
جب انسان پر اس لفظ کو استعمال کرتے ہیں تو اُس موقع پر کرتے ہیں جبکہ کوئی مقتول قتل
ہونے کے وقت گوسالہ کی طرح آواز نکالتا ہے جیسا کہ اُسی لسان العرب میں خوار کے لفظ
کے بیان میں صفحہ ۳۴۵ میں ان معنوں کی تصدیق کے لئے ایک حدیث لکھی ہے اور وہ یہ
ہے:۔ وفی حدیث مقتل ابی بن خلف فخر يخور كما يخور الثور يعنى جب
أبي بن خلف قتل کیا گیا تو یوں آواز نکالتا تھا جیسا کہ بیل آواز نکالتا ہے اور کبھی خوار کا
لفظ عرب کی زبان میں اُس ہتھیار کی آواز پر بولا جاتا ہے جو چلایا جاتا ہے ۔ چنانچہ
لسان العرب کے اُسی صفحہ ۳۴۵ میں ایک نامی شاعر عرب کا اس محاورہ کے حوالہ میں ایک
شعر لکھا ہے اور وہ یہ ہے:۔
يَخُرُنَ إِذَا أُنفَدْنَ فِي سَاقِطِ النَّدَى
وَإِنْ كَانَ يَوْمًا ذَا أَهَاضِيبَ مُخْضِلًا
یعنی ان تیروں میں سے جو چلائے جاتے ہیں اور پھر نکالے جاتے ہیں گوسالہ کی آواز
کی طرح ایک آواز آتی ہے۔ اگر چہ ایسا دن ہو جس میں متواتر بارش ہوئی ہو اور ہر ایک چیز
کو تر کر دیتا ہو۔ اور شعر میں جو لفظ ساقط الندی آیا ہے اس کے یہ معنے ہیں کہ جو درختوں
پر بارش ہو کر پھر درختوں پر جو کچھ پانی جمع ہو کر پھر وہ زمین پر پڑتا ہے اُس پانی کا نام
ساقط ہے اور ندی جنگلی درختوں کو کہتے ہیں جن کو ہندی میں بن کہتے ہیں ۔ اور شاعر
کا اس جگہ مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے تیروں کی صفائی اور استقامت اور اُن کی تیزی
کی تعریف کرتا ہے کہ اُن میں سے چلانے اور پھیرنے کے وقت ایک آواز آتی ہے
جیسا کہ گوسالہ کی آواز ہوتی ہے اور اگر چہ سخت جھڑی لگی ہوئی ہوا اور متواتر بارشیں
ہو رہی ہوں اُن تیروں کو بباعث عمدگی صنعت اور اچھے ہو نے قسم لکڑی کے کوئی
حرج نہیں پہنچتا۔ غرض اس نہایت معتبر کتاب سے جو لسان العرب ہے ثابت ہوتا